سُوْرَۃُ النِّسَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 3
حقائق الفرقان
۱۷۷
سُورَةُ النِّسَاء
خرچ کرا کے مجھے ساتھ لے گیا۔ وہاں جا کر معلوم ہوا کہ کھانے کا سوٹ ،سونے کا سوٹ، فٹبال کا
سوٹ ،سیر کا سوٹ ، ملاقات کا سوٹ ، تین دن تک مولوی صاحب بیمار بن کر پڑے رہے۔ آخر جب
رخصت کا وقت آیا تو پھر چند لمحہ کے لئے اس لباس نے کام دیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۵)
٣٠ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمُ بَيْنَكُمُ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ
تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! ایک دوسرے کا مال آپس میں نہ کھا جایا کرونا جائز طور پر مگر تمہاری آپس کی
رضا مندی سے خرید وفروخت ہو اور خود کشی نہ کرو بے شک اللہ سچی کوشش کا تمہیں بدلا دینے والا ہے۔
تفسير - عن تراض ۔ دھو کہ میں تراضی نہیں ہو سکتی ۔
۳۲
وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ - اَنفس - اہل ملت جنس انسانی ۔ اکل بالباطل بھی قتل انفس ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۸)
٣٢ - إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَابِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمُ
مد خَلَّا كَرِيمًا -
ترجمہ ۔ تم بڑے گناہوں سے ایک جانب رہو گے جن کی تم کو ممانعت کی گئی ہے تو ہم تم سے دور کر
دیں گے تمہارے گناہ اور تم کو عزت دار مقام میں داخل کریں گے۔
تفسیر یہ ایک مسئلہ ہے جس میں جھگڑے کرتے تیرہ سو برس گزر گئے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ مسئلہ حل
ہو ہی نہیں سکتا۔ پہلے جھگڑا یہ کیا ہے کہ کبیرہ گناہ کس کو کہتے ہیں ۔ پھر اگر کبیرہ گناہ کا فیصلہ ہو جاوے تو
پھر یہ کہتے ہیں کہ یہ بخشا جاوے گا یا نہیں ۔ پھر یہ کہ کبیرہ گناہ والا کافر کے برابر ہوتا ہے یا نہیں ۔ یہ
بحث صحابہ کے وقت ہی شریر لوگوں نے چھیڑ دی تھی۔ مجھے اللہ کے فضل سے مذہب کے ساتھ ایک
خاص تعلق دیا یا گیا ہے۔ ہم آپ کو سناتے ہیں اللہ نے ہم پر کھول دیا ہے۔ ان لوگوں نے اس آیت کا
یہ مطلب لیا ہے کہ اگر تم اجتناب کرو کبیرہ گناہوں سے تب ہم معاف کر دیں گے دوسرے گناہ،
حقائق الفرقان
۱۷۸
سُورَةُ النِّسَاء
حالانکہ اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا ہے کہ ہم تو بہ سے معاف کرتے ہیں۔ ایک جگہ فرمایا ہے کہ ہم
گناہ معاف کرتے ہیں۔ اصل مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جو بدی، بدکاری، شرارت، اللہ کی نافرمانی
ہے یہ سب گناہ پہلے ادنی سیڑھی سے شروع ہوتے ہیں پھر وہ اس میں ترقی کرتا جاتا ہے اس کی آخری
حالت کبیرہ ہے۔ مثال یہ ہے کہ کسی نے ایک عورت کو بدنظری سے ایک دفعہ دیکھا پھر مکرر ، سہ کرر
دیکھا۔ لبھا۔ پھر کسی دوست سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ پہلے آنکھ کا گناہ تھا اب زبان کا ا ہو گیا ، ، جواب سنے سننے
سے کان کا ہو گیا۔ پھر پوچھتا ہے کہ یہ کس طرح ملتی ہے ؟ وہ کوئی عورت بتائے گا۔ پھر ادھر چلے گا یہ
پاؤں کا گناہ ہو گیا۔ اس کو ماں بہن بنا کر روکے رکھے گا۔ اب ہاتھ کا اور مال کا گناہ ہو گیا۔ اسی طرح
بڑھتا جاوے گا ۔ اگر اب یہ کامیاب ہوگا اور بدکاری کے لیے تیار ہو گیا تو پھر اس کے آخری فیصلہ کا
وقت ہے یہ آخری فیصلہ کبیرہ ہوگا ۔ اگر اللہ کریم اس پر رحم کرے اور وہ خدا کا خوف کر کے قبل از ارتکاب
ہٹ جاوے تو وہ جو جو ابتدائی ابتدائی کام کیا گیا تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ (النساء: ۳۲)
وہ ہم معاف کر دیں گے۔ اس دعوے کی دلیل میں ایک واقعہ حدیث میں مذکور ہے کہ ایک شخص اپنی
چچا زاد ہمشیرہ پر عاشق ہو گیا تھا اور سو پونڈ اس کو دیئے ۔ جب بدی پر تیار ہوئے تو عورت نے کہا کہ
اگر تم اب رب سے ڈر جاؤ تو ہم بدی سے بچ سکتے ہیں۔ چنانچہ وہ باز رہے اور اللہ نے ان کے پچھلے
ابتدائی گناہوں سے درگزر فرمایا۔ اب اس طرح سے وہ کبیرہ صغیرہ کا جھگڑا ہی نہ رہا۔
رہی وہ بات کہ جس نے کبیرہ کیا ہے اس کی پہلی کارروائیاں معاف نہیں ہوسکتیں کیونکہ وہ
کبیرہ سے ٹلا نہیں ۔ سو اس آیت میں صرف یہی صورت مذکور ہے جو بیان کی گئی ۔ البتہ عام کبیروں
اور صغیروں کا فیصلہ یہ ہے۔ اِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَ يَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ
يشاء (النساء : ۱۱۷) ( ترجمہ ) تحقیق اللہ نہیں بخشا اس بات کو کہ شرک کیا جائے ساتھ اس کے اور
بخشے گا ما سوائے اس کے جس کو چاہے گا ۔
اور جگہ فرمایا۔ وَمَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا (الفرقان: ۷۲) ( ترجمہ ) اور
جو شخص تو بہ کرے اور عمل اچھے کرے پس تحقیق وہ رجوع کرتا ہے اللہ کی طرف پورا پورا۔
لے ہم تم سے دور کر دیں گے تمہارے گناہ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۷۹
سُورَةُ النِّسَاء
ایک میرے پیر نے گناہوں سے بچنے کا قاعدہ بتایا تھا۔ میں اس کا عمل کر رہا تھا ایک دفعہ دو پہر کو
سو گیا اٹھا تو جماعت ہو گئی تھی۔ میرا خون خشک ہو گیا کہ گویا میں ہلاک ہو گیا ہوں ۔ مدینہ کے ایک
دروازہ پر لکھا ہے کہ یعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (الزمر: ۵۴) جب میں نے یہ آیت دیکھی تو اس سے
میرے دل میں اتنا جوش کم ہو گیا کہ مسجد میں داخل ہو سکا ۔ منبر اور آنحضرت کے گھر کے درمیان نماز
شروع کر دی۔ منبر اور حضرت صلعم کے گھر کے درمیان کا ٹکڑہ بہشتی ہے میں نے دعا مانگی کہ الہی اگر یہ
گناہ ترک جماعت کا معاف کر دیا جائے تو مجھے دلیل بتائی جائے۔ ظہر کی نماز تھی رکوع میں ہی مجھے
یہ آیت بتائی گئی وَ لَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَ لَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ (حم السجدة : ٣٢)
اور یہ سمجھایا گیا کہ تمہارا گناہ بخشا گیا ہے۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۳ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۱، ۱۲)
إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَابِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ ۔ ایک غلطی سے دوسری۔ دوسری سے تیسری پیدا ہوتی
ہے۔ اسی طرح پھر گناہ کی انتہا ہو جاتی ہے۔ اس انتہا کو گناہ کبیرہ کہتے ہیں ۔
تكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ ۔ اگر کوئی درمیان میں اس بدی سے علیحدہ ہو جاوے تو ہم اسے عزت
کے مقام پر پہنچائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۵)
كبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ - ہر نا فرمانی کا ابتداء صغیرہ اور انتہاء کبیرہ کہلاتا ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۸)
جن کبائر گناہوں پر ابدی سزا کا ہونا بیان ہوا وہ بیان بالکل راست ہے ۔ وہ کبائر ایسے ہیں کہ
ابدی سزا میں پھنسا ئیں ۔ الا خدا پر ایمان لانا اور اس کی توحید پر ثابت قدم ہونا اور جس بلائے بد
شرک میں مشرک پھنس کر تباہ ہوئے اُس بلا سے الگ ہو جانا۔ بلکہ صرف رحم بھی ایسے فضل کے لائق
کر دیتا ہے کہ بڑے گناہ کے مرتکب کو وہ فضل ابدی جہنم سے نکال لاتا ہے اور اس ابدی سزا کے
موجب پر یہ فضل نجات کا موجب غالب آ جاتا ہے۔ مثلاً ایک شخص نے تھوڑی سی گرم چیز کھالی وہ
لے اے میرے بندو! جو اپنے نفسوں پر خطا کر بیٹھے ہو اپنے ہاتھ سے اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو ۔ بے شک اللہ ہو۔
ڈھانپتا ہے تمام گناہوں کو ۔ ۲؎ اور تمہارے لئے وہاں موجود ہوگا جو کچھ تم مانگو گے۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۸۰
سُورَةُ النِّسَاء
گرم چیز ضرور گرمی کرے گی۔ الا اگر اس کے ساتھ بہت سی سرد چیز کھائی گئی تو ظاہر ہے کہ اس سرد کی
سردی اُس گرم کی گرمی کو باطل کر دے گی اور دوسری قسم کی نجات اُن نیک اعمال کی کثرت سے ہوگی
جو سچے ایمان کا ثمرہ ہیں ۔ خدا کے فضل و کرم سے حاصل ہوگی ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۵)
ہر ایک بدی کی ایک ابتدا ہوتی ہے ایک اوسط ہوتا ہے اور ایک انتہا ہوتا ہے۔ انتہا کو کبیرہ کہتے
ہیں۔ جو شخص ابتدا اور اوسط کا مرتکب ہو جاوے اور انتہا سے بچ جائے اس کا گناہ بخشا جاتا
ہے۔ تَجْتَنِبُوا كَبَابِرَ (النساء : ۳۲) میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔ مثلاً ایک شخص نے کسی کا مال
دیکھا اس کے دل میں لالچ پیدا ہوا کہ اس کا مال چوری کروں ۔ یہ چوری کا ابتدا ہے۔ اس نے اس کے
گھر میں داخل ہونے کے وسائل پیدا کیے اور داخل ہوا ، یہ اوسط ہے۔ اب باقی رہا مال کو لے کر چلے
آنا، یہ انتہا ہے اور اس کا نام کبیرہ ہے۔ اگر اس وقت اس کے دل میں خشیت اللہ پیدا ہو اور وہ چوری کا
مال نہ لے اور اپنے پہلے خیال اور دخل پر پشیمان ہو کر چلا آئے تو اس کبیرہ کا ارتکاب نہ کرنے کے
سبب اس گناہ کا ابتدا اور اوسط اسے معاف ہو جائے گا۔ قرآن شریف نے کبائر کی کوئی تعداد مقرر نہیں
فرمائی ہر گناہ کی آخری حالت کا نام کبیرہ ہے۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۱ مورخه ۶ / مارچ ۱۹۱۳ ء صفحه (۳)
وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ
ممَّا اكْتَسَبُوا وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبْنَ وَ سُلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ اللَّهَ
كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا ۔
ترجمہ ۔ اور تم ہوس اور جھوٹی تمنا نہ کرو اس کی کہ اللہ نے دی تم میں ایک کو دوسرے پر فضیلت ۔
مردوں کے لئے اُن کا حصہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے ان کا حصہ ہے جو انہوں
نے کمایا۔ اور اللہ کا فضل ما نگتے رہو اللہ سے ۔ بے شک اللہ ہر ایک چیز کا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر - ولا تتمنوا ۔ ایسی آرزوئیں جن کا نتیجہ کچھ بھی نہ ہو۔ نہ کرو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸)
لے تم بڑے گناہوں سے ایک جانب رہوگے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۸۱
سُورَةُ النِّسَاء
وَلَا تَتَمَنوا - اللہ تعالیٰ کچھ تو انسان کو بلا معاوضہ دیتا ہے جو صفت رحمانی سے ملتا ہے اور کچھ بدلہ
میں جو صفت رحیمی کا عطیہ ہے۔ حُسن و جمال، رنگت ، جسم ، طاقت وغیرہ میں، تفاضل میں ۔ تفاضل انسان
کی طاقت سے باہر ہے۔ پس اس میں دخل نہ دو۔ یہ دخل دینا تمنی کہلاتا ہے۔
لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ ۔ انسان کے لئے کچھ کرنے کے کام ہیں۔ ان کاموں میں اللہ کا فضل مانگو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵)
لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوا وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبْنَ ۔ مردوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے
اور عورتوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے۔ (فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۴ حاشیه )
۳۴۔ وَلِكُلِّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَ الْأَقْرَبُونَ وَالَّذِينَ
عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَأْتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا -
ترجمہ ۔ اور ہر ایک کے لئے ہم نے ولی اور وارث مقرر کر دیتے ہیں اُس مال میں سے جو ماں
باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں۔ اور تم نے جس سے عہد واقرار مضبوط کر لیا ہو تو اُن کو اُن کا حصہ
دے دو۔ بے شک اللہ ہر ایک شے کا گواہ ہے۔ اور ہر ایک ھے اُس کے پیش نظر ہے ۔
تفسیر وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ ۔ انسان کے کچھ دوست ہوتے ہیں، کچھ وارث، ہر ایک کے
ساتھ ان کی حیثیت و قربت کے مطابق عمل کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵)
۳۵ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَ
بِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَالصُّلِحَتُ قُنِتْتُ حُفِظُتُ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ
اللهُ وَ الَّتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَ
اضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا
كَبِيرًا -
ترجمہ ۔ مرد مہتم اور حاکم ہیں عورتوں ۔ پر اس وجہ سے کہ اللہ نے بزرگی دی ہے مردوں کو عورتوں
پر اور اس وجہ سے بھی کہ مردوں نے مال خرچ کئے ہیں ۔ تو سنوار والی نیک بیبیاں کہا مانتی ہیں ،
حقائق الفرقان
۱۸۲
سُورَةُ النِّسَاء
فرمانبردار ہیں ، ادب والی ہیں ۔ حفاظت رکھتی ہیں پیٹھ پیچھے تنہائی میں اللہ کی حفاظت سے ، اور
جن عورتوں کی شرارت اور نافرمانی کا تم کو اندیشہ ہو تو ان کو سمجھا دو اور جدا کردوان کو ہم بستری سے اوران
کو مارو پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو ان پر الزام کی راہ نہ ڈھونڈو۔ بے شک اللہ بلند مرتبہ والا
بڑی شان والا ہے۔
تفسیر - الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ ۔ یہ آیت بیا ہے ہوئے مردوں کو بہت اچھی لگتی ہے۔ اس کا
معنی یہ ہے کہ مردوں کو چاہیے۔ اپنی بیویوں کے محافظ اور ان کی درستی اور ٹھیک رکھنے کا موجب بنیں ۔
بِمَا فَضَّلَ الله - کیونکہ مردوں کو خدا نے اس قسم کی لیاقتیں اور موقعے بخشے ہیں۔ عورتیں بھی
مردوں کے ناموس کی محافظ ہیں ۔
نشُوزَهُنَّ ۔ ان کی بدخوئی کا ڈر ہے۔ تو ان کو نصیحت کرو۔ پھر بستر سے الگ کرو ( فِي الْمَضَاجِعِ
میں جو اشارہ ہے اور آجکل کے رسمی مسلمانوں میں جو بود و باش کا طرز ہے۔ قابل غور ہے اللہ تعالیٰ
نے مرد و عورت کے تعلقات کو واضح کیا۔ مردوں کو فرض ہے کہ ان کی اصلاحیں سمجھا ئیں تا کہ وہ نیک
اور فرماں بردار بنیں ۔
صوفیوں نے کہا۔ انسان تو رجُل ہے اور نفس مؤنث ہے۔ مومن انسان وہ ہوتا ہے جو اس
عورت کو وعظ کرے یعنی اپنے نفس کی اصلاح کرے۔
ایک مرتبہ میرے دل میں ایک گناہ کی خواہش پیدا ہوئی۔ میں نے بہت سی حمائلیں خرید لیں ۔
ایک جیب میں ، ایک صدری میں اور ایک ہاتھ میں ۔ ایک بسترے میں ۔ ایک الماری میں ۔ غرض کوئی
جگہ خالی نہ رہی۔ جب خیال آتا فوراً قرآن نظر پڑتا یہاں تک کہ نفس کی وہ خواہش جاتی رہی۔
مولوی محمد اسماعیل صاحب نے اپنی کتاب میں بخل کا علاج لکھا ہے کہ جب ایک پیسے کا بخل ہو
تو اس سے دُگنا چو گنا بلکہ سینکڑوں روپے خرچ کرے تا عادت ہو جائے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخه ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۶،۷۵)
الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ۔ مرد حاکم ہیں عورتوں پر ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۴ حاشیه )
حقائق الفرقان
۱۸۳
سُورَةُ النِّسَاء
في المضاجع ۔ گھر سے نکالنا منع ہے۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۸)
انہیں نصیحت کرو اور ان کی چار پائی الگ کر دو اور سزا دو اور اگر اس پر بھی باز نہ آئے تو عورت
کے رشتہ دار اور مرد کے رشتہ دار دونوں کورٹ کر کے صلح کرا دیں ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۶)
مردوں کی ذمہ داریاں عورتوں کے بارے میں مردوں کو فرمایا۔ قَامُونَ عَلَى
النِّسَاء (النساء: ۳۵) ۔ پس مردوں کا فرض ہے کہ ان کی تادیب و اصلاح کریں نیک معاشرت
رکھیں رفق و مدارات سے پیش آئیں۔ بچوں میں بد عادتیں نہ پڑنے دیں۔ اگر ہوں تو دور کرنے کی سعی
کریں۔ محلہ میں شہر میں جو بد عادات اور رسومات رواج پذیر ہوں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں اور
ان سب کے لئے عمدہ عمدہ تدابیر سوچتے رہیں۔ ہر مومن اپنے نفس سے سوال کرے کہ اس نے کسی
بدی کا اپنے نفس یا اپنے گھر میں یا اپنے محلہ یا اپنے شہر یا اپنے ملک سے قلع قمع کیا ہے؟
بدیاں انسان زیادہ تر حصول رزق کے لئے کرتا ہے۔ فرمایا بسط رزق تو اللہ تعالیٰ کے
قبضہ قدرت میں ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ جون ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
٣٦ وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَ حَكَمًا مِّنْ
أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اور اگر تم کو اندیشہ ہو میاں بی بی کے آپس میں جھگڑے فساد کا تو ٹھہرا لو، کھڑا کرو، ایک پہنچ
مرد کے گھر والوں میں سے اور ایک منصف عورت کے گھر والوں میں سے اگر یہ دونوں صلاح اور
ملاپ کرا دینا چاہیں گے تو اللہ توفیق دے دے گا میاں بی بی میں ( ملاپ کی ) ۔ بے شک اللہ بڑا
جاننے والا خبر دار ہے۔
تفسیر۔ اور اگر تم لوگ ڈرو کہ وہ دونوں آپس میں ضد رکھتے ہیں تو کھڑا کرو ایک منصف مرد والوں
میں سے اور ایک مُنصف عورت والے والوں میں سے ۔ا ۔ اگر یہ دونوں چاہیں گے صلح تو اللہ ملاپ دے
گا اُن میں ۔
ا مرد مہتمم اور حاکم ہیں عورتوں پر ۔ ( ناشر )
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۶ حاشیہ )
حقائق الفرقان
۱۸۴
سُورَةُ النِّسَاء
(یعنی حتی المقدور سمجھاؤ کبھی سرزنش سے کبھی الگ سونے سے اگر اس طرح بھی نہ سمجھیں
تو جیسے مذکور ہوا) پھر مرد اور عورت کے رشتہ داروں سے حکم بلاؤ۔ اس تدبیر کے موافق اگر عورت اور
مرد کا ارادہ اصلاح کا ہوگا تو اللہ ان میں موافقت پیدا کر دے گا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۶)
۳۷۔ وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي
الْقُربى وَالْيَثْنى وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ
بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ
مُخْتَالًا فَخُورًا -
ترجمہ۔ اور اللہ ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور ماں باپ رشتہ داروں
اور یتیموں اور بے کسوں اور قرابت دار پڑوسیوں اور اجنبی پڑوسیوں اور پاس بیٹھنے والے رفیقوں
اور بیبیوں اور مسافروں اور غلام باندیوں اور جانوروں کے ساتھ جو تمہارے قبضہ میں ہوں نیک
سلوک کرو۔ بے شک اللہ ان کو دوست نہیں رکھتا جو اتراتے اور بڑائی مارتے پھرتے ہیں ۔
تفسیر وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْيًّا (النساء:۳۷) فرمانبردار عبادت کرنے والے اللہ
کے بنو اور کسی چیز کو کچھ ہی ہو اس کا کسی امر میں ساجھی اور شریک نہ بناؤ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۱۷)
وبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا ۔ لوگ غیروں سے احسان کرتے ہیں۔ پر اپنوں سے نہیں۔ نبی کریم
(صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا۔ رحم نے جناب النبی میں عرض کیا۔ تیرے نام رحمن ، رحیم میں بھی یہی
مادہ موجود ہے میرا لحاظ رکھو ۔ اللہ نے فرمایا۔ میں تیرا ایسا خیال رکھوں گا۔ جو تجھے قطع کرے گا۔ میں
اس سے قطع کر دوں گا۔
الصَّاحِبِ بِالْجَنب ۔ ایک سیٹ پر بیٹھنے والے ۔ ساتھ کے دکاندار ، ہم نشین ، ہم عہدہ ، ہم محکمہ،
ہم دفتر ، ایک آقا کے دو ملازم ۔ ایک جہاز یاریل کے سوار۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۶)
حقائق الفرقان
۱۸۵
سُورَةُ النِّسَاء
وَالْجَارِ الْجُنُبِ ۔ اس میں مذہب کی قید نہیں ۔
وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْب - کلاس فیلو ۔ ہم پیشہ۔ رفیق سفر ۔
) تشحیذ الاذہان ۔ جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸)
رکھتا۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا - اللہ تعالیٰ جو اکر باز ۔ شیخی خور ہوا سے دوست نہیں
تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۰ ماه اکتوبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۹۵) ۶
الَّذِينَ يَبْخَلُوْنَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ يَكْتُمُونَ مَا اتْهُمُ
اللهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ اعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا -
ترجمہ ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کرنے کو کہتے ہیں اور اللہ نے اُن
کو جو کچھ اپنی مہربانی سے دیا ہے اُسے چھپاتے ہیں اور ہم نے تیار کر رکھا ہے حق چھپانے والوں کے
لئے ذلت کا عذاب۔
تفسیر جو نخل کرتے ہیں اور لوگوں کو نخل کی تحریک کرتے رہتے ہیں اور جو اللہ نے اپنے فضل
سے ان کو دیا ہے چھپاتے ہیں اور ہم نے ایسے منکروں کے لئے اہانت کرنے والا عذاب تیار کیا ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۰ ماه اکتوبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۹۵)
سے جو لوگ
يَبْخَلُونَ کسی کے پاس کوئی چیز ہو اور وہ اس کے دینے سے مضائقہ کرے۔ یہ تو عام لوگوں
کے نزدیک نخل ہے۔ قرآن کریم کی اصطلاح میں سچی بات اور مفید مشوروں کے دینے سے؟
اپنے آپ کو روکیں وہ بھی بخیل ہیں۔ لوگ اپنی اولاد کو الگ قرآن مجید پڑھاتے ہیں۔ یہ بھی بخل
ہے۔ اپنے ایک دوست سے میں نے کتاب مانگی اس نے مکر رسہ کر ر مانگنے پر انکار کیا۔ میں نے
بآواز بلند انا للہ پڑھا۔ چند روز گزرے ایک بڑا پلندہ پشاور سے آیا۔ اس میں وہ کتاب بھی تھی بلکہ
اس کی شرح ۔ پھر اس شرح کی شرح ۔
شیخ ۔ آپ دینا تو درکنار کوئی دوسرا دے تو بھی اس کو نا گوار ہو۔ یہ سچ ہے۔ اس قسم کے لوگ
ذلت کے عذاب میں گرفتار ہوتے ہیں ایسے علماء کی اولاد جاہل رہتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۶)
حقائق الفرقان
۱۸۶
سُورَةُ النِّسَاء
٣٩- وَالَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَمَنْ يَكُنِ الشَّيْطَنُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِينًا -
ترجمہ۔ (اور اترانے والے اور بڑائی مارنے والے وہ بھی ہیں ) جولوگوں کو دکھانے کے لئے اپنے مال
خرچ کرتے ہیں اور اللہ کو نہیں مانتے اور نہ روزِ قیامت اور مرے بعد جی اٹھنے کو۔ اور جس کا ساتھ بیٹھنے
والا یار شیطان ہو وہ کیا ہی برا ساتھی ہے۔ وہ
تفسیر رِئَاءَ النَّاسِ ۔ لوگوں کے دکھاوے کے لئے تو خرچ کرتے ہیں پر خدا کی راہ میں ایک
کوڑی دینا بھی دوبھر ہو۔
عرب میں ایک حکیم گزرے ہیں ۔ ان کا مقولہ ہے کہ کسی شخص کا حال معلوم کرنے کے لئے
اس شخص کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ۔ اس کے دوستوں سے اس کے اخلاق کا پتہ لگتا ہے کہ وہ
کیسے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۶)
۴۲،۴۱۔ اِنَّ اللهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضْعِفُهَا وَ
يُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَ
جِئْنَا بِكَ عَلَى هُؤُلَاءِ شَهِيدًا -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور کسی کی ذرہ برابر نیکی ہو تو اس کو بہت
بڑھاتا ہے اور اپنی خاص مہربانی سے اس کو بڑا ثواب دیتا ہے۔ پھر کیا حال ہو گا جب لائیں گے ہم اور
بلائیں گے ہر ایک جماعت میں سے ایک گواہ اور تجھ کو لائیں گے اور بلائیں گے ان لوگوں پر گواہ بنا کر ۔
تفسیر - مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ذرہ عربی زبان میں لال چیونٹی کو کہتے ہیں اور مثقال اس کے سر کو ۔
فکیف ۔ تعجب کے رنگ میں یہ لفظ آتا ہے۔ یعنی کیا حال ہوگا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۶)
حقائق الفرقان
۱۸۷
سُورَةُ النِّسَاء
۴۴ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَ انْتُمْ سُكْرَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا
تَقُولُونَ وَلَا جُنَّبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلِ حَتَّى تَغْتَسِلُوا ۖ وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ
عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ اَحَدٌ مِنْكُمْ مِّنَ الْغَابِطِ أَوْ لَمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً
فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَ أَيْدِيكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوا
غَفُورًا -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو جب تم نشہ کی حالت میں ہو تو نماز کے پاس نہ جاؤ جب تک کہ تم سمجھو جو تم
کہتے ہو اور نہ جب کہ نہانے کی حاجت ہو مگر جو مسافر ہو ۔ ہاں جب تم نہالو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو
یا تم میں سے کوئی آوے جائے ضرور سے یا ہم صحبت ہو عورتوں سے اور پانی میسر نہ آوے تم کو تو ارادہ
کرو پاک مٹی کا پھر مل لو اپنے چہرے اور ہاتھ ۔ بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا بڑا قصوروں کا
ڈھانپنے والا ہے۔
تفسیر سکری ۔ سکر ۔ نیند کا غلبہ۔ شراب سے بدمست ہونا۔
حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ ۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انسان نماز سمجھ کر
پڑھے ۔
-
عَابِرِى سَبِيلِ ۔ جو لوگ انگریزی پڑھے ہوئے نہیں اور ان کو ریل وغیرہ کے سفر میں نہانے کا
موقع نہ ملے یا آسانی سے نہ ملے تو ایسے مسافر کو تیم کر کے نماز پڑھ لینی چاہیے۔ اور اسی قسم کی
مجبوریوں میں انسان تیم کر لے ورنہ بلا نسل نماز نہ پڑھے۔
إن كُنتُم مَرْضَی ۔ عوام کو بیماری کی حالت میں خواہ وہ بیماری کیسی ہو تیم کے ساتھ نماز پڑھنی
چاہیے کیونکہ بیماریوں کے حقائق تو اطباء سے بھی بعض اوقات مخفی رہتے ہیں کہ تیم مضر ہے یا مفید ۔
ایک مرتبہ میں نے رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے شروع کئے تو میری بیماری دستوں کی رفع ہو
گئی۔ میں سمجھا یہ روزے تو اکسیر ہیں لیکن بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میری قوت رجولیت قطعی مفقود ہو
گئی۔ پھر میں نے اٹھارہ میں روز خوب تو بہ کی جب کہیں جا کر وہ کیفیت دور ہوئی ۔
غائط - علیحدہ مکان ۔ اونچی جگہ جہاں سے چھینٹیں اُڑ کر نہ پڑیں۔
حقائق الفرقان
۱۸۸
سُورَةُ النِّسَاء
لمس۔ ہتھیلی کی طرف سے انگلیوں سے چھونا۔ الٹے ہاتھ سے چھونا لمس نہیں ۔ دوسرے
معنے جماع۔
تیم کا طریق یہ ہے کہ زمین پر دونوں ہاتھ مارے۔ پھر ۔ پھر پھونک دے تا کوئی کنکر وغیرہ ہاتہ کو لگ
گیا ہو تو چھوٹ جائے۔ پھر منہ پر پھیر کر ہاتھ پہنچوں تک ایک دوسرے سے مل لے۔ یہ وہ طریق
ہے جس میں کوئی اختلاف نہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۶ )
۴۶ - وَاللهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَابِكُمْ وَكَفَى بِاللَّهِ وَلِيًّاهُ وَكَفَى بِاللَّهِ نَصِيرًا -
ترجمہ۔ اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور اللہ ہی حمایت کے لئے بس ہے اور مددگار بس ہے۔
تفسیر وَاللهُ أَعْلَمُ بِاعْدَ آبِكُمْ - عجیب عجیب قسم کے لوگ ہیں کئی لوگ ہم سے ملتے ہیں۔ بڑی
خوشامد سے مزاج پرسی کرتے ہیں ۔ حضور کا مزاج کیسا اور السلام علیکم نہیں کہتے !
و کفی بِاللهِ وَلِیا۔ جس شخص کی روزانہ غلطیاں کم نہیں ہوتی جاتیں اور برائی وضد میں بڑھتا
جاتا ہے۔ خدا اُس کا ولی نہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۶)
۴۷- مِنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ وَ يَقُولُونَ سَمِعْنَا وَ
عَصَيْنَا وَ اسْمَعْ غَيْرَ مُسْبَعٍ وَ رَاعِنَا لَيًّا بِالْسِنَتِهِمْ وَطَعْنَا فِي الدِّينِ وَ لَوْ
أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَ اسْمَعْ وَانْظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَ أَقْوَمَ وَلَكِنْ
لَعَنَهُمُ اللهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا -
ترجمہ ۔ یہودیوں میں سے بعض لوگ ایسے ہیں کہ الفاظ کو اُن کی جگہ سے پھیر دیتے ہیں اور بظاہر
کہتے ہیں کہ ہم نے سنا۔ دل میں ہمارے نافرمانی کی نیت ہے، اور سن، نہ سنایا جاوے تو ۔ اور
رَاعِنَا اپنی زبانوں کو موڑ موڑ کر اور دین میں طعنہ مارنے کے طور پر کہتے ہیں ۔ اگر وہ کہتے ہم نے
سنا اور مانا اور آپ سنئے اور نگاہ فرمائے ہماری طرف تو ان کے حق میں بہتر اور پائدار ہوتا لیکن اللہ
نے اُن کے کفر کے سبب سے اُن کو در بدر کر دیا تو وہ مانیں گے نہیں مگر تھوڑے سے۔
تفسیر وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْبَع - دار لفظ شریر لوگوں کا قاعدہ ہے۔ ان سے بچو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۶)