سُوْرَۃُ النَّحْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3

حقائق الفرقان
۳۱۴
سُورَة النَّحل
اسے بھیجو وہ خیریت کے ساتھ نہیں آتا کیا یہ برابر ہو سکتا ہے اس شخص کے جو انصاف کا حکم کرتا ہے اور
وہ سیدھی راہ پر ہے۔
تفسیر - ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا ۔ ان مثالوں میں مشرکین عرب کو سمجھایا ہے کہ تم بھی ہو۔ اور ایک
طرف حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی جماعت ہے۔ ان میں خدا تعالیٰ کی تعظیم کا کام
کون کر رہا ہے اور مخلوق کی بہتری کی فکر کس کو ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ جناب رسالت مآب۔خدا نے
زبان اور استطاعت دونوں فریق کو دی۔ مگر ایک گروہ ہے کہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔ اور دوسرا
ہے جو مال و جان نثار کر رہا ہے۔ خدا کے حضور وہی عزت پائے گا جو کام کرنے والا ہے۔
خدا تعالیٰ نے اس میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انتخاب کی وجہ بیان فرمائی
ہے کہ وہ اپنے مولی کا کارکن ، جاں نثار، آمر بالعدل، صالح العمل بندہ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)
اس کے ابتدا میں حضرت حق سبحانہ تعالیٰ نے اپنی ہستی ، اپنی توحید، اپنے اسماء، اپنے محامد اور
لا انتہا عجائبات قدرت کا اظہار فرمایا ہے اور بعد اس بیان کے جو در حقیقت لا إله إلا الله کے معنوں کا
بیان ہے۔ اس کے دوسرے جزء مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہ پر بحث کی ہے اور ضرورت نبوت پھر ختم نبوت پر
لطیف طرز سے بحث کی ہے اور بیان کیا ہے کہ کیوں خدا کی طرف سے کوئی مامور ہو کر آتا ہے اور اس کا
کیا کام ہوتا ہے۔ پھر اس آیت میں بتایا ہے کہ جو شخص مامور من اللہ اور حجۃ اللہ ہو کر آتے ہیں وہ بلحاظ
زمانه، بلحاظ مکان ، عین ضرورت کے وقت آتے ہیں۔ اور ان کی شناخت کے لئے وہی نشانات ہیں جو
اس آیت میں بیان کئے جاتے ہیں۔ وہ کیا کام کرتے ہیں۔ ان پر کیا اعتراض ہوتے ہیں۔
دوسروں کی نسبت ان میں کیا خصوصیت ہوتی ہے۔ ان دو آیتوں میں انہی باتوں کا تذکرہ ہے۔
ان میں سے پہلی آیت شریف کا ترجمہ یہ ہے مگر ترجمہ سے پیشتر یہ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق
میں سے انسان کو ممتاز بنایا ہے اور پھر انسانوں میں سے کچھ لائق اور بعض نالائق ہوتے ہیں ۔ اور
اس طرح پر خودان میں ایک امتیاز قائم کرتا ہے غرض نبوت کی ضرورت اور اس کے اصول کے سمجھنے

حقائق الفرقان
۳۱۵
سُورَة النَّحل
کے لئے اللہ تعالیٰ اسی آیت میں ایک نہایت ہی عجیب بات سناتا ہے۔
مثل اعلیٰ درجہ کی عجیب بات کو کہتے ہیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ ایک عجیب بات اور نہایت ہی اعلیٰ درجہ
کی بات سناتا ہے۔ کوئی کسی کا غلام ہے۔ وہ عبد جو کسی کا مملوک ہے۔ اس کا مالک اس کے لئے بہت
سے کام رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کا غلام وہ کام کرے مگر غلام کی یہ حالت ہے کہ لَا يَقْدِرُ، جس کام کو
کہا جاتا ہے وہ مضائقہ کرتا ہے اور اپنے قول و فعل ، حرکات و سکنات سے بتاتا ہے کہ آقا! یہ تو نہیں ہو
سکتا وہ زبان سے کہے یا اعمال سے دکھا دے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ میں اس کام کے کرنے کے
قابل نہیں اب ایک اور غلام ہے جو کام اس کے سپرد کیا جاوے۔ جس خدمت پر اسے مامور کیا جاوے
پوری تندہی اور خوش اسلوبی سے اس کو سر انجام دیتا ہے۔ جب اس کو کوئی مال دیا جاوے۔ تو وہ اس کو کیا
کرتا ہے؟ اس مال کو لیتا ہے۔ جہاں آقا کا منشاء ہو کہ مخفی طور پر دیا جاوے وہاں مخفی طور پر دیتا ہے اور
جہاں مالک کی مرضی ہو کہ ظاہر طور سے دیا جاوے وہاں کھلے طور پر دیتا ہے۔ غرض وہ مالک کی مرضی
اور منشاء کا خوب علم رکھتا ہے اور اس کے ہی مطابق عملدرآمد کرتا ہے۔ اور مخفی در مخفی اور ظاہر در ظاہر
موقعوں پر ہی جہاں مالک کی مصلحت ہوتی ہے۔ اس مال کو خرچ کرتا ہے۔ اب تم اپنی فطرتوں سے
پوچھو کہ یہ دو غلام ہیں ۔ جن میں سے ایک تو ایسا ہے کہ کسی کام کے کرنے کے بھی قابل اور لائق نہیں۔
اور دوسرا ہے کہ اپنے مالک کی مرضی اور مصلحت کا پورا علم رکھتا ہے۔ اور صرف علم ہی نہیں۔ اس پر عمل
بھی کرتا۔ اور سرا اور جہراً دونوں قسم کے اخراجات کر سکتا ہے۔ اب یہ کیسی صاف بات ہے۔ اپنی ہی
فطرت سے فیصلہ پوچھ لو ۔ هَلْ يَسْتَوْن ؟ کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں۔ ہر ایک دانشمند کو
اعتراف کرنا پڑے گا۔ کیونکہ وہ فطرت انسانی اعتقادات، اخلاق سب کو جانتا ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ
اپنے کامل علم اور فطرت کی صحیح اور کامل واقفیت کی بناء پر فتوی دیتا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ - اللہ تعالیٰ ہی کی حمد دنیا میں قائم ہو گی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہی غلام لائق اور
ممتاز ہو سکتا ہے جو ہر قسم کے اخراجات کو بر حل کرنے اور اپنے آقا کے منشاء و مصلحت کو جانتا ہے اور یہی
نہیں بلکہ عملی طاقت بھی اعلیٰ درجہ کی رکھتا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱۶
سُورَة النَّحل
جب یہ بات ہے تو عرب و عجم کی تاریخ پر نظر کرو نہیں ! دنیا کی تاریخ کے ورق الٹ ڈالو۔ اور
دیکھو کہ جس زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا پر جلوہ گری کی ۔ کیا اس سے بہتر کوئی اور وجود
اس قابل تھا کہ وہ دنیا کا معلم ہو کر آتا ؟ ہرگز نہیں۔ لوگوں کو سچے علوم ملتے ہیں۔ اور بابرکت اساتذہ کا
اثر بھی ہوتا ہے لیکن یہ بات کہ حق سبحانہ تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا ہو اور اس کے مقرب ہونے کے لئے
اقرب راہ مل جاوے۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کامل طور پر دنیا میں نہیں ہوا۔ زمانہ کے
امراض پر پوری نظر کر کے مریضوں کی حالت کی کامل تشخیص کس نے کی تھی؟ کسی کا نام تو لو۔ جب
معالجہ ہی نہ تھا تو شفاء کا تو ذکر ہی کیا۔
مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شفاء کامل کا نسخہ لے کر آئے اور مریضوں پر اس کا استعمال کر
کے ان کو تندرست بنا کر دکھا دیا کہ یہ دعویٰ کہ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاء (بنی اسرائیل : ۸۳)
بالکل سچا دعوئی ہے۔
اس وقت کی عام حالت پر نظر تو کرو تو معلوم ہوگا کہ دنیا میں ایک بلا خیز طوفان بت پرستی اور شرک
کا آ رہا تھا۔ کوئی قوم کوئی ملک، کوئی خاندان ، کوئی ملت ایسی نہ رہی تھی جو اس ناپا کی میں مبتلا نہ ہو۔ کیا
ہند میں عالم نہ تھے؟ مجوسیوں کے پاس گھر اور دستور آگاہ نہ تھی ؟ یہود کے پاس بائیبل اور طالمود نہ تھی؟
عیسائیوں کی روما کی سلطنت نہ تھی ؟ مصریوں کے ہاں علم کا دریا نہ بہتا تھا۔ کیا خاص عرب میں بڑے
بڑے طلیق اللسان اور فصیح البیان شعراء موجود نہ تھے ؟ مگر قوم کی امراض نہیں، بلکہ ملک کی بیماریوں،
نہیں نہیں۔ دنیا کو تباہ کر دینے والی بلا کی کس نے تشخیص کی ۔ وہ کون تھا جس نے شفاء اور نور کہلانے والی
کتاب دنیا کو دلوائی ؟ جواب آسان اور بہت آسان ہے۔ بشرطیکہ انصاف اور سچائی سے محبت ہو کہ وہ
پاک ذات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی۔
اس آیت پر غور کرنے سے یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اصطلاح میں رزق اور مال
سے کیا مراد ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جیسے اس زمانہ میں مولوی اور درویش کاہل اور سست اور ہاتھ پر
ے اور ہم قرآن میں سے وہ آیتیں اتارتے ہیں جو شفاء ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱۷
سُورَة النَّحل
ہاتھ رکھے بیٹھے رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی ان کو پکی پکائی روٹی دی جاوے۔ اسی طرح جب
مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئیں گے تو لا تعداد زرو مال تقسیم کریں گے اور اس طرح پر گویا قوم کو
سست اور بے دست و پا بنائیں گے اور قرآن کریم نے جو یہ اشارہ فرمایا تھا وَ أَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا
سعى (النجم :۴۰) اور حصر کے کلمہ کے ساتھ فرمایا تھا اس کو عملی طور پر منسوخ کر دیں گے۔ اس میں
جو حصر کے کلمے کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کیا یہ حکم منسوخ ہو جاوے گا۔ اور جناب مہدی کا یہی
کام ہوگا ؟ سوچو اور غور کرو۔ صاف معلوم ہوتا ہے کہ رزق کے کیا معنے ہیں۔
اس کے بعد جناب الہی ایک دوسری شہادت سناتے ہیں اور اس مثال میں آبگھ کا لفظ
اختیار فرمایا ہے۔ پہلے آبگھ نہ تھا۔ اس لئے کہ ہم کو غرض ہے کسی ایسے آدمی کو جو پیغام رسانی کر
سکے۔ لیکن جبکہ وہ آنکھ ہے۔ کچھ بول ہی نہیں سکتا۔ بھلا وہ اس منصب کے فرائض کو کیونکر سر انجام
دے گا ؟ غلام مت سمجھو۔ رَجُلَيْنِ ہیں۔ یعنی خر ہیں ۔ آدم سے لے کر اس وقت تک ان پر کسی نے
سلطنت نہیں کی اس لئے اس میں ترقی فرمائی ہے۔ اس سے پہلے عبد کہا۔
اب رجلين ۔ اس سے میرے دل میں یہ بات آتی ہے کہ جڑوں میں عربوں میں ، تاریخ پتہ
نہیں دیتی کہ وہ کبھی کسی کی رعایا ہوئے ہوں۔ انہوں نے کبھی کسی کے تسلط اور جبروت کو پسند نہیں کیا۔
اور یہاں تک آزاد ہیں کہ بذریعہ انتخاب بھی کل جزیرہ نما عرب پر ایک شخص حاکم ہو کر نہیں رہا۔ اب
ان میں سے ہم پوچھتے ہیں کہ اس وقت جو بحرو بر میں فساد برپا ہو رہا ہے۔ اور دنیا میں بت پرستی
فسق و فجور، ہر قسم کی شرارت اور بغاوت پھیل رہی ہے۔ کوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی گم شدہ توحید کو از سرِ کو
زندہ کرے اور مری ہوئی دنیا کو زندہ کر کے دکھا دے؟ اللہ تعالیٰ کی عظمت و جبروت اس کے
جلال وسطوت کو کھول کر سنا دے؟ وہ جو آبگم آنگن ہیں وہ کیا بتا سکیں گے۔ کیا تم نہیں جانتے کہ
آبگم نوکر تو اپنے آقا پر بھی دو بھر ہوتا ہے۔ اس کو کھانا کھلانا اور ضروریات کے سامان کا تکفل کرنا
خود مالک کو ایک بوجھ معلوم ہوتا ہے اور پھر جہاں جاتا ہے کہ کوئی خیر کی خبر نہیں لا سکتا۔ اب پھر تم اپنی
فطرت سے پوچھو۔
ہے اور یہ کہ آدمی کو وہی ملے گا جو اس نے عمل کیا۔

حقائق الفرقان
۳۱۸
سُورَة النَّحل
هَلْ يَسْتَوِي هُوَ وَمَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَهُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ -
کیا اس کے برابر یہ ہو سکتا ہے جو امر بالعدل کرتا ہے۔ اور جو کچھ کہتا ہے اپنی عملی حالت سے اس
کو دکھاتا ہے کہ وہ صراط مستقیم پر ہے۔
اس وقت جو دنیا میں افراط و تفریط بڑھ گئی ہے۔ دنیا کو اعتدال کی راہ بتانے والا اور اقرب راہ پر
چل کر دکھانے والا اور اپنی کامیابی سے اس پر مہر کر دینے والا کہ یہی صراط مستقیم ہے۔ جس پر میں چلتا
ہوں۔ اب انسان اگر دانشمند اور سلیم الفطرت ہو تو اس کو صفائی کے ساتھ مسئلہ نبوت کی ضرورت کی
حقیقت سمجھ میں آجاتی ہے۔
میں نے ایک بار اس آیت پر تدبر کیا تو مجھے خیال آیا کہ اگر مولویوں کی طرح کہیں۔ تو کیا عرب
گونگے تھے؟ سبعہ معلقہ کو اور امراء القیس کا قصیدہ دیکھو۔ جو بیت اللہ کے دروازہ پر آویزاں کیا گیا
تھا۔ زید بن عمر اور اس کے ہم عصر اعلیٰ درجہ کے خطیب موجود تھے۔ ان لوگوں میں جب کبھی اس بات پر
منازعت ہوتی تھی بڑے دنگل لگتے تھے۔ جس کی بات کو مکہ کے قریش پسند کرتے وہ جیت جاتا۔ ان
کی زبان عرب تھی۔ وہ دوسروں کو عجم کہتے تھے۔ اپنے آپ کو فصاحت میں بے نظیر سمجھتے تھے۔ پھر اس
پر کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ آبگم ہے۔ اپنی معشوقہ اور عشیقہ کے خط و خال، بہادری اور شجاعت
کے کارنامے چستی و چالا کی ، غرض ہر قسم کے مضمون پر بڑی فصاحت سے گفتگو کر سکتے تھے۔ اورا۔ اپنے
تحمل مزاج کے ثبوت دیتے تھے۔ مگر ہاں وہ آبگم تھے تو اس بات میں تھے کہ اللہ تعالیٰ کے محامد
اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا انہیں کچھ علم نہ تھا۔ اور وہ اس کی بابت ایک لفظ بھی منہ سے نہ بول سکتے
تھے۔ اللہ تعالیٰ کے افعال کی بے نظیری کو بیان کرنے کی مقدرت ان میں نہ تھی۔ وہ عرب کہلاتے تھے
مگر لا إله إلا الله جیسا اعلیٰ درجہ کا فصیح و بلیغ کلمہ ان میں نہ تھا۔ وحشیوں سے انسان اور انسانوں
سے با اخلاق انسان پھر با خدا انسان بننے کے لئے اور ان مراتب کے بیان کرنے کو آہ! ان میں ایک
لفظ بھی نہ تھا۔ اخلاق فاضلہ اور رزائل کو وہ بیان نہ کر سکتے تھے۔ شراب کا تو ہزار نام ان میں موجود تھا۔
مگر افسوس اور پھر افسوس اگر کوئی لفظ اور نام نہ تھا تو اللہ تعالیٰ کے اسماء اور توحید کے اظہار کے واسطے۔

حقائق الفرقان
۳۱۹
سُورَة النَّحل
پھر یوں سمجھو کہ ان میں لا إِلهَ إِلَّا الله نہ تھا۔ وہ اپنی سطوت اور جبروت دکھاتے ۔ ایک پلے (کتی کے
بچے ) کے مرجانے پر خون کی ندیاں بہا دینے والے اور قبیلوں کی صفائی کر دینے والے تھے ۔ مگر
اللہ تعالیٰ کا بول بالا کرنے کے واسطے ان میں اس وقت تک سکت نہ تھی جب تک کہ پاک روح
مطہر و مز کی معلم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں ظہور فرمایا۔
یہ وہ وقت تھا جبکہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ الروم : ۴۲) کا نقشہ پورے طور پر کھینچا گیا
تھا۔ سماوی مذاہب جو کہلاتے تھے اور خدا تعالیٰ کی کتابوں کے پڑھنے کا دعویٰ کرتے تھے باوجود
اس کے کہ اپنے آپ کو مقربانِ بارگاہ الہی کہتے ۔ نَحْنُ ابْنَوا اللهِ وَ أَحِبَّاؤُنَ (المائدة: ١٩) ۔
مگر حالت یہاں تک خراب ہو چکی تھی کہ عظمت الہی اور شفقت علی خلق اللہ کا نام ونشان تک نہ پایا جاتا
تھا۔ اور دنیوی ڈھکو سلے والوں کی حالت بھی بگڑ چکی تھی ۔ اسی حالت میں اللہ تعالیٰ مکہ والوں کو آگاہ
کرتا اور بتاتا ہے کہ تم آبگم ہو صنادید مکہ میں سے ابو جہل ہی کو دیکھ لو۔ اس کے افعال و اعمال اس
کے اخلاق صاف طور پر بتاتے ہیں کہ وہ دنیا کے لئے ہرگز ہرگز خیر و برکت کا موجب نہیں۔ یہ صرف
صرف اسی پاک ذات کے لئے سزاوار ہے کہ وہ دنیا کی اصلاح اور فلاح کے لئے مامور ہوا۔ جس
کا پاک نام ہی ہے محمد واحمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جس نے اپنی پاک تعلیم ، اپنی مقدس و مطہر زندگی
اور بے عیب چال چلن اور پھر اپنے طرز عمل اور نتائج سے دکھا دیا کہ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) میں اپنے اللہ کا محبوب ہوں ۔ تم اگر اس کے محبوب بننا چاہو
تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ میری اتباع کرو۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۳ تا صفحه ۶)
فرمایا ۔ دو قسم کے غلام ہوتے ہیں ۔ اَحَدُهُمَا ابْكَمُ لَا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَى
مَوْلهُ أَيْنَمَا يُوجِهُهُ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ - گونگا کسی چیز پر قادر نہیں ۔ جہاں جائے کوئی خیر نہ لائے ۔ دوم
وہ جو يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَهُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ عدل پر چلتا ، عدل کا حکم کرتا ہے اور صراط مستقیم پر
ہے۔ اب ان میں سے وہی پسند ہو گا جو مولی کا خدمت گزار ہوگا۔
الفضل جلد نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
ا ظاہر ظاہر ہو گیا فساد خشکی اور تری میں ۔ ہے ہم اللہ کے بیٹے ہیں او بیٹے ہیں اور اس کے پیارے ہیں۔

حقائق الفرقان
۳۲۰
سُورَة النَّحل
۷۸ - وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا أَمْرُ السَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ
هُوَ أَقْرَبُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ۔ اور اللہ ہی کو معلوم ہیں آسمانوں اور زمین کی چھپی باتیں۔ اور انجام کار تو اتنا ہی ہے جتنا پلک
مارنا یا اس سے بھی زیادہ جلدی بے شک اللہ ہر ایک شے کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّاتِ وَالْأَرْضِ - اللہ تعالی سمجھاتا ہے کہ مکہ میں تم سب لوگ اکٹھے ہی
رہتے تھے۔ ان میں سے ایک کو خاتم الانبیاء سید الاولین والآخرین بنا دیا۔ یہ کس کو معلوم تھا۔
كَلَمْحِ الْبَصَرِ ۔ بڑے بڑے بدکار ایک دم میں نیکو کار ہو جاتے ہیں اور نیک بد۔ امیر فقیر اور
غریب امیر ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)
۷۹- وَ اللهُ اَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ لَكُمُ
السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
ترجمہ۔۔ اور اللہ نے تم کو پیدا کیا تمہاری ماؤں کے پیٹ سے تم کچھ بھی تو نہیں جانتے تھے اور
تمہارے لئے کان بنائے اور آنکھیں اور مرکز قوی دل تا کہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔
تفسیر میں تم کو ایک بڑے فکر کی بات سناتا ہوں ۔ انسان کو ایک بڑی لڑائی کے لئے تیار ہونا
چاہیے جو ترک معاصی کی لڑائی ہے۔ پہلے پہل جب انسان پیدا ہوتا ہے تو وہ خدا شناسی کو کیا جانتا ہے۔
أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمُ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا (النحل : ۷۹)۔ اس سے یہ مراد نہیں کہ تمہیں دودھ
پینا نہیں آتا تھا۔ بلکہ یہ کہ تم نیکی بدی کی حقیقت سے محض نا آشنا اور نا واقف تھے۔ صرف دودھ پینے کا
خیال تھا جو ایک قسم کی خود غرضی تھی جس میں دوسرا شریک نہیں ۔ ننگ دھڑنگ موجود تھے۔ پہلے پہل
کھانے پینے کا علم ہوا اور اس سے معرفت بلند نہ تھی۔ یہ بہیمیت تھی۔ اس سے ذرا ترقی ہوئی تو غضب
پیدا ہوا۔ ماں نے دودھ دینے میں ذرا دیر کی۔ لگے چلانے اور چیخنے۔ اس کے بعد شہوت آتی ہے۔
اٹھارہ سال کی عمر میں اخلاق پہنچاوے تو اخلاق فاضلہ کی راہ پیدا ہووے تو ہووے۔ بحالیکہ دشمن پہلے
سے موجود ہے۔ کیسا مقابلہ ہے؟ (الحکم جلد ۱۳ نمبر ۹، ۱۱،۱۰ مورخہ ۷، ۲۱،۱۴ مارچ ۱۹۰۹ء صفحہ ۴۳، ۴۴)

حقائق الفرقان
۳۲۱
سُورَة النَّحل
لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا۔ کچھ بھی نہ جانتے تھے ۔ یہ بھی خبر نہ تھی کہ گونگا ہے یا بولنے والا چہ جائیکہ
اے۔ بی سی۔آ۔ با۔تا پڑھتے ہوئے عالم فاضل ہو جاؤ گے۔
وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ - معلوم ہوا کہ سب سے پہلے کان ہیں۔ یہی وجہ ہے مولود کے کان میں
اذان دینا سنت نبوی ہے۔ چاہیے کہ سب سے پہلے یہی کام کیا جاوے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)
آدمی جب پیدا ہوتا ہے تو حسب ارشاد الہی الہی علوم سے عاری ہوتا ہے۔ ۔ جیسا فرمایا و الله
أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا اور اللہ نے تمہیں نکالا تمہاری ماؤں کے اندر سے
اور تمہیں کسی چیز کا علم نہ تھا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶)
انسان پیدائش میں تعلیم یافتہ نہیں ہوا کرتا ۔ قرآن میں ہے۔ وَاللَّهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ
أمَّهُتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا۔ اور سچ بھی ہے کیونکہ ابتداء انسان اسی طرح ہوئی ہے۔ عناصر کی
ترکیب سے نباتات ہوئے ۔ نباتات اور عناصر کی ترکیب سے حیوانات ۔ اور دونوں قسم
نباتات و حیوانات کے استعمال اور عناصر سے انسانی خون ہوا اس سے نطفہ بنا اور اس سے
انسان بنتا ہے۔ دیکھو کس طرح تدریجی ترقی پر انسان آتا ہے۔ کہاں کا پنر جنم؟ آخر آدمی پیدا
ہوتا ہے۔ کھانا، پینا، پہننا، سونا، جاگنا ، ہنسنا ، رونا ، محبت اور غضب یہی اس کے ابتدائی کام ہوتے
ہیں۔ جب بڑھا عام حیوانات سے ترقی کرنے لگا۔ کھانے میں پینے میں و پہنے میں ، سونے جانگنے،
ہنسنے، رونے ، محبت اور غضب میں اس نے اصلاح شروع کی اور ان کو اعتدال پر لانے لگا۔ بدیوں پر
اور ان کے ارتکاب پر اندر ہی اندر بلکہ عملاً بھی اپنے آپ کو ملامت کرتا ہے۔ اور اگر ایسے لوگ اس
کے اردگرد ہوں جنہوں نے اپنے اس مرتبہ میں اپنی فطرت و وجدان نور معرفت اور نور ایمان کو قتل کر
دیا ہے تو ان کی حالت مستعفی ہے۔ ( نورا الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۱)

حقائق الفرقان
۳۲۲
سُورَة النَّحل
٨٠ - أَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرَتٍ فِي جَوَ السَّمَاءِ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا اللهُ
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا پرندوں کی طرف جو آسمان کی ہوا میں مسخر ہیں ان کو اللہ کے سوا
کون تھام رہا ہے۔ بے شک اس میں نشانیاں ہیں ایماندار قوم کے لئے۔
تفسیر - أَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ - یہ کی آیات ہیں ۔ ان میں ایک پیشگوئی ہے کہ عنقریب یہ
پرندے ان منکرین ، مشرکین ، مکذبین کا گوشت نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کو رو کے
ہوئے ہے۔
سورۃ الملک میں بھی اسی کا اشارہ فرمایا ہے۔ بلکہ کھول کر سنایا ہے۔ او لَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ
فَوْقَهُمْ ضَفْتٍ وَ يَقْبِضْنَ الملک : ۲۰
۲۰)۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷٬۱۶ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵، ۱۴۶)
الَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ ۔ یہ پرندے تمہاری لاشوں کے کھانے کیلئے اللہ نے رکھے ہیں۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۲-۴۶۳)
کیا وہ ان پرندوں کے حالات پر غور نہیں کرتے جنہیں ہم نے آسمان کی جو میں قابو کر رکھا
ہے۔ ہم ہی نے تو انہیں تھام رکھا ہے ( اور ایک وقت آنے والا ہے کہ انہیں نبی کریم کے دشمنوں کی
لاشوں پر چھوڑ دیں گے ) مومنوں کے لئے ان باتوں میں نشان ہیں۔
یہاں بھی پہلے ایک شریر قوم کا بیان کیا ہے۔ جو بڑی نکتہ چینی کی عادی اور موذی تھی اور اسلام کو
عیب لگاتی تھی۔ اور بہت سے اموال جمع کر کے فتح کے گھمنڈ میں مکہ پر انہوں نے چڑھائی کی۔ یہ
ایک حبشیوں کا بادشاہ تھا۔ جس نے اسی سال مکہ معظمہ پر چڑھائی کی جبکہ حضرت رحمۃ للعالمین
نبی کریم پیدا ہوئے ۔ جب یہ شخص وادی محصر میں پہنچا۔ اس نے عمائد مکہ کو کہلا بھیجا کہ کسی معزز آدمی کو
بھیجو۔ تب اہلِ مکہ نے عبد المطلب نامی ایک شخص کو بھیجا جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا
تھے۔ جب عبدالمطلب اس ابره نام بادشاہ کے پاس پہنچے۔ وہ مدارات سے پیش آیا۔ جب
لے کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو ان کے اوپر پر کھولے اور موچے اڑا کرتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۳۲۳
سُورَة النَّحل
عبدالمطلب چلنے لگے۔ اس نے کہا کہ آپ کچھ مانگ لیں۔ انہوں نے کہا میری سو اونٹنیاں تمہارے
آدمیوں نے پکڑی ہیں وہ واپس بھیج دو۔ تب اس بادشاہ نے حقارت کی نظر سے عبد المطلب کو کہا کہ
مجھے بڑا تعجب ہے کہ تمہیں اپنی اونٹنیوں کی فکر لگ رہی ہے اور ہم تمہارے اس معبد کو تباہ کرنے کے
لئے آئے ہیں۔ عبدالمطلب نے کہا کیا ہمارا مولی جو ذرہ ذرہ کا مالک ہے۔ جب یہ معبد اسی کے نام کا
ہے اور اسی کی طرف منسوب ہے۔ وہ اس کی حفاظت نہیں کرے گا ؟ اگر وہ اپنے معبد کی خود حفاظت
نہیں کرنا چاہتا تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ آخر اس بادشاہ کے لشکر میں خطرناک و با پڑی اور چیچک کا مرض جو
حبشیوں میں عام طور پر پھیل جاتا ہے ان پر حملہ آور ہوا۔ اور اوپر سے بارش ہوئی اور اس وادی میں
سیلاب آیا بہت سارے لشکری ہلاک ہو گئے اور جیسے عام قاعدہ ہے کہ جب کثرت سے مردے ہو
جاتے ہیں اور ان کو کوئی جلانے والا اور گاڑھنے والا نہیں رہتا ۔ تو ان کو پرندے کھاتے ہیں۔ ان
موذیوں کو بھی اسی طرح جانوروں نے کھایا۔ یہ کوئی پہلی اور معمہ نہیں۔ تاریخی واقعہ ہے۔ پر افسوس
تمہاری عقلوں پر !!!
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۱،۲۱۰)
۱ - وَاللهُ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ بُيُوتِكُمُ سَكَنَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ جُلُودِ الْأَنْعَامِ
بُيُوتًا تَسْتَخِفُونَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ يَوْمَ إِقَامَتِكُمْ وَ مِنْ أَصْوَافِهَا وَ
أَوْبَارِهَا وَ أَشْعَارِهَا أَثَاثًا وَ مَتَاعًا إِلَى حِينٍ -
ترجمہ۔ اور اللہ ہی نے بنا دیا تمہارے لئے تمہارے گھروں کو امن چین کی جگہ اور تمہارے لئے
بنا دئے چوپایوں کی کھالوں سے گھر جس کو تم ہلکا پاتے ہو اپنے کوچ کے وقت اور ٹھہرنے کے وقت
اور بنا دیے ان کے اون اور ببریوں اور بالوں سے بہت سامان اور برتنے کی چیزیں مرے تک ۔
تفسیر وَاللهُ جَعَلَ لَكُمْ ۔ مکہ میں مسلمانوں کو آرام نہیں تھا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ گھبراؤ نہیں
ہم نے تمہارے لئے آرام کے گھر تجویز کر دیتے ہیں۔
أَوْبَارِهَا ۔ اُونٹ کے بالوں کو وبَر کہتے ہیں بھیڑوں کے بالوں کو صوف کہتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶)

حقائق الفرقان
۳۲۴
سُورَة النَّحل
يَوْمَ ظَعْنِكُمُ میں اشارہ ہے کہ مومن سفر میں بھی اکثر بی بی کو ساتھ رکھے ۔ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے یہاں تک التزام فرمایا کہ احد کی جنگ میں عائشہ صدیقہ اور بتول آپ کے ہمراہ تھیں۔
خود ہمارے حضرت صاحب جب سفر پر جاتے اپنی بی بی کو ہمراہ لے جاتے۔
البدر جلد ۱۰ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۷ جولائی ۱۹۱۱ ء صفحہ (۳)
۸۴ - يَعْرِفُونَ نِعْمَتَ اللهِ ثُمَّ يُنْكِرُونَهَا وَأَكْثَرُهُمُ الْكَفِرُونَ -
ترجمہ ۔ وہ لوگ پہچانتے تو ہیں اللہ کی نعمت پھر اس کے منکر ہو جاتے ہیں اور وہ آس اور وہ اکثر منکر ہی ہیں۔
تفسیر نِعْمَتَ اللهِ ۔ آپؐ کی سچائی، ہمت، استقلال اور رعب سے پہچان گئے ہیں کہ یہ نبیؐ
ہمارے لئے اللہ کی نعمت ہے۔ مگر اس کا کفر کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶)
۸۵ - وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا ثُمَّ لَا يُؤْذَنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَلَا
هُمْ يُسْتَعْتُبُونَ -
ترجمہ۔ اور جس دن ہم کھڑا کریں گے ہر ایک امت میں ایک گواہ پھر اجازت نہ ملے گی کافروں کو اور نہ
عتاب دور کرانے کی انہیں رخصت دی جائے گی نہ وہ در رحمت تک پھٹکنے پائیں گے۔
تفسیر امتحان کا دن ہر ایک شخص کو ہو شیار کرتا ہے۔ امتحان کا دن نزدیک آتا ہے تو امتحان والے
چست ہو جاتے ہیں۔ بڑی فکر ہوتی ہے دعائیں کی جاتی ہیں۔ جو دعاؤں کے منکر ہیں ۔ وہ کوششیں
کرتے ہیں فرمایا ۔ تمہارا ایک امتحان ہوگا ۔ اس امتحان میں سب اکٹھے ہوں گے۔
يسْتَعْتَبون - عتاب عتبہ سے نکلا ہے۔ عتبہ دروازہ کی چوکھٹ کو کہتے ہیں جس پر عتاب ہو وہ
عتبہ کے پاس نہیں آ سکتا۔ اس واسطے فرمایا۔ ان کفار کو ہم اپنے حضور نہ پھٹکنے نے دے پھٹکنے دیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶)

حقائق الفرقان
۳۲۵
سُورَة النَّحل
۸۹ - الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ
بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ -
ترجمہ ۔ جنہوں نے حق کو چھپایا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم ان کو عذاب پر عذاب دیں گے زیادہ،
کیونکہ وہ شرارت و فساد کرتے تھے۔
تفسیر - عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ ۔ ایک اپنی بدی کا۔ ایک دوسرے کو بدی سکھانے کا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۶)
۹۰- وَ يَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِّنْ أَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ
شَهِيدًا عَلَى هَؤُلَاءِ وَ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَ
رَحْمَةً وَ بُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ -
ترجمہ۔ اور ایک دن ہم کھڑا کریں گے ہر ایک امت میں ایک گواہ انہیں میں کا ان پر اور تجھ کو گواہ
لائیں گے ان لوگوں پر۔ اور ہم نے تیری طرف کتاب اتاری جس میں ہر ایک چیز کا بیان ہے کھلا
کھلا اور ہدایت اور رحمت ہے اور خوشخبری ہے فدائی فرمانبرداروں کے لئے ۔
تفسیر تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ ۔ جو انسان کو اللہ سے ملنے ۔ اس کی رضا مندی و تقرب کی راہوں ۔
اخلاق فاضلہ معاشرت کی خوبیوں کے بیان میں کافی و مدلل بیان ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶)
۹۱ - إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ ابْتَائِي ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ حکم دیتا ہے عدل کا سب کے ساتھ اور (بڑھ کر ) احسان کرنے کا اور قرابت داروں کے
(جیسا) دینے کا اور منع فرماتا ہے ذاتی بدی سے اور زیادہ بدی سے اور بغاوت سے تم کو نصیحت کرتا ہے
تا کہ تم یاد کر لو اور بڑے آدمی بن جاؤ۔
تفسیر اللہ حکم کرتا ہے عدل کا اور احسان کا اور رشتہ داروں کو دینے کا اور منع کرتا ہے بدکاری کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی