سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 5
حقائق الفرقان
۴۶۷
سُورَةُ الْأَعْرَاف
۱۵۲- قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي وَ اَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَ أَنْتَ أَرْحَمُ
الرَّحِين -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! میرے عیب ڈھانپ اور میرے بھائی کے (اور معاف فرما
ہمارے قصور ) اور ہم کو لے لے اپنی رحمت میں اور تو ہی سب سے زیادہ مہر والا ہے رحم فرمانے والا ہے۔
تفسیر - قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي۔ انبیاء قدم قدم پر دعا کرتے ہیں۔ اس زمانہ کے لوگوں کی طرح
غافل نہیں ہوتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۹)
۱۵۳ - إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَذِلَّةٌ فِي
الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ -
ترجمہ۔ کچھ شک نہیں جنہوں نے معبود بنالیا بچھڑے کو قریب ہی ان کو پہنچے گا عذاب ان کے رب
کی طرف سے اور دنیا کی زندگی میں ذلت اور رسوائی اور ہم اسی طرح سزاد یا کرتے ہیں مفتریوں کو
یعنی جھوٹ باندھنے والوں کو۔
تفسیر ۔ اس رکوع میں دو باتیں ہیں کہ انسان ذلیل کس ط
کس طرح ہوتا ہے اور مظفر و منصور کس طرح ۔
کوئی انسان فطرہ ذلت کو نہیں چاہتا اور عزت کو بہر حال چاہتا ہے۔ ذلت کے وجوہ بیان کئے ہیں۔
فرمایا ۔ إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ -
ذلت کی جڑ شرک و افتراء ہے اور اس سے بچنے کا اصل رجوع الی اللہ بذریعہ
ایمان واستغفار ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۹)
۱۵۶ - وَ اخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا لِمِيقَاتِنَا فَلَمَّا أَخَذَتْهُمُ
الرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَكْتَهُم مِّنْ قَبْلُ وَ إِيَّايَ أَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ
السُّفَهَاءُ مِنَّا إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ وَ تَهْدِي مَنْ
تَشَاءُ أَنْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْغَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور چن لئے موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر آدمی ہمارے وعدے پر لانے کو پھر جب ان کو
حقائق الفرقان
٤٦٨
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
آلیا زلزلہ نے تو موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! اگر تو ان کو پہلے ہی ہلاک کرنا چاہتا تھا اور مجھ کو
( تو تو کر سکتا تھا ) کیا تو ہم کو ہلاک کئے دیتا ہے اس حرکت پر جو کر بیٹھے ہم میں کے نادان احمق یہ تمیز کرنا
ہے تیرا اور امتحان ہے بھلے برے میں۔ ہٹا دے تو اس تمیز سے جسے چاہے اور راہ راست پر لگا دے تو
جسے چاہے تو ہی بس ہمارا ولی اور کارساز ہے تو ہمارے عیب ڈھانپ لے اور ہم پر رحم فرما اور تو ہی
سب سے اچھا عیبوں کا چھپانے والا ہے۔
تفسیر ۔ وَاخْتَارَ مولی ۔ اس پر موسیٰ کی قوم نے کہا۔ ہم کس طرح یقین کریں ۔ یہ باتیں خدا
نے کہی ہیں آپ نے ۷۰ آدمیوں کو منتخب کیا۔
أَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ - وہ آتش فشاں پہاڑ تھا۔ زلزلہ آیا ۔ توجہ الی اللہ کے لئے تھا۔ وہ ڈرے
اور کہا کہ ہم بلکہ ہماری اولاد خدا کی آواز کبھی نہیں سننا چاہتے۔ اسی بے ادبی کا نتیجہ تھا کہ موسیٰ ایسا پیغمبر پھر
ان میں سے پیدا نہ ہوا۔ بلکہ ان کے بھائیوں میں پیدا ہونے کی بشارت ملی۔
فتنتك ۔ بھلے کو بُرے سے الگ کرنا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹)
ط
۱۵۷- وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدُنَا إِلَيْكَ
قَالَ عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ
فَسَاكتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِايْتِنَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ اور لکھ دے اور محفوظ کر دے ہمارے لئے اس دنیا میں بہتری اور آخرت میں بھی ہم راہ پا
چکے تیری طرف ، اللہ نے فرما یا میر اعذاب تو اسی پر آئے گا جس پر میں چاہوں اور میری رحمت شامل
ہو چکی ہے سب کو تو وہ رحمت قریب ہی لکھ دوں گا اور محفوظ کر دوں گا انہی کے لئے جو تقویٰ کریں گے
اور زکوۃ دیں گے اور ہماری نشانیوں کو مانیں گے۔
تفسیر - فَسَا کتھا ۔ اب یہ انعام کسی اور قوم کو ملے گا۔
يُؤْتُونَ الزَّكوة - سچی پاکیزگی ، اپنے نفس کو مزگی و مطہر کر دینا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹)
حقائق الفرقان
٤٦٩
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۰۰)
۱۵۸- الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا
عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ
وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَ عَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا
النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ جو پیروی کریں گے اس خاص رسول کی جو نبی مکہ کا رہنے والا ہے جس کو وہ پائیں گے لکھا ہوا
اپنے پاس توریت اور انجیل میں اُن کو حکم کرے گا نیک کام کا اور ان کو منع کرے گا برے کام سے اور
ان کو حلال بتائے گا تمام پاکیزہ چیزیں اور حرام بتائے گا سب نا پاک اور بد نتیجہ چیزیں اور اتارے گا
ان سے ان کے بوجھ اور وہ پھندے جو ان پر پڑے ہوں گے تو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کا
ساتھ دیا اور اس کی مدد کی اور اتباع کی اس نور کی جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے تو یہی لوگ نہال و با مراد
ہوں گے۔
تفسير وَ الْإِنْجِيلِ - ایک اعمال ۳ باب ۲۱ - ۲۲ آیت میں ۔ متی ۱۳ باب ۱۳، آیت ۔
یوحنا ا باب ۲۲ آیت ۔
يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ ۔ ایک پہچان پیشگوئی سے ہوتی ہے۔ دوسری تعلیم سے۔ چنانچہ اس کے
اصول بیان فرمائے ۔
اخر ۔ بڑے عظیم الشان معاہدے کی خلاف ورزی سے جو عذاب آتا ہے۔ وہ نبی کریم کی
متابعت سے ٹل گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹)
في التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ - باب ۱۸ - استثناء باب ۳۲۔ پیر میاه ۲۱ - یسیعیاه ۴۔ متی ۱۳ - ۳۱۔
اعمال ۳ باب ۲۲ - یوحنا ا - آیت ۲۲ - یسعیاہ ۵۴ - قرنتیوں ۷ ۔ باب ۴ - ۱۵ ۔
اصْرَهُم - رسم و رواج ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۵)
ے اور میری مہر شامل ہے ہر چیز کو۔
حقائق الفرقان
٤٧٠
سُورَةُ الْأَعْرَاف
وَيَضَعُ عَنْهُمْ أَصْرَهُمْ وَا اصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ !
( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۸۲ حاشیه )
۱۵۹- قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا وَالَّذِي لَهُ مُلْكُ
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ فَأْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ
الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ کہہ دے اے لوگو کچھ بھی شک نہیں کہ میں اللہ ہی کا رسول ہوں تم سب کی طرف وہ اللہ
جس کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں کوئی سچا معبود نہیں مگر اکیلا وہی جلاتا ہے (ایمانداروں کو )
اچھی زندگی کے ساتھ اور مارتا ہے ( بے ایمانوں کو ) بدی کے ساتھ تو تم اللہ کو اور اس کے رسول کو مانو
وہ خاص رسول جو مکہ کا رہنے والا ہے جو اللہ کو مانتا ہے اور اس کے سب کلاموں کو اور اسی کی پیروی
کرو تا کہ تم راہ راست پا جاؤ ( حیات دائمی کی ) ۔
تفسیر کلمتہ - اب تو قرآن کو یا قسم کے لئے رکھا ہے یا عمل حبّ و بغض و حصول رزق کے لئے
افسوس جو قرآن حبّ لغیر اللہ کو چھوڑ واکر الحب الله کے لئے آیا اس سے یہ امید رکھی جاوے۔
ایک دفعہ ایک شخص نے جو میرا پیر بھائی تھا۔ مجھے ایک عمل لکھ بھیجا کہ اسے پڑھنے سے ڈیڑھ سو
ه
☑
روپیہ آمدنی ہو جائے گی ، جو میں نے کیا ۔ مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ عرضِ حال پر اس نے مجھے لکھا
بمطلب می رسد جو پائے کام آہستہ آہستہ ز دریا می کشد صیاد دام آہستہ آہستہ
اس کے بعد جب میں نے وہ عمل کیا اور اپنی اوسط آمدنی نکالی تو سچ مچ ڈیرھ سو نکلی ۔ مگر معاً میرے
دل میں آیا۔ یہ اس عمل کا نتیجہ ہے یا طبابت کا۔ اس بات کو صاف کرنے کے لئے میں نے ارادہ کیا کہ
پہلے صرف طبابت کرتا ہوں۔ پھر دوسرے مہینے طبابت چھوڑ کر صرف یہ عمل کروں گا۔ پھر دیکھوں گا کیا
نتیجہ ہوتا ہے۔ اللہ کا خاص فضل ہے اس نے میری ہدایت کا سامان بہم پہنچایا۔ اس مہینے مجھے طبابت
سے ۱۲۰۰ روپے کی آمد ہوئی۔ اس عمل کو میں نے اپنے خسارے کا موجب جانا۔ اس لئے چھوڑ دیا۔
ے اور اتارتا ہے ان سے بوجھ اُن کے اور پھانسیاں جو ان پر تھیں۔ ۲ کوشش کرنے والا اپنے مقصد کو بتدریج
پاہی لیتا ہے اور دریا میں سے شکاری آہستہ آہستہ جال نکال ہی لیتا ہے۔
حقائق الفرقان
۴۷۱
سُورَةُ الْأَعْرَاف
کچھ مدت بعد وہی عمل بتانے والا آیا جس نے آخر مجھ سے استدعا کی کہ مہاراج کے پاس مجھے ساٹھ
روپے کا دعا گو ہی بنوا دو۔ حتی کہ پندرہ روپے پر راضی ہو گیا۔ جس سے صاف کھل گیا کہ یہ فرقہ کیسا
ذلیل ہے اور یہ راہ منعم علیہم کی نہیں ہے۔ م
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹)
انبیاء علیہم السلام کی تعلیم کے لئے یہ ایک مشکل پیش آتی تھی کہ ان میں کوئی خلیفہ اور کوئی یاد
دلانے والا نائب نہ ہوتا تھا۔ اس لئے لوگ بے خبر ہو جاتے تھے اور قوم پھر سو جاتی تھی۔ مگر مولی کریم
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا دامن چونکہ إِلى يَوْمِ الْقَيِّمَةِ وسیع کر دیا ہے۔ اور آپؐ کا
بھی دعوی إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا کا ہے۔ اور ایسی مضبوط کتاب آپ کو عطا فرمائی۔ ممکن تھا کہ
لوگ بے خبر رہتے ۔ اس کی حفاظت کا انتظام بھی خود ہی مولیٰ کریم نے فرما دیا۔ جیسے ظاہری حفاظت
کے لئے قراء اور حفاظ ہیں ایسے ہی باطنی تعلیم کیلئے ایک سامان مہیا فرما یا ۔۔۔ یا احسان ہے اللہ تعالیٰ کا
جو اسلام سے مخصوص ہے۔ کہ بھولی بسری متاع اللہ تعالیٰ جیسا وقت ہوتا ہے اس کے لحاظ سے اس کا یاد
دلانے والا بھیج دیتا ہے۔ یہ انعام ہے۔ یہ فضل اور احسان ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مؤرخہ ۳ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۴)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن نبوت دیکھو تو قیامت تک وسیع کسی دوسرے نبی کو اس قدر وسیع
وقت نہیں ملا۔ یہ کثرت تو بلحاظ زمان ہوئی۔ اور بلحاظ مکان یہ کثرت کہ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا
میں ظاہر فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں ۔ یہ کوثر مکان کے لحاظ سے عطا فرمائی ۔ کوئی آدمی نہیں
ہے جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکام الہی میں اتباعِ رسالت پناہی کی ضرورت نہیں ۔ کوئی صوفی ، کوئی مست
قلندر، بالغ مرد، بالغہ عورت کوئی ہو ۔ اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتے ۔۔ کوئی آدمی مقرب ہو نہیں سکتا جب
تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔ (الحکم جلد ۳ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ء صفحہ ۱)
آپ کا دا
آپ کا دامن نبوت دیکھو تو وہ قیامت تک وسیع ہے کہ اب کوئی نبی نیا ہو یا پرانا آ ہی نہیں سکتا۔
دوسرے یہ بلجان کسی دوسرے نبی کو اس قدر وسیع وقت نہیں ملا۔ یہ کثرت تو بلحاظ زمان کے ہوئی اور بلحاظ مکان یہ
حقائق الفرقان
۴۷۲
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
کثرت کہ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا میں فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں ۔ یہ کوثر بلحاظ
مکان کے عطا ہوئی۔ کوئی آدمی نہیں جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکام الہی میں اتباعِ رسالت پناہی کی
ضرورت نہیں کوئی صوفی، کوئی بالغ مرد، بالغہ عورت ، کوئی ہو اس سے مستثنی نہیں ہو سکتے ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ / مارچ ۱۹۰۳ ءصفحہ ۱۵)
قرآن مجید میں ایک عجیب اور عظیم الشان دعوی کیا گیا ہے جو اس سے پہلے کسی قوم کے ہادی یا
نذیر و مامور نے نہیں کیا اور وہ یہ ہے قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا یعنی اے نبی کریم !
کہہ دو کہ اے لوگو ! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہو کر آیا ہوں ۔ اس دعوئی سے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی اولوالعزمی ، آپ کی دعوت کی بے نظیری اور عالمگیری عیاں ہے ۔ آپؐ کی نبوت و دعوت
کا دائرہ نوع انسان پر کھینچا گیا ہے۔ جہاں کہیں بھی کوئی انسان آباد ہے وہاں کوئی نبوت کوئی شریعت
کوئی تمدن اگر حکومت و ہدایت کا موجب ہو سکتا ہے تو وہ وہی ہے جس کو اسلام کہتے ہیں ۔ اس لیے
اسلام ایک عالمگیر مذہب کہلاتا ہے اور یہی وہ سر ہے کہ اسلام دوسرے مذاہب کی طرح نیشنلٹے کی تعلیم
نہیں دیتا۔ بلکہ اس نے ہمیشہ ہیومینٹی کی تعلیم دی ہے۔ جبکہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اور نوع
انسان کے لئے بہترین رہنما اور ہادی ہے تو یہ ضروری امر تھا کہ اس کے لانے والا اپنی زندگی میں ان
تمام مراحل و شعبہ ہائے زندگی کا نمونہ رکھتا جن میں سے انسان کو گزرنا پڑتا ہے۔ اسی لئے دوسرا دعوی
قرآن کریم نے یہ کیا
وَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب: ۲۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تمہارے لئے ایک نمونہ ہے۔
الحکم جلد ۳۷ نمبر ۲ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۳۴ء صفحه ۹)
۱۶۲ - وَإِذْ قِيلَ لَهُمُ اسْكُنُوا هُذِهِ الْقَرْيَةَ وَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ وَقُولُوا
حِطَّةٌ وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا تَغْفِرُ لَكُمْ خَطِيتِكُمْ سَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ۔۔ اور جب ان کو کہا گیا آرام اور چین سے رہو اس بستی میں اور کھاؤ اُس میں سے جہاں چاہو
اور کہو ہمارے قصور معاف کر اور دروازے میں داخل ہو فرمانبردار ہو کر تو ہم ( تمہاری حفاظت کریں
حقائق الفرقان
۴۷۳
گے ) تمہاری خطائیں بخش دیں گے قریب ہی محسنوں کو ہم بہت کچھ دیں گے۔
تفسیر - حطة - استغفار جس کا نتیجہ تَغْفِرُ لَكُمْ خَطِيتِكُمْ ہے۔
سُورَةُ الْأَعْرَاف
سُجَّدًا ۔ فرماں برداری جس کا نتیجہ سَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ ہوگا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹)
١٦٣ - فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ
رِجْرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَظْلِمُونَ -
ترجمہ۔۔ تو بدل دیا اُن میں سے بے جا کام کرنے والوں نے بات کو اس کے سوائے جو اُن سے کہی
گئی تھی تو ہم نے بھیج دی ان پر بلائے آسمانی کیونکہ وہ بے جا کام کرنے والے تھے۔
تفسير - مِنَ السَّمَاءِ - اٹل۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹)
فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْرًا مِنَ السَّمَاءِ " ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۳)
۱۶۴ - وَسُلُهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ إِذْ يَعْدُونَ فِي
السَّبْتِ إِذْ تَأْتِيهِمْ حِيتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَ يَوْمَ لَا يَسْبِتُونَ لَا
تَأْتِيهِمْ كَذلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور پوچھ لے ان سے اس بستی کا حال جو سمندر کے کنارے کے قریب تھی ان لوگوں نے
آرام کے دنوں میں اللہ جل شانہ کی بڑی مخالفت کی جب آنے لگیں ان کے پاس مچھلیاں ان کے
آرام کے دنوں میں پانی کے اوپر اور جب آرام کے دن نہ ہوں یعنی ( خشک سالیوں میں ) تو نہیں آتی
تھیں ان کے پاس۔ اسی طرح ہم ان کو آزمانے لگے کیونکہ وہ نا فرمان تھے۔
تفسیر یہودیوں، عیسائیوں کی باتیں مسلمانوں کی نصیحت کے لئے ہیں۔
عَنِ الْقَرْيَةِ - ا۔ یاردن (اردن ۔ ناشر ) کے کنارے، یروشلم ۔ ۲۔ دوسرے معنی یہ کہ لوگوں
کے اجتماع سے جو فرعون کے غرق ہوتے وقت تھے۔
في السبت سبت کے معنے آرام کے بھی ہیں ۔ جس کو ذرا آرام ملا۔ حد سے گزرنا شروع کر دیا۔
لے پھر بھیجا ہم نے ان پر عذاب آسمان سے بدلہ ان کی شرارت کا۔
حقائق الفرقان
۴۷۴
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
نفس هر کس کمتر از فرعون نیست لیکن او را عون ما را عون است
دوسرے معنے سبت کے ہفتہ کے ہیں۔ یہود کو اس دن شکار کی ممانعت تھی جیسے مسلمانوں میں جمعہ ہے۔
نَبْلُوهُم - مخلصوں اور شریروں کا اظہار کرتے۔
↓
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۹ ، ۱۱۰)
كَذلِكَ نَبْلُوهُمْ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ - " ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۳)
حَاضِرَةَ الْبَحْرِ بنی اسرائیل دریا سے نکل کر ہی دوسری جگہ آباد ہوئے ۔
نَبْلُوهُمْ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔ ابتلاء تین قسم کے۔ ایک امام بننے کے لئے اذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ
رَبُّه - ٢ - بَلَوْنَاهُمْ بِالْحَسَنَتِ وَالسَّيِّئَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ٣- نَبْلُوهُمْ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ -
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۵)
ربه
ابتلاء کئی طرح کے ہوا کرتے ہیں۔
ا۔ راستبازوں اور اولو العزم نبیوں پر بھی ابتلاء آتے ہیں ۔ جیسے فرمایا وَ إِذِ ابْتَلَى إِبْرھم
(البقرة: ۱۲۵) ۔
۲ ۔ بدذاتوں ۔ بے ایمانوں کافروں اور مشرکوں پر بھی ابتلاء آتے ہیں جیسے فرمایا ۔ نَبْلُوهُم
بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (الاعراف: ۱۶۴) ۔
۔ ان دونوں گروہوں کے درمیان ایک اور گروہ بھی ہے ان پر بھی ابتلاء آتے ہیں جیسے فرمایا۔
وَ بَلَوْنُهُم بِالْحَسَنَتِ وَالسَّيَّاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ (الاعراف:۱۶۹) ۴۔ اور کبھی ابتلاء ترقی مدارج
کے لئے بھی آتے ہیں۔ جیسے فرمایا وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ
الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ ۔۔ الخ (البقرة: ۱۵۷)
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۵)
ہے ۔ ہر ایک کا نفس فرعون سے کم سرکش نہیں ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس کے خدمت گزار تھے اور ہمارا کام ہی
مدد کرنا ہے ۔ ۲۔ یوں ہم آزمانے لگے اُن کو اس واسطے کہ بے حکم تھے۔ سے اور جب کہ ابراہیم کو چند باتوں کے بدلہ
میں اُس کے رب نے کچھ انعام دینا چاہا۔ ہے اور کچھ نیکوں کے سوائے ہیں اور ہم نے امتحان کیا ان کا سکھ اور دکھ سے
تا کہ وہ پلٹ آئیں ۔ ۵ ۔ اور البتہ ہم تمہارا امتحان لیں گے انعام دینے کو کچھ خوف سے اور کچھ بھوکا رکھ کر اور
مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے (اور اے پیارے محمد تو خوش خبری سنادے ان صابروں کو ۔
حقائق الفرقان
۴۷۵
سُورَةُ الْأَعْرَاف
١٦٧ - فَلَمَّا عَتَوا عَنْ اعَتَوْا عَنْ مَا نُهُوا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ -
ترجمہ ۔ پھر جب وہ حد سے بڑھ گئے جس کام سے ان کو منع کیا جاتا تھا تو ہم نے کہا ان کو ہو جاؤ
بندر ذلیل ۔
تفسیر ۔ جس
جب وہ ہماری منع کر دی ہوئی باتوں ں سے باز نہ آئے ۔ ہم نے کہا جاؤ ذلیل
بندر بن جاؤ ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۸)
كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ ۔ کہتے ہیں تین دن کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔
قَطَعْنَهُمْ فِي الْأَرْضِ آتا ہے۔ اور فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ بھی آیا ہے۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵)
١٦٨ - وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ يَسُومُهُم سُوءَ
الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ ۚ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور وہ یاد کرو جب جتاد یا تیرے رب نے کہ ضرور مسلّط کرے گا ( غالب رکھے گا ) ان پر
قیامت تک ایسے شخص کو جو انہیں دیا کرے بڑی تکلیفیں ۔ بے شک تیرا رب بہت جلد عذاب کرنے والا
ہے اور کچھ شک نہیں کہ وہ غفور الرحیم بھی ہے۔
تفسیر اور تیرے رب نے خبر دی ہے کہ ایسا ہو گا کہ میں قیامت تک ایسے لوگوں کو ان
پر حکمران کروں گا ۔ جو انہیں برے عذاب دیں گے ۔ بیشک تیرا رب جلد سز ا دینے والا ہے
-
اور غفور رحیم بھی ہے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۸)
١٦٩ - وَقَطَّعْنَهُمْ فِي الْأَرْضِ أَمَمَّا مِنْهُمُ الصُّلِحُونَ وَمِنْهُمْ دُونَ ذَلِكَ وَ
بَلَوْنَهُمْ بِالْحَسَنَتِ وَالسَّيِّاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے تتر بتر کر دیا اُن کو ملک میں ٹکریاں ٹکریاں کر کے کچھ تو ان میں سے نیک ہیں اور
کچھ نیکوں کے سوائے ہیں اور ہم نے امتحان کیا ان کا سکھ اور دکھ سے تا کہ وہ پلٹ آویں۔
تفسیر ۔ ہم نے انہیں گروہ گروہ بنا کر زمین میں منتشر کر دیا۔ بعض ان میں اچھے نکلے اور بعض ان کے
حقائق الفرقان
۴۷۶
سُورَةُ الْأَعْرَاف
خلاف اور ہم نے بھلائی اور برائی پہنچا کر انہیں امتحان میں ڈالا۔ تو کہ باز آئیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۸)
١٧٠ - فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِثُوا الْكِتَبَ يَأْخُذُونَ عَرَضَ هَذَا
الأدنى وَيَقُولُونَ سَيُغْفَرُ لَنَا ۚ وَ إِنْ يَأْتِهِمْ عَرَضَ مِثْلُهُ يَأْخُذُوهُ أَلَمْ
يُؤْخَذُ عَلَيْهِمْ مِيثَاقُ الْكِتٰبِ أَنْ لا يَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ وَ دَرَسُوا مَا
فِيهِ وَالدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ۔ تو پیچھے آئے اُن کے ایسے نا خلف جو وارث بنے کتاب کے وہ لیتے ہیں اس ادنیٰ دنیا کا مال
اور کہتے ہیں کہ قریب ہی ہم کو معاف ہو جائے گا اور اگر ان کے پاس کوئی دنیوی چیز آوے اتنی ہی تو
اس کو بھی لے لیں کیا ان سے اقرار نہیں لیا گیا تھا پکا جو لکھا ہوا کتاب میں ہے یہ کہ نہ بولیں اللہ پر سیچ
کے سوائے کچھ اور ، اور وہ پڑھ چکے ہیں جو اس کتاب میں ہے اور آخرت کا گھر بہت ہی اچھا ہے ان
لوگوں کے لئے جنہوں نے تقویٰ کیا تو کیا تم کچھ بھی نہیں سمجھتے۔
تفسیر ۔
اور ان کے بعد ان کے ایسے جانشین کتاب کے وارث ہوئے جو رشوت کے طور پر اس
دنیا کا مال لیتے اور کہتے کیا پڑا ہے ہم بخشے جائیں گے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۸)
۱۷۳ - وَ إِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَ أَشْهَدَهُمْ
عَلَى أَنْفُسِهِمْ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّا
كُنَّا عَنْ هَذَا غُفِلِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب جب نکالتا ہے تیرا رب بنی آدم کی پشتوں سے ان کی اولا د کو تو ان کو ان کے نفسوں
پر شاہد کرتا ہے کیا میں تمہارا رب ہوں یا نہیں تو وہ پکارا ٹھتے ہیں کہ جی ہاں ! جی ہاں ! ہم گواہ ہیں ایسا نہ
ہو کہ کہہ دو انجام کے وقت کہ ہم تو اس سے بالکل بے خبر ہی تھے۔
تفسیر ۔ وَ اشْهَدَهُمْ - ہر ایک لڑکے کو جب ہوش آتا ہے تو وہ اپنے آپ پر گواہ ہوتا ہے کہ میں
اپنا رب نہیں ہوں بلکہ ایک اور مدبر بالا رادہ ہستی ہے۔
حقائق الفرقان
۴۷۷
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
میں تو اپنے آپ سے یہ سوال کر کے اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہوں کہ میرا رب وہی ہے جو
رب العالمین ہے ایک شخص نے کیا ہی عمدہ دلیل دی ہے۔
الْبَعْرَةُ تَدُلُّ عَلَى الْبَعِيرِ ، وَأَثَرُ الْقَدَمِ عَلَى السَّفَرِ أَمَا تَقُولُ أَنَّ الْأَرْضَ وَالسَّمُوتِ تَدُلُّ عَلَى
الْعَلِيمِ القَدِيرِ -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
وَ أَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ - ہر بنی آدم کو عقل کے وقت معلوم ہو جاتا ہے کہ میرا کوئی
رب ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵)
مِنْ ظُهُورِهِمْ میں ظهور کا لفظ زبان عرب میں زائد آیا کرتا ہے۔ دیکھو قاموس - بين
أَظْهُرِهِمْ أَى وَسْطِهِمْ بَین کا لفظ وسط کے معنی دیتا ہے۔ اور اظہر کا لفظ زائد ہے معنی اس فقرے
کے ، اُن کے بیچ یا ان میں ۔ حدیث میں بھی یہ محاورہ آیا ہے۔ دیکھو مشکوۃ باب الایمان صفحہ ۷۔
كُنْتَ بَيْنَ أَظْهُرِ نا ۔ آپ تھے ہم میں ۔ محاورہ عرب دیکھو مَا أَفْصَحَكَ وَمَا خَرَجْتَ مِنْ أَظْهُرِنَا۔
تو کیسا فصیح ہے اور تو تو ہم سے کہیں الگ نہیں نکلا۔ اور عرب بولتے ہیں كَانَ يَنْشُدُ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِهِ
یعنی وہ دل سے یا از بر شعر پڑھتا تھا ۔ ظہر کا لفظ زائد ہے۔۔۔۔۔۔
اصل مطلب آیت کا یہ ہے۔ کہ عادل ، رحیم ، قدوس خدا نے تمام بنی آدم میں ان کی بدو فطرت
میں ایک قوت ایمانیہ اور نور فراست ودیعت رکھا ہے جو ہمیشہ وجو دالبی اور اس کی ربوبیت کا اقرار یاد
دلاتا رہتا ہے یا عقلاً ، یوں کہو کہ اگر مثلاً کسی عارض کے باعث غافل بھی ہو جاوے تو بھی چونکہ اصل
فطرت میں وہ قوت مجبول کی گئی ہے۔ کسی بیرونی محرک کے سبب سے حرکت میں آ جاتی ہے۔ ہاں اگر
کسی بے ایمان کے اندر کسی باعث سے وہ قوت بالکل مر گئی ہو اور وہ کمبخت اتھاہ کنویں میں جا پڑا ہو اور
شیطان کا فرزند بن کر آسمانی دفتر سے اس نے اپنا نام کٹوا لیا ہو۔ تو یہ اس کا اپنا قصور ہے عادل خدا کی
ذات اس سے منزہ ہے۔
لے مینگنی اونٹ کے وجود پر دلیل ہے اور قدموں کے نشان کسی کے گزرنے کی دلیل ہے تو یہ آسمان وزمین کیوں
خدائے علیم وقدیر کی ذات پر دلیل نہیں۔ (مرتب)
حقائق الفرقان
۴۷۸
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
اب اسی فطرت کے اقرار کو اسی ربوبیت النبی کے جبلی معترف فطرت کو الہامی زبان ربانی کلام
اس طرز عبارت میں بیان فرماتا ہے اور اس دقیق فطرت کے راز کو اس طرح پر انسان کو سمجھاتا ہے کہ
انسان بدو فطرت میں میری ربوبیت کا اقرار کر چکا ہے۔ یعنی الوہیت ایزدی کا اعتراف انسان کا
امر جبلی اور فطری ہے۔ اور اس کی ترکیب و ہیئت ہی اس امر پر شاہد عادل کافی ہے۔
قرآن کا یہ عجیب معجز طریق ہے کہ وہ ایسے باریک مسائل کو اس نہج میں ادا کرتا ہے کہ اس سے
عالم و جاہل یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔ عیسائی ظاہر بین الفاظ پرست ان اسرار کو کیا سمجھیں۔ وہ تو
کتب الہامیہ کے خصوصیات اور ان کے طرق ادائے مطالب سے آشنا ہی نہیں ہوئے ۔ خواہ مخواہ ہر
ایک حقیقت پر اعتراض جما دینے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے گو وہ اناجیل ہی میں کیوں نہ ہو۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۴۲، ۱۴۳)
وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ۔ عَنْ هُذَا غُفِلِينَ
یعنی آدمی کو اللہ تعالیٰ نے آدمیوں سے بنایا اور آدمی میں ایسی عقل اور فطرت رکھی جس سے وہ
اپنے رب کا قائل اور اپنے خالق کی ربوبیت کا اقرار ضرور کرتا ہے۔ یہ اس لئے کہ محکمہ جزاوسزا میں ایسا
نہ کہہ دے کہ مجھے تو خبر نہ تھی ۔ مِن ظُهُورِهِمْ کا ترجمہ ان سے کیا گیا۔ اس لئے کہ لغت کی کتابوں میں د کا ترجمہ ان -
لکھا ہے بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ أَيْ وَسَطِهِمْ اور كُنْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا أَتَى بَيْنَنَا ۔ اس آیت کا ذکر اس
لئے کیا کہ اس آیت شریف سے کوئی روح کا قبل الجسد موجود ہونا نہ سمجھ لے۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۳۱)
واضح ہو کہ تکذیب کے دو درجہ ہیں ۔ اول درجہ تکذیب کا تو یہ ہی ہے کہ انسان اپنی فطرت
صحیحہ کو کھو بیٹھے جو عطیہ الہی ہے اور اس کو محض بیکار کر دیوے کیونکہ ہر ایک انسان ذو العقل کی بناوٹ
ے جب لی تیرے رب نے اولاد آدم سے، ان سے اُن کی اولاد اور گواہ کیا ان کو ان کی جانوں پر ۔ کیا میں تمہارا ناکوان
رب نہیں؟ انہوں نے کہا بیشک ہم قائل ہیں ۔ کبھی کہو قیامت کے دن ۔ ہم کو اس کی خبر نہ تھی۔ ۲۔ ان کے
در میان ران میں ۔ سے تو ہمارے درمیان رہم میں تھی۔