سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 5
حقائق الفرقان
۳۱۰
سُورَةُ الْمَائِدَة
سَوَاءِ السَّبِيلِ ۔ پاک ، عمدہ، قریب راہ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۷ )
ان سے کہہ میں تمہیں ان قوموں کی خبر دوں ۔ جنہیں خدا کی طرف سے ان کے ایسے افعال
کا بہت برا بدلہ ملا ۔ وہ وہ ہیں جنہیں خدا نے بندر اور سؤر اور شیطان کے پرستار بنا دیا۔ یہ بہت
رے پایہ کے لوگ ہیں اور سب سے زیادہ راہِ حق سے دور بھٹکے ہو ۔ بھٹکے ہوئے ہیں ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۹)
وہ جو اپنے آپ کو ابراہیم کے فرزند کہلاتے تھے ان کی نسبت قرآن ہی نے خود شہادت دی
ہے۔ أَكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ (آل عمران : (۱۱) ان میں اکثر لوگ فاسق تھے اور یہاں تک فسق و فجور
نے ترقی کی ہوئی تھی کہ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ یہ اس وقت کے لکھے پڑھے علماء سجادہ
نشین۔ خدا کی کتاب مقدس کے وارث لوگوں کا نقشہ ہے کہ وہ ایسے ذلیل وخوار ہیں جیسے بندر ۔ وہ
ایسے شہوت پرست اور بے حیا ہیں جیسے خنزیر ۔ اس سے اندازہ کروان لوگوں کا جو پڑھے لکھے نہ تھے،
جو کتاب مقدس کے وارث نہ تھے، جو موسیٰ کی گڑی پر نہ بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر یہ تو ان کے اخلاق بد،
عادات بد یا عزت و ذلت کی حالت کا نقشہ ہے۔ اگر چہ ایک دانشمند اخلاقی حالت اور عرفی حالت کو ہی
دیکھ کر روحانی حالت کا پتہ لگا سکتا ہے۔ مگر خود خدا تعالیٰ نے بھی بتا دیا ہے کہ روحانی حالت بھی ایسی
خراب ہو چکی تھی کہ وہ عبد الطاغوت بن گئے تھے۔ یعنی حدود الہی کے توڑنے والوں کے عبد بنے
ہوئے تھے۔ ان کے معبود طاغوت تھے۔ اب خیال کرو کہ اخلاق پر وہ اثر ۔ روح پر یہ صدمہ عزت
کی وہ حالت ! یہ ہے وہ قوم جو نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَ احِباؤُں کہنے والی تھی ۔ اس چھوٹے درجہ کی مخلوق کا
خود قیاس کرلو۔ یہ نقشہ کافی ہے۔ عقائد کے سمجھنے کے لئے یہ کافی ہے۔ عزت و آبرو کے سمجھنے کے لئے
کہ جو بندر کی عزت ہوتی ہے۔ پھر یہ نقشہ کافی ہے۔ اخلاق کے معلوم کرنے کے لئے جو خنزیر کے
ہوتے ہیں کہ وہ سارا بے حیائی اور شہوت کا پتلا ہوتا ہے۔
جب ان لوگوں کا حال میں نے سنایا جو نَحْنُ آبنوا اللهِ وَاحِبَّاؤُنَ (المائدة: ١٩)
لے ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے پیارے ہیں۔
حقائق الفرقان
۳۱۱
سُورَةُ الْمَائِدَة
کہتے اور ابراہیم کے فرزند کہلاتے تھے تو عیسائیوں پر اسی کا قیاس کرلو۔ ان کے پاس تو کوئی کتاب ہی
نہ رہی تھی۔ اور کفارہ کے اعتقاد نے ان کو پوری آزادی اور اباحت سکھا دی تھی اور عربوں کا حال تو ان
سب سے بدتر ہو گا جن کے پاس آج تک کتاب اللہ پہنچی ہی نہ تھی ۔ اور پھر یہ خصوصیت سے عرب ہی
کا حال نہ تھا۔ ایران میں آتش پرستی ہوتی تھی سچے خدا کو چھوڑ دیا ہوا تھا اور اہرمن اور یزدان دو
جدا جدا خدا مانے گئے تھے۔ ہندوستان کی حالت اس سے بھی بدتر تھی۔ جہاں پتھروں ، درختوں تک
کی پوجا اور پرستش سے تسلی نہ پا کر آخر عورتوں اور مردوں کے شہوانی قومی تک کی پرستش جاری ہو چکی سے نہ
تھی ۔ غرض جس طرف نظر اٹھا کر دیکھو ۔ جدھر نگاہ دوڑاؤ۔ دنیا کیا بلحاظ اخلاق فاضلہ کیا بلحاظ عبادات
اور معاملات ہر طرح ایک خطر ناک تاریکی میں مبتلا تھی اور دنیا کی یہ حالت بالطبع چاہتی تھی کہ
ع مردی از غیب برون آید و کاری میکند
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ایک رسول کو عربوں میں مبعوث کیا جیسا کہ فرمایا۔ ھو
الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُولًا مِنْهُم - ( الجمعة : (٣) یہ رسول صرف عربوں ہی کے لئے نہ تھا۔
باوصفیکہ عربوں میں مبعوث ہوا بلکہ اس کی دعوت عام اور کل دنیا کے لئے تھی جیسا کہ اُس نے دنیا کو مخاطب
کر کے سنایا۔ يايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا - (الاعراف:۱۵۹) اے لوگو میں تم سب
کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں اور پھر ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَمَا أَرْسَلُنَكَ إِلَّا رَحْمَةً
لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸) یعنی ہم نے تم کو تمام عالموں پر رحمت کے لئے بھیجا ہے اسی لئے وہ شہر
جہاں سرور عالم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہور پایا ام القری ٹھہرا اور وہ کتاب مبین جس کی شان
ہے لَا رَيْبَ فِيهِ (البقرة: ۳) وہ ام الکتاب کہلائی اور وہ لسان جس میں ام الکتب اتری وہ ام الالسنہ
ٹھہری ۔ یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل تھا جو آدم زاد پر ہوا۔ اور بالخصوص عربوں پر اس رسول نے آ کر کیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۲ صفحه ۸،۷)
ے ایک شخص غیب سے ظاہر ہوتا اور کارنامہ دکھاتا ہے۔
وہی اللہ جس نے امیوں میں (یعنی مکہ والوں میں ) رسول انہیں میں سے بھیجا۔
حقائق الفرقان
۳۱۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
- وَ إِذَا جَاءُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَقَدْ ذَخَلُوا بِالْكُفْرِ وَهُمْ قَدْ خَرَجُوا بِهِ وَ
اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَكْتُمُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہنے لگتے ہیں کہ ہم نے مانا حالانکہ وہ کفر ہی ساتھ
لے کر داخل ہوئے اور کفر ہی ساتھ لے کر پلٹے ۔ اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ چھپاتے تھے۔
تفسیر۔ جب تمہارے پاس آتے ہیں ۔ اھنا کہتے ہیں۔ حالانکہ کفر دل میں لے کر آتے ہیں اور
کفر کو لے کر نکلتے ہیں۔ اور جو کچھ دل میں مخفی رکھتے ہیں اسے خدا خوب جانتا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹)
۱۳ - وَ تَرى كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ أَكْلِهِمُ السُّحْتَ
لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ۔ اور تو دیکھے گا ان میں سے بہتوں کو جو وہ جلدی کرتے ہیں گناہ اور ظلم میں اور اُن کا کھانا حرام
کا ہے وہ کیسے بڑے کرتوت کر رہے ہیں۔
تفسير وَالْعُدْوَانِ ۔ حد بندیوں سے نکلنے والے۔
اللهِمُ السُّحْتَ - حرام خوری۔ میں بارہا بتا چکا ہوں کہ انسان کی نیکی اور تقویٰ کا پتہ مالی
معاملات میں لگتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۷ )
بہت سے ان میں سے تم خوب دیکھتے ہو۔ بدکاری اور بغاوت اور حرام خوری میں بڑھ بڑھ کر قدم مارتے
ہیں۔ بہت ہی برے کام ہیں جو یہ کرتے ہیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹)
۶۴ - لَوْلَا يَنْهُهُمُ الرَّبْنِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَ أَكْلِهِمُ
السحتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ -
ترجمہ۔ ان کو کیوں نہیں منع کرتے اللہ والے علماء حکماء فقہاء درویش بری بات بولنے سے اور حرام مال
کھانے سے وہ کیا ہی برے کام کر رہے ہیں۔
تفسیر ۔ ان کے عالموں اور درویشوں کو چاہیے تھا کہ انہیں نا جائز باتوں اور حرام خوری سے روکتے ۔
بہت ہی بری ہی بری کر تو تیں ہیں جو یہ کرتے ؟ تو یہ کرتے ہیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹)
حقائق الفرقان
۳۱۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
۶۵ - وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ غُلَتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا
لا
بَلْ يَدَهُ مَبْسُوطَتْنِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ وَلَيَزِيدَنَ كَثِيرًا مِنْهُم مَّا أُنْزِلَ
إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَ كُفْرًا وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ
الْقِيمَةِ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللَّهُ وَ يَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ
فَسَادًا وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ۔ اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ کا ہاتھ بولا اور بندھا ہوا ہے یعنی ( نعوذ باللہ ) وہ تنگ دست ہے۔
انہیں کے ہاتھ تنگ دست اور لولے اور بندھے ہوئے ہوں اور اس کہنے کے سبب سے وہ در بدر ہوئے
بلکہ اللہ کے تو دونوں ہاتھ کشادہ ہیں وہ خرچ کیا کرتا (ہے) جس طرح چاہتا ہے۔ قرآن جو تجھ پر نازل
ہوا تیرے رب کی طرف سے وہ ضرور سرکشی اور کفر کو ان میں سے بہتوں میں بڑھائے گا اور ہم نے ڈال
دی ہے ان میں بغض و عداوت قیامت تک ۔ جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے
اور کوشش کرتے ہیں ملک میں شرارت پھیلانے کی ، اور اللہ نا پسند کرتا ہے شریر فسادیوں کو۔
تفسیر - يدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ - نادان لوگ جب تنگ ہوتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں۔ خدا کے ہاتھ
ہمارے لئے شل ہو گئے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۷ )
بَلْ يَدَهُ مَبْسُوطَتَن ۔ ہر ایک صفت موصوف کی شان کے مطابق ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱)
٦٧ - وَ لَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَيةَ وَالْإِنْجِيلَ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ مِّنْ رَّبِّهِمْ
لَا كَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ
مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر وہ قائم رکھتے تو ریت اور انجیل اور وہ کتا ہیں جوان پر نازل ہوئیں ان کے رب کی
طرف سے تو وہ کھاتے اپنے اوپر اور نیچے قدموں کی طرف سے۔ ایک جماعت ہے وسط کی چال والی
اور ان میں کے بہت سے بدکا رہی ہیں۔
حقائق الفرقان
۳۱۴
سُورَةُ الْمَائِدَة
تفسیر مِن فَوْقِهِمْ ۔ میرے نزدیک اس سے مراد مکالمات الہیہ ہیں۔
مِنْ فَوْقِهِمْ - الہامی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۷)
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱)
۶۸ - يَأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغُ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَ إِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا
بَلَغْتَ رِسَالَتَهُ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ
الْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ اے رسول ! پہنچا دے جو تیری طرف وحی کی گئی تیرے رب سے۔ اگر تو نے ایسا نہ کیا تو تُو
نے اللہ کی رسالت نہ پہنچائی ۔ اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے البتہ اللہ تعالیٰ قوم کا فر کو کامیابی کی
راہ نہیں بتاتا۔
تفسیر میں کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ سورۃ نساء و مائدہ معاشرت و تمدن کے مسائل کے لئے ہے کہ
آدمی آرام میں کیونکر گزارے۔ چنانچہ بیوی، بچوں، یتیموں ، بیواؤں سے جیسا سلوک کرنا چاہیے۔
الناس کی طرف
اس کا ذکر ہو چکا۔ اب فرماتا ہے کہ آرام میں اللہ کی کتاب بھی۔۔۔۔۔۔ اور اصلار بین الناس
متوجہ ہو۔ لڑائیاں اگر فتوحات کے لئے ہوں تو آرام ان فتوحات کے انتظام کے لئے ۔
بَلِغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ ۔ یہ آیت بہت قابلِ غور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں سات
بلکہ دس مشکلات میں تھے۔ ایسی حالت میں آپ تبلیغ کرتے رہے۔ ا۔ مکہ کے دشمن تو موجود تھے
ہی آپ ۱۲۰ میل پر ان چالاکیوں سے کیونکر واقف ہو سکتے تھے۔ ۲۔ یہود ۔ بنو قینقاع جو بڑی
بے رحم قوم تھی ۔ ۳۔ بنو قریظہ جن کا مکہ کے گھر گھر میں دخل تھا۔ ۴۔ بنو نضیر جو گنڈے تعویز وغیرہ بھی
دیتے تھے۔ ۵۔ عیسائیوں کا گروہ ۔ ۶۔ اوس و خزرج دونوں میں منافق۔ ۷۔ مشرکان مدینہ۔
پھر عیسائی جو روما کی سلطنت کو ابھارتے تھے۔ ۹۔ یہود ایران والوں کو ابھارنے والے۔ ایسی
مشکلات کا سامنا تھا۔ ۱۰ ۔ مکہ کا دشمن بدستور بلکہ آگے سے زیادہ تیز ۔
وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ اور اللہ تمہیں لوگوں سے محفوظ رکھے گا۔ جس وقت یہ آیت اتری
آپ کے خیمہ کے گرد پہرہ تھا۔ آپ نے فرمایا کہ سب چلے جاؤ۔ اب مجھے تمہاری ضرورت نہیں۔
حقائق الفرقان
۳۱۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
اس آیت پر مجھے ایک مضمون سوجھا کرتا ہے کہ حضرت عمرؓ کیسے بڑے آدمی ، کیسے بڑے مدبر تھے
اور بارعب ۔
حضرت عثمان" ایک چلتا پرزہ قوم بنوامیہ میں سے تھے۔ جن میں بڑے بڑے عقلمند اور
رض
رض
تجربہ کار تھے۔ حضرت علی بڑے شجاع و بہادر تھے۔ مگر قتل کرنے والوں نے حضرت علی کو قتل کر دیا۔
ن عثمان کو مارنے والوں نے تمام صحابہ کرام کے سامنے مار دیا۔ حضرت ضرت عمرؓ کو نماز پڑھتے
ہوئے ایک اکیلے شخص نے خنجر لگا دیا۔ حالانکہ وہ زمانہ اسلام کی پوری شوکت کا زمانہ تھا۔ ان لوگوں کے
حضرت
پاس حفاظت کے سامان بھی تھے ارد گرد سب خیر خواہ تھے مگر پھر بھی قتل کر ہی دیئے گئے۔ برخلاف
اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی مشکلات میں ۔ عرب کا اکثر حصہ اور اپنے پرائے دشمن دشمن ۔ ۔ پھر کس
تحدی سے جاہلوں کو لا کار کر پیشگوئی کی جاتی ہے۔ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ اور یہ پیشگوئی پھر
پوری نکلتی ہے۔
لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْکٰفِرِينَ ۔ منکر لوگوں کو تیرے قتل کرنے کی کوئی راہ نہ سوجھے گی ۔ شیعہ
قوم پر مجھے بار بار تعجب آتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم کو ابوبکر، عمر کا خوف تھا حضرت علی کی
خلافت کا اعلان نہ فرماتے تھے۔ اس لئے بَلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ " کا نزول ہوا۔ نادانوں کو یہ سمجھ نہیں
آتی کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کا وعدہ موجود - پھر دو تین آدمیوں کا کیا خوف تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۷، ۸۸)
لکھا ہے کہ اوّل مرتبہ میں جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم چند صحابی کو برعایت ظاہر اپنی
جان کی حفاظت کے لئے ہمراہ رکھا کرتے تھے۔ پھر جب یہ آیت نازل ہوئی وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ
النَّاسِ یعنی خدا تجھ کو لوگوں سے بچائے گا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو رخصت کر دیا
اور فرمایا کہ اب مجھ کو تمہاری حفاظت کی ضرورت نہیں۔ (الحکم جلد ۳ نمبر ۳۰ مؤرخه ۲۴ اگست ۱۸۹۹ صفحه ۲)
اس بات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی اس پاک کتاب
کے پہنچانے میں کیا کیا مصائب اور مشکلات برداشت کیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک
حقائق الفرقان
۳۱۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
لائف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس پاک کلام کو لوگوں تک پہنچا دینے میں اپنی جان
تک کی پرواہ نہیں کی۔ مکی زندگی جن مشکلات کا مجموعہ ہے۔ وہ سب کی سب اسی ایک فرض کے ادا
کرنے کی وجہ سے آپ کو برداشت کرنی پڑی ہیں ۔ لکھا ہے کہ جب مکہ کے شریروں اور کفار نے
آپ کے پیغام کو نہ سنا تو آپ طائف تشریف لے گئے اس خیال سے کہ ان کو سنائیں اور شایدان
میں کوئی رشید اور سعید ایسا ہو جو اس کو سن لے اور اس پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہو جائے جب
حضور علیہ الصلوۃ والسلام طائف پہنچے تو آپ نے وہاں کے عمائد سے فرمایا کہ تم میری ایک بات سنو ۔
لیکن ان شریروں ، قسی القلب لوگوں نے آپ کا پیچھا کیا اور نہایت سختی کے ساتھ آپ کورڈ کر دیا۔
اینٹیں اور پتھر مارتے جاتے تھے۔ اور آپ آگے آگے دوڑتے جا رہے تھے۔ یہاں تک کہ آپ
بارہ کوس تک بھاگے چلے آئے ۔ اور پتھروں سے آپ زخمی ہو گئے ۔ ان تکالیف اور مصائب کو آپ
نے کیوں برداشت کیا ؟ آپ خاموش ہو کر اپنی زندگی آرام سے گزار سکتے تھے پھر وہ بات کیا تھی۔
جس نے آپ کو اس امر پر آمادہ کر دیا کہ خواہ مصیبتوں کے کتنے ہی پہاڑ کیوں نہ ٹوٹ پڑیں۔ لیکن
امر الہی کے پہنچانے میں آپ تساہل نہ فرماویں گے۔ قرآن شریف سے ہی اس کا پتہ چلتا ہے۔ آپ کو
حکم ہوا تھا ۔ بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ - جو کچھ تیری طرف نازل کیا گیا ہے اسے مخلوقِ الہی کو پہنچادے
اور فَاصْدَعُ بمَا تُؤْمَرُ (الحجر: ۹۵) جو تجھے حکم دیا جاتا ہے اس کو کھول کھول کر سنا دے۔ اس
پاک حکم کی تعمیل آپ کا مقصود خاطر تھا۔ اور اس کے لئے آپ ہر ایک آفت اور مصیبت کو بہزار جان
برداشت کرنے کو آمادہ تھے۔ پھر قرآن شریف کے تو تیس سپارے ہیں اور ان میں ہزاروں ہزار
مضامین ہیں۔ جن کو پہنچانا آپ کا ہی کام تھا۔ اگر اللہ تعالیٰ کی تائید شامل حال نہ ہو اور اس کی نصرت
ساتھ نہ ہو تو پشت شکن امور پیش آ جاتے ہیں۔ اس زمانہ میں ہی دیکھ لو کہ ایک توفی کے امر کو پیش
کرنے میں کس قدر دقتیں اندرونی اور بیرونی لوگوں کی طرف سے پیش آ رہی ہیں اور کیا کیا منصوبے
اور تجویزیں مخالفوں کی طرف سے آئے دن ہوتی رہتی ہیں۔ اور وہ شخص جو مسیح موعود کے نام سے آیا
ہے اور اس پیغام کو پہنچانا چاہتا ہے وہ بھی بالمقابل ان کی تکلیفوں اور اذیتوں کی کچھ پرواہ
حقائق الفرقان
۳۱۷
سُورَةُ الْمَائِدَة
نہیں کرتا۔ وہ تھکتا اور ماندہ نہیں ہوتا۔ اُس کا قدم آگے ہی آگے پڑتا ہے اور اس مضمون کے
پہنچانے میں کوئی سستی نہیں کرتا۔ کوئی ذکر ہو۔ اندر ہو باہر ہو۔آخر اس کے کلام : میں یہ بحث ضرور
آ جاتی ہے۔ ادھر مخالفوں کی کوششیں ادھر اس کی مساعی جمیلہ اس پر دعائیں کرتا ہے ، کتابیں لکھتا
ہے، تقریریں کرتا ہے۔ غرض کیا ہے؟ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ (آل عمران:۵۶) کے حقیقی معنے لوگوں کے
ذہن نشین ہو جائیں ۔ کیوں؟ اس موت سے خدا تعالیٰ کی زندگی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حیات ۔ اسلام کی زندگی اور قرآن کریم کی زندگی ثابت ہوتی ہے اور یہ قرآن شریف کی اعلیٰ درجہ کی
خدمت ہے۔
غرض قرآن شریف وہ پاک اور مجید کتاب ہے جس کی اشاعت اور تبلیغ کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کو وہ محنت کرنی پڑی اور آج اس زمانہ کے امام اور خاتم الخلفاء
کو وہ تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مؤرخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ صفحه (۱۲)
- إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ الصَّبِئُونَ وَ النَّصْرَى مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَ
الْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک جو ایماندار ہوئے ہیں اور یہودی اور ستاروں کو پوجنے والے اور ہمہ حق کہنے والے
صابی اور عیسائی (ان میں سے کوئی ہو ماننے والا تو وہ ہے ) جو اللہ کو مانے اور مرنے کے بعد آخرت میں
جی اٹھنے کو مانے اور بھلے کام کرے ایسوں پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ گزشتہ کے لئے پچھتائیں گے۔
تفسیر وَالَّذِينَ هَادُوا - ہر قوم کو آخر اسلام کی طرف جھکنا پڑتا ہے۔ صابی حضرت ابراہیم
کو عظیم الشان مانتے ہیں ۔ حضرت یحیی کو بھی ۔ وضو کرتے ۔ نماز قبلہ رخ ادا کرتے ہیں لیکن
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے میں تامل ہے۔
فرمایا کہ وہ جو اللہ پر ایمان لاتے اور آخرت پر اور نیک عمل کرتے ہیں ان پر زمانہ آتا ہے
کہ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ہوں گے۔ خوف و حزن سے حزن سے محفوظ ہوں گے یعنی آخر اسلام
لے میں تجھے وفات دینے والا ہوں تیری روح قبض کرنے والا ہوں ۔
حقائق الفرقان
۳۱۸
سُورَةُ الْمَائِدَة
غالب آئے گا دیکھو جو بتوں کے حامی تھے۔ جو اپنی اپنی خودساختہ روایات کے پابند تھے۔ ان
کو اپنے بتوں کے کارخانے بگڑنے اور اپنے دین کے کمزور ہو جانے کا کس قدر خوف تھا اور پھر جب
سب کچھ تباہ ہو گیا تو کیسا حزن لاحق ہوا۔ عرب کے ملک سے عیسائیت کا ، یہودیت کا خاتمہ ہو گیا۔
ایک اسلام والے ہی رہ گئے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۸)
۷۲- وَ حَسِبُوا اَلَّا تَكُونَ فِتْنَةٌ فَعَمُوا وَصَلُّوا ثُمَّ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ
عَمُوا وَصَلُّوا كَثِيرٌ مِنْهُمْ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور سمجھے کہ کوئی عذاب یا فتنہ نہ ہوگا پس اندھے ہو گئے ( دل کے ) اور بہرے ہو گئے (حق
سننے کے ) پھر اللہ نے ان پر رجوع برحمت فرمایا پھر اندھے اور بہرے ہو گئے بہت سے ان میں کے
اور اللہ دیکھ رہا ہے ان کے کرتوت۔
تفسیر ۔ تَابَ اللهُ عَلَيْهِمْ - رجوع رحمت کیا اللہ نے حضرت محمد رسول اللہ سا نبی مبعوث کیا۔
ثُمَّ عَمُوا وَصَمُّوا ۔ پھر بھی نہ حق کے بینا ر ہے نہ حق کے شنوا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ صفحه (۸۸)
۷۳ - لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ وَقَالَ الْمَسِيحُ
يبَنِي إِسْرَاءِيلَ اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَ رَبَّكُمُ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ
اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَا وَلَهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِ -
ترجمہ ۔ البتہ البتہ حق پوشی کی اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا اللہ ہی تو ہے وہ مسیح ابن مریم حالانکہ مسیح
نے کہا تھا ( بنی اسرائیل ) کو اے بنی اسرائیل! اللہ ہی کی پوجا کرو میرا بھی رب وہی ہے اور تمہارا بھی
وہی البتہ جو اللہ کا شریک ٹھہراتا ہے تو بے شک اللہ نے جنت اس پر حرام کر دی ہے اور اس کا ٹھکانا
دوزخ ہے اور ظالموں کا تو کوئی مدد گا رنہیں۔
تفسیر - إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَلَهُ النَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ
انْصَارِ ۔ یہ پختہ بات ہے کہ جو اللہ سے شرک کرے۔ اللہ جنت کو اس پر حرام کر دیتا ہے۔ اور اس کا
ٹھکانہ آگ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۱)
حقائق الفرقان
۳۱۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
٧٦ - مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأَمَّهُ
صِدِّيقَةٌ كَانَا يَا كُنِ الطَّعَامَ انْظُرُ كَيْفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ الْآيَتِ ثُمَّ انْظُرُ
اني يُؤْفَكُونَ
ترجمہ ۔ مسیح مریم کا بیٹا تھا ہی کیا صرف ایک رسول ہی تھا بے شک مر چکے اس سے پہلے سب ہی
رسول اور اس کی ماں بڑی راست باز تھی۔ ماں بیٹے کھانا کھایا کرتے تھے۔ دیکھ ہم کیسے صاف صاف
بیان کرتے ہیں ان کے لئے پتے پھر دیکھ وہ کدھر پھرے جاتے ہیں ( بے عقل ) ۔
تفسیر - قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ مسیح بھی ایک رسول تھا ۔ کیا کوئی رسول اس سے پہلے اللہ ،
ابن الله ، دائمی زندگی والا ہوا ہے۔ ہر گز نہیں ۔ پس ایسا ہی یہ بھی ہے۔ جیسے پہلے رسول ہو گزرے یہ سیتی
بھی مر چکا۔
كَانَا يَا كُنِ الطَّعَامَ ۔ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ وہ لگتے اور موتتے تھے۔ کیا لگنے اور
موتنے والا خدا ہو سکتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۸)
یہود نے نہ عیسی کو مارا اور نہ پھانسی دیا بلکہ وہ اپنی طبعی موت سے مر گئے ۔ اڑ گئے ۔جس
لفظ کا ترجمہ ہو سکتا ہے۔ وہ لفظ نہ قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں ۔ قرآن شریف کو سنو ۔ وہ کہتا ہے ۔
مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ۔ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ مسیح ابن مریم رسول تھا اور اس سے
پہلے اس جنس کے رسول سب مر گئے ۔ اس آیت میں قَدْ خَلَتْ کا لفظ ایسا صاف ہے کہ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین اول نے اس لفظ سے استدلال فرما کر تمام ان صحابہ کرام کو جن
کو وفات میں تامل ہوا تھا اپنے نبی کی وفات کا قائل کر دیا چنانچہ وہ آیت جس میں ویسا ہی قَد خَلَتْ
موجود ہے یہ ہے۔
مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - (آل عمران : ۱۴۵)
محمد ایک رسول ہے۔ اس سے پہلے رسول مر چکے ہیں ۔ کیا کوئی شخص ان دونوں آیتوں میں لفظ قد
خلت کو یکساں دیکھ کر جس کا ترجمہ ہے مر چکے ، حضرت مسیح اور حضرت محمد رسول اللہ ص صلی اللہ علیہ وسلم
وو
حقائق الفرقان
۳۲۰
سُورَةُ الْمَائِدَة
کی وفات میں فرق اور شک کر سکتا ہے؟ قرآن کریم کے نزدیک گزشتہ نبیوں کے حالات سربستہ
کے حل کے لئے ہمارے نبی کریم کی زندگی کے واقعات کلید ہیں ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۱)
مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأُمُّهُ صِدِّيقَةٌ كَانَا
يَا كُنِ الطَّعَامَ انْظُرُ كَيْفَ نُبَيِّنَ لَهُمُ الْآيَتِ ثُمَّ انْظُرُ إِلَى يُؤْفَكُونَ (المائدہ : ۷۶ ) مسیح ابن
مریم تو ایک رسول ہی ہے اس سے پہلے بھی رسول ہو گزرے ہیں اور اس کی ما ایک نیک بخت عورت
ہے دونوں کھانا کھایا کرتے ۔ دیکھ ان لوگوں کے لئے ہم کیونکر سچے نشان کھول کر بیان کرتے ہیں۔
پھر دیکھ کہاں بہکے جاتے ہیں۔
قرآن جو خالق فطرت کا کلام ہے انسان کو فطرت کے قانون پر توجہ دلاتا ہے ۔ نہ کسی بھول
بھلیاں فلسفیانہ اور منطقیا نہ دقیق اور غیر قابل فہم دلیل سے بلکہ سنن الہیہ کے روز مرہ کے مشہودہ
دلائل سے سادہ طبیعت کج فہم انسانوں کو جگاتا ہے کہ مسیح اک رسول مثل اگلے رسولوں کے تھے۔
اس کی ایک ما تھی ۔ وہ کھانا کھایا کرتے اور یہ سہ گا نہ امور ایسے ہیں جن سے کوئی عیسائی بھی انکار
نہیں کر سکتا اور ظاہر ہے کہ یہ عوارض اور صفات ایسے ہیں جو نوع انسان کو ہی لاحق ہوا کرتے ہیں اور
یہی عوارض اور صفات ہیں جو انسان کو حوائج اور ضروریات جسمانی کی تحصیل و تحصل میں مبتلا کرتے
ہیں اور یہی افتقا رو نیاز اس کی مخلوق اور محتاج اور عبد ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ سچ ہے جو کھانے کا
محتاج ہوا وہ ساری مخلوق کا محتاج ہوا ۔ اور اللہ تعالیٰ غنی مطلق ہر احتیاج سے پاک اور ہر عیب سے
مبرا ہے۔ غرض ایک میں احتیاج ہے اور دوسرے میں غنی ۔ اور ظاہر ہے کہ صفات ولوازم کے
اختلاف سے ملزوم وموصوف کا اختلاف سمجھا جاتا ہے۔ ہم پتھر کو نباتات سے علیحدہ پتھر کے
لوازمات وصفات سے یقین کرتے ہیں ۔ اور نباتات کو پتھر سے الگ اسکے لوازمات وصفات سے
حضرت مسیح میں انسان ہونے کے لوازمات وصفات نے حضرت مسیح کو انسان ثابت کیا اور رسالت
کے لوازمات نے مثلاً موید و منصور ہونا ، اعدا کا ناکام ہونے نے رسول ۔ اور اس امر نے کہ الوہیت
حقائق الفرقان
۳۲۱
سُورَةُ الْمَائِدَة
کے لوازمات مثلاً غنی ۔ خالق ہونا وغیرہ مسیح میں نہیں پائے جاتے اس واسطے وہ خدا یا خدا کے بیٹے نہیں
ہو سکتے ۔ ان بیانات سے حضرت مسیح کی انسانیت اور مخلوقیت تو صاف عیاں ہے۔ مسیح کو یا خدا یا خدا کا
بیٹا ماننے والوسیح کی خدائی کہاں سے نکل پڑی۔ اگر وہ ایک مخفی اور غیب الغیب راز ہے تو ایک خیال اور
و ہم سے بڑھ کر اس کی کیا وقعت ہو سکتی ہے۔ کوئی زبردست اور بڑی قوی دلیل اس کے خدا بنانے میں
درکار ہے کیونکہ مکلف انسان ایک ایسے مسئلہ میں جو اصول ایمان اور نجات اخروی سے تعلق رکھتا ہے
کبھی مضبوط اور غیر مذبذب اعتقاد نہیں رکھ سکتا۔ جب تک کسی روشن دلیل نے اس کے دل کو مطمئن نہ
کر دیا ہو۔ اور اگر الوہیت مخفی اور نا گفتنی اسباب پر مبنی ہے تو ہر شخص کہہ سکتا ہے کہ میں بھی مجسم خدا
ہوں ۔ اور تمام دنیا کی بت پرست قوموں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے مقدس لوگ خدائے مجسم تھے اور
خدائے تعالیٰ نے باغراض مختلفہ جامہ جسمانی پہنا۔ جائے غور اور انصاف ہے کہ مسیح میں کونسی خصوصیت
اور ترجیح ہمیں اس بات کے یقین کرنے پر مجبور کرتی ہے کہ مسیح تو خدائے مجسم تھا اور باقی اوتاروں کے
مرید اپنے دعوئی میں صادق نہ تھے ۔ ( ابطال الوہیت مسیح ۔ تصانیف حضرت مولانا نورالدین صفحه ۳۶،۳۵)
۷۸ ۔ قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ
قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِنْ قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا وَ ضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ -
ترجمہ ۔ کہہ دے اے کتاب والو! غلومت کرو اپنے دین میں ناحق اور پیچھے مت پڑ جاؤ اس
قوم کی گری ہوئی خواہشوں کے جو بے شک گمراہ ہو چکی اس سے پہلے اور گمراہ کر دیا بہتوں کو اور بھٹک
گئی راہ راست سے۔
تفسیر قَدْ ضَلُّوا مِنْ قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا - جو بہک گئے ہیں آگے۔ اور بہکا گئے بہتوں کو۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۲ حاشیه )
۷۹ - لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَ عِيسَى ابْنِ
مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ حق پوشوں پر لعنت کی گئی بنی اسرائیل میں سے داؤد کی زبانی اور عیسی بن مریم کی زبانی ۔ یہ