سُوْرَۃُ النَّحْلِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 4
حقائق الفرقان
۳۲۶
سُورَة النَّحل
باتوں اور برے کاموں اور بغاوت سے تمہیں وعظ کرتا ہے۔ تو کہ دھیان کرو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴)
اس رکوع میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کو تین طور پر ثابت کیا گیا۔ یہ سورۃ
تمام ہی ثبوت نبوت میں ہے۔ مگر اس رکوع میں خصوصیت سے یہ ثبوت دیا ہے۔ پہلا ثبوت تو وہ
ہے جہاں گزشتہ سے پیوستہ رکوع میں آقا کے دو غلاموں کی مثال دی ہے ایک وہ غلام جو آقا کے
حضور دو بھر ہے۔ کوئی کام نہیں کرتا ۔ جہاں بھیجئے وہاں سے کوئی بھلی بات کر کے واپس نہیں آتا۔
دوسرا غلام علی صراط مستقیم ہے ۔ جو خود عملِ صالح کرنے والا ہے ۔ پھر دوسرے کے لئے
امر بالمعروف و نہی عن المنکر بھی ہے۔ کیا یہ دونوں مساوی ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ۔ اسی طرح مکہ
میں دو فریق تھے۔ ایک فریق کی کارگزاری اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی خدمت اسلام کے رنگ میں
اب تک ظاہر ہے۔ دوسرے فریق نے خدا کی کوئی بھی خدمت نہ کی بلکہ راست باز کے مقابلہ میں
نعمت الہیہ کا کفر کر کے ہلاک ہوئے۔
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ ۔ اس آیت پر لوگوں نے بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں۔ ہمارے امام
نے بھی لمبا مضمون لکھا ہے۔
رض
الْعَدْلِ ۔ صحابہ کے نزدیک عدل کے معنے انصاف ہیں ۔ اوّل ا۔ اوّل ہم انصاف کر کے دیکھیں کہ
بتوں نے ہماے ساتھ کیا سلوک کیا اور خدا نے کیا کیا۔ خدا کے احسانوں کا کچھ ذکر اِنَّ فِي خَلْقِ
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (البقرہ: ۱۶۵) کے رکوع میں پڑھو۔ کس کس احسان کا ذکر کیا جاوے۔ ارضی
کارخانہ نہ ہوتا تو ہم اور تم ہی کہاں ہوتے ۔ پھر ہم کو زندگی دی۔ مسلمان بنایا۔ آنکھیں دیں اور
کان دیئے ۔ قرآن مجید کا وعظ نصیب کیا۔ اب اس کے مقابل ہم دیکھیں کہ جو ہمارے مولیٰ نے
احسان کئے کسی اور نے بھی کیے؟ ہر گز نہیں۔ اس وقت بے اختیار منہ سے نکلتا ہے۔ فَالْحَمْدُ لله
رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔۔۔۔۔
قرآن نے عدل کے معنے کئے ہیں کہ انسان کا ظاہر و باطن ایک ہو جائے ۔ حسن صورت کے
اے بے شک آسمان اور زمین کے پیدا کرنے میں ۔
حقائق الفرقان
۳۲۷
سُورَة النَّحل
ساتھ حسن سیرت بھی ہو۔ میں نے تو پہرہ داروں کے ذریعے بار ہا تہجد کی توفیق پائی ہے۔ وہ بارش اور
سردی کے موسم میں چار پانچ روپے کی خاطر خبر دار ، ہوشیار، جاگتے رہو کہتے پھرتے ہیں۔ اس وقت
مجھے اللہ کے احسان یاد آئے ہیں کہ وہ کس قدر لا تعدد، لا حطی ہیں۔ کیا ہم اس کے لئے اس کے حضور
کمر بستہ نہ ہوں؟
الإحسان۔ یہ مرتبہ عدل سے آگے کا ہے ۔ کسی نے السلام علیکم کہا۔ ہم نے یہی کہہ دیا تو کون سی
بری بات ہو گئی ۔ احسان یہ ہے کہ پیش دستی کریں اور بڑھ بڑھ کر سلوک کریں۔
-
وَ ابْتَائِي ذِي الْقُرْبی ۔ کے عام معنے یہ کئے گئے ہیں کہ رشتہ داروں کو کچھ دو۔ صوفیاء نے اس
کے یہ معنے کئے ہیں کہ غیروں کے ساتھ ایسا سلوک کر جیسے ذوی القربیٰ کے ساتھ طبعاً کرنا پڑتا ہے۔
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ - انسان کے ایک ذاتی معاملات ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن کا اثر
دوسرے پر پڑتا ہے۔ ایک جن کا اثر سلطنت پر پڑے۔ پس فرماتا ہے کہ نہ ایسا کام کر جن کا بداثر تجھ
پر پڑے۔ نہ ایسا جس کا بداثر دوسرے پر پڑے اور نہ ایسا جس کا بداثر حکومت پر پڑے۔
يَعِظُكُم - فرماتا ہے کہ ایسی اعلیٰ تعلیم کوئی تم میں سے اور بھی دیتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ پس یہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نبی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶)
اللہ امر کرتا ہے عدل و احسان کا اور قریبیوں کو دینے کا اور روکتا ہے بے حیائی اور منکر اور بدکاری
سے تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ دھیان کرو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ڈایڈیشن صفحہ ۳۹)
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ ۔۔۔ الآیہ۔ اس آیت میں بڑے حکم ہیں۔
پہلا حکم عدل کا ہے۔ ایک عدل و انصاف بندوں کے ساتھ ہے۔ دیکھو ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہم سے
دغا فریب کرے یا ہمارا نو کر ہو۔ تو وہ ہماری خلاف ورزی کرے۔ پس ہم کو بھی لازم ہے کہ اگر ہم کسی
کے ساتھ خادم نہ تعلق رکھتے ہیں تو اپنے مخدوم ومحسن کی خلاف ورزی نہ کریں۔ اپنے فرائض منصبی کو ادا
لے پوری آیت۔ مرتب
حقائق الفرقان
۳۲۸
سُورَة النَّحل
کریں اور کسی سے کسی قسم کا مکر و فریب اور دغا نہ کریں۔ یہی عدل ہے۔ ع
هر چه بر خود نه پسندی بر دیگران مپسند کے
یہ عدل با ہم مخلوق کے ساتھ ہے اور پھر جیسے ہم اپنے محسنوں کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو محسنوں کا محسن اور مربیوں کا مربی اور رب العالمین ہے۔ اس کے
ساتھ معاملہ کرنے میں عدل کو ملحوظ رکھیں ۔ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں اور اس کا نڈ اور
مقابل تجویز نہ کریں۔
اس کے بعد دوسرا حکم احسان کا ہے۔ مخلوق کے ساتھ یہ کہ نیکی کے بدلہ نیکی کرتے ہیں۔ اس سے
بڑھ کر سلوک کریں۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ احسان یہ ہے کہ عبادت کے وقت ہماری یہ حالت ہو کہ ہم گویا
یہ
اللہ تعالیٰ کو دیکھتے ہیں اور اگر اس مقام تک نہ پہنچے تو یقین ہو کہ وہ ہم کو دیکھتا ہے۔ ہیں اوراگر
پھر تیسرا حکم ایتائِی ذِي الْقُرْبی کا ہے۔ ذی القربی کے ساتھ تعلق اور سلوک انسان کا فطری
کام ہے۔ جیسے ماں باپ بھائی بہن کے لئے اپنے دل میں جوش پاتا ہے۔ اسی طرح اللہ کی فرماں
برداری میں متوالا ہو۔ کوئی غرض مد نظر نہ ہو۔ گویا محبت ذاتی کے طور پر اللہ تعالیٰ کی فرماں
برداری ہو۔
پھر چوتھا حکم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ منع کرتا ہے ہر قسم کی بے حیائیوں، نافرمانیوں اور دوسرے کو دکھ
دینے والی باتوں سے اور ان بغاوتوں سے جو اللہ جل شانہ یا حکام یا بزرگوں سے ہوں۔ اور آخر میں یہ
ہے يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں وعظ کرتا ہے۔ غرض اور منشاء النبی یہ ہے کہ تم اس
کو یا درکھو۔
دو قسم کے واعظ ہوتے ہیں اور دو ہی قسم کے سننے والے۔ واعظ کی دو قسمیں تو یہ ہیں کہ کچھ پیسے
مل جاویں اور یا مدح سرائی ہو کہ عمدہ بولنے والا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ تمہارے واعظ میں یہ دونوں
باتیں نہیں بلکہ وہ محض نصح کے لئے کہتا ہے۔ جو کہتا ہے اور سننے والوں میں سے ایک قسم کے لوگ وہ
ہوتے ہیں جن کو اس وقت کچھ مزہ آتا ہے اور پھر یاد کچھ نہیں رہتا۔ دوسرے بالکل کورے کا رے
ا جو اپنے لئے پسند نہیں کرتے وہ دوسروں کے لئے بھی پسند نا کرو۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۲۹
سُورَة النَّحل
ہوتے ہیں۔ پس تم اس قسم کے سننے والے نہ بنو۔ بلکہ وعظ کی اس غرض کو ملحوظ رکھو لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے۔آمین۔ الحکم جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳ )
عدل ایسی ضروری چیز ہے کہ شیعہ نے بھی باوجود اللہ کی تمام صفات سے بے پرواہی کرنے کے
اسے ارکان اربعہ ( توحید عدل نبوت ۔ امامت ) میں شمار کیا ہے۔ عدل کیسا اچھا ہے۔ اس کا
اندازہ شاید تم لوگ نہ کر سکو۔ کیونکہ تم میں سے کم ہیں جنہوں نے وہ زمانہ دیکھا جب کہ حکام کو بھی
ننگ و ناموس کا خیال نہ تھا۔ رعیت کے کسی فرد کو یہ معلوم نہ تھا کہ میں کس چیز کا مستحق ہوں اور بادشاہ
کس کا۔ باپ کا بدلہ نہ صرف بیٹوں سے بلکہ ملک والوں سے بھی لیا جاتا تھا۔ مگر اب امن کا راج ہے
اور عدل ہو رہا ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ کا شکر چاہیے۔
ہر شخص اپنے نفس پر غور کرے کہ وہ نہیں چاہتا کہ میرے بیٹے یا بیٹی کوکوئی دکھ دے۔ یا ان کے
ساتھ بے جا سختی کرے۔ پس وہ آپ بھی کیوں کسی کے بیٹے یا بیٹی کو دکھ دے یا انگل مال بالباطل
کرے یا کسی کی حق تلفی کا مرتکب ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرما یالا يُؤْمِنْ أَحَدُ كُمْ حَتَّى
يُحِبُّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ کہ مومن ہی نہیں ہوتا جب تک اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہیں
کرتا جو اپنے لئے کرتا ہے۔ ہم اپنے غلام سے جیسا کام لینا چاہتے ہیں۔ مناسب ہے کہ ہم بھی جس
کے نوکر ہیں ویسا ہی کام کریں۔ میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے تمام تعلقات میں مخلوق سے ہوں یا
خدا سے ، عدل مد نظر رکھو۔ اور میری آرزو ہے کہ میں تم میں سے ایسی جماعت دیکھوں جو اللہ تعالیٰ کی
محب ہو۔ اللہ تعالیٰ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی متبع ہو۔ قرآن سمجھنے والی ہو۔ میرے مولی
نے مجھ پر بلا امتحان اور بغیر میری محنت کے مجھ پر بڑے بڑے فضل کئے ہیں۔ اور بغیر میرے مانگنے
کے بھی مجھے عجیب عجیب انعامات دیئے ہیں جن کو میں گن بھی نہیں سکتا۔ وہ ہمیشہ میری ضرورتوں کا
آپ ہی کفیل ہوا ہے۔ وہ مجھے کھانا کھلاتا ہے اور آپ ہی کھلاتا ہے۔ وہ مجھے کپڑا پہناتا ہے اور آپ ہی
پہناتا ہے۔ وہ مجھے آرام دیتا ہے اور آپ ہی آرام دیتا ہے۔ اس نے مجھے بہت سے مکانات دیے۔ ت سے مکانات دیے۔
بیوی بچے دیئے۔ مخلص اور سچے دوست دیئے ۔ اتنی کتابیں دیں اتنی کتابیں دیں کہ دوسرے کی عقل
حقائق الفرقان
۳۳۰
سُورَة النَّحل
دیکھ کر ہی چکر کھا جائے۔ پھر مطالعہ کے لئے وقت صحت ، علم اور سامان دیا۔ اب میری آرزو ہے ( اور
میں اپنے مولی پر بڑی بڑی امیدیں رکھتا ہوں کہ وہ یہ آرزو بھی پوری کرے گا ) کہ تم میں سے اللہ کی
محبت رکھنے والے، اللہ کے کلام سے پیار کرنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت
رکھنے والے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے محبت رکھنے والے، اللہ کے فرماں بردار
اور اس کے خاتم النبین کے سچے متبع ہوں اور تم میں سے ایک جماعت ہو جو قرآن مجید اور سنت نبوی پر
چلنے والی ہو اور میں دنیا سے رخصت ہوں تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور میرا دل ٹھنڈا ہو۔ دیکھو میں
تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ نہ تمہارے نذرونیاز کا محتاج ہوں۔ میں تو اس بات کا امیدوار بھی نہیں کہ
کوئی تم میں سے مجھے سلام کرے۔ اگر چاہتا ہوں تو صرف یہی کہ تم اللہ کے فرماں بردار بن جاؤ۔ اس
کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متبع ہو کر دنیا کے تمام گوشوں میں بقدر اپنی طاقت و فہم کے
امن و آشتی کے ساتھ لا إلهَ إِلَّا اللہ پہنچاؤ۔ البدر جلد ۱۰ نمبر ۵ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۱)
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ - انصاف کرو یہ اللہ کا حکم ہے۔ دیکھو اگر تم کسی کو روپیہ دو اور وہ دھو کہ
دے کرلے۔ کیا تم پسند کرتے ہو کہ کوئی تمہارے ساتھ دھو کہ کرے؟ تم کسی کو ملازم رکھو۔ اور وہ سستی
سے کام کرے تو کیا تم پسند کرتے ہو؟ اگر نہیں تو پھر تم دوسروں کے ساتھ کیوں بدی کرتے ہو؟ میں
نے دیکھا ہے۔ سردی کا موسم ہے اور سرد ہوا چل رہی ہے۔ بوندا بوندی ہو رہی ہے۔ ایک مزدور
چوکیدار کہتا ہے۔ خبردار، ہوشیار ۔ وہ باہر پھرتا ہے۔ پھر کیسے افسوس اور تعجب کی بات ہے کہ وہ چند
پیسوں کے لئے اتنا محتاط اور اپنے فرض کو ادا کرتا ہے اور ہم خدا کے بے انتہا فضلوں کو لے کر بھی تہجد
کے لئے نہ اُٹھیں ۔ پھر کوئی ہمیں گالی دے۔ بہتان باندھے۔ تو نا پسند کرتے ہیں۔ پھر دوسروں پر
کیوں بہتان باندھیں؟ دوسروں کے گھر کی فحش باتیں کیوں سنتے ہو؟ پھر تاکید ہے۔ ایتائی
ذی القربی ۔ بھائی ہے، بہن ہے، چاہے، ماں باپ اور بیوی کے رشتہ دار ۔ وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ ۔
جو بدیاں تمہاری ذات میں ہیں یا دوسروں پر اثر کرتی ہیں۔ ان سے رکو۔ پھر بغاوت سے منع کیا۔
بادشاہوں اور حکام کی مخالفت نہ کرو۔ یہ باتیں کیوں سکھاتا ہے۔ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ۔ تم جانتے ہو کہ
حقائق الفرقان
۳۳۱
سُورَة النَّحل
میں کسی تکلیف سے آیا ہوں۔ اللہ جانتا ہے امر بالمعروف کے لئے آیا ہوں ۔ رستہ چلنے کی سکت نہیں
پسینہ پسینہ ہو رہا ہوں ۔ صرف تمہاری بھلائی چاہتا ہوں ۔ تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا۔ جس کے لئے
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا ہوں۔ وہی بہتر بدلہ دینے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے میری طبیعت تو
ایسی بنائی ہے کہ تمہارے اُٹھنے اور سلام کا بھی روادار نہیں ہوں ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے کہ تم متقی
بنو۔ (آمین)
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخہ ۷، ۱۴ رجون ۱۹۱۱ء صفحہ ۶)
اس وقت بقائمی ہوش و حواس تمہیں چند باتیں کہتا ہوں ۔ جو تم سے مان لے گا۔ اس کا بھلا ہوگا۔
اور جو نہ مانے گا اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
انصاف کرو۔ تم میں سے کوئی بھی ایسا ہے جو چاہتا ہے یا پسند کرتا ہے کہ مجھے کوئی گالی دے۔ یا میری
کوئی ہنگ کرے یا میرے ننگ و ناموس میں فرق ڈالے یا نقصان کرے یا بدی سے پیش آئے یا
تحقیر کرے؟ میرا ملازم سستی سے کام لے؟ جب تم نہیں چاہتے تو کیا یہ انصاف ہے کہ تم کسی کا مال
ضائع کرو یا کسی کی ملازمت میں سستی کرو یا کسی کو نقصان پہنچاؤ یا کسی کے لڑکے یا لڑکی کو بدنظری سے
دیکھو۔ تم عدل سے کام لو۔ اور وہ سلوک کسی سے نہ کرو۔ جو خود اپنے آپ سے نہیں چاہتے ۔ اسی طرح
جس سے پانچ دس روپے تنخواہ لیتے ہو اس کی فرماں برداری کرتے ہو۔ پس جس نے آنکھیں دیں جن
سے ہم دیکھتے ہیں۔ کان دیئے جن سے ہم سنتے ہیں، زبان دی جس سے ہم بولتے ہیں، ناک دیا،
پاؤں ں دیئے جن سے ہم چلتے ہیں۔ عقل فہم ، فراست دی، اتنے بڑے محسن، اتنے بڑے مربی، اتنے
بڑے خالق ، رازق کی نافرمانی کریں تو کیا یہ عدل ہے؟ پس میں تمہیں بھی چھوٹا سا فقرہ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ
بِالْعَدْلِ سنانے آیا ہوں۔ اور میں تمہیں دوسری دفعہ تیسری دفعہ چوتھی دفعہ تاکید کرتا ہوں کہ خدا کے
معاملہ میں ، اپنے معاملہ میں ، غیروں کے معاملہ میں عدل سے کام لو۔ پھر اس سے ترقی کرو اور
مخلوق الہی سے احسان کے ساتھ پیش آؤ۔ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا مطالعہ کر کے اس کی فرماں برداری
میں بڑھو ۔ حلال روزی کماؤ ۔ حرام خوری سے نیکی کی توفیق نہیں ملتی ۔ شاہ عبدالقادر صاحب
اپنا جوتا مسجد کے باہر اتارا کرتے اور شاہ رفیع الدین اندر لے جاتے پھر بھی ضائع ہو جاتا ۔
حقائق الفرقان
۳۳۲
سُورَة النَّحل
شاہ عبدالقادر صاحب نے بتایا کہ ہم باہر جوتا اتار کر یہ نیت کر لیتے ہیں کہ جو لے جائے اس کے
لئے حلال ۔ چونکہ چور کمبخت کے نصیب میں رزق حلال نہیں ۔ اس لئے اسے اٹھانے کا موقع ہی نہیں
ملتا ۔ غرض اكل مال بالباطل نہ کرو اور بیویوں کے ساتھ احسان کے ساتھ پیش آؤ۔ بیوی بچوں کے
جنے اور پالنے میں سخت تکلیف اٹھاتی ہے۔ مرد کو اس کا ہزارواں حصہ بھی اس بارے میں تکلیف نہیں
ان کے حقوق کی نگہداشت کرو۔ وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ (البقرۃ:۲۲۹) ان کے قصوروں سے
چشم پوشی کرو اللہ تعالیٰ بہتر سے بہتر بدلہ دے گا۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ بے حیائیوں سے اور ان امور سے جن سے دوسرے کو تکلیف پہنچے اور وہ منع کرے یا
شریعت منع کرے اور بغاوت کی راہوں پر چلنے سے منع کرتا ہے۔ وہ سننا کس کام کا جس کے ساتھ عمل
نہ ہو۔ سنو ! دل کو اس کے ساتھ حاضر کرو۔ (الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۳، ۲۴ مورخہ ۷، ۱۴ جولائی ۱۹۱۱ء صفحہ ۳)
اپنی آمدنیوں کے مطابق اپنے اخراجات رکھو۔ کیا کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی اولا د خراب ہو۔ کیا
کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ کوئی شخص اس کے لڑکے یا لڑکی کو بدی سکھلائے ، خراب کرے، بدکار بنا
دے۔ میرے بھی لڑکی ہے۔ اس وقت میں اپنے آپ کو بھی مخاطب کر رہا ہوں ۔ جب کوئی یہ نہیں چاہتا
تو پھر دوسروں کی اولاد کو جو تمہارے سپرد ہے کیوں خراب ہونے کا موقع دیتے ہو۔ کیا کوئی یہ چاہتا
ہے کہ اس کے ماتحت نافرمان ہوں ۔ جب یہ نہیں چاہتا تو کیوں نافرمانی کرتے ہیں! یہ لڑکے جو اپنے
آفیسروں، استادوں کی نافرمانی کرتے ہیں ۔ اور طرح طرح کی بدعتیں کرتے ہیں۔ اگر یہ
صاحب اولاد ہوں اور ان کی اولاد بدی، نافرمانی کرے تو ان کو معلوم ہو کہ کس قدر دکھ ہوتا ہے۔ جب کس
ہم اپنے ماتحتوں کو اپنا فرماں بردار دیکھنا چاہتے ہیں۔ تو ہم کو چاہیے کہ جس کے ہم ماتحت اس کے
فرماں بردار ہوں ۔ کیا کوئی یہ چاہتا ہے کہ ہمارا مال کوئی شخص دھو کے سے کھا جائے؟ ہم یہ ہرگز پسند نہیں
کرتے کہ کوئی ہم کو دھوکہ دے یا ہم کسی کا دھوکہ کھائیں۔ اس لئے ہم کو بھی چاہیے کہ کسی کو دھوکہ نہ دیں۔
جہاں کسی کے دھو کہ کھانے کا موقع ہو۔ وہاں اپنے آپ کو بچائیں ۔ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ
وَ ابْتَائِي ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ الْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمُ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ -
ے اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا مردوں کا ان پر حق ہے۔
حقائق الفرقان
۳۳۳
سُورَة النَّحل
اللہ تعالیٰ عدل کا حکم دیتا ہے۔ جو بات تم اپنے لئے پسند نہیں کرتے دوسروں کے لئے کیوں
پسند کرتے وہ تم کو برائیوں سے روکتا ہے اور ہر قسم کی بغاوت سے روکتا ہے۔ تم کو وعظ کرتا ہے
تا کہ تم نصیحت پکڑو۔
البدر جلد ۱۳ نمبر ۱ مورخه ۶ / مارچ ۱۹۱۳ ء صفحه (۸)
عدل ایک صفت ہے اور بہت بڑی عجیب صفت ہے۔ عدل ہر شخص کو پیارا لگتا ہے اور بہت پیارا
لگتا ہے۔ عادل ہر ایک شخص کو پسند ہے اور بہت پسند ہے۔ کانشنس کے طور پر بھی جب آدمی کی
ضرورت پڑے ، اسے عدل بہت پیارا لگتا ہے۔ مگر نہایت تعجب ہے باوجود اس کے عدل نہایت
پسندیدہ چیز ہے۔ جب دوسرے کیساتھ معاملہ پڑے تو انسان عدل بھول جاتا ہے۔ عجائبات جو میں
