سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 3

حقائق الفرقان
۴۴۳
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
یہ نشان ہے۔ کہ اگر اس کی خلاف ورزی کرو گے اور اس اونٹنی کو جواب خصوصیت رکھنے والی اونٹنی ہے۔
ستاؤ گے تو ہلاک ہو گے۔ عرب کے ملکوں میں دشمنوں پر رعب ڈالنے اور اپنی شوکت کے اظہار کے
لئے نہ صرف اونٹ چھوڑے جاتے تھے بلکہ گھوڑے اور دنبے بھی اور قوم کلیب کے جنگوں سے معلوم
ہوتا ہے کہ کتوں کے بچوں کو بھی اسی طرح آزاد کرتے تھے۔
ناقہ صالح کی مثال رسومات عرب میں
میدانی نے امثال میں لکھا ہے کہ حیرہ کے بادشاہ کسرای نے اپنی قوت ، سلطنت اور بطش کے
بوں میں بڑا رعب جمایا تھا اس کو مضرط الحجر کہتے تھے۔ اس نے شدید قحط کے زمانہ یا
دنبہ کو خوب پالا اور پوسا۔ پھر اس کے گلے میں چھری اور چقماق ڈال دیا اور اُسے جنگل میں چھوڑ دیا اور
کہا۔ کون ہے جو اسے ذبح کر سکتا ہے عربوں میں کوئی بھی اس سے تعرض نہیں کر سکتا تھا آخر بنویشکر
قوم تک پہنچا اور علیاء بن ارقم کی نظر پڑا۔ تب وہ بول اٹھا۔ میں اس دُنبہ کو کھالوں گا۔ تب قوم کے
لوگوں نے اسے روکا اور ملامت کی ۔ لیکن علیاء اپنے ارادہ پر قائم رہا۔ تب انہوں نے اس بات کو اپنے
سردار تک پہنچایا۔ اس نے یہ فقرہ کہا جواب کہاوت کے طور مشہور ہے إِنَّكَ لَا تَعْدِمُ الضَّأْنَ وَلَكِنْ
تَعْدِمُ النَّفْعَ۔ لوگوں نے ملامت تو بہت کی مگر علیاء نہ ٹلا۔ اور دنبہ کو ذبح کر کے کھا گیا اور بادشاہ کے
پاس چلا گیا اور کہا کہ میں نے ایک بدی کی ہے۔ اور بہت بڑی بدی کی ہے لیکن آپ کا عفواس سے بھی
بڑھ کر ہے۔ اور اپنا سارا ماجرا سنایا۔ تب بادشاہ نے کہا۔ اب میں تجھے قتل کر دوں گا تب علیاء نے وہ
مشہور قصیدہ پڑھا جس کا ایک شعر ہم نقل کرتے ہیں
ه
☑
وَ إِنَّ يَدَ الْجَبَّارِ لَيْسَتْ بِصَعْقَةٍ وَلكِنْ سَمَاء تُمْطِرُ الْوَيْلَ وَ الدِّيمُ
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۳ - ۲۱۲)
لے تو دنبہ کو ختم نہیں کرے گا بلکہ اپنے آپ کو نفع سے محروم کر لے گا ۔ ۲ے یقیناً زور آور کا ہاتھ تباہ کرنے والی بجلی
نہیں ہے۔ بلکہ ایسا بادل ہے جو موسلا دھار بارش برساتا ہے اور مسلسل برسنے والی جھڑی بن جاتا ہے۔

حقائق الفرقان
マママ
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۷۵- وَ اذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِنْ بَعْدِ عَادٍ وَ بَوَّاكُمْ فِي الْأَرْضِ
تَتَّخِذُونَ مِنْ سُهُولِهَا قُصُورًا وَ تَنْحِتُونَ الْجِبَالَ بُيُوتًا فَاذْكُرُوا
الاءَ اللهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ -
ترجمہ۔ اور وہ احسان یاد کرو کہ تم کو قائم مقام بنا دیا عاد کی قوم کے بعد اور تم کو جگہ دی خاص ملک میں
بناتے ہو اس کی نرم زمینوں میں محل اور تراش لیتے ہو پہاڑوں میں گھر تو یاد کرو اللہ کی نعمتیں اور ملک
میں شرارت اور فساد نہ پھیلاتے پھرو۔
تفسیر ۔ تَنْحِتُونَ الْجِبَالَ ۔ اس زمانے میں بھی امیر لوگ گرمیوں میں پہاڑوں پر چلے
جاتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۶)
۷۹،۷۸۔ فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَعَتَوا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ وَقَالُوا يُصْلِحُ ائْتِنَا بِمَا
تَعِدُنَا إِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ - فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ
جثِينَ -
ترجمہ ۔ پھر انہوں نے اونٹنی کے پیر کاٹے اور اپنے رب کے حکم کی خلاف ورزی کی اور کہنے لگے
اے صالح ! اب لاؤ تو ہم پر وہ جس کا تم ہم سے وعدہ کرتے تھے جب تم بھیجے ہوؤں میں سے ہو۔ تو
ان کو زلزلے نے آلیا تو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے۔
تفسیر۔ فَعَقَرُوا۔ یہ ان کے کفر کا ثبوت ہے۔
عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ - قرآنی محاورے میں نہی بمعنے امر بھی آجاتی ہے۔ لا تَمَشُوهَا بِسُوءٍ۔
انتنا ۔ گناہ کر کے۔ پھر شوخی ۔
جنين - مرغی جب زمین کرید کریدا پنا سینہ رکھ دیتی ہے تو اسے جشم کہتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
فَعَقَرُوا الناقة - امیر حمزہ نے بھی ایک ناقہ حضرت علی کی ذبح کی تھی اور اس کا کلیجہ نکالا با وجود
مسلمان ہو جانے کے ان کا کلیجہ چبایا گیا ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴)

حقائق الفرقان
۴۴۵
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
- إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُونِ النِّسَاءِ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ
مُسْرِفُونَ -
ترجمہ ۔ تو آتے ہو مردوں پر خواہش کے مارے عورتوں سے الگ ۔ ہاں تم لوگ حد سے
بڑھے ہوئے فضولی ہو۔
تفسير لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ ۔ اس کی سزا میں تین باتیں فرمائیں ا۔ اس قوم کو ہلاک کر دیا۔
- إِنَّهَا لَبِسَبِيلِ مقيم ( الحجر : ۷۷) عذاب دیا پھر عذاب کا نشان قائم رکھا۔ ۳۔ کوئی نہیں
چاہتا کہ عالی ہو کر سافل بنے مگر اس عذاب کے لئے فرمایا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا (هود: ۸۳)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
وَ مَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوهُمُ مِّنْ قَرْيَتِكُمْ
إِنَّهُمُ أَنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ ۔
ترجمہ ۔ اس کی قوم نے اس کو جواب نہیں دیا مگر یہی کہا کہ ان کو نکال دو اپنے شہر سے یہ وہ لوگ ہیں
جو بڑے پاک صاف بننا چاہتے ہیں ۔
تفسیر - يَتَطَهَّرُونَ - طنزاً کہا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قاد ار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۶)
٨٦ - وَ إِلى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ إِلَهِ
غَيْرُهُ قَدْ جَاءَ تَكُم بَيْنَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ فَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا
النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ
إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ۔
ترجمہ اور قبیلہ مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ شعیب نے کہا اے میری قوم! اللہ
ہی کی عبادت کرو تمہارا کوئی سچا معبود نہیں اس کے سوائے ۔ بے شک تمہارے پاس آچکی تمہارے
ے وہ بستی سدا آمد و رفت کی راہ پر ہے۔ ۲ کر دیا ہم نے اس کے اوپر کو اس کے نیچے۔

حقائق الفرقان
۴۴۶
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
رب کی دلیل تو پورے کرو ماپ اور تول اور کم نہ دولوگوں کو ان کی چیزیں اور نہ فساد پھیلاؤ ملک میں
اس کے سنوار کے بعد ۔ یہ بات تمہارے لئے بہتر ہے جب تم مومن ہو۔
تفسیر۔ فَأَوْفُوا الكَيْلَ ۔ جو سچا خیر خواہ ہو وہ اپنے بھائی کو اس کے عیب پر مطلع کرتا ہے چنانچہ
شعیب نے اپنی قوم کو ان کے نقص بتائے۔
برتن وہاں سے ٹکرایا جاتا ہے جہاں سے کمزوری کا شبہ ہو۔ اسی طرح مومن کو ابتلاء اسی بات میں
آتا ہے جس میں وہ کمزور ہو۔
بَعْدَ إِصْلَاحِها - اب تو میں (شعیب) اصلاح کے لئے آچکا اب تو فساد میں تم معذور نہیں
سمجھے جا سکتے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَ هُمُ (اعراف : (۸۶) وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ (اعراف: ۷۵)
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲)
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو۔ اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔
۸۷ - وَلَا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ وَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ
امَنَ بِهِ وَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا ۚ وَاذْكُرُوا إِذْ كُنْتُمْ قَلِيلًا فَكَثَرَكُمْ وَانْظُرُوا
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ
-
ترجمہ ۔۔ اور نہ بیٹھا کرو ہر ایک راستہ میں لوگوں کو ڈراتے اور روکتے اللہ کی راہ سے اس شخص کو جس
نے مانا اللہ کو اور تم اس راہ کو چاہتے ہو ٹیڑھے رہ کر اور یاد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تم کو زیادہ کر دیا
اور دیکھو کیا انجام ہواشر پر فسادیوں کا۔
تفسیر تَبْغُونَهَا عِوَجًا ۔ ان کے دین میں کوئی نہ کوئی شبہ واعتراض ڈھونڈتے رہتے ہو۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)

حقائق الفرقان
۴۴۷
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۸۹ ، ۹۰ - قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يُشْعَيْبُ وَ
الَّذِينَ آمَنُوا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَ فِي مِلَّتِنَا قَالَ أَوَ لَوْ كُنَّا
كرِهِينَ - قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَى اللهِ كَذِبًا إِنْ عُدْنَا فِي مِلَّتِكُمْ بَعْدَ إِذْ نَجْنَا اللَّهُ
مِنْهَا وَمَا يَكُونُ لَنَا أَنْ تَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّنَا وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ
شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ انْتَ
خَيْرُ الْفَتِحِينَ -
ترجمہ۔۔ کہا امراء نے جو مغرور تھے اس کی قوم میں سے ہم تجھے ضرور نکال دیں گے اے شعیب اور
جو ایماندار تیرے ساتھ ہیں ہماری بستی سے یا تم لوٹ آؤ ہمارے مذہب میں۔ شعیب نے جواب دیا
اگر چہ ہم کراہت کرنے والے ہوں ۔ بے شک ہم نے بہتان باندھا اللہ پر جھوٹا جب تمہارے مذہب
کی طرف ہم پھر پلٹ آئے اس کے بعد کہ اللہ نے ہم کو نجات دی اس سے اور ہم سے تو نہیں ہو سکتا
کہ ہم پلٹ آئیں اس مذہب میں مگر ہمارا رب اللہ ہی چاہے تو ، گھیر لیا ہے ہمارے رب نے ہر ایک چیز
کو علم سے۔ اللہ پر ہم نے بھروسہ کیا ہے۔ اے ہمارے رب ! سچا فیصلہ کر دے ہم میں اور ہماری قوم
میں اور تو بہت ہی عمدہ فیصلہ کرنے والا ہے۔
تفسیر آوَ لَوْ كُنَّا کرِهِينَ ۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ ایمان جبروزور سے کبھی نہیں آتا۔
إِلَّا أَنْ يَشَاء الله ۔ یہ ادب ہے کہ مشیت الہی کو بہر حال مقدم رکھا ہے۔ ایک مولوی نے
حضرت صاحب کو لکھ بھیجا کہ ہم تمہارا مذہب کسی صورت میں نہ مانیں گے۔ خواہ تم کیا نشان دکھاؤ آپ
نے فرما یا شعیب کا قول ہی یاد کر لیتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۷)
إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ رَبُّنَا ۔ انبیاء کا طرز دیکھو کہ کفر جو محال ہے اس کے لئے بھی اِلَّا اَنْ يَشَاء
الله ربنا کہتے ہیں ۔ حضرت اقدس کو ایک مولوی نے لکھا کہ میں اگر انکار کروں گا تو پھر کبھی نہ
مانوں گا ۔ آپ نے فرمایا ۔ سبحان اللہ ۔ شعیب کے الفاظ پر غور نہ کیا۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴، ۴۵۵)

حقائق الفرقان
ママフ
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
حضرت صاحب کی خدمت میں کسی نے خط لکھا کہ اب تو خدا بھی آئے تو میں یہ بات
نہ مانوں ۔ فرمایا دیکھو یہ کیسے متکبر اور بے پرواہ لوگ ہیں ۔ شعیب نبی کو جب لوگوں نے
کہا أَوْ لَتَعُودُنَ فِي مِلَّتِنَا تو انہوں نے جواب دیا مَا يَكُونُ لَنَا أَنْ تَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ
الله ربنا یعنی ہم تو کبھی تمہارے مذہب میں نہ آئیں گے پھر فرمایا۔ ہاں اگر خدا چاہے تو ۔ کیونکہ اس کا
ارادہ زبردست ہے یہ پاس ادب ہے جو آج کل کے گستاخوں سے جا چکا ہے۔ دیکھو۔ ایک ناممکن
بات پر پیغمبر نے خدا کے عظمت اور جبروت و جلال کا ادب کیا ہے۔ تو افسوس اس انسان پر جو بلا سوچے
سمجھے کہتا ہے کہ یہ کام یوں ہو جائے گا اور میں یوں نہ کروں گا۔
( بدر جلدے نمبر ۳۶ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۸ ء صفحه ۲)
۹۷-۹۶ - ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّيِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتَّى عَفُوا وَ قَالُوا قَدْ مَسَّ
ابَاءَنَا الضَّرَّاء وَالسَّرَّاءُ فَأَخَذْنَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ وَ لَوْ أَنَّ أَهْلَ
الْقُرَى امَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَرَكَةٍ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَكِنْ كَذَّبُوا
فَأَخَذْنَهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے سختی کی جگہ نیک بدلہ دیا یہاں تک کہ زیادہ ہو گئے اور بڑھ گئے اور یہ کہنے لگے
کہ بے شک ہمارے ؟ ے باپ دادوں کو بھی دکھ سکھ ہوتے رہے ہیں تو پھر ہم نے ان کو یکا یک پکڑ لیا اور
وہ کچھ شعور نہیں رکھتے تھے۔ اور اگر بستی والے اللہ کو مانتے اور اس کو سپر بناتے تو ہم ضرور کھول دیتے
ان پر آسمانی اور زمینی برکتیں لیکن انہوں نے جھٹلایا تو ہم نے ان کو پکڑ لیا ان کرتوتوں کے سبب جو وہ
کرتے تھے۔
تفسیر۔ حتی عفوا ۔ بڑھ گئے، آسودگی کے ساتھ ، تکبر ظلم تحقیر، پانچ گنا ہ آ جاتے ہیں۔
اتقوا مجرموں کو ہلاک ہوتے ہوئے دیکھ کر گناہوں سے اجتناب کرتے ۔
بركت مِنَ السَّمَاءِ - الہامات ۔ الہام کے صدق کا ایک یہ نشان بھی ہے۔ کہ اس کے ساتھ پہرہ

حقائق الفرقان
۴۴۹
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
ہوتا ہے۔ چنانچہ فرمایا فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا ( الجن: ۲۸)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۷)
فَأَخَذْنَهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ " ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۲)
۹۹۰۹۸- أَفَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ يَأْتِيَهُمُ بَأْسُنَا بَيَاتًا وَهُمْ نَابِمُونَ - أَوَ
أَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا ضُحَى وَهُمْ يَلْعَبُونَ -
ترجمہ ۔ تو کیا محفوظ ہو گئے بستیوں والے کہ ان پر ہمارا عذاب آ پہنچے رات میں اور وہ سوتے
ہوں۔ اور کیا بستیوں والے نڈر ہو گئے کہ ہمارا عذاب ان پر پھر دن چڑھے آ پہنچے اور وہ بے حقیقت
کاموں میں مشغول ہوں ۔
تفسیر آفا مِنَ ۔ یہ تو کہتے ہیں کہ خدا غفور رحیم ہے۔ پر نہیں جانتے کہ وہ شدید العقاب بھی ہے۔
وَهُمْ نَا بِمُونَ ۔ ایک سانپ ہے جو سوئے ہوئے آدمی کو ڈستا ہے۔ پاس جو ہتھیار ہوا سے ہٹا
لیتا ہے۔
وَهُمْ يَلْعَبُونَ ۔ پس عذاب الہی ایسے ہی لوگوں پر آتا ہے۔ استغفار کرنے والے۔ ڈرنے
والے کو کوئی خطر نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۷)
۱۰۰- أَفَآمِنُوا مَكَرَ اللهِ فَلَا يَا مَنْ مَكَرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَسِرُونَ -
ترجمہ ۔ کیا وہ اللہ کی تدبیر سے بے خوف ہو گئے تو اللہ کی تدبیر سے تو کوئی بے فکر نہیں ہوتا مگر
ٹوٹا پانے والی قوم ۔
تفسیر مگر الله - تدابیر الہی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۷)
١٠١ - او لَمْ يَهْدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ أَهْلِهَا أَنْ لَوْ نَشَاءُ
أَصَبْتُهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ -
ترجمہ ۔ کیا نہیں ہدایت کرتی یہ بات اُن لوگوں کو جو وارث ہوتے ہیں زمین کے مالکوں کے بعد
ے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ ہے تو پکڑا ہم نے ان کو بدلہ ان کی کمائی کا۔

حقائق الفرقان
۴۵۰
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے سبب مصیبت ڈال دیں ان پر اور ہم مہر کر دیتے ہیں ان
کے دلوں پر تو وہ کچھ سنتے ہی نہیں ۔
تفسیر - الأرض ۔ کسی زمین کے۔
-
اهْلِهَا - ان زمینوں کے مالکوں کے بعد ۔
اوَ لَمْ يَهْدِ ۔ زمین کے وارث ہونے والوں کو ہدایت آنی چاہیئے ۔ کہ جن کی زمین ہم نے لی
ہے۔ آخر وہ کسی گناہ ہی میں پکڑے گئے ہیں اور ذلیل ہوئے ہیں۔ اغلب ہے کہ ہم بھی ایسے گناہوں
کی سزا میں ذلیل ہوں ۔ پس نیکیاں کریں۔
وَ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ۔ بلکہ گناہوں کی سزا میں یہاں تک نوبت پہنچے کہ دلوں پر مہر لگ جائے اور پھر کبھی
حق بات سننے کے قابل نہ رہو۔ آخر میں ہلاک ہو جاؤ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۷)
١٠٢ - تِلْكَ الْقُرَى نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَابِهَا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ
بِالْبَيِّنَتِ فَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا كَذَّبُوا مِنْ قَبْلُ كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى
قُلُوبِ الْكَفِرِينَ -
-
ترجمہ ۔ یہ چند بستیاں ہیں کہ ہم سناتے ہیں تجھے ان کے حالات اور ان بستیوں میں آچکے اُن کے
رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر تو وہ مکذب مومن نہ ہوئے کیوں کہ وہ پہلے تکذیب کر چکے تھے اسی طرح
اللہ ۔ مہر کر دیا کرتا ہے منکروں کے دلوں پر۔
تفسير - كَذلِكَ يَطْبَعُ ۔ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوم کی تفسیر فرمائی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۷)

حقائق الفرقان
لد ١٥
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۰۴، ۱۰۵ - ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى بِأَيْتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ وَ مَلَابِهِ
فَظَلَمُوا بِهَا فَانْظُرُ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ - وَقَالَ مُوسَى يُفِرْعَوْنُ
إِنِّي رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے بھیجا ان کے بعد موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف
تو انہوں نے نشانیوں کے ساتھ بے انصافی کا برتاؤ کیا۔ تو دیکھ تو سہی کیسا ہوا انجام شریر فسادیوں
کا۔ اور موسیٰ نے کہا اے فرعون ! میں بھیجا ہوا ہوں سب جہانوں کے رب کی طرف سے۔
تفسیر ثُمَّ بَعَثْنَا۔ قریب کا تاریخی واقعہ بیان کرتا ہے۔
إِنِّي رَسُولُ ۔ تو تو صرف مصر کا بادشاہ ہے۔ میں تمام عالموں کے بادشاہ بلکہ رب کا فرستادہ ہوں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۷)
-
۱۰۸ ۱۰۹ - فَالْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تُعبَانٌ مُّبِينٌ وَ نَزَعَ يَدَةً فَإِذَا هِيَ
بَيْضَاءُ لِلنَّظِرِينَ -
ترجمہ ۔ تو اُس نے اپنی لکڑی رکھی تو وہ اسی وقت صاف از دھا بن گئی ۔ اور اپنا ہاتھ نکالا تو وہ
چمکتا نظر آیا د یکھنے والوں کو ۔
تفسیر بَيْضَاءُ - بے عیب جیسے فرمایا۔ الَّذِينَ ابْيَضَتْ وُجُوهُهُمْ (آل عمران آل عمران : ۱۰۸)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۷)
فَإِذَا هِيَ تُعْبَانٌ مبين - خدا نے دکھلایا کہ اب موسیٰ کی جماعت فرعونیوں کو کھا جائے گی۔
بَيْضَاءُ لِلنَّظِرِينَ - روشن کتاب کلام قرآن مجید کو نور فرمایا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۵)
اا ااا - قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هَذَا لَسْحِرٌ عَلِيمٌ - يُرِيدُ أَنْ
يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ فَمَا ذَا تَأْمُرُونَ -
ترجمہ ۔ فرعون کی قوم کے رعب دار امراء نے کہا کہ بے شک یہ تو بڑا جاننے والا دھوکا باز جادوگر
لے جن کے چہرے نورانی ہوئے۔

حقائق الفرقان
۴۵۲
سُورَةُ الْأَعْرَاف
ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہارے ملک سے نکال دے اب تم کیا مشورہ دیتے ہو۔
تفسیر - تسجرٌ عَلِيمٌ - چالاک - مدبر ۔
فَمَا ذَا تَأْمُرُونَ ۔ یہ ادب اپنے درباریوں کا اعلیٰ تدبر شاہی پر دال ہے
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵)
۱۱۴ ۔ وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغَلِبِينَ -
ترجمہ ۔ اور آگئے جادو گر فرعون کے پاس اور کہنے لگے کہ ضرور ہمارے لئے انعام ٹھہرانا چاہئیے ؟
ہم غالب ہو جا ئیں ۔
جب
تفسیر - إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا ۔ اس کو یا درکھیں ۔ بحالتِ کفریہ خیالات مگر بحالت ایمان کیا جرات
ہو گئی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵)
۱۱۶ تا ۱۱۸۔ قَالُوا يَمُوسَى إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَ إِمَّا أَنْ تَكُونَ نَحْنُ
الْمُلْقِينَ - قَالَ الْقُوا فَلَمَّا الْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَ اسْتَرْهَبُوهُمْ وَ
جَاءُو بِسِحْرٍ عَظِيمٍ وَ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَإِذَا هِيَ
تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
-
ترجمہ ۔ جادوگروں نے کہا اے موسیٰ ! کیا تو رکھتا ہے یا ہم رکھیں ۔ موسیٰ نے کہا تم ہی رکھو۔ پھر جب
انہوں نے رکھا لوگوں کی آنکھوں کو دھوکے میں ڈال دیا اور ان کو ڈرایا اور بڑی دھوکا بازی کی۔ اور ہم
نے وحی کی موسیٰ کو کہ اپنا عصا رکھ دے پس یکا یک وہ نگلنے لگا جو انہوں نے دھوکہ بنایا تھا۔
تفسیر۔ تلقف ۔ تباہ کر دے گا۔
جو لوگ علم النفس ، علم توجہ، مسمریزم ، اسپر چولزم جانتے ہیں وہ تو کہتے ہیں کہ موسیٰ اور ان لوگوں
نے توجہ خاص سے عصا اور رسیوں کی شکل سانپ کی دکھائی۔ موسیٰ کی قوت بڑھ کر تھی اس لئے وہ جیت
گیا۔ اس زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ گولیاں آگ پر رکھنے سے سانپ کی شکل بن جاتی ہے اور سونٹا
مارنے سے کچھ بھی نہیں رہتا۔ بعض لوگ اسے استعارے کے رنگ میں پیشگوئی سمجھتے ہیں۔
میں ایمانی رنگ میں تو بڑھیوں کے ایمان کی طرح بلا دلیل مان لیتا ہوں مگر خصم کے مقابلہ میں

حقائق الفرقان
۴۵۳
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
قول موجبہ کی ضرورت ہے ۔ قرآن نے حضرت نبی کریم کو حضرت موسیٰ کا مثیل (إِنَّا أَرْسَلْنَا
إلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (مزمل:١٢) وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ
بَنِي إِسْرَائِيلَ ) (الاحقاف : 11)) فرمایا ہے۔ پس عصا کے سانپ بن جانے کے بار بار ذکر میں
حکمت ہے۔
إِنَّ الْإِسْلَامَ لَيَأْ رَزَ إِلَى الْمَدِينَةِ كَمَا تَأْرَزُ الْحَيَّةُ إِلى مُجْرِهَا " یہ اسلام مدینہ طیبہ میں اس
طرح جمع ہو گا جس طرح سانپ اپنے ہل میں ۔ پھر مدینہ کے لئے فرمایا ہے۔ مجھے ایک شہر دکھلایا گیا۔
تَاكُلُ الْقُرْی ایک طرف اسلام کو دشمن کے ہلاک کرنے کے لئے سانپ فرمایا ہے۔ دوسری طرف
مدینہ کو سانپ کی جگہ۔ پھر ساحر کے ساتھ علیم کا لفظ موسیٰ کے لئے آیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
بھی ساحر کہا گیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ساحر کی علیم سے تفسیر فرمائی ہے۔ حدیث میں آیا ہے۔
السَّاحِرُ الْمَاهِرُ السِّحْرُ : كُلَّمَا دَقَ وَلَطَفَ مَا خَذُهُ " جس کا لوگ مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اسے ساحر کہہ
دیتے ہیں موسیٰ نے جو کچھ پیش کیا ۔ ۔۔۔ وہ بے عیب تھا۔ پس مخالفین نے جو کچھ پیش کیا اس کے
سامنے وہ کچھ بھی نہ تھا۔ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
قَالَ القُوا ۔ انبیاء پہلے حملہ نہیں کرتے ۔
اما أن تلقى ۔ یہ ساحروں کا ادب ہے۔ جس نے انہیں مومن بنایا۔ حضرت صاحب اکثر ہے۔جس
فرمایا کرتے تھے الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا آدَبٌ۔
دوسرا نکتہ صوفیاء نے یہ لکھا ہے کہ مومن و کافر میں کیا فرق ہے؟ ایک وقت ایسی کمزوری کہ
فتح یاب ہو کر پھر بھی مزدوری کے طالب ہیں ۔ انعام بھی نہیں کہا۔ دوسرے وقت یہ حالت کہ اسی فرعون
کو ڈانٹ دیا اور اس کی کچھ حقیقت نہ سمجھی۔ اس کی دھمکیوں کی کچھ بھی پرواہ نہ کی ۔ بلکہ مال چھوڑ کر جان
کی بھی پرواہ نہ رہی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۷)
اے ہم نے تمہاری طرف ویسا ہی رسول بھیجا ہے۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔
ے اور بنی اسرائیل کا ایک حکمران شہادت دے چکا۔ سے یقیناً اسلام مدینہ میں سمٹ آئے گا جس طرح سانپ
اپنے بل میں سمٹ آتا ہے۔ ( یعنی دیگر علاقوں میں اسلام کی حالت خراب ہو جائے گی اور وہ صرف مدینہ تک رہ
جائے گا)۔ ۴ ساحر کے معنی ہیں مہارت رکھنے والا ۔ سحر ہر وہ چیز ہے جس کا ماخذ لطیف اور دقیق ہو۔

حقائق الفرقان
لد ولد
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
ایک مکذب آریہ کے اس اعتراض کے جواب میں کہ حضرت موسی کی لاٹھی کو خدا نے سانپ
بنا دیا ساحروں کے ڈنڈوں کو جو سانپ بن گئے تھے۔ کئی سومن وزن موسی کی لاٹھی سب کو کھا گئی۔
حضرت موسی نے اپنے سانپ کو جو پکڑا پھر لاٹھی کی لاٹھی )۔
آپ نے تحریر فرمایا۔
قرآن کریم میں تو یوں آیا ہے۔
فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَى (طه: ۶۷ ) ان کی : ۶۷) ان کی رسیاں اور
سو نئے قوت متخیلہ کو چلتے معلوم ہوتے تھے۔ اور ایک (جگہ) فرمایا ہے۔
سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَ جَاءُو بِسِحْرٍ عَظِيمٍ ۔ (الاعراف: ۱۱۷) اور ان
ہتھکنڈے بازوں نے لوگوں کی آنکھوں کو دھوکا دیا اور انہیں ڈرانے کی کوشش کی اور بڑا دھو کہ کیا۔
اب ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ ساحروں کے ڈنڈے اور رسے واقعی سانپ بن
گئے تھے۔ خدا کی کتاب صرف یہ کہتی ہے کہ ان کے رشتے اور ڈنڈے ان کے واہموں اور تخیلوں کو
چلتے نظر آئے۔ اور ساحروں نے عام لوگوں کی آنکھوں کو دھوکے میں ڈالا اور ڈرانا چاہا اور بڑا دھوکہ
کیا۔ یہ نظارہ قانون قدرت اور سائنس کے نزدیک ایسا واقعی اور صاف ہے کہ بڑی تشریح کی بھی
ضرورت نہیں
۔۔۔ جس لفظ کا ترجمہ تم نے سانپ بن گئی تھی اور کھا گئی کیا ہے۔ وہ لفظ ہے فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ
مَا يَأْفِلُونَ۔ اس میں تَلْقَفُ اور یا فنون کے معنی پر غور کرنی چاہیئے تلقف مجر د ہے۔ قاموس
اللغتہ میں ہے ۔ لَقِفَهُ كَسَمِعَ لَقْفًا وَلَقْفَانًا مُحَرَّكَةٌ : تَنَاوَلَهُ بِسُرْعَةٍ اس کا ترجمہ ہوا کسی چیز کو جلدی
سے پکڑ لینا ۔ يَأْفِكُونَ بھی مجرد ہے۔ اس کے معنی قاموس اللغۃ میں لکھے ہیں ۔ أَفَكَ كَضَرَبَ وَعَلِمَ
افتًا وَآفُوْلًا كَذِبَ - ترجمہ جھوٹ بولا۔ جھوٹی کارروائی کی اور سارے جملہ کا ترجمہ ہے کہ وہ ان کی جھوٹی
کارروائی کو جلدی سے پکڑ لیتا یعنی ان کا تانا بانا ادھیڑ دیتا ہے۔
سائنس دانوں اور فلاسفران یورپ کا مذہب اختیار کرو ۔ مگر یاد رکھو تمہیں وہاں سے بھی اختیار کرو۔ رکھو سے
دھتکار ہی ملے گی۔ کیونکہ وہاں بھی پہلے مسمریزم نے ان معجزات کی حقانیت کی طرف توجہ دلائی۔ اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی