سُوْرَۃُ النِّسَآءِ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 6

حقائق الفرقان
له الله
سُورَةُ النِّسَاء
کو معلوم کر لیتے وہ لوگ جو مصلحتوں کو معلوم کر سکتے ہیں اُن میں سے۔ اور اگر اللہ کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا
اور اُس کی رحمت تو سب شیطان کے مطیع ہو جاتے مگر تھوڑے سے لوگ ( اللہ کے فضل سے بچ جاتے )۔
تفسیر - لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا - وعید وعدے میں اختلاف تو ہوتا ہے مگر کثیر نہیں ہوتا۔
تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)
قرآن میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اس میں اختلاف اور تناقض نہیں۔ پھر کس قدر افسوس کی
بات ہے کہ ایسی صریح اور پر شوکت تعلیم کے خلاف یہ الزام لگایا جائے کہ اس میں شرک کی تعلیم
ہے ۔۔۔ قرآن کریم اپنی نسبت دعوی کرتا ہے جیسے فرمایا وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ
اخْتِلَافًا كَثِيرًا - اگر قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوتا تو اس میں بہت اختلاف پاتے ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۳)
وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا کے معنی ہیں اگر قرآن جناب الہی کی
طرف سے نہ ہوتا تو اس میں بڑا اختلاف ہوتا۔ بات یہ ہے کہ لمبے چوڑے دعوی کرنے والے کئی قسم
کے ہوتے ہیں۔ اول پاگل :۔ اور ظاہر ہے کہ ان کے تمام دعاوی صرف مہمل اور نقش بر آب ہوتے
ہیں ۔ ان کی دشمنی اور دوستی کچھ بھی قابلِ اعتماد نہیں ہوتی ۔ قرآن کریم نے نبی کریم کو اس اتہام سے
یوں بری کیا ۔ مَا انْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ وَ إِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ
عَظِيمٍ - فَسَتُبْصِرُ وَ يُبْصِرُونَ بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُونُ - (القلم: ۳ تاے ) اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنے
رب کے فضل سے تو مجنون نہیں اور بے ریب میرا بدلہ غیر منقطع ہے کیونکہ تو اعلیٰ اخلاق پر ہے اور
مجنون کے اخلاق و فضائل اعلیٰ کیا ادنی درجہ پر بھی نہیں ہوتے پھر مجنون تمام دن اور رات میں کوئی
کام کرے اس کے کاموں پر کچھ نتائج و ثمرات صحیحہ واقعیہ مرتب نہیں ہوا کرتے اور جو تو نے کام
کئے ہیں ان کے نتائج تو بھی دیکھ لے گا اور تیرے مخالف بھی دیکھ لیں گے کہ مجنون کون ہے۔
اب غور کرو کہ جا بجا قرآن کریم میں دعویٰ کیا گیا کہ ہم ( اللہ تعالیٰ ) رسولوں اور ان کے ساتھ
والوں کی نصرت و تائید کرتے ہیں اور یہ گروہ ہمیشہ مظفر و منصور ہوتا ہے۔ غور کرو! جب رسول آئے

حقائق الفرقان
۲۱۴
سُورَةُ النِّسَاء
وہ آخر ہمیشہ منصور اور ان کے مخالف ذلیل اور خوار ہوئے جیسے فرمایا إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ
آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ( المؤمن : ۵۲) بے ریب ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ ) نصرت دیتے ہیں
اپنے مرسلوں کو اور ان کو جو ایمان لائے (مانا ان ان رسولوں کو ) اسی ورلی زندگی میں ۔ اور فرمایا وَلِلهِ
الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ ( المنافقون : ۹) اور اللہ ہی کے لئے عزت ہے اور اُس کے رسول کے
لئے اور مومنوں کے لئے اور فرمایا أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - ( البقره : ٢ )
وہی ہدایت پر ہیں اور وہی مظفر و منصور اور بامراد ہیں۔ دیکھ ! جو فرمایا سر مو تفاوت اس میں نہ ہوا۔ نبی
