معاشرتی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 6
عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال
موجودہ دور میں معاشرہ کے عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری رفتہ رفتہ
حکومت کے سر پر ڈالی جا رہی ہے۔بوڑھوں کی نگہداشت پر اٹھنے والے اخراجات کو
قومی معیشت پر ایک بوجھ قرار دیا جاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ حکومت ان لوگوں پر جتنا
بھی خرچ کرنے پر آمادہ ہو وہ انہیں حقیقی اطمینان اور سکون مہیا نہیں کر سکتی۔ان کا
دکھ تو یہ ہے کہ ان کے اپنے پیارے انہیں قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔وہ
زندگی کے لق و دق صحرا میں بے یار و مددگار چھوڑ دیئے گئے ہیں۔تنہائی کا بڑھتا ہوا
کرب انہیں اندر ہی اندر کھائے جا رہا ہے۔یہ دکھ ایسے ہیں جن کا مداوا اکثر لوگوں
کے بس کی بات ہی نہیں۔جب نزد یکی رشتہ دار ان ضعیف لوگوں کو بھول جائیں تو یہ
بالکل ناممکن ہے کہ دور کے رشتہ دار مدد کے لئے آگے آئیں گے۔ایسے معاشروں
میں بوڑھے لوگوں کے لئے الگ گھروں کی ضرورت رفتہ رفتہ بڑھتی ہی چلی جا رہی
ہے اور حکومت کے لئے ہمیشہ یہ ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بجٹ میں ان کے لئے اتنی
رقم مختص کر سکے جس سے ایک شریفانہ زندگی کی کم سے کم ضروریات ہی پوری کی
جاسکیں۔دوسرے یہ کہ ان کے اصل دکھ جسمانی نہیں بلکہ نفسیاتی ہیں۔جسمانی عوارض کا علاج گہرے نفسیاتی مسائل کی نسبت بہت آسان ہوتا ہے اور یہی
نفسیاتی دکھ اور روحانی کرب ہیں جن میں آج بہت بڑی تعداد میں عمر رسیدہ لوگ مبتلا
ہیں۔مسلم اکثریت رکھنے والے ممالک میں بھی اگر چہ اخلاقی اقدار زوال پذیر ہیں مگر
جو صورت حال آج باقی دنیا میں در پیش ہے وہ نا قابل تصور ہے۔مسلمان ممالک میں
آج بھی عمر رسیدہ لوگوں کے ساتھ ایسی بے رحمی اور بے عزتی کا سلوک روا رکھنا ایک
122
قابل شرم اور باعث ذلت بات سمجھی جاتی ہے۔اکثر مسلمانوں کے نزدیک یہ ایک
شرمناک بات ہے کہ اپنے بوڑھے رشتہ داروں کی ذمہ داری حکومت وقت پر ڈال دی
جائے خواہ حکومت ان کی دیکھ بھال کرنے کے لئے بخوشی تیار بھی ہو۔اس اعتبار سے ایک مسلمان عورت کا خانگی اور گھر یلو کردار بچوں کے بالغ ہو
جانے کے بعد ختم نہیں ہو جاتا۔اپنے خاندان کے ماضی سے ایک دائمی تعلق کے
ساتھ ساتھ وہ مستقبل کے ساتھ بھی اپنا گہرا رشتہ استوار رکھتی ہے۔یہ عورت کا جذبہ
شفقت و رحم اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کی فطری صلاحیت ہی ہے جو معاشرہ
کے معمر افراد کے لئے سہارا بن جاتی ہے۔عورت کی توجہ سے ہی بوڑھے لوگوں کو
پہلے جیسی قدر و منزلت اور پہلے جیسا احترام حاصل رہتا ہے اور وہ اپنے بڑھاپے میں
بھی خاندان کا ایک لازمی جزو سمجھے جاتے ہیں۔ماں ان بزرگوں کی دیکھ بھال میں
بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔وہ ان کے پاس بیٹھتی ہے تا کہ انہیں تنہائی کا احساس نہ
ہو۔اس فرض کو وہ ایک مشقت اور چٹی نہیں بجھتی بلکہ اس میں انسانی رشتوں کا ایک
طبعی زندہ اور پر جوش اظہار پایا جاتا ہے۔اور پھر وقت آنے پر وہ خود اس یقین کے
ساتھ بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتی ہے کہ معاشرہ اسے کبھی نہیں دھتکارے گا۔وہ یہ
اطمینان رکھتی ہے کہ اسے گئے وقت کی بے مصرف نشانی سمجھ کر بے آسرا نہیں چھوڑ دیا
