دسویں دلیل ۔ پیشگوئیاں
دعوت الامیر, حصہ 3
۲۹۴
دعوة الامير
ایک اور اشتہار دیا جس کا نام تھا ” ڈوئی اور پگٹ کے متعلق پیشگوئیاں“۔اس اشتہار میں
آپ نے لکھا کہ مجھ کو اللہ تعالیٰ نے اس وقت اس لئے بھیجا ہے تا کہ اس کی توحید کو قائم
کروں اور شرک کو مٹا دوں اور پھر لکھا کہ امریکہ کے لئے خدا نے مجھے یہ نشان دیا ہے کہ
اگر ڈوئی میرے ساتھ مباہلہ کرے اور میرے مقابلہ پر خواہ صراحتا یا اشار کا آجائے تو وہ
”میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دُکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے گا“۔اس کے بعد لکھا کہ ڈوئی کو میں نے پہلے بھی دعوت مباہلہ دی تھی مگر اس نے اب تک اس کا
کوئی جواب نہیں دیا اس لئے آج سے اس کو سات ماہ کی جواب کے لئے مہلت دی جاتی
ہے پھر لکھا ہے کہ ”پس یقین رکھو کہ اس کے صحون پر جلد ایک آفت آنے والی ہے۔آخر
میں ہلا اس کے جواب کا انتظار کئے دُعا کی کہ اے خدا یہ فیصلہ جلد تر کر کہ پگٹ اور ڈوئی
کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر دے۔یہ اشتہار بھی کثرت سے بلا د مغربیہ میں تقسیم کیا گیا اور
یورپ اور امریکہ کے متعدد اخبارات مثلاً گلاسگو ، ہیرلڈ انگلستان ، نیویارک کمرشل
ایڈورٹائز رامریکہ وغیر ہانے اس کے خلاصے اپنے اخبارات میں شائع کئے اور لاکھوں
آدمی اس کے مضمون پر مطلع ہو گئے۔جس وقت یہ اشتہار شائع ہوا ہے اس وقت ڈوئی کا ستارہ بڑے عروج پر تھا اُس
کے مریدوں کی تعداد بہت بڑھ رہی تھی اور وہ لوگ اس قدر مالدار تھے کہ ہر نئے سال
کے شروع میں تیس لاکھ روپیہ کے تحائف اس کو پیش کرتے تھے اور کئی کارخانے اس کے
جاری تھے۔چھ کروڑ کے قریب اس کے پاس روپیہ تھا اور بڑے بڑے نوابوں سے زیادہ
اس کا عملہ تھا اس کی صحت ایسی اچھی تھی کہ وہ اس کو اپنا معجزہ قرار دیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں
دوسروں کو بھی اپنے حکم سے اچھا کر سکتا ہوں۔غرض مال ،صحت ، جماعت ، اقتدار ان
چاروں باتوں سے اس کو حصہ وافر ملا تھا۔۲۹۵
دعوة الامير
اس اشتہار کے شائع ہونے پر لوگوں نے اس سے سوال کیا کہ وہ کیوں آپ کے
اشتہارات کا جواب نہیں دیتا تو اس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ” تم فلاں فلاں بات کا
جواب کیوں نہیں دیتے۔جواب ! کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کا
جواب دوں گا ، اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھوں تو ایک دم میں ان کو کچل سکتا ہوں مگر میں
ان کو موقع دیتا ہوں کہ میرے سامنے سے دور چلے جائیں اور کچھ دن اور زندہ رہ لیں“۔انسان بعض دفعہ کیسی نادانی کر لیتا ہے۔ڈوئی نے مقابلے سے انکار کرتے ہوئے مقابلہ کر
لیا۔اُس نے غور نہ کیا کہ حضرت اقدس نے صاف لکھ دیا تھا کہ اگر یہ اشارتا بھی میرے
مقابل پر آئے گا تو دُکھ کے ساتھ میری زندگی میں ہلاک ہو گا اُس نے آپ کو کیڑا قرار
دیگر یہ کہہ کر اگر میں اس پر اپنا پاؤں رکھ دوں تو کچل دوں اپنے آپ کو آپ کے مقابلے پر
کھڑا کر دیا اور خدا کے عذاب کو اپنے اوپر نازل کرالیا۔مگر اس کی سرکشی اور تکبر یہیں پر ختم نہ ہوا اس نے کچھ دن بعد آپ کا ذکر کرتے
ہوئے آپ کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے۔” بیوقوف محمدی مسیح اور یہ بھی لکھا کہ اگر میں
خدا کی زمین پر خدا کا پیغمبر نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں۔اور دسمبر ۱۹۰۳ء کوتو گھلا گھلا مقابلے پر
آکھڑا ہوا اور اعلان کیا کہ ایک فرشتے نے مجھ سے کہا ہے کہ تو اپنے دشمنوں پر غالب
آئے گا گویا حضرت اقدس کی پیشگوئی کے مقابلے میں آپ کی ہلاکت کی پیشگوئی شائع
کر دی۔یہ اس کا مقابلہ جو پہلے اشار تا شروع ہوا اور آہستہ آہستہ صراحت کی طرف آتا گیا
جلد پھل لے آیا اور اس آخری حملے کے بعد چونکہ وہ مقابل پر آ گیا تھا، حضرت اقدس مسیح
انے ڈوئی کا اخبار
(ray)
دعوة الامير
موعودؓ نے اس کے خلاف لکھنا چھوڑ دیا اور فَانتَظِرُ إِنَّهُمْ مُنْتَظِرُونَ ہ کے حکم کے مطابق
خدائی فیصلے کا انتظار کرنا شروع کر دیا۔آخر اللہ تعالیٰ نے جو پکڑنے میں دھیما ہے مگر جب
پکڑتا ہے تو سخت پکڑتا ہے اپنا ہاتھ اُس کی طرف بڑھایا اور وہ پاؤں جن کو وہ اس کے مسیح
پر رکھ کر کچلنا چاہتا تھا اس نے معطل کر دیئے اس کے مسیح پر پاؤں رکھنے کی طاقت تو اسے
کہاں مل سکتی تھی وہ اُن پاؤں کو زمین پر رکھنے کے قابل بھی نہ رہا یعنی خدا کا غضب فالج
کی شکل میں اس پر نازل ہوا۔کچھ دن کے بعد افاقہ ہو گیا مگر دو ماہ بعد ۱۹ ؍ دسمبر کو دوسرا حملہ
ہوا اور اس نے رہی سہی طاقتیں بھی توڑ دیں۔جب وہ بالکل لاچار ہو گیا تو اس نے اپنا کام
اپنے نائبوں کے سپرد کیا اور خود ایک جزیرہ میں جس کی آب و ہوا فالج کے لیے اچھی تھی بود و
باش اختیار کر لی۔مگر اللہ تعالیٰ کے غضب نے اس کو اب بھی نہ چھوڑا اور چاہا کہ جس طرح
اُس نے اس کے مسیح کو کیڑا کہا تھا اس کو کیڑے کی طرح ثابت کر کے دکھائے اور وہ چیزیں
جن پر گھمنڈ کر کے اس نے یہ جرأت کی تھی انہیں کے ذریعے اسے ذلیل کرے۔چنانچہ
ایسا ہوا کہ اُس کے بیمار ہو کر چلے جانے پر اس کے مریدوں کے دل میں شک پیدا ہوا کہ یہ
تو اوروں کو دعا سے نہیں بلکہ اپنے حکم سے اچھا کرتا تھا، یہ خود ایسا کیوں بیمار ہوا اور انہوں
نے اُسکے بعد اُس کے کمروں کی جن میں وہ اور کسی کو جانے نہیں دیتا تھا تلاشی لی تو اس میں
سے شراب کی بہت سی بوتلیں نکلیں اور اس کی بیوی اور لڑکے نے گواہی دی کہ وہ چُھپ کر
خوب شراب پیا کرتا تھا حالانکہ وہ اپنے مریدوں
کو سختی سے شراب پینے سے روکتا تھا اور کسی
نشہ کی چیز کی اجازت نہیں دیتا تھا حتی کہ تمباکو نوشی سے بھی منع کرتا تھا اور اس کی بیوی نے کہا
کہ میں اس کی سخت غربت کے ایام میں بھی وفادار رہی ہوں مگر اب مجھے یہ معلوم کر کے
سخت افسوس ہوا ہے کہ اُس نے ایک مالدار بُڑھیا سے شادی کرنے کی خاطر یہ نیا مسئلہ بیان
(+92)
دعوة الامير
کرنا شروع کیا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں جائز ہیں درحقیقت اس مسئلہ کی تہہ میں اس کا
اپنا ارادہ شادی کا ہے چنانچہ اس نے اس بڑھیا کے خطوط جو ڈوئی کے خطوں کے جواب میں
آئے تھے لوگوں کو دکھائے۔اس پر لوگوں کا غصہ اور بھی بھڑ کا اور جماعت کے اس روپیہ کا
حساب دیکھا گیا جو اس کے پاس رہتا تھا اور معلوم ہوا کہ اُس نے اُس میں سے پچاس لاکھ
روپیہ بین کر لیا ہے اور یہ بھی ظاہر ہوا کہ شہر کی کئی نوجوان لڑکیوں کو اس نے خفیہ طور پر ایک
