سُوْرَۃُ بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 4

حقائق الفرقان
۳۹۰
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کے ہاتھ سے چھڑاؤں اور اس زمین سے نکال کے اچھی وسیع زمین میں جہاں دودھ اور شہد
موج مارتا ہے لے جاوں ۔ کنعانیوں ، حتیوں ، اموریوں ، فرزیوں ، جو یوں ، پیوسیوں کی جگہ
میں لاؤں ۔ (خروج ۳ باب ۹،۷)۔
مگر دیکھو۔ یہ وعدہ اس قوم کے حق میں پورا نہ ہوا۔ جنہوں نے فرعون سے دکھ اٹھایا ۔ دیکھو۔
خداوند نے تمہاری باتیں سنیں اور غصہ ہوا اور قسم کھا کے یوں بولا کہ یقینا ان شریر لوگوں میں ایک بھی
اس اچھی زمین کو جس کے دینے کا وعدہ میں نے ان کے ان کے باپ دادوں سے قسم کھا کے کیا ہے۔ نہ دیکھے
گا۔ مگر یفتہ کا بیٹا کا لب اسے دیکھے گا ۔ ( استثناء اباب ۳۵ تا ۳۶) ۔
ایسے ہی چند معجزات کفار مکہ نے طلب کئے جن کا ذکر ذیل میں ہے۔
وَقَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنْبُوعًا أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيلٍ
وَ عِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَرَ خِلْلَهَا تَفْجِيرًا - أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ
وَالْمَلائِكَةِ قَبِيلًا - أَوْ يَكُونَ لَكَ بَيْتٌ مِنْ زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَلَنْ نُؤْمِنَ لِرُقِيكَ حَتَّى تُنَزِّلَ
عَلَيْنَا لِتُبَا تَقْرَؤُهُ ۖ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا - بنى است بنی اسرائیل: ۹۱ تا ۹۴)۔
آیات مرقومہ بالا سے معلوم ہوتا ہے۔ کفار مکہ نے ایسے چھ معجزہ حضرت علیہ السلام سے طلب
کئے جو اس وقت سر دست منکروں کو دکھائے نہیں گئے ۔ مگر غور کرو یہ معجزے کیوں طلب کئے گئے اور
کیوں انکار فوری ظہور نہ ہوا۔
پہلا معجزہ جس کو کفار مکہ نے طلب کیا ہے کہ الْأَرْضِ یعنی اس خاص مکہ کی زمین میں چشمے چلیں اور
دوسرا معجزہ جس کو انہوں نے مانگا یہ ہے۔
لے اور بولے ہم تو تیرا ہرگز یقین نہ کریں گے جب تک کہ ہمارے لئے زمین سے چشمہ نہ بہادے ۔ یا تیرا باغ ہو
کھجوروں اور انگوروں کا اور تو ان کے اندر نہریں نہ بہادے۔ یا ہم پر آسمان گرادے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جیسا کہ تو
خیال کرتا ہے یا اللہ اور فرشتوں کو لے آسامنے ۔ یا تیرے لئے ہو جائے کوئی سونے کا گھر یا تو چڑھ جائے آسمان
میں اور ہم تیرے چڑھنے کا بھی کبھی یقین نہ کریں گے جب تک کہ تو ہم پر ایک (لکھی لکھائی ) کتاب اتار لائے جس
کو ہم پڑھ لیں۔ جواب دے سبحان اللہ ! میں تو بس ایک بشر بھیجا ہوا ہی ہوں ۔

حقائق الفرقان
۳۹۱
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کہ تیری کھجوروں اور انگوروں کے ایسے باغ ہوں جن میں نہریں چلتی ہوں ۔ یہ دونوں
معجزے اس واسطے طلب کئے گئے کہ کتب مقدسہ بضمن بشارات محمد یہ لکھا ہے۔ ” ہاں میں
بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں بناؤں گا۔ اور دشت کے گیڈر اور شتر مرغ میری تعظیم
کریں گے کہ میں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاں موجود کروں گا کہ دے میرے لوگوں کو
میرے برگزیدوں کو پینے کے لئے ہوویں ۔ میں نے ان لوگوں کو اپنے لئے بنایا۔ وے میری
ستائش کریں گے ۔“ (یسعیاہ ۴۳ باب ۱۹-۲۱ تک)۔
اور دیکھو
کس نے یعقوب کو حوالہ کیا کہ غنیمت ہو دیں۔ اور اسرائیل کو کہ لٹیروں کے ہاتھ میں پڑے؟
کیا خداوند نے نہیں۔ جس کے مخالف ہو کے انہوں نے گناہ کیا ۔ کیونکہ انہوں نے نہ چاہا کہ اس کی راہ
وو
چلیں یسعیاہ ۴۲ باب ۲۴۔ اور یسعیاہ کے ۲۱ باب میں عرب کی بابت الہامی کلام یوں ہیں ۔ پانی
لے کے پیاسے کا استقبال کرنے آؤ۔ اے تیما کی سرزمین کے باشندو! روٹی لے کے بھاگنے والے
وو
کے ملنے کو نکلو یسعیاہ ۲۱ باب ۱۳ ۔ اور پھر کہا ہے ” مزدور کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار کی ساری
حشمت جاتی رہے گی۔ اور تیر اندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیں گے۔“
66
ان آیات سے اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ بیابان اور صحرا میں چشمے جاری ہوں گے ندیاں چلیں گی ۔
مگر اس میں یہ لکھا ہے کہ برگزیدوں کو پینے کے لئے ہوویں۔ دیکھو یسعیاہ ۲۱ باب ۱۶، ۱۷ ۔
بنی اسرائیل کے ایسے باغ عربوں کے ہاتھ ضرور آئیں گے جن میں نہریں چلتی ہوں ۔ مگر
بنی اسرائیل مکہ میں آباد نہیں ۔ وہ زمانہ ہجرت کے بعد ہے۔ جس میں یہ بشارت پوری ہوگئی۔
کفار اہل کتاب کے بہکائے پر دھوکہ دیتے ہیں مگر دیکھو نبوی معجزات اور محمد یہ کرامات کیسے
زبردست ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں کے واسطے اس بیابان اور صحرا میں ندیاں : چل گئیں نہ
کفار کے لئے ۔ دیکھو ! نہر زبیدہ مکہ میں اور بنی زرقا کی نہر مدینہ طیبہ میں برگزیدوں کے پینے کے
واسطے موجود ہیں ۔

حقائق الفرقان
۳۹۲
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
بنو قریظہ اور بنو نضیر کے مکانات برگزیدوں کے قبضہ میں آچکے اور کھجوروں اور انگوروں کے ایسے
باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ حضور کیا ۔ حضور کے خادمان کے پاس وہاں موجود ہیں ۔ موسیٰ
علیہ السلام کے وعدوں سے ( ملک کنعان وغیرہ کی حکومت سے وہ نسل اکثر محروم رہی ) اور حضور کے
برکات معجزوں سے آپؐ کی اکثر قوم وعدہ کو دیکھ چکی اور انشاء اللہ یقینا حقیقی کنعان میں بھی پہنچ
جائیں گے۔
تیسرا اور چوتھا معجزہ یہ کہ منکروں پر آسمان ٹوٹ پڑے۔ اور اللہ تعالیٰ اور ملائکہ کی افواج
کفار کو تباہ کر دے یہ دونوں معجزہ بھی جن کو کفار نے طلب کیا۔ کتب مقدسہ میں موجود ہیں ۔ دیکھو۔
” خدا سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا ۔ فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا ۔
وو
دس ہزار قدسیوں کے ساتھ آیا۔ استثناء ۳۳ باب ۲۔
یہ پیشگوئی نہایت عمدگی سے اس دن پوری ہوئی۔ جس دن حضور علیہ السلام نے مکہ معظمہ کو فتح
فرمایا غور کرو بخاری ( مطبع میرٹھ کا صفحہ ۶۱۳) اور بخاری (مصری کا جلد ۲ صفحہ ۵۰) حضور کے ساتھ
اس دن دس ہزار ہاں ٹھیک دس ہزار قدوس اصحابی جن کے ساتھ ملائکہ تھے موجود تھا اور اسی دن مکہ کے
کفار پر آسمان ایسا ٹوٹ پڑا کہ وہاں ان کا نام ونشان بھی نہ رہا۔
یادر ہے ۔ ” ہاجرہ عرب کا کوہ سینا ہے۔“ دیکھو نامہ گلیتاں ۴ باب ۲۵۔ پس معنے ہوں گے۔
ہاجرہ کی پشت سے اور فاران خود وادی حجاز کو کہتے ہیں اور شعیر میں دو دفعہ حضور بطور تجار تشریف لے
وو
گئے اور بدر کی لڑائی میں بھی ملائکہ کا لشکر اسلام کا گہرا مددگار تھا۔ دیکھو قرآن سورۃ آل عمران ۔
پانچواں معجزہ ۔ کہ تیرا گھر بڑا زینت والا ہو۔ یہ کتب مقدسہ سے لیا گیا۔ تیرے پتھروں کو
دو
سرمہ لگاؤں گا اور تیری بنیاد نیلموں سے ڈالوں گا۔ میں تیری فصیلوں کو لعلوں سے اور تیرے پھاٹکوں
میں چمکتے ہوئے جواہر سے اور تیرا سارا احاطہ بیش قیمت پتھروں سے بناؤں گا۔ تیرے سب فرزند بھی
خدا سے تعلیم پاویں گے۔“ (یسعیاہ ۵۴ باب ۱۲ ، ۱۳ )
اور اگر ہمارے حضور ۔ ہمارے بادی کا گھر ہی لینا ہے جیسے لفظ بيت لك سے بظاہر معلوم ہوتا

حقائق الفرقان
ہے تو اب روضہ اطہر واقدس کا نظارہ کر لو!
لله الله
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
كَيْفَ الْوُصُولُ إِلَى مَدِينَةِ الْمُصْطَفَى شَتَانِ بَيْنَ الْهِنْدِ وَالزَّوْرَاءِ
اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي بَلَدِ رَسُولِكَ - آمین ۔ "
چھٹے معجزہ کا بیان سابق کر چکا ہوں ۔ غور کرو۔ کیسے یہ تمام معجزات پورے ہو گئے ۔
للهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ -
- وَالْحَمْدُ
یادداشت عیسائی صاحبان! اگر کسی امتحان اور معجزہ کا ظہور پذیر نہ ہونا نقص ہے تو جواب دو
جب کسی نے حضرت مسیح کو کہا
اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو کہہ کہ یہ پتھر روٹی بن جاویں۔“ اس نے (مسیح نے ) جواب میں کہا۔
لکھا ہے۔ انسان صرف روٹی سے نہیں بلکہ ہر ایک بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے۔ جیتا ہے۔
پھر شیطان اسے (مسیح کو ) مقدس شہر میں اپنے ساتھ لے گیا۔ اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے
اسے کہا۔ ” اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے۔ کیونکہ کہا ہے کہ وہ تیرے لئے اپنے
فرشتوں کو فرمائے گا اور وے تجھے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے۔ ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھس
لگے۔ یسوع نے اسے کہا۔ یہ بھی لکھا ہے کہ تو خدا وندا اپنے خدا کومت آزما! ۔ متی ۴ باب آیت ۳ تا ۷ ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲-۳۱)
٦١ - وَإِذْ قُلْنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِالنَّاسِ وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَكَ إِلَّا
فِتْنَةً لِلنَّاسِ وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ فِي الْقُرْآنِ وَنُخَوِّفُهُمْ فَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا
طُغْيَانًا كَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے تجھ سے کہا کہ گھیر لیا ہے تیرے رب نے سب کو اور وہ رویا جو ہم نے تجھ کو دکھا یا
وہ تو لوگوں کے امتحان اور تمیز کے لئے ہم نے تجھ کو دکھایا تھا اور وہ ملعون جھاڑ بھی جس کی برائی کا
اے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ تک کیسے پہنچوں ہندستان اور علاقہ بعیدہ (مدینہ منورہ) کے درمیان
بہت فاصلہ ہے۔ ۲۔ اے اللہ تو مجھے اپنے رسول کے شہر کی زیارت نصیب فرما۔ آمین

حقائق الفرقان
۳۹۴
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
بیان قرآن میں ہے اور ہم ان کو جتنا ڈراتے ہیں اتنی ہی ان کی شرارت بڑھتی جاتی ہے۔
تفسير وَإِذْ قُلْنَا لَكَ ۔ اب ایک نشان کا ذکر فرماتا ہے۔
الرويا ۔ بعض نے کہا ہے یہ رویا معراج مراد ہے۔ بہت لوگ سمجھتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم معراج کے رویا میں اپنی بڑی بڑی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہیں۔ یہ کب نصیب ہو سکتی ہیں۔
لیکن آخر ہم چودہویں صدی میں دیکھ رہے ہیں کہ معراج کے واقعات حرف بہ حرف صادق آ رہے ہیں ۔
الشجرة ۔ ایک اور موقع پر فرمایا ہے ۔ اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ (الصافات: ۶۵)
اس پر مشرکین نے ہنسی کی اور شجرہ زقوم کے معنے مکھن، کھجور بنا کر لوگوں کی دعوت کی اور کہا۔ یہ ہے۔
جس سے محمد ڈراتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رفروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۲ )
وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ - اور یہ جھگڑے لعنتی ہیں قرآن میں ۔
-
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۳)
٦٢ - وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ قَالَ وَاسْجُدُ لِمَنْ
خَلَقْتَ طِينًا -
ترجمہ ۔ اور جب ہم نے کہا فرشتوں سے آدم کے فرمانبردار بن جاؤ ، آدم کے سبب سے سجدات شکر
بجالاؤ ، تو سب نے فرمانبرداری کی لیکن ابلیس بولا ۔ کیا میں ایسے شخص کی فرمانبرداری کروں جس کو تو
نے مٹی سے بنایا۔
تفسیر - اُسْجُدُوا - فرمابرداری کرو۔
۱۳ - قَالَ أَرَعَيْتَكَ هُذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَى لَئِنْ أَخَرْتَنِ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
لَاحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلَّا قَلِيلًا -
ترجمہ ۔ بھلا دیکھو تو سہی یہی وہ شخص ہے جس کو تو نے مجھ پر بزرگی دی اگر تو مجھ کو مہلت دے
قیامت تک تو میں اس کی سب اولا د کو قابو کروں گا مگر تھوڑے سے لوگ۔
ے اور وہ ایک درخت ہے جو دوزخ کی جڑ سے نکلتا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۹۵
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تفسیر لاحتَنگن ۔ اس کے تین معنے ہیں۔
ا۔ تابعین نے معنے کئے ہیں۔ اَحْتَوِيَن حاوی ہو جاؤں گا۔ ۲۔ لاسْتَوْلِينَ مسلط ہو
جاؤں گا۔ شاہ عبدالقادر نے لطیف ترجمہ کیا ہے۔ ان کی ڈھائی باندھوں گا۔ ڈھائی کو پنجابی میں کھتی
کہتے ہیں ۔ قال کے متعلق یاد رکھنے کی بات ہے کہ ضرب فعل ۔ قَالَ تینوں بلکہ ان کے ساتھ قتل
بھی قریب المعنی ہیں۔ منہ سے کہے، ہاتھ ، پاؤں، ناک، آنکھوں کے کسی فعل کو کرے یا کسی واسطے
سے کرے سب پر قَالَ بولا جاتا ہے۔ اسی واسطے صوفیوں نے بالعموم انہی افعال کو رکھا ہے۔ كَلَّمَ
کا لفظ بھی وسیع ہے۔
ہاں كَلَّمَ تَكْلِيما جب آئے تو پھر لفظوں سے بات کرنے کے معنے میں آتا ہے۔ كَلَّمَ الْجِدَارُ
الوتد تعلیمات کبھی نہیں بولتے ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۲)
۶۴ - قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاء مَوْفُورًا -
ترجمہ۔ جواب ملا جا جا ان میں سے جو تیری پیروی کرے گا تم سب کی جہنم سزا ہے جو پوری پوری سزا ہے۔
تفسیر - جَزَاء تَمُوفُورًا۔ عربی زبان میں جب اسم فاعل کمال کو پہنچے تو صیغہ مبالغہ سے بڑھ کر
اسے مفعول کے رنگ میں ادا کرتے ہیں۔ وفور کے معنے ہیں ۔ بڑی وافر ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ء صفحه (۱۵۲)
۶۵ - وَ اسْتَفْزِزُ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُم بِصُوتِكَ وَ أَجْلِبُ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَ
رَجِلِكَ وَ شَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدُهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ إِلَّا
وووت
غرورا ۔
ترجمہ۔ اور ہلکا بنالے اور بہکالے ان میں سے؟ میں سے جس کو تو بہکا سکے اور مضطر کر سکے اپنی آواز سے اور
چڑھا لا سواران پر اور پیادے اور اپنا حصہ لگا دے ان کے مال اور اولاد میں اور ان سے وعدہ کیا کر
اور شیطان تو جو کچھ ان سے وعدہ کرتا ہے وہ وعدہ جھوٹ و دغا بازی ہی کا ہوتا ہے۔
لے اس نے لفظوں میں خوب کلام کیا ۔ ۲ دیوار دیوار نے کیل سے خوب کلام کیا۔

حقائق الفرقان
۳۹۶
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تفسیر واستفزز - استفزاز کسی کو ہلکا او چھا بنالینا۔ایسا کہ اپنے پر بھی قابونہ رہے۔
بصوتك صوت کا لفظ چار معنوں میں آیا ہے۔ (۱) کھیل کو دلعب۔ (۲) لہو۔ اللہ سے غافل
کرنے کا سامان۔ (۳) غناء۔ گانا بجانا۔ (۴) ہر چیز کو معصیت اللہ کی طرف بلائے (كُلُّ دَاعِ إِلى
مَعْصِيَةِ الله) مومن کو ایسی باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
بخيلك و رجلك۔ دنیا میں کوئی سوار ہے کوئی پیادہ ۔فرماتا ہے ۔ اے شیطان تیرے
سوار و پیادے ہیں یعنی تیرے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ - مال میں شرکت شیطان یہ ہے کہ مال حرام راہ سے کماوے ۲۔ اللہ
کے حکم کے خلاف اس مال کو خرچ کرے۔
و الاولاد ۔ اولاد میں شرکت شیطان یہ ہے۔ ا۔ زنا سے اولاد حاصل کرنا۔ ۲۔ اولاد کو کفر میں
رنگین کرنا۔ ۳۔ ایسے نام رکھنے جن میں غیر اللہ کے فضل وغیرہ کا ذکر ہو مثلا فضل میراں ۔ پیراں دیتا۔
وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ - شیطان کے وعدے کیا ہیں ۔ ان کے لئے میں نے بہت تحقیقات کی
ہے۔ تین باتیں تو بہت قوی ہیں ۔ اور دو اسی قبیل سے۔ ادنی شعبہ تو یہ ہے کہ کوئی آدمی برے کام سے
روکا جاوے تو وہ جواب میں کہے کہ فلاں جو کرتا ہے۔ ایسا کہنے والا گویا تمام بدیوں کو جائز ٹھہراتا ہے
۲۔ یہ کہنا کہ یہ کام ہم نے آگے بھی کیا ہے۔ ہمارا کسی نے کیا بگا ڑ لیا۔
ا۔ عقائد کے اندر شبہات یا عقائد باطله ۲ عمل باطل ۳۔ جزا و سزا کا انکار ۔ تمام شیطانی
باتوں کی اصل الاصول یہی تینوں چیزیں ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۲)
٦٦ - إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطنٌ وَكَفَى بِرَبِّكَ وَكِيلًا ۔
-
ترجمہ۔ بے شک میرے بندوں پر تیرا کوئی غلبہ نہیں اور اے محمد! تیرا رب بس ہے کارسازی کو۔
تفسیر ۔ بے ریب! میرے بندوں پر تیرا کوئی تسلط نہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۸۱)

حقائق الفرقان
۳۹۷
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
٦٧ - رَبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ
كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا -
ترجمہ۔ اور تمہارا وہ رب ہے جو چلاتا ہے کشتی کو دریا میں تاکہ تم اس کا مال اور کمائی حاصل کرو
فضل مولا سے۔ کچھ شک نہیں کہ تمہارا رب تم پر رحیم ہے۔
وو
تفسیر - يُرجى - تجری (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۲)
٦٩ - أَفَأَمِنْتُمُ أَنْ يَخْسِفَ بِكُمُ جَانِبَ الْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا
تَجِدُوا لَكُمْ وَكِيلًا -
ترجمہ ۔ کیا تم اس سے بے فکر ہو گئے ہو کہ اللہ ت کو خشکی میں دھنسا دے یا تم پر بھیج دے پتھر برسانے
والی آندھی پھر تم کوئی اپنا وکیل و نگہبان نہ پاؤ۔
تفسير أَنْ يَخْسِفَ بِكُمْ ۔ تمہیں ذلیل کر دے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۲)
٧٠ - أَمْ أَمِنْتُمْ أَنْ يُعِيدَكُمْ فِيهِ تَارَةً أُخْرَى فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِنَ
الرِّيحِ فَيُغْرِقَكُمُ بِمَا كَفَرْتُمْ ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ عَلَيْنَا بِهِ تَبِيعًا -
ترجمہ۔ یا تم نڈر ہو گئے ہو کہ پھر تم کو دوبارہ لے جائے (دریا میں ) پھر بھیجے تم پر سخت ہوا کا جھونکا کہ تم
کو غرق کر دے اس وجہ سے کہ تم نے حق کو چھپایا ناشکری کی پھر تم نہ پاؤ اس کا دعویٰ کرنے والا ہم پر
تمہاری طرف سے کوئی۔
تفسیر - قاصفًا - قصف ۔ کوٹنا۔ باریک کرنا۔ دبوچ لینا۔
تبيعا ۔ بدلہ لینے والا ۔ نصرت کرنے والا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۵۲)

حقائق الفرقان
۳۹۸
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
۷۳،۷۲ - يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أَنَاسٍ بِاِمَامِهِمْ فَمَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ
فَأُولَئِكَ يَقْرَءُونَ كِتْبَهُمْ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا - وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى
فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ اور جب ہم بلائیں گے ہر فرقہ کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ تو جس کے سیدھے ہاتھ میں
نامہ اعمال دیا جائے گا تو دیا جائے گا تو وہ لوگ پڑھیں گے اپنے نامہ اعمال کو اور ان پر ذرہ بھی ظلم نہ ہوگا ۔ اور جو
کوئی اس دنیا میں اندھا رہا تو وہ آخرت میں بھی اندھا رہا اور بہت ہی دور بھٹک گیا راہِ راست سے ۔
تفسیر - امام ۔ اس کو کہتے ہیں جس کا اتباع کی جاوے۔ بدکار بدکاروں کی اقتداء کرتے ہیں ۔
اس لئے ان کا نام امام بد ہے۔ نیک نیکوں کی اقتداء کرتے ہیں اس لئے ان کا نام امام نیک ہے۔
دانشمند انسان غور کرے کہ وہ جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے۔ کس جماعت میں سے پیش
ہونا چاہتا ہے۔ دنیا میں بھی کوئی بد معاشوں ، شہدوں کے ساتھ ہو کر بادشاہ کے حضور پیش ہونا پسند نہیں
کرتا تو پھر اس احکم الحاکمین کے حضور اولین آخرین کے سامنے کب گوارا کر سکتا ہے کہ
بری جماعت میں ہو کر پیش ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۲)
یہ بات بڑی غور طلب ہے کہ ایک شخص بظاہر اچھے لباس میں لوگوں کے سامنے آتا ہے۔ نمازی
بھی نظر آتا ہے لیکن کیا اسے اتنی ہی بات پر مطمئن ہو جانا چاہیے؟ ہر گز نہیں۔ اگر اسی پر انسان کفایت
کرتا ہے اور اپنی ساری ترقی کا مدار اسی پر ٹھہراتا ہے تو وہ غلطی کرتا ہے۔ جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف
سے اسے یہ سرٹیفکیٹ نہ مل جاوے کہ وہ مومن ہے وہ مطمئن نہ ہو۔ سعی کرتا رہے اور نمازوں اور
دعاؤں میں لگا ر ہے تا کہ کوئی ایسی ٹھو کر اسے نہ لگ جاوے جو ہلاک کر دے۔ عام طور پر تو یہ فتویٰ اسی
وقت ملے گا جبکہ سعادت مند جنت میں داخل ہوں گے اور شقی دوزخ میں ۔ لیکن خدا تعالیٰ یہاں بھی
التباس نہیں رکھتا۔ اسی دنیا میں بھی یہ امر فیصل ہو جاتا ہے۔ اور مومن اور کافر میں ایک بین امتیاز رکھ
دیتا ہے جس سے صاف صاف شناخت ہو سکتی ہے۔ ہر ایک شخص ان آثار اور ثمرات کو جو ایمان اور
اعمال صالحہ کے ہیں اسی دنیا میں بھی پاسکتا ہے اگر سچا مومن ہو بلکہ اگر کوئی شخص اس دنیا میں کوئی اثر اور

حقائق الفرقان
۳۹۹
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
نتیجہ نہیں پاتا ہے تو اسے استغفار کرنی چاہیے۔ اندیشہ ہے کہ وہ آخرت میں اندھا نہ اٹھایا جائے ۔
وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى
حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہا اس سوال کو چھیڑا ہے اور اپنی تقریروں میں بیان کیا
ہے کہ بہشتی زندگی اور اس کے آثار اور ثمرات اسی عالم سے شروع ہو جاتے ہیں۔ جو شخص اس جگہ سے
وہ قومی نہیں لے جا تاوہ آخرت میں کیا پائے گا۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۴ صفحه ۱۳)
۷۵- وَلَوْلَا أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدَتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا -
ترجمہ۔ اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ہم نے تجھ کو ثابت ( قدم ) رکھا نہیں اے مخاطب ! تو تم جھکنے ہی
لگ جاتے ایک طرف تھوڑا سا۔
تفسیر - لَقَدْ كِدَتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ - جب حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالی
فرماتا ہے کہ ان کی صحبتوں میں بیٹھنے سے ممکن ہے کہ تم کسی فتنہ میں پڑ جاؤ تو پھر دوسرے مومن کس
گنتی میں ہیں ۔ غافلوں کی صحبت سے بہت بچنا چاہیے ۔ صحبت کا کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ۔ پس تم
کسی کے پاس بیٹھنے سے پہلے غور کرو کہ کیسا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)
٧٦ - إِذَا لَّا ذَقْتُكَ ضِعْفَ الْحَيُوةِ وَ ضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا
نَصِيرًا -
ترجمہ۔ پھر جب ایسا ہو جاتا تو ہم ضرور مزہ چکھا دیتے تم کو بڑھ بڑھ کر دنیا کی زندگی ہی میں عذاب کا
اور موت کے بعد بھی بہت کچھ ، پھر تم ہمارے مقابلہ میں کسی کو مددگار نہ پاتے۔
تفسیر - ضِعْفَ الْحَیوة ۔ اس دنیا کی زندگی میں دکھ و عذاب ۔ یہ معنی بخاری نے کئے ہیں۔ یہی
مجھے پسند ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)

حقائق الفرقان
لد ۔۔
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
۔ وَإِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِذُونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا وَ إِذًا لَّا يَلْبَثُونَ
خِلْفَكَ إِلَّا قَلِيلًا -
ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جو تم کو گڑ بڑی میں ڈالتے ہیں اس ملک میں تا کہ تجھے اس سے نکال دیں تو وہ
سب بھی نہ رہنے پائیں گے تیرے پیچھے مگر تھوڑے ہی دن ۔
تفسیر یقینا یہ لوگ (اہل مکہ ) تجھے (محمد) اس زمین کے سے نکال ڈالنے والے ہیں مگر
تیرے بعد یہ لوگ بھی تھوڑی ہی دیر بعد ر ہیں گے۔ (فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۶۸)
اللہ اللہ یہ پیشن گوئی کیسی پوری ہوئی۔ عادت اللہ قدیم سے اس طرح پر جاری ہے کہ جن قوموں
نے ہادیان برحق کے نصائح نہ سنے اور ان کے دل سوز مشفقانہ کلام پر دھیان نہ کیا۔ ضرور وہ کسی نہ کسی
تباہی میں گرفتار ہوئے اور جھوٹے نبی کا نشان یہ دیا گیا ہے کہ وہ قتل کیا جاوے گا۔ اور جو کوئی اس نبی
کی بات نہ مانے گا۔سزا پائے گا۔ اب کفار عرب اس سچے رؤف و رحیم ہادی کو جھٹلا چکے ہیں ۔ طرر
طرح کی اذیتیں دل کو کپکپا دینے والے آزار دے چکے ہیں۔ چونکہ وہ نبی صادق و مصدوق ہے اور وہ
نبی وہ ہے جس کی نسبت موسی و عیسی بڑے فخر سے بشارت دیتے چلے آئے ہیں۔ اب خدائی غضب
اُمنڈ آیا۔ کلمۃ اللہ بر سر انتقام آمادہ ہوا کہ ان کے دشمنان دین حق کو ہلاک کیا جاوے۔ مگر باری تعالیٰ
بایں ہمہ اپنے رسول سے فرماتا ہے کہ جب تک تو ان لوگوں میں موجود ہے ( یعنی سرزمین مکہ میں ) ان
پر عذاب نہ ہوگا اور عالم الغیب حق تعالیٰ ایک سال اس کی میعاد مقرر فرماتا ہے کہ یقینا اس عرصے میں
بلا تقدم و تاخر ایک ساعت کے یہ واقعہ زوال وقوع میں آئے گا۔ قدرت حق کا کرشمہ مشاہدہ فرمائیے
کہ کیونکر یہ وعدہ ایک سال بعد پورا ہوتا ہے۔ اب کفار عرب نے جن کا سرغنہ ابو جہل تھا۔ آنحضرت
کے قتل کی مشورت کی ۔ اسی واسطے ۱۵ جولائی ۶۲۲ و جمعہ کے دن آپ نے مکہ سے ہجرت کی اور مدینہ
منورہ کو چلے گئے ۔ دوسرے سال یعنی ۶۲۳ء میں بدر کا معرکہ ہوا۔ جس میں وہ سب معاندین اور
مخالفین تباہ اور عذاب الہی میں گرفتار ہوئے ۔ وَالْحَمْدُ لِلهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۱)

حقائق الفرقان
لد ١٠
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
- سُنَّةَ مَنْ قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا -
ترجمہ ۔ یہی دستور ہے ہمارے ان رسولوں کا جو تجھ سے پہلے ہم نے بھیجے اور تو ہمارے دستوروں کو
رد و بدل ہونے والا نہ پائے گا۔
تفسير - سُنَةَ مَنْ قَدْ أَرْسَلْنَا ۔ یہ طریقہ کہ جب نبی نکلا تو قوم پر عذاب آیا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳)
۷۹، ۸۰۔ اَقِمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ الَّيْلِ وَ قُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ
قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا وَ مِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدُ بِهِ نَافِلَةً لَكَ عَسَى أَنْ
يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا -
ترجمہ ۔ نماز کو ٹھیک درست رکھ آفتاب کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور قرآن پڑھ فجر
کو ۔ بے شک فجر کا قرآن شہود و حضوری کا قرآن ہے۔ اور رات کے کچھ حصہ میں بیدار رہ کر قرآن
نماز تہجد میں پڑھو۔ یہ تمہارے لئے زیادتی ہے قریب ہی کھڑا کرے گا تیرا رب مقام محمود میں ۔
تفسیر۔ حدیث میں آیا ہے جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا ، سلیم الفطرت
لوگ ہوتے ہیں ۔ ان کے دلوں میں کپٹ نہیں رہتی ۔ ایسے لوگوں کی عادت ہے کہ جو ان کے
ساتھ نیکی کرے۔ وہ اس کے ساتھ محبت رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے کس قدر احسان ہیں۔
إِنْ تَعْدُّوا نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا (ابراهیم : ۳۵) کہ گئے بھی نہیں جاسکتے ۔ پس اس سے بڑھ کر
کون محسن ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ کون سزاوار محبت و اطاعت ہو سکتا ہے؟
ایک معمولی بال سفید ہو جاوے تو انسان کے دل پر کیا گزرتی ہے ۔ ذراسی ناک کٹ جائے یا
آنکھ کی پتلی خراب ہو یا کان میں ضرر پہنچ جاوے تو کیا انجام ہوتا ہے۔ یہ خدا کے فضل سے سلامت
رہتے ہیں۔ غرض ایسے محسن کی محبت و اطاعت کے اظہار کے لئے نماز ہے۔ جس کا حکم اس رکوع میں
اے دلوں میں اس کی محبت ڈال دی گئی ہے جو ان سے حسن سلوک کرتا ہے۔ ۲۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو
گنے لگو تو پورا کبھی نہ گن سکو گے ان کو ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی