طاعون
حوادث طبعی یا عذاب الٰہی, حصہ 3
حوادث طبعی یا عذاب الہی
یعنی اگر وہ در حقیقت مجھے جھوٹا سمجھتے ہیں اور میرے الہامات کو انسان کا افتر اخیال
کرتے ہیں نہ خدا کا کلام تو سہل طریق یہ ہے کہ جس طرح میں نے خدا تعالیٰ سے
الہام پا کر کہا ہے کہ لَوْ لَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمَقَامُ وَوَإِنَّةً أَوَى امْرُ وَهَہ لکھ دیں۔مومنوں کی دعا تو خداسنتا ہے۔وہ شخص کیسا مومن ہے کہ ایسے شخص کی دعا تو اس
کے مقابلے پر سنی جاتی ہے جس کا نام اس نے دجال اور بے ایمان اور مفتری رکھا
ہے مگر اس کی اپنی دعا نہیں سنی جاتی۔۔۔۔۔اگر انہوں نے اپنے فرضی مسیح کی
خاطر دعا قبول کر اکر خدا سے یہ بات منوالی کہ امروہہ میں طاعون نہیں پڑے گی تو
اس صورت میں نہ صرف ان کو فتح ہو گی بلکہ تمام امروہہ پر ان کا ایسا احسان ہو گا
کہ لوگ اس کا شکر نہیں کر سکیں گے۔اور مناسب ہے کہ ایسے مباہلہ کا مضمون
اس اشتہار کے شائع ہونے سے پندرہ دن تک بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار کے دنیا
میں شائع کر دیں جس کا مضمون یہ ہو کہ یہ اشتہار مرزا غلام احمد کے مقابل پر شائع
کرتاہوں جنہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اور میں جو مومن ہوں
دعا کی قبولیت پر بھروسہ کر کے یا الہام پا کر یا خواب دیکھ کر یہ اشتہار دیتا ہوں کہ
امروہہ ضرور بالضرور طاعون کی دست برد سے محفوظ رہے گا لیکن قادیان میں
تباہی پڑے گی کیونکہ مفتری کے رہنے کی جگہ ہے۔اس اشتہار سے غالباً آئندہ
جاڑے تک یہ فیصلہ ہو جائے گا یا حد دوسرے تیسرے جاڑے تک۔۔۔۔۔چونکہ
مسیح موعود کی رہائش کے قریب تر پنجاب ہے اور مسیح موعود کی نظر کا پہلا محل
پنجابی ہیں اس لیے اول یہ کارروائی پنجاب میں شروع ہوئی۔لیکن امروہہ بھی مسیح
موعود کی محیط ہمت سے دور نہیں اس لیے اس مسیح کا کافرکش دم ضر ور امروہہ تک
بھی پہنچے گا۔یہی ہماری طرف سے دعوی ہے۔اگر مولوی احمد حسن صاحب اس
اشتہار کے شائع ہونے کے بعد جس کو وہ قسم کے ساتھ شائع کرے گا امروہہ کو
طاعون سے بچا سکا اور کم از کم تین جاڑے امن سے گزر گئے تو میں خدا تعالیٰ کی
69
حوادث طبعی یا عذاب الہی
طرف سے نہیں۔پس اس سے بڑھ کر اور کیا فیصلہ ہو گا۔اور میں بھی خدا تعالیٰ کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں مسیح موعود ہوں اور وہی ہوں جس کا نبیوں نے وعدہ دیا
ہے اور میری نسبت اور میرے زمانے کی نسبت توریت اور انجیل اور قرآن
شریف میں خبر موجود ہے کہ اس وقت آسمان پر خسوف و کسوف ہو گا اور زمین پر
سخت طاعون پڑے گی۔اور میر ایہی نشان ہے کہ ہر ایک مخالف خواہ وہ امر وہہ
میں رہتا ہے اور خواہ امرت سر میں اور خواہ دہلی میں اور خواہ کلکتہ میں اور خواہ
لاہور میں اور خواہ گولڑہ میں اور خواہ بٹالہ میں اگر وہ قسم کھا کر کہے گا کہ اس کا
فلاں مقام طاعون سے پاک رہے گا تو ضرور وہ مقام طاعون میں گرفتار ہو جائے گا
کیونکہ اس نے خدا تعالیٰ کے مقابل پر گستاخی کی۔66
دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۰-۲۳۸)
کھلے کھلے اس چیلنج کے باوجود کسی کو توفیق نہ ملی کہ اپنی بستی کے بارہ میں یہ دعویٰ کر سکے کہ
خدا تعالیٰ اسے طاعون کی غیر معمولی تباہی سے محفوظ رکھے گا۔پس تمام اہل مذاہب کی اس بارہ میں
