سُوْرَۃُ النِّسَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 5
حقائق الفرقان
۲۰۱
سُورَةُ النِّسَاء
۶۷ - وَ لَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ أَوِ اخْرُجُوا مِنْ دِيَارِكُمْ مَّا
فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِنْهُمْ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ
وَ أَشَدَّ تَثْبِيتًا ۔
ترجمہ ۔ اور اگر اُن کو ہم تحریری حکم دے دیتے کہ تم اپنی جانوں کو ہلاک کر ڈالو یا تم اپنے وطن یا
گھر بار سے چلے جاؤ تو وہ ایسا کبھی نہ کرتے مگر ہاں تھوڑے سے ۔ ان میں کے اگر وہ اتنا بھی کریں
جس کی ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو اُن کے حق میں یہ بھی بہت ہے اس وجہ سے مضبوطی کے ساتھ دین
میں جمے رہیں گے۔
تفسیر۔ اور اگر یہی کریں جو اُن کو نصیحت ہوتی ہے تو اُن کے حق میں بہتر ہو اور زیادہ ثابت ہوں
دین میں ۔ اور ایسے میں ہم دیں ان کو اپنے پاس سے بڑا ثواب اور چلاویں ان کو سیدھی راہ ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۵ حاشیه )
وَ لَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمُ - اللہ تعالیٰ جان بھی لینا چاہے۔ وطن بھی۔
مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِنْهُم - بہت کم لوگ یہ کام کر سکتے ہیں میں یہاں قادیان میں صرف
ایک دن کے لئے آیا اور ایک بڑی عمارت بنتی چھوڑ آیا۔ حضرت صاحب نے مجھ سے فرمایا۔ اب تو
آپ فارغ ہیں میں نے عرض کیا ۔ ارشاد فرمایا۔ آپ رہیں ! میں سمجھا دو چار روز کے لئے فرماتے
ہیں ایک ہفتہ خاموش رہا۔ فرمایا۔ آپ تنہا ہیں۔ ایک بیوی منگوالیں ۔ تب میں سمجھا کہ زیادہ دنوں رہنا
پڑے گا۔ تعمیر کا کام بند کرا دیا۔ چند روز بعد فرمایا کتابوں کا آپ کو شوق ہے۔ یہیں منگوا لیجئے تعمیل کی
گئی۔ فرمایا۔ اچھا دوسری بیوی بھی یہیں منگوالیں۔ پھر مولوی عبدالکریم صاحب سے ایک دن ذکر کیا
کہ مجھے الہام ہوا ہے۔
لَا تَصُبُّونَ إِلَى الْوَطَنِ فِيهِ تُهَانُ وَ تُمْتَحَن
له ،،
یہ الہام نور الدین کے متعلق معلوم ہوتا ہے۔ مجھ سے فرمایا۔ وطن کا خیال چھوڑ دو۔ چنانچہ میں نے
ے تو وطن کی طرف مائل نہ ہو۔ اس میں تیری تو ہین کی جائے گی اور تو مشقت میں ڈالا جائے گا۔
حقائق الفرقان
۲۰۲
سُورَةُ النِّسَاء
چھوڑ دیا اور کبھی خواب میں بھی وطن نہیں دیکھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۷)
۲ - يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوا ثُبَاتِ أَوِ انْفِرُوا جَمِيعًا -
ترجمہ ۔ اے ایمان والو چوکس ہوشیار رہا کرو اپنے بچاؤ کا سامان ساتھ رکھا کرو پھر ٹکڑی ٹکڑی
چھوٹی چھوٹی جماعت کے ساتھ چلو یا عظیم الشان لشکر کے ساتھ چلو ۔
تفسیر - خُذُوا حِذْ رَكُمْ ۔ بہت سے لوگ اسراف میں حد سے بڑھ جاتے ہیں پھر کنجوسی کرتے
ہیں تو وہ بھی حد سے زیادہ کرتے ہیں ۔ عداوت میں بھی اس قدر بڑھتے ہیں کہ خود ہی پچھتاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن کو چوکس رہنا چاہیے۔
ثبات ۔ جماعتیں بن کر ۔
مسلمانوں میں استقلال نہیں ۔ جس کام کو شروع کرتے ہیں نباہ نہیں سکتے۔ بعض امور اسلام میں
ایسے ہیں۔ جو جماعت کے کرنے کے ہوتے ہیں بعض ایسے کہ خاص خاص آدمیوں کے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۷، ۷۸ )
۷۳- وَ إِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَيُبَطِئَنَ فَإِنْ أَصَابَتْكُمْ مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ
اللهُ عَلَيَّ إِذْ لَمْ أَكُن مَّعَهُمْ شَهِيدًا -
ترجمہ ۔ اور تم میں بعض بعض ایسا بھی ہے جو ضر ورد پر لگاتا ہے پھر اگر تم پر کوئی مصیبت آ پڑے تو ( یعنی منافق
پیچھے رہا ہوا) کہنے لگے کہ اللہ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں مصیبت زدوں کے ساتھ موجود نہ تھا۔
تفسیر۔ لیبطن ۔ اب جنگ کا کام تو ہے نہیں ۔ اب تو دوسرے چلتے ہوئے کاموں میں بھولے
ڈالتے ہیں ۔
قَدْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَى ۔ اگر بھائی بلاء میں مبتلا ہوا تو فکر نہیں ۔ بلکہ خوش ہیں کہ ہم تو مطمئن ہیں ۔ تم کو اتوفکر
چاہیے کہ جو دنیا کو مقدم کر رہے ہیں ۔ ان سے مقابلہ کر وجو دنیا میں مقابلہ کرتے ہیں۔ ان کے مقابلہ
لے دیر کرنا۔ تاخیر کرنا۔(ناشر)
حقائق الفرقان
۲۰۳
سُورَةُ النِّسَاء
میں تم بھی ایسے جائز ذرائع ترقی سے کام لو کہ ان سے بڑھو۔ ایسا ہی دین میں اور اپنے دوستوں میں
ایک دوسرے سے ہمدردی کرو ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸)
٧٦- وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ
وَالنِّسَاءِ وَ الْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ
أَهْلُهَا ۚ وَاجْعَلُ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَدُنْكَ نَصِيرًا -
ترجمہ ۔ تم کو کیا ہو گیا ہے کہ تم نہیں لڑتے اللہ کی راہ میں اُن کی نجات کے لئے جو کمزور ہیں مرد اور
عورت اور بچے ہیں جو کہتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم کو اس شہر کے ظالم آدمیوں سے بچا اور بنا ہمارے لئے
اپنی طرف سے کوئی حمایتی اور اپنے پاس ہی کا ایک بڑا مددگار ۔
تفسیر اور تم کو کیا ہے کہ نہ لڑو اللہ کی راہ میں اور واسطے ان کے جو مغلوب ہیں مرد اور عورتیں اور
لڑکے جو کہتے ہیں ۔ اے رب ہمارے ! نکال ہم کو اس بستی سے کہ ظالم ہیں اس کے لوگ اور پیدا کر
ہمارے واسطے اپنے پاس سے کوئی حمایتی اور پیدا کر ہمارے واسطے اپنے پاس سے مدد گار۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۹۶ حاشیه )
۷۷- الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي
سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَنِ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَنِ كَانَ ضَعِيفًا -
ترجمہ ۔ جو ایماندار ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں لڑتے ہی رہتے ہیں اور جو حق پوش کا فر ہیں وہ سرکش کا
شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں پس تم شیطان کے ساتھیوں سے جنگ کرو (اور جان رکھو کہ ) بے شک
شیطان کی جنگ کمزور ہوتی ہے۔
تفسير - في سَبِيلِ الطَّاغُوتِ ۔ مفسدوں اور شریروں کی حمایت میں۔
-
كيد الشيطن - شیطان کی جنگ ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۹)
حقائق الفرقان
۲۰۴
سُورَةُ النِّسَاء
۷- أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُوًا أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا
الزكوة فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ يَخْشَونَ النَّاسَ كَخَشْيَةِ
اللهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً وَقَالُوا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوْلَا أَخَرْتَنَا
إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى اتَّقَى وَلَا
تُظْلَمُونَ فَتِيلًا -
ترجمہ۔ کیا تمہیں معلوم نہیں اُن لوگوں کا حال جن کو کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رہو اور نماز کو
ٹھیک درست رکھو، اور زکوۃ دیتے رہو۔ پھر جب اُن پر جنگ کرنا ضروری ہوا تو یکا یک اُن میں سے
ایک فریق لوگوں سے ایسا ڈر نے لگا جیسے اللہ سے ڈرنا چاہئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔ اور کہنے لگا اے
ہمارے رب ! تو نے ہم پر کیوں ڈالا اور فرض کیا جنگ کرنا ہم کو کیوں نہ جینے دیا تھوڑے دنوں ۔ تم
جواب دو کہ دنیا کا فائدہ تھوڑا ہی سا ہے اور انجام کا رہی بہتر ہے اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے اور تم
پر تو کچھ بھی ظلم نہ ہوگا فتیل برابر ۔
تفسیر۔ کیا نہیں دیکھا تو نے ان لوگوں کو جن کو کہا گیا اپنے ہاتھ روک رکھو۔ نماز کو پڑھتے اور زکوۃ
کو دیتے رہو۔ پس جب ان کو لڑنے کا حکم دیا گیا۔ اس وقت ایک فریق ان میں سے اللہ کے ڈر کی
طرح لوگوں سے ڈرتا ہے یا اس سے بھی زیادہ ڈرتا ہے اور وہ بول اٹھے کہ اے رب ! تو نے کیوں
لڑائی ہمارے ذمہ لگا دی ۔ تھوڑی مدت تک ہمیں کیوں اور ڈھیل نہ دی۔ تو ان کو کہہ دے کہ دنیا کا
فائدہ تو تھوڑا ہے اور جو تقوی کرتا ہے انجام اس کے لئے بہتر ہے۔ اور کوئی ایک فتیلہ کے برابر بھی
بے انصافی نہیں کیا جاوے گا ۔
بعض لوگ بڑے بڑے دعوے کیا کرتے ہیں کہ ہم یوں کریں گے دُوں کریں۔ اور اپنی جواں
مردی اور بہادری کی ڈینگ مارا کرتے ہیں۔ لیکن یاد رکھو کہ ایسے متکبر کبھی اپنے دعووں کو پورا اور ثابت
کر کے نہیں دکھلایا کرتے اور نہ دکھلا سکتے ہیں۔ بدی کو چھوڑنا اور نیکی کو کرنا یہ صرف انسان کے اپنے
اختیار میں نہیں ہوا کرتا۔ بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد کے نہ انسان برائیوں اور فضولیوں کو چھوڑ سکتا ہے اور نہ
حقائق الفرقان
۲۰۵
سُورَةُ النِّسَاء
کوئی بہادری کا کام کر سکتا ہے بدوں حکم الہی دعوے کرنے والے اکثر ناکام رہتے ہیں۔ میں نے
ایک جنگی افسر سے پوچھا کہ آپ کے لشکر میں بہادر اور بزدل کی کیا نشانی ہوا کرتی ہے۔اس نے کہا کہ
میرا تجربہ ہے کہ جو سپاہی اکثر مونچھوں پر تاؤ دیتے رہتے ہیں وہ عموماً میدانِ جنگ میں بزدلی ظاہر
کرتے ہیں اور جو سیدھے سادھے ہیں وہ لڑائی کے وقت شیر کی طرح حملہ کرتے ہیں ۔
غرض خوب سمجھ رکھو کہ جو لوگ بلاوجہ تکبر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو عمل کی توفیق نہیں دیا کرتا۔
یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اسی بات کا بیان کیا ہے کہ بعض لوگ اس قدر جلد باز تھے کہ ان کو کھوا
ايديكم کہنا پڑا لیکن جب ان کو لڑنے کا حکم دیا گیا تو کہنے لگے لَوْلَا أَخَرْتَنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ ۔
اس قسم کی لاف زنی وغیرہ کی غلطیاں انسان میں جو ہوتی ہیں ان کا علاج اور نیز ہر ایک مرض کا
علاج۔ کثرت سے استغفار اور لاحول پڑھنا ہے۔ خدا تعالیٰ سے دعا مانگنی چاہیے کہ وہ سابقہ گنا ہوں
کے بدنتائج سے محفوظ رکھے اور آئندہ بدی کے ارتکاب سے حفاظت بخشے ۔
استغفار اور لاحول کا مطلب یہ ہے کہ اے اللہ ! تیری قوت کے بغیر میں کوئی بدی نہیں چھوڑ سکتا۔
اور نہ تیری قوت کے بغیر کوئی نیکی کا کام کر سکتا ہوں ۔ تب خدا نیکی کرنے کی توفیق بخشے گا۔ انسان پر
مشکلات آتے ہیں لیکن اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں ہے۔
میں خود بھی قرآن پڑھتا ہوں اور تم کو بھی سناتا ہوں ۔ تم جانتے ہو کہ قرآن میں دو طرح کی
را ہیں بیان کی ہیں ایک طرف انبیاء اور متقین کا ذکر اور ایک طرف فاسقوں اور فاجروں کا بیان ہے۔
کہیں گندے آدمیوں کے برے انجام بتلائے ہیں کہیں بھلوں کے نیک انجام دکھلائے ہیں ۔ پس
مومن کا کام ہے کہ ان تمام راہوں سے واقفیت حاصل کرے۔ کسی کو یہ خیال نہ گزرے کہ بعض وقت
درس میں ایسی باتیں بیان ہوتی ہیں جن کی لڑکوں کو خبر بھی نہیں ہوتی اور جب بیان ہوتی ہیں تو وہ ان
سے آگاہ ہو جاتے ہیں تو اس بدی کا ارتکاب کرتے ہیں ایسا خیال کرنا بے وقوفی ہے۔ میرے پاس
ہزاروں خط اس مضمون کے بھرے ہوئے آتے ہیں کہ نا واقفی کی وجہ سے ہم ہلاک ہو گئے ۔ نا واقفی ۔
بہت بری بلا ہے۔ جولڑ کا ہم سے سنے کہ زنا بھی کچھ شے ہے اور پھر اس سننے پر زنا کاری شروع کر
حقائق الفرقان
۲۰۶
سُورَةُ النِّسَاء
دے اس کو تو پھر خدا اور رسول کے کلام سے بھی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ صرف یہ کہتے رہنا کہ نیکی کرو۔ نیکی
کرو اور بدی کو چھوڑ دو۔ یہ کوئی وعظ نہیں ہے۔ اور نہ اس سے سننے والے کو فائدہ ہوتا ہے فائدہ تو جب
ہی ہوگا ۔ جب نیکی اور بدی کا علم ہوگا اور کسی بدی کے ارتکاب سے وہ اس وقت بیچ سکے گا جب وہ جانتا
ہوگا کہ یہ بدی ہے۔ پھر اس قسم کے وعظ تو آدمی گرجوں اور ٹھا کر دواروں میں بھی بیٹھ کر کر سکتا ہے جس
سے بھلے اور برے دونوں قسم کے آدمی خوش ہو جایا کرتے ہیں اور کوئی مخالفت نہیں ہوتی ۔ مخالفت اسی
وقت شروع ہوتی ہے جب کھول کھول کر بیان کیا جاوے۔ اگر انبیاءعلیہم السلام ان باتوں کو مفصل
کھول کر بیان نہ کرتے تو کوئی ان کا مخالف بھی نہ ہوتا۔ آنحضرت صلعم کی مخالفت اسی واسطے ہوئی کہ
انہوں نے مکہ والوں کے عیوب کھول کر ان پر ظاہر کر دیئے ۔ اگر عیوب کو بیان نہ کریں تو پھر اور کیا
بیان کر سکتے ہیں۔ قوم لوط کی بداخلاقی اور ان کی تباہی کی نسبت اگر کچھ بیان کرنا ہو تو کیا اصل واقعہ کو
چھوڑ کر ہم کہہ دیا کریں کہ انہوں نے کوئی بدی کی تھی اور ہلاک ہوئے۔
انجام ہمیشہ متقی کا ہی اچھا ہوا کرتا ہے۔ اور ہر ایک خیر کا وارث بھی متقی ہی ہوا کرتا ہے اور
خدا تعالیٰ کسی کی حق تلفی نہیں کیا کرتا۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ مئی ۱۹۰۳ صفحه (۱۴۱)
۷۹، ۸۰- أَيْنَ مَا تَكُونُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي بُرُوجٍ مُشَيَّدَةٍ وَ
إِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُوا هُذِهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَقُولُوا
هُذِهِ مِنْ عِنْدِكَ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللهِ فَمَالِ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ
يَفْقَهُونَ حَدِيثًا - مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَ مَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ
فَمِنْ نَفْسِكَ وَأَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا -
ترجمہ ۔ تم کہیں بھی ہو تم کو موت آ پکڑے گی گو کہ تم مضبوط گنبدوں میں ہو۔ اگر اُن کو کوئی فائدہ پہنچ
جائے تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ یہ اللہ ہی کی طرف سے ہے اور اگر ان کو کوئی نقصان پہنچ جائے تو وہ کہنے
لگتے ہیں کہ یہ تیری ہی طرف سے ہے۔ تم کہو کہ سکھ دکھ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے تو اس قوم کو کیا ہو
گیا ہے کہ بات کی سمجھ کے قریب بھی نہیں پھٹکتی ۔ تجھ کو جو کچھ بھلائی پہنچی وہ تو اللہ کی طرف سے ہے
حقائق الفرقان
۲۰۷
سُورَةُ النِّسَاء
اور (جو) تجھ کو کچھ برائی پہنچے وہ تیرے ہی نفس کی طرف سے ہے۔ اور ہم نے تجھ کو رسول بنا کر بھیجا
لوگوں کے لئے اور اس بات پر اللہ ہی کی گواہی بس ہے۔
تفسیر اللہ جل شانہ محض فضل سے کسی وقت صبر کا حکم دیتا ہے کسی وقت بدلہ لینے کا ۔صبر کے
دن مقابلہ کے دن نہیں ہوتے ۔ ان اوقات کو انبیاء خوب پہچانتے ہیں یہ انبیاء کے ناشناس لوگوں
کی باتیں ہیں کہ جب تک مکہ میں تھوڑے آدمی تھے ۔ صبر کا حکم تھا ۔ قلت و کثرت مومن کے لئے
کچھ بات نہیں ۔ انبیاء تو جب اللہ حکم دیتا ہے صبر کرتے ہیں۔ جب مقابلہ کا حکم دیتا ہے۔ مقابلہ ۔ وہ
نہ ہتھیاروں کی پرواہ کرتے ہیں نہ آدمیوں کی۔ کیا موسیٰ اور نوح علیهما السلام نے تلوار سے کام لیا
تھا ؟ دیکھا وہ پانی جو مخالف کے غرق کا موجب ہوا ۔ آپ کی نجات کا ذریعہ بنا۔ پھر دیکھو یوم
حُنَيْنِ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ (التوبة:۲۵) میں کثرت کو عجب کا موجب ٹھہرایا ہے۔ معلوم
ہوتا ہے احمق مقابلہ صرف تلوار کا سمجھتے ہیں جبھی تو جتھے کے منتظر ہوتے ہیں۔
أَيْنَ مَا تَكُونُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ - بعض لوگ بندوں سے ایسے ڈرتے ہیں۔ جیسے خدا۔ ے خدا سے ڈرنا
چاہیے۔ فرماتا ہے بندوں سے کیا ڈر۔ جہاں آدمی ہو۔ جس حال میں ہو۔ موت تو اپنے وقت اپنا کام
کر کے رہے گی ہمارے طبیب استاد تھے۔ ایک پہلوان کو دیکھا۔ ہیضہ ہے۔ مگر اسے کہا۔ تمہیں
بد ہضمی ہے۔ تا کہ دل شکستہ نہ ہو اس نے کہا بد ہضمی کی کیا مجال ۔ ایک مگدر ا ٹھا یا کہ اسے پھیر کر کھانا ہضم
کرے۔ پھیرتے ہی راہی عدم ہوا۔
بزنج۔ چونکہ برج گول ہوتا ہے۔ اسی لئے اس کو برج کہتے ہیں ورنہ برج کے معنے
ستارے کے ہیں آتش بازی کے غباروں کو اس لئے برج کہتے ہیں کہ وہ اوپر جا کر ستاروں کی
مانند ہو جاتے ہیں۔
كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللهِ - بہت لوگوں نے اعتراض کیا ہے کہ دوسری جگہ مَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ
فَمِنْ نَفْسِكَ فرمایا ہے ہے مگر مگر انہوں نے نے سمجھا سجھانہیں نہیں ۔ جزا جزا ومزاج وسزا جو انسانی اعمال عمل کی کی پاداش ہے۔ ہے۔ وہ وہ سب سب اللہ
اے حسنین کے دن جب تم کو تعجب میں ڈال دیا تھا تمہاری کثرت نے۔
حقائق الفرقان
۲۰۸
سُورَةُ النِّسَاء
کے حکم سے ہی آتی ہے بعض اوقات اللہ معاف بھی کر دیتا ہے پس دکھ سکھ پہنچانے والا اللہ تعالیٰ ہے۔
باقی اس کے ذرائع ہیں۔ آرام تو فضل اللہ سے جس کی جاذب نیک عملی ہے اور دکھ انسان کی اپنی بد عملی
کی پاداش ہے۔ بعض دیگر مصالحہ الہیہ بھی ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸)
تم جہاں ہو گے تم کو موت گھیر لے گی اگر چہ تم مستحکم برجوں میں ہو گے اور اگر انہیں کوئی سکھ مل
م
جائے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی دکھ پہنچے تو کہتے ہیں یہ تیری طرف سے ہے۔ تو کہہ
سب اللہ کی طرف سے ہے۔ پس کیا ہوا ان لوگوں کو کہ بات کو نہیں سمجھتے ۔ جو سکھ ( فائدہ ) تجھے پہنچے
وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو دکھ پہنچے وہ تیری ہی طرف سے ہے اور ہم نے تجھے لوگوں کے لئے
رسول بھیجا ہے۔
اس آیت میں حقیقت واقعیہ اور سچائی کا کامل اظہار جناب الہی نے فرمایا ہے جو لوگ دینی اور
قومی لڑائیوں سے سستی اور غفلت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ چند روزہ زندگی تو گزار نے دو ۔ ان کو کہا
کہ آخر تم نے مرنا ہے۔ پھر ان کی نافہمی کا اظہار فرمایا ہے کہ یہ لوگ ایسے ہیں اگر ان کو سکھ پہنچے تو بول
اٹھتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کے یہاں سے مل گیا اور اگر انہیں دکھ پہنچے تو پکار اٹھتے ہیں کہ یہ دکھ تیرے
( نبی کریم سے ) سبب سے پہنچا۔ تو کہہ دے کہ دکھ اور سکھ تو اللہ تعالیٰ سے پہنچتا ہے۔ یہ نادان بات کی
تہہ کو نہیں پہنچتے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۳، ۹۴)
جہاں تم ہو تم کو موت پالے گی ۔ خواہ تم مضبوط قلعوں میں ہی کیوں نہ ہو۔ اگر انکو کچھ سکھ اور نیکی
پہنچتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ہے اور اگر دکھ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تیری طرف
سے ہے تو کہہ دے کہ سکھ اور دکھ سب ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے کہ وہ ہی بھیجتا ہے۔ ان لوگوں کو کیا
ہو گیا ہے کہ بات کو نہیں سمجھتے۔ بات یہ ہے کہ جو سکھ اور نیکی پہنچتی ہے۔ اس کا سر چشمہ تو اللہ تعالیٰ کی
پاک ذات ہے اور جو دکھ پہنچتا ہے اس کا سر چشمہ تیرا اپنا ہی نفس ہے اور ہم نے تو تم کو لوگوں کی طرف
پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اس بات پر خدا کی گواہی کافی ہے۔
حقائق الفرقان
۲۰۹
سُورَةُ النِّسَاء
جنگوں کی فلاسفی سے تم آگاہ ہو کہ دین، آبرو، جان اور مال کی حفاظت کے واسطے اس قسم کی
ضرورت آپڑتی ہے کہ جنگ کی جاوے اور بہت سی بیش قیمت جانوں کو بچانے کے واسطے کچھ جانیں
قربان کر دی جاتی ہیں ۔ موت سے انسان بیچ سکتا تو ہے نہیں پھر ذلت کی موت کیوں اختیار کی جاوے۔
ہر ایک قسم کا سکھ اور نیکی اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے۔ اس کے سوا کسی دوسرے میں یہ
طاقت نہیں ہے کہ سکھ دے سکے۔ خدا تعالیٰ رحمن ہے اس نے سکھ کے سامان ہاتھ، پاؤں، آنکھ،
کان، ناک وغیرہ سب اعضاء اور آرام دہ اشیاء اپنے فضل سے عطا کئے ہیں ۔ قسم قسم کے لباس ، پھل،
پھول، عقل اور قوت ادرا کی وغیرہ یہ سب سکھ کی چیزیں اللہ تعالیٰ کے فضل ہی سے حاصل ہوتی ہیں لیکن
دکھ انسان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہوتی ہے۔ جب وہ خدا تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کی قدر نہیں کرتا
اور ان کو بے محل استعمال کرتا ہے تو دکھ پاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی ذات ہرگز ہرگز ظالم نہیں ہے۔ قال محال
مِنْ عِنْدِ اللہ کے یہ معنے ہیں کہ گناہوں کی سزا اور نیکیوں کا ثواب اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے۔
اگر یہ اعتراض ہو کہ دکھ کا سر چشمہ کیوں اللہ تعالیٰ کو کہا گیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ انسان
کی بدکاری کی وجہ سے اس کا دکھ دینے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اس لئے دکھ کو بھی اُس کی طرف منسوب
کیا گیا۔ مثلاً ایک قیدی جو جیل خانہ میں جاتا ہے تو گورنمنٹ کے ہی حکم سے جاتا ہے اور گورنمنٹ
اسے اس کے بد اعمال کی پاداش میں جیل خانہ بھیجتی ہے۔ اسی طرح بڑے بڑے منصب جو لوگوں کو
ملتے ہیں وہ بھی گورنمنٹ سے ہی ملتے ہیں۔ غرضیکہ گورنمنٹ ہی کی عنایات سے ایک شخص مورد انعام
ہوتا ہے اور گورنمنٹ کی ہی خلاف ورزی سے مور دعذاب ہوتا ہے۔ لیکن مورد عذاب ہونے کی ایک
وجہ ہوتی ہے جو کہ نافرمانی ہے اور مورد انعام ہونے کی بہت راہیں ہیں۔ کبھی انسان اپنی لیاقت
سے۔ کبھی ذاتی اور خاندانی وجاہت سے۔ کبھی حسن خدمات سے اور کبھی کسی مقرب کی سفارش سے
مور دانعام ہو جاتا ہے۔ مثلاً اگر میں چوروں یا ڈاکوؤں کے گھر پیدا ہوتا۔ تو باوجود اس کوشش اور محنت
کے جو میں نے آج تک کی ہے۔ اس موجودہ ترقی پر نہ پہنچ سکتا۔ تم معلوم کر سکتے ہو کہ کس قدر رکاوٹیں
درمیان میں تھیں ۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہی تھا کہ اس نے اس مقام تک پہنچایا ہوا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۱۰
سُورَةُ النِّسَاء
وَ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا ۔ اللہ تعالیٰ کی گواہی دو طرح سے ہوتی ہے۔ ایک تو اس طرح کہ وقت پر
ان تمام پیشگوئیوں کو پورا کر دیا جو کہ آنحضرت صلعم کے دعاوی اور زمانہ کے متعلق تھیں ۔ میں ۔ دوسرے اس
طرح سے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلعم کی نصرت کر کے اور آپ کے دشمنوں کو ہلاک کر کے اور
آپ کی کامیابی میں ہر ایک روک کو دور کر کے گواہی دے دی کہ یہ ہمارا بھیجا ہوا ہے۔ دونوں فریق
اللہ تعالیٰ ہی کی مخلوق تھے اور دونوں کے اعمال سے وہ خوب واقف تھا جو سچا تھا آخر کار اللہ تعالیٰ نے
اسے فتح دے دی اور نیز اچھے لوگوں کو اپنے مکالمات سے بھی آگاہ کیا کہ یہ رسول اللہ اور راست باز
ہے۔ جیسے فرمایا ۔ إِذْ أَوْ حَيْثُ إِلَى الْحَوَارِيِّينَ أَنْ أَمِنُو إِنِّي وَبِرَسُولِي (المائدة: 11)
البدر جلد ۲ نمبر ۱۹ مورخه ۲۹ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴۹)
( مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللهِ۔ الخ) اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ سکھوں اور
دکھوں کا دینے والا حقیقت میں تو اللہ تعالیٰ ہے۔ اس لئے کہ اصل خالق اور پیدا کرنے والا
اسباب رنج و راحت کا وہی ہے۔ اور یہی نہایت سچی بات ہے کہ سکھ سب اللہ تعالیٰ ہی کی عنایت سے
ملتے ہیں اور دکھ تمہارے اپنے ہی سبب سے تم پر آتے ہیں ۔ اس قدر بھی اس آیت سے نکل سکتا
ہے کہ سکھ ابتداء بھی جناب النبی سے آسکتے ہیں ۔ کیونکہ اس کی صفت رحمن ہے۔
البتہ یہ نئی بات ہے اور سچا اور واقعی سائنس ہے جو اس آیت سے نکلتی ہے۔ تمام سکھ ابتداء بھی
جناب الہی کی طرف سے آتے ہیں۔ حقیقی چشمہ ان کا وہی اور خلق اشیاء و اسباب اس کی رحمانیت کا
تقاضا ہے مگر یہ سچا اور روحانی علم بجائے خود ایک مستقل مضمون چاہتا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۴)
- مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ تَوَلَّى فَمَا أَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا -
ترجمہ۔ جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے
منہ پھیرا اور رسول کی اطاعت نہ کی ( تو وہ خود خراب ہوا) کچھ ہم نے تجھ کو ان پر پاسبان بنا کر نہیں بھیجا۔
ا جب میں نے حواریوں کے طرف وحی کی کہ مجھے مانو اور میرے رسول کو ۔
حقائق الفرقان
۲۱۱
سُورَةُ النِّسَاء
تفسير مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله حضرت نبی کریم تمام فضائل انسانی کے خاتم ہیں۔
زمانہ کے اعتبار سے بھی خاتم نہیں کہ آپ کی نبوت کا دامن قیامت تک پھیلا ہے۔ دنیا میں مذاہب
کے تین حصے ہیں۔ عبرانیوں کا مذہب۔ ایرانیوں کا مذہب۔ تیسرا مشرک۔ جن کے پاس کوئی کتاب
نہیں نبی کریم اور ان کے پیروؤں کے ہاتھوں پر تینوں کے صدر مقام فتح ہوئے۔ مکہ معظمہ پر کسی
نے فتح نہ پائی تھی۔ حتی کہ سکندر ایسا فاتح بھی محروم رہا۔ میرا مذہب ہے کہ آپ خاتم کمالات انسانی
ہیں ۔ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدۃ: ۴) دنیا میں تمام مذاہب کی کتا بیں کسی میں دعوی کے
ساتھ دلیل نہیں ۔ پس خاتم الکتب بھی انہی کی کتاب ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸)
جس نے رسول کا کہا مانا اس نے بے شک اللہ تعالیٰ کا ہی کہا مانا اور جس نے اطاعت سے منہ
پھیرا تو ہم نے تجھ کو ان پر پاسبان بنا کر نہیں بھیجا۔
یہ آج کل ایک مسئلہ ہے جو کہ لوگوں کی جہالت اور شوخی سے پیدا ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ کہتے
ہیں کہ حدیثوں کے ماننے اور ان پر عملدرآمد کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب اس
آیت میں مادیا ہے کہ رسول کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے۔ دیکھو یہ نہیں کہا کہ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ فَقَدْ
اطَاعَ الرَّسُولَ بلکہ کہا ہے مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله اس کا باعث یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم تو
ماننا ہی تھا اگر انکار ہوتا تو رسول کے حکم کا ہونا تھا اور ممکن تھا کہ اگر مَنْ يُطِعِ اللَّهَ فَقَدْ أَطَاعَ الرَّسُولَ
لکھا ہوتا تو لوگ رسول اور اس کے احکام کی مطلق پرواہ ہی نہ کرتے۔ جیسے کہ اب اس وقت بعض
لوگوں کا خیال ہو گیا ہے اسی واسطے اللہ تعالیٰ حکیم علیم اور خبیر نے رسول کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار
دیا ہے۔
جو لوگ احادیث کے منکر ہیں ان کو چاہیے کہ اس آیت شریف کے بالمقابل ایک اس مضمون
کی آیت قرآن شریف میں سے پیش کریں جس میں اللہ تعالیٰ نے رسول کی اتباع سے بالکل منع کیا
اے آج میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین۔
حقائق الفرقان
۲۱۲
سُورَةُ النِّسَاء
ہو۔ اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے احکام ہیں وہ تو اللہ تعالیٰ کے ہیں ہی ۔ لیکن جو احکام
رسول کے ہیں۔ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے ہی ہیں۔ خدا تعالیٰ نے جس طرح قرآن شریف کی حفاظت کی
ہے اسی طرح تعامل اور حدیث کی بھی کی ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ٫۵ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵۷)
۸۲- وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَزُوا مِنْ عِنْدِكَ بَيَّتَ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ
الَّذِي تَقُولُ وَاللهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ فَاعْرِضْ عَنْهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَ
كَفَى بِاللهِ وَكِيلًا -
ترجمہ ۔ وہ کہتے ہیں ہم تیرے فرماں بردار ہیں پھر جب تیرے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ایک
جماعت اُن میں کی رات کو خفیہ منصوبے کرتی ہے اُس کے خلاف جو تیرے سامنے کہتی تھی اور اللہ
نوٹ کر لیتا ہے اور محفوظ رکھتا ہے جو کچھ وہ راتوں کو منصوبے کرتے ہیں تو تو اُن سے منہ پھیر لے اور اللہ
ہی پر بھروسہ رکھ اور اللہ ہی کارساز بس ہے۔
تفسیر۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم تو فرماں بردار ہیں ۔ پس جب باہر چلے جاتے ہیں تیرے پاس
سے تو جو کچھ تو کہتا ہے اُس کے خلاف رات کو چھپ چھپ کر ایک گروہ کا نا پھوسی کرتا ہے اور
اللہ تعالیٰ جو کچھ وہ کرتے ہیں اسے محفوظ رکھتا ہے۔ تو ان سے اعراض کر لے اور اللہ پر توکل کر
اور اللہ ہی کافی کارساز ہے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۷)
۸۴،۸۳۔ اَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا
فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا وَ إِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ وَ
لَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَ إِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ
مِنْهُمْ وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَا تَبَعْتُمُ الشَّيْطَنَ إِلَّا قَلِيلًا -
ترجمہ ۔ کیا وہ قرآن میں گہری فکر اور تدبر نہیں کرتے کیونکہ اگر وہ قرآن اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے
ہوتا تو اس میں بہت سا اختلاف پایا جاتا۔ جب اُن کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر آتی ہے تو اُسے
مشہور کر دیتے ہیں اور اگر اس خبر کو رسول کے پاس پہنچاتے اور اپنے افسر کے پاس تو اُس بات کی مصلحت