معاشرتی امن

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 4

اسلامی معاشرہ کے بنیادی اصول
اس موضوع پر قرآن کریم کی مرکزی آیت یہ ہے۔10--
إِنَّ اللّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَابْتَايُّ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ
وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ( سورة النحل آیت ۹۱)
ج
ترجمہ۔یقیناً اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقرباء پر کی جانے والی عطا کی
طرح عطا کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور ناپسندیدہ باتوں اور بغاوت
سے منع کرتا ہے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم عبرت حاصل کرو۔اس آیت کا پہلا حصہ سماجی نظام سے زیادہ معاشی امور سے متعلق ہے۔اور
حصہ معاشرہ کے محروم طبقات سے سلوک کے بارے میں عدل احسان اور
ایتائے ذی القربی کے اسلامی تصور کی ایک واضح تصویر پیش کرتا ہے۔آیت کے
دوسرے حصہ کا تعلق اس سماجی نظام سے ہے جو اسلام بہر صورت قائم کرنا چاہتا ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے ہر اس غلط کام سے روک دیا ہے جسے بالا تفاق ساری دنیا میں
غلط سمجھا جاتا ہے۔مثلاً بدخلقی، کسی کی عزت پر حملہ، تو ہین اور درحقیقت وہ تمام سماجی
برائیاں جن کی کسی مذہبی تعلیم کے حوالہ کے بغیر وسیع تر انسانی معاشرہ میں بالاتفاق
مذمت کی جاتی ہے۔اسی طرح اسلام ہر اس طرز عمل اور رجحان کو مسترد کرتا ہے اور
اس کی سختی سے مذمت کرتا ہے جو بدنظمی ، بغاوت اور تشدد پر منتج ہو۔اس سیاق وسباق
میں ہر وہ بلا جواز حرکت بغاوت سمجھی جاتی ہے جو کسی بھی قائم اور مستحکم نظام کو منہدم
کرنے کے لئے کی جائے۔صرف یہی نہیں بلکہ قرآن کریم میں جب بھی عربی لفظ
”بغی“ استعمال ہوا ہے اس کا اطلاق صرف مسلح یا سیاسی بغاوت پر ہی نہیں ہوتا بلکہ
یہ لفظ معاشرہ کی ارفع و اعلیٰ روایات، اخلاقی اقدار اور مذہبی تعلیمات کے خلاف سر
اٹھانے پر بھی اطلاق پاتا ہے۔98

آیت کے آخری حصہ میں واضح طور پر تنبیہ کر دی گئی ہے کہ یہ نصیحت انسان کے
اپنے فائدہ کے لئے ہی کی گئی ہے۔یوں اس بنیادی اور مرکزی آیت میں اسلام کے
سماجی نظام کے اہم خدو خال واضح کر دیئے گئے ہیں۔یہ بھی یادر ہے کہ اس آیت کا
پہلا حصہ بھی اسلام کی معاشرتی تعلیمات سے گہرا ربط رکھتا ہے۔ایک ایسا معاشرہ
جسے دوسرے انسانوں کی تکالیف کا احساس نہ ہو اور جو انسانیت کی خدمت کے دائمی
ا
جذبہ سے خالی ہو ہرگز اسلامی معاشرہ نہیں کہلا سکتا خواہ اسلام کی سماجی تعلیمات کے
دوسرے پہلوؤں سے وہ کتنی ہی مطابقت کیوں نہ رکھتا ہو۔آئیے اب ہم اسلامی معاشرہ کی بعض اور خصوصیات کا مطالعہ کرتے ہیں جن
کا نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے۔اسلام نے اخلاص، دیانت داری اور وفا شعاری پر
بڑا زور دیا ہے۔اسلام ہر اس امر اور اقدام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس کے نتیجہ
میں معاشرہ میں ذہنی اور قلبی آسودگی پیدا ہوتی ہے۔عیش وعشرت کی تلاش جس قسم
کے معاشرتی بگاڑ اور عدم توازن پر منتج ہو سکتی ہے اسے روکنے کے لئے بھی کئی تدابیر
اختیار کی گئی ہیں۔ہر ایسے طرز عمل کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے جو معاشرہ کو بے لگام
جنسی آزادی کی طرف لے جا سکتا ہے خواہ آغاز میں وہ کتنا ہی بے ضرر کیوں نہ
دکھائی دے۔جنسی آزادی کئی طرح سے معاشرہ کو بے پناہ نقصان پہنچاتی ہے اور اس
کا انجام اس مادر پدر آزاد جنسی بے راہ روی پر ہوتا ہے جس نے آج دنیا کو اپنی
لپیٹ میں لے رکھا ہے۔لذات کے پیچھے اندھا دھند بھاگنے سے دیگر نقصانات کے
علاوہ ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ خاندانی رشتے ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جاتے ہیں۔اس کے برعکس اسلام ماں باپ، بھائی، بہن اور اولاد کے مقدس رشتوں کو بہت اہمیت
دیتا ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔اسی طرح اسلام ان دوستانہ تعلقات کو بھی فروغ
دیتا ہے جو ہوس پرستی کی بجائے پاکیزہ محبت پر مبنی ہوں۔99
80

عفت اور یا کدامنی
اسلام کے نزدیک معاشرہ میں خواتین کی عزت و احترام کے قیام کیلئے یہ امر
از حد ضروری ہے کہ ایسے تمام اقدامات کئے جائیں جو عفت وفاشعاری ضبط نفس اور
پاکیزہ زندگی کو فروغ دیں۔جنسی بے راہ روی کے خطرات سے پوری طرح محفوظ
رہتے ہوئے پاک و صاف زندگی بسر کرنا اسلامی معاشرہ کا ایک بہت اہم وصف
ہے۔اسلام کی پیش کردہ سماجی تعلیمات کا یہ پہلو خاندانی نظام کی بقا اور حفاظت کیلئے
انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہی آج کے دور کی ایک اہم ترین ضرورت بھی ہے۔اسلام فیملی یونٹ کو محض میاں بیوی کے تعلق تک محدود نہیں رکھنا چاہتا بلکہ اسے
وسعت دینا چاہتا ہے۔ایک ایسا خاندان جس میں پیار اور محبت کا تصور محض جنسی
خواہشات کی تکمیل تک ہی محدود نہ ہو بلکہ اس میں دیگر خونی رشتوں کی سی گہری اور
لطیف رفاقتیں بھی موجود ہوں۔حیرت ہے کہ عصر حاضر کے دانشور کیوں اس
خطرناک انسانی کمزوری سے ناواقف ہیں کہ اگر معاشرہ میں جنسی لذات کے حصول
کی کھلی چھٹی مل جائے تو پھر بے حیائی کا عفریت اعلیٰ اور لطیف اقدار کا خون چوس
چوس کر بڑھنا اور پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔سگمنڈ فرائڈ (Sigmond Freud)
ایک ایسے ہی معاشرہ کی پیداوار ہے۔وہ ہر انسانی جذبہ اور عمل کو جنسی پیمانہ سے پرکھتا
ہے۔اس کے نزدیک ماں اور بچے کا مقدس ترین رشتہ بھی جنسی جذبات ہی سے تعلق
رکھتا ہے۔اسی طرح باپ اور بیٹی کے رشتہ کو بھی کوئی تقدس حاصل نہیں بلکہ یہ بھی
جنسی خواہشات ہی کا شاخسانہ ہے۔بقول اس کے انسان کا تقریبا ہر عمل جسکا اسے
شعوری طور پر علم ہو یا نہ ہو اسکی گہری لاشعوری جنسی خواہشات کا آئینہ دار ہوتا ہے۔میں نہیں جانتا کہ فرائڈ کے اپنے زمانہ میں بھی آج کے معاشرہ کی سی جنسی
بے راہ روی عام ہو چکی تھی یا نہیں پھر بھی اتنا فساد ضرور تھا جس کی روشنی میں اس نے
100

انسانی نفسیات اور جنس سے متعلق اپنا مخصوص نظریہ قائم کیا۔اگر فرائڈ کی سوچ کو
درست بھی مان لیا جائے تو یہ امر اور بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ ایسے طاقتور اور
خطر ناک محرکات کو بلا روک ٹوک کھل کھیلنے کا کوئی موقع نہ دیا جائے۔ورنہ ظاہر ہے
کہ انسانی ذہن ضرور کسی نہ کسی غلط رستہ پر چل نکلے گا۔افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اسلام کے پیش کردہ معاشرتی ماحول اور اس کی خوبیوں
کو سمجھنا تو در کنار عصر حاضر کا معاشرہ اس سلسلہ میں کوشش کرنے کے لئے بھی تیار
نہیں۔مگر یاد رہے کہ انسان نہ تو اللہ تعالیٰ کے فعل یعنی قوانین قدرت کو شکست دے
سکتا ہے اور نہ ہی اس کے قول یعنی کلام الہی کو جھٹلا سکتا ہے۔خواہ وہ تقدیر کے خالق
اور مالک اور مقتدر بالا رادہ ہستی پر ایمان رکھے یا نہ رکھے۔اور خواہ انسان کلام الہی
کے مطابق اپنے سماجی کردار کی تشکیل پر آمادہ ہو یا نہ ہو یہ بات یقینی ہے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کے قول اور فعل کو جھٹلا نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ کے فعل اور اس کے کلام کو تب ہی
برحق سمجھا جائے گا جب دونوں میں کامل موافقت اور ہم آہنگی ہو۔پس انسان کا ہر وہ
معاشرتی رویہ جو کلام الہی سے متصادم ہو لا ز ما تباہی اور بربادی پر منتج ہوگا۔انسان بلا روک ٹوک ہمیشہ عیش وعشرت کی زندگی بسر نہیں کر سکتا خواہ وہ اس کے
لیئے کتنی ہی خواہش کیوں نہ کرے۔اسے زیادہ سے زیادہ یہی اختیار دیا گیا ہے کہ
بعض چیزوں کو پسند کرے اور بعض کو ترک کر دے۔وہ معاشرہ جو افیون اور دیگر
منشیات کو اپنا لیتا ہے اور زندگی کے حقائق اور ذمہ داریوں سے فرار اختیار کر لیتا ہے
وہ معاشرہ جو شہوات، عیاشی اور سنسنی خیزی کے جنون میں مبتلا ہو جاتا ہے وہ معاشرہ
جہاں عمد لوگوں کے ذوق بگاڑے جاتے ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ عیش وعشرت
کا دلدادہ بنایا جاتا ہے تا کہ نت نئے آلات و سامان عیش وعشرت کی مصنوعی مارکیٹ
پیدا ہو سکے اور هَلْ مِنْ مَّزِيْدِ کی ہوس بڑھتی چلی جائے تا کہ اس سے بڑی بڑی
101

