الہامات

حقیقةُ الوحی, حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
انا فتحنا لک فتحا مبينا - ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك ۹۴
میں ایک عظیم فتح تجھ کو عطا کروں گا جو کھلی کھلی فتح ہو گی تا کہ تیرا خدا تیرے تمام گناہ بخش دے جو پہلے ہیں
وما تأخر اني انا التواب - من جاءك جاء نی - سلام
اور پچھلے ہیں۔ میں تو بہ قبول کرنے والا ہوں ۔ جو شخص تیرے پاس آئے گا وہ گویا میرے پاس آئے گا۔ تم پر
عليكم طبتم نحمدك ونصلّى - صلوة العرش الى الفرش
سلام تم پاک ہو۔ ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔ عرش سے فرش تک تیرے پر درود ہے
نزلتُ لَكَ وَلَكَ نُرِى ايات - الْأَمْرَاضُ تُشَاعُ والنُّفُوسُ
میں تیرے لئے اُترا ہوں اور تیرے لئے اپنے نشان دکھلاؤں گا۔ ملک میں بیماریاں پھیلیں گی۔ اور بہت جانیں
تُضَاعُ - وَمَا كَانَ الله لِيُغَيِّرَ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
ضائع ہوں گی ۔ اور خدا ایسا نہیں ہے جو اپنی تقدیر کو بدل دے جو ایک قوم پر نازل کی جب تک وہ قوم اپنے دلوں کے خیالات
بِأَنْفُسِهِمْ - إنه أوى القرية لولا الاكرام لهلك المقام -
کو نہ بدل ڈالیں۔ وہ اس قادیان کو کسی قدر بلا کے بعد اپنی پناہ میں لے گا۔ اگر مجھے تیری عزت کا پاس نہ ہوتا تو اس تمام گاؤں کو میں ہلاک کر دیتا
انی احافظ كُلّ من في الدار - ما كان الله ليعذبهم
میں ہر ایک کو جو اس گھر کی چار دیوار کے اندر ہے بچالوں گا۔ کوئی ان میں سے طاعون یا بھونچال سے نہیں مریگا۔ خدا ایسا نہیں ہے
حاشیه
ظالم انسان کا قاعدہ ہے کہ وہ خدا کے رسولوں اور نبیوں پر ہزار ہانکتہ چینیاں کرتا ہے اور طرح طرح
کے عیب اُن میں نکالتا ہے گویا دنیا کے تمام عیبوں اور خرابیوں اور جرائم اور معاصی اور خیانتوں کا
وہی مجموعہ ہیں۔ اب ان وساوس کا کہاں تک جواب دیا جائے جو نفس کی شرارت کے ساتھ مخلوط
ہیں ۔ اس لئے یہ سنت اللہ ہے کہ آخر ان تمام جھگڑوں کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور کوئی ایسا
عظیم الشان نشان ظاہر کرتا ہے جس سے اس نبی کی بریت ظاہر ہوتی ہے۔ پس لِيَغْفِرَ لَكَ الله کے
کے یہی معنے ہیں ۔ منہ
اوی کا لفظ عرب کی زبان میں اس موقعہ پر استعمال پاتا ہے جبکہ کسی قدر تکلیف کے بعد کسی شخص کو اپنی
پناہ میں لیا جائے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوی کے اور جیسا کہ فرماتا ہے
أَوَيْنَهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ منه
الفتح :
الضحى :
المؤمنون: ۵۱

حقيقة الوحى
وانت فيهم امن است در مکان محبت سرائے ما ۔ بھونچال
کہ جن میں تو ہے ان کو عذاب کرے۔ ہماری محبت کا گھر امن کا گھر ہے۔ ایک زلزلہ
آیا اور شدت سے آیا ۔ زمین تہ و بالا کر دی۔ یوم تأتي السماء
آئے گا اور بڑی سختی سے آئے گا۔ اور زمین کو زیر وزبر کر دے گا۔ اُس دن آسمان سے
☆
بدخان مبین
و ترى الارض يومئذ خامدة
ایک کھلا کھلا دھواں نازل ہوگا ۔ اور اس دن زمین زرد پڑ جائے گی یعنی سخت قحط کے آثار ظاہر ہوں گے
(۹۵) مصفرة - أکرمک بعد توهینک يريدون ان لا يتم
*
سے
میں بعد اس کے جو مخالف تیری تو ہین کریں تجھے عزت دوں گا اور تیرا اکرام کروں گا ۔ وہ ارادہ کریں گے جو تیرا کام نا تمام رہے
امرک - والله يابى الا ان يتم امرك - اني انا الرحمن - سأجعل
اور خدا نہیں چاہتا جو تجھے چھوڑ دے جب تک تیرے تمام کام پورے نہ کرے۔ میں رحمان ہوں۔ ہر ایک امر
لك سهولة في كل امر - اريك بركات من كل طرف
میں تجھے سہولت دوں گا۔ ہر ایک طرف
تجھے برکتیں دکھلاؤں گا۔
نزلت الرحمة على ثلاث العين وعلى الأخريين - ترد اليك
میری رحمت تیرے تین عضو پر نازل ہے ایک آنکھیں اور دو اور عضو ہیں یعنی ان کو سلامت رکھوں گا۔ اور جوانی کے نور
انوار الشباب - ترى نسلاً بعيدا انا نبشرك بغلام مظهر
تیری طرف عود کریں گے۔ اور تو اپنی ایک دور کی نسل کو دیکھ لیگا ۔ ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس کے ساتھ
حید یعنی اس زلزلہ کے لئے جو قیامت کا نمونہ ہوگا یہ علامتیں ہیں کہ کچھ دن پہلے اس سے قحط پڑے گا اور زمین خشک
رہ جائے گی ۔ نہ معلوم کہ معاً اس کے بعد یا کچھ دیر کے بعد زلزلہ آئے گا۔ منہ
یعنی وہ بڑے نشان جو دنیا میں ظاہر ہوں گے ضرور ہے جو پہلے ان سے توہین کی جائے اور طرح طرح کی بُری
باتیں کہی جائیں اور الزام لگائے جائیں ۔ تب بعد اس کے آسمان سے خوفناک نشان ظاہر ہوں گے۔ یہی سنت اللہ
ہے کہ پہلی نوبت منکروں کی ہوتی ہے اور دوسری خدا کی ۔ منہ
یہ خدا تعالیٰ کی وحی یعنی ” تری نسلا بعيدًا “ قریباً تیس سال کی ہے ۔ منہ

حقيقة الوحى
الحق والعلى ۔ كان الله نزل من السماء - انا نُبَشِّرُكَ بغلام نافلةً لك ۔
حق کا ظہور ہوگا ۔ گویا آسمان سے خدا اُترے گا ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہوگا۔
سبحك الله و رافاك ۔ وعلمک مالم تعلم
خدا نے ہر ایک عیب سے تجھے پاک کیا اور تجھ سے موافقت کی اور وہ معارف تجھے سکھلائے جن کا تجھے علم نہ تھا
انه کریم تمشى امامك و عادى لك من عادى ۔ وقالوا ان هذا
وہ کریم ہے وہ تیرے آگے آگے چلا اور تیرے دشمنوں کا وہ دشمن ہوا اور کہیں گے کہ یہ تو
الا اختلاق ۔ الم تعلم ان الله على كل شيء قدير ۔ يلقى الروح
ایک بناوٹ ہے۔ اے معترض کیا تو نہیں جانتا کہ خدا ہر ایک بات پر قادر ہے۔ جس پر اپنے بندوں میں سے
على من يشاء من عباده ۔ كل بركة من محمد صلى الله عليه وسلم
چاہتا ہے اپنی روح ڈالتا ہے یعنی منصب نبوت اسکو بخشتا ہے اور یہ تو تمام برکت محمد صلعم سے ہے۔
فتبارك من عَلَّمَ وَتَعَلَّم - خدا کی فیلنگ اور خدا کی )
پس بہت برکتوں والا ہے جس نے اس بندہ کو تعلیم دی اور بہت برکتوں والا جس نے تعلیم پائی ۔ خدا نے وقت کی ضرورت محسوس کی
مہر نے کتنا بڑا کام کیا انی مع و مع اهلک
اور اس کے محسوس کرنے اور نبوت کی مہر نے جس میں بشدت قوت کا فیضان ہے بڑا کام کیا یعنی تیرے
مبعوث ہونے کے دو باعث ہیں (۱) خدا کا ضرورت کو محسوس کرنا اور آنحضرت کی مہر نبوت کا فیضان۔
ومع كل من احبك ۔ تیرے لئے میرا نام چپکا ۔
میں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ اور ہر ایک کے ساتھ جو تجھ سے پیار کرتا ہے۔ تیرے لئے میرے نام نے اپنی چمک دکھلائی۔
روحانی عالم تیرے پر کھولا گیا ۔ فرك اليوم حديد
روحانی عالم تیرے پر کھولا گیا۔ پس آج نظر تیری تیز ہے۔
یہ وحی الہی کہ خدا کی فیلنگ اور خدا کی مہر نے کتنا بڑا کام کیا۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ خدا نے اس زمانہ میں محسوس
کیا کہ یہ ایسا فاسد زمانہ آگیا ہے جس میں ایک عظیم الشان مصلح کی ضرورت ہے اور خدا کی مہر نے یہ کام کیا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے والا اس درجہ کو پہنچا کہ ایک پہلو سے وہ اُمتی ہے اور ایک پہلو سے ۹۷
حاشيه

حقيقة الوحى
اطال الله بقاء ک۔ انٹی یا اس پر پانچ چار زیادہ یا پانچ چار کم ۔
خدا تیری عمر دراز کرے گا۔ انہی برس یا پانچ چار زیادہ یا پانچ چار کم۔
میں تجھے بہت برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ تیرے لئے میرا نام
چمکا۔ پچاس یا ساٹھ نشان اور دکھاؤں گا۔ خدا کے مقبولوں
میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور اُن کی تعظیم
۹۷ ملوک اور ذوی الجبروت کرتے ہیں اور وہ سلامتی کے
شہزادے کہلاتے ہیں۔ فرشتوں کی کھنچی ہوئی تلوار
بقيه حاشيه
نبی کیونکہ اللہ جل شانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب خاتم بنایا یعنی آپ کو افاضہ کمال
کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہرگز نہیں دی گئی اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبیین ٹھیرا یعنی آپ کی
پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو
نہیں ملی ۔ یہی معنی اس حدیث کے ہیں کہ علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل یعنی میری
اُمت کے علماء بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح ہوں گے اور بنی اسرائیل میں اگر چہ بہت نبی آئے مگر
اُن کی نبوت موسیٰ کی پیروی کا نتیجہ نہ تھا بلکہ وہ نبوتیں براہ راست خدا کی ایک موهبت تھیں
حضرت موسیٰ کی پیروی کا اس میں ایک ذرہ کچھ دخل نہ تھا اسی وجہ سے میری طرح اُن کا یہ نام نہ ہوا
کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی بلکہ وہ انبیاء مستقل نبی کہلائے اور براہ راست اُن کو
منصب نبوت ملا اور اُن کو چھوڑ کر جب اور بنی اسرائیل کا حال دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان لوگوں کو

حقيقة الوحى
☆
تیرے آگے ہے پر تو نے وقت کو نہ پہچانا نہ دیکھا
نہ جانا۔ برہمن اوتار سے مقابلہ کرنا اچھا نہیں۔
رب فرق بين صادق و كاذب - انت ترى كل مصلح (۹۸)
اے خدا سچے اور جھوٹے میں فرق کر کے دکھلا۔ تو ہر ایک مصلح اور صادق
وصادق ۔ رَبِّ كلّ شيءٍ خادمک ربّ فاحفظني وانصرني
کو جانتا ہے۔ اے میرے خدا ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔ اے میرے خدا شریر کی شرارت سے مجھے نگہ رکھ اور میری
☆
خدا قاتل تو باد و مرا از شر تو محفوظ دارا
وارحمني
مدد کر اور مجھ پر رحم کر ۔ اے دشمن تو جو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے خدا تجھے تباہ کرے اور تیرے شر سے مجھے نگہ رکھے یعنی
زلزلہ آیا اُٹھو نمازیں پڑھیں اور قیامت کا نمونہ دیکھیں۔
وہ بھونچال جو وعدہ دیا گیا ہے جلد آنے والا ہے اُس وقت خدا کے بندے قیامت کا نمونہ دیکھ کر نمازیں پڑھیں گے۔
حاشيه
☆
رشد اور صلاح اور تقویٰ سے بہت ہی کم حصہ ملا تھا اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کی اُمت اولیاء
اللہ کے وجود سے عموماً محروم رہی تھی اور کوئی شاذ و نادر ان میں ہوا تو وہ حکم معدوم کا رکھتا ہے بلکہ اکثر
ان میں سرکش، فاسق فاجر، دنیا پرست ہوتے رہے ہیں اور اس وجہ سے ان کی نسبت حضرت موسی (۹۸)
یا حضرت عیسیٰ کی قوت تاثیر کا توریت اور انجیل میں اشارہ تک نہیں ہے تو ریت میں جا بجا حضرت
موسیٰ کے صحابہ کا نام ایک سرکش اور سخت دل اور مرتکب معاصی اور مفسد قوم لکھا ہے جن کی
نافرمانیوں کی نسبت قرآن شریف میں بھی یہ بیان ہے کہ ایک لڑائی کے موقع کے وقت میں انہوں نے
حضرت موسیٰ کو یہ جواب دیا تھا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ یعنی تو اور
تیرا رب دونوں جا کر دشمنوں سے لڑائی کرو ہم تو اسی جگہ بیٹھیں گے یہ حال تھا اُن کی فرمانبرداری کا مگر
نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے دلوں میں وہ جوش عشق الہی پیدا ہوا اور توجہ قدسی آنحضرت
یہ پیشگوئی ایک ایسے شخص کے بارہ میں ہے جو مرید بن کر پھر مرتد ہو گیا اور بہت شوخیاں دکھلائیں اور
گالیاں دیں اور زبان درازی میں آگے سے آگے بڑھا۔ پس خدا فرماتا ہے کہ کیوں آگے بڑھتا ہے کیا تو
فرشتوں کی تلواریں نہیں دیکھتا۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” دارد “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
المائدة : ۲۵

११
روحانی خزائن جلد ۲۲
حقيقة الوحى
يظهرك الله ويثنی علیک لولاک لما خلقت الافلاک *
خدا تجھے غالب کریگا اور تیری تعریف لوگوں میں شائع کر دیگا۔ اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا تو آسمانوں کو پیدا نہ کرتا۔
ادعوني استجب لكم - دست تو دعائے تو ترحم ز خدا۔
مجھ سے مانگو میں تمہیں دوں گا۔
تیرا ہاتھ ہے اور تیری دعا اور خدا کی طرف سے رحم ہے۔
زلزلہ کا دھکا۔ عفت الديار محلها ومقامها
زلزلہ کا دھکا جس سے ایک حصہ عمارت کا مٹ جائیگا مستقل سکونت کی جگہ اور عارضی سکونت کی جگہ سب مٹ جائینگی
بقيه -
، حاشيه
حاشیه
صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ تاثیر اُنکے دلوں میں ظاہر ہوئی کہ انہوں نے خدا کی راہ میں بھیڑوں اور بکریوں
کی طرح سر کٹائے ۔ کیا کوئی پہلی اُمت میں ہمیں دکھا سکتا ہے یا نشان دے سکتا ہے کہ انہوں نے بھی
صدق اور صفا دکھلا یا یہ تو حضرت موسیٰ کے صحابہ کا حال تھا۔ اب حضرت مسیح کے صحابہ کا حال سنو کہ ایک
نے تو جس کا نام یہودا اسکر یوٹلی تھا تیں روپیہ لیکر حضرت مسیح کو گرفتار کرا دیا اور پطرس حواری جس کو
بہشت کی کنجیاں دی گئی تھیں اس نے حضرت مسیح کے رو برو ان پر لعنت بھیجی اور باقی جس قدر حواری تھے
وہ مصیبت کا وقت دیکھ کر بھاگ گئے اور ایک نے بھی استقامت نہ دکھلائی اور ثابت قدم نہ رہے اور
بزدلی اُن پر غالب آگئی ۔ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے تلواروں کے سایہ کے نیچے وہ
استقامتیں دکھلائیں اور اس طرح مرنے پر راضی ہوئے جن کی سوانح پڑھنے سے رونا آتا ہے پس وہ کیا
چیز تھی جس نے ایسی عاشقانہ روح اُن میں پھونک دی۔ اور وہ کونسا ہاتھ تھا جس نے اُن میں اس قدر
تبدیلی کر دی یا تو جاہلیت کے زمانہ میں وہ حالت اُن کی تھی کہ وہ دنیا کے کیڑے تھے اور کوئی معصیت
اور ظلم کی قسم نہیں تھی جو اُن سے ظہور میں نہیں آئی تھی۔ اور یا اس نبی کی پیروی کے بعد ایسے خدا کی طرف
کھینچے گئے کہ گویا خدا ان کے اندر سکونت پذیر ہو گیا۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ وہی توجہ اس پاک نبی کی
تھی جو اُن لوگوں کو سفلی زندگی سے ایک پاک زندگی کی طرف کھینچ کر لے آئی اور جو لوگ فوج در فوج اسلام
میں داخل ہوئے اس کا سبب تلوار نہیں تھی بلکہ وہ اس تیرہ سال کی آہ وزاری اور دعا اور تضرع کا اثر تھا۔
ہر ایک عظیم الشان مصلح کے وقت میں روحانی طور پر نیا آسمان اور نئی زمین بنائی جاتی ہے یعنی ملائک کو
اس کے مقاصد کی خدمت میں لگایا جاتا ہے اور زمین پر مستعد طبیعتیں پیدا کی جاتی ہیں پس یہ اسی کی
طرف اشارہ ہے۔ منہ

حقيقة الوحى
تتبعها الرادفة پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی
اس کے بعد ایک اور زلزلہ آئے گا۔ بہار جب دوبارہ آئے گی تو پھر ایک اور زلزلہ آئے گا۔
پھر بہار آئی تو آئے فلج کے آنے کے دن ۔ رب الحروقت ۔
پھر بہار جب با رسوم آئیگی تو اسوقت اطمینان کے دن آجا ئینگے اور اسوقت تک خدا کئی نشان ظاہر کر یگا اے خدا بزرگ زلزلہ کے ظہور
هذا اخره الله الى وقت مسمى ترى نصرا عجيبا ۔
میں کسی قدر تاخیر کر دے۔ خدا نمونہ قیامت کے زلزلہ کے ظہور میں ایک وقت مقرر تک تاخیر کر دیگا۔ تب تو ایک عجیب مدد دیکھے گا
بقيه حاشيه
جو مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کرتے رہے اور مکہ کی زمین بول اُٹھی کہ میں اس مبارک قدم کے نیچے ہوں ۱۰۰
جس کے دل نے اس قدر تو حید کا شور ڈالا جو آسمان اُس کی آہ وزاری سے بھر گیا۔ خدا بے نیاز ہے اسکو کسی ہدایت
یا ضلالت کی پرواہ نہیں پس یہ نور ہدایت جو خارق عادت طور پر عرب کے جزیرہ میں ظہور میں آیا اور پھر دنیا میں
پھیل گیا یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دلی سوزش کی تاثیر تھی۔ ہر ایک قوم توحید سے دور اور مہجور ہوگئی مگر اسلام
میں چشمہ تو حید جاری رہا۔ یہ تمام برکتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا نتیجہ تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا- لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔ یعنی کیا تو اس غم میں اپنے تئیں ہلاک کر دیگا جو
پہلے یہ وحی الہی ہوئی تھی کہ وہ زلزلہ جو نمونہ قیامت ہوگا بہت جلد آنیوالا ہے اور اس کے لئے یہ نشان دیا گیا تھا کہ
پیر منظور محمد لدہانوی کی بیوی محمدی بیگم کو لڑ کا پیدا ہوگا اور وہ لڑکا اس زلزلہ کے ظہور کیلئے ایک نشان ہوگا اسلئے اس کا
نام بشیر الدولہ ہوگا کیونکہ وہ ہماری ترقی سلسلہ کیلئے بشارت دیگا۔ اسی طرح اس کا نام عالم کباب ہوگا کیونکہ اگر
لوگ تو یہ نہیں کرینگے تو بڑی بڑی آفتیں دنیا میں آئیں گی ۔ ایسا ہی اس کا نام کلمۃ اللہ اور کلمۃ العزیز ہوگا کیونکہ وہ
خدا کا کلمہ ہوگا جو وقت پر ظاہر ہوگا اور اس کیلئے اور نام بھی ہونگے مگر بعد اسکے میں نے دعا کی کہ اس زلزلہ نمونہ
قیامت میں کچھ تاخیر ڈال دی جائے۔ اس دعا کا اللہ تعالیٰ نے اس وحی میں خود ذکر فرمایا اور جواب بھی دیا ہے
جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ ربّ اخر وقت هذا ۔ اخره الله الى وقت مسمی یعنی خدا نے دعا قبول کر کے
اس زلزلہ کو کسی اور وقت پر ڈال دیا ہے اور یہ وحی الہی قریباً چار ماہ سے اخبار بدر اور الحکم میں چھپ کر شائع ہو چکی
ہے اور چونکہ زلزلہ نمونہ قیامت آنے میں تاخیر ہوگئی اس لئے ضرور تھا کہ لڑکا پیدا ہونے میں بھی تاخیر ہوتی ۔ لہذا 101
پیر منظور محمد کے گھر میں ۷ ارجولائی ۱۹۰۶ء میں بروز سہ شنبہ لڑکی پیدا ہوئی اور یہ دعا کی قبولیت کا ایک نشان ہے
اور نیز وحی الہی کی سچائی کا ایک نشان ہے جولڑ کی پیدا ہونے سے قریباً چار ماہ پہلے شائع ہو چکی تھی مگر یہ ضرور ہوگا
کہ کم درجہ کے زلزلے آتے رہیں گے اور ضرور ہے کہ زمین نمونہ قیامت زلزلہ سے رکی رہے جب تک وہ موعود
لڑکا پیدا ہو۔ یاد رہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی بڑی رحمت کی نشانی ہے کہ لڑکی پیدا کر کے آئندہ بلا یعنی زلزلہ
نمونہ قیامت کی نسبت تسلی دیدی کہ اس میں بموجب وعدہ اخره الله الى وقت مسمی ابھی تاخیر ہے اور یہ
اگر ابھی لڑکا پیدا ہو جاتا تو ہر ایک زلزلہ اور ہر ایک آفت کے وقت سخت غم اور اندیشہ دامنگیر ہوتا کہ شائد وہ وقت
آگیا اور تاخیر کا کچھ اعتبار نہ ہوتا اور اب تو تاخیر ایک شرط کے ساتھ مشروط ہو کر معین ہوگئی ۔ منہ
ا الشعراء : ۴

حقيقة الوحى
ه حاشيه
ويخرون على الاذقان ربنا اغفر لنا ذنوبنا انا كنا
اور تیرے مخالف ٹھوڑیوں پر گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے خدا ہمیں بخش اور ہمارے گناہ معاف کر کہ ہم
خاطئین۔ یا نبی الله كنت لا اعرفك۔ لا تثريب عليكم اليوم
خطا پر تھے۔ اور زمین کہے گی کہ اے خدا کے نبی میں تجھے شناخت نہیں کرتی تھی اے خطا کا رو! آج تم پر کوئی ملامت نہیں
يغفر الله لكم و هو ارحم الراحمين۔ تلطف بالناس وترحم
خدا تمہارے گناہ بخش دے گا وہ ارحم الراحمین ہے۔ لوگوں کے ساتھ لطف اور مدارات سے
عليهم انت فيهم بمنزلة موسى یاتی علیک زمن
پیش آ۔ تو مجھ سے بمنزلہ موسیٰ کے ہے۔ تیرے پر موسیٰ کے زمانہ
یہ لوگ ایمان نہیں لاتے ۔ پس پہلے نبیوں کی اُمت میں جو اس درجہ کی صلاح و تقویٰ پیدا نہ ہوئی اس کی یہی
وجہ تھی کہ اس درجہ کی توجہ اور دل سوزی اُمت کے لئے اُن نبیوں میں نہیں تھی ۔ افسوس کہ حال کے نادان
مسلمانوں نے اپنے اس نبی مکرم کا کچھ قدر نہیں کیا اور ہر ایک بات میں ٹھوکر کھائی ۔ وہ ختم نبوت کے ایسے
معنے کرتے ہیں جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو نکلتی ہے نہ تعریف ۔ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے نفس پاک میں افاضہ اور تکمیل نفوس کے لئے کوئی قوت نہ تھی اور وہ صرف خشک شریعت کو سکھلانے
آئے تھے حالانکہ اللہ تعالیٰ اس امت کو یہ دعا سکھلاتا ہے: اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ پس اگر یہ امت پہلے نبیوں کی وارث نہیں اور اس انعام
میں سے ان کو کچھ حصہ نہیں تو یہ دعا کیوں سکھلائی گئی ۔ افسوس کہ تعصب اور نادانی کے جوش سے کوئی اس
آیت میں غور نہیں کرتا ۔ بڑا شوق رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی آسمان سے نازل ہو مگر خدا کا کلام قرآن شریف
گواہی دیتا ہے کہ وہ مر گیا اور اُس کی قبر سری نگر کشمیر میں ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَأَوَيْنُهُمَا
إلى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ کے یعنی ہم نے عیسی اور اس کی ماں کو یہودیوں کے ہاتھ سے
بچا کر ایک ایسے پہاڑ میں پہنچا دیا جو آرام اور خوشحالی کی جگہ تھی اور مصفا پانی کے چشمے اُس میں جاری تھے سو وہی
کشمیر ہے۔ اسی وجہ سے حضرت مریم کی قبر زمین شام میں کسی کو معلوم نہیں اور کہتے ہیں کہ وہ بھی حضرت عیسی کی
طرح مفقود ہے۔ یہ کس قدر ظلم ہے جو نادان مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت
مکالمہ مخاطبہ الہیہ سے بے نصیب ہے اور خود حدیثیں پڑھتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی امت میں اسرائیلی نبیوں کے مشابہ لوگ پیدا ہوں گے اور ایک ایسا ہوگا کہ ایک پہلو سے نبی ہوگا اور
ایک پہلو سے اُمتی ۔ وہی مسیح موعود کہلائے گا۔ منہ
ا الفاتحة : ٧،٦
المومنون : ۵۱

حقيقة الوحى
كمثل زمن مُوسَى إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا
کی طرح ایک زمانہ آئے گا۔ ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے۔ اُسی رسول
عليكم كما ارسلنا الى فرعون رسولا - آسمان سے بہت دودھ
کی مانند جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔ آسمان
اُترا ہے محفوظ رکھو ۔
اترا ہے یعنی معارف اور حقائق کا دودھ۔ میں نے تجھے روشن کیا
سے بہت دودھ
انی انرتک و اخترتک - تیری ۱۰۲
روشن کیا اور چن لیا۔ اور تیری
خوش زندگی کا سامان ہو گیا ہے ۔ والله خير من كلّ شيء عندى
خوش زندگی کا سامان ہو گیا ہے۔ خدا ہر چیز سے بہتر ہے۔ میرے قرب
حسنة هي خير من جبل۔ بہت سے سلام میرے تیرے پر
میں ایک نیکی ہے جو وہ ایک پہاڑ سے زیادہ ہے تیرے پر بکثرت میرے سلام
ہوں ۔ انا اعطيناك الكوثر - ان الله مع الذين اهتدوا والذين هم
ہیں۔ ہم نے کثرت سے تجھے دیا ہے۔ خدا اُن کے ساتھ ہے جو راہ راست اختیار کرتے ہیں اور
صادقون - ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون۔
جو صادق ہیں۔ خدا اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور نیکو کار ہیں۔
اراد الله ان يبعثك مقاما محمودا۔ دو نشان ظاہر ہونگے۔
خدا نے ارادہ کیا ہے جو تجھے وہ مقام بخشے جس میں تو تعریف کیا جائے گا۔ دونشان ظاہر ہوں گے۔
وامتازوا اليوم ايها المجرمون۔ يكاد البرق يخطف
اور اے مجرمو! آج تم الگ ہو جاؤ۔ خدا کے نشانوں کی برق اُن کی آنکھیں اُچک کر
ابصارهم - هذا الذي كنتم به تستعجلون - يااحمد
لے جائے گی۔ یہ وہی بات ہے جس کے لئے جلد کرتے تھے۔ اے احمد!
فاضت الرحمة على شفتيك ۔ کلام افصحت
تیرے لبوں پر رحمت جاری ہے۔ تیرا کلام خدا کی طرف
سے

حقيقة الوحى
من لدن رب كريم در کلام تو چیزی ست که شعرا را دران
فصیح کیا گیا ہے۔ تیرے کلام میں ایک چیز ہے جس میں شاعروں کو
۱۰۳ دخلی نیست - رب علمني ما هو خير عندك يعصمك الله من
دخل نہیں۔ اے میرے خدا مجھے وہ سکھلا جو تیرے نزدیک بہتر ہے تجھے خدا دشمنوں سے
العدا ويسطوا بكل من سطا - برز ما عندهم من الرماح - اني
بچائے گا اور حملہ کرنے والوں پر حملہ کر دے گا۔ انہوں نے جو کچھ اُن کے پاس ہتھیار تھے سب ظاہر کر دیئے
سأخبره في اخر الوقت - انك لست على الحق ان الله رءوف
میں مولوی محمد حسین بٹالوی کو آخر وقت میں خبر دے دوں گا کہ تو حق پر نہیں ہے۔ خدا روف و
رحيم - انا النا لك الحديد - اني مع الافواج اتيك بغتة ۔
رحیم ہے۔ ہم نے تیرے لئے لوہے کو نرم کر دیا۔ میں فوجوں کے ساتھ نا گہانی طور پر آؤں گا۔
اني مع الرسول أجيب أخطى و أصيب وقالوا انى لك
میں رسول کے ساتھ ہو کر جواب دونگا اپنے ارادہ کو کبھی چھوڑ بھی دونگا اور کبھی ارادہ پورا کرونگا۔ اور کہیں گے کہ تجھے یہ مرتبہ کہاں
هذا - قل هو الله عجيب - جاء في أيل واختار وادار اصبعة
سے حاصل ہوا۔ کہہ خداذ والعجائب ہے۔ میرے پاس آیل آیا اور اُس نے مجھے چن لیا۔ اور اپنی انگلی کو گردش دی
و اشار۔ ان وعد الله الى۔ فطوبى لمن وجد ورأى الامراض
اور یہ اشارہ کیا کہ خدا کا وعدہ آگیا ۔ پس مبارک وہ جو اُس کو پاوے اور دیکھے۔ طرح طرح کی بیماریاں
اس وحی الہی کے ظاہری الفاظ یہ معنے رکھتے ہیں کہ میں خطا بھی کرونگا اور صواب بھی یعنی جو میں
چاہوں گا کبھی کروں گا اور کبھی نہیں اور کبھی میرا ارادہ پورا ہوگا اور کبھی نہیں ۔ ایسے الفاظ خدا تعالیٰ
کی کلام میں آجاتے ہیں۔ جیسا کہ احادیث میں لکھا ہے کہ میں مومن کی قبض روح کے وقت
تردد میں پڑتا ہوں ۔ حالانکہ خدا تر ڈو سے پاک ہے اسی طرح یہ وحی الہی ہے کہ کبھی میرا ارادہ
خطا جاتا ہے اور کبھی پورا ہو جاتا ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ کبھی میں اپنی تقدیر اور ارادہ کو منسوخ
کر دیتا ہوں اور کبھی وہ ارادہ جیسا کہ چاہا ہوتا ہے۔ منہ ہے۔منه
حاشيا
اس جگہ ایل خدا تعالیٰ نے جبریل کا نام رکھا ہے اس لئے کہ بار بار رجوع کرتا ہے۔ منہ

حقيقة الوحى
☆
تشاع والنفوس تضاعاني مع الرسول اقوم
پھیلائی جائیں گی اور کئی آفتوں سے جانوں کا نقصان ہوگا۔ میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
وأفطر واصوم۔ ولن ابرح الارض الى الوقت المعلوم - (۱۰۳)
میں افطار کروں گا اور روزہ بھی رکھوں گا اور ایک وقت مقرر تک میں اس زمین سے علیحدہ نہیں ہوں گا۔
واجعل لك انوار القدوم - واقصدك واروم - واعطیک
اور تیرے لئے اپنے آنے کے نور عطا کروں گا۔ اور تیری طرف قصد کروں گا۔ اور وہ چیز تجھے دوں گا جو
ما يدوم - انا نرث الارض ناكلها من اطرافها - نقلوا الى
تیرے ساتھ ہمیشہ رہے گی ۔ ہم زمین کے وارث ہوں گے اور اطراف سے اس کو کھاتے آئیں گے۔ کئی لوگ قبروں کی طرف
المقابر - ظفر من الله وفتح مبين ان ربى قوى قدير -
نقل کریں گے۔ اُس دن خدا کی طرف سے کھلی کھلی فتح ہوگی ۔ میرا رب زبردست قدرت والا ہے۔
انه قوى عزيز - حل غضبه على الارض - إني صادق
اور وہ قوی اور غالب ہے۔ اُس کا غضب زمین پر نازل ہوگا۔ میں صادق ہوں
اني صادق و يشهد الله لي ۔ اے ازلی ابدی خدا بیڑیوں کو
میں صادق ہوں اور خدا میری گواہی دے گا۔ اے ازلی ابدی خدا میری
پکڑ کے آ۔ ضاقت الارض بما رحبت ۔ رب اني مغلوب فانتصر
مدد کے لئے آ۔ زمین با وجود فراخی کے مجھ پر تنگ ہو گئی ہے ، اے میرے خدا میں مغلوب ہوں میرا انتقام دشمنوں سے
- زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں ۔
فسحقهم تسحيقا - زن
لے۔ پس اُن کو پیس ڈال کہ وہ زندگی کی وضع
سے دور جا پڑے ہیں۔
ظاہر ہے کہ خدا روزہ رکھنے اور افطار سے پاک ہے اور یہ الفاظ اپنے اصلی معنوں کی رُو سے اُس کی
طرف منسوب نہیں ہو سکتے ۔ پس یہ صرف ایک استعارہ ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کبھی میں اپنا
قہر نازل کروں گا اور کبھی کچھ مہلت دوں گا۔ اُس شخص کی مانند جو کبھی کھاتا ہے اور کبھی روزہ رکھ لیتا ہے
اور اپنے تئیں کھانے سے روکتا ہے۔ اور اس قسم کے استعارات خدا کی کتابوں میں بہت ہیں جیسا کہ
ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کو خدا کہے گا کہ میں بیمار تھا۔ میں بھوکا تھا۔ میں ننگا تھا۔الخ ۔ منہ

حقيقة الوحى
۱۰۵ انما امرک اذا اردت شيئًا ان تقول له كن فيكون - تو در منزل ما چو بار بار آئی
تو جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور ہو جاتی ہے ۔ اے میرے بندے چونکہ تو میری فرودگاہ میں
خدا ابر رحمت بارید یا نے - انا امتنا اربعة عشر دوابا
بار بار آتا ہے اس لئے اب تو خود دیکھ لے کہ تیرے پر رحمت کی بارش ہوئی یا نہ۔ ہم نے چودہ چارپایوں کو ہلاک کر دیا۔
ذلك بما عصوا وكانوا يعتدون سر انجام جاہل جہنم بود
کیونکہ وہ نافرمانی میں حد سے گزر گئے تھے۔ جاہل کا انجام جہنم ہے۔
کہ جاہل نکو عاقبت کم بود۔ میری فتح ہوئی میرا غلبہ ہوا۔
جاہل کا خاتمہ بالخیر کم ہوتا ہے میری فتح ہوئی میرا غلبہ ہوا
اني أمرت من الرحمن فأتوني - انى حمى الرحمن - اني لاجد
میں خدا کی طرف سے خلیفہ کیا گیا ہوں پس تم میری طرف آجاؤ ۔ میں خدا کا چرا گاہ ہوں ۔ اور مجھے گم گشتہ
ريح يوسف لولا ان تفندون - الم تر كيف فعل
یوسف کی خوشبو لائی ہے اگر تم یہ نہ کہو کہ یہ شخص بہک رہا ہے کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے
ربك باصحاب الفيل - الم يجعل كيدهم في تضليل
رب نے اصحاب فیل کے ساتھ کیا کیا۔ کیا اُس نے اُن کے مکر کو الٹا کر انہیں پر نہیں مارا۔
وہ کام جو تم نے کیا خدا کی مرضی کے موافق نہیں ہوگا ۔
وہ کام جو تم نے کیا خدا کی مرضی کے موافق نہیں ہوگا۔
انا عفونا عنك - لقد نصركم الله ببدر و انتم اذلة
ہم نے تجھے معاف کیا۔ خدا نے بدر میں یعنی اس چودھویں صدی میں تمہیں ذلت میں پا کر تمہاری مدد کی ۔
وقالوا ان هذا الا اختلاق - قل لو كان من عند غير الله
اور کہیں گے کہ یہ تو ایک بناوٹ ہے۔ ان کو کہہ کہ اگر یہ کاروبار بجز خدا کے کسی اور کا ہوتا
اس کی تصریح نہیں کی گئی ۔ واللہ اعلم ۔ منه

·

آج 10 میں سے 10 باقی