۳۔ خدا کے ساتھ مکمل مکالمہ اور گفت و شنید

حقیقةُ الوحی, حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
ہے بلکہ وہ صلیبی موت سے بچایا گیا اور مومنوں کی طرح اُس کا خدا کی طرف رفع ہوا اور
جیسا کہ ہر ایک مومن ایک جلالی جسم خدا سے پا کر خدائے عز و جل کی طرف اُٹھایا جاتا ہے
وہ بھی اُٹھائے گئے اور ان نبیوں میں جا ملے جو اُن سے پہلے گزر چکے تھے جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس بیان سے سمجھا جاتا ہے کہ جو آپ نے معراج سے واپس
آکر بیان فرمایا کہ جیسے اور نبیوں کے مقدس اجسام دیکھے ویسا ہی حضرت عیسیٰ کو بھی انہیں
﴿۳۸﴾ کے رنگ میں پایا اور اُن کے ساتھ پایا کوئی نرالا جسم نہیں دیکھا۔
العہ
پس یہ مسئلہ کیسا صاف اور صریح تھا کہ یہودیوں کا انکار محض رفع روحانی سے تھا کیونکہ
وہی رفع ہے جو لعنت کے مفہوم کے برخلاف ہے مگر مسلمانوں نے محض اپنی نا واقفیت کی وجہ
سے رفع روحانی کو رفع جسمانی بنا دیا۔ یہودیوں کا ہرگز یہ اعتقاد نہیں کہ جو شخص مع جسم عنصری
آسمان پر نہ جاوے وہ مومن نہیں بلکہ وہ تو آج تک اسی بات پر زور دیتے ہیں کہ جس کا رفع
روحانی نہ ہو اور اُس کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں وہ مومن نہیں ہوتا جیسا کہ
قرآن شریف بھی فرماتا ہے لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ، یعنی کافروں کیلئے آسمان کے
دروازے نہیں کھولے جائیں گے مگر مومنوں کیلئے فرماتا ہے ۔ مُفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ ہے۔
یعنی مومنوں کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے۔ پس یہودیوں کا یہی جھگڑا
تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام کا فر ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف اُن کا رفع نہیں
ہوا۔ یہودی اب تک زندہ ہیں مر تو نہیں گئے ۔ اُن کو پوچھ کر دیکھ لو کہ جو صلیب پر لٹکایا گیا
کیا اس کا یہ نتیجہ ہے کہ وہ مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جاتا اور اُس کے جسم کا خدا تعالیٰ کی
طرف رفع نہیں ہوتا۔ جہالت بھی ایک عجیب بلا ہے۔ مسلمانوں نے اپنی نافہمی سے کہاں کی
بات کہاں تک پہنچادی اور ایک فوت شدہ انسان کے دوبارہ آنے کے منتظر ہو گئے حالانکہ
حدیثوں میں حضرت عیسی کی عمر ایک سو بیس برس مقرر ہو چکی ہے۔ کیا وہ ایک سو بیس برس
اب تک نہیں گزرے۔
ایسا ہی انہوں نے اپنی نافہمی سے قرآن شریف اور احادیث میں تناقض پیدا کر دیا
الاعراف : ۴۱ ۲ ص ۵۱

حقيقة الوحى
کیونکہ قرآن شریف اُس شخص کو جس کا نام حدیثوں میں دجال ہے شیطان قرار دیتا ہے
جیسا کہ وہ شیطان کی طرف سے حکایت کر کے فرماتا ہے۔ قَالَ انْظُرْنِي إِلَى يَوْمِ
يُبْعَثُونَ قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ ، یعنی شیطان نے جناب الہی میں عرض کی کہ میں
اُس وقت تک ہلاک نہ کیا جاؤں جب تک کہ وہ مردے جن کے دل مر گئے ہیں دوبارہ زندہ
ہوں ۔ خدا نے کہا کہ میں نے تجھے اُس وقت تک مہلت دی۔ سو وہ دجال جس کا حدیثوں ﴿۳۹﴾
میں ذکر ہے وہ شیطان ہی ہے جو آخر زمانہ میں قتل کیا جائے گا جیسا کہ دانیال نے بھی یہی
لکھا ہے اور بعض حدیثیں بھی یہی کہتی ۔ کی یہی کہتی ہیں اور چونکہ مظہر اتم شیطان کا نصرانیت ہے اس
لئے سورۃ فاتحہ میں دجال کا تو کہیں ذکر نہیں مگر نصاری کے شر سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا
حکم ہے۔ اگر دجال کوئی الگ مفسد ہوتا تو قرآن شریف میں بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ یہ
فرما تا وَلَا الضَّالِّينَ یہ فرمانا چاہیے تھا کہ وَلَا الدَّجَّال اور آیت إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ سے
مراد جسمانی بحث نہیں کیونکہ شیطان صرف اُس وقت تک زندہ ہے جب تک کہ بنی آدم
زندہ ہیں۔ ہاں شیطان اپنے طور سے کوئی کام نہیں کرتا بلکہ بذریعہ اپنے مظاہر کے کرتا ہے
سو وہ مظاہر یہی انسان کو خدا بنانے والے ہیں اور چونکہ وہ گروہ ہے اس لئے اُس کا نام
دجال رکھا گیا ہے کیونکہ عربی زبان میں دجال گروہ کو بھی کہتے ہیں اور اگر دجال کو نصرانیت
کے گمراہ واعظوں سے الگ سمجھا جائے تو ایک محذور لازم آتا ہے وہ یہ کہ جن حدیثوں سے
یہ پتہ لگتا ہے کہ آخری دنوں میں دجال تمام زمین پر محیط ہو جائے گا انہیں حدیثوں سے یہ
پتہ بھی لگتا ہے کہ آخری دنوں میں کلیسیا کی طاقت تمام مذاہب پر غالب آجائے گی ۔ پس یہ
تناقض بجز اس کے کیونکر دور ہو سکتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔
علاوہ اس کے خدا تعالیٰ جو عالم الغیب ہے نصرانیت کے فتنہ کی نسبت قرآن شریف میں
فرماتا ہے کہ قریب ہے کہ اس سے آسمان پھٹ جائیں اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں مگر
دجال جو بقول ہمارے مخالفوں کے بڑے زور وشور سے خدائی کا دعویٰ کرے گا اور دنیا کے تمام
فتنوں سے اُس کا فتنہ بڑا ہوگا ۔ اس کی نسبت قرآن شریف میں اتنا بھی ذکر نہیں کہ اس کے
الاعراف : ۱۶،۱۵
الفاتحة :

حقيقة الوحى
فتنہ سے ایک چھوٹا پہاڑ بھی پھٹ سکتا ہے۔ تعجب ہے کہ قرآن شریف تو عیسائیت کے فتنہ کو سب
سے بڑا ٹھہرادے اور ہمارے مخالف کسی اور دجال کے لئے شور مچاویں۔
اور حضرات عیسائیوں کی غلطی کو بھی دیکھو کہ ایک طرف تو حضرت عیسیٰ کو خدا بنا دیا اور دوسری
۴۰ طرف اُس کے ملعون ہونے کا بھی اعتقاد ہے حالانکہ تمام اہل لغت کے اتفاق سے لعنت ایک
روحانی امر ہے اور ملعون راندہ درگاہ الہی کو کہتے ہیں یعنی جس کا خدا کی طرف رفع نہ ہو اور جس
کے دل کا کوئی تعلق محبت اور اطاعت کا خدا سے باقی نہ رہے اور خدا اُس سے بیزار ہو جائے اور وہ
خدا سے بیزار ہو جائے اسی لئے شیطان کا نام معین ہے۔ پس کیا کوئی عقلمند تجویز کر سکتا ہے کہ
حضرت عیسی کے دل کا تعلق خدا تعالیٰ سے بالکل ٹوٹ گیا تھا اور خدا تعالیٰ اُن سے بیزار ہو گیا تھا۔
اور عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو حضرات عیسائیاں انجیلوں کے حوالہ سے یہ کہتے ہیں کہ حضرت
عیسی کے اس واقعہ کو یونس کے واقعہ اور اسحاق کے واقعہ سے مشابہت تھی اور پھر آپ ہی اس
مشابہت کے برخلاف عقیدہ رکھتے ہیں کیا وہ ہمیں بتلا سکتے ہیں کہ یونس نبی مچھلی کے پیٹ میں
مردہ ہونے کی حالت میں داخل ہوا تھا اور مردہ ہونے کی حالت میں اس کے اندر دو یا تین دن
تک رہا۔ پس یونس سے یسوع کی مشابہت کیا ہوئی ۔ زندہ کو مردہ سے کیا مشابہت؟ اور کیا
حضرات عیسائیاں ہمیں بتلا سکتے ہیں کہ اسحاق حقیقت میں ذبح ہو کر پھر زندہ کیا گیا تھا اور اگر یہ
بات نہیں ہے تو پھر یسوع کے واقعہ کو اسحاق کے واقعہ سے کیا مشابہت ۔
پھر یسوع مسیح انجیل میں کہتا ہے کہ اگر تم میں رائی کے دانہ جتنا بھی ایمان ہو تو تم اگر پہاڑ
کو یہ کہو کہ یہاں سے وہاں چلا جا تو ایسا ہی ہوگا مگر یسوع کی تمام دعا جو اپنی جان بچانے کے
لئے کی گئی تھی بے کار گئی ۔ اب دیکھو کہ انجیل کی رو سے یسوع کے ایمان کا کیا حال ہے۔ یہ ہرگز
درست نہیں ہے کہ یسوع کی یہ دعا تھی کہ میں صلیب پر مرتو جاؤں مگر گھبراہٹ نہ ہو۔ کیا باغ والی
دعا صرف گھبراہٹ دور کرنے کے لئے تھی ؟ اگر یہی بات تھی تو صلیب پر لٹکائے جانے کے وقت
کیوں کہا تھا کہ ایلی ایلی لما سبقتنی ۔ کیا یہ فقرہ دلالت کرتا ہے کہ اس وقت گھبراہٹ

حقيقة الوحى
دور ہو چکی تھی بناوٹ کی بات کہاں تک چل سکتی ہے۔ یسوع کی دعا میں صاف یہ لفظ ہیں کہ یہ پیالہ
مجھ سے مل جائے ۔ سوخدا نے وہ پیالہ ٹال دیا اور ایسے اسباب پیدا کر دیئے کہ جو جان بچ جانے کے
لئے کافی تھے جیسے یہ امر کہ یسوع مسیح معمول کے مطابق چھ سات دن صلیب نہیں رکھا گیا بلکہ اسی ۴۱
وقت اُتارا گیا اور جیسے کہ یہ امر کہ اُس کی ہڈیاں نہیں توڑی گئیں جس طرح کہ اور لوگوں کی ہمیشہ
توڑی جاتی تھیں اور یہ خلاف قیاس امر ہے کہ اس قدر خفیف سی تکلیف سے جان نکل جائے ۔
ہمارے مخالفوں کا یہ اعتقاد کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب سے محفوظ رہ کر آسمان پر مع جسم
عنصری چڑھ گئے ۔ یہ ایسا اعتقاد ہے جس سے قرآن شریف سخت اعتراض کا نشانہ ٹھیرتا ہے کیونکہ
قرآن شریف ہر ایک جگہ عیسائیوں کے ایسے دعاوی کو جن سے حضرت عیسی کی خدائی ثابت کی
جاتی ہے رد کرتا ہے جیسا کہ قرآن شریف نے حضرت عیسی کا بغیر باپ پیدا ہونا ( جس سے اُن کی
خدائی پر دلیل پیش کی جاتی تھی ) یہ کہہ کر رد کیا کہ اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ
مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ہے پھر اگر حضرت عیسی در حقیقت مع جسم عنصری آسمان پر
چڑھ گئے تھے اور پھر نازل ہونے والے ہیں تو یہ تو اُن کی ایسی خصوصیت تھی کہ بے باپ پیدا
ہونے سے زیادہ دھو کہ میں ڈالتی تھی۔ پس جواب دو کہ کہاں قرآن شریف نے اس کی کوئی نظیر
پیش کر کے اس کو رد کیا ہے۔ کیا خدا تعالیٰ اس خصوصیت کے توڑنے سے عاجز رہا۔ پھر ہم بیان
سابق کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا جس بات پر اجماعی طور سے عقیدہ
تھا وہ یہی بات تھی کہ تمام انبیاء علیہم السلام فوت ہو چکے ہیں اور کوئی زندہ نہیں ۔ اسی عقیدہ پر
تمام صحابہ فوت ہوئے اور یہ عقیدہ قرآن شریف کی نص صریح کے مطابق تھا۔
پھر بعد صحابہ کے یہ دعویٰ کرنا کہ کسی وقت اس اُمت کا اس بات پر اجماع ہوا تھا کہ
یادر ہے کہ یہ بات بھی کسی آیت قطعیة الدلالت یا حدیث صحیح مرفوع متصل سے ثابت نہیں کہ حضرت
عیسی در حقیقت مع جسم عنصری آسمان پر اٹھائے گئے تھے۔ پس جس کا اُٹھایا جانا ثابت نہیں اس کی دوبارہ
آمد کی توقع رکھنا محض طمع خام ہے۔ اول حضرت عیسی کا آسمان پر جانا کسی آیت قطعیة الدلالت یا حدیث صحیح
مرفوع متصل سے ثابت کرو ورنہ بے اصل مخالفت تقویٰ سے بعید ہے ۔ منہ
☆
ال عمران : ۶۰

حقيقة الوحى
حضرت عیسی آسمان پر مع جسم عنصری زندہ موجود ہیں اس سے زیادہ کوئی جھوٹ نہیں ہوگا۔ اور
ایسے شخص پر امام احمد حنبل صاحب کا یہ قول صادق آتا ہے کہ جو شخص بعد صحابہ کے کسی مسئلہ میں ا
اجماع کا دعویٰ کرے وہ کذاب ہے۔
بلکہ اصل بات یہ ہے کہ قرونِ ثلاثہ کے بعد اُمت مرحومہ تہتر فرقوں پر منقسم ہو گئی اور صدہا
مختلف قسم کے عقائد ایک دوسرے کے مخالف اُن میں پھیل گئے یہاں تک کہ یہ عقائد کہ مہدی ظاہر
ہوگا اور مسیح آئے گا ان میں بھی ایک بات پر متفق نہ رہے۔ چنانچہ شیعوں کا مہدی تو ایک غار میں
پوشیدہ ہے جس کے پاس اصل قرآن شریف ہے وہ اُس وقت ظاہر ہوگا جبکہ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی
نئے سرے زندہ کئے جاویں گے اور وہ اُن سے غصب خلافت کا انتقام لے گا اور سنیوں کا مہدی
بھی بقول اُن کے قطعی طور پر کسی خاص خاندان میں سے پیدا ہونے والا نہیں اور نہ قطعی طور پر عیسی
کے زمانہ میں ظاہر ہونے والا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ بنی فاطمہ میں سے پیدا ہوگا اور بعض کا قول
ہے کہ بنی عباس میں سے ہوگا اور بعض کا بموجب ایک حدیث کے یہ خیال ہے کہ اُمت میں سے
ایک آدمی ہے۔ پھر بعض کہتے ہیں کہ مہدی کا آنا وسط زمانہ میں ضرور ہے اور مسیح موعود بعد اس
کے آئے گا اور اس پر احادیث پیش کرتے ہیں ۔ اور بعض کا یہ قول ہے کہ مسیح اور مہدی دو جدا جدا
آدمی نہیں بلکہ وہی مسیح مہدی ہے ۔ اور اس قول پر لا مهدی الا عیسی کی حدیث پیش
کرتے ہیں۔ پھر دجال کی نسبت بعض کا خیال ہے کہ ابن صیاد ہی دجال کی ہے اور وہ مخفی ہے
اخیر زمانہ میں ظاہر ہوگا حالانکہ وہ بے چارہ مسلمان ہو چکا اور اس کی موت اسلام پر ہوئی اور
مسلمانوں نے اُس کا جنازہ پڑھا۔ اور بعض کا قول ہے کہ دجال کلیسیا میں قید ہے یعنی کسی گرجا
میں محبوس ہے اور آخر اسی میں سے نکلے گا۔ یہ آخری قول تو صحیح تھا مگر افسوس کہ اس کے معنی
با وجود واضح ہونے کے بگاڑ دیئے گئے ۔ اس میں کیا شک ہے کہ دجال جس سے مراد عیسائیت
کا بھوت ہے ایک مدت تک گرجا میں قید رہا ہے اور اپنے دجالی تصرفات سے رکا رہا ہے مگر
ابن صیاد کا حج کرنا بھی ثابت ہے اور مسلمان بھی تھا مگر با وجود حج کرنے اور مسلمان ہونے
کے دجال کے نام سے بیچ نہ سکا۔ منہ

حقيقة الوحى
!
اب آخری زمانہ میں اس نے قید سے پوری رہائی پائی ہے اور اُس کی مُشکیں کھولی گئی ہیں تا جو
جو حملے کرنا اُس کی تقدیر میں ہے کر گزرے۔ اور بعض کا خیال ہے کہ دجال نوع انسان میں
سے نہیں بلکہ شیطان کا نام ہے اور بعض حضرت عیسی کی نسبت خیال رکھتے ہیں کہ وہ زندہ
آسمان پر موجود ہے اور بعض فرقے مسلمانوں کے جنہیں معتزلہ کہتے ہیں حضرت عیسیٰ کی موت
کے قائل ہیں اور بعض صوفیوں کا قدیم سے یہ مذہب ہے کہ مسیح آنے والے سے مراد کوئی ۴۳
امتی انسان ہے کہ جو اِسی اُمت میں سے پیدا ہوگا ۔ اب ذرا غور کر کے دیکھ لو کہ مسیح اور مہدی
اور دجال کے بارے میں کس قدر اس اُمت میں اختلاف موجود ہے اور بموجب آیت
كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ ہر ایک اپنے عقیدہ کی نسبت اجماع کا دعویٰ کر رہا ہے پس اصل
بات یہ ہے کہ جب کسی شریعت میں بہت سے اختلاف پیدا ہو جائیں تو وہی اختلافات طبعاً
چاہتے ہیں کہ اُن کے تصفیہ کے لئے کوئی شخص خدا کی طرف سے آوے کیونکہ یہی قدیم سے
سنت اللہ ہے۔ جب یہودیوں میں بہت سے اختلاف پیدا ہوئے تو اُن کے لئے حضرت عیسی
حكم بن کر آئے ۔ اور جب عیسائیوں اور یہودیوں کے باہمی تنازعات بڑھ گئے تو اُن
کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم مقرر ہو کر مبعوث ہوئے۔
اب اس زمانہ میں دنیا اختلافات سے بھر گئی۔ ایک طرف یہودی کچھ کہتے ہیں اور عیسائی
کچھ ظاہر کرتے ہیں اور اُمت محمدیہ میں الگ باہمی اختلافات ہیں۔ اور دوسرے مشرکین سب
کے برخلاف رائیں ظاہر کرتے ہیں اور اس قدر نئے مذاہب اور نئے عقائد پیدا ہو گئے ہیں کہ گویا
ہر ایک انسان ایک خاص مذہب رکھتا ہے۔ اس لئے بموجب سنت اللہ کے ضروری تھا کہ
اس شیطان کا نام دوسرے لفظوں میں عیسائیت کا بھوت ہے یہ بھوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں عیسائی گرجا میں قید تھا اور صرف جساسہ کے ذریعہ سے اسلامی اخبار معلوم کرتا تھا۔
پھر قرون ثلاثہ کے بعد بموجب خبر انبیاء علیہم السلام کے اس بھوت نے رہائی پائی اور ہر روز اس کی
طاقت بڑھتی گئی یہاں تک کہ تیرھویں صدی ہجری میں بڑے زور سے اُس نے خروج کیا اسی بھوت کا
نام دجال ہے جس نے سمجھنا ہو سمجھ لے اور اسی بھوت سے خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ کے اخیر میں
وَلَا الضَّالِّينَ کی دعا میں ڈرایا ہے۔ منہ
ل الروم : ٣٣

حقيقة الوحى
ان سب اختلافات کا تصفیہ کرنے کے لئے کوئی حکم آتا ۔ سواسی حکم کا نام مسیح موعود اور
مہدی مسعود رکھا گیا یعنی باعتبار خارجی نزاعوں کے تصفیہ کے اس کا نام مسیح ٹھیرا اور باعتبار اندرونی
جھگڑوں کے فیصلہ کرنے کے اس کو مہدی معہود کر کے پکارا گیا ۔ اگر چہ اس بارے میں سنت اللہ
اس قدر متواتر تھی کہ کچھ ضرور نہ تھا کہ حدیثوں کے ذریعہ سے یہ ظاہر کیا جاتا کہ ایک شخص حکم
ہو کر آئے گا جس کا نام مسیح ہو گا لیکن حدیثوں میں یہ پیشگوئی موجود ہے کہ وہ مسیح موعود جو
اسی اُمت میں سے ہو گا وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ہو گا یعنی جس قد را اختلاف داخلی اور
خارجی موجود ہیں اُن کو دور کرنے کے لئے خدا اُسے بھیجے گا۔ اور وہی عقیدہ سچا ہوگا جس پر وہ
قائم کیا جائے گا کیونکہ خدا اُسے راستی پر قائم کرے گا اور وہ جو کچھ کہے گا بصیرت سے کہے گا اور
۴۴ کسی فرقہ کا حق نہیں ہو گا کہ اپنے عقیدہ کے اختلاف کی وجہ سے اس سے بحث کرے کیونکہ اُس
زمانہ میں مختلف عقائد کے باعث منقولی مسائل جن کی قرآن شریف میں تصریح نہیں مشتبہ ہو
جائیں گے اور بباعث کثرت اختلافات تمام اندرونی طور پر جھگڑنے والے یا بیرونی طور پر
اختلاف کرنے والے ایک حکم کے محتاج ہوں گے جو آسمانی شہادت سے اپنی سچائی ظاہر
کرے گا جیسا کہ حضرت عیسیٰ کے وقت میں ہوا اور پھر بعد اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں ہوا سو آخری موعود کے وقت میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
اس جگہ اس سنت اللہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو کوئی پیشگوئی کسی
عظیم الشان مرسل کے آنے کے لئے ہوتی ہے اس میں ضرور بعض لوگوں کے لئے ایک ابتلا بھی
مخفی ہوتا ہے جیسا کہ حضرت عیسی کے لئے یہود کی کتابوں میں پیشینگوئی کی گئی تھی کہ وہ اُس وقت
آئے گا جبکہ الیاس نبی دوبارہ آسمان سے نازل ہوگا ۔ یہ پیشگوئی ملا کی نبی کی کتاب میں اب تک
موجود ہے۔ پس یہ پیشگوئی یہودیوں کے لئے بڑی ٹھوکر کا باعث ہوئی اور وہ اب تک منتظر ہیں
کہ الیاس نبی آسمان سے نازل ہوگا اور ضرور ہے کہ وہ پہلے نازل ہوا اور پھر اُن کا سچا مسیح آئے گا
مگر اب تک نہ الیاس دوبارہ زمین پر نازل ہوا اور نہ ایسا مسیح آیا جو اس شرط کو پوری کرتا ۔
اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت توریت میں یہ پیشگوئی تھی کہ وہ یہودیوں کے

حقيقة الوحى
خاندان یعنی ابراہیم کی اولاد میں سے پیدا ہوں گے اور انہیں میں سے اور انہیں کے بھائیوں
میں سے اُن کا ظہور ہوگا اور تمام نبیوں نے جو بنی اسرائیل میں آتے رہے اس پیشگوئی کے یہی
معنے سمجھے تھے کہ وہ آخر الزمان کا نبی بنی اسرائیل میں سے پیدا ہو گا مگر آخر وہ نبی بنی اسمعیل میں
سے پیدا ہو گیا اور یہ امر یہودیوں کے لئے سخت ٹھوکر کا باعث ہوا اگر توریت میں صریح طور پر یہ
الفاظ ہوتے کہ وہ نبی بنی اسمعیل میں سے آئے گا اور اُس کا مولد مکہ ہوگا اور اُس کا نام مُحَمَّد
ہو گا صلی اللہ علیہ وسلم اور اُس کے باپ کا نام عبداللہ ہوگا تو یہ فتنہ یہودیوں میں ہرگز نہ ہوتا ۔
پس جب کہ اس امر کے لئے دو مثالیں موجود ہیں کہ ایسی پیشگوئیوں میں خدا تعالیٰ کو
اپنے بندوں کا کچھ ابتلا بھی منظور ہوتا ہے تو پھر تعجب کہ کس طرح ہمارے مخالف با وجود بہت
☆
ہے
سے اختلافات کے جو مسیح موعود کے بارے میں ہر ایک فرقہ کی حدیثوں میں پائے جاتے ہیں ﴿۲۵﴾
اور بالاتفاق اس کو اُمتی بھی قرار دیا گیا ہے اس بات پر مطمئن ہیں کہ ضرور مسیح آسمان سے ہی
نازل ہوگا حالانکہ آسمان سے نازل ہونا خود غیر مع ا خود غیر معقول اور خلاف نصر نص قرآن کے ۔ خدا تعالی
فرماتا ہے قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَسُولًا به پس اگر بشر کے جسم
عنصری کا آسمان پر چڑھانا عادت اللہ میں داخل تھا تو اس جگہ کفار قریش کو کیوں انکار
کے ساتھ جواب دیا گیا کیا ۔ عیسی بشر نہیں تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں اور کیا
خدا تعالیٰ کو حضرت عیسی کو آسمان پر چڑھانے کے وقت وہ وعدہ یاد نہ رہا کہ آلم
نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا و أَمْوَانا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آسمان پر چڑھنے چڑا
کا جب سوال کیا گیا تو وہ وعدہ یاد آ گیا۔ اور جس کو علم کتاب اللہ ہے وہ خوب جانتا ہے کہ
قرآن شریف نے اپنے قول سے حضرت عیسی کی وفات کی گواہی دے دی ہے اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل سے یعنی اپنی رؤیت کے ساتھ اِسی شہادت کو ادا کر دیا
کسی حدیث صحیح مرفوع متصل سے ثابت نہیں کہ عیسیٰ آسمان سے نازل ہوگا ر ہا نزول کا لفظ سو وہ
اکرام اور اعزاز کے لئے آتا ہے جیسا کہ کہتے ہیں کہ فلاں لشکر فلاں جگہ اُتر ا ہے اسی لئے نزیل مسافر
کو کہتے ہیں پس صرف نزول کے لفظ سے آسمان سمجھ لینا پرلے درجہ کی نا سمجھی ہے۔ منہ
ا بنی اسرائیل: ۹۴
المرسلات : ۲۷،۲۶

حقيقة الوحى
ہے یعنی بیان کر دیا ہے کہ آپ نے حضرت مسیح کو وفات شدہ انبیاء کی جماعت میں دیکھا ہے
پھر با وجود ان دو گواہیوں کے تیسری گواہی خدا سے الہام پا کر میری ہے۔ اگر میرے لئے خدا
کے نشان ظاہر نہیں ہوئے اور آسمان اور زمین نے میری گواہی نہیں دی تو میں جھوٹا ہوں لیکن
اگر میرے لئے خدا کے نشان ظاہر ہوئے ہیں اور نیز زمانہ نے میری ضرورت کو ظاہر کر دیا ہے تو
میرا انکار تیز تلوار کی دھار پر ہاتھ مارنا ہے۔
میرے ہی زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں کسوف خسوف ہوا۔ میرے ہی زمانہ میں ملک پر
موافق احادیث صحیحہ اور قرآن شریف اور پہلی کتابوں کے طاعون آئی۔ اور میرے ہی زمانہ میں نئی
سواری یعنی ریل جاری ہوئی۔ اور میرے ہی زمانہ میں میری پیشگوئیوں کے مطابق خوفناک
زلزلے آئے تو پھر کیا تقویٰ کا مقتضا نہ تھا کہ میری تکذیب پر دلیری نہ کی جاتی ؟
دیکھو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہزاروں نشان میری تصدیق کے ظاہر ہوئے
ہیں اور ہو رہے ہیں اور آئندہ ہوں گے اگر یہ انسان کا منصوبہ ہوتا تو اس قدر تائید اور نصرت اس
کی ہرگز نہ ہوتی اور یہ امر انصاف اور ایمان کے برخلاف ہے کہ ہزاروں نشانوں میں سے جو ظہور
میں آچکے صرف ایک یا دو امر لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے پیش کرنا کہ فلاں فلاں پیشگوئی پوری
نہیں ہوئی ۔ اے نادانو ! اور عقل کے اندھو! اور انصاف اور دیانت سے دور رہنے والو! ہزارہا
پیشگوئیوں میں سے اگر ایک یا دو پیشگوئیوں کا پورا ہونا تمہاری سمجھ میں نہیں آسکا تو کیا تم اس عذر
سے خدا تعالیٰ کے سامنے معذور ٹھہر جاؤ گے تو بہ کرو کہ خدا کے دن نزدیک ہیں اور وہ نشان
ظاہر
ہر ہونے والے ہیں جو زمین کو ہلا دیں گے۔
اگر خدا تعالیٰ کے نشانوں کو جو میری تائید میں ظہور میں آچکے ہیں آج کے دن تک شمار کیا جائے تو وہ تین
لاکھ سے بھی زیادہ ہوں گے پھر اگر اس قدر نشانوں میں سے دو تین نشان کسی مخالف کی نظر میں مشتبہ ہیں تو
اُن کی نسبت شور مچانا اور اس قدر نشانوں سے فائدہ نہ اٹھانا کیا یہی ان لوگوں کا تقویٰ ہے کیا انبیاء کی
پیشگوئیوں میں اس کی نظیر نہیں پائی جاتی ؟ منه

حقيقة الوحى
یہ تو خدا کے نشان ہیں جو میں پیش کرتا ہوں مگر تم سوچو کہ اس مخالفت میں تمہارے ہاتھ میں
کونسی دلیل ہے بجز اس کے کہ ایسی حدیثیں پیش کرتے ہو جن کے مخالف قرآن شریف گواہی
دیتا ہے اور جن کے مخالف حدیثیں بھی موجود ہیں اور جن کے مخالف واقعات اپنا چہرہ دکھلا رہے
ہیں ۔ وہ دجال کہاں ہے؟ جس سے تم ڈراتے ہو مگر لا الضَّالِّينَ والا دجال دن بدن دنیا میں
ترقی کر رہا ہے اور قریب ہے کہ آسمان وزمین اس کے فتنہ سے پھٹ جائیں۔ پس اگر تمہارے
دلوں میں خدا کا خوف ہوتا تو سورۃ فاتحہ پر غور کرنا ہی تمہارے لئے کافی تھا۔ کیا یہ ممکن نہ تھا کہ جو
کچھ تم نے مسیح موعود کی پیشگوئی کے معنی سمجھے ہیں وہ صحیح نہ ہوں ۔ کیا ان غلطیوں کے نمونے یہود اور
نصاری میں موجود نہیں ہیں پھر تم کیونکر غلطی سے بچ سکتے ہو۔ اور کیا خدا کی یہ عادت نہیں ہے کہ
کبھی وہ ایسی پیشگوئیوں سے اپنے بندوں کا امتحان بھی لیا کرتا ہے جیسا کہ توریت اور ملا کی نبی کی
پیشگوئی سے اور انجیل کی پیشگوئی سے یہود و نصاری کو امتحان میں ڈالا گیا۔ سوتقومی کے دائرہ سے
با ہر قدم مت رکھو کیا جیسا کہ یہود نے اور اُن کے نبیوں نے سمجھا تھا آخری نبی بنی اسرائیل میں
سے آیا یا الیاس نبی دوبارہ زمین پر آگیا ؟ ہرگز نہیں بلکہ یہود نے دونوں جگہ غلطی کھائی ۔ پس تم
ڈرو کیونکہ خدا تعالیٰ تمہیں سورہ فاتحہ میں ڈراتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ تم یہود بن جاؤ۔ یہود بھی تمہارے
دعوے کی طرح ظاہر الفاظ کتاب اللہ سے متمسک تھے مگر بوجہ اس کے کہ حکم کی بات کو انہوں نے
نہ مانا اور اُس کے نشانوں سے کچھ فائدہ نہ اٹھایا مواخذہ میں آگئے اور اُن کا کوئی عذر سنا نہ گیا۔
یہ نکتہ بھی یا درکھنے کے لائق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عیسی علیہ السلام سے ۴۷)
ساتویں صدی پر مبعوث ہوئے تھے کیونکہ خدا تعالیٰ نے دیکھا کہ ساتویں صدی تک بہت سی
گمراہی عیسائیوں اور یہودیوں میں پیدا ہو گئی تھی ۔ سو خدا تعالیٰ نے دونوں قوموں کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور حکم مبعوث فرمایا مگر جو مسلمانوں کے لئے حکم مقدر تھا
اُس کے ظہور کی میعاد پہلی میعاد سے دو چند کی گئی یعنی چودھویں صدی ۔ یہ اس بات کی طرف
اشارہ تھا کہ عیسائی تو صرف ساتویں تک بگڑ گئے مگر مسلمانوں کی حالت میں اس مدت کے

حقيقة الوحى
دو حصہ میں پہنچ کر فتور آئے گا اور چودھویں صدی کے سر پر ان کا حکم ظاہر ہوگا۔
پھر ہم اپنے پہلے بیان کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں ۔
وحی کے اقسام ثلاثہ میں سے اکمل اور اتم وہ وحی ہے جو علم کی تیسری قسم میں داخل ہے جس کا پانے
والا انوار سبحانی میں سرا پا غرق ہوتا ہے اور وہ تیسری قسم حق الیقین کے نام سے موسوم ہے ۔
اور ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ پہلی قسم وحی یا خواب کی محض علم الیقین تک پہنچاتی ہے جیسا کہ
ایک شخص اندھیری ص اندھیری رات میں ایک دُھواں دیکھتا ہے اور اُس سے ظنی ط سے ظنی طور پر استدلال کرتا ہے
کہ اس جگہ آگ ہوگی اور وہ استدلال ہر گز یقینی نہیں ہوتا کیونکہ ممکن ہے کہ وہ دھواں نہ ہو بلکہ
ایسی غبار ہو جو دھوئیں سے متشابہ ہو یا دھواں تو ہو مگر وہ ایک ایسی زمین سے نکلتا ہو جس میں
کوئی مادہ آتشی موجود ہو۔ پس یہ علم ایک عقلمند کو اُس کے ظنون سے رہائی نہیں بخش سکتا اور اُس کو
کوئی ترقی نہیں دے سکتا بلکہ صرف ایک خیال ہے جو اپنے ہی دماغ میں پیدا ہوتا ہے۔ پس اس
علم کی حد تک اُن لوگوں کی خواہیں اور الہام ہیں جو محض دماغی بناوٹ کی وجہ سے اُن کو آتی ہیں
کوئی عملی حالت اُن میں موجود نہیں یہ تو علم الیقین کی مثال ہے۔ اور جس شخص کی خواب اور
الہام کا سر چشمہ یہی درجہ ہے اُس کے دل پر اکثر شیطان کا تسلط رہتا ہے اور اس کو گمراہ کرنے
کے لئے وہ شیطان بعض اوقات ایسی خوا ہیں یا الہام پیش کر دیتا ہے جن کی وجہ سے وہ اپنے
۲۸ تیں قوم کا پیشوا یا رسول کہتا ہے اور ہلاک ہو جاتا ہے جیسا کہ جموں کے رہنے والا بد قسمت
چراغ دین جو پہلے میری جماعت میں داخل تھا اسی وجہ سے ہلاک ہوا اور اُس کو شیطانی الہام
ہوا کہ وہ رسول ہے اور مرسلین میں سے ہے اور حضرت عیسی نے اُس کو ایک عصا دیا ہے کہ
تا دجال کو اُس سے قتل کرے اور مجھے اُس نے دجال ٹھیرایا ۔ آخر اس پیشگوئی کے مطابق
جو رسالہ دافع البلاء و معیا ر اہل الاصطفاء میں درج ہے مع اپنے دونوں لڑکوں کے طاعون سے
جواناں مرگ مرا اور موت کے دنوں کے قریب اُس نے یہ مضمون بھی مباہلہ کے طور پر میرا نام
لے کر شائع کیا کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے خدا اس کو ہلاک کر دے۔سو وہ خود ۴ را پریل

حقيقة الوحى
۱۹۰ء کو مع اپنے دونوں لڑکوں کے طاعون سے ہلاک ہو گیا ۔ فاتقوا الله یا
معشر الملهمين
دوسری حالت وہ ہے کہ جیسے انسان اندھیری رات کے وقت اور سخت سردی کے وقت ایک
روشنی کو دور سے مشاہدہ کرتا ہے اور وہ روشنی اس کو اگر چہ راہ راست کے دیکھنے میں مدد دیتی ہے مگر
سردی کو دور نہیں کر سکتی ۔ اس درجہ کا نام عین الیقین ہے اور اس درجہ کا عارف خدا تعالیٰ سے تعلق تو
رکھتا ہے مگر وہ تعلق کامل نہیں ہوتا۔ اس مذکورہ بالا درجہ پر شیطانی الہامات بکثرت ہوتے ہیں کیونکہ
ابھی
ایسے شخص کو جس قدر شیطان سے تعلق ہوتا ہے خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں ہوتا۔
تیسری حالت وہ ہے کہ جب انسان اندھیری رات اور سخت سردی کے وقت میں نہ صرف
آگ کی روشنی پاتا ہے بلکہ اس آگ کے حلقہ کے اندر داخل ہو جاتا ہے اور اُس کو محسوس ہو جاتا
ہے کہ در حقیقت آگ یہ ہے اور اُس سے اپنی سردی کو دور کرتا ہے یہ وہ کامل درجہ ہے جس کے
ساتھ ظن جمع نہیں ہو سکتا اور یہی وہ درجہ ہے جو بشریت کی سردی اور قبض کو بکلی دور کرتا ہے۔ اس
حالت کا نام حق الیقین ہے اور یہ مرتبہ محض کامل افراد کو حاصل ہوتا ہے جو تجلیات الہیہ کے حلقہ کے
اندر داخل ہو جاتے ہیں اور علمی اور عملی دونوں حالتیں اُن کی درست ہو جاتی ہیں اس درجہ سے پہلے
نه علمی حالت کمال کو پہنچتی ہے اور نہ عملی حالت مکمل ہوتی ہے اور اس درجہ کو پانے والے وہی لوگ
ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ سے کامل تعلق رکھتے ہیں اور حقیقت میں وحی کا لفظ انہیں کی وحی پر اطلاق ۴۹
پاتا ہے کیونکہ وہ شیطانی تصرفات سے پاک ہوتی ہے اور وہ ظن کے درجہ پر نہیں ہوتی بلکہ یقینی
اور قطعی ہوتی ہے اور وہ نور ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کو ملتا ۔ ہے اور ہزار ہا برکات ان
کے ساتھ ہوتی ہیں اور بصیرت صحیحہ ان کو حاصل ہوتی ہے کیونکہ وہ دور سے نہیں دیکھتے بلکہ نور کے
حلقہ کے اندر داخل کئے جاتے ہیں ۔ اور اُن کے دل کو خدا سے ایک ذاتی تعلق ہوتا ہے۔ اسی
لئے جس طرح خدا تعالیٰ اپنے لئے یہ امر چاہتا ہے کہ وہ شناخت کیا جائے ایسا ہی اُن کے لئے
بھی یہی چاہتا ہے کہ اُس کے بندے اُن کو شناخت کر لیں ۔ پس اسی غرض سے وہ بڑے بڑے
نشان اُن کی تائید اور نصرت میں ظاہر کرتا ہے ہر ایک جو اُن کا مقابلہ کرتا ہے ہلاک ہوتا ہے۔
۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی