سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 4
حقائق الفرقان
۳۸۳
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۹۶ - إِنَّ اللهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوَى يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَيِّتِ
مِنَ الْحَيِّ ذَلِكُمُ اللَّهُ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ ہی دانے اور گٹھلی کا چیرنے والا ہے وہ پیدا کرتا ہے زندہ ، مردہ سے اور وہی
زندہ سے مردہ نکالتا ہے یہی تو تمہارا اللہ ہے پھر تم کدھر بھٹکے جا رہے ہو۔
تفسیر کیسی قدرت نمائی ہے۔ ایک دانہ ہوتا ہے اس سے کئی دانے بنا دیتا ہے۔ بڑ کا بیچ کیسی
بار یک چیز ہے مگر اس سے خدا بر جیسا عظیم الشان درخت نکالتا ہے۔ تخم ریزی جو ہوتی ہے تو گویا جو کچھ
ہوتا ہے۔ گھر سے باہر نکال کر پھینک دیا جاتا ہے۔ پھر پرندے چرندے کیڑے ہزاروں بلائیں
ہیں۔ ان سے محفوظ رہ کر کیا سے کیا بن جاتا ہے اسی طرح خدا ادنیٰ سے اعلیٰ بنا دیتا ہے۔ پھر اسی طرح
گٹھلی کیا چیز ہے مگر اس سے کیا کیا درخت بنتے ہیں ۔
فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوى ۔ ہے اس کے سوا کون ہے جو کیمیاوی ترکیب سے یا کسی کل کے ذریعے
بیچ سے اتنا بڑا درخت لگا دے؟
میں نے ایک مشکل کے وقت یہی دعا کی تھی کہ جو دانہ سے گٹھلی سے اتنا بڑا درخت بنادیتا ہے
مجھے بھی بار آور کر۔
يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ - گندوں کے گھر میں پاک پیدا کر دیتا ہے۔
مُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ ۔ بڑے بڑے زندوں سے مردے پیدا ہوتے ہیں۔ دیکھو آدم کا ایک
بیٹا ، نوح کا بیٹا، سلیمان کا بیٹا۔ اس میں ہم کو دو امیدیں دلائیں کہ اگر ہمارے بزرگ سست تھے تو پرواہ
نہیں ہم چست ہو سکتے ہیں۔ اور ہم چست ہیں تو گھمنڈ نہ کریں۔ کیونکہ ممکن ہے ہماری نسل سست ہو۔
فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ ۔ خدا تعالی سمجھاتا ہے کہ جیسے دانہ سے درخت اور درخت سے گٹھلی ۔ کافر سے
مومن ۔ بے نام و نشان سے نام و نمود والے بناتا ہوں ۔ ویسے میں ان چند مسلمانوں کو بہت بڑی قوم
بنا سکتا ہوں۔ یہ ذلیل سمجھے جاتے ہیں پر میں انہیں عزت دوں گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۹۸، ۹۹)
حقائق الفرقان
۳۸۴
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
قرآن شریف میں فلق کا لفظ تین طرح پر استعمال ہوا ہے فَالِقُ الْإِصْبَاحَ - فَالِقُ الْحَبِّ وَ
النوى - پس خدا فَالِقُ الْإِصْبَاحِ - فَالِقُ الْحَبْ اور فَالِيُّ النَّوی ہے۔ دیکھو رات کے وقت خلقت کیسی
ظلمت اور غفلت میں ہوتی ہے بجز موذی جانوروں کے عام طور سے چرند، پرند بھی اس وقت آرام اور
ایک طرح کی غفلت میں ہوتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت تاکیدی حکم دیا ہے کہ
رات کے وقت گھروں کے دروازے بند کر لیا کرو ۔ کھانے پینے کے برتنوں کو ڈھانک رکھا کر و خصوصا
جب اندھیرے کا ابتداء ہو اور بچوں کو ایسے اوقات میں باہر نہ جانے دو۔ کیونکہ وہ وقت شیاطین کے
زور کا ہوتا ہے ۔۔۔۔ رات کی ظلمت میں عاشق اور معشوق ، قیدی اور قید کننده، بادشاہ اور فقیر ، ظالم اور
مظلوم سب ایک رنگ میں ہوتے ہیں اور سب پر غفلت طاری ہوتی ہے ادھر صبح ہوئی اور جانور بھی
پھڑ پھڑانے لگے ۔ مرغے بھی آوازیں دینے لگے بعض خوش الحان آنے والی صبح کی خوشی میں اپنی
پیاری راگنیاں گانے لگے۔ غرض انسان، حیوان، چرند، پرند سب پر خود بخو دایک قسم کا اثر ہو جاتا ہے
اور جوں جوں روشنی زور پکڑتی جاتی ہے توں توں سب ہوش میں آتے جاتے ہیں ۔ گلی کوچے ، بازار،
دوکانیں ، جنگل ، ویرا نے سب جو کہ رات کو بھیانک اور سنسان پڑے تھے ان میں چہل پہل اور
رونق شروع ہو جاتی ہے گویا یہ بھی ایک قسم کا قیامت اور حشر کا نظارہ ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
کہ فَالِقُ الْاِصْباح میں ہوں ۔
حب ۔ گیہوں ، جو ، چاول وغیرہ اناج کے دانوں کو کہتے ہیں۔ دیکھو کسان لوگ بھی کسی طرح
سے اپنے گھروں میں سے نکال کر باہر جنگلوں میں اور زمین میں پھینک آتے ہیں۔ وہاں ان کو
اندھیرے اور گرمی میں ایک کیڑا لگ جاتا ہے اور دانے کو مٹی کر دیتا ہے اور پھر وہ نشو و نما پا تا پھلتا پھولتا
ہے اور کس طرح ایک ایک دانہ کا ہزار در ہزار بن جاتا ہے۔
اسی طرح ایک گٹک (گٹھلی) کیسی رڈی اور ناکارہ چیز جانی گئی ہے۔ لوگ آم کا رس چوس لیتے
ہیں۔ گٹھلی پھینک دیتے ہیں۔ عام طور سے غور کر کے دیکھ لو کہ گٹھلی کو ایک رڈی اور بے فائدہ چیز جانا
گیا ہے۔ مختلف پھلوں میں جو چیز کھانے کے قابل ہوتی ہے وہ کھائی جاتی ہے اور گٹھلی پھینک دی جاتی
ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں فَالِقُ الْحَب وَ النَّوی ہوں۔ اس چیز کو جسے تم لوگ ایک رڈی سمجھ کر پھینک
حقائق الفرقان
۳۸۵
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
دیتے ہو اس سے کیسے کیسے درخت پیدا کرتا ہوں کہ انسان، حیوان، چرند، پرند سب اس سے مستفید
ہوتے ہیں ان کے سائے میں آرام پاتے ہیں۔ ان کے پھلوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ میوے،
شربت ، غذا ئیں ، دوائیں اور مقوی اشیاء خوردنی ان سے مہیا ہوتی ہیں۔ ان کے پتوں اور ان کی
لکڑی سے بھی فائدہ اٹھاتے ہو گٹھلی کیسی ایک حقیر اور ذلیل چیز ہوتی ہے۔ مگر جب وہ خدائی تصرف
میں آ کر خدا کی ربوبیت کے نیچے آجاتی ہے تو اس سے کیا کا کیا بن جاتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۷ مؤرخہ ۶ رجون ۱۹۰۸ء صفحہ ۳)
۹۷ - فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَ جَعَلَ الَّيْلَ سَكَنَّا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا ذَلِكَ
تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ -
ترجمہ ۔ وہی صبح کا پھاڑنے والا ہے اور اسی نے رات آرام کے لئے بنائی اور چاند وسورج چکی کی
طرح اپنے محور پر گردش کرنے والے ( یا حساب کے واسطے بنائے گئے ) ہیں یہ اندازے ہیں بڑے
غالب، بڑے جاننے والے کے۔
تفسیر کالِقُ الاصباح ۔ اب یہ چوتھی مثال دیتا ہے کہ میں صبح کے وقت رات کو پھاڑ کر دن نکالنے
والا ہوں۔
جَعَلَ الَّيْلَ سَكَنَا رات اندھیری ہے۔ قیدی و بادشاہ کا ایک رنگ ہوتا ہے۔ خوبصورت
بدصورت ، بیمار، تندرست سب یکساں ہو جاتے ہیں بلکہ بعض وقت بادشاہ خواب دیکھتا ہے۔ میں قید ہو
گیا اور قیدی خواب دیکھتا ہے میں بادشاہ ہو گیا۔ نیند کے بھی عجائبات بے شمار ہیں۔ ایک دفعہ ایک شخص
نے مجھ سے پوچھا کہ خواب کے عجائبات کے متعلق حکماء کی کیا رائے ہے۔ میں نے کہا۔ ہم کتاب کیوں
دیکھیں۔ جب کہ ہم بھی سب کچھ دیکھتے ہیں۔ اس نظارہ میں حکماء کی تخصیص نہیں۔ اب اس سے بڑھ کر
ایک اور نظارہ قدرت کی طرف متوجہ کرتا ہے۔
وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا - حُسْبَانًا کے معنی ہیں اپنے محور پر گردش کرنا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۹)
حقائق الفرقان
۳۸۶
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۹۹۹۸- وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُوا بِهَا فِي ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَ
الْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ - وَهُوَ الَّذِي أَنْشَاكُم مِّنْ نَّفْسٍ
وَاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَ مُسْتَوْدَعْ - قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ -
ترجمہ۔ وہی اللہ ہے جس نے تمہارے لئے تارے بنائے تا کہ تم ان کے ذریعہ سے راستہ پاؤ خشکی
اور تری کے گھٹا ٹوپ اندھیریوں میں ۔ ہم نے مفصل بیان کر دیں آیتیں جاننے والی قوم کے
لئے ۔ وہی اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک ہی نفس سے اور ہم تفصیل وار بیان کر چکے نشانیاں
سمجھدار قوم کے لئے ۔
تفسیر ۔ جَعَلَ لَكُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُوا بِهَا ۔ ایک ستارہ تو وہ ہے جس پر تمام جہاز رانی موقوف ہے
یعنی قطب ۔ قطب نما ایسی چیز ہے کہ آج کل تمام جہاز اسی پر چلتے ہیں۔ عرب دوسرے ستاروں سے
بھی بہت کام لیتے اور راہ پاتے۔
خدا تعالیٰ یہ تمام نظارے اپنی قدرت کے بیان فرما کر سمجھاتا ہے کہ بڑا ہی نادان ہے وہ جو
مسئلہ نبوت کا منکر ہے۔ ان معمولی پڑاؤں اور منزلوں کے لئے تو اس نے راہنمائی کا اتنا بڑا سامان مہیا
کیا ہو اور اس کی سنت ہو کہ ظلمت کے بعد روشنی عطا کرے لیکن اپنے حضور پہنچنے کے لئے کوئی شمس ، ا
کوئی قمر ، کوئی ستارہ نہ ہو یہ ہرگز نہیں ہو سکتا۔
اے منکرانِ نبوت جب تم فعل الہی سے نفع اٹھا رہے ہو تو قول النبی سے بھی اٹھاؤ۔ میں تو دیکھتا ہوں کہ
جب سے ریل، تار، موٹر وغیرہ بنے ہیں اس وقت سے خدا تک پہنچنے کی راہیں بھی سہل ہو گئی ہیں۔ ایک زمانہ تھا
کہ صحابہ کے لئے بہت سخت مجاہدہ تھا یہاں تک کہ جان بھی دینا پڑتی تھی۔ مگر اب تو یہ باتیں نہیں ۔
مُسْتَقر ۔ جہاں ٹھہرنا ہے یعنی بہشت ۔
مستودع ۔ جہاں بطور امانت عارضی قیام تھا۔ ماں کا پیٹ۔ پھر ماں کی گود ۔ پھر گھر کا صحن ۔ پھر
وطن یہ سب عارضی ہی ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۹۹)
حقائق الفرقان
۳۸۷
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
١٠٠ - وَهُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَأَخْرَجْنَا
مِنْهُ خَضِرًا تُخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُتَرَاكِبًا وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةً وَ
جَنَّتِ مِنْ أَعْنَابِ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِهَا وَ غَيْرَ مُتَشَابِهِ أَنْظُرُوا إِلَى
ثمَرِةَ إِذَا أَثْمَرَ وَيَنْعِهِ إِنَّ فِي ذَلِكُمْ لَايَتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے بادل سے پانی برسایا پھر ہم ہی نے ہر ایک روئیدگی اس کے ذریعہ سے
اگائی پھر ہم ہی نے اس کے ذریعہ سے سبزہ اگایا جس سے ہم دانے پیدا کرتے ہیں گھنے اور کھجور کے
گا بھے میں سے کچھے جو جھکے پڑتے ہیں اور انگور کے باغ اور زیتون اور ملتے جلتے اور نہ ملتے جلتے۔
دیکھو تو درخت کا پھل جب وہ پھلے اور اس کا پکنا کچھ شک نہیں کہ اس میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین
لانے والی قوم کے لئے۔
تفسیر مِنَ السَّمَاء مَاء - جیسے آسمان پر سے پانی اترتا ہے۔ اسی طرح وحی کا نزول بھی ہے۔
ادھر قرآن۔ رسول کریم کی پاک تعلیم ہے۔ اور ادھر دلوں کی سرزمین اس آب حیات کو قبول کرنے کو
تیار ہے۔ جیسے مینہ اترتا ہے تو ہر قسم کی روئیدگی اگتی ہے اور ایک نیا لباس عطا ہوتا ہے۔ اسی طرح وحی
البہی کے وقت ہر چیز میں نشو و نما آتا ہے۔ اور زمانہ میں ایک تبدیلی پیدا ہونی چاہتی ہے جسے کوئی روک
نہیں سکتا۔ پھر اس پانی سے قسم قسم کے درخت اور طرح طرح کے میوے پیدا ہوتے ہیں۔ اسی طرح
وحی الہی سے ہر قسم کے علم و ہنر و تہذیب میں ترقی ہوتی ہے۔ لیکن جیسا کہ ایک دانہ کے بیجنے کے وقت
ایک نادان کہہ سکتا ہے کہ او ہو یہ تو مٹی میں مل گیا۔ اسی طرح اس رسول کی قوم پہلے حقیر و ادنی سی معلوم
ہوتی ہے مگر وہ فَالِقُ الْحَبِ وَالنَّوی اسی کو ادنی سے اعلیٰ ۔ بے برکت سے بابرکت۔ ناچیز سے چیز
بنا دیتا ہے۔ لوگ خدا کی رحمت سے ناامید ہوتے ہیں مگر میں تو دیکھتا ہوں ۔ اس نے ایک وقت میں
ایک بے جان لکڑی سے جو چند پیسوں کی ہو گی خدا کہلانے والوں کا تختہ الٹ دیا (موسیٰ کا عصا)
ہمارے حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے۔ کسی کو خوشی ہے کہ میرے پاس مال ہے۔ کسی کو خوشی ہے کہ
میری اولاد بہت ہے اور کسی کو خوشی ہے کہ میر اجتھا بہت ہے۔ پر میں خوش ہوں کہ میرا خدا جو ہے
وہ قادر مطلق ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۹)
-
وتی ہے کہ میرے پاس مال ہے ۔ ؟
حقائق الفرقان
۳۸۸
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۱۰۱ - وَ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ الْجِنَّ وَ خَلَقَهُمْ وَ خَرَقُوا لَهُ بَنِينَ وَ بَنْتٍ بِغَيْرِ
عِلْمٍ سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يَصِفُونَ -
ترجمہ ۔ ( ظلم تو دیکھو کہ ) انہوں نے ٹھہرا لئے اللہ کے برابر والے، بزرگوں او بزرگوں اور امراء اور جنات
کو، حالانکہ ان سب کو اللہ ہی نے پیدا کیا اور ( یہ ظلم بھی دیکھو کہ ) ٹھہرا لئے اللہ کے لئے بیٹے اور
بیٹیاں بے جانے بوجھے ۔ وہ ذات پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
تفسیر وَ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاء - احمق لوگ خدا کو جب چھوڑتے ہیں تو پھر پتھروں کی ۔ پھر ادنی
سے ادنی چیزوں کی پرستش شروع کر دیتے ہیں ۔ یورپ امریکہ نے اس خدا کو چھوڑا تو ایک انسان کو
خدا ماننے پر مجبور ہوئے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۹۹)
۱۰۲ - بَدِيعُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَنَّى يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَ لَمْ تَكُن لَّهُ صَاحِبَةٌ
وَ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ -
ترجمہ۔ وہ عجیب بنانے والا ( یعنی بلا نمونہ اور بلا ماڈہ ) آسمان اور زمین کا ہے اس کا کیونکر
بیٹا ہو سکتا ہے حالانکہ اس کی کوئی جو روہی نہیں اور اُسی نے پیدا کیا سب چیزوں کو اور وہی سب
چیزوں کو بخوبی جانتا ہے۔
تفسیر ۔ بَدِيعُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۔ پہلے رکوع میں یہ بات ذکر کی ہے کہ دانہ کو میں کھولتا ہوں۔
گٹھلیوں سے درخت ۔ میت سے حی بناتا ہوں ۔ دانہ سے گٹھلی بڑی۔ پھر آگے جاندار اس سے بھی
بڑا۔ پھر اس سے بڑھ کر شمس و قمر ۔ اب اس سے بڑھ کر بنانا ہے آسمان وزمین ۔ باوجود قدرت کے
نظارے کرنے کے پھر بھی خدا کا بیٹا ایک انسان کو قرار دیتے ہیں ۔
