معاشرتی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 5
فارغ وقت ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھر اور آنے والی نسلوں سے متعلق اپنی
ذمہ داریاں ادا کر سکے۔عورتوں کے لئے مساوی حقوق
آج کل آزادی نسواں اور حقوق نسواں وغیرہ کا بہت چرچا ہے۔اسلام اس کے
متعلق ایک ایسا جامع اور بنیادی اصول بیان کرتا ہے جو اس مسئلہ کے تمام ممکنہ
پہلوؤں پر حاوی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔280
وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ، وَاللَّهُ عَزِيزٌ
حکیم
(سورۃ البقره آیت ۲۲۹)
ترجمہ۔اور ان (عورتوں) کا دستور کے مطابق ( مردوں پر ) اتنا ہی حق
ہے جتنا (مردوں کا) ان پر ہے۔حالانکہ مردوں کو ان پر ایک قسم کی
فوقیت بھی ہے۔اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔قرآن کریم ایک اور آیت میں فرماتا ہے:
الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا
مِنْ أَمْوَالِهم
(سورۃ النساء آیت ۳۵)
ترجمہ۔مرد عورتوں پر نگران ہیں اس فضیلت کی وجہ سے جو اللہ نے ان
میں سے بعض کو بعض پر بخشی ہے۔اور اس وجہ سے بھی کہ وہ اپنے اموال
(ان پر ) خرچ کرتے ہیں۔اس آیت میں عربی لفظ قوام کے معنی نگر ان کے ہیں جو اپنے زیر نگرانی افراد کو
صحیح رستہ پر چلانے کا ذمہ دار ہو۔لیکن دقیا نوسی ذہنیت رکھنے والے علماء لفظ قوام
110
سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں اور اس امر کا دعویٰ کرتے ہیں کہ مردوں کو عورتوں پر برتری
حاصل ہے۔حالانکہ اس آیت میں مردوں کی صرف اس فضیلت کا ذکر ہے جو ایک
کمانے والے کو اپنے زیر کفالت فرد پر حاصل ہوتی ہے۔اس لحاظ سے ایک نگران
اور سر پرست اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت افراد کی بہتر رنگ میں
اخلاقی تربیت کرے۔جہاں تک بنیادی انسانی حقوق کا سوال ہے اس آیت میں ہرگز یہ بیان نہیں کیا
گیا کہ عورتیں مردوں کے برابر نہیں ہیں نہ ہی اس میں مردوں کی عورتوں پر برتری کا
ذکر ہے۔البتہ آیت کے آخری حصہ میں مردوں کی اس فضیلت کا ذکر ہے جو بحیثیت
نگران انہیں حاصل ہے۔اس سے یہ بات کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ عورتوں
اور مردوں کے بنیادی حقوق بالکل مساوی ہیں۔اس لحاظ سے اس آیت میں مذکور
عربی حرف و کا ترجمہ اس حقیقت کے باوجود کہ “ یا ” جبکہ ہوگا۔اس سیاق و سباق
میں یہی درست ترجمہ ہے۔تعدد ازدواج
مغرب میں اسلام کے موضوع پر بات کی جائے تو اکثر اوقات یہ سوال پوچھا
جاتا ہے کہ کیا اسلام چار شادیاں کرنے اور بیک وقت چار بیویاں رکھنے کی اجازت
دیتا ہے۔مجھے مغربی دنیا میں جلسوں اور چوٹی کے دانشوروں سے خطاب کرنے کا
موقع ملتا رہتا ہے۔بہت کم ایسے مواقع مجھے یاد ہیں جب کہ اس قسم کا سوال نہ اٹھایا
گیا ہو۔بارہا ایسا ہوا کہ کوئی نہ کوئی خاتون بڑے معذرت خواہانہ انداز میں اور بڑی
معصومیت سے یہ سوال دہرایا کرتی ہیں کہ کیا واقعی اسلام چار شادیوں کی اجازت
111
دیتا ہے۔جہاں تک اس سوال کے جواب کا تعلق ہے تو یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں
اور غالباً اسلام کا یہی ایک پہلو ہے جس سے اہل مغرب کی بہت بڑی تعداد آشنا
ہے۔اسلام کے جس دوسرے پہلو سے مغرب میں لوگ آگاہ ہیں وہ دہشت گردی
ہے۔حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے دُور کا بھی تعلق نہیں ہے۔(ملاحظہ ہو مقرر کی کتاب ”مذہب کے نام پر خون)۔ہے۔مذکورہ بالا سوال اس رنگ میں بھی پوچھا جاتا ہے کہ مرد اور عورت کے درمیان یہ
کیسی مساوات ہے جو اسلام پیش کرتا ہے کہ مرد کو چار بیویوں کی اجازت ہے جبکہ
عورت صرف ایک خاوند کر سکتی ہے۔میرا خیال ہے کہ ایسے سوالات اسلام کے متعلق
وہ سارا اچھا تاثر زائل کرنے کے لئے پوچھے جاتے ہیں جو میں اس مجلس میں قائم
کرتا ہوں۔نسبتا کم رسمی محفلوں میں جہاں شائستگی اور آداب کا زیادہ خیال نہیں رکھا
جاتا وہاں یہ سوال استفسار کی بجائے تمسخر اور استہزاء کا رنگ اختیار کر لیتا ہے۔بہت
عرصہ پہلے کی بات ہے جب میں لندن یونیورسٹی کے سکول آف اور پیٹل اینڈ
افریقن سٹڈیز میں پڑھتا تھا وہاں ایک پاکستانی طالب علم کا اس کے انگریز ساتھی نے
یہی سوال پوچھ پوچھ کر ناک میں دم کر رکھا تھا۔وہ ہر بار ایک قہقہہ لگا کر یہ سوال
پوچھتا تھا۔مجھے یاد ہے جب ایک مرتبہ اس پاکستانی طالب علم کو بہت ہی دق کیا گیا
تو اچانک اس نے پلٹ کر جواب دیا کہ تم ہماری چار ماؤں کے ہونے پر اعتراض
کرتے ہو جبکہ تمہارے اپنے چار چار باپ ہوتے ہیں۔اس مفہوم کو ادا کرنے کے
لئے اس نے کمال ذہانت سے Forefathers کا لفظ استعمال کیا یعنی آباؤ اجداد۔بولنے میں یہ لفظ ذو معنی ہے کیونکہ اس سے مراد Fourfathers یعنی چار باپ بھی
لیا جا سکتا ہے۔پس اس طرح اس نے اپنے مدمقابل کو ایسی زک پہنچائی کہ اس
انگریز کی ظاہری جیت ہار سے بدل گئی۔112
بظاہر یہ ایک لطیفہ نظر آتا ہے لیکن غور سے دیکھا جائے تو محض لطیفہ ہی نہیں بلکہ
بعض حقائق کو خوب بے نقاب بھی کرتا ہے۔یہ لطیفہ ایک افسوس ناک معاشرتی
صورت حال کا آئینہ دار ہے۔اس کے ذریعہ ہم اسلام کے انداز فکر اور جدید معاشرہ
کی سوچ کے مابین موازنہ کر سکتے ہیں۔صرف بے فکرے طلباء کی مجالس ہی نہیں بلکہ
بڑے سنجیدہ مزاج اور معزز لوگوں کا بھی یہ وطیرہ ہے کہ وہ تمسخر کے ساتھ اس اسلامی
حکم کے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا کرتے ہیں اور اسے کوئی غیر شائستہ اور
دل آزار بات نہیں سمجھتے۔کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ مجھے فرینکفورٹ کے ایک
سینئر جج صاحب کا ایک خط موصول ہوا۔میں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔بہت
دانا، کھلے ذہن کے مالک، شائستہ اور اہم آدمی ہیں۔انہوں نے اپنے خط میں اسلام
میں تعدد ازدواج کی محدود اجازت پر اعتراض کیا اور وہ بھی اپنی بات کو ایک
بھونڈے مذاق کے ذریعہ واضح کرنے کی خواہش کو دبا نہیں سکے۔یا ممکن ہے یہ محض
میرا تاثر ہو۔بہر حال ایک لمحہ کے لئے مجھے خیال آیا کہ میں بھی ان کے مذاق کا
جواب Forefathers والے لطیفہ کے ساتھ دوں لیکن الحمد للہ کہ مجھے صحیح فیصلہ کی
توفیق ملی اور میں نے ایسا نہیں کیا۔جو مختصر جواب میں نے انہیں ارسال کیا وہ یہ تھا
کہ اول تو اسلام میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی یہ اجازت عام نہیں ہے بلکہ
بعض مخصوص حالات سے تعلق رکھتی ہے جب معاشرہ کی صحت اور عورتوں کے حقوق
ہر دو کی حفاظت کے لئے اس اجازت کا استعمال ضروری ہو جائے۔دوم یہ کہ
قرآن کریم ایک معقولی اور منطقی کتاب ہے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ یہ مسلمانوں کو کسی ایسی
بات پر عمل کرنے کی ہدایت کرے جس پر عمل ناممکن ہو۔اللہ تعالیٰ نے مردوں اور
عورتوں کو کم و بیش مساوی تعداد میں پیدا کیا ہے۔پس کیسے ممکن ہے کہ اسلام جیسا
معقول مذہب جو بار بار اس امر پر زور دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قول اور اس کے فعل
113
میں کوئی تضاد نہیں ہے ایک ایسی تعلیم دے جو واضح طور پر غیر فطری اور غیر حقیقی ہو۔ایک ایسی تعلیم جس پر اگر عمل کی کوشش کی جائے تو توازن خطرناک حد تک بگڑ جائے
گا اور ایسی مشکلات اور مایوسیاں پیدا ہوں گی جنکا کوئی حل نہیں ہوگا۔ایک ایسے
چھوٹے سے ملک کا تصور کریں جس میں شادی کے قابل مردوں کی تعداد دس لاکھ
ہے اور کم و بیش اتنی ہی عورتیں ہیں جو شادی کے قابل ہیں۔اگر تعدد ازدواج کی اس
اجازت کو ایسا حکم سمجھا جائے جس پر حرف بحرف عمل کرنا ضروری ہو تو صرف دو لاکھ
پچاس ہزار مرد دس لاکھ عورتوں سے شادی کر لیں گے اور سات لاکھ پچاس ہزار مرد
بن بیا ہے رہ جائیں گے۔حالانکہ دنیا کے سب مذاہب سے زیادہ اسلام تمام مردوں
اور عورتوں پر زور دیتا ہے کہ وہ شادی کریں۔قرآن کریم کے نزدیک میاں بیوی کا
تعلق محبت کے فطری جذبہ پر مبنی ہوتا ہے اور دونوں کے لئے تسکین اور طمانیت کا
سامان مہیا کرتا ہے۔فرمایا:
وَالْمُحْصَنَتُ مِنَ الْمُؤْمِتِ وَالْمُحْصَنَتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ إِذَا
ہو وہ وس و وہ وہ وہ
اتيتموهن أجورهن محصِنِينَ غَيْر مسفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِي أَخْدَان
(سورۃ المائدہ آیت ۶)
ترجمہ۔اور پاکباز مومن عورتیں اور ان لوگوں میں سے پاکباز عورتیں
بھی جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تمہارے لئے حلال ہیں جبکہ تم انہیں
نکاح میں لاتے ہوئے ان کے حق مہر ادا کرو نہ کہ بدکاری کے مرتکب
بنتے ہوئے اور نہ ہی پوشیدہ دوست بناتے ہوئے۔اس کے ساتھ ساتھ قرآن کریم تجرد کی زندگی بسر کرنے کے نظریہ کو رد کرتا ہے
اور اسے انسانوں کا خود ساختہ دستور یا رواج قرار دیتا ہے (مثال کے طور
ملاحظہ ہو سورۃ الحدید آیت (۲۸) دنیا سے اپنے آپ کو الگ تھلگ کر لینے سے کچھ بھی
114
تو حاصل نہیں ہو سکتا۔نہ ہی فطری خواہشات کا انکار کر کے خود کو سزا دینے کا کوئی مفید
-Ch
نتیجہ نکل سکتا ہے۔در حقیقت اسلام کا ازدواجی نظام بہت مضبوط بنیادوں پر استوار کیا گیا ہے۔وقت کی کمی کے باعث یہ ممکن نہیں کہ اصل موضوع سے ہٹ کر ان امور پر بات کی
جائے کہ جیون ساتھی کے انتخاب سے متعلق اسلامی تقاضے کیا ہیں اور دیگر متعلقہ امور
مثلاً طلاق کے قواعد وضوابط کیا ہیں اور ایسے مسائل کا اسلام کیا حل تجویز کرتا ہے؟
اب ہم تعدد ازدواج کے مضمون کی طرف واپس آتے ہیں۔قرآن کریم کے
مطالعہ سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ تعدد ازدواج سے متعلق آیات کے پس منظر
میں زمانہ جنگ کے بعد کے مخصوص حالات کا ذکر ہو رہا ہے۔جنگ کے بعد بہت سے
یتیم بچے اور جوان بیوائیں باقی رہ جاتی ہیں۔مردوں اور عورتوں کی آبادی کا
تناسب بگڑ جاتا ہے۔دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی بھی ایک ایسی ہی صورت حال
سے دوچار تھا جس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مشکلات کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔زندگی بھر ایک وقت میں ایک ہی شادی کرنے کی عیسائیت کی سخت تعلیم اس مسئلہ کا
حل پیش کرنے سے قاصر تھی۔جرمنی میں چونکہ اسلام غالب اکثریت کا مذہب نہیں تھا
اس لئے وہاں کے باشندوں کو آبادی کے اس عدم تناسب کے بد نتائج بھگتنے پڑے۔بہت بڑی تعداد میں کنواری لڑکیاں اور جوان بیوہ عورتیں ایسی تھیں کہ مایوسیاں جن کا
مقدر بن گئیں۔شادی ان کے لئے ایک ایسا خواب بن کر رہ گئی جس کی تعبیر ڈھونڈنے
سے بھی نہیں ملتی تھی۔براعظم یورپ میں اتنے وسیع پیمانے پر صرف جرمنی ہی ان
خطر ناک معاشرتی مسائل سے دوچار نہیں ہوا بلکہ جنگ کے بعد آنے والا اخلاقی تنزل
اور جنسی بے راہ روی کا سیلاب سارے مغربی معاشرے کو بہا کر لے گیا۔ان برائیوں
کے پھیلنے کی وجہ مردوں اور عورتوں کی آبادی کا عدم تناسب بھی تھا۔115
ہر غیر متعصب شخص بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ ایسے تمام مسائل کا حل یہی ہے کہ
مردوں کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت دی جائے۔یہ حل مردوں کی
جنسی خواہشات کی تسکین کی خاطر تجویز نہیں کیا گیا ہے بلکہ عورتوں کی ایک بڑی تعداد
کے فطری انسانی تقاضوں کو پورا کرنا ہی اس کا اصل مقصد ہے۔اگر اس انتہائی معقول
اور حقیقت پسندانہ حل کو مسترد کر دیا جائے تو پھر معاشرہ کیلئے یہی ایک متبادل راستہ رہ
جاتا ہے کہ وہ تیزی سے بگاڑ اور بے راہ روی کا شکار ہو جائے اور قعر مذلت میں گرتا
چلا جائے۔افسوس صد افسوس کہ مغرب یہی راستہ اختیار کر چکا ہے۔۔اگر آپ زیادہ حقیقت پسندی سے اور غیر جذباتی ہو کر ایک بار پھر ان دو
راستوں کا جائزہ لیں تو یقیناً یہ حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی کہ تعدد ازدواج
مردوزن میں مساوات کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک بھاری ذمہ داری اٹھانے یا نہ
اٹھانے کا سوال ہے۔یاد رہے کہ اسلام ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت
صرف اس شرط پر دیتا ہے کہ مرد پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ مشکل چیلنج قبول کرے
کہ وہ دوسری تیسری یا چوتھی بیوی کے ساتھ پورے انصاف سے کام لے گا اور
مساوی سلوک کرے گا۔قرآن کریم اس کے متعلق فرماتا ہے۔- واس
10-
وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتمى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى
وَتُلْكَ وَ رُبع = فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى
( سورة النساء آیت ۴)
أَلَّا تَعُولُوا
ترجمہ۔اور اگر تم ڈرو کہ تم یتامیٰ کے بارہ میں انصاف نہیں کر سکو گے تو
عورتوں میں سے جو تمہیں پسند آ ئیں ان سے نکاح کرو۔دو دو اور تین
تین اور چار چار۔لیکن اگر تمہیں خوف ہو کہ تم انصاف نہیں کر سکو گے تو
پھر صرف ایک (کافی ہے ) یا وہ جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک
ہوئے۔یہ ( طریق) قریب تر ہے کہ تم نا انصافی سے بچو۔116
تعدد ازدواج کے مقابل پر ایک ہی متبادل راستہ رہ جاتا ہے جو اتنا مکروہ اور
بدصورت ہے کہ اس کے تصور ہی سے رونگٹے کھڑے ہونے لگتے ہیں۔ایک ایسے
معاشرہ میں جس پر مذہب کا گہرا اثر نہ ہو وہاں تو صورت حال اور بھی گھمبیر ہو جاتی
ہے۔غیر شادی شدہ عورتوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو آپ کس منہ سے مورد الزام
ٹھہرا سکیں گے جب وہ مردوں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کریں گی۔عورتیں
بھی آخر انسان ہیں۔ان کے بھی جذبات ہیں۔ان کی بھی خواہشات ہیں جو تشنہ رہ
گئی ہیں۔خصوصاً جنگ کے نتیجہ میں ہونے والے گہرے نفسیاتی اور جذباتی صدمات
کی وجہ سے کسی شریک حیات کے سہارے کی ضرورت تو اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ان
حالات میں شادی سے ملنے والے گھر اور تحفظ کے بغیر زندگی بالکل ویران ہو کر رہ
جاتی ہے۔زندگی کا کوئی ساتھی نہ ہو اور نہ ہی اولاد کی کوئی توقع ہو تو ایسے لوگوں کا
مستقبل بھی ان کے حال کی طرح ایک تاریک خلا بن کر رہ جاتا ہے۔اگر تنہائی کی ماری ہوئی ایسی عورتیں کسی قدر قربانی کر کے اور کچھ لو کچھ دو“ کے
اصول پر چلتے ہوئے جائز اور قانونی طور پر گھر نہیں بسا سکتیں اور معاشرتی نظام کا حصہ
نہیں بن سکتیں تو یہ صورت حال بھی معاشرہ کے امن کے لئے بے حد تباہ کن ثابت
ہوگی۔ایسی عورتیں کسی نہ کسی طریقہ سے شادی شدہ عورتوں کے خاوندوں کے ساتھ
ناجائز تعلقات قائم کریں گی اور اس کا نتیجہ لازماً بہت برا ہوگا۔شادی شدہ عورتوں
کا اپنے خاوندوں پر سے اعتبار اٹھ جائے گا۔شکوک وشبہات جنم لیں گے۔میاں اور
بیوی کے باہمی اعتماد میں کمی سے کئی گھروں کی بنیادیں متزلزل ہو جائیں گی۔بے
وفا مرد جب ایک احساس جرم کے ساتھ زندگی گزاریں گے تو اس سے مزید نفسیاتی
پیچیدگیاں پیدا ہونگی اور جرائم کا رجحان بڑھے گا۔سب سے بڑھ کر یہ کہ محبت اور
وفا کے آبگینے چکنا چور ہو جائیں گے۔پیار کی رعنائیاں مٹ جائیں گی۔سچے جذبے
117
مفقود ہو جائیں گے اور سفلی جذبات کے وقتی ابال باقی رہ جائیں گے۔جو لوگ زندگی کے ہر شعبہ میں مرد اور عورت کے درمیان مساوات کی بات کرتے
ہیں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ جہاں مرد اور عورت خلقی طور پر مختلف ہیں وہاں ان میں
مساوات کا سوال ہی بے معنی ہے۔مثلاً بچے پیدا کرنے کا کام صرف عورت ہی کر سکتی
ہے۔نو ماہ سے زائد عرصہ تک نسل انسانی کے بیج کو صرف عورت ہی اپنے پیٹ میں رکھ
کر اس کی پرورش کر سکتی ہے۔عورت ہی ہے جو شیر خوارگی اور بچپن کے ابتدائی دور
میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کا فریضہ سرانجام دے سکتی ہے جبکہ کوئی مرد یہ کام نہیں کر
سکتا۔یہ عورتیں ہی ہیں جو انتہائی قریبی خونی رشتہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کے
ساتھ مردوں کی نسبت کہیں زیادہ گہرا اور مضبوط نفسیاتی تعلق استوار کرتی ہیں۔اگر کوئی معاشرتی اور اقتصادی نظام عورت اور مرد کے درمیان اس خلقی فرق کو
مدنظر نہیں رکھتا اور اس فرق کے باعث معاشرہ میں عورت اور مرد کے اپنے اپنے
مخصوص کردار کو نظر انداز کرتا ہے تو ایسا نظام ایک صحتمند سماجی اور اقتصادی توازن کے
پیدا کرنے میں لازماً نا کام ہو جائے گا۔عورت اور مرد کی جسمانی ساخت میں فرق ہی
وہ بنیاد ہے جس کے نتیجہ میں اسلام نے دونوں کے لئے ان کے مناسب حال الگ
الگ دائرہ کار مقرر کئے ہیں۔اسلام کے معاشرتی نظام کے مطابق عورت کو خاندان
کے لئے روزی کمانے کی ذمہ داری سے جہاں تک ممکن ہے آزاد رکھا جانا چاہئے۔اصولی طور پر یہ ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے لیکن اگر عورتوں کو اپنی گھریلو
ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے بعد فراغت ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ انہیں اقتصادی
ترقی کے عمل میں حصہ لینے سے روکا جائے۔شرط صرف یہی ہے کہ ان کے اصل
فرائض نظر انداز نہ ہوں۔اسلام کی یہی تعلیم ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ عورتیں بالعموم جسمانی ساخت کے لحاظ سے مردوں کی نسبت
118
کمزور ہوتی ہیں۔اللہ تعالی نے حیرت انگیز طور پر عورتوں کو بعض لحاظ سے بہت
مضبوط قومی بھی عطا فرمائے ہیں۔اس کی وجہ بنیادی طور پر یہ ہے کہ انکے خلیوں میں
نصف کروموسوم زائد ہوتا ہے۔یہی وہ نصف کروموسوم ہے جو کہ مردوں اور عورتوں
کے درمیان پائے جانے والے فرق کا ذمہ دار ہے۔اور یہ انہیں اسی لئے دیا گیا ہے
کہ وہ اس عظیم ذمہ داری کو اٹھا سکیں جو حمل، زچگی اور ایام رضاعت میں انہیں ادا
کرنی ہوتی ہے۔اس صلاحیت کے باوجود عورت بظاہر جسمانی لحاظ سے مضبوط اور
سخت جان نہیں ہوتی۔پس مساوات کے نام پر یا کسی اور بہانہ سے عورتوں پر معیشت
کے وہ کام مسلط نہیں کرنے چاہئیں جن میں مردانہ جفاکشی اور مشقت کی ضرورت
ہوتی ہے۔عورت کی نزاکت اس امر کی بھی متقاضی ہے کہ اس کے ساتھ زیادہ نرمی
اور رافت کا سلوک روا رکھا جائے۔روزمرہ کی زندگی میں عورتوں کو ہرگز مجبور نہیں
کرنا چاہئے کہ وہ مردوں کے برابر بوجھ اٹھا ئیں بلکہ ان کا بوجھ مردوں کی نسبت ہلکا
ہونا چاہئے۔مذکورہ بالا بحث سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر خانہ داری کی مخصوص ذمہ داری عورت
یا مرد میں سے کسی ایک کے سپرد کرنے کا سوال ہو تو یقیناً عورت مرد کے مقابلہ میں
اس کی کہیں زیادہ اہل ہے۔مزید برآں فطری طور پر بھی عورت پر بچوں کی نگہداشت
کی ذمہ داری ڈالی گئی ہے۔یہ ایسی ذمہ داریاں ہیں جن میں مرد محض جزوی طور پر
ہی عورت کے ساتھ شریک ہوسکتا ہے۔عورتوں کو یہ حق ملنا چاہئے کہ وہ مردوں کے مقابلہ میں اپنا زیادہ تر وقت گھروں
میں گزار سکیں۔لیکن جب انہیں روزی کمانے کی ذمہ داری سے آزاد رکھا جاتا ہے تو
انہیں چاہئے کہ وہ لازماً اپنے فارغ وقت کو اپنی اور معاشرہ کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ
کریں۔عورتوں کے متعلق اسلام کی تعلیم یہی ہے۔اسی وجہ سے یہ تصور پیدا ہوتا ہے
119
کہ عورت کا اصل مقام اس کا گھر ہے۔اس سے ہرگز یہ مراد نہیں ہے کہ عورتیں ہمیشہ
باورچی خانہ یا گھر کی چاردیواری کے اندر ہی قید رہیں۔اسلام کسی بھی طرح عورتوں
کو اس حق سے محروم نہیں کرتا کہ وہ اپنے فارغ اوقات میں کسی کام کی انجام دہی کے
لئے گھروں سے باہر جائیں یا وہ اپنی پسند کے کسی صحت مند شغل میں حصہ لیں مگر شرط
صرف یہ ہے کہ عورتوں کی ان سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے اصل فرائض کی ادائیگی
یعنی آئندہ نسل کی نگہداشت متاثر نہ ہو۔اور ان کی یہ زائد مصروفیات مستقبل کی
نسلوں کے مفاد کے تحفظ اور ان کے حقوق کی ادائیگی میں حارج نہ ہوں۔چنانچہ دیگر
وجوہات کے علاوہ اس وجہ سے بھی اسلام عورتوں کی حد سے زیادہ سماجی سرگرمیوں
میں شمولیت اور مردوں کے ساتھ آزادانہ میل جول کی سختی کے ساتھ حوصلہ شکنی کرتا
ہے۔اسلام کا نظریہ یہ ہے کہ عورت کی سرگرمیوں کا اصل مرکز اس کا گھر ہونا
چاہئے۔دور جدید کی بہت سی برائیوں کا یہ ایک بہت دانشمندانہ اور عملی حل ہے۔اگر
گھر عورت کی دلچسپی کا مرکز نہ رہے تو بچے نظر انداز ہو جاتے ہیں اور گھریلو زندگی تباہ
و برباد ہو جاتی ہے۔ایک ایسے گھر کی تعمیر جہاں ماں کو مرکزی حیثیت حاصل ہو دیگر خونی رشتوں کی
مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے۔اس کے لئے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ
ایک سچا اور پر خلوص تعلق قائم کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔اگر چہ ہر فیملی یونٹ الگ
الگ رہ سکتا ہے لیکن اسلام ایک وسیع تر خاندان کے تصور کو قائم کرتا ہے اور اسے
فروغ دیتا ہے۔اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے بعض درج ذیل ہیں۔(۱) وسیع تر خاندان کا تصور معاشرتی عدم توازن کو روکتا ہے۔(۲) ماں باپ، بیٹے بیٹیوں اور بہن بھائیوں وغیرہ کے درمیان محبت کا مضبوط
رشتہ ایک صحت مند گھر کی حفاظت کرتا ہے۔گھر کے افراد کا یہ طبعی قرب دادا دادی،
120
نانانانی ، چاچی، پھوپھا پھوپھی، بھانجوں بھتیجوں، رشتے کے بھائی بہنوں اور پوتے
پوتیوں وغیرہ کے ساتھ ایک پرخلوص سچے اور قریبی تعلق کی وجہ سے مزید مضبوط
ہو جائے گا۔یہ شعور کہ ہم کسی کے ہیں اور کوئی ہمارا ہے محبت اور مسرت کے نئے نئے راستے
دریافت کرتا رہتا ہے اور یوں ایک وسیع تر خاندانی نظام قائم ہوتا چلا جاتا ہے۔(۳) اس قسم کے وسیع خاندانی نظام سے وابستہ گھروں کے ٹوٹنے اور بکھر نے کا
امکان کم ہو جاتا ہے۔آج کے معاشرہ میں عموما لوگ محض گھر کے نام پر ایک چھت
کے نیچے رہ کر زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں۔لیکن اگر محبت و الفت کے وسیع
تعلقات قائم ہو جائیں تو یہ منظر بدل جاتا ہے۔خاندان کے بزرگوں کو ایک مرکزی
حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ان کی ذات خاندان کی اکثر سرگرمیوں کا محور بن جاتی
ہے۔وہ ایک شمع کی مانند ہوتے ہیں جنکی طرف سب پروانہ وار کھنچے چلے آتے ہیں۔پیار اور محبت کے یہ گہرے رشتے زندہ رہیں تو تنہائیوں کے مارے ہوئے ایسے
شکستہ حال لوگ پیدا نہیں ہوتے جنہیں لوگ فراموش کر چکے ہوں اور معاشرہ میں ان
کا کوئی مقام باقی نہ رہا ہو یہاں تک کہ خود ان کے گھر والوں نے انہیں بے کار اور نکما
جان کر ان سے قطع تعلق کر لیا ہو۔خاندان اور گھر کے متعلق اسلام کا تصور بعینہ یہی ہے۔اسلامی نظریہ کے مطابق
گھر معاشرتی زندگی کی سب سے اہم اور بنیادی اکائی ہے۔اس کے برعکس عصر حاضر
کے جدید معاشروں میں بہت سے بوڑھے یا معذور ماں باپ کو بوجھ سمجھ کر پھینک دیا
جاتا ہے۔اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ عصر جدید میں گھر اور خاندان کا تصور اسلام
کے دیئے ہوئے تصور سے بہت مختلف ہے۔121