سُوْرَۃُ الْکَھْفِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3

حقائق الفرقان
لد ١٥
سُورَةُ الْكَهْفِ
۳۴ تا ۳۶- كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ أَتَتْ أكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمُ مِنْهُ شَيْئًا وَ فَجَّرْنَا
خِلْلَهُمَا نَهَرًا - وَكَانَ لَهُ ثَمَرُ فَقَالَ لِصَاحِبِهِ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَنَا أَكْثَرُ مِنْكَ
مَالًا وَ أَعَزُّ نَفَرًا - وَ دَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ ۚ قَالَ مَا أَظُنُّ أَنْ
تَبِيدَ هُذِهِ أَبَدًا -
ترجمہ ۔ دونوں باغ اپنے پھل لائے اور پھل میں کچھ بھی کمی نہیں کی اور ہم نے دونوں باغوں میں
نہر بہائی ۔ اور اس کے لئے بہت ہی پھل تھے وہ اپنے ساتھ والے سے بولا جس سے وہ باتیں کر رہا
تھا کہ میں تجھ سے زیادہ مال دار ہوں اور باعزت بڑی جماعت والا ہوں۔ اور وہ اپنے باغ میں گیا
جب کہ وہ اپنے آپ پر ظلم کر رہا تھا یعنی (فخر و غرور د نیوی ) بولا میں نہ تھا یعنی (فخر و غرور د نیوی ) بولا میں نہیں یقین کرتا کہ یہ باغ کبھی اجاڑ
ہوگا۔ اور نہ خیال کرتا ہوں کہ آخر گھڑی آنے والی ہے اور اگر میں اپنے رب کی طرف پلٹایا گیا تو اس
سے بہت بہتر پاؤں گا وہاں پہنچ کر ۔
تفسیر دونوں باغوں نے دیا میوہ اپنا اور نہ کم کیا اس میں سے کچھ۔ اور بہادی ہم نے
درمیان ان دونوں کے نہر اور تھا واسطے اس کے میوہ ۔ پس کہا اس نے واسطے ہم نشین اپنے کے
اور وہ سوال جواب کرتا تھا اُس سے۔ میں زیادہ تر ہوں تجھ سے مال میں اور زیادہ عزت والا
ہوں آدمیوں کو اور داخل ہوا باغ اپنے میں اور وہ ظلم کرنے والا تھا جان اپنی پر کہا کہ میں نہیں
گمان کرتا یہ کہ ہلاک ہو وے یہ باغ کبھی ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب صفحه ۲۳۴ حاشیه )
وَ دَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَنْ تَبِيدَهْذِهِ أَبَدًا -
ظالم ۔ اپنے آپ مصیبت ڈال رہا تھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ء صفحه ۱۵۸)

حقائق الفرقان
۴۵۲
سُورَةُ الْكَهْفِ
۴۱ - فَعَسَى رَبِّي أَنْ يُؤْتِينِ خَيْرًا مِّنْ جَنَّتِكَ وَ يُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِّنَ
السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا -
ترجمہ ۔ تو امید ہے کہ میرا رب مجھ کو دے دے گا تیرے باغ سے بہتر باغ اور اس تیرے باغ پر
بھیج دے آسمان سے عذاب پس وہ صفا چٹ میدان بے گیاہ پھسلوان ہو کر رہ جائے ۔
تفسیر - خَيْرًا مِنْ جَنَّتِكَ - چنانچہ حمدیوں کو عراق عرب، عراق عجم ،مصر، یورپ، ایران ملا۔
-
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۵)
اس رکوع شریف سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کو نہیں چاہیے کہ کسی کو حقارت کی نظر سے
دیکھے۔ ورنہ لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸)
۴۶ - وَاضْرِبُ لَهُم مَّثَلَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا كَمَاءِ انْزَلْتُهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ
بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ فَأَصْبَحَ هَشِيمًا تَذْرُوهُ الرِّيحُ وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
مقْتَدِرًا -
ترجمہ ۔ اور بیان کر دے زندگی کی مثال کہ پانی کے جیسی ہے جس کو ہم نے آسمان سے اتارا پھر اس
کے ساتھ مل گئی زمین کی روئیدگی آخر کار چورا چورا ہو گئی کہ اس کو اڑائے پھرتی ہیں ہوائیں اور اللہ ہر
شے پر بڑا قابورکھنے والا ہے۔
تفسیر ۔ اس رکوع میں مخاطب یہود نہیں ہیں کیونکہ نہ تو وہ کوئی اتنے بڑے دولتمند ہیں۔ اور نہ ملکوں
کے مالک ہیں ۔
اللہ تعالیٰ یہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اور آپؐ کی امت کو مخاطب کرتا ہے۔ بلکہ
خصوصیت سے مسلمان مثلاً بنوامیہ و بنو عباس مخاطب ہیں کہ اب تم اس باغ ( ملک کنعان ) کے مالک
بننے والے ہو۔ دیکھو کوئی ایسا کام نہ کرنا جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث ہو جائے۔

حقائق الفرقان
۴۵۳
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
هَشِيمًا - چورا چورا ۔ دنیا داروں کے پاس جب دنیا بہت جمع ہو جاتی ہے تو وہ غالباً متکبر اور
آخر کار غافل ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ انہیں ذلیل اور آخر مفلس کر دیتا ہے۔ کر دیتا ہے۔ امراء کا یہ
حال ہے کہ جس کے پاس کچھ روپیہ جمع ہو جائے وہ مسجد میں جانا ہتک عزت سمجھتا ہے۔ اور علماء اس
کے نزدیک اذل ترین مخلوق ہوتے ہیں ۔ اس میں گو ان علماء دنیا طلب کا بھی قصور ہے۔ مگر امراء
چاہیں تو علماء کے گروہ میں بہت اصلاح ہو سکتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸)
وَاضْرِبُ لَهُمْ مَّثَلَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۔ یہ عیسائی مخاطب ہیں ۔ متی ۴ باب ۹ آیت متی کے باب
۱۳ آیت ۔ متی ۱۹ باب ۲۴ آیت ۔ ان میں لکھا ہے کہ دولت مل سکتی ہے شیطان کے سجدہ سے ۔
چنانچہ ان لوگوں نے کیا اور دولت مند ہوئے اور لکھا ہے کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل
نہیں آتا۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۵ )
۴۷ - الْمَالُ وَ الْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ الْبَقِيتُ الصَّلِحْتُ خَيْرٌ
عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَ خَيْرٌ أَمَلًا
-
ترجمہ ۔ مال اور اولا د دنیا کی زینت ہیں اور باقی رہنے والی نیکیاں بہت ہی بہتر ہیں تیرے
رب کے نزدیک ثواب میں بہت اچھی ہیں امید کے اعتبار سے۔
تفسير الْبَقِيتُ الصُّلِحت - اعمال صالحہ - نماز میں سُبْحَانَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الله اللهُ أَكْبَرُ اور
کل اعمال جو رضائے الہی کے موجب ہیں ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ / مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸ )
۴۸- وَ يَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْأَرْضَ بَارِزَةً وَ حَشَرْنَهُمْ فَلَمْ
نُغَادِرُ مِنْهُمْ أَحَدًا -
ترجمہ ۔ اور جس دن ہم بڑے بڑے پہاڑوں کو چلا دیں گے اور تو دیکھے گا زمین کو صاف کی ہوئی
اور ان کو جمع کریں گے ہم پھر کسی کو نہ چھوڑیں گے ان میں سے ۔

حقائق الفرقان
لد ولد
سُورَةُ الْكَهْفِ
تفسیر - جبال سے مراد بادشاہ اور بڑے بڑے سردار ہیں ۔ جو عذاب النبی کے باعث ان کا
نام و نشان مٹے ۔ اور ظاہری پہاڑ بھی ہوں تو کیا عجب ہے۔ آخر تمام مخلوق میں تغیر آ رہا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸)
نسيرُ الجِبَالَ - سلطنتیں بڑی بڑی ہوں گی مگر آخراڑیں گی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۵)
۵۰۔ وَوُضِعَ الْكِتَبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيْهِ وَ يَقُولُونَ
يُوَيْلَتَنَا مَالِ هُذَا الْكِتٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَ لَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصُهَا ۚ وَ
وَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا -
ترجمہ ۔ اور نامہ اعمال رکھ دیا جائے گا تو تو دیکھے گا جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو کہ ڈر
رہے ہوں گے اس چیز سے جو اس میں تحریر ہے اور بولیں گے ہائے ہمارے ستیا ناس و خرابی یہ کیسی
کتاب ہے کہ چھوڑتی ہی نہیں نہ کوئی چھوٹی بات نہ بڑی مگر اس نے سب کو گھیر لیا اور وہ پائیں گے جو
کچھ انہوں نے کیا تھا موجود اور تیرا رب تو کسی پر کچھ ظلم کرے گا ہی نہیں ۔
تفسیر - الكتب - اعمال نامہ ۔
الْمُجْرِمِينَ ۔ جناب النبی سے قطع تعلق کرنے والے لوگ ۔
-
-
مُشْفِقِينَ ۔ ڈرنے والے۔ اس ملک میں چونکہ عربی زبان کا مذاق نہیں رہا۔ اس واسطے عموماً
خطوں میں شفیق کی بجائے مشفق کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً ۔ ہر ایک گناہ کا ایک ابتداء ہوتا ہے۔ پھر اس کے مراتب تدریجی ترقی
کے ہوتے ہیں۔ وہ صغیرہ ہیں اور ایک بدی کا انتہا ہے وہ کبیرہ ہے۔ مثلاً نظر بد صغیرہ ہے اور اس کا آخر
نتیجہ زنا کبیرہ ہے۔
صوفیائے کرام نے مشاہدہ سے لکھا ہے کہ ارتکاب بدکاری کے بعد دل کے اوپر ایک سیاہ دائرہ
نظر آتا ہے۔ جس سے ملائکہ نفرت کرتے ہیں اور شیطان محبت ۔ پھر ایسے شخص کا تعلق آہستہ آہستہ

حقائق الفرقان
۴۵۵
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
شیاطین کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔ اور وہ فاسق و فاجر ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نیکی کے بعد ایک نورانی
دائرہ دل کے گرد پیدا ہو جاتا ہے۔ اور اس کو دیکھ کر ملائکہ اس دل والے سے محبت کرتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸)
۵۱ - وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ
فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ اَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ
عَدُوٌّ بِئْسَ لِلظَّلِمِينَ بَدَلًا -
ترجمہ ۔ اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے فرمانبردار ہو جاؤ تو سب نے کہا مانا
مگر ابلیس نے ۔ وہ جن میں سے تھا تو اس نے توڑ دیا اقرار اپنے ربّ کا اور نافرمانی کی تو اے
لوگو ! کیا تم اس کو دوست بناتے ہو اور اس کی اولاد کو اللہ کے سوا وہ تو تمہارے کھلے کھلے دشمن ہیں
وہ برا بدلہ ہے ظالموں کا ۔
تفسیر۔ اس سے پہلے رکوعوں میں دنیا کی زیب وزینت، صنعت اور ترقی کا ذکر ہے کہ لوگ اس
