سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 4
حقائق الفرقان
۴۵۵
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
اس کے بعد اسپر بچولزم نے ثابت کر دیا ہے کہ تمام صداقتیں ہیں جن کا ذکر انبیاء و رسل کی پاک
کتابوں میں ہے اور جن کے دکھانے والے انبیاء ورسل کے صادق اتباع ہمیشہ اور اب بھی موجود ہیں ۔
ساحروں کے سحر یعنی دھو کے بازوں کے ڈھکو سلے جہاں غیر واقعی طور پر اپنا جلوہ دکھاتے ہیں
وہاں بڑے مرتا مرتاض ص یولی جن اور ان سب سے برن برتر جناب جنار الہی سے سے مؤید مؤید و منه منصور قوم انبیاء اء ورسل ورس اور ان
کے مخلص اتباع کی حقیقت بھری آیات و معجزات دھو کے بازوں کے جھوٹ اور افتراء کو تباہ کر کے
واقعات کا اظہار دنیا پر کر دیتے ہیں۔ مگر تم لوگ جو دنیا پرست ہو۔ اور جن کو کھانے، پینے، پہننے اور دیگر
اغراض خسیسہ کے سوا اور کوئی مطلوب و مقصود نہیں۔ اس صداقت تک کیونکر پہنچ سکتے ہو۔
ایک نہایت لطیف اور ضروری نکتہ: میں نے اس مضمون کو قبل از نماز عشاء حضرت
امام همام خلیفة اللہ مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا۔ آپ نے فرمایا۔ ان اعتراضوں کی
اصل ہے معجزات اور خوارق کا انکار ۔ یہ لوگ اسی ایک مد میں ان تمام ہزاروں معجزات کو شامل کرتے
ہیں جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ظہور میں آئے اور یہ لوگ اور ان کے دل و دماغ کے
نیچری بھی بد قسمتی سے اسی قسم کے اعتراضوں یا وسوسوں میں مبتلا ہیں۔ اور جہاں کسی معجزہ کا ذکر ہوا اسے
ہنسی اور ٹھٹھے میں اڑا دیا۔ اس وقت مناسب یہ ہے کہ ان تمام سوالات کا ایک ہی جواب بڑی قوت اور
محدّی سے دیا جاوے کہ جس قدر معجزات اور خوارق انبیاء علیھم را انبیاء میھم السلام کے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کے قرآن میں مذکور ہیں ان سب کے صدق اور حقیت کے ثابت کرنے کے لئے آج اس زمانہ میں
ایک شخص موجود ہے جس کا یہ دعویٰ ہے کہ اسے وہ تمام طاقتیں کامل طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا
ئی ہیں۔ جو انبیاء علیہم السلام کوملی تھیں ۔ جو عجائبات خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم اور موسی علیہما السلام
کے ہاتھ پر منکروں کو دکھائے ۔ وہی عجائبات زندہ اور قادر خدا آج اس کے ہاتھوں پر دکھانے کو
ہوئی
علیه
موجود اور تیار ہے۔ کوئی ہے جو آزمائش کے لئے قدم اٹھائے ؟
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۸-۲۰۱)
قَالَ الْقُوا ۔ پہلا پرچہ مباحثات میں دشمن کا ہو۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ما ستمبر۱۳ ۱۹ صفحه ۴۵۵)
حقائق الفرقان
۴۵۶
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۲۵ - لَا قَطِعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَا صَلِّبَنَّكُمْ
أَجْمَعِينَ -
ترجمہ ۔ میں ضرور کاٹ ڈالوں گا تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالفت کے سبب سے پھر سولی دے کر مار
ڈالوں گا میں تم سب کو ۔
تفسیر - ثُمَّ لَا صَلْبَنَّكُمْ ۔ یہ بھی دستور تھا کہ قتل کر کے پھر صلیب پر لاش لڑکا دیتے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵)
-
۱۲۸ ، ۱۲۹ - وَقَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ أَتَذَرُ مُوسَى وَ قَوْمَهُ لِيُفْسِدُوا
فِي الْأَرْضِ وَيَذَرَكَ وَالِهَتَكَ قَالَ سَنُقَتِلُ أَبْنَاءَهُمْ وَنَسْتَحْيِ نِسَاءَهُمْ وَ