جائے گا۔بلاشبہ اکاڈ کا استثنائی مثالیں تو ہر معاشرہ میں نظر آتی ہیں۔ایسے مسلمان
معاشروں میں والدین کو بے سہارا چھوڑ دینے کے واقعات شاذ کے زمرے میں
آتے ہیں اور دیگر معاشروں کے برعکس بوڑھوں کے الگ گھر بھی نسبتاً بہت کم تعداد
میں دکھائی دیتے ہیں۔یہاں مجھے ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے جسے سن کر شاید بعض لوگ تو ہنس پڑیں لیکن ممکن
ہے کچھ لوگوں کو یہ لطیفہ رُلا بھی دے۔ہوا یوں کہ ایک بچے کو یہ دیکھ کر کہ اس کا باپ
123
اس کے بوڑھے دادا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا تھا بہت دکھ محسوس ہوتا تھا۔دادا
کے ساتھ یہ بدسلوکی روز بروز بڑھتی جا رہی تھی۔آہستہ آہستہ اسے ایک اچھے اور
آرام دہ سونے کے کمرہ سے نکال کر ایک تنگ اور غیر آرام دہ کمرہ میں منتقل کر دیا
گیا۔ایک مرتبہ غیر معمولی طور پر شدید سردی پڑی تو بوڑھے دادا نے شکایت کی کہ
میرا کمرہ بہت ہی سرد ہے اور لحاف اتنا ہلکا ہے کہ رات بھر سردی سے ٹھٹھرتا رہتا ہوں
اور آرام سے سو نہیں سکتا۔بچے کا باپ یہ سن کر پھٹے پرانے بے کار پڑے ہوئے
کپڑوں میں سے کوئی فالتو کمبل تلاش کرنے لگا۔یہ منظر دیکھ کر بچے نے اپنے باپ
سے کہا کہ ابا یہ سارے ہی پھٹے پرانے کپڑے دادا کو نہ دیں، کچھ ان میں سے میرے
لئے بھی رہنے دیں تا کہ جب آپ بوڑھے ہو جائیں تو میں یہ کپڑے آپ کو دے
سکوں۔بچے کے اس معصومانہ اظہار ناراضگی میں آج کے عمر رسیدہ لوگوں کے
سارے دکھ سمائے ہوئے ہیں۔جہاں ایک مسلمان معاشرہ میں عمر رسیدہ بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کی مثالیں
ستثنا کا حکم رکھتی ہیں وہاں جدید معاشروں میں بوڑھوں کے ساتھ ان کے عزیزوں کی
طرف سے حسن سلوک کی مثالیں بھی شاذ کی حیثیت رکھتی ہیں اور تعداد میں گھٹتی چلی
جارہی ہیں۔قرآن کریم نے تو مسلمانوں کو یہ تعلیم دی ہے کہ :
وَقَضَى رَبُّكَ إِلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَا لِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ
ވ ވ ސ
دوره
أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلاَ تَقُلْ لَّهُمَا رُوِ وَلاَ تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا
سکس
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا
(سورۃ بنی اسرائیل آیات ۲۵،۲۴)
ترجمہ۔اور تیرے رب نے فیصلہ صادر کر دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی
عبادت نہ کرو اور والدین سے احسان کا سلوک کرو۔اگر ان دونوں میں
سے کوئی ایک تیرے پاس بڑھاپے کی عمر کو پہنچے یا وہ دونوں ہی ، تو انہیں
124
اُف تک نہ کہہ اور انہیں ڈانٹ نہیں اور انہیں نرمی اور عزت کے ساتھ
مخاطب کر۔اور ان دونوں کے لئے رحم سے عجز کا پر جھکا دے اور کہہ کہ
اے میرے ربّ! ان دونوں پر رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن
میں میری تربیت کی۔زیر بحث موضوع پر ان آیات کی اہمیت واضح ہے۔ان میں یہ تعلیم دی گئی ہے
که بنی نوع انسان کو چاہئے کہ توحید باری تعالیٰ کے بعد اپنے عمر رسیدہ والدین سے
پیار اور محبت اور حسنِ سلوک کو باقی سب امور پر ترجیح دیا کریں۔یہ بزرگ اپنی عمر
کے ایک مشکل دور میں سے گزر رہے ہیں۔اس عمر میں بعض اوقات ان کا رویہ بڑا
صبر آزما اور ناگوار ہوسکتا ہے۔ایسی صورت میں یہ آیات ہمیں حکم دیتی ہیں کہ ان
