پہلی اہم بات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 5

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۷
جلد اول
خیالات بھی اسی قسم کے ہیں تو وہ کیسے ناراض ہوئے تھے بلکہ اس کی بھی ضرورت نہیں کیا آپ
خود تریاق القلوب کے مطابق قسم کھا کر ان دونوں امور پر شہادت دے سکتے ہیں کہ
خلیفہ اول خلافت کے متعلق آپ کے خیالات سے متفق تھے یا یہ کہ ناراض نہ تھے اور یہ کہ
چھوٹی مسجد کی بیعت ایک انعام کے طور پر اور خوشی کی سند کے طور پر تھی یا اس لئے کہ آپ کی
مخالفت کی بناء پر آپ کو جماعت سے الگ خیال کر کے آپ سے دوبارہ بیعت لی گئی تھی ؟
مجھے اس پر بھی تعجب آتا ہے کہ آپ نے اس بیعت کے متعلق لکھا ہے کہ وہ مجھ سے اور نواب
صاحب سے بھی لی گئی۔اس کے متعلق میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ آپ نے جھوٹ بولا ہاں آپ
کو یاد نہیں رہا۔میں نے ایک خواب دیکھی تھی اور حضرت کو سنائی تھی اسی کی بناء پر آپ نے
عین تقریر میں مجھے اپنی بائیں طرف سے اُٹھا کر دائیں طرف بٹھا یا اور پھر اپنی تائید میں تقریر
کرنے کا ارشاد فرمایا۔ورنہ مجھ سے کوئی بیعت نہیں لی گئی اور نہ نواب صاحب سے۔باقی رہا وصیت کا معاملہ اس پر خلافت احمدیہ میں مفصل بحث موجود ہے آپ پہلے اس
کا جواب دے دیں۔پھر اس پر بھی کچھ لکھ دیا جائے گا مگر ضروری ہے کہ جو کچھ پہلے لکھا جا چکا
ہے اس کا جواب پہلے ہو جائے۔اگر آپ کے پاس یہ رسالہ نہ ہو تو آپ مجھے اطلاع دیں
میں آپ کی خدمت میں بھجوا دوں گا۔اسی میں تحریر کا معاملہ بھی آچکا ہے مگر میں سوال کرتا
ہوں دنیا میں لاکھوں نبی اور مامور گزرے ہیں کیا ان میں سے ایک بھی ایسا ہوا ہے کہ اس کی
وفات کے بعد اس کی ساری امت گمراہ ہو جائے اور ضلالت پر اجماع ہو؟ یہ ناممکن ہے۔پس وہی معنی درست ہیں جو خدا تعالیٰ کے عمل نے کئے کیونکر ہو سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے قول
کے خلاف اس کا فعل ہو۔خلافت پر ایک خاص رنگ میں بحث میرے لیکچر میں بھی ہے جو
سالانہ جلسہ پر ہوا اور اب چھپ رہا ہے۔وہ چھپ جائے گا تو وہ بھی آپ کو بھجوا دیا جائے گا
اس کو بھی دیکھ لیں۔میں اس جگہ یہ بھی بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ خواجہ صاحب اپنے مضمون میں بار بار
لکھتے ہیں کہ ہم الوصیت پیش کرتے ہیں اور ہمارے مقابلہ میں پچھلا طریق عمل پیش کیا جاتا
ہے اب بتاؤ کہ کون حق پر ہے۔لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ طریق عمل تو اور دلیلوں

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۸
جلد اول
میں سے ایک دلیل ہے ورنہ ہم الوصیت کو چھوڑتے نہیں آپ سے بڑھ کر ہم پیش کرتے
ہیں۔ہمارا یقین ہے کہ الوصیت میں نہایت وضاحت سے خلافت کا ذکر ہے۔چنانچہ
قدرت ثانیہ کے نام سے آپ نے خلافت کا مسئلہ ایسی وضاحت سے کھولا ہے کہ کسی
صداقت پسند انسان کو اس میں شک وھبہ کی گنجائش نہیں رہتی اور ابو بکر کی مثال دے کر اس
مسئلہ کا پوری طرح فیصلہ کر دیا ہے۔پس آپ کا یہ لکھنا کہ لاہوری الوصیت پیش کرتے ہیں
اور قادیانی نہیں کرتے ایک خلاف واقعہ بات ہے۔آپ خلافت احمدیہ کو پڑھیں اس میں
الوصیت سے خلافت کو بالوضاحت ثابت کیا گیا ہے اور الوصیت کیا حضرت صاحب کی اور
مختلف کتب سے بھی ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ کے بعد خلافت کا سلسلہ قائم ہونا تھا۔چنانچہ
پیغام صلح ، حمامۃ البشری اور ایک لاہور کی تقریر سے جو ۱۹۰۸ء میں آپ نے فرمائی ثابت
ہوتا ہے کہ آپ کے بعد خلفاء ہوں گے وہ کل جماعت کے مطاع ہوں گے اور یہ کہ خلفاء کو
نبی نہیں مقرر کرتا بلکہ خدا پر چھوڑ دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ خود خلیفہ مقرر کرتا ہے۔میں اس مضمون کو ختم کرنے سے پہلے آپ کو ایک اور واقعہ بھی یاد دلا دیتا ہوں جس سے
آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ایک وقت آپ بھی کسی دوسرے خلیفہ کے منتظر تھے جب
حضرت خلیفہ اسیح گھوڑے سے گر کر سخت بیمار تھے تو اُس وقت مرزا یعقوب بیگ صاحب
مجھے گھر سے بلا کر مولوی محمد علی صاحب کی کوٹھی تک لے گئے تھے وہاں آپ بھی تھے۔مولوی
صاحب بھی تھے اور دوسرے آپ کے دوستوں میں سے بھی دوآدمی تھے۔آپ نے مجھ سے
بیان کیا تھا کہ حضرت کی حالت خطر ناک ہے مجھے خلیفہ ہونے کی خواہش نہیں اور نہ مولوی
صاحب کو ہے ہم سب آپ کو ہی خلیفہ بنائیں گے لیکن آپ یہ بات مدنظر رکھیں کہ ہمارے
لاہور سے آنے تک خلیفہ کا انتخاب نہ ہو۔آپ نے اپنے آنے تک انتظار کرنے پر جو زور
دیا اس میں آپ کی نیت کیا تھی اس سے مجھے بحث نہیں مگر میں نے ایک اثر کی بناء پر کہ ایک
خلیفہ کی موجودگی میں دوسرے کے انتخاب پر بحث کرنا نا جائز ہے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا
اور بات ختم ہو گئی۔اس واقعہ سے آپ کو یاد آ گیا ہو گا کہ آپ بھی کسی وقت خلافت کے قائل
تھے یا کسی مصلحت کی وجہ سے آپ نے ایسا ظاہر کرنا پسند فرمایا تھا آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۹
جلد اول
سے مراد بیعت لینے والا خلیفہ تھا کیونکہ اس کے لئے چالیس آدمیوں کی شرط ہے اور آپ کے
آنے نہ آنے کا اس پر کوئی اثر نہ ہو سکتا تھا اور نہ ایسا خلیفہ بنانے کے لئے آپ کو یہ ضرورت
تھی کہ آپ کہتے کہ نہ میں خلیفہ بنا چاہتا ہوں اور نہ مولوی محمد علی صاحب کیونکہ ایسے خلیفہ کئی
ہو سکتے ہیں۔( آپ ان کا نام خلیفہ رکھتے ہیں میں ان کو خلیفہ نہیں کہتا۔)
خواجہ صاحب ایک جگہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ جو بیعت لے وہ خلیفتہ اسیح کہلا سکتا ہے بلکہ جو
شخص پہلے کا کوئی کام کرے وہ اس کا خلیفہ ہے تو کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ کیا جس قدر صحابہ
اشاعت اسلام میں لگے ہوئے تھے اور صحابہ سب ہی اس کام میں مشغول تھے خلیفۃ الرسول
کہلاتے تھے ؟ اگر صرف ایک شخص ہی کہلاتا تھا تو کیا اس سے ثابت نہیں کہ خلیفہ ایک اسلامی
اصطلاح ہے جس کی آپ لوگ ہتک کرتے ہیں۔پھر اگر خلیفہ اسی کو کہتے ہیں جو کسی کا کام
کرے تو کیوں خلیفہ اول کی موجودگی میں آپ خلیفہ اسیح نہیں کہلاتے تھے کیونکہ آپ بقول
اپنے مسیح موعود کا اصل کام اشاعت اسلام کر رہے تھے اُس وقت کیوں آپ کو خلیفہ اسیح
کہلانے کی جرات نہیں ہوئی۔پھر میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ دکھا نا مد نظر
نہیں کہ ہمارے امیر کے ماتحت چند خلیفہ اصیح ہیں تو کیوں خو د مولوی محمد علی صاحب کو
خلیفة امسیح نہیں لکھا جاتا وہ تو آپ کے نزدیک مسیح موعود کے زیادہ قائم مقام ہیں۔باقی رہا سوال مقدمہ کا کہ مقدمہ ہوگا اور عدالتوں تک جانا پڑے گا یہ ایسی دھمکیاں ہیں
جو ہمیشہ راست بازوں کو ملتی رہی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے کسری نے
اپنے آدمی بھیجے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا اسی طرح اگر کوئی مجھے
بھی عدالت میں بلوائے یا انجمن پر مقدمہ کرے تو کیا حرج ہے۔ایں ہمہ اندر عاشقی
بالائے غمہائے دگر۔جب میں نے خدا کے لئے اور صرف خدا کے لئے اس کام کو اپنے ذمہ
لیا ہے اور میں نے کیا لینا تھا خدا تعالیٰ نے یہ کام میرے سپرد کر دیا ہے تو اب مجھے اس سے کیا
خوف ہے کہ انجام کیا ہو گا۔میں جانتا ہوں کہ انجام بہر حال بہتر ہوگا کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا مجھے
سے وعدہ ہے اور وہ سچے وعدوں والا ہے۔پس آپ مجھے مقدموں سے کیا ڈراتے ہیں۔ہمارا مقدمہ خدا کے دربار میں داخل ہے کیا یہ بات بعید ہے کہ پیشتر اس کے کہ دنیا کی حکومتیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۰
جلد اول
ہمارے جھگڑے کا فیصلہ کریں اَحْكُمُ الْحَاكِمِینَ خود ہمارے مقدمہ کا فیصلہ کر دے اور
گورنمنٹ کے دخل دینے کے بعد کسی ماتحت عدالت کا کیا حق ہے کہ کچھ کر سکے۔پس اگر
خدا تعالیٰ ہی کوئی فیصلہ صادر فرمائے جس سے سب فساد دور ہو کر امن ہو جائے تو دنیا کی
حکومتوں نے کیا دخل دینا ہے۔مقدمات سے ان کو ڈرائیں جن کی نظر دنیا کے اسباب پر ہے
کوئی دنیا کی حکومت ہمیں اس مقام سے نہیں ہٹا سکتی جس پر خدا تعالیٰ نے ہمیں کھڑا کیا ہے
کیونکہ دنیاوی حکومتوں کا اثر جسم پر ہے دل پر نہیں دل صرف خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں۔اس ٹریکٹ میں کچھ متفرق باتیں بھی ہیں گوان کا جواب ایسا ضروری نہیں مگر کچھ جواب
دے دیتا ہوں۔خواجہ صاحب اس ٹریکٹ میں اس امر سے بھی ڈراتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول
کے کوئی خطوط ان کے پاس ایسے بھی ہیں جن کے اظہار سے ہمیں سخت دقت پیش آئے گی۔ان خطوں کی اطلاع مختلف ذرائع سے مجھے پہنچی ہے اور ہر ایک شخص نے یہی بیان کیا ہے کہ
خواجہ صاحب فرماتے تھے کہ میں یہ خط صرف آپ کو ہی دکھاتا ہوں اور کسی کو نہیں دکھایا مگر
جب دیکھا تو راوی چار پانچ نکلے جس پر مجھے حیرت ہوئی کہ صرف ایک کو سُنا کر اس قدر
لوگوں کو کیونکر علم ہو گیا۔مگر کوئی تعجب نہیں کہ خواجہ صاحب پہلے ایک سے ذکر کرتے ہوں اور
پھر یہ بھول جاتے ہوں کہ میں پیغام بھیج چکا ہوں پھر کوئی اور شخص نظر آ جاتا ہو اور آپ
مناسب خیال کرتے ہوں کہ اس کے ہاتھ بھی پیغام بھیج دیں بہر حال ہم خواجہ صاحب کی اس
مہربانی کے ممنون ہیں کہ اُنہوں نے ان خطوط کے مضمون سے بغیر اسے شہرت دینے کے ہمیں
مطلع کر دیا۔لیکن میں کہتا ہوں خواجہ صاحب بیشک ان خطوط کو شائع کر دیں مجھے ان کی
عبارت پوری طرح یاد نہیں۔نہیں تو میں ابھی لکھ دیتا۔مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کوئی میری
نسبت کیا لکھتا ہے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اپنے پیر کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہا اور
ہمیشہ اس کا فرمانبردار رہا ہوں اور میں نے اس کے منہ سے بارہا یہ الفاظ سنے ہیں کہ مجھے
آپ سے محبت نہیں بلکہ عشق ہے۔اس نے مجھے اُس وقت جب کہ میں کسی قدر بیمار تھا اور
بیماری بالکل خفیف تھی۔ایسی حالت میں کہ خود اسے کھانسی کے ساتھ خون آتا تھا۔اس طرح
پڑھایا ہے کہ وہ مجھے یہ کہہ کر کتاب نہ پڑھنے دیتا تھا کہ آپ بیمار ہیں اور خود اس بیماری میں

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۱
جلد اول
پڑھتا تھا۔سوخدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں اپنے اُس محسن کا وفادار رہا۔ہاں چونکہ انسان کمزور
ہے اگر میری کسی کمزوری کی وجہ سے وہ کسی وقت مجھ سے ناراض ہوا ہو تو کیا تعجب ہے۔بخاری میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کی جنگ کا ذکر ہے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عمرؓ کو سخت ڈانٹا۔حتی کہ حضرت ابو بکر کو حضور سے ان الفاظ میں سفارش کرنی
پڑی کہ نہیں حضور قصور میرا ہی تھا سے تو کیا حضرت عمر پر اس واقعہ سے کوئی الزام آ جاتا ہے
زیادہ سے زیادہ یہ کہو گے کہ حضرت عمر سے میری ایک اور مشابہت ہو گئی۔استاد کا شاگرد کو
ڈانٹا بُری بات نہیں شاگرد کا استاد کو گالی دینا برا ہے۔کیونکہ ڈانٹنا استاد کا کام تھا اور گالی
دینا شاگرد کا کام نہیں ہے۔پس وہ لوگ ایسی کسی تحریر پر کیا خوش ہو سکتے ہیں جو آج بڑے زور سے اعلان کر رہے
ہیں کہ ہم نے کبھی خلیفہ اول کی مخالفت نہیں کی حالانکہ ان کی دستخطی تحریر میں موجود ہیں جن میں
اُنہوں نے آپ کو اسلام کا دشمن اور حکومت پسند اور چڑ چڑا وغیرہ الفاظ سے یاد کیا ہے۔پھر
جس تحریر پر ناز کیا جاتا ہے اگر وہ درست بھی مان لی جائے تو اس کے متعلق میرے پاس بھی
سید ڈاکٹر صاحب کا خط موجود ہے جس سے اصل معاملہ پر روشنی پڑ جاتی ہے اور جس تحریر کی
طرف خواجہ صاحب اشارہ کرتے ہیں اس کے بعد کی وہ تحریر ہے جس میں حضرت خلیفہ اوّل
نے میری نسبت لکھا ہے کہ میں اسے مصلح موعود سمجھتا ہوں اور پھر اس کے بعد کا واقعہ ہے کہ
آپ نے ایک بھری مجلس میں فرمایا کہ مسند احمد بن حنبل کی تصحیح کا کام ہم سے تو ہو نہ سکا میاں
صاحب کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ چاہے تو ہو سکے گا۔اور یہ جنوری ۱۹۱۴ ء کی بات ہے۔آخری
بیماری سے ایک دو دن پہلے کی۔پس آپ ان زبر دست حملوں کی اشاعت سے ہرگز نہ
چوکیں؟ کیوں اپنے ہاتھ سے موقع جانے دیتے ہیں شاید اسی سے آپ
کو کوئی فائدہ پہنچ
جائے مگر خوب یا درکھیں کہ میرا معاملہ کسی انسان کی تعریف کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا اگر حضرت
خلیفہ اول کی وہ تحریریں میری تائید میں موجود نہ ہوتیں جو آپ کے پاس جس قدر خطوط ہیں
ان کی نفی کر دیتی ہیں تو بھی مجھے خدا نے اس کام پر کھڑا کیا ہے نہ کہ کسی انسان نے۔میں کسی
انسان کی تحریروں کا محتاج نہیں۔خلافت خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔جو انسانوں کے

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۲
جلد اول
خیالات سے اندازہ لگا کر میری بیعت میں داخل ہوا ہے وہ فوراً اپنی بیعت کو واپس لے لے
اور مجھے خدا پر چھوڑ دے میں مشرک نہیں ہوں۔مجھے انسانوں کے خیالات کی پرواہ نہیں۔خدا تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجھے کامیاب کرے گا۔پس میں اللہ تعالیٰ کے فضل
اور رحم کے ماتحت کامیاب ہوں گا اور میرا دشمن مجھ پر غالب نہ آ سکے گا۔مجھے اللہ تعالیٰ نے
اپنی پوشیدہ در پوