دسویں دلیل ۔ پیشگوئیاں

دعوت الامیر, حصہ 4

(r+y)
دعوة الامير
چھٹی پیشگوئی
شہزادہ دلیپ سنگھ کے متعلق پیشگوئی جو سکھوں
کیلئے حجت ہوئی
اب میں اُن پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جو اپنے وقت پر
پوری ہو کر سکھوں کے لیے صداقت اسلام اور صداقتِ مسیح موعود علیہ السلام کے لئے دلیل
ہوئی۔جب پنجاب کو انگریزوں نے فتح کیا تو مصالح ملکی کے ماتحت راجہ دلیپ سنگھ
صاحب کو جو وراث تختِ پنجاب تھے مگر ابھی چھوٹی عمر کے تھے انگریز ولایت لے گئے وہ
وہیں رہے اور ان کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی گئی یہاں تک کہ پنجاب پر انگریزی
قبضہ پوری طرح ہو گیا۔غدر کے بعد دہلی کی حکومت بھی مٹ گئی اور کسی قسم کا خطرہ نہ رہا۔اس وقت راجہ دلیپ سنگھ صاحب بہادر نے پنجاب آنے کا ارادہ کیا اور عام طور پر مشہور ہو
گیا کہ وہ آنے والے ہیں۔حضرت اقدس کو الہاماً بتایا گیا کہ وہ اس ارادے میں کامیاب
نہیں ہوں گے۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۴۸) چنانچہ آپ نے بہت سے لوگوں کو
خصوصاً ہندوؤں کو اس کے متعلق اطلاع دے دی اور ایک اشتہار میں اشار تا لکھدیا کہ ایک
نو وار درئیس پنجاب کو ابتلاء پیش آئے گا۔(الحق مباحثہ لدھیانه صفحه ۱۲ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲۴) جس
وقت یہ الہام شائع کیا گیا کسی کو خیال بھی نہ تھا کہ وہ ہندوستان آنے سے روک دیئے
جائیں گے بلکہ یہ خبر خوب گرم تھی کہ عنقریب وہ ہندوستان پہنچنے والے ہیں مگر اسی عرصے
میں گورنمنٹ کو معلوم ہوا کہ راجہ دلیپ سنگھ صاحب کا ہندوستان میں آنا مفادِحکومت کے

(r۔)
دعوة الامير
خلاف ہوگا کیونکہ جوں جوں اُن کے آنے کی خبر پھیلتی جاتی تھی سکھوں میں پرانی روایات
تازہ ہوکر جوش پیدا ہوتا جاتا تھا اور ڈر تھا کہ اُن کے آنے پر کوئی فساد ہو جائے۔آخر عدن
تک پہنچنے کے بعد وہ روک دیئے گئے اور یہ روک دیئے جانے کی خبر اس وقت معلوم ہوئی
جبکہ لوگ یہ سمجھ چکے تھے کہ اب وہ چند ہی روز میں داخل ہندوستان ہوا چاہتے ہیں۔سکھوں کی اُمیدوں کو اس سے سخت صدمہ پہنچا لیکن اللہ عَالِمُ الْغَيْبِ وَ ذُو الْجَلَالِ کا
جلال ظاہر ہوا کہ وہ لوگوں کے دلوں کو اس وقت پڑھ لیتا ہے جب وہ خود اپنے خیالات
سے واقف نہیں ہوتے۔

(r۔)
ساتویں پیشگوئی
دعوة الامير
طاعون کی پیشگوئی جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالی تمام باریک
در بار یک اسباب کا مالک ہے
افغانستان اور اس کے ہمسایہ ملک کے متعلق حضرت اقدس کی پیشگوئیاں بیان
کرنے کے بعد میں نے چار پیشگوئیاں ایسی بیان کی ہیں جن سے تین قوموں پر حجت تمام
کی گئی ہے۔اب میں ایک ایسی پیشگوئی بیان کرتا ہوں جس سے تمام اقوام ہند اور ان کے
ذریعے سے تمام دنیا پر حجت قائم کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ ثابت فرمایا ہے کہ وہ باریک
در بار یک اسباب پر قادر ہے اور ان کو اپنے مامور کی تائید میں لگاتا ہے۔اس قسم کی
پیشگوئیاں بھی حضرت اقدس نے بہت سی کی ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پوری ہو چکی ہیں اور
بعض آئندہ پوری ہوں گی۔مگر میں ان میں سے مثال کے طور پر طاعون کی پیشگوئی کو لیتا
ہوں جس میں یہ خصوصیت ہے کہ اس کی خبر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی دی تھی
اور فرمایا تھا کہ یہ بیماری مسیح موعود کے وقت میں پھوٹے گی۔(کنز العمال جلد ۱۴ صفحہ ۳۴۳
روایت ۳۸۸۷۹ مطبوعه حلب (۱۹۷۵ء)
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق رمضان کی تیرہ تاریخ کو
چاند گرہن اور اٹھائیں" تاریخ کو سورج گرہن ہوا تو اس وقت حضرت اقدس علیہ السلام
کو بتایا گیا کہ اگر لوگوں نے اس نشان سے فائدہ نہ اُٹھایا اور تجھے قبول نہ کیا تو اُن پر
ایک عام عذاب نازل ہو گا چنانچہ آپ کے اپنے الفاظ یہ ہیں۔وَحَاصِلُ الْكَلَامِ أَنَّ

(r۔q)
دعوة الامير
الْكَسَوْفَ وَالْحُسَوْفَ أَيَتَانِ مُخَوَفَتَانِ وَإِذَا اجْتَمَعَا فَهُوَ تَهْدِيدْ شَدِيدُ مِّنَ الرَّحْمَنِ
وَإِشَارَةً إِلَى اَنَّ الْعَذَابَ قَدْ تَقَرَّرَ وَاحِدَ مِنَ اللَّهِ لِاَهْلِ الْعَدْوَانِ ( نور الحق حصہ دوم صفحہ ۴۶
روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۳۲)
یعنی کسوف و خسوف اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو ڈرانے والے نشان ہیں اور جب
اس طرح جمع ہو جائیں جس طرح اب جمع ہوئے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور تنبیہہ
اور اس بات کی طرف اشارہ ہوتے ہیں کہ عذاب مقرر ہو چکا ہے اُن لوگوں کے لیے جو
سرکشی سے باز نہ آویں اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے پورا کرنے کے لیے آپ
کے دل میں تحریک کی کہ آپ ایک وباء کے لیے دعا کریں، چنانچہ آپ اپنے ایک عربی
قصیدے میں جو ۱۸۹۴ ء میں چھپا ہے فرماتے ہیں
فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءِ الْمُتَيِّرُ
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أوْلِي النُّهَى اَحَبَّ وَأَوْلَىٰ مِنْ ضَلَالٍ يُدَقِرَ
(خطبہ الہامیہ صفحه ۳۰۳ روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۰۳)
یعنی جب ہلاک کر دینے والا فسق ایک طوفان کی طرح بڑھ گیا تو میں نے اللہ
تعالیٰ سے چاہا کہ کاش ایک وباء پڑے جولوگوں کو ہلاک کر دے۔کیونکہ عقلمندوں کے
نزد یک لوگوں کا مرجانا اس سے زیادہ پسندیدہ اور عمدہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ تباہ کر دینے والی
گمراہی میں مبتلاء ہو جائیں۔اس کے بعد ۱۸۹۷ء میں آپ نے اپنی کتاب سراج منیر میں لکھا کہ اس عاجز کو
الہام ہوا ہے یا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدُوانا ( ایام اصلح صفحہ ۱۲۰ روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۴۶) اے
خلقت کے لیے مسیح ہماری متعدد بیماریوں کے لئے توجہ کر۔پھر فرماتے ہیں۔دیکھو یہ کس

