سُوْرَۃُ الْکَھْفِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 4
حقائق الفرقان
۴۶۳
سُورَةُ الْكَهْفِ
۶۷- قَالَ لَهُ مُوسَى هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَى أَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے ان سے کہا کیا میں تمہاری پیروی کروں اس شرط پر کہ تم مجھے سکھا دو جو تم کو سکھائی گئی
ہے لیاقت کی بات۔
تفسیر - هَلْ اتَّبِعُكَ ۔ یہ حصول علم کے واسطے طریق ادب کے ساتھ سوال کیا گیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰)
۶۸ - قَالَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا -
ترجمہ ۔ اس نے یعنی (عبد صالح ) نے کہا تم میرے ساتھ ہرگز نہ صبر کر سکو گے۔
تفسیر کن تستطيع ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کوفرمایا کہ آپ نے بادشاہ کے گھر میں پرورش
پائی ہے اور مزاج شاہانہ ہے۔ صبر کے رنگ میں میرے ساتھ رہنا مشکل ہوگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۰) ۱۲۱،
اے - قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْتَلْنِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا
ترجمہ ۔ خضر نے کہا اچھا اگر تم میرے ساتھ ہوتے ہو تو مجھ سے کچھ بھی نہ پوچھنا جب تک میں
خود ہی اس کا ذکر نہ شروع کروں تم سے۔
تفسیر - لا تَسْتَلْنِی۔ اس میں ایک ادب سکھایا ہے۔ میں نے اس ایک فقرے سے بہت بڑا
فیض پایا ہے۔ حضرت مرزا صاحب کے سامنے کبھی سوال کرنے میں میں تقدیم نہ کرتا تھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۰)
۷۲- فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ خَرَقَهَا ۖ قَالَ آخَرَقْتَهَا
لِتُخْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا -
ترجمہ ۔ پھر دونوں چلے یہاں تک کہ کشتی میں سوار ہوئے تو خضر نے کشتی کو پھاڑ دیا ۔ کہا کیا تم
نے اس کشتی کو پھاڑ دیا تا کہ کشتی والوں کوڈ با دو یہ تو تم نے خطر ناک بات کی ۔
تفسیر - خرقها ۔ اُسے توڑ دیا۔
حقائق الفرقان
۴۶۴
سُورَةُ الْكَهْفِ
امرا - بہت بڑی بات۔ خطرناک ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰)
۷۴۔ قَالَ لَا تُؤَاخِذُنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقُنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا آپ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیں اور نہ میرے کام میں مجھ پر سختی کریں۔
تفسیر - بِمَا نَسِيتُ ۔ اس لئے کہ میں بھول گیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰)
۷۵- فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا لَقِيَا غُلْمًا فَقَتَلَهُ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً
بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكُرًا -
ترجمہ ۔ پھر دونوں چلے یہاں تک کہ ایک جوان سے ملے تو خضر نے اس کو مار ڈالا ، موسیٰ نے کہا تم
نے بے عوض ایک پاک نفس کو مار ڈالا ۔ یہ ایک نا پسند چیز تم لائے۔
تفسیر - علما - جوان - طَرَ شَارِبہ۔ جس کی مونچھیں بڑی بڑی ہوا سے ہلتی ہوں۔
زكية - بے قصور ۔
قتله - مار ڈالا اس کو ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخہ ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰)
۷۸- فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةِ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ
يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَ فَأَقَامَهُ قَالَ لَوْ شِئْتَ
لَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا -
ترجمہ ۔ پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب دونوں پہنچے ایک گاؤں والوں کے پاس تو وہاں کے
گاؤں والوں سے کھانا مانگا تو گاؤں والوں نے اُن کی مہمانی سے انکار کر دیا پھر اس گاؤں میں
ایک دیوار پائی جو گرا ہی چاہتی تھی تو اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو اس پر
اُجرت لے سکتے تھے ۔
تفسیر - اسْتَطْعَمَا ۔ ایک دفعہ مجھے بھی ایسا موقع پیش آیا۔ کسی نے مجھے کہا۔ مانگ لو۔
حقائق الفرقان
۴۶۵
سُورَةُ الْكَهْفِ
قرآن مجید میں استطعما آیا ہے میں نے کہا انہیں کب مل گیا تھا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه (۴۶۵)
۷۹- قَالَ هُذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ
عَلَيْهِ صَبْرًا -
ترجمہ ۔ خضر نے کہا یہ میرے اور تیرے درمیان جدائی ہے میں تم کو قریب ہی بتائے دیتا ہوں اُن
باتوں کی حقیقت جن پر تم صبر نہ کر سکے۔
تفسير تأويل - حقیقت۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۱)
۸۰ - اما السَّفِينَةُ فَكَانَتْ لِمَسْكِينَ يَعْمَلُونَ فِي الْبَحْرِ فَأَرَدْتُ أَنْ
اعِيبَهَا وَكَانَ وَرَاءَهُمْ مَّلِكُ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًا -
ترجمہ - کشتی جو تھی وہ چند بے کسوں کی تھی کام کرتے تھے دریا میں تو میں نے چاہا اس کو عیب دار کر دوں
کیونکہ ان کے آگے ایک بادشاہ تھا جو پکڑتا تھا ہر ایک کشتی کو زبر دستی ۔
تفسیر فَكَانَتْ لِمَسْكِينَ ۔ فقراء و مساکین میں فرق ہے۔ فقیر کا ترجمہ محتاج ۔ محتاجی کی کئی
قسم ہیں ۔ مثلاً روٹی نہیں ۔ سرما میں لحاف نہیں ۔ خرچ کم ہو گیا ۔ وہ چاہے خواہ گھر میں امیر ہی ہو۔
باقی رہا مسکین ۔ قابل ترقی آدمی ہے۔ ترقی کا سامان نہیں ۔ مثلاً جلد سازی جانتا ہے۔ سامان نہیں۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۵)
- وَ أَمَّا الْغُلَمُ فَكَانَ آبَاهُ مُؤْمِنَيْنِ فَخَشِيْنَا أَنْ يُرْهِقَهُمَا طُغْيَانًا وَ كُفْرًا -
ترجمہ ۔ اور وہ جوان کہ اس کے ماں باپ ایماندار تھے تو ہم ڈرے کہ ان کو عاجز کرے گا سرکشی اور
کفر کر کے۔