نے دنیا میں دیکھے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض لوگ اللہ کو بھی مانتے ہیں اور پھر پتھر کے
بت ، پانی کے دریا ، پیپل اور بڑ کے درخت، جانوروں میں سانپ اور گائے کی پرستش کرتے ہیں
مجھے بڑا تعجب آتا ہے کہ اتنی بڑی عظیم الشان ذات کو چھوڑ کر ادنی چیز کو کیوں اختیار کرتے ہیں؟ اسی
طرح عدل کے معاملہ میں بھی ( کئی سو تعجب دنیا میں مجھے ہوا ہے ) ایک تعجب ہے کہ انسان عدل کو اپنے
لئے اپنے دوستوں کے لئے، اپنے خویش واقارب کے لئے بہت پسند کرتا ہے۔ مگر جب دوسرے کے
ساتھ معاملہ پیش آئے ۔ پھر عدل کوئی نہیں ۔ کسی کا بھائی باوا یا بہن یا ماں یا بیٹی مقدمے میں گرفتار ہو
جائے تو وہ کہتا ہے اس سے بڑھ کر میرا کون ہے ان کے چھڑانے کی کوشش میں اگر میری جان بھی
جائے تو کوئی بڑی بات نہیں اس وقت بعض لوگ جھوٹی گواہی ، جعلسازی ، رشوت دینے تک تیار ہو
جاتے ہیں۔ گویا خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں کھڑا ہو کر یہ کام کرتے ہیں۔ مگر سو چو جس نے ایسا کیا اس نے
عدل نہیں کیا۔ کیونکہ وہ ہمارا رحمان ، ہمارا رحیم، ہمارا مالک ہمارا رازق، ہمار استارالعیوب ہے۔ اس
کی صفات کو چھوڑ کر کہتا ہے۔ کہ بس جو کچھ ہے، میرا یہی بیٹا ہے۔ یا یہ بیوی ہے یا ماں ہے۔ دیکھو وہی
عدل جو بڑا پسند تھا۔ اس وقت بھلا دیا۔ یہاں دولڑکوں میں ایک گیند پر جھگڑا ہو گیا دونوں مجھے عزیز
تھے۔ اب میں حیران ہوا کہ کس کو دلاؤں ۔ میرے پاس پیسے ہوتے تو میں مدعی کو گیند لے دیتا۔ مگر
قدرت کے عجائبات ہیں کہ بعض اوقات نہیں ہوتے۔ ایک نے گواہی دی کہ یہ گیند اس لڑکے کا ہے
حقائق الفرقان
۳۳۴
سُورَة النَّحل
کیونکہ اس کے لئے ایک شخص نے میرے سامنے امرتسر کے سٹیشن سے خریدا تھا۔ میں نے کہا۔ سچ
کہتے ہو۔ اُس نے کہا مجھے جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے۔ تب میں نے گیند دوسرے لڑکے کو
دلایا۔ تھوڑے دن گزرے تو گواہی دینے والا اس لڑکے کے ساتھ غالبا لڑ پڑا تو یہ راز ظاہر ہوا کہ اس
نے جھوٹی گواہی دی تھی ۔ دیکھو اس نے عدل نہ کیا اور ظاہر داری کے لئے خدا کو ناراض کر دیا۔ میں نے
اس لڑکے کو دیکھا ہے۔ بڑا خوبصورت تھا۔ جان نکل گئی۔ بس یہ انجام ہوتا ہے۔ یا د رکھو ہر بدی کا
انجام برا ہوتا ہے۔ جناب النبی کا حکم مان لو۔ فرماتے عدل کرو۔ ہم تمہارے خالق، ہم تمہارے
مالک، رحمن، رحیم ، تمہارے ستار، تمہارے غفار، ہماری بات ماننے میں مضائقہ ! اور اپنے کسی
پیارے کی بات ہو تو جان تک حاضر ۔ یہ عدل نہیں ۔
اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ ہر افسر اپنے ماتحت سے چاہتا ہے کہ جان توڑ کر خدمت کرے۔ میں
جو تنخواہ دیتا ہوں تو یہ روپیہ ضائع نہ کرے۔ لیکن آپ جس کا نوکر ہے اس کی نوکری میں اگر جان توڑ کر
محنت نہیں کرتا تو یہ عدل نہیں ۔
اس وقت ایک بات یاد آ گئی ۔ کسی امیر کی چوری ہو گئی ۔ اور اس چوری کے برآمد کرانے والے
کے لئے بڑا انعام مشتہر ہوا۔ افسر پولیس نے اپنے ماتحتوں کو بلایا اور کہا۔ لو بھئی اب تو عزت کا معاملہ
ہے۔ ایک میرا رشتہ دار بھی اس کے ماتحت تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ میں نے ایسی شدید محنت کی کہ مال
برآمد کرالیا۔ مجرموں سے اقرار بھی کروالیا۔ اس آفیسر نے سولہ روپے جیب سے نکال کر دیئے کہ لے
بیٹا تم یہ لو۔ وہ انعام تو خدا جانے کب ملے گا۔ پھر ایک مفصل رپورٹ لکھی۔ جس میں دکھایا کہ کس طرح
اس مقدمہ کی تفتیش میں میں نے محنت کی اور بعض اوقات اپنی جان کو خطرے میں ڈالا۔ غرض وہ ساری
کارگزاری اس غریب کی اپنی کر کے دکھائی اور انعام خود ہضم کر لیا۔ بلکہ ترقی کی درخواست دی۔ دیکھو
ادھر عدل کے لئے کتنا زور دیا کہ میں نے ایسی محنت کی۔ مجھے ترقی ملے۔ وہ انعام ملے اور دوسری
طرف کیسی بے انصافی کی کہ اپنے ماتحت کا حق خود ضبط کر لیا۔
رات دن میں یہ حال دیکھتا ہوں ایک شخص کے گھر میں بہو آتی ہے۔ وہ اسے نہایت حقیر سمجھتا
حقائق الفرقان
۳۳۵
سُورَة النَّحل
ہے مگر اپنی لڑکی کے لئے ہرگز گوارا نہیں کرتا کہ کوئی اسے میلی آنکھ سے بھی دیکھے ۔ پہرہ داروں
کو دیکھا ۔ گرم بستر گھر میں موجود ۔ سردی کے موسم میں سرد ہوا کی پرواہ نہ کر کے وہ آدھی رات
کو چند ٹکوں کی خاطر خبر دار خبر دار پکارتا پھرتا ہے ۔ مگر جن کو خدا نے ہزاروں روپے دیئے اور
عیش و عشرت کے سامان ۔ وہ اتنا نہیں کر کر سکتے کہ پچھلی رات اٹھ کر تہجد تو در کنار استغفار ہی
کریں ۔ یہ عدل نہیں ۔
پس میرے عزیز و ا تم خدا کے معاملہ میں ، مخلوق کے معاملہ میں عدل سے کام لو۔ ایک طرف
جناب البہی ہیں۔ ایک طرف محمد رسول اللہ ہیں۔ محمد رسول اللہ کی دعا ئیں اپنے حق میں سنو۔ آپؐ کا
چال و چلن سنو۔ پھر یہ کہ آپ نے ہمارے لئے کیا کیا۔ اپنے تئیں جان جوکھوں میں ڈالا ۔ ایسے مخلص
مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی فرماں برداری اپنے دوست کی فرماں برداری کے برابر بھی نہ کرو تو کس قدر
افسوس کی بات ہے۔
بعض تاجروں کو میں نے دیکھا ہے۔ وہ رستے میں چلتے ہیں اور حساب کرتے جاتے ہیں۔ معلوم
ہوتا ہے اپنے فکر میں مست ہیں اور یہ خیال نہیں کہ جس نے یہ تمام نعمتیں دیں اس کا شکر بھی واجب
ہے۔ دیکھو اس وقت میں کھڑا ہوں ۔ اور محض خدا کے فضل سے کھڑا ہوں۔ پرسوں میری ایسی
حالت تھی کہ میں سمجھا کہ میرا آخری دم ہے اسی کا فضل ہوا کہ مجھے صحت ہوئی ۔ اسی نے مجھے عقل و
فراست دی۔ اپنی کتاب کا علم دیا۔ رسولوں کی کتابوں کا فہم دیا۔ اگر یہ انعام نہ ہوتے تو جیسے اور بھنگی
ہمارے شہر کے ہیں۔ میں بھی ہو سکتا تھا۔ میں تمہیں کھول کر سناتا ہوں کہ عدل کرو۔ روپیہ جس آنکھ سے
لائے ہو۔ اسی سے ادا کرو۔ مزدور کو مزدوری پسینہ سوکھنے سے پہلے دو۔ خدا کے ساتھ معاملہ صاف
رکھو۔ پھر اس سے بڑھ کر حکم دیتا ہے کہ عدل سے بڑھ کر احسان کرو پھر فرماتا ہے احسان میں تو پھر
احسان کا خیال آجاتا ہے۔ تم دوسروں سے ایسا سلوک کرو جیسے اپنے بچوں کے ساتھ بدوں خیال کسی
بدلے کے کرتے ہیں ۔۔۔۔ دعا کے سوا مجھے کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی۔ جو بدیوں سے بچائے۔ سوا
کامیابی دکھائے ۔ ابھی ایک لڑکا تھا۔ اس کو ابھی ہوش بھی نہ تھا کہ میرے پاس لایا گیا۔ بڑے بڑے
حقائق الفرقان
۳۳۶
سُورَة النَّحل
رنگوں میں میں نے اس کے ساتھ سلوک کیا۔ مجھے بڑے بڑے خیال تھے۔ خدا اسے یہاں پہنچا
دے۔ مگر آخر اسے عیسائیوں کا گھر پسند آیا۔ دل جو ہوتے ہیں ان کا نام قلب اسی لئے رکھا ہے کہ
بدلتے رہتے ہیں۔ اس واسطے میری عرض ہے کہ تم دعاؤں میں لگے رہو۔ تمہارے بھلے کے لئے کہتا
ہوں ۔ ورنہ میں تو تمہارے سلاموں ، تمہارے مجلس میں تعظیم کے لئے اُٹھنے کی خواہش نہیں رکھتا۔ اور
نہ یہ خواہش کہ مجھے کچھ دو۔ اگر میں تم سے اس بات کا امیدوار ہوں تو میرے جیسا کا فرکوئی نہیں۔ اس
بڑھاپے تک جس نے دیا۔ اور امید سے زیادہ دیا۔ وہ کیا اب چند روز کے لئے مجھے تمہارا محتاج
کرے گا؟
سنو! بچے کی شادی تھی۔ میری بیوی نے کہا۔ کچھ جمع ہے تو خیر ۔ ورنہ نام نہ لو۔ میں نے کہا۔ خدا
کے گھر میں سبھی کچھ ہے۔ آخر بہت جھگڑنے کے بعد اس نے کہا اچھا پھر میں سامان بناتی ہوں۔ میں
نے کہا میں تمہیں بھی خدا نہیں بناتا۔ میرے مولیٰ کی قدرت دیکھو کہ شام تک جس قدر سامان کی
ضرورت تھی مہیا ہو گیا۔ یہ میں نے کیوں سنایا۔ تا تمہیں حرص پیدا ہوا اور تم بھی اپنے مولیٰ پر بھروسہ
کرو۔ پھر میری بیوی نے کہا۔ عبدالحی کا مکان الگ بنانا ہے تو اس کے لئے بھی خدانے ہی سامان کر دیا۔
ان فضلوں کے لئے عدل کا اقتضاء ہے کہ میں سارا خدا کا ہی ہو جاؤں ۔ قومی بھی اسی کے عزت و آبرو
بھی اسی کی ، میری پہلی شادی جہاں ہوئی۔ وہ مفتی ہمارے شہر کے معظم و مکرم تھے۔ ایک دن میری ہمارے شہر کے
بیوی کو کسی نے کہا ” چو بارے دی اٹ و ہنی و چہ جانگئیں مگر کہنے والے نے جھوٹ کہا۔ اللہ تعالیٰ نے
مجھ پر بڑے فضل کئے ۔ پھر ہمیں ایسے موقع پر ناطہ دیا کہ تم تعجب کرو۔ جموں کا رئیس بیمار تھا۔ اس نے
بہت دوائیں کیں کچھ فائدہ نہ ہوا۔ تو فقراء کی طرف متوجہ ہوا ۔ جب ہند و فقراء سے فائدہ نہ ہوا تو
مسلمان فقراء کی طرف توجہ کی۔ اور ان سب فقراء کو بڑا روپیہ دیا۔ ایک میرا دوست جو اس روپے کے
خرچ کا آفیسر تھا۔ اس نے ذکر کیا کہ تین لاکھ تو خرچ ہو چکا ہے۔ اب ایک اور فقیر سنا ہے جسے بلانے
کے لئے آدمی گیا اور اس کے لئے اتنے ہزار روپے تھے۔ مگر اس کا خط آیا۔ اس میں لکھا تھا میرا کام تو
دعا کرنا ہے۔ دعا جیسی لدھیانہ میں ہو سکتی ہے ویسی کشمیر میں ۔ دونوں جگہ کا خدا ایک ہے وہاں آنے کی
حقائق الفرقان
۳۳۷
سُورَة النَّحل
ضرورت نہیں۔ ہاں ایک بات ہے اگر آپ کا رعایا سے اچھا سلوک نہیں تو اس کے افراد بد دعائیں
دے رہے ہوں گے۔ تو میں ایک دُعا کرنے والا کیا کر سکتا ہوں۔ باقی رہے روپے۔ سو جب آپ نے
فقیر سمجھا ہے تو پھر غنی نہیں ہو سکتا۔ اس آفیسر نے کہا کہ میں نے نہ ایسا آدمی ہندؤوں میں دیکھا ہے نہ
مسلمانوں میں ۔ میں نے کہا سردار صاحب ایسے آدمیوں کے ساتھ رشتہ ہو تو پھر کیا بات ہے۔ سنو!
عبدالحی کی ماں اسی بزرگ کی بیٹی ہے۔
خدا تعالیٰ میری خواہشیں تو یوں پوری کرتا ہے۔ اب میں غیر کا محتاج بنوں تو یہ عدل نہیں ۔
میں نے نیکوں سے اخلاص کے ساتھ تعلق چاہا تو خدا کو بھی پسند آیا۔ ہمارے گھر میں باغ لگا دیا۔
فرط دیئے عقل مند بھی دیئے ۔ اس واسطے میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ تمہارا ہتھیار دعا ہو جائے ۔
دعا بڑی نعمت ہے۔
الفضل مورخہ ۲ جولائی ۱۹۱۳ ء صفحہ ۱۵، ۱۶)
۹۲ - وَ أَوْفُوا بِعَهْدِ اللَّهِ إِذَا عُهَدتُّمْ وَلَا تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا وَ
قَدْ جَعَلْتُمُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ -
ترجمہ۔ اور پورا کرو اللہ کا اقرار جب تم آپس میں قول و قرار کرو اور نہ توڑ و قسموں کو ان کے پختہ کئے
پیچھے اور تم کر چکے ہو اللہ کو اپنا ضامن ۔ بے شک اللہ جانتا ہے جو کرتوت کرتے ہو یا کرو گے۔
تفسیر اور پورا کر واقرار اللہ کا جب آپس میں قرار دو اور نہ توڑو قسمیں پکی کئے پیچھے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۹)
وَلَا تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ ۔ یہ ایک پیشگوئی فرماتا ہے کہ ایک وقت مشرکین عہد توڑیں گے۔ یہ
بھی ثبوت نبوت ہے۔ کیونکہ آخر حدیبیہ کی صلح کو کفار نے توڑا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶)
۹۳ - وَ لَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَانَّا تَتَّخِذُونَ
أَيْمَانَكُمْ دَخَلًا بَيْنَكُمْ أَنْ تَكُونَ أُمَّةٌ هِيَ أَرْبى مِنْ أُمَّةٍ إِنَّمَا يَبْلُوكُمُ اللَّهُ
بِهِ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ مَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ۔
ترجمہ۔ اور نہ بنواُس عورت کے جیسے جس نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اپنا کاتا ہوا سوت یعنی مضبوط کئے