سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 7
حقائق الفرقان
۷۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں دو قسم کی طبیعتیں ہوتی ہیں ایک وہ جنہیں اگر عمدگی سے وعظ
کیا جاوے تو مان لیتے ہیں اور اگر تشد د کیا جائے تو انکار کرتے ہیں اور ایک وہ جو دلائل کو مانتے ہی ما
نہیں ۔ ہاں دو چار جوت لگ جائیں تو کہتے ہیں جی ٹھیک ہے۔
ایک زمانہ میں مجھے خیال پیدا ہوا تو میں نے چند لڑکوں سے سوال کیا اگر کوئی لڑکا بدچلنی کرے تو
اس کے روکنے کی کیا تدبیر ہے؟ اس پر بعضوں نے لکھا کہ اسے نصیحت کی جاوے مگر تنہائی میں۔ اور
بعضوں نے یہ کہا کہ نصیحت کی جاوے مگر عام لڑکوں میں تا اسے ندامت ہو۔ بعضوں نے کہا پکڑ کر
خوب بید لگائے جاویں تا پھر کبھی ایسی جرات نہ کرے۔ در حقیقت سب نے سچ لکھا کیونکہ کئی قسم کے
لوگ ہیں۔ بعض وہ جو نصیحت مان لیتے ہیں مگر دلائل کے ساتھ ۔ بعض ایسے بھی ہیں جنہیں دلائل دیں تو
وہ اور بھی بپھر جاتے ہیں اور ردّ و قدح شروع کر دیتے ہیں ۔ بعض صرف کہنے سے مان جاتے ہیں۔
بعض مدلل کہنے کو مانتے ہیں ۔ بعض صرف خموشی یا توجہ چھوڑ دینے سے مان جاتے ہیں۔ بعض مار
کھائے بغیر نہیں سمجھتے ہیں۔ پھر بعض ایسی طبائع کے انسان ہوتے ہیں جو دن رات منصوبے سوچتے
رہتے ہیں ایسے بدبخت ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔ مگر وہ اسی فکر میں غلطاں پیچاں رہتے ہیں کہ فلاں
بڑے کارخانے کو نقصان پہنچا ئیں ۔ بس ایسے بدبختوں کا ذکر اس آیت میں ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۳ )
۷۵،۷۴۔ وَلَا تُؤْمِنُوا إِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِينَكُمُ قُلْ إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللَّهِ
أن يُؤْتَى أَحَدٌ مِثْلَ مَا أُوتِيتُمْ أَوْ يُحَاجُوكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ
اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ - يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ
اللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ -
ترجمہ اور مت ایمان لاؤ مگر ان کی خاطر جو تمہارے مذہب کے پیرو بنیں، تو کہہ دے کہ ہدایت
اللہ کی ہدایت یوں ہے کہ کسی کو وہ ملے جو تمہیں ملا اور تمہارے رب کے حضور وہ تمہارا مقابلہ کرے۔ تو
کہہ دے کہ فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے ، دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑا وسعت دینے والا بڑا
جاننے والا ہے۔ وہ خاص کر لیتا ہے اپنی مہربانی سے جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے۔
حقائق الفرقان
۷۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
تفسیر۔ تو کہہ دے وہ خاص ہدایت جسے الہی کہتے ہیں وہ تو یہی ہے کہ دیا جاوے کوئی مثل اس کی
کہ دیئے گئے تم (استثناء ۱۸ باب (۱۸) بلکہ تم پر محبت میں غالب آوے تمہارے پالنے والے ربّ کے
سامنے تو کہہ دے یہ نبوت اور رسالت اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور اسی کے ہاتھ ہے۔ جسے چاہے دے اور
اللہ وسیع وعلم والا خاص عزت و رحمت جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ تعالی بڑے فضل والا ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۴۶۔ حاشیہ )
غرض اللہ تعالیٰ کا وہ فضل، ارادہ علم اور قدرت جس سے وہ مخلوق کو پیدا کرتا اور عزت کے لائقوں
کو عزت دیتا ہے۔ اس کی تکمیل اور اس کا پورا ہونا ایک لا بدی امر ہے۔ کیونکہ اس کا کوئی مانع نہیں ۔
جب سید نا نبی عرب کو اس نے اپنے خاص فضل اور رحمت سے نبی رسول ، رسولوں کا سردار رسولوں
کا خاتم بنایا اور اسے قرآن جیسی پاک کتاب دینی چاہی تو اس قادر مطلق کے فضل وارادہ کا کون
مانع ہے یہ دنیا اور دنیا کے لوگ اس کا ملک اور ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے ملک کی رعایا پر
مختلف جسمانی حکام بنایا کرتا ہے تو کہ ان کا انتظام دنیا میں کسی قدر امن کو قائم رکھے۔ روحانی
انتظام جسمانی انتظام سے زیادہ ضروری اور توجہ کے قابل ہے۔ اگر دنیا کے انتظام کے واسطے
اللہ تعالیٰ نے مختلف ناظم بھیج دیئے تو دنیوی انتظام سے زیادہ دینی روحانی انتظام کے واسطے کئی
ناظموں کا آنا ضروری نہیں؟
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۶)
إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللهِ - کامل ہدایت تو وہی ہے جو اللہ کی ہدایت ہے اور وہ یہ کہ تمہاری مثل
ایک اور قوم کو بھی انہی انعامات سے ممتاز فرمایا گیا ہے۔سلطنت ، نبوت ۔
أَوْ يُحَاجُوكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ ۔ بلکہ وہ تمہارے رب کی محبت میں تم پر غالب ہیں ۔ آؤ کے معنے بلکہ
کے ہیں۔
إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللهِ - اللہ تعالیٰ نے رسول کریم کی نسبت بھی فرمایا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ
النَّاسِ (المائدة : ۶۸) اور داؤد کی عبادت گاہ میں جب دشمن چڑھ آئے تو وہاں بھی فرمایا انا جَعَلْنَكَ
لے اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۷۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ ( ص : ۲۷) : ۲۷) ہم نے تمہیں بادشاہ بنایا ہے۔ یہاں یہ مسئلہ سمجھایا ہے کہ البہی انتخاب
کے خلاف ریشہ دوانیاں کرنا ہلاکت کا موجب ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مؤرخہ ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۳ )
ان يوثى اَحَدٌ - ہدایت یہ ہے کہ دیا جائے جیسے موسی دیا گیا تھا بلکہ اس سے زیادہ یہ کہ غالب
آجائے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۷)
ان آیات (۷۳ تا ۷۵۔ ناقل ) میں بہت سی باتیں بتا کر باری تعالیٰ فرماتا ہے کہ نبوت اور
قرآن خداوند کریم کا فضل ہے اور فضل کے دینے میں اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے جسے چاہے اپنے خاص
فضل سے مخصوص کرے۔ خدا کا وہ ارادہ جس سے وہ اشیاء پیدا کرتا ہے اس کی تکمیل ایک لا بدی امر
ہے کیونکہ اس قادر مطلق کی قدرت اور طاقت کے واسطے کوئی مانع نہیں ۔ اسی ارادہ ازلی کی تکمیل کی
ضرورت نے نزول قرآن اور نبوت محمد عربی کو ضرور کر دیا۔ مثلاً نادانی سے کوئی کہے کہ پطرس اور یوحنا
وغیرہ تو مسیح کے حواری ہو چکے تھے پولوس کو حواری بنانے کی کیا ضرورت تھی ، تو اس کا ٹھیک جواب یہی
ہوگا اور جتنے حواری ہونے کے لئے ازل میں منظور ہو چکے وہ ضرور حواری ہوئے ۔
۷۶
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۶۳)
- وَ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِقِنْطَارِ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ وَمِنْهُم مَّنْ إِنْ
تَأْمَنُهُ بِدِينَارٍ لَا يُؤَدِّةَ إِلَيْكَ إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَائِمًا ۖ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا
لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّينَ سَبِيلٌ وَ يَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ اور بعض اہل کتاب میں سے ایسے لوگ ہیں کہ اگر تو اُن کے پاس امانت رکھے مال کا بڑا
ڈھیر تو وہ تجھے ادا کر دیں اور بعض اُن میں سے ایسے ہیں کہ اگر تو اُن کے پاس ایک ہی اشرفی امانت
رکھ دے تو وہ تجھے نہ ادا کریں مگر جب تک کہ تو ان کے سر پر کھڑا رہے یہ حالت اُن کی اس وجہ سے
ہے کہ انہوں نے کہا امیوں کا مال کھا جانے میں ہم پر کوئی الزام نہیں اور ( یہ بات ) جھوٹ بولتے
ہیں اللہ پر اور وہ جانتے بوجھتے ؟ ہیں۔
اے ہم نے تجھ کو بنا یا نائب ملک میں ۔
حقائق الفرقان
۷۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
تفسير - وَمِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ۔ ۔ يَعْلَمُونَ ۔ ایسے آدمی ہر مذہب میں پائے
جاتے ہیں۔ ایک شخص نے جنگل میں ایک عورت کو زیور سے لدی ہوئی پا یا جو راستہ بھول گئی تھی۔ اس
نے اسے مقام پر پہنچایا حالانکہ پوری دسترس رکھتا تھا کہ زیور اتار لے۔ پھر ایسے بھی ہیں جو ایک دینار
کو دیکھ کر دل ثابت نہیں رکھ سکتے ۔ ایک صوفی نے شیطان کو عالم کشف میں دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں
کئی لگا میں ہیں ۔ پوچھا ۔ یہ کیا؟ کہنے لگا یہ لوگوں کو قابو کرنے کے لئے ۔ پھر اس نے کہا۔ تم لوگ تو
صرف کان پکڑ قابو کر لئے جاتے ہو۔ نیکی کے رنگ میں گمراہ کرنا ایسے آدمیوں کے لئے شیطان کو بہت
آسان ہے۔ جماعت کھڑی ہوگئی ہے مگر کئی ہیں کہ ابھی وظیفہ پڑھ رہے ہیں۔
پھر یہ لوگ امانت میں خیانت کرتے ہیں اور اسے شرعی عذر کے نیچے لا کر صحیح قرار دیتے ہیں۔
مومن کو چاہیے کہ وہ ہر حرکت و سکون کے وقت دیکھ لے کہ اس سے تعظیم لامر اللہ ۔ شفقت علی خلق الله
میں تو کوئی فرق نہیں آتا۔
سَبِيل - الزام (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخہ ۲۴ رجون ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۳ ، ۶۴)
۷۷- بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ۔ ہاں جو پورا کرے اپنا اقرار اور اللہ کوسپر بنائے تو بے شک اللہ متقیوں کا دوست ہے۔
تفسير مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِه - وعدہ پورا کرو کسی عیسہ ا کرو۔ کسی عیسائی سے کرو لرویا چوہڑے چمار سے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحه (۶۴)
ہر شخص کی فطرت میں ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ ہو اور وہ عظیم الشان ہو۔
متقی کے لئے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ۔ پس اللہ کی معیت سے بڑھ کر اور کیا
چاہیے؟ پھر ہر شخص کی فطرت میں ہے کہ کوئی عظیم الشان اس سے محبت کرے اور اللہ تعالیٰ متقی سے
آپ محبت کرتا ہے ۔ جیسا کہ فرمایا ۔ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ جو اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو جاوے اسے کسی اور کی
حاجت کیا ؟
الحکم جلد ۱۵ نمبر ۱۹، ۲۰ مورخه ۲۸،۲۱ مئی ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶)
حقائق الفرقان
44
سُورَةُ آل عِمْرَان
- إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَ أَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَا خَلَاقَ
لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَلَا
يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ۔ جو لوگ لیتے ہیں اپنے اقرار اور قسموں کے بدلے تھوڑا سا دنیا کا فائدہ تو یہی لوگ ہیں جن
کا کچھ حصہ نہیں آخرت میں اور ان سے اللہ بات بھی تو نہیں کرے گا (محبت کی ) اور نہ ان کی طرف
دیکھے گا ( نظر شفقت سے ) قیامت کے دن اور نہ ان کو پاک صاف کرے گا اور ان کے لئے ٹیس
دینے والا عذاب ہے۔
تفسیر - لا يُكَلِّمُهُمُ الله - محبت کا کلام اکلام نہیں کرے گا۔
وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمُ - نظرِ شفقت نہیں کرے گا۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴)
۷۹ - وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقًا يَلُونَ الْسِنَتَهُم بِالْكِتَبِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ
مَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ يَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ۚ وَ
يَقُولُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ۔
ترجمہ اور انہیں میں کا ایک گروہ ہے جو مروڑتے ہیں ! ہیں اپنی زبان کتاب پڑھتے وقت تا کہ تم سمجھو کہ وہ
کتاب ہی سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ کے یہاں سے ہے حالانکہ وہ
اللہ کے یہاں سے نہیں (ہاں) وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اور وہ جانتے بھی نہیں ۔
تفسير يَلُونَ الْسِنَتَهُمْ ۔ یہ کئی واعظوں کا قاعدہ ہے کہ پہلے کوئی آیت پڑھ لیتے ہیں اور پھر
اپنے مطلب کی بات شروع کر دیتے ہیں ۔ سننے والا سمجھتا ہے کہ ترجمہ کر رہا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مؤرخہ ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶۴)
حقائق الفرقان
۷۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
مَا كَانَ لِبَشَرِ أَنْ يُؤْتِيَهُ اللهُ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ
لِلنَّاسِ كُونُوا عِبَادًا لِي مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَكِنْ كُونُوا رَبَّنِينَ بِمَا كُنتُمْ تُعَلِّمُونَ
الْكِتَبَ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُونَ -
ترجمہ کسی بشر کو نہیں چاہئے کہ اللہ تو اس کو کتاب اور دانائی اور پیغمبری عنایت فرمائے ، پھر وہ
لوگوں سے کہنے لگے کہ تم میرے بندے بن جاؤ اللہ سے الگ ہو کر ( بلکہ وہ تو یہی کہے گا ) کہ بن جاؤ محکما
عِلْمًا ، فقھا۔ پاک لوگ اللہ والے اس وجہ سے کہ تم کتاب پڑھاتے رہتے ہو اور پڑھتے رہتے ہو۔
تفسیر ۔ کوئی فرد بشر ایسا نہیں جسے اللہ کتاب دے ۔ پھر وَ الْحُكْمَ - پکی باتیں ۔ پھر وَالنُّبُوَّةَ -
قبل از وقت بعض باتوں سے آگاہ کرے۔ اور وہ کہے میرے بندے بن جاؤ۔ وہ تو یہی کہے گا۔
ربانی بنو۔ اس کے چار معنے ہیں (۱) حکماء (بات کی تہہ کو سوچنے والے ) (۲) علماء (۳) فقہاء
( تقلید کرے تو ایسی کہ دوسرے غلطی میں نہ پڑیں ) (۴) مَنْ يُرَبِّي بِصِغَارِ السّنا
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴)
۸۲ - وَ إِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُم مِّنْ كِتَبٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ
جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقٌ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ وَأَقْرَرْتُمْ
وَ أَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ اِصْرِى قَالُوا اَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَ أَنَا مَعَكُمْ مِّنَ
الشهدِينَ -
ترجمہ۔ (اور یاد کرو) جب لیا اللہ نے پیغمبروں سے اقرار (اور ضمن میں اُن کے امتیوں سے )
کہ جو کچھ دوں میں تم کو کتاب اور علم اور دانائی سے پھر کوئی آ جائے تمہارے پاس بھیجا ہوا جو تمہارے
پاس والی کتاب کی تصدیق کرتا ہو تو تم اُس کو ضرور ماننا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا اللہ نے فرمایا کیا تم
نے عہد کر لیا اور اس اقرار پر تم نے میرا ذمہ لے لیا سب نے عرض کی جی ہاں ! ہم اقرار کر چکے اللہ نے
فرمایا تم گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں۔
تفسیر۔ ایک شخص نے مجھ پر اعتراض کیا کہ تمہارا قرآن شریف اپنے نبی کی نسبت پیشگوئیاں تو
لے چھوٹی عمر میں کون ہے جو تربیت کرتا ہے۔
حقائق الفرقان
۷۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
اگلی کتب سے بیان کرتا ہے مگر ورس اور باب کا حوالہ نہیں دیتا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت عمدہ جواب
سمجھایا۔ میں نے وقفہ دے کر ایک انجیل ہاتھ میں لی اور کہا کہ اس میں مسیح کی نسبت بعض پیشگوئیاں
عہد نامہ عتیق سے دی گئی ہیں مگر باب اور درس کا ذکر نہیں ۔ اسے خدا جانے اپنی بات یاد نہ رہی ۔
کہنے لگا باب اور ورس تو چودھویں صدی کے بعد بنے ہیں ۔ اس پر میں نے اُسے کہا کہ ذرا ہوش میں
آؤ ۔ قرآن شریف نے بھی اس وقت ان پیشگوئیوں کے حوالے دیتے ہیں جب کہ یہ باب و ورس
نہیں تھے۔ وہ بہت ہی شرمندہ ہوا۔
ایک عیسائی عورت سے میں نے پوچھا کہ وہ ناصری کہلائے گا۔ توریت میں کہاں موجود ہے وہ
کہنے لگی تو رات میں تو کہیں ہے نہیں۔ میں نے کہا تم پھر اس مذہب کی پابند کس طرح ہو۔ کہنے لگی میرا
خاوند پادری ہے۔
میثاق النبین کی نسبت کہا جاتا ہے کہ یہاں کل نبی مراد ہیں چنانچہ اعمال باب ۳ آیت ۲۱ میں ہے
کہ نبیوں نے اس بات کی دعا کی ہے تا تازگی بخش ایام آئیں اور ضرور ہے کہ آسمان اسے روکے رہے
جب تک کہ وہ جو تمام نبیوں نے کہا پورا ہو اور موسیٰ کے مثیل نبی آئے۔ اس کے دو بڑے فائدے
ہیں۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ موسیٰ کے مثیل مسیح تھے ان سے ہم کہتے ہیں کہ بقول تمہارے مسیح تو خدا تھا
پس خدا کو موسٹی سے کیا مثلیت ہو سکتی ہے؟ دوم مسیح کو وہ کامیابی کب ہے جو موسیٰ" کو ہوئی۔ پھر لکھا ہے
یہ پیشگوئی پوری ہونے کے بعد آئے گا۔ یوحنا کی انجیل باب امیں لکھا ہے کیا تو وہ نبی ہے۔ وہ نبی
66
سے مراد بعض عیسائی دجال لیتے ہیں مگر ان کے ریفرنس والوں نے استثناء کے باب کا حوالہ دیا ہے جس
میں موسی کے مثیل نبی ہونے کا ذکر ہے اور استثناء باب ۳۳ میں لکھا ہے کہ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ۔
چنانچہ دس ہزار صحابی رسول علیہ السّلام کے ساتھ تھے جب آپ مکہ میں مظفر و منصور داخل ہوئے۔ غرض
استثناء باب ۱۸ ۔ باب ۳۳۔ یوحنا باب اوّل ۔ اعمال باب سوم کے علاوہ یسعیاہ نبی کی کتاب میں سلا کا
نام مذکور ہے اور یہ پہاڑی مدینہ میں ہے کہ وَمَا نَرَى مِنْ وَرَاء سِلًا مِنْ سَحَابٍ !
۴۲ - ۵۴ یسعیاہ میں مینڈھے بکریوں کی قربانیوں کا ذکر ہے حالانکہ مسیح کے بعد کوئی قربانی نہیں ۔
اے سلا کے پیچھے ہم کوئی بادل نہیں دیکھتے۔
حقائق الفرقان
۸۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
اس کے بعد ایک اور پہچان بتائی کہ اس نبی کے مخالف بد عہد ہوں گے چنانچہ ان لوگوں کی کتب
میں مذکور ہے معاہدہ کیا ہوتا ہے۔ توڑنے کے واسطے ہوتا ہے۔ معاہدہ موجودہ وقت کی تصویر ہوتی ہے
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَاء پُل کو سورۃ بقرۃ میں پڑھو جہاں ان کی عہد شکنیوں کا مفصل ذکر
ہے۔ پھر فسق و فجور کی جڑ ہے۔ عورتوں کی آزادی اور شراب اور یہ دونوں باتیں اسی قوم میں موجود
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ صفحه ۶۴ )
ہیں۔
۸۴ - أَفَغَيْرَ دِيْنِ اللهِ يَبْغُونَ وَ لَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَ
كَرْهًا وَ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ -
ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے سوا اور دین ڈھونڈتے ہیں حالانکہ اُسی کے فرمانبردار ہیں
آسمان والے اور زمین والے خوشی سے یا بے دلی سے اور سب اُسی کی طرف لوٹیں گے۔
تفسیر۔ اَفَغَيْرَ دینِ اللهِ ۔ سچے دین کا نشان بتایا کہ اس میں فرماں برداری سکھائی جاتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴)
- أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللَّهِ وَالْمَلَكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ -
ترجمہ۔ ان کی سزا یہی ہے کہ ان پر اللہ کی پھٹکار اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی ہے۔ لو
تفسیر - أنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ۔ اللہ کی رحمت سے دور یعنی خدا کا ان
سے کوئی تعلق نہیں رہتا ۔ ملائکہ سے بھی دور یعنی کوئی نیکی کی تحریک نہیں ہوتی ۔ لوگوں سے دور یعنی وہ
انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مؤرخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ صفحه ۶۴ )
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتْهُم
۹۱
وَ أُولَئِكَ هُمُ الضَّالُّونَ -
ترجمہ (اور ) جو لوگ منکر ہو گئے مانے پیچھے اور پھر بڑھتے ہی چلے گئے حق پوشی اور انکار میں
تو ان کی تو بہ ہر گز قبول نہ کی جائے گی اور یہی لوگ گمراہ ہیں۔
تفسیر لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ ۔ اس آیت پر بہت بحثیں ہوئیں ہیں مگر میرے نزدیک اس کے
حقائق الفرقان
M
سُورَةُ آل عِمْرَان
یہی معنے ہیں کہ وہ جو پہلے تو بہ کی ہوئی تھی جب اسے توڑ دیا تو قبولیت کیسی؟
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴)
۹۲ - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِّلْ
الْأَرْضِ ذَهَبًا وَ لَوِ افْتَدَى بِهِ أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَمَا لَهُمْ مِّنْ
تصِرِينَ -
ترجمہ اور جو لوگ منکر ہو گئے اور وہ منکر ہی مر گئے تو ایسے کسی ایک کا ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اگر
زمین بھر کر سونا بھی دیں معاوضہ میں ، یہی لوگ ہیں جن کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے اور ان کا
کوئی بھی حامی اور مددگار نہ ہوگا۔
تفسیر و تو افتدی ہے ۔ ہدیہ تو قبول نہیں تھا مگر فد یہ بھی نہ ہوگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴)
۹۳- لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ
اللهَ بِهِ عَلِيمٌ -
ترجمہ کبھی تم نیکی ( کے درجے ) نہیں لے سکتے جب تک تم پیاری چیزیں خرچ نہ کرو اللہ کی
رضا کے لئے اور تم کچھ بھی خرچ کرو بے شک اللہ اس کو بخوبی جانتا ہے۔
تفسیر - لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ - قرآن کریم سورہ بقرۃ میں جہاں پہلا رکوع
شروع ہوتا ہے وہاں متقی کی نسبت فرمایا ہے وَمِمَّا رَزَقُتُهُمْ يُنْفِقُونَ یعنی جو کچھ اللہ نے دیا ہے
اس سے خرچ کرتے ہیں ۔ یہ تو پہلے رکوع کا ذکر ہے ۔ پھر اسی سورۃ میں کئی جگہ انفاق فی سبیل اللہ
کی بڑی بڑی تاکیدیں آئی ہیں ۔ ۵ رکوع میں اس قدر بیان ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی کیا وعظ کر
سکتا ہے۔
انسان دُکھوں کے وقت تو اتفاق پر مجبور ہوتا ہے مگر حقیقی دینا تو وہ دینا ہے جو خوشدلی سے دیا
جاوے ۔ یہود کی نسبت فرمایا ہے فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِنْ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَ لَوِ افْتَدَى بِهِ
حقائق الفرقان
۸۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
أولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (ال عمران : ۹۲) بے ایمان آدمی جب عذابوں اور دُکھوں کو دیکھے گا تو
اس کا دل یہ چاہے گا کہ زمین کی گول کو بھر کر سونا دے دے مگر قبول نہ ہوگا۔
پس تم حقیقی نیکی کو نہیں پا سکو گے جب تک کہ تم مال سے خرچ نہ کرو۔ مِمَّا تُحِبُّونَ کے معنے
میرے نزدیک مال ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِنَّهُ لِحُبّ الْخَيْرِ لَشَدِيدُ ( الغديت : ۹) انسان کو
مال بہت پیارا ہے پس حقیقی نیکی پانے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی پسندیدہ چیز مال میں سے خرچ
کرتے رہو۔
وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ ۔ جو کچھ بھی خرچ کرو گے اللہ کو اس کا علم ہے ۔ یعنی اسے مال کے
لینے اور بڑھانے کا خوب علم ہے۔ پارہ سیقول رکوع ۱۶ میں آیا ہے مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا
حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللهُ يَقْبِضُ وَ يَبْصِطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ کون ہے جو اپنے
مالوں کو عمدگی سے الگ کرے اور اللہ اسے بڑھائے ۔ اس شخص کے لئے بہت بڑھاتا ہے۔ اللہ مال کو
لیتا ہے اور اس کو بڑھاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۷٬۳۶ مورخہ یکم و ۸ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۵)
۹۴ - كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلَّا لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَاءِ يُلَ عَلَى
نَفْسِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَيةُ قُلْ فَأْتُوا بِالتَّوْرَيةِ فَاتْلُوهَا إِنْ كُنْتُمْ
صدِقِينَ ۔
ترجمہ ۔ جو چیزیں کھانے کی ہیں وہ سب کی سب حلال تھیں بنی اسرائیل کو سوائے اس چیز کے جو
حضرت اسرائیل نے اپنی جان پر (بطور نذر یا ضرورت کے ) حرام کر لی تھی تو رات نازل ہونے سے
پہلے ۔ تم کہہ دولاؤ تو تو رات اور اس کو پڑھو جب تم سچے ہو۔
تفسير - كُلُّ الطَعَامِ كَانَ حِلًّا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ۔ دنیا میں جس قدر بے ایمانیاں
، دھوم
ہوتی ہیں اور لوگ شراب، زنا، چوری ، جھوٹ سے بھی دریغ نہیں کرتے یہ صرف مال کے لئے ہے اور
حقائق الفرقان
۸۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
پھر اس بارے میں کوئی نصیحت کرے تو اُلٹا اسی پر اعتراض جماتے ہیں۔ جب مسلمانوں کو یہ وعظ کیا
گیا کہ انفاق کرو اور یہود کو بھی ترغیب ہوئی تو وہ بجائے اس کے کہ اس نصیحت کو مانتے، کہنے لگے کہ تم
تو حرام خور ہو۔ اس کے جواب میں فرمایا گیا کہ سب چیزیں جو ہم مسلمانوں کے کھانے میں آتی ہیں
بنی اسرائیل کے لئے حلال تھیں ۔ ہاں وہ جو اسرائیل نے اپنے مرض ریگن کی وجہ سے ترک کر دیا تھا
یہ مَا حَرَّمَ کے معنے ہیں ) - مِنْ قَبْلِ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَيةُ اور كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلَّا لِبَنِي
اسراءیل تو رات کے نزول سے پہلے کی بات ہے۔ یہ بات خوب یا د رکھو کہ كُلُّ الطَّعَامِ کے یہ معنی
نہیں کہ جو کچھ تو رات میں حلال و حرام ہے وہی قرآن مجید میں موجود ہے بلکہ اس کے معنے یہ ہیں
کہ تمام چیزیں جو ہم کھاتے ہیں یہ وہ ہیں جو بنی اسرائیل کے لئے بھی تو رات کے نزول سے پہلے
کی حلال تھیں ۔ پس اگر ان چیزوں کا کھانا حرام خوری ہے تو یہ اعتراض ابراہیم ، اسحق و یعقوب
علیہم السلام پر بھی ہو سکتا ہے۔ رسول کریم فرماتے ہیں کہ میں تمہاری کتابوں کا متبع نہیں ہوں ۔
میں ابراہیم کے دین پر قائم ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۸ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۵ )
اب یہ اعتراض رہا کہ جس کو قرآن کے معانی بدوں کسی کتاب کے آتے ہیں اسے کسی دوسری
کتاب کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک ایسی تھی کہ ان
کو قرآن کے فہم کے واسطے تو کسی کتاب کی ضرورت نہ تھی مگر تا ہم قرآن کو کلام الہی اور جو کچھ
قرآن کریم پیش کرتا ہے اس کی تصدیق کے واسطے پھر بھی اور کتاب کی تو ضرورت تھی اور خود قرآن
بتلاتا ہے کہ اور کتاب کی ضرورت ہے۔
فَأْتُوا بِالتَّوْرَيةِ فَاتْلُوهَا إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی صداقت ثابت کرنے کے واسطے قرآن میں فرماتا ہے کہ ایک
اور کتاب میں دیکھو۔ پھر لکھا ہے
ا (یعنی ریح۔ ناقل )
حقائق الفرقان
۸۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّورية (الاعر هُم فِي التَّورية (الاعراف : ١٥٨) فَاتْلُوهَا إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ (آل عمران : ۹۴)
مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ گو یا دو کتابوں کی ضرورت پڑی۔ اس تقریر سے
یہ بات ثابت ہوئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی پیشگوئیوں وغیرہ اور اپنے دعاوی اور نیز قرآن
کی تصدیق کے واسطے دوسری کتابوں کی ضرورت پڑتی رہی اور ادھر ہم کو بھی پڑی کیونکہ ہماری زبان
عربی نہیں ہے۔
اس لئے خوب یاد رکھو کہ قرآن تو اپنی ذات میں ایک کامل کتاب ہے مگر اس کے کمال کو یا د کو کہ قرآن تو اپنی ذات میں ایک کامل کتاب ۔
جاننے کے لئے ہم اور کتابوں کے محتاج ہیں۔ کبھی لغت کے کبھی دوسرے علوم کی کتب کے۔ اگر
کہو کہ اصول دین کو اس سے کیا تعلق ہے تو ہم کہتے ہیں قرآن شریف کی تصدیق کرنی بھی تو
اصول دین ہے ۔ کامل ذات خود کسی کی محتاج نہیں ہوا کرتی مگر دوسرے اس کو کامل جاننے کے
واسطے محتاج ہوتے ہیں۔ دیکھو خدا اپنی ذات میں کامل ہے اور اس کو دلائل کی ضرورت نہیں مگر
چونکہ ہم دلائل کے محتاج ہیں اس لئے مصنوعات وغیرہ کے دلائل ہم کو دینے پڑے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
۹۶ - قُلْ صَدَقَ اللهُ فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ
الْمُشْرِكِينَ -
ترجمہ ۔ تم کہہ دو سچ فرمایا اللہ تعالیٰ نے تو تم مخلص ابراہیم کے طریق کی پیروی کرو اور وہ تو
مشرکوں میں سے نہ تھا۔
تفسیر - فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا تم بھی اسی دین کو قائم رکھو۔ افراط و تفریط سے بچنے والے
ہو کر ۔ حنیف کے یہی معنے ہیں ۔ ایک طرف جھکا ہوا غلط معنے ہیں ۔ احنف ٹیڑھے پاؤں والوں کو بطور ہوکر
دعا کہتے ہیں ۔ حنیف وہ آدمی ہے جس میں کوئی کمی نقص اور زیادتی نہ ہو۔ جو مشرک ہوتا ہے وہ محبت
میں افراط سے کام لیتا ہے۔ کبھی غیر اللہ کو سجدہ کرتا ہے، کبھی رکوع کبھی اپنے محبوب کے لئے قربانیاں،
کبھی غیر اللہ سے دعائیں مانگتا ہے، کبھی اس سے حاجتیں طلب کرتا ہے۔ یہ محبت میں غلو ہے جو افراط
لے لکھا ہوا اپنے پاس توریت میں ۔ ۲۔ اس کو پڑھو جب تم سچے ہو۔