دسویں دلیل ۔ پیشگوئیاں
دعوت الامیر, حصہ 5
(FIA)
دعوة الامير
فشاں پہاڑ۔اہل عرب کے لیے ایسے راستے نکلیں گے کہ اُن پر چلنا ان کے لیے
مفید ہوگا اور اہل عرب اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔گھروں کو اس
طرح اُڑا دیا جائے گا جس طرح میر اذ کر وہاں سے مٹ گیا ہے۔اسی زلزلے کی مزید تشریح آپ نے اپنی ایک نظم میں فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ
ہے۔یہ زلزلہ ایسا سخت ہوگا کہ اس سے انسانوں اور دیہات اور کھیتوں پر تباہی آجائے
گی۔ایک شخص بحالت برہنگی اس زلزلے کی زد میں آجائے تو اس سے یہ نہ ہو سکے گا کہ
کپڑے پہن سکے۔مسافروں کو اس سے سخت تکلیف ہوگی اور بعض لوگ اس کے اثر سے
دُور دُور تک بھٹکتے نکل جائیں گے۔زمین میں گڑھے پڑ جائیں گے اور خون کی نالیاں چلیں
گی۔پہاڑوں کی ندیاں خون سے سرخ ہو جائیں گی۔تمام دنیا پر یہ آفت آوے گی اور کل
انسان بڑے ہوں خواہ چھوٹے اور کل حکومتیں اس صدمہ سے کمزور ہو جائیں گی اور خصوصاً
زار کی حالت بہت زار ہو جائے گی۔جانوروں تک پر اس کا اثر پڑے گا اور اُن کے حواس
جاتے رہیں گے اور وہ اپنی بولیاں بھول جائیں گے۔اس کے علاوہ آپ کو الہام ہوا ، گشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کشتیاں ، ( تذکرہ صفحہ
۶۱۵۔ایڈیشن چہارم) لنگر اُٹھا دو۔“ ( تذکرہ صفحہ ۵۵۰۔ایڈیشن چہارم ) اور یہ بھی آپ
نے لکھا کہ یہ سب کچھ سولہ سال کے عرصہ میں ہوگا۔پہلے آپ کو ایک الہام ہوا تھا جس سے
معلوم ہوتا تھا کہ زلزلہ آپ کی زندگی میں آئے گا مگر پھر الہاما یہ دعا سکھائی گئی کہ اے خدا
مجھے یہ زلزلہ نہ دکھلا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ یہ جنگ سولہ سال کے عرصے کے اندر تو ہوئی لیکن
آپ کی زندگی میں نہ ہوئی۔جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں اس پیشگوئی میں زلزلے کا لفظ ہے لیکن اس سے مراد
(ra)
دعوة الامير
جنگ عظیم تھی۔اب میں وہ دلائل بیان کرتا ہوں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پیشگوئی میں
جنگ عظیم کی ہی خبر دی گئی تھی (۱) زلزلے کا لفظ جنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے بلکہ
ہر آفت شدید کیلئے قرآن کریم میں بھی یہ لفظ جنگ عظیم کے معنوں میں استعمال ہوا ہے سورۃ
احزاب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِذْ جَاءَ وَ كُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذَ زَاغَتِ
الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبِ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ باللَّهِ الظُّبُوْنَا ٥ هُنَالِكَ ابْتُلِيَ
الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْنَا لَا شَدِيدًا ( الاحزاب آیت: ۱۱۔۱۲) یعنی یا دکر واس وقت کو جب
دشمن تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نیچے کی طرف سے بھی حملہ آور ہوا تھا، آنکھیں پھر
گئی تھیں اور دل حلق میں آگئے تھے اور تم اللہ تعالیٰ کے متعلق قسم قسم کے گمان کرنے لگ
گئے تھے۔اس موقعہ پر مومنوں کی آزمائش کی گئی تھی اور وہ ایک سخت آفت میں مبتلاء
کر دیئے گئے تھے پس جبکہ زلزلے کا لفظ ہر آفت پر بولا جاسکتا ہے اور قرآن کریم میں
جنگ کے لیے استعمال ہوا ہے تو پیشگوئی کے الفاظ متحمل ہیں، اگر اس پیشگوئی کے معنی
زلزلے کی بجائے کچھ اور کئے جاویں۔(۲) جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پیشگوئی کو شائع کیا تو اس
وقت یہ نوٹ بھی لکھ دیا کہ گوظاہر الفاظ زلزلے ہی کی طرف اشارہ کرتے ہیں مگر ممکن ہے کہ
یہ معمولی زلزلہ نہ ہو بلکہ کوئی اور شدید آفت ہو جو قیامت کا نظارہ دکھاوے جس کی نظیر کبھی اس
زمانے نے نہ دیکھی ہو اور جانوں اور عمارتوں پر سخت تباہی آوے“۔(تذکرہ صفحہ ۵۴۰ ایڈ یشن چہارم)
پس قبل از وقت ملہم کا ذہن بھی اس طرف گیا تھا کہ عجب نہیں کہ زلزلے سے مراد کوئی
اور مصیبت ہو اور گومخالفین نے اس امر پر خاص زور دیا کہ آپ زلزلے کے لفظ کے کچھ اور
معنے نہ قرار دیں مگر آپ نے متواتر ان کے اعتراضات کے جواب میں یہی لکھا کہ جبکہ الہی
(Fr۔)
دعوة الامير
محاورت میں اختلاف معانی پایا جاتا ہے تو میں اس لفظ کو ایک معنے میں حصر نہیں کرسکتا۔پیشگوئی کی عظمت یہ ہے کہ وہ بہت سی ایسی نشانیاں بتاتی ہے جن کا قبل از وقت بتانا انسان کا
کام نہیں۔پھر وہ وقت بھی بتاتی ہے جس کے اندر وہ واقع ہوگا اور یہ بھی بتاتی ہے کہ اس
واقعہ کی نظیر پہلے زمانے میں نہیں ملے گی۔(۳) خود پیشگوئی کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ اس سے مراد زلزلہ نہیں ہوسکتا بلکہ کوئی
مصیبت مراد ہے کیونکہ (۱) پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ وہ زلزلہ ساری دنیا پر آئے گا اور
زلازل زمینی سب دنیا پر ایک وقت میں نہیں آتے بلکہ ٹکڑوں ٹکڑوں پر آتے
ہیں (۲) پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زلزلے کی گھڑی مسافروں پر سخت ہوگی اور وہ
راستہ بھول جائیں گے اور زلزلے کا اثر مسافروں پر کچھ بھی نہیں ہوتا۔زلزلہ اُن لوگوں کے
لیے خطرناک ہوتا ہے جو گھروں اور شہروں میں رہنے والے ہوں۔وہ مصیبت جس سے
مسافر کو راستہ بھول جائے اور وہ کہیں کا کہیں مارا مارا پھرے جنگ ہی ہوتی ہے کیونکہ جنگی
لائنوں کو چیر کر وہ باہر جانہیں سکتا اور ادھر ادھر بھاگا بھاگا پھرتا ہے (۳) پیشگوئی سے معلوم
ہوتا ہے کہ اس زلزلے کا اثر کھیتوں اور باغوں پر بھی ہوگا اور زلازل ارضی کا اثر کھیتوں اور
باغوں پر نہیں ہوتا ہے۔کھیتوں اور باغوں پر جنگ کا ہی اثر ہوتا ہے کیونکہ دونوں طرف کی
تو پوں سے وہ بالکل بر باد ہو جاتے ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جنگی فوائد کو مدنظر رکھ کر کھیت
اور باغات کاٹ دیئے جاتے ہیں (۴) پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ پرندوں پر بھی اس
زلزلے کا اثر شدید طور پر ہوگا اور وہ اپنی بولیاں بھول جائیں گے اور اُن کے حواس
اُڑ جائیں گے۔یہ اثر بھی ظاہری زلزلے کا نہیں ہوتا۔کیونکہ تھوڑی دیر اس کی حرکت رہتی
ہے اور اگر پرندے ہوا میں اُڑ جائیں تو ان کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا مگر جنگ میں یہ
۳۲۱
دعوة الامير
بات پائی جاتی ہے کہ بوجہ رات اور دن کی گولہ باری اور درختوں کے کٹ جانے کے جانور
ایسے علاقوں میں سے قریباً مفقود ہو جاتے ہیں اور اُن کے حواس اُڑ جاتے ہیں(۵)
زلزلے کے الہامات میں ایک فقرہ كَفَفْتُ عَنْ بَنِی اسرائیل ہے۔جس کے یہ معنے ہیں کہ
میں نے بنی اسرائیل کو شر سے بچالیا۔ظاہری زلزلے سے اس امر کا کوئی تعلق نہیں۔اس
لیے ان الہامات سے کوئی ایسا ہی واقعہ مراد تھا جس سے بنی اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا اور یہ
میں آگے بیان کروں گا کہ یہ بھی جنگ عظیم کی علامت تھی جو پوری ہوئی۔میں یہ بھی بتاؤں گا
کہ اس پیشگوئی کا ذکر قرآن کریم میں بھی ہے (۶) الفاظ الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ
جنگ ہے۔کیونکہ زلزلے کے الہامات میں تبایا گیا ہے کہ فرعون و ہامان اور ان کے لشکر غلطی
پر تھے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ جرمن قیصر کی طرف اشارہ ہے جو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا
قائمقام بتاتا تھا۔جس طرح فرعون اپنی نسبت کہتا تھا کہ أَنَا رَبُّكُمُ
الْأَعْلَى (التنزعت: ۲۵) اور اس کا وزیر شاہ آسٹریا مراد ہے جو اپنی ہستی کوئی نہیں رکھتا تھا
بلکہ جرمن وار لارڈ کے حکم اور اشارے پر چلتا تھا ، اگر زلزلے سے ظاہری زلزلہ مراد لیں تو
إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُوْدَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ کے معنے کرنے مشکل ہو جاتے
ہیں۔(۷) زلزلے کے ان الہاموں کے ساتھ انِّی مَعَ الْأَفْوَاجِ أَتِيَكَ بَغْتَةً کا الہام بھی
بار بار ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی جنگ ہی کی طرف اشارہ ہے۔(۸) الہامات
سے معلوم ہوتا ہے کہ آتش فشاں پہاڑ پھوٹے گا، اور اس کے ساتھ عرب کی مصلحتیں وابستہ
ی
ہوں گی اور وہ گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے اور یہ مضمون ظاہری زلزلے پر ہرگز چسپاں
نہیں ہوسکتا۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آتش فشاں سے مراد وہ طبائع کا مخفی جوش ہے
جو کسی واقعہ کی وجہ سے اُبل پڑے گا اور اس وقت عرب بھی دیکھیں گے کہ خاموش رہنا ان
۳۲۲
دعوة الامير
کے مصالح کے خلاف ہے اور وہ بھی اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے اور اس موقعہ
سے فائدہ اٹھائیں گے (۹) الہامات میں بتایا گیا ہے کہ اُس دن بادشاہت اللہ تعالیٰ کے
قبضے میں ہوگی، اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حکومتیں کمزور ہو جائیں گی اور اللہ تعالیٰ اپنی
حکومت زور دار نشانوں سے قائم کرے گا (۱۰) ایک الہام یہ ہے کہ پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا
اور یہ بات بچے تک جانتے ہیں کہ طبعی زلازل پہاڑ گرنے کے نتیجے میں نہیں پیدا ہوتے
بلکہ زلزلوں کے سبب سے پہاڑ گرتے ہیں۔پس معلوم ہوا کہ پہاڑ گر نے اور زلزلہ آنے
سے طبعی زلزلہ مراد نہیں بلکہ استعارہ کچھ اور مراد ہے اور وہ یہی کہ کوئی بڑی مصیبت آئے
گی۔جس کے نتیجے میں دنیا میں زلزلہ آئے گا اور لوگ ایک دوسرے سے جنگ کرنے لگیں
گے۔(۴) چوتھا ثبوت اس بات کا کہ زلزلے سے مراد کوئی اور آفت تھی یہ ہے کہ انہیں
دنوں کے دوسرے الہامات بھی ایک جنگ عظیم کی طرف اشارہ کرتے تھے جیسے یہ الہام کہ
لنگر اٹھا دو۔یعنی ہر قوم اپنے بیڑوں کو حکم دے گی کہ وہ ہر وقت سمندر میں جانے کے لیے
تیار ر ہیں اور اسی طرح یہ الہام کہ کشتیاں چلتی ہیں تا ہوں گشتیاں یعنی کثرت سے جہاز
ادھر سے اُدھر اور ادھر سے ادھر پھریں گے اور بحری جنگ کا موقعہ تلاش کریں گے۔یہ بات ثابت کر دینے کے بعد کہ اس پیشگوئی میں زلزلے سے مراد جنگ عظیم ہے
جو پچھلے دنوں ہوئی ہے اب میں اس پیشگوئی کے مختلف اجزاء کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں
کہ وہ کس طرح پورے ہوئے سب سے پہلے تو یہ دیکھنا چاہیئے کہ اس پیشگوئی میں یہ بتایا گیا
تھا کہ اس کی ابتداء اس طرح ہوگی کہ کوئی مصیبت نازل ہوگی اور اس کے نتیجے میں تمام دنیا
پر زلزلہ آئے گا چنانچہ اسی طرح اس جنگ کی ابتداء ہوئی۔آسٹریا، ہنگری کے شہزادے اور
<rrr)
دعوة الامير
بیگم کے قتل کی مصیبت اس جنگ کے چھڑنے کا باعث ہوئی نہ کہ ڈول کے سیاسی
اختلافات۔دوسری بات اس پیشگوئی میں یہ بتائی گئی تھی کہ اس آفت عظیمہ کا اثر ساری دنیا
پر ہوگا چنانچہ یہ بات نہایت روز روشن کی طرح پوری ہوئی۔اس سے پہلے ایک بھی مصیبت
ایسی نہیں آئی جس کا اثر اس وسعت کے ساتھ ساری دنیا پر پڑا ہو، یورپ تو خود اس جنگ کا
مرکز ہی تھا، ایشا بھی اس میں ملوث ہوا ، چین میں جنگ ہوئی ، جاپان جنگ میں شریک ہوا،
ہندوستان اس جنگ میں شامل ہوا اور جرمن جہاز نے ہندوستانی ساحلوں پر حملہ کیا ، ایران
میں انگریزی فوجوں کی ترکوں سے جنگ ہوئی اور جرمن قفصل کے ساتھ ایرانیوں کا فساد ہوا،
عراق، شام، فلسطین، سائبیریا میں جنگ ہوئی، افریقہ میں بھی چاروں کونوں پر جنگ ہوئی،
جنوبی علاقے میں ساؤتھ افریقہ کی حکومت نے جرمن ویسٹ افریقہ پر حملہ کیا اور خود جنوبی
افریقہ میں بغاوت ہوئی ،مشرقی افریقہ میں جرمن نو آبادی میں جنگ ہوئی مغربی ساحل پر
کیمران میں جنگ ہوئی ، مغربی ساحل پر نہر سویز اور مصر کی سرحد ملحقہ طرابلس پر جنگ
ہوئی ، آسٹریلیشیا کے علاقے میں جرمن جہاز نے حملہ کیا اور آخر پکڑا گیا اور نیو گائنا میں
جنگ ہوئی ، امریکہ کے ساحل پر انگریزی اور جرمن بیڑوں میں جنگ ہوئی اور کینیڈا اور
ریاستہائے متحدہ جنگ میں شامل ہوئیں اور جنوبی امریکہ کی مختلف ریاستوں نے بھی جرمن
