سُوْرَۃُ الْاَحْزَابِ
حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3
حقائق الفرقان
۴۴۳
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
پس تم بھی رشتہ داروں سے خاص خاص پیار اور محبت کرو کہ خدا ذلت سے بچاوے۔
آپ تو دکھیاروں کے دکھ اٹھاتے ہو اور دکھیوں اور تھکے ماندوں کی مدد کرنے والا خدا کے حضور
ذلیل نہیں ہوتا۔
پھر آپ کے حضور جو لوگ آتے ہیں وہ وہ چیز پاتے ہیں جو جہان میں ان کو میسر نہیں آ سکتی یعنی
خدا کے قرب کی راہیں آپ سے ملتی ہیں۔ اور آپ سچ بولتے ہیں اور ضرورتوں کے وقت آپ ہمیشہ
لوگوں کے شریک ہوتے ہیں ۔ اسی طرح کے لوگ کبھی ذلیل نہیں ہوتے ۔
پس یہ ایسی باتیں ہیں کہ جو سچ طور پر رسول کی رسالت کو ثابت کرتی ہیں۔ یہ کلمہ اس بی بی کے
منہ سے نکلا ہوا ہزاروں ہزار لوگوں کے واسطے راہِ ہدایت ہوا۔ جب لوگ دیکھتے کہ پندرہ برس کی
تجربہ کار بی بی ایسے الفاظ کہتی ہے تو سوائے ماننے کے اور کیا کہہ سکتے ۔
اسی قسم کا پاک نمونہ ہونے کے لئے خدا نے ان آیات میں آگاہ کیا ہے کہ جو عورتیں رسول
کے گھر میں رہتی ہیں ۔ خدمتگار ہوں یا اصیل ہوں ۔ خدا تمہارے لئے چاہتا کہ تمہارا اصل ارادہ
زینت دنیا نہ ہو بلکہ خدا اور رسول کی اتباع اور آخرت کی بھلائی ہو۔
تمہاری غلطی دوہری غلطی نہ ہو کیونکہ غلط کا ر اپنی غلطی کا آپ ہی پھل اٹھاتا۔ پس جس کی غلطی دیکھ
کر دوسروں نے اثر پذیر ہونا ہے ۔ اس کو دو غلطیوں کا پھل ملے گا۔ اسی طرح تمہارے لئے نیکی کے
عوض میں اجر بھی دو ہرا ہے۔ مثلاً اگر ہمارا چال چلن برا ہے تو ہم اول تو خدا کا گناہ کرتے ہیں۔ دوسرا
اپنے امام پر الزام لگاتے ہیں کہ اس کے ہم نشینوں کے اعمال کیسے ہیں۔ تو خود اس کے کیسے ہوں گے۔
پس تم بھی دوہری جواب دہ ہو گی ۔ اول اپنی ذات میں دوسرے وہ نقص بھی تمہارے ذمہ ہے
جو تم کو دیکھ کر دوسری عورتوں نے تمہاری اتباع کا نمونہ گھڑا۔
خدا کی اتباع کرو تا کہ خدا تمہارے کل دلد ہر دور کرے اور تم پر اپنی مہربانی کرے۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی، ۱۰ اگست ۱۹۰۴ صفحه ۸)
حقائق الفرقان
۴۴۴
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
٣١- يُنسَاءَ النَّبِيِّ مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ يُضْعَفُ لَهَا الْعَذَابُ
ضِعُفَيْنِ وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرًا -
ترجمہ ۔ اے نبی کی بی بیو! جو کوئی تم میں سے آئے گی صریح بدکاری کو تو اس کو بڑھ بڑھ کر عذاب دیا
جائے گا۔ دہراد ہرا شہر شہرا اور یہ بات اللہ پر بہت آسان ہے۔
تفسیر - بِفَاحِشَةٍ - ناشائستہ حرکت ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
۳۲- وَمَنْ يَقْنَتُ مِنْكُنَّ لِلَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَا أَجْرَهَا
مَرَّتَيْنِ وَ اعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا -
ترجمہ ۔ اور جو تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گی اور بھلے کام کرے
گی تو ہم اس کو عطا فرمائیں گے اس کا اجر کئی کئی بار ۔ اور ہم نے تیار کر رکھی ہے اس کے لئے عزت
کی روزی ۔
تفسیر وَ اعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا۔ اس میں معرفت کا نکتہ ہے کہ جو بی بی فرماں بردار ہو گی ۔
اسے رزق کریم دیا جائے گا۔ حضرت عائشہ صدیقہ کو اس رزق سے بہرہ وافی ملا۔ جس سے ثابت
ہوا کہ وہ بہت فرماں بردار تھیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۵)
ينسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَااَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ
بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا -
ترجمہ ۔ اے نبی کی بیبیو! تم عام عورتوں کی طرح تو ہو ہی نہیں ۔ جب تم متقی ہو تو ملمع سازی کی باتیں
نہ کرو ( دب کر ) نرم آواز سے بات نہ کہا کرو پھر طمع کرنے لگے گا وہ شخص جس کے دل میں کمزوری
۔
ہے ( منافق بے ایمان ) اور دستور کی بات کہہ دیا کرو۔
تفسیر - فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ - حضرت عائشہ کھل کر بات کہہ لیتی تھیں ۔ یہ اس ارشاد کی تعمیل ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
لَا تَخْضَعْنَ ۔ دبی زبان سے مت کہو۔ ( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
حقائق الفرقان
۴۴۵
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
۳۴ وَ قَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ
الصَّلوةَ وَاتِينَ الزَّکٰوةَ وَأَطِعْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ
الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا -
ترجمہ ۔ اور جمی بیٹھی رہو اپنے گھروں میں اور بناؤ سنگھار دکھاتی نہ پھرو زمانہ جاہلیت کے بناؤ
سنگھار کی طرح اور نمازوں کو ٹھیک درست رکھو اور زکوۃ دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی
فرمانبرداری کرتی رہو۔ اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ دور کر دے تم سے گندگی کو اے گھر والیو! اور تم کو
خوب پاک صاف بنائے ۔
تفسیر - وَلَا تَبَرَّجْنَ - حضرت عائشہ کو ایک جنگ بھی پیش آ گیا مگر اس میں جاہلیت الاولی کی
صورت نہیں۔
رض
لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بی بی ماریہ پہلے عیسائی تھی اور
صفیہ یہودی ۔ اس قسم کے تمام عقیدوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں پاک
ہوئیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ - جاہلوں کی طرح اکھاڑوں میں نہ نکلو۔
اتين الزکوة - عورتوں کو لازم ہے کہ اپنے مال میں سے علیحدہ خود زکوٰۃ دیں۔
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)
أَهْلَ الْبَيْتِ ۔ تین دفعہ قرآن میں یہ لفظ آیا ہے۔ تینوں جگہ بیبیاں ہیں۔ شیعہ پر حجت جو
بیبیوں کو اس میں گنتے نہیں ۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴)
قرآن شریف نے دلائل قیامت بیان کرتے ہوئے ایک لطیف دلیل دی اور وہ یہ ہے۔
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ کہہ دو کہ ان ملکوں کی سیر کرو جہاں انبیاء علیہم السلام جو مصدق قیامت تھے
آئے تھے ۔ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ ( النمل : ۷۰) پس تم دیکھو کہ خدا تعالیٰ اور
اس کے رسولوں سے قطع کرنے والوں کا انجام کیا ہوا یعنی جو لوگ مکذب و منکر قیامت تھے ان
حقائق الفرقان
٤٤٦
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
کے انجام پر نظر کرو ۔ قیامت کا منکر جب قیامت کے قائل کے سامنے بشکل مخالف کھڑا ہوتا ہے
اور مقابلہ کرتا ہے تو منکر ہلاک ہو جاتا ہے جس سے مصدق قیامت کے ساتھ تائید الہی ثابت
ہوتی ہے اور یہی قیامت کی بین دلیل ہے ۔ (الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ صفحه ۵)
٣٦ - إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقُنِتِينَ وَ
الْقُنِتْتِ وَ الصُّدِقِينَ وَالصُّدِقْتِ وَ الصَّبِرِينَ وَ الصَّبِرَاتِ وَ الْخَشِعِينَ وَ
الْخَشِعَتِ وَ الْمُتَصَدِقِينَ وَالْمُتَصَدِّقْتِ وَ الصَّابِمِينَ وَالصُّمْتِ وَ الْحُفِظِينَ
فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظَتِ وَالذُّكِرِينَ اللهَ كَثِيرًا وَ الذَّكِرْتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً
وَ اَجْرًا عَظِيمًا۔
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایماندار مرد اور ایماندار عورتیں اور
فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے
والی عورتیں اور دل سے ڈرنے والے مرد اور دل سے ڈرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے
مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی
شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے
والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتوں ہی کے لئے اللہ نے تیار کر رکھا ہے مغفرت اور اجر عظیم ۔
تفسیر - الْمُسْلِمِينَ ۔ فرماں بردار ۔
الْقُنِتِينَ ۔ قرآن پڑھنے والے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۵)
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمت ۔ ایک دفعہ ایک نواب نے مجھے ( حضرت مولوی نور الدین
صاحب کو ) اپنے مکان پر وعظ کے واسطے کہا۔ جب وعظ کے واسطے میں وہاں گیا۔ تو اس نے بتلایا کہ
ایک طرف بیگمات پردہ کر کے بیٹھی ہیں اور ایک طرف مرد بیٹھے تھے۔ اس وقت میں نے یہ آیت
پڑھی جس میں متواتر ایک لفظ مردوں کے واسطے اور ایک لفظ عورتوں کے واسطے آتا ہے۔ سب لوگ
حقائق الفرقان
۴۴۷
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
۳۸
حیران ہوئے کہ قرآن شریف کیسی جامع کتاب ہے۔ گویا خاص اس وقت اور موقع کے واسطے ایک
خاص آیت پہلے سے قرآن شریف میں رکھ دی ہوئی تھی ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۶)
وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ وَ انْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكُ عَلَيْكَ زَوْجَكَ
وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللهُ مُبْدِيْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ
تَخْشُهُ فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجُنُكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَا بِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا ۖ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا -
ترجمہ ۔ اور جب تو کہنے لگا اس شخص سے جس پر اللہ نے انعام فرمایا اور تو نے بھی اس پر احسان کیا کہ
رہنے دے اپنے پاس اپنی بی بی کو اور اللہ کو سپر بنا اور اسی کا خوف رکھ اور تو چھپاتا تھا اپنے جی میں اس
بات کو جسے اللہ ظاہر فرمانے والا ہے۔ تو لحاظ کرتا تھا لوگوں سے حالانکہ اللہ زیادہ لحاظ کے قابل ہے۔
پھر جب زیر پوری کر چکا اپنی حاجت اس سے ہم نے وہ عورت تیرے نکاح میں دے دی تا کہ
مسلمانوں پر کسی طرح کی تکلیف نہ رہے ان کے متمنی لڑکوں کی بیبیوں سے نکاح کر لینے میں جب وہ
یعنی متبنی اپنی بیبیوں کو طلاق دے دیں اور اللہ کے کام تو واقع شدہ ہی ہیں ۔
تفسیر ۔ اور جب تو کہنے لگا اس شخص کو جس پر اللہ نے احسان کیا اور تو نے احسان کیا۔ رہنے دے
اپنے پاس اپنی جو رو۔ اور ڈر اللہ سے اور تو چھپاتا تھا اپنے دل میں ایک چیز کو جو اللہ اس کو کھولا چاہتا
ہے اور تو ڈرتا تھا لوگوں سے اور اللہ سے زیادہ چاہیے ڈرنا تجھ کو۔
۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۲۶ حاشیه )
أَمْسِكُ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللهَ ۔ رہنے دے اپنے پاس اپنی جو رواور ڈ ر اللہ سے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۷ حاشیہ )
انْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ ۔ زید شخص ایک لڑائی میں قید ہو کر خدیجہ کی بہن کے حصہ میں آیا۔ پھر
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور پیش کیا گیا۔ آپؐ نے اسے آزاد کر دیا اور اپنے پاس رکھا۔
آپ نے اس کی شادی پھوپھی زاد بہن سے کر دی۔ چونکہ وہ تیز تھی ۔ اس لئے وہ ان ( زید ) کو حقارت
حقائق الفرقان
ママフ
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
سے دیکھتی جس کا انجام یہ ہوا کہ زید نے طلاق دے دیا۔
تُخْفِي فِي نَفْسِكَ - دلداری کا ایک پہلو یہ سوجھتا کہ میں نکاح کرلوں ۔
تَخْشَى النَّاس ۔ نبی پر بے جا اعتراض کر کے قابلِ عذاب نہ ہوں ۔ یہ ڈر تھا۔ حضرت موسی کی
نسبت بھی ارشاد ہوا کہ لا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى (طه: ۶۹) یہ شکست کا ڈر نہ تھا بلکہ اس کا کہ لوگ
مرتد ہو کر ہلاک نہ ہو جاویں۔
زوجنگها ۔ یہ مراد نہیں کہ اللہ ہی نے نکاح پڑھا دیا۔ ظاہر میں کوئی بات نہیں ہوئی باتیں
وجوہات کہ نا سے حسب محاورہ قرآنی وسائط کا پتہ ملتا ہے۔
(ب) آپ نے ولیمہ کیا۔ (ج) جب یہ ایک رسم کے مٹانے کیلئے تزویج ہوئی تو پھر نکاح ظاہر
میں علی رؤوس الاشهاد کیوں نہ ہوتا۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۵)
وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ - لوگوں کے مبتلائے معاصی ہونے کا ڈر تھا کہ نا ہی سے ابتلاء میں نہ
آجائیں وہ کہیں گے۔ نبی نے ان کی شادی کی ۔ اب ان کی بن نہیں آتی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴)
ایک عیسائی کے اعتراض " محمد صاحب نے اپنے لے پالک کی جو رو سے عشق کیا پھر لوگوں سے
ڈرے تو ایک آیت اتار لی جواب میں تحریر فرمایا۔
معترض نے عشق کا ثبوت تو کوئی نہ دیا۔ لوگوں سے ڈرنا مقتضائے بشریت ہے۔ حضرت مسیح
بقول آپ کے باوجود الوہیت کے لوگوں (یہود) سے ڈرتے رہے۔ اور حاکم کے سامنے حضرت سے
کچھ بن نہ پڑا ۔ صُمَّ وَ بُكُمْ سے رہ گئے ۔ بھلا صاحبان جس صبح کو پکڑے گئے اس رات مسیح کی کیا
حالت تھی۔ (متی ۲۶ باب ۳۸)
اگر لے پالک کی جورو سے شادی منع ہے۔ تو اسکا ثبوت توریت یا انجیل یا شرع محمدی (قرآن) سے یا
دلائل عقلیہ سے دیا ہوتا۔ بلکہ میں کہتا ہوں سارے عیسائی لے پالک بیٹے ہیں ( نامہ رومیاں ۸ باب بیٹے (
۱۵) تو اب کیا وہ باہمی عقد میں بہنوں سے نکاح کرتے ہیں ، توریت میں بھی بہن سے نکاح حرام ہے۔
حقائق الفرقان
۴۴۹
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
اگر کہو۔ وہاں حقیقی بہن مراد ہے تو کیا دینی بہن سے نکاح جائز ہے۔ پولوس صاحب فرماتے ہیں کیا
ہمیں اختیار ہے کہ دینی بہن سے نکاح کر لیں ( قرنتی ۹ باب ۵)
ہم کہتے ہیں۔ اسی طرح حقیقی بیٹے کی جو رو سے نکاح منع ہے نہ لے پالک کی جو رو سے۔ مجھے
اسوقت مولوی لطف اللہ لکھنوی یاد آ گئے ان سے بھی ایک پادری صاحب نے مجمع عام میں یہی سوال کیا
تھا۔ آپ نے کیا خوب جواب دیا۔
وو
سارے راستباز خدا کے فرزند ہیں۔ تو یوسف نجار بھی فرزند تھا۔ پھر اس کی جورو سے خدا نے
فرزند لیا۔ پس اگر اس کے رسول نے لے پالک کی بی بی مطلقہ سے نکاح کیا۔ تو کیا عیب کیا۔ اگر جماع
عیب ہے ۔ تو ایک عضو کی نسبت سارے سمو چے خدا کا رحم میں از راه ۔۔۔۔ چلا جانا اور پھر مجسم بن کر
نکل کھڑا ہونا تو شاید اور بھی معیوب ہوگا ۔ زید نے تو طلاق بھی دے ڈالی تھی ۔ یوسف سے تو کسی نے
براءت نامہ بھی نہ لیا ہاں شاید الوہیت اور رسالت میں یہی فرق ہوگا کہ اس میں طلاق کی ضرورت
نہیں رہتی
66
کتب مقدسہ کے محاورات تمہیں تعجب انگیز معلوم نہیں ہوتے ۔اے میری زوجہ اے میری
بہن ۔ تیرا عشق کیا خوب ہے۔ تیری محبت سے سے کتنی زیادہ لذیذ ہے۔
رض
( غزل الغزلات ۴ باب ۱۰ و ۵ باب ۱)
حقیقی جواب۔ اصل قصہ یوں ہے کہ زینب ایک بڑے خاندان کی عورت تھی ۔ آنحضرت
نے اپنے خادم زید کے لئے اس کے وارثوں کو ناطے کا پیغام دیا ۔ وہ اپنی عظمت اور شرافت
شان کے خیال سے اول تو ناراض ہوئے پھر آخر کار راضی ہو گئے ۔ کچھ مدت تو جوں توں کر کے بسر
ہوئی ۔ آخر زید نے اس کی تعلی اور طنز و تعریض سے تنگ آکر اس کے چھوڑ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ چونکہ
آپ بذات مبارک اس شادی کے انصرام کے متکفل ہوئے تھے۔ اس لئے اس طلاق کے انجام اور
اس کے مفاسد پرقومی دستوروں اور اور حالات معاشرت ملکی کے کے لحاظ لحاظ سے سے آپ کے دل کے دل میں میں کھٹکا پیدا پیدا ہوا۔ ہوا۔
اس میں شک نہیں کہ رخنہ جو کفار اور حیلہ طلب معاندین کو رسماً و عرفا ایسے موقع پر بہت ملامت وطنز کا
حقائق الفرقان
۴۵۰
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
قابو مل سکتا تھا۔ اور آپ گوارا نہیں کر سکتے تھے کہ اس مفارقت اور معاشرتی ناچاقی کا حال مخالفین
منکرین پر کھلنے پائے جو ان کی زبان درازی اور تعریض کا باعث ہو۔ اور نیز زینب کے وارثوں کا خیال
ایک رسمی اور قومی خیال تھا۔ جو آنحضرت کے دل کو اور بھی مضطرب کرنے کا موجب ہو سکتا تھا۔ بنا بر آں
آپ نے زید کو بہت روکا۔ اور تلخی معاشرت پر صبر کرنے کی بہت نصیحت و ہدایت کی اور سخت
الحاح و اصرار کیا کہ وہ اس ارادے سے باز آجاوے۔ مگر خدا کو ایک عظیم الشان کام پورا کرنا اور ایک
خلاف قدرت مصر معاشرت رسم کا توڑ نا منظور تھا ۔ اس موقع پر قرآن کے الفاظ جن میں
آنحضرت کی دلی حالت کی تصویر کھینچی گئی ہے۔ الہامی حقیقت پہچاننے والے منصف کے نزدیک
قابل غور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
خصوصا آیت آمسلت الخ "اپنی بی بی کو نگاہ رکھ اور اللہ سے ڈر“ بہت غور کے قابل ہے
” خدا سے ڈر یہ ایسے الفاظ ہیں کہ باز داشت اور زجر کیلئے اس سے زیادہ اور نہیں کہا جا سکتا۔ عیسائیوں
کی شوخی اور جرات سخت قابلِ افسوس ہے کہ آنحضرت نے اوپرے دل سے زید کو منع کیا “ (لائف
آف محمد از سر ولیم میور صفحہ ۲۲۸) معلوم نہیں صادق دل کے اظہار مافی الضمیر کا اور کیا طریق ہو سکتا ہے۔
کسی سوسائٹی کے رسوم و آئین کی اصلاح میں اگر کسی مصلح کو تکالیف و زحمات اٹھانی پڑتی ہیں تو
آنحضرت کو چند در چند صعوبات اٹھانی پڑتیں اور پڑنے والی تھیں جن کے در پیش عرب جیسی
غیر مہذب اکھر سوسائٹی کے خلاف قدرت اور مضر معاشرت رسوم کا اصلاح کرنا تھا۔ عرب میں
(ہندوؤں کی طرح) متبنی ( منہ بولا بیٹا) صلبی بیٹے کے مانند سمجھا جاتا تھا۔ اس رسم فتیح سے جو نتائج
فاسدہ دنیا میں ہوئے اور ہوتے ہیں عیاں ہیں اور حقیقہ قدرت کہاں اجازت دیتی ہے کہ پسر حقیقی اور
متبنی دونوں مساوات کا درجہ رکھیں ۔ قرآن نے اس مضر اصل کی بیخ کنی کر دی کہ ” منہ بولے بیٹے
تمہارے بیٹے نہیں ہیں ۔ تمہارے بیٹے وہی ہیں جو تمہارے نطفے سے ہیں اب یہاں قوم و ملک
کے رسوم کے مخالف دو عظیم مشکلوں کا سامنا آپ کو کرنا پڑا۔
وو
ایک تو خدا کے قول و فعل کے مطابق رسم تبنیت کا (کہ وہ حقیقی بیٹے کے مانند ہے ) توڑنا اور
حقائق الفرقان
۴۵۱
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
دوسرا ایک مطلقہ عورت سے ( جس سے شادی کرنا عرب جاہلیت میں سخت قابل ملامت و نفرت اور
ذلت تصور کرتے تھے ) نکاح کرنا۔ مگر چونکہ عقلاً و رسماً و شرعاً یہ افعال معیوب نہ تھے۔ اور ضرور تھا
که مصلح و بادی خود نظیر بنے تا کہ تابعین کو تحریک و ترغیب ہو۔ آپ پہلے بے شک بمقتضائے
بشریت گھبرائے اور بالآخران مشکلات پر غالب آ کر ایک عجیب نظیر قائم کر دکھلائی۔
وو
پادری صاحب کی عقل پر تعجب آتا ہے جو کہتے ہیں " محمدؐ نے لوگوں سے ڈر کر آیت اتار لی“
کون سی آیت اتار لی اور ڈ رہی کیا تھا۔ آنحضرت کو اس بات کا ڈر تھا اور لوگوں کی طرف سے خوف تھا
رض
کہ دشمن اس بات کا طعنہ دیں گے کہ ان کا اپنے ہاتھ سے کیا ہوا کام انجام کو نہ پہنچا۔ کیونکہ آنحضرت
خود اس۔ مزاوجت کے متکفل اور منصرم ہوئے تھے اور بڑے اصرار سے زینب کے وارثوں سے
اس کو زید کیلئے مانگا تھا۔ اور اب اس مفارقت پر دشمن طعنہ دے سکتے تھے۔ بیشک اس بات کا آپ کو
خوف تھا۔ اور ان کی اس ناچا کی کو وہ اخفا کرنا چاہتے تھے۔ جو بالآخر پھوٹ نکلی ۔ اسی خوف واخفا کی
نسبت قرآن کریم فرماتا ہے کہ تو لوگوں سے ڈرتا تھا حالانکہ ڈرنا تو مجھ سے چاہیے۔ یہ ایک عجیب
محاورہ قرآنی ہے۔ مطلب ایسے جملے کا یہ ہوتا ہے کہ جو امرحسب مقتضائے قانونِ الہی ہو اس کے
اجرا و تعمیل میں انسان سے ڈرنا یعنی اس کا عمل میں نہ لا نا عبث ہے۔
ناقص العقل پادری اتنا بھی خیال نہیں کر سکتے کہ اگر اس عقد میں کوئی امر معیوب اور قادح نبوت
ہوتا تو یقیناً اول منکر زید ہوتا۔ حالانکہ بعد ازاں بہت دنوں تک اسلام اور سچے ہادی کی خاطر بڑے
ڑے معرکوں اور مہلکوں میں جاں نثاری کرتا رہا۔ اور بڑے کرتا رہا۔ اور بڑے بڑے غیور جری صحابہ (جو یقیناً مچھوؤں
اور باج گیروں سے بہت بڑھ کر وقعت وغیرت میں تھے ) جو اسلام کے رکن رکین تھے۔ بہت جلد
ہاں اسی دم آپ کے پاس سے ٹوٹ ۔ سے ٹوٹ پھوٹ جاتے اور یہ تانا بانا درہم برہم ہو جاتا۔ میں سچے دل سے
کہتا ہوں کہ اس قصے کا ہونا قرآن کے کلام اللہ ہونے کا بڑا بھاری ثبوت ہے اور یہ نبی عرب کی
ترکیب و آورد کا ( جیسے منکرین سمجھتے ہیں ) کلام نہیں ۔ کیا امانت کا حق ادا کیا ہے۔ کیا صادق امین ہے
که تمام النبی واردات اور ربانی الہامات و واقعات بلا کم و کاست دنیا کے آگے رکھ دیئے ۔ بابی انت و
أُمِّي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم - ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۲۵ تا ۱۲۸)
حقائق الفرقان
۴۵۲
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
لے پالک بنا نا شرع اسلام میں جائز نہیں۔ تو آپ کا اعتراض کیونکر چسپاں ہوگا۔ لے پالک
بیٹا حقیقہ بیٹا ہی نہیں اور اس کو بیٹا کہنا سچ نہیں اسی واسطے قرآن نے جو حقیقت کا کا شف ہے اسکو بیٹا کہنا
جائز قرار نہیں دیا۔ کیونکہ بیٹا باپ کی جزو ہوتا ہے۔ اور لے پالک غیر اور غیر کی نسل سے ہے۔ مجھے
ہمیشہ خیال آتا ہے کہ حقیقی علوم کا معلم نیوگ کو کیونکر جائز کر سکتا ہے۔ کیونکہ نیوگی بیٹا نیوگ کنندہ کا
نطفہ اور اسکا جزو ہوتا ہے۔ نیوگ کننده اولاد کا لالچ دے کر لذت ومزہ بھی اٹھا لے اور پھر اپنے
بیرج کی اولاد کو دوسرے کے مال و دولت کا مالک بھی بنا لے اور آہستہ آہستہ جوڑ توڑ کر کے آخر
عورت بھی اڑا لے۔ اور اپنا ہی بیٹا جائیداد کا مالک کر دے اور پھر عذر کر دے کہ یہ وید کا ارشاد ہے۔
آہ کوئی سمجھنے والا ہو !!۔
پھر اسلام میں لے پالک کی بیوی کیونکر جائز ہو گی ۔ جبکہ لے پالک بنانا ہی جائز نہیں ۔ پھر کسی
دوسرے کی بی بی بدوں طلاق کے اور اس کی عدت گزرنے سے پہلے جائز نہیں پھر بدوں نکاح اور
گواہوں بلکہ بلا رضا مندی ان والیوں کے جو عورت کے مہتمم ہوں ۔ ہمارے مذہب میں کسی عورت کا
بیاہنا جائز نہیں ہاں نیوگ میں یہ سب کچھ ہو سکتا ہے۔ سو وہ ہمارے یہاں ممنوع اور آپ کے یہاں
ضروری ہے۔ سوچو اور غور کرو کہ اس خبیث الزام کا نشانہ آریہ سماج کے مطابق وید کا مذہب ہے یا کوئی
اور ! خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اسکا کلام قرآن کریم ہر قسم کے ناپاک الزاموں سے پاک اور !
اس کے غیر ہر طرح کی نجاستوں میں آلودہ ہیں۔ کوئی رشید ہے جو غور کرے!!!
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۱٬۳۰۰)
۴۰ - الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسُلَتِ اللهِ وَيَخْشُونَهُ وَلَا يَخْشَونَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ وَ
كَفَى بِاللهِ حَسِيبًا -
ترجمہ ۔ جو لوگ اللہ کے پیغام پہنچاتے رہتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے اللہ کے سوائے ۔ اور
اللہ کافی ہے حساب لینے والا ۔ فی
تفسير - وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا الله - وتخشى الناس کے معنے اس آیت سے حل ہوتے ہیں
حقائق الفرقان
۴۵۳
سُورَةُ الْأَحْزَابِ
اور جو معنے مخالف کرتے ہیں وہ غلط ثابت ہوئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
وَلَا يَخْشَونَ أَحَدًا إِلَّا الله ۔ اس محکم آیت نے تَخْشَى النَّاسَ متشابہہ کے معنے کھول دیئے
ہیں کہ وہ لوگوں کے ابتلاء میں پڑنے کا ڈر تھا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴)
۴۱۔ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ
النَّبِيِّنَ وَ كَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا -
ترجمہ - محمد تو کسی کا باپ نہیں تمہارے مردوں میں سے ولیکن اللہ کا رسول ہے اور سب نبیوں کی مہر
اور مصدق اور سرتاج ہے اور اللہ سب ہی چیزوں کا بخوبی جاننے والا ہے۔
تفسیر ۔ وَخَاتَمَ النبین ۔ نبیوں کی مہر ۔ آپ کی مہر بغیر اب کوئی حکم شرعی نافذ نہیں سمجھنا چاہیے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)
خَاتَمَ النَّبِيِّن - تمام کمالات نبوت کی آپ پر حد ہوگئی ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴)
دنیا میں انبیاء کی پاک تعلیم نے خدائے تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی اور اس کے عدل اور قدوسیت
ر
اور رحم اور قدرت کاملہ اور ربوبیت عامہ کا وعظ پھیلایا۔ اور بعض مصلحان قوم نے بھی جن کی فطرت سلیم
اور قوت ایمانیہ مستقیم تھی۔ توحید کو عمدگی سے بیان فرمایا۔ مگر ان کے اتباع نے آخر اپنے ہادی ہی کو معبود بنا
لیا۔ حضرت مسیح نے خداوند کریم کی بزرگی اور عظمت کو بیان تو کیا مگر آخر عیسائیوں نے مسیح کو خدائے مجسم
کہہ دیا۔ بلکہ خوش اعتقادوں نے انکی والدہ مریم صدیقہ کوبھی محکم ماہیت تثلیث تجویز کیا۔ آریہ ورت
۱۴
حکماء اور عوام سری کرشن جی اور سری رام چندر جی کو خدا کا اوتار کہہ اٹھے۔ گرونانک صاحب کے
تارک الدنیا اخلاق مجسم چیلے گرو صاحب کو اوتار بنا گئے ۔
پس ایسے واعظوں کے تعلیم یافتہ پیروؤں کی یہ حالت کیوں ہوئی ۔ صرف اس لئے کہ مریدوں کی
حقائق الفرقان
لد ولد
سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ
اپنے ہادی سے دلی محبت سابقہ بت پرستی کی عادت سے مل کر نور ایمان اور عقل صحیح پر غالب آ گئی ۔ اور کوئی
ایسی قومی روک ان کے بادیوں نے نہیں رکھی تھی جس کے ذریعے توحید خالص ان کے مشرکانہ طبائع کو فتح
کر لیتی۔ میں جب عیسائیوں اور ہندیوں اور سکھوں کے مقدس لوگوں کو شرک کرتے دیکھتا اور ان کی
زبان سے سنتا ہوں کہ وہ کہتے ہیں ہمارے ہادی خدائے مجسم اور اوتار تھے تو مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ
بے شک یہ سچا سچے خدا کا کلام ہے۔
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ ۔۔۔۔۔ ( الاحزب : (۴)
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عملاً اور ان کی امت نے حسب تعلیم
اپنے ہادی کے اصولاً اقرار توحید کے ساتھ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُۂ کے اقرار کو لازمی کیا ہے۔
اس کلمے کے ایزاد نے جو کچھ اثر دنیا پر دکھلایا۔ وہ بالکل ظاہر ہے اور یہی اس کے منجانب اللہ
ہونے کی بڑی زبردست شہادت ہے۔ ہندوستان کے ہادیوں نے ملک سے سکتے کی خطرناک پوجا اور
گنگ کی خلاف تہذیب پرستش کو کم نہ کیا۔ اور یہود نے طرا فیم کی پوجا اس وقت تک نہ چھوڑی جب تک
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ ۔ (النساء: ۵۲)
کی صدا عرب سے نہ سنی۔
نبی ناصری کی بڑی کوششوں اور محنتوں اور تکالیف بلکہ جانفشانیوں کو میں کس کامیابی کا عنوان
بناؤں ۔ جبکہ وہ آپ اور اس کی ماں دونوں معبود قرار دیئے گئے ۔ مسیح تو عموماً تمام عیسائیوں کے معبود
ہیں اور ان کی والدہ خصوصا رومن کیتھولک کے یہاں پوجی جاتی ہیں۔
بیشک انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی تعلیم اس تکمیل کی محتاج تھی کہ وہ اپنی خالص عبودیت کو دینی
تعلیم کا ضروری جز و قرار دیتے ۔ اس ضرورت کو صرف قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تعلیم
نے پورا کیا۔
اسی فقرے کے اثر نے عرب جیسے خالص بت پرست ملک سے بت پرستی کا استیصال ہی نہیں
اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) باپ نہیں کسی کا مردوں میں لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر ۔
تو نے نہ دیکھے جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا مانتے ہیں بتوں اور شیطانوں کو۔