سُوْرَۃُ بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3

حقائق الفرقان
۳۷۸
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کرے گا تو تم جواب دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا تو یہ لوگ تیرے سامنے سر ہلانے
لگیں گے اور کہیں گے یہ کب ہو گا تم کہہ دو کہ امید ہے کہ قریب ہی ہوگا۔
تفسير فَسَيُنْغِضُونَ ۔ بعض کہتے ہیں کہ سر کو اونچا کر کے نیچا یا نیچا کر کے اونچا کرنا بے ایمان
لوگوں کی عادت ہے کہ حقارت کا اظہار اس طریق پر کرتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)
۵۴ - وَقُلْ لِعِبَادِى يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُمْ إِنَّ
الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوَّا مُّبِينًا -
ترجمہ۔ اور کہہ دے میرے بندوں کو ایسی ہی بات بولا کرو جو بہت بہتر ہو کچھ شک نہیں کہ شریر
ہلاک کرنے والا نزاع ڈال دیتا ہے لوگوں میں بے شک شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے۔
تفسیر - هِيَ أَحْسَنُ۔ اس پر مجھے ایک حکایت یاد آ گئی ۔ ایک مولوی ایک مس کو پڑھایا
کرتے۔ میں نے ان پر ایسا اعتبار جمایا کہ اپنی کنجیاں تک ان کے سپرد کر رکھی تھیں۔ میں نے انہیں
کہا۔ ہوشیار رہنا ایک دن بھاگتے میرے پاس آئے ۔ وجہ دریافت کی تو بتلایا کہ مس نے مجھ پر
اعتراض کیا ہے کہ بھی مونت کی ضمیر ہے اور یہ اَحْسَنُ کے لئے ہے جو مذکر ہے۔ یہ کیونکر درست ہوا ؟
میں نے کہا یہ تو معمولی بات ہے کہ یہ اسم تفضیل جس پر ال نہ ہو مذکر و مؤنث کے لئے لئے یکساں آ سکتا
ہے۔ جب جا کر ان کو ہوش آیا۔
اس موقع پر میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اول بات کو تو لو۔ پھر منہ سے بولو۔ انسان ایسا لفظ
کیوں منہ سے نکالے جس کا نتیجہ اخیر میں برا بھگتنا پڑے۔
يَنْزَعُ بَيْنَهُم - يُفْسِدُ بَيْنَهُمْ سورة یوسف میں بھی یہ لفظ آیا ہے مِنْ بَعْدِ أَنْ تَزَعَ الشَّيْطَنُ
بَيْنِي وَبَيْنَ اخْوَتِي (یوسف: ۱۰۱)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱)
لے اس کے بعد کہ فساد ڈال دیا تھا شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں ۔

حقائق الفرقان
۳۷۹
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
۵۶ - وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّنَ
عَلَى بَعْضٍ وَآتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا -
ترجمہ۔ اور تیرا رب بہت ہی جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں اور ہم نے بزرگی دی بعض
نبیوں کو بعض پر اور داؤ د کوز بور بھی ہمیں نے دی۔
تفسیر - بین ۔ سب لوگوں کو ۔
وَ أَتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا ۔ اس کے پہلے لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّنَ عَلَى بَعْضٍ فرمایا ۔ ان کا تعلق
آپس میں کیا ہوا ؟ سنو ! قرآن مجید میں ہے کہ لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى لِسَانِ
داؤد (المائدة: ۷۹) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتا ہے کہ آپ محتاط رہیں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ
نے بہت بزرگی دی۔ ایسی بات آپ کی شان سے بعید ہے۔ اسی واسطے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
لمعان نہیں تھے۔ حدیث میں جہاں ذکر آیا ہے وہاں ساتھ ہی ممانعت کا بیان بھی ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ) ۱۵۲)
وَآتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا - نبیوں نے تیرے متعلق بڑھ بڑھ کر پیشگوئیاں کی ہیں ۔ ازاں جملہ
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳)
زبور داؤد میں بھی ۔
٦٠ - وَ مَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالايْتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَآتَيْنَا
ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا بِهَا وَمَا نُرْسِلُ بِالْايَتِ إِلَّا تَخْوِيفًا -
ترجمہ ۔ اور نہیں روکا ہم کو ان آیات کے بھیجنے سے مگر اس بات نے کہ پہلوں نے ان کو جھٹلایا اور کو
ہمیں نے دی ہے ثمود کو اونٹنی پہچانت اور پستہ کے لئے تو ظالموں نے اس پر ظلم کیا اس کا انکار کیا اور ہم تو
نشانیاں ڈرانے ہی کے لئے بھیجا کرتے ہیں۔
تفسیر وَ مَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالایت - یہ ایک آیت ہے۔ جس پر لوگوں کو شبہ ہوا ہے سر سید احمد
خان صاحب نے بھی ٹھو کر کھائی ہے اور معجزوں سے انکار کیا ہے۔ میرے سامنے اس کے صحیح معنے یہ
لے حق پوشوں پر لعنت کی گئی بنی اسرائیل میں سے داؤد کی زبانی ۔

حقائق الفرقان
۳۸۰
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
-
ہیں ۔ کسی چیز چیز نے ہمیں آیات کے بھیجنے سے نہیں روکا۔ اور کیا پہلوں کی تکذیب ہمیں روکتی ہے؟ ہرگز
نہیں ۔ چنانچہ دیکھو۔ نمود کے لئے اونٹنی بطور نشان بنائی ۔ ج ۔ جب انہوں نے اس پر ظلم کیا۔ تو
خمیازہ اٹھایا اسی سورۃ کے رکوع دس میں اخیر پر وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ
الهدى (بنی اسرائیل : ۹۵) کس چیز نے روکا ہے لوگوں کو ایمان سے۔ مگر اس نے کہ یہ بشر رسول
ہے۔ یہ تو ایسی چیز نہیں۔ پھر یہ معنے ؟ معنے ہیں کہ بالایت میں آل کیسا ہے؟ استغراق کا ! تو مطلب یہ ہوا کہ کل
آیات کے بھیجنے سے تو تکذیب روکتی ہے مگر بعض سے تو نہیں روکتی ۔ اگر بعض آیات مراد ہیں تو باقی
بعض کے بھیجنے سے تکذیب الناس نہیں روکے گی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۵۲)
إلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا ۔ اور نہ اس بات سے منع کیا کہ پہلوں نے جھٹلایا۔
-
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۳)
الايت عربی لفظ ہے دو کلموں سے بنا ہے ایک آل اور دوسرا آیات ۔ جو آیت کی جمع
ہے۔ ان کے معنے عربی میں کبھی خاص کے آتے ہیں اور کبھی کل کے معنے دیتا ہے۔ اگر لفظ ان کے
خاص کے معنے لئے جاویں تو آیت کا مطلب اور معنی یہ ہوں گے ہمیں ان خاص نشانیوں کے بھیجنے سے
( جنہیں منکر لوگ طلب کرتے ہیں ) کوئی امر مانع نہیں ہوا۔ مگر یہ کہ ان نشانیوں کو اگلوں نے جھٹلایا۔
اس کے بعد کی آیت بھی ان معنوں کی تاکید کرتی ہے ۔ جس کا مطلب ہے۔ ثمود کی قوم نے ایک
نشان مانگا۔ پھر انہوں نے تکذیب کی اور اس نشان پر ظلم کیا۔
اس قسم کے نشانات کی نفی صرف محمد صاحب ہی کے وقت نہیں ہوئی ۔ بلکہ غور کرو مرقس ۸ باب ۱۱ ۔
فریسیوں نے مسیح کے نشانات طلب کئے ۔ اس نے آہ کھینچ کے کہا۔ اس زمانے کے لوگ کیوں نشان
چاہتے ہیں۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں ۔ اس زمانے کے لوگوں کو کوئی نشان دیا نہ جاوے گا۔
اور جس نشان دکھانے کا وعدہ ہوتا ہے وہ بھی اب تک ظلمت میں ہے۔ اور لوقا ۲۳ باب ۸ میں
ے اور کس چیز نے روکا لوگوں کو ایمان لانے سے جب ان کے پاس ہدایت آچکی ۔
A

حقائق الفرقان
۳۸۱
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ہے۔ ہیرودیس کو بڑی خواہش تھی کچھ سیحی معجزے دیکھے۔ باوجود اصرار مسیح اس کے سامنے بولے بھی
نہیں آخر اس نے ناچیز ٹھہرایا۔
غور کیجئے ۔ ذرا انصاف سے سنیئے ۔ انجیل میں لکھا ہے۔ اگر کسی میں رائی برابر بھی ایمان ہو تو
پہاڑوں کو کہے یہاں سے وہاں چلے جاؤ تو وہ چلے جاویں گے۔ بیماروں کو ہاتھ رکھ کر چنگا کرے گا۔
وغیرہ وغیرہ مرقس ا ا باب ۲۳۔ عیسائی انصاف سے کہیں۔ تمام دنیا میں کوئی عیسائی مومن ہے؟ یا سب
کے سب کا فر ہیں؟ اگر کوئی ہے تو اپنے ایمان کو مرقس ۱۶ باب ۱۸ پر رکھ کر دیکھے !
اگر کہے کہ اس وقت معجزات کی ضرورت نہیں۔ تو ہم کہتے ہیں۔ ایسی ہی محمد صاحب کے وقت بھی
ضرورت نہ تھی ۔
دوم اگر ان کے معنے جو آلایت میں ہے ۔ گل کے لئے جاویں تو یہ معنے ہوں گے۔ ہمیں گل
معجزات بھیجنے سے کوئی امر مانع نہیں ہوا ۔ مگر اگلوں کا ان معجزات کو جھٹلانا ۔ یعنی جس قدر معجزات ہماری
قدرت میں ہیں وہ سب کے سب ظاہر نہیں کئے گئے۔
پادری صاحبان ! اس سے بالکلیہ معجزے کی نفی نہیں نکلی ۔ اس کی مثال ایسی سمجھو۔ کوئی کہے میں
نے کل مطالب بیان نہیں کئے ۔ اس کلام سے کوئی بھی سمجھ سکتا ہے کہ قائل نے کوئی مطلب بھی بیان
نہیں کیا۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۶۲، ۶۳)
آپ کے دلائل نبوت اور علامات رسالت جن کو قرآن کریم نے آیات اور برہان کر کے تعبیر
فرمایا ہے قانونِ قدرت میں مشہود اور قرآن میں موجود ہیں۔ اگر ان دلائل و معجزہ کہیں جس کے معنے
ہیں غیر کو عاجز کر دینے والا یا خرق عادت کہیں تو بالکل بجا ہے۔
اول محمد صاحب کے وقت دنیا کی تاریخ پر نظر کرو ۔ جس ملک میں آپ پیدا ہوئے وہ کیسا تھا۔
عامہ عرب کسی مذہب کے پابند نہیں کوئی کتاب نہیں رکھتے۔ کوئی پتھروں کی پوجا کرتا ہے کوئی درختوں
کی کوئی سیاروں کی کوئی بھوت اور پریت کی۔ جزا وسزا کے منکر ہیں۔ سیاست و تمدن کو نہیں جانتے۔
چوری ، قمار بازی، باہمی جنگ اور بغض اور عناد، جہالت، فخر اور کبران کی صفات ہیں اور شاعریت پر

حقائق الفرقان
۳۸۲
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کمال کا مدار ہے۔ عرب کے مشرق میں ایک طرف ہندوستان ہے جس میں تو ہمات کی گھٹا ایسی چھائی
ہے کہ مرد کی شرمگاہ جسے لنگ کہتے ہیں اور عورت کی شرمگاہ جسے بھگ کہتے ہیں بے طعن پوجی جاتی
ہے۔ منتر فال وغیرہ تو ہمات کا سمندر موج مار رہا ہے۔ دوسری طرف ایران ہے جس میں آگ کی
پرستش، سیاروں کی معبودیت ، نور و ظلمت دو خداؤں کی سلطنت پر اعتقاد ہے شمال و مغرب اور عین
وسط میں کچھ عیسائی پوپ کے بندے رومن کیتھولک وغیرہ پروٹسٹنٹ مذہب کے علاوہ (اس مذہب کا
بانی لوتھر ہے ) مریم اور مسیح کے پچاری اور ان میں پوپ صاحب بہشت بانٹنے والے اور تمام عیسائی
خاکسار بندے ابنِ مریم کو خدا ماننے والے جن کے حق میں قرآن فرماتا ہے لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا
کے
بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ (آل عمران : ۶۵) اور ۔ اور کچھ یہود بعل اور مولک اور عستارات
پجاری۔ اور ایسے سخت بے ایمان جو عرب کے سخت بت پرستوں کو کہتے ہیں۔ اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ
أوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَ يَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى
مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا - (النساء : ۵۲)
دنیا کی ایسی حالت میں ایک بے ساز و سامان، بے فوج و ملک ، توحید کا واعظ کھڑا ہو گیا اور دعویٰ
کیا کہ مجھے خدا نے بھیجا اور حکم دیا ہے ۔ ثُمَّ فَأَنْذِرُ وَ رَبَّكَ فَكَبِرُ ۔ کے اس نے تمام رسومات باطلہ
پر یک قلم خط نسخ کھینچنا چاہا۔ تمام رئیس اور امیر غریب اور فقیر اس واعظ کے جانی دشمن ہو گئے ۔
سبحان اللہ کیسا مخالف اٹھا۔ اپنی قوم کو جاہل اور ان کے زمانے کو جاہلیت کا زمانہ کہتا ہے ۔ قوم کا
ایسا مخالف نہیں جیسے ایک شخص مصلح قوم کہتا ہے ۔ یہ مت سمجھو ۔ میں نبیوں کی کتابیں منسوخ
کرنے آیا۔ اور ایک کہتا ہے وید ایسے ہیں کہ تمام علوم اور فنون کا مخزن ہیں ۔ پھر اپنی امیدیں
خاک میں لے گیا۔ تمام ملک اور تمام اہلِ شہر مارنے کے درپے ہیں اور یہ کہتا جاتا ہے
ہے
لے نہ پکڑیں بعض ہمارے بعض کو رب سوائے اللہ کے ۔ ۲ے تو نے نہ دیکھے جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا
مانتے ہیں بتوں اور شیطان کو اور کہتے ہیں کافروں کو یہ زیادہ پاتے ہیں مسلمانوں سے راہ سے کھڑا ہو کر ڈر
سنا اور اپنے رب کی بڑائی کر ۔

حقائق الفرقان
۳۸۳
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ
رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (الصف: ٩، ١٠)
سَيْهُزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ (القمر :
نمر : ۴۶)۔
اور پھر ایسا کامیاب ہوا کہ ا ب ہوا کہ اپنے سامنے اس کو یہ سورۃ پہنچ گئی ۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ
الْفَتْحُ - وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا - ( النصر : ۲، ۳) ے جس قوم میں اٹھا۔
اس قوم میں ایک بھی نہ رہا جو اس کے آخری ایام میں مخالف ہوتا ؟ اپنے ارادوں میں پورا کامیاب ہو گیا
اور کامیابی دیکھ (کر) اپنی ڈیوٹی کو پورا کر کے رفیق اعلیٰ سے جاملا ۔
بتائیے یہ معجزہ اب تک نظر میں آتا ہے یا نہیں؟ اگر یہ خرق عادت نہیں تو اس کی نظیر دکھائیے ؟ اور
معجزہ بمعنی عاجز کنندہ نہیں تو اس کے ہم شہر اور ہم قوم دشمنوں کا نام ونشان ڈھونڈیے؟ عیسائی مذہب کا
رب اور ان کا خدا کیا نظیر ہو سکتا ہے؟ جو بقول عیسائیوں کے قوم سے پٹا۔ مارا گیا۔ اس کی مخالف اس
کی قوم اب تک موجود ہے۔ موسیٰ کب نظیر ہو سکتا ہے؟ جس نے خود بھی وہ ملک نہ دیکھا جس کی امید
پر مصر سے قوم کو لے چلا۔
وید کے متبع کیا دکھا ئیں گے؟ جن کے مقدس مکان دوسروں کے قبضوں میں نظر آتے ہیں جن کی
الہامی دعا ئیں، خدا کی بتائیں رچیں ، ہمیشہ الٹی پڑیں ! زرتشتی کیا نظیر دکھا ئیں گے؟ جن کو اپنے ملک
میں سر رکھنے کی جگہ نہیں ملی !
دوسری آیت نبوت یا دوسرا معجزہ اور خرق عادت جو محسوس اور مشہود ہے۔ آپؐ کی حیات میں آپ
ا چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی اور پڑے برا مانیں منکر ۔
وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول راہ کی سوجھ لے کر اور سچا دین ۔ کہ اس کو غالب کرے او پر تمام دینوں کے اور پڑے
براما نیں مشرک ۔ ۲۔ اب شکست کھاوے گا میل اور بھاگیں گے پیٹھ دے کر ۔ سے جب پہنچ چکی اللہ کی مدد اور
فیصلہ اور تو نے دیکھے لوگ بیٹھتے اللہ کے دین میں فوج فوج۔

حقائق الفرقان
۳۸۴
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کا اپنے ملک پر پورا تسلط اور اپنی قوم پر پوری حکومت جو نہ آپ کے پہلے کبھی ایسی کامیابی کسی
مدعی نبوت کو ہوئی اور نہ آپؐ کے بعد حضور علیہ السلام کیسے آزادی بخش اپنی قوم کے ہوئے کہ آپ
کا شہر آج تک غیروں کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔ سلطان ٹرکی جو برائے نام وہاں کے بادشاہ ہیں
خادم الحرمین کا لقب رکھتے ہیں ۔
اس موقع پر وید کی الہامی دعائیں اور ان کی کوششیں جو وید کے مومن ہیں اور عیسائیوں کے مخلص
مُنی کی جاں فشانی اور موسی کے بڑے معجزات اور ابراہیم اور یعقوب کے ساتھ خدائی وعدے کنعان
کی ابدی وراثت کی بابت۔ اور پارسیوں کے الہامی ہادیوں کی دعائیں فراموش کرنے کے قابل
نہیں۔ قومی آزادی کے قدردان قوم کے مصلحین کے قربان انصاف کریں۔ ہادی عرب کمزوری کی
حالت میں کیا کر گئے جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِى الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ (سبا: ۵۰) إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمُ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - فَعَصَى فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْتُهُ أَخْذَا
وبيلا - (المزمل: ۱۶، ۱۷) اور آرام کا وعدہ ۔
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ ( النور : ٥٦)
پھر اپنے وعدے کو سچ کر دکھاتا ہے۔
مدعی نبوت سے ایسی کامیابی بے نظیر اور خرق عادت نہیں تو اور کیا ہے ۔
تیسرا معجزه یا خرق عادت بلکہ آیت نبوت ۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر: ١٠) ۔
لے آیا دین سچا اور جھوٹ کو نہ پھیلا اور نہ دوسرا۔ ۲ے ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتانے والا تمہارا جیسے بھیجا
فرعون پاس رسول ۔ پس کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا ۔ پھر پکڑی ہم نے اس کو پکڑ و بال کی۔ سے وعدہ دیا ہے اللہ
نے جو لوگ تم میں ایمان لائے ہیں اور کیسے ہیں نیک کام ۔ البتہ پیچھے ان کو حاکم کرے گا ملک میں ۔ " ہم نے
آپ اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم آپ اس کے نگہبان ہیں ۔

حقائق الفرقان
۳۸۵
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کس طرح قرآن کی حفاظت ہوئی۔ دنیا میں کوئی مذہب دکھاؤ جس کی کتاب اپنے ہادی کی
زبان میں بعینہ اس طرح شہرت پذیر ہو۔ تراجم کا اعتبار نہیں۔ تراجم مترجمین کے خیالات ہیں ۔ انجیل
کی تو ایسی حفاظت ہوئی کہ الامان ۔ انجیل کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔ آج تک پتہ نہیں لگتا۔ مسیح کی اصل
کتاب عبری تھی یا یونانی۔ پھر ان کا کلام بالکل حواریوں کے کلام سے مخلوط ہے۔ ممتاز نہیں۔ وید کی
حالت شب و روز آنکھ کے سامنے ہے۔ حاجت بیان نہیں۔ پھر علی العموم تلاوت سے محروم ہیں اگر دنیا
بنصرت الہی کسی مذہبی کتاب کی حافظ و ناصر ہے تو قرآن کریم اول نمبر پر ہے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحه ۶۴ تا ۶۷)
کتاب اللہ ( قرآن ) اور سنت رسول الله ( حدیث ) میں بجائے لفظ معجزہ اور خرق عادت کے جو
نہایت کمزور اور ناقص تھے ۔ آیت اور برھان کا لفظ مستعمل ہوا ہے۔ جو دلائل اثبات نبوت اور
علامت رسالت کے واسطے جامع اور محیط ہونے کے علاوہ ہر زمانے کے موافق اور ہر ایک عقل صحیح کے
مناسب ہے۔ فطرت اور قانون کے نزدیک صحیح ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۶۹)
قرآن کریم میں ہرگز ہرگز اختلاف نہیں ۔ جب قرآن کریم نے بتا دیا کہ محمد صلی اللہ علیہ کی
صداقت پر ہم نے نشان بھیجے تو ایسا ہر گز ممکن نہ ہوگا کہ قرآن میں یہ بھی لکھا ( ہو ) کہ ہم نے نشانِ نبوت
حضرت نبی عرب کو نہیں دیئے ۔ کیونکہ ایسا ماننے سے قرآن میں اختلاف ہو جائے گا اور قرآن میں
اختلاف نہیں علاوہ بریں کسی قرآنی آیت میں یوں نہیں آیا کہ ہم نے نشانات نبوت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کو نہیں دیئے معجزوں کے انکار پر جن آیات سے سائل اور اس کے کسی ہم خیال عیسائی اور ان کے پیرو
آریہ نے استدلال کیا ہے ۔ ان آیات پر مفصل گفتگو تصدیق براہین میں دیکھو اور بقدر ضرورت
یہاں عرض ہے۔ پہلے وہ آیت جس سے نبی عرب اور حسن تمام خلق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منکروں
نے دھو کہ کھایا ہے اور جس کا ذکر بہت سننے میں آیا ہے۔ یہ ہے۔
وَمَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالْايَتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ (بنی اسرائیل: ۶۰)
اس آیت شریف سے منکرین نے یقین کیا ہے کہ حضرت نبی عرب پر معجزہ کا ظہور نہیں ہوا۔
ے اور نہیں روکا ہم کو ان آیات کے بھیجنے سے مگر اس بات نے کہ پہلوں نے ان کو جھٹلایا۔

حقائق الفرقان
۳۸۶
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کیونکہ معنے اس آیت کے یہ سمجھے ہیں کہ پہلوں نے معجزات کو جھٹلایا۔ اس واسطے ہم معجزات کے بھیجنے
سے رک گئے مگر یہ ان کا خیال غلط ہے۔
اول اس لئے کہ معجزات اور آیات کے وجود کا تذکرہ قرآن کریم میں بکثرت موجود ہے اور
محمد صاحب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات نہ ماننے والوں کو اس لئے کہ بداہت اور موجودہ چیز کے
منکر ہیں ظالم اور فاسق اور کافر کہا ہے اور الا کا لفظ جو مَا مَنَعَنَا والی آیت میں ہے۔ عرب کی
زبان میں جن کی بولی پر قرآن کریم ہے۔ زائد بھی آتا ہے۔ دیکھو ذوالرمہ کا یہ قول
حراجيح ما نَنْفَكُ إِلَّا مَنَاخَةً عَلَى الخَسفِ أَوْ تَرْمِي بها بلدًا قَفْرَا
میرے لمبے قد کی اونٹنی ذلیل بیٹھی رہتی ہے۔ یا اس پر دور دراز کے بے آب و گیاہ میدانوں کا
سفر کرتا ہوں ۔ دیکھو اس تحقیق پر ۔ اس آیت شریف کے معنی جس کو منکرین معجزہ پیش کرتے ہیں ۔ یہ
ہوئے اور نہیں منع کیا ہم کو نشانوں کے بھیجنے سے پہلوں کی تکذیب نے کم سے کم یہ آیت
انکار معجزہ پر صاف اور واضح دلیل نہ رہی۔ کیونکہ اس آیت سے معجزہ کا ثبوت نکلتا ہے۔ نہ نفی ۔ وَالْحَمدُ
لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ إِنْ هَذَا إِلَّا بِتَائِيْدِرُوحِ الْقُدُسِ ۔
دوم اس لئے کہ الا ایک حرف ہے جس کے معنے واؤ عاطفہ بھی آتے ہیں دیکھو معانی اور نحو کی بڑی
بڑی کتابیں اور ثبوت کے لئے دیکھو یہ آیت شریف
إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ إِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ (النمل:(۱۱)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ میرے پاس میرے رسولوں اور انہیں خوف ہی نہیں جنہوں نے گناہ کرتے
کرتے گناہوں کو چھوڑ دیا اور گناہوں کے جابجا نیکی کرنے لگے۔ امام اخفش، امام فراء، امام ابوعبید
ائمہ لغت و نحو نے کہا ہے۔ یہاں الا واؤ کے معنے پر آیا ہے۔ایسے ہی آیت شریف
لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمُ (البقرة : ۱۵۱)
اے لمبی جسیم اونٹنیاں ذلت کے باوجود بیٹھی رہتی ہیں۔ یا دور دراز کے بے آب و گیاہ علاقوں کا قصد کرتی ہیں۔ ۲۔ سب
تعریف اللہ کے لئے ہے جو رب العالمین ہے اور یہ ( تعریف کرنا میسر نہیں مگر روح القدس کی تائید سے ہے۔

حقائق الفرقان
۳۸۷
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تو کہہ نہ رہے تم پر عام لوگوں اور خاص کر بدکاروں کی کوئی حجت اور دلیل ۔ پھر اس تحقیق پر
منکرین کے پیش کردہ آیت کے یہ معنی ہوں گے۔
اور نہیں منع کیا ہم کو آیات کے بھیجنے سے کسی چیز نے اور منکروں کی تکذیب نے۔ اور یہ
عطف خاص کا ہو گا عام پر۔
غور کرو۔ منکروں کی تکذیب ہرگز ہرگز معجزات کے روکنے والے نہیں ۔ اگر ان کی تکذیب روکتی
تو فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بڑے بڑے معجزات کا انکار کیا تھا۔ پھر کیا اللہ تعالیٰ نے
حضرت موسی کو معجزات عطا نہ کئے؟ بلکہ منکر ہمیشہ انکار کرتے رہے اور معجزات بھی آتے رہے۔
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ إِنْ هَذَا إِلَّا بِتَائِيُدِ رُوحِ الْقُدْسِ -
تیسرا ۔ اس لئے کہ ہم نے مان لیا۔ یہاں الا کا لفظ زائد نہیں۔ عاطفہ بھی نہیں۔ استثناء کے واسطے
ہے۔ الآیات کا الف اور لام عہد اور خصوصیت کے معنے دے گا یا عموم اور استغراق کے۔
پہلی صورت عہد اور خصوصیت کی اگر ہو گی تو آیت کے یہ معنے ہوں گے۔ اور نہیں منع کیا ہم کو
خاص آیات کے بھیجنے سے مگر پہلوں کی تکذیب نے۔ اس سے یہ نکلا کہ خاص آیات اور کوئی خاص
معجزات نہ آویں گے۔ اس سے عموم معجزات کی نفی ثابت نہیں ہوتی ۔
دوسری صورت یعنی اگر الف اور لام سے عموم اور استغراق لیا جاوے تو یہ معنی ہوں گے ۔
66
کل آیات کے ارسال سے پہلوں کی تکذیب نے روکا ۔ مگر اس سے یہ نہیں نکلتا کہ کوئی بھی
معجزہ نہیں بھیجیں گے ۔
چہارم اس لئے کہ اس مَا مَنَعَنَا والی آیت سے اتنا ہی نکلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو معجزات کے بھیجنے
سے تکذیب کے ماورا کسی چیز نے نہیں روکا اور ظاہر ہے کہ یہ کوئی روک نہیں ۔ کہیں منکروں کی تکذیب رہے یہ
بند کر دیتا ہے؟ ہمیشہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی تکذیب ہوئی۔ مگر وہ آتے باری تعالیٰ حجت بند کر دیتا ہے؟
سے
عليه
رہے۔ ہمیشہ معجزات پر تکذیب ہوا کی اور معجزات ہوا کئے ۔
البی طاقتیں اور قوتیں منکرین کی روک سے رکتی نہیں ۔ منعنا لفظ کے معنے ہیں ۔ روکا ہم

حقائق الفرقان
۳۸۸
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کو۔ اس لفظ کے یہ معنے نہیں کہ ہم رک گئے ۔ ہاں اگر قرآن کریم میں یوں ہوتا مَا امْتَنَعَنَا أَنْ
تُرْسِلَ بِالْايَتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ ۔ جس کے معنے ہیں۔ نہیں رکے ہم آیات اور نشانات
کے بھیجنے سے مگر اس لئے کہ پہلوں نے تکذیب کی تو البتہ منکرین معجزہ کی تقریر کچھ تھوڑی دور تک
چل پڑتی ۔ مگر قرآن میں اِمْتَنَعَنَا نہیں ، مَنَعَنَا ہے۔ جس کے معنے ہیں روکا ہم کو ۔ نہ یہ کہ نہ
رکے ہم
غرض تکذیب نے روکا۔ اور باری تعالیٰ نہ رکا۔ روکنے کے ثبوت میں بفرض و تسلیم یہی آیت
اور نہ روکنے کا ثبوت وہ آیات ہیں جن میں ثبوت آیات ہے۔ وَ الْقُرْآنُ مُتَشَابِهًا أَي يُصَدِّقُ
بَعْضُهُ بَعْضًا -
قرآن کریم کی آیات متشابہ ہیں ۔ یعنی ایک آیت دوسری آیت کے مصدق ہوتی ہے۔ نہ اس
کے مخالف اور مکذب - هَذَا أَيْضًا بِتَائِيُدِ رُوحِ الْقُدُسِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
پنجم اس لئے کہ بعض وہ معجزات جن کو یہودی اور عیسائی اور اہلِ مکہ اہل کتاب کے سمجھانے اور
بہکانے سے پوچھتے تھے جو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں اور بشارتوں کے بالکل خلاف تھے
اور ایسے معجزات کو مخالف لوگ اس واسطے طلب کرتے تھے کہ اگر یہ معجزات خلاف بشارات ظہور پذیر
ہوئے تو ہم بشارات اور حضور کی ان پیشگوئیوں کے ذریعہ حضور پر اعتراض کریں گے جو انبیاء نے
کتب مقدسہ میں حضور کے حق میں کئے ہیں اور اگر ایسے معجزات بلحاظ ان بشارات کے ہم کو دکھائے
نہ گئے تو معجزات کے نہ ہونے کا الزام قائم کر دیں گے۔ مثلاً حضور علیہ السلام کی نسبت ایک بشارت
میں یہ آیا ہے کہ جو کلام اس نبی موعود پر اترے گا وہ ایک دفعہ کتاب کے طور پر نازل نہ ہوگا ۔ بلکہ وہ
کلام اس نبی موعود صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں رکھا جائے گا کچھ یہاں اور کچھ وہاں ۔
غور کرو کتب مقدسہ کی آیات ذیل ۔
ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا ۔“
استثناء ۱۸ باب ۱۸ ۔

حقائق الفرقان
دو
۳۸۹
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
حکم پر حکم حکم پر حکم ۔ قانون پر قانون ۔ قانون پر قانون ہوتا جاتا تھوڑا یہاں ۔ تھوڑا وہاں۔
ہاں وہ وحشی (عربی) کیسے ہونٹوں اور اجنبی زبان سے اس گروہ سے باتیں کرے گا۔“ یسعیاہ
۲۸ باب ۹
ان آیات سے صاف عیاں ہے کہ اس نبی موعود کو جو کلام عطا ہو گا وہ اس نبی کے منہ میں ڈالا
جاوے گا اور بتدریج نازل ہوگا۔ کچھ یہاں۔ کچھ وہاں ۔ یعنی کچھ مکہ میں اور کچھ مدینہ میں ۔ کچھ کہیں۔
کچھ کہیں۔
اب قرآن کریم کی طرف نگاہ کرو۔ اس میں ایک جگہ لکھا ہے۔ کافر کہتے ہیں۔ ترقی فِی
السَّمَاءِ وَلَنْ تُؤْمِنَ لِرْقِيكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتْبًا نَّقْرَؤُهُ (بنی اسرائیل : ۹۴)
تو اے محمد چڑھ جا آسمان میں اور ہم تیرے چڑھنے پر تجھے نہ مانیں گے جب تک اوپر سے
ایسی کتاب نہ لاوے جس کو ہم پڑھ لیں ۔ اب بتلائیے اس طلب کا بجز اس کے کیا جواب ہو سکتا ہے
کہ پاک ذات ہے میرا رب اس نے میرے لئے جو تجویز فرمادی وہ ناقص نہیں کہ اب اس تجویز کو
بدلا وے اور میں تو بشر رسول ہوں ۔ بشر رسول تو ہمیشہ وہی معجزات دکھاتے رہے جو ان کی بشارت
کے برخلاف نہ تھے اور وہی نشان لائے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے واسطے مقرر فرمائے تھے۔
ششم اس لئے کہ معجزات کا ظہور اور انبیاء کا فرمودہ کبھی بتدریج ظہور پذیر ہوتا ہے اور
انبیاء میھم الصلوٰۃ و السلام چونکہ بشر اور رسول ہوتے ہیں۔ وہ کوئی ایسی مخلوق نہیں ہوتے کہ خدائی
ارادے کا خلاف چاہیں ۔ شریر لوگ ایسے موقت معجزات کو قبل از وقت چاہتے ہیں۔ چونکہ وہ معجزات
وقت معین پر ظاہر ہونے والے اور مشروط بشرائط ہوتے ہیں۔ اسی لئے قبل از تحقق شرائط اور اس
وقت معین کے ظہور پذیر نہیں ہو سکتے ۔ مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان بنی اسرائیل سے جو فرعون
کی سخت تکالیف اٹھارہے تھے وعدہ ہوا کہ تم کو کنعان وغیرہ وغیرہ کا ملک عطا ہوگا۔ دیکھو تو ریت ۔ میں
نے اپنے لوگوں کی تکلیف جو مصر میں ہیں ۔ یقینا دیکھی ۔ اور ان کی فریاد جو خراج کے محصولوں کے
سبب سے ہے سنی ۔ اور میں ان کے دکھوں کو جانتا ہوں اور میں نازل ہوا ہوں کہ انہیں مصریوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی