سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 3
حقائق الفرقان
۲۸۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
اطاعت کرنی چاہیے۔ یہاں اس کے متعلق فرمایا کہ يُقَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ موسیٰ فرماتے
ہیں اگر میرا کہا نہ مانو گے تو گھاٹا پاؤ گے ۔ انہوں نے جواب دیا۔ کہ یمُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا
جبارين ( المائدة: ۲۳) آپ کو خبر نہیں کہ وہاں طاقتور لوگ رہتے ہیں اور وہ اپنے بگاڑ کی اصلاح
جلد کر سکتے ہیں ۔ ہم نہیں کر سکتے ۔ آپ ان باتوں میں تجربہ کار ہیں ۔ دوسری قسم کے لوگ وہ
رَجُلَانِ ہیں جن کے نام یوشع بن نون اور کلب ہے جنہوں نے کہا۔ بسر و چشم حاضر ہیں ۔ بلکہ دوسروں
کو بھی وعظ کیا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۴ )
۲۳ تا ۲۵ - قَالُوا يَمُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ وَ إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا حَتَّى
يَخْرُجُوا مِنْهَا ۚ فَإِن يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِنَّا دَخِلُونَ - قَالَ رَجُلِن مِنَ الَّذِينَ
يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ ۚ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمُ
غلِبُونَ وَ عَلَى اللهِ فَتَوَكَّلُوا إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ قَالُوا يَمُوسَى إِنَّا لَنْ
تَدْخُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ -
ترجمہ ۔ قوم نے کہا اے موسیٰ ! اس ملک میں تو ایسی زبردست قوم ہے کہ ذرہ بھی نقص آ جاوے تو
اصلاح کر لیتی ہے اور ہم تو وہاں ہرگز نہ جاتے ہیں نہ جائیں گے جب تک وہ لوگ وہاں سے نہ نکل
جائیں، ہاں جب وہ وہاں سے نکل جاویں گے تو ہم وہاں داخل ہوں گے۔ قوم نے کہا اے موسیٰ!
ہم تو اس میں کبھی بھی داخل نہ ہوں گے جب تک وہ لوگ اس میں رہیں گے۔ پس تو اور تیرا رب جاؤ
اور ان سے تم دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔
تفسیر۔ جو لوگ آپ کی تعلیم سے تیار ہوئے ۔ وہ کیسے نمونہ تعلیم محمدی کے تھے۔ اور جو موسیٰ اور عیسی
علیهما السلام کی تعلیم میں تھے وہ کیسے نمونہ تھے۔
ایک نمونہ وہ ہیں جن کو فرعون کی غلامی سے موسی کے سبب آزادی ملی ۔ مصر کے آہنی تنور
سے۔ ( یرمیاہ باب (۴) بہت کچھ مال و اسباب لے کر بڑے سمندر سے خشکی پر نکلے موسی کے ذریعہ
اے اے موسیٰ ! اس ملک میں تو ایسی زبردست قوم ہے کہ ذرہ بھی نقص آ جاوے تو اصلاح کر لیتی ہے۔
حقائق الفرقان
۲۸۷
سُورَةُ الْمَائِدَة
من و سلوی کھا یا جب موسیٰ نے حکم دیا حالانکہ موسی بنی اسرائیل کے لئے خدا سا تھا ( خروج کے بابا ) تو
صاف انکار کر گئے ۔ دیکھو ( گنتی ۱۳ باب ۲۳ و گنتی ۱۴ باب ۱۔ (۳) قرآن شریف میں بھی اشارہ ہے۔
قَالُوا يَمُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ وَ إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا حَتَّى يَخْرُجُوا مِنْهَا ۚ فَإِنْ يَخْرُجُوا
منها - (المائدة : ٢٣)
قَالُوا يَمُوسَى إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا اَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا
قْعِدُونَ - (المائدة : ۲۵)
بولے اے موسیٰ وہاں ایک قوم ہے زبردست اور ہم ہرگز وہاں نہ جاویں گے جب تک وہ نہ نکل
چکیں وہاں سے ۔
بولے اے موسی ۔ ہم ہرگز وہاں نہ جاویں گے جب تک وہ اس میں رہیں گے۔ سوتو جا اور تیرا
رب اور دونوں لڑو ہم یہاں ہی بیٹھیں گے۔
اور ادھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع کو دیکھئے ۔ آپ کی اتباع میں وطن سے نکالے
گئے ۔ اموال و اسباب سے محروم ہو گئے ۔ کمال مصیبت کی حالت میں پوری کمزوری کے وقت میں
کہتے ہیں لا نَقُولُ كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى اِذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا وَلَكِنَّا نُقَاتِلُ عَنْ يَمِينِكَ
وَعَنْ شِمَالِكَ وَبَيْنَ يَدَيْكَ وَ خَلْفَكَ ۔
( بخاری جلد ۲ - کتاب المغازی مطبوعہ مصر صفحه (۳)
ہم نہیں کہتے جیسے موسیٰ کی قوم نے کہا۔ جا تو موسیٰ اور تیرا رب اور دونوں لڑو لیکن ہم تیرے
داہنے اور تیرے بائیں اور تیرے آگے اور تیرے پیچھے تیرے دشمنوں سے لڑیں گے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه (۲۲)
۲۶- قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِى وَ أَخِي فَافْرُقُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ
الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا اے میرے رب ! میں کسی کا مالک نہیں مگر اپنی ذات کا اور اپنے بھائی کا تو جدائی
کر دے ہم میں اور فاسق نا فرمان قوم میں ۔
حقائق الفرقان
۲۸۸
سُورَةُ الْمَائِدَة
تفسیر - قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي - اس دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کو
کس قدر رنج پہنچا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴)
۲۷- قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيَهُونَ فِي الْأَرْضِ
فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ -
ترجمہ۔ اللہ نے فرمایا وہ ملک ان پر حرام ہوا چالیس برس ہلاک ہو جاویں ملک میں ۔ تو نافرمان قوم
پر کچھ افسوس نہ کرنا۔
تفسیر - قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ ۔ یہ ہے نبی کی نافرمانی کا نتیجہ ۔
بعض لوگ غلطی کر لیتے ہیں ۔ پھر کہتے ہیں ۔ اب بخشونا۔ معاف کرو۔ خدا کا یہاں کارخانہ
الگ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ اب اس میں جانا چالیس برس کے لئے بند ہے۔
يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ ۔ یونہی جنگلوں میں جھک مارتے مرجائیں گے۔ ہاں ایک قوم پیدا ہو
گی۔ یعنی ان کے بچے جو اس خطا میں شریک ہی نہ تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴)
۲۸- وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا ابْنَى آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُتِلَ مِنْ أَحَدِهِمَا
وَ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ
الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ ان کو پڑھ کر سنا دے آدم کے دو بیٹوں کے سچے حالات جب دونوں نے کچھ نیاز چڑھائی تو
ان میں سے ایک کی قبول ہوئی اور دوسرے کی نہ ہوئی تو قابیل نے کہا (حسد سے ) میں تجھے ضرور مار
ڈالوں گا۔ ہابیل نے جواب دیا ( میں کیا کروں ) اللہ تو متقیوں کی ہی نیاز قبول فرماتا ہے۔
تفسیر ابنی آدم - آدم کے دو بیٹے ہابیل اور قابیل تھے۔ یہ نام قرآن شریف میں نہیں۔
تو رات میں ہیں۔ انکار کی کوئی وجہ نہیں اور نہ ایسے مواقع پر تحریف کا گمان ہے۔
قربا قربانا ۔ قربانی کی ۔ وہ قربانی کیا تھی ۔ یہ نہیں بتایا۔ کچھ ہوگا۔
حقائق الفرقان
۲۸۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
فَتُقُتِلَ مِنْ أَحَدِهِمَا - قبولیت کا پتہ معلوم ہو ۔ کلام الہی سے یا آدم علیہ السلام کو بذریعہ الہام
البہی علم ہوا۔
إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ۔ یہ آیت قابلِ غور ہے۔ اعمال نیک بھی نیکوں ہی کے قبول
ہوتے ہیں۔ دوسرے موقعہ پر فرما چکا ہے کہ جو رِئَاءَ النَّاسِ (النساء:۳۹) پر عمل کرتے ہیں ان کی
مثل ایسی ہے جیسے کوئی پتھر پر مٹی بچھا کر تخم ریزی کرے۔ بارش آئے وہ کھیتی کو مع زمین بہالے
جائے اور صاف چٹیل چھوڑ جائے ۔ (ضمیمہ اخبار اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴ )
اسلام نے کن قربانیوں کو جائز رکھا ہے؟ سواؤل انسانی قربانی کا ذکر کرتے ہیں ۔ مگر قبل اس کے
کہ اس کا بیان کریں قربان کے لفظ کی جس سے قربانی کا لفظ نکلا ہے۔ تشریح کرتے ہیں ۔ سنو ! اس لفظ
قربان کے لغت عرب میں کیا معنی ہیں ۔
قَرُبَ الشَّيْئُ قُرْبَانًا ۔ خوب ہی نزدیک ہوئی یہ چیز ۔
الْقُرْبَانُ بِالضَّمِّ مَا قَرُب إِلَى اللهِ - قربان پیش کے ساتھ جو اللہ کی طرف نزدیک کرے۔
وَمَا تَقَرَّبَتْ بِهِ ۔ اور قربان وہ ہے جس کے ذریعہ تو اللہ کے نزدیک ہو۔
وَالْقُرْبَانُ جَلِيسُ الْمَلِكُ وَخَاصَّةٌ - قربان بادشاہ کا مجلسی اور اس کا ممتاز ۔
وَمِنْهُ الصَّلَاةُ قُرْبَانُ كُلِّ تَقِي - اسی محاورہ پر ہے کہ نماز ہر ایک متقی کے لئے قربان ہے۔ اور
حدیث میں آیا ہے۔
مَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَى بِالنَّوَا فِلِ حَتَّى أَحْبَبْتُهُ فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي
يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يَنْصُرُ بِهِ وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا ۔ ( بخاری ) میرا
بندہ نفلوں کے ذریعہ میرے قریب ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ میں اسے پیار کرتا ہوں۔ جب میں اسے
پیار کرتا ہوں تو اس کے کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے۔ اور آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ
دیکھتا ہے اور ہاتھ جس سے وہ پکڑتا ہے اور پاؤں جس سے چلتا ہے۔
پس قربان کے معنی ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا مندیوں میں اپنے آپ کو محو کر دینا اور اس ذریعہ سے
اپنے آپ کو اس کے نزدیک کرنا اور اس کے خاصوں میں ہو جانا۔ جب کوئی انسان ایسا ہوتا ہے کہ نہ
حقائق الفرقان
۲۹۰
سُورَةُ الْمَائِدَة
اس کو کسی کے ساتھ مخلوق میں ذاتی رنج و غضب ہوتا ہے اور نہ کسی کے ساتھ مخلوق میں سے ذاتی محبت
اور تعلق ہوتا ہے۔ اس کی محبت خلق سے ہوتی ہے مگر یلہ ۔ وَ بِاللهِ - وَ فِی اللہ ہوتی ہے۔ اور اس کا بغض
بھی ہوتا ہے مگر یله و بالله - وفي الله ہوتا ہے ۔ وہ فانی باللہ اور باقی باللہ ہو جاتا ہے۔ اس کا کھانا
صرف اس لئے ہوا کرتا ہے کہ جناب الہی نے کلوا کا حکم دیا ہے اور ایسے آدمی کا پینا اس لئے ہوتا ہے
کہ اس کو پینے میں البی ارشاد ہے وَ اشْرَبُوا اور اس کا بی بی سے محبت و پیار اسی واسطے ہوتا ہے کہ
عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کا حکم ہے۔
پس شهوت و غضب ، طمع و جزع، عجز وکسل، بے استقلالی وغیرہ رذائل اس میں نہیں رہتے وہ
انعامات کے وقت اگر شکر کرتا ہے تو ارشاد الہی سے۔ اگر مصائب پر صبر کرتا ہے تو رضاء الہی کے لئے ۔
وہ اپنے اور دوسرے کے معاصی پر اس لئے ناراض ہوتا ہے کہ اس کا مولیٰ ان باتوں پر ناراض ہے۔
وہ مشرکوں ، بے ایمانوں ، شریروں پر تلوار اٹھاتا ہے مگر الہی ہتھیار بن کر ۔ یہی قربانی ہے جس کے
بارے میں ارشاد ہے۔
إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُتِلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَا قُتُلَنَّكَ قَالَ إِنَّمَا
يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ - ( المائدة : ۲۸)
جب ان دونوں نے قربانی دی۔ آخر ایک کی قبول ہوئی اور دوسرے کی رد ہوئی۔ اس نے کہا
میں تجھے مار ڈالوں گا۔ اس نے کہا۔ اللہ متقیوں کی قربانی قبول کیا کرتا ہے۔
دوسری انسانی قربانی جس کو اسلام نے جائز رکھا ہے جوانانِ قوم اور مدبران ملک کی قربانی ہے مگر
اس وقت کے بڑے بڑے سیاسی بلاد یورپ و امریکہ ۔ ہاں عام بلاد کا ذکر کیوں کریں۔ خود انگلستان
نے میری ذرہ سی شخصی زندگی میں جہاں انڈیا ، کابل، پنجاب، دہلی کے غدر، سوڈان ، خرطوم ، ٹرانسوال
اور صومالی لینڈ وغیرہ جزائر میں صرف تجارت یا یوں کہو حکومت کے لئے لاکھوں نیئر اور ڈیرے
قربانی کئے ہیں تو وہاں ان تراشے گلوں نے اپنے ملک و قوم کو تو دنیا کے صراط پر سے کیا گزارا۔
قریبی اور عزیز)۔ مرتب( NEAR AND DEAR I
حقائق الفرقان
۲۹۱
سُورَةُ الْمَائِدَة
دنیا کی جنت میں پہنچادیا ہے اور وید کی تعلیم نے تو ہزا رہا منتروں میں اس نرمیدہ انسانی قربانی
کی تاکید لکھی ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۲، ۱۸۳)
اولاد آدم ( یہاں اس امر سے بحث نہیں کہ کتنے آدم گزرے ہیں ۔ بہر حال ایک آدم کی اولاد )
نے قربانی کی۔ قربانی کہتے ہیں اللہ کے قرب کے حصول اور اس میں کوشش کرنے کو۔ میرا ایک
دوست تھا اسے کبوتروں کا بہت شوق تھا۔ شاہ جہان پور سے تین سو روپے کا جوڑا منگوایا اسے اڑا کر
اشہ کر کررہ رہا تھا کہ ایک بحری نے اس پر پر حملہ حملہ کیا کیا اور اور اسے اسے کاٹ کاٹ دیا۔ د میں نے کہا ا کہ کہ دیکھو یہ بھی قربانی ہے
باز ایک جانور ہے اس کی زندگی بہت سی قربانیوں پر موقوف ہے۔ اسی طرح شیر ہے اس کی زندگی کا
انحصار کئی دوسرے جانوروں پر ہے۔ بلی ہے اس پر چوہے قربان ہوتے ہیں ۔ پھر پانی میں ہم دیکھتے
ہیں کہ مچھلیوں میں بھی یہ طریق قربانی جاری ہے۔ وہیل مچھلی پر ہزاروں مچھلیوں کو قربان ہونا پڑتا ہے
اسی طرح اثر رہا ہے کہ جس پر مرغا قربان ہوتا ہے۔ غرض اعلی ہستی کے لئے ادنی ہستی قربان ہوتی رہتی
ہے۔ اسی طرح انسان کی خدمت میں کس قدر جانور لگے ہوئے ہیں ۔ کوئی ہل کے لئے ۔ کوئی بگھیوں
کے لئے ۔ کوئی لذیذ غذا بننے کے لئے ۔ پھر اس سے اوپر بھی ایک سلسلہ چلتا ہے وہ یہ کہ ایک آدمی
دوسروں کے لئے اپنے مال یا اپنے وقت یا اپنی جان کو قربان کرتا ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ لڑائیوں
میں ادنی اعلیٰ پر قربان ہوتے ہیں سپاہی قربان ہوتے جائیں مگر افسر بیچ رہے۔ پھر افسر قربان ہوتے
جائیں مگر کمانڈرانچیف کی جان سلامت رہے۔ پھر کئی کمانڈرانچیف بھی ہلاک ہو جاویں مگر بادشاہ بیچ
رہے۔ غرض قربانی کا سلسلہ دور تک چلتا ہے اس پر بعض ہند و جو ذبح اور قربانی پر معترض ہیں ان سے
ہم نے خود دیکھا کہ جب کسی کے ناک میں کیڑے پڑ جاویں تو پھر ان کو جان سے مارنا کچھ عیب نہیں
سمجھتے بلکہ ان کیڑوں کے مارنے والے کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ شکریہ کے علاوہ مالی خدمت بھی کرتے
ہیں ۔ پھر اس سلسلہ کا ئنات سے آگے اگلے جہان کے لئے بھی قربانیاں ہوتی رہتی ہیں۔ اگلے زمانہ
میں دستور تھا کہ جب کوئی بادشاہ مرتا تو اس کے ساتھ بہت سے معززین کو قتل کر دیا جاتا تا اگلے جہان
میں اس کی خدمت کر سکیں حضرت ابراہیم علیہ السلام جس ملک میں تھے شام اس کا نام تھا وہاں آدمی کی
قربانی کا بہت رواج تھا اللہ نے انہیں ہادی کر کے بھیجا اور اللہ نے ان کو حقیقت سے آگاہ کیا۔ حضرت
حقائق الفرقان
۲۹۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
ابراہیم نے رویا میں دیکھا جب کہ ان کی ۹۹ سال عمر تھی کہ میں بچہ کو قربان کروں ایک ہی بیٹا تھا۔
دوسری طرف اللہ کا وعدہ تھا۔ کبھی مردم شماری کے نیچے تیری قوم نہ آئے گی ۔ ادھر عمر کا یہ حال ہے اور بچہ
چلنے کے قابل ایک ہی ہے اسے حکم ہوتا ہے کہ ذبح کر دو۔ رویا کا عام مسئلہ ہے اگر کوئی شخص اپنے بیٹے کو
ذبح کرتے ہوئے دیکھے تو اس کی بجائے کوئی بکر اوغیرہ ذبح کردے۔ اسی طرح یہاں لوگوں کو کہا کہ میں
بیٹے کو ذبح کرتا ہوں مگر وحی الہی سے حقیقت معلوم ہوئی کہ دنبہ ذبح کرنا چاہیے۔ پس لوگوں کو سمجھایا کہ
اے لوگو! تمہارے بزرگوں نے جو کچھ دیکھ کر قربانی انسانی شروع کی اس کی حقیقت بھی یہی ہے کہ
آدمی کی قربانی چھوڑ کر جانور کی قربانی کی طرف توجہ کرو۔ اس کی برکت یہ ہوئی کہ ہزاروں بچے ہلاک
ہونے سے بچ گئے کیونکہ انہیں ادنیٰ کو اعلیٰ پر قربان کرنے کا سبق پڑھا دیا گیا۔ یہ قربانی کا سلسلہ
پرندوں چرندوں درندوں میں بھی پایا جاتا ہے پھر دنیوی سلطنتوں میں ۔۔۔ ادنی محبوبوں کو اعلیٰ محبوبوں
پر قربان کرنے کا نظارہ ہر سال دیکھتا ہوں اس لئے ادنی محبت کو اعلیٰ محبت پر قربان کرتا ہوں مثلاً سڑک
ہے جہاں درخت بڑھانے کا منشاء ہوتا ہے وہاں نیچے کی شاخوں کو کاٹ دیتے ہیں پھر درخت پر پھول
آتا ہے اور وہ درخت متحمل نہیں ہو سکتا تو عمدہ حصے کیلئے ادنی کو کاٹ دیتے ہیں میرے پاس ایک شخص
سردہ لایا اور ساتھ ہی شکایت کی کہ اس کا پھل خراب نکلا۔ میں نے کہا کہ قربانی نہیں ہوئی۔ چنانچہ
دوسرے سال جب اس نے زیادہ پھلوں اور خراب پودوں کو کاٹ دیا تو اچھا پھل آیا۔ لوگ جسمانی
چیزوں کے لئے تو اس قانون پر چلتے ہیں مگر روحانی عالم میں اس کا لحاظ نہیں کرتے۔ اور اصل غرض کو نہیں
دیکھتے جو قربانی کرتا ہے اللہ اس پر خاص فضل کرتا ہے۔ اللہ اس کا ولی بن جاتا ہے پھر اسے محبت کا
مظہر بناتا ہے پھر اللہ انہیں عبودیت بخشتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس میں لامحدود ترقیاں ہو سکتی ہیں۔
قربانی کا نظارہ عقلمند انسان کے لئے بہت مفید ہے اپنے اعمال کا مطالعہ کرو اپنے فعلوں میں ، باتوں
میں ، خوشیوں میں ، ملنساریوں میں ، اخلاق میں غور کرو کہ ادنی کو اعلیٰ کے لئے ترک کرتے ہو یا نہیں؟
اگر کرتے ہو تو مبارک ہے ہمارا وجود ۔ عیب دار قربانیاں چھوڑ دو۔ تمہاری قربانیوں میں کوئی عیب
ہو نہ سینگ کٹے ہوئے۔ نہ کان کٹے ہوئے۔ قربانی کے لئے تین راہیں ہیں ۔ ۱۔ استغفار ۲۔ دُعا
صحبت صلحاء۔ انسان کو صحبت سے بڑے بڑے فوائد پہنچتے ہیں۔ صحبت صالحین حاصل کرو۔ قربانی
حقائق الفرقان
۲۹۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
کے لئے تین دن ہیں۔ پر روحانی قربانی والے جانتے ہیں کہ سب ان کے لئے یکساں ہیں ۔ میں تمہیں
وعظ تو ہر روز سناتا ہوں ۔ خدا عمل کی توفیق دیوے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸،۷ )
تقولی ایسی چیز ہے کہ دعاؤں کو قبولیت کے لائق بنا دیتا ہے۔ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
بلکہ اسکے ہر فعل میں قبولیت ہوتی ہے ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۵)
٣١٣٠ - إِنِّي أُرِيدُ أَنْ تَبُوا بِإِثْمِي وَ إِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحُبِ النَّارِ ۚ وَ
ذلِكَ جَزَوا الظَّالِمِينَ - فَطَوَّعَتْ لَهُ نَفْسُهُ قَتْلَ أَخِيهِ فَقَتَلَهُ فَأَصْبَحَ مِنَ
الْخَسِرِينَ -
ترجمہ ۔ البتہ میں چاہتا ہوں کہ تو ہی میرے قتل کرنے کے گناہ اور اپنے (دوسرے) گناہ کو حاصل
کرلے اور دوزخیوں میں سے ہو جائے اور بے جا کام کرنے والوں کی یہی جزا ہے۔ پھر رغبت دلا دی
اور آمادہ کر دیا قابیل کو اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل کرنے پر تو اس نے اس کو مار ڈالا اور ہو گیا
ٹوٹے والوں میں سے ۔
تفسیر - اني اريد ان تبوا باقی ۔ یعنی میرے قتل کا جو گناہ ہے وہ بھی تو حاصل کرے۔ یہ بھی
ایک جذبات رحم کو برانگیخت کرنے والی درخواست اور نصیحت دینے والی بات تھی کہ اور ہر طرح سے تو
شریر تو ہے ہی ۔ اب یہ ایک گناہ ہے۔ یہ بھی کرلے اور دوزخی بن جا۔ میں نے کیا کہنا ہے۔
فَأَصْبَحَ مِنَ الْخُسِرِينَ ۔ ایسا ٹوٹا پانے والا ہوا کہ جس خاندان نے اس سے شادی کی وہ بھی تباہ
ہوا۔ معلوم ہوا۔ شادی صلحاء میں کرنی چاہیے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴)
بانی ۔ وہ بدی جو مجھے قتل کرنے سے تو حاصل نہ کرے گا۔
و انيك ۔ اور تیری اور بدیاں بھی تیرے ذمہ ہیں ۔
اس قصے میں اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ابراہیم بھی ایک آدم تھا اس کے دو بیٹے اسمعیل و اسحاق تھے۔
حقائق الفرقان
۲۹۴
اسرائیلیوں نے وہ نبی (اسمعیلی ) کا قتل چاہا۔ اس قصہ سے متنبہ فرمایا۔
سُورَةُ الْمَائِدَة
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
۲
٣٣٣٢- فَبَعَثَ اللهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ لِيُرِيَهُ كَيْفَ يُوَارِي سَوْءَةَ
أَخِيهِ قَالَ يُوَيْلَتَى اَعَجَزْتُ أَنْ أَكُونَ مِثْلَ هَذَا الْغُرَابِ فَأَوَارِيَ سَوْءَةَ
أَخِي فَأَصْبَحَ مِنَ اللَّهِ مِينَ - مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَاءِيلَ أَنَّهُ
مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ
جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا اَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا
بِالْبَيِّنَتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ بَعْدَ ذَلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ -
ترجمہ ۔ پھر اللہ نے بھیجا ایک کوا وہ زمین کریدنے لگا تا کہ اس کو دکھاوے کہ کس طرح وہ چھپاتا ہے
اپنے بھائی کی لاش کو ۔ قابیل نے کہا مجھ پر افسوس ہے کہ میں ( اس کوے سے بھی گیا گزرا ہوا) کاش
اس کڑے ہی کے جیسا ہوتا جو کہ چھپا دیتا ہے وہ اپنے بھائی کی لاش کو ۔ پھر وہ سخت نادم ہونے
لگا۔ اس واقعہ کے سبب سے ہم نے بنی اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ جو کسی کو مار ڈالے بغیر بدلے یا بغیر ملک
میں شرارت کرنے کے تو گویا اس نے تمام آدمیوں کو مار ڈالا اور جس نے اس کو زندہ رکھا گویا اس نے
سب کو زندہ رکھا۔ اور بے شک ان کے پاس آچکے اور لا چکے ہیں؟ ہیں ہمارے رسول کھلی کھلی نشانیاں پر
بہت سے لوگ ان میں کے ان دلیلوں کو دیکھے بعد بھی ملک میں زیادتیاں کرتے پھرتے ہیں ۔
۔
تفسیر - فَبَعَثَ اللهُ غُرَابًا ۔ کوے میں تین صفتیں عجیب ہیں اس کوے کو کسی نے جماع کرتے کم
دیکھا ہے۔ ۲۔ ایک ٹکڑا بھی کھانے کو مل جائے ۔ اڑ کر اوروں کو اطلاع ضرور کرے گا کہ یہاں کچھ ملنا
ہے۔ ۳۔ کسی کوے کو صدمہ پہنچے سب وہاں جمع ہو جاتے ہیں ۔ اسی واسطے شور و غل کو ہماری زبان پنجابی
میں ” کا واں روٹی کہتے ہیں ۔ ہم نے ایک بڑے شکاری سے پوچھا۔ کبھی کسی کوے کی لاش تم نے
جنگل میں دیکھی ہے۔ تو اس نے کہا نہیں ۔ اس سے تین باتیں نکلیں ۔ ۱۔ شرم و حیاء بھی کوئی چیز ہے
۲۔ نیک برتاؤ کرنا چاہیے اور ہمدردی ۔ ۳۔ مردے کی لاش کو دبانے کی فکر۔ یہ قصہ اشارہ ہے اس
حقائق الفرقان
۲۹۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
بات کی طرف کہ ابراہیم بھی ایک آدم تھا (اسے ابوالا نبیاء کہتے ہیں ) اس کے دو بیٹے تھے اسحق اور
اسمعیل۔ مدینہ کے یہود جو بنو اسحاق تھے انہوں نے نبی کریم اسمعیل کی اولاد کو قتل کرنا چاہا۔ سو انہیں بتا یا
گیا کہ دیکھو اس سے پہلے ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر کے کیا لیا۔ سوا اس کے کہ خاسر و نادم ہوا اور
انہیں سمجھایا کہ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ صرف اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کو پہلے سے یہ حکم دے رکھا ہے
کہ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا جو ایسے عظیم الشان نفس کو قتل کرے گا وہ گویا سارے جہان کے قتل کا مرتکب
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴)
ہوگا ۔
نفسا نفس محمد رسول الله -
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
-۳۴ - إِنَّمَا جَزَؤُا الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ يَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ
فَسَادًا أَنْ يُقَتَلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَ أَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ أَوْ
يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ
عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ بس ان کی سزا تو یہی ہے جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے اور ملک میں فساد پھیلانے
کے لئے دوڑتے اور کوشش کرتے ہیں ان کو قتل کر دیا جائے ، سولی دے دیا جائے یا کاٹ دیئے جائیں
ان کے ہاتھ پاؤں خلاف ورزی کے سبب یا وہ وطن سے نکال دیئے جائیں۔ یہ ان کے لئے دنیا میں
رسوائی ہے اور آخرت میں تو ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
تفسیر سزا ان کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور زمین میں بگاڑ پیدا کرنے
کے لئے ریشہ دوانیاں کرتے ہیں یہ ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا صلیب دیئے جائیں۔ اس خلاف
ورزی یا مخالف سمتوں سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے جائیں ۔ یا ملک سے نکالے جائیں ۔ یہ سزا
اس لئے ہے کہ دنیا میں انہیں رسوائی ہو اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)
سوائے اس کے نہیں کہ جزا ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں
حقائق الفرقان
۲۹۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
فساد کرنے کو دوڑتے ہیں۔ یہ ہے کہ قتل کئے جاویں یا سولی دیئے جاویں یا اس زمین سے جلا وطن کئے
جاویں۔ یہ واسطے ان کے رسوائی ہے دنیا میں اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۸)
يُحَارِبُونَ الله - اللہ کے دین کا مقابلہ کرتے ہیں۔
مِنْ خِلافٍ ۔ بوجہ ان کی خلاف ورزی کے ۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ مجرموں کی کئی
قسمیں ہیں پس ان کے موافق ان سزاؤں میں سے کوئی سزادی جاوے گی۔
خرى في الدُّنْيَا - یہ نشان ہے آخرت میں عذاب کا ۔ دنیا میں حسب پیشگوئی جب مل گیا تو
آخرت کی خبر درست ہوگی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۴)
٣٦ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي
سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو ! اللہ کا خوف رکھو اور اس کو سپر بناؤ اور جناب الہی سے حاجت طلب
کرو اور خوب کوشش کرو اللہ کی راہ میں اور قرآن میں مجاہدہ کرو تا کہ تم نہال و با مراد ہو جاؤ۔
تفسیر يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا الله - اصل مقصد ساری تعلیم کا تقویٰ ہے۔ تقوی کا ابتداء یہ
ہے کہ ایمان بالغیب خدا پر ہو۔ دعا میں لگا ر ہے۔ کچھ ہاتھ سے دے۔ پھر اس سے بڑھ کے بڑھ کر کسی نبی پر
بدگمان نہ ہو ۔ الہی کتابوں پر ایمان رکھے۔ قرآن مجید کو اللہ کی طرف سے جانے ۔
دوسرا مرتبہ وہ ہے جو رکوع سورة بقره ليس البر (البقرة : ۱۹۰) میں اللہ پر ، ملائکہ پر، کتب پر،
انبیاء پر ایمان ہو۔ ذوی القربی ۔ یتامی ، مساکین وغیرہ کو دے۔ صبر واستقلال سے بسر کرے۔
تیسرا مرتبہ - آخری یہ ہے کہ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا (حم سجدہ: ۳۱) اور قُلِ الله
ثُمَّ ذَرْهُمْ (الانعام: (۹۲) اللہ ہی اللہ رہ جائے ۔ یاد رکھو معاشرت کے اصولوں میں سے اعلیٰ
لے جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب تو اللہ ہی ہے ( پھر سب کا دھیان اور مطلق گناہ چھوڑ دیا) اور اسی حالت پر جمے رہے۔
ے تو کہہ دے فقط اللہ ہی نے (اتارا ہے ) پھر ان کو چھوڑ دے۔
حقائق الفرقان
۲۹۷
سُورَةُ الْمَائِدَة
اصول یہ ہے کہ حکموں کا پابند ہو۔ یہ بد معاش لوگوں کا اصول ہے کہ دنیا کھائے مکر سے ۔ ایسے لوگ
کبھی سکھ نہیں پاتے۔
وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ - وسیلہ کے دو معنے ہیں ۔ ایک تو حاجت ۔ پس مطلب یہ ہوا کہ به
اپنی حاجتیں جناب الہی میں لے جاؤ ۔ دیکھو سورۃ بنی اسرائيل أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ
إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ - (بنی اسرائیل: ۵۸) یہ لوگ جن کو پکارتے ہیں وہ تو خود اپنی حاجتیں رب کے
حضور مانگتے ہیں ابن عباس کا ایک شعر
كُلُّ الرِّجَالِ لَهُمْ إِلَيْكَ وَسَيْلَةٌ -
دوسرے معنے ہیں ذریعہ کے۔ اور ذرائع چار قسم کے ہیں۔
ایک ذریعہ جسے اختیار کیا جائے تو اختیار کرنے والے کو با ایمان کہتے ہیں۔
ایک ذریعہ جسے اختیار کیا جائے تو اختیار کرنے والے کو عقل مند کہتے ہیں ۔
ایک ذریعہ جسے اختیار کیا جائے تو اختیار کرنے والے کو بے ایمان کہتے ہیں۔
ایک ذریعہ جسے اختیار کیا جائے تو اختیار کرنے والے کو بے عقل کہتے ہیں۔
مثلاً اللہ کے لے حکموں کو ماننا۔ نیک بننا ۔ ہدایت کی بات مان لینا۔ یہ تمام مذہبوں کا متفق علیہ مسئلہ
ہے پس اس ذریعہ پر عمل کرنے والا با ایمان ہے۔
دوم ۔ مثلاً پار جانا ہے۔ دریا میں موجوں پر موجیں آ رہی ہیں ۔ اب وہاں کشتی کا سامان کرنے
والا عقل مند کہلاتا ہے۔
سوم - مثلاً بت پرست بت کے آگے ناچتا ہے۔ عمدہ کھانے پکا کے اس کے سامنے رکھتا
ہے۔ قبر کو سجدہ کرتا ہے ۔ اللہ کے نام کے سوا کسی کا روزہ ، طواف، قربانی کرتا ہے۔ اس وسیلہ کو
اختیار کرنے والا بے ایمان ہے۔
چہارم ۔ مثلاً ایک ایسا آدمی ہے جو ان وسائل کو جو قدرت نے کسی مطلب کے حصول کے لئے
اے سب لوگوں کے لئے تو ہی حاجت روا ہے۔