کے خلاف اعلانِ جنگ کیا ، غرض دنیا کا کوئی علاقہ نہیں جو اس جنگ کے اثر سے محفوظ رہا ہو۔ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ پہاڑ اور شہر اُڑائے جائیں گے اور کھیت برباد ہوں
گےسوایسا ہی ہوا۔بیسیوں پہاڑیاں کثرت گولہ باری اور سرنگوں کے لگانے سے بالکل مٹ
گئیں اور بہت سے شہر برباد ہو گئے حتی کہ اربوں روپیہ جرمن کو ان کی دوبارہ آبادی کے
لیے دینا پڑا ہے اور اب تک اس غرض کے لیے وہ تاوان ادا کر رہا ہے اور کھیتوں اور باغوں
(Fre
دعوة الامير
کا جو نقصان ہوا ہے اُن کی تو کچھ حد ہی نہیں رہی۔جس ملک کی فوج آگے بڑھی اس نے
دوسرے ملک کے کھیت اور شہر اُجاڑ دیئے اور سبزے کا نام ونشان باقی نہ چھوڑا اور چونکہ
ہزاروں میل پر توپ خانے کا پھیلاؤ تھا۔اس سے بھی اس قدر نقصان ہوا جس کا اندازہ نہیں
کیا جاسکتا۔ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ جانوروں کے ہوش وحواس اُڑ جائیں گے سوایسا ہی
ہوا جن علاقوں میں جنگ ہو رہی تھی وہاں کے جانور حواس باختہ ہوکر نیست و نابود ہو گئے۔ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ زمین اُلٹ پلٹ ہو جائے گی چنانچہ فرانس ، سر و یا اور
روس کے علاقوں میں گولہ باری کی کثرت سے بعض جگہ اس قدر بڑے بڑے گڑھے پڑ
گئے کہ نیچے سے پانی نکل آیا۔اور اسی طرح خندقوں کی جنگ کے طریق پر زور دینے کی وجہ
سے ملک کا ہر حصہ گھر گیا اور ایسا ہوا کہ ان علاقوں
کو دیکھ کر یہ نہیں معلوم ہوتا تھا کہ یہ علاقہ بھی
آباد تھا بلکہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ بھٹوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے یا پہاڑ کی غاریں ہیں۔ایک یہ علامت بتائی گئی تھی کہ ندیوں کے پانی خون سے سُرخ ہو جائیں گے اور
خون کی ندیاں چلیں گی سو بلا مبالغہ اسی طرح ہوا۔بعض دفعہ اس قدر خونریزی ہوتی تھی کہ
ندیوں کا پانی فی الواقع میلوں میل تک سرخ ہو جاتا تھا اور ہر سرحد پر اس قدر جنگ ہوئی کہ
کہہ سکتے ہیں کہ خون کی نالیاں بہہ پڑیں۔ایک یہ علامت بتائی گئی تھی کہ مسافروں پر وہ ساعت سخت ہوگی اور بعض ان میں
سے راستہ بھولے پھریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔خشکی پر فوجوں کے پھیل جانے سے اور
سمندر میں آبدوز جہازوں کے حملوں سے مسافروں کو جو تکلیف ہوئی اس کا اندازہ نہیں کیا جا
سکتا اور جس وقت جنگ شروع ہوئی ہے اس وقت ہزاروں لاکھوں آدمی دشمنوں کے ممالک
(rro)
دعوة الامير
میں گھر گئے اور بعض ہزاروں میل کا چکر لگا کر گھروں کو پہنچے اور جنگ کے درمیان بھی بہت
دفعہ فوجی سپاہیوں کو بعض ناکوں کے دشمن کے قبضے میں چلے جانے کی وجہ سے سینکڑوں میل کا
سفر کر کے جانا پڑتا تھا اور انگریز سپاہی بوجہ فرانس میں مسافر ہونے کے راستہ بھول جاتے
تھے۔چنانچہ اس قسم کے حوادث کی کثرت کی وجہ سے آخر فرانسیسی زبان میں ان کی
رجمنٹوں وغیرہ کے نام تختیوں پر لکھ کر ان کے گلوں میں لٹکائے گئے ، تا کہ جہاں جائیں وہ
تختیاں دکھا کر منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔ایک یہ علامت بتائی گئی تھی کہ یورپ جو کچھ عمارات تیار کر رہا ہے وہ مٹادی جائیں
گی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اس جنگ نے علاوہ ظاہری عمارتوں کے گرانے کے یورپین تمدن کی
بنیادوں کو بھی ہلا دیا ہے اور اب وہ اس جال میں سے نکلنے کے لیے سخت ہاتھ پاؤں مار رہا
ہے جو خود اس کے ہاتھوں نے تیار کیا تھا مگر کامیاب نہیں ہوتا اور یقیناً دنیا دیکھ لے گی کہ
جنگ سے پہلے کا یورپین تمدن اب کامیاب نہیں رہے گا بلکہ اس کی جگہ ایسے طریق اور ایسی
رسومات لے لیں گی کہ آخر اسے اسلام کی طرف توجہ کرنی پڑے گی اور یہ خدا کی طرف سے
مقدر ہو چکا ہے کوئی اس امر کو روک نہیں سکتا۔ایک علامت یہ بتائی گئی کہ بنی اسرائیل کو جو تکلیف پہنچ رہی تھی اس سے وہ بچالیئے
جائیں گے۔چنانچہ یہ بات بھی نہایت وضاحت کے ساتھ پوری ہوئی، اسی جنگ کے
دوران میں اور اسی جنگ کے باعث سے مسٹر بلفور
(Balfour, Arthur James ( ۱۸۴۸ - ۱۹۳۰ ء ) مشہور برطانوی سیاستدان۔متعدد عہدوں پر فائز رہا۔برٹش کنز رو نیٹو پارٹی میں ۵۰ سال تک اپنی پوزیشن برقرار رکھی ۱۹۰۲ء تا
۱۹۰۵ وزیر اعظم رہا۔اس نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اعلان بالفور (۱۹۱۷ء) کے ذریعہ فلسطین کو یہود
(rry)
دعوة الامير
کا قومی وطن بنانے کے مطالبے کی حمایت کی۔(دی نیو انسائکلو پیڈیا برٹین کا جلد ۱ صفحہ ۷۵۷،
(۷۵۸) نے جواب لارڈ بلفور ہیں، اس بات کا اعلان کیا کہ یہودی جو بے وطن پھر رہے ہیں
اُن کا قومی گھر یعنی فلسطین ان کو دے دیا جائے گا اور اتحادی حکومتیں اس امر کو بھی اپنا نصب
العین بنائیں گی کہ اس جنگ کے بعد وہ بے انصافی جو اُن سے ہوتی چلی آئی ہے دور کر دی
جائے ، چنانچہ اس وعدے کے مطابق جنگ کے بعد فلسطین ترکی حکومت سے علیحدہ کر لیا گیا
اور یہود کا قومی گھر قرار دے دیا گیا اب وہاں حکومت اس طرز پر چلائی جارہی ہے کہ کسی
دن وہاں یہود کا قومی گھر بن سکے، چاروں طرف سے وہاں یہود جمع کئے جارہے ہیں اور اُن
کا وہ پرانا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے جو وہ اپنے قومی اجتماع کے متعلق پیش کرتے چلے آرہے
تھے۔اس علامت کے متعلق ایک عجیب بات یہ ہے کہ اس کی طرف قرآن کریم نے بھی
اشارہ کیا ہے۔سورہ بنی اسرائیل میں آتا ہے۔وَقُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ اسْكُنُوا
الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا ( بنی اسرائیل : ۱۰۵) یعنی فرعون کے
ہلاک کرنے کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ اس زمین میں رہو۔پھر جب بعد کو
آنے والی بات کے وعدے کا وقت آئے گا تو اُس وقت ہم تم سب کو اکٹھا کر کے لے
آئیں گے۔بعض مفسرین نے اس الارض (زمین) سے مراد مصر لیا ہے اور بعد کو آنے والی
بات کے وعدے سے مراد قیامت لی ہے ، مگر یہ دونوں باتیں درست نہیں کیونکہ بنی اسرئیل
کو مصر میں رہنے کا حکم نہیں بلکہ ارض مقدسہ میں رہنے کا حکم ملا تھا اور وہیں وہ رہے، اسی
طرح وَعْدُ الْآخِرَةِ سے بھی قیامت مراد نہیں کیونکہ قیامت کا تعلق ارض مقدسہ میں رہنے
۳۲۷
دعوة الامير
کے ساتھ کچھ بھی نہیں۔صحیح معنے یہ ہیں کہ ارض مقدسہ میں رہنے کا اُن
کو حکم دیا گیا ہے اور پھر
یہ کہہ کر جب وَعْدُ الآخِرَةِ آئے گا، تو ہم پھر تم کو اکٹھا کر کے لے آئیں گے اس بات کا
اشارہ کیا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ تم کو یہ جگہ چھوڑنی پڑے گی لیکن وَعْدُ الْآخِرَةِ کے
وقت یعنی مسیح موعود کی بعثت ثانیہ کے وقت ہم تم کو پھر اکٹھا کر کے لے آئیں گے، چنانچہ تفسیر
فتح البیان میں لکھا ہے۔وَعْدُ الْآخِرَةِ نُزُولُ عِيسَى مِنَ السَّمَاءِ (تفسير فتح البيان مؤلف
ابو طیب صدیق بن حسن تفسیر سورۃ بنی اسرائیل زیر آیت فاذاجاء وعد الأخرة “ جلد ۵ صفحه ۳۷۱ مطبوعہ مصر
۱۳۰۱ھ ) اسی سورۃ کے پہلے رکوع میں اللہ تعالیٰ نے یہودیوں کے متعلق دوز مانوں کا ذکر کیا
ہے جن میں سے دوسرے زمانے کے متعلق فرماتا ہے۔فَإِذَ اجَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ
لِيَسُوءُ وُجُوْهَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ لِيَتَبَرُوْا مَا عَلَوْا
تشير اه (بنی اسرئیل: ۸) پس جب وَعْدُ الْآخِرَةِ آ گیا، تا کہ تمہاری شکلوں کو بگاڑ دیں اور
جس طرح پہلی دفعہ مسجد میں داخل ہوئے تھے اس دفعہ بھی مسجد میں داخل ہوں اور جس چیز
پر قبضہ پائیں اُسے ہلاک کر دیں۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ وَعْدُ الْآخِرَةِ سے
مراد وہ زمانہ ہے جو مسیح کے بعد یہود پر آئے گا۔کیونکہ اس وَعْدُ الْآخِرَةِ کے بعد بجائے جمع
کئے جانے کے یہود پراگندہ کر دیئے گئے تھے اس لیے ماننا پڑتا ہے کہ دوسری جگہ وغدُ
الْآخِرَةِ سے مسیح کے نزولِ ثانی کے بعد کا زمانہ مراد ہے اور جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا سے مراد یہود کا
وہ اجتماع ہے جو اسوقت فلسطین میں کیا جارہا ہے کہ وہ ساری دنیا سے اکٹھا کر کے وہاں لا کر
بسائے جا رہے ہیں اور حضرت اقدس علیہ السلام کے الہام كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ سے
مراد اس مخالفت کا دُور ہونا ہے جو اقوام عالم بنی اسرائیل ( یہود ) سے رکھتی تھیں اور ان
کو کوئی قوم گھر بنانے کی اجازت نہیں دیتی تھی۔
(FTA)
دعوة الامير
ایک علامت اس جنگ کے لیے یہ مقرر کی گئی تھی کہ یہ جنگ بہر حال سولہ سال
کے اندر ہوگی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔۱۹۰۵ء میں اس کے متعلق الہام ہوئے اور ۱۹۱۴ء میں
یعنی نو سال کے بعد یہ جنگ شروع ہوگئی۔ایک علامت اس جنگ کی یہ بتائی گئی تھی کہ تمام بیڑے اس وقت تیار رکھے
جائیں گے اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس جنگ کے دوران میں برسر پیکار قوموں کے علاوہ
دوسری حکومتوں کو بھی اپنے بیڑے ہر وقت تیار رکھنے پڑتے تھے تا کہ ایسا نہ ہو کہ کسی قوم کا
بیڑہ اُن کے سمندر میں کوئی نامناسب بات کر بیٹھے اور اُن کو جنگ میں خواہ مخواہ مبتلاء ہونا
پڑے اور اس غرض سے بھی تا اپنے حقوق کی حفاظت کریں۔ایک علامت اس جنگ کی یہ بتائی گئی تھی کہ جہاز پانی میں ادھر ادھر چکر لگائیں گے
تا ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کریں۔یعنی بحری تیاریاں بھی بڑے زور سے ہوں گی اور
تمام سمندروں میں کشتیاں چکر لگاتی پھریں گی۔چنانچہ جس قدر جہازات اس جنگ میں
استعمال ہوئے اور جس قدرسمندروں کا پہرا اس جنگ میں دیا گیا ہے اس سے پہلے کبھی اس
کی مثال نہیں ملتی۔خصوصاً چھوٹے جہازات یعنی ڈسٹرائروں (Destroyers) اور آبد
وز کشتیوں نے اس جنگ میں اتنا حصہ لیا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں لیا تھا اور الہام میں گشتیوں
کے لفظ سے اسی طرف اشارہ کیا گیا تھا کہ اس جنگ میں بڑے جہازوں کی نسبت چھوٹے
جہازات سے زیادہ کام لیا جائے گا۔ایک نشانی اس آفت کی یہ بتائی گئی تھی کہ وہ اچانک آئے گی۔چنانچہ یہ جنگ بھی
ایسی اچانک ہوئی کہ لوگ حیران ہو گئے اور بڑے بڑے مدبروں نے اقرار کیا کہ گووہ
ایک جنگ کے منتظر تھے مگر اس قدر جلد اس کے پھوٹ پڑنے کی اُن کو اُمید نہ تھی، آسٹریا
(rra)
دعوة الامير
کے شہزادے اور اُس کی بیوی کا قتل ہوا تھا کہ سب دنیا آگ میں کود پڑی۔ایک علامت اس جنگ کی یہ بتائی گئی تھی کہ اس کے دوران میں ایسے مواقع نکلیں
گے کہ عربوں کے لیے مفید ہوں گے اور عرب ان مواقع سے فائدہ اُٹھائیں گے اور سب
جنگ کے لیے نکل کھڑے ہوں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ترکوں کے جنگ میں شامل ہونے
پر عربوں نے دیکھا کہ وہ قومی آزادی کی خواہش جو صدیوں سے اُن کے دلوں میں پیدا
ہو کر مر جاتی تھی اس کے پورا کرنے کا موقع آگیا ہے اور وہ سب یکدم ترکوں کے خلاف
اُٹھ کھڑے ہوئے اور فوج در فوج ترکوں کے مقابلے کے لیے نکل پڑے اور آخر آزادی
حاصل کر لی۔ایک علامت یہ تھی کہ جس طرح میرا ذکر مٹ گیا ہے اسی طرح گھر برباد کر دیئے
جائیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔سب سے زیادہ عیاشی میں مبتلا ء علاقہ فرانس کا مشرقی
علاقہ تھا۔تمام یورپ کو شراب وہیں سے بہم پہنچائی جاتی تھی اور عیش وعشرت کو پسند کرنے
والے کل مغربی ممالک سے وہاں جمع ہوتے تھے۔سو اس علاقے کوسب سے زیادہ
نقصان اُٹھانا پڑا جس طرح خدا کا ذکر وہاں سے مٹ گیا تھا وہاں کے درودیوار اسی طرح
مٹادیئے گئے۔ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ ہماری فتح ہوگی۔یعنی جس حکومت کے ساتھ مسیح
موعود کی جماعت ہوگی اس کو فتح حاصل ہوگی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود
کی دعاؤں کے طفیل برطانیہ کو اس خطر ناک مصیبت سے نجات دی، گو اُس کے مد بر تو یہ
خیال کرتے ہوں گے کہ ان کی تدبیروں سے یہ فتح ہوئی ہے لیکن اگر واقعات پر ایک
تفصیلی نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ حیرت انگیز اتفاقات انگریزوں کی فتح کا موجب