سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3

حقائق الفرقان
۵۷
سُورَةُ التَّوبة
پاس جلد کرنے کا سامان نہیں تو وہ مسکین ہے۔
وَ الْعَمِلِينَ عَلَيْهَا ۔ نبی کریم کے زمانے میں زکوۃ آپ کے حضور پہنچائی جاتی تھی۔ پس جو اس
کو جمع کرنے والے تھے ان کو عاملین کہتے ۔
الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ ۔ مثلاً ایک سکھ یا عیسائی آ گیا ۔ اب اسے مکان چاہیے کھانا چاہیے وغیرہ
ضروریات۔
وَ فِي الرِّقَابِ ۔ غلام اور ایسے قیدی جو بذریعہ روپیہ خلاص ہوسکیں ۔
في سَبِيلِ اللهِ ۔ دشمن کے مقابلہ کے لئے جو تیاری کرنی پڑتی ہے۔ اگر لڑائیوں کے دن ہیں تو اس
میں رسد و ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ اگر قلم کا جنگ ہے تو پھر کتابوں کی تصنیف و تالیف و اشاعت کا
خرچ ہے۔ اور اگر رو برو مکالمہ ہے تو عمدہ تقریر ۔ کلام موجہ کی ضرورت ہے۔ اس پر بھی روپیہ خرچ ہوتا
ہے۔ میرے نزدیک آج کل قرآن وحدیث کی ترویج میں لگا نا فِی سَبِیلِ اللهِ ہے۔
وَ ابْنِ السَّبِيلِ ۔ مسافر لوگوں کو عجیب عجیب ضرورتیں پیش آتی ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۶)
زکوۃ کیا ہے ایک قومی اور مشنری چندہ ہے جس میں سوائے خاص مصرفوں کے کسی متنفس
کی خصوصیت نہیں ۔ زکوۃ اور صدقات کن لوگوں کے لئے ہیں ۔ دیکھو قرآن انما الصَّدَقَاتُ
لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ ۔۔۔ فَرِيضَةً مِنَ الله زکوۃ جو ہے سوحق ہے مفلسوں کا اور محتاجوں کا اور اس کام
پر جانے والوں کا اور جن کا دل پر چانا ہے اور گردن چھوڑانے میں (غلاموں اور قیدیوں کا چھوڑا نا )
اور جو تاوان بھریں اور اللہ کی راہ میں اور راہ کے مسافر کو ٹھہرا دیا ہے اللہ کا ۔ ہاں محمد صاحب کی قوم
بنو ہاشم پر زکوۃ اور صدقہ حرام ہے ان کو جائز نہیں کہ ان مشنری چندوں سے کچھ لیں ۔ گو کیسے ہی غریب
اور مسکین کیوں نہ ہوں ۔ منصفو! یہ استثناء بھی قابلِ غور ہے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ بچے تھے تو آپ
نے صدقے کی کھجوروں میں سے ایک کھجور اٹھالی اور چاہا کہ منہ میں ڈالیں ۔ جناب رسالت مآب نے
زور سے منع فرمایا۔ اور منہ سے نکلوا دی۔ ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحه ۳۴)

حقائق الفرقان
۵۸
سُورَةُ التَّوْبَة
خیرات تو فقیروں، مسکینوں اور صدقات کے کارکنوں اور ان کافروں کا جن کو اسلام و مسلمانوں
سے لگاؤ ہے حق ہے۔ صدقات کو غلاموں کے آزاد کرنے اور جن پر خاص آفتیں آئی ہیں ان کی امداد
دینے اور خدائی کاموں جہا د وغیرہ اور مسافروں کی مدد گاری میں خرچ کرو۔ یہ امر اللہ کی طرف سے
نہایت ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ علم والا ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۶)
۶۴ - يَحْذَرُ الْمُنْفِقُونَ أَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ
قُلِ اسْتَهْزِءُوا إِنَّ اللَّهَ مُخْرِجُ مَا تَحْذَرُونَ -
ترجمہ ۔ منافق ڈرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو کہیں نازل ہو جائے ایمانداروں پر ایسی سورت کہ ان کو بتا
دے جو منافقوں کے دلوں میں ہے۔ کہہ دو اچھا ٹھٹھے مارو بے شک اللہ ظاہر کرنے والا ہے وہ بات
جس کا تم کو ڈر ہے۔
تفسیر - يَحْذَرُ الْمُنْفِقُونَ - منافقوں کی پہچان کے لئے بہت عجیب عجیب باتیں کلام الہی میں
آئی ہیں۔ ان میں سے ایک ھوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا (التوبه : ۷۴) بھی ہے۔
