سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 4

حقائق الفرقان
۲۹۸
سُورَةُ الْمَائِدَة
بنائے ہیں ۔ ان پر جھوٹا قیاس کرتا ہے مثلاً باریک سوئی ململ کو سی سکتی ہے تو وہ سمجھے کہ ہل کا پھالا
بطریق اولی اسے جلد سی سکتا ہے یا جیسے بیوقوف لوگ کہا کرتے ہیں کہ جب معمولی آدمی اس دنیا
میں ہماری مدد کرتے ہیں ۔ تو نبی ، ولی جسم سے الگ ہو کر بعد وفات بطریق اولی ہماری مدد کر سکتے
ہیں۔ کوئی شخص جہاز میں لوہا سمجھ کر پھر بہت سالوہا لے کر اس پر ہو بیٹھے اور سمجھے کہ میں اس پار
اتر جاؤں گا۔ یہ بے عقل ہے۔
پس الوسیلہ فرمایا ۔ یعنی ذریعہ ہو ۔ مگر اس ذریعہ کو دیکھ لو وہ بے ایمانی کا تو نہیں ۔
عقل و تجربہ و ایمان کے موافق ہے یا نہیں۔ مکلف انسان عقل و تجربہ و ایمان سے تقویٰ کے
سامان کرے مگر وہ عقل و تجربہ وشریعت کے خلاف نہ ہوں ۔ پھر یہ کہ مجاہدہ فی سبیل اللہ کرے۔
جب ان تین قاعدوں پر چلے گا تو مظفر و منصور ہو گا۔ بعض لوگ حقیقی ذرائع سے کام نہیں لیتے اور
چاہتے ہیں کہ گھر بیٹھے ہم کو عمدہ لباس ، عمدہ مکان ، راحت و آرام کی چیز مل جائے ۔ ایسے لوگ آخر مثلاً
چوری کا پیشہ وغیرہ ناجائز اختیار کر لیتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۵)
٣٩ وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا جَزَاءًا بِمَا كَسَبَا نَكَالًا
مِّنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت دونوں کے ہاتھ کاٹ ڈالو یہ سزا ہے ان
کے کرتوت کی عذاب ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ بڑا زبردست بڑا حکمت والا ہے۔
تفسير وَالسَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا جَزَاءً بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِنَ اللَّهِ - چور مرد
اور چور عورت کے ہاتھ کاٹ دو ۔ یہ بدلہ ہے ان کے کسب کا اور عبرت کا موجب ہے اللہ کی
طرف سے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)
السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ - مرد ہو یا عورت ایسے پیشہ وروں کے ہاتھ کاٹ ڈالو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۵ )

حقائق الفرقان
۲۹۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
۴۱۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ
يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ کیا تم نہیں جانتے اللہ ہی کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین کی وہ عذاب دے جس کو چاہے
اور کمزوری معاف کرے جس کی چاہے۔ اور اللہ ہر چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر ۔ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - رزق کے لئے ایسی بری راہ اختیار کرنا نہایت قبیح ہے وہ تو
جائز طریقے سے رزق دینے پر قادر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۵)
۴۲- يايُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنُكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ
قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قُلُوبُهُمْ وَمِنَ الَّذِينَ هَادُوا سَمْعُونَ
لِلْكَذِبِ سَمْعُونَ لِقَوْمٍ أَخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ
مَوَاضِعِهِ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هُذَا فَخُذُوهُ وَ إِنْ لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا وَ
مَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ فَلَنْ تَمْلِكَ لَهُ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا أُولَئِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ
اللهُ أَنْ يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْى وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ
عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے رسول ! تجھے عمگین نہ کرے ان لوگوں کا کوشش کر نا حق پوشی اور انکار میں جو بظاہر منہ
سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے مانا حالانکہ ان کے دلوں نے نہیں مانا۔ اور وہ جو یہودی ہیں جھوٹ
بولنے کے لئے کچھ سننے آتے ہیں مان لیتے ہیں اور قوموں کی باتیں ( یا دوسروں کے جاسوس ہیں ) جو
تیرے پاس ابھی نہیں آئے ۔ بدل دیتے ہیں لفظوں کو ان کے ٹھکانوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہ حکم
ملے تو لے لینا اور اگر یہ نہ ملے تو بچتے رہنا۔ اور اللہ جس کو عذاب دینا چاہے تو اللہ پر تیرا اس کے لئے
کچھ بس نہیں چلتا ( کہ نہ ہونے دے) یہی لوگ ہیں جن کے لئے اللہ نے نہیں چاہا کہ ان کے دل
پاک کرے۔ ان کے لئے دنیا میں ذلت اور رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے۔

حقائق الفرقان
۳۰۰
سُورَةُ الْمَائِدَة
تفسیر ۔ اے رسول نہ غمگین کریں تجھے وہ لوگ جو کفر میں تیزی سے بڑھتے ہیں ان لوگوں میں
سے جنہوں نے اپنے مونہوں سے کہا۔ ہم ایمان لائے۔ اور ان کے دل ایمان نہیں لائے ۔ وہ
لوگ کان لگاتے ہیں کہ یہاں سے سن کر کر باہر جا کر جھوٹ پھیلائیں ۔ ۔ یا دوسرے مخالفوں کی بھی مان
لیتے ہیں جو ابھی تیرے پاس نہیں آئے ۔ ٹھیک موقعوں سے بات کو الٹ پلٹ کر دیتے ہیں۔ کہتے
ہیں اگر تم کو یہ تعلیم ملے تو لے لو۔ اور اگر یہ نہ ملے تو پر ہیز کرو اور جسے اللہ عذاب دینا چاہے تو اسے
اللہ سے بچانے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا۔ یہ ایسے لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں کو پاک کرنا
نہیں چاہا۔ ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۳)
جب انسان خدا کا ہو جاتا ہے تو اس کو تمام ذرات عالم پر ایک تصرف ملتا ہے اس کی صحبت میں
ایک برکت رکھی جاتی ہے اور یہ ایک فطرتی بات ہے کہ ایک انسان کے اخلاق کا اثر دوسرے کے
اخلاق پر پڑتا ہے۔ بعض طبائع ایسی بھی ہیں جو نیکوں کی صحبت میں نیک اور بدوں کی صحبت میں بد ہو
جاتی ہیں۔ قرآن کریم میں ایسی فطرتوں کا ذکر آیا ہے سَمْعُونَ لِلْكَذِبِ سَمْعُونَ لِقَوْمٍ أَخَرِينَ
بعض لوگ اس قسم کے ہیں کہ ہمارے پاس بیٹھ کر ہماری باتوں کو پسند کرتے ہیں ۔ جب دوسروں کے
پاس جا بیٹھتے ہیں تو پھر ان کی باتیں قبول کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ متقیوں کی
صحبت میں رہیں اور وہ وقت نہ ملے تو استغفار ، لاحول اور دعا کریں۔ دعا کی حقیقت سے لوگ کیسے
بے خبر ہیں ۔
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۰،۹)
لَا يَحْزُنُكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ ۔ بعض وقت کفر کرنے والے کو آرام میں دیکھ کر ضعیف
مومن کا دل گھبرا اٹھتا ہے کہ یہ بے ایمان ہو کر کیسے آرام اور عزت میں ہے۔ یہ دھو کہ ہوتا ہے ورنہ
ہم نے کئی ایسے لوگوں کو بظاہر دیکھا ہے کہ اتنا بڑا مکان ہے اور اس میں ایک ہی بڑی دری ہے مگر
ساتھ مرگی کا عارضہ ہے جو کثرتِ زنا کی وجہ سے ہے۔ اسی طرح ایک اور کو دیکھا۔ ہر وقت وہاں
راگ و رنگ رہتا۔ آہستہ آہستہ موقع آیا کہ اس نے آتشک سے اپنا بالکل تباہ ہونا مانا۔ اور یہ صرف غم
میں دل بہلانے کے لئے تھا۔

حقائق الفرقان
۳۰۱
سُورَةُ الْمَائِدَة
إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ - یعنی اگر یہ بات ان میں پائی گئی تو سچے ۔ ورنہ نہیں ۔ لوگ گھر ہی
سے باتیں بنا کر لے آتے ہیں۔ ایک دفعہ حضرت صاحب کے پاس ایسے آدمی آئے جو گھر سے یہ
مشورہ کر آئے کہ فاتحہ خلف الامام کا مسئلہ پوچھتے ہیں۔ اگر انہوں نے کہا۔ جائز نہیں ۔ تو سچے ورنہ
جھوٹے۔ ایسی خود ساختہ باتوں میں بہت دھو کہ لگتا ہے ۔ مَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ جو لوگ اپنی شرارتوں
سے اس حد تک پہنچ گئے ۔ خدان کے فتنہ کا ارادہ رکھتا ہے۔ لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ
۔۔۔۔ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ - (الصف : (۶) سے اس کی تشریح ہوتی ہے یعنی خدا ان کے
دلوں کو پاک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا جو خود ٹیڑھا پن سے اس حالت کو پہنچ گئے کہ پھر سیدھے نہیں
ہونا چاہتے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۶،۸۵)
۴۵ اِنَّا اَنْزَلْنَا التَّوْرَةَ فِيهَا هُدًى وَ نُورٌ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ
أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرَّبْنِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا مِنْ كِتٰبِ اللَّهِ
وَ كَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاء فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَنًا
قَلِيلًا وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے توریت اتاری جس میں ہدایت اور روشنی ہے اس کے موافق حکم دیتے تھے
فرمان بردار نہبی یہودیوں کو اور علماء وفقہاء اور حکماء اللہ والے درویش کیونکہ وہ محافظ ٹھہرائے گئے اللہ کی
کتاب سے۔اور وہ تھے اور رہیں گے گواہ اور خبر گراں (ان سے کہا گیا تھا) تم لوگوں
سے نہ ڈرو، مجھ سے ڈرو اور نہ لو میری آیتوں کے بدلے دنیا کا تھوڑا سا فائدہ۔ اور جو اللہ کے
اتارے ہوئے کے موافق حکم نہ دیں تو یہی لوگ کافر ہیں ۔
تفسیر اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو بہت آسان رکھا ہے۔ دین کا مدار تعظیم لامر اللہ شفقت علی خلق الله
پر ہے دیکھئے ایک طرف نماز کیسی اعلیٰ عبادت ہے کہ تمام مذاہب کی عبادتوں کی جامع ہے دوسری
طرف زکوۃ ۔ قرآن مجید میں دونوں کی تاکید ہے۔ اس کے علاوہ اور جو عیوب لوگوں میں ہوں ان کی
اصلاح فرماتا ہے۔ جوں جوں زمانہ پیچھے جاتا ہے۔ نبوت کے ثبوت بڑھتے جاتے ہیں۔ آدم کے
ے پھر جب وہ کبھی کی راہ چلے تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا بنادیا۔

حقائق الفرقان
۳۰۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
وقت میں اگر کوئی مسئلہ الہام و نبوت پر اڑ بیٹھتا تو جواب دینا مشکل تھا لیکن ہمارے زمانے میں کوئی
مشکل نہیں ۔ انبیاء، اولیاء علمین گزر چکے ہیں۔ ام کا مشترکہ تعامل موجود ہے۔ پھر سب سے زیادہ
سہولت یہ ہے کہ تمام دنیا کے مذاہب کے دلائل ، حالات ، اخلاق ، کارنامے ہم کو میسر آ سکتے ہیں۔
ژندوستا ملتے نہ تھے۔ اب چند پیسوں پر ملتے ہیں ۔ ویدوں کے لئے ایک زمانہ تو وہ تھا کہ احمد
بیرونی، ایک شخص انجمن تحقیق مذاہب کا ممبر ۴۰ سال ہند میں رہا۔ وہ ہندوؤں کے حالات کے
سلسلہ میں لکھتا ہے کہ انکی ایک اور کتاب ہے جس کو یہ لوگ زبانی بعض مقامات سے پڑھتے ہیں اور
میں نے اسے دیکھا نہیں ۔ دیکھئے یا تو وہ زمانہ کہ ۴۰ سال ایک شخص محض اسی تحقیق کے لئے رہتا ہے
اور سنسکرت کی تحصیل میں ایسی سرگرمی دکھلاتا ہے کہ وہ اس کی مادری زبان کی طرح ہو گئی ۔ مگر وید
دیکھنے نصیب نہیں یا اب یہ زمانہ کہ چاروں ویدہ ہے روپیہ پر ملتے ہیں۔ یہی حال بائیبل کا ہے کہ
ایک روپیہ تک مل سکتی ہے۔
پس تحقیق کے لئے بہت آسانیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو رات والوں کو متنبہ کرتا ہے کہ تم تو رات ہی کو غور
سے پڑھو ہم نے اس میں ھدی ہدایت نازل کی یعنی اس عہد نامہ کے رسول کی طرف راہنمائی کی چنانچہ
بتادیا کہ موسیٰ کا مثیل آئے گا اور وہ بت پرستی کا دشمن ہوگا۔ اس کا خلاف کرو گے تو تم سے حساب لیا جاوے گا۔
فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈر کر بلکہ میرا ڈر رکھ کر اور دنیا کی آیت اللہ کے
سامنے مطلق پرواہ نہ کر کے ما انْزَلَ اللہ کو حاکم بناؤ ۔ صاف معلوم ہوگا کہ محمد رسول اللہ ہیں ۔ مگر تم نبی
پر ایمان لانا تو کجا اس کی ایذا رسانی اور قتل کی فکر میں ہو حالانکہ تو رات ہی میں درج ہے کہ نفس کے
بدلے نفس مارا جائے گا۔ بلکہ آنکھ کے بدلے آنکھ۔ ان آیات میں بتایا ہے کہ تم تو رات کے اور
احکام بھی چھوڑ چکے ہو۔ نبی کی مخالفت میں تو یہ بتاتے ہیں کہ ہمیں اپنادین بڑا عزیز ہے ہم اپنے دین
پر قائم ہیں مگر واقعات اس کے خلاف ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶ )
۲۲

حقائق الفرقان
۳۰۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
هُدًى وَ نُور - ہدایت اس لئے کہ اس میں نبی کریم کی پیشگوئی ہے اور نور یہ کہ اس میں توحید
بھی سکھائی ہے ۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
۴۹۔ وَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتٰبِ وَ
مُهَيْمِنَّا عَلَيْهِ فَاحْكُمُ بَيْنَهُم بِمَا اَنْزَلَ اللهُ وَلَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَهُمْ عَمَّا جَاءَكَ
مِنَ الْحَقِّ لِكُلِّ جَعَلْنَا مِنْكُمُ شِرْعَةً وَ مِنْهَاجًا وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمُ
أمَّةً وَاحِدَةً وَ لكِنْ لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا الكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرُتِ إِلَى اللَّهِ
مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے تجھ پر برحق سچی کتاب اتاری جو سچا بتاتی ہے پاس والی کتابوں کو اور امین حافظ
اور شاہد ہے اس کی۔ تو فیصلہ کر ان لوگوں میں اس کے مطابق جو اللہ نے اتارا اور ان کی گری ہوئی
خواہشوں پر نہ چل وہ راہ حق چھوڑ کر جو تیرے پاس آچکی (اے مخاطب!) تم میں سے ہر ایک کے
لئے راستہ اور عملی نمونہ ہم نے مقرر کیا ہے اور اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا
لیکن اللہ تم کو انعام دینا چاہتا ہے ان طاقتوں میں جو ہم نے تم کو دیں ہیں تو کوشش کرونیکیوں میں ۔ تم
سب کو اللہ ہی کے طرف پلٹنا ہے پھر اللہ تم کو خبر دار کرے گا جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے۔
تفسیر بالحق - سرا پاحق ۔ بعض کتابیں بالکل باطل ہوتی ہیں۔ بعض میں حق و باطل ملا جلا ۔
بعضوں میں حق زیادہ ہوتا ہے اور باطل کم ۔ مگر یہ قرآن سرا پا حق ہے۔
مُهَيْمِنَّا - جامع ، محافظ -
شِرْعَةً وَ مِنْهَاجًا - شِرْعَةً کہتے ہیں پانی کے گھاٹ کو۔ اور مِنْهَا جا خشکی کا راستہ کہتے ہیں۔
انسان کو دو ضرورتیں ہیں۔ ایک ضرورت تو اللہ کی پاک شریعت ہی سے حل ہوتی ہے۔ اور ایک قسم کی
ضرورت کو اللہ نے انسان کے عقل و فہم پر چھوڑ دیا ہے۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم زراعت کرو۔
اب کھیتوں میں بیج بونے کے طریق کو شریعت میں داخل نہیں کیا۔ ایسا ہی کپڑے پہننے کا حکم ہے مگر
اب ہر ملک کے موسموں کے سبب جیسا کپڑا چاہیے یہ انسان کے فہم پر چھوڑ دیا ہے۔

حقائق الفرقان
له ولد
سُورَةُ الْمَائِدَة
لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً - یعنی تمہیں ایک ہی مذہب پر بنا دیتا۔ مگر یہ جبر ہو جاتا۔ لیکن ہم نے
تمہیں ان قوای میں جو ہم نے دیئے ہیں۔
نیکی نہ کرو بلکہ فطرتا تو پھر اجر کیسا ہو۔
لِيَبْلُوَكُمْ انعام دینا چاہا ہے پس تم نیکیاں بڑھ بڑھ کر کرو اور اجر لو۔ اگر اپنے اختیار سے تم
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶)
میں دنیا پرست واعظوں کا دشمن ہوں کیونکہ ان کی اغراض محدود، ان کے حوصلے چھوٹے،
خیالات پست ہوتے ہیں ۔ جس واعظ کی اغراض دینی ہوں وہ ایک ایسی زبردست اور مضبوط
چٹان پر کھڑا ہوتا ہے کہ دنیوی وعظ سب اس کے اندر آ جاتے ہیں کیونکہ وہ ایک امر بالمعروف کرتا
ہے۔ ہر بھی
ہر
بھلی بات کا حکم دینے والا ہوتا ہے اور ہر بُری بات سے روکنے والا والا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے
کہ قرآن شریف کو اللہ تعالیٰ نے مُهيمن فرمایا۔ یہ جامع کتاب ہے جس میں جیسے ایک ملٹری
(فوجی ) واعظ کو فتوحات کے طریقوں اور قواعد جنگ کی ہدایت ہے ویسے ہی نظام مملکت اور
سیاست مدن کے اصول اعلیٰ درجہ کے بتائے گئے ہیں۔ غرض ہر رنگ اور ہر طرز کی اصلاح اور
بہتری کے اصول یہ بتاتا ہے۔
۵۱
-
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
افَحُكُمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِقَوْمٍ
يوقنون -
ترجمہ۔ کیا وہ جاہلیت کے زمانہ کا حکم مانگتے ہیں اور اللہ سے بہتر کون حکم کرنے والا ہے یقین کرنے
والی قوم کے لئے ۔
تفسير افَحُكُمُ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ ۔ یعنی شتر بے مہار بنا چاہتے
۔
ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶)

حقائق الفرقان
۳۰۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
۵۲- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ
أَوْلِيَاءَ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ
الظلمين -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! یہود اور نصاریٰ کو اپنا دلی دوست نہ بناؤ (وہ) آپس میں ایک دوسرے
کے رفیق ہیں۔ اور تم میں سے جو ان کو دوست رکھے گا کوئی تو بے شک وہ انہیں میں کا ہو جائے گا
بے شک ظالم جس راہ پر چل رہے ہیں وہ اللہ کی بتائی ہوئی نہیں۔
تفسیر - اولیاء ۔ دل کا متصرف ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۶)
لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ - یہ جنگ کے وقت کا ذکر ہے۔ سورۃ ممتحنہ دیکھو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
۵۳۔ فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَى أَنْ
تُصِيبَنَا دَابِرَةُ فَعَسَى اللهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِّنْ عِنْدِهِ فَيُصْبِحُوا عَلَى
مَا أَسَرُّوا فِي أَنْفُسِهِمْ لَدِمِينَ ۔
ترجمہ ۔ تو تو ان کو دیکھے گا جن کے دلوں میں کمزوری ہے کہ وہ دوڑ رہے ہیں ان کی طرف،
کہتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں کہ ہم پر کوئی مصیبت نہ آ پڑے تو امید ہے کہ اللہ لائے گا فتح کو یا کوئی
خاص فیصلہ اپنے پاس سے تو اس وقت اس بدگمانی پر جو وہ اپنے دلوں میں کرتے تھے پچھتائیں گے۔
تفسیر - يُسَارِعُونَ فِيهِمْ ۔ ان میں شامل ہونے کے لئے جلد بازی کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶)

حقائق الفرقان
۳۰۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
۵۵ - يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ
يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَابِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ
مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! جو تم میں سے پھر جائے گا اپنے دین سے تو اللہ تعالیٰ لے آئے گا اور
ایک ایسی قوم کو کہ وہ اللہ کو دوست رکھتی ہوگی اور اللہ ان کو دوست رکھتا ہو گا وہ نرم دل مومنوں کے
سامنے اور منکروں پر سخت دل ہوں گے اللہ کی راہ میں جان و مال لڑا دیں گے اور کسی ملامت کرنے
والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہے دے اور اللہ بڑی گنجائش والا اور
بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِہ ۔ اس آیت میں جو معاملہ ہے وہ
بظاہر تکلیف دہ ہے کسی شخص کا بھائی، بیٹا ، دوست، سچے مذہب سے پھر جائے تو اسے کس قدر رنج پہنچتا
ہے۔ پھر صحابہ کرام کو اپنے قلت تعداد کی حالت میں اس قدر محنتوں سے مسلمان بنانے کے بعد پھر
بھی کسی کا ارتداد دیکھنا پڑے تو کیا کچھ دکھ پہنچنا چاہیے تھا۔ لیکن خدا تعالیٰ اس معاملہ میں مومنوں کے
لئے ایک بشارت دیتا ہے کہ ایک مرتد ہو تو میں تمہیں اس کے بدلے میں ایک قوم دوں گا اور وہ قوم بھی
ایسی کہ میں ان سے محبت کروں گا اور وہ مجھ سے ۔ ایک دفعہ ایک لڑکے نے (جس کی پڑھائی پر میں
نے ہزاروں روپیہ خرچ کیا تھا ) مجھے خط میں لکھا کہ میں ناپاک مذہب اسلام کو چھوڑتا ہوں ۔ مجھے بہت
دکھ ہوتا کہ اگر یہ آیت معاً میرے ذہن میں نہ آجاتی ۔
اذلة - دراصل تھوڑوں کو کہتے ہیں۔ چونکہ تھوڑے عاجز ہوتے ہیں اس لئے مطلب یہ ہے
کہ نرم دل ۔ یہ آیت شیعہ کے لئے کاری حربہ ہے۔ عرب میں بھی جب سلسلہ ارتداد شروع ہوا تو جو
قوم ان کے مقابلہ میں اٹھی جسے يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ کا سرته سر سر ٹیفکیٹ مل چکا ہو۔ وہ بالا تفاق
حضرت ابوبکر اور ان کے پیرو تھے وہی کافروں پر غالب آئے ۔ وہ فی سبیل اللہ جہاد کرتے رہے اور
وہی کسی سے نہیں ڈرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۶، ۸۷)

حقائق الفرقان
٣٠٧
ایک تارک اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں ۔
سُورَةُ الْمَائِدَة
ہمارے لئے تمہارا ارتداد بھی خوشی کا باعث ہے کیونکہ قرآن کریم میں ایسے ارتداد اور مرتدوں
کے بدلہ ہم کو وعدہ دیا گیا ہے مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَ
يُحِبُّونَة ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۴)
اگر تم میں سے کوئی ایک مرتد ہو جاوے تو اس کے بدلہ اللہ تعالیٰ ایک بڑی قوم لائے گا۔ جو اللہ تعالیٰ
سے محبت کرنے والی اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرنے والا ہوگا۔ اس تارک اور اس کے اور مرتد بھائیوں
کے بدلہ ہمیں قوموں کی قو میں مسلمان اور نیک مسلمان جو محبوب الہی ہوں گے عطا کرے گا اور ضرور
عطا کرے گا فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمين (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۷)
۵۶ - إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللهُ وَرَسُولُهُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ
يُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ ہی تمہارا دلی دوست ہے اور اُس کا رسول اور وہ ایمان دار جو نماز کو ٹھیک درست رکھتے
ہیں اور زکوۃ دیا کرتے ہیں اور جھکنے والی جماعت کے ساتھ جھکتے ہیں۔
تفسير - يُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ ۔ کہ وہ زکوۃ دیتے ہیں اور ہر وقت خدا کی جناب کے فرماں بردار
ہیں۔ اس آیت کو شیعہ نے حضرت علی پر لگایا ہے اور ایک روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ ہی نے
بحالت رکوع زکوۃ دی تھی۔ مگر یہ ان کی غلطی ہے۔ ہمارے دوست حکیم فضل دین صاحب نے ایک
دفعہ ایک شیعہ کو خوب جواب دیا۔ پہلے اس سے دریافت کیا کیا حضرت ابوبکر حضرت علی کے مد مقابل
میں تھے اس نے کہا ہاں ۔ انہوں نے خلافت غصب کی وغیرہ وغیرہ ۔ تب حکیم صاحب نے کہا تم ہوش
کرو۔ اسی آیت کے ساتھ لکھا ہے ۔ فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغَلِبُونَ (المائدہ: ۵۷) پس غالب تو
تم خود ابوبکر کو مانتے ہو۔ حزب اللہ سے بھی وہی ہوا۔ اور یہی نشان ہے ان لوگوں کا جو يؤتُونَ الزَّکٰوة
وَهُمْ رَاكِعُونَ کے مصداق ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۷ )
ے اور اللہ ہی کی جماعت غالب ہے۔

حقائق الفرقان
٣٠٨
سُورَةُ الْمَائِدَة
وَهُمْ رَاكِعُونَ ۔ خدا کے حضور عاجزی کرنے والے۔
تشحذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
۵۹ - وَإِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلوةِ اتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَ لَعِبًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا
يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب تم اذان دیتے ہو اور نماز کے لئے پکارتے ہو تو وہ اذان کو ٹھٹھا اور بے حقیقت چیز
بناتے ہیں کیونکہ وہ قوم بالکل بے عقل ہے۔
تفسیر قرآن کریم تذلیل اور اہانت کے طور پر ان لوگوں کا حال بیان کرتا ہے جو عقل سے
کام نہیں لیتے اور بے عقلی کے بدنتائج میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ جیسے فرمایا وَ إِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلوةِ
اتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَ لَعِبًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ اور جب تم انہیں نماز کو بلاتے ہو۔ اسے
حقارت اور کھیل میں اڑاتے ہیں ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵)
٢٠ - قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُونَ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ
إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَ أَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ -
ترجمہ ۔ تم کہہ دو اے اہل کتاب ! تم ہم میں کیا عیب پاتے ہو بس یہی کہ ہم نے مانا ہے اللہ کو اور اس
کلام کو جو ہم پر اترا اور جو ہم سے پہلے اتارا گیا اور تم تو اکثر نا فرمان ہی ہو۔
تفسیر۔ انہیں کہہ ۔ اے کتاب والو ۔ تم اس لئے ہم سے بیزار ہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور
اس پر جو ہم پر نازل کیا گیا اور اس پر جو پہلے نازل کیا گیا اور تمہاری ناراضی کی جڑ یہ ہے کہ تم حدود الہیہ
کو توڑنے والے ہو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹،۲۳۸)

حقائق الفرقان
۳۰۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
٦١ - قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٌ مِنْ ذَلِكَ مَثْوبَةً عِنْدَ اللَّهِ مَنْ لَّعَنَهُ اللَّهُ وَ
غَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ أُولَئِكَ
شَرٌّ مَكَانًا وَ أَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ ۔
ترجمہ ۔ بھلا میں تم کو بتا دوں ان (فرضی) عیب والوں سے زیادہ عیب والا اللہ کے نزدیک جزا میں وہ ہے
جس کو اللہ نے در بدر کیا اور اس پر خفا ہوا اور ان میں سے بعض کو بندر اور بعض کو سور کی صفت والا بنادیا
اور وہ پوجنے لگے سرکش شیطان کو یہی لوگ ہیں بدترین درجہ والے اور بہت ہی بھٹکے ہوئے سیدھی راہ سے۔
تفسير - قُلْ هَلْ أَنَيْنَكُمْ بِشَرٌ مِنْ ذَلِكَ -
فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَهُ رَبُّهُ فَاكْرَمَهُ وَ نَعَمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَهُ
فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ (الفجر :۱۲ (۱۷) سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتلاء دوقسم کے ہیں۔
ہمارے ملک میں اگر کسی سے پوچھتے ہیں کہ کیا حال ہے تو وہ کہتا ہے بڑا فضل ہے۔ جس سے مراد یہ
ہے کہ مال مویشی ۔ اولا د سب کچھ ہے۔ اسی طرح فضل الہی کے چھن جانے سے بھی یہی مقصد ہوتا ہے
کہ یہ چیزیں ہیں نہیں۔ اللہ تعالیٰ اسی سورۃ میں فرماتا ہے کہ فضل کا دار و مدار تو یتیم کے ساتھ سلوک
کرنے۔ کسی مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب پر ہے اور یہ کہ مال سے زیادہ محبت نہ ہو۔ اس رکوع میں
بعثت کے نشان فرمائے ہیں۔
ترجمہ یہ ہے کیا ہم اطلاع دیں تمہیں اس کی جس کو ایک برا نتیجہ ملا ہے۔
جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ ۔ وہ ذلیل کر دیئے گئے ۔ چنانچہ یہودیوں کی نسبت ارشاد ہے ۔ الا ۔ گئے۔ کی
بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ حَبْلٍ مِنَ النَّاسِ (آل عمران : ۱۱۳) اور لا تُنصَرُونَ - (هود: ۱۱۴)
وَالْخَنَازِيرَ - مال دنیا کا حریص اور شہوت کا حریص ۔
عَبَدَ الطَّاغُوتَ - حد سے نکلنے والے کا فرماں بردار۔
لے پس جب انسان کو اس کا رب آزماتا ہے اور اس کو عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے
خوب عزت دی ۔ اور جب اس کا امتحان لینا چاہتا ہے اس کا رب ( اور طرح سے ) تو تنگ کر دیتا ہے اس پر روزی
تو انسان کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا ۔ ۲ مگر کہ ہوں ساتھ حبل اللہ کے یا ساتھ جبل الناس کے۔
مددگار نہ ہوگا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی