سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 3
حقائق الفرقان
۳۷۱
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
-
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ النبی میری قوم کو بیرونی دشمن سے بچا کہ اس
کا استیصال نہ کر دے۔ حدیث میں ہے کہ پروردگار نے فرمایا۔ میں نے قبول کی ۔ پھر عرض کیا کہ
خانہ جنگیوں سے ان کا استیصال نہ ہو۔ یہ دُعا بھی قبول ہوئی ۔ پھر باقی رہ گیا يُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ
بَعْضٍ ۔ چونکہ یہ نتیجہ تھا قرآنی نافرمانی کا فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ
البَغْضَاء (المائدہ: ۱۵) اس لئے یہ برقرار رہا۔ میں تم سے پوچھتا ہوں کہ غیروں سے تم نے لڑائی کی
کہ انہوں نے مسیح کو زندہ کہ کر قرآن کو چھوڑا۔ گویا نَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِہ کے مصداق ہوئے۔ مگر تم لوگ
آپس میں لڑائی کروتو انا للہ ہی پڑھنا چاہیے۔ اس میں پیشگوئی بھی تھی۔ یہ تمام عذاب اہل مکہ پر آئے۔ باہر
سے نبی کریم نے حملہ کیا خود اپنے ماتحتوں سے مشرک قتل ہوئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۹۷)
۶۷، ۶۸ - وَ كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَ هُوَ الْحَقُّ قُلْ لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيلِ۔
لِكُلِّ نَبَا مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ -
ترجمہ اور قرآن کو تیری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ حق و حکمت سے بھرا ہوا ہے تو کہہ دے میں
تم پر وکیل نہیں ہوں ۔ ہر ایک خبر کا ایک وقت اور مکان معین ہے اور آگے تم خود جان لو گے۔ ۔ ہر
تفسیر اور تیری قوم نے اسے جھٹلا یا حالانکہ یہ حق ہے تو کہہ دے اے محمدؐ میں تم پر وکیل نہیں
ہوں ہر ایک خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔ پس عنقرب تم جان لو گے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۲ حاشیه )
اور اس کو جھوٹ بنایا تیری قوم نے اور یہ تحقیق ہے تو کہہ کہ میں نہیں تم پر داروغہ۔ ہر چیز کا ایک
وقت ٹھہر رہا ہے اور آگے جان لو گے ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۲۶۰ حاشیه )
كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ - اس پر مجھے ایک لطیفہ یاد آیا۔ مالیر کوٹلہ میں شیعہ بہت ہیں ۔ ساڈھورہ
ہے ۔ پس انہوں نے بھی وہ حصہ چھوڑ دیا جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اس پر وہ عمل کریں پس اس لئے ہم نے ان کے
درمیان دشمنی اور کینہ کو بھڑ کا دیا ہے
حقائق الفرقان
۳۷۲
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
سے ایک اشتہار آ یا کہ کوئی سنی ابوبکر کا ایمان ثابت کر دے۔ ایک حدیث مسلمہ اہل سنت میں ہے کہ
عائشہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ آپ کو بڑی تکلیف کس سے پہنچی ؟ تو آپ نے
فرمایا تیری قوم سے۔ اب قوم کسی آدمی کی باپ، دادے تائے ہی ہوتے ہیں۔اس لئے ثابت ہوا کہ
ابو بکر سے آپ کو بڑی تکلیف پہنچی ( نعوذ باللہ ) میں نے کہا كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ کے معنے بھی حل ہو
گئے ۔ آخر نبی کریم کی قوم عبداللہ ، ابوطالب اور علی ہی تھے۔ اس پر شیعہ ایسے شرمندہ ہوئے کہ پھر
اشتہار چھپا دیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۹۷)
لِكُلِّ نَبَا مُسْتَقَر - صراحتہ عذاب کی خبر دی ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳)
۶۹ - وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي ايْتِنَا فَاعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي
حَدِيثٍ غَيْرِهِ وَ إِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَنُ فَلَا تَقْعُدُ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ
الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب تو ایسے لوگوں کو دیکھے جو نکتہ چینیاں کرتے ہیں ہماری آیتوں میں تو ان سے منہ
پھیر لے جب تک کہ وہ نکتہ چینی کرنے لگیں دوسری باتوں میں ۔ اور اگر تجھے شیطان بھلا دے یہ بات
تو یاد آئے پیچھے تو ہر گز نہ بیٹھنا ظالم قوم کے ساتھ ۔
تفسیر - يَخُوضُونَ - خوض کا ترجمہ ٹھیٹھ پنجابی میں کھیچ بہت موزوں ۔
لا تقعد - بالکل نہ بیٹھے یا بیٹھے تو جب یاد آئے اٹھ جائے۔
ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۷)
ا - وَ ذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَعِبًا وَ لَهْوًا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَ
ذَكِّرُ بِهِ أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا كَسَبَتْ * لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيٌّ وَلَا
شَفِيعُ وَ إِنْ تَعْدِلُ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُؤْخَذُ مِنْهَا أُولَئِكَ الَّذِينَ ابْسِلُوا بِمَا
كَسَبُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ -
ترجمہ ۔ انہیں چھوڑ دے جنہوں نے اپنا دین بے حقیقت چیز اور اللہ سے غافل کرنے والی تھے بنا
حقائق الفرقان
۳۷۳
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
رکھا ہے اور دنیا ہی کی زندگی نے ان کو مغرور کر رکھا ہے ہاں نصیحت کر اُن کو قرآن سے کہ ہر ایک جی کو
جزادی جاتی ہے خطر ناک اس کے کرتوت کی تاکہ وہ ا۔ کرتوت کی تاکہ وہ اپنے نفس کو ہلاک نہ کرے کہ اللہ کے سوائے اس
نفس کا کوئی حامی اور نہ کوئی سفارش والا ہوگا اور سب کے سب بدلے دے تب بھی اس سے نہ لئے
جاویں۔ یہی لوگ ہیں جو ہلاک ہوئے اپنے کرتوتوں سے ان کے پینے کے لئے بہت ہی گرم پانی اور
ٹیس دینے والا عذاب ہوگا کیونکہ وہ حق چھپاتے تھے (انکار کرتے تھے )۔
تفسیر - لعبا ۔ بے حقیقت۔
لھوا ۔ خدا سے غافل ۔
کالجوں میں کس قدر غفلت کا سامان موجود ہے اور دین کو کیا بے حقیقت سمجھا جاتا ہے اس لئے
کالجیٹوں کو بڑے ہی استغفار کی ضرورت ہے کیونکہ ان لوگوں کے سامنے یہ لوگ تو غفلت اور سیاہ دلی
کا سامان مہیا کرتے ہیں ۔
رض
پانچ معنے صحابہؓ اور تابعین سے مروی یاد ہیں۔ تُسلم (سونپا جائے)
تبسل کے پانچ معنے
تُحْبَس (بند کیا جائے ) تُرْتَهَن ( رہن پڑ جائے ) تجزی ( سزاد یا جائے) محرم (حرام کیا جائے )
ابسِلُوا ۔ ہلاک ہو گئے ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۷)
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۳)
۲، ۷۳- قُلْ اَنَدْعُوا مِنْ دُونِ اللهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَ نُرَدُّ عَلَى
اعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدْنَا اللهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيْطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ
لَهُ أَصْحَبُ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى وَ
أمِرْنَا لِتُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ - وَ أَنْ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتَّقُوهُ وَهُوَ الَّذِي إِلَيْهِ
ودپوور
تحشرون -
ترجمہ ۔ تم کہہ دو کیا ہم پکاریں اللہ کے سوائے ان کو جو ہمیں نہ نفع دے سکتے ہیں نہ ضرر پہنچا سکتے ہیں
کیا ہم الٹے پاؤں پھیرے جاویں اس کے بعد کہ ہم کو اللہ نے راہ راست دکھادی جیسے کسی کو دیوانہ بنا
حقائق الفرقان
۳۷۴
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
دیا ہو بہکا دیا ہو شیطانوں نے زمین میں پریشان کر کے۔ اس کے دوست اس کو بلا رہے ہوں سیدھی
راہ کی طرف کہ ہمارے پاس چلا آ ۔ تم جواب دو پس ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے اور ہم کو تو حکم ہو چکا
ہے کہ ہم ضرور فدائی فرمانبردار رب العالمین کے بن جائیں۔ اور یہ حکم ہوا کہ نماز کو ٹھیک درست رکھو
اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا خوف رکھو اور وہی رب العالمین ہے جس کے حضور تم اکٹھے ہو گے۔
تفسیر استهوته - نیچے اتار دیں۔
الشَّيطين - بد معاش ۔ اللہ سے دور ۔ ہلاکت والی روحیں۔ مسافر کو نیچے کھوہ میں اتار دیں تو
پھر وہ حیران رہ جاتا ہے۔
جو بدکار ہیں یا بدکاروں کے آشنا۔ ان کو کیا ہدایت مل سکے ۔ بد صحبت سے بچو۔ جہاں تمسخر ہو رہا ہو۔
وہاں کوئی بھلا مانس چلا جائے تو وہ بھی کوئی بات تمسخر میں کر دے گا۔ پس ایسی صحبت ہی میں نہ بیٹھو حدیث
میں آیا ہے کہ کسی شخص کے حالات معلوم کرنے ہوں ۔ اس کے دوستوں کو دیکھو۔ اِنَّ الْمَرْءِ عَلَی دِینِ
حَبِیبہ مومن کو چاہیے کہ دعا کرے کہ شہر والے مجھ سے محبت کریں پر میں صلحاء سے محبت کروں ۔
أمِرْنَا لِمُسْلِمَ - یہ ہوئی اللہ کے پانے کی راہ بتائی ہے۔
إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ۔ اگر کسی کا قصور ہو جائے تو انسان اس کے سامنے نہیں ہوتا پر خدا کے
حضور ضرور جانا ہے ۔ أَن تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا
بسلطن (الرحمن: ۳۴) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۹۷)
۴۔ وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَ يَوْمَ يَقُولُ كُنْ
فَيَكُونُ قَوْلُهُ الْحَقُّ وَ لَهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ عَلِمُ الْغَيْبِ وَ
الشَّهَادَةِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ -
ترجمہ ۔ وہی تمہارا رب ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو واقعی اور سیچ ۔ اور فوراً جس وقت
فرمائے کسی چیز کو کہ ظاہر ہو تو وہ ظاہر ہو جاتی ہے۔ اس کی بات بالکل سچ ہے اور اسی کی حکومت ہے
جس دن پھو کا جائے گا صور ۔ وہی چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے اور وہی بڑا پختہ کار اور بڑا خبر دار ہے۔
ا انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے۔ ۲ کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جا سکو تو نکل بھاگو ۔
نکل ہی نہ سکو گے مگر پروانگی کے ساتھ۔
حقائق الفرقان
۳۷۵
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تفسير - وَهُوَا وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُولُ كُن فَيَكُونَ ۔ اور عظیم الشان
امر یہ ہے کہ وہ اللہ جس نے پیدا کیا آسمانوں ، بلندیوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ اور جب کہے گا
کن تو پھر ہونے والی چیزیں ہو پڑیں گی ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۹)
عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ - غیب جو اب نہیں ۔ شہادت جو موجودہ ہیں۔
-
۷۶،۷۵
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۷)
وَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ أَذَرَ اتَتَّخِذُ أَصْنَامًا آلِهَةً ۚ إِنِّي
اريكَ وَقَوْمَكَ فِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ - وَكَذَلِكَ نُرِى إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاتِ وَ
الْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ۔
-
ترجمہ۔ اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے چا آزر سے کہا کیا تو مورتی ، دیویوں کو معبود مانتا
ہے اور میں تو تجھے اور تیری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں ۔ اور ہم نے اسی طرح دکھائے ابراہیم کو
آسمان اور زمین کے ملک ( وعجائبات و تصرفات ) تا کہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائے۔
تفسیر لابيه - اب عام ہے۔ مراد کوئی بزرگ رشتہ دار والا مراد نہیں ۔ کیونکہ ابراہیم نے آخر
عمر میں جو دعا کی ہے۔ اس میں آتا ہے رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَی - (نوح: ۲۹) حالانکہ دوسری جگہ
وَاغْفِرُ لابي - (الشعراء: ۸۷) کہنے کی ممانعت آئی ہے۔
كذلك - به سبب اسی فرماں برداری اور جوش توحید کے۔
وَلِيَكُونَ ۔ انجام یہ ہوا کہ ہوا یقین کرنے والوں میں سے۔
ایک دفعہ حضرت صاحب سے میں نے پوچھا۔ یقین کی کوئی انتہاء بھی ہے۔ فرمایا۔ جب میں
بچہ تھا تب بھی خدا پر میرا ایمان تھا۔ جب جوان تھا تب اور ایمان بڑھا۔ جب کچھ پڑھا۔ تب
اور ایمان بڑھا۔ پھر جب الہام ہوا پھر اور ایمان بڑھا ۔ پھر الہاموں کو پورا ہوتے پایا۔ پھر اور
ایمان بڑھا ۔ پس یقین کی کوئی حد نہیں اور مراتب یقین کی کوئی حد نہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۹۷)
اے اے میرے رب ! میری مغفرت کر اور میرے ماں باپ کی ۔ ہے اور میرے چچا کو بخش دے۔
حقائق الفرقان
۳۷۶
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
۷۷ تا ۷۹ - فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ الَّيْلُ رَا كَوْكَبًا قَالَ هُذَا رَبِّي فَلَمَّا أَفَلَ
قَالَ لَا أُحِبُّ الْأَفِلِينَ - فَلَمَّا ذَا الْقَمَرَ بَازِنَا قَالَ هُذَا رَبِّي فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ
لَئِنْ لَمْ يَهْدِنِي رَبِّي لَا كُونَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّالِّينَ - فَلَمَّا رَا الشَّمْسَ بَازِغَةً
قَالَ هُذَا رَبِّي هَذَا أَكْبَرُ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يُقَوْمِ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ جب اس پر اندھیری رات ہوئی تو اس نے ایک تارا دیکھا۔ بولا کیا میرا یہی پروردگار ہو سکتا
ہے پھر جب وہ تارا غروب ہو گیا کہا میں پسند نہیں کرتا ڈوبنے والوں کو ۔ پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا
بولا کیا یہ میرا رب ہو سکتا ہے پھر جب وہ بھی غروب ہو گیا تو ابراہیم نے کہا اگر مجھ کو میرا رب سمجھ نہ دیتا تو
میں بھی نادان قوم میں سے ہو جاتا۔ پھر جب سورج جگمگاتا ہوا دیکھا بولا کیا یہ میرا رب ہو سکتا ہے یہ تو
بہت بڑا ہے پھر جب وہ ڈوب گیا کہنے لگا اے قوم میں ان سے بیزار ہوں جن کو تم شریک مانتے ہو۔
تفسیر کو گیا ۔ مرکزی ۔ اس کی بہت پرستش ہوتی ہے۔ ہندو کام دیوتا اس کو کہتے ہیں ۔
هذا ربي ۔ یہ اشارہ بطور تحقیر کے ہے۔
لَّمْ يَهْدِتی ۔ اگر مجھے ہدایت نہ کی ہوتی ۔ معلوم ہوا کہ آپ اس سے پہلے ہدایت یاب تھے۔ یہ
نہیں کہ اس وقت بھول سے تارے چاند کو رب کہہ رہے تھے۔
رَا الشَّمْسَ بَازِغَةً - جب سورج برج حمل میں آتا ہے۔ تو مجوسی ، آتشی شیشے کے آگے سیاہ
کپڑا رکھ دیتے اور چندن کی لکڑیوں کو آگ لگاتے ۔ پھر وہ آگ برس تک محفوظ رکھتے اور
موم بتیاں شام کے وقت اس سے جلاتے اور کہتے ۔ اے سورج تو غروب ہو چلا۔ پر یہ تیری ہی
آتش کا فیض ہے کہ بتیاں روشن ہوئیں ۔ یہ دراصل چوٹ کی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۹۸،۹۷)
٨٠ - إِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَ مَا أَنَا مِنَ
الْمُشْرِكِينَ -
ترجمہ ۔ میں نے تو اپنا منہ اسی کی طرف پھیر لیا ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے ، سب سے الگ
حقائق الفرقان
۳۷۷
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
ہو کر، ایک ہی کا بن کر۔ میں تو مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔
تفسیر ۔ میں نے اپنا منہ کیا اس کی طرف جس نے بنائے آسمان اور زمین ایک طرف کا ہو کر اور میں
نہیں شرک کرنے والا ۔
اس آیت کا افتتاح ( نماز ۔ ناقل ) میں پڑھنا خوب آشکار کرتا ہے کہ اہل اسلام کا باطنی رخ اور
قلبی تو جہ کدھر ہے۔ کعبہ حقیقی اور قبلہ تحقیقی انہوں نے کسی چیز کو ٹھہر رکھا ہے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۲۸۷)
اگر قربانی کرتے ہو تو ابراہیمی قربانی کرو۔ زبان سے اِنِّی وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَ
الْأَرْضَ کہتے ہو تو روح بھی اس کے ساتھ متفق ہو۔ اِنَّ صَلَاتِی وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ (الانعام: کہتے ۱۶۳) ہو تو کر کے بھی دکھلاؤ ۔ (الحکم جلد رے نمبر ۱۱ مؤرخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ (۴)
- الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ
مهْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنا ایمان شرک یا نافرمانی سے نہ ملایا تو یہی لوگ ہیں
جن کے لئے امن ہے اور وہی راہ پر ہیں۔
تفسیر لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ ۔ اس کے معنے صحابہؓ نے نبی کریم سے پوچھے ہیں کہ
أَيُّنَا لَمْ يَظْلَمُ يَا رَسُولَ اللهِ - آپ نے فرمایا کہ ظلم سے مراد شرک ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۸)
۸۴ - وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَتِ مَنْ تَشَاءُ
إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور یہ ہماری حجت ہے جو ہم نے ابراہیم کو دی تھی اس کی قوم کے مقابلہ میں ہم بلند کر دیتے
اے میری نماز اور عبادت اور میرا جینا اور مرنا سب اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف
پہنچانے والا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۷۸
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
-
ہیں جس کے چاہیں مرتبے بے شک تیرا رب بڑا حکمت والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسير - تِلْكَ حُجَّتنا ۔ یہ بات خوب یاد رکھو کہ کبھی اپنی طرف سے مباحثہ کی ابتدا نہ کرو اور
اپنے علم پر مغرور نہ ہو جاؤ بلکہ جب چاروں طرف سے بات گلے پڑ جاوے تو اس وقت دُعا کرے کہ
میراعلم ، میری قدرت، میری عقل ناقص ہے۔ تو ہی اپنے فضل سے میرا معین و ناصر ہو۔ میں پچاس
سال تجربہ کر رہا ہوں ۔ اسی طرز میں ہمیشہ کامیاب ہوا ہوں ۔ تِلْكَ حُجَّتُنا میں بتایا ہے کہ وہ هُذَا رَبِّي
کی دلیل خدا کی طرف سے دی گئی ہے۔
هذا ربي ۔ یہ بطور استفہام ہے۔
تَرْفَعُ دَرَجَتِ مَنْ تَشَاءُ ۔ اس میں بتایا ہے کہ یہ کوئی ابراہیم کی خصوصیت نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۹۸)
۹۲ - وَ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا انْزَلَ اللَّهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ
قُلْ مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا وَ هُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُ
قَرَاطِيْسَ تُبْدُونَهَا وَ تُخْفُونَ كَثِيرًا ۚ وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا
ابَاؤُكُمْ قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ -
ترجمہ ۔ ان منکروں نے تو اللہ کی کچھ بھی قدر نہ کی جیسی قدر کرنی چاہئے تھی جب وہ کہنے لگے کہ اللہ
نے کسی آدمی پر کچھ نہیں اتارا پوچھ تو وہ کتاب روشن کس نے اتاری جو موسیٰ لے کر آئے لوگوں کے
لئے ہدایت جس کو تم نے کاغذوں کے تاؤ بنارکھے ہیں جس کو تم ظاہر کرتے ہو اور بہت کچھ چھپاتے ہو
اور تم کو وہ کچھ سکھایا گیا جس کو نہ تم جانتے تھے نہ تمہارے باپ دادا ۔ تو کہہ دے فقط اللہ ہی نے
اتارا ہے ) پھر ان کو چھوڑ دے وہ اپنی بکو اس میں فرضی کھیل کھیلا کریں۔
تفسیر - ما قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِةِ - لوگوں نے اللہ کی قدر نہیں جانی۔ اس کی ایک مثال
بیان فرماتا ہے کہ وہ کہتے ہیں ۔ مَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ ۔ اللہ نے کسی بندے پر کچھ نازل
نہیں فرمایا۔ ہمارے ملک میں ایک فرقہ ہے جس کا نام ہے برہمو سماج ۔ وہ تمام مذاہب عالم کے ساتھ
حقائق الفرقان
۳۷۹
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
نہاہت ہی نرمی کا برتاؤ کرتے ہیں ۔ مگر جب گند بولنے پر آتے ہیں تو ایسا گند بولتے ہیں کہ سب
انبیاء کو کذاب قرار دیا ہے کیونکہ ان کا بھی یہی عقیدہ ہے ۔ مَا انْزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ
حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ انبیاء نے بڑی تحدی کے ساتھ باصرار کہا کہ ہم پر یہ خدا کی وحی نازل
ہوئی اور ہمارا اس کلام میں کچھ دخل نہیں یہ لوگ آؤ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَ - العنكبوت: ۶۹ ) کی
مد میں آتے ہیں ۔
چونکہ ایک یہودی نے ایسا کہا اس لئے اس کو جواب دیا گیا۔
مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُولی - کہ وہ کتاب جو موسی پر اتری تھی اور جسے تم مانتے ہو وہ
کیا وحی الہی نہ تھی۔
برہموؤں کے لئے بھی یہی جواب ہو سکتا ہے کہ موسی کو فرعون کے مقابلہ میں جو نصرت ہوئی کیا
ایک کذاب مفتری کی ایسی نصرت ہو سکتی ہے۔
قراطيس - معمولی کاغذ قرار دے رکھا ہے۔
۲
مَّا لَمْ تَعْلَمُوا - احمدی قوم کو مخاطب فرما کر حضرت مولانا نے قرآن مجید اور اس کی تفاسیر اور اس
کے پڑھنے کے متعلق تمام سہولتوں کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ اس سے پہلے زمانے کے لوگوں کے لئے یہ
اسباب نہ تھے۔ پھر آپ نے وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ - القمر : ۱۸) کی تفسیر میں فرمایا کہ اگر کوئی شخص
اپنے طور پر تحقیق حق کے لئے بیٹھتا ۔ تو اس کے لئے ضروری تھا۔ تمام مذاہب عالم کی کتابوں کو اول
سے آخر تک مطالعہ کرتا۔ مطالعہ کرنے کیلئے ان کی زبان کا صحیح علم حاصل کرتا۔ پھر انتخاب کرنے کے بعد
( جو کام ایک انجمن سے ہو سکتا ہے) کچھ صداقتیں اکٹھی کرتا۔ پھر بھی ان کے فیصلہ کرنے میں عاجز تھا
لیکن قرآن مجید نے دُنیا کے مذاہب کی تمام صداقتوں کو نہ صرف جمع کیا بلکہ ان دعاوی کے دلائل بھی
دیئے ہیں جو صرف اسی کتاب کا خاصہ ہے۔ دیکھئے اس پہلو سے قرآن کریم حصول صداقت وحق کے
لئے کس قدر آسان ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۹۸)
اے یا جھٹلائے حق کو جب وہ اس کے پاس پہنچے ۔ ۲ حضرت خلیفة امسیح الاوّل ۔ مرتب
سے اور کچھ شک نہیں کہ ہم نے آسان کر دیا قرآن کو ۔
حقائق الفرقان
۳۸۰
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
۹۳ - وَ هُذَا كِتَبُ اَنْزَلْتُهُ مُبْرَكٌ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ أُمَّ
الْقُرَى وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى
صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہ کتاب جو ہم نے اتاری ہے برکت والی ہے سچا بتاتی ہے ان کو جو اس سے پہلے ہیں
تا کہ تو ڈرائے لگے والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو اور ان کو جو مرے بعد آخرت میں جی
اُٹھنے کو مانتے ہیں اور وہ قرآن کو بھی مانتے ہیں اور یہی لوگ اپنی نمازوں کے بڑے پابند ہیں ۔
تفسیر وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ ہے ۔ یہ آیت ان لوگوں کے لئے جو صرف
ایمان بالله وایمان بالاخرۃ کو ہی ذریعہ نجات ٹھہراتے ہیں۔ ایک حجت قوی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
کہ جو آخرت پر ایمان لاتے ہیں ان کے ایمان کا نشان یہ ہے کہ وہ قرآن کی بات پر بھی ایمان لاتے
ہیں اور پھر نماز کی پابندی کرتے ہیں اور نماز ہی ایسی چیز ہے جو مسلمانوں کو دوسرے لوگوں سے ممتاز
کرتی ہے۔ بعض لوگ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (المائدة: ۷۰) آیت کو قرآن مجید سے پیش
کیا کرتے ہیں لیکن وہ اس آیت کو نہیں پڑھتے ۔ ایسوں کے لئے چھٹے پارہ کے پہلے رکوع میں خدا
نے فرمایا ہے۔ يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَ
يُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا - أُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا (النساء : ۱۵۱ ، ۱۵۲)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۹۸)
انسان جب اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے تو آخرت پر ایمان لے آتا ہے اور جزا وسزا کے اعتقاد کے
بعد ضرور ہے کہ قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ( جس کے ساتھ ملائکہ و کتب کا
ایمان بھی آگیا اور پھر مومن ۔ نماز کا پابند ہو جاتا ہے۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۳)
لے جو اللہ کو مانے اور مرنے کے بعد آخرت میں جی اٹھنے کو مانے۔ ہے اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں میں
فرق نکالیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعضوں کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ ماننے اور نہ ماننے ۔ کے
در میان ایک راہ نکال لیں ۔ تو یہی لوگ پکے کا فر ہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۸۱
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
فرماتا ہے جو لوگ کسی قسم کے ایمان کا دعوی کرتے ہیں ۔ خواہ دہر یہ ہی ہوں۔ غرض پابند
ہوں کسی چیز کے ۔ کسی اصل کے۔ پھر وہ خواہ یہودی ہوں یا عیسائی ہوں یا صابی ۔ جو کوئی اللہ پر اور
یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے۔
ان دو باتوں کا ذکر اس لئے کیا کہ ایمان کی جڑ اللہ پر ایمان ہے۔ اور ایمان کا منتہی آخرت پر
ایمان اور جو آخرت رت پر ایمان لاتا ہے۔ اس کا نشان بھی بتا دیا ہے کہ (وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ
يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ) وہ ایک تو تمام قرآن مجید پر ایمان لاتا ہے۔ دوم اپنی
صلوٰۃ کی محافظت کرتا ہے۔ آج ہی ایک نوجوان سے میں نے پوچھا۔ نماز پڑھتے ہو؟ اس نے کہا صبح
کی نماز تو معاف کرو ( بھلا میرا باوا معاف کرنے والا ہے ) باقی پڑھتا ہوں ۔ یہ مومن کا طریق نہیں
ہے۔ ایک مقام پر فرمایا۔ آفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ (البقرة: ٨٧)
الفضل جلد نمبر ۲۱ مورخه ۵ نومبر ۱۹۱۳ صفحه ۱۵)
وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (الانعام: ٩٣)
اس کا مطلب یہ ہے کہ جب انسان اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے تو وہ آخرت پر بھی ایمان لاتا ہے۔ یعنی
اللہ پر ایمان لانا آخرت پر ایمان لانے کے لئے ضروری ہے۔ پھر اس ایمان کا اثر اعمال پر یوں
پڑتا ہے کہ ایسے مومن اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ انہیں ضائع نہیں ہونے دیتے ۔ پس یاد
رکھو کہ جو شخص لا إله إلا الله کا دعویٰ کرے اور بائیں نماز کا تارک ہو اور قرآن کریم کی اتباع میں
سستی کرے، وہ اپنے اس لا اله الا اللہ کے دعوئی میں سچا نہیں جیسا کہ یہ آیت ظاہر کرتی ہے۔
(مرقات الیقین فی حیات نورالدین صفحه ۶۱ ۶۲ )
ے تو کیا تم کتاب کے بعض احکام پر ایمان لاتے ہو اور بعض احکام سے انکار کرتے ہو۔ ۲۔ اور ان کو جو مرے
بعد آخرت میں جی اُٹھنے کو مانتے ہیں اور وہ قرآن کو بھی مانتے ہیں اور یہی لوگ اپنی نمازوں کے بڑے پابند ہیں۔
حقائق الفرقان
۳۸۲
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
۹۴، ۹۵ - وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ قَالَ أُوحِيَ إِلَيَّ وَ لَمْ
يُوحَ إِلَيْهِ شَيْءٍ وَ مَنْ قَالَ سَأُنْزِلُ مِثْلَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّلِمُونَ
فِي غَمَاتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلَئِكَةُ بَاسِطُوا أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُوا أَنْفُسَكُمُ الْيَوْمَ
تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ
أيْتِهِ تَسْتَكْبِرُونَ - وَلَقَدْ جِئْتُمُونَا فَرَادَى كَمَا خَلَقْنَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ تَرَكْتُمْ مَّا
خَوَلْتُكُمْ وَرَاءَ ظُهُورِكُمْ وَ مَا نَرَى مَعَكُمْ شُفَعَاءَكُمُ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ أَنَّهُمُ
فِيكُمْ شُرَكُوا لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنْكُمْ مَا كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا کہے میری طرف وحی آتی
ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آتی ہو اور جو کہے میں بھی قریب ہی اتار دوں گا اس کے جیسا جو اللہ
نے اتارا اور کاش تو دیکھتا جب ظالم موت کی بیہوشیوں (یعنی سکرات ) میں ہوں اور فرشتے اپنے
ہاتھ پھیلا رہے ہوں کہ لاؤ تمہاری جان نکالیں ( یالاؤ تمہاری جانیں دو ) آج تم کو سزا ملے گی ذلت
کے عذاب کی۔ اس وجہ سے کہ تم اللہ پر ناحق جھوٹ بولتے تھے اور اس کی آیتوں سے تم تکبر کرتے
تھے۔ بے شک تم ہمارے پاس آؤ گے اکیلے اکیلے جیسا ہم نے تم کو اول مرتبہ پیدا کیا اور ہم نے جو
کچھ تم کو دیا تھا وہ سب کچھ چھوڑ آئے اپنی پیٹھوں کے پیچھے اور اب ہم دیکھتے نہیں تمہارے ساتھ
تمہارا کوئی حمایتی جن کا تم زعم کرتے تھے کہ وہ تمہارے معاملات میں اللہ کے شریک ہیں۔ بے شک
ٹوٹ گیا وہ کٹ گیا تمہارے آپس کا علاقہ اور وہ تم سے دور ہو گیا جس کا تم زعم کیا کرتے تھے۔
تفسیر - وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّلِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الْمَوْتِ ۔ ایسے ظالم جو افتراء وحی کے مدعی ہوتے ہیں
وہ ضرور ہلاک ہوتے ہیں اور ذلت کی موت مرتے ہیں جیسا کہ فرما یا تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ -
خَوَلْنَكُمْ - أَتَيْنَكُمْ - اَصْلَعْنَكُمْ - جو کچھ مال مویشی وغیرہ تمہاری بھلائی کے لئے دیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۸)