کاروباری کمپنیوں کا دولت کے انبار اکٹھے کرنے کا واحد مقصد پورا ہوتا رہے ایسا
معاشرہ یہ سب کچھ تو حاصل کر لیتا ہے مگر اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی
ہے۔اطمینان قلب اٹھ جاتا ہے، اعلیٰ قدریں ختم ہو جاتی ہیں اور معاشرہ کا مجموعی
امن وسکون برباد ہو جاتا ہے۔ظاہر ہے کہ عیش پرستی اور دل کا اطمینان دونوں کبھی
اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ایک مادہ پرست معاشرہ جن اعلیٰ اقدار کو نظر انداز کرتا ہے اسلام انہیں کے قیام
پر زور دیتا ہے۔لذت کی اہمیت اپنی جگہ پر ہے لیکن اسے ذہنی سکون اور معاشرتی
امن کی قیمت پر خریدا نہیں جا سکتا۔ایسے تمام رجحانات جن کے باعث رفتہ رفتہ
خاندان ٹوٹ جایا کرتے ہیں اور خود غرضی، غیر ذمہ داری، بے ہودگی، تشدد اور جرائم کو
فروغ ملتا ہے انکی اسلام نے حوصلہ شکنی کی ہے۔اسلامی فلسفہ جس معاشرتی ماحول کو جنم
دیتا ہے اس میں اور مادہ پرستی کے ماحول میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔مجھے حیرت
ہوتی ہے کہ کچھ لوگ اس حقیقت کو کیوں فراموش کر دیتے ہیں کہ خواہشات کو ہوا
دینے یا کھلی چھٹی دینے سے انہیں ذہنی اور قلبی اطمینان ہرگز نصیب نہیں ہوسکتا۔اور
دنیا کا کوئی معاشرہ بھی خواہ وہ اقتصادی لحاظ سے کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو بے لگام
خواہشات اور ہوس پرستی کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا۔دنیا کے متمول ترین معاشروں میں بھی آسودہ حال لوگوں کے ساتھ ساتھ
مفلوک الحال لوگ بھی موجود ہیں۔اور ایسے لوگوں کی تعداد جو زندگی کی بنیادی
سہولتوں سے محروم ہوں ہمیشہ بہت زیادہ ہوتی ہے۔اس کے بالمقابل ایسے خوشحال
لوگ تو بہت کم ہوا کرتے ہیں جو اپنی ہر خواہش پوری کر سکیں۔دراصل ہر خواہش کی
تسکین ویسے بھی ممکن نہیں کیونکہ دولت کے ساتھ ساتھ خواہشات بھی بڑھتی چلی جاتی
ہیں اس لئے امیر ترین لوگوں کے بھی سب خواب پورے نہیں ہو سکتے۔عین ممکن ہے
102

تکتے
کہ وہ بھی حسرتوں اور محرومیوں کی آگ میں جل رہے ہوں لیکن غرباء کی حالت تو
بہت ہی ابتر ہوتی ہے۔زندگی کی بنیادی سہولتیں حاصل کرنا بھی ان کی پہنچ سے باہر
ہوتا ہے کجا یہ کہ وہ امراء کی سی عیاشی کے متحمل ہوسکیں۔ٹی وی اور اخبارات وغیرہ
میں جب اس قسم کی شاہانہ زندگی کی جھلکیاں دکھائی جاتی ہیں تو یہی غرباء ہیں جن کے
احساسات مجروح ہوتے ہیں اور جن کی آرزوؤں کا دم گھٹنے لگتا ہے۔یہ غریب لوگ
اپنے بوسیدہ مکانوں میں بیٹھے ہر روز عالی شان گھروں، شاندار باغات، پرتعیش
کاروں، ہیلی کا پڑوں، ذاتی جہازوں، نوکروں اور خدمتگاروں کی فوج کو حیرت اور
رہتے ہیں۔جب یہ غریب لوگ ہالی وڈ اور بیورلے ہلز
(Beverley Hills) کا طرز زندگی ، ناچ گانے اور رقص و سرود کی محفلیں، دھوم
دهام۔سے منعقد ہونے والی تقریبات یا قمار خانوں میں زندگی کے رنگ ڈھنگ
دیکھتے ہیں تو ان کے دل حسرتوں اور محرومیوں کی آماجگاہ بنتے چلے جاتے ہیں۔وہ
سراب جن کی منظرکشی ٹی وی ڈراموں میں کی جاتی ہے غریبوں کے خواب بن جاتے
ہیں کیونکہ ٹی وی اور اس کے ڈرامے ہی تو ہیں جو یہ بے بس اور بیچارے لوگ دیکھ
سکتے ہیں۔دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ امیر ترین لوگوں میں سے بھی صرف گنتی کے
چند لوگ ہی ہیں جو اس جنت ارضی کو حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن یہ غریب لوگ
عیش وعشرت کے یہ مناظر دیکھ کر اپنے فلاکت زدہ ماحول سے ہی بددل ہو جاتے
ہیں۔اپنے گھروں میں ان کے لئے کوئی کشش باقی نہیں رہتی۔ایک طرف وہ اعلیٰ
تہذیب و تمدن سے محروم ہوتے ہیں اور دوسری طرف دن رات سنہری خوابوں میں
کھوئے رہتے ہیں۔اور یوں ان کی اپنی زندگی کے حقائق بے معنی ہوتے چلے جاتے
ہیں۔بے سود لذتوں اور پر فریب خوابوں پر تعمیر ہونے والے معاشرہ کا انجام کار حاصل
یہی ہے۔گھر میں امن وسکون اور ایک دوسرے کے لئے محبت و اخلاص کی گرمجوشی
103

رفتہ رفتہ ایک سراب بن کر رہ جاتی ہے۔پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ایسے لوگ یہ بھی
نہیں جانتے کہ وہ کس کی خاطر زندگی بسر کریں اور کس امید پر زندگی کے ماہ و سال
کاٹیں۔اب اگر ہم نے ان پیارے گھروں کو پھر سے قائم کرنا ہے جو کبھی پہلے ہوا کرتے
تھے، اس باہمی اعتماد کو بحال کرنا ہے جو گھر کے افراد کو یک جان کر دیتا ہے اور اس
اعتبار کو قائم کرنا ہے جو باہمی امن وسکون اور محبت کو جنم دیتا ہے تو اس کے لئے کئی
اقدامات کرنے پڑیں گے۔مگر شاید اب دیر ہو چکی ہے اور پانی سر سے گزر چکا ہے۔اس ضمن میں اسلام کا پیغام بڑا واضح ہے۔اسلام خاندانی نظام کی حفاظت یا جہاں
کہیں بھی یہ نظام ٹوٹ کر بکھر چکا ہو اسے از سر نو قائم کرنے کے لئے واضح پروگرام
رکھتا ہے۔اسلام کے نزدیک زندگی کے ہر دائرہ میں نظم و ضبط کو سکھانے کے لئے
ضروری ہے کہ سمجھ بوجھ ، حکمت و دانائی اور محکم ایمان و اعتقاد کو کام میں لایا جائے
اور معاشرہ میں پائے جانے والے عدم توازن کو دور کیا جائے۔پردہ اور اس کی حقیقت
اسلام میں پردہ کے معاشرتی نظام کو مغرب میں لوگوں نے بالکل غلط سمجھا ہے۔ان کے نزدیک اس طرح مردوں اور عورتوں میں ایک جنسی امتیاز روا رکھا گیا ہے۔غلط فہمی ایک حد تک عالم اسلام میں اسلام کی اصل تعلیم پر غلط رنگ میں عمل پیرا
ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔اس غلط فہمی کی دوسری وجہ مغربی ذرائع ابلاغ کا
منفی کردار ہے جنکی یہ عادت بن چکی ہے کہ جہاں کہیں کوئی بدعملی اور بدکرداری
دکھائی دی اسے فوراً اسلام کی طرف منسوب کر دیا۔حالانکہ کسی یہودی، عیسائی، بدھ یا
ہندو کے غلط کردار کو اس کے مذہب کی طرف کبھی منسوب نہیں کیا جاتا۔104

اسلام میں پردہ کا حکم زمانہ جاہلیت کی کسی تنگ نظری کی پیداوار نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ پردہ کا رواج یا عورتوں اور مردوں کے آزادانہ میل جول کا رجحان
زمانہ کی ترقی یا پسماندگی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔تاریخ عالم میں ہمیشہ سے ایسا ہوتا
آیا ہے کہ معاشرتی تمدن کی ناؤ مذہبی یا سماجی لہروں کے مدوجزر کے ساتھ ساتھ آگے
بڑھتی رہی ہے۔آزادی نسواں کا تصور بھی کوئی ایسا رجحان نہیں ہے جو رفتہ رفتہ پیدا ہوا ہو۔اس
امر کی قوی شہادتیں موجود ہیں کہ بہت قدیم زمانوں میں بھی اور ماضی قریب میں بھی دنیا
کے مختلف خطوں میں طبقہ نسواں معاشرہ میں بہت طاقتور اور غالب حیثیت کا مالک رہا
ہے۔اسی طرح مردوں اور عورتوں کا آزادانہ اختلاط ہرگز کوئی نئی اور عجیب بات نہیں
ہے۔تہذیبیں دنیا میں ابھرتی اور مٹتی رہتی ہیں۔انسانی عادات و اطوار اور فیشن بھی آئے
دن بدلتے رہتے ہیں۔نہ جانے کتنے ہی سماجی رجحانات نت نئے تجربات میں سے گزر
کر بنتے ہیں اور بگڑتے رہتے ہیں اور تہذیب انسانی ہر آن ایک نیا منظر پیش کرتی رہی
ہے۔یہ کوئی ایسا دائگی اور مستقل رجحان نہیں جس سے ہم یہ حتمی نتیجہ نکال سکیں کہ انسانی
تاریخ نے ہمیشہ ایک باپردہ معاشرہ سے مخلوط معاشرہ کی سمت میں ہی سفر کیا ہے یا عورتیں
چادر اور چار دیواری کی قید سے آزادی نسواں کی منزل کی طرف بڑھتی رہی ہیں۔حقوق نسواں کے ایک نئے دور کا آغاز
یہاں مناسب ہوگا کہ ہم تاریخ عرب کے اس تاریک دور کا جائزہ لیں جس میں
اسلام کا ظہور ہوا۔مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق اسلام کا پیغام وحی الہی پر مبنی تھا۔اس کے برعکس غیر مسلموں کے نزدیک یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خود ساختہ تعلیم
105

تھی۔مذہبی علماء کا اس کے متعلق جو بھی نظریہ ہو یہ امر واقعہ ہے کہ پردہ کے متعلق
اسلام کی تعلیم کا عربوں کے مروجہ طریق سے دور کا بھی تعلق نہیں۔اسلام کے ظہور
کے وقت عرب معاشرہ عورتوں کے متعلق بہت متضاد رویوں کا حامل تھا۔ایک طرف
جنسی آزادی اور عورتوں اور مردوں کا آزادانہ میل جول تھا جبکہ شراب عورت اور
گانے بجانے کا جنون اس معاشرہ کی نمایاں خصوصیات تھیں اور دوسری جانب لڑکی کی
پیدائش کو سخت بے عزتی اور شرم کا باعث سمجھا جاتا تھا۔بعض عرب لوگوں نے فخر سے
بیان کیا ہے کہ انہوں نے اس ذلت سے بچنے کے لئے اپنی نوزائیدہ بیٹیوں کو زندہ
درگور کر دیا۔عورت کی حیثیت جائیداد منقولہ سے بڑھ کر نہیں تھی۔اسے یہ حق حاصل نہیں تھا
کہ وہ اپنے خاوند یا باپ یا خاندان کے کسی دوسرے فرد سے اختلاف کر سکے۔ا
بے شک اس عام روش سے ہٹ کر استثنائی مثالیں بھی ملتی ہیں۔کبھی کبھار ایسا بھی
ہوتا تھا کہ شاندار قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والی عورت اپنے قبیلہ میں ایک نمایاں مقام
حاصل کر لے۔اسلام نے اس ساری معاشرتی صورت حال
کو یکسر تبدیل کر دیا اور یہ
تبدیلی کسی معاشرتی کشیدگی اور تناؤ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والا طبعی رد عمل نہیں تھا
بلکہ اسلام نے حکم اور عدل کے طور پر نئی اقدار دنیا میں قائم فرما ئیں۔ایک نیا
سماجی نظام بذریعہ وحی الہی عطا کیا گیا۔یہ نیا نظام ان محرکات کا مرہون منت نہیں تھا
جو عموماً معاشرہ کی تشکیل کیا کرتے ہیں۔پردہ کی تعلیم کے نتیجہ میں جنسی بے راہ روی فوری طور پر رک گئی۔مرد اور عورت
کے تعلقات کو ایک ایسے نظام کا پابند بنا دیا گیا جو پائیدار اور اخلاقی اصولوں پر مبنی
تھا۔اس کے ساتھ ساتھ عورت کے مقام اور مرتبہ کو اتنا بلند کر دیا گیا کہ یہ ممکن ہی نہ
رہا کہ کوئی اسے بے بس اور بے جان مخلوق سمجھ کر اس سے اشیائے صرف کا سا سلوک
106

کرے۔زندگی کے تمام معاملات میں اسے مردوں کے مساوی حقوق عطا کئے گئے۔اسلام سے پہلے عورتیں وراثت میں تقسیم ہوا کرتی تھیں مگر اب عورت نہ صرف اپنے
باپ کی جائیداد کی وارث ہو سکتی تھی بلکہ اپنے خاوند بچوں اور دیگر رشتہ داروں کی
جائیداد کی شرعاً وارث قرار دی گئی۔اب وہ دلیری کے ساتھ اپنے خاوند کی رائے
سے اختلاف کر سکتی تھی۔بے خوف و خطر اس سے بحث کر سکتی تھی اور اسے اپنی رائے
پر قائم رہنے کا پورا حق حاصل تھا۔اب صرف عورت ہی کو طلاق نہیں دی جا سکتی تھی
بلکہ عورت چاہے تو وہ مرد کو طلاق دے سکتی تھی۔عورت کو بحیثیت ماں اسلام نے جس
تعظیم و تکریم کا مستحق ٹھہرایا ہے دنیا کے دوسرے معاشروں میں اس کی مثال ملنی محال
ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات تھی جس نے
حقوق نسواں کے قیام کے لئے وحی الہی کے ماتحت یہ اعلان فرمایا۔"
66
” تمہاری جنت تمہاری ماؤں کے قدموں تلے ہے
اس ارشاد میں آپ نے صرف اس جنت ہی کے وعدہ کا ذکر نہیں فرمایا جو آئندہ
زندگی میں پورا ہوگا بلکہ ایک ایسی معاشرتی جنت کا ذکر بھی کیا ہے جس کا وعدہ ان
لوگوں سے ہے جو اپنی ماؤں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام سے پیش آتے ہیں اور
انہیں ہر ممکن راحت اور آرام پہنچانے کے لئے کوشش کرتے رہتے ہیں۔پردہ سے متعلق اسلامی تعلیم کو اسی سیاق و سباق میں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اسلام یہ تعلیم اس لئے نہیں دیتا کہ مرد کو عورت پر کوئی مزعومہ برتری یا فوقیت حاصل
ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے یہ تعلیم اس لئے دی ہے تا کہ گھر یعنی چادر اور چار دیواری کا
تقدس قائم ہو خاوند بیوی کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا پروان چڑھے اور طبعی
خواہشات اور جذبات کو اعتدال پر لایا جائے اور انہیں معاشرہ میں یوں بے لگام نہ
چھوڑ دیا جائے کہ وہ ایک خوفناک عفریت بن کر رہ جائیں بلکہ انہیں اس طرح قابو
107

میں لایا جائے جس سے وہ فطرت کی دیگر منظم قوتوں کی طرح ایک تعمیری کردار ادا
کرسکیں۔پردہ کی اس اسلامی تعلیم کے متعلق بڑی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔اسے ایک
ایسی پابندی تصور کیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں خواتین زندگی کے جملہ شعبوں میں
بھر پور شمولیت سے محروم ہو جائیں۔حالانکہ یہ بات ہرگز ہرگز درست نہیں ہے۔پردہ
کے اسلامی تصور کو سمجھنے کے لئے اس کے مقصد کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔پردہ کا
مقصد یہ ہے کہ عورت کی عزت اور عصمت کے تقدس کی حفاظت کی جائے اور معاشرہ
میں اس کے احترام کو قائم کیا جائے۔پردہ ان خطرات کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے
جن سے عورت کی عزت و عصمت پر حرف آ سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرہ
میں نامحرم مرد اور عورت کے آزادانہ میل جول اور تعلقات اور معاشقوں کی سختی سے
حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔مرد اور عورت کو نہ صرف بدنظری سے روکا گیا ہے بلکہ ایسے تمام
مناظر کو دیکھنے اور جسمانی قرب بلکہ لمس تک سے منع کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں
ایسے منہ زور جذبات برانگیختہ ہو جائیں جن پر قابو پانا عام انسان کے بس میں نہ ہو۔عورتوں سے یہ توقع کی گئی ہے کہ وہ اپنے جسم کو عمدگی کے ساتھ ڈھانپ کر رکھیں گی۔انہیں یہ نصیحت کی گئی ہے کہ وہ ایسا انداز اور ایسا رنگ ڈھنگ اختیار نہ کریں جس کے
نتیجہ میں کسی آوارہ مزاج مرد کو بری نظر سے دیکھنے کا موقع مل سکے۔بناؤ سنگھار کرنا
اور زیورات پہنا ممنوع نہیں ہے لیکن گھر سے باہر نامحرم مردوں کی توجہ حاصل کرنے
کے لئے زیب و زینت اختیار کرنا درست نہیں ہے۔ہم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں موجودہ معاشرتی مزاج اور اطوار کے
لحاظ سے یہ تعلیم سخت دکھائی دیتی ہے۔اس میں بہت سی پابندیاں ہیں اور بظاہر یہ بے
رنگ اور بے کیف سی نظر آتی ہے تاہم اسلام کے سارے سماجی نظام کے بنظر غائر مطالعہ
108

۔سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ رائے جلدی میں قائم کی گئی ہے اور اس میں سطحیت پائی جاتی
ہے۔ضروری ہے کہ پردہ کی تعلیم کو اسلام کے پیش کردہ مجموعی اخلاقی نظام اور سماجی
ماحول کا ایک لازمی جزو سمجھا جائے جس سے الگ کر کے اسے سمجھا ہی نہیں جاسکتا۔اسلام کے سماجی نظام میں عورتوں کا کردار محلات میں رکھی جانے والی لونڈیوں کا
سانہیں ہے۔نہ ہی عورت کو گھر کی چاردیواری میں مقید کیا گیا ہے اور نہ اسے ترقی اور
علم کی روشنی سے محروم رکھا گیا ہے۔اسلام کے سماجی نظام کی یہ بھیانک تصویر دراصل
اسلام کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی بنائی ہوئی ہے یا پھر اسے ان ملاؤں کی طرف
منسوب کیا جا سکتا ہے جو اسلامی طرز حیات کو سمجھنے کی استعداد ہی نہیں رکھتے۔ایک بات تو طے ہے کہ اسلام یہ اجازت نہیں دے سکتا کہ عورت کو کھلونا سمجھ کر
اس کا استحصال کیا جائے اور وہ مرد کی ہوس کا نشانہ بنتی رہے۔اسلام عورت کے متعلق
ایسا تو ہین آمیز طرز عمل روا ر کھنے کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔کیا یہ انتہائی ظلم نہیں کہ چونکہ معاشرہ کا مزاج تقاضا کرتا ہے اس لئے یہ ضروری
سمجھا جائے کہ عورت اپنے آپ کو بنا سنوار کر رکھے اور پرکشش نظر آنے کی کوشش
کرتی رہے۔عورت کے ساتھ آج یہ ظلم ہو رہا ہے۔ہر وقت نسوانی حسن کی نمائش کی
جاتی ہے۔کھانے پینے کی کوئی چیز روزمرہ کی اشیائے صرف مثلاً واشنگ پاؤڈر وغیرہ
تک کو فروخت کرنے کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اشتہار میں عورت کی چہرہ نمائی کی
گئی ہو۔دوسری طرف زندگی کے مصنوعی ٹھاٹ باٹ کو یوں پیش کیا جاتا ہے جیسے اس
کے بغیر عورت کے خوابوں کی تعبیر ممکن ہی نہ ہو۔ایسا معاشرہ کبھی زیادہ دیر تک
متوازن اور صحت مند نہیں رہ سکتا۔اسلامی تعلیم کے مطابق خواہ کچھ بھی ہو عورت کو
استحصال سے بہر حال آزادی ملنی چاہئے۔اسے اس بات سے نجات ملنی چاہئے کہ وہ
مرد کے لئے محض حصول لذت کا ذریعہ بنی رہے۔اس کے پاس خود اپنے لئے کچھ
109

·

آج 10 میں سے 10 باقی