کے خلاف معمولی سا اظہار نفرت بھی نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی نا پسندیدگی کا کوئی کلمہ
منہ سے نکلنا چاہئے۔والدین کی ان ناگوار باتوں کے باوجود ان کے ساتھ انتہائی
عزت و احترام سے پیش آنا چاہئے۔آنے والی نسلوں کا جانے والی نسل کے ساتھ ادب و احترام کا ایک زندہ اور
مضبوط تعلق ہونا چاہئے۔اس پر زور بھی اسی لئے دیا گیا ہے تا کہ دونوں نسلوں کے
درمیان کسی قسم کا بُعد پیدا نہ ہونے پائے ورنہ پرانی نسل جن اعلیٰ اخلاقی اقدار پر قائم
تھی وہ نئی نسل میں کبھی بھی پوری طرح منتقل نہیں ہوسکتیں۔اس لئے اسلام کی
معاشرتی تعلیم اور اس کا فلسفہ یہ ہے کہ کوئی نسل بھی اپنے سے پہلی اور بعد میں آنے
والی نسل کے مابین کسی قسم کا فاصلہ پیدا نہ ہونے دے۔گویا اسلامی تعلیم کے مطابق
جریشن گیپ (Generation Gap) کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں۔ہے۔جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے اسلام میں خاندان کا تصور صرف ایک گھر کے
افراد تک محدود نہیں ہے۔درج ذیل آیت میں مسلمانوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ نہ
125
صرف اپنے والدین پر خرچ کریں بلکہ ان عزیزوں اور رشتہ داروں پر بھی خرچ کریں
جو والدین کے بعد زیادہ قریبی ہیں۔یہ خرچ اس رنگ میں ہونا چاہئے جس سے ان
کی عزت نفس مجروح نہ ہو بلکہ باہمی پیار اور محبت میں اضافہ ہو۔11-0-
وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرَكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَمَى
وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ
السبيل « وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللهَ لاَ يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا
(سورۃ النساء آیت ۳۷)
ترجمہ۔اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور
والدین کے ساتھ احسان کرو اور قریبی رشتہ داروں سے بھی اور یتیموں
سے بھی اور مسکین لوگوں سے بھی اور رشتہ دار ہمسایوں سے بھی اور
غیر رشتہ دار ہمسایوں سے بھی اور اپنے ہم جلیسوں سے بھی اور مسافروں
سے بھی اور ان سے بھی جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے۔یقیناً
اللہ اس کو پسند نہیں کرتا جو متکبر (اور ) شیخی بگھارنے والا ہو۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ قرآن کریم والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کرتا
ہے۔اگر عصر حاضر کا معاشرہ قرآن کریم کی اس تعلیم سے نصیحت حاصل کرلے تو آج
کے بہت سے مسائل جو در حقیقت ترقی یافتہ معاشرہ کے چہرہ پر بدنما داغ سے کم نہیں
ختم ہو جائیں گے۔عمر رسیدہ لوگوں کے لئے الگ گھروں کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی
سوائے چند ایسے بدقسمت بوڑھوں کے جن کی دیکھ بھال کرنے والے ان کے کوئی
قریبی رشتہ دار موجود نہ ہوں۔اسلامی معاشرہ میں والدین اور بچوں کے درمیان
باہمی محبت کے تعلق پر اس قدر اور بار بار زور دیا گیا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ بچے
اپنے والدین کو بڑھاپے میں اپنے عیش وعشرت کی خاطر بے سہارا چھوڑ دیں۔126
مستقبل کی نسلیں
جہاں تک مستقبل کی نسلوں کا تعلق ہے اس بارہ میں اسلام نے ایک منفرد انداز
میں معاشرہ کی رہنمائی اور تربیت کا اہتمام کیا ہے۔اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ والدین
اور بچوں کے درمیان بہترین تعلق کے لئے میاں بیوی کے مابین پیار اور محبت کا ایک
مثالی تعلق ہونا بے حد ضروری ہے۔اس لحاظ سے سورۃ النساء کی آیت نمبر ۳۵ جس
میں مرد کے قوام یعنی سر پرست ہونے کا ذکر ہے خاوند پر بہت بھاری ذمہ داری عائد
کرتی ہے۔اگر خاوند کا طرز عمل خوشگوار گھریلو زندگی کے فروغ کے لئے سازگار نہیں
اور مناسب ماحول پیدا نہیں کرتا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایسا خاوند بحیثیت نگران
اور سر پرست اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے
کہ قوام کی بہترین مثال ہمارے پیارے آقا و مولیٰ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی ذات والا صفات ہے۔آپ اپنے اہل بیت کے ساتھ کسی قسم کی کوئی سختی روا نہیں
رکھتے تھے۔آپ کا انداز نہ تو تحکمانہ تھا اور نہ ہی آپ ان لوگوں کی طرح تھے جو
ہمیشہ اپنی ہی بات منواتے ہیں۔آپ کی محبوب شخصیت میں کوئی ایسا تکلف یا ترشی کا
شائبہ تک نہیں تھا جس سے لوگوں کی طبائع میں کوئی نفور پیدا ہو۔اہل بیت کی تربیت
ایک عظیم الشان ذمہ داری تھی اور یہ ذمہ داری آپ نے اس شاندار طریق پر ادا کی
جو آنے والے سب زمانوں کے لئے ایک نہایت اعلیٰ زندہ و تابندہ اور
قابل تقلید مثال ہے۔ان سب لوگوں کو جو لفظ قوام کے حقیقی معنی جاننا اور سمجھنا چاہتے
ہیں آنحضرت ﷺ کے اس نمونہ پر غور کرنا چاہئے۔ایک مشہور حدیث میں جو
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
مومنوں میں ایمان کے لحاظ سے کامل ترین مومن وہ ہے جس کے
اخلاق اچھے ہیں اور تم میں سے اخلاق کے لحاظ سے بہترین وہ ہے جو
127
اپنی بیویوں سے بہترین سلوک کرتا ہے“۔(ترمذی)
اگر والدین اس بات کے متمنی ہیں کہ ان کے بچے بڑے ہو کر ایک صالح معاشرہ
کے افراد بنیں تو انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ میاں بیوی کے باہمی تعلقات بچوں کے کردار
کوسنوارنے یا بگاڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے:
وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الرُّوْرَه وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًاO وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا
ده
بِايَتِ رَبِّهِم لَم يَخِرُوا عَلَيْهَا صَمَّا وَعَميَانًا وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ
اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاO (سورة الفرقان آیات ۷۳ تا ۷۵ )
ترجمہ۔اور وہ لوگ جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب وہ لغویات کے
پاس سے گزرتے ہیں تو وقار کے ساتھ گزرتے ہیں۔اور وہ لوگ کہ
جب انہیں ان کے رب کی آیات یاد کروائی جاتی ہیں تو ان پر وہ بہرے
اور اندھے ہو کر نہیں گرتے۔اور وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے
ربّ! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولا د سے آنکھوں کی ٹھنڈک
عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنا دے۔ان آیات میں جو دعا سکھائی گئی ہے وہ اپنے اندر ایک عجیب دلکشی رکھتی ہے
اور اس میں گہری حکمتیں پوشیدہ ہیں۔اس میں میاں بیوی دونوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے
کہ وہ باہم ایک دوسرے کے لئے اور اپنے بچوں کے لئے یہ دعا کرتے رہیں کہ
اللہ تعالیٰ ہمیشہ انہیں ایک دوسرے کی طرف سے اور بچوں کی طرف سے اطمینان اور
مسرت کی نعمتوں سے سرفراز کرے اور ان کی اولاد اللہ تعالیٰ کا خوف رکھنے والی اور
متقی نسلوں کی پیش رو اور امام ہو۔ایک شخص کو اس آیت کی اہمیت کا پوری طرح
اندازہ بھی ہو سکتا ہے جب وہ اس تعلیم پر خود عمل کرتا ہو۔کسی چیز کے لئے ایک موہوم
سی خواہش آپ کے کردار پر کوئی خاص اثر نہیں ڈال سکتی۔لیکن جب آپ پوری
128
دلجمعی سے اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے دعا کرتے ہیں تو اس دعا کا اثر لازما آپ
کے کردار اور طرز عمل پر پڑتا ہے۔مثال کے طور پر ہم میں سے بہت سے ہیں جو
ہمیشہ سچ بولنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش کبھی کبھار ہی عمل کا روپ دھارتی ہے۔لیکن جو لوگ پورے اخلاص اور صدق دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں کہ وہ
انہیں ایک سچا انسان بنادے ان کی دعا ئیں ان کے کردار پر ان لوگوں کی نسبت کہیں
زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں جو سچا انسان بننے کی محض ایک مبہم سی خواہش رکھتے ہیں۔خلوص دل سے دعا کرنے والا اپنے عمل میں بہتری پیدا کرنے کی سچی کوشش کرتا
ہے۔تربیت اولاد کی دعا کے بعد اگر کوئی شخص اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ایسا سلوک
کرے گا جو اس دعا کے ساتھ مطابقت اور مناسبت نہ رکھتا ہو تو یہ ایک عجیب و غریب
اور نا قابل فہم سی بات ہوگی۔قرآن کریم خاص طور پر نوجوان نسل کے حقوق اور ان کی تربیت سے متعلق ذمہ
داریوں کے بارہ میں متنبہ کرتے ہوئے فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ : وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ
280
اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (سورة الحشر آیت ۱۹)
ترجمہ۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر
جان یہ نظر رکھے کہ وہ کل کے لئے کیا آگے بھیج رہی ہے۔اور اللہ کا
تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔اس آیت میں والدین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ ایسی اولاد کی تربیت کے سلسلہ
میں عائد ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہیں گے اور ایک ایسی نسل اپنے پیچھے
چھوڑیں گے جس کا کردار قابل مذمت ہوگا تو وہ اس کے لئے خدا کے سامنے جوابدہ
ہونگے۔اسی طرح والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو قتل نہ کریں۔اس
129
سے مراد یہ ہے کہ والدین ہی ہیں جو اولاد کی صحیح تربیت نہ کرنے کے نتیجہ میں ان
کے اخلاق کو تباہ کر کے گویا ان کے قتل کا ذریعہ بن جاتے ہیں جس کے لئے وہ اللہ
کے سامنے جوابدہ ہیں۔( مثلاً دیکھیں سورۃ الانعام آیت ۱۵۲)
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی پر زور نصیحت فرمائی ہے کہ نہ صرف
اپنے بچوں سے بلکہ نئی نسل کے سب بچوں اور نو جوانوں سے پیار محبت اور تکریم کے
ساتھ پیش آیا کریں۔آپ نے فرمایا۔اكرموا أولادَكُمْ (ابن ماجه، كتاب الأدب باب برالوالد والإحسان إلى البنات)
یعنی اپنی اولاد کے ساتھ محبت اور پیار اور احترام کے ساتھ پیش آیا کرو۔یہی وہ تعلیم ہے جس کی آج کی دنیا کو ضرورت ہے۔آج کل برطانیہ میں بڑی
سنجیدگی سے ایک ایسا قانون بنانے پر بحث کی جا رہی ہے جس کی رو سے والدین کو
اپنے بچوں کے جرائم کا بالواسطہ ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے گا اور ان کے ساتھ ویسا ہی
سلوک کیا جائے گا جیسا عدالتیں کمسن مجرموں کے ساتھ کیا کرتی ہیں۔یہ بات بڑی
شدت کے ساتھ محسوس کی جا رہی ہے کہ اگر والدین اپنے بچوں کی تربیت کی
ذمہ داری زیادہ سنجیدگی سے ادا کرتے تو برطانیہ کے گلی کوچوں میں جرائم کی تعداد کم
ہو جاتی۔لیکن سوال یہ ہے کہ جب مذہب کے سکھائے ہوئے اخلاق ذہنوں میں
اچھی طرح سے راسخ نہ ہوں تو محض سزائیں دینے سے معاشرہ کی حالت کہاں تک
بہتر بنائی جاسکتی ہے۔بے مقصد اور فضول مشاغل کی حوصلہ شکنی
قرآن مجید معاشرتی اصلاح کے مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے فرماتا ہے:
والَّذِين هم عنِ اللَّغْوِ مَعْرِضُونَ (سورۃ المومنون آیت ۴)
130
ترجمہ۔اور وہ جولغو سے اعراض کرنے والے ہیں۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ عقل مند لوگ اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کو
بے کار اور بے معنی مشاغل میں ضائع نہیں کرتے۔ہلکی پھلکی تفریح کے لئے کچھ وقت
نکال لینا کوئی بری بات نہیں اور نہ ہی اسلام اس سے منع کرتا ہے۔لیکن اگر اس قسم کی
تفریح سے معاشرہ پر بحیثیت مجموعی برے اثرات مرتب ہوتے ہوں تو پھر یقیناً اس کی
حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی۔تفریح کا مقصد تو زندگی کی مصروفیات کے باعث پیدا
ہونے والے ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں کمی کرنا ہے لیکن اگر تفریح فی ذاتہ ایک
مقصد بن جائے تو قرآن کریم کی اصطلاح میں اسے لغو کہا جائے گا جس کے معنی
بے کار، فضول اور بے مقصد کام کے ہیں۔جب تفریح زندگی کے اہم معمولات میں
حارج ہو اور اس کے نتیجہ میں وہ قیمتی وقت ضائع ہو جس کا کوئی اور بہتر مصرف ہونا
چاہئے تھا تو ایسی تفریح کو بھی عربی لغت کی رو سے لغو ہی کہا جائے گا۔اس امر میں کوئی شک نہیں کہ ٹیلی ویژن کے ذریعہ بہت سے فوائد حاصل ہوئے
ہیں۔مگر بالعموم یہ دیکھا جاتا ہے کہ بچے سارا سارا دن ٹیلی ویژن کی سکرین پر نظریں
جمائے بیٹھے رہتے ہیں۔لوگ اپنے کام سے واپس گھر لوٹتے ہیں تو خواہ کیسا ہی
پروگرام کیوں نہ دکھایا جا رہا ہوئی وی کے سامنے ڈیرہ ڈال دیتے ہیں۔یہ کہنے کی
ضرورت نہیں ہے کہ ایسا کرتے وقت وہ اپنی ان ذمہ داریوں سے غافل ہوتے ہیں
جو ان کے بیوی بچوں، دوستوں اور بحیثیت مجموعی سارے معاشرہ کی طرف سے ان
پر عائد ہوتی ہیں۔ٹی وی اپنے بے جا استعمال کی وجہ سے جدید دور کی ایک لعنت بن
چکا ہے۔ٹیلی ویژن دیکھنے میں اس قدر وقت ضائع کر دیا جاتا ہے کہ یہ اندازہ لگانا
بے حد مشکل ہے کہ اس کے نقصانات زیادہ ہیں یا فوائد اور بات یہیں پر ختم نہیں
ہو جاتی۔ٹی وی پر دکھائے جانے والے جرائم کو اس انداز سے پیش کیا جاتا ہے کہ
131
بچوں کے دلوں میں جرم سے نفرت کی بجائے اس کی طرف رغبت پیدا ہونے لگتی
ہے۔خاص طور پر بچوں کے لئے بنائے گئے پروگراموں میں بچوں کے مقبول کردار
ایسی ایسی چالاکیاں اور نا واجب شرارتیں کرتے ہوئے دکھائے جاتے ہیں جن کے
نتیجہ میں گھروں کا امن اور سکون برباد ہونے لگتا ہے۔یہ پروگرام کتنے ہی دلچسپ
اور مزے دار کیوں نہ ہوں سبق آموز ہرگز نہیں ہوتے۔بلاشبہ ٹیڑھے مزاج کے کئی
