سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 6
حقائق الفرقان
٦١
سُورَةُ آل عِمْرَان
سوال۔ انبیاء علیہم السلام کو وحی الہی میں کب شک ہوا کرتا ہے خصوصاً حضرت خاتم النبیین
صلی اللہ علیہ وسلم کو شک کیونکر ہو سکتا ہے جس کی نہی فرمائی گئی؟
الجواب۔ بادشاہ کا جو خطاب سپہ سالا رفوج کو امر یا نبی ہوا کرتا ہے مراد اس خطاب سے غالباً اس
سپہ سالار کی فوج اور لشکر ماتحت اس کا ہوتا ہے۔ اسی طرح پر اگرچہ خطاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو ہے مگر اس خطاب سے مراد آپ کی امت ہے اور ایسے خطاب میں ایک عجیب نکتہ یہ بھی ہوتا ہے
که ان امور مذکورہ میں شک کرنا مذموم اور مخذوریہ میں اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ جس شخص سے اس
میں شک کرنے کا گمان بھی نہیں ہو سکتا ہے اس کو بھی نہی فرمائی گئی چہ جائیکہ اس شخص کی جس کو شک
کرنے کے لئے شیاطین الجن والانس سامان و اسباب شک کرنے کے مہیا کرتے رہتے ہوں ۔ اور
آنحضرت کی نسبت امکان شک کا نہ ہونا اس امر سے ظاہر ہے کہ باوجود یکہ اہل کتاب یہود و نصاری
اناجیل اور طالمود سے طرح طرح کی روایات اپنے اپنے مذہب کی تائید میں حضرت صلعم کے
رو برو پیش کرتے تھے مگر آنحضرت صلعم کو امر حق پر اس قدر یقین کامل تھا کہ آپ مباہلہ کے لئے
مستعد ہو گئے ۔ جیسا کہ اس زمانہ آخری میں بھی مسیح موعود کے مخالفین پیچھے پڑے اور تکفیر نامے لکھے
اور شور قیامت بر پا کر کر ان کے روبرو احادیث موضوعہ اور روایات کا ذبہ اپنے مذہب کی تائید میں
پیش کی گئی ہیں۔ مگر نہ آنحضرت صلعم کو ایک ذرہ بھر شک پیدا ہوا اور نہ سیح موعود کو کسی طرح کا شک و شبہ
اپنے دعاوی میں پیدا ہوا اور اسی لئے مسیح موعود نے بھی یہ آیت مباہلہ حسب درخواست مخالفین کے پیش
کر دی ہے۔ اور چونکہ آنحضرت صلعم کے وقت میں بھی ایک عالم پر اس الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ کی حقیقت
منکشف ہو گئی تھی اور اس زمانہ آخری میں بھی حقیقت ان دعاوی مسیح موعود کی جو مضمون آیات ماسبق کی
موید اور مبین ہیں ایک عالم پر واضح ہوتی چلی جاتی ہے لہذا یہ آیت بسبب وقوع اپنے مضمون کے ایک
نشان نبوت کا نبوت کا بھی ہوگئی وَالْحَمْدُ لِلهِ ۔ اور چونکہ تفسیر کبیر وغیرہ میں اس آیت کی ترکیب میں یہ بھی لکھا وغیرہ نہیں
ہے وَقَالَ آخَرُونَ الْحَقِّ رَفَعَ بِاضْمَارِ فِعْلٍ أَيْ جَاءَكَ الحق اندریں صورت یہ آیت ایک صریح
ے دوسرے مفسرین نے کہا ہے کہ الحق ایک فعل مضمر کی وجہ سے مرفوع ہے ۔ یعنی جَاءَكَ الحق ۔ ( گو یا لفظ الحق
فاعل ہے جاء فعل سے جو یہاں مقدر ہے ) (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
پیشین گوئی ہو گئی جو آنحضرت صلعم کے وقت میں بھی واقع ہوئی اور اس زمانہ آخری میں بھی بڑے
زور شور سے واقع ہو رہی ہے۔ اس لئے یہ آیت ہمہ وجوہ آنحضرت صلعم کے نبوت کے اثبات کے
لئے ایک بڑا نشان ہے۔
اب بعد اتمام حجت کے جو دلائل علمیہ سے بیان فرمائے گئے اور دلائل علمیہ کا بیان انتہا درجہ کو پہنچ
گیا تب بھی مخالفین نے تسلیم نہ کیا تو فرمایا جاتا ہے کہ جو شخص اس کے بعد عیسی کے بارہ میں کٹ حجتی
کرتا رہے تو آخری فیصلہ یہ ہے کہ ان سے کہہ دو کہ آجاؤ ۔ ہم اپنے بیٹوں کو بلاویں اور تم اپنے بیٹوں
کو بلاؤ اور ہم اپنی عورتوں کو اور تم اپنی عورتوں کو اور ہم اپنے نفسوں کو شریک کریں اور تم اپنے نفسوں
کو ۔ پھر ہم سب مل کر تضرع اور زاری کے ساتھ دعا کریں۔ پس جھوٹوں پر خدا کی لعنت ڈالیں ۔
فائدہ۔ یہ قصہ مباہلہ کا نصاری نجران کے ساتھ آنحضرت صلعم کو پیش آیا تھا جن میں ساٹھ
سواروں کا وفد مع لاٹ پادری سید اور عاقب کے جو بڑے ذی رائے تھے موجود تھا۔ جبکہ آنحضرت
صلعم نے مناظرہ فرما کر بخوبی ان پر اتمام حجت فرمایا تب بھی انہوں نے امر حق اور صداقت ثابت
شدہ کو تسلیم نہ کیا ۔ تب بالآخر مجبور ہو کر مباہلہ کی آیت پیش کرنے کے لئے آنحضرت صلعم تیار ہوئے
اور اپنے اہل بیت یعنی صاحبزادی حضرت فاطمتہ الزہرا اور ہر دونوں بیٹوں حسنین کو اور حضرت علی داماد
کو لے کر مباہلہ کے لئے موجود ہوئے کیونکہ نصاری نجران نے حضرت کا بہت پیچھا کیا تھا۔ آغاز سورۃ
ال عمران کا قریب اسی آیتوں کے اسی مناظرہ اور مباہلہ کے بیان میں نازل ہوا ہے۔ یہ مناظرہ
آنحضرت صلعم کی طرف سے ایک بڑا عظیم الشان مناظرہ واقع ہوا تھا جس کی نوبت بالآخر مباہلہ تک
پہنچی تھی مگر نصاری نجران اس مباہلہ سے ایسے خوف زدہ ہو گئے کہ جوان میں بشپ اور لاٹ پادری
مسمی عاقب وسید وغیرہ موجود تھے انہوں نے اپنے ہمراہیوں سے کہا جن میں قریب ساٹھ سواروں
کے بھی تھے کہ یا معشر النصاری ! یہ تو وہی سچے نبی معلوم ہوتے ہیں جن کی نبوت کی خبر عہد عتیق اور
عہد جدید میں موجود ہے اور جو دلائل انہوں نے پیش کئے ہیں وہ منقوض نہیں ہو سکتے ۔ اندریں صورت
اگر ہم مباہلہ کریں گے تو بالضرور ہم ہلاک اور تباہ ہو جاویں گے۔ اگر تم کو اپنے ہی دین کی محبت ہے
حقائق الفرقان
۶۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
تو لوٹ چلو اور ان سے کچھ تعرض مت کرو اور نہ ان سے لڑو۔ یہ دونوں پادری بڑے ذی رائے
تھے۔ اور آنحضرت صلعم اپنے اہل بیت مذکورین سے فرمارہے تھے کہ جب میں دعا کروں تو تم آمین
کہنا۔ اس وقت ان کے بشپ لاٹ پادری نے اپنے ہمراہیوں سے یہ بھی کہا کہ میں ان لوگوں کے
چہرے ایسے دیکھتا ہوں کہ اگر یہ لوگ پنج تن کسی پہاڑ کا اپنی جگہ سے ٹلا دینا بھی اللہ تعالی سے چاہیں گے
تو وہ پہاڑ بھی ٹل جاوے گا ۔ فَلا تَبَاهَلُوا فَتَهْلِكُوا غرضیکہ ان نصارای نجران نے پھر تو نہ مباہلہ
کرنا چاہا اور نہ لڑنا چاہا بلکہ بالآخر جزیہ دینا قبول کیا۔ سال بھر میں دو مرتبہ یعنی ماہ صفر میں ایک ہزار حلہ
اور ماہ رجب میں ایک ہزار حلہ اور خالص لوہے کی عمدہ تیں زرہ۔ اگر چہ اس قوم نصاری نجران سے
مباہلہ واقع نہیں ہوا مگر یہ واقعہ جو اس آیت اور احادیث میں مذکور ہے آپ کی حقیت نبوت کے
لئے مفسرین ایک بڑی دلیل مثبت لکھتے ہیں۔ روایات میں یہ بھی واقعہ ہوا ہے کہ حضرت نے فرمایا کہ
اہل نجران نصاری سے عذاب بہت قریب ہو گیا تھا۔ اگر وہ مباہلہ کرتے تو ان پر عذاب نازل
ہوجاتا ۔ وَلَمَّا حَالَ الْحَوْلُ عَلَى النَّصَارَى كُلِّهِمْ حَتَّى يَهْلِكُوا (بخاری کتاب مناقب انصار)
اور یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود جو حضرات عیسائیوں کو مدت دراز سے اسلام کی طرف دعوت
کر رہے ہیں لیکن کوئی عیسائی صاحب خواہ بشپ ہو یالاٹ پادری اس میدان لق و دق میں قدم رکھنا
نہیں چاہتے کیونکہ جانتے ہیں کہ ہم اہل اسلام کے مقابلہ مباہلہ میں ہرگز ہرگز کامیاب نہ ہوویں گے
اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے مذہب کی پردہ دری ہو جاوے گی ۔ مگر اس امتناع کے لئے ایک
عذر بار د یہ بنالیا ہے کہ ہمارے مذہب میں مباہلہ جائز نہیں ہے۔ ہاں یہ فیصلہ النبی ہے اور وہ
صادق و کاذب کو خوب جانتا ہے اور خود آپ بڑا زبردست عزیز و حکیم اور علیم بالمفسدین
ہے۔ وہ تو فیصلہ صادق ہی کے حق میں کرے گا نہ کاذب کے حق میں۔ جیسا کہ اس نے ان آیات
مباہلہ کے آگے ان صفات کا ذکر اسی لئے فرمایا ہے۔
ا پس تم مباہلہ نہ کرو جس کے نتیجہ میں تم ہلاک ہو جاؤ۔ ۲ تمام کے تمام نصاری پر ایک سال نہ گزرتا کہ وہ
