سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 4
حقائق الفرقان
۳۲۷
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
جہاں تک غور کرتے جاؤ۔ انسان ترقی کرتا جاتا ہے اسی اصول کے موافق وہ نیکیوں اور بدیوں
میں بھی ترقی کرتا ہے اور رسم و رواج لباس وغیرہ امور میں ترقی ہوتی رہتی ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ مردوں
کے پاجامے گلبدن کے ہوتے تھے اور وہ دوہری پگڑیاں پہنا کرتے تھے۔ اور بھدی سی تلواریں
ہوتی تھیں اور کچھ بد نما ڈھالیں ۔ مگر آج دیکھو کہ وہ طرز لباس ہی نہیں رہا۔ ان تلواروں اور ڈھالوں کی
ضرورت ہی نہیں رہی۔ اس اس قسم کی تو ہیں اور بندوقیں آئے دن ایجاد ہو رہی ہیں کہ دشمن اپنے ہی
مقام پر ہلاک کر دیا جاتا ہے تو اُسے خبر ہوتی ہے۔
فنونِ حرب میں اس قدر ترقی ہوئی ہے کہ کچھ کہا نہیں جاتا۔ میری غرض اس وقت زمانہ کی
ایجادات اور فنون کی ترقیوں پر لیکچر دینا نہیں ہے۔ بلکہ میں اس اصل کو تمہارے ذہن نشین کرنا چاہتا
ہوں کہ انسان ترقی کرتا ہے اور وہ جس حالت میں ہو اُس میں رہ نہیں سکتا ۔ غرض پھر اس حکومت کے
دور دورہ میں جہاں اور ترقیاں ہوئیں ۔ لباس میں بھی ترقی ہونے لگی۔ پھر الٹی وضع کی پگڑیوں کے
بجائے پگڑیوں کا طور بدلا ۔ ٹوپیوں کا رواج شروع ہوا۔ بال رکھتے تھے۔ یہ سوچا کہ سر دھونے کی
تکلیف ہوتی ہے۔ بال چھوٹے کئے جاویں۔ بالوں پر اثر پڑا۔ پھر داڑھیوں کی صفائی شروع ہوئی پھر
جو تہ کی طرف دیکھا کہ پرانی وضع کے جوتے بھدے اور بدنما ہیں اس لئے ان میں ترمیم کرنی چاہیے
اور اس قسم کے ہونے چاہیں جیسا کہ پاؤں کا نمونہ نیچر نے رکھا ہے۔ پس بوٹ کی طرف توجہ ہوئی
اور فرغل چغہ کی بجائے کوٹ نکلے ۔ یہاں تک تو خیر تھی ۔ لباس سے آگے اثر شروع ہوا اور ایک تہ بند
گزار کو نماز بھی چھوڑنی پڑی۔ کیونکہ نماز پڑھنے میں ایک قیمتی پوشاک خراب ہوتی ہے۔ وضو کر نے
سے کالر اور نیکٹائی وغیرہ کا ستیا ناس ہوتا ہے اور کھیں خراب ہو جاتی ہیں۔ یہ انسان کی ترقی کی ایک
بات ہے۔ اور یہی معنے ہیں میری نظر میں ۔ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ !!
موجودہ زمانہ میں بھی اثر ہوا ہے۔ قوم کی حالت اسی طرح بگڑی ہے۔ بعض کو فلسفہ نے تباہ کر دیا
ہے بعض اور مشکلات اور حالتوں میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے ۔ میری طبیعت فلسفہ کو پسند کرتی ہے۔ مگر
ے جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انہی میں سے ہوتا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۲۸
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے قرآن جیسا مجھے فلسفہ دیا اور پھر ایک اپنا امام مجھے عطا کیا ہے کہ جس
کی قوت قدسی اور تاثیر صحبت سے یہ فلسفہ مجھے بہت ہی عزیز اور کامل تر فلسفہ ملا۔
میں نے دیکھا ہے کہ آجکل کے نوجوان جو انگریزی فلسفہ کی چند کتابیں پڑھتے ہیں جس پر
بجائے خود بیسیوں نہیں سینکڑوں اعتراض ہیں ۔ بڑے فخر سے ملن، سپنسر کے نام لیتے ہیں اور ناز
کرتے ہیں کہ پلیٹو نے فلسفہ میں یہ لکھا ہے اور فیثا غورث نے یہ کہا ہے۔ ان باتوں نے ان پر کچھ
ایسا اثر کیا ہے کہ اب وہ مذہب پر ہنسی کرتے ہیں اور اس کو ٹھٹھے میں اڑاتے ہیں ۔ مذہب کی حالت تو
یوں بدتر ہوئی۔ پھر سوسائٹی کی طرف دیکھو ۔ ادنیٰ سے اعلیٰ تک کو میں نے دیکھا ہے کہ جب ان سے
کوئی بات پوچھو تو ان کے نزدیک گو یا حرام ہے کسی مسلمان کا نام لینا۔ وہ سوسائٹی کے اصولوں کو
بیان کرتے ہوئے بڑے خوش ہوتے ہیں اور انگریزوں کے نام لیتے ہیں اور ان کی کتابوں کے
حوالے دینے لگتے ہیں۔
مختصر یہ کہ دنیا الگ معبود ہو رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے جو اثر ہو رہا ہے۔ وہ ظاہر ہے۔ بچے
یوں مبتلا ہیں۔ مدارس میں مذہبی تعلیم کا کوئی انتظام نہیں اور مسلمان کر نہیں سکتے گورنمنٹ برداشت نہیں
کر سکتی کہ ہر مذہب کے معلم مدرسوں میں اپنی گرہ سے قائم کرے۔ کیونکہ مذہبی تعلیم دینا خود مسلمانوں
کا اپنا فرض ہے اور اصل تو یہ ہے کہ خود مسلمانوں کی حالت ایسی ہے کہ جہاں جہاں انہوں نے بظاہر
دینی تعلیم کا انتظام کیا بھی ہے وہاں بھی یہ حالت ہے کہ دینی تعلیم اصل مقصد نہیں بلکہ دنیوی علوم کے
ساتھ برائے نام ایسا رکھا گیا ہے۔
میں اپنے یہاں دیکھتا ہوں ۔ دوسرے مدرسوں کی نسبت یہاں دینیات کی طرف توجہ ہے۔ مگر
میں نے دیکھا ہے کہ لڑکے مسجد میں بھی انگریزی کتابوں کے ہجے یاد کرتے رہتے ہیں مجھے تعجب ہی
ہوا ہے۔ عربی اور قرآن شریف کی طرف وہ توجہ نہیں پاتا ہوں جو انگریزی اور اس کے لوازمات کی
طرف ہے۔
غفلت جس قدر مسلمانوں پر سایہ کئے ہوئے ہے۔ اس کا تو ذکر ہی نہ پوچھو۔ اعمال میں یہ
حقائق الفرقان
۳۲۹
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
حالت ہے کہ گھر میں تو انا اعطيتك ( الكوثر : ۲) بھی گراں گزرتی ہے۔ لیکن اگر امام ہوں تو
پھر سورہ بقرۃ بھی کافی نہیں ۔ حدود اللہ میں یہ غفلت ہے کہ اپنی ہی سستی اور کمزوری سے تمام حدو د اٹھ
گئی ہیں۔ کسی کو جھوٹ یا چوری یا دوسری خلاف ورزیوں کی سز انہیں ملتی ہے۔
ان باتوں کا اگر ذکر نہ بھی کریں اور مختصر الفاظ میں کہیں تو یہ ہے کہ مذہب سے ناواقفی ہو گئی ہے۔
مہذب جماعت نے مذہب کا ذکر ہی خلاف تہذیب سمجھ رکھا ہے۔ مذہبی مباحثوں کو وہ اس قدر نفرت ما
کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کی کچھ حد ہی نہیں ۔ ان کی مجلس میں اگر اسلام یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
یا قرآن شریف کی نسبت سخت الفاظ میں حملے کئے جائیں تو ان کوشن کر خاموش ہو رہنا اور کسی قسم کا
جواب نہ دینا فراخ حوصلگی اور مرنج و مرنجاں کا ثبوت ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ مذہب کا تعلق صرف دل
سے ہے۔ زبان سے یا اعمال سے یا مال سے اس کا کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔
جہاں تک نظر دوڑاؤ۔ مخلوق کو عجیب حالت میں مبتلا پاؤ گے۔ باوجود اس حالت کے آزادی
یہاں تک ہے کہ شاکت مذہب کے متعلق تک بھی کتابیں شائع ہو گئی ہیں اور گپت پرکاش کے نام
سے ان کے حالات ظاہر ہو گئے ہیں ۔ کوئی مذہب ایسا نہیں رہا جو اس وقت دنیا میں موجود ہو اور اس
کے عقائد اور متعلقات پبلک کے سامنے نہ آئے ہوں ۔ جب یہ حالت ہے تو پھر میں مسلمانوں سے
خطاب کر کے پوچھتا ہوں کہ لِيُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ (الصف: (١٠) کا وقت الصف : ١٠) کا وقت کب آئے گا ؟ اور
علامات اور واقعات سے اگر تم استدلال نہیں کرتے تو مجھے اس کا جواب دو کہ مذاہب مختلفہ کا ظہور تو اب
ہو چکا ہے وہ رسول اس وقت کہاں ہے۔ جس نے اسلام کو جمیع ملل پر غالب کر کے دکھانا ہے۔
الغرض انسان کی اپنی ضرورتیں ، پس و پیش کی ضرورتیں ، اعمال کا مقابلہ، عقل اور فطرت کے
ساتھ عقلاء کی گواہیاں ، راست بازوں کی گواہیاں ، اپنے نفس کی گواہیاں، موجودہ ضروریات کیا کافی
نہ تھیں یہ ثابت کرنے کے واسطے کہ یہ زمانہ امام کا زمانہ ہے۔
بے شک یہ ساری شہادتیں کافی ہیں کہ یہ امام کا زمانہ ہے اور یہ سچ ہے کہ کوئی درخت جڑھ کے
لے ہم نے تجھے سب کچھ دیا۔ ہے تا کہ اس کو غالب کرے سب ہی دینوں پر ۔
حقائق الفرقان
۳۳۰
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
سوا کوئی کام ایک مخزن کے سو انہیں چلتا ۔ آخر خدا ہی کا فضل ہوا ۔ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ
وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخہ ۱۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۴٬۳)
اللہ تعالیٰ بڑے ہی فضلوں کا مالک ہے ۔ یہ اُسی کا فضل ہے کہ وہ کس کے زمانہ میں امام،
معلم ، مز کی ، تالی بھیج دیتا ہے۔ اور کوئی قوم کا دردمند انسان مبعوث فرما دیتا ہے۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُسی کے فضل اور رحم کا ایک عظیم الشان نمونہ تھا۔ آپ کی بعثت
اللہ تعالیٰ کی رحمانی صفت کے انتہائی تقاضے کا نتیجہ تھی۔ اسی لئے فرمایا ۔ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً
للعلمين ( انبیاء : ۱۰۸) محمد وہی ہوتا ہے جس کی تعریف کی جاتی ہے۔ آپ کے نام ہی میں رحمانیت
کی طرف اشارہ ہے کیونکہ تعریف اسی کی کی جاتی ہے جو بلا مزدوری کام آئے اور شفقت فرمائے ۔ اگر
مزدوری بھی لے تو پھر تعریف کیسی ! بے وجہ عنایت فرما کی ہی تعریف ہوتی ہے اور بے مانگے دینے والا
رحمن ہوتا ہے۔ پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمن کا مظہر ہوئے ۔ اس قسم کے رحیم و کریم عنایت فرما کے
احکام کی خلاف ورزی ایک شریر النفس اور ناپاک فطرت انسان کا کام ہے۔ کیونکہ فطرتی طور پر
بمصداق جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا حُسن کی محبت دل میں پیدا ہوتی ہے اور محبت کا
شدید تقاضا اس کی اتباع ہے۔ اس لئے فرمایا گیا:
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ - (آل عمران : ۳۲)
جو چاہتا ہے کہ وہ مولیٰ کریم کا محبوب ہو۔ اس کو لازم ہے کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع
کرے اور سچی اتباع کامل محبت سے پیدا ہوتی ہے۔ اور محبت محسن کے احسانوں کی یاد سے بڑھتی
ہے۔ جو شخص اس محسن اور عنایت فرما کی خلاف ورزی کرتا ہے جو بلا وجہ اور بلا مز دمروت واحسان کرتا
ہے۔ وہ سب سے زیادہ سزا کا مستحق ہوتا ۔ اسی لئے ابو الحنفاء کے منہ سے قرآن شریف میں اب آذر
ل (اے محمد) تم ان سے کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو ( جیسا بننا (جیسا کہ میں اللہ کا محبوب بنا ہوں ) تو تم میری
چال چلو پوری پوری تو تم بھی اللہ کے محبوب بن جاؤ گے۔
حقائق الفرقان
۳۳۱
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
کو یہ کہلوا دیا ۔ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَمَسَكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمنِ ۔ (مریم: ۴۶) یعنی جس نے بلا وجہ تم پر
احسان کیا۔ تیرا قلب اچھا ہوتا تو اس کی محبت میں تو ترقی کرتا۔ برخلاف اس کے تو نے بتوں کی پرستش
کی۔ پس اس رحمانی صفت کے انکار کی وجہ سے عذاب بھی شدید آئے گا۔
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پہلو سے بھی رحمانیت کے مظہر تھے کہ آپ قرآن جیسی رحمت،
شفاء ، نور، امام کتاب لے کر آئے ۔ اور قرآن کا نزول رحمانی صفت ہی کا اقتضاء تھا۔ جیسے فرمایا۔
الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآن قرآن کا نزول چونکہ اس صفت کے نیچے تھا۔ آپ جب معلم القرآن ہوئے
تو اسی صفت کے مظہر بن کر باوجود اس کے کہ ان سے دکھ اٹھائے ۔ مگر دعا ، توجہ، عقدِ ہمت اور تدبیر کو
نہ چھوڑا۔
یہاں تک کہ آخر آپ کامیاب ہو گئے ۔ پھر جن لوگوں نے آپ کی سچی اور کامل اتباع کی
ان کو اعلیٰ درجہ کی جزا ملی اور ان کی تعریف ہوئی ۔ اس پہلو سے آپ کا نام احمد ٹھہرا۔ کیونکہ
دوسرے کی تعریف جب کرتا ہے جب فائدہ دیتا ہے۔ چونکہ آپ نے عظیم الشان فائدہ دنیا کو
پہنچایا ، اس لئے آپ کی تعریف بھی اسی قدر ہوئی۔ اس سے بڑھ کر کیا فائدہ ہوگا کہ ابدالآباد کے
لئے خلافت کا سلسلہ آپ کے کامل متبعین میں رکھ دیا۔ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا
الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ - (النور: ۵۶) اسی وعده حقه
اور صادقہ کے موافق آج بھی خدا تعالیٰ ( نے ) خاتم الخلفاء کو بھیجا ہے ۔
غرض ! خدا میں جو رحمن و رحیم کی صفت تھی محمد واحمد میں وہ جلوہ گر ہوئیں۔ اس لئے وہ اپنے سچے
غلاموں میں دونوں باتیں پیدا کر دیتا ہے۔ اور یہ دیکھا گیا ہے کہ جس قدر مصلحان اسلام میں ہوئے
ہیں وہ یا اسم محمد کے نیچے تھے یا اسم احمد کے۔
لے میں ڈرتا ہوں کہ رحمان کا عذار ا عذاب تم کو نہ چھو جائے ۔ ائے ۔ ۲۔ اللہ نے وعدہ کر لیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں
ایماندار ہیں اور جنہوں نے بھلے کام کئے ہیں کہ ان کو ضرور خلیفہ بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنا یا ان سے
پہلے والوں کو ۔
حقائق الفرقان
۳۳۲
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
میں نے دیکھا ہے کہ علماء ایک بڑی بھاری غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جب کہ وہ تمام مختلف
پیشگوئیاں جو مختلف اشخاص کے حق میں ہوئی ہیں۔ ایک ہی آدمی میں جمع کرنا چاہتے ہیں۔ وَعَدَ اللهُ
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ کی آیت بھی اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ موعود خلیفے ایک سے زیادہ ہوں گے۔
پھر کیوں سعی کی جاتی ہے کہ سب کا مصداق ایک ہی ہو۔ مختلف مہدی ہوئے اور اپنے اپنے وقت پر ہو
گزرے ۔ مسیح بھی ایک مہدی ہے اور وہ اب موجود ہے۔ مگر ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ جس کو
چاہتا ہے فضل دیتا ہے۔ یتا ہے۔
اگر کہو کہ اس وقت بہت سے سلسلے گدی نشین اور سجادہ نشین اور کیا کیا ہیں ۔ تو سنو ! مَثَلُ الَّذِينَ
--- الآية اسفاران بڑی کتابوں کو کہتے ہیں جن سے کشف حقائق ہو جاتا ہے۔ مگر کوئی بتائے کہ ان
انکشافات کے اسباب سے گدھا کیا فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ گدھا جس کی عقدہمت اور توجہ اس سے پرے
نہیں کہ دانہ اور گھاس مل جاوے یا زیادہ سے زیادہ یہ کہ اچھی اروڑی مل جاوے اور طویلہ کا آخری
حصہ ہو جو خاکروب نے اچھی طرح صاف نہ کیا ہو۔ رات کو جھول اور پالان مل جاوے۔ مقدرت
سے زیادہ بوجھ نہ ہو۔ اصل غرض اس کی تھوڑی سی نفس پرستی ہے۔ اسی مثال کو اللہ تعالیٰ یہاں بیان کرتا
ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اُن کے پاس انکشاف حقائق کے اسباب ہوتے ہیں مگر وہ
ان سے اس قدر فائدہ صرف اٹھاتے ہیں۔ جس قدر گدھا دانے ، گھاس ، جھل ، پالان اور تھوڑی سی رہی
یا اروڑی سے۔ پس جن کی اصل غرض دنیا ہوتی ہے۔ وہ ان اسباب انکشاف حقائق سے اسی مقدار دنیا
طلبی کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
اس وقت ایک قوم دنیا میں موجود ہے ۔ جس نے ۲۷ سو زبان میں ایک کتاب کا ترجمہ کیا
ہے۔ اور پھر ترجمہ در ترجمہ کر کے بھی کہتے ہیں کہ وہ کلام اللہ ہے ۔ اگر پوچھو کہ اس پر عمل کرنا
شرط ہے۔ یا نہیں ۔ تو کہہ دیتے ہیں کہ شرط نہیں ۔ کیونکہ شریعت لعنت ہے پر سمجھ میں نہیں آتا کہ
اس قدر بوجھ کیونکر اٹھایا ہے ۔ اس کی غرض ترجمہ کنندہ کی غرض روپیہ ہے۔ پریچر کی غرض اتنی
ہی ہے کہ تنخواہ مل جاو۔ راہ مل جاوے! یہ قوم اس کی مصداق ہے يَكْتُبُونَ الْكِتَبَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هُذَا
حقائق الفرقان
۳۳۳
سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ
مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا - (البقرة: ۸۰)
یہ صاف ظاہر ہے کہ اس قدر زبانوں میں مسیح نے کلام نہیں کیا۔ مگر پھر بھی وہ اس کا نام کلام اللہ ۔
کتاب مقدس رکھا جاتا ہے پر بچروں کو کلام الہی کے خادم کہا جاتا ہے۔ اس سے کس صفائی کے
ساتھ معلوم ہوتا ہے کہ يَتْلُوا کی صفت نہیں رہی ۔ یہ تو ہے غیر مذہب کے لوگوں کا حال ۔ اپنے گھر
میں غور کرو۔
الحکم جلدے نمبر ا مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۷ )
کثرت کے ساتھ وہ لوگ جو علماء کہلاتے ہیں ایسے ملیں گے جو یہ کہتے ہیں کہ تَبَارَكَ الَّذِی یاد
ہے۔ اور کچھ نماز جنازہ آ جاوے۔ گویا سارے قرآن میں ان کو اتنی ہی ضرورت ہے کہ مردے یا نئے
تعلق نکاح وغیرہ سے کچھ مل جاوے۔ قرآن کی غرض و غایت ان کے نزدیک صرف اتنی ہی ہے اس
سے آگے کچھ نہیں ۔ مصنفوں کو دیکھو۔ کتابیں لکھتے ہیں۔ مطلب صرف اتنا ہے کہ کچھ فائدہ ہو۔ ان
اسفار کا نتیجہ گدھے کی طرح ہے۔ جو فوائد قلیلہ کے لئے اس قدر بوجھ اٹھاتا ہے۔ کیا بُری مثال ہے۔
وہ جامع اخلاق انسان جو صفات عالیہ کا وارث ہو سکتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے فضل و رحم کا وارث بن سکتا
ہے۔ وہ انسان جس کا خدا اللہ ہے اور بچھڑا نہیں۔ وہ اس بات پر ایمان لاتا ہے کہ اخلاق فاضلہ کے
حاصل کرنے ۔ منشاء زندگی کو معلوم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کوئی معلم آئے جو مز کی ہو اور تالی
آیات اللہ کا ہو۔ مجھے اس آیت نے بارہا متاثر بنایا ہے۔ اَفَلَا يَرَوْنَ أَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمُ
قولا - (طه: ٩٠ ) وه ۹۰) وہ معبود کیسا ہو سکتا ہے جو کسی کی بات کا جواب ہی نہیں دیتا۔ اگر وہ کسی ایک سے
بھی بولتا تو کم از کم یہ الزام اُٹھ جاتا جو لوگ یہ مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اب کسی سے کلام نہیں کرتا ۔ مجھے
سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ بچھڑے خدا پر ایمان لائے ہیں نہ کہ متکلم خدا پر ۔ وہ ہرگز نہیں مانتے کہ وہ
رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - الفاتحة: ۲ تا ۴) خدا ہے۔ ایک
نیچری ۔۔۔۔۔ کہتا ہے کہ دعاؤں کا کچھ نتیجہ اور اثر نہیں۔ اس قسم کا اعتقاد رکھنے والا بھی خدا کو بچھڑا ہی
لے جو کتاب کو تو اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں پھر ( جھوٹ ) لوگوں سے کہتے ہیں کہ یہی اللہ کا حکم ہے تا کہ ان جھوٹی تحریروں
سے تھوڑی سی دنیا کمالیں۔ ۲ے بھلا یہ لوگ اتنا بھی نہ دیکھ سکے کہ وہ پلٹا کر جواب بھی تو نہیں دیتا انہیں ۔ سے سب
تعریف اللہ ہی کی ہے جو آہستہ آہستہ سب جہانوں کو کمال کی طرف پہنچانے والا ۔ بے محنت انعام دینے والا ، سچی
کوشش کا بدلہ دینے والا ۔ جزا اور سزا کے وقت کا مالک ہے۔
افسوس
حقائق الفرقان
۳۳۴
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
مانتا ہے۔ اسلام کے خدا پر وہ یقین نہیں لاتا۔ جس کی بابت یہ اعتقاد رکھنا ضروری ہے کہ وہ اللہ وہی ہے
جس نے یہ سچ فرمایا۔
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : (۶)
غرض انسان اسفار سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ جب تک معلم ۔ مز کی موجود نہ ہو۔ اگر ساری دانش
اور قابلیت کتابوں پر منحصر ہوتی تو میں سچ کہتا ہوں کہ میں سب سے بڑھ کر تجربہ کار ہوتا کیونکہ جس قدر
کتابیں میں نے پڑھی ہیں۔ بہت تھوڑے ہوں گے جنہوں نے اس قدر مطالعہ کیا ہو اور بہت
تھوڑے ہوں گے جن کے پاس اس قدر ذخیرہ کتب کا ہو گا مگر میں یہ بھی سچ کہتا ہوں کہ وہ ساری
کتابیں اور سارا مطالعہ بالکل رائیگاں اور بے فائدہ ہوتا ۔ اگر میں امام کے پاس اور اس کی خدمت
میں نہ ہوتا مجر د کتابوں سے آدمی کیا سیکھ سکتا ہے جب تک مز کی نہ ہو۔ اب میری حالت یہ ہے کہ جب
کہ میں نے محض خدا کے فضل سے راست باز کو پالیا ہے تو ایک منٹ بھی اس سے دور رہنا نہیں چاہتا۔
یہاں تک کہ ایک نے ہزار روپیہ دے کر بلوانا چاہا۔ مگر میں نے گوارا نہ کیا پھر اس پر مجھے تعجب اور
حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے دوسرے بھائی کیونکر قادیان سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ میں یہ باتیں
صرف تحدیث بالنعمۃ کے طور پر کہتا ہوں۔ شاید کسی کو فائدہ ہو کہ میں نے بہت کتا بیں جمع کیں لیکن جو
کچھ مجھے ملا محض اس کے فضل سے ملائم نہ تھے۔ کوئی دعوی نہ تھا اس وقت میرے دل نے مان لیا تھا
کہ یہ سچا ہے۔ میرے لئے اس کی سچائی کی دلیل اور نشان میں آپ ہی تھا۔ پھر میرا لڑکا عبدالحی آیۃ
اللہ ہے۔ محمد احمد مر گیا تھا۔ لودھیانہ کے ایک معترض نے اس پر اعتراض کیا۔ میرے غافل قلب نے
اس کی پرواہ نہ کی اور حقیقت میں میری یہ حالت ہے کہ میں محض اولا د کا خواہشمند نہ تھا۔ میں اسی مجلس
میں ایک شخص کو بطور شہادت پیش کر سکتا ہوں اور وہ ایڈیٹر الحکم ہے کہ ایک طبیب نے جو اشتہاری ہے
مجھے اس کی معرفت پیغام دیا کہ تم میرا علاج کرو۔ تمہارے یہاں اولاد ہو جاوے گی ۔ میں نے اس کو
یہی جواب دیا کہ مجھے محض اولاد کی ضرورت نہیں بلکہ سعادت مند اولاد کی ضرورت ہے۔ اگر اس کا
ے کہ تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔
حقائق الفرقان
۳۳۵
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
کوئی نسخہ تمہارے پاس ہو تو میں کئی ہزار روپیہ دینے کو تیار ہوں ۔ اس کا جواب اس نے کچھ نہ دیا۔ (یہ
واقعہ بالکل درست اور صحیح ہے۔ ایڈیٹر )
غرض میں نے اس لدھیانوی معترض کی تحریر کا کچھ بھی لحاظ نہ کیا اور اس پر کوئی توجہ نہ کی ۔ مگر
میرے آقا امام نے اس پر توجہ کی تو اس کو وہ بشارت ملی جو انوار الاسلام کے صفحہ ۲۶ پر درج ہے۔ اور
پھر اس کے چند برس بعد یہ بچہ جس کا نام عبدالحی ہے پیدا ہوا۔ اسی کشف کے مطابق اس کے جسم پر
بعض پھوڑے نکلے جن کے علاج میں میری طبابت گرد تھی ۔ عبدالحی کو ان پھوڑوں کے باعث سخت
تکلیف تھی۔ اور وہ ساری رات اور دن بھر تڑپتا اور بے چین رہتا۔ جس کے ساتھ ہم کو بھی کرب ہوتا
مگر ہم مجبور تھے۔ کچھ نہ کر سکتے تھے۔ ان پھوڑوں کے علاج کی طرف بھی اس کشف میں ایماء تھا۔
اور اس کی ایک جزو ہلدی تھی۔ اور اس کے ساتھ ایک اور دوائی تھی جو یاد نہ رہی تھی۔ ہم نے اس کے
اضطراب اور کرب کو دیکھ کر چاہا کہ ہلدی لگا ئیں آپ نے کہا کہ میں جرات نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا
دوسرا جز و یاد نہیں۔ مگر ہم نے غلطی کھائی اور ہلدی لگا دی جس سے وہ بہت ہی تڑپا اور آخر ہم کو وہ دھونی
پڑی۔ اس سے ہمارا ایمان تازہ ہو گیا کہ ہم کیسے ضعیف اور عاجز ہیں کہ اپنے قیاس اور فکر سے اتنی
بات نہیں نکال سکے اور یہ مامور اور مرسلوں کی جماعت ایک مشین اور گل کی طرح ہوتے ہیں جس کے
چلانے والا اللہ تعالیٰ ہی ہوتا ہے۔ اس کے بلائے بغیر یہ نہیں بولتے ۔ غرض میرا ایمان ان نشانوں
سے بھی پہلے کا ہے۔ اور یہ خدا کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو نشان کے بغیر نہ چھوڑا ۔ سینکڑوں نشان
دکھا دئے۔ اور خود میرے ہی گھر میں نشان موجود ہے جس کا میں نے ذکر بھی کیا ہے۔
یہ بات بھی یاد رکھو کہ جو لوگ اپنا ایمان کسی نشان سے مشروط رکھتے ہیں۔ وہ ٹھوکر کھاتے ہیں
کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کو آزمانا چاہتے ہیں اور اس شوء ادبی اور جرات کی سزا ان کو یہ ملتی ہے کہ وہ محروم رہ
جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اقتراحی معجزات مانگتے ہیں ۔ ان کو کوئی نشان نہیں دیا جاتا۔ میں
نے اب بھی ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اس قسم کے اعتراض اور جرات کیا کرتے ہیں کہ اتنے عرصہ میں
فلاں قسم کا عذاب ہم پر آ جائے۔ وہ اللہ تعالیٰ کو اپنی عقل اور حد کے پیمانہ میں محدود کرنا چاہتے ہیں۔
حقائق الفرقان
۳۳۶
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
اور اس پر حکومت کی خواہش کرتے ہیں حالانکہ اللہ غَالِبٌ عَلَی امْرِہ اس کی شان ہے۔
مختصر یہ کہ ہم محتاج تھے اور قحط زدہ تھے۔ فطرتاً ہم چاہتے تھے کہ اس وقت ہماری دستگیری کی
جاوے لیکن ہماری صرف صورت سوال تھی۔ اگر ہم میں عقل ہوتی تو زمانہ کی حالت کو دیکھ کر آنے
والے کی تلاش کرتے۔ مگر میں پھر بھی اللہ تعالیٰ کے بڑے فضل کا شکریہ کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے ٹھوکر
نہیں کھانے دی بلکہ میری حفاظت فرمائی۔ (الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۴)
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا: أُمُّ الْقُرْیٰ کی طرف نسبت کرنے میں امی بولتے
ہیں ۔ پس اُمی کے معنے ہوئے ۔ اُم القرامی کا رہنے والا ۔ اور ام القری مکہ کا نام ہے۔ پس ان
پڑھ کے معنے خواہ مخواہ لے لئے۔ موقع مناسب آگا پیچھا دیکھ کر معنے کرنا چاہیے تھا اور سچ یہ ہے کہ
جہاں کوئی ہادی بھیجا جاتا ہے۔ اسی بستی کو اس ہادی کے زمانے میں اور بستیوں کا اُم جس کے معنے اصل
کے ہیں کہا جاتا ہے ثبوت ۔ يَبْعَثُ فِي أُمَّهَا رَسُولًا (القصص: ۶۰) قرآن میں ہے پھر اس لحاظ
سے بھی مکہ معظمہ کو اُم اور ام القری کہا گیا۔ اور ہر مامور کی بستی اُم ہوا کرتی ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱۰)
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ۔ یعنی پہلے لوگوں کو احکام الہی
سنائے جاویں۔ ان کو کتاب و حکمت سکھائی جاوے۔ پھر ان کا تزکیہ ہو۔ تین مرتبے ہیں ۔
يَتْلُوا - يُعَلِّمُهُمْ يُزَكيم - حدیث میں ان کو اسلام، ایمان ، احسان سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔
رسول کریم تزکیہ کس رنگ میں فرماتے ۔ جب اپنا فرماں بردار کسی کو دیکھتے تو پھر اس کے لئے
دعائیں کرتے اور اسی طرح پر اللہ کا فضل خصوصیت سے اس پر نازل ہوتا اور خدا تعالیٰ خود اس کا
متوتی ہو جاتا۔
صحابہ میں بھی تین قسم کے لوگ تھے۔ ایک معلم چنا نچہ ابوھریرہ ، عبداللہ بن عمر ، انس بن مالک ۔
یہ جس قدر لوگ ہیں احکام سناتے رہے ۔
صحابہ میں سے بعض خواص ایسے تھے کہ ان سے بہت کم احادیث سناتے ۔ جیسے
خلفائے راشدین بالخصوص حضرت ابوبکر ۔ مگر جو حدیثیں انہوں نے سنائیں ۔ وہ ایسی جامع ہیں کہ
حقائق الفرقان
ان سے بہت سے احکام نکل سکتے ہیں۔
۳۳۷
سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ
بعد اس کے جب لوگوں میں کمی آگئی۔ تو صحابہ کے آخری اور تابعین کے ابتدائی زمانے میں
بادشاہ الگ ہو گئے اور معلم لوگ الگ ۔ جو معلم اسلام کے تھے وہ فقہاء کہلائے۔ گویا ایک طرف
بادشاہ تھے اور ایک طرف فقہاء جن کے ذمے تعلیم کتاب اور تزکیہ یا احسان کا کام تھا۔ یہی اہل اللہ
تھے۔ چونکہ ایک وقت میں دو خلفاء بیعت نہیں لے سکتے ۔ اس لئے ان لوگوں نے بجائے بیعت کے
کچھ نشان اپنی خدمت گزاری کے مقرر کر لئے ۔
مشہور پیر قافلہ جنید بغدادی ایک دفعہ بچے ہی تھے کہ مکہ معظمہ اولیاء کرام کی صحبت میں چلے
گئے جہاں محبت الہی پر مکالمہ ہو رہا ہے۔ ان لوگوں نے کہا کیوں میاں لڑ کے تم بھی کچھ بولو گے تو
انہوں نے بڑی جرات سے کہا۔ کیوں نہیں ۔ اس پر انہوں نے کہا لَهُ عَهْدٌ ذَاهِبٌ عَنْ نَّفْسِهِ
مُتَّصِلُ بِذِكْرِ رَبِّهِ قَائِمٌ بِأَدَاء حَقِّهِ إِنْ تَكَلَّمَ فَيا اللهِ وَ فِي اللَّهِ وَإِنْ تَحَرَّكَ فَبِأَمْرِ اللَّهِ وَإِنْ
سَكَنَ فَمَعَ اللهِ -
جس کے مختصر معنی یہ ہیں کہ صوفی وہ ہے جو اپنا ارادہ سب چھوڑ دے۔ کام کرے مگر خدا کے حکم
سے۔ ہر وقت خدا کی یاد سے اس کا تعلق وابستہ رہے۔ وہ بیوی سے صحبت کرے مگر اس لئے کہ
عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کا حکم ہے۔ کھانا کھائے مگر اس لئے کہ کُلُوا ۔ خدا کا حکم ہے۔ یہ بڑا سخت
مجاہدہ ہے۔ میں نے خود تجربہ کر کے دیکھا ہے۔ آٹھ پہر میں انسان اس میں کئی بار فیل ہو جاتا ہے۔
الا مَنْ عَصَمَهُ الله غرض وہ شخص اللہ کے تمام احکام ادا کرتا ہے۔ جب بولتا ہے تو خدا کی تعلیم کے
مطابق ۔ ہلتا ہے تو اللہ کے حکم سے ٹھہرتا ہے تو اللہ کے ارشاد سے۔
یہ سن کر سب چیخ اٹھے کہ یہ عراقی لڑکا تاج العارفین نظر آتا ہے۔ ان کے اتباع بہت لوگ نظر
آتے ہیں ۔
21
غرض معلمین سے ایک گروہ تو فقہاء کا تھا۔ چنانچہ امام ابوظیفہ ، شافعی ، مالک ،احمد بن حنبل ،
داؤد، امام بخاری، اسحاق بن راہو یہ تمھم اللہ ۔ یہ سب لوگ حامی اسلام گزرے ہیں ۔ انہوں نے
حقائق الفرقان
بادشاہوں کا ہاتھ خوب بٹایا۔
۳۳۸
سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ
دوسرا گروہ متکلمین کا ہے جن میں امام ابوالمنصور الماتریدی، الامام ابوالحسن الاشعری، ابن حزم،
امام غزالی، امام رازی، شیخ تیمیہ ، شیخ ابن قیم رحمہم اللہ ہیں، تیسرا گروہ جنہوں نے احسان کو بیان کیا
ہے۔ ان میں سید عبدالقادر جیلانی بڑا عظیم الشان انسان گزرا ہے۔ ان کی دو کتابیں بہت مفید ہیں ۔
ایک فتح الربانی ۔ دوم فتوح الغیب ۔ دوسرا مرد خدا شیخ شہاب الدین سہروردی ہے۔ جنہوں نے
عوارف لکھ کر مخلوق پر احسان کیا ہے۔ تیسرا آدمی جس کے بارے میں بعض علماء نے جھگڑا کیا ہے۔ مگر
میں تو اچھا سمجھتا ہوں ۔ شیخ محی الدین ابن عربی ہے۔ پھر ان سے اتر کر امام شعرانی گزرے ہیں
پھر محمد انصاری ہیں۔
ہزار صدی کے بعد شاہ ولی اللہ صاحب ہیں۔ مجددالف ثانی ہیں۔ ان لوگوں نے اپنی تصنیف پر
زور دیا ہے۔ مگر صرف روحانیت سے۔ ہندوستان میں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کا نام سکھایا ہے۔ ان میں
حضرت معین الدین چشتی ہیں ۔ حضرت قطب الدین بختیار کا کئی ہیں۔ حضرت فرید الدین شکر گنج
ہیں ۔ حضرت نظام الدین محبوب الہی ہیں ۔ حضرت نصیر الدین چراغ دہلی ہیں ۔ رحمہم اللہ ۔ یہ سب کے
سب خدا کے خاص بندے تھے۔ ان کی تصانیف سے پتہ لگتا ہے۔ کہ ان کو قرآن شریف واحادیث
سے کیا محبت تھی۔ نبی کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کیا تعلق تھا۔ یہ بے نظیر مخلوقات تھی۔
بڑا بد بخت ہے وہ جوان میں سے کسی کے ساتھ نقار رکھتا ہو۔ یہ باتیں میں نے علی وجہ البصیرت کہی ہیں۔
ایک نکتہ قابل یا د سنائے دیتا ہوں کہ جس کے اظہار سے میں باوجود کوشش کے رُک نہیں سکا۔ وہ
یہ کہ میں نے حضرت خواجہ سلیمان رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھا۔ ان کو قرآن شریف سے بڑا تعلق تھا۔ ان کے
ساتھ مجھے بہت محبت ہے ۷۸ برس تک انہوں نے خلافت کی ۲۲ برس کی عمر میں وہ خلیفہ ہوئے تھے۔
یہ بات یاد رکھو کہ میں نے کسی خاص مصلحت اور خالص بھلائی کے لئے کہی ہے۔
( بدر - جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۷ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۹)