انجیل کی بات ” جو بات تو نے حکیموں کی نظر سے چھپائی وہ بچوں کو دکھائی صادق آتی ہے۔ انگریز
کیسے عقل مند اور پھر اس معاملہ میں کیسے کو دن نکلے ۔ کفارہ اور تثلیث جس پر اڑے ہیں کوئی چیز ہے؟
لَمْ تَكُن لَّهُ صَاحِبَةٌ ۔ نتیجہ جو ہوتا ہے دو چیزوں کے ملنے سے۔ پس عورت کا ہونا لازمی ٹھہرا۔ تم
صاحبہ مانتے نہیں اور بیٹا بناتے ہو۔
حقائق الفرقان
۳۸۹
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
ایک عورت مسیح کے پاس آئی ۔ کہا۔ میرے بیٹوں نے تمہارے لئے سب کچھ چھوڑ دیا۔ جب تو
بادشاہ بنے۔ ایک کو دائیں اور ایک کو بائیں بٹھا ئیو ۔ کہا یہ تو مولی کے اختیار میں ہے۔ پھر قیامت کے
بارے میں کہا اس گھڑی کا علم مجھے نہیں۔ الوہیت کا مدار صفات کاملہ پر ہے اور مسیح میں اس کے اس
ن سے علم و قدرت ہی نہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدرقادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۰،۹)
اس کے کہاں سے بیٹا ہوا۔ اس کا تو کوئی ساتھی نہیں ۔ اس نے سب چیزوں کو پیدا کیا اور وہ کل
چیزوں کو جاننے والا ہے۔ یہی تمہارا رب ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں کل اشیاء کا خالق ہے اس کی سوا
عبادت کرو۔ اور وہ سب کا کارساز ہے ۔۔۔ گو یا قرآن کریم کہتا ہے مسیح ابن اللہ کن معنوں پر ہیں ۔ آیا
عرفی اور حقیقی معنوں پر مسیح ولد اللہ یا کسی اور معنوں پر ۔ اگر عرفی اور حقیقی معنوں میں ہیں ۔ یہ تو صحیح نہیں
کیونکہ اس صورت میں سیدہ مریم علیھا السلام کو خدا کی جوڑو اور اس کا ساتھی مانا ضروری اور لازمی امر
ہے۔ اور تمام عیسائی اور سارے عقلاء سیدہ صدیقہ مریم کا اللہ تعالیٰ کا صاحبہ ہونا اعتقاد نہیں رکھتے۔
اگر مجازی معنی ولد اللہ ، ابن اللہ کے لیتے ہو اور حقیقی اور عرفی معنی نہیں لیتے ہو تو مجازی معنی نہایت وسیع
ہیں ۔ ولد اللہ کے معنی خدائے مجسم خدا کے ساتھ ذاتا متحد ہستی تجویز کرنا ہرگز ہر گز صحیح نہیں کیونکہ اگر یہ
معنی لوگے اور مسیح کو اللہ اور اللہ کا بیٹا کہو گے تو ضرور ہو گا کہ مسیح ذات وصفات میں خدا ہو۔ خدا کے برابر
اور صفت معبودیت اور صفت خلق اور علم وغیرہ میں جو انسانی جسم کے لحاظ سے نہیں خدا کے سے صفات
رکھتا ہو مگر ظاہر ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام میں یہ صفات کا ملہ خدا کی طرح موجود نہ تھیں ۔ غور کرو۔
ابطال الوہیت مسیح ۔ تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۷، ۳۸)
أَنَّى يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَ لَمْ تَكُنْ لَهُ صَاحِبَةٌ (الانعام : ۱۰۲) یعنی کس طرح ہو سکتا ہے اللہ کا بیٹا
جبکہ اس کی کوئی بیوی نہیں ہے۔ یہ ایک دلیل ہے عیسائیوں کے مقابل پر۔ کیونکہ عیسائی مریم کو خدا کی
جو رو نہیں مانتے اور بیٹے کے لیے ضروری ہے کہ وہ نتیجہ ہو دو چیزوں کا۔ ایک اباجی ہوں اور ایک اماں
جی ۔ جب تم مریم کو بیوی نہیں مانتے تو بیٹا جو ان دونوں کا نتیجہ ہوتا ہے کس طرح پیدا ہو سکتا ہے۔ جس
طرح ایک کیڑا ہوتا ہے جب دوسر اوجود اس کے اثر کو جذب کرنے والا ہو تب مرض پیدا ہو سکتا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۹۰
ایک طرف تعدیہ ہو اور دوسری طرف انفعال ہو تب کچھ نتیجہ پیدا ہو سکتا ہے۔
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
( بدر جلد ۱ ۱ نمبر ۳۴ مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۲، ۳)
۱۰۴ - لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ -
ترجمہ۔ اسے آنکھیں نہیں ادراک کر سکتیں اور وہ آنکھوں کو پاسکتا ہے اور وہ بڑا باریک بین
اور بڑا خبر دار ہے۔
تفسير لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ ۔ اب ردِ الوہیت کی ایک اور دلیل فرماتا ہے کہ مسیح کو تو آنکھ نے
احاطہ کر لیا۔ حالانکہ اللہ کا احاطہ نہیں ہوتا۔
وَهُوَ اللَّطِيفُ - يهِ لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ کا ثبوت ہے۔
الْخَبِيرُ - يه هُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ کا ثبوت ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۰)
۱۰۵ - قَدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۚ وَ مَنْ عَى
فَعَلَيْهَا وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظ ۔
پاس
ترجمہ ۔ تحقیق آ چکیں تمہارے پاس آنکھیں ( دلائل ) تمہارے رب کی طرف سے پھر جس نے ان
آنکھوں سے دیکھا تو اس نے اپنے ہی نفس کا فائدہ کیا اور جو اندھا ہوا تو اس کا نقصان اسی کی جان پر
ہے اور میں ہے اور میں کچھ تمہارا نگہبان تو ہوں نہیں ۔
تفسیر - بصَابِرُ ۔ انسان کی فہم وفراست کا سب سامان موجود ہے۔
وَ مَنْ عَى فَعَلَيْهَا ۔ کوئی کہے کہ ہمیں نفع کی ضرورت نہیں ۔ فرمایا۔ نفع نہ اٹھاؤ گے تو اندھے ہو
کر دکھ پاؤ گے۔
وَ مَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظ ۔ تم جان بوجھ کر اندھے بنو گے۔ تو میں تمہارا لاٹھی پکڑنے والا نہیں کہ
ذمہ دار ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۰)
حقائق الفرقان
۳۹۱
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
١٠٧ - اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَ أَعْرِضُ عَنِ
الْمُشْرِكِينَ -
ترجمہ ۔ ۔ تو تو اسی پر چل جو تیری طرف وحی کی تیرے رب نے۔ کوئی سچا معبود نہیں اس کے سوائے
اور منہ پھیر لے مشرکوں سے۔
تفسیر۔ اتبع ۔ یہ خطاب عام ہے۔
لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۔ یہ تمام وحیوں کا خلاصہ ہے کہ وہ معبود ہے جس کے فرمان پر عمل کیا جائے۔
ایک طرف رسم عادات ۔ احباب بلاتے ہیں۔ دوسری طرف اللہ کا حکم ۔ اس وقت معلوم ہوتا ہے کہ
بندہ اللہ کا فرماں بردار ہے یا نفس کا اور احباب کا۔
لا اله الا الله - کس دل سے مانا ہے۔
یروشلم کے محاصرہ میں پادریوں نے کہا۔ تمہارا خلیفہ آوے تو اُسے ہم دخل دے دیں۔
حضرت عمر اسی سادگی میں روانہ ہوئے ۔ غلام کے ساتھ باری باری اونٹ پر چڑھتے آتے تھے۔
ابو عبیدہ نے عرض کیا آپ کپڑے بدل لیں ، گھوڑے پر سوار ہوں ۔ آپ نے یہ عرض مان لی مگر تھوڑی
دور جا کر گھوڑے سے اتر بیٹھے ۔ کہا میرا وہی لباس اور اونٹ لاؤ۔ آپ جب گئے تو بطریق وغیرہ
نے رعب میں آ کر چابیاں پھینک دیں کہ اس سپہ سالار کا مقابلہ ہم نہیں کر سکتے ۔ پس میں کس طرح
النَّاسُ بِاللباس کہنے والوں کا قائل ہو جاؤں ۔ وجہ کیا تھی ۔ تو اللہ کا فرماں بردار بن ۔ سب مخلوق
تیری فرماں بردار ہو جاوے گی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۰)
۱۰۸ - وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا أَشْرَكُوا وَمَا جَعَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۚ وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيلٍ -
ترجمہ ۔ اور اللہ نے چاہا ہوتا تو وہ شرک نہ کرتے اور ہم نے تجھ کو ان پر نگہبان نہیں بنایا اور نہ تو
ان کا وکیل ہی ہے۔
تفسیر - لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اشْرَكُوا جبر سے کام ! لیتا تو کوئی مشرک نہ رہتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۰)
حقائق الفرقان
١٠٩
۳۹۲
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ
-
زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ ۔ اور تم برا نہ کہا کرو ان کو جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں کہیں وہ برا کہہ بیٹھیں گے اللہ کو دشمنی
سے بے جانے بوجھے اسی طرح ہم نے پسند کر دیتے ہیں ہر ایک جماعت کو ان کے کام پھر ان کو ان
کے رب کی طرف پلٹنا ہے تو وہ ان کو خبر دار کر دے گا اس سے جو وہ کرتے تھے۔
تفسیر۔ اب ایک اخلاقی تعلیم پیش کرتا ہے کہ حق بات کہو۔ دین کی تبلیغ کرو۔ مگر کسی کے بزرگ کو
گالی نہ دو نہ رام چندر کو ۔ نہ کرشن کو ۔ نہ بدھا کو۔ اور نہ کسی اور کو۔
كَذلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ کسی معبود کو برا نہ کہو ورنہ ہمارے مولی کو برا کہیں گے۔
اسی طرح خوبصورت خوبصورت کر کے دکھلایا ہے۔ ہم نے ہر قوم کے لئے وہ کام جو ان کو کرنا
چاہیے۔ یعنی جو عمل ہم ان سے کرانا چاہتے ہیں۔ اس کی خوبصورتی ہم نے اسی طرح بیان کی ۔ دیکھو
اللہ کا بیٹا نہ بنانے اور شرک کی برائی کے لئے کیسے معقول دلائل دیئے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۰)
اسلام نے کوئی عمدہ تعلیم اور پسندیدہ بات نہیں جس کا حکم نہ دیا ہو اور کوئی بری اور ناپسند بات
نہیں ۔ جس کی ممانعت نہ کی ہو۔۔۔ اخلاق وہ کسی نبی پر کوئی اعتراض نہیں ۔ سب کا ماننا۔ سب کا ادب
اسلام میں ضرور ہوا ۔۔۔ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللہ سے بڑھ کر کون حکم ہے جو اخلاق کا
مصدر بن سکے ۔ تعجب آتا ہے۔ الزامی طور پر بھی قرآن عیوب کا اشارہ نہیں کرتا۔
( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۷۶،۷۵ )
پنڈت سوامی دیانند نے اپنی تحریروں میں دعوی کیا ہے کہ دوسرے مذاہب کو برا کہنا ان
کا شیوہ نہیں اور بد تہذیب شخص کو وہ بہت برا سمجھتے ہیں ۔ اس راہ کے آداب و اخلاق کے
سکھانے میں بھی قرآن کریم کو ہی یہ فخر حاصل ہے کہ اس مبارک کتاب نے تعلیم دی ہے کہ یہ
الباطل سے جنگ کرنے کے وقت اس کے قابلِ اکرام معبودوں اور معظم مقصودوں کی نسبت قابل
کس طریق پر کلام کرنا چاہیے ۔ جیسے فرمایا وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ
حقائق الفرقان
۳۹۳
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ ترجمہ ۔ تم لوگوں کے معبودوں کو گالی نہ دو۔ وہ اس کے عوض میں جہالت اور زیادتی
سے اللہ کو گالی دیں گے۔ اس مبارک تعلیم سے وید اور دوسری تمام کتا بیں محض بر ہنہ ہیں۔ اس کی اصل
وجہ یہ ہے کہ ان کتابوں میں کوئی ذاتی خوبی اور جو ہر نہیں۔ یہ کتا بیں اپنی جگہ بے زبان ہیں۔ کوئی
دعوی اپنی دلیل کے ساتھ ان میں نہیں ۔ ہاں ان کے وکیلوں اور حامیوں کے منہ میں لا ریب سیاہ زہر
دار کو برہ کی دوشاخی زبانیں ۔ یہ لوگ پادری اور آریہ اپنی کامیابی اور ظفر اسی میں سمجھتے ہیں کہ
دوسروں کی عیب چینی کریں۔ اپنی کتابوں اور عقیدوں کے معارف و اسرار کے اظہار سے انہیں کوئی
غرض نہیں ۔ اگر مذاہب اور ملل اس پر اتفاق کر لیں کہ تمام حامیان دین اپنے مذہب و کتاب کی
خوبیوں کے بیان کرنے پر اکتفاء کریں اور اس سے تجاوز نہیں کریں گے تو یقینا اس میدان میں گوئے
سبقت قرآن کریم کے ہاتھ میں ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۷۴)
قرآن کریم نے تمام مذاہب کے ان معبودوں کی دشنام دہی سے جن کو بت پرست پکارتے ہیں
حکما قطعی ممانعت کر دی ہے جہاں فرمایا ہے۔
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ
۔۔۔۔۔ ایک نے جس کو عربیت کا دعویٰ ہے مجھے فرمایا قرآن کریم نے اگر گالی سے منع کیا ہے تو
تعجب ہے کہ بتوں کے توڑنے کا کیوں تاکیدی حکم کیا ، اس وقت ان کی خدمت میں کہا گیا کہ آپ
قرآن دانی کے بڑے مدعی ہیں ۔ از راہ مہربانی آیت کا نشان دیجئے جس میں قرآن کریم نے بتوں
کے توڑنے کا تاکیدی حکم دیا ہے۔ ہاں کسی تاریخی واقعہ کے بیان میں اگر قرآن نے کہا ہے فلاں
موحد بت پرستی کے دشمن نے اپنے یا اپنی قوم کے بت توڑے تھے تو یہ امر اور ہے اور ایک واقع اور
نفس الامر کا بیان ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹-۳۰)
تمام مذاہب کے بڑوں کی بے ادبی سے منع کیا اور فرمایا۔
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُوا اللَّهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ کبھی برا نہ کہنا ان کو جن
کو لوگ پوجتے ہیں اور جنہیں لوگ اللہ تعالیٰ کے ورے پکارتے ہیں اگر تم برا کہہ بیٹھو گے تو بت پرست اللہتعالی ہیں اگرتم برا کہ بھوکے تو بت
لے اُن کو جنہیں اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں برا مت کہو ۔ پھر وہ ضد اور نادانی سے اللہ کو برا کہیں گے ۔
حقائق الفرقان
۳۹۴
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تمہارے مقابلہ میں نہ سمجھنے سے اللہ تعالیٰ کو برا کہہ بیٹھیں گے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۷)
ا وَ اَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا
قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں سخت سخت قسمیں کہ اگر ان کے سامنے کوئی نشان ظاہر ہوتا تو وہ
ضرور ضرور اس پر ایمان لاتے۔ تم کہہ دو نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں اور تمہیں کیا شعور کہ جب وہ
نشانیاں آجائیں تو بھی وہ نہ مانیں گے۔
تفسیر - لين جَاءَتْهُمْ آيَةً معجزات کے منکر لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ نبی کریم نے کوئی نشان
نہیں دکھلایا۔ یہ بات غلط ہے۔ اِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ میرے اللہ کے پاس تو
ایک چھوڑ کئی آیات ہیں۔ میں کیوں نہ تمہیں نشان دکھلاؤں گا۔ جس مولی نے مجھے بھیجا۔ اس کے پاس
تو آیات ہیں۔ پس وہ نشان کیوں نہ دکھلائے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۰)
ااا - وَنُقَلِبُ أَفْدَتَهُمْ وَأَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ نَذَرُهُمْ
ردروور
فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ -
ترجمہ۔ اور ہم ان کے دل الٹ دیں گے اور آنکھیں ، کیونکہ وہ قرآن کو مانتے ہی نہ تھے پہلے
سے اور ہم ان کو رہنے دیں گے وہ اپنے بھترے اور سرکشی میں دل کے اندھے ہی رہیں گے
سرکشته و پریشان ۔
تفسیر - گیا۔ کیونکہ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۰)
۱۔ انسان تیز دریا بہتا دیکھ کر دوڑتا چلا آئے کہ اس سے پار نکل جاؤں تو وہ بیوقوف ہے۔
۲۔ کسی شخص نے مرغے کو بازو پھڑ پھڑا کر اذان دیتے دیکھا۔ کہا۔ میرے سامنے اکڑتا ہے
میں بھی ایسا کروں گا ۔ پھر مرغا ایک دیوار سے دوسری دیوار پرچ ، دیوار سے دوسری دیوار پر چلا گیا۔ اس نے بھی زقند لگائی تو گر پڑا
اور مر گیا۔ یہ حد سے بڑھنے کا نتیجہ ہے۔