معاشرتی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 3

لذت کی ایسی تلاش جلد ہی تبدیلی اور تنوع کا تقاضا کیا کرتی ہے تاکہ پہلے سے
بڑھ کر لطف اٹھایا جا سکے۔اگر ایسا نہ ہو تو جو چیزیں پہلے لذت دیتی تھیں بے مزہ
ہونے لگتی ہیں۔تمباکو نوشی اور دیگر روایتی نشے اتنی تسکین دینے میں ناکام ہو جاتے
ہیں جس قدر ایک بے چین اور بے سکون معاشرہ تقاضا کرتا ہے۔پس ہر قسم کی
منشیات اور نشہ کے اس خطرناک رجحان کی روک تھام کیلئے جو بھی اقدامات کئے
جائیں وہ نا کافی ثابت ہوتے ہیں۔نشہ کرنے والوں کو تیز سے تیز نشے کی تلاش رہتی
ہے۔نتیجہ جلد ہی Crack جیسی خوفناک قسم کی زہریلی اور جان لیوا منشیات
ایجاد کر لی جاتی ہیں۔موسیقی کی دنیا میں بھی اس صدی کی آخری دہائیوں میں رفتہ رفتہ ایسے ہی
رجحانات پیدا ہو گئے ہیں۔موسیقی میں گزشتہ چند صدیوں میں ہونے والی ترقی کا
موازنہ اگر موجودہ صدی کی آخری چند دہائیوں میں سامنے آنے والی تیز دھما کہ خیز
اور کان پھاڑنے والی موسیقی سے کیا جائے تو بہت سے دلچسپ اور حیران کن حقائق
سامنے آئیں گے۔ذاتی طور پر موسیقی کے متعلق مجھے کچھ زیادہ علم نہیں ہے اس لئے
اس پر میرا تبصرہ اگر کچھ عجیب نظر آئے اور حقائق کچھ اور ہوں تو میں اس کے لئے
معذرت خواہ ہوں تاہم میرا وجدان مجھے بتاتا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں میں مغرب
میں موسیقی کی جو تدریجی ترقی ہوئی وہ اعلیٰ ذوق اور شاندار نغمگی کی آئینہ دار تھی۔یہ
موسیقی دل اور دماغ دونوں کیلئے بیک وقت سکون بخش محسوس ہوتی تھی۔بہترین
موسیقی تو وہی ہے جو قلب و ذہن کی باطنی نغمگی سے ہم آہنگ ہو کر روح کی
گہرائیوں میں اتر جائے۔موسیقی کے ارتقاء کا آخری مقصد ہم آہنگی اور امن وسکون
کی تلاش ہی تو ہے۔عظیم موسیقاروں نے یقیناً ایسی دھنیں بھی ترتیب دیں کہ جو
آتش فشاں پہاڑوں کے پھٹنے، طوفانوں، بادلوں کی گرج اور بجلی کی کڑک اور
98
86