(I۔)
دعوة الامير
زمانے کی خبریں ہیں اور نہ معلوم کس وقت پوری ہوں گی ، ایک وہ وقت ہے جو دُعا سے
مرتے ہیں اور دوسرا وہ وقت آتا ہے کہ دعا سے زندہ ہونگے۔جس وقت یہ آخری پیشگوئی
شائع ہوئی ہے اس وقت طاعون صرف بمبئی میں پڑی تھی اور ایک سال رہ کر رک گئی تھی اور
لوگ خوش تھے کہ ڈاکٹروں نے اس کے پھیلنے کو روک دیا ہے مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اطلاعیں اس کے برخلاف کہہ رہی تھیں جبکہ لوگ اس مرض کے حملے کو ایک عارضی حملہ خیال
کر رہے تھے اور پنجاب میں صرف ایک دو گاؤں میں یہ مرض نہایت قلیل طور پر پایا جاتا
تھا۔باقی کل علاقہ محفوظ تھا اور بمبئی کی طاعون بھی بظاہر دبی ہوئی معلوم ہوتی تھی اُس وقت
آپ نے ایک اور اعلان کیا اور اس میں بتایا کہ ایک ضروری امر ہے جس کے لکھنے پر
میرے جوش ہمدردی نے مجھے آمادہ کیا ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ جولوگ روحانیت
سے بے بہرہ ہیں اس کو ہنسی اور ٹھٹھے سے دیکھیں گے مگر میرا فرض ہے کہ میں اس کو نوع
انسان کی ہمدردی کے لیے ظاہر کروں اور وہ یہ ہے کہ آج جو ۶ / فروری ۱۸۹۸ ء روز یک
شنبہ ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ خُدا تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں
سیاہ رنگ کے پودے لگارہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ اور خوفناک اور
چھوٹے قد کے ہیں۔میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں؟ تو
انہوں نے جواب دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے۔میرے پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اُس نے یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ مرض بہت پھیلے گا یا یہ
کہا کہ اس کے بعد کے جاڑے میں پھیلے گا لیکن نہایت خوفناک نمونہ تھا جو میں نے دیکھا۔اور مجھے اس سے پہلے طاعون کے بارہ میں الہام بھی ہوا اور وہ یہ ہے۔اِنَّ اللهَ لَا يُغَيَرُ مَا
بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ۔(تذکرہ صفحہ ۳۱۴-۳۱۵ ایڈیشن چهارم) یعنی

۳۱۱
دعوة الامير
جب تک دلوں کی وباء معصیت دُور نہ ہو تب تک ظاہری و باء بھی دور نہیں ہوگی ( تذکرہ صفحہ
۳۱۳- ۳۱۴۔ایڈیشن چہارم) اس اشتہار کے آخر میں چند فارسی اشعار بھی لکھے ہیں جو یہ ہیں
گر آں چیزے کہ می بینم عزیزان نیز دیدند ز دنیا تو بہ کر دندے بچشم زار و خونبارے
خور تاباں سیه گشت است از بدکاری مردم زمیں طاعوں ہمی آرد پنے تخویف و انذارے
به تشویش قیامت ماند ایں تشویش گر بینی علاجے نیست بہر دفع آں مجز محسن کردارے
من از همدردی است
گفتم تو خود ہم فکر گن بارے خرداز بہیر این روز است اے داناو ہشیارے
ایام الصلح صفحہ ۱۳۷۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۶۳)
ان پیشگوئیوں سے ظاہر ہے کہ آپ نے ۱۸۹۴ء سے پہلے ایک خطر ناک عذاب
اور پھر گھلے لفظوں میں وباء کی پیشگوئی کی اور پھر جب کہ ہندوستان میں طاعون نمودار ہی
ہوئی تھی کہ آپ نے خصوصیت کے ساتھ پنجاب کی تباہی کی خبر دی اور آنے والی طاعون کو
قیامت کا نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہ طاعون اس وقت تک نہیں جائے گی جب تک کہ لوگ
دلوں کی اصلاح نہ کریں گے۔اس کے بعد جو کچھ ہوا الفاظ اُسے ادا نہیں کر سکتے۔طاعون کی ابتداء گو بمبئی سے ہوئی
تھی اور قیاس چاہتا تھا کہ وہیں اس کا دورہ سخت ہونا چاہئے مگر وہ تو پیچھے رہ گیا اور پنجاب میں
طاعون نے اپنا ڈیرہ لگالیا اور اس سختی سے حملہ کیا کہ بعض دفعہ ایک ایک ہفتے میں تیس تیس ہزار
آدمیوں کی موت ہوئی اور ایک ایک سال میں کئی کئی لاکھ آدمی مر گئے۔سینکڑوں ڈاکٹر مقرر کئے
گئے اور بیسیوں قسم کے علاج نکالے گئے مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ہر سال طاعون مزید شدت اور سختی
کے ساتھ حملہ آور ہوئی اور گورنمنٹ منہ دیکھتی کی دیکھتی رہ گئی اور بہت سے لوگوں کے دلوں نے
محسوس کیا کہ یہ عذاب مسیح موعود کے انکار کی وجہ سے ہے اور ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں آدمیوں

(ir)
دعوة الامير
نے اس قہری نشان کو دیکھ کر صداقت کو قبول کیا اور اللہ تعالیٰ کے مامور پر ایمان لائے اور اس
وقت تک طاعون کے زور میں کمی نہ ہوئی جب تک اللہ تعالیٰ نے اپنے مامور کو نہ بتایا کہ طاعون
چلی گئی۔بخار رہ گیا۔۔اس کے بعد طاعون کا زور ٹوٹنا شروع ہو گیا اور برابر کم ہوتی چلی گئی مگر
بعض الہامات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس مرض کے ابھی کچھ اور دورے ہونگے۔اس ملک
میں بھی اور دوسرے ممالک میں بھی۔اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندوں کو اپنی پناہ میں رکھے۔میرے نزدیک یہ پیشگوئی ایسی واضح اور مومن و کافر سے اپنی صداقت کا اقرار
کرانے والی ہے کہ اس کے بعد بھی اگر کوئی شخص ضد کرتا ہے تو اس کی حالت نہایت قابل
رحم ہے جس کی آنکھیں ہوں وہ دیکھ سکتا ہے کہ (۱) طاعون کی خبر ایک لمبا عرصہ پہلے دی گئی
تھی اور کوئی طبی طریق ایسا نہیں ایجاد ہوا جس سے اتنا لمبا عرصہ پہلے وباؤں کا پتہ دیا
جا سکے (۲) طاعون کے نمودار ہونے پر یہ بتایا گیا تھا کہ یہ عارضی دورہ نہیں ہے بلکہ سال
بسال یہ بیماری حملہ کرتی چلی جائے گی (۳) یہ بھی قبل از وقت بتایا گیا تھا کہ یہ بیماری
پنجاب میں نہایت سخت ہوگی۔چنانچہ بعد کے واقعات نے بتادیا کہ پنجاب میں ہی یہ
بیماری سب سے زیادہ پھیلی اور یہیں سب سے زیادہ موتیں ہوئیں (۴) ڈاکٹروں نے
متواتر پیشگوئیاں کیں کہ اب یہ بیماری قابو میں آگئی ہے مگر آپ نے بتلایا کہ اس وقت تک
اس کا زور ختم نہ ہوگا جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا علاج نہ ہوگا اور ایسا ہی ہوا کہ
اس کا دورہ برابر نو سال تک سختی سے ہوتا رہا۔(۵) آخر میں اللہ تعالیٰ نے خود رحم کر کے اس
کے زور کو توڑ دینے کا وعدہ کیا اور آپ کو بتایا گیا کہ طاعون چلی گئی۔بخار رہ گیا چنانچہ اس
الہام کے بعد طاعون کا زور ٹوٹ گیا اور بخار کا شدید حملہ پنجاب میں ہوا جس سے قریباً کوئی
گھر خالی نہیں رہا اور سرکاری رپورٹوں میں تسلیم کیا گیا کہ بخار کا یہ حملہ غیر معمولی تھا۔

۳۱۳
آٹھویں پیشگوئی
دعوة الامير
زلز ایہ عظیمہ کی پیشگوئی جو سب اہلِ مذاہب پر محنت ہوئی اور جس
سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ زمین کی گہرائیوں پر بھی ویسی ہی
حکومت رکھتا ہے جیسی کہ اُس کی سطح
کے اوپر رہنے والی چیزوں پر
66
اب میں ایک پیشگوئی ان پیشگوئیوں میں سے پیش کرتا ہوں جو اس امر کو ظاہر
کرنے والی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا تصرف زمین کے اندر بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ زمین کے
او پر۔یہ پیشگوئی اس زلزلہ عظیمہ کے متعلق ہے جو پنجاب میں ۱/۴ پریل ۱۹۰۵ ء کو آیا اور
اس کے ذریعے سے بھی گل ادیان کے پیروؤں پر صداقتِ اسلام اور صداقت مسیح موعود
کے متعلق حجت قائم ہوئی۔اس زلزلے کے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود نے یہ الہام شائع
کئے تھے۔زلزلہ کا دھکا عَفَتِ الدِّيَارُ مَحِلُّهَا وَ مَقَامُهَا “۔(تذکر صفحہ ۵۱۵۔ایڈیشن چہارم)
یعنی ایک خطر ناک زلزلہ آئے گا جس سے لوگوں کی مستقل سکونت کے مکانات بھی تباہ ہو
جائیں گے اور عارضی سکونت کے کیمپ بھی تباہ ہو جائیں گے۔یہ الہامات سلسلہ احمدیہ کے
متعدد اخبارات میں اُسی وقت شائع کر دیئے گئے اور ان الہامات کا اپنے ظاہر لفظوں میں
پورا ہونا ایسا بعید از قیاس تھا کہ سمجھا گیا شاید اس سے طاعون کی سختی مراد ہو، مگر اللہ تعالیٰ کے
نزدیک کچھ اور مقدر تھا کانگڑے کی آتش فشاں پہاڑی جو مدتوں سے بالکل بےضرر چلی

(ric)
دعوة الامير
آتی تھی اور جس کی آتش فشانی تو ہم پرست ہندوؤں سے ایک دیوی کا ہد یہ لینے کے سوا اور
کسی لائق نہیں سمجھی جاتی تھی اور جس کے متعلق علم طبقات الارض کے ماہروں کا خیال تھا کہ
اپنی قوت انفجار کو ضائع کر چکی ہے اور اس سے کسی تباہی کا خطرہ نہیں رہا ہے اور جس کے
ارد گر دسینکڑوں سال پہلے کے بنے ہوئے بڑے بڑے قیمتی مندر موجود تھے اور ہزاروں
آدمی جن کی زیارت کے لیے جاتے رہتے تھے۔اس نا قابل اندیشہ پہاڑی کو صاحب
قدرت و جبروت ہستی کی طرف سے حکم پہنچا کہ وہ اپنے اندر ایک نیا جوش پیدا کرے اور
اس کے مامور کی صداقت پر گواہی دے۔الہام میں جیسا کہ اس کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے ایسی جگہ زلزلے کے سب سے
زیادہ تباہ کن ہونے کی خبر دی گئی ہے جہاں ایسے مکانات کثرت سے ہوں جو عارضی سکونت
کے لئے ہوتے ہیں اور ایسے مکانات یا تو سرائیں اور ہوٹل ہوتے ہیں یا کیمپ کی فوجی
بارکیں جن میں فوجیں آتی جاتی رہتی ہیں اور جو مستقل سکونت کے لیے نہیں ہوتیں۔یہ نہیں
کہا جا سکتا کہ الہام عَفَتِ الذِيَارُ مَحِلُّهَا وَمَقَامُهَا مِیں مَحِلُّهَا کا لفظ مَقَامُهَا کے لفظ سے
پہلے رکھنا امر مذکورہ بالا پر زور دینے کے لیے نہیں ہے بلکہ اس لیے ہے کہ اس مصرع میں
شاعر ( حضرت
لبید بن ربیعہ عامری) نے قافیہ کی پابندی کی وجہ سے لفظ مَحِلُّ کو لفظ مَقَام
سے پہلے رکھا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو حضرت لبید کا یہ مصرع الہام کے لیے انتخاب فرمانے
میں کوئی مجبوری نہیں تھی۔وہ اس کی جگہ کوئی اور عبارت نازل فرما سکتا تھا یا چونکہ یہ مصرع
اکیلا ہی الہام
کیا تھا یہ کسی دوسرے الہامی مصرع کے ساتھ چسپاں نہیں تھا کہ اس کے قافیے
کی رعایت مد نظر ہوتی وہ اسی کے الفاظ کو آگے پیچھے کر سکتا تھا۔پس یہ الفاظ در حقیقت اسی
بات کے ظاہر کرنے کے لیے برقرار رکھے گئے کہ زلزلہ ایک ایسے مقام پر آئے گا جہاں

۳۱۵
دعوة الامير
کثرت سے عارضی سکونت کی عمارتیں بنی ہوئی ہیں اور جیسا کہ ظاہر ہے ایسی
عمارتیں چھاؤنیوں، سیر گاہوں اور زیارت گاہوں میں ہی زیادہ ہوتی ہیں۔پس ایسے ہی
مقامات میں سے کسی ایک میں زلزلے کے آنے کی خبر دی گئی تھی۔ان الہامات کے شائع کرنے کے ایک عرصہ بعد جبکہ کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا،
کانگڑے کی خاموش آتش فشاں پہاڑی جنبش میں آئی اور ۱/۴ پریل ۱۹۰۵ ء کی صبح کے
وقت جبکہ لوگ نمازوں سے فارغ ہوئے ہی تھے اس نے سینکڑوں میل تک زمین کو ہلا دیا۔کانگڑہ اور اس کے مندر اور اس کی سرائیں برباد ہو گئیں آٹھ میل پر دھر مسالہ کی چھاؤنی تھی
اس کی بیر کیں زمین کے ساتھ مل گئیں اور ان کو ٹھیوں کی جو موسم گرما میں انگریزوں کی
سکونت کے لیے تھیں اینٹ سے اینٹ بج گئی۔ڈلہوزئی اور بکلوہ کی چھاؤنیوں کی عمارتیں
بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔دیگر شہروں اور دیہات کو بھی سخت صدمہ پہنچا اور ہیں "ہزار آدمی
اس زلزلے سے موت کا شکار ہوئے۔طبقات الارض کے ماہر حیران رہ گئے کہ اس زلزلے
کا کیا باعث تھا مگر وہ کیا جانتے تھے کہ اس زلزلے کا باعث حضرت مسیح موعود کی تکذیب تھی
اور اس کی غرض لوگوں کو اس کے دعوے کی طرف توجہ دلائی تھی۔وہ اس کا باعث زمین کے
نیچے تلاش کر رہے تھے مگر در حقیقت اس کا باعث زمین کے اوپر تھا اور کانگڑے کی خاموش
شدہ آتش فشاں پہاڑی اپنے رب کا حکم پورا کر رہی تھی۔اس زلزلے کے علاوہ آپ نے
اور بہت سے زلزلوں کی خبر دی جو اپنے وقت پر آئے اور بعض ابھی آئیں گے۔

(FI)
دعوة الامير
نویں پیشگوئی
جنگ عظیم کی پیشگوئی جو سب دنیا کے لیے محنت ہوئی اور جس سے
ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ جس طرح جمادات و نباتات پر حکومت
رکھتا ہے اسی طرح اُن لوگوں کے دلوں پر بھی جو حکومت کے نشہ
میں چور ہو کر اپنے آپ کو خدا تعالی کی خدائی سے باہر سمجھتے ہیں
نویں مثال میں اُن پیشگوئیوں میں سے منتخب کرتا ہوں جو ساری دُنیا کے لیے حجت
ہوئی اور جن سے یہ ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں اسی طرح ارباب
حکومت کے دل بھی ہیں جس طرح کہ عوام کے اور اسی طرح انسان بھی اس کی فرمانبرداری
کرتا ہے جس طرح اور مخلوق۔یہ پیشگوئی ۱۹۰۵ء میں شائع کی گئی تھی اور اس میں اس جنگ
عظیم کی خبر دی گئی تھی جس نے پچھلے چند سال دنیا کے ہر گوشہ کو حیران و پریشان کر رکھا تھا اور
لوگوں کے حواس پراگندہ کر دیئے تھے اور اب بھی اس کا اثر پوری طرح زائل نہیں ہوا بلکہ
کہیں نہ کہیں سے اُس کی آگ کا شعلہ سر نکال ہی لیتا ہے۔اصل الفاظ جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی ایک زلزلہ عظیمہ کی خبر دیتے تھے لیکن
جو علامات اس کی بتائی گئی تھیں وہ ظاہر کرتی تھیں کہ زلزلے کے سوا یہ کوئی اور مصیبت ہے
اور دوسرے الہامات بھی اسی خیال کی تائید کرتے تھے چنانچہ وہ الہامات جن میں اس جنگ

(MIL)
دعوة الامير
کی خبر دی گئی تھی یہ ہیں :۔تازہ نشان۔تازہ نشان کا دھکا۔زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ قُوْا أَنْفُسَكُمْ ( تذکره
صفحہ ۵۳۴۔ایڈیشن چہارم) نَزَلْتُ لَگ۔لَكَ نُرِئ آيَاتٍ وَ نَهْدِمُ مَا
يَعْمُرُوْنَ قُلْ عِنْدِئ شَهَادَةً مِنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ كَفَفْتُ عَنْ
بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُوْدَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ
( تذکر صفحہ ۵۳۷ ایڈیشن چہارم) فتح نمایاں، ہماری فتح۔( تذکرہ صفحہ ۵۴۳ ایڈیشن
چهارم إِلَىٰ مَعَ الْأَفْوَاجِ أَتِيَكَ بَغْتَةً ( تذکرہ صفحہ ۵۴۳۔ایڈیشن چہارم) یہ
الہام بار بار ہوا۔پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا۔( تذکرہ صفحہ ۵۵۹۔ایڈیشن چہارم ) آتش
فشاں۔( تذکرہ صفحہ ۵۶۳۔ایڈیشن چہارم) مَصَالِحُ الْعَرَبِ مَسِيرُ الْعَرَبِ
( تذکره صفحه ۵۶۳ ایڈیشن چہارم) عَفَتِ الذِيَارُ كَذِكْرِي ( تذکره صفحه ۵۶۶
ایڈیشن (چهارم) اُرِيْكَ زَلْزَلَةَ السَّاعَة (تذکرہ صفحہ ۶۰۹۔ایڈیشن چہارم)
يُرِيْكُمُ اللَّهُ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ ( تذكرہ صفحہ ۲۰۸-۶۰۹۔ایڈیشن چہارم) لِمَنِ
الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ۔“ ( تذکرہ صفحہ ۶۲۵۔ایڈیشن چہارم)
ترجمہ:۔قیامت کا نمونہ زلزلہ۔اپنی جانوں کو بچاؤ۔میں تیری خاطر نازل
ہوا۔ہم تیری خاطر بہت سے نشان دکھا ئیں گے اور جو کچھ دنیا بنارہی ہے۔اس
کو منہدم کر دیں گے۔تو کہہ دے میرے پاس ایک گواہی اللہ کی طرف سے ہے
کیا تم ایمان لاؤ گے۔میں نے بنی اسرائیل کی مصیبت دور کر دی۔فرعون اور
ہامان اور ان دونوں کے لشکر غلطی پر ہیں۔فتح نمایاں۔ہماری فتح۔میں فوجوں
ا
کے ساتھ تیرے پاس آؤں گا اور اچانک آؤں گا۔پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا۔آتش

·

آج 10 میں سے 10 باقی