تفسیر - يرهقهما ۔ ان دونوں کے ذمے مڑھ دے۔
اس بیان میں تین باتوں پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اعتراض کیا ہے ۔
حقائق الفرقان
۴۶۶
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
(1)۔ کشتی کے توڑنے پر (۲)۔ لڑکے کے قتل پر۔ (۳)۔ بے مزدوری لینے کے دیوار بنانے
پر۔ حالانکہ یہ ہر سہ واقعات خود حضرت موسیٰ علیہ السلام کے گھر میں ہو چکے ہیں۔
لتغرق (الكهف : (۷۲) کا اگر کوئی خوف تھا تو کیا موسیٰ کی ماں نے خود موسیٰ کو دریا میں نہیں
بہا دیا تھا۔ کیا دریا میں بہا دینے سے حضرت موسیٰ " غرق ہو گئے تھے۔ اس کے بعد فرعون کے
وقت خود حضرت موسیٰ نے ساری قوم کو دریا میں ڈال دیا تھا۔ جہاں بظاہر غرق آب ہو جانے کا
خوف تھا۔ ایسا ہی حضرت موسیٰ نے مدین میں کنویں پر عورتوں ( کے مویشیوں ) کو پانی پلایا اور
بغیر کسی مزدوری لینے کے خود ہی ان کا کام کر دیا پھر قبطی کے قتل کے وقت اور ( بعد ازاں قارون
کے قتل کے وقت ) ایک جان کو بلا وجہ مار دیا تھا۔
دراصل یہ بیان گونه حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معراج کا ہے۔ اس معراج میں وہ عبد بطور
ایک فرشتے کے ساتھ تھے ۔ اور راہ کے خضر تھے ۔ اور یہ سب باتیں آئندہ واقعات کا بیان کرتی
ہیں۔ ان میں سمجھایا گیا کہ تمہیں ایک ظالم بادشاہ کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا اور اس سے اور اس
کے لشکر سے بچنے کے واسطے تمہیں دریا عبور کرنا پڑے گا اور پھر جنگ کرنی پڑے گی جس
میں بہتوں کو قتل کرنا ہوگا۔
دیوار کا معاملہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ البرکات و السلام ایک صالح نبی تھے۔ ان کے دو بیٹے
تھے۔ ایک بنی اسحاق ۔ ایک بنی اسمعیل ۔ حضرت ابراہیم کے دین کولوگوں نے جب خراب کر دیا تو وہ
دیوار ان کی گرنے کو تھی۔ اس کی حفاظت کے واسطے اللہ تعالیٰ نے دو نبی بھیج دیئے ۔ حضرت موسیٰ اور
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ یہ اس دیوار کو اٹھانے والے تھے اور اس طرح وہ پاک
تعلیمات کا خزانہ محفوظ رہا۔
اس واقعہ کے معراج ہونے کی اس بات سے بھی تائید ہوتی ہے کہ یہودیوں میں اب تک ایک
پرانی کتاب چلی آتی ہے جس کا نام ہے معراج موسیٰ ۔ اس میں جس فرشتے کو حضرت موسیٰ کا رہبر بتلایا جاتا
ہے اسی کا نام خضر لکھا ہے۔
لے تا کہ کشتی والوں کو ڈبا دو۔
( دیکھو انسائیکلو پیڈیا بلیکا حروف موسیٰ ۔ دایا کے پس )
کریں
حقائق الفرقان
٤٦٧
سُورَةُ الْكَهْفِ
فائدہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی معراج میں آئندہ کے واقعات بتلائے گئے تھے۔
مگر حضرت موسی" تو درمیان میں بول پڑے۔ اس واسطے سلسلہ لمبانہ چلا۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے صبر سے کام لیا۔ اس واسطے بہت سے نظار ہائے قدرت در ہائے قدرت دیکھے۔
نکتہ معرفت ۔ ان آیات میں جہاں کسی عیب کا ذکر ہے۔ وہاں صیغہ واحد متکلم کا استعمال کیا
گیا ہے مثلاً أَرَدْتُ۔ میں نے ارادہ کیا اور جہاں عیب و صواب ملا ہے۔ وہاں فرمایا أَرَدْنَا ۔ اور
جہاں بالکل خوبی ہی خوبی ہے ۔ وہاں کہا ہے ۔ آرا در بك - تیرے رب نے ایسا ارادہ کیا ہے۔ اس
میں ایک طریق ادب سکھایا ہے۔ حضرت ابراہیم کا بھی یہی طریقِ عمل ہے۔ چنانچہ فرمایا وَ اِذَا
مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (الشعراء: ۸۱) جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ اللہ تعالیٰ مجھے شفاء دیتا ہے ۔ مرض کو
اپنی طرف نسبت کیا اور شفاء کو اللہ تعالیٰ کی طرف۔ یہ طریق ادب طریق انبیاء ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۱)
۸۴ - وَيَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ قُلْ سَاتْلُوا عَلَيْكُمْ مِّنْهُ ذِكْرًا -
ترجمہ ۔ اور اے محمد ! تجھ سے پوچھتے ہیں ذوالقرنین کا حال تو کہہ دے میں قریب ہی پڑھ سناؤں گا
اس کا حال۔
تفسیر۔ تجھ سے ذوالقرنین ( دو سینگ والے) کی بابت پوچھتے ہیں ۔ تو کہہ میں ابھی اس
کا قصہ تمہیں سناتا ہوں ۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۸ حاشیہ )
( یہ ) قصه کتاب دانیال کے ایک مشکل مقام کی تفسیر ہے۔ سنیئے ۔ دانیال کی کتاب میں جو
بائبل کے مجموعہ میں ستائیسویں کتاب ہے۔ اس کے آٹھ باب ۴ آیت میں حضرت دانیال نبی کا
مکاشفہ ہے۔ دانیال کی نبوت اور اس کا مکاشفہ آپ کے نزدیک کیسا ہی ہو اور کچھ ہی وقعت کیوں نہ
رکھے۔ الا یہود اور عیسائیوں میں جو قصہ ذوالقرنین کے سائل اور مجیب کے مخاطب تھے۔ یہ مکاشفہ
صحیح اور دانیال کی کتاب صحیح اور مسلم ہے۔ اور اس مکاشفہ میں یہ بات مندرج ہے۔
تب میں نے اپنی آنکھ اُٹھا کر نظر کی ۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ ندی کے آگے ایک مینڈھا کھڑا ہے
حقائق الفرقان
٤٦٨
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
جس کے دو سینگ تھے ۔ اور وہ دو سینگ اونچے تھے۔ اور ایک دوسرے سے بڑا تھا
پھر دانیال کو جبرایل نے اُس مکاشفہ اور خواب کی تعبیر بتائی کہ
مینڈھا جسے تو نے دیکھا کہ اس کے دو سینگ ہیں سو وہ ماد اور فارس کی بادشاہت ہے
(دانیال ۸-۲۰)
قرآن نے اسی بادشاہ کا تذکرہ کیا اور نہایت راست اور صاف فرمایا ہے ۔ اس میں کوئی
دور از قیاس بات مندرج نہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۸،۵۷)
جیسا میں نے کامل یقین سے بلا کسی تردد کے اصحاب کہف کا ذکر کیا تھا کہ وہ کون ہیں۔ اس سے
بھی بڑھ چڑھ کر یقین کے ساتھ میں تمہیں ذوالقرنین کا حال سناتا ہوں۔ ان آیات میں یہود اور مجوسی
دونوں کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ حضرت نبی کریم کی نبوت کی مفصل پیشگوئی بائیبل ، دانیال نبی کی کتاب
میں ہے۔ اس کے باب ۸ آیت ۴ کو ملاحظہ کرو۔ اس میں دو سینگ والے ایک مینڈھے کا ذکر ہے جو
چھر
پورب پچھم میں اپنا سر مارتا تھا۔ پھر ایک سینگ والا بکرا آیا ہے۔
جس نے دو سینگ والے کو ٹکر مار کر پاش پاش کر دیا۔ اس کے بعد گیارہ سینگ والے کا ذکر
ہے۔ جس میں نبی کریم کی آمد آمد ہے۔ یہ سب حضرت دانیال کا کشف تھا۔ یہود نے اس کے متعلق
سوال کیا تھا کہ دو سینگ والے بکرے کا جو ذکر تو ریت میں ہے اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۶۱)
يَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ ۔ تجھ سے پوچھتے ہیں ذوالقرنین کو یہ وہی دو سینگ کا مینڈھا ہے
جسے دانیال نے خواب میں دیکھا۔ دیکھو دانیال ۸ باب ۴۔ نبی مغرب نے بتا یا دو سینگ والا مینڈھا
جسے دانیال نے خواب میں دیکھا۔ وہ ایک بڑا بادشاہ ہے جس کا تسلط ایک خاص زمین کی مشرق اور بڑا
مغرب میں ہوا۔
۔۔۔۔۔ اس کا نام کیقباد بھی مشہور ہے جو مشرق اور مغرب میدیہ اور ایلام یعنی ایران و فارس کا
میچ سے پانچ سو پینتیس سال پہلے میں مسیح سے پانچ سو پینتیس سال پہلے میں مادی قوم کا بادشاہ تھا۔
فصل الخطاب المقدمه اهل الكتاب حصہ اول صفحه ۱۶۵)
حقائق الفرقان
۴۶۹
سُورَةُ الْكَهْفِ
قرن کے معنے شجاعت وقوت کے ہیں۔ جانوروں کے سینگ کو بھی قرن اس لئے کہتے ہیں کہ وہ
سینگ ان کی قوت میں مدد دیتے ہیں۔ مید و فارس کے بادشاہ چونکہ دو ملتیں اپنے ماتحت رکھتے تھے
اور بلاد کی ماتحتی سے بادشاہوں کو قوت ہوتی ہے۔ اس لئے ان کے بادشاہوں کو خصوصا اُن کے پہلے
بادشاہ کو ذوالقرنین کہا ہے۔ دیکھو دانیال باب ۸ آیت ۴۔ اور اس کے ساتھ آٹھ باب کی آیت ۲۰۔
جس میں تفصیل کی ہے اور سکندر رومی کو دانیال کی کتاب میں ایک سینگ کا بکرا کہا ہے۔ دیکھو دانیال
باب ۸-۶ اور آیت ۲۱ جس کا ترجمہ یہ ہے وہ بال والا بکرا یونان کا بادشاہ اور وہ بڑا سینگ جو اس کی
آنکھوں کے درمیان ہے۔ سو اس کا پہلا بادشاہ ہے۔ یہ وہی میخوار سکندر ہے۔ جس نے تمہارے ملک
کو بھی زیروز بر کر دیا تھا اور مکہ معظمہ اس کی دست و برد سے محفوظ رہا۔ گو بد قسمت مسلمانوں کیلئے اس
کے مشیر سلطنت ارسطو کی غلط منطق اور اس کا وہمی فلسفہ اب تک نو جوانانِ اسلام کا بر باد کن اور
موجب جہالت ہو رہا ہے۔ کاش وہ ردّ المنطقیین شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور تحریم المنطق امام سیوطی کو
پڑھیں یا کم سے کم غور کریں کہ ان کو ایسی منطق سے دین و دنیا میں کیا مل رہا ہے جس کو پڑھتے ہیں۔
غرض اس مید و فارس کے بادشاہوں سے پہلے اس بادشاہ نے اپنی حفاظت کے لئے بہت سی
تدبیریں کیں ۔۔۔۔۔ اس نے دور دراز ملکوں کا سفر کیا اور ملک کی دیکھ بھال کی ۔ اس کے مغرب کی
طرف اس وقت دلدلیں کنارہ ہائے بحیرہ خضر تھیں۔ اس وقت جہاز رانی کا پورا سامان کہاں تھا اور
کناروں پر ایسے عمدہ گھاٹ کہاں تھے۔ جیسے اب روز بروز ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ہاں تم لوگوں کا
احمقانہ خیال ہے کہ پرانے زمانہ میں ہی سٹیمر، تار وریل وغیرہ فنون تھے ۔ اور ان کے موجد آریہ
ورتی تھے۔ جس لفظ کا ترجمہ تم نے جا کر دیکھا کیا ہے ۔ وہ لفظ وَجَدَهَا تَغْرُبُ ہے۔ اس کے معنے
ہیں اس نے سورج کو ایسا معلوم کیا اور اس کی آنکھ سے ایسا معلوم ہوا کہ وہ دلدل میں ڈوبتا ہے۔
اب سوچو یہ لفظ ایسا صاف ہے کہ اس میں ذرا اعتراض کا موقع نہیں ۔ اس نظارہ کو ہر شخص ہر روز اپنی
آنکھوں سے دیکھتا ہے کہ سورج اُسے اگر جنگل میں ہو تو درختوں میں ڈوبتا نظر آتا ہے۔ اور اگر
حقائق الفرقان
٤٧٠
سُورَةُ الْكَهْفِ
سمندر میں ہو تو پانی سے نکلتا اور آخر پانی میں ہی ڈوبتا نظر آتا ہے۔ ایسے بدیہی نظاروں پر اعتراض
کرنا سوائے اندھے کے اور کس کا کام ہے۔
ایک قابل قدر لطیفہ اور باریک نکته: الْقَرْنُ مِنَ الْقَوْمِ سَيَّدُهُمْ - قرن سردار کے معنی میں بھی
آتا ہے اور قرن سو برس کو بھی کہتے ہیں۔ یہ امر صاحب قاموس اللغہ نے بھی لکھا ہے۔ یہ معنی بہ نسبت
اور معنوں کے جو زمانہ کے متعلق اہلِ لغت نے کئے ہیں بہت صحیح ہیں ۔ کیونکہ حدیث میں آیا ہے
کہ نبی کریم نے ایک غلام ( جوان یالڑ کے ) کو کہا تھا عِش قَرْنا تُو ا یک قرن زندہ رہ تو وہ ایک سو
سال زندہ رہا۔ اور علی رضی اللہ عنہ کو بھی ذوالقرنین کہتے ہیں ۔ کیونکہ نبی کریم نے فرمایا ہے ان لك
بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَإِنَّكَ لَذُو قَرْنَيْهَا که تو دونوں طرف جنت کا بڑا بادشاہ ہوگا ۔ ظاہر میں تو یہ بات
اس طرح صادق ہو گئی کہ آپ اپنے عہد مبارک میں عراقین کے مالک تھے اور دجلہ و فرات و
جیحون وسیمون آپ کے تحت حکومت تھے۔ اور اب بھی مدعیان اتباع مولی مرتضیٰ علیہ السلام ہی اس ملک
کے اکثر حصہ کے مالک و حاکم ہیں۔ اور صحیح مسلم میں اس ملک کو جنت عدن کہا ہے پس ان روایات
سے جن کو لغت والوں نے بیان کیا ہے ذوالقرنین کے معنی وسیع ہو گئے یہاں تک کہ اس امت میں بھی
ایک ذوالقرنین گزرا۔
اب ہم اپنے عہد مبارک میں جو دیکھتے ہیں۔ تو اس میں ایک امام ہمام اور مہدی آخرالزمان
عیسی دوران کو پاتے ہیں کہ وہ بلحاظ اس معنے قرن کے جس میں سو برس قرن کے معنی لئے گئے ہیں
ذوالقرنین ہے۔ جیسے ہمارے نقشہ سے ظاہر ہے اور اس قدر دونوں صدیوں کو اس ذوالقرنین نے
لیا ہے کہ ایک سعادت مند کو اعتراض کا موقع نہیں رہتا بلکہ حیرت اور یقین ہوتا ہے کہ یہ کیسی
آیۃ بینہ اور دلیل نیز اس امام کیلئے ہے۔ اور اس ذوالقرنین نے بھی نہایت مستحکم دیوار دعاؤں
اور حج و دلائل نیرہ کی بلکہ یوں کہیں کہ مسئلہ وفات مسیح اور ابطال الوہیت مسیح کی بنادی ہے کہ اب ممکن
ہی نہیں ۔ یا جوج ماجوج ہماری جنت اسلام پر حملہ کر سکیں اور کبھی اس میں داخل ہو سکے۔ فجزاہ اللہ پر ہو
احسن الجزاء عن الاسلام والمسلمین سعدی نے مال و زر کو بھی سڈ بنایا تھا مگر وہ سڈ کیا سد
حقائق الفرقان
تھی ۔ جیسے سعدی علیہ الرحمۃ نے کہا ہے
17 لد
ترا سد یا جوج کفر از زراست
سنہ پیدائش حضرت صاحب مسیح موعود و مہدی ۱۸۳۹ء
سُورَةُ الْكَهْفِ
عمر حضرت صاحب
سن عیسوی
کس سن کی ایک صدی کا اختتام اور دوسرے کا
آغاز ہوا۔
1
الدة
۵۶۰۰ یهود
V
١٨٤ء
۲۶۰۰ رومی
۹
۱۸۴۸ء
۹۰۰ بکرمی
الد
الله
۱۸۵۲ء
۱۹۰۰ عیسوی انطاکیه
۱۸۵۳ء
۲۰۰ بنونضر
۱۶
۲۳
۲۷
۲۹
۳۱
۱۸۵۵ء
۹۰۰ حبولین عیسوی
١٨٦٢ء
۱۹۰۰ ہسپانی
١٨٦٦ء
مکابیز
VAVI
ء
۲۳۰۰ مٹانک سائیکل
اء
۱۹۰۰ اکشن
الله له
۱۸۷۳ء
۹۰۰ اکتیسی
۳۶
۱۸۷۵ء
صوریه
لد۔
67vi
۱۸۰۰ تباہی یوروشلم
۴۳
۱۸۸۲ء
۳۰۰ ہجرى على صاحبها التحية والسلام
لده
۱۸۸۴ء
۰۰ ڈایو کلیشن
۴۶
۱۸۸۵ء
۳۹۰۰ ابراهیمی
12
١٩٠٠ء
۱۹۶۰۸۵۳۰۰۰ آریه
(نورالدین کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۵۱ تا ۲۵۳)
(نوٹ : کتاب نورالدین ۲۷ فروری ۱۹۰۴ ء مطبع ضیاء الاسلام قادیان کے صفحہ ۱۷۰۔اے اسے
مندرجہ بالا نقشه نقل بمطابق اصل ہے ۔ بعد کی تحقیق سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
سن ولادت ۱۸۳۵ء ثابت ہو چکا ہے اس لئے سن ولادت ۱۸۳۹ ء کی بجائے ۱۸۳۵ء اور اسی کے
مطابق دی ہوئی عمر میں ہر جگہ ۴ سال کا اضافہ سمجھا جائے ۔ سید عبد الحئی )
لد
ولد
۵۶
۵۹
٦١
۶۳
۶۹
۵۱
۵۳
۵۵
۵۱
۵۳
۵۳
لدما
لد ٧
حقائق الفرقان
الدكة
قاله vi
سمان آماده
و الله ۔۔
لد 47
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
Svvi
۶
۱۰۰ جولین
۱۸۸۸ء
۲۲۰۰ مقدونی
١٨٩٠ء
به صدونیه
١٨٩٢ء
۵۹۰۰ منڈین
۱۸۹۲ء اء
۷۰۰ به قسطنطنیہ ملکی
۷ مالد
۳۰۰ فصلی
۱۸۹۵ء
صعودی
۱۸۹۸ء
۷۰۰ به سکندری
١٩٠٠ء
۱۹۰۰ عیسوی
١٩٠٢ء
۵۰۰ یونانی منڈین
۱۹۰۸ء
انطاقیہ مذہبی
١٨٩٠ء
اء
۳۰۰ فصلی الهی
۱۸۹۲ء
۳۰۰ فصلی
حقائق الفرقان
۴۷۳
سُورَةُ الْكَهْفِ
آگ کو لڑائی سے عجیب تعلق ہے۔ پہلے جب لڑائی کے مشورہ کیلئے دعوت ہوتی تھی تو یہی آگ
ہی جلائی جاتی تھی۔ پھر پہاڑ پر الاؤ۔ یہ بھی آگ ہی ہے۔ تیروتلوار کو درست کرنے کیلئے بھی آگ ہی
چاہیے پھر بندوق توپ یہ سب آگ ہی ہیں ۔
خود رائی خود پسندی مسلمانوں میں بہت بڑھ گئی ہے ۔ وہ کسی سے مشورہ ہی نہیں کرتے اور
اپنے مخالف رائے سننے کی تاب ہی نہیں رکھتے۔ سستی ، کاہلی ، باہمی رنجشیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔
جیسا مجھے ایک اور ایک دو پر یقین ہے اسی طرح مجھے اس بات پر یقین ہے کہ یا جوج ماجوج وہ
قومیں ہیں جو کشمیر ایران بخارا کے شمال میں ہیں ۔ چین کی دیوار ، یورال کی آرمینیا اور
آذر بائیجان کے درمیان کی دیوار ان قوموں کے حملوں کے روکنے کیلئے بنائی گئی۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۲)
۸۵ - إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَهُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا -
ترجمہ ۔ ہم نے اس کو قدرت دی تھی ملک میں اور اس کو دیا تھا اکثر ضروری سامان ۔
تفسیر - مكنا ۔ طاقت دی تھی ۔ قرن کے معنے طاقت کے ہیں ۔ سورج کے متعلق حدیث
میں آیا ہے فَإِنَّهُ يَطَّلِعُ بَيْنَ قَرْنِ الشَّيْطَنِ ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کے طلوع کے وقت
عبادت اس واسطے منع ہے کہ اس وقت سورج کی پرستش کی شیطنت کا زور آتا ہے۔
مید و فارس کی طاقتوں کے مجموعہ کا نام قرنین ہے۔
مجھے بہت افسوس ہے کہ بہت سے لوگوں نے سینگوں کے متعلق بیہودہ بحث کی ہے کہ وہ سونے
کے تھے یا چاندی کے بعض نے ذوالقرنین سکندر رومی کو قرار دیا ہے۔ یہ غلط ہے اس کے ہاتھ سے
مید و فارس کی سلطنتیں تباہ ہوئیں۔ اسے ایک سینگ کا مینڈھا کہا گیا ہے۔
مِنْ كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا - ہر ایک علم جو اس وقت اس کی سلطنت کے مناسب حال تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۱ - ۱۶۲)
حقائق الفرقان
۴۷۴
سُورَةُ الْكَهْفِ
فاتبع سببا میں سبب کے تین معنے ہیں۔ (۱) علم (۲)۔ پہاڑ کے رستے (۳)۔مناظرہ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ صفحه ۲)
إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ ۔ ہم نے زور دیا اس کو خاص زمین میں اور دیا ہم نے اس کو ہر طرح کا
سامان اور وہ تابع ہوا ایک سامان کا ۔
الارض کا ترجمہ میں نے خاص زمین کیا ہے۔ جاننے والے تو اس کا ستر جانتے ہیں۔ مگر ہم
کھولے دیتے ہیں کہ الف اور لام عربی لڑیچر میں خصوصیت کے معنی بھی دیتا ہے۔ بلکہ عزرا نبی کی
۲
کتاب باب آیت سے جس کا ذکر آگے آتا ہے، اور بھی قرآن کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۵۸)
اسکندر کا نام تمام قرآن میں نہیں ۔۔۔ سورہ کہف میں جس بادشاہ کا ذکر ہے اس کی قرآن نے
تعریف ہی کی ہے۔ اور رومی سکند را یک بت پرست کافر تھا جو شراب خوری میں ہلاک ہوا۔ قرآن
کہیں ٹھہدوں کی تعریف کرتا ہے؟ ۔۔۔ ( و ) کے معنے (صاحب) یا (والا) کے ہیں۔ اور قرنین
تثنیہ ہے قرن کا ۔ قرن کے معنے سینگ ۔ قرنین کے معنے دو سینگ ۔ ذوالقرنین کے معنے دو سینگ
والا ۔ ذوالقرنین کے معنے سکندر ہر گز نہیں ادنی عربی دان سے یہ معنے پوچھ لو۔
فصل الخطاب المقدمه اهل الكتاب حصہ اول صفحه ۱۶۳ ، ۱۶۴)
۸۶ - ۸۷ - فَاتْبَعَ سَبَبًا - حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي
عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا قُلْنَا يُذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَنْ تُعَذِّبَ وَ إِمَّا أَنْ
تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا -
ترجمہ ۔ تو وہ ایک سامان کے پیچھے لگا ۔ یہاں تک کہ جب پہنچا آفتاب کے ڈوبنے کی جگہ تو اس
نے آفتاب کو پایا ( یعنی ایسا معلوم ہوا کہ وہ ڈوبتا ہے بحر اسود میں اور پایا اس کے نزدیک ایک
قوم کو، ہم نے کہا اے ذوالقرنین ! یا تو تو ان کو عذاب دے یا ان سے نیک سلوک کر (یعنی تجھے
اختیار ہے )۔