میں پھنس کر دین سے اکثر غافل ہو جاتے ہیں۔ اگر دنیا کو بالکل ترک کیا جائے تو بھی دین میں حرج
ہوتا ہے۔ اور رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً - البقرۃ ۲۰۲) کے خلاف ہے اس واسطے میانہ راہ
اختیار کرنی چاہیے ایک روایت میں ابلیس کے متعلق آیا ہے کہ كَانَ مِنْ خُزَانِ الْجَنَّةِ۔ اس ملک میں
بڑے خزانوں والا تھا۔ اسی کبریائی نے اسے ہلاک کر دیا۔ ان آیات میں جو ذکر ہے۔ اس سے
عبرت حاصل کرنی چاہیے۔
اسْجُدُوا ۔ فرماں برداری کرو۔ بہت سے فرشتوں کو یہ حکم ہوا تھا۔ ابلیس کو الگ حکم ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۸)
۵۴ - وَرَاَ الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُمْ مَوَاقِعُوهَا وَ لَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا -
ترجمہ ۔ اور جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے آگ کو دیکھیں گے اور یقین کر لیں گے کہ اس اور
لے اے ہمارے صاحب ! تو ہمیں دنیا میں بھی خیر و برکت دے۔

حقائق الفرقان
۴۵۶
میں ضرور گرنے والے ہیں اور وہاں سے پلٹ جانے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے۔
سُورَةُ الْكَهْفِ
تفسیر - فظنوا ۔ پس انہوں نے یقین کر لیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸)
۵۵ - وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ وَكَانَ الْإِنْسَانُ
اكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے پھیر پھیر کر لوگوں کو سمجھائی ہے اس قرآن میں ہر ایک اعلیٰ درجہ کی بات اور
آدمی تو بہت سی باتوں میں جھگڑا ہی کرتا رہتا ہے۔
تفسیر۔ عام رواج دنیا میں دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ پڑھے لکھے ہیں اور اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے
ہیں ۔ ان کی یہ حالت ہے کہ جب وعظ میں ان کو کوئی نظیر دو۔ تو اس نظیر کو اپنے پر صادق نہیں آنے
دیتے ۔ مثلاً اگر کہا جاوے۔ فلانے نے بدی کی اور سزا پائی تو کہتے ہیں کیا ہم وہ ہیں ۔ اگر نبی ، ولی ،
صحابی کا حوالہ دیں کہ انہوں نے ایسا کیا تم بھی ایسا کرو۔ تو کہتے ہیں ہم نبی ہیں یا ولی یا صحابی پھر یا تو
واعظ کو نادان قرار دیتے ہیں یا آپ اپنی تحقیق پر خوش و خرم مگر انبیاء سے بڑھ کر کون قولِ مُوتہ کے
ساتھ سمجھانے والا ہے۔ آخر وہ بھی ارشاد فرماتے جاتے ہیں کوئی مانے یا نہ مانے۔
صرفنا ۔ ہم نے پھیر پھیر کر بیان کی ہیں۔
مِنْ كُلِّ مَثَلِ ۔ ہر ایک عمدہ بات۔
-
جدلا - جھگڑنے میں ۔ ایسے ہی لوگوں نے انبیاء علیہم السلام کو اس قسم کے کلمات بولے
ہیں کہ مَا هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (المومنون: (۲۵) یہ تو ہمارے ہی جیسا ایک انسان ہے اور
بس - يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمُ (المومنون : ۲۵) چاہتا ہے کہ تم پر بڑا آدمی بن جائے ۔ شاعر
ہے،ساحر ہے، کا ہن ہے، مجنون وغیرہ۔
بعض لوگ ہدایت سے ایسے بے نصیب ہوتے ہیں کہ جب انہیں کوئی نیکی کی راہ بتلائی جاتی ہے
تو کہتے ہیں کہ کیا ہم نبی ہیں یا ولی کہ ایسے کام کریں۔ اور اگر بدی سے روکا جاوے تو کہتے ہیں کہ کیا ہم

حقائق الفرقان
لد 70
سُورَةُ الْكَهْفِ
فرعون ہیں جو ہم کو ایسی نصیحت کی جاتی ہے اور بہر حال اپنی ہی رائے کو بڑا سمجھتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸ ،۱۵۹)
۵۶ - وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَى وَيَسْتَغْفِرُوا رَبَّهُمُ
إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا -
ترجمہ ۔ اور لوگوں کو کسی نے باز نہ رکھا اس بات سے کہ وہ ایمان لائیں جب ان کے پاس ہدایت
آ چکی اور مغفرت چاہیں اپنے رب سے مگر اسی بات نے روکا کہ ان کو اگلوں کی رسم یاد آ گئی یا
عذاب ہی آ موجود ہوا تھا ان کے سامنے طرح طرح کا۔
تفسیر - مَا مَنَعَ النَّاسَ - کس چیز نے روکا۔ کیا مطلب کسی چیز نے نہیں روکا۔ اگر روکا ہے تو
ان کے شامت اعمال نے ہی روکا ہے۔ عذاب جو ان پر آنا تھا تو اب استغفار کیسے کریں۔
قبلا ۔ اس کے تین معنے ہیں (۱) ۔ فَجَائَةَ اچانک (۲)۔عَيَانًا۔ظاہر (۳)۔ سامنے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)
۵۷- وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ وَيُجَادِلُ الَّذِينَ
كَفَرُوا بِالْبَاطِلِ لِيدُ حِضُوا بِهِ الْحَقَّ وَاتَّخَذُوا أَيْتِي وَمَا انْذِرُوا هُزُوًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے رسول نہیں بھیجے مگر وہ دوستوں کو خوشخبری سنانے والے دشمنوں کو ڈرانے والے
( ہی ہوتے ہیں ) اور کافر تو جھوٹے جھگڑے کرتے ہیں تا کہ اس کی وجہ سے حق کو متزلزل کر دیں اور
انہوں نے میری نشانیوں کو اور جن چیزوں سے ڈرایا گیا تھا ان کو ٹھٹھا ٹھہرا لیا۔
تفسیر - مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ ۔ فرماں برداروں کو بشارت دیتے ہیں اور نافرمانوں کو عذاب
سے ڈراتے ہیں ۔
لِيدُ حِضُوا ۔ گرادے ۔ باطل کر دے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)

حقائق الفرقان
لد ٧٥
سُورَةُ الْكَهْفِ
۵۸۔ وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِرَ بِأَيْتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِيَ مَا
قَدَّمَتْ يَدَهُ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي أَذَانِهِمْ وَقُرًا وَ
إِنْ تَدْعُهُمْ إِلَى الْهُدَى فَلَنْ يَهْتَدُوا إِذَا أَبَدًا -
ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس کو نصیحت کی گئی اس کے رب کی آیتوں سے پھر منہ پھیر
لیا ان سے اور بھول گیا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا (اپنی بدکاریاں ) ہم نے ان کے دلوں پر
پر دے ڈال دیئے ہیں اس لئے کہ وہ قرآن کو نہیں سمجھتے اور ان کے کانوں میں بہرا پن ہے (حق
سننے سے) اور اگر تو ان کو ہدایت کی طرف بلائے تو بھی وہ ہرگز ہدایت نہ پائیں گے کبھی۔
تفسیر ۔ ڈیر ۔ یاد دلائی جاتی ہیں۔
مَا قَدَّمَتْ يده - ہر شخص اپنے اعمال کا محاسبہ کرے اور انصاف سے سوچے تو وہ اپنی قیمت
آپ لگا سکتا ہے۔
اكنة - روک ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ ۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)
۵۹ - وَ رَبُّكَ الْغَفُورُ ذُو الرَّحْمَةِ لَوْ يُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ
الْعَذَابَ بَلْ لَهُم مَّوْعِدُ لَنْ يَجِدُ وَا مِنْ دُونِهِ مَوْبِلًا -
ترجمہ ۔ اور تیرا رب بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا رحمت والا ہے اگر ان کو پکڑتا ان کے کئے پر تو
جلدی ان پر عذاب کر دیتا بلکہ ان کے لئے ایک میعاد ہے جس کے سوا کہیں وہ پناہ نہیں پاسکتے ۔
تفسیر موعد ۔ وعدہ کا موقع ہے۔
مَوْبِلا ۔ جہاں آخر جانا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)
۶۱ - وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتْهُ لَا أَبْرَحُ حَتَّى ابْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ أَوْ
امْضِيَ حُقُبًا -
ترجمہ ۔ (کیا تمہیں موسیٰ کا قصہ یاد نہیں) جب اس نے اپنے جوان سے کہا میں نہ بیٹھوں گا جب تک
نہ پہنچ جاؤں دو دریاؤں کے ملنے کے مقام تک یا چلتا رہوں گا سالہا سال ۔

حقائق الفرقان
۴۵۹
سُورَةُ الْكَهْفِ
تفسیر۔ کسی کتاب البی کلام یا عظیم الشان شخص کی کسی بات کے معنے کرنے کے واسطے ضروری ہے کہ
جس موقع کی کلام ہو وہاں کی آب و ہوا اور اس قوم کی عادات اور حالات اور وہاں کے جغرافیے کے مفسر
کو صحیح علم ہو۔ ورنہ آئندہ آنے والی نسلوں کے واسطے ایک ابتلاء انگیز غلطی کا اندیشہ اس مفسر کے بیان سے
لگ جانے کا احتمال ہے۔ مثلاً ایک کتاب صدائق العشاق میں لکھا ہے کہ ایک شخص جہاز پر سوار تھا۔
کار قضاء جہاز ڈوب گیا۔ وہ شخص ایک تختہ پر چمٹارہا۔ اور تختہ رفتہ رفتہ کشمیر میں جالگا۔ آج جغرافیہ دان اس
بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ سمندر میں جہاز کہاں اور کشمیر کہاں۔ ایسا ہی اس رکوع میں مجمع البحرین کے متعلق بھی
بعض نے لکھا ہے کہ یہ وہ مقام ہے کہ جہاں روما روم اور فارس کے دریا ملتے ہیں۔ حالانکہ امیہ ۔ حالانکہ ایسی کوئی جگہ ان
ممالک میں نہیں ۔ جہاں تک میں نے اس معاملہ میں غور کیا ہے۔ مجمع البحرین یا تو وہ مقام ہے جہاں
نیل ازرق اور نیل ابیض باہم ملتے ہیں ۔ مصر میں ایک شہر خرطوم نام مشہور ہے۔ اس کے قریب ایک
جگہ سنار نام ہے۔ یہاں دریائے نیل کی دو شاخیں ملتی ہیں ۔ اسی مقام کا نام مجمع البحرین ہے۔ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کا قیام فرعون کے ساتھ جنگ کرنے سے پہلے مصر میں ہی تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام
سے کسی نے پوچھا تھا کہ هَلْ اَعْظَمُ مِنْكَ؟ کیا تجھ سے بڑا بھی کوئی آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے
معلوم نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک ہے۔ اس پر حضرت موسی نے عرض کی کہ كَيْفَ لِي السَّبِيل
إلى لقيه ؟ اس سے ملاقات کی کیا راہ ہے۔ حکم ہوا کہ ایک مچھلی لے لو۔ اپنے جوان جوان منی مخلص یوشع کو ساتھ
لیا اور حکم تھا۔ جہاں مچھلی گم ہو گی وہاں وہ ملے گا۔ یہ ایک نشانی تھی ۔
لا ابرمح ۔ نہیں ٹلوں گا ۔ نہ رکوں گا۔
حقبا ۔ اس لفظ حقہ کے تین معنے آئے ہیں ۔ ایک برس ۔ ستر برس ۔ اتنی برس ۔ مدت دراز
پر بھی بولتے ہیں۔
صوفیاء نے اس سے ایک نکتہ نکالا ہے کہ ایک ہی مدرسہ میں پڑھنے سے انسان کے خیالات میں
وسعت نہیں ہوتی ۔ میں بھی پسند کرتا ہوں ۔ کہ آدمی چل پھر کر دیکھے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔
علم
حدیث کے پڑھنے سے بھی بہت سے د دینی معلومات دمات بڑھتے ہیں اور محن اور مختلف مشائخ کی صحبت سے

حقائق الفرقان
٤٦٠
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
اس کے فہم میں مدد ملتی ہے ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیا ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲ ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)
وَ إِذْ قَالَ مُوسى مجوسی مخاطب ہیں سلطنتیں دو بڑی ہیں۔ حضرت موسیٰ کے وقت کیانی۔
۲
حضرت نبی کریم کے وقت ساسانی تھے۔ دانیال نبی کی پیشگوئی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ دو سینگوں
والا مینڈھا۔
مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ - نیل ابیض ، نیل ازرق مراد ہو سکتے ہیں۔ خرطوم پر ۔ میرے نزدیک وہ
اصل مراد ہے۔ جہاں دین و دنیا کی بہتری تھی ۔ یہ معراج ہے حضرت موسیٰ کا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۵)
٦٢ - فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي
الْبَحْرِ سَرَبًا -
ترجمہ ۔ پھر وہ جب دونوں دریاؤں کے یا سنگم اجتماع یا ملنے کی جگہ پر پہنچے بھول گئے اپنی مچھلی تو اس
نے اپنا راستہ لیا دریا میں سرنگ کی طرح۔
تفسیر ۔ نَسِيَا حُوتَهُما ۔ دونوں سے نسبت کی ہے۔ حالانکہ مچھلی صرف یوشع کے پاس تھی۔
عربی میں ایسا آ جاتا ہے۔ جیسا کہ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا (التحریم ۵) قَلْبَا كَمَا نہیں فرمایا۔
سربا - چلا جانا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)
بھونی مچھلی کا پتہ قرآن میں نہیں۔ اور نہ احادیث صحیحہ میں اور نہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بھونی مچھلی
زندہ ہو جاوے۔
اس قصہ میں تین واقعات کا ذکر ہے۔ جو خود موسیٰ علیہ السلام کے کاموں کے قریب قریب تھے
قرآن کریم میں ہے۔ فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا (الكهف: ۶۲) جب وہ ملنے کے
موقع پر پہنچے۔ مچھلی کو بھول گئے ۔ بتاؤ اس میں بھونی ہوئی مچھلی اور اس کی زندگی کا ذکر کہاں ہے۔ کیا
تمہارا سفید جھوٹ ثابت نہیں ہوا۔ اس میں تو اتنا ہی ذکر ہے کہ مچھلی ان کی یاد سے اُتر گئی اور ندی میں
ا تمہارے دل اللہ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔

حقائق الفرقان
۴۶۱
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
چلی گئی ۔ اور یہ ان کے لئے مقرر نشان تھا کہ جہاں اُنہیں مچھلی کو بھول جانے کا واقعہ پیش آئے گا
وہاں وہ مرد خدا انہیں ملے گا۔ سوایسا ہی ہوا خدا تعالیٰ نے جو غیب سے انہیں ایک نشان دیا تھا۔ وہ پورا
ہوا۔ یہ ایسے واقعات ہیں جو مردان خدا کی سوانح زندگی میں ملتے ہیں اور یہ ایسے واقعات ہیں کہ اُن
سے سالکان منازل الہیہ کے قلوب و ایمان تازہ ہوتے ہیں ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۲۸، ۲۲۹)
١٣ - فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتْهُ اتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هُذَا
نَصَبا -
ترجمہ ۔ پھر جب آگے بڑھ گئے تو موسیٰ نے اپنے جو ان سے کہا ہما را ناشتہ لاؤ بے شک ہم نے یہ آج
کے سفر میں تکلیف اٹھائی ۔
تفسیر - اتنا غَدَاءنَا ۔ ایک بات سے دوسری بات یاد آتی ہے۔ کھانے سے مچھلی کا خیال آیا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۵ )
نصبا - حدیثوں میں آیا ہے کہ مَا وَجَدَا نَصَبًا إِلَّا إِذَا جَاوَزَا تھکان اس وقت معلوم ہوا
جبکہ اصل مقصد کی جگہ سے آگے چل پڑے۔ یہ انبیاء علیہم السلام کے نور فراست پر دلیل ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۴ ۲ رمارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۹)
۶۴ - قَالَ أَرَعَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا
انْسَنِيهُ إِلَّا الشَّيْطَنُ أَنْ اَذْكُرَهُ وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا ۔
ترجمہ ۔ جوان نے کہا آپ نے یہ دیکھا جب ہم نے آرام پایا پتھر کے پاس تو ( جناب ) میں
مچھلی بھول گیا اور یہ شیطان ہی نے مجھے بھلا دیا ہو گا کہ میں اس کا تذکرہ کروں آپ سے اور مچھلی
نے اپنا راستہ لیا دریا میں کیسا تعجب ہے۔
تفسیر ۔ ادویت ۔ آپ کو خبر بھی ہے۔
عجبا ۔ عجیب بات ہے۔ (جدا کلمہ ہے ) یا یہ کہ مچھلی کا گم ہو جانا ایک عجیب بات ہے۔

حقائق الفرقان
۴۶۲
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
انسنيه - صرفی نکتہ ہے کہ ضمیر غائب کے ماقبل زیر یای ہوتوہ پر زیر ہوتی ہے اور اگر یہ نہ ہو تو
پھر پیش ۔
اس جگہ اعتراض کیا گیا ہے جس کا جواب یہ ہے کہ جہاں توجہ دلانی مقصود ہو یا کسی کی تقبیح وہاں
غیر فصیح الفاظ لاتے ہیں ۔ چنانچہ یہاں شیطان کی تقلیح مطلوب ہے۔
فائدہ ۔ آج کل لوگ نسیان کی بہت شکایت کرتے ہیں ۔ امام شافعی صاحب فرماتے ہیں۔ ۔
شكوت إلى وكيع سوء حفظی فاوصاني إلى ترك المعاصي
فان الحفظ فَضْلُ مِنْ الهِ و فضل الله لا يُعطى لعاصى
ترجمہ۔ میں نے وکیع کے آگے حافظہ کی خرابی کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا کہ گناہوں کو
ترک کرو کیونکہ حافظہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور فضل گناہ گار کو نہیں ملتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)
٦٦ - فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا آتَيْنَهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَعَلَّمْنَهُ مِنْ
لَّدُنَا عِلْمًا -
ترجمہ ۔ تو انہوں نے پایا ہمارے بندوں میں سے ایک بندے کو جس کو ہم نے دی تھی خاص اپنے
پاس سے رحمت اور سکھایا تھا ہمارے پاس کا علم ۔
تفسیر - عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا ۔ حضرت خضر جو ملک ہیں بشر نہیں ۔ اور اب بھی بعض ولیوں کو ملتے
ہیں ۔ نبی کریم کے معراج میں انطَلِقُ انطلق آتا ہے۔ یہ مناسبت ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۵)
مِنْ لَدُنَا عِلْمًا - لدنی علم جو خدا کی طرف سے اس کے خاص بندوں کو ہے۔ جیسا کہ اس
گاؤں میں رہنے والے ایک شخص کو بغیر اس کے کہ اس نے سفر کیا ہو یا کسی استاد کی شاگردی کی ہو یا کسی
پیر کی مریدی کی ہو۔ اللہ تعالی نے خود ہی روحانی علوم پڑھا دیئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۹، ۱۶۰)

·

آج 10 میں سے 10 باقی