لاکھ سے زائد روپیہ کے تحائف دیئے ہیں اس پر اس جماعت کی طرف سے اُسے ایک تار
دیا گیا جس کے الفاظ یہ ہیں تمام جماعت بالا تفاق تمہاری فضول خرچی ، ریا کاری ، غلط
بیانی ، مبالغہ آمیز کلام، لوگوں کے مال کے ناجائز استعمال ، ظلم اور غصب پر سخت اعتراض
کرتی ہے اس واسطے تمہیں تمہارے عہدے سے معطل کیا جاتا ہے۔“
ڈوئی ان الزامات کی تردید نہ کر سکا اور آخر سب مرید اس کے مخالف ہو گئے۔اُس
نے چاہا کہ خود اپنے مریدوں کے سامنے آکر اُن کو اپنی طرف مائل کرے مگر سٹیشن پر
سوائے چند لوگوں کے کوئی اس کے استقبال کو نہ آیا اور کسی نے اس کی بات کی طرف توجہ نہ
کی۔آخر وہ عدالتوں کی طرف متوجہ ہوا مگر وہاں سے بھی اس کو قومی فنڈ پر قبضہ نہ ملا اور صرف
ایک قلیل گزارہ دیا گیا اور اس کی حالت ناچاری کی یہاں تک پہنچ گئی کہ اس کے حبشی نوکر
اس کو اٹھا اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پر رکھتے تھے اور سخت تکلیف اور دُکھ کی زندگی وہ
بسر کرتا تھا۔اُس کی تکلیف اور دُکھ کو دیکھ کر اس کے دو چار ملنے والوں نے جو ابھی تک اس
سے ملتے تھے اسے مشورہ دیا کہ وہ اپنا علاج کروائے ، مگر وہ علاج کرانے سے اس بناء پر
انکار کرتا رہا کہ لوگ کہیں گے کہ یہ لوگوں کو تو علاج سے منع کرتا تھا اور خود علاج کراتا ہے۔آخر جبکہ اس کے ایک لاکھ سے زیادہ مریدوں میں سے صرف دوسو کے قریب باقی رہ گئے
۲۹۸
دعوة الامير
اور عدالتوں میں بھی ناکامی ہوئی اور بیماری کی بھی تکلیف بڑھ گئی تو ان تکالیف کو برداشت
نہ کر سکا اور پاگل ہو گیا اور ایک دن اُس کے چند مرید جب اس کا وعظ سننے کے لئے گئے تو
انہوں نے دیکھا کہ اس کے تمام جسم پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔اُس نے ان سے کہا کہ اس
کا نام جیری ہے اور وہ ساری رات شیطان سے لڑتا رہا ہے اور اس جنگ میں اس کا جرنیل
مارا گیا ہے اور وہ خود بھی زخمی ہو گیا ہے اس پر ان لوگوں کو یقین ہو گیا کہ یہ شخص بالکل پاگل
ہو گیا ہے اور وہ بھی اس کو چھوڑ گئے اور حضرت اقدس کے یہ الفاظ کہ وہ ” میرے
دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دُکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے گا۔“ آٹھ مارچ
۱۹۰۴ ء کو پورے ہو گئے یعنی ڈوئی حسرت اور دُکھ کے ساتھ اس دنیا سے کوچ کر گیا اس کی
موت کے وقت اس کے پاس صرف چار آدمی تھے اور اس کی پونچھی کل تیس روپے کے
قریب تھی۔اے بادشاہ! اس سے بڑھ کر حسرت اور اس سے بڑھ کر دُکھ کی کیا کوئی اور موت ہو
سکتی ہے؟ یقینا یہ ایک عبرت انگیز واقعہ ہے اور اہلِ مغرب کے لیے گھلا گھلا نشان۔چنانچہ
بہت سے اخبارات نے اس امر کو تسلیم کیا کہ حضرت اقدس کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے اور وہ
ایسا کرنے پر مجبور تھے۔مثال کے طور پر میں چند اخبارات کے نام لکھ دیتا ہوں۔ڈونول
گزٹ (Dunnville Gazette)امریکن اخبار اس واقعہ کا ذکر کے لکھتا ہے۔اگر
احمد اور ان کے پیرو اس پیشگوئی کے جو چند ماہ ہوئے پوری ہوگئی ہے نہایت صحت کیساتھ
66
پورا ہونے پر فخر کریں تو اُن پر کوئی الزام نہیں۔کے جون ۱۹۰۴ء
امریکہ کا اخبار رتھ سیکر (۱۵ جون ۱۹۰۴ء) لکھتا ہے: ” ظاہری واقعات چیلنج کر
نے والے کے زیادہ دیر تک زندہ رہنے کے خلاف تھے مگر وہ جیت گیا۔یعنی حضرت
*******
۲۹۹
اقدس کی عمر ڈوئی سے زیادہ تھی اور وہ آپ کے مقابلہ میں جوان تھا۔دعوة الامير
بوسٹن امریکہ کا اخبار ہیرلڈ ( ۲۳ / جون ۱۹۰۴ء) لکھتا ہے : ”ڈوئی کی موت کے
بعد ہندوستانی نبی کی شہرت بہت بلند ہوگئی ہے۔کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ انہوں نے ڈوئی کی
موت کی پیشگوئی کی تھی کہ یہ ان کی یعنی مسیح کی زندگی میں واقع ہوگی اور بڑی حسرت اور دُکھ
کے ساتھ اس کی موت ہوگی ، ڈوئی کی عمر پینسٹھ سال کی تھی اور پیشگوئی کرنے والے کی پچھتر
سال کی۔“
ان چند اقتباسات سے نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ اس پیشگوئی کا اثر مسیحی بلکہ دہریہ
اخبارات کے ایڈیٹروں کے دل پر بھی نہایت گہرا پڑا تھا اور وہ اس کے حیرت انگیز نتائج
سے ایسے متاثر ہو گئے تھے کہ اس اثر کو اخباروں میں ظاہر کرنے سے بھی نہ جھجکے۔پس یہ
بات
بالکل یقینی ہے کہ جب مغربی ممالک کے باشندوں کے سامنے یہ نشان پورے زور
سے پیش کیا گیا تو اپنے بیسیوں ہم مذہب اخبار نویسوں کی گواہی کی موجودگی میں وہ اس کی
صداقت کا انکار نہیں کر سکیں گے اور اس امر کے تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے کہ اسلام ہی سچا
مذہب ہے۔اس میں داخل ہوئے بغیر انسان نجات نہیں پاسکتا اور اپنے پرانے خیالات
اور عقائد ترک کر کے وہ لوگ اسلام کے قبول کرنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے میں دریغ نہیں کریں گے بلکہ اس کے آثار ابھی سے
شروع ہو گئے ہیں اور امریکہ میں اس وقت دوسو سے زیادہ لوگ احمدی ہو چکے ہیں۔
(r۔۔)
دعوة الامير
پانچویں پیشگوئی
لیکھرام کے متعلق آپ کی پیشگوئی
جو اہل ہند کے لیے محنت بنی
اب میں آپ کی ان پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جواہلِ ہند پر
صداقتِ اسلام کے ظاہر کرنے کے لئے کی گئی تھیں اور جنہوں نے اپنے وقت پر پوری ہو کر
لاکھوں آدمیوں کے دل ہلا دیئے اور اسلام کی صداقت کا اُن کو دل ہی دل میں قائل کر دیا
اور بیسیوں آدمی ظاہر میں اسلام اور برابر اسلام لا رہے ہیں۔اس پیشگوئی کی تفصیل یہ ہے کہ چالیس پچاس سال سے ہندوؤں کا ایک فرقہ نکلا
ہے جسے آریہ سماج کہتے ہیں اس فرقے نے موجودہ زمانے میں اسلام کی حالت خراب دیکھ
کر یہ ارادہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو ہندو بنایا جائے اور اس غرض کے لیے ہمیشہ اُس کے مذہبی
لیڈر اسلام کے خلاف سخت گندہ اور مخش لڑیچر شائع کرتے رہے ہیں۔ان لیڈروں میں سے
سب سے زیادہ گندہ دہن اور اعتراض کرنے والا ایک شخص لیکھر ام نامی تھا۔حضرت اقدس
علیہ السلام نے اس کے ساتھ بہت دفعہ گفتگو کی اور اسے اسلام کی صداقت کا قائل کیا مگر وہ
اپنی ضد میں بڑھتا گیا اور ایسے ایسے گندے ترجمے قرآن کریم کی آیات کے شائع کرتا رہا
کہ اُن
کو پڑھنا بھی ایک شریف آدمی کے لئے مشکل ہے۔اس شخص کے نزدیک گویا سب
سے برا شخص دُنیا میں وہ تھا جو تمام انسانی کمالات کا جامع تھا اور سب سے لغو کتاب وہ تھی جو
سب علوم کی مخزن ہے مگر سورج کی روشنی ایک بیمار آنکھ کی بینائی کو صدمہ ہی پہنچاتی ہے یہی
(+1)
دعوة الامير
حال اس کا تھا۔جب بحث مباحثے نے طول پکڑا یہ شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت بدگوئی میں بڑھتا ہی چلا گیا اور حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی نسبت بھی ٹھٹھے
کرتا اور کہتا رہا کہ مجھے کوئی نشان کیوں نہیں دکھاتے تو آخر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ
والسلام نے اُس کے متعلق اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور آپ کو بتایا گیا کہ اس کے لیے یہ نشان
ہے کہ یہ جلد ہلاک کیا جائے گا۔اس پیشگوئی کے شائع کرنے سے پہلے آپ نے لیکھرام
سے دریافت کیا کہ اگر اس پیشگوئی کے شائع کرنے سے اس کو رنج پہنچے تو اُس کو ظاہر نہ کیا
جائے مگر اُس نے اس کے جواب میں لکھا کہ مجھے آپ کی پیشگوئیوں سے کچھ خوف نہیں ہے۔آپ بے شک پیشگوئی شائع کریں مگر چونکہ پیشگوئی میں وقت کی تعیین نہ تھی اور لیکھرام
وقت کی تعیین کا مطالبہ کرتا تھا آپ نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے میں اُس وقت تک
توقف کیا جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے وقت معلوم ہو جائے۔آخر اللہ تعالیٰ کی طرف
سے یہ خبر پاکر کہ ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء سے لیکر چھ برس کے اندر لیکھر ام پر ایک درد ناک
عذاب آئے گا جس کا نتیجہ موت ہوگا۔یہ پیشگوئی شائع کر دی۔ساتھ ہی عربی زبان میں یہ
الہام بھی شائع کیا جولیکھرام کی نسبت تھا یعنی
عِجْلْ جَسَدَلَّهُ خَوَارْ لَهُ نَصَبَ وَعَذَاب ( تذکرہ صفحہ ۲۲۹ ایڈیشن چہارم) یعنی یہ شخص
گوساله سامری کی طرح ایک بچھڑا ہے جو یو نہی شور مچاتا ہے ورنہ اس میں روحانی زندگی کا
کچھ حصہ نہیں۔اس پر ایک بلا نازل ہوگی اور عذاب آئے گا۔اس کے بعد آپ نے لکھا کہ
اب میں تمام فرقہ ہائے مذاہب پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصے میں
آج کی تاریخ سے یعنی ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی
تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا کی
(r۔)
دعوة الامير
طرف سے نہیں۔( آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۹ تا ۶۵ (مفہوم)))
اس پیشگوئی کے کچھ عرصے کے بعد آپ نے دوسری پیشگوئی جس میں اس شخص کی
ہلاکت کے متعلق مزید وضاحت تھی شائع کی۔اس کے الفاظ یہ تھے۔وَبَشَّرَنِي رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّرًا سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَالْعِيْدُ أَقْرَبَ
وَمِنْهَامَا وَعَدَنِي رَبِّى وَاسْتَجَابَ دُعَائِي فِى رَجُلٍ مُّفْسِدِ عَدُوّ اللَّهِ وَرَسُوْلِهِ
الْمُسَمَّى ليكهرامِ الْفَشَاوَرِئ وَأَخْبَرَنِي رَبِّي أَنَّهُ مِنَ الْهَالِكِيْنَ إِنَّهُ كَانَ يَسُبُّ نَبِيَ
اللَّهِ وَيَتَكَلَّمْ فِي شَأْنِهِ بِكَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ فَدَعَوْتُ عَلَيْهِ وَبَشَّرَنِيْ رَبِّي بِمَوْتِهِ فِي سِتِ
سَنَةٍ إِنَّ فِي ذَالِكَ لَآيَتٍ لِلطَّالِبِينَ ( استفتاء صفحہ ۱۱۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۱۱۹) یعنی اللہ
تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے کہ تو ایک یوم عید دیکھے گا اور وہ دن عید کے دن سے بالکل ملا
ہوا ہوگا اور پھر لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ مجھ پر فضل ہوئے ہیں ان میں سے ایک
یہ ہے کہ ایک شخص لیکھرام کے متعلق اُس نے میری دعا قبول کر لی ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ
وہ ہلاک ہو جائے گا یہ شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا پس میں نے اس
کے خلاف دعا کی اور میرے رب نے مجھے بتایا کہ یہ چھ سال کے عرصے میں مرجائے گا۔اس میں طلبگاروں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔اس کے بعد مزید تشریح معلوم ہوئی اور وہ آپ کی کتاب برکات الدعا کے ٹائیٹل
پیج پر اس عنوان کے نیچے شائع کی گئی کہ لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر اور اس
میں یہ لکھا گیا کہ آج جو ۱/۲ پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ ماه رمضان ۱۳۱۰ھ ( روز یکشنبہ۔مؤلف) ہے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع
ل کرامات الصادقین
(r۔)
دعوة الامي
مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں۔اتنے میں ایک سی
قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرے سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا۔میں نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا
انسان
نہیں ملائک شداد و غلاظ میں سے ہے اور اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو
دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے؟ اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ
کہاں ہے تب میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھرام اور دوسرے شخص کی سزا دہی کے
لئے مامور کیا گیا ہے۔( برکات الدعاصفحہ ۳۳۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳)
اور کتاب مستطاب آئینہ کمالات اسلام میں آپ نے لیکھرام کے متعلق اپنی ایک
نظم میں یہ اشعار شائع کئے۔الا اے دشمن نادان وبے راہ بترس از تیغ بیران محمدم
منکر از شانِ محمد هم از نور نمایان محمد
الا
کرامت گرچه بے نام و نشان است بیا
بنگر
ز غلمان محمد
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۳۹)
ان تمام پیشگوئیوں سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کو مختلف اوقات میں خبر دی گئی تھی کہ (۱)
لیکھرام پر کوئی عذاب نازل کیا جائے گا جس کا نتیجہ موت ہوگا (۲) یہ عذاب چھ سال کے
عرصے میں آئے گا (۳) یہ عذاب جس دن آئے گا وہ دن عید کے دن سے بالکل ملا ہوا دن
ہوگا یعنی عید کے پہلے یا پچھلے دن (۴) لیکھرام سے وہی سلوک کیا جائے گا جو گوسالہ سامری
سے کیا گیا تھا اور وہ سلوک یہ تھا کہ گوسالہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلایا اور دریا میں ڈال دیا
گیا تھا (۵) اس کی ہلاکت کے لئے ایک شخص جس کی نظروں سے خون ٹپکتا تھا مقرر کیا گیا
(r۔)
دعوة الامير
ہے (۶) وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا گشتہ ہوگا۔یہ نشانات اور علامتیں اتنی واضح
ہیں کہ ان کے منطوق اور مفہوم کی نسبت کچھ بھی شبہ نہیں رہ جاتا۔ان پیشگوئیوں کے پورے
پانچ سال کے بعد جبکہ دشمن ہنس رہے تھے کہ پانچ سال گزر گئے اور کچھ بھی نہیں ہوا۔مرزا
صاحب جھوٹے نکلے۔عید الفطر کے جو جمعہ کو ہوئی تھی دوسرے دن ہفتے کو عصر کے وقت
لیکھرام کسی نامعلوم شخص کے تیز بنجر سے زخمی کیا گیا اور اتوار کے دن مر گیا اور اللہ تعالیٰ کا
کلام اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ پورا ہوا۔الہام میں تھا کہ وہ چھ سال کے اندر مرے گا وہ چھ
سال کے اندر ہی مر گیا، بتایا گیا تھا کہ اس کا واقعہ عید کے دن سے ملے ہوئے دن کو ہوگا اور
وہ مومنوں کے لیے عید کا دن ہو گا چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ وہ عید کے دوسرے ہی دن زخمی ہوا۔کہا گیا تھا کہ اس کو کوئی شخص جس کے چہرے سے خون ٹپکتا ہوا معلوم ہوتا تھا ہلاک کرے گا
سوایسا ہی ہوا۔بتایا گیا تھا کہ اس کو تیغ محمدمہ قتل کرے گی سو وہ قتل کیا گیا۔خبر دی گئی تھی کہ اس
کا حال گوساله سامری کی طرح ہوگا سو جس طرح گوسالہ سامری ہفتے کے دن ٹکڑے ٹکڑے
کیا گیا تھا وہ بھی ہفتے ہی کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا اور جس طرح گوساله سامری پہلے جلایا
گیا اور پھر اس کی راکھ دریا میں ڈالی گئی تھی اسی طرح لیکھرام بھی بسبب ہندو ہونے کے
پہلے جلایا گیا اور پھر اس کی راکھ دریا میں ڈالی گئی۔اس کے قتل کے واقعات کی تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ ایک شخص اس کے پاس آیا
جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ اُس کی آنکھوں سے خُون ٹپکتا تھا اور اس نے لیکھر ام سے کہا
کہ وہ مسلمان سے ہندو ہونا چاہتا ہے۔لیکھرام نے باوجو دلوگوں کے سمجھانے کے کہ اس کو
اپنے پاس رکھنا ٹھیک نہیں اس کو اپنے پاس رکھا۔لیکھرام کو اس پر بہت اعتبار ہو گیا تھا،
آخر اس نے وہی دن اس کو آریہ بنانے کے لیے مقرر کیا جس دن وہ زخمی کیا گیا وہ ہفتے کا
(r۔a)
دعوة الامير
دن تھا اور لیکھرام کچھ لکھ رہا تھا اس نے نامعلوم شخص سے کوئی کتاب اُٹھا دینے کے لیے کہا۔اس پر اُس شخص نے انداز سے تو یہ ظاہر کیا کہ گویا وہ کتاب اُٹھا کر لا رہا ہے لیکن پاس
پہنچتے ہی اُس نے لیکھرام کے پیٹ میں خنجر پیوست کر دیا اور پھر اس کو کئی مرتبہ گھما کر ہلایا
تا کہ انتڑیاں کٹ جائیں اور پھر وہ شخص جیسا کہ لیکھرام کے رشتہ داروں کا بیان ہے
غائب ہو گیا۔لیکھرام مکان کی دوسری منزل پر تھا اور اس کے مکان کے نیچے دروازے
کے پاس اس وقت بہت سے لوگ جمع تھے لیکن کوئی شخص گواہی نہیں دیتا کہ وہ شخص نیچے
اترا ہے۔لیکھرام کی بیوی اور اس کی ماں کو یہی یقین تھا کہ وہ گھر میں ہی ہے، لیکن اسی
وقت لوگوں کے آکر تلاش کرنے پر وہ مکان میں نہیں ملا اور اللہ تعالیٰ جانے کہاں غائب
ہو گیا تو لیکھرام سخت دُکھ کے عذاب میں مبتلاء ہو کر اتوار کو جو عین وہی دن تھا کہ آپ کو
کشف دکھایا گیا تھا کہ ایک ہیبت ناک شخص جس کے چہرے سے خون ٹپکتا ہے لیکھرام کا
پتہ پوچھتا ہے مر گیا اور اللہ تعالیٰ کے فرستادے کی صداقت کے لیے ایک نشان ٹھہرا اور ان
لوگوں کے لئے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات کے خلاف گندہ
دہانی کرتے ہیں موجب عبرت بنا۔