سُوْرَۃُ النِّسَآءِ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 4

حقائق الفرقان
۱۸۹
سُورَةُ النِّسَاء
جن لوگوں کو کتاب دی ان کو نصیحت کرتا ہے۔ دوستی کرو مگر ایک حد تک دشمنی کرد مگر ایک حد کی ۔
کسی سے دشمنی ایسی کرو کہ اگر وہ دوست بن جائے تو تم کو شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ کسی سے دوستی کرو تو
ایسی کہ وہ دشمن ہو جائے تو نقصان نہ پہنچا سکے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )
يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ - لفظوں کے معنی بگاڑتے ہیں۔
وَ اسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَع ۔ آپ کو خوشی کی خبر نہ پہنچے۔ بد دعا کا کلمہ۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸)
۴۸- يَأَيُّهَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ آمِنُوا بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ مِّنْ
قَبْلِ أَن نَّطْمِسَ وُجُوهَا فَنَرُدَّهَا عَلَى أَدْبَارِهَا أَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّا
أَصْحِبَ السَّبْتِ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا -
ترجمہ ۔ اے اہل کتاب مان لو جو ہم نے اتارا ( قرآن شریف کو) تصدیق کرنے والا تمہارے پاس
والی چیزوں کا اس سے پہلے کہ ہم تمہارے ( بڑے آدمیوں کو مٹادیں) تمہارے منہ بگاڑ دیں پھر پھیر
دیں تم کو تمہاری پشتوں کی طرف یا ہم ان پر لعنت کریں جیسے ہم نے لعنت کی آرام کے دن والوں پر
اور اللہ کا کام واقع شدہ ہے۔
تفسیر - أَن نَّطْسَ وُجُوهَا ۔ مکھ ۔ اعلیٰ درجہ کے لوگ ۔
فَنَرْدَهَا عَلَى أَدْبَارِهَا - ادنی آدمی سے جو اعلیٰ ہے ۔ وہ پھر ادنی بنا دیئے جاتے ہیں۔
نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّا اَصْحِبَ السَّبْتِ - اصحب السبت یہود کو کہتے ہیں جب ان کو آرام ملا وہ
بدکار ہو گئے۔ یہودیوں کے اوپر یہ لعنت آئی ہے کہ وہ دوسروں کے ماتحت بندروں کی مانند ہو گئے کہ
جیسے نچاتے ہیں ناچتے ہیں۔ یہاں یہودی نہیں بیٹھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یہودی
نہ تھے۔ مسلمان تھے۔ پس اللہ تعالیٰ مسلمانوں ہی کو سکھاتا ہے کہ تم یہودیوں کی مانند نہ بن جانا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )

حقائق الفرقان
۱۹۰
سُورَةُ النِّسَاء
۴۹ - إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ
مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ یہ قصور نہیں معاف کرتا کہ کسی کو اُس کے برابر سمجھا جائے ، اُس کا شریک کیا
جائے اور معاف کر دیتا ہے اس کے سوائے نیچے کے گناہ (سب قصور ) جس کو چاہے اور جس نے اللہ
کا شریک کیا تو اس نے گناہ کا بڑا طوفان باندھا۔ کاتر
تفسیر - إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ ۔ کسی آدمی پر بھروسہ نہ کرو۔ ڈپلومے اور سند پر بھروسہ
کرنا بھی شرک ہے۔ ایک مرتبہ ایک شخص نے بڑے فخروناز سے میرے سامنے ڈپلومہ کی بڑائی کا
ذکر کیا تو میرے پاس بھی ایک سند تھی ۔ اُسی کے سامنے منگا کر اُس کو چاک کر دیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )
اللہ معاف نہیں کرتا کہ اس سے شرک کیا جائے اور اس کے نیچے ورے جسے چاہے معاف کرتا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۳۱)
اللہ یہ نہیں بخشا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جاوے اور اس سے نیچے بخشتا ہے۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۹ حاشیه )
قرآن بیان کرتا ہے۔ گناہ تین قسم کے ہوتے ہیں۔ اول شرک ، دوم کبائر ، سوم صغائر ۔ شرک کی
نسبت قرآن کریم فیصلہ دیتا ہے کہ وہ ہرگز بدوں تو بہ معاف نہ ہوگا۔ اس کی سزا بھگتنی خر ضرور ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ (النساء: ۱۱۷) ۔ انجیل بھی با ایں کہ بڑی
بشارت اور بشیر ہے۔ فرماتی ہے روح کے خلاف کا کفر معاف نہ ہوگا، سمتی باب ۲
وو
(۳۱:۱۲
لے قرآن مجید کی تنذیر و تبشیر بر خلاف توریت وانجیل کی افراط و تفریط کے ٹھیک انسان کی حالت امید و بیم کے مناسب
ہے جو بحسب فطرت اس کی جبلت میں مرکوز ہے۔ کیا ہی عجیب آیت قرآن کی ہے نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَ
أَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ (الحجر: ۵۱،۵۰) ترجمہ۔ خبر سنا دے میرے بندوں کو کہ میں اصل بخشنے والا مہربان
ہوں اور یہ بھی کہ میری ما روہی دُکھ کی مار ہے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۹۱
سُورَةُ النِّسَاء
دوسری قسم گناہوں کی وہ کبائر اور بڑے بڑے گناہ جو شرک کے نیچے ہیں اور صغائر یا مبادی
کبائر سے اوپر ۔ اور یہ بالکل ظاہر ہے کہ ہر ایک کبیرہ اور بڑے گناہ کی ابتداء میں چھوٹے چھوٹے
گناہ جو اس کبیرہ سے کم ہیں ہوتے ہیں۔ مثلاً جو شخص زنا کا مرتکب ہوا ضرور ہے کہ ارتکاب زنا سے
پہلے وہ اُس نظر بازی کا مرتکب ہو جس سے زنا کے ارتکاب تک نوبت پہنچی یا ابتدا وہ باتیں سنیں جن کے
باعث اُس بدکاری کے ارتکاب تک اُس زنا کنندہ کی نوبت پہنچی ۔ ایسے ہی ان باتوں کا ارتکاب جن
کے وسیلے سے اس کو وہ شخص ملا جس سے زانی نے زنا کیا اور بالکل ظاہر ہے کہ ان ابتدائی کارروائیوں
کی برائی زنا کی برائی سے ضرور کمی پر ہے۔ ایسے کبائر اور بڑے گناہوں کی نسبت قرآن کریم
فرماتا ہے۔
إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَابِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ (النساء : ٣٢)
کیا معنی ۔ جن بڑے بڑے گناہوں کے ارتکاب سے تم لوگ منع کئے گئے ۔ اگر ان بڑے
گناہوں سے بچ رہو تو ان کے مبادی اور ان کے حصول کی ابتدائی کارروائی صرف ان بڑے گناہوں
سے بچ رہنے کے باعث معاف ہو سکتی ہے۔
مثلاً کسی شخص نے کسی ایسی عورت سے جماع کرنا چاہا جو اس کے نکاح میں نہیں اور اس عورت
کے بلانے پر کسی کو ترغیب دی یا کچھ مال خرچ کیا اور اُسے خالی مکان میں لایا اور اُسے دیکھا بلکہ اس کا
بوسہ بھی لے لیا۔ لیکن جب وہ دونوں برضا و رغبت بُرائی کے مرتکب ہونے لگے اور کوئی چیز روک اور
بدکاری کی مانع وہاں نہ رہی ۔ اور اس بد کاروائی کا آخری بد نتیجہ بھی ظاہر نہ ہوا تھا کہ اس زانی کے
ایمان نے آ کر اسے زنا سے روک دیا ۔ اب یہ شخص با ایں کہ مال خرچ کر چکا ہے یا ثانی کی
رضا مندی پاچکا ۔ صرف ایمان کے باعث ہاں صرف ایمان ہی کے باعث اور خدا کے خوف سے
باہمہ وسعت و طاقت اس بڑی برائی کے ارتکاب سے ہٹ گیا۔ اور اس کا مرتکب نہ ہوا۔ تو صرف اسی
اجتناب سے اس کی ابتدائی کارروائیاں جو حقیقت میں مبادی گناہ اور گناہ کی محرک تھیں معاف ہو
لے اگر تم بچتے رہو گے بری چیزوں سے جو تم کو منع ہوئیں تو ہم اتار دیں گے تم سے تقصیریں تمہاری۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۹۲
سُورَةُ النِّسَاء
جائیں گی۔ کیونکہ اس کا ایمان بڑا تھا جس نے آخری حالت میں خدا کے فضل سے دستگیری کی ۔ اور
تیسری قسم گناہ کی صغائر ہیں۔ جن کا ذکر کبائر میں ضمنا آ گیا۔
ناظرین! نجات صرف رحم اور فضل سے ہے اور رحم اور فضل کا مستحق ایمان دار ہے۔
إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (الاعراف: ۵۷)
بے شک مہر اللہ کے نزدیک ہے نیکی والوں سے ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۹۰،۲۸۹)
۵۲ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَ
الطَّاغُوتِ وَ يَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ کیا تمہیں علم نہیں اُن لوگوں کا جن کو کتاب کا کچھ تھوڑا حصہ ملا ہے وہ مانتے ہیں ، دھوکہ باز
گنڈہ فلیتے کرنے والے اور بتوں کو اور حد سے باہر نکلنے والے شیطان کو اور کافروں کے لئے کہتے ہیں
کہ یہ ہی لوگ ایمان داروں سے زیادہ سمجھ دار ہیں اور راہ پانے والے ہیں۔
تفسیر۔ دیکھتے ہو ان کو جن کو کتاب سے بہرہ ملاوہ شیاطین اور نا پاک روحوں پر اعتقا دلا رہے ہیں
اور (ضد میں ) کافروں کی نسبت کہتے ہیں کہ وہ مومنوں سے اچھی راہ پر ہیں۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۴ حاشیہ)
طاغُوت ۔ حد سے بڑھا ہوا ۔
جبت ۔ سحر ، دھوکہ دینا۔
دھوکہ دینے والوں اور چالا کی کرنے والوں کو بعض لوگ بہت جلد مان لیتے ہیں ۔ بعض
لوگوں کو یہ دھو کہ لگتا ہے کہ یوروپ آجکل کس قدر ترقی کر رہا ہے حالانکہ وہ مسلمان نہیں ۔ ہم پوچھتے
ہیں کہ انبیاء جس تعلیم کو لے کے آئے ۔ اس میں مثلاً خشیت الہی میں انہوں نے کس قدر ترقی کی؟
یہی کہ ایک لگنے موتنے والے کو خدا بنالیا۔ ہم لوگ پانچ وقت میناروں پر چڑھ کر خدا کی توحید کا وعظ
لے کچھ شک نہیں کہ اللہ کی رحمت قریب ہے محسنوں سے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۹۳
سُورَةُ النِّسَاء
کرتے ہیں یوروپ نے بایں ہمہ اقتدار کیا کیا ؟
201
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )
أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَمَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا -
ترجمہ ۔ یہ ہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے در بدر کر دیا اور اللہ جس پر لعنت کرے تو تم اُس کا کوئی
مددگار نہ پاؤ گے کبھی ۔
تفسیر - وَمَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا - اللہ تعالیٰ سے جب انسان دُور ہو جاوے تو پھر
اس کا کوئی مددگار نہیں رہتا ۔ یا د رکھو ۔ بدی کے وقت تو لوگ شریک ہو جاتے ہیں پر دکھ کے وقت کم
ہی شریک ہوا کرتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )
۵۴- أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا -
ترجمہ کیا اُن کا سلطنت میں کچھ حصہ ہے کہ یہ نہ دیں گے لوگوں کو ذرہ سا ۔
تفسیر ۔ نَقِيرًا۔ کھجور کی گٹھلی پر جو نقطہ ہوتا ہے ۔
♡♡
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸)
۵۵ - اَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا الهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۚ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ
ابْرَاهِيمَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا -
ترجمہ ۔ یا جلے مرتے ہیں لوگوں سے اس مال پر کہ اللہ نے دیا ہے اُن کو مہر بانی سے۔ بے شک ہم
نے تو ابراہیم کے خاندان میں کتاب اور دانائی دی ہے اور بڑی بھاری سلطنت بھی دی ہے۔
تفسیر۔ کیا ان یہود اور عیسائیوں کو اس بات پر حسد آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عربوں
میں رسول بھیجا اور اُسے کتاب دی ۔ تو انہیں کہہ۔ تم ابراہیم کے فرزند ہو۔ اب بھی تو کتاب اور حکمت
اور بڑی بادشاہت ابراہیم ہی کی نسل کو ملی ہے کیونکہ اسمعیل ابراہیم کا پہلوٹھا تھا اور قریش جن میں سے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم رسول ہوئے ۔ اسی کی اولاد ہیں۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے سے ابراہیم
کی نسل والو! عہدہ رسالت ابراہیم کے گھر سے نہیں نکلا پس تمہیں کیوں حسد آ گیا۔

حقائق الفرقان
۱۹۴
سُورَةُ النِّسَاء
عیسائی یہودی مانتے ہیں کہ ابراہیم راست باز کے ساتھ اس کی راست بازی پر وعدہ ہے کہ اس کے
گھرانے کو معززو ممتاز کیا جاوے اور اس کے گھرانے سے تمام گھرانے برکت پاویں ( پیدائش ۱۲ باب (۳)
یہ وعدہ جیسا اس راست باز سے الہامی طور پر کیا گیا۔ ویسا ہی الحمد للہ اس کا ظہور مشاہدہ میں آ رہا
ہے۔ غور کرو۔ آریہ اپنے گھرانے کی کتابوں کی اشاعت اور ابراہیمی گھرانے کی تعلیمات کی اشاعت
دیکھ لیں ابراہیمی تعلیمات کی اشاعت عیسائیوں کے ذریعہ سے ہو یا اہل اسلام کے وسیلہ سے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۵)
۵۹ - إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمْنَتِ إِلَى أَهْلِهَا وَ إِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ
النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمُ بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا
بَصِيرًا -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ حکم دیتا ہے تم کو کہ امانات الہی مستحقوں کو دو اور جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو عدل
کے ساتھ کرو اللہ تم کو کیا ہی اچھی بات کی نصیحت کرتا ہے بے شک اللہ بڑا سننے والا بڑا دیکھنے والا ہے۔
تفسیر - أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِهَا - خدا تعالیٰ کی مخلوق کا انتظام ایسے لوگوں کے سپرد کرو۔ جو
اس کے اہل ہوں ۔ کمیٹیوں میں ممبروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرو۔
حضرت نبی کریم کے روبرو دو شخص آئے کہ ہمیں کام سپر د کیجئے ۔ ہم اس کے اہل ہیں ۔ فرمایا۔
جن کو ہم خود حکم فرما دیں۔ خدا ان کی مدد کرتا ہے۔ جو خود کام کو اپنے سر پر لے۔ اس کی مدد نہیں ہوتی ۔
پس تم عہدے اپنے لئے خود نہ مانگو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )
اللہ تم کو حکم کرتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کو واپس دو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲)

حقائق الفرقان
۱۹۵
سُورَةُ النِّسَاء
٦٠ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ
فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ
بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلًا -
ترجمہ۔ (شریعت کے خلاف حکم دیتے ہیں تو حکم ہوا) اے ایماندارو! اللہ اور اُس کے رسول کا حکم
مانو اور اُن کا جو تم میں سے حکومت والے ہوں پھر اگر جھگڑ و کسی امر میں تو اُس کو قرآن اور سنت سے ملا
لیا کرو جب تم اللہ کو مانتے ہو اور روز آخرت کو ۔ یہ بہت بہتر ہے اور انجام بخیر ہے۔
تفسیر الہی خلفاء کی اطاعت و انقیاد و فرماں برداری ، سیاست وحمد ن کا اعلیٰ اور
ضروری مسئلہ ہے! بلکہ ان کی فرماں برداری خود النبی فرماں برداری ہے۔ قرآن میں ہے۔ مَنْ يُطِعِ
الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء: (۸) اور فرمایا أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ
مِنكُم -
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۲۸)
وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ - جہنم والوں کو فرمایا ۔ اَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ ۔ کیا رسول دوزخیوں
سے ہوں گے ۔ پس مِنْكُمْ سے مراد نوع انسانی ہے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۸)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ (النساء:۶۰) اے ایماندارو!
اللہ کی اطاعت کرو اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرو اور اپنے حکام کی اطاعت کرو۔ اس آیت شریف
میں سب سے اول خدا کی اطاعت کا حکم ہے جو ہمارا خالق ہے ہمارا رب ہے، ہمارا مالک ہے، حتی اور
قیوم خدا ہے ہمارے ذرہ ذرہ کا وہی خالق اور وہی مالک ہے۔ روحوں کا خالق بھی وہی ہے اس کا حق
ہے کہ ہم کو اپنا مطیع بنائے ۔ ہمارا فرض ہے اس کی اطاعت کریں اس کے صفات سے آگاہی
حاصل کریں پھر اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہم پر فرض ہے جس کی اطاعت ہم کو خدا تعالیٰ
کا محبوب بنا دیتی ہے جیسا کہ فرمایا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ
لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (آل عمران : کہہ ۳۲) دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے رتے ہو تو
ے جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اُس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۹۶
سُورَةُ النِّسَاء
میری اطاعت کرو خدا کے محبوب بن جاؤ گے خدا تمہارے گناہوں کو بخشے گا اور خدا بخشنے والا اور رحم کرنے
والا ہے۔ رسول کی اطاعت کے بعد اولی الامر کی اطاعت کا حکم ہے کیونکہ وہ حصہ انتظامی کے مظہر ہیں۔
اولی الامر میں بادشاہ وقت ہے پھر صوبہ کا حاکم ہے پھر شہر کا افسر ہے پھر نمبردار ہے پھر محلہ کا چوہدری
ہے۔ غرض انتظامی معاملات میں سب کی اطاعت کرنا انسان کا فرض ہے بعض لوگ اس آیت کے
معنوں میں لفظ منکم پر اٹکے ہیں کہ اس سے یہ مراد ہے کہ تم میں سے کیا معنے صرف مسلمانوں میں سے جو
حاکم ہو اس کی بات مانو لیکن یہ بات درست نہیں کیونکہ منکم کی مثالیں اور بھی قرآن شریف میں موجود
ہیں جیسا کہ دوزخ والوں کو کہا جائے گا اَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ (الانعام: ۱۳۱) کیا تمہارے پاس تم
میں سے رسول نہیں آئے تھے۔ اس میں کفار کو کہا گیا کہ رسول تم میں سے آئے۔ ظاہر ہے کہ وہ کافر
تھے اور یہ مومن تو رسول کافروں میں سے کس طرح ہوئے ۔ پس اس کا مطلب یہ ہے کہ رسول ان
کے زمانہ میں تھے ان کے ملک میں تھے اور ان کی طرف رسول ہو کر آئے تھے اس تعلق کے لحاظ سے
ان کو منکم کہا گیا۔ قدرت خداوندی کے عجائبات میں سے ایک یہ بات ہے کہ چونکہ مسلمانوں کو
آئندہ زمانہ میں ایسے واقعات پیش آنے تھے کہ وہ عیسائیوں کے زیر حکومت رہیں گے اس واسطے
ابتدائے زمانہ نبوی میں بھی اس کی نظیر قائم کی گئی تھی کہ مسلمانوں کو عیسائیوں کی ماتحتی میں کس طرح رہنا
چاہیے۔ ابتدائے اسلام کے زمانہ میں جب کہ کفار نے مسلمانوں کو عرب میں دکھ دینا شروع کیا تو
آنحضرت نے صحابہ کوفرمایا کہ حبشہ میں چلے جاؤ چنانچہ حبشہ کے عیسائی بادشاہ کے پاس آپ کے صحابہ کو
بہت امن ملا ۔ مسلمانوں کو عیسائی سلاطین کے ماتحت امن ملنے کی طرف قرآن شریف کی یہ آیت بھی
راہ نمائی کرتی ہے وَ لَتَجِدَنَ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى ( المائدة : ۸۳)
اور تو ضروری نصاری کو مومنوں کے ساتھ مودت کرنے میں دوسرے لوگوں سے بڑھ کر پائے گا۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۲۳ مئی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ، اللہ کے رسول کی فرمانبرداری ، اولوالا مر کی فرمانبرداری اور اگر ان
کا حکم خلاف ہو تو اللہ اور رسول کے حکم کو مقدم کرنا أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ

حقائق الفرقان
مِنكُم (النساء : ٦٠)
۱۹۷
سُورَةُ النِّسَاء
اس آیت میں دو لفظوں کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں جو آج کل کی بیماریوں کے لحاظ سے بہت ہی
ضروری ہے۔ یادرکھو کہ کتاب اللہ کے علاوہ رسول کریم کی فرمانبرداری کی بھی بہت ہی ضرورت ہے
اور بدوں اس کے ایمان کی کے ایمان کی تکمیل ہوتی ہی نہیں ۔ اسی لئے فرمایا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ
۲
أسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲)
ایک قوم ہے جو کہتی ہے کہ رسول اللہ کی فرمانبرداری کی ضرورت نہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ
أَطِيعُوا الرَّسُولَ سے مراد قرآن ہے۔ یہ دجال کی ایک قسم ہے۔ یہ جو کہتے ہیں کہ اس سے شرک
لازم آتا ہے۔ میں انہیں سورۃ نوح کی ایک آیت سناتا ہوں ۔ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ - أَنِ اعْبُدُوا
اللهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ (نوح:۴۰۳) ۔ پس اگر اطاعت الرسول سے شرک لازم آتا ہے تو پھر اس
کی بنا نوح۔ ح نے ڈالی۔ یہ خیال بالکل غلط ہے۔ اصل یہی ہے کہ رسول کی اطاعت عین اللہ کی اطاعت
له
ہے۔ چنانچہ فرما یا مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء : (۸)
اولوا الامر سے مراد حا کم ہے۔ حکام کی فرمانبرداری کی تعلیم اسلام نے دی ہے اور اس کو داخل
شعب ایمان کیا ہے۔ ہم طوائف الملوکی میں بھی رہ چکے ہیں ۔ جب ہم مکہ میں تھے۔ پھر حبشہ کی
طرف جب ہجرت ہوئی تو عیسائی سلطنت کے نیچے رہے۔ جمہوری سلطنت میں بھی رہے کیونکہ مدینہ
میں جمہوری حکومت ہی تھی۔ پس ہمیں کسی حکومت کے ماتحت رہنے میں کوئی بھی مشکل نہیں ۔ مسلمانوں
کو حکم ہے کہ وہ سچے دل سے حاکم وقت کی اطاعت کریں۔ میرے دل میں اس کے لئے درد ہے۔
حکام کے مطیع اور فرمانبردار رہو۔ بلکہ میرا تو یہ جوش ہے کہ سپاہی ہو نمبر دار ہو اس کی بھی اطاعت کرو۔
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم گورنمنٹ کے سچے فرمانبردار بنو اور کسی ایسے منصوبے میں شریک نہ ہو
جو اولوا الامر کے خلاف ہو جیسا کہ اب تک تم نے اپنے طرز عمل سے دکھایا ہے آئندہ اور بھی مضبوطی
اے اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور اُن کا جو تم میں سے حکومت والے ہوں ۔ ( ناشر )
ے تمہارے لئے موجود ہے اللہ کے رسول میں نیک چلنی کا نمونہ۔
میں تم کو صاف صاف ڈر سنانے والا ہوں ۔ عبادت کرو اللہ کی اور اسی کو سپر بناؤ اور میرا کہا مانو۔ ( ناشر )
جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۹۸
سُورَةُ النِّسَاء
سے اس پر عمل کرو۔ اسلام کی یہی ہدایت ہے۔ قرآن کریم نے یہی تعلیم دی۔ صحابہ کا نمونہ موجود ہے۔
ہمارا امام اس کی تاکید کرتا آیا اور اس نے متعدد کتابوں میں اس امر پر بحث کی اور تم نے اس کے منہ
سے سنا اور میں بھی تمہیں وہی کہتا ہوں جو تم پہلے سن چکے ہو۔ غرض اولوا الامر کی اطاعت کرو۔
(الحکم جلد ۱۳ نمبر ۹ تا ۱۱ مؤرخہ ۷ ، ۱۴ ، ۲۱ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۳۴، ۳۵)
فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ (النساء: ۶۰) یعنی اگر تم میں کسی امر کی
نسبت تنازع ہو تو اس کا آخری فیصلہ اللہ اور اس کے رسول کی اتباع سے کرلو۔ یہی ایک سیدھی راہ
ہے۔ مگر یہ یا د رکھو کہ اہل حق کے انکار کا مدار تکبر پر ہوتا ہے اس لئے اس سے دور رہو۔ ورنہ کیسی تعجب
کی بات ہے کہ ہمارے سید و مولی فرماتے ہیں کہ مَا كُنتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ (الاحقاف:۱۰) میں
کوئی نیا رسول تو نہیں آیا۔ آدم سے لے کر ابتک جو رسول آئے ہیں ان کو پہچانو ۔ ان کی معاشرت،
تمدن اور سیاست کیسی تھی اور ان کا انجام کیا ہوا ، ان کی صداقت کے کیا اسباب تھے، ان کی تعلیم کیا تھی ،
ان کے اصحاب نے ان کو پہلے پہل کس طرح مانا، ان کے مخالفوں اور منکروں کا چال چلن کیسا تھا اور
ان کا انجام کیا ہوا ؟ یہ ایک ایسا اصل تھا کہ اگر اس وقت کے لوگ اس معیار پر غور کرتے تو ان کو ذراسی
دقت پیش نہ آتی اور ایک مجدد، مہدی ، مسیح ، مرسل من اللہ کے ماننے میں ذرا بھی اشکال نہ ہوتا۔ مگر
اپنے خیالات ملکی اور قومی رسوم بزرگوں کے عادات کے ماننے میں تو بہت بڑی وسعت سے کام لیتے
ہیں اور خدا تعالیٰ کے ماموروں اور اس کے احکام کے لئے خدا کے علم اور حکمت کے کے پیمانہ کو اپنی ہی
چھوٹی سی کھوپڑی سے ناپنا چاہتے ہیں ۔ ہر ایک امام کی شناخت کے لئے یہ عام قاعدہ کافی ہے کہ کیا یہ
کوئی نئی بات لے کر آیا ہے؟ اگر اس پر غور کرے تو تعجب کی بات نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ اصل حقیقت کو
اس پر کھول دے۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ اپنے آپ کو بیچ سمجھے اور تکبر نہ کرے ورنہ تکبر کا انجام یہی ہے
کہ محروم رہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۰، ۱۱)

حقائق الفرقان
۱۹۹
سُورَةُ النِّسَاء
٦١ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ
قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَ قَدْ أَمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ وَ
يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلَلًا بَعِيدًا -
ترجمہ۔ کیا تجھے معلوم نہیں ہوا اُن لوگوں کا حال جو زعم تو یہ کرتے ہیں کہ وہ مان چکے اُس کلام کو جو تجھ پر
اترا اور جو تجھ سے پہلے اترا اور چاہتے یہ ہیں کہ مقدمہ لے جائیں حد سے باہر نکلنے والے شیطان کی
طرف حالانکہ وہ لوگ حکم دئے گئے ہیں کہ اُس کا کفر کریں اور انکار کریں اور الشیطان چاہتا ہے کہ اُن کو
راہ سے بھٹکا کر دور دراز گمراہی میں ڈال دے۔
تفسير - يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُضِلَّهُمُ ۔ چاہتا ہے شیطان کہ اُن کو بہکائے ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۵)
۶۲ - وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا اَنْزَلَ اللَّهُ وَ إِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ
الْمُنْفِقِينَ يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُودًا -
ترجمہ۔ اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس حکم کی طرف جو اللہ نے اتارا ہے اور رسول کی جانب
تم منافقوں کو دیکھتے ہو کہ وہ بہت رکھتے ہیں تجھ سے۔
تفسیر - تَعَالَوْا إِلى مَا انْزَلَ اللهُ - کوئی مسلمان ایسا خیال نہیں کرتا کہ ہماری شریعت میں
جھوٹ ہے۔ لیکن عملدرآمد اس کے خلاف ہے۔ جو کچھ مسلمان کر رہے ہیں وہ شریعت اسلامی کے
خلاف ہے۔ لڑکیوں کو ورثہ تک نہیں دیتے ۔ اپنے مقدمات کو اللہ و رسول کے فیصلہ کے مطابق کرا
کے خوش نہیں ہوتے شیعہ سے ہم نے بارہا کہا ہے ۔ آؤ ۔ قرآن شریف سے فیصلہ کریں مگر وہ کبھی
نہیں مانتے ۔
رَأَيْتَ الْمُنْفِقِينَ يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُودًا - ایک کہانی تو مشہور ہے۔ کسی یہودی کا کسی ۔ منافق
سے جھگڑا ہوا۔ وہ دونوں بارگاہ نبوی میں گئے۔ نبی کریم نے یہودی کو ڈگری دی۔ جو منافق کے مضر

حقائق الفرقان
۲۰۰
سُورَةُ النِّسَاء
تھی ۔ اُس نے کہا۔ میں تو حضرت عمرؓ کا فیصلہ مانوں گا۔ چنانچہ وہاں گئے ۔ حضرت عمرؓ نے کہا۔ میں
تمہاری گردن اڑاتا ہوں کہ تم نے نبی کے فیصلہ سے نفرت کی ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )
١٣ - فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَاءُوكَ
يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا إِحْسَانًا وَ تَوْفِيقًا -
ترجمہ۔ پھر کیا ہو گا جب اُن پر آپڑے گی کوئی مصیبت اُن کی بداعمالیوں کی وجہ سے جو وہ کر چکے
ہیں پھر تیرے پاس وہ اللہ کی قسمیں کھاتے آئیں گے کہ ہماری تو کچھ غرض نہیں تھی مگر نیکی اور
موافقت ہی کرنا ۔
تفسیر - فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۔ پھر وہ کیسا کہ جب ان کو پہنچے
مصیبت اپنے ہاتھوں کے کئے سے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۲)
۶۵ - وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا
انْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا
رحِيمًا -
ترجمہ۔ اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اسی واسطے کہ ان کا کہا مانا جاوے اللہ کے حکم سے اور کاش
یہ لوگ ( منافق یا منکر ) جب انہوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا تھا تیرے پاس آ جاتے پھر اللہ سے
مغفرت طلب کرتے اور رسول بھی اُن کے لئے معافی چاہتا تو وہ ضرور پاتے اللہ کو رجوع برحمت
فرمانے والا اور سچی کوشش کا بدلہ دینے والا۔
تفسیر اور ان لوگوں نے جس وقت اپنا برا کیا تھا اگر آتے تیرے پاس پھر اللہ سے بخشوا تے
اور بخشوا تا ان کو رسول تو اللہ کو پاتے معاف کر نیوالا مہربان۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۶ حاشیه )

·

آج 10 میں سے 10 باقی