إِنَّا فَوْقَهُمُ قِهِرُونَ - قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَاصْبِرُوا إِنَّ
الْأَرْضَ لِلَّهِ * يُوْرِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ اور فرعون کی قوم کے امراء نے کہا کیا تو چھوڑ دے گا موسیٰ اور اس کی قوم کو کہ شرارت اور فساد
کرتے پھریں ملک میں اور وہ تجھے اور تیرے معبودوں کو چھوڑ بیٹھیں ۔ فرعون نے کہا قریب ہی ہم اُن
کے مردوں کو مار ڈالیں گے اور ان کی عورتوں کی حیا اڑا دیں گے اور ہم اُن پر زور آور غالب ہیں ۔ موسیٰ
شک ملک
نے کہا اپنی قوم سے مدد مان مدد مانگو اللہ سے اور نیکیوں پر جمے رہو اور برائیوں سے بچتے رہو بے شک
( موعودہ ) بھی تو اللہ ہی کا ہے اُن کا وارث بناتا ہے جسے چاہے اپنے بندوں میں سے اور انجام کارتو
متقیوں کے لئے ہی ہے۔
تفسير - الهتك ۔ یہ بات غور کرنے کے قابل ہے کہ وہ اپنے معبود کو ایسا کمزور خیال کرتے ہیں
کہ موسیٰ اسے موقوف کر سکتا ہے۔ جو قو میں رب العالمین کو چھوڑ کر غیر کی طرف جھکتی ہیں ۔ ان کی عقل
ایسی ہی ماری جاتی ہے۔
بعض ملکوں میں رعایا تو بادشاہ کی پوجا کرنے پر مجبور ہے اور بادشاہ خدا کی ۔ اس میں حکمت یہ
ہے کہ خدا تعالیٰ رعایا پر شرک کی وجہ سے ناراض رہے تو وہ ہمیشہ محکوم رہیں۔ اور بادشاہ پر بوجہ توحید
حقائق الفرقان
۴۵۷
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
راضی رہے تو وہ ہمیشہ حاکم بنا ر ہے۔ بت پرستوں سے بدتر وہ ہیں جو بتوں کو چھوڑ کر نفس کی دیوی کی
پرستش کرتے ہیں ۔ پھر ان سے بھی بدتر وہ ہیں جو یہی کہتے رہتے ہیں کہ فلاں فلاں فلاسفر کا یہ قول ہے
حالانکہ فلاسفروں کا کسی بات پر اجماع نہیں ہوتا۔ میں نے ایک فلاسفر کا قول پڑھا ہے کہ وہ اپنے تئیں
خدا سے اعلیٰ سمجھتا۔ وہ کہتا۔ کہ گلاب کی جڑ سے گلاب کا پھول جو اس کا نتیجہ ہے۔ اچھا ہے۔
اسْتَعِينُوا - اللہ کی توجہ عنایت اعانت چاہو۔
وَاصْبِرُوا ۔ استقلال سے کام کرو۔
وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۸)
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۴)
۱۳۰ - قَالُوا أُوذِيْنَا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَأْتِيَنَا وَ مِنْ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا قَالَ عَلَى
رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمُ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ ۔ قوم نے عرض کی ہمیں تو تیرے آنے سے پہلے بھی تکلیفیں ہی پہنچتی رہیں اور تیرے آئے
بعد بھی ہمارے پاس ( موسیٰ نے فرمایا) قریب ہی ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن ہلاک کر دے گا اور تم
کو جانشین بنادے گا خاص ملک ( کنعان ) میں پھر دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو۔
تفسیر قالوا۔ وہ جو سطحی خیالات کے تھے۔
فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ ایک جگہ مسلمانوں کو بھی فرماتا ہے کہ تم کو بھی ہم دنیا میں بادشاہ
بنائیں گے۔ پھر دیکھیں گے تم کیسا عمل درآمد کرتے ہو ۔ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۸)
۱۳۱ - وَ لَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ وَ نَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمُ
ار سوور
يذكرون -
ترجمہ۔ اور ہم نے پھنسا دیا فرعونیوں کو قحط سالیوں میں اور پیداوار اور اولاد کی کمی میں تاکہ وہ
اے یا درکھو انجام کار کامیابی خدا ترسوں کے حصہ میں آتی ہے۔
حقائق الفرقان
آگاہ ہوں (اور یاد کریں ) ۔
لد ٧٥
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
تفسیر۔ میں نے بار ہا سنایا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کا جناب الہی میں ایک وقت ہوتا ہے۔
ابن لیلی کی کچہری میں ایک شخص کو سزا دی گئی۔ اُس نے کہا کہ یہ میرا پہلا جرم تھا۔ سزا ہلکی دینی چاہیئے
تھی۔ آپ نے سزا بڑھادی۔ وجہ یہ بتائی کہ اس نے جھوٹ بولا ہے۔ کیونکہ اگر یہ پہلی دفعہ کرتا تو پکڑا
کیوں جاتا ۔ خدا نے خود فرمایا ہے۔ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ (الشوری: ۳) ۔
وَ لَقَدْ أَخَذْنَا - فرعون کی گرفتاری کا وقت آگیا۔
بالسنين - معلوم ہوا کہ قحط سالی اور کی پیداوار اس لئے ہوتی ہے۔ کہ لوگ ذکر الہی میں مشغول ہوں۔
خدا کی قدرتوں سے لوگ ایسے غافل ہیں کہ ہمارے حضرت صاحب فرماتے تھے کہ اگر کوئی شخص کہہ دے کہ امریکہ
میں ایسی کل نکلی ہے جس سے درخت چلتے آتے ہیں۔ پتھر بولتے ہیں تو وہ مان لیتے ہیں مگر انبیاء کی نسبت ایسی
بات سن کر صاف انکار کر دیتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۸)
١٣٢ - فَإِذَا جَاءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هَذِهِ ۚ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ
يَطَّيَّرُوا بِمُوسَى وَ مَنْ مَّعَهُ اَلَّا إِنَّمَا ظَهِرُهُمْ عِنْدَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ
لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ جب ان کو کوئی نیکی پہنچی کہنے لگے یہ تو ہمارا ہی حق ہے اور جب ان کو کوئی برائی پہنچی تو موسیٰ
اور اس کے ساتھ والوں کی نحوست بتانے لگے۔ سن رکھو اللہ کے نزدیک تو بدشگونی ان ہی کی ہے لیکن وہ
اکثر جانتے ہی نہیں ۔
تفسیر - يَطَّيَّرُوا بِمُولی ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی یہود نے کہا۔
منْ آتَانَا غَلَتْ سُعَارُنَا وَقَلَّتْ أَمْطَارُنَا ۔
طائر - خط حصہ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۸)
لے یا بہتوں سے وہ معاف کر دیتا ہے۔ ۲۔ جب سے آپ ہمارے پاس آئے ہماری پیاس بڑھ گئی ہے اور بارشیں
کم ہو گئیں ہیں۔
حقائق الفرقان
۴۵۹
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۳۳ ، ۱۳۴ - وَقَالُوا مَهُمَا تَأْتِنَا بِهِ مِنْ آيَةٍ لِتَسْحَرَنَا بِهَا فَمَا نَحْنُ لَكَ
بِمُؤْمِنِينَ - فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الطُّوفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ
ايت مُفَصَّلْتِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُجْرِمِينَ
ترجمہ۔۔اور کہنے لگے تو جب کبھی نشانی ہمارے پاس لائے گا کہ اس کے ذریعہ سے ہم کو دھوکہ دے
تو ہم تو کبھی تجھ پر ایمان لانے والوں میں نہ ہوں گے۔ پھر ہم نے بھیجا ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور
جوئیں اور مینڈک اور نکسیر پھوٹنے کا مرض بہت آئیں نشانیاں الگ الگ۔ پھر وہ تکبر کرتے ہی رہے
اور وہ ایک قوم تھی جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والی ۔
تفسیر - لتسحرنا ۔ دھوکہ دے ہمیں ۔
الطوفان ۔ بہت سیلاب پانی کا ۔
نوح کے قصہ میں آتا ہے۔
فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظُلِمُونَ (العنكبوت : ۱۵) طوفان موت اور طاعون کو بھی کہتے ہیں۔
الْجَرَاد - جرد کہتے ہیں چھیل دینے کو۔
القتل ۔ گھن ، سوس ، ٹڈی دل کے چھوٹے بچے ، چڑی۔
الله - نکسیر کا مرض ۔ بعض کہتے ہیں پانی گندہ ہو کر سرخ ہو جاتا ہے۔ یہ معنے بھی صحیح ہیں بحر احمر
مشہور ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۸)
الطوفان - طغیانی و با طاعون ۔
وَالْجَرَادَ ۔ اب تو لوگ اسے تما شا سمجھتے ہیں ۔ ایسا ہی نَقْصٍ مِنَ الثَّمَرَاتِ (الاعراف: ۱۳۱) کو
معمولی ۔حالانکہ یہ عذاب ہے۔
والله - نکسیر کا مرض ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۵)
ے پھر ان کو طوفان نے لیا اور وہ ظالم تھے۔ ۲۔ پیداوار اور اولاد کی کمی۔
حقائق الفرقان
٤٦٠
سُورَةُ الْأَعْرَاف
لئے عذار
ایسے عذاب ہمیشہ نازل ہوا کرتے ہیں ۔ ہماری عمر میں بارہا ٹڈی دل آیا اور کھیت والوں کے
عذاب کا باعث ہوا ۔ جب کثرت سے بارشیں ہوتی ہیں اور نشیب زمین نمناک ہو جاتی ہیں وہاں
مینڈک علی العموم پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح جب عفونت زیادہ ہو جاتی ہے وہاں قسم قسم کے
ہوام سے حشرات الارض ۔ چڑیاں بہت پیدا ہو جاتی ہیں۔ اور یہ سب عذاب ہیں کیونکہ دکھ دا تک امور
ہیں ان صریح نظاروں کا انکار کرنا کیا عقلمندی ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹)
۱۳۵ - وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَيْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوا يَمُوسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ
عِنْدَكَ لَئِنْ كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَ لَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِي
إسْرَاءِيلَ -
ترجمہ۔ اور جب اُن پر آپڑا عذاب کہنے لگے اے موسیٰ ! دعا کیجئے ہمارے لئے اپنے رب سے
اس نبوت کے ذریعہ جو تم کو حاصل ہے اگر تو نے ہٹا دیا ہم سے یہ عذاب تو ہم ضرور ما ہم ضرور مانیں گے تجھ کو اور
بنی اسرائیل کو بھی بھیج دیں گے تیرے ساتھ ۔
تفسیر بیا۔ اس منتر کے ساتھ جو اس نے تجھے سکھایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)
۱۳۸ - وَ اَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَ
مَغَارِبَهَا الَّتِي بُرَكْنَا فِيهَا وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنَى عَلَى بَنِي إِسْرَاءِيلَ
دوردوه"۔
بِمَا صَبَرُوا وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهُ وَمَا كَانُوا يَعْرِشُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے وارث بناد یا کم زور بناد یا کم زور قوم کو خاص ملک کے مشارق و مغارب کا جس میں ہم ۔
نے
برکت رکھی ہے۔ اور پوری ہوئی اچھی پیش گوئی تیرے رب کی بنی اسرائیل پر اس سبب سے کہ
انہوں نے صبر کیا، اور ہم نے تباہ کر دیا جو کچھ بنایا تھا فرعون اور اس کے قوم نے اور وہ جو اونچی چھتیں
بناتے تھے۔
اے کیڑے مکوڑے۔ (مرتب)
حقائق الفرقان
۴۶۱
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
تفسیر۔ اور ہم نے مالک بنایا موسیٰ کی ضعیف قوم کو مبارک ملک شام کی تمام زمین کا۔ اور پوری
ہوئی اچھی بات تیرے رب کی بنی اسرائیل پر اس لئے کہ صابر ہوئے اور خراب کیا اس کو جسے بنایا
فرعون اور اس کی قوم نے۔
بے بس ، نہایت خاکسار، بنی اسرائیل کے گھرانے کے خاتم الانبیاء رسول ۔ مسیح ابن مریم
وو
علیہما السلام کے قسی القلب دشمن کدھر گئے ؟ کوئی ان کا پتہ بتا سکتا ہے؟ ان ” بے ایمان“ سانپوں“
اور سانپوں کے بچوں پر فتوی لگ گیا۔ ان پر حکم ہو چکا۔ اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اتباع جس
جاہ و حشم کے ساتھ جناب مسیح علیہ السلام کے منکروں پر حکمران ہیں ۔ اس سے ہندوالے کیا تمام آباد دنیا
بے خبر نہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۷ )
اور ہم نے انہی لوگوں کو جنہیں وہ ضعیف سمجھتے تھے زمین ( مکہ ) کی مشرقوں اور مغربوں کا
وارث بنایا۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۵۷)
۱۳۹ - وَجُوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَاءِيلَ الْبَحْرَ فَأَتَوا عَلَى قَوْمٍ يَعْكُفُونَ عَلَى أَصْنَامِ
لَّهُمْ قَالُوا يَمُوسَى اجْعَلُ لَنَا إِلهَا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ
تَجْهَلُونَ -
ترجمہ۔ اور ہم نے پار اور کنارے لگا دیا بنی اسرائیل کو دریا کے تو وہ پہنچے ایسے لوگوں پر جو اپنے بتوں
کے پوجنے میں لگ رہے تھے قوم نے کہا اے موسیٰ ! ہمارے لئے بھی ایک ( بت ) معبود بنادے جیسے
ان کے معبود ہیں ۔ موسیٰ نے فرمایا تم لوگ تو نادانی کرتے ہو۔
تفسیر۔ فَاتَوا عَلى قَوْمٍ - صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ اس واسطے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس
سے اٹھتے تو ستر بار استغفار فرماتے ۔ موسیٰ کی قوم کی درخواست بھی دوسری قوم میں میل وجول کی وجہ
سے تھی۔ انگریزوں کی قوم اس معاملہ میں بہت ہوشیار ہے۔ وہ ہندوستان میں آئے۔ مگر ہندوستانیوں
سے بہت کم میل وجول رکھتے ہیں۔ اس طرح قومی خصائص جاتی رہتی ہیں ۔
-
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)
أَصْنَامٍ لَّهُمْ - گائے کے بت تھے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵)
حقائق الفرقان
۴۶۲
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۴۱، ۱۴۲ - قَالَ اَغَيْرَ اللهِ ابْغِيكُمُ الهَا وَ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ وَ
إِذْ أَنْجَيْنَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُقَتِلُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَ
يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَ فِي ذَلِكُمْ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ -
ترجمہ۔ موسیٰ نے کہا کیا اللہ کے سوائے میں تم کو لادوں کوئی اور معبود حالا نکہ اُس نے بزرگی دی تم کو
موجودہ سب جہان والوں پر ۔ اور وہ یاد کرو جب ہم نے نجات دی تم کو فرعون والوں سے وہ تم کو
بڑی تکلیفیں دیتے تھے وہ تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے
تھے۔ ( یا ان کی حیا اڑاتے تھے ) اور اس میں بڑا انعام تھا تمہارے رب کی طرف سے۔
تفسیر - أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمُ الهَا وَ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ ۔ احمقو! تم کہتے ہو کہ کوئی بت بنا دو
خدا کے سوائے ۔ خدا نے تو بندے کو بڑی بزرگی اور ر طاقت طاقت دی دی ہے ہے۔ ۔ اور اور بہت بہت تو تم سے کمزور ہیں ۔
مثلاً آگ کی لوگ پرستش کرتے۔ پھر آگ ہماری خادم ہے۔ ضرورت کے وقت اس کو جلاتے
اس سے کام لیتے اور جب چاہتے اس کو بجھا دیتے ہیں ۔ علی ھذا القیاس۔ پانی مٹی ۔ ہوا۔سورج ۔
۔
چاند ۔ لوہا۔ پتھر ۔ یہ تو سب خادم ہیں ۔ پس شرک بتایا۔ اس کے برے ہونے کی دلیل بتائی۔
وو
الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مؤرخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ صفحه (۳)
فضلكم ۔ پھر کس قدر بیوقوفی ہے کہ افضل مفضول کی پرستش کرے۔
يَيْسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۔ مکہ کے بے ایمان فرعون سے بڑھ کر تھے۔ کہ انہوں نے عورتوں کو بھی
قتل کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)
وَهُوَ فَضَّلَكُمْ ۔ جن چیزوں کی پرستش کرتے ہیں وہ تو ان کی خادم ہیں ۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۵)
۱۴۳ - وَ وَعَدْنَا مُوسَى ثَلْثِينَ لَيْلَةً وَ أَتْمَمْنُهَا بِعَشْرِ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّة
ارْبَعِينَ لَيْلَةً وَ قَالَ مُوسَى لِأَخِيهِ هُرُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَ أَصْلِحُ وَلَا
تَتَّبِعُ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ
-
ترجمہ۔ اور ہم نے میعاد مقرر کی موسیٰ سے تیس رات کی اور پورا کیا اس کو دس سے پھر پورا ہو گیا وقت
حقائق الفرقان
۴۶۳
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
معین اس کے رب کا چالیس رات اور موسیٰ نے کہا اپنے بھائی ہارون کو میری قائم مقامی کر میری قوم
میں اور کام سنوارنا اور شریر فسادیوں کی راہ نہ چلنا۔
تفسیر - ارْبَعِينَ لَيْلَةً - چالیس کے عدد سے انسان کو ایک خاص منا خاص مناسبت ہے۔ نطفہ چالیس
دن میں صورت انسان اختیار کرتا ہے۔ ۴۰ دن کے بعد اس کی ماں تندرست ہوتی ہے۔ چالیس سال
پر آدمی کے تمام قومی کمال کو پہنچتے ہیں۔ خدا نے موسیٰ سے فرمایا۔ روحانی برکات کے حصول کے لئے
تیس دن ہماری طرف تبتل تام کرو۔ اور اگر دس دن اور رہو تو یہ درجہ اکمل ہے۔
اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي ۔ ثابت ہوا کہ جب کوئی بڑا آدمی قوم کا لیڈ ر مرکز سے جدا ہو تو اپنا ایک خلیفہ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۸)
مقرر کر کے جائے۔
۱۴۴ - وَ لَمَّا جَاءَ مُوسَى لِمِيقَاتِنَا وَ كَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرُ
إِلَيْكَ قَالَ لَنْ تَرَينِي وَلَكِنِ انْظُرُ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهُ فَسَوْفَ
ترينِي فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَ خَرَّ مُوسَى صَعِقًا ۚ فَلَمَّا أَفَاقَ
قَالَ سُبْحَنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب آیا موسیٰ ہمارے ٹھہرائے ہوئے وقت پر ( وعدہ گاہ میں ) اور اس سے بات کی اس
کے رب نے ، موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! تو مجھے دکھا کہ میں تجھے دیکھوں ۔ اللہ نے فرمایا تو
مجھے ہر گز نہ دیکھ سکے گا لیکن تو دیکھ پہاڑ کی طرف پھر اگر وہ اپنی جگہ ٹھہرا رہا تو مجھے آگے دیکھ سکے گا تو پھر
جب اس کے رب نے اپنی صفاتی جلوہ گری دکھائی پہاڑ پر تو کر دیا اس کو ریزہ ریزہ اور گر پڑا موسیٰ
بے ہوش، پھر جب موسیٰ ہوش میں آیا تو بول پڑا تو بڑا بے عیب پاک ذات ہے رجوع کرتا ہوں تیری طرف
اور میں تو سب سے پہلے تجھے ماننے والوں ہی میں ہوں۔
تفسیر ۔ جَعَلَہ دیا۔ صوفیاء نے اس مقام پر بحث کی ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ پہاڑ تو اب بھی برقرار
ہے۔ پس وہاں دیدار الہی ہوا۔ علماء کہتے ہیں کہ وہ ایک تجلی ربانی کو نہ برداشت کر سکا۔ اس لئے جب
اسْتَقَر مكانه، پورا نہ ہوا۔ تو لَنْ تَرَانِی کیونکر پورا ہوتا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)
حقائق الفرقان
۴۶۴
سُورَةُ الْأَعْرَاف
۱۴۵ - قَالَ يَمُوسَى إِنِّي اصْطَفَيْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسُلَتِي وَ بِكَلَاهِي فَخُذُ مَا
اتَيْتُكَ وَكُنْ مِنَ الشَّكِرِينَ -
ترجمہ۔۔ اللہ نے فرمایا اے موسیٰ ! میں نے تجھے برگزیدہ کر لیا اور چن لیا لوگوں پر اپنی رسالت اور
ہم کلامی سے۔ تو لے جو میں نے نے تجھ کو دیا اور شکر گزار بن جا۔
تفسیر وَكُنْ مِنَ الشَّكِرِينَ - قدر کرنے والوں میں سے ہو۔ یعنی اس پر عمل کرو۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)
۱۴۷، ۱۴۸ - سَاصْرِفْ عَنْ ايْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ
وَ إِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا ۚ وَ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ
سَبِيلًا وَإِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَ
كَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ - وَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَ لِقَاءِ الْآخِرَةِ حَبِطَتْ
أَعْمَالُهُمْ هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
اور
روروور
ترجمہ ۔ قریب ہی ہم پھیر دیں گے اپنی آیتوں کے سمجھنے سے ان کو جو اپنے کو بڑا سمجھتے اور تکبر
کرتے ہیں زمین میں ناحق اور اگر وہ دیکھ لیں سب کی سب نشانیاں جب بھی نہ مانیں وہ ان کو
اگر دیکھ لیں ہدایت کا راستہ جب بھی وہ اس وہ اس کو اپنی راہ نہ بتادیں اور ا اور اگر وہ دیکھیں گمراہی کا
راستہ تو اسے اپنی راہ ٹھہرا لیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور وہ ان سے بے خبر
ہو رہے۔ اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو تو ان سب کا کیا کرایا
اکارت گیا ۔ وہ کیا بدلہ پائیں گے مگر اسی کا جو وہ کرتوت کرتے تھے۔
تفسیر ۔ سَاصْرِفُ عَنْ ايتي ۔ یہ تکبر کی سزا ہے۔
وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ - یہ ضروری نہیں کہ منہ سے تکذیب آخرت کی جائے بلکہ کئی ہیں جو اپنے اعمال
سے ثابت کرتے ہیں کہ گویا مرنا ہی نہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)
حقائق الفرقان
۴۶۵
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۴۹ - وَ اتَّخَذَ قَوْمُ مُوسَى مِنْ بَعْدِهِ مِنْ حُلِيْهِمْ عِجْلًا جَسَدً الَّهُ خُوَارٌ
أَلَمْ
يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا اتَّخَذُوهُ وَكَانُوا ظُلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور موسیٰ کے گئے بعد اس کی قوم نے اپنے زیوروں سے ایک بچھڑا بنا لیا وہ ایک جسم تھا۔
( بلا روح ) اس کی آواز گائے کی تھی کیا انہوں نے اتنا بھی نہ دیکھا کہ وہ ان سے بات چیت نہیں کر سکتا
اور نہ ان کو راستہ دکھا سکتا ہے پس بنا ہی بیٹھے اس کو ( معبود ) اور وہ مشرک تھے۔
تفسیر۔ بچہ میں طمع ، حبّ غیر اللہ ، غضب، شہوت پہلے آ جاتی ہے اور قوت ممیز ہ، انبیاء کی تعلیم بعد
میں ۔ یہ انسان کے لئے بڑی مشکل ہے۔ پھر رسم و عادت و صحبت کا اثر ہے۔ اس لئے خدا کی بات
سمجھنے کے لئے فضل الہی درکار ہے اور بڑے مجاہدہ کی ضرورت ۔ فرعون جس کا تاج بھی گئو مکھی تھا
اس کی قوم کے بداثر سے بنی اسرائیل بھی نہ بچے۔ اسی لئے ان میں گاؤ پرستی کا خیال رہا۔
حلِيهِمُ ۔ خود اپنے زیوروں سے ۔
له خوار ۔ آجکل کی صناعی کے لحاظ سے یہ قابل تعجب امر نہیں ۔
لا يُكَلِّمُهُم - برہمو۔ نیچری۔ فلاسفرانہ طبیعت کے لوگ بلکہ عامہ علماء غور کریں۔ یہاں
معبودیت کی تردید اسی دلیل سے کی ہے کہ لا يُكَهُم پس وہ خدا کیونکر معبود ہو جو کلام نہیں کرتا ۔
لَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا - کلام کے ساتھ یہ شرط ہے کہ وہ کوئی عمدہ راہ دکھلائے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۸، ۱۰۹)
وَاتَّخَذَ قَوْمُ مُوسَى مِنْ بَعْدِهِ مِنْ حُلِيْهِمْ عِجْلًا جَسَدَ اللَّهُ خُوار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مطلب اتنا ہے کہ موسیٰ کی قوم نے موسیٰ کے بعد موسیٰ علیہ السلام کی غیر حاضری میں اپنے زیور سے ایک
بچھڑا بنایا جو صرف جسم تھا اس میں روح نہ تھی ہاں اس کی آواز تھی۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹، ۲۲۰)
حقائق الفرقان
۴۶۶
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۵۰ - وَ لَمَّا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَ رَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا قَالُوا لَبِنْ لَّمْ
يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور جب شرمندہ ہوئے کہ بے شک وہ گمراہ ہو گئے تو لگے کہنے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ
فرمائے اور ہمارے عیب نہ ڈھانپے تو بے شک ہم ہو جائیں گے خراب ۔
وو
تفسیر - سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ ۔ اس کے معنے ہیں ” ندامت ہوئی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)
۱۵۱ - وَ لَمَّا رَجَعَ مُوسَى إِلى قَوْمِهِ غَضْبَانَ آسِفًا قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُونِي
مِنْ بَعْدِى اَعَجِلْتُمْ أَمْرَ رَبِّكُمْ وَ الْقَى الْأَلْوَاحَ وَ أَخَذَ بِرَأْسِ أَخِيهِ
يَجُرُّهُ إِلَيْهِ قَالَ ابْنَ أُمَّ إِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُونِي وَ كَادُوا يَقْتُلُونَنِي فَلَا
تُشْمِتُ فِي الْأَعْدَاءَ وَلَا تَجْعَلْنِي مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ۔
ترجمہ۔ اور جب واپس آیا موسیٰ اپنی قوم کی طرف غضب ناک ، افسوس کرتا ہوا، بھائی سے کہا کیا بری
جانشینی کی تم نے میرے پیچھے کیا جلدی کی تم نے تمہارے رب کے حکم کی؟ اور رکھ دیں تختیاں اور پکڑا اپنے
بھائی کا سرا سے کھینچنے لگا اپنی طرف ۔ ہارون نے کہا اے میرے ماں جائے بھائی ! لوگوں نے مجھے کمزور
سمجھا اور مجھے مار ڈالنے لگے تھے تو تو مجھ پر مت ہنسا دشمنوں کو اور مجھے نہ کر دے مشرک قوم کے ساتھ۔
تفسیر ۔ غَضْبَانَ آسِفًا ۔ دیکھا انبیا علیہم السلام شرک سے کیسے بیزار ہوتے ہیں۔ یہا ہیں ۔ یہ لوگ اصول
غليه
کی طرف پہلے توجہ کرتے ہیں ۔ ٹمپرنس سوسائٹیاں۔ ہمدردی حیوانات کی سوسائٹیاں اسی لئے کامیاب
نہیں ہوتیں کہ فروع کی طرف توجہ کرتی ہیں ۔
اعَجِلْتُمُ امْرَ رَبِّكُمْ - حضرت موسی نے اپنے جانے کا دن نہ گنا تھا اس لئے قوم کو سامری نے
دھو کہ دیا کہ وہ وعدہ مقررہ پر نہیں آئے ۔ خدا بچھڑے میں آگیا۔
القی ۔ رکھ دیں۔
ابن ام ۔ ماں میں ایک خاص قسم کی محبت ہوتی ہے۔ پیار کے لئے اس کی طرف منسوب کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۹)