اقتصادی امن
اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل, حصہ 3
اٹھانا پڑا تھا حالانکہ ابھی یہ قرض سود کے بغیر تھا۔ہوا یہ ہے کہ اس نے اپنے مستقبل
کے ایک سو ماہ یعنی آٹھ سال چار ماہ سے یہ رقم ادھار لی ہے تا کہ اسے اس سارے
عرصہ کے آغاز میں ہی خرچ کیا جا سکے۔اس کا فائدہ اسے صرف یہ ہوا کہ آٹھ سال
تک انتظار کرنے کی بجائے اس کی خواہش کی فوری تکمیل ہو گئی اور اس کی بے صبری
کو قرار آ گیا۔لیکن اگر اسے چالیس ہزار کے قرض پر سود بھی ادا کرنا پڑتا ہے تو پھر وہ
اس سے کہیں زیادہ بدتر حالت کا شکار ہو جائے گا۔مثال کے طور پر اگر شرح سود
چودہ فیصد ہے تو اس کا کل قرض جو اس نے واپس کرنا ہے اس اصل رقم سے کہیں
زیادہ بنتا ہے جو اس نے قرض لی تھی۔پس اس کی قرض واپس کرنے کی طاقت مزید
کم ہو جائے گی اور عرصہ ادا ئیگی بہت طویل ہو جائے گا۔ایسے شخص کو قریباً بیس سال
تک صبر کے ساتھ اپنی بے صبری کی سزا بھگتنی پڑے گی۔اسے ماہانہ پانچ سو ڈالر کے
حساب سے قرض واپس کرنا پڑے گا اور سود در سود کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ ہیں
ہزار ڈالر کی ادائیگی کرنی ہوگی۔اب دیکھئے نقصان یقینی طور پر قرض خواہ کو نہیں بلکہ
قرض دار کو اٹھانا پڑے گا۔قرض خواہ تو ایک بہت بڑے طاقتور استحصالی نظام کا حصہ
ہے جو افراط زر اور قرض کے ضائع ہو جانے کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد ہی
اس ضمانت پر قرض دیتا ہے کہ آخر کار اس کی تجوری اور زیادہ بھر جائے گی۔مگر
افراطِ زر کے نتیجہ میں قرض لینے والوں کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہو جائے گی اور
اس کی قوت خرید میں مسلسل کمی ہوتی چلی جائے گی۔اگر پہلے چھ سو ڈالر ماہوار میں
بمشکل گزارہ ہوتا تھا تو اب اتنی رقم میں گزارہ کرنا بالکل ناممکن ہو جائے گا۔اور اتنے
خوش قسمت تو کم لوگ ہی ہوں گے جن کی سالانہ آمد میں اسی قدر اضافہ بھی ہو جائے
جس قدر افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ایک ایسے معاشرہ میں جہاں لوگ مادی لذات کے حد سے زیادہ متلاشی ہو چکے ہوں
216
وہاں صورت حال اور بھی بگڑ جاتی ہے۔چند لمحوں کی شاہ خرچی اور داد عیش کے بعد
تنگ دستی کا ایک طویل اور بے کیف زمانہ کاٹنا پڑتا ہے۔حالانکہ یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا
اور وہ سمجھتے تھے کہ کسی نہ کسی طرح تنگی ترشی میں گزارہ کر لیں گے۔نتیجہ پہلے
سے بھی زیادہ لا پرواہی سے اور نتائج و عواقب کی پرواہ کئے بغیر مزید قرض لے لیا
جاتا ہے اور اس طرح خرچ آمد سے کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔درحقیقت آنے
والے سالہا سال کی کمائی قرض دینے والے بینکوں اور اسی قسم کے دوسرے مالی
اداروں کے پاس رہن رکھ دی جاتی ہے۔سودی اقساط کی ادائیگی کا بوجھ بڑھتا چلا
جاتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل مقروض کو اپنی گرفت میں لے لیتے
ہیں۔ان حالات میں معیشت بڑی سرعت کے ساتھ خوفناک بحران کی طرف بڑھنے
لگتی ہے۔آخر آپ کب تک اپنے مستقبل کو حال کے پاس رہن رکھ سکتے ہیں۔غیر
ذمہ دارانہ اور بے دریغ قسم کی فضول خرچیاں ایک دن لازما رنگ لائیں گی اور آپ
ایک زبر دست مالی بحران میں مبتلا ہو جائیں گے۔افراط زر میں بے پناہ اضافہ
ہو جائے گا۔افراط زر کا مقابلہ کرنے کے لئے سود کی شرح میں اضافہ ہوگا اور لوگوں
کے پاس خرچ کرنے کو پیسے کم رہ جائیں گے جس کا نتیجہ معاشی تباہی کے سوا کچھ ہو ہی
نہیں سکتا۔اگر یہ صورت حال ایک ملک تک محدود رہے تو بھی قابل قبول نہیں ہونی
چاہئے لیکن جب انہی وجوہات کی بنا پر دنیا بھر کے ممالک معاشی زوال کا شکار ہو
جائیں تو پھر عالمی بدحالی کے مہیب سائے بنی نوع انسان کو گھیرے میں لے لیتے
ہیں۔یہی اقتصادی بدحالی عالمی جنگوں اور عظیم تباہیوں کا راستہ ہموار کیا کرتی ہے۔لوگ دیوالیہ ہو جاتے ہیں، کاروبار تباہ ہو جاتے ہیں، تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی
ہیں، بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہونے لگتا ہے اور پراپرٹی یعنی جائیداد کا
کاروبار تباہ ہونے لگتا ہے۔اس ساری صورت حال کے نتیجہ میں چاروں طرف جو
217
مایوسیاں اور ناکامیاں پیدا ہوتی ہیں وہ بے گھر لوگوں کی تعداد میں اضافہ کر دیتی ہیں،
محرومیاں بڑھ جاتی ہیں، دھوکہ دہی اور جرائم میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اگر یہ سب کچھ
در حقیقت دنیا میں واقع ہو جاتا ہے تو کسی کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے خصوصاً
سرمایہ دارانہ نظام کے علمبرداروں کے لئے تو اس میں حیرت کی کوئی بات ہی نہیں
ہے۔سرمایہ دارانہ نظام معیشت میں یہ صورت حال ان افراد تک ہی محدود نہیں رہتی
جنہیں اس قدر قرض دیا گیا ہو کہ واپس کرنا ان کی استطاعت سے باہر ہو جائے بلکہ
حقیقت یہ ہے کہ اس عمل سے سارے صنعتی مستقبل کو ایک حد تک فائدہ بھی ہوتا ہے۔اپنے ملک میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی قیمت کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور
صارفین کے ہاتھوں میں دولت آ جانے سے ان کی قوت خرید میں اضافہ ہو جاتا
ہے۔اس کا اثر قومی صنعت کی پیداواری صلاحیت پر پڑتا ہے۔طلب میں اضافہ کے
نتیجہ میں پیداوار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور اس طرح یہ اضافہ قیمتوں میں کمی کا
باعث بنتا ہے اور قومی صنعت عالمی منڈی میں بہتر مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتی
ہے۔بظاہر یہ نظارہ بڑا ہی دلکش اور امید افزا نظر آتا ہے لیکن جلد ہی یہ حسین منظر
ایک خواب پریشان کا روپ دھار لیتا ہے۔ایک وقت آتا ہے کہ سارا معاشرہ اپنی
بے صبری اور آمد سے بڑھ کر خرچ کرنے کے باعث بینکوں کے قرض میں جکڑا جاتا
ہے معاشرہ کی قوت خرید کم ہوتے ہوتے اپنی آخری حد تک پہنچ جاتی ہے۔اس
صورت میں ملکی صنعت کے پاس اپنی بقا کے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا کہ
وہ بیرونی منڈیاں تلاش کرے بصورت دیگر کوالٹی اور قیمتوں کے لحاظ سے دوسروں کا
مقابلہ نہیں کر سکتی۔ملک کی اقتصادی بنیاد جس قدر چھوٹی ہو گی اسی قدر جلد صنعتی ترقی
کا سفر ایک ایسے مقام پر آ کر رک جائے گا جہاں سے آگے کوئی راستہ دکھائی نہیں
218
دے گا۔لیکن اگر معاشی بنیاد وسیع تر ہو گی تو اس سے صرف یہ فرق پڑے گا کہ آنے
والے اقتصادی بحران کا حقیقی احساس ذرا دیر سے ہوگا۔آئیے ایک نظر ریاست ہائے متحدہ امریکہ پر ڈالتے ہیں کہ وہاں کیا ممکنہ
صورت حال ہو سکتی ہے۔بلاشبہ امریکہ کی اپنی مارکیٹ ہی اتنی بڑی ہے جو اس کی
صنعت کو سہارا دے سکتی ہے یہاں تک کہ بعض ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ اگر
امریکہ باقی ساری عالمی برادری سے کٹ کر الگ بھی ہو جائے تو بھی اس کی اپنی
مارکیٹ کی وسیع بنیاد اس کی صنعت کی بقاء کے لئے کافی ثابت ہو گی۔لیکن ایسے
ماہرین بعض دیگر متعلقہ عوامل کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔اگر آپ فرد واحد کی مذکورہ
بالا مثال کو امریکہ کی صورتحال پر چسپاں کریں تو آپ کو صاف دکھائی دینے لگے گا
کہ یہاں بھی منطقی انجام وہی ہوگا جس کا ذکر ہم پہلے ایک فرد کی مثال میں کر چکے
ہیں فرق صرف یہ ہے کہ یہاں معاشی تباہی میں کچھ وقت لگے گا۔امریکی بجٹ کے بھاری خسارہ اور کھربوں ڈالر کے قرض کو دیکھا جائے تو معلوم
ہو جاتا ہے کہ امریکہ بحیثیت مجموعی پہلے ہی اپنی کل آمد سے زیادہ خرچ کر چکا ہے۔امریکی عوام اپنے مستقبل سے لئے ہوئے بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے
ہیں۔اب دو ہی صورتیں ہیں یا تو مجموعی طور پر قومی قوت خرید کم ہو جائے گی یا پھر
قرض دینے والے ادارے دیوالیہ ہو جائیں گے۔فرد کی مثال میں ایک محدود
معیشت کا سوال تھا اور یہاں ایک وسیع تر معیشت ہمارے پیش نظر ہے۔جہاں تک
قوانین قدرت کا تعلق ہے تو یاد رہے کہ ان قوانین سے کسی کو مفر نہیں کچھ بھی ہو یہ
بہر حال اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔پس یہ حالات جہاں بھی ہوں گے فطرت کے
قوانین اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔گرمیوں کی شدت میں تالابوں اور جو ہڑوں کا پانی اپنے ماحول کے ساتھ ساتھ
219
بہت جلد گرم ہو جاتا ہے مگر جھیلوں کا پانی گرم ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے اسی طرح
چھوٹے سمندر بڑے سمندروں کی نسبت جلد گرم ہو جاتے ہیں۔سورج کی تمازت
سے پانی کا درجہ حرارت بہر حال بڑھتا ہے یہ ایک ناگزیر اور اٹل قانون ہے فرق
صرف وقت کا ہے۔بحر اوقیانوس کے پانیوں کو گرم ہونے میں اتنا زیادہ وقت لگتا ہے
کہ جب تک یہ پوری طرح گرم ہوتے ہیں اس کے ساحلوں پر واقع اکثر ممالک
میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کی آب و ہوا ان
ممالک کی نسبت معتدل ہے جو چھوٹے سمندروں کے گرد واقع ہیں۔ملکوں کی معیشت
کا معاملہ بھی سمندروں کی طرح ہے۔قرض لے کر خرچ کرنے کا فلسفہ بنیادی طور پر
اتنا ٹیڑھا اور غلط ہے کہ اس سے صحیح اور درست نتائج کی توقع رکھنا حماقت ہے۔ایک اور اہم اور قابل توجہ امر یہ ہے کہ ترقی یافتہ اور صنعتی ممالک کی معیشت اور
صنعت کے زوال کا اثر غریب اور نسبتا کم ترقی یافتہ ممالک کی معیشت پر بھی پڑتا ہے
اور یہ ممالک بھی ایک مسلسل بڑھتے ہوئے مہیب خطرے کا شکار ہو جاتے ہیں۔صنعتی ممالک کے سیاسی لیڈر ایک تو اپنی صنعت کو زوال سے بچانے کے لئے اپنی
برآمدات کو بڑھانا چاہتے ہیں دوسرے وہ اپنے عوام کا معیار زندگی بھی قائم رکھنا
چاہتے ہیں۔ان ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے سیاسی لیڈروں کی اپنی مجبوریاں ہیں۔ایک تو ان کے عوام جدید سہولتوں کے عادی ہو چکے ہیں اور ان کا معیار زندگی اتنا بلند
ہو گیا ہے کہ اسے برقرار رکھنے کے لئے کئی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں دوسرے یہ صنعت اپنی
بقا کے لئے زندگی کی تعیشات اور نئی سے نئی ایجادات کی تشہیر کرتی رہتی ہے جس سے
عوام کی آتش شوق اور بھی بھڑکتی ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بلند سے بلند تر معیار زندگی
کا مطالبہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔اس مطالبہ کے مسلسل دباؤ کے سامنے کوئی سیاسی حکومت
ٹھہر نہیں سکتی۔220
ایک طرف سیاسی رہنماؤں نے عوام کے بلند معیار زندگی کو قائم رکھنا ہوتا ہے اور
دوسری طرف انہیں یہ فکر دامن گیر ہوتی ہے کہ صنعتی زوال نہ ہو اور نظام معیشت چلتا
رہے پس ملکی مصنوعات کی فروخت کے لئے زیادہ سے زیادہ بیرونی منڈیاں تلاش کی
جاتی ہیں۔ترقی یافتہ ممالک کے بلند معیار زندگی کو قائم رکھنے کے لئے تیسری دنیا کے
ممالک کا پہلے سے بڑھ کر خون چوسا جاتا ہے۔روس اور مشرقی یورپ کے ممالک کو
اپنے معاشی نظام کی تشکیل نو کے لئے جو چیلنج درپیش ہیں وہ اور کیا ہیں؟ سابقہ
اشترا کی دنیا سے ابھرنے والے نئے سرمایہ دار ممالک کو بیرونی منڈیوں کی بڑھتی
ہوئی ضرورت آخر کیوں ہے؟ اور پھر مغربی ذرائع ابلاغ نے اپنی مصنوعات کی تشہیر
کے ذریعہ جس طرح تیسری دنیا اور سوشلسٹ ممالک کے مفلس و قلاش عوام کی
خواہشات اور تمناؤں کو بے چین اور مضطرب کر رکھا ہے کیا اس کا یہی مقصد تو نہیں
ہے؟ ان تمام عوامل کو یکجا کر کے دیکھیں تو معلوم ہو جائے گا کہ یہ حالات کرہ ارض پر
کسی مثبت تبدیلی کے آئینہ دار ہر گز نہیں ہیں۔سود۔امن کے لئے ایک خطرہ
قرآن کریم آج سے چودہ سو سال قبل اس عظیم تباہی کے متعلق خبر دار کر چکا ہے
جو سود پر مبنی معاشی نظام کی وجہ سے بالآخر بنی نوع انسان کے لئے مقدر ہو چکی ہے۔یہ تنبیہ بڑی وضاحت سے اور بھر پور انداز میں ان آیات کریمہ میں موجود ہے۔الَّذِينَ يَا كُلُوْنَ الرّبوا لَا يَقُومُونَ إِلا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَنُ مِنَ
الْمَسِ، ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبوا، وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ
ط -- وج
الربوا ، فَمَنْ جَاءَ ، مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرَهُ إِلَى الله۔ج
لو
وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُم فِيْهَا خَلِدُوْنَه يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبوا وَيَرْبِي
b
221
الصَّدَقَتِ، وَاللهُ لا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارِ أَثِيمٍ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ و
أَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُ الزَّكوةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُم
يَحْزَنُونَ ، يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَذَرُوا مَابَقِيَ مِنَ الرِّبوا إِنْ كُنتُمْ
آرد
لله و
وہ وہ
0-600
مُّؤْمِنِينَ ، فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا فَأذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللهِ وَرَسُولِهِ ، وَ إِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ
ووه و
رء وسُ أَمْوَالِكُمْ لا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ وَ إِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةِ فَنَظِرَةٌ إِلَى
مَيْسَرَةِ ، وَ أَنْ تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
تک وہ
°
(سورۃ البقرہ آیات ۲۷۶-۲۸۱)
ترجمہ :۔وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں وہ کھڑے نہیں ہوتے مگر ایسے جیسے
وہ شخص کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان نے (اپنے) مسن سے حواس باختہ کر دیا
ہو۔یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے کہا یقیناً تجارت سود ہی کی طرح ہے
جب کہ اللہ نے تجارت کو جائز اور سود کو حرام قرار دیا ہے۔پس جس کے
پاس اس کے رب کی طرف سے نصیحت آ جائے اور وہ باز آ جائے تو جو
پہلے ہو چکا وہ اسی کا رہے گا اور اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔اور جو
کوئی دوبارہ ایسا کرے تو یہی لوگ ہیں جو آگ والے ہیں۔وہ اس میں
لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔اللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا
ہے اور اللہ ہر سخت ناشکرے (اور ) بہت گناہگار کو پسند نہیں کرتا۔یقیناً
وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اور انہوں نے نماز کو
قائم کیا اور زکوۃ دی ان کے لئے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے۔اور ان پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔اے وہ لوگو جو
ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو سود میں سے باقی رہ گیا ہے
اگر تم ( فی الواقعہ ) مومن ہو۔اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے
رسول کی طرف سے اعلان جنگ سن لو اور اگر تم تو بہ کرو تو تمہارے
222
اصل زر تمہارے ہی رہیں گے۔نہ تم ظلم کرو گے نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔اور اگر کوئی تنگ دست ہو تو (اسے) آسائش تک مہلت دینی چاہئے اور
اگر تم خیرات کر دو تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اگر تم کچھ علم رکھتے ہو۔مذکورہ بالا آیات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انتباہ کیا گیا ہے اس کا مطلب ہے
ہے کہ سرمایہ دارانہ معاشرہ کو ان قوانین قدرت کے ذریعہ یقیناً سزا ملے گی جو
اللہ تعالیٰ کے جاری کردہ ہیں۔اور ایسا اس وقت ہوگا جب وہ تمام عوامل جن کی بحث
اوپر گزر چکی ہے بالآخر انسان کو اقتصادی عدم توازن اور جنگ کی طرف لے جائیں
گے۔یاد رہے کہ بدنظمی، فساد اور جنگیں ہمیشہ غرباء کے استحصال اور ان کے حقوق
غصب کرنے کے نتیجہ میں برپا ہوتی ہیں۔اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے بارہ میں خبر دار کرنے کے معنی یہ ہیں
کہ ایسی ریاست جس کا سود پر دارو مدار ہو بالآ خر ضرور ایک ایسی صورت حال سے
دو چار ہو کر رہے گی جب قومیں جنگ کے لئے ایک دوسرے کے خلاف اٹھ کھڑی
ہوں گی۔سود کے اس پہلو کو تفصیل سے بیان کرنے کی اس وقت گنجائش نہیں لیکن یہ
بتانا ضروری ہے کہ قرآن کریم نے جہاں بھی سود کی ممانعت کا ذکر کیا اس سے بعد کی
آیات میں ہمیشہ جنگ کا ذکر ہے۔اس سے سود اور جنگ کے درمیان تعلق کی نشان
دہی ہوتی ہے۔جو لوگ پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے حالات سے واقف ہیں انہیں
یاد ہو گا کہ ان جنگوں کے آغاز کا ایک سبب سرمایہ دارانہ نظام تھا اور پھر انہیں طول
دینے میں بھی اس نظام نے تباہ کن کردار ادا کیا تھا۔دولت کے انبار لگانے کی ممانعت
اسلام استحصال کی ہر شکل اور ہر قسم کے ناجائز ذرائع اختیار کرنے کو رد کرتا ہے
223
مثلاً بے تحاشا دولت کا ارتکاز نیز چیزوں اور اجناس وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی جس
سے قیمتیں رفتہ رفتہ بڑھتی چلی جاتی ہیں اور عام افراطِ زر اس کا آخری نتیجہ ہوا کرتا
ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ
بالْبَاطِل وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَالَّذِينَ يَكْبِرُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا
يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ : فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ
لا
ووه
و وہ ووه ووہ ووہ
بِهَا جِبَاههم وجنوبهم و ظهورهم ، هَذَا مَا كَنَرْتُمْ لَأَنْفُسِكُمْ
فَذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَكْثِرُونَ
ط
(سورۃ التوبہ آیات ۳۴-۳۵)
ترجمہ :۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یقیناً دینی علماء اور راہبوں میں سے
بہت ہیں جو لوگوں کے اموال ناجائز طریق پر کھاتے ہیں اور اللہ کی راہ
سے روکتے ہیں۔اور جو لوگ سونا اور چاندی ذخیرہ کرتے ہیں اور انہیں
اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے تو انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے
دے۔جس دن جہنم کی آگ اس (سونے چاندی ) پر بھڑکائی جائے گی
پھر اس سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی
جائیں گی (اور کہا جائے گا) یہ ہے جو تم نے اپنی جانوں کے لئے جمع کیا
تھا۔پس اسے چکھو جو تم جمع کیا کرتے تھے۔۔اس کے باوجود اسلام نے فرد کو ہر جائز طریق پر دولت کمانے کی اجازت دی
ہے بشرطیکہ یہ طریق اور ذریعہ اسلام کے معاشی ضابطہ اخلاق سے مطابقت رکھتا ہو۔مختصراً یہ کہ اسلام نے فرد کو ذاتی ملکیت اور نجی کاروبار کی اجازت دی ہے اور اس
کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیا ہے۔حکومتیں معیشت کی تشکیل کے وقت تمام تر توجہ اس
امر پر مرکوز رکھتی ہیں کہ معاشرہ کا ایک فرد اپنی روزی کس طرح کماتا ہے اس کی
آمدنی کتنی ہے، کاروبار میں منافع کی شرح کیا ہے، بکری کتنی ہوتی ہے، تنخواہ کتنی ملتی
224
ہے۔ہے۔ان اعداد وشمار کی روشنی میں آمد پر ٹیکسوں کا تعین کیا جاتا ہے۔یہ سب کچھ
کرنے کے بعد فرد کے مالی معاملات میں مزید بہت کم مداخلت کی جاتی
عام طور پر حکومتوں کی دلچسپی صرف فرد کی آمد تک محدود ہوتی ہے حکومت کو اس سے
کچھ سروکار نہیں ہوتا کہ فرد اپنی آمد یا ذخیرہ کی ہوئی دولت کو کس طرح خرچ کرتا
ہے۔وہ چاہے تو اپنی دولت کو دریا میں بہا دے اور عیش وعشرت کو اپنا معمول بنالے
اور چاہے تو مالی آسودگی کے باوجود تنگی و ترشی سے زندگی بسر کرے۔اپنے سرمائے کو
وہ جہاں چاہے اور جس طرح چاہے کام میں لائے ، حکومت اس میں کوئی مداخلت
نہیں کرتی۔تا ہم مذہب فرد کی زندگی کے اس حصہ میں بھی نصیحت اور مشورہ کے رنگ میں
دخل دیتا ہے۔مذہب صرف یہی نہیں بتاتا کہ روزی کس طرح کمانی چاہیے بلکہ
راہنمائی بھی کرتا ہے کہ اپنی کمائی کو کس طرح خرچ کرنا چاہئے اور کس طرح خرچ نہیں
کرنا چاہئے۔لیکن یادر ہے کہ دولت کو خرچ کرنے کے متعلق مذہب کے اکثر احکامات
بنیادی طور پر اخلاقی اور روحانی فلاح و بہبود کے راہنما اصول ہیں۔مثال کے طور پر
جب اسلام شراب نوشی ، جوئے یا حصول لذت کے دیگر ناجائز ذرائع پر خرچ کرنے
سے روکتا ہے تو خواہ اس کا براہ راست تعلق بجٹ سے نہ بھی ہو پھر بھی بالواسطہ ایسے
احکامات مذہب کی اخلاقی و روحانی تعلیمات کا حصہ ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام میں ایسے
احکامات کو فرد کی ذاتی زندگی اور اس کی اپنی مرضی سے خرچ کرنے کے حق میں
مداخلت تصور کیا جاتا ہے مگر یادر ہے کہ یہ سوچ اور یہ طرز عمل انسان کے لئے کوئی نئی
بات نہیں ہے۔قرآن کریم سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ تہذیبوں اور قوموں نے
بھی مذہب کے متعلق اس قسم کے طرز عمل کا مظاہرہ کیا تھا۔یہ بحث بار بار اٹھائی گئی کہ
مذہب کو لوگوں کے ذاتی معاملات میں مداخلت کا کیا حق ہے۔قدیم زمانہ میں اللہ
225
تعالیٰ کے ایک فرستادہ حضرت شعیب علیہ السلام نے جب مدین کے لوگوں کو یہ تعلیم
دینے کی کوشش کی کہ وہ کس طرح اپنی دولت کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں اور انہیں کن
کن طریقوں سے بچنا چاہئے تو ان کی قوم نے انہیں مذمت کا نشانہ بنایا۔قَالُوا يَشُعَيْبُ أَصَلوتُكَ تَأْمُرُكَ أَنْ نَّتْرَكَ مَا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا أَوْ أَنْ نَّفْعَلَ فِي
أَمْوَالِنَا مَانَشَؤُا إِنَّكَ لَأَنْتَ الْعَلِيْمُ الرَّشِيدُه
(سورة هود آیت ۸۸)
ترجمہ:۔انہوں نے کہا اے شعیب ! کیا تیری نماز تجھے حکم دیتی ہے کہ ہم
اسے چھوڑ دیں جس کی ہمارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے یا ہم
اپنے اموال میں وہ (تصرف نہ ) کریں جو ہم چاہیں۔یقیناً تو ضرور بڑا
بردبار ( اور ) عقل والا ( بنا پھرتا ) ہے۔سادہ طرز زندگی
اسلام ایک سادہ طرزِ زندگی کو پیش کرتا ہے۔فضول خرچی سے منع کرتا ہے مگر
دولت کو خرچ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے
ہے۔وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا
مَحْسُورًا
( سورۃ بنی اسرائیل آیت ۳۰)
ترجمہ :۔اور اپنی مٹھی ( بخل کے ساتھ ) بھینچتے ہوئے گردن سے نہ لگالے
اور نہ ہی اسے پورے کا پورا کھول دے کہ اس کے نتیجہ میں تو ملامت زدہ
(اور) حسرت زدہ ہو کر بیٹھ رہے۔لک
وَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ وَلَا تُبَذِرْ تَبْذِيرًا إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ
كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيطِيْنِ وَكَانَ الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ كَفُورًا
(سورۃ بنی اسرائیل آیات ۲۷۔۲۸)
226
ترجمہ۔اور قرابت دار کو اس کا حق دے اور مسکین کو بھی اور مسافر کو بھی
مگر فضول خرچی نہ کر۔یقیناً فضول خرچ لوگ شیطانوں کے بھائی ہیں اور
شیطان اپنے رب کا بہت ناشکرا ہے۔شادی و بیاہ کے اخراجات
شادی بیاہ کی تقریبات جس انداز سے منعقد کی جاتی ہیں وہ امیر اور غریب
خاندانوں کے درمیان ایک حساس مسئلہ بن جاتا ہے۔امراء کے ہاں ہونے والی
شان و شوکت دیکھ کر غریب والدین گہرے رنج وغم میں ڈوب جاتے ہیں خصوصاً جن
کی بیٹیاں شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہوں ان کے اندر حسرت اور محرومی کی آگ بھڑ کنے
ہے۔اسلام نے شادی بیاہ کی دعوتوں پر بے تحاشا خرچ کرنے اور اپنی امارت
اور ظاہری شان و شوکت کے مظاہرہ کی سخت مذمت کی ہے۔ابتدائی تاریخ اسلام
سے پتہ چلتا ہے کہ شادی کی تقریبات اس قدر سادہ ہوا کرتی تھیں کہ اکثر لوگوں کو
بالکل بے رنگ اور بے رونق دکھائی دیتی تھیں۔اگر چہ دیگر معاشروں کے
رسوم ورواج کے زیر اثر مسلمانوں کے ہاں بھی خصوصاً امراء کی شادیوں میں کئی
بدعات اور بد رسومات رفتہ رفتہ راہ پاگئی ہیں تاہم اب بھی بنیادی طور پر شادی کی رسمی
تقریب بالکل سادہ اور بے تکلف اور امیر وغریب سب کے لئے یکساں طور پر کم
خرچ ہے۔شادی کا اعلان جو کہ نکاح کہلاتا ہے اکثر مساجد ہی میں کیا جاتا ہے جہاں
ہر کس و ناکس موجود ہوتا ہے امیر وغریب سب بلا امتیاز جمع ہوتے ہیں۔مسجد کسی کی
شان وشوکت کے اظہار کی جگہ نہیں ہے بلکہ خدا کا گھر ہے جہاں اس کی عبادت کی
جاتی ہے۔جہاں تک دعوتِ طعام اور شادی کے موقع پر خوشی اور مسرت کے اظہار کا
تعلق ہے امراء کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ کوئی ایسی دعوت جس میں غرباء کو نہیں بلایا جاتا۔227