سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 8
حقائق الفرقان
۸۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
کی راہ ہے۔ اس میں خدا کے حق میں تفریط ہے۔
وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۔ مگر ابراہیم میں یہ عیب نہ تھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۵)
۹۷ - إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَ هُدًى لِلْعَلَمِينَ -
ترجمہ۔ پہلا گھر جو لوگوں ( کی عبادت ) کے لئے بنایا گیا وہ وادی مکہ میں ہے بابرکت ہے اور سب
کی رہنمائی کا مرکز ہے۔ کا مرکز ہے۔
تفسیر مکہ معظمہ کی مسجد چونکہ ابوالحنفاء، شرک سے پورے بیزار ابراہیم سے بلکہ اس سے بھی
پہلے البی عبادت کے لئے بنائی گئی اس واسطے وہ بیت اللہ کہلائی ۔ جیسے فرمایا۔
إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَهُدًى لِلْعَلَمِينَ ۔ پہلا گھر جو ( خدا کی
عبادت کے لئے ) قوموں کے لئے بنایا گیا وہ مکہ میں ہے۔ مبارک اور ہدایت ہے لوگوں کے لئے ۔
۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۱۹۷)
پھر عظیم الشان ثبوت اس بات کا کہ ابراہیم کو کیوں مانیں؟ کیا تو رات کو چھوڑ دیں؟ یہ ہے کہ
سب سے پہلے خدا کی خالص توحید کے لئے جو گھر بنایا گیا ہے وہ وادی مکہ میں ہے۔ مکہ کہتے ہیں اس
مقام کو جہاں لوگوں کا بڑا اثر دہام ہو۔
مبرکا ۔ برکت دیا گیا ہے۔ دیکھو یہیں وہ مبارک وجود تھا جو اہلِ ارض کے لئے امان تھا۔ اسی
گھر میں ابوبکر و عمر و عثمان و علی پیدا ہوئے رضوان اللہ علیہم ۔ اسی میں طلحہ وز بیر۔ چنانچہ خدا نے فرمایا۔
رجَالُ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعَ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ (النور: ۳۸) - فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ
ترفع (النور: ۳۷) اللہ نے اس کے گھر کے لوگوں کو بڑا بنانا چاہا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۶۵) و۸
ے وہ ایسے لوگ ہیں جن کو غافل نہیں کرتی ان کی سوداگری اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے۔
(ابھی تو وہ نور ) چند ہی (ان) گھروں میں روشن ہے جہاں اللہ نے حکم دیا ہے کہ انہیں بلند کرے۔
حقائق الفرقان
۸۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
۹۸- فِيهِ ايْت بَيِّنَتْ مَّقَامُ ابْرَاهِيمَ ، وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا وَلِلَّهِ عَلَى
النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ
الْعَلَمِينَ -
ترجمہ۔ اُس میں بہت سی کھلی کھلی نشانیاں ہیں ابراہیم کا مقام ہے اور فتنہ دجال سے امن میں
آ گیا جو وہاں داخل ہوا۔ اور اللہ کا فرض ہے لوگوں پر کعبہ کا حج کرنا جس سے بن پڑے وہاں تک
پہنچنا۔ اور جس نے حق چھپایا تو بے شک اللہ بے پرواہ ہے سب جہان سے'۔
تفسیر مَقَامُ ابْراهِيمَ - پھر اس مکہ کی اول تو یہ خصوصیت ہے کہ اس میں ابراہیم کی عبادت گاہ
ہے یہودی ، عیسائی اپنے متبوع کی کوئی جگہ پیش نہیں کر سکتے جو ان کے قبضہ میں ہو۔
دوسری آیت وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا اور دوسری جگہ فرمایا وَ يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ
حولهم (العنکبوت: ۶۸) کے سارے جہاں میں افراتفری پڑی ہے پر مکہ میں نہیں۔
تیسری آیت و لِلهِ عَلَى النَّاسِ حِجُ الْبَيْتِ ۔ جو یہ نہیں سمجھتا وہ یہ پیشگوئی سن لے کہ حج بیت اللہ
کا لوگوں میں رہے گا۔
وَ مَنْ كَفَرَ ۔ اور جو باوجود ان دلائل کے گھر کرے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۱۸ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۶ )
وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا (آل عمران : ۹۸)
اور جو داخل ہوا مکہ میں ہوا امن پانے والا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۴)
مقام ابراهيم - یہود و نصاری کے لئے عزت کا مقام ہے۔
وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ امنا ۔ بہت بڑی پیشگوئی۔ دنیا میں سلطنتیں بدل جائیں مگر مکہ کی حرمت اور
حج یوم القیامت تک قائم ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۷)
مکہ معظمہ تیسر ا مظہر اسلام کا اس دنیا میں ہے اور اس مکہ معظمہ کی نسبت یہ ارشاد ہیں ۔
اے یعنی منکر ذلیل و محتاج ہو جائیں گے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۸۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
اول - إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبْرَكًا وَهُدًى لِلْعَلَمِينَ فِيهِ أَيْتُ
بينت ( پھر ان آیات بینات کا بیان کیا ہے جیسے فرمایا ) مَقَامُ ابْراهِيمَ ، وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا وَ
لِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۔۔۔۔۔ اول یہ کہ مکہ مقام ابراہیم ہے۔ دوم اس
میں داخل ہونے والوں کے لئے امن ہے۔ سوم اس کا حج کرنا لوگوں کے ذمہ لگایا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲، ۳)
کل دنیا کی ترقی کا مدار قومی اجتماع پر ہے ۔ تمام مہذب بلا د میں جب تہذیب شروع
ہوئی اُس وقت بھی یہی کلب و انجمنیں بنیں ۔ حضور علیہ السلام کے دین میں اللہ تعالیٰ نے قومی
اجتماع کے عجیب و غریب سامان تجویز فرمائے اور ایسے روحانی محرک اُن میں رکھے جس کے
باعث ان انجمنوں کے برہم ہونے کا خطرہ نہ رہا۔
اہل محلہ کے روزانہ اجتماع کے لئے پانچ وقت کی جماعت کو واجب کیا۔ رات کو سب لوگ اپنے
گھروں میں سوتے ہیں۔ شبینہ واقعات میں اگر ہمدردی کی ضرورت ہے تو علی الصباح نماز فجر کی جماعت
میں یہ امر حاصل ہے۔ اب بازار کی آمد و رفت شروع ہوئی۔ مختلف معاملات خارجیہ پیش آئے تو دو پہر
کے بعد جماعت کا وقت آ گیا۔ عصر روزانہ اوقات کا اختتام ہے اور ابھی اہل تجارت و حرفہ غالب عمرانات
میں گھر نہیں پہنچے۔ عین اس وقت کے معاملات پر اگر ہمدردی کی ضرورت ہے تو عصر کی جماعت کا عمدہ
موقع ہے۔ شام کو گھر پہنچے وہاں کے نئے معاملات جو غیبو بت میں ہوئے اگر باعث اجتماع ہیں تو
جماعت نماز شام اس کے لئے موزوں ہے۔ ۹، ۱۰ بجے رات کو الگ الگ ہونے کا وقت آ گیا۔ مناسب
ہے سب آپس میں الوداعی رخصت کر لیں اور یہی عشاء کا وقت ہے۔ اس روزانہ پانچ وقت کے
اجتماع میں اگر تمام اہلِ بلاد کو تکلیف دی جاوے تو ایک قسم کی تکلیف مالا طاق ہے اس لئے تمام شہر
کے اہل اسلام کے واسطے ہفتے میں ایک دن جمعے کا اس اجتماع کے لئے تجویز ہوا۔ لاکن اس اجتماع
کے لئے حفظ صحت کے سامان کے واسطے نہانا، کپڑے بدلنا ، صفائی ایک ضروری امر تھا۔ بنابراں اس کا
وقت قریب نصف النہار تجویز کیا گیا اور اس میں موسیٰ والی تشدید کہ سبت میں کام کرنے والے کو جلا دیا
حقائق الفرقان
۸۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
جائے عالمگیر مذہب میں جس کا نام اسلام ہے مناسب نہ سمجھی ۔ زیادہ دیر تک اجتماع کو مخلِ صحت خیال
کر کے اصل نماز سے اس نماز کو نصف کر دیا گیا اور ایک خطیب (اسپیکر) کو حکم دیا گیا کہ ضروریات پر
کھڑے ہو کر لیکچر دے اور بعد ختم نماز جمعہ کے حکم ہے چلے جاؤ اور منتشر ہو جاؤ قصبات اور دیہات
کے اجتماع کے لئے عید کی نماز تجویز ہوئی۔ چونکہ یہ جلسہ بھاری اور سال میں گل دو دفعہ ہوتا تھا اور اس
میں لوگوں کی کثرت تھی اس لئے تبدیل لباس اور عطر و خوشبو لگانا جیسے جمعے میں حکم تھا اس میں بھی رہا
اور زیادہ تر اجتماع کے لحاظ سے حکم ہوا ۔ عید کا جلسہ شہر سے باہر میدان میں ہو تا کہ فریش
ایئر ( تازہ ہوا) کی روک نہ رہے۔ چونکہ میدان محلِ انجمن ٹھہرا اور غالب عمرانات میں دھو۔ دھوپ کا خوف
ہوا اس لئے ابتدائے روز عید کا وقت ٹھہرایا گیا۔
عید میں روحانی محرک دو رکعت کی نماز ہے اور بعد نماز کے ضروری ضروری باتوں پر لیکچر ہے
( جسے خطبہ کہتے ہیں ) ۔
تمام قوموں میں میلوں کا رواج ہے اور میلوں کا ہونا عمدہ مصالح دُنیوی پر مبنی ہے۔ کل مذاہب
اور تمام اقوام کے میلے خالص توحید سے بالکل بے بہرہ ہیں۔ کہیں غیر اللہ کی پرستش ہے کہیں صرف
دُنیوی خیال ہے جو فانی اور غیر باقی ہے۔ اُن کو عظمت الہی سے کچھ سروکار نہیں ۔
اسلامی میلہ عید کا دنیا کے میلوں سے روحانیت میں بڑھا ہوا ہے۔ اب تمام اہل اسلام کے
اجتماع کے لئے صدر مقام کی ضرورت تھی تا کہ مختلف بلاد کے بھائی اور اسلامی رشتے کے سلسلے میں یکتا
باہم مل جاویں مگر ایسے اجتماع کے لئے اوّل تو کل اہلِ اسلام کا اکٹھا ہونا اور امیر و فقیر کا جانا محال تھا۔
علاوہ بریں فقراء اور محتاجوں کے جانے میں کوئی بڑے فائدے مترتب ہونے کی امید بھی نہیں ہو سکتی
تھی اس لئے حکم ہوا وَ لِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا اور یہ بھی ہے کہ امراء
کے حق میں عیش اور کبر ہی مہلک امراض اور ترقی کے دشمن ہیں ۔ دور و دراز کا سفر کرنا ، احباب
اقارب کو چھوڑ نا ، سردی اور گرمی کی برداشت کرنا، مختلف بلاد کے علوم اور فنون اور اقسام
مذاہب اور عادات پر واقف ہونا سستی اور نفس پروری کا خوب استیصال کرتا ہے۔
اور اقار
لے اور واسطے اللہ کے لوگوں پر ہے حج کرنا اس گھر کا جو پاسکے طرف اس کے راہ ۔
حقائق الفرقان
۸۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
حج کے اعمال کبرو بڑائی کے سخت دشمن ہیں۔ زیب و زینت کو ترک کرنا ، غرباء کے ساتھ ننگے سر
کوسوں چلنا ، دنیا داروں ، مستوں ، عیاشوں کو کیسی کیسی ہمت بڑھانے کا موجب ہے۔ غرض حج کیا
ہے۔ اسلامیوں کو تجربہ کار اور ہوشیار بنانا۔ ہے۔
بے ریب ایک ملک کے فوائد کو دوسرے ملک تک پہنچانے میں جیسی طاقت دولتمند رکھ سکتے ہیں
ویسی علی العموم غریب لوگ نہیں رکھ سکتے ۔ ایسے صدر مقام کے لئے کونسا مکان تجویز ہوتا ۔ پس
مکہ معظمہ سے کوئی مکان بہتر نہ تھا کیونکہ اول تو وہ مقام مبدا اسلام تھا ۔ دوم اس میں ایسے لوگوں کی
یادگاری تھی جن کی سعی اور کوشش سے سخت سے سخت بت پرستی کا دنیا سے استیصال ہوا اور خالص
البی توحید قائم ہوئی۔
تمام مساعی جمیلہ اشاعت اسلام کے جن لوگوں سے سرزد ہوئے ان کا اصل مولد وہی شہر تھا اگر
کوئی چیز یادگار جوش دلانے والی دنیا میں ہو سکتی ہے تو مکے سے بہتر کوئی بھی نہیں۔ الا امراء کے ساتھ
جن پر حج فرض ہے ممکن بلکہ ضرور تھا کہ ان کے نوکر چاکر بھی حج کرنے کو ساتھ جاویں اور کچھ لوگ
غرباء میں سے عشق کے مجبور کئے ہوئے بھی وہاں پہنچیں ۔ اس لئے اسلام نے بغرض کمال اتحاد
اہل اسلام تجویز فرمایا کہ سب لوگ سادہ دو چادروں پر اکتفاء کر کے امیر و غریب یکساں سر سے ننگے،
گرتے سے الگ ، سادہ وضع پر ظاہر ہوں تاکہ ان کی یکتائی اور اتحاد کامل درجے پر پہنچے۔
ا۔ اس حالت کا نام احرام ہے۔ کچھ عقلی حُسن اس کا سن چکے ہو کچھ اور سن لو۔ زیب وزینت کی
پہلی سیڑھی حجامت بنوانا بال کٹوانا ہے اور اس کی ان ایام میں ممانعت ہے جو وضع کے پابندوں کو محال
نظر آتی ہے اور کتب مقدسہ میں اس طرز کی نظیر موجود ہے۔
نذیر کے سر پر اُسترا نہ پھیرا جائے جب تک وے دن جن میں اُس نے اپنے آپ کو خداوند
کے لئے نذر کیا ہے۔ گزر نہ جاویں۔ سر کے بال بڑھنے دے ( گفتی ۶ باب ۵)
۲۔ پھر اس مسجد میں جس کے وجود اور جس کی عظمت کا عنقریب ہم ثبوت دیں گے ابراہیمی
عبادت کی طرح پر ایک عبادت ہے جسے طواف کہتے ہیں ۔ پروانہ وار چند بار النبی مسجد کے گرد گھومنا
حقائق الفرقان
۹۰
اس طواف کا ثبوت اگر دیکھنا ہوز بور ۲۶ کو دیکھو۔
سُورَةُ آل عِمْرَان
۔ پھر صفا اور مروہ کے درمیان بیاد گار اُم اسمعیل ہاجرہ علیہا الستلام چلنا۔ ہاجرہ کو جب ابراہیم
نے یہاں چھوڑا تو انہوں نے ابراہیم سے پوچھا تو ہمیں کس کے سپرد کرتا ہے۔ تو ابراہیم نے فرمایا
خدا کے سپر د اور اُسی کے حکم سے۔ تب ہاجرہ نے کہا جاؤ وہ اللہ تعالیٰ ہم کو ضائع نہ کرے گا۔ آخر پیاس
کی شدت میں، پانی کی جستجو میں جب یہاں دوڑیں تو خدا نے زمزم سے ان کی امداد کی ۔ اس قسم کی
یادگاریں اولاد ابراہیم میں مروج تھیں ۔ دیکھو پیدائش ۳۵ باب ۱۵ ۔ بلکہ یشوع نے بارہ پتھر جن کا
ذکر یشوع ۴ باب میں ہے دریا سے صرف یادگار کے لئے اُٹھائے اور دریا کے باہر لا کر رکھے۔ پولا
ہلانے کی رسم جس کا ذکر احبار ۲۳ باب ۱۰ میں عیسائی مانتے ہیں مسیح کے جی اٹھنے کی یادگار ہے۔
۴۔ پھر عرفات کے میدان میں جانا ایک ضروری فعل حج کا ہے جہاں نہ کوئی پتھر ، نہ کوئی درخت
صرف الہی یاد ہے اور اسی سے دعا ۔ دیکھو موسی بھی فرعون کو کہتے ہیں۔خداوند اسرائیل کا خدا یوں
فرماتا ہے کہ میرے لوگوں کو جانے دے تا کہ وے بیابان میں میرے لئے عید کریں۔
۔ پھر حلق ( یعنی سرمنڈوانا ۔ مرتب ) ہے جس کی وجہ یہ ہے۔ بہت دنوں سر کھلا رہا۔ گرد و غبار
پڑا۔ عام لوگوں کو سامان سر دھونے کا اس سے بہتر کیا ہے کہ سر منڈا دیں یا بالوں کو کٹوائیں۔ حلق کا
رواج اور اس کا ثبوت ا ثبوت مقدسہ کتب میں موجود ہے۔ (دیکھوا یو میں موجود ہے۔ (دیکھو ایوب اباب ۲۰)۔ نذیر جماعت کے خیمے
کے دروازے پر سر کی منت ، منت منڈ اوے۔ گنتی ۶ باب ۱۸ بلکہ احبار ۱۴ باب ۹ میں تو چارا برو کا صفایا
مندرج ہے۔ متی ۸ باب ۴ میں اس کا جواز اور ان رسوم کا اتباع دیکھ لو۔
قربانی ۔ نذیر کے پاس اگر کوئی نا گہاں مر جاوے تو ایسی قمریاں یا کبوتر ایک خطا کی قربانی اور
ایک سوختنی قربانی گذرانے اور نذیر قربانی بے عیب یک سالہ برہ ایک خطا کی قربانی ۔ دوسرا سوختنی
قربانی کے لئے اور فطیری روٹی چپڑی ہوئی اور مہدی ۔ میدے کے کلچے تیل سے چپڑے ہوئے کا ہن
کو دے۔ گنتی ۶ باب ۱۰ اور دیکھو پیدائش ۸ باب ۲۰ و ۱۲ باب ۸۔
کثرت قربانی - ۲ تاریخ کے باب ۵ - ۱۔ سلاطین ۸ باب ۵ میں دیکھنے کے قابل ہے۔ ہاں اتنی
حقائق الفرقان
۹۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
بات رہ گئی ۔ مقدسہ کتب میں اجتماع کے لئے ترکی اور ناقوس کی ابدی رسم ہے۔ اسلام نے اس کے
بدلے کہیں اذان کے لطیف کلمات اور حج میں ۔
لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ
لا شَرِيكَ لَكَ
توجّه إلى القبلة ۔ کے سچ ہے شک نہیں ۔ سجدہ پرلے درجے کا عجز اور نیاز ہے۔ یہ عمدہ فعل
ضرور ہے کسی طرف واقع ہو اور کوئی طرف ہو اس میں مخلوق کا ہونا ضروری ہے اس لئے شارع نے خود
ایک جہت مقرر کر دی جس میں کئی فائدے ہیں ۔
اوّل ۔ یہ اشارہ کہ سب کو چاہیے ایک دل ہو کر معبود حقیقی کی عبادت کریں۔
دوم اہل اسلام اور منافقین میں ما بہ الامتیاز ہو۔ اسی واسطے لگے میں آپ بیت المقدس کی
طرف منہ کر کے نماز پڑھتے تھے اور مدینے میں جب تشریف لائے تو بعد چند مدت کے مکے کی طرف
توجہ فرمائی۔ قرآن خود اس ستر اور بھید سے آگاہ کرتا ہے جہاں فرماتا ہے۔
که
وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى
عَقِبَيْهِ (البقرة: ۱۴۴)
-
سوم ۔ جماعت کے انتظام میں خلل نہ ہو اور تمام دنیا کے اہلِ اسلام یک جہت رہیں ۔
چہارم ۔ قبلے کی طرف منہ کرنا۔ ملّتِ ابراہیمی کا نشان اور ان کی اولاد کا معمول ہے۔
دیکھو یشوع اور سارے اسرائیلی بزرگوں نے اپنے کپڑے پھاڑے اور خداوند کے عہد کے
صندوق کے آگے شام تک اوندھے پڑے رہے۔ یشوع کے باب ۶ ۔ ا۔ سلاطین ۸ باب ۲۸۔۴۸۔
ا حاضر ہوں اے میرے خدا حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے حاضر ہوں ۔ بے شک حمد اور نعمت اور
ملک تیرے ہی لئے ہے ۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔ ۲ قبلے کی طرف منہ پھیروں سے اور نہیں کیا تھا ہم نے
وہ قبلہ جس پر تو تھا مگر اس لئے کہ ظاہر ہو جاوے کہ کون رسول کے تابع ہے اس سے جو پھر جاتا ہے ایڑی پر۔
حقائق الفرقان
۹۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
ترکیب آنے کی مقدس میں احبار ۱۶ باب ۔ ملا کی ۳ باب ۱۴ ۔ اور تیرے آگے سجدہ
کریں گے۔ وے تیرے آگے منت کریں گے اور کہیں گے۔ یقیناً خدا تجھ میں ہے۔ یسعیا ۴۵۰
باب ۱۴ ۔ دعا بیت اللہ میں مقبول ہے۔ ۲۔ تاریخ کے باب ۱۵۔
دانیال اپنی کوٹھڑی کا دریچہ جو یروشلم کی طرف تھا کھول کر دن میں تین دفعہ گھٹنے ٹیک کر
اور داؤ د بیت ایل کی طرف خدا کے حضور دعا اور شکر گزاری کرتے رہے۔ دانیال ۶ باب ۱۰۔
زبور ۹۹ - ۹ اور زبور ۱۳۸ ۔ ۲ ۔
حجر اسود کیا ہے؟ ایک بن گھڑا پتھر ہے۔ چونکہ گھڑے ہوئے پتھروں کی عبادت ہوتی تھی اس
واسطے ابراہیم اور ان کی اولاد نے یادگار یا نشان کے لئے بن گھڑے پتھر رکھے تھے۔ پیدائش ۲۸
باب ۱۸۔ یعقوب نے پتھر کھڑا کیا اور اس پر تیل ڈالا اور پیدائش ۳۵ باب ۱۴ اور یشوع ۴
باب ۶،۵ ۔ ہر ایک تم میں سے بنی اسرائیل کے فرقوں کے مطابق ایک ایک پتھر اپنے کاندھے پر
رکھے تو کہ تمہارے درمیان نشان ہو۔ پادری ان باتوں سے انکار نہیں کر سکتے ۔
پرانے زمانے میں کیا اس زمانے میں بھی تصویری زبان کا رواج ہے۔ اکثر آریہ ورت کے
قصص تصویری زبان میں ہیں اور کئی اخباروں میں تصویری زبان معمول ہے۔ سکندر اور دارا کے
قصے میں تصویری زبان کی گفتگو مشہور ہے ۔ عیسائی بھی تسلیم کرتے ہیں ۔ یشوع کے بارہ پتھر بارہ
حواریوں کا اشارہ جانتے ہیں۔ یہودی قربانیاں مسیح بڑے کی پھانسی بتاتے ہیں بلکہ ختنہ بھی عیسی بن مریم
کے قتل کا نشان کہتے ہیں۔ پولا ہلا نا جس کی نسبت احبار ۲۳ باب ۱۰ میں حکم ہے مسیح کا جی اُٹھنا بیان
کرتے ہیں۔
میں کہتا ہوں متی ۲۱ باب ۳۳-۴۲ میں لکھا ہے بنی اسرائیل کو اللہ تعالیٰ نے آباد کیا۔ ایک باغ
کا مہتم بنایا ( ایک شرع کا ) مگر انہوں نے نافرمانی کی یہاں تک کہ اپنے آخری صلح کار ( اکلوتے
بیٹے ) کو مار ڈالا اس لئے خدا ان کو سزا دے گا۔ کونے کے پتھر سے جسے معماروں نے ناپسند کیا۔ یہی کوسزا
مضمون یسعیاہ ۲۸ باب ۱۶ میں ہے اور دانیال ۲ باب ۳۴ میں ہے۔ یہود غیر قوموں کو بھی پتھر کہتے
حقائق الفرقان
۹۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
تھے اور ہمیشہ بنی اسمعیل کو یہ معمار قوم حقیر جانتے تھے الا عرب میں قدیم سے اسی لئے کہ وہ ان پڑھ
قوم تھی تصویری زبان میں بطور پیشین گوئی اور بشارات کے یہ یسعیاہ ۲۸ باب ۱۶ اور متی ۲۱ باب ۴۲
اور دانیال ۲ باب ۳۴ والا کلام سکتے میں اس طرح سے تحریر ہوا کہ بیت اللہ کے کونے پر ایک بن گھڑا
پتھر نصب کیا گیا جس کے ساتھ یہ بات کی جاتی تھی کہ اسے صرف ہاتھ لگاتے جو بیعت اور اقرار کا نشان
ہے۔ مطلب یہ کہ اس پاک شہر میں وہ کونے کا پتھر ہو گا جس کے ہاتھ پر بیعت کرنا ضرور ہے۔ جو کوئی اس
پر گرے گا چور ہو گا جس پر یہ گرا اسے پیس ڈالے گا۔ حسب بیان دانیال ۲ باب ۔ بابل کا حال دیکھ لو۔
نادان کہتے ہیں مسلمان پتھر کی پرستش کرتے ہیں۔ آریہ اور عیسائی بتا ئیں عبادت کسے کہتے
ہیں ۔ عبادت میں انستتی، حمد اور تعریف، پرارتھنا یعنی دعا اور اُ پاشنا یعنی دھیان ضرور ہے ۔ بتائیں
مسلمان کب اس پتھر کی تعریف اور اس سے دعا اور اس کا دھیان کرتے ہیں۔ اسلامی کسی عبادت میں
اس پتھر کا ذکر بھی نہیں بلکہ عبادات اسلامیہ میں تو مکے کا ذکر بھی نہیں ۔ اس کی عبادت کیا ہو گی؟ اگر اس
کو ہاتھ لگانا یا چومنا عبادت ہے تو سب لوگ بیاہی ہوئی عورتوں کے عابد اور خدا کو سجدہ کرنے والے
زمین کے پجاری ہوں گے۔ بات یہ ہے کہ مقدس مقام میں تصویری زبان کے اندر یہ گفتگو ہے کہ
نبوت کی پاک محل سرا میں کونے کا پتھر یہاں مکے سے نکلے گا بلکہ مسیح نے متی ۲۱ باب ۳۳ میں خود کہا
ہے کہ یہ تمثیل ہے ۔ انتہی ۔
نفس وجو د کعبہ اور بیت اللہ کا ثبوت
پیدائش ۱۲ باب ۶ - ۹ ۔ ابراہیم نے خداوند کے لئے کنعان میں ایک قربان گاہ بنائی اور
وہاں سے روانہ ہو کے اُس نے بیت ایل کے پورب ایک پہاڑ کے پائیں اپنا ڈیرہ کھڑا کیا۔ بیت ایل
اس کے پچھم اور علی اس کے پورب تھا اور وہاں اس نے خدا کے لئے ایک قربان گاہ بنائی اور خداوند
کا نام لیا اور ابرام رفتہ رفتہ دکھن کی طرف گیا یہاں جس بیت ایل کا تذکرہ ہے وہ ضرور مکہ ہی ہے
کیونکہ کنعان عرب کے حدود میں ہے اور لکھا ہے قربان گاہ بنا کے جب روانہ ہوا پھر ایک جگہ ڈیرا بنا ۔
حقائق الفرقان
۹۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
لگایا اور وہاں دوسرا قربان گاہ بنایا اور اس کے پچھم ایک بیت ایل کا بیان کیا جو بیت ایل سمندری
ہے۔ یم سمندر کو کہتے ہیں اور وہاں لفظ بیت ایل یم ہے اور نیز آخر میں کہا ہے ابرام رفتہ رفتہ دکھن پہنچا
اور مسیح فرماتے ہیں کہ دکھن کی ملکہ شہر سبا کی شہزادی تھی جو سلیمان کے پاس آئی اور صاف ظاہر ہے
کہ بیت اللہ جسے مکہ کہتے ہیں کنعان سے دکھن کی طرف واقع ہے۔ علاوہ بریں پیدائش ۱۳ باب ۳
میں ابرام کی نسبت لکھا ہے کہ وہ دکھن کی طرف چلا اور سفر کرتا دکھن سے بیت ایل میں پہنچا۔ اور
تراجم موجودہ میں جو فقرہ اس کے بعد لکھا ہے وہ توریت کا فقرہ نہیں اور قومی روایات ، ملکی تو اتر ،
رسومات کا توافق ، ابراہیمی عبادات سے ختنے کی رسم ، قربانی وغیرہ مناسک میں اتحاد، تمام اقوام عرب
کا اس بات پر نسلاً بعد نسل اتفاق صاف گواہی دیتا ہے کہ ابراہیم کو اس مسجد سے تعلق ہے جسے
بیت اللہ کہتے ہیں ۔
پھر کوئی امر قانونِ قدرت میں اور کوئی ضروری اور بدیہی علم ہمیں اس اعتقاد سے پھرنے پر مجبور
نہیں کر سکتا ۔
یسعیاہ ۶۰ باب ۶ ۔ اونٹنیاں کثرت سے تجھے آ کے۔ آ کے چھپا لیں گی ۔ مدیان اور عیفہ کی جوان
اونٹنیاں وے سب جو سبا کے ہیں آویں گے۔ ۷۔ قیدار ( پسر اسمعیل ) کی ساری بھیڑیں تیرے پاس
جمع ہوں گی۔ نبیط ( پسر اسمعیل) کے مینڈھے تیری خدمت میں حاضر ہوں گے۔ وہ میری منظوری کے
واسطے میرے مذبح پر چڑھائے جاویں گے اور میں اپنی شوکت کے گھر کو بزرگی دوں گا۔ یہ کون ہیں جو
بدلی کی طرح اُڑتے آتے ہیں اور کبوتر کے مانند اپنی کابک کی طرف ۔ یقیناً بحری ممالک تیری
راہ تکیں گے اور ترسیس کے جہاز پہلے آویں گے۔ ۱۰۔ اجنبیوں کے بیٹے بھی تیری دیوار اُٹھائیں
گے اور ان کے بادشاہ تیری خدمت گزاری کریں گے۔ اگرچہ میں نے اپنے قہر سے تجھے مارا پر
اپنی مہربانیوں سے تجھ پر رحم کروں گا اور تیری پھاٹکیں نت کھلی رہیں گی۔ وے دن رات کبھی بند نہ
ہوں گی۔
۱۴ ۔ ہاں وہ سب جنہوں نے تیری تحقیر کی تیرے پاؤں پڑیں گے اور وہ خدا کا شہر اسرائیل کے
حقائق الفرقان
۹۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
قدوس کا صیہوں ( سنگلاخ زمین ) تیرا نام رکھیں گے اس کے بدلے کہ تو ترک کی گئی اور تجھ سے نفرت
ہوئی ۔ إلى آخره -
یسعیاہ ۵۴ باب ۱۔ اری بانجھ تو جو نہیں جانتی تھی ( سگے اور قوم قریش میں کوئی نبی اور رسول نہ ہوا
اس لئے اُسے بانجھ کہا) خوشی سے للکار تو جو حاملہ نہ ہوتی تھی وجد کرے گا اور خوشی سے چلا کیونکہ
ہے بیکس چھوڑی ہوئی کی اولاد خصم والی کی اولاد سے زیادہ ہیں ۔ ۔ ( اہل اسلام یہود ۔
سے
خداوند فرماتا ہے :
زیادہ ہیں اور عیسائی مجوس اور موجود یروشلم سے الگ ہو بیٹھے ہیں وہ ظاہری یروشلم کی اولا د ہی نہیں )
اپنے خیمے کو بڑھادے ۔ ہاں مسکن کے پردے پھیلا ۔ دریغ مت کر ۔ اپنی ڈوریاں لمبی اور اپنی میخیں
مضبوط کر اس لئے کہ تو داہنی اور بائیں طرف بڑھے گی اور تیری نسل قوموں کی وارث ہوگی اور اُجاڑ
شہروں کو بسا دے گی ۔ مت ڈر کہ تو پھر پشیمان نہ ہو گی ۔ تو مت گھبرا کہ تو پھر رسوا نہ ہوگی۔ تو اپنی جوانی
کے ننگ بھول جائے گی اور اپنی بیوگی کی عار پھر نہ یاد کرے گی کیونکہ تیرا خالق تیرا شوہر ہے۔ اس کا
نام رب الافواج ہے اور تیرا نجات دینے والا اسرائیل کا قدوس ہے۔ وہ ساری زمین کا خدا کہلائے گا
کیونکہ تیرا خدا کہتا ہے خداوند نے تجھے جو طلاق کی ہوئی اور دل آزردہ عورت سے ہے اور جوانی میں کی
ایک جورو کے مانند جور جو روکی گئی ہو۔ ہو ۔ پھر بلایا بلایا ہے۔ ہے۔ لاکن اب میں میں بہت بہت سی مہربانیوں کے ساتھ تھے تجھے
سمیٹ لوں گا ۔ شدّت قہر کے حال میں میں نے اپنا مونہہ تجھ سے ایک لحظہ چھپایا۔ پر اب میں ابدی
عنایت سے تجھ پر رحم کروں گا۔ خداوند تیرا بچانے والا یوں فرماتا ہے میرے آگے یہ نوٹ کے پانی کا
سا معاملہ ہے جس طرح میں نے قسم کھائی تھی کہ پھر زمین پر نوٹ کا طوفان کبھی نہ آوے گا اسی طرح
اب میں نے قسم کھائی کہ میں تجھ سے پھر کبھی آزردہ نہ ہوں گا۔ غرض یسعیاہ ۵۴ باب میں دُور تک یہ
مضمون ہے۔ یسعیاہ ۶۰ ۔ اٹھ روشن ہو۔ تیری روشنی آئی اور خداوند کے جلال نے تجھ پر طلوع کیا۔
دیکھ تاریکی زمین پر چھا گئی اور تیری قوموں پر بھی تاریکی نے اثر کیا ۔ لاکن خداوند تجھ پر طالع ہوگا
اور اس کا جلال تجھ پر نمود ہوگا اور قو میں اور بڑے بادشاہ تیری روشنی اور تیرے طلوع کی تجلی میں
چلیں گے ۔ انتہی مختصراً ۔
حقائق الفرقان
१५
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہم یقینی طور پر کہتے ہیں یہ سب ملے کی تعریف ہے۔ اگر نہیں تو بتاؤ مدیان اور عیفہ اور سبا کی
اونٹنیاں کہاں جمع ہوتی ہیں۔ قیدار کی بھیڑیں اور مبیط کے مینڈھے کسی مذبح پر چڑھائے جاتے ہیں۔
عبری میں جس چیز کی زیادہ تعریف کرنا مطلوب ہوتا ہے اسے ملکہ اور عورت کر کے تعبیر کرتے ہیں۔ اگر
انکار ہے تو دیکھو حز قیل ۱۶ باب الی آخرہ ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۲۷ تا ۳۳۴)
خدا تعالى غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ ۔ (ال عمران : (۹۸) ہے اس کا کسی کے ساتھ رشتہ نہیں ۔ وہ کسی
خاندان، ملک یا آدمی کو بڑا بناتا ہے جب وہ بدیوں پر اتر آتے ہیں تو ایک آن میں ہلاک کر دیتا
ہے۔ بغداد میں چودہ لاکھ اندر اور چار لاکھ باہر اٹھارہ لاکھ آدمی قتل کیا گیا تھا۔
( بدر جلد ۱۴ نمبر ۴ مورخہ ۷ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه (۳)
١٠٠ - قُلْ يَاهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا
عِوَجًا وَ انْتُمْ شُهَدَاءُ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ تم کہہ دواے اہل کتاب ! تم کیوں اللہ کے راستے سے روکتے ہوا ایمان داروں کو چاہتے ہو
اس راہ کو ٹیڑھے رہ کر حالانکہ تم خود خبر دار ہو اور اللہ تمہارے کرتوتوں سے بے خبر نہیں۔
تفسیر ۔ تَبْخُونَهَا عِوَجًا کے معنوں میں میں نے بہت غور کیا ہے۔ بہت لوگ اس قسم کے ہوتے
ہیں کہ عیب جوئی کی فکر میں لگے رہتے ہیں ۔ میں نے ایسی عادت والوں کو دیکھا ہے کہ وہ مرتے
نہیں جب تک اسی گناہ میں گرفتار نہ ہو لیں جس کے لئے وہ دوسرے کی تحقیر کرتے ہیں اور لوگوں میں
شور وفساد ڈالتے ہیں۔ اسلام ایک سیدھا اور سادہ مذہب ہے مگر تَبْغُونها یہ لوگ چاہتے ہیں اس کے
لئے عوجا کہ کوئی عیب نکل آئے اور ایک معنی یہ ہیں کہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اسلام میں رہیں یعنی اللہ کی
راہ پر قائم رہیں اور پھر اسی طرح ٹیڑھے کے ٹیڑھے بھی رہیں ۔ حقیقی تبدیلی کو پیدا نہیں کرتے۔ کیسا
افسوس کا مقام ہے۔
ایک طرف اللہ کو راضی کرنے کا ارادہ ہے دوسری طرف عیب ڈھونڈنے کی کوشش کرتے رہنا بہت