سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 3
حقائق الفرقان
۳۱۵
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
دیکھو! ایک درخت کی ٹہنی جب تک درخت کے ساتھ پیوند رکھتی ہے۔ وہ سرسبز ہوتی ہے۔
حالانکہ اس کو جو پانی کی غذائیت ملتی ہے۔ وہ بہت ہی کم ہوتی ہے۔ اب اگر اس کو دیکھ کر ایک نادان
اس کو کاٹ کر پانی کے ایک گڑھے میں ڈال دے کہ لے تو اب جس قدر پانی چاہے جذب کر اور اپنے
دل میں خوش ہو کہ یہ بہت جلد بارآور ہو جائے گی۔ تو اس کی حماقت اور نادانی میں کیا شک رہ جائے گا
جب وہ ڈالی بہت جلد خشک ہو کر سڑ گل جائے گی اور اس کو بتادے گی کہ میں سرسبز نہیں رہ سکتی ۔ اس
درخت سے الگ ہو کر ۔
اسی طرح یہ نظارہ قدرت عام اور وسیع ہے۔ اس سے صاف سبق ملتا ہے کہ ایک مزکی کی
ضرورت ہے جس کے ساتھ پیوند لگا کر انسان اپنے تزکیہ کا حصہ لے سکتا ہے۔ ورنہ مز کی سے الگ رہ کر
کوئی یہ دعوی کرے کہ وہ اپنی اصلاح اور تزکیہ کرلے گا ۔ یہ غلط اور محض غلط ہے بلکہ
ع
این خیال است و محال است و جنوں
اور وہی مشکلی دارم کا سچا مسئلہ۔
ل
اندرونی اختلاف اور تفرقہ اگر کچھ ایسا نہ تھا کہ اس کے دل پر اثر انداز ہو سکتا۔ اور اس کو صرف ہوسکتا
جزئی اختلاف قرار دیتا تھا تو پھر ضرور تھا کہ غیر قوموں کے اعتراضوں ہی کو دیکھتا جو اسلام پر کئے جاتے
ہیں اور دیکھتا کہ وہ کون سا ذریعہ ہے جو اسلام کے نابود کرنے اور اس پر اعتراض کر کے اس کو مشکوک
بنانے میں غیر قوموں نے چھوڑ رکھا ہے؟ ذرا عیسائیوں ہی کو دیکھو کہ کس کس رنگ میں اسلام پر حملہ
ہے۔ شفا خانوں کے ذریعہ اخباروں اور رسالوں کے ذریعہ ہفتہ وار۔ روزانہ اور ماہواری ٹریکٹوں اور
اشتہاروں کے ساتھ ، فقیروں اور جوگیوں کے لباس میں ۔ مدرسوں اور کالجوں کے رنگ میں ، تاریخ اور
فلسفہ کی شکل میں ۔ غرض کوئی پہلو نہیں جس سے اسلام پر حملہ نہ کیا جاتا ہو۔
اللہ تعالیٰ کی ذات پر وہ حملہ کہ بپتسمہ دیتے وقت کہا جاتا ہے ۔ واحد لاشریک باپ ،
واحد لاشریک بیٹا واحد لاشریک روح القدس ۔ تین واحد لاشریک نہ کہو۔ بلکہ ایک واحد لاشریک ۔
محض خیال ہے۔ ناممکن ہے اور دیوانگی ہے۔
حقائق الفرقان
۳۱۶
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
باپ قادر مطلق ، بیٹا قادر مطلق، روح القدس قادر مطلق تین قادر مطلق نہ کہو بلکہ ایک قادر مطلق ۔
باپ از لی، بیٹا از لی، روح القدس از لی ۔ تینوں از لی نہ کہو ۔ بلکہ ایک از لی ۔
اب غور تو کرو کہ یہ توحید پاک پر کیسا خوفناک اور بیباک حملہ ہے۔ یہ کیا اندھیر ہے۔ اسی
طرح اس کے اسماء افعال اور صفات پر مختلف پیرایوں اور صورتوں میں حملہ کیا جاتا ہے۔ اور غرض
اسلام کو نابود کرنا ہے اب اس اختلاف کو کون دور کرے ۔ اور کون اس مرض کا مداوا کرے۔ وہی
جو مز کی ہو ۔
مجھے نہایت ہی افسوس اور درد دل کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عیسائیت کے اس پر آشوب فتنہ کو فرو
کرنے کے بجائے مسلمانوں نے مدد دی ہے۔ اور اس آگ پر پانی ڈالنے کی بجائے مٹی کے تیل
ڈال دینے کا کام کیا ہے۔ جب اپنے عقائد میں ان امور کو داخل کر لیا جو عیسائیت کی تقویت کا موجب
اور باعث ہوئے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰٬۹)
یہ فیصلہ بالکل آسان اور صاف تھا۔ اگر ذرا تدبر اور غور سے کام لیا جاتا۔ مگر رونا تو اسی بات کا
ہے کہ عقل سے کوئی کام نہیں لیا جاتا ۔ خدا تعالیٰ کی مخلوق میں غور نہیں کیا جاتا۔
یہ کیسی صاف بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور انسانی مخلوق کبھی برابر نہیں ہو سکتی ۔ یہ قاعدہ کلیہ
ہے کہ جو کچھ انسان بناتا ہے۔ خدا وہ کبھی نہیں بناتا اور جو اللہ تعالیٰ بناتا ہے انسان وہ ہر گز نہیں بنا سکتا
مثلاً ایک تنکا ہی لو۔ ساری دنیا کے صناع اور فلاسفر مل جاویں اور کوشش کریں۔ ساری عمر جد و جہد
کریں کبھی ممکن ہی نہیں کہ ایک تنکا بناسکیں ۔ گھاس کا تنکا یا دانہ کا ذرہ نہیں بنتا۔ پھر یہ خیال کر لینا اور
مان لینا کہ مسیح بھی خدا تعالیٰ جیسی مخلوق بنا سکتا تھا۔ کیسی بے ہودگی ہے۔ دیکھو! خدا تعالیٰ کی مخلوق
ہے۔ غلہ انسان نہیں بنا سکتا۔ انسان اپنی صنعت سے روٹی بناتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی غیرت کبھی پسند
نہیں کر سکتی کہ وہ درختوں سے روٹیاں نکالے ۔ کپڑے خدا تعالیٰ نے نہیں بنائے اسی طرح پر ڈوئی
انسان نہیں بنا سکتا ۔
اس سے کیمیا گروں کی حماقت اور فریب کا ایک ثبوت ملتا ہے اور کس طرح واضح طور پر ان
حقائق الفرقان
۳۱۷
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
کی تکذیب ہوتی ہے ۔سونا چاندی اور چاندی سونا نہیں ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ کی یہ صفت ہے لَيْسَ
كَمِثْلِهِ شَيْئ (الشوری: ۱۲)
کیا کوئی ہاتھی کے بچہ کو چوہا کہ سکتا ہے؟ اور کیا ہو سکتا ہے کہ مکھی کے انڈے سے گھوڑا انکل
آوے؟ ان امور کا سمجھنا آسان نہیں گو یہ بدیہی باتیں ہیں مگر ایک مز کی جب تک موجود نہ ہو وہ انسان
کو اس قسم کے شرک سے نجات نہیں دے سکتا۔
ایک وقت آئے گا کہ لوگ کہیں گے کہ کیا وفات مسیح کا مسئلہ بھی کوئی اہم مسئلہ تھا لیکن آج ہم
دیکھتے ہیں کہ اس کی اہمیت کس قدر ہے؟ ایک دنیا کو اس نے تباہ کر دیا ہے۔ اور رب العالمین کے عرش
پر ایک عاجز نا تواں انسان کو بٹھایا گیا ہے۔
غرض اللہ تعالیٰ کے اسماء ، صفات اور افعال کے متعلق سچا علم بخشنا اُس شخص کا کام ہوتا ہے۔ جو
آیات اللہ کی تلاوت کرے اور اپنی قدسی تاثیر سے تزکیہ کرے اور سچی توحید پر قائم کرے۔ جب تک
مز کی نہ ہو یہ سمجھ میں نہیں آسکتا کہ اس جہان کا پیدا کرنے والا رب العلمین ایک ہے۔ اور اس کا کوئی بیٹا
نہیں جس کے بغیر نجات عالم ہی نہ ہوسکتی ہو جیسا کہ عیسائیوں نے مان رکھا ہے تعجب ہے کہ وہ خلق عالم
تو اللہ تعالیٰ کی صفت مانتے ہیں۔ پھر اس مخلوقِ عالم کو کیا مشکل تھا کہ نجات بھی دے دیتا ؟ اس کا
جواب یہ دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ چونکہ عادل ہے اس لئے مخلوق کے گناہوں کو بحیثیت عادل ہونے کے
بغیر سزا کے نہ چھوڑ سکتا تھا اور رحیم بھی ہے۔ اس لئے بیٹے کو پھانسی دیا۔ یہ کیا خوب عدل اور رحم ہے کہ
گناہ گاروں کے بدلے ایک بے گناہ کو پکڑ لیا اور بے گناہ پر رحم بھی نہ کیا۔
پھر اور بھی ایک تعجب ہے کہ یہودیوں کو نجات نہ ملی ۔ حالانکہ پہلے ۔۔۔۔ نجات کے وہی مستحق تھے
جنہوں نے نجات کے فعل کی تکمیل کی کوشش کی یعنی صلیب دلوانے کی ۔ ان کا فعل تو گویا عیسائیوں کے
اعتقاد کے موافق خدا کے ارادہ اور منشا سے توارد رکھتا تھا۔ پھر وہ غضب کے نیچے کیوں رہے؟ پھر ہم
پوچھتے ہیں کہ کیا مسلمانوں کو نجات ملی ، کیا مجوسیوں کو ملی ، کس کو ملی ؟
نجات تو پھر بھی محدود ہی رہی۔ کیا فائدہ اس پھانسی سے پہنچا؟ اور پھر شیطان کا سر جب کچلا گیا تو
حقائق الفرقان
۳۱۸
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
اب کیوں گناہ ہوتا ہے پھر پوچھا گیا ہے کہ گناہ کا بداثر جسم پر ہوتا ہے یا روح پر ۔ اگر روح پر ہوتا ہے
تو آدم سے کہا گیا کہ محنت سے روٹی کھائے گا۔ اور عورت دردزہ سے بچہ جنے گی۔
اور اگر جسم پر پڑتا ہے تو عیسائی آتشک اور سوزاک وغیرہ امراض میں کیوں مبتلا ہوتے ہیں اور کیا
عیسائی عورتیں دردِ زہ سے بچہ جنتی ہیں یا نہیں؟ اس سے تو معلوم ہوا کہ نجات کے آثار پائے نہیں
جاتے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ مزکی کے بغیر اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ ان خیالی باتوں سے کچھ فائدہ نہیں ہو
سکتا۔ اس کفارہ کا نتیجہ تو یہ ہوا کہ دنیا میں فسق و فجور اور اباحت پھیل گئی اور خدا کا خوف اٹھ گیا۔ اب
جس مزکی کی ضرورت ہے وہ ایسی خاصیت اور قوت کا ہونا چاہیے جو اس فتنہ کو دور کرے۔ اور اب غور
کر کے دیکھ لو کہ یہ مز کی اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوا ہے یا نہیں؟ ایک ایک اصل جو اس نے پیش
کی ہے۔ اس کے ذریعہ مذاہب باطلہ کو اس نے ہلاک کر دیا ہے۔
ایک عیسائی نے مجھ سے پوچھا کہ اس نے آ کر کیا کیا ہے؟ میں نے کہا کہ تم کو لاجواب کر
دیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵٬۴ )
امرتسر میں پندرہ روز تک مباحثہ ہوا۔ اگر رحیم کریم نہ ہوتا تو ایک ہی منٹ میں ختم کر دیتا۔ ایک
ہی اصل اس نے پیش کی تھی جس کا جواب عیسائی اور دوسری قو میں ہرگز ہرگز نہیں دے سکتیں اور
قیامت تک نہ دے سکیں گی ۔ پھر وہ اصل ایسی اصل نہیں ہے کہ اسے یونہی رڈ کر دیا جاوے۔ بلکہ ہر
سلیم الفطرت دانشمند انسان کو ماننا پڑے گا کہ بڑی پکی اصل ہے اور وہ اصل یہ ہے کہ ہر مذہب کی
الہامی کتاب کا یہ خاصہ ہونا چاہیے کہ جو دعوای وہ کرے۔ اس کی دلیل بھی اُسی میں ہو۔ یعنی دعوئی
بھی وہی کرے اور دلیل بھی وہی دے۔ مثلاً عیسائی کہتے ہیں کہ یسوع خدا ہے۔ تو چاہیے کہ انجیل میں
پہلے وہ یہ دعوی دکھا ئیں کہ یسوع خدا ہے۔ پھر اس کے دلائل دیں۔ مگر یہ اصل انجیل میں کہاں؟ عیسائی
مجبور ہو گئے اور ان کو اس حصہ کو چھوڑنا پڑا۔ اس راہ پر وہ ایک منٹ بھی چل نہ سکتے تھے۔ مباحثہ کی
روئیداد موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔
میں تو اُسی وقت جب اس کے منہ سے یہ لفظ نکلا تھا۔ سمجھ گیا اور مان چکا تھا کہ یہ کسر صلیب میں
حقائق الفرقان
۳۱۹
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
کامیاب ہو گیا۔ اس اصل سے اُس نے قرآن شریف کی وہ عزت اور عظمت ظاہر کی کہ میرا ایمان ہے
تیرہ سو برس کے اندر کسی نے نہیں کی۔ اس نے کل مباحثہ میں اپنے اس طرز اور اصل کو نہیں چھوڑا۔ جو
دعوی بیان کرتا ۔ قرآن شریف سے اور جو دلیل بیان کرتا وہ بھی کتاب اللہ سے دیتا۔ اور پندرہ دن
تک برابر اسی کا التزام رکھا اب بتاؤ کہ یہ طرز بیان مزکی کے سوا حاصل ہو سکتا ہے؟ میں نے بہت سی
کتابیں پڑھی ہیں ۔ اور میں یقیناً کہتا ہوں کہ جس قدر تم اس وقت موجود ہو۔ تم سب سے زیادہ میں
کتابیں پڑھ چکا ہوں اور کتاب میری ہر وقت کی رفیق ہے۔ لیکن میں سچ کہتا ہوں کہ اس طرز پر
مباحثہ کی بنیاد کوئی نہیں ڈال سکا اور ایسی طرز کہ مخالف پہلا ہی قدم نہیں اٹھا سکتا۔ جو چاہے آزما کر دیکھ
لے۔ میں نے تو آج بھی اس اصل سے فائدہ اٹھایا۔ ایک شخص نے اعتراض کیا۔ میں نے اسے بھی کہا
کہ اس اصل کو مد نظر رکھو۔
مجھ پر اعتراض کیا گیا کہ روزہ کیوں رکھا جاتا ہے اور پھر رمضان ہی میں کیوں رکھا جاتا ہے؟
میں نے اس کو اولاً یہی جواب دیا کہ تم بتاؤ تمہاری کس کتاب نے منع کیا ہے کہ روزہ نہ رکھو اور پھر اس
منع کے دلائل کیا دیئے ہیں میں تو بتاؤں گا کہ روزہ کیوں رکھنا چاہیے اور رمضان میں کیوں فرض کیا
گیا۔ اُسے کچھ جواب نہ بن پڑا۔ میں نے اس مضبوط اور محکم اصل کو لے کر کہا کہ دیکھو ہماری کتاب
قرآن شریف روزہ کا حکم دیتی ہے تو اس کی وجہ بھی بتاتی ہے۔ کہ کیوں روزہ رکھنا چاہیے۔ لَعَلَّكُمْ
تَتَّقُونَ ۔ روزہ رکھنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم دکھوں سے بچ جاؤ گے اور سکھ پاؤ گے۔ رمضان ہی میں کیوں
رکھیں؟ اس کی وجہ بتالَى شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ (البقرۃ:۱۸۶) چونکہ اس میں
قرآن نازل ہوا۔ یہ برکات الہیہ کے نزول کا موجب ہے۔ اس لئے وہ اصل غرض جو لَعَلَّكُمْ
تَتَّقُون میں ہے حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح پر جس امر کولو یا جس نہی کو لو۔ قرآن نے اس کے اسباب
اور نتائج کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ اور نہ صرف بیان کیا ہے بلکہ ان کے نتائج سے بہرہ مند کر کے دنیا
کو دکھا دیا ہے۔ آخرت کے وعدے تو آخرت میں پورے ہوں گے۔ اور ضرور ہوں گے مگر اس دنیا
میں اُن سے حصہ دیا اور ایسا حصہ دیا کہ اربعہ متناسبہ کے قاعدہ کے موافق وہ آخرت پر بطور دلائل اور
حقائق الفرقان
۳۲۰
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
حج کے ٹھیرے۔ جن کو دیکھ کر اب کوئی آخرت کا انکار نہیں کر سکتا۔ صحابہ ہی تک وہ فیض اور فضل محدود
اور مخصوص نہ تھا۔ اب بھی اگر کوئی قرآن شریف پر عمل کرنے والا ہو خلوص سے اللہ تعالیٰ کی طرف
آوے۔ وہ ان انعامات اور فضلوں سے حصہ لیتا ہے۔ اور ضرور لیتا ہے۔ اس وقت بھی لیتا ہے۔ دیکھو
ہمارا امام ان وعدوں اور فضلوں کا کیسا سچا نمونہ اور گواہ موجود ہے۔
غرض سب کچھ قرآن میں ہے مگر مز کی کے بغیر ، معلم کے بغیر وہ تزکیہ اور تعلیم نہیں ہوتی ۔ مزکی
اپنی کشش اور اثر سے تزکیہ کرتا ہے۔ اور ان انعامات کا مورد بنانے میں، اپنی دعا، عقد ہمت ، تو جہ تام
سے کام لیتا ہے جو دوسرے میں نہیں ہوتی ہے۔
ایک بھائی نے مجھ سے پوچھا کہ وفات مسیح پر اس قدر زور کیوں دیا جاتا ہے۔ ثابت ہو گیا کہ وہ
مر گیا۔ اب اس کی کیا ضرورت ہے کہ بار باراہی کا تذکرہ کیا جاوے؟ میں نے اس کو کہا کہ یہی وہ ستر
ہے جس سے یہ مسیح موعود بنایا گیا۔ اور جو کسرِ صلیب کا تمغہ لیتا ہے۔ تم اور میں اور اور اس قابل نہیں
ہوئے۔ یہ ثبوت ہے اس کے خدا کی طرف سے ہونے اور اس کے کامیاب ہو جانے کا۔ میں سچ کہتا
ہوں اور ایمان سے کہتا ہوں کہ میری آنکھ نے وہ دیکھا جو بہت تھوڑوں نے ابھی دیکھا ہوگا ۔ میں دیکھ
چکا ہوں کہ کسرِ صلیب ہو چکی ۔ میں نے تو اسی روز اس کا مشاہدہ کر لیا تھا جب اس نے امرتسر کے
مباحثہ میں وہ اصل پیش کی جس کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے۔ اس سے بھی بہت عرصہ پہلے مجھے اس کی
خوشبو آ رہی تھی۔ اندر باہر جہاں کہیں ہو۔ کوئی بھی مضمون ہو۔ جس پر یہ بول رہا ہو۔ میں دعوٹی سے کہتا
ہوں کہ خواہ وہ وفات مسیح سے کتنا ہی غیر متعلق ہو۔ مگر وفات مسیح کا ذکر ضرور ہی کرے گا۔ یہ عزم ، یہ
استقلال اور عقد ہمت مامور کے سوا کسی دوسرے کو نہیں ملتی ہے اور یاد رکھو۔ نہیں ملتی ہے۔ تم مامور من
اللہ کو اس کے عقد ہمت اور توجہ نام سے بھی شناخت کر سکتے ہو۔ بیشک خدا تعالیٰ مضطر کی دعا سنتا ہے۔
جب انسان مضطر ہو تو کیوں نہ سنے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اپنی بیماری یا دوسرے بیماروں کو دیکھتا ہوں تو
میں مضطر ہوتا ہوں اور میرا مولی میری دعا سنتا ہے۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ وہ صورت جاتی رہتی ہے تو
پھر وہ حالت پیدا نہیں ہوتی۔ اس وقت میں اپنے نفس کو کہتا ہوں کہ تو مز کی نہیں ہو سکتا۔ اس وقت مز کی
حقائق الفرقان
۳۲۱
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
وہی ہو سکتا ہے۔ جو ہر حالت میں مسیح کی وفات کو لے آتا ہے۔ ایک شخص نے عرض کی کہ میں قرآن
پڑھایا کرتا ہوں۔ مجھے کوئی نصیحت فرمائیے ۔ فرمایا۔ قرآن شریف پڑھایا کرتے ہو تو بس یہی کافی
ہے کہ إِنِّي مُتَوَفِيكَ کے معنی اني ميتك پڑھا دیا کرو۔ اب غور کرو کہ کس قدر عقدِ ہمت ہے۔ کیسی
توجہ ہے۔ ساری نصیحتوں میں اُسے یہی ایک ضروری معلوم ہوئی ہے۔ مجھ سے اگر وہ شخص پوچھتا تو
شاید سینکڑوں نصیحتیں کرتا اور وہ بظاہر ضروری بھی ہوتیں ۔ مگر نہ کرتا تو یہی نہ کرتا اور یہی سب سے اہم
ہے یا کسی اور سے وہ پوچھتا تو وہ اپنی جگہ سوچ لے کہ کیا وہ یہی نصیحت کرتا جو اس مزکی نے کی؟ میں
۔
دعوی سے کہتا ہوں کہ ہرگز نہ کرتا۔ یہ اسی کا کام ہے۔ دوسرے کا ہو ہی نہیں سکتا اور یہی تو بتا تا ہے کہ یہ
کسر صلیب کے لئے آیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵ )
یہ یقین رکھو کہ جب تک خدا تعالیٰ کے فضل کے جذب کرنے کے لئے اضطراب اور سچا
اضطراب نہ ہو۔ کچھ نہیں بنتا مسیح کی موت معمولی بات نہیں ۔ یہ وہ موت ہے جو عیسوی دین کی موت
کا باعث ہے۔
اس قوم کو اگر کوئی جیت سکتا ہے تو اس کے لئے یہی ایک گر ہے۔ اب غور کر کے دیکھ لو کہ اس کے
لئے اس نے کس قدر دعائیں کی ہوں گی۔ دل میں کس قدر جوش اٹھتے ہوں گے۔ ہم تو ان کو سمجھ بھی
نہیں سکتے کہ ایک آدمی مر گیا ۔ پس مر گیا، بات کیا ہے ، مرا ہی کرتے ہیں مگر نہیں ۔ اس کے حل سے
سب کچھ حل ہے۔ یہ فہم جو اسے دیا گیا ہے، یہ فہم مامور من اللہ کے سوا دوسرے کو نہیں ملتا۔ یہ اضطراب
اور جوش دوسرے کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی دعوی کرے تو خیال باطل اور وہم محال ہے۔
پھر اختلاف اندرونی اور بیرونی پر نظر کرو کہ کیا حالت ہو رہی ہے۔ ایک کہتا ہے بائیبل میں یہ
ہے دوسرا کہتا ہے۔ قرآن میں یہ ہے۔ حضرت صاحب مثال دیا کرتے ہیں کہ انہوں نے مداری کے
تھیلے کی سی بات کر رکھی ہے۔ جیسے وہ چاہتا ہے اس میں سے نکالتا ہے۔ ویسے ہی یہ بھی جو روایت
اپنے مطلب کی چاہتے ہیں نکال کر پیش کر دیتے ہیں اور یہ اختلاف اس شدت سے پھیلا ہوا ہے کہ
اس کا بیان کرنا بھی آسان نہیں ۔ صداقت اس طرح پر چھپ جاتی ہے جب تک مامور من اللہ
حقائق الفرقان
۳۲۲
سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ
خدا تعالیٰ سے لطیف فہم لے کر نہیں آتا ۔ صداقت پیج کی طرح رہتی ہے۔ جیسے جب بارش آسمان
سے آتی ہے تو خواہ ساری دنیا زور لگائے کہ بیچ نشو و نما نہ پائے ۔ وہ اُگنے سے نہیں رہتا۔ اسی طرح
پر جب مامور من اللہ آتا ہے تو خواہ کوئی کچھ ہی کرے وہ صداقت کو ضرور نکال لیتا ہے۔ اس کی
پہچان یہی ہوتی ہے کہ جو کام وہ کرتا ہے عقل صحیح اور نقل صریح اور تائیدات سماوی اس کی تصدیق
کرتے ہیں ۔
۔
اس وقت آزادی کی راہیں کھلی ہوئی ہیں ۔ اسلام پر وہ اعتراض کئے جاتے ہیں کہ پہلے کسی نے
کبھی سنے بھی نہ تھے۔ میں نے بعض لوگوں سے سنا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ پہلے بھی اعتراض کرتے
تھے۔ میں کہتا ہوں یہ بالکل غلط اور جھوٹ بات ہے۔ پہلے کوئی اعتراض نہیں کرتا تھا۔ اسلامی سلطنت
کی سطوت و جبروت کے مقابلہ میں کون اعتراض کر سکتا تھا۔ یہ سب کچھ اس صدی کا کرشمہ ہے۔ اور
اسی انڈیا میں اس کو ترقی ہے جو چاہے کوئی کہہ دے۔ اخبارات و رسالہ جات میں زور شور سے مخالفت
کی جاتی اور اعتراض کئے جاتے ہیں کوئی نہیں روکتا۔
فسق و فجور نے یہاں تک ترقی کی ہے کہ شراب جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جماع الاثم کہا
ہے اسی پر قیاس کرلو کہ کیا حالت ہے۔ لنڈن ایک شہر میں اس کی یہ حالت ہے کہ صرف شراب فروشوں
کی دوکانوں کو الگ ایک لائن میں رکھا جاوے تو پچہتر میل سے زیادہ تک جاتی ہیں۔ اور کل
کارخانے اتوار کو بند رہیں مگر شراب کی دوکانیں اتوار کو بھی کھلتی ضروری ہیں۔ اس سے اندازہ اور قیاس
کر لو دوسری حالتوں کا۔
عورتوں کی بابت آیا ہے کہ وہ حبائل الشیطان ہیں یعنی عورتیں شیطان کی رسیاں ہیں۔ حقیقت
میں جس قدر ابتلا ان عورتوں کے ذریعہ سے آتے ہیں اور جس طرح شیطان ان رسیوں کے ذریعہ سے
اپنا کام کرتا ہے۔ وہ کوئی ایسی بات نہیں کہ کسی سے پوشیدہ ہو۔
مشنری عورتوں اور مشنریوں سے جو خرابیاں اکثر اوقات پیدا ہوتی ہیں۔ اور آئے دن اس قسم کی
خبریں سننے میں آتی ہیں ۔ کہ فلاں گھر میں ایک مشنری عورت آتی تھی اور وہاں سے فلاں عورت کو نکال
حقائق الفرقان
۳۲۳
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
لے گئی ۔ اس کا پتہ نہیں وغیرہ ۔ پھر اس سے ذرا اور آگے بڑھو۔ ولایت میں جو لوگ پڑھنے کے واسطے
جاتے ہیں۔ اور کوئی ان کے حال کا پرساں اور نگران نہیں ہوتا۔ پھر جو کچھ وہاں وہ کر گزریں تھوڑا ہے۔
مذہب کی رسمی قیود بھی بمبئی تک ہی سمجھی جاتی ہیں۔ اس کے بعد پھر کوئی مذہب نہیں ۔ الا ماشاء اللہ ۔
ایک معزز ہندو نے نواب محمد علی خان صاحب کے مکان پر بیان کیا کہ یہ مت پوچھو کہ ولایت میں کیا کیا
کھایا ؟ بلکہ یہ پوچھئے کہ کیا نہیں کھایا؟
غرض حبائل الشیطان کی وہ حالت جماع الاثم کا وہ زورشور سلطنت کا رعب وسطوت و جبروت
الگ یہاں تک کہ بعض دفعہ ایسا بھی ہوا ہے۔ گو ویسے کچھ اور ہی ظاہر کر دیا گیا ہو کہ مقدمات میں
تبدیلی مذہب نجات کا موجب ہوگئی اور مجسٹریٹ نے لکھ دیا کہ عیسائی مذہب کی وجہ سے خلاف گواہی
دی گئی یا مقدمہ بنایا گیا۔
ایک آدمی بجائے خود ذلیل اور کسمپرس ہوتا ہے لیکن مشنریوں کے ہاں جا کر اسے روز گار مل جاتا
ہے۔ یا کسی کو ممانعت روزگار ہوئی۔ مشنریوں نے اسے پادری بنا دیا۔ اس قسم کے واقعات موجود
ہیں۔ یہ خیالی یا فرضی باتیں نہیں ہیں۔ مشنریوں کی بعض رپورٹوں تک سے واقعات کھل جاتے ہیں
اگر ان پر زیادہ غور کی جاوے۔
یہ تو ان لوگوں کی آزادی کے اسباب ہیں جنہوں نے مذہب کی پرواہ نہیں کی۔ اس کے علاوہ
مصنفوں اور ماسٹروں کا اثر پڑھنے والوں پر اندر ہی اندر ایک مخفی رنگ میں ہوتا چلا جاتا ہے۔ تصنیف
کا ایسا خوفناک اثر ہوتا ہے کہ دوسروں کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔ اور شاید پڑھنے والا بھی اسے جلدی محسوس
نہ کر سکے۔ مگر آخر کار وہ ایسا متاثر ہوتا ہے کہ خود اس کو جرات ہوتی ہے۔ شاہ عبدالعزیز صاحب نے
بھی اس اثر کے متعلق لکھا ہے اور میں چونکہ بہت کتابوں کا پڑھنے والا ہوں ۔ میں نے تجربہ کیا ہے اور
علاوہ بریں علم طب کے ذریعہ مجھے اس راز کے سمجھنے میں بہت بڑی مدد ملی ہے۔ میر حسن کی مثنوی پڑھ
کر ہزاروں ہزار لڑکے اور لڑکیاں زانی اور بدکار ہو گئی ہیں۔ اور یہ ایسی بین اور ظاہر بات ہے کہ کوئی
اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ جب کہ تصانیف کا اثر طبائع پر پڑتا ہے۔ اور ضعیف طبیعتیں بہت جلد اس
حقائق الفرقان
۳۲۴
سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ
اثر کو قبول کرتی ہیں تو آجکل تصانیف کے ذریعہ جو زہر مشنری گروہ نے پھیلایا ہے۔ اس کے متعلق مجھے
کچھ زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر رنگ میں فلسفہ، تاریخ ، طب وغیرہ ہر شاخ علم اور ہر کتاب
میں مذہب سے مغائرت اور آزادی کا سبق پڑھایا جاتا۔ اور اسلام کی پاک تعلیم پر کسی نہ کسی رنگ
میں حملہ کیا جاتا ہے۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ تعلیم کا جادو کچھ ایسا کارگر ہوا ہے کہ ہر شخص بلا سوچے سمجھے کہ اس کے بچے کو
کسی قسم کی تعلیم مفید اور کار آمد ہوسکتی ہے۔ اپنے لڑکوں کو سکول اور کالج میں بھیجتا ہے۔ جہاں حفاظت دین ہے۔
کے اسباب بہم نہیں پہنچائے جاتے ۔ وہاں قسم قسم کی فصیح و بلیغ تقریروں والے اور بڑی بڑی لمبی
داڑھیوں والے عجیب غریب باتیں سناتے ہیں اور یورپین اقوام کی ترقیوں اور صناعیوں پر لیکچر دے
دے کر نو جوانوں کو اس طرف مائل کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ سیدھے سادھے نوجوان جو اپنی مذہبی
تعلیم سے بالکل کورے اور صاف ہوتے ہیں۔ مذہب کو ایک آزادی کی مانع چیز سمجھنے لگتے ہیں اور
انسانی ترقیوں کا مانع اسے قرار دیتے ہیں۔ باتوں ہی باتوں میں سمجھا دیئے جاتے ہیں کہ اگر وہ
اعتراض علماء کے سامنے کئے جاتے ہیں تو ان پر کفر کے فتوے جڑے جاتے ہیں۔
ان اعتراضوں کا جو برا اثر پڑتا ہے اس کے متعلق میں ایک قصہ بیان کرتا ہوں ۔ مگر یاد رکھو کہ
میں قصہ گو نہیں ۔ بلکہ درددل کے ساتھ تمہیں اسلام کی حالت دکھانی چاہتا ہوں ۔ میری غرض کسی پر نکتہ کے ساتھ تمہیں اسلام کی حالت دکھائی جانتا ہوں۔ میری فرض کسی رکاتہ
چینی کرنا نہیں ہے اور نہ ہنسانا مقصود ہے۔ بلکہ اصلیت کا بیان کرنا مد نظر ہے۔
میں ایک بار ریل میں سفر کر رہا تھا۔ جس کمرہ میں میں بیٹھا ہوا تھا ۔ اسی کمرہ میں ایک اور بڑھا
شخص بیٹھا ہوا تھا۔ ایک اور شخص جو مجھے مولوی صاحب کہہ کر مخاطب کرنے لگا۔ تو اس دوسرے شخص کو
سخت بُرا معلوم ہوا اور اس نے کھڑکی سے باہر سر نکال لیا۔ وہ شخص جو مجھ سے مخاطب تھا اس کے بعض
سوالوں کا جواب جب میں نے دیا تو اس بڑھے نے بھی سر اندر کر لیا اور بڑے غور سے میری باتوں کو
سننے لگا اور وہ باتیں مؤثر معلوم ہوئیں ۔ پھر خود ہی اس نے بیان کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے
کیوں سر باہر کر لیا تھا۔ میں نے کہا نہیں اس نے بیان کیا کہ مجھے مولویوں کے نام سے بڑی نفرت
حقائق الفرقان
۳۲۵
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ہے۔ اس شخص نے جب آپ کو مولوی کر کے پکارا تو مجھے بہت برا معلوم ہوا۔ لیکن جب آپ کی باتیں
سنیں تو مجھے اُن سے بڑا اثر ہوا۔ میں نے پوچھا کہ مولویوں سے تمہیں نفرت ہے؟ اس نے کہا کہ میں
نے لدھیانہ میں ایک مولوی صاحب کا وعظ شنا اس نے دریائے نیل کے فضائل میں بیان کیا کہ وہ
جَبَلُ الْقَمَر سے نکلتا ہے۔ اور اس کے متعلق کہا کہ چاند کے پہاڑوں سے آتا ہے۔ میں نے اس پر
اعتراض کیا تو مجھے پٹوایا گیا۔ اس وقت مجھے اسلام پر کچھ شکوک پیدا ہو گئے ۔ اور میں عیسائی ہو گیا
بہت عرصہ تک میں عیسائی رہا۔ پھر ایک دن پادری صاحب نے مجھے کہا کہ ایک نئی تحقیقات ہوئی ہے۔
دریائے نیل کا منبع معلوم ہو گیا ہے۔ اور اس نے بیان کیا کہ جبل القمر ایک پہاڑ ہے وہاں سے
دریائے نیل نکلتا ہے۔ میں اس کو سن کر رو پڑا۔ اور وہ سارا واقعہ مجھے یاد آ گیا۔ ایک عیسائی نے مجھے
مسلمان بنا دیا۔ اور ایک مولوی نے مجھے عیسائی کیا۔ اس وجہ سے میں ان لوگوں سے نفرت کرتا تھا۔ مگر
آپ اُن میں سے نہیں ہیں۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اس کی یہ کہانی سن کر میرے دل پر سخت چوٹ لگی کہ
اللہ ! مسلمانوں کی یہ حالت ہے۔ غرض اس وقت مسلمانوں کی حالت تو یہاں تک پہنچی ہوئی ہے اور
اس پر بھی ان کو کسی مز کی کی ضرورت نہیں ! (الحکم جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخه ۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۴٬۱۳)
غرض یہ حالت اس وقت اسلام کی ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ مزکی کی ضرورت نہیں قرآن موجود
ہے میں پوچھتا ہوں۔ اگر قرآن ہی کی ضرورت تھی تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قرآن
شریف کے آنے کی کیا حاجت تھی کسی درخت کے ساتھ لڑکا لڑکا یا مل جاتا؟ اور قرآن شریف خود
کیوں یہ قید لگاتا ہے ۔ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَيُزَكِّيهِمْ وغیرہ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ معلم اور مزکی کے
بدوں قرآن شریف جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت غیر مفید ہوتا۔ آج بھی غیر مفید ہوتا۔
خدا تعالیٰ نے ہمیشہ سے یہ طریق پسند فرمایا ہے کہ وہ انبیاء و مرسلین کے ذریعہ ہدایت بھیجتا ہے۔
یہ کبھی نہیں ہوا کہ ہدایت تو آ جاوے مگر انبیاء و مرسلین نہ آئے ہوں۔
پس اس وقت جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں اور مختلف پہلوؤں سے میں نے دکھایا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۲۶
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ضرورتیں داعی ہو رہی ہیں کہ ایک مز کی اور مطہر انسان قرآن کریم کے حقائق و معارف بیان کر کے اس
ہدایت کو لوگوں تک پہنچادے۔ جو قرآن شریف میں موجود ہے۔ یہ کام اس کا ہے کہ وہ ہدایت کی
اشاعت کرے۔
جب یہ ضرورت ثابت ہے تو پھر اس امر کا پتہ لگانا کچھ بھی مشکل نہیں ہو سکتا کہ وہ مز کی آیا ہے یا
نہیں؟ میں کہتا ہوں کہ وہ مز کی آ گیا اب اس کی صداقت کا جانچنا باقی رہتا ہے۔ اس کے لئے
قرآن شریف اور منہاج نبوت کامل معیار ہے۔ اس سے دیکھ لو۔ اس کی سچائی خود بخود کھل جاو گی اور
عقلی دلائل نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ اور تائیدات سے اسے شناخت کرلو۔
کسوف و خسوف کا کس قدر عظیم الشان نشان موجود تھا مگر دیکھنے والوں میں سے سب نے فائدہ
اٹھایا؟ ہرگز نہیں۔ اس کے پورا نہ ہونے سے پہلے تو اسے صحیح قرار دیتے تھے مگر جب وہ پورا ہو گیا تو
روایت کی صحت میں شبہ کرنا شروع کر دیا۔ حقیقت میں جب انسان تعصب اور ضد سے کام لیتا ہے اور
ایک بات ماننی نہیں چاہتا تو اس کی بہت سی توجیہیں نکالتا ہے اور اپنے خیال کے موافق عذرات تراش
لیتا ہے۔ چونکہ انسان کی قوتیں دن بدن آگے بڑھتی ہیں ۔ اس لئے وہ خیالات ترقی کرتے جاتے
ہیں۔ دیکھو میں کل جس عمر کا تھا آج اُس سے ایک دن بڑا ہوں ۔ اسی طرح دیکھ لو۔ پچھلے حصہ زندگانی
پر جس قدر غور کرو گے اور جتنا پیچھے جاؤ گے۔ اسی قدر تمہیں نمایاں فرق نظر آئے گا کہ کمزوری بڑھتی گئی
ہے۔ دیکھو پہلے بول نہ سکتا تھا۔ پھر بولنے لگا اور اپنی مادری زبان میں کلام کرنے لگا۔ پھر یہاں تک
ترقی کی کہ اردو بولنے لگا اور پھر یوما فیوماً اس میں بھی ترقی کی۔ یہاں تک کہ اب اپنی زبان میں مسلسل
دو چار فقرے بھی ادا نہیں کر سکتا۔ ایک بار حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے پنجابی زبان میں
وعظ کرنے کا حکم دیا۔ میں دو چار فقروں کے بعد ہی پھر اردو بولنے لگا۔
اسی طرح دیکھ لو کہ ہر صورت میں انسان ترقی کرتا ہے۔ بچپن کے زمانہ میں جو کپڑے کام آتے
تھے اور خوبصورت اور ٹھیک موزوں تھے ۔ آج میں ان کو نہیں پہن سکتا۔ یہی نہیں کہ وہ میرے بدن
پر نہیں آ سکیں گے بلکہ بہت ہی بڑے ہوں گے۔