کریم اور آپ کے جاں نثار صحابہ کرام تمام مخالفوں کے سامنے مظفر منصور بامر ادر ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ
کی طرف سے یہ بات نہ ہوتی تو اس کے خلاف ہوتا۔ اور یہ بات مجنون کی بڑ بن جاتی ۔ مخالفوں کے
حق میں فرمایا ۔ أُولئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَنِ اَلَّا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَنِ هُمُ الْخَسِرُونَ ۔ (المجادلة : ٢٠) یہ
مخالف شیطانی گروہ ہے۔ خبردار رہو! بے ریب شیطانی گروہ ناکام رہے گا۔ اور فرمایا فَسَيُنْفِقُونَهَا
ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ (الانفال: (الانفال: ۳۷) تیرے مخالف مال و دولت خرچ کریں گے
پھر ان پر افسوس ہوگا اور مغلوب ہوں گے ( اب ہمارے مخالف بھی اموال خرچ کرتے ہیں دیکھیں کہ
کس قدر وہ خرچ مفید ہوتا ہے۔) پھر بار بار بتا؛ بار ربتایا کہ منکروں پر عذاب عظیم ہوگا۔ پھر دیکھ تمام عرب و عراق
عرب و عراق عجم، شام و روم و مصروبر بر کے مخالفوں پر کیسے کیسے عذاب آئے۔ عرب ریگستان کے
باشندے۔ خشن پوش کھجور پر زندگی بسر کرتے تھے ان کے لئے کہا گیا۔ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصُّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ( البقرہ:۲۶) پھر دیکھا اب تک ہم لوگ
قریش اس جنت کے مالک ہیں ۔ وہ بصیرت تو تم کو نہیں کہ اتباع نبی کریم کو حقیقی جنتوں کے بھی وارث
ہوئے دیکھے ۔ مگر ظاہری جنت کی وراثت سے تم بے خبر نہیں ہو سکتے ۔ جناب الہی نے آ ناب النبی نے آپ کے مخالف
منافقوں کے لئے خبر دی اور فرمایا - وَ هَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا (التوبہ:۷۴) انہوں نے بڑے بڑے
ے اچھی خبر سنادو ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے یہ کہ ان کے لئے عمدہ عمدہ باغ ہیں ۔ پھر رہی
ہیں نہریں اُن میں ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۱۵
سُورَةُ النِّسَاء
ارادے کئے مگر کامیاب نہ ہوئے ۔ پھر دیکھا کوئی کامیاب ہوا؟ نہیں اور ہر گز نہیں۔ اگر قرآن کریم اللہ
القادر اور العالم کی طرف سے نہ ہوتا تو اس کی کوئی تعلیم تو سننِ الہیہ ثابتہ کے خلاف ہوتی ۔ کیونکہ تم
مانتے ہو کہ ان پڑھوں میں ان پڑھ رسول تھے۔ عرب میں کوئی کتاب، مدرسہ یونیورسٹی قرآن کے
لئے نہ تھی ۔ وہاں اگر یہ کتاب تصنیف ہوئی تھی۔ تو تیرہ سو برس کی تحقیقات یورپ نے کوئی امر قرآن
کریم کا خلاف سائنس ثابت کر دیا ہوتا مگر میں چیلنج کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو سکا۔
پھر قرآن کریم کی تعلیم مشتر کہ تعلیم انبیاء و رسل کے خلاف نہیں ۔ اٹکل پچو باتیں کرنے والے کی
باتیں اکثر غلط نکلتی ہیں ۔ پس اگر قرآن کریم اللہ کی طرف سے نہ ہوتا تو اس کی اکثر باتیں غلط نکلتیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۳۲۱ تا ۳۲۳)
لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا ( النساء: ۸۳) یعنی اگر قرآن یا یہ دین
خدا سے نہ ہوتا تو البتہ اس میں اختلاف ہوتا اور بہت اختلاف ہوتا حالانکہ اس میں ذرا بھی
اختلاف نہیں ۔ تیس برس دکھ اور سکھ کی مختلف اوقات میں باتیں کیں ۔ مختلف احکام دیئے ۔
سبحان اللہ پھر سب کے سب باہم موافق ۔ قرآن آیات کو اسی واسطے متشابہات اور متشابہ کہتا ہے
کہ ایک آیت دوسرے کی مصدق اور مثل ہے۔ میں دعوی کرتا ہوں کوئی شخص دو حدیث صحیح
ایک مرتبے کی میرے سامنے لاوے میں اسے تطبیق کر کے دکھائے دیتا ہوں ۔
-
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۷۴ ، ۷۵)
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء : ۸۳)
کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے۔ اگر یہ قرآن خدا کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو
ضرور اس میں بہت بڑا اختلاف ہوتا۔
قرآن کے منجانب اللہ ہونے کے جو دلائل ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اگر یہ غیر اللہ کی
طرف سے ہوتا تو اس میں بڑا اختلاف پاتے۔ میں نے اس امر پر غور کیا ہے کہ کیا کیا اختلاف ہو سکتے

حقائق الفرقان
۲۱۶
سُورَةُ النِّسَاء
تھے تو ان میں سے مجھے چند ایک بڑے بڑے اختلاف یہ معلوم ہوئے ہیں ۔
اوّل ۔ انسان جب بات کرنے لگتا ہے تو اس کے مخاطب مختلف قسم کے لوگ ہوا کرتے ہیں ۔
کبھی جاہل ، کبھی عالم کبھی نادان ، کبھی کم سمجھ ، کبھی زکی الطبع ، تو ایسے موقع پر ایک سپیکر یا خطیب کو
ناظرین کی طرز اور لیاقت کا خیال کر کے ان کے فہم اور عقل کے مطابق بات کرنی پڑتی ہے اور
مختلف موقعوں پر اسے مختلف کلام کرنے کا اتفاق پڑتا ہے تو اکثر اوقات دو مختلف موقعوں اور مجلسوں
کی باتوں میں جو وہ کرتا ہے، بڑا بڑا اختلاف ہو جایا کرتا ہے لیکن باوجود اس کے کہ قرآن کو ہر ایک
قسم کے مذاق کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے مگر اس میں یہ اختلاف بالکل ممکن ہی نہیں ہے۔
قرآن جیسے مکہ معظمہ کے جاہلوں کے لئے ہے ویسے ہی مدینہ طیبہ کے بڑے بڑے عالم اور فقیہ
یہودیوں کے لئے بھی ہے۔
دوم ۔ زمانہ کی تعداد سے بھی آدمی کے بیان پر اثر ہوتا ہے۔ مثلاً اگر ایک لیکچرار متواتر تئیس برس
تک لیکچر دیتار ہے۔ تو اس کے پہلے اور پچھلے لیکچروں میں ضرور اختلاف ہو گا لیکن قرآن اس قسم کے
اختلاف سے بھی بری ہے۔ اس کا طر ز بیان شروع سے لے کر آخر تک ایک ہی ہے۔
سوم ۔ ایک وقت میں جب انسان لکھتا ہے یا کچھ تقریر کرتا ہے تو جن قدرت کے ارد گرد کے
نظاروں کا اُسے محدود علم ہوتا ہے۔ انہی کے مطابق وہ بیان کرتا ہے اور اپنے استدلال میں انہی کے نظائر
لاتا ہے۔ لیکن چند دنوں کے بعد قدرت کے نظارے جب اور رنگ دکھاتے ہیں اور سابقہ تجارب
جھوٹے اور کمزور ثابت ہوتے ہیں تو اسے اپنے خیالات کی تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ مثلاً اس سے پیشتر
سب یہ مانتے تھے کہ ہوا اپنا بوجھ اشیاء پر ڈالتی ہے اور اب ایک کتاب لکھی گئی ہے کہ ہوا اپنا کوئی بوجھ ھے کہ اپنا پرڈالتی ہے اور ہے
نہیں ڈالتی۔ اور یہ مسئلہ سابقہ علم طبیعات کی تحقیقات کے بالکل برخلاف ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۵۷)
علیٰ ہذا القیاس پہلے زمانہ میں آگ کو ایک عنصر کہتے تھے ۔ مگر اب کہا جاتا ہے کہ یہ آگ

حقائق الفرقان
۲۱۷
سُورَةُ النِّسَاء
صرف رگڑ کا نتیجہ ہے۔ اس سے یہ بھی ایک نتیجہ نکلتا ہے کہ انسان کی تحقیقات محدود ہے اور جس
قدر ایجادات یا معلومات آج تک ہوئی ہیں یا آئندہ ہوں وہ ہمیشہ اتفاقی ہوا کرتی ہیں اور جب
ایک بات ہو جاتی ہے تو پیچھے سے انسان اس کے لئے وجوہات گھڑ لیتا ہے ۔ جن لوگوں نے
علم سائنس اور طبیعات وغیرہ کے بڑے بڑے مسائل حل کئے ہیں ۔ وہ خود اس بات کا اقرار
کرتے ہیں کہ یہ سب مسائل اتفاقی طور پر ہی حل ہوئے ہیں۔ خدا تعالیٰ کا فرمانا بالکل سچ ہے ان
مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَايِنُهُ وَمَا نُنَزِّلَةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَعْلُومٍ (الحجر: ۲۲) جب اللہ چاہتا ہے
تو کوئی بات یا مسئلہ کسی کو معلوم ہو جاتا ہے۔ غرضکہ قرآن نے ایسا اُسلوب بیان کا اختیار کیا ہے کہ ان
نظاروں میں بھی اس کا اختلاف کہیں نہیں ہوتا۔ کوئی تحقیقات کسی قسم کی کیوں نہ ہو۔ آج تک قرآن
کے خلاف ثابت نہیں ہوئے ۔
جس قدر نئی تحقیقات والے ہیں ۔ وہ تمام کلام اللہ کے دشمن ہیں ۔ ہر ایک اپنے اپنے رنگ میں
قرآن پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ یورپ کے تاریخ دان ۔ نجومی ۔ اسٹرانومر۔ سائنٹسٹ ۔ ڈاکٹر وغیرہ
ہر عالم اپنے علم کے رو سے قرآن کی مخالفت پر آمادہ ہے لیکن ان میں سے کامیابی کسی کو نہیں ہوتی اور
قرآن کسی سچی بات سے بھی کہیں مخالفت نہیں کرتا۔ اسی لئے میں ہمیشہ نئی تحقیقات کا متلاشی رہتا ہوں۔
ہر ایک نئی ایجاد اور کتاب کو دیکھتا ہوں لیکن آج تک مجھے ثابت نہیں ہوا کہ قرآن کی تکذیب کسی طریق
سے بھی ہوئی ہو۔ پھر میرے جیسے آدمی کو تو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔ کیونکہ میں قرآن میں
ناسخ منسوخ کا قائل نہیں ہوں ۔ لغت عرب سے باہر نہیں جاتا۔ حدیثوں کو مانتا ہوں۔ باوجود اس کے
میں نے کسی سچی بات کو قرآن سے باہر نہیں دیکھا۔
چہارم وجہ اختلاف کی یہ ہوا کرتی ہے کہ جب مذہب پر کچھ زمانہ گزر جاتا ہے تو مذہب والے
اپنے اصلی مذہب سے دور جا پڑتے ہیں اور اصل مذہب کا پتہ ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جیسے اس وقت
عیسائی مذہب کے بڑے بڑے عالم حیران ہیں کہ مسیح کی اصل کلام کدھر گئی اور اس کا کچھ پتہ نہیں
لے سب چیزوں کے ہمارے ہی پاس خزانے ہیں اور ہم ان کو اتارتے رہتے ہیں مقرر اندازے کے موافق ۔

حقائق الفرقان
۲۱۸
سُورَةُ النِّسَاء
ملتا۔ پہلے بعض لوگوں نے فیصلہ کیا تھا کہ متی کی انجیل پرانی انجیل ہے۔ لیکن اب اس کی مخالفت ہوئی
ہے۔ توریت میں بھی جھگڑا ہے کہ آیا وحی ہے یا نہیں؟ لیکن ادھر اسلام میں دیکھو کہ ہر صدی میں نیا
قرآن سنایا جاتا ہے۔ اور جو مجد دآتا ہے وہ قرآن ہی کو پیش کرتا ہے اور باوجود اس قدر زمانہ گزرنے
کے قرآنی مذہب میں کوئی اختلاف نہیں ہوا۔ بعضوں کا یہ خیال ہے کہ پچانش برس کے بعد مجد دآتا
ہے مگر میر امذہب یہ ہے کہ ہر وقت ایک قوم خادم قرآن خادم حق اور صدق ضرور موجود رہتی ہے۔
اس تمام (بات) کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن کا ابتداء اور انتہاء ایک ہی طرز پر ہے۔ جاہلوں اور
عالموں سے یہ ایک نئی آواز سے بولتا ہے۔ بڑے بڑے محقق با وجود بڑی بڑی کوشش کے قرآن کے
برخلاف کوئی بات ثابت نہیں کر سکے اور یہ کہ قرآن محفوظ ہے۔ اس کا مذہب محفوظ ہے۔ اس کے اصل
میں کوئی اختلاف نہیں ہوا۔
پنجم ایک اور بات ہے وہ بھی اختلاف میں نہیں آ سکتی ۔ قرآن نے جو پیشگوئیاں کی تھیں
کہ محمد صلعم کے دشمن ہلاک ہوں گے اور مومن فتح یاب ہوں گے اس میں بھی کوئی اختلاف نہیں
ہوا۔ جیسے پیشگوئیاں کی گئی تھیں ویسی پوری ہوئیں ۔ رسول اللہ صلعم لڑائی کے وقت اپنی بیویوں
اور لڑکیوں کو بھی ساتھ لے جاتے تھے لیکن کوئی بھی کسی وقت ان کو پکڑ نہ سکا۔ اور رسول اللہ صلعم
نے اپنے دشمنوں کو غلام بنایا ۔ پھر آزاد بھی کیا۔
بعض لوگ آنحضرت صلعم کے تلوار پکڑنے پر اعتراض کرتے ہیں ۔ یہ انکی بڑی بیوقوفی ہے۔ ہم
پوچھتے ہیں کہ کیا آنحضرت صلعم کے بالمقابل عرب کے پاس تلوار نہ تھی۔ اعتراض تو تب ہوتا کہ ان
کے پاس تلوار نہ ہوتی اور اہل اسلام پھر ان پر تلوار چلاتے ۔ جب مقابلہ پر بھی تلوار ہے تو پھر اعتراض