بچے ایسے ہی پروگراموں کی پیداوار ہیں اور ایسے بچوں میں مجرم بننے کی ایک مخفی
خواہش پہلے ہی سے کروٹیں لے رہی ہوتی ہے۔بڑی عمر کے لوگوں کے لئے بھی جو ٹی وی پروگرام بنائے جاتے ہیں ان میں بھی
نا دانستہ طور پر جرم کے نئے سے نئے طریق سکھائے جاتے ہیں۔ایک ایسی نکمی زندگی
کی منظر کشی کی جاتی ہے جو محض آرام طلبی اور کھیل کود سے عبارت ہے اور اس میں
ایسی رنگ آمیزی کی جاتی ہے کہ دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ زندگی ہو تو ایسی ہو۔افسوس
کہ دیکھنے والے بھول جاتے ہیں کہ تخیل اور حقیقت کے مابین کتنے فاصلے حائل ہیں
اور نہیں جانتے کہ خوابوں کی دنیا حقیقی دنیا سے
کتنی مختلف ہوتی ہے۔شاید بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہو کہ قرآن کریم نے بیکار مشاغل اور بے سود
لذتوں کے پیچھے بھاگنے کی جو ممانعت کی ہے وہ ایک معمولی بات ہے لیکن درحقیقت
یہ ایک بہت بڑا اور اہم حکم ہے۔ٹی وی اور تفریح کے دیگر ذرائع ایک ایسے ماحول
کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس میں مایوسیاں اور ناکامیاں بڑھتی ہی چلی
جاتی ہیں اور انسان حیران ہوتا ہے کہ اس انحطاط کی آخری حد کیا ہوگی۔خواہشات پر قابو پانا۔قرآن کریم انسان کو اپنی خواہشات پر قابو پانے کی تلقین کرتا ہے۔دوسروں کو
132
دیکھ کر حسد کی آگ میں جلنا اور دل میں لا تعداد حسرتیں پال لینا اسلامی تعلیم کی رو
سے ناجائز ہے۔انسان کو ضبط نفس سکھانے اور خواہشات کو محدود کرنے کے سلسلہ
میں یہ تعلیم اپنے اندر ایک بہت اہم پیغام رکھتی ہے۔اسلام نہ تو زندگی سے فرار
سکھاتا ہے اور نہ ہی ایسی رہبانیت کی تعلیم دیتا ہے کہ تمام طبعی خواہشات کو مارکر
نروان حاصل کیا جائے۔نروان کے فلسفہ کے مطابق خواہشات ہمیں مادیت میں جکڑ
دیتی ہیں اور اس کا غلام بنا دیتی ہیں۔بالفاظ دیگر نجات کا ذریعہ یہی ہے کہ انسان
اپنی تمام خواہشات کو کچل ڈالے۔اسلام اس فلسفہ کو رد کرتا ہے۔اسلام کے نزدیک
یہ انسان کا بنایا ہوا ایک غیر طبعی فلسفہ ہے جو زندگی کے مسائل کا حقیقی حل نہیں ہے۔نروان کا تصور اطمینان اور سکینت سے زیادہ موت کے قریب ہے۔اس کے برعکس
اسلام نے ایک بالکل مختلف حل پیش کیا ہے جس کے مطابق طبعی خواہشات کو کچل کر
کوئی شخص زندگی کے راز کو نہیں پاسکتا۔اسی طرح معاشرتی امن کے قیام کے لئے جو
بہت سے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان اپنی
خواہشات کو کم کر کے ان کو نظم و ضبط کا پابند بنائے اور انہیں قابو میں رکھے۔یہ ناممکن
ہے کہ انسان اپنی تمام خواہشات کی بے محابا تسکین سے حقیقی اطمینان اور سکینت
حاصل کر لے۔جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے انسان جس تیز رفتاری سے خواہشات
کے پیچھے بھاگتا ہے خواہشات اس سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے آگے بھاگتی ہیں۔خواہشات کے طوفان کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلام کے تجویز کردہ اقدامات ممکن
ہے بظاہر چھوٹے نظر آئیں مگر در حقیقت بہت اہم اور بہت مؤثر ہیں۔مثال کے طور
پر قرآن مجید فرماتا ہے۔و لیک -٥-٥
1-0
وَلَا تَمَدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَامَتعنا به أَزْوَاجًا مِنهم زَهْرَةَ الْحَيوةِ الدُّنْيا لِنَفْتِنَهم
- b
10- w 200-
فِيهِ وَ رزق ربک خیر و ابقی
(سورۃ طہ آیت ۱۳۲ )
133