ہلاک ہو جاتے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
سوال ۔ اگر کہا جاوے کہ بعض کفار نے تو خود چاہا تھا کہ اگر آنحضرت صلعم اپنے دعاوی میں حق پر ہیں
تو ہم مکذبین پر یا اللہ ! عذاب نازل فرما تب بھی کوئی عذاب نازل نہیں ہوا تو پھر مباہلہ پر کیونکر عذاب
نازل ہوتا ۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى حِكَايَنَا عَنْهُمْ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هُذَا هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ
فَأَمْطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ وَ مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّ بَهُمْ وَ انْتَ
فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال: ۳۳، ۳۴) ۔ پس ان دونوں آیتوں
میں توفیق کیا ہوگی؟
الجواب۔ آیات مباہلہ اور ان آیات مندرجہ میں کچھ بھی منافات نہیں ہے کیونکہ ان آیات
میں ایک خاص عذاب کے نزول کے لئے دعا کی گئی تھی یعنی آسمان سے مثل بارش کے پتھروں
کا برسنا جس سے عام ہلاکت بلکہ استیصال عام متصور ہے۔ دوسرا عذاب اس عذاب سے بھی زیادہ
تر مولم مانگا تھا۔ سو قدیم سے اللہ تعالیٰ کی یہ سنت نہیں ہے کہ قبل قیامت ایسے عذاب دنیا میں فوری
نازل فرمادیوے کیونکہ ایسے عذابوں کے انزال میں خواہ کفار کی درخواست سے ہوویں یا کسی
فرضاً ما مور من اللہ کی دعا دعا سے ہوویں ایمان بالغیب کی حکمت باقی نہیں رہے ا رہ سکتی اور مع ہذا ایسے عذاب
کے انزال سے اجبار اور اکراہ اور الجا لازم آتا ہے جو دین اسلام میں ہرگز موجود نہیں ہے لا إكراه في
الدين (البقرة: ۲۵۷) ۔ ہاں کسی کاذب پر لعنت کا پڑنا جس سے ذلت یا رسوائی ہو اور ایمان
بالغیب کی حکمت تلف نہ ہو دے اور اکراہ والجا بھی لازم نہ آوے ہوا کرتا ہے۔ چنانچہ مخالفین انبیاء
پر ایسے عذاب ذلت واقع ہوتے رہے ہیں اور ہوویں گے۔ حتی کہ کا ذب کی موت بھی مباہلہ میں
شرط نہیں ہے کیونکہ منشا اہل مباہلہ کا صرف کا ذب پر وقوع لعنت کا ہے خواہ کسی طرح سے ہو ۔ یہ اس
علیم و خبیر کے اختیار میں ہے کہ بقدر تکذیب و تشد د مخالفین کے وہ لعنت کسی عذاب مہلک سے ہی واقع
اے اے ہمارے اللہ ! کہ اگر یہی دین حق ہے تیری طرف سے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسایا کوئی بڑا ٹیس دینے
والا عذاب ہم پر لا ۔ حالانکہ اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں جب تک کہ تو ان میں ہے اور جب تک وہ استغفار کرتے
رہیں گے جب بھی ان کو عذاب نہ دے گا ۔ ہے دین میں کچھ زبردستی نہیں۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہو۔ موت ہو یا قتل وغیرہ۔ پس ایک خاص عذاب کذائی کی نفی اور لعنت الہی کے ثبوت میں کوئی
منافات نہیں ہے کیونکہ ایمان بالغیب کی حکمت کے مانع نہیں اور اجبار بھی اس میں نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ
سرداران مکہ میں سے ایک شخص مسمی نضر بن حارث تھا اور نیز ابو جہل جس نے یہی دعا کی تھی کہ اللهم
إِنْ كَانَ هُذَا هُوَ الْحَقَّ الآية (الانفال: ۳۳) - تو دیکھو جنگ بدر میں ابو جہل تو عذاب قتل میں مبتلا
ہوا بسبب اپنے تشدد کے اور نضر بن حارث باوجود یکہ قیدیوں میں قید ہو کر آیا تھا، دوسرے قیدی تو فدیہ
لے کر چھوڑ دئے گئے تھے مگر نضر بن حارث بایں وجہ قتل کیا گیا کہ قرآن مجید کی شان میں بڑی بڑی کہ کی
گستاخیاں کیا کرتا تھا اور سخت معاند تھا۔ تو یہ دونوں منجملہ ستر مقتولوں کے عذاب قتل میں اس لئے مبتلا
ہوئے کہ یہ بھی اہل اسلام کے قتل کے درپے تھے ورنہ مباہلہ میں کاذب کا قتل ہو جانا یا مرجانا شرط
نہیں ۔ صرف وقوع لعنت النبی کا ہی ہو، خواہ کسی طرح ہو۔ اور عذاب قتل جو بموجب پیشین گوئی
ملہم ربانی کے واقع ہو جس میں دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کا قتل کرنا بطور ذب کے چاہتا ہے
ایسا عذاب نہیں ہے جس میں ایمان بالغیب کی حکمت باقی نہ رہتی ہو یا اجبار لا زم آوے۔الحاصل
مباہلہ میں کاذب پر لعنت کا وقوع ضروری ہے خواہ کسی رنگ میں ہو۔ اگر مباہلہ میں ایسا عذاب جس
میں مثل بارش کے آسمان سے پتھر برسنے لگیں یا اس سے بھی زیادہ مولم ہو جس میں کوئی متنفس نہ بیچ
سکے نازل نہیں ہوتا کہ سنت اللہ کے خلاف ہے۔ اسی لئے ان دونوں آیتوں کے آگے ہی دوسرے
عذابوں کے ثبوت کے لئے اللہ ن کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا لَهُمْ اَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَن
الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ (الانفال: ۳۵) یعنی اور کیا ہے واسطے ان کے کہ نہ عذاب کرے گا ان کو اللہ اور وہ
روکتے ہیں مسجد حرام سے۔ اور پھر اسی آیت میں اللہ تعالیٰ نے جو یہ قید لگائی کہ وَانْتَ فِيهِم وہ بھی
ایسے ہی عذاب کذائی کے عدم نزول کی طرف اشارہ کر رہی ہے یعنی جبکہ ایسا عذاب نازل ہووے گا
تو پھر اس کا اثر تم کو بھی پہنچے گا۔ لہذا ایسے عذاب کا نازل کرنا ہماری سنت قدیمہ کے خلاف ہے۔
لے اے ہمارے اللہ ! کہ اگر یہی دین حق ہے۔ (ناشر) ۲ اور اُن کا کیا حق ہے کہ اُن کو اللہ عذاب نہ دے
حالانکہ وہ روکتے ہیں تعظیم والی مسجد ۔ ہیں عظیم والی مسجد سے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
اس آیت مباہلہ کی مناسبت ساتھ زمانہ مسیح موعود کے عجیب و غریب اسلوب سے واقع ہوئی
ہے۔ نبی کریم کے وقت میں بھی یہ مباہلہ حضرت عیسیٰ ہی کے بارہ میں واقع ہوا تھا اور زمانہ مسیح موعود
میں بھی حضرت عیسی ہی کے بارہ میں واقع ہوا۔ رسول کریم کے وقت میں بعد اتمام حجت اور اتمام
مناظرات کے یہ مباہلہ واقع ہوا تھا۔ یہاں پر بھی بعد مناظرات و اتمام حجت کے واقع ہوا۔ نصاری
نجران کے خوف زدہ ہو کر مباہلہ پر آمادہ نہ ہوئے یہاں پر بھی اوائل میں شیخ الکل مع اپنی جماعت
کے مباہلہ نہ کر سکے بلکہ مولوی محمد حسین صاحب بھی مباہلہ پر مستعد نہ ہو سکے۔ اور اگر چہ آیت ھذا
مباہلہ کی نصرانیان نجران کے حق میں وارد ہوئی تھی مگر دیگر اقوام قریش مثل ابو جہل وغیرہ سے بھی آپ
کا مباہلہ واقع ہوا۔ دیکھو کتب سیر کو ۔ اسی طرح پر مسیح موعود کا مباہلہ بھی علاوہ طرف داران عیسی کے
دیگر اقوام سے بھی حسب درخواست مخالفین کے واقع ہوا ہے جیسا کہ لیکھرام وغیرہ ۔ اور جنہوں نے
خود درخواست کر کر مباہلہ کیا وہ بقدر اپنے اپنے تشدد اور سختی کے لعنت الہی میں مبتلا ہوئے خواہ
ذلت ورسوائی ہو یا ہلاکت ہو۔
جس طرح پر مفسرین نے اس مباہلہ سے آنحضرت صلعم کی نبوت کا اثبات کیا ہے اسی طرح پر ان
مباہلوں سے مسیح موعود کے دعاوی کا اثبات ہوا کیونکہ نتیجہ ان مباہلوں کا حسب دعاوی مسیح موعود کے واقع
ہوا والحَمدُ للهِ ۔ اور اگر کوئی مخالف ان مباہلوں کو بعد وقوع نتائج کے بھی نہ مانے تو وہ بتاوے کہ
پھر صادق اور کاذب میں کیا ما بہ الامتیاز رہے گا۔ اور پھر آنحضرت کے ثبوتوں میں سے ایک بڑا ثبوت
جس کو قرآن مجید میں بڑی عظمت شان سے بیان فرمایا گیا ہے ضائع ہو جاوے گا بلکہ چند آیات کریمہ
قرآن مجید کے متعلق مباہلہ کے نعوذ بالله لغو ہو جاویں گی وَتَعَالٰی شَانُ كَلَامِهِ تَعَالَى عَنْ ذَلِكَ عُلُوًّا
کبیرا۔ اور ناظرین کو خوب معلوم رہے کہ ان مباہلوں کا نتیجہ یا تو آنحضرت صلعم کے وقت میں
واقع ہوا تھا یا بعثت مسیح موعود کے زمانہ میں ہوا ہے ۔ اس تیرہ سو برس میں کسی مجدد کے وقت میں
ایسے مباہلات واقع نہیں ہوئے اور نہ اس کے نتائج ۔ پس ان آیات کا نشانات واسطے نبوت
خاتم النبین کے ہونا بھی ثابت ہو ان الحمد لله (الحکم جلد ۱۰ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۶ صفحه ۱۰،۹)
اے اللہ تعالیٰ کے کلام کی شان اس سے بہت بلند ہے۔
حقائق الفرقان
۶۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
٦٢ - فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ
ابْنَاءَنَا وَ ابْنَاءَكُمْ وَ نِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَ اَنْفُسَنَا وَ انْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ
فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَذِبِينَ -
ترجمہ۔ پھر جو کوئی تجھ سے حجت کرنے لگے عیسی کے مقدمہ میں اس کے بعد کہ تیرے پاس علم
آچکا ( تو جھگڑنے والوں سے ) کہہ دے اچھا آؤ ہم سب بلائیں ہمارے اور تمہارے بیٹوں کو
اور ہماری اور تمہاری عورتوں کو اور ہم خود اپنی ذات سے آئیں اور تم اپنی ذات سے آؤ پھر مباہلہ
کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں۔
تفسیر - تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ ابْنَاءكُمْ ۔ یعنی مباہلہ کر لیں ۔ کا ذبوں پر لعنت ڈالیں پھر دیکھیں
کس پر خدا کا عذاب آتا ہے اور کون قوم اس کی رحمت سے دور ہوتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۲)
اگر کوئی نادان اس دلیل کے بعد پھر بھی حجتیں کرے تو ایسے احمقوں سے یوں مقابلہ چاہیے کہ ان
سے مباہلہ کر لو اور کہو آؤ بلائیں اولا دیں اپنی اور تمہاری اولاد اور عورتیں تمہاری اور اپنی اور اپنے آدمی
اور تمہارے پھر عاجزی سے دعا مانگیں کہ انہی لعنت ہو جھوٹوں پر ۔
ابطال الوہیت مسیح - تصانیف حضرت خلیفة المسیح الاوّل ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱ )
۱۳ ، ۶۴ - إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ وَمَا مِنْ إِلَهِ إِلَّا اللَّهُ ۖ وَإِنَّ اللَّهَ
لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ ۔
ترجمہ ۔ بے شک بے شک یہی سچے حالات ہیں اور کوئی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا بے شک اللہ ہی
۔
زبر دست حکمت والا ہے۔ پھر اگر وہ بھاگ جائیں تو اللہ خوب جانتا ہے شریر فسادیوں کو ۔
تفسیر بے ریب یہ صاف اور عمدہ ٹھیک بیان ہے۔ اور اللہ کے سواک ۔ اور اللہ کے سوا کوئی بھی فرمانبرداری کا
مستحق نہیں اور اللہ وہی غالب ہے حکمتوں والا ۔ پھر اگر اس پر پیٹھ دیں تو جان لو اللہ ان مفسدوں
کو خوب ۔
المسيح
ب جانتا ہے ۔ ( ابطال الوہیت مسیح ۔ تصانیف 1 - تصانیف حضرت خلیفة المسیح الاوّل ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱ )
حقائق الفرقان
۶۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
۶۵ - قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَ بَيْنَكُمُ الَّا نَعْبُدَ إِلَّا
اللهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ
تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ -
ترجمہ۔ اے محمد کہہ دے کہ اے کتاب والو چلے آؤ ایک بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے
میں برابر ہے یہ کہ ہم کسی کی بھی عبادت نہ کریں اللہ کے سوا اور اس کا برابر نہ سمجھیں اور شریک نہ
ٹھہرائیں ہم کسی کو اور نہ بنائیں : کو اور نہ بنائیں ہم کسی کو پالنے والا پھر اگر وہ پیٹھ پھیر د وہ پیٹھ پھیر دیں تو تم لوگ کہو کہ اے
اہل کتاب تم گواہ رہو اس بات کے کہ ہم تو اللہ کے پورے فرمان بردار ہو چکے۔
تفسیر۔ تو کہہ دے او کتاب والو! آؤ ایسی۔ ب والو! آؤ ایسی بات کی طرف کہ ہمارے اور تمہارے درمیان ایک
ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے فرمانبردار نہ بنیں اور شریک نہ کریں اس کے ساتھ کسی چیز کو اور نہ بنا
لے بعض ہمارا بعض کو رب کہ خدا کی طرح اس کی فرمانبرداری اپنے ذمہ واجب جانے ۔ اگر اس
مسلم الطرفین بات کو بھی نہ مان تو کہہ دو گواہ رہو ہم تو اللہ کے فرمانبردار ہیں۔ مسلمان ہیں ۔
ابطال الوہیت مسیح - تصانیف - تصانیف حضرت خلیفة المسیح الاوّل ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۶۱)
لیمسیح
تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَ بَيْنَكُمُ ۔ مذہبوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جُوں جُوں
پیچھے چلے جائیں تو شرک ، بت پرستی کا مرض کم ہوتا جاتا ہے۔ ایک رئیس تھا اس کی عادت تھی کہ وہ
مباحثات کیا کرتا تھا۔ مجھے ایک دفعہ اس نے کہا کہ کوئی معیار مذہبوں کی پہچان کا ضرور چاہیے وہ معیار
جب تک قائم نہ ہو جھگڑے ختم نہیں ہو سکتے ۔ چونکہ یہ میرا یقین ہے کہ حق بات ضرور فطرت بے ساختہ
بول اٹھتی ہے اس لئے میں نے کہا حضور ہمارے آقا ہیں ۔ ہماری عقلیں اور عزتیں ایسی نہیں کہ
ہمارے قائم کردہ معیار کی عزت آپ کے دل میں بیٹھ سکے اس لئے آپ خود ہی تجویز فرماویں آپ جو
معیار قائم کریں گے لا محالہ وہ قابلِ قدر ہوگا۔ یہ مجھے یقین تھا کہ اگر اس نے غلط معیار قائم کر کے کوئی
الجھن ڈالی تو فطرت کی آواز سے اسے سلجھا لیا جاوے گا۔ اس نے کہا مذہب کا پراچین ہوتا یعنی جس
قدر قدیم کی طرف چلے جاویں۔ جو سب سے قدیم ثابت ہو وہی مذہب حق ہے۔ میں نے کہا بڑا مسئلہ تو
ا
حقائق الفرقان
५१
سُورَةُ آل عِمْرَان
خدا ہی کے ماننے کا ہے اس سے باقی مسئلے نکلتے ہیں ۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ بت پرستی کو کہاں تک
قدامت رکھتی ہے۔ اس نے کہا کچھ بھی ہو اسلام سے تو پہلے کی ہے۔ اسلام کو ابھی بارہ سو سال ہوئے
ہیں۔ میں نے کہا اسلام تو فَبِهَا لَهُمُ اقْتَدِهُ (الانعام:۹۱) کہہ کر اپنے تئیں قدامت سے وابستہ کرتا
ہے۔ آپ فرمائیں کہ بت پرستی کب سے ہے؟
رام چندر جی کے زمانہ سے مان لیتے ہیں ۔ پس رام چندر دیوتا کی پرستش کرتے تھے۔ اس نے
کہا وشنو کی میں نے کہا اور وشنو ؟ کہا برہما کی میں نے کہا اور برہما؟ کہا ایشور کی۔ اس پر میں نے کہا
بس وہ مسلمان تھے۔ یہی مسلمانوں کا مذہب ہے۔ اسلام کا اہم مسئلہ یہی لا اله الا اللہ ہی تو ہے ۔
یہاں ان آیات میں عیسائیوں سے بحث ہے۔ عیسائیوں کی پرانی کتاب تو تو رات ہے اور اس
میں تثلیث وغیرہ کا ذکر نہیں ۔
میں نے ایک دفعہ ایک عیسائی سے کہا تمہارے اعمال میں یہ پیشگوئی ہمارے نبی کے حق میں ملتی
ہے۔ اس نے کہا کہ بے انصافی کرتے ہو۔ یورپ و امریکہ کے لوگ یہ معنے نہیں کرتے۔ آپ کیوں
ان کے خلاف معنے کرتے ہیں؟ میں نے کہا یہ قاعدہ تو آپ نے خود ہی تو ڑا۔ جو معنے تو رات کی
پیشگوئیوں کے یہود کرتے ہیں وہ آپ کیوں نہیں کرتے؟ حالانکہ تو رات کے وارث وہی ہیں۔جس
قدر مسیح کی الوہیت کے دلائل آپ کے پاس ہیں ذرا انہیں یہودیوں کی تصریح کے مطابق صحیح تو کر دیں۔
اس پر وہ جوش میں آکر بولا ۔ وہ بے ایمان ہیں۔ میں نے کہا ہم آپ کو بے ایمان سمجھتے ہیں ۔
یہاں فرمایا کہ یسوع کو خالق ارض و سماء وغیرہ کہنا تو اس زمانے کی باتیں ہیں۔ آؤ۔ اس اصل کی
طرف چلیں جو سب سے پہلے ہے یعنی توحید۔ اس پر ایمان رکھیں ۔ یہ بات یاد رکھیں کہ عیسائی مذہب
کی کسی کتاب میں عیسی نہیں آیا۔ اسی لئے ان کے سمجھدار لوگ عیسائی نہیں بلکہ مسیحی کہلاتے ہیں۔ کوئی
شخص یسوعا نام ہوا ہے جس کا مسلمانوں کی کتابوں میں ذکر تک نہیں۔ اس کی یہ لوگ پرستش کرتے
ہیں۔ باقی رہا مسیح سو اس کا آدم ہونا تو مشاہدات سے ثابت ہے۔ اس کے خدا ہونے کی کوئی حجت نیرہ
لے تو انہیں کے سیدھے راستہ کی پیروی کر۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۷۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
چاہیے جو کوئی نہیں۔ پس تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶۲)
ایک دوست نے مجھے قرآن مجید کا ایک ترجمہ دیا اس پر لکھا تھا الہامی ترجمہ ۔ مجھے یہ دیکھ
کر بڑا دکھ ہوا اور مجھ کو ہمیشہ دکھ ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ پاک لفظ کو گندے معنوں
میں لے لیتے ہیں ۔ مثلاً کلمہ تمام لڑکوں کو پڑھایا جاتا ہے کہ کلمہ لفظ مفرد کو کہتے ہیں ۔ حالانکہ کلمہ
کی یہ تعریف قرآن مجید کے خلاف ہے ۔ تمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا (الانعام: ۱۱۶) پھر کیا
عدم صداقت عدم عدل کبھی کلمہ کی تعریف ہو سکتی ہے؟ کبھی نہیں۔
کلمہ کے معنی أَصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَ آلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ
یہاں غالباً مسلمان ہی بیٹھے ہیں ابھی ایک نام دھاری مرید بھی بیٹھے ہیں۔ انہیں حضرت صاحب سے اور ہم
سے اور ہمارے سلسلہ کے ساتھ بھی بڑی محبت ہے غرض سب مسلمان جانتے ہیں کہ لا إلهَ إِلَّا الله
محَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کو کلمہ کہتے ہیں۔ مگر اب اس لفظ کے معنی بگاڑ کر لفظ مفرد کا نام کلمہ رکھ دیا جو صحیح
نہیں۔ اسی طرح پر بہت سے لفظ بگڑ گئے اور ان کے شرعی معنی چھوڑ دیئے گئے ۔ جن کو سن کر اور
دیکھ کر مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۱۲ صفحه (۴)
وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ - تین قسم کے معبود ہیں ۔ ایک تو پوپ کو بھی خدا
سمجھئے۔ اس کے اختیارات میں معاصی کی مغفرت کا اعتقاد تھا۔ پوپ ایک زمانہ میں بادشاہ بھی تھا۔
ایک گروہ مریم کو خداوند کی ماں کہتا اور اس کی تصویر کے آگے سجدہ کرتا ہے۔ ایک روح القدس۔
باپ۔ تینوں کو خدا سمجھتا ہے۔
فرمایا بہتوں کا نو کر اچھا نہیں ہوتا ۔ أَرْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (يوسف : ۴۰)
پنجابیوں نے اس نکتہ کو خوب سمجھا ہے ۔ ان میں ایک مثل ہے۔ دو گھروں کا مہمان بھوکا رہتا ہے۔
لے اور تیرے رب کی بات پوری ہے سچائی اور انصاف میں ۔ ۲۔ سب سے سچی بات جو اس نے کہی (وہ یہ ہے )
اللہ کے سوا ہر چیز باطل ہے ، مٹ جانے والی ہے۔ (ناشر) سے کیا کئی معبود الگ الگ اچھے یا اکیلا زبردست اللہ
اچھا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
ال
سُورَةُ آل عِمْرَان
أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللہ کے ماننے والوں کو ہم کہتے ہیں کہ ایک خدا میں آپ نے کیا کمی دیکھی ہے جو
دوسرے کو بھی اس کے ساتھ ملایا ہے۔ جس میں کمی ہے وہ الوہیت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۲)
٦٦ - يَأَهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ وَ مَا أُنْزِلَتِ التَّوْرَيةُ وَ
الانْجِيلُ الَّا مِنْ بَعْدِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اے اہل کتاب تم کیوں حجتیں کرتے ہو ابراہیم کے مقدمہ میں حالانکہ تورات وانجیل تو اس
کے بعد اُتری ہیں تو کیا تم کو کچھ بھی عقل نہیں ۔
تفسیر يَاهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تُحَاجُّونَ کبھی تو جوش میں آ کر کہتے ہیں کہ تو رات کی پہلی کتاب
سے تثلیث نکلتی ہے۔ وہاں الوہیم آیا ہے۔ پھر دانیال اور ابراہیم کو بھی تثلیث ماننے والا بتاتے ہیں۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ استنباط تم کرتے ہو تو رات سے۔ یہ دونوں ابراہیم کے بعد نازل ہوئیں ۔ کسی
مذہب نے اپنا کوئی نام نہیں رکھا۔ یہودا کی طرف منسوب ہو کر یہودی کہلائے اور مسیح کی طرف
منسوب ہو کر مسیحی ۔ اصل میں ایک ہی نام کل مذہبوں کا ہو سکتا ہے۔ وہ کیا؟ وہی جو مذاہب کا مقصد
ہے یعنی راست بازی اور فرمانبرداری ۔ یعنی اسلام - جس کی تعلیم میں کسی قسم کا شرک نہیں بلکہ عین
فطرت کے مطابق ہے۔ بچہ جس وقت بالغ ہوتا ہے تو کم از کم اتنی سمجھ تو اسے آ جاتی ہے کہ میں اپنا خالق
آپ نہیں بلکہ کوئی اور مقتدرہستی ہے۔ پس یہی وہ فطرت کی گواہی ہے جس سے شرک کا استیصال ہو
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۲ ، ۶۳ )
جاتا ہے۔
١٩ - إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهُذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا
وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ ۔ بے شک ابراہیم سے بہت ہی ملتا جلتا لوگوں میں وہ ہے جو اس کی چال چلے اور خاص کر یہ
نبی اور ایمان دار لوگ اور اللہ دوست ہے سب ایمان داروں کا۔
تفسیر وَاللهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ - ولی معمولی لفظ نہیں ۔ قرآن شریف نے اس کی تفسیر بتائی
حقائق الفرقان
ہے اور اس کی ایک پہچان بتائی ہے۔
۷۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
جب اللہ کسی کا ولی بنتا ہے تو اس کی ولایت کا نشان یہ ہے کہ يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى
النُّورِ (البقرة: ۲۵۸) یعنی انسان جو قسم قسم کی ظلمتوں میں پڑا ہو۔ ان ظلمتوں سے روز بروز نکلتا جاتا
ہے۔ بڑی ظلمت تو یہ ہے کہ ماں باپ اچھے نہ ہوں ۔ پھر دوسرے مربی استاد وغیرہ۔ پھر
دوست، آشنا۔ پھر رسم و عادت ۔ و عادت ۔ پھر محبت و بغض۔ پھر شہرت وحرص۔ پھر بخل و عجز وکسل ۔ وکسل ۔ کسی کے اوپر
بے جا ظلم ( الظُّلْمُ ظُلُمَات ) پس ان ظلمتوں سے نکل کر جونور کی طرف جا رہا ہو تو سمجھے کہ اللہ میرا اولی
ہو گیا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ صفحه ۶۳ )
۷۰- وَدَّتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا
أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ -
ترجمہ اہل کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ کسی طرح تم کو بھٹکا دے اور وہ بھٹکاتے نہیں مگر
اپنے آپ کو یا اپنے ڈھب کے لوگوں کو اور وہ کچھ بھی شعور نہیں رکھتے ۔
تفسیر - وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ - یہ نہیں گمراہ کر سکتے مگر اپنے ہی ڈھب کے لوگوں کو ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۳ )
۔ وَ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ آمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا
وَجْهَ النَّهَارِ وَالْفُرُوا آخِرَةَ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ -
ترجمہ اور اہل کتاب کی ایک جماعت نے کہا مان لو جو کچھ اتر امسلمانوں پر دن میں ، اور دن کے
آخر میں انکار کر جاؤ شاید کہ وہ پھر جائیں۔
تفسیر۔ ایک گروہ نے اہل کتاب میں سے کہا بڑے بڑے عمائد یہود جو ہیں وہ سب مل کر صبح مسلمان
ہو جاؤ اور عصر کی نماز کے بعد اس دین کو ترک کر دو اور یہ ظاہر کرو کہ ہم نے اندر جا کر اس میں بہت سی بدیاں
دیکھیں۔ پس اس تجویز سے یہ چند اہل کتاب جو مسلمان ہو گئے ہیں واپس اپنے دین میں لوٹ آئیں گے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے منصوبہ بازیوں کا کچھ فائدہ نہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۳ )