کس بات کا ؟ علاوہ ازیں مسلمان تو قانون کے پابند تھے ان کو حکم تھا کہ عورتیں اور بچے اور بوڑھے قتل
نہ کئے جائیں۔ پھلدار درخت نہ جلائے جاویں لیکن مخالف تو کسی ایسے قانون کے پابند نہ تھے۔
آنحضرت
البدر جلد ۲ نمبر ۲۱ مورخه ۱۲ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۶۵)
صلعم کا لشکر محدود تھا اور عرب بے شمار مقابلہ پر تھے۔ اب بھی اس کی نظیر موجود ہے

حقائق الفرقان
۲۱۹
سُورَةُ النِّسَاء
کہ حضرت مرزا صاحب اکیلے اور ان کے مقابلہ پر بڑے بڑے ادیب ۔ شاعر اور عالم موجود ہیں
اور کوئی مقابلہ پر عربی کی کتاب نہیں لکھ سکتا ۔ پھر ایک بات یہ بھی بڑے مزے کی تھی کہ جب کوئی
دشمن مقابلہ کے لئے جاتا ۔ اس کے بعد ہی جلد اسلام قبول کر لیتا ۔ اور وہ فوراً فوج کا سپہ سالا ربنا
دیا جا تا غرضیکہ نصرت اور تائید کے جو وعدے اللہ تعالیٰ کے آنحضرت اور مومنوں کے ساتھ تھے
ان میں بھی کوئی تخلف نہیں ہوا اور یہ سب باتیں قرآن کے منجانب اللہ ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔
رد شیعہ ۔ اس آیت سے بھی شیعوں کے خیالات کی تردید ہوتی ہے۔ قرآن شریف تو فرماتا
ہے کہ ہم نے سب مومنوں کو بھائی بھائی بنادیا اور ان کے دلوں میں کوئی کینہ اور حسد وغیرہ نہیں ہے۔
پس اگر حضرت عمر اور علی میں اخلاص۔ اتفاق اور باہمی محبت نہ تھی تو پھر تو قرآن کے خلاف ہو گا ہوا مگران
کا یہ خیال غلط ہے۔ دیکھو حضرت عمر جب شام کو تشریف لے گئے تو حضرت علی کو اپنا خلیفہ (مقرر )
کر گئے۔ بقول شیعہ اگر علی حضرت عمررؓ کو حق بجانب نہ جانتے تھے تو اب تو عنان حکومت ان کے
ہاتھ میں تھی ۔ اپنا پورا تصرف کر لیتے۔ لیکن ہم یہ تو نہیں کہتے کہ وہ اتنی جرات کہاں سے لاتے چونکہ وہ
سب آپس میں بھائی بنا دیئے گئے تھے اس لئے کوئی فساد کی بات نہ ہوئی اور نہ ان میں سے کسی کے
دل میں دعا تھی۔ غرضیکہ قرآن پر عمل درآمد کرنے والوں میں بھی اختلاف نہیں ہوا کرتا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۷۳)
اور جب آتی ہے ان کے پاس کوئی بات امن کی یا خوف کی۔ اس کو پھیلا دیتے ہیں اور اچھا ہوتا
اگر لے جاتے اس کو رسول کے پاس یا اپنے میں سے ان لوگوں کے پاس جو بات سے بات نکالتے
ہیں ۔ اور اگر اللہ کا فضل تم پر نہ ہوتا تو تم سب شیطان کے مطیع ہو جاتے۔
الا قليلا - یہ محاورہ عرب ہے۔ اس کے معنے ہوا کرتے ہیں ۔ سب کے سب یعنی جس قدر
ہوں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۷۳)
لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ الله وعده وعید کی پیشگوئیاں قرآن میں ہیں ۔ عین مطابق واقعہ
ہوتی ہیں ۔

حقائق الفرقان
۲۲۰
سُورَةُ النِّسَاء
إِذَا جَاءَ هُمْ أَمْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ - قرآن اس طریق کو منع کرتا ہے کہ ہر ایک امن یا خوف کی
بات کو سوائے عظیم الشان انسان کے کسی اور تک پہنچایا جاوے۔مسلمان جیسے معاشرت سے ناواقف
ہیں ایسے ہی امن کی راہ سے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۸)
۸۵- فَقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ لَا تُكَلِّفُ إِلَّا نَفْسَكَ وَ حَرْضِ الْمُؤْمِنِينَ
عَسَى اللهُ أَنْ يَكُفَّ بَأْسَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَاللَّهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَ أَشَدُّ تَنْكِيلًا -
ترجمہ۔ تولر واللہ کی راہ میں ۔ صرف تجھی کو تکلیف دی جاتی ہے اور ایمان داروں کو بہت ترغیب دے۔
کیا عجب ہے کہ اللہ روک دے حق پوشوں کی لڑائی (یعنی تیری کوشش سے ) اور اللہ کی جنگ زیادہ سخت
ہے اور وہ بڑا میں ڈال دینے والا ہے۔
تفسیر پس مقابلہ کرو اللہ کی راہ میں نہیں تکلیف دی جاتی مگر تیری جان کو اور مومنوں کو ترغیب
دے۔ قریب ہے کہ اللہ روک دے کافروں کی جنگ ۔ اللہ جنگ کرنے میں بہت سخت ہے اور وہ نکیل
ڈال کر سیدھا کر دیتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۷۳)
فَقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ یہاں سے اس خیال کی تردید ہوتی ہے کہ نبی کریم نے اس وقت
جہاد کا حکم دیا جب جتھا ہو گیا ۔ دیکھو محض نبی کریم کو قتال کا حکم ہوا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸)
۸۶- مَنْ يَشْفَعُ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِنْهَا ۚ وَ مَنْ يَشْفَعُ
شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ لِفْلٌ مِنْهَا وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا -
ترجمہ ۔ جو کوئی بھلائی کی سفارش کرے تو اس کو ملے گا اُس میں سے حصہ اور جو کوئی بُرائی کی
سفارش کرے تو اُس کو ملے گا اُس میں کا حصہ ۔ اور اللہ ہر ایک چیز کا بدلہ اور رزق دینے والا
مقتدر و حافظ ہے۔
تفسیر ۔ جو نیک بات کی سفارش کرے اس کے اجر میں اس کو بھی حصہ ملے گا اور جو بری بات کی ۔
سفارش کرے اس کے وبال میں وہ بھی شریک ہوگا اور اللہ ہر ۔ ریک ہوگا اور اللہ ہر شئے پر ضابط ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۷۳)

حقائق الفرقان
۲۲۱
سُورَةُ النِّسَاء
مَنْ يَشْفَعْ شَفَاعَةً ۔ جہاں تمدن و معاشرت ہو وہاں حکام و رعایا بھی ہوتی ہے۔ وہاں سفارشیں
بھی لوگ بہم پہنچاتے ہیں ۔ ان کے متعلق ہدایت فرمائی کہ وہ سفارش کرو جو نیکی و بھلائی کے متعلق ہو۔
جس کا نتیجہ نیک ہو ۔ جو کسی مظلوم کی مدد ہو۔
و
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸)
وَإِذَا حُمِّيْتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا ۖ إِنَّ اللَّهَ كَانَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا -
ترجمہ۔ اور جب کوئی تم کو دعا دے اور تواضع کرے یا سلام کرے کسی طرح پر ، تو تم اُس کو اُس
سے بہتر دعا دو، تواضع کرو اور سلام کرو یا پلٹا کر اتنا ہی کہہ دیا کرو۔ بے شک اللہ ہر ایک چیز کا
حساب کرنے والا ہے ۔
تفسیر۔ جب تم کو کوئی دُعا دے تو تم اس کے جواب میں اس سے بہتر دُعا دو یا کم از کم اتنی ہی دو۔
اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا حساب لینے والا ہے ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۷۳)
حييتُمْ بِتَحِيَّةِ - جب تم اچھا سلوک کئے جاؤ تو تم اس سے بہتر سلوک اس کے ساتھ کرو۔
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا ۔ مگر حساب کھولنے کی ضرورت نہیں ۔ حساب رکھنے والا خدا ہی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸)
وَإِذَا حُمِيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا - (النساء:۸۷) اور جب تمہیں سلام کہا جائے
اس سے بہتر سلام کہو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰)
اگر کوئی تم سے نیکی کرے تو تم اس کا ضرور خیال رکھو اس احسان کا بدلہ دینے کی کوشش کروا گر نہ دے
سکو تو دعا کرو ۔ دعا کر وحتی کہ تمہیں یقین ہو جاوے کہ حق ادا ہو گیا چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اذا حبيتم
بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا - النسـ (النساء: ۸۷) (ا) ) ( الحکم جلدے نمبر ۱۸ مور: رے نمبر ۱۸ مورخه ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۳)

حقائق الفرقان
اصْدَقُ مِنَ اللَّهِ حَدِيثًا -
۲۲۲
سُورَةُ النِّسَاء
اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَنْ
ترجمہ ۔ اللہ وہ پاک ذات ہے جس کے سوائے کوئی سچا معبود نہیں ہے وہ تم کو ضرور جمع کرے گا
قیامت کے دن جس کے ہونے میں کچھ بھی شک نہیں۔ اور اللہ کی بات سے زیادہ کس کی بات سچی ہو
سکتی ہے۔
تفسير لَيَجْمَعَنَّكُم ۔ جو کچھ سمجھایا جاتا ہے۔ ضائع نہیں جائے گا۔ تم سب جمع ہو گے۔ وہاں
بدلہ ملے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۸)
اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ ضرور ضرور وہ تم سب کو قیامت کے دن میں جمع کرے گا اور اللہ
سے بڑھ کر کس کی بات سچی ہو سکتی ہے۔ یہ بات انسان کی فطرت میں ہے کہ دوسروں کے سامنے
ذلیل ہونا پسند نہیں کرتا۔ چاہتا ہے کہ گھر میں ، شہر میں ، ملک میں جہاں ہو، ہر جگہ اس کی عزت ہو اور کسی
قسم کی ذلت اُسے نہ پہنچے۔ اس کے اس فطری تقاضا کو پیش کر کے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے
دن تم سب کو ہم جمع کریں گے جہاں آدم سے لے کر قیامت تک کی ساری ساری مخلوق موجود ہو گی پھر
جس حال میں تم اپنے محلہ اور گھر والوں کے سامنے کسی قسم کی ذلت پسند نہیں کر سکتے تو اس قدر مخلوق کے
سامنے کس قدر ذلت ہو سکتی ہے اس بے عزتی سے اپنے آپ کو بچاؤ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۷۳)
٨٩ - فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنْفِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللهُ اَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا أَتُرِيدُونَ
أَنْ تَهْدُوا مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ تم کو کیا ہو گیا ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو جماعت بن رہے ہو حالانکہ اللہ نے ان کو
ہدایت نہیں دی الٹ دیا نگوں سار کر دیا ان کو اس کی سزا میں کہ انہوں نے اعمال نفاقیہ کئے ۔ کیا تم
چاہتے ہو کہ اس کو کامیابی کی راہ پر لگا دو جس کو اللہ نے ناکام کیا اور جس کو اللہ نے گمراہ کیا تو تو اس کے
لئے کوئی راستہ نہ پائے گا۔

حقائق الفرقان
۲۲۳
سُورَةُ النِّسَاء
تفسیر۔ دنیا میں تین قسم کے آدمی ہیں۔ ۱۔ جنہیں مکالمہ الہیہ کا شرف حاصل ہے۔ ۲۔ جوان
لوگوں کی باتیں خوب سمجھتے ہیں ۔ ۳۔ لَا يَعْقِلُ۔
فَمَا لَكُم - اللہ تعالیٰ ماموروں کے سامنے ادب سکھلاتا ہے کہ یہ ہر ایک کا کام نہیں کہ
رائے زنی کرتے پھرتے ہو ۔ نفاق کے اسباب کئی ہیں ۔ ایک سبب بتایا ہے أَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي
قُلُوبِهم (التوبة: ۷۷) ۔ منافق کے یہ نشان نبی کریم نے فرمائے ۔ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإِذَا
وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَان۔ بولے تو جھوٹ، وعدہ خلاف،
لڑائی کے وقت گند تو لنے والا ، عہد شکن، امانت میں خیانت کرنے والا ، ایک شخص کو میں نے گالیوں
سے منع کیا اس نے دو چار گالیاں دے کر کہا کہ میں کسی ایسے ۔۔۔ کوگالیاں دیتا ہوں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۸)
وَاللهُ اَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا ۔ اور اللہ نے ان کو الٹ دیا ان کے کاموں پر ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۲۲)
وَ مَنْ يُضْلِلِ الله - اللہ نے جس پر ضلالت کا فتوی دیا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)
۹۲ - سَتَجِدُونَ آخَرِيْنَ يُرِيدُونَ أَنْ يَأْمَنُوكُمْ وَيَأْمَنُوا قَوْمَهُمْ كُلَّمَا
رُدُّوا إِلَى الْفِتْنَةِ ارْكِسُوا فِيهَا ۚ فَإِن لَّمْ يَعْتَزِلُوكُمْ وَيُلْقُوا إِلَيْكُمُ السَّلَمَ وَ
يَكْفُوا أَيْدِيَهُمْ فَخُذُوهُمْ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَ أُولَيكُمُ جَعَلْنَا
لَكُمْ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَا مُّبِينًا -
ترجمہ ۔ قریب ہی تم پاؤ گے کچھ اور لوگ جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی
قوم سے بھی ۔ جب کبھی کہ کبھی کسی شرارت اور جنگ کے سبب سبب سے واپس کئے جاتے ہیں تو اوندھے
منہ اس میں گرتے ہیں پھر اگر تم سے الگ نہ رہیں اور تم سے صلح نہ رکھیں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو
ے اللہ نفاق ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۲۴
سُورَةُ النِّسَاء
انہیں پکڑ لو اور مار ڈالو جہاں کہیں پاؤ۔ یہی لوگ ہیں جن کے مقابلہ میں ہم نے تمہارے لئے
صریح غلبہ پیدا کر دیا ہے۔
تفسير يُرِيدُونَ أَنْ يَا مَنُوكُمْ - یہ منافقوں کی دوسری قسم ہے۔ فریقین کو خوش رکھنا چاہتے
ہیں ۔ اس رکوع کا خلاصہ یہ ہے کہ بڑے بڑے اہم امور میں دخل نہ دیا کرو۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸)
۹۳- وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَقْتُلَ مُؤْمِنًا إِلَّا خَطَئًا ۚ وَ مَنْ قَتَلَ
مُؤْمِنًا خَطَئًا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ وَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهَ إِلَّا أَنْ
يَصَّدَّقُوا فَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٌّ لَكُمْ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ
مُؤْمِنَةٍ وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَهُم مِّيْثَاقَ فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى
أَهْلِهِ وَ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدُ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ
تَوْبَةً مِّنَ اللهِ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا -
ترجمہ۔ کسی مومن کو زیبا نہیں کہ کسی مومن کو قتل کرے ہاں خطا ہو تو ہو اور جو مومن کو غلطی سے قتل کر
ڈالے تو ایک مومن غلام آزاد کرے اور خون کا بدلہ بھی پہنچادے مقتول کے وارثوں کو مگر مقتول کے
وارث معاف کر دیں ( تو خیر ) پھر اگر مقتول ایسی قوم میں کا ہو جو تمہاری دشمن ہے اور وہ خود ایماندار
ہو تو صرف ایک مومن غلام آزاد کرے اور اگر وہ ایسی قوم میں کا ہو کہ تم میں اور ان میں مضبوط عہد
ہو تو خون بہا ضرور پہنچا دینا چاہئے مقتول کے وارثوں کو اور ایک ایماندار غلام بھی آزاد کرنا چاہئے ۔جس
کو غلام آزاد کرنے کا مقدور نہ ہو تو وہ دو مہینے کے لگا تار روزے رکھ لے یہ اللہ کی طرف سے تو بہ کا
طریقہ بتایا گیا ہے اور اللہ ہی بڑا جاننے والا اور بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر بہت ملک ہیں جہاں مسلمان رہتے ہیں۔ جیسے یاغستان ۔ بعض حصص افغانستان ۔
سرحدی ملک عرب، روم، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی مومن کسی مومن کو دکھ نہیں دیتا۔ لیکن جہاں
مسلمانوں کے قبضے میں تلوار ہے جیسے مذکورہ بالا ممالک میں ۔ وہاں تلواریں چلاتے ہیں ۔ جہاں تلوار

·

آج 10 میں سے 10 باقی