شور و غوغا اور ہلچل کا سا تاثر پیدا کرتی تھیں۔دراصل ایسی موسیقی مظاہر فطرت کے
ساتھ ایک گونہ مطابقت رکھتی تھی اور اس کی یادوں کے انمٹ نقوش خود زندگی کے
حافظہ پر مرتسم تھے اور کبھی کبھی یہ موسیقی جب اپنے نقطہ عروج کو پہنچتی تو یوں لگتا جیسے
اس کے اونچے سروں سے یہ کائنات پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی مگر اس کے
با وجود سامعین یوں دم سادھے بے حس و حرکت بت بنے بیٹھے رہتے جیسے
صوت و آہنگ کے اس بے پناہ سیلاب میں بہے چلے جا رہے ہیں۔ایک گہری
خاموشی اور سناٹے کا عالم طاری ہو جاتا۔حرکت تو کجا آنکھ تک جھپکنے کی فرصت نہ ملتی
اور جب موسیقی اپنے اختتام کو پہنچتی تو سارا ہال تالیوں کے بے پناہ شور میں ڈوب
جاتا لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ایسی موسیقی کتنی ہی تند و تیز ، جذباتی اور ہیجان انگیز
کیوں نہ ہو سامعین کو تشدد، توڑ پھوڑ اور بغاوت پر آمادہ نہیں کیا کرتی تھی۔اس کا
پیغام تو بہت ہی ارفع اور اعلیٰ تھا یعنی امن ، سکون اور شانتی جس سے انسان کے
لطیف اور ارفع احساسات بیدار ہوں اور سطحی کثافتیں دھل جائیں۔مگر افسوس ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں یہ منظر بالکل بدل چکا ہے۔نئی نسل کے
کان ایسی موسیقی کے شور سے پھٹ رہے ہیں جو انسان کے اندر کی حیوانیت کو انگیخت
کرتی ہے اور اسے تہذیب کی بجائے وحشت کی طرف لے جاتی ہے۔یہ بے قرار
اور بے چین نسل صرف وہی موسیقی سننے کی خواہش مند ہے جو اس کے جنون اور بے
چینی کی آگ کو اور بھی بھڑ کا دے۔موسیقی جس قدر ہیجان انگیز اور ہنگامہ خیز ہو اسی
قدر پسند کی جاتی ہے۔میں ایک بار پھر اپنے کسی ایسے تبصرہ پر معذرت خواہ ہوں جو
پاپ اور کلاسیکل موسیقی سے میری ناواقفیت پر مبنی ہو۔تا ہم ایک بات میں پورے
وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہنگامہ خیزی، دیوانگی، بغاوت اور وحشت کے رجحانات
انسان کی ارفع و اعلیٰ استعدادوں کو تیزی کے ساتھ برباد کر رہے ہیں۔87

پروفیسر بلوم (Bloom) نے جو مغربی موسیقی سے بخوبی واقف ہیں، ایک کتاب
"The Closing of the American Minds" کے عنوان سے لکھی ہے۔موسیقی کے بارہ میں ان کے اور میرے خیالات میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے۔وہ
بھی نوحہ کناں ہیں کہ آج کے نوجوانوں میں اعلیٰ ذوق اور لطیف احساسات بتدریج
مفقود ہوتے جا رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ آج کے نوجوان راک میوزک Rock)
(Music کوسن سن کر وحشی بن چکے ہیں۔ان کے نزدیک موسیقی اگر روح کی غذا
ہے تو راک میوزک روح کیلئے ایک مضر غذا ہے۔بہت سی واضح اور کھلی علامات ایسی ہیں جو معاشرہ کی اس بیمار حالت کا پتہ دیتی
ہیں۔زندگی کا سکون لٹ رہا ہے۔انسان صبر وسکون اطمینان قلب امن اور تحفظ کے
احساس سے عاری ہو چکا ہے۔وہ ہستی باری تعالیٰ کا انکار تو کر سکتا ہے مگر ان طاقتور
قوانین قدرت کا انکار اس کے بس کی بات نہیں جو اپنی خلاف ورزی کرنے والوں کو
سزا دینا خوب جانتے ہیں۔تمام مادہ پرست معاشروں میں برائی کے بڑھنے اور
پھیلنے کے اسباب کم و بیش ایک سے ہوتے ہیں۔اس موضوع پر کسی قدر بحث پہلے کی
جا چکی ہے یہاں بطور یاد دہانی مختصراً ان اسباب کا اعادہ کیا جاتا ہے۔(۱) دہریت کا بڑھتا ہوا رجحان
(ب) اس قادر مطلق خدا پر ایمان کی کمزوری جو انسانی معاملات پر پوری نظر
رکھتا ہے اور ہر آن دیکھ رہا ہے کہ انسان اپنے اعمال اور کردار کی تشکیل کس نہج پر
کرتا ہے۔(ج) معاشرہ کی روایتی اور اخلاقی اقدار کا رفتہ رفتہ کمزور پڑ جانا۔(د) زندگی کے حقیقی مقاصد کو فراموش کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان اور حصول مقصد
کے ذرائع کو ہی مقصود بالذات سمجھ لینا۔88

یہ ہے وہ صورتحال جو آج کے مہذب اور ترقی یافتہ کہلانے والے معاشروں میں
ہمیں بالعموم نظر آتی ہے۔اخلاقی اقدار کے کمزور پڑنے سے رفتہ رفتہ قانون سازی
اور حکومتی انتظامات بھی متاثر ہونے لگتے ہیں۔جب معاشرہ میں نہ تو کسی الہی قانون
کو قبول کیا جائے اور نہ ہی دائمی اخلاقی قدروں اور ارفع روایات کو تسلیم کیا جائے
اور ان کی خلاف ورزی زندگی کا معمول بن جائے تو پھر اخلاق کے قائم کرنے کیلئے
کی جانے والی قانون سازی میں بھی نرمی اور لچک پیدا ہو جاتی ہے اور یوں اخلاق
کی عمارت کی بنیاد ہی متزلزل ہو جاتی ہے۔گزشتہ چند صدیوں میں اس سلسلہ میں کی
جانے والی قانون سازی کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو حقیقت خوب کھل کر سامنے آجاتی
ہے۔کبھی آسکر وائلڈ کا وہ زمانہ بھی تھا جب ہم جنس پرستی کو ایک انتہائی سخت قابل سزا
جرم سمجھا جاتا تھا۔وہ دن بیت گئے جب عفت اور پاکیزگی کو صرف ایک نیکی ہی نہیں
بلکہ سماجی عزت و وقار اور اعتماد کی علامت سمجھا جاتا تھا اور عصمت پر حرف آنے پر سختی
سے محاسبہ کیا جاتا تھا۔اب تو یہ حالت ہے کہ جُرم کو مُجرم ہی نہیں سمجھا جاتا اور نہ ہی
اس کے ارتکاب پر خطرہ کے الارم بجنے لگتے ہیں۔درحقیقت اصل مسئلہ یہی ہے کہ
جرم کی تعریف ہی سرے سے بدل رہی ہے۔جس فعل کو کل تک جرم قرار دیا جاتا تھا
آج اسے جرم ہی نہیں سمجھا جاتا۔کل تک جو جرم شرم و حیا اور سرزنش کے خوف سے
چھپ کر کیا جاتا تھا آج نہ صرف سب کے سامنے کھلے بندوں علانیہ ہو رہا ہے بلکہ
اس پر فخر کیا جاتا ہے۔پس اگر یہ فلسفہ درست ہے اور زندہ رکھے جانے کے قابل
ہے تو ماننا پڑے گا کہ مذہبی اور اخلاقی فلسفے بالکل فرسودہ اور بے کار ہو چکے ہیں اور
آج کے دور میں ان کا کوئی مقصد باقی نہیں رہا۔جرم کی سزا اور نیکی کی جزا کا آفاقی اصول ذی روح اور غیر ذی روح دونوں
کیلئے ایک مشترک قوت محرکہ کی حیثیت رکھتا ہے۔بے جان اشیاء میں یہ اصول
89

قوانین فطرت کے غیر شعوری عمل میں کارفرما نظر آتا ہے۔زندہ اجسام میں
بی تخلیق
انسانی سے پہلے کے ارتقائی عمل کو اسی اصول نے آگے بڑھایا ہے جو نیم شعوری یا
نیم فعال حالت میں جاری رہا ہے۔ارتقائی عمل کو بالکل نچلی سطح سے لیکر انسان کی سطح
تک دیکھا جائے تو یہ ادنی شعور سے اعلیٰ شعور کی جانب ایک سفر دکھائی دیتا ہے۔ارتقائی سائنس کی اصطلاحات میں بات کی جائے تو جرم اور سزا اور نیکی اور جزا کے
اصول کو بقائے اصلح (Survival of the fittest) کا نام بھی دیا جا سکتا
ہے۔ارتقاء کے سارے عمل میں یہی وہ قوت محرکہ ہے جس نے مسلسل اس سفر کو آگے
بڑھایا ہے۔یہ بالکل نا قابل فہم بات ہے کہ ارتقاء کا یہ سفر جب انسان یعنی تخلیق کی اعلیٰ ترین
شکل میں اپنی تکمیل کو پہنچا اور شعور کی سطح تصور کی ہر چھلانگ سے بھی بلند تر ہوگئی تو
اچانک جرم وسزا کا سابقہ اصول بے کار اور معطل ہو کر رہ گیا۔اگر تخلیق کا کوئی بلند
مقصد ہے تو پھر احتساب کی بھی کوئی شکل ضرور ہونی چاہئے ورنہ یہ سارا کاروبار عبث
اور بے معنی ٹھہرے گا۔یہ انتہائی حیران کن امر ہے کہ بعض اوقات عظیم ترین دانشور
بھی ایسی واضح اور بولتی ہوئی صداقت کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔نظریہ اضافت کو پیش کرنے والے عظیم سائنس دان البرٹ آئن سٹائن کا معاملہ
بھی کچھ ایسا ہی ہے۔وہ کہتے ہیں۔میں ایک ایسے خدا کا تصور نہیں کر سکتا جو اپنی ہی مخلوق کو جزاء یا سزا دیتا
ہے۔ایک ایسا خدا جس کے اغراض و مقاصد ہم انسانوں کے اغراض و
مقاصد کی طرح ہوں۔(جن کی تکمیل کیلئے اس نے جزاء سزا کا نظام
جاری کیا ہو ) مختصر یہ کہ میں ایک ایسے خدا کو تسلیم نہیں کر سکتا جو انسانی
کمزوریوں کا عکس اپنے اندر لئے ہوئے ہو۔(البرٹ آئن سٹائن)
90
90

اگر ایک خالق خدا موجود ہے (جس کا انکار البرٹ آئن سٹائن بھی نہیں کر سکے )
اور اگر کائنات میں جاری و ساری تمام سائنسی قوانین کو بنانے اور چلانے والا بھی
وہی خالق اکبر ہے تو پھر یہ بات بالکل نا قابل فہم ہے کہ وہ تخلیق کائنات کے آخری
مقصود یعنی انسان کو جرم و سزا کے قانون سے آزاد کر کے یونہی فساد اور ابتری میں
بے مقصد بھٹکنے کیلئے چھوڑ دے اور اس کے اعمال کا کوئی محاسبہ نہ ہو۔آئن سٹائن کے
اس خیال سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ مخلوق کے تدریجی ارتقاء میں قانون جرم وسزا
کے کردار کو سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔نیز اس نے انسان کے اللہ تعالیٰ کی شبیہ پر پیدا
کئے جانے کے معنی بھی بالکل غلط سمجھے ہیں۔انسان کو جو اللہ تعالیٰ کی شبیہ پر بنایا گیا ہے اس کے یہ معنی ہرگز نہیں ہیں کہ انسان
زمین پر خدا کا ایک کامل نمونہ ہے۔اگر ایسا ہوتا تو پھر یہ زمین جنت تو کیا اس سے
بھی بڑھ جاتی۔اس کا دوسرا نتیجہ یہ نکلتا کہ سب انسان ایک جیسے ہوتے بالکل ایک
دوسرے کے مشابہ۔اس صورت میں یہ امر یقینا قابل غور ہے کہ پھر کیا ایسی جگہ
جنت کہلانے کے قابل ہوتی یا یکسانیت اور بوریت کا شکار ہو جاتی جہاں نہ رنگوں
میں کوئی تنوع ہوتا ، نہ قسم قسم کی خوشبوئیں ہوتیں۔دراصل انسان کے خدا کی شکل پر
پیدا کئے جانے کا نہ تو یہ مقصد ہے اور نہ اس کے یہ معنی ہیں۔گہری حکمت پر مبنی یہ
قول انسان کی ان استعدادوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے جو اسے عطا کی گئی ہیں۔لہذا انسان کو ایک اعلیٰ مقصد کے حصول کے لئے مسلسل کوشاں رہنا چاہئے اور وہ اعلیٰ
مقصد یہ ہے کہ جہاں تک انسان کیلئے ممکن ہے اللہ تعالیٰ کی صفات کو اپنا کر اپنی ذات
کی تعمیل کرے یہاں تک کہ اس کا وجود خدا نما وجود بن جائے۔ان معنوں کے لحاظ
سے یہ کوئی ایسا معین اور محدود مقصد نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شبیہ اختیار کر کے انسان
اپنی شان و شوکت کو ساتھ لئے ایک جگہ بیٹھا رہے۔چونکہ اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اسکی
91

صفات لامحدود ہیں اس لئے الوہیت کی جانب اختیار کیا جانے والا جو سفر بھی ہوگا
لا محمد ود ہوگا۔اس راہ میں کامل ہو جانے کا مطلب صرف یہ ہے کہ انسان ایک ادنیٰ
حالت سے اعلیٰ حالت کی طرف مسلسل بڑھتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ اپنی ذات اور صفات میں اکمل ترین ہے۔وہ سب سے بڑھ کر
انصاف کرنے والا ہے۔سب سے زیادہ مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ہر
چیز پر اس کی نگاہ ہے اور ہر شے کو وہ جاننے والا ہے۔وہ سب کا خالق سب کا آقا
اور جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں۔قرآن کریم
اللہ تعالیٰ کی صفات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ 0
هوده
ޅ
و
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ
الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ هُوَاللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِيُّ
و
طوس و
المصور لَهُ الْأَسْمَاء الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ
(سورۃ الحشر آیات ۲۳ تا ۲۵)
العزيز الحكيم
ترجمہ۔وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔غیب کا جاننے والا
ہے اور حاضر کا بھی۔وہی ہے جو بن مانگے دینے والا، بے انتہا رحم
کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔وہی اللہ ہے جس کے سوا
اور کوئی معبود نہیں۔وہ بادشاہ ہے، پاک ہے، سلام ہے، امن دینے والا
ہے، نگہبان ہے، کامل غلبہ والا ہے، ٹوٹے کام بنانے ولا ہے (اور )
کبریائی والا ہے ، پاک ہے اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔وہی
اللہ ہے جو پیدا کرنے ولا، پیدائش کا آغاز کرنے والا اور مصور ہے۔تمام خوبصورت نام اسی کے ہیں۔اس کی تسبیح کر رہا ہے جو آسمانوں اور
زمین میں ہے۔اور وہ کامل غلبہ والا (اور ) صاحب حکمت۔ہے۔92

یہ وہ خدا ہے جس نے زمین و آسمان پیدا کئے ہیں۔اس کی ذات بشری
کمزوریوں سے بالکل پاک ہے۔قرآن کریم بار بار ایمان لانے والوں
کو اللہ تعالیٰ
کے نشانات پر غور کرنے کی تاکید کرتا ہے۔مثال کے طور پر فرماتا ہے۔つ
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ
وَالحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ
"
91 - 0
سموتِ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتِ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى
280
مِن فُطُورِ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِنًا وَهُوَ حَسِيرٌ
( سورۃ الملک آیات ۲ تا ۵)
ترجمہ۔بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے قبضہ قدرت میں
تمام بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں
سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے۔اور وہ کامل غلبہ والا (اور )
بہت بخشنے والا ہے۔وہی جس نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔تو رحمان کی تخلیق میں کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔پس نظر دوڑا۔کیا تو کوئی رخنہ
دیکھ سکتا ہے؟ نظر پھر دوسری مرتبہ دوڑا، تیری طرف نظر ناکام لوٹ آئے
گی اور وہ تھکی ہاری ہوگی۔اللہ تعالیٰ کی شبیہ کا صحیح مفہوم سمجھ لینے کے بعد جب انسان آغاز تخلیق سے لیکر
کائنات کے آج تک ہونے والے ارتقاء کو دیکھتا ہے تو پکار اٹھتا ہے کہ عدم شعور سے
شعور تک کا یہ سارا سفر اللہ تعالیٰ کی شبیہ اختیار کرنے اور انسانی وجود کو خدائی صفات
سے متصف کرنے کی کوشش ہی سے عبارت ہے۔93

اسلامی معاشرہ کا مخصوص ماحول
اسلام جس معاشرتی ماحول کو پیدا کرنا چاہتا ہے وہ مادہ پرستی کے مذکورہ بالا
ماحول سے اتنا ہی مختلف ہے جتنا بہار کا موسم خزاں سے مختلف ہوتا ہے۔اسلام
معاشرہ کا جو تصور پیش کرتا ہے اس میں انسان کی فطری خواہشات میں ایک اعتدال
اور نظم و ضبط رکھا گیا ہے۔حد سے بڑھی ہوئی خواہشات کی روک تھام کی گئی ہے۔وجہ یہ ہے کہ اگر ان فطری خواہشات کو بے لگام چھوڑ دیا جائے تو انسانی جذبات اور
خواہشات کا پورا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے۔اسلام خواہشات کی ایسی تکمیل کی
حوصلہ شکنی کرتا ہے یا اسے ممنوع قرار دیتا ہے جس کا آخری نتیجہ یہ ہو کہ معاشرہ
خوشیوں اور مسرتوں کی بجائے دکھوں سے بھر جائے۔اس کے ساتھ ساتھ اسلام نئے
ذوق اجاگر کرتا ہے اور ایسے کاموں سے لذت و اطمینان حاصل کرنے کی صلاحیت کو
بڑھاتا ہے جو ممکن ہے کہ ایک غیر مہذب اور غیر تربیت یافتہ انسان کو بے کیف اور
بے لذت دکھائی دیں۔پس اسلام انسانی ذوق کو اعلیٰ سانچوں میں ڈھالتا ہے۔حیوانی خواہشات اور شہوات کی تربیت اور ان کی تہذیب و تعدیل کرتا ہے اور ادنیٰ
خواہشوں کو اعلیٰ اور ارفع خواہشات میں بدل دیتا ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ فیصلہ کیسے کیا جائے کہ موجودہ معاشرتی رجحانات معاشرہ کے
لئے کس حد تک نقصان دہ ہیں۔میرے نزدیک اس سوال کا جواب بہت سادہ اور
آسان ہے۔انسان کی صحت کی علامات کی طرح معاشرہ کی صحت کا اندازہ لگانے
کے لئے بھی کچھ علامات ہوتی ہیں۔جب کوئی شخص کسی درد کے باعث بے چینی
اور کرب میں مبتلا ہو اور اسے کسی پہلو قرار نہ آئے تو اسے بیمار قرار دینے کے لئے کسی
ماہر طبیب یا بہت عقلمند انسان کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہر کوئی ان علامات کو دیکھ کر
94

جان سکتا ہے کہ یہ شخص شدید بیمار ہے۔بعینہ آج کے معاشرہ میں بیماری کے جملہ
آثار اور مرض کی تمام علامات صاف دکھائی دے رہی ہیں۔حضرت مسیح علیہ السلام کا یہ قول کس قدر صداقت پر مبنی ہے۔ان کے پھلوں سے تم ان کو پہچان لو گے۔کیا کانٹے دار جھاڑیوں سے
کبھی انگور توڑے گئے ہیں اور کیا اونٹ کٹاروں سے کبھی انجیر میں بھی لی
گئی ہیں۔اسی طرح اچھا درخت اچھے پھل لاتا ہے اور برا درخت برے
پھل لاتا ہے۔اچھا درخت برا پھل نہیں لاسکتا نہ برا درخت اچھا پھل
متی باب ۷ آیات ۱۶ تا ۱۸)
لا سکتا ہے
"
آج جو کڑوے پھل کھانے کو مل رہے ہیں ان کے خلاف لوگ اپنے غم وغصہ کا
اظہار تو کرتے ہیں یہاں تک کہ چیخ چیخ کر ان کے گلے بیٹھ جاتے ہیں مگر وہ کڑوے
پھل دینے والے درخت کو بدلنا نہیں چاہتے۔وہ نہیں چاہتے کہ اس کی جگہ میٹھے پھل
دینے والا درخت لگائیں۔ان کے نزدیک اگر پھل کڑوا ہے تو درخت کا کوئی قصور
نہیں۔اسلام کا معاشرتی نظام یہ تقاضا کرتا ہے کہ اس شجرہ خبیثہ کو اکھاڑ کر اسکی بجائے
ایک طیب اور صحت مند درخت لگایا جائے۔قرآن مجید کی رو سے جب آدم کو ایک
درخت کا پھل کھانے سے روکا گیا تو اس سے بعینہ یہی مراد تھی۔قرآن کریم فرماتا
ہے۔الَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلاً كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةِ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا
فِي السَّمَاءِ تُؤْتِى أُكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبِّهَا وَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ
لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذكَرُونَ
(سورۃ ابراہیم آیات ۲۵ - ۲۶)
ترجمہ۔کیا تو نے غور نہیں کیا کہ کس طرح اللہ نے مثال بیان کی ہے ایک
کلمہ طیبہ کی ایک شجرہ طیبہ سے۔اس کی جڑ مضبوطی سے پیوستہ ہے اور
95
95

اس کی چوٹی آسمان میں ہے۔وہ ہر گھڑی اپنے رب کے حکم سے اپنا
پھل دیتا ہے۔اور اللہ انسانوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے تا کہ وہ
نصیحت پکڑیں۔اس آیت کریمہ میں شجرہ یعنی درخت کا لفظ ایک علامت کے طور پر استعمال ہوا
ہے۔قرآن کریم نے بچے اور پاک فلسفہ کے بالمقابل غلط اور جھوٹے فلسفہ کا ذکر
کرتے ہوئے ایسی ہی علامتی زبان استعمال کی ہے۔شجرہ طیبہ کے بالمقابل شجرہ خبیثہ
کا ذکر کیا گیا ہے۔اس شجرہ خبیثہ اور ایمان نہ لانے والوں کی حالت کا ذکر اگلی دو
آیات میں آیا ہے۔فرمایا:
و
ن
وَمَثَلُ كَلِمَةِ خَبِيثَةِ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةِ اجْتَتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارِ
يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ
الله الظَّلِمِينَ لا وَيَفْعَلُ اللهُ مَا يَشَاءُ ( سورۃ ابراہیم آیات ۲۷ - ۲۸)
ترجمہ۔اور نا پاک کلمہ کی مثال نا پاک درخت کی سی ہے جو زمین پر سے
اکھاڑ دیا گیا ہو۔اس کے لئے (کسی ایک مقام پر ) قرار مقدر نہ ہو۔اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے مستحکم قول کے ساتھ دنیا اور آخرت میں
استحکام بخشتا ہے جبکہ اللہ ظالموں کو گمراہ ٹھہراتا ہے۔اور اللہ جو چاہتا ہے
کرتا ہے۔کلمہ کا لفظ یہاں ایک فلسفہ اور نظام کے معنوں میں استعمال ہوا ہے بالکل ایسے
ہی جیسے کلمہ کا یہ لفظ وسیع تر معنوں میں انجیل یوحنا کی پہلی آیت میں استعمال ہوا ہے۔ابتداء میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا“
( یوحنا بابا آیت ا)
ان جھوٹے فلسفوں اور نظامہائے فکر کا انجام بھی لازما اس شجرہ خبیثہ کی طرح ہی
ہوتا ہے جو زندگی کے جہاد میں ناکام رہتا ہے اور بالآ خر تند و تیز ہواؤں اور طوفانوں
96
96

کے ہاتھوں اکھاڑ پھینکا جاتا ہے۔ہوائیں اسے اڑائے پھرتی ہیں۔مگر اس کے برعکس
ایک صالح نظام اس شجرہ طیبہ کی طرح ہے جس کی جڑیں زمین میں مضبوطی سے قائم
ہیں اور اس کا تنا بلند اور شاخیں آسمان کی پاک فضاؤں اور وسعتوں میں پھیلی ہوئی
ہیں۔یہ درخت آسمانی روشنی اور نور سے اپنی غذا حاصل کرتا ہے اور ہر موسم میں عمدہ
پھل لاتا ہے۔قرآن کریم مومنوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ ہستی باری تعالیٰ پر ایک
پختہ اور مضبوط ایمان رکھتے ہیں اور ان کے تمام اخلاق اور کردار کی جڑیں ایمان باللہ
کی زمین میں پیوست ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسلام میں اخلاق کا تصور اس قدر
کامل ہے کہ وہ سماجی، مذہبی اور نسلی سطح پر کوئی امتیاز روا نہیں رکھتا۔وہ راہنما اصول جو انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر اطلاق پاتا ہے مندرجہ ذیل
آیت کریمہ میں بیان ہوا ہے:
ه و
وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّه فَاعْبُدُهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَيْهِ۔لیک
وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
(سورۃ ہود آیت ۱۲۴)
ترجمہ۔اور آسمانوں اور زمین کا غیب اللہ ہی کا ہے اور اسی کی طرف
معاملہ تمام تر لوٹایا جاتا ہے۔پس اس کی عبادت کر اور اس پر تو کل کر۔اور تیرا رب اس سے غافل نہیں ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔اسی طرح ایک اور آیت میں فرمایا۔الَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ ، تَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ (سورة الاعراف آیت ۵۵)
ترجمہ۔خبردار! پیدا کرنا بھی اسی کا کام ہے اور حکومت بھی۔بس ایک
وہی اللہ برکت والا ثابت ہوا جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ط
اسلام کا پیش کردہ یہ فلسفہ اللہ تعالیٰ کی کامل حاکمیت کے تصور سے شروع ہوتا ہے
اور اسی پر ختم ہوتا ہے۔97
40

·

آج 10 میں سے 10 باقی