خاموشی بذات خود اس امر کا ایک بین ثبوت ہے کہ اس زمانہ میں طاعون جس شدت اور تیزی سے
شہروں اور دیہات میں داخل ہو کر زندگی کی بیخ کنی کر رہی تھی اس کے دیکھتے ہوئے کسی فرد بشر
کے لئے یہ ممکن نہ تھا کہ اپنی طرف سے اتنا بڑا اور محال دعوی کر دے کہ اس کے گاؤں کو اللہ
تعالی طاعون کے غیر معمولی حملہ سے بچالے گا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے محض یہ
دعویٰ ہی نہ کیا بلکہ عجیب تر بات یہ ہے کہ طاعون کی وبا نے حیرت انگیز سعادت مندی کا مظاہرہ
کرتے ہوئے اپنے عمل سے آپ کے دعوی کی سچائی کو ثابت کر دیا۔چنانچہ عین ان دنوں جبکہ
طاعون کی وبازوروں پر تھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اہل دنیا کو اس عجیب در عجیب نشان
کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:-
”اب دیکھو تین برس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ دونوں پہلو پورے ہو گئے یعنی
ایک طرف تمام پنجاب میں طاعون پھیل گئی اور دوسری طرف باوجود اس کے کہ
70
حوادث طبعی یا عذاب الہی
قادیان کے چاروں طرف دو دو میل فاصلے پر طاعون کا زور ہو رہا ہے مگر قادیان
طاعون سے پاک ہے بلکہ آج تک جو شخص طاعون زدہ باہر سے قادیان میں آیا وہ
بھی اچھا ہو گیا۔کیا اس سے بڑھ کر کوئی اور ثبوت ہو گا؟ جو باتیں آج سے چار برس
پہلے کہی گئی تھیں وہ پوری ہو گئیں بلکہ طاعون کی خبر آج سے بائیس برس پہلے
براہین احمدیہ میں دی گئی ہے اور یہ علم بجز خدا کے کسی اور کی طاقت میں نہیں۔وافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۲۶) تیسری شق۔الدار کی حفاظت
ہر چند کہ یہ بہت عجیب دعویٰ تھا کہ قادیان کی بستی کے ساتھ استثنائی سلوک کیا جائے گا
اور دوسرے شہروں اور دیہات کے مقابل پر اسے اس حد تک محفوظ رکھا جائے گا کہ ایک نمایاں
امتیاز کی صورت پیدا ہو۔ہر چند کہ بار بار چیلنج دینے کے باوجود کسی دوسرے شخص کو اس قسم کے
دعویٰ کی جرات نہ ہوئی۔تاہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں ہو سکتا کہ ایک شکی مزاج انسان
کے لیے محل اعتراض ابھی باقی ہے۔سوچنے والا یہ سوچ سکتا ہے اور وہم کرنے والا اس وہم میں
مبتلا ہو سکتا ہے کہ ایک امکان کا سہارا لے کر ایسی پیشگوئی کر دی گئی اور ساتھ ہی اعتراض سے بچنے
کے لیے یہ راہ بھی تجویز کر دی گئی کہ اگر طاعون پڑی بھی تو زیادہ شدت کی طاعون کی نہیں پڑے
گی اور دوسرے شہروں نسبت امتیاز کی صورت پیدا ہو جائے گی۔پس استثنا نے پیش گوئی کی امتیازی
حیثیت پر ایک ابہام اور تلبیس کا پردہ ڈال دیا ہے۔اس وہم اور اعتراض کا جواب خود پیش گوئی ہی
کی اس تیسری شق میں موجود ہے جس پر ہم اب قلم اٹھا ر ہے ہیں۔اگر چہ قادیان کی بستی کے متعلق پیشگوئی میں کلی حفاظت کا وعدہ نہیں تھا لیکن قادیان کے
ایک حصہ کے متعلق جو اس قصبہ کی گنجان آبادی کے وسط میں واقع تھا ایسا وعدہ ضرور موجود تھا اور
بڑی وضاحت اور تحدی کے ساتھ یہ فرمایا گیا تھا کہ انّی اُحافظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ۔یعنی اللہ تعالیٰ یہ
وعدہ کرتا ہے کہ میں ہر اس وجود کی اس وباء سے حفاظت کروں گا جو تیرے گھر کے اندر رہتا ہے۔پیشگوئی کے اس حصہ پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو قادیان میں طاعون کے معمولی طور پر
71
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
داخل ہونے والا پہلو پیشگوئی کی شوکت کو کم کرنے کی بجائے اور بھی بڑھا دیتا ہے۔اگر قادیان میں
طاعون کلیۂ داخل ہی نہ ہوتی اور نیکوں کی طرح قادیان کے تمام شریر لوگ بھی اس سے پوری
طرح محفوظ رہتے تو ایک شکی مزاج انسان کے لیے شک کی ایک اور صورت پیدا ہو جاتی ہے کہ
کیوں نہ یہ سمجھ لیا جائے کہ اتفاق سے طاعون کے جراثیم اس بستی میں داخل ہی نہیں ہوئے۔اگر یہ
کوئی الہی نشان ہو تا تو نیک اور بد میں کوئی تمیز ہونی چاہیے تھی۔قادیان کی بستی میں رہنے والے
مرزا صاحب کے مخالفین کا بھی اس وبا سے صاف بچ جانا ظاہر کرتا ہے کہ کوئی خدائی ہاتھ نہیں بلکہ
اتفاقی حادثہ اس میں کار فرما تھا۔پھر ایک وہمی انسان یہ بھی اعتراض کر سکتا تھا کہ مرزا صاحب کے
گھر کا یعنی اس میں رہنے والے ہر وجود کا طاعون کی بیماری سے بچ رہنا تو صرف اس صورت میں
امتیازی نشان بن سکتا تھا کہ اس شہر میں طاعون داخل ہوتی۔دائیں بائیں، آگے پیچھے قرب وجوار میں
ہمسایوں کو پکڑتی لیکن آپ کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت اسے نہ ملتی تب ہم سمجھتے کہ ہاں کچھ
بات ضرور ہے۔مندجہ بالا امکانی اعتراضات اور توہمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جب ہم پیشگوئی اور
بعد ازاں رونما ہونے والے واقعات پر نظر ڈالتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے اور غیر معمولی
تصرف الہی کے سوا ان واقعات کی کوئی طبعی توجیہ پیش کرنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔پیشگوئی
کا ہر جزء حیرت انگیز صفائی کے ساتھ پورا ہوا کہ انسانی طاقت کا کوئی دخل اس میں نظر نہیں آتا۔قادیان میں طاعون داخل ہوئی مگر نہایت معمولی طریق پر۔گویا اکا دکار دی کے ٹکڑے جتنی رہی۔گھروں، گلیوں اور بازاروں میں موت کا جھاڑو نہیں دیا۔حضرت مرزا صاحب کے چند مخالفین تو طاعون کی نظر ہو گئے لیکن کسی مرید کو طاعون نے
کچھ نہ کہا طاعون گھر کی چار دیواری کو مس کر کے گزر گئی لیکن ”الدار “ میں داخل ہونے کی اجازت
اسے نہ ملی۔بیج ناتھ ہندو جس کے گھر کی دیوار حضور علیہ السلام کی دیوار کے ساتھ ملی ہوئی تھی چند
گھنٹے طاعون میں مبتلارہ کر گزر گیا لیکن حضرت اقدس علیہ السلام کا گھر اس کے اثر سے محفوظ رہا۔ایک منصف مزاج محقق ہر گز اس امر کو تخفیف کی نظر سے نہیں دیکھ سکتا اور محض اتفاق
72
حوادث طبعی یا عذاب الہی
کہہ کر اس سے صرف نظر نہیں کر سکتا کہ کسی ہولناک بیماری کے بارہ میں کوئی شخص یہ پیشگوئی
کرے کہ وہ اس کے شہر میں معمولی درجہ کا اثر تو کر سکتی ہے اس سے زیادہ کی اسے اجازت نہ ہو گی
اور جہاں تک اس کے گھر کی چار دیواری کا تعلق اس کے اندر رہنے والا ہر متنفس خد اتعالیٰ کی
حفاظت میں رہے گا اور یہ بیماری اسے ہلاک کرنے پر قدرت نہ پاسکے گی۔پھر جیسا کہ اس نے
پیشگوئی کی ہو بعینہ اسی طرح ہو جائے یہ امر یقیناً اتفاق کی عملداری سے ماوریٰ ہے اور ہر سلیم
فطرت انسان کو مزید فکر اور جستجو پر مجبور کر دیتا ہے۔قادیان کی بستی میں طاعون کا داخل ہونا اور اکا دکا لوگوں کو اچک لے جانا ایک ایسا
موضوع ہے جو بعض مثالوں کے بغیر آج کے قاری پر پوری طرح روشن نہیں ہو سکتا کن کن
لوگوں کو اس نے پکڑا اور کن کن لوگوں کو اس نے چھوڑ دیا، کس کس پر ہاتھ ڈالا اور کس کس پر سے
ہاتھ اٹھالیا۔کہاں اسے کھل کھیلنے کا موقعہ اور کہاں دم مارنے کی مجال نہ تھی۔قادیان کی تاریخ کا یہ
باب حیرت انگیز ہے اور صرف اس ایک باب کا مطالعہ ہی حوادث طبعی اور عذاب الہی میں تمیز کر
دکھانے کے لئے کافی ہے۔بیج ناتھ کا ذکر کر چکا ہوں کہ کس طرح اس کے گھر اور دار مسیح کے درمیان صرف ایک
دیوار حائل تھی۔یہ دیوار کچی تھی اور ان کمروں کے فرش بھی کچے تھے جو ایک دوسرے کے
ساتھ ملحق تھے۔چوہوں کے توسط سے طاعون کے کیڑوں کا ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل
ہونا عین قرین قیاس تھا لیکن ایسانہ ہونا تھانہ ہوا اور دار مسیح میں بسنے والا انسان تو کجا چوہا بھی طاعون
کی مرض سے ہلاک نہیں ہوا۔یہ کوئی ایک دو ماہ یا سال دو سال کا قصہ نہیں تھا۔۱۸۹۸ء سے لے کر
۱۹۰۷ء تک مسلسل نو سال صوبہ پنجاب طاعون کی آفت میں مبتلا رہا لیکن اس چار دیواری میں ایک
بھی طاعونی موت نہ ہوئی۔مذہبی دنیا میں چونکہ آپ کا یہ دعویٰ خوب شہرت پا چکا تھا کہ اللہ تعالیٰ
قادیان کو عموماً اور آپ کے گھر کو خصوصاً طاعونی موت سے پاک رکھے گا، اس لئے تمام معاندین
احمدیت کی نظر اس تمنا کے ساتھ قادیان پر لگی ہوئی تھی کہ کب وہ دن آئے کہ مرزا صاحب کے
گھر بھی کوئی طاعونی موت واقع ہو جائے لیکن خدا نے وہ دن کسی کو نہ دکھایا۔ہاں بہت سے دشمنان
73
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
احمدیت یہ دن دیکھنے کی حسرت لئے ہوئے خود طاعون کا شکار ہو کر اس دنیائے فانی سے رخصت
ہوئے۔حضور علیہ السلام کے معاندین کے دلوں میں قادیان میں طاعون کی عام ہلاکت دیکھنے کی
تمنا ایسی مچلتی اور کروٹیں لیتی تھی کہ جب کچھ بن نہ آئی تو فرضی قصوں ہی سے تسکین قلب کے
سامان ہونے لگے۔لیکن یہ تسکین بھی عارضی اور فانی ثابت ہوئی کیونکہ حضور علیہ السلام نے معاً
دلائل کی سخت ضربات کے ساتھ اس فریب کو پارہ پارہ کر دیا۔مثال کے طور پر ”پیسہ اخبار “ میں
شائع ہونے والی ایک فہرست اموات کا ذکر کرتے ہوئے جو اخبار موصوف کے نزدیک قادیان کی
بستی میں طاعون سے واقع ہوئی تھیں۔حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنی کتاب نزول مسیح میں
حسب ذیل طریق پر اس کے فریب کا پردہ چاک کیا۔تحریر فرمایا:-
(الف) کہاں تک ان لوگوں کی نوبت پہنچ گئی ہے کہ وہ دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتے
اور سنتے ہوئے نہیں سنتے اور سمجھتے ہوئے نہیں سمجھتے۔ان میں سے جھوٹ بولنے کا
سرغنہ ”پیسہ اخبار کا ایڈیٹر ہے جو بار ہا دروغ گوئی کی رسوائی اٹھا چکا ہے اور پھر باز
نہیں آتا۔وہ میری نسبت آپ ہی اقرار کرتا ہے کہ انہوں نے قادیان کے بارے
میں صرف اس قدر الہام شائع کیا ہے کہ اس میں تباہی ڈالنے والی طاعون نہیں
آئے گی ہاں! اگر کچھ کیس ہو جائیں جو موجب افرا تفری نہ ہوں تو یہ ہو سکتا ہے۔اور پھر اپنے دوسرے پر چوں میں فریاد پر فریاد کر رہا ہے کہ قادیان میں طاعون
آگئی
( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۶-۳۸۷)
(ب) وہ لکھتا ہے کہ مولا چوکیدار کی بیوی بھی طاعون سے فوت ہو گئی حالا نکہ
وہ اس وقت تک قادیان میں زندہ موجود ہے۔ہر ایک شخص سوچ لے کہ اس
شخص نے کیا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے کہ زندوں کو مار رہا ہے۔کیا ایک ایڈیٹر اخبار
کی قلم سے ایسے خطرناک جھوٹ شائع ہونا اور دلوں کو آزار پہنچانا موجب نقص
امن نہیں ہے؟ جس شخص کے اخبار کے ہر ہفتہ میں ہزار ہا پرچے شائع ہوتے ہیں
74
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
قیاس کرنے کی جگہ ہے کہ وہ کس طرح خلاف واقعہ ماتم کی خبروں سے بے گناہ
دلوں کو دکھ دے رہا ہے اور دنیا میں بے امنی پھیلا رہا ہے۔ایک تو آسمان سے
انسانوں پر واقعی مصیبت ہے اب دوسری مصیبت یہ پید اہو گئی ہے جو پیسہ اخبار “
کے ذریعہ سے ملک میں پھیلتی جاتی ہے۔“ نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۹۱)
(ج) ”دوسرا طریق افتراء کا جو پیسہ اخبار نے اختیار کیا ہے وہ یہ ہے کہ صرف
فرضی نام لکھ کر ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ قادیان میں طاعون سے مرے ہیں
حالانکہ ان ناموں کا کوئی انسان قادیان میں نہیں مرا۔مثلاً وہ لکھتا ہے کہ مسمی مولا
کی لڑکی طاعون سے مری ہے حالانکہ مولا مذکور کے گھر میں کوئی لڑکی پیدا ہی نہیں
ہوئی۔ایسا ہی وہ لکھتا ہے کہ ایک صدر و بافندہ طاعون سے مرا ہے حالانکہ اس
گاؤں میں صدر و نام کا کوئی بافندہ ہی نہیں جو کہ طاعون سے مر گیا ہے۔نہ معلوم
اس کو یہ کیا سوجھی کہ فرضی طور نام لکھ کر ان کو طاعونی اموات میں داخل کر دیا۔شاید اس لئے ایسا کیا گیا کہ تا کچھ پتہ نہ چل سکے اور جاہل لوگ سمجھ لیں کہ ضرور
ان ناموں کے کوئی لوگ ہوں گے جو مرے ہونگے۔“ (نزول المسح، روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۳۹۱)
(1) ”تیسر اطریق افتراء کا جو ”پیسہ اخبار “ نے اختیار کیا ہے وہ یہ ہے کہ بعض
آدمی فی الحقیقت مرے تو ہیں مگر وہ کسی اور حادثہ سے مرے ہیں، نہ طاعون سے
اور اس نے محض چالا کی اور شرارت سے طاعون کی اموات میں داخل کر دیا ہے۔مثلاً وہ اپنے اخبار میں بڑھا تیلی کے لڑکے کی نسبت لکھتا ہے کہ وہ طاعون سے مرا
ہے حالانکہ تمام گاؤں جانتا ہے کہ وہ دیوانہ کتے کے کاٹنے سے مرا تھا۔اور جیسا کہ
معمول ہے سرکاری طور پر اس کی موت کا نقشہ تیار کیا گیا اور کتے کے کاٹنے کی
تاریخ وغیرہ اس میں لکھی گئی۔“ ( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۹۱-۳۹۲)
دشمن احمدیت اخبارات کی الزام تراشی کے نتیجہ میں اس زمانہ کے لاعلم عوام کے ایک طبقہ
کو ضرور نقصان پہنچا ہو گا لیکن مستقبل کے لئے یہ الزام تراشی بھی احمدیت کی تائید میں کچھ نشان
75
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
چھوڑ گئی ہے۔آج ان الزامات کے مطالعہ سے ایک محقق کا ذہن یقینا یہ سوچنے پر مجبور ہو گا کہ :۔(۱)۔اگر قادیان میں واقعہ طاعون نے کوئی عام تباہی مچائی تھی تو دشمنان احمدیت کو یہ امر
حکومت کے طبی ریکارڈ سے ثابت کرنا چاہیئے تھا یا کم از کم یہ دعوی ہی کرنا چاہیے تھا قادیان میں
سینکڑوں طاعونی اموات واقع ہو رہی ہیں۔اس کے بر عکس محض گنتی کے چند ناموں کا اعلان کرناخود
اس امر کو ثابت کرتا ہے کہ پیشگوئی کے عین مطابق قادیان طاعون کے عام حملہ سے محفوظ رہا۔(۲)۔اگر واقعہ قادیان میں متعدد طاعونی اموات واقع ہوئی ہوتیں تو دشمن احمدیت
اخبارات ہر گز اس امر کے محتاج نہیں تھے کہ اس بارہ میں فرضی نام شائع کرتے یا غیر طاعونی
اموات کو طاعونی اموات قرار دیتے۔اخبارات کی یہ حرکت خود اس امر کی غمازی کر رہی ہے کہ
در حقیقت قادیان طاعون کی عام تباہی سے محفوظ رہا۔(۳)۔معاند اخبارات کا بطور الزام بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان میں کسی
طاعونی موت کا ذکر نہ کرنا ان کی عاجزی اور بے بسی کی دلیل ہے اور اس امر کا مزید ثبوت ہے کہ
الدار “ کی حفاظت کا دعویٰ بڑی شان سے پورا ہوا۔بہر کیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاں معاند اخبارات کے الزامات کا نہایت
تشفی بخش جواب دیا وہاں ایک بار پھر ان پر اپنے دعویٰ اور پیشگوئی کی نوعیت کو حسب ذیل الفاظ
میں واضح فرمایا:-
”ہمیں اس سے انکار نہیں کہ قادیان میں کبھی کبھی وباء پڑے یا کسی معمولی حد تک
طاعون سے جانوں کا نقصان ہو لیکن یہ ہر گز نہیں ہو گا کہ جیسا کہ قادیان کے ارد
گر د تباہی ہوئی یہاں تک کہ بعض گاؤں موت کی وجہ سے خالی ہو گئے یہی حالت
قادیان پر بھی آوے کیونکہ وہ خداجو قادر خدا ہے اپنے پاک کلام میں وعدہ کر چکا
ہے جو قادیان میں تباہی کرنے والی طاعون نہیں پڑے گی جیسا کہ اس نے فرمایا
لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمَقَامُ یعنی اگر مجھے تمہاری عزت ظاہر کرنا ملحوظ نہ ہو تا تو
میں اس مقام کو بھی یعنی قادیان کو طاعون سے فنا کر دیتا۔یعنی اس گاؤں میں بھی
76
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
بڑے بڑے خبیث اور شریر اور ناپاک طبع اور کاذب اور مفتری رہتے ہیں اور وہ اس
لائق تھے کہ قہر الہی سب کو ہلاک کر دیوے مگر میں ایسا کرنا نہیں چاہتا کیونکہ در میان
میں تمہارا وجود بطور شفیع کے ہے اور تمھارا اکرام مجھے منظور ہے اس لئے میں اس
مرتبہ سزا سے در گزر کرتا ہوں کہ یہ خوفناک تباہی اور موت ان لوگوں پر ڈال
دوں تاہم بکلی بے سزا نہیں چھوڑوں گا اور کسی حد تک وہ بھی عذاب طاعون میں
سے حصہ لیں گے تاشریروں کی آنکھیں کھلیں۔“ (نزول السی، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۹۴)
مندرجہ بالا تحریر کے آخری الفاظ خاص طور پر قابل توجہ ہیں اور زیر نظر مضمون پر بہت
عمدہ روشنی ڈالتے ہیں ان کے ساتھ جب ہم ایک گزشتہ چیلنج کے حسب ذیل الفاظ کو ملا کر پڑھیں تو
بات اور بھی واضح ہو جاتی ہے۔”ہر ایک مخالف خواہ وہ امروہہ میں رہتا ہے اور خواہ امر تسر میں اور خواہ دہلی میں
اور خواہ کلکتہ میں اور خواہ لاہور میں اور خواہ گولڑہ میں خواہ بٹالہ میں اگر وہ قسم کھا
کر کہے گا کہ اس کا فلاں مقام طاعون سے پاک رہے گا تو ضرور وہ مقام طاعون میں
گرفتار ہو جائے گا کیونکہ اس نے خدا تعالی کے مقابل پر گستاخی کی۔“
دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۸)
مندرجہ بالا دونوں عبارتوں کے مضمون کو ذہن میں رکھ کر جب ہم حسب ذیل واقع پر
نظر ڈالتے ہیں تو دل خشیت الہی سے بھر جاتا ہے اور حوادث طبعی اور عذاب الہی میں تمیز کا مسئلہ
علمی حیثیت سے آگے گذر کر ایک قلبی واردات کی شکل میں ڈھل جاتا ہے:۔اسی ماہ یعنی فروری ۱۹۰۷ ء میں جب کہ یہ کتاب شائع ہوئی اچھر چند منیجر اخبار اور
سیکر ٹری آریہ سماج قادیان نے ایڈیٹر "الحکم " شیخ یعقوب علی صاحب تراب سے
ایک گفتگو کے دوران کہا کہ میں مرزا صاحب کی طرح دعوی کرتا ہوں کہ طاعون
سے کبھی نہیں مروں گا۔خدا کی قدرت چند روز کے اندر اندر ”شجھ چنتک کا پورا
عملہ طاعون کا شکار ہو گیا اور خدا کے اس قہر نے ان کی اولاد اور اہل و عیال کو بھی
77
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
اپنی لپیٹ میں لے لیا۔چنانچہ سب سے پہلے سو مراج اور بھگت رام کی نرینہ اولاد
لقمہ طاعون ہوئی پھر بھگت رام اور اچھر چند چل بسے۔باقی رہا سو مراج سو وہ بھی
اپنے گھر ، اپنے جگری دوستوں کی تباہی و بربادی کا نظارہ دیکھنے کے بعد سخت بیمار ہو
گیا۔اس نے گھبر اگر حکیم مولوی عبید اللہ صاحب بسمل کو کہلا بھیجا کہ میں بیمار ہوں
آپ مہربانی فرما کر علاج کریں۔مولوی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خدمت میں ایک عریضہ لکھ کر پوچھا کہ سومراج نے مجھ سے علاج کرنے کے
لئے درخواست کی ہے۔حضور کا اس بارہ میں کیا ارشاد ہے؟ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے جواب میں فرمایا ” آپ علاج ضرور کریں کیونکہ انسانی ہمدردی کا
تقاضا ہے مگر میں آپ کو بتائے دیتا ہوں کہ یہ شخص بچے گا نہیں۔“ چنانچہ حکیم
عمل صاحب کے ہمدردانہ رویہ کے باوجود سومراج کی حالت بد تر ہوتی گئی اور وہ
آخر دوسرے روز چار بجے کے قریب اپنے ساتھیوں سے جاملا۔“
( تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۴۸۴-۴۸۵)
بلا شبہ یہ واقعہ بہت ہی عبرتناک اور سبق آموز ہے مگر عبرت اور حسرت اور سخت نامرادی
کی یہ داستان نامکمل رہے گی اگر ہم پنڈت سو مراج کے اس آخری خط کا ذکر نہ کریں جو اس نے اخبار
پر کاش کے نام لکھا۔پیشتر اس کے کہ وہ شائع ہو تا عذاب الہی نے خود اسے بھی لقمہ اجل بنادیا۔( یہ چٹھی) ٹھیک اسی دن شائع ہوئی جس روز پنڈت سو مراج اس دنیا سے رخصت ہو الکھتا
ہے کہ :۔یکا یک مہاشہ اچھر چند کی استری اور عزیز بھگت رام بر اور لالہ اچھر چند کا لڑکا بیمار
ہو گئے۔خیر ان کی استری کو تو آرام آگیا لیکن لڑکا گذر گیا۔اس تکلیف کا بھی خاتمہ
نہیں ہوا تھا کہ میری استری اور میرا چھوٹا لڑکا عزیز شوراج بیمار ہو گئے۔میری
استری تو ابھی بیمار ہی ہے مگر ہو نہار لڑکا پلیگ کا شکار ہو گیا۔اس مصیبت کو ابھی
بھول نہیں گئے تھے کہ ایک ناگہانی مصیبت اور سر آن پڑی اور وہ یہ تھی کہ عزیز
78
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۴۸۵)
بھگت رام جس کے لڑکے کے گذر جانے کا اوپر ذکر کیا ہے بیمار ہو گیا اور چھ روز بیمار
رہ کر ہمیشہ کے لئے داغ مفارقت دے گیا۔یہی وجہ ہے کہ اب کے ہم گورو کل
میں بھی نہیں جاسکتے اور اخبار بھی دو ہفتہ سے بند ہے اور ابھی اپریل کا کوئی پرچہ
نکلنے کی آشا نہیں ہے کیونکہ لالہ اچھر چند جی تو اول کئی ہفتے اس صدمے سے کام
کرنے کے قابل نہیں رہے۔“
قادیان میں طاعون نے کس حد تک اور کہاں کہاں دخل دیا اس کی کچھ کیفیت بیان ہو چکی
ہے۔یہ بھی گذر چکا ہے کہ دار مسیح میں کسی بسنے والے ذی روح کی جان لینے پر اسے قدرت نصیب
نہ ہو سکی۔یہ ایک ایسی تاریخی حقیقت ہے جس کی تردید کی شدید ترین معاند احمدیت کو بھی توفیق
نصیب نہ ہو سکی۔یہ خدا کا ایسا اٹل وعدہ تھا جس کی تفاصیل پر نظر ڈالنے سے عقل دنگ رہ جاتی
ہے۔اس تمام عرصہ میں بیماری کے صرف دو ایسے واقعات ہوئے جن پر طاعون کا شبہ گذرا۔اللہ تعالی بہتر جانتا ہے کہ وہ طاعون تھا بھی کہ نہیں۔لیکن اگر دوسری بیماری بھی تھی تو اس کے
نتیجہ میں موت واقع ہونے پر دشمن کو تضحیک کا موقعہ ضرور مل سکتا تھا اور پیشگوئی کی صداقت پر
شک و ابہام کا پردہ پڑ سکتا تھا لہذا اللہ تعالی کی غیرت نے یہ بھی پسند نہ کیا کہ مسیح کی چار دیواری میں
بسنے والا کوئی متنفس طاعون کے شبہ میں بھی مارا جائے۔یہ دو واقعات حسب ذیل ہیں :-
ا۔ایک دفعہ طاعون کے زور کے دنوں میں جب قادیان میں بھی طاعون تھی
مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کو سخت بخار ہو گیا اور ان کو ظن غالب ہو گیا کہ یہ
طاعون ہے اور انہوں نے مرنے والوں کی طرح وصیت کر دی اور مفتی محمد صادق
صاحب کو سمجھا دیا۔اور وہ میرے گھر کے ایک حصہ میں رہتے تھے جس گھر کی
نسبت یہ الہام ہے اِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ في الدار تب میں ان کی عیادت کے لئے
گیا۔ان کو پریشان اور گھبراہٹ میں پاکر میں نے ان کو کہا کہ اگر آپ کو طاعون ہو
گئی تو پھر میں جھوٹا اور میرا دعویٰ الہام غلط ہے۔یہ کہہ کر میں نے ان کی نبض پر
ہاتھ لگایا۔یہ عجیب نمونہ قدرت الہی دیکھا کہ ہاتھ لگنے کے ساتھ ہی ایسا بدن سرد
79
حوادث طبیعی یا عذاب الہی
( تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۲۱۸)
پایا کہ تپ کا نام و نشان نہ تھا۔“
۲۔میں نے کئی دفعہ ایسی منذر خواہیں دیکھیں جن میں صریح طور پر یہ بتلایا گیا تھا
کہ میر ناصر نواب جو میرے خسر ہیں ان کے عیال کے متعلق کوئی مصیبت آنے
والی ہے۔۔۔۔۔میں دعا میں لگ گیا اور وہ اتفاقاً مع اپنے بیٹے اسحاق اور اپنے گھر
کے لوگوں کے لاہور جانے کو تھے میں نے ان کو یہ خواہیں سنا دیں اور لاہور جانے
سے روک دیا۔اور انہوں نے کہا کہ میں آپ کی اجازت کے بغیر ہر گز نہیں جاؤں
گا۔جب دوسرے دن کی صبح ہوئی تو میر صاحب کے بیٹے اسحاق کو تیز تپ چڑھ گیا
اور سخت گھبراہٹ شروع ہو گئی اور دونوں طرف ٹن ران میں گلٹیاں نکل آئیں
اور یقین ہو گیا کہ طاعون ہے کیونکہ اس ضلع کے بعض مواضع میں طاعون پھوٹ
ری ہے۔تب معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا خوابوں کی تعبیر یہی تھی اور دل میں سخت
کم پیدا ہوا اور میں نے میر صاحب کے گھر کے لوگوں کو کہہ دیا کہ میں تو دعا کرتا
ہوں آپ بہت توبہ اور استغفار کریں کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آپ
نے دشمن کو اپنے گھر میں بلایا ہے اور یہ کسی لغزش کی طرف اشارہ ہے۔اور اگر چہ
میں جانتا تھا کہ موت فوت قدیم سے ایک قانون قدرت ہے لیکن یہ خیال آیا کہ
اگر خدانخواستہ ہمارے گھر میں کوئی طاعون سے مر گیا تو ہماری تکذیب میں شور
قیامت برپا ہو جائے گا اور پھر گو میں ہزار نشان بھی پیش کروں تب بھی اس
اعتراض کے مقابل پر کچھ بھی ان کا اثر نہیں ہو گا کیونکہ میں صدہا مر تبہ لکھ چکا
ہوں اور ہزار ہالو گوں میں بیان کر چکا ہوں کہ ہمارے گھر کے تمام لوگ طاعون کی
موت سے بچے رہیں گے۔غرض اس وقت جو کچھ میرے دل کی حالت تھی میں
بیان نہیں کر سکتا۔میں فی الفور دعا میں مشغول ہو گیا اور بعد دعا کے عجیب نظارہ
قدرت دیکھا کہ دو تین گھنٹہ میں خارقِ عادت کے طور پر اسحاق کا تپ اتر گیا اور
گلٹیوں کا نام و نشان بھی نہ رہا اور وہ اٹھ کر بیٹھ گیا اور نہ صرف اس قدر بلکہ
80