سُوْرَۃُ النِّسَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 7
حقائق الفرقان
۲۲۵
سُورَةُ النِّسَاء
پر قبضہ نہیں وہاں لٹھ ہاتھ وغیرہ چلاتے ہیں ۔ ہاتھ نہ چلے تو زبان ہی چلاتے ہیں ۔ ہر قسم کی گالیاں
ایک دوسرے کو دیتے ہیں ۔ عورتوں کا بس نہ چلے تو اپنی اولاد ہی کو کوستی ہیں ۔ یہاں فرماتا ہے کہ
مومن قتل عمد تو کرتا ہی نہیں ۔ اگر خطا ہو تو غلام آزاد کرے۔ دیت دے جو دس بارہ ہزار ہو جاتی ہے۔
دو مہینے کے روزے رکھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۹ )
۹۴- وَ مَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خُلِدًا فِيهَا وَ
غَضِبَ اللهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا -
ترجمہ ۔ اور جو کوئی مار ڈالے کسی ایمان دار کو جان بوجھ کر تو اس کی جزا جہنم ہے رہ پڑے اُس میں
ہمیشہ اور اُس پر اللہ غضب ناک ہوا اور اس کو در بدر کیا اور اس کے لئے بڑا عذاب تیار کیا۔
تفسير وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا ۔ تین گناہ کئے ہیں ا۔ جناب البہی کا حکم توڑا۔ ۲۔ اس کے
منافع سے محروم کیا ۔ اس کی زندگی برباد کی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۹)
فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ - غضب خود ایک جہنم ہے۔ غضب کر نیوالوں کا دل کمزور ہو جاتا ہے۔
اختلاج قلب میں گرفتار رہتے ہیں۔ خُدا نے جھگڑوں کی ایک جڑ بتائی ہے ۔ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا
بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائدة: (۱۵) جب ) ا جب لوگ نصائح کو بھول گئے تو ان میں
عداوت اور اور بغضاء شروع ہوا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صدا صفحہ ۷۹)
۹۵- يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا
لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا
فَعِنْدَ اللهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَلِكَ كُنْتُم مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ
فَتَبَيَّنُوا إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! جب اللہ کی راہ میں چلو تو تم پر واجب ہے کہ ہر بات کو ڈھونڈ لیا کرو اور اچھی
طرح تحقیق کر لیا کرو اور نہ کہو اس کو جو تم سے سلام علیک کرے کہ تو تو مومن نہیں ۔ تم دنیا کی زندگی کا سامان
چاہتے ہو اللہ کی یہاں بہت سی غنیمتیں ہیں ۔ تم ایسے ہی تھے پہلے تو اللہ نے تم پر فضل کیا تو اب چوکہ پر
حقائق الفرقان
۲۲۶
سُورَةُ النِّسَاء
ہوشیار رہا کر واچھی طرح تحقیق کر لیا کرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے خبردار ہے۔
تفسیر فتبينوا ۔ سفر میں ہر چیز کی تحقیق ضروری ہے اور بہت سوچ سمجھ کر کام کرنا چاہیے۔
لَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلمَ - جو تم کو سلام کہتا ہے سلامت روی سے پیش آتا ہے اُسے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹)
کا فرنہ کہو۔
فَتَبَيَّنُوا - رستہ کے مشکلات ۔ لوگوں کے اطوار اخلاق وغیر ہا سے خوب واقفیت حاصل کرو۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)
۹۶ - لَا يَسْتَوِي الْقُعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَ
الْمُجْهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجْهِدِينَ
بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ
اللهُ الْمُجْهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا -
ترجمہ ۔ برابر نہیں ہو سکتے وہ بیٹھ رہنے والے ایمان دار جو معذور نہیں اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے
والے اپنے جان و مال سے۔ اور کوشش کرنے والوں کو فضیلت دی ہے جو اپنے مالوں جانوں سے کوشش
کرتے ہیں بیٹھ رہنے والوں پر عزت اور مرتبہ میں اور ہر ایک سے نیک وعدہ اللہ نے کر رکھا ہے۔ اور
اللہ نے فضیلت دی ہے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر بڑے ثواب کی۔
تفسیر أُولِي الضَّرَرِ - بیمار اندھے لنگڑے۔ (تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحہ ۴۴۹)
۹۸- إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنْتُمْ
قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِي الْأَرْضِ قَالُوا اَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةً
فَتْهَا جِرُوا فِيهَا فَأُولَئِكَ مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ وَسَاءَتْ مَصِيرًا -
ترجمہ ۔ وہ لوگ جن کی فرشتے ایسی حالت میں جان نکالتے ہیں کہ وہ اپنے نفسوں پر ظلم کر رہے ہیں
اُن سے فرشتے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے۔ وہ جواب دیں گے ہم اس ملک میں بے بس
حقائق الفرقان
۲۲۷
سُورَةُ النِّسَاء
تھے۔ فرشتے کہیں گے کیا اللہ کی زمین کشادہ نہ تھی کہ اس میں تم کسی طرف کو چلے جاتے ۔ ہاں تو یہی
لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے۔
تفسير - إِنَّ الَّذِينَ تَوَقَّهُمُ الْمَلَيكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ (النساء :۹۸)۔ ان ظالموں کی روح کو
ملائکہ قبض کرتے ہیں ۔ ان آیات کریمہ میں ایک جگہ اللہ تعالیٰ ہی کو متوفی فرمایا ہے اور پھر ملک الموت کو
اور پھر اور اور ملائکہ کو۔ ریویو آف ریلیجنز جلدے نمبر ۶، ۷ جون جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۸، ۲۷۹)
أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللهِ وَاسِعَةً ۔ تم سب نے تجربہ کیا ہوگا کہ بعض اوقات انسان کا جی چاہتا ہے
کہ آج عبادت ہی کریں۔ بعض آدمیوں کو دیکھ کر بھی عبادت کو جی چاہتا ہے۔ اسی طرح بعض موقعوں
پر خدا سے غفلت پیدا ہو جاتی ہے۔ بعض انسان ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے ملنے سے خدا سے نفرت
پیدا ہو کر دنیا کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور بعض شخصوں کو دیکھ کر دنیا سے دل سرد ہو جاتا ہے اور آخرت کا
خیال آ جاتا ہے۔ یہ ایک دنیا کے عجائبات میں سے ہے۔ یہ دونوں حالتیں قریباً ہر انسان پر وارد ہوتی
ہیں۔ بعض کھانے۔ چار پائی اور مکان میں غفلت پیدا ہوتی ہے۔ نبی کریم کا حکم ہے کہ ایسی جگہ کو
بدل دو۔ چار پائیوں کے بستروں کے بدلنے سے بھی حالت بدل جاتی ہے۔
یہاں اسی مسئلہ کو خدا نے بیان کیا ۔ جس ملک میں رہنے سے آدمی دین کو بھولے اسے کیوں نہ
چھوڑ دے۔ فرشتے ان پر سختی کریں گے اور کہیں گے کہ تم ایسے مقاموں میں رہے کیوں؟ کیا خدا کی
زمین فراخ نہ تھی۔ تم اس جگہ سے یہ سبق سیکھو۔ جہاں غفلت کی صحبت ہو ۔ اس میں مت بیٹھو۔ ایک
بزرگ نے مجھے کہا کہ تم کو کئی دن سے نہیں دیکھا۔ میں نے کہا ہاں سستی ہو گئی ۔ فرمایا تم نے قصاب کی
دوکان نہیں دیکھی ؟ آپ کا مطلب یہ تھا کہ دیکھو قصاب جب دو چھریاں آپس میں رگڑتا ہے تو تیز ہو
جاتی ہیں ۔ اسی طرح صحبت صادقین کا فائدہ ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۹ )
ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ - ہجرت نہیں ہوتی۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۹)
حقائق الفرقان
۲۲۸
سُورَةُ النِّسَاء
١٠١ وَ مَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبِيلِ اللهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَبًا كَثِيرًا
وَسَعَةً وَمَنْ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ
الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا -
ترجمہ۔ اور جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا تو وہ زمین میں بہت کشائش پائے گا اور بڑی جگہ
اور جو نکلے اپنے گھر سے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کر کے پھر اس کو موت آ ملاوے تو اُس کا
ثواب اللہ کے ذمہ ثابت ہو چکا اور اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا اور سچی محنتوں کا بدلہ دینے والا
ہے۔
تفسیر قرآن شریف میں آیا ہے مَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَبًا كَثِيرًا
وَسَعَة جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر ہجرت اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے واسطے
سب سامان مہیا کر دیتا ہے اور اسے کوئی تنگی نہیں ہوتی بلکہ ہر ایک قسم کی فراخی حاصل ہوتی ہے۔
( بدر جلد ۱۲ نمبر ۲۵ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ ء صفحه (۳)
يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَبًا - مہاجر کی نیت ہجرت اگر اللہ ہو تو وہ کبھی تکلیف نہیں پاتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹)
مرغماً ۔ دشمن کے منہ پر مٹی ڈالنے کے اسباب پاتا ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)
۱۰۲ - وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ
الصَّلوةِ إِنْ خِفْتُمُ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنَّ الْكَفِرِينَ كَانُوا لَكُمْ عَدُوًّا
مبينا -
ترجمہ۔ اور جب تم سفر کرو ملک میں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ نماز میں سے کچھ کم کر دو جب تم کو
ڈر ہو کہ کا فرتمہیں ستائیں گے ۔ بے شک کا فر تمہارے کھلے کھلے دشمن ہیں۔
حقائق الفرقان
تفسیر وَإِذَا ضَرَبْتُمْ ۔ جب تم سفر کرو۔
۲۲۹
أَنْ تَقْصُرُوا ۔ سفر میں دوگانہ پڑھا جاتا ہے۔
سُورَةُ النِّسَاء
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹)
أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلوةِ - تین طور پر کمی ہو سکتی ہے ۔ ۱۔ چار رکعت کی دو ۔
قف
۲۔ ظہر و عصر ۔ مغرب و عشاء جمع ۳۔ قرآت کم کر دی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۹)
١٠٣ وَ إِذَا كُنْتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلوةَ فَلْتَقُمُ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ
مَّعَكَ وَ لْيَأْخُذُوا أَسْلِحَتَهُمْ * فَإِذَا سَجَدُوا فَلْيَكُونُوا مِنْ وَرَائِكُمْ ۔
وَلْتَأْتِ طَائِفَةٌ أُخْرَى لَمْ يُصَلُّوا فَلْيُصَلُّوا مَعَكَ وَ لْيَأْخُذُوا حِزْرَهُمْ
وَأَسْلِحَتَهُمْ وَدَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ تَغْفُلُونَ عَنْ أَسْلِحَتِكُمْ وَ امْتِعَتِكُمُ
فَيَمِيلُونَ عَلَيْكُمْ مَّيْلَةً وَاحِدَةً وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ
مطَرٍ أَوْ كُنْتُم مَّرْضَى أَنْ تَضَعُوا أَسْلِحَتَكُمْ وَ خُذُوا حِذْرَكُمْ إِنَّ اللَّهَ
أَعَدَّ لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا -
ترجمہ ۔ اور جب تو اُن میں موجود ہو اور اُن کو نماز پڑھانے لگے تو چاہئے کہ ایک جماعت اُن کی
تیرے ساتھ کھڑی ہو جائے اور وہ اپنے ہتھیار بھی لئے ہوئے ہوں جب یہ سجدہ کر چکیں تو وہ پیچھے
ہٹ جائیں اور آ جاوے دوسری جماعت جس نے ابھی نماز نہیں پڑھی تو یہ تیرے ساتھ نماز
پڑھیں اور اپنا بچاؤ رکھیں اور ہتھیار لئے رہیں۔ کافر چاہتے ہی ہیں کہ کاش تم غافل ہو جاؤ اپنے
ہتھیاروں و ساز و سامان سے تو تم پر ایک بار ٹوٹ پڑیں اور سخت حملہ کر دیں۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں اگر تم
کو برسات سے کچھ تکلیف ہو یا تم بیمار ہو کہ اتار رکھو اپنے ہتھیا رہاں اپنا بچاؤ ضرور کرلو۔ بے شک اللہ
نے تیار کر رکھا ہے کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب۔
تفسير وَإِذَا كُنْتَ فِيهِمْ ۔ یہ تمام آیت آجکل کے انگریزی پڑھنے والوں کے لئے غور طلب
ہے دیکھو مومن ایسے ہوتے ہیں کہ گھمسان کی لڑائی ہے جان کے لالے پڑ رہے ہیں ۔ مگر نماز سے غافل
حقائق الفرقان
۲۳۰
سُورَةُ النِّسَاء
نہیں۔ آجکل انگریزی پڑھنے والے نمازی مسلمانوں کو کھڑکتے اور اولڈ فیشن کہتے ہیں۔
بعید ہے۔
لَوْ تَغْفُلُونَ ۔ دیکھو مومن کو بہت چوکس رہنے کا حکم ہے۔ عجز وکسل مومن کی شان سے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۹)
۱۰۴ - فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمْ فَإِذَا ۚ
اطْمَا نَنْتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ ۚ إِنَّ الصَّلوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتبًا مَّوْقُوتًا -
ترجمہ ۔ پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ کو یاد کرتے رہو کھڑے کھڑے اور بیٹھے بیٹھے و لیٹے لیٹے
کروٹوں پر پھر جب تمہاری خاطر جمع ہو جائے تو نماز کو قائم کر لو۔ بے شک نماز مومنوں پر ایک محفوظ حکم
ہے وقت مقرر کیا ہوا ۔
تفسیر ۔ فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللهَ ۔ یہ سنتوں کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے یا عام ذکر کی
طرف ہے فرض کے بعد سنتیں پڑھنی چاہئیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹ )
فَاذْكُرُوا اللهَ قيمًا ۔ وہ اذکار جو احادیث میں آئے ہیں ۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)
۱۰۵ - وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ إِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا
تَأْلَمُونَ وَ تَرْجُونَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا -
ترجمہ۔ اور ہمت نہ ہار و ان لوگوں کا پیچھا کرنے میں ( یعنی دشمنوں کا ) اگر تم کو تکلیف ہوتی ہے
تو انہیں بھی ایسی تکلیف ہوتی ہے جیسے تمہیں اور تمہیں تو اللہ کی طرف سے وہ وہ امیدیں ہیں جو انہیں
نہیں ۔ اور اللہ بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ ۔ قوم کے پکڑنے میں ۔ تشریذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحہ ۴۴۹)
حقائق الفرقان
۲۳۱
سُورَةُ النِّسَاء
۱۰۶ ۱۰۷ - إِنَّا اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرْبَكَ اللَّهُ
وَلَا تَكُنُ لِلْخَابِنِيْنَ خَصِيمًا - وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا -
ترجمہ ۔ ہم نے اتاری ہے تیری طرف محفوظ برحق کتاب تا کہ تو فیصلہ کرے لوگوں میں جیسا کہ
اللہ نے تجھ کو دکھایا ہے اور دغا بازوں کا طرف دار نہ بننا۔ اور اللہ سے مغفرت چاہو۔ بے شک اللہ بڑا
عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی محنتوں کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - بما أربك الله ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی قرآن کو خوب سمجھتا ہے۔
وَلَا تَكُنْ لِلْخَابِنِيْنَ خَصِيمًا - شریر کی طرف سے حمایت کا بیڑا کبھی نہ اٹھانا چاہیے خائن کی
طرف سے بھی جھگڑا نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کسی عزیز رشتہ دار کی مصیبت پڑ جاوے۔ تو استغفار بہت
پڑھو۔ خدا تعالیٰ تمہیں بچالے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۷۹)
١١٠ - هانتُمْ هَؤُلَاءِ جَدَلْتُمْ عَنْهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا فَمَنْ يُجَادِلُ اللَّهَ
عَنْهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ أَمْ مَنْ يَكُونُ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا -
ترجمہ۔ ہوشیار ہو جاؤ وہ تمہیں لوگ ہو جو دنیا کی زندگی میں جھگڑا کرتے ہیں چوروں کی طرف سے۔
پھر کون جھگڑے گا اللہ سے اُن کی طرف سے قیامت کے دن یا ان کا کون وکیل بنے گا۔
تفسیر - لها - خبردار ہو جاؤ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۷۹ )
١١٣ وَ مَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِّيَّا فَقَدِ احْتَمَلَ
بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا -
ترجمہ۔ اور جو کماوے کسی خطا یا گناہ کو پھر اس کو کسی بے گناہ کے سر تھوپ دے تو اس نے اٹھا یا بڑا
بہتان اور صریح گناہ ۔
تفسیر - وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً - بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ خود کوئی بدی کر کے دوسرے
کے ذمے لگا دیتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۹ )
ثُمَّ يَرْمِ به بریا خود بدی کرتے ہیں اور دوسرے کے ذمہ لگا دیتے ہیں ۔
-
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)
حقائق الفرقان
۲۳۲
سُورَةُ النِّسَاء
۱۱۴- وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ وَ رَحْمَتُهُ لَهَمَّتْ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ أَنْ
يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَضُرُّونَكَ مِنْ شَيْءٍ وَ أَنْزَلَ اللَّهُ
عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَ كَانَ فَضْلُ اللَّهِ
عَلَيْكَ عَظِيمًا -
ترجمہ۔ اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تجھ پر نہ ہوتی تو ایک جماعت نے ان میں سے قصد
کر لیا تھا کہ تجھے راہ سے ہٹا دیں اور وہ راہ سے نہیں ہٹاتے مگر اپنے ہی کو اور تیرا کچھ بھی نہیں بگاڑ
سکتے اور اللہ نے تجھ پر کتاب نازل کی اور دانائی کی باتیں اور تجھے سکھا دیا وہ سب کچھ جو تو نہیں
جانتا تھا اور تجھ پر اللہ کا بہت ہی بڑا فضل ہے۔
تفسیر میں تم کو قرآن شریف سناتا ہوں ۔ مدعا اس سے میرا یہ ہوتا ہے کہ تم اس پر عمل کرو اور
عمل کر کے اس سے نفع اٹھاؤ ۔ قرآن کریم پر عمل کرنے سے انسان کے آٹھ پہر خوشی سے گزرتے
ہیں۔ قرآن شریف پر عمل کرنے سے انسان کو خوشی و عزت اور کم سے کم بندوں کی اتباع اور محتاجی
سے نجات ملتی ہے۔
ان يُضِلَّ ۔ خبردار ہو جاؤ ایک گروہ اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ تم گمراہ ہو جاؤ ۔
وَ مَا يَضُرُّونَكَ مِنْ شَيْءٍ ۔ اگر تم قرآن شریف پر توجہ رکھو تو تم گمراہ کرنے والوں کی کوششوں
سے محفوظ رہ سکتے ہو ۔ یوروپ والوں نے کس قدر ترقی کی ہے لیکن دیکھو ایک بندہ کو خدا بنالیا ہندوؤں
نے ۳۳ کروڑ دیوتا بنا لئے ۔ آریہ وَحْدَةً لَا شَرِيكَ نہیں کہہ سکتے ۔
وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ ۔ دیکھو ۔ نبی کریم ایسے انسان کو ارشاد ہے کہ اگر قرآن شریف
نہ آتا تو مجھ کو کچھ نہ آتا۔ بھلائی اور برائی سمجھنے کا ایک ہی ذریعہ قرآن شریف ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹)
عظیم
كَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا - اللہ تعالیٰ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کو
رماتا ہے اور ان پر جو فضل ہوا اسے بھی عظیم فرمایا۔ اب خیال کرو کہ جس کو خدا تعالیٰ نے عظیم کہا
حقائق الفرقان
۲۳۳
سُورَةُ النِّسَاء
وہ کس قدر عظیم الشان ہو گا ۔ اب جو رسول اس شان کا ہے اس کے بغیر ہم کو کسی اور کے مقتدا بنانے کی
ریجھ بھی کیا ہوئی ۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه (۳)
۱۱۵- لا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِّنْ نَّجُولُهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ
أَوْ إِصْلَاحِ بَيْنَ النَّاسِ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ فَسَوْفَ
نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا -
ترجمہ۔ وہ جو کانوں میں بہت باتیں کرتے ہیں اُس میں کچھ بہتری نہیں مگر ہاں جو حکم دے خیرات کا
یا دستور کے موافق نیک کام کرنے یا لوگوں میں میل ملاپ کرانے کا اور جو ایسا کرے گا اللہ ہی کی
خوشنودی حاصل کرنے کے لئے تو ہم اس کو بہت بڑا اجر دیں گے۔
تفسیر - لا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ تَجُولُهُمْ ۔ امن کی زندگی۔ عمدہ معاشرت و تمدن کے لئے یہ ضروری
نصیحت ہے۔ مخفی کمیٹیاں کرنے والے بجائے اصلاح بین الناس کے تفریق بین الناس کرتے ہیں ۔ جب
کوئی شخص قرآن وحدیث کا علم نہیں رکھتا تو اُسے یہ حق کہاں پہنچتا ہے کہ وہ کہے کہ میں حق کی حمایت
کرتا ہوں ۔ پس تم کسی خفیہ مشورہ میں سوائے اہل الرائے عالمان قرآن کے شامل نہ ہو اور یہ لوگ بھی
مشورہ کریں تو نیک ، چندہ دینے کسی نیکی اور اصلاح کے متعلق مشورہ کریں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹)
١١٦ - وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَ يَتَّبِعُ غَيْرَ
سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا -
ترجمہ ۔ اور جو عداوت کرے رسول کی بعد اس کے کہ اس پر ہدایت کھل چکی اور مومنوں کے خلاف
راہ چلے تو ہم اسے اُدھر چلائیں گے وہ جدھر پھرا ہے اور اسے پہنچا دیں گے جہنم میں اور وہ کیا ہی بری
جگہ ہے جانے کی ۔
تفسیر وَيَتَّبِعُ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ ۔ دیکھوسنی شیعہ پیج ارکان اسلامی میں اصولی طور پر متفق
ہیں۔ پھر آپس میں ایسے کھچے رہتے ہیں کہ کیا مجال ایک دوسرے کی مسجد یا مسجد میں چلا جاوے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰)
حقائق الفرقان
۲۳۴
سُورَةُ النِّسَاء
- إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ
مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا بَعِيدًا -
ترجمہ ۔ اللہ یہ تو معاف نہیں کرتا کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک کیا جاوے اور اس کے نیچے کے گناہ کی
مغفرت کرتا ہے جس کو چاہے اور جو اللہ کا شریک کرلے وہ دور دراز گمراہی میں جا پڑا ۔
تفسیر - إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ - شرک کے معنے ہیں کسی کے ساتھ سانجھی کرنا۔ اللہ کی
ذات ۔ اللہ کی صفات ۔ اللہ کے افعال کا کسی کو ہمتا بنانا۔ اللہ کی عبادت جس طرح کی جاتی ہے۔ اسی
طرح ح کسی دوسرے کی عبادت و تعظیم کرنا۔
ایسی کوئی قوم پیدا نہیں ہوئی ہے جس نے خدا کی ذات جیسی کوئی ذات مانی ہو ۔ اسی لئے انبیاء
علیهم السلام نے خدا کی ذات کی توحید کا بیان کم فرمایا ہے۔ صرف ایک قوم ہے جو شنو یہ کہلاتی ہے۔
وہ یزدان واہرمن مانتے ہیں۔ صفات الہی میں بھی لوگوں نے شرک بہت کم کیا ہے۔ خدا کے افعال
میں بھی لوگوں نے شرک کم کیا ہے۔ مشرک بھی مانتے ہیں کہ زمین و آسمان کو خدا نے پیدا کیا ہے۔ ہاں
چوتھی قسم کا شرک شرک فی العبادت ہے۔ کل انبیاء اسی شرک کے دور کرنے کے لئے آئے ہیں۔ بتوں
سے مشرک حاجات مانگتے ہیں۔ ان کے آگے سجدہ کرتے (ہیں)۔
مَا دُونَ ذَلِكَ - میں مَا دُونَ کے معنے ہیں کہ اس سے نیچے اتر کر جو گناہ ہیں وہ معاف کر دیتا
ہے۔ کیونکہ خدا کا انکار شرک سے بھی بڑھ کر گناہ ہے۔ پس مَا دُونَ کا ترجمہ سوائے پسندیدہ نہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۸۰)
أن يُشْرَكَ بِه - ا - اللہ کی ذات جیسی ذات ۔ ۲ ۔ صفات جیسی صفات ۔ ۳۔ افعال جیسے
افعال مانے جائیں ۔ ۴۔ عبادت کے طریق میں جو انبیاء نے بتائے کسی کو شریک کرے۔ ۵۔ ایک
شرک فی العادت ہے ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)
شرک وہ بری چیز ہے کہ اس کی نسبت خدا نے فرما دیا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَ
يَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ پھر بھی مسلمان اس کے معنے نہ سمجھیں تو افسوس ۔
سب سے پہلا کلام جو انسان کے کان میں بوقت پیدائش و بلوغ ڈالا جاتا ہے وہ شرک کی تردید
حقائق الفرقان
۲۳۵
سُورَةُ النِّسَاء
میں لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله ہے۔ یہ ایک بحث ہے کہ کان بہتر ہیں یا آنکھیں۔ مولود کے
کان میں اذان کہنے کی سنت سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ اگر یہ لغو فعل ہوتا تو کبھی رسول کی سنتِ
مؤکدہ نہ بنتا۔ یقظه نومی جو بیماری ہے اس کے عجائبات سے بھی اس کی حکمتیں معلوم ہو سکتی ہیں۔
غرض پہلا حکم کانوں کے لئے نازل ہوا اور انبیاء بھی اس لا إِلهَ إِلَّا اللہ کی اشاعت کے لئے
آئے اور خدا کی آخری کتاب نے بھی اسی کلمہ کی اشاعت کی اور جس کتاب سے میں نے دینی امور کی
طرف خصوصیت سے توجہ کی اس میں بھی اسی پر زیادہ تر بحث ہے۔
چونکہ بعض لوگ حکیموں کی بات کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے کلمہ کا ان کی طبیعت پر خاص اثر
ہوتا ہے اس لئے یہاں ایک حکیم کی نصیحت کو بیان کیا ہے اور یہ بھی مسلم ہے کہ آدمی اپنی اولا د کو وہی
بات بتاتا ہے جو بہت مفید ہو اور مصر نہ ہو۔
شرک عربی زبان میں کہتے ہیں سانجھ کرنے کو کسی سے کسی کے ساتھ ملانے کو۔ تو مطلب یہ ہوا
کہ اللہ کے ساتھ کسی کو جوڑی نہ بناؤ۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۲)
وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا (النساء: ۱۱۷) اور جو شخص اللہ سے کسی کو شریک
ٹھہراتا ہے وہ بہت گمراہ ہوا ۔ وَ مَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا۔ (النساء : ۴۹) اور
جس شخص نے اللہ سے شرک کیا اس نے بڑی بھاری بدی تراشی ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)
۱۱۸ - إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا النَّا وَإِنْ يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَنَا مَرِيدًا -
ترجمہ۔ یہ مشرک اللہ کے سوا دیویوں کو ہی پکارتے ہیں اور در بدر کئے گئے شیطان کو پکارتے ہیں ۔
تفسیر ۔ اننا ۔ دیویاں ۔ عرب بھی لات وغیرہ مؤنث بتوں کے پجاری تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰) ۸
۱۲۲ - أُولَئِكَ مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ وَلَا يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصًا -
ترجمہ ۔ یہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ اس سے کبھی مخلصی و نجات نہیں پاتے۔
تفسیر - محيص ۔ بھاگنے کی جگہ ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۸۰)
حقائق الفرقان
۲۳۶
سُورَةُ النِّسَاء
۱۲۵ - وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ
يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا -
ترجمہ ۔ اور جو شخص سنوار کے کام کرے گا مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ ایمان دار ہو تو یہ ہی لوگ
جنت میں جائیں گے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا خشخش برابر ۔
تفسیر - وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ
وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا (النساء : ۱۲۵) جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت حال یہ ہے کہ مومن ہو پس
ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰)
لَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا - کھجور کی گٹھلی کی پشت پر ایک نقطہ ہوتا ہے اسے نقیر کہتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ - مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)
۱۲۸ - وَ يَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللهُ يُفْتِيكُمُ فِيهِنَّ وَ مَا يُتْلَى
عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَبِ فِي يَتْمَى النِّسَاءِ الَّتِي لَا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَ
تَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَ أَنْ تَقُومُوا لِلْيَتَى
بِالْقِسْطِ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِهِ عَلِيمًا -
ترجمہ ۔ اور تجھ سے فتوی پوچھتے ہیں عورتوں کے مقدمہ میں ۔ تم جواب دو کہ اللہ فتوی دیتا ہے تم کو ان
کے مقدمہ میں اور وہ ( جو سورۃ النساء کے ابتدا میں حکم دیا تھا ان یتیم بچوں کے مقدمہ میں جن کو تم نہیں
دیتے وہ حق جو ان کے لئے ٹھہرا دیا گیا ہے اور تم چاہتے ہو کہ ان سے نکاح کر لو اور وہ حکم ان بچوں کے
مقدمہ میں ہے جو بے کس اور بے بس ہیں اور یہ حکم ہے کہ یتیموں کے ساتھ ٹھیک ٹھیک انصاف رکھو اور تم
کچھ بھی نیکی کرو گے تو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔
تفسیر۔ بعض وقت لوگ یتیم لڑکوں کو ذلیل سمجھتے ہیں۔ ان کے مال کو کھا لیتے ہیں ۔اس سے منع
فرمایا اور ارشاد کیا اَنْ تَقُومُوا لِلْيَتَى بِالْقِسْطِ یتیموں کے لئے انصاف پر قائم رہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)