إِنَّ اللهَ مُخرج - بدکار کی بدکاری عام طور سے ظاہر ہو جاتی ہے كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ شعروں
میں سے ایسے شعر بھی اسی مد میں شامل ہیں
دل از مهر محمد ریش دارم
تقدیر بیک ناقه نشانید دو محمل
ه
رقابت با خدائے خویش دارم
سلمائے حدوث تو ولیلائے قدم را کے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۶)
ا ارادہ کر لیا۔ اس کا جس کو نہ پایا۔ ۲ ہم تو محض گپ شپ میں محو تھے اور کھیلیں کھیل رہے تھے۔ د
سے میرا دل آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں زخمی ہے اور اس محبت میں میری رقابت اپنے خدا کے ساتھ۔
میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عاشق ہوں اور اللہ تعالیٰ بھی آپ سے محبت کرتا ہے تو اس طرح ہم رقیب
ہیں۔ مترجم) ۴ تقدیر نے ایک اونٹ پر دو کجاوے رکھ دیئے ہیں ( ایک ذات میں دو خو بیاں جمع کر دی ہیں ۔
مترجم ) نئے محبوبوں اور پرانے محبوبوں دونوں کی خوبیاں تجھ میں جمع کر دی ہیں ۔

حقائق الفرقان
۵۹
سُورَةُ التَّوْبَة
٦٧ - الْمُنْفِقُونَ وَالْمُنْفِقْتُ بَعْضُهُم مِّنْ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمُنْكَرِ
وَ يَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوفِ وَ يَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ نَسُوا اللَّهَ فَنَسِيَهُمْ إِنَّ
الْمُنْفِقِينَ هُمُ الْفَسِقُونَ -
ترجمہ ۔ منافق مرد اور منافق عورتیں سب کی ایک ہی روش ہے وہ برے کاموں کا حکم دیتے ہیں اور
اچھی بات سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ بند کر لیتے ہیں ۔ انہوں نے اللہ کو چھوڑ دیا تو اللہ نے بھی ان کو
چھوڑ دیا تو کچھ شک نہیں کہ منافق ہی بدکار فاسق ہیں۔
تفسیر۔ ہر ایک چیز اپنے نشان سے پہچانی جاتی ہے۔ درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔ کسی
پر مثلاً غضب آوے تو چہرہ پر اس کا اثر ضرور ظاہر ہوتا ہے۔ غرض انسان کے اندر جو کچھ ہو اس کا اثر
ظاہر ہو ہی جاتا ہے۔
یہاں منافقوں کا ذکر ہے اس لئے ان کے نشان بتا تا ہے تا تمہیں اپنے نفسوں کے محاسبہ کا
موقع ملے ۔
يَأْمُرُونَ بِالْمُنكَرِ ۔ منافق کے اندر چونکہ پسندیدہ بات کوئی نہیں ہوتی اس لئے وہ تحریکیں بھی
ناپسندیدہ امور ہی کی کرتا رہتا ہے۔
يَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ ۔ چونکہ اسے جزا و سزا کے مسئلہ پر پورا یقین نہیں ہوتا ۔ اس لئے وہ کھلے
دل خرچ فِي سَبِيلِ اللہ نہیں کر سکتا۔
فَنَسِيَهُمْ ۔ پس اس نے ان کو چھوڑ دیا۔ اللہ کسی کو بھولے یہ غلط بات ہے۔
خرچ مال بڑھانے سے بڑھتا اور گھٹانے سے گھٹتا ہے۔ ایک ہزار روپیہ روز پر بھی گزارہ
کرتے ہیں اور ہمارے حضرت صاحب فرماتے تھے کہ ایک پیسہ پر انسان آٹھ پہر گزار سکتا ہے
اور یہ تجربہ شدہ بات ہے۔ ایک وزیر اعظم نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے یہاں دو روپے پر
امیدواری کے دو ماہ گزارے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۶)

حقائق الفرقان
۶۰
سُورَةُ التَّوبة
۷۲ - وَعَدَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ
خُلِدِينَ فِيهَا وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ
ذلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۔
ترجمہ ۔ اللہ نے وعدہ فرما لیا ہے ایماندار مرد اور ایماندار عورتوں سے ایسے باغوں کا جن میں
بہہ رہی ہیں نہریں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور عمدہ حویلیاں ہوں گی ہمیشہ کی بہشت میں اور اللہ
کی خوشنودی جو سب سے بڑھ کر بات ہے اور یہ ہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔
تفسیر - وَرِضْوَانٌ مِنَ اللهِ أَكْبَر ۔ اوراللہ کی خوشنودی تمام نعمتوں سے بڑی ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۷۲)
قرآن شریف جو وَ رِضْوَانٌ مِنَ اللهِ أَكْبَرُ کے درجہ پر پہنچانا چاہتا ہے یہ کوئی چھوٹی سی بات نہیں
ہے۔ ایک چوکیدار اگر راضی ہے تو گھر والا کتنے گھمنڈ اور ناز میں رہتا ہے اور اگر ایک ڈپٹی انسپکٹر
پولیس اس کا حامی ہو تو پھر اپنے آپ کو کیا کچھ سمجھتا ہے۔ تم نے بھی بہت سے لفظ سنے ہوں گے۔ اچھے
اچھے متین کہہ اُٹھتے ہیں۔ فلاں شخص ہمارا دوست ہے اس کو کہہ کر فلاں کو گرفتار کرا دیں گے۔ نوکری کے
لئے سفارش کر دیں گے۔ چہ جائیکہ صوبہ کے حاکم یا بادشاہ کے ساتھ تعلق ہو۔ پس وہ احکم الحاکمین
مولی کریم تو ذرہ ذرہ پر حاکم ہے۔ جہاں واہمہ کی واہمہ بھی برداشت نہیں کرتی کہ اگر وہ راضی ہو
جاوے تو کس قدر خوشحالی پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی بناء پر وہ دعوی ہے جو آج بہت سے بھائیوں نے سنا ہو
گا کہ دنیا کا نور میں ہوں ۔ میں دنیا کا فاتح ہوں میرا مقابلہ کون کر سکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ کیا یہ کوئی انسان
باوجود اپنی ہمہ ضعف و ناتوانی کے کہہ سکتا ہے۔ جو ذرا ذراسی باتوں کا محتاج ہے۔ عجز کا تو یہ حال ہے
اور طاقت کا وہ نمونہ، یہ طاقت کہاں سے آتی ہے۔ غور تو کرو اس کا منبع وہی ہے رِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ أَكْبَرُ ۔
سارے دنیا پرست، دنیا کے کئے ، سارے دنیا کے حکمر ان سب اللہ تعالیٰ ہی کی رضا کے محتاج رہتے
ہیں۔ اللہ تعالی اگر حامی و مددگار ہو تو کسی کی دشمنی اثر نہیں کر سکتی۔ میں نے وہ آدمی بھی دیکھے ہیں جو
دستخط کراتے ہوئے اور کسی کی بھلائی یا برائی کا فیصلہ کراتے ہوئے قلم آگے پیش کیا ہے اور جان نکل

حقائق الفرقان
٦١
سُورَةُ التَّوْبَة
گئی ہے۔ خدا کی بڑی بڑی عظیم الشان طاقتیں ہیں جو وہم وگمان میں بھی نہیں آ سکتی ہیں ۔ ایک
آن میں لاکھوں لاکھ پیدا کر سکتا ہے اور فنا کر سکتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۵،۱۴)
۷۳- يَأَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَ
مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْبَصِيرُ -
ترجمہ ۔ اے نبی ! بڑی محنت کرو ان کافروں کے لئے اور بڑی ہی کوشش کرو منافقوں کے واسطے
اور بڑی زبردست توجہ ساز بر دست قوت سے مجاہدہ کرو۔ ان کا ٹھکانا تو جہنم ہی ہو رہا ہے۔ اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے۔
تفسیر مثنوی میں ایک بات لکھی ہے گئے اور چاولوں کو بہت پانی دیا جاتا ہے۔ پانی میں تمام
بیجوں کا مادہ ہوتا ہے اس لئے کچھ اور گھاس وغیرہ بھی اس میں اُگ آتی ہے۔ اس کو بذریعہ نہلائی
کے دور کیا جاتا ہے اسی طرح منافقین کو مومنین سے الگ کیا جاتا ہے اور اس کے لئے بڑے مجاہدہ
کی ضرورت ہے۔ کیونکہ رذائل تو انسان میں پہلے آتے ہیں ۔ ان کے دور کرنے کے لئے بڑا
مجاہدہ چاہیے ۔
وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ - عَلَيْهِمْ کی ضمیر کے مرجع پر لوگوں نے بحث کی ہے۔ بعض دونوں کی طرف
پھیرتے ہیں ۔ بعض صرف منافقین کی طرف۔ میرے نزدیک دونوں کی طرف ہے کیونکہ دوسری جگہ
أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ (الفتح : ۳۰) آیا ہے جس کے معنی حضرت صاحب نے یہ کئے ہیں کہ کفار کی بات
تم پر اثر نہ کرے۔
وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ - عَلَى أَكْمَةٍ غَلِيظَة ۔ اس کے معنے مضبوطی کے ہیں۔
وَ مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ - جہنم عقائد فاسدہ کے جلانے کی بھٹی ہے۔ اس سے بچاؤ ہوتا ہے
بذریعہ توبہ استغفار ، صدقہ، دوسرے سے دعا کرانا ، مصائب کا آنا ، قبر کے مشکلات ، مرنے کے
بعد لوگوں کا جنازہ پڑھنا اور ان کو ثواب پہنچتا ہے کھانے کا ، روزے کا اور میرے نزدیک
کلام الہی کا بھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۶)

حقائق الفرقان
۶۲
سُورَةُ التَّوْبَة
یہ جو کہتے ہیں کہ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ کے ماتحت منافقوں سے کیوں جہاد نہیں کیا گیا۔
یہ غلط ہے کیونکہ منافقوں سے لڑائی ہوئی چنانچہ قُتِلُوا تَقْتِيلًا (الاحزاب : ۲۲) سے ظاہر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷)
جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ - کوئی صحابی منافق نہ تھا ۔ اگر ہوتا تو نبی کریم ضرور اس سے
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
جنگ کرتے ۔
۷۴- يَحْلِفُونَ بِاللهِ مَا قَالُوا وَ لَقَدْ قَالُوا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوا بَعْدَ
إِسْلَامِهِمْ وَهَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا وَمَا نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْنُهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ
مِنْ فَضْلِهِ فَإِن يَتُوبُوا يَكُ خَيْرًا لَهُمْ وَإِنْ يَتَوَلَّوا يُعَذِّبُهُمُ اللَّهُ عَذَابًا
الِيمًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَمَا لَهُمْ فِي الْأَرْضِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ -
ترجمہ ۔ وہ قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ انہوں نے کلمہ کفر نہیں بولا حالانکہ انہوں نے بے شک کلمہ کفر
بولا اور مرتد ہو گئے اسلام کے بعد اور ارادہ کر لیا اس کا جس کو نہ پایا اور یہ برا بدلہ نہیں دیتے مگر اس
بات کا کہ ان کو غنی کر دیا ہے اللہ اور اس کے رسول نے اپنی مہربانی سے ، تو اگر وہ رجوع بحق کر لیں تو
وہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اگر وہ نہ مانیں گے اور منہ پھیر لیں گے تو اللہ ان کوٹیس دینے والا
عذاب دے گا دنیا ہی میں اور آخرت میں بھی اور ملک میں ان کا کوئی حمایتی اور مددگار نہ ہوگا۔
تفسیر يَحْلِفُونَ بِاللهِ - چونکہ ان میں قوت فیصلہ اور تاب مقام مقابلہ نہیں ہوتی اس لئے وہ جھوٹی
قسمیں کھاتے ہیں ۔
-
وَهَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا - شیعہ غور کریں جو کہتے ہیں ۔ حضرت علی نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے
کامیاب کامیاب : نہ ہوئے۔
بعد بلا فصل خلیفہ بنا چاہا یہ بالکل غلط ہے۔ کیونکہ اس طرح حضرت علیؓ اپنے مقصد میں کام
عَذَابًا أَلِيمًا - ديكھو سورة الاحزاب لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا
(الاحزاب: ۶۱) یہ دنیا کا عذاب منافقوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہو چکا ۔ مَنْعُونِينَ
ے اچھی طرح قتل کئے جائیں ۔ ہے۔ ہم تجھ کو ان کے پیچھے لگا دیں گے تو وہ مدینہ میں تیرے پڑوی نہ رہ سکیں گے
مگر تھوڑے ہی دن ۔

حقائق الفرقان
۶۳
سُورَةُ التَّوْبَة
أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَ اوَ قُتِلُوا تَقْتِيلاً (الاحزاب : (۶۲) جب دنیا کا عذاب ثابت ہو : عذاب ثابت ہو چکا تو آخرت
میں ضرور آئے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷)
وَهَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا ۔ شیعہ سے پوچھو کہ ابوبکر اگر خلافت چاہتے تھے تو انہوں نے پالی۔
پس وہ منافق کیونکر ہوئے ۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
عمائد منافقین مدینہ کو کہا کہ شرارتوں سے باز آ جاؤ والا اس جہان اور قیامت میں دُکھ پاؤ
گے جیسے آیت ذیل میں آیا ہے۔
وَ إِنْ يَتَوَلَّوا يُعَذِّبُهُمُ اللَّهُ عَذَابًا أَلِيمًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ فِي الْأَرْضِ مِنْ
وَلِي وَلَا نَصِيرٍ -
اب غور کرو کہ ان ناعاقبت اندیش لوگوں کی یہ خبر ہے کہ ان کو عذاب دیں گے اس دنیا میں اور ان
کے لئے عذاب ہے آخرت میں ۔ پھر ایک اور خبر ہے کہ ان کا کوئی والی وارث یا دوست نہ ہوگا اور
تیسری خبر ہے کہ انکا کوئی مددگار نہ رہے گا پھر دیکھو یہ تینوں خبریں کس طرح اپنے وقوع کے ساتھ ہمیں
دنیا میں نظر آ گئیں ۔ جب یہ دونوں اپنی مناسبت سے صحیح ہو گئیں تو تیسر اعلم جو انہیں کا مساوی ہے کیونکر
صحیح نہ ہوگا کہ قیامت میں عذاب پاؤ گے۔ اسلامی اصطلاح میں قیامت کے لفظ کے معنی تو بہت
ہیں۔ مگر مشہور یہ دو ہیں۔ اوّل مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَتْ قِيَامَتُہ جو مر گیا اس کی قیامت قائم ہوگئی ۔
دوم مَا بَعْدَ الْمَوْتِ حَشْرُ أَجْسَاد کے وقت جب سعید وشقی بالکل الگ الگ ہو جائیں گے اس کا
نام قیامت ہے۔ مابعد الموت کوئی جیل خانہ نہیں اور وہ کوئی حوالات نہیں ۔ قبر میں داخل کرنا اللہ تعالیٰ کا
کام ہے جیسے قرآن کریم میں فرما یا فاقبره (عبس : ۲۲) کہ قبر میں اللہ تعالیٰ ہی داخل کرتا ہے اور
وہ قبر جس میں اللہ تعالیٰ داخل فرماتا ہے۔ وہ ایک باغ ہے بہشتوں کے باغوں سے جیسے فرمایا
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے القَبْرُ رَوْضَةٌ مِنْ رِیاضِ الْجَنَّةِ یا وہ گڑھا ہے دوزخ کے
گڑھوں سے جیسے فرمایا أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النَّيْرَانِ اور قرآن کریم میں بار با ذکر ہوا ہے کہ مومن
اے لعنتی جہاں پائے جائیں پکڑے جائیں اور خوب قتل کئے جائیں۔ ۲۔ مرنے کے بعد حشر اجساد ( کو بھی
قیامت کہتے ہیں)۔ سے اسی نے اس کو گاڑا ۔ کے قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔
۴

حقائق الفرقان
۶۴
سُورَةُ التَّوْبَة
اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والا بعد الموت معاً جنت میں داخل ہو جاتا ہے اور شریر نار میں ۔ جیسے فرمایا
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْهِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَ جَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ
(لیس: ۲۷۔۲۸) اور منکروں اور شریروں کے لئے فرمایا گیا ہے مثلاً فرعون اور فرعون کے ہمراہیوں
کیلئے أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا (نوح: ۲۶ ) ہاں حشر اجساد کے وقت عظیم الشان تفرقہ سعید و شقی میں کر دیا
جائے گا۔ اسی واسطے اس دن کا نام یوم الفصل آیا ہے ۔ پارہ ۳۰ کی پہلی سورہ۔ مگر وہ حالت سر دست
جنت و نار کے دخول کی مانع نہیں ۔ اللہ تعالیٰ توفیق فہم دے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۳، ۴۴)
۔ فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا
وَعَدُ وهُ وَ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ ۔
ترجمہ ۔ ۔ تو اس کے نتیجہ میں اللہ نفاق ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے اس دن تک کہ اللہ سے ملیں
کیونکہ انہوں نے اللہ سے خلاف وعدہ کیا اور وہ جھوٹ بولتے تھے۔
تفسیر فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ ۔ بہت معاہدے کرنے سے پر ہیز کرو کیونکہ ان کے
نقض کا نتیجہ نفاق ہے ۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷)
بِمَا اخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوهُ - وعدہ خلافی کا نتیجہ منافق ہونا ہے۔ اس سے بچو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
ھا ہے۔ واقعی ۱۴ آدمیوں کو خلیفہ المسیح قرار دیا ہے۔ اور ان کی
میں نے الوصیت الوصیت کو خوب پڑھا پڑھا
ا
کثرت رائے کے فیصلہ کو قطعی فرمایا۔ اب دیکھو کہ انہی متقیوں نے ( جن کو حضرت صاحب نے اپنی
خلافت کے لئے منتخب فرمایا ) اپنی تقوی کی رائے سے اپنی اجماعی رائے سے ایک شخص کو اپنا خلیفہ وامیر
مقرر کیا۔ اور پھر نہ صرف خود بلکہ ہزار ہا ہزار لوگوں کو اسی کشتی پر چڑھا یا جس پر خود سوار ہوئے ۔
لے کہا گیا جا جنت میں (یعنی جنت کی بشارت دی گئی ) اس نے کہا کاش میری قوم جانتی کہ میرے رب نے کیسی
عیب پوشی فرمائی اور مجھے کیسے عزت داروں میں رکھا ۔ ہے وہ ڈبائے گئے پھر آگ میں داخل کر دیئے گئے ۔

حقائق الفرقان
۶۵
سُورَةُ التَّوْبَة
تو کیا خدا تعالی ساری قوم کا بیڑہ غرق کر دے گا ؟ ہر گز نہیں ۔ پس تم کان کھول کر سنو ۔ اگر اب اس
معاہدہ کے خلاف کرو گے تو فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ کے مصداق بنو گے۔ میں نے تمہیں یہ کیوں
سنایا۔ اس لئے کہ تم میں بعض نافہم ہیں جو بار بار کمزوریاں دکھاتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے
بڑھ کر جانتے ہیں۔
البدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱)
یا درکھو ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے انسان کے محروم ہونے کی ایک یہ بھی وجہ ہوتی ہے کہ
وہ بعض اوقات الله اللہ تعالیٰ سے کچھ وعدے کرتا ہے لیکن جب ان وعدوں کے ایفاء کا وقت
آتا ہے تو ایفاء نہیں کرتا۔ ایسا شخص منافق مرتا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي
قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُ وہ اس سے ہمیشہ بچتے رہو۔ انسان مشکلات
اور مصائب میں مبتلا ہوتا ہے اس وقت وہ اللہ تعالیٰ ہی کو اپنا ملجا و ماوی تصور کرتا ہے اور فی الحقیقت وہی
حقیقی پناہ ہے۔ اس وقت وہ اس سے وعدے کرتا ہے۔ پس تم پر مشکلات آئیں گی اور آتی ہیں ۔ تم
بہت وعدے خدا تعالیٰ سے نہ کرو۔ اور کرو تو ایفاء کرو۔ ایسا نہ ہو کہ ایفاء نہ کرنے کا وبال تم پر آئے اور
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ مئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ )
خاتمہ نفاق پر ہو۔
فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا اَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُ وهُ وَ بِمَا كَانُوا
يَكْذِبُونَ (التوبة: ٧)
ترجمہ۔ اللہ تعالیٰ کا وعدوں کے خلاف کرنے اور جھوٹ بولنے کے سبب ان کے دلوں میں نفاق پڑ گیا
اس دن تک کہ وہ اللہ کے حضور میں حاضر ہوں ۔ ( بدر جلد ۱۴ نمبر ۲۰ مورخه ۲۷ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۳)
دوسری بات جو کہ انسانی ترقی کی سد راہ ہوتی ہے وہ اس کا نفاق ہے کہ جب کوئی دکھ ہوتا ہے
تو خدا سے لمبے چوڑے وعدے کرتا ہے کہ اگر یہ دکھ مجھے سے دور ہو جاوے تو میں فلاں فلاں کام
کروں گا۔ تیری عبادت کروں گا۔ صدقہ دوں گا ۔ دین کی خدمت کروں گا وغیرہ وغیرہ اور ایسے مواقع
لوگوں کو بے روزگاری، تنگی معاش، کمی تنخواہ، اپنی اور بال بچوں کی بیماری وغیرہ میں پیش آتے
ہیں۔ لیکن جب مشکل کا پہاڑ ٹل جاتا ہے تو سب بھول جاتے ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ کہ منافق ہو کر مرتے

حقائق الفرقان
۶۶
سُورَةُ التَّوْبَة
ہیں۔ اس کا ذکر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاعْقَبَهُمُ نِفَاقًا (التوبة:۷۷) ابی ، استکبار، بد عہدی یعنی
نفاق ، یہ تین باتیں ہوئیں ۔ چوتھی جھوٹ کی عادت ہے جو کہ انسان کو فیض الٰہی سے محروم رکھتی
ہے۔ پس چاہیے کہ ہمیشہ اپنا اندرو نہ ٹٹولتے رہو کہ ان عیبوں میں سے کوئی ہمارے اندر تو نہیں ہے۔
ایک طرف محرومی کے اسباب پر غور کرے۔ دوسری طرف تو بہ اور استغفار سے کام لے۔ ورنہ یا درکھو
کہ بڑے رے خطرہ کا مقام ہے۔ موسیٰ علیہ السلام کے ہمراہ ایک قوم نکلی تھی اور موسیٰ نے ان کو الہی ارادوں
سے اطلاع بھی دے دی تھی کہ وہ تم پر انعام کرنا چاہتا ہے اور جتلا دیا تھا کہ اگر تم حکم نہ مانو گے
تو خائب و خاسر ہو گے مگر قوم نے عذر تراشے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ چالیس سال جنگل میں بھٹکتے رہے اور ترقی
کی رفتار روک دی گئی ۔ اس سے ظاہر ہے کہ بعض وقت لوگوں کے اعمال ایک مامور کو بھی مشکل میں مامور
ڈالتے ہیں۔اس لئے تم لوگوں کو فکر چاہیے کہ ایک شخص مامور ومرسل تم میں موجود ہے۔ تم نے اپنی
برادری اور قوم اور خویش واقارب کی پروانہ کر کے اس کے ہاتھ پر خود کو فروخت کر دیا ہے۔ اگر تم میں
وہی بلائیں اور ظلمتیں موجود ہیں جو کہ موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ والوں میں تھیں تو تم اس کے راستہ میں
روک ڈالتے اور خود فیض سے محروم رہتے ہو۔ جو دنیا میں تو اسے قبول کر کے ناپسندیدہ بن گئے مگر اب خدا
کے نزدیک نہ بنو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۰،۹)
۷۹- الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقْتِ وَ
الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُونَ مِنْهُمْ سَخِرَ اللَّهُ مِنْهُمْ وَ
لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ وہ جو عیب لگاتے ہیں خیرات میں بڑی رغبت سے خیرات کرنے والے مومنوں پر اور ان پر
جو نہیں رکھتے مگر اپنی ہی محنت کا ۔ ٹھٹھے کرتے ہیں پس ان کو اللہ ہنسی کی جگہ بنادے گا اور ان کے لئے
ٹیس دینے والا عذاب ہے۔
تفسیر وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ - صحابہ میں ایسے بھی تھے جو مزدوری کرتے اور
اے تو اس کے نتیجہ میں اللہ نفاق ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے

حقائق الفرقان
۶۷
سُورَةُ التَّوْبَة
اپنی قوت لایموت سے بچا کر خدا کی راہ میں دیتے ۔ بعض ان پر ہنسی کرتے۔ اس سے منع کیا۔ ایسے ہی
بہت دینے والوں کو بھی مطعون کرتے کہ ریا سے دیتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷)
-۱- فَرِحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلْفَ رَسُولِ اللَّهِ وَ كَرِهُوا أَنْ
يُجَاهِدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالُوا لَا تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ
قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَدًّا لَوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ -
ترجمہ ۔۔ پیچھے چھوڑے ہوئے خوش ہیں اپنے بیٹھ رہنے سے رسول اللہ کے برخلاف اور مکروہ سمجھا
انہوں نے نیک کوشش کرنے کو اپنے مال اور جان کے ساتھ اللہ کی راہ میں اور کہنے لگے گرمی میں نہ چلو
تو کہہ دے جہنم کی آگ تو بہت ہی گرم ہے۔ کاش وہ سمجھ لیتے ۔
تفسیر۔ بعض وقت نافہم ، ناعاقبت اندیش ایک کام کرتا ہے اور اس کے نتائج کو نہیں سوچتا ۔ ایچ
أَخَافُ عَلَيْكُمْ مِثْلَ (المومن : (۳۱) فرعون نے کہا مَا اهْدِيكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرَّشَادِ (المومن : ٣٠)
جو میں کہہ رہا ہوں وہی کامیابی کی راہ ہے۔ بہت سے لوگ ایک بات منہ سے نکال لیتے ہیں مگر نہیں
دیکھتے کہ وہ نتائج کے لحاظ سے کیسی ہوگی۔
ابو عامر ایک عیسائی تھا۔ قیصر کے دربار میں اس نے مسلمانوں کے خلاف بہت سی کوشش کی
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سنا کہ ابو عامر مسلمانوں کے خلاف کوشش کر رہا ہے۔ اور
ان دنوں آپ نے تبوک کی طرف چڑھائی شروع کی ہوئی تھی۔ دو ماہ کے قریب خرچ ہونے تھے۔ اور
فصل پکی ہوئی تھی۔ اس لئے منافقین نے بہت سے عذر تراشے اور پیچھے رہ گئے اور اس پیچھے رہنے پر
خوش ہوئے ۔ اس کا ذکر اس رکوع میں ہے۔
وَقَالُوا لَا تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ - شریر آدمی اپنے ساتھ دوسروں کو بھی ملا لیتا ہے چنانچہ انہوں نے
دوسروں کو بھی یہی ترغیب دی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷)
اے میں ڈرتا ہوں کہ تم پر گزشتہ جماعتوں کے جیسا دن - ۲ راہ راست ہی کی ہدایت دیتا ہوں ۔

حقائق الفرقان
۶۸
سُورَةُ التَّوْبَة
- فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْلُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ تو وہ ہنس لیں تھوڑا سا اور روئیں بہت سا اس کمائی کے عوض میں جو وہ کماتے تھے۔
تفسیر ۔ وَلْيَبلُوا كَثِيرًا ۔ تھوڑی دیر ہنس لیں۔ انہیں بہت رونا پڑے گا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
وَلْيَبْلُوا كَثِيراً ۔ یہ رونا ان کو بہت وقت کے لئے نصیب ہوگا۔ ایک موقع کا ذکر کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷)
- فَإِنْ تَجَعَكَ اللهُ إِلى طَائِفَةٍ مِنْهُمْ فَاسْتَأْذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُلْ
لَنْ تَخْرُجُوا مَعِيَ اَبَدًا وَ لَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا إِنَّكُمْ رَضِيتُمْ بِالْقُعُودِ
أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُ وَامَعَ الْخَلِفِينَ -
ترجمہ۔ پھر اگر تجھ کو لوٹا کر لے جائے اللہ ان کے کسی گروہ کی طرف پھر وہ تجھ سے اجازت چاہیں نکلنے
کی تو تو جواب دینا تم میرے ساتھ کبھی نہ نکل سکو گے اور میرے ساتھ ہو کر کسی دشمن سے نہ لڑ سکو گے
کیونکہ تم وہ ہو کہ راضی ہو گئے بیٹھ رہنے پر پہلی ہی مرتبہ تو اب بیٹھ رہو پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ۔
تفسیر - فَقُلْ لَنْ تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَدًا ۔ دیکھو اللہ بھی رحمن - رحیم - رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ
(الاعراف: ۱۵۷) اور نبی کریم بھی رحمتہ للعالمین۔ مگر پھر بھی ان کے حق میں ایک قطعی فیصلہ ہو گیا۔
یہ جو بڑی بڑی خطائیں کر کے معافی مانگنا پیشہ قرار دے لیتے ہیں۔ غور کریں۔ ایمان بین الخوف و
الرجاء ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۷)
وَ لَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا ۔ رسول کے ساتھ ۔ نہ کہ دوسرے خلفاء کے ساتھ جنگ تبوک سے جو
پیچھے رہ گئے تھے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
لے جس پر میں چاہوں اور میری رحمت شامل ہو چکی ہے۔ کے ایمان خوف اور امید کے درمیان ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی