مذاہب عالم کے مابین امن و آشتی اور ہم آہنگی
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 3
عالمی تحریکیں موجود ہیں جنہیں آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ ان کا سنجیدگی
سے نوٹس لینا ضروری ہو جاتا ہے۔ایسی تحریکات اگر غیر ذمہ دار تنگ نظر اور تشدد
پسند قیادت کے ہاتھوں میں چلی جائیں تو لامحالہ امکانی خطرات حقیقت کا روپ دھار
لیتے ہیں اور کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔یہ پراپیگنڈہ کہ اسلام اپنے نظریات کی اشاعت و ترویج کے لئے طاقت کے
استعمال کی حوصلہ افزائی کرتا ہے مخالفین اسلام تو کرتے ہی ہیں مگر بدقسمتی سے کٹر
ملاؤں نے بھی ایسے خیالات کو فروغ دیا ہے۔ان ملاؤں کے مزاج قرون وسطی کی
تنگ نظری اور تشدد پسندی کے آئینہ دار ہیں۔ظاہر ہے کہ اگر ایک مذہب دوسرے
مذہب کے خلاف جارحیت کا راستہ اختیار کرتا ہے تو دوسرے مذہب کو یہ حق حاصل ہو
جاتا ہے کہ وہ بھی اپنے دفاع میں ویسے ہی ہتھیار استعمال کرے۔میں ہرگز اس
پراپیگنڈہ سے متفق نہیں ہوں کہ اسلام اپنے نظریات کی اشاعت کے لئے طاقت کے
استعمال کا حامی ہے بلکہ اس کی پر زور تردید کرتا ہوں۔تاہم اس پر تفصیلی گفتگو سے
پہلے ہم کسی مذہب کے عالمگیر ہونے کے دعوی کو عقلی معیار پر پرکھنے کی کوشش کرتے
ہیں یعنی یہ دیکھتے ہیں کہ کیا کسی مذہب کا پیغام عالمی اور آفاقی ہوسکتا ہے؟ مراد یہ ہے
کہ کیا اسلام ،عیسائیت یا کسی بھی مذہب کا پیغام ہر رنگ ونسل اور قومیت کے لوگوں پر
یکساں اطلاق پا سکتا ہے؟ کیا اس قدر مختلف نسلی، قبائلی اور قومی روایات، معاشرتی
عادات و اطوار اور ثقافتی رسوم و رواج کے ہوتے ہوئے ایک ہی پیغام سب کے لئے
قابل عمل ہو سکتا ہے؟ پھر سوال یہ ہے کہ کیا مذہب زمانی حدود و قیود سے بالا ہو سکتا
ہے؟ مذاہب جس آفاقیت کے مدعی ہیں اس کا تقاضا تو یہ ہے کہ نہ صرف جغرافیائی
اور قومی حدود بلکہ زمانی حدود بھی مٹ جائیں۔پس کیا مذہب کی تعلیمات اس زمانہ
کے لوگوں کے لئے ویسے ہی موزوں اور قابل عمل ہوسکتی ہیں جیسے وہ ایک ہزار سال
29
29
قبل یا اس سے بھی پہلے زمانہ کے لوگوں کے لئے تھیں؟ اور اگر کسی ایک مذہب کو
عالمگیر سطح پر قبول کر بھی لیا جائے تو کیا ایسا مذہب آنے والی نسلوں کی ضروریات کو
پورا کر بھی سکے گا یا نہیں۔اب یہ ہر مذہب کے پیروکاروں کا کام ہے کہ وہ بتائیں کہ
ان کے مذہب کی تعلیمات کی رو سے ان مسائل کا جنکا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے کیا حل
ہے؟ اسلام ان مسائل کا جو حل پیش کرتا ہے میں اسے بہت اختصار کے ساتھ بیان
کرنا چاہوں گا۔اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے
قرآن مجید نے بار بار اس امر کو واضح کیا ہے کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جسکی
تعلیمات فطرت انسانی کے عین مطابق ہیں۔اسلام نے اس امر پر زور دیا ہے کہ
جس مذہب کی جڑیں انسانی فطرت میں پیوست ہوں وہ زمان و مکان کی حدود سے
بالا ہوتا ہے۔بات دراصل یہ ہے کہ انسانی فطرت بنیادی طور پر کبھی تبدیل نہیں
ہوتی۔یہی وجہ ہے کہ جو مذہب فطرت کے مطابق ہوگا اس میں اصولاً یہ صلاحیت
موجود ہوگی کہ وہ آفاقی مذہب بن سکے بشرطیکہ وہ انسانی ترقی کی کسی عارضی منزل اور
وقتی حالت میں حد سے زیادہ الجھ کر خود ہی اپنے آپ کو محدود نہ کرلے۔پس جو
مذہب ان اصولوں پر قائم ہے جو فطرت انسانی سے پھوٹتے ہیں اس میں منطقی طور پر
یہ استعداد موجود ہوگی کہ وہ ایک عالمگیر مذہب بن سکے۔اسلام نے تو اس سے بھی
ایک قدم اور آگے بڑھ کر اپنی منفرد بصیرت اور بالغ نظری کی وجہ سے یہاں تک
تسلیم کیا ہے کہ تمام مذاہب ایک حد تک آفاقیت کا عنصر اپنے اندر ضرور رکھتے ہیں
یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے ہر مذہب میں ایک بنیادی اور مرکزی تعلیم
30
30
ایسی ضرور ہوتی ہے جو ابدی صداقتوں پر مشتمل اور فطرت انسانی کے عین مطابق ہوا
کرتی ہے۔مذاہب کی تعلیمات کا یہ مرکزی اور بنیادی حصہ تبدیل نہیں ہوتا تا وقتیکہ
ان مذاہب کے پیروکار بعد کے کسی زمانے میں اسکو بگاڑ نہ دیں۔قرآن مجید کی درج
ذیل آیات سے یہ نکتہ خوب واضح ہو جاتا ہے۔وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا
الزَّكَوةَ وَ ذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ D
(سوره البیه آیت ۶)
ترجمہ۔اور وہ کوئی حکم نہیں دیئے گئے سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی عبادت
کریں، دین کو اس کے لئے خالص کرتے ہوئے ہمیشہ اس کی طرف جھکے
ہوئے۔اور نماز کو قائم کریں۔اور زکوۃ دیں۔اور یہی قائم رہنے والی
تعلیمات کا دین ہے۔فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّين حَنِيفًا فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ
لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
( سورة الروم آیت ۳۱)
ترجمہ۔پس (اللہ کی طرف) ہمیشہ مائل رہتے ہوئے اپنی توجہ دین پر
مرکوز رکھ۔یہ اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا اللہ کی
تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں۔یہ قائم رکھنے والا اور قائم رہنے والا دین
ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ان آیات کی روشنی میں ایک سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر تمام مذاہب بنیادی
طور پر ایک ہی تعلیم پر مشتمل تھے تو پھر یکے بعد دیگرے ان مذاہب کو بھیجتے چلے جانے
میں کیا حکمت پوشیدہ تھی؟ مزید برآں یہ کہ اگر تمام مذاہب ایک جیسی نا قابل تغیر اور
آفاقی تعلیم کے حامل تھے تو پھر اسلام دیگر مذاہب کے بالمقابل زیادہ مکمل اور عالمگیر
31
4
مذہب ہونے کا دعویدار کیوں ہے؟
(1) پہلے سوال کے جواب میں قرآن مجید بنی نوع انسان کی توجہ ایک
نا قابل تردید تاریخی حقیقت کی طرف مبذول کراتا ہے۔وہ یہ ہے کہ قرآن مجید سے
پہلے نازل ہونے والی کتب اور صحائف اپنی اصل شکل میں محفوظ نہیں ہیں۔ان کی
تعلیمات میں بتدریج تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں یا پھر نئی باتیں شامل کی جاتی رہی ہیں
اور یوں ان میں بگاڑ پیدا ہوتا رہا ہے یہاں تک کہ ان کتب وصحائف کے مستند ہونے
کے بارہ میں بلکہ ان کی قانونی اور شرعی حیثیت کے متعلق شکوک وشبہات پیدا ہو گئے
ہیں۔اب اس امر کا بار ثبوت ان مذاہب کے متبعین پر ہے کہ ان کے مسلمہ صحائف
میں کوئی تحریف یا تغیر و تبدل نہیں ہوا۔اس سلسلہ میں جہاں تک قرآن مجید کا تعلق
ہے اسے سب آسمانی کتب وصحائف میں ایک منفرد اور ممتاز حیثیت حاصل ہے۔اسلام کے اشد ترین مخالفین بھی جو قرآن کریم کو کلام الہی ہی تسلیم نہیں کرتے اس
بات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ بلا شبہ قرآن ایک غیر مبدل و غیر محرف کتاب
ہے۔ان کو یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ یہ وہی قرآن ہے جس کے متعلق حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوئی فرمایا تھا کہ یہ خدا کا کلام ہے۔مثال کے طور پر اس ضمن
میں سرولیم میور اور پروفیسر نولد یک (Noldeke) کے بیان درج کئے جا رہے ہیں۔There is othewise every security,internal and external,that
we possess the text which Mohamet himself
and used۔gave
forth
(Life of Mohamet by sir william muir, London, 1878,P۔xxvii)
دو
اس بارہ میں اندرونی اور بیرونی ہر قسم کی شہادت موجود ہے کہ آج بھی
ہمارے ہاتھوں میں قرآن کا وہی متن ہے جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے
دیا تھا اور جسے خود آپ استعمال فرماتے تھے۔(لائف آف محمد مصنفہ سرولیم میور مطبوعہ لندن 1878 - صفحہ 27)
32
We may, upon the strongest assumption, affirm that every
verse in the Holy Qur’an is the genuine and unaltered
composition of Mohamet himself۔(Life of Mohamet by sir william muir, London, 1878,P۔xxviii)
” ہم یقینی طور پر یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ قرآن کریم کی ہر آیت بعینہ
وہی ہے جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے خود بیان کی تھی۔ہر آیت اصل
ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔لائف آف محمد مصنفه سر ولیم میور مطبوعہ لندن 1878 - صفحہ 28)
Slight clerical errors there may have been, but the Holy Qur’an
of Uthman contains none but genuine elements, though
somtimes in very strange order۔The efforts of European
scholers to prove the existence of later interpolations in
the Holy Qur’an have failed۔(Prof۔Noldeke in Encyclopaedia Brittanica; 9th edition under Qur’an)
" کتابت کی کچھ معمولی سی غلطیاں تو ہو سکتی ہیں لیکن اس میں کوئی شک
نہیں کہ حضرت عثمان کے قرآن کریم کا نسخہ اول تا آخر اصل قرآن
ہے۔اگر چہ آیت کی ترتیب بعض جگہ بڑی عجیب دکھائی دیتی ہے۔یورپ کے علماء کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں کہ وہ یہ ثابت کر سکیں کہ
( نزول کے بعد ) قرآن میں کسی قسم کی کوئی تحریف ہوئی ہے۔( پروفیسر نولڈ یک انسائیکلو پیڈیا بریٹین کا ایڈیشن نمبر ۹ زیر لفظ قرآن )
یہ ایک بالکل مختلف بحث ہے کہ الہامی یا آسمانی کہلانے والی کتب میں سے کونسی
کتاب اصل میں کس کی تصنیف ہے۔اس بحث سے قطع نظر یہاں ہم یہ ذکر کرنا چاہتے
ہیں کہ قرآن کریم کے متعلق دیگر اہل کتاب یہ چیلنج کرتے ہیں کہ وہ الہامی کلام نہیں
ہے۔مگر دیکھئے وہی قرآن تو رات اور انجیل کے متعلق گواہی دیتا ہے کہ یہ جزوی طور پر
خدا کا کلام ہے۔صرف تو رات اور انجیل ہی نہیں بلکہ قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ دنیا کے
33
دوسرے خطوں میں دیگر مذاہب کی کتب بھی بلاشبہ اسی خدا کی ہیں۔جہاں تک ان میں
دکھائی دینے والے تضادات کا تعلق ہے قرآن انہیں انسانی
دست برد کا نتیجہ قرار دیتا ہے۔اب ظاہر ہے کہ قرآن کریم کا دیگر مذہبی کتب کے متعلق
یہ نظریہ کہیں زیادہ حقیقت پسندانہ اور مذاہب کے مابین امن کو فروغ دینے والا ہے۔(۲) دوسرے سوال کے ضمن میں قرآن مجید ہماری توجہ انسانی معاشرہ کے ہر
شعبہ میں جاری ارتقائی عمل کی طرف مبذول کرواتا ہے۔نئے مذہب کی ضرورت
اولاً اس لئے تھی کہ پرانے مذہب کی اس بنیادی تعلیم کو از سرنو زندہ کیا جائے جس میں
لوگوں نے بگاڑ پیدا کر دیا تھا۔دوسری وجہ یہ تھی کہ معاشرہ کے ارتقاء کے ساتھ قدم
ملا کر چلا جا سکے۔(۳) یہی نہیں بلکہ مذاہب میں تبدیلی کے اس عمل کا ایک اور بھی محرک تھا کہ
سابقہ مذاہب میں ثانوی حیثیت کی حامل بعض وقتی اور عارضی تعلیمات بھی دی گئی
تھیں جو محض ایک خاص دور کے اور خاص لوگوں کی ضروریات کو پوری کرتی تھیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ مذاہب کی تعلیمات صرف غیر مبدل اصولوں کے ایک مرکزی
حصہ پر ہی مشتمل نہیں تھیں بلکہ ان میں ثانوی اور فروعی نوعیت کی حامل عبوری اور وقتی
تعلیمات بھی شامل تھیں۔ظاہر ہے کہ وقت گزرنے کے بعد ان تعلیمات کا تبدیل
ہونا ناگزیر تھا۔(۴) ایک اور بات جو اپنی اہمیت کے لحاظ سے کسی طرح کم نہیں ہے، یہ ہے کہ
انسان کی روحانی تعلیم و تربیت کا سفر در حقیقت ایک ہی جست میں طے نہیں ہوا بلکہ
بتدریج ہوا ہے۔یہاں تک کہ انسان اتنی ذہنی بلوغت کو پہنچ گیا اور اس قابل ہو گیا
کہ ان تمام بنیادی اور دائمی اصولوں کا علم اسے عطا کر دیا جائے جو اس کی کامل
ہدایت کے لئے ضروری تھے۔قرآن کریم کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ وہ ثانوی اور
34
ذیلی تعلیم جو دائی اور بنیادی اصولوں پر مبنی تھی اپنی آخری مکمل اور افضل ترین شکل
میں ایک کامل مذہب یعنی اسلام کے ایک حصہ کے طور پر نازل کر دی گئی۔پرانی
تعلیمات کا وہ حصہ جو علاقائی اور وقتی نوعیت کا تھا اسے حذف کر دیا گیا اور تعلیمات کا
وہ حصہ جس کی آئندہ بھی ضرورت تھی اسے برقرار رکھا گیا اور قرآن کریم کے ذریعہ
دنیا کو پھر سے عطا کر دیا گیا۔مذہب کے عالمگیر ہونے کے متعلق اسلامی نظریہ کا لب
لباب یہی ہے اور انہیں معنوں میں اسلام ایک آفاقی مذہب ہے۔اب یہ لوگوں کا
کام ہے کہ وہ تحقیق کریں اور اس امر کا تقابلی جائزہ لیں کہ کونسا مذہب در حقیقت
عالمگیر اور آفاقی ہے۔اب ہم پھر ان مذاہب کے مسئلہ کی طرف آتے ہیں جنہوں نے عالمی غلبہ کے
حصول کو اپنا صح نظر بنایا ہوا ہے اور یہ بات صاف ظاہر ہے کہ اسلام بھی یہ منزل
حاصل کرنا چاہتا ہے۔قرآن کریم کی پیشگوئی کے مطابق یہ مقدر ہے کہ اسلام ایک
دن بنی نوع انسان کا واحد مذہب بن کر ابھرے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
وَلَوْكَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
(سورۃ الصف آیت ۱۰)
ترجمہ۔وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ
بھیجا تا کہ وہ اسے دین (کے ہر شعبہ ) پر کلیۂ غالب کر دے خواہ مشرک
برا منائیں۔اگر چہ اسلام مختلف مذاہب کے مابین صلح و آشتی کے فروغ پر غیر متزلزل یقین
رکھتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلام مختلف مذاہب کے درمیان صحت مند مقابلہ کا
قائل بھی ہے۔وہ اس بات کی حوصلہ شکنی نہیں کرتا کہ لوگ اپنے اپنے مذہب کے
35
55
پیغام اور نظریات کو پھیلائیں اور دوسرے مذاہب پر اپنے مذہب کی فضیلت اور
برتری ثابت کرنے کی کوشش کریں۔امر واقعہ یہ ہے کہ خود اسلام سب ادیان پر اپنے آخری غلبے کو ایک عظیم الشان
اور ارفع منزل قرار دیتا ہے اور مسلمانوں کو ہمیشہ اس منزل کے حصول کیلئے کوشاں
رہنے کی تلقین اور تاکید کرتا ہے۔قرآن کریم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب
کرتے ہوئے فرماتا ہے۔قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّى رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا نِ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ قَامِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ
الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ كَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (سورۃ الاعراف آیت ۱۵۹)
ترجمہ۔تو کہہ دے کہ اے انسانو! یقیناً میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول
ہوں جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔اس کے سوا
اور کوئی معبود نہیں۔وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔پس ایمان
لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسول نبی امی پر جو اللہ پر اور اس کے کلمات
پر ایمان رکھتا ہے اور اسی کی پیروی کرو تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔تاہم اسلام ایک واضح ضابطہ اخلاق بھی دیتا ہے تا کہ مختلف مذاہب کے ماننے
والوں کے درمیان
کسی قسم کی کشیدگی پیدا نہ ہو اور رنجشیں اور غلط فہمیاں جنم نہ لیں۔یہ
ضابطہ اخلاق حسن معاملہ، انصاف اور آزادی تقریر و تحریر کو یقینی بناتا ہے اور دوسروں
سے اختلاف رکھنے کا سب کو یکساں حق دیتا ہے۔اشاعت دین کے ذرائع : جبر کی بکلی نفی
یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی مذہب عالمگیر ہونے کا دعوی بھی کرے اور مختلف مذاہب
36
36
کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کا باعث بھی بنے۔یا ایک عالمگیر پیغام کا حامل کوئی بھی
مذہب جو تمام بنی نوع انسان کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنا چاہتا ہو، اپنے پیغام کی
اشاعت کے لئے طاقت کا استعمال کرے۔تلوار سے عارضی فتوحات تو ہوسکتی ہیں مگر
دل فتح نہیں کئے جا سکتے۔طاقت سے سر تو جھکائے جا سکتے ہیں مگر دلوں پر حکومت نہیں
کی جاسکتی۔اسلام اپنے پیغام کی اشاعت کی خاطر کسی قسم کے جبر کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ :
ج
لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ (سورة البقره آیت ۲۵۷) ق
ترجمہ۔دین میں کوئی جبر نہیں۔یقینا ہدایت گمراہی سے کھل کر نمایاں
ہو چکی۔پس جب ہدایت اور گمراہی کا فرق خوب واضح ہو چکا تو دین میں جبر کی کوئی
ضرورت ہی باقی نہیں رہی۔ہر انسان کو اختیار دینا چاہئے کہ وہ دیکھے اور خود فیصلہ
کرے کہ سچائی اور ہدایت کہاں ہے۔خدا تعالیٰ رسول مقبول حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے متنبہ فرماتا ہے کہ اصلاح معاشرہ کی کوشش کرتے
وقت طاقت کے استعمال کا خیال بھی دل میں نہ آنے دیں۔اسی طرح مندرجہ ذیل
آیت میں بحیثیت ایک مصلح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب اور مقام کو پوری
وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے۔فَذَ َكرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكَرَه لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَّيْطِر 0
( سورۃ الغاشیہ آیات ۲۲۔۲۳)
ترجمہ۔پس بکثرت نصیحت کر۔تو محض ایک بار بار نصیحت کرنے والا
ہے۔تو ان پر داروغہ نہیں۔37
اس مضمون کے سلسلے میں مزید وضاحت فرماتے ہوئے حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو پھر یاد دلایا جا رہا ہے۔فرمایا:
فَإِنْ أَعْرَضُوا فَمَا أَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًا إِنْ عَلَيْكَ إِلَّا الْبَلْغُ
(سورۃ الشوریٰ آیت ۴۹)
ترجمہ۔پس اگر وہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تجھے ان پر پاسبان بنا کر نہیں
بھیجا۔تجھ پر پیغام پہنچانے کے سوا اور کچھ فرض نہیں۔ایسے نظریات کی تبلیغ سے اگر کوئی تنازعہ اٹھ کھڑا ہو اور فریق مخالف تشدد پر اتر
آئے تو ایسی صورت میں اسلام کا تاکیدی حکم ہے کہ مسلمان تحمل اور برداشت سے کام
لیں۔صبر و استقامت کا نمونہ دکھا ئیں اور جہاں تک ممکن ہو تصادم اور لڑائی جھگڑے
سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلمانوں کو دنیا بھر میں اسلام
کا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے وہاں ساتھ ہی ان کو ایک واضح اور معین ضابطہ
اخلاق بھی عطا کیا گیا ہے۔اس موضوع سے متعلق قرآن کریم میں بہت سی آیات
ہیں جن میں سے چند ایک اس مضمون کی وضاحت کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔ط
أدْعُ إِلى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَدِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِين
( سورۃ النحل آیت ۱۲۶)
ترجمہ۔اپنے رب کے راستہ کی طرف حکمت کے ساتھ اور اچھی نصیحت
کے ساتھ دعوت دے اور ان سے ایسی دلیل کے ساتھ بحث کر جو بہترین
ہو۔یقینا تیرا رب ہی اسے جو اس کے راستے سے بھٹک چکا ہو سب سے
زیادہ جانتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کا بھی سب سے زیادہ علم رکھتا
ہے۔38
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةِ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ
(سورۃ المومنون آیت ۹۷)
ترجمہ۔اُس (طریق) سے جو بہترین ہے بدی کو ہٹا دے۔ہم اسے
سب سے زیادہ جانتے ہیں جو وہ باتیں بناتے ہیں۔اس آیت میں احسن کا جو لفظ استعمال ہوا ہے اس کے معنی ہیں بہترین، انتہائی دلکش،
حسین و جمیل اور خوبصورت۔دوسروں تک اسلام کا پیغام پہنچاتے وقت مومنوں پر جس
ضابطہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے اس کی وضاحت کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے:
وَالْعَصْرِه إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْره إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ
تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِه ( سورة العصر آیات ۲ تا ۴)
ترجمہ۔زمانے کی قسم ! یقیناً انسان ایک بڑے گھاٹے میں ہے۔سوائے ان
لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور حق پر قائم رہتے ہوئے ایک
دوسرے کو حق کی نصیحت کی اور صبر پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت
کی۔اس سلسلہ میں قرآن مجید مزید فرماتا ہے:
° -
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
( سورة البلد آیت ۱۸)
ترجمہ۔پھر وہ اُن میں سے ہو جائے جو ایمان لے آئے اور صبر پر قائم
رہتے ہوئے ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کرتے ہیں اور رحم پر قائم رہتے
ہوئے ایک دوسرے کو رحم کی نصیحت کرتے ہیں۔کون سا مذ ہب باقی رہے گا؟ ( بقائے اصلح)
قرآن مجید کی رو سے کسی مذہب کی بقاء اور انجام کار فتح کا تمام تر دارو مدار کسی
39
مادی طاقت پر نہیں بلکہ ان سچے دلائل و براہین کی قوت پر ہوتا ہے جس پر وہ مذہب
قائم ہو۔قرآن کریم کا موقف اس سلسلہ میں دوٹوک اور معین ہے۔قرآن کریم
فرماتا ہے کہ حق کو مٹانے کے لئے اور باطل کی تائید میں خواہ کیسی ہی زبردست
طاقتیں بروئے کار لائی جائیں وہ ہمیشہ ناکام اور نامراد ر ہیں گی۔دلائل اور براہین
کی قوت مادی ہتھیاروں کی طاقت پر بہر حال غالب آ کر رہتی ہے۔چنانچہ
قرآن کریم فرماتا ہے۔وده
وه لاو
هسه
قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا اللَّهِ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةً بِاذْنِ
اللهِ وَاللهُ مَعَ الصَّابِرِينَ
(سورۃ البقره آیت ۲۵۰)
ترجمہ۔(تب) ان لوگوں نے جو یقین رکھتے تھے کہ وہ اللہ سے ملنے
والے ہیں کہا کہ کتنی ہی کم تعداد جماعتیں ہیں جو اللہ کے حکم سے
کثیر التعداد جماعتوں پر غالب آ گئیں۔اور اللہ صبر کرنے والوں کے
ساتھ ہوتا ہے۔اسلام کی برتری اور غلبے کے نظریے کو مذکورہ بالا ارشاد خداوندی کے سیاق وسباق
میں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔قرآن کریم کی ایک اور آیت میں فرمایا۔وه - ط
b
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ أُولئِكَ حِزْبُ اللَّهِ أَلا إِنَّ حِزْبَ اللهِ
الْمُفْلِحُونَ
(سورۃ المجادلہ آیت ۲۳)
هم
ترجمہ۔اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔یہی اللہ کا
گروہ ہیں۔خبردار! اللہ ہی کا گروہ ہے جو کامیاب ہونے والے لوگ ہیں۔تاریخ اسلام میں ہونے والی پہلی جنگ ” جنگ بدر“ کہلاتی ہے۔اس جنگ میں
مسلمانوں کی ایک چھوٹی سی جماعت کے بالمقابل مشرکین مکہ کی ایک بہت کثیر تعداد
صف آراء تھی جو سامان حرب سے پوری طرح لیس تھی۔مسلمان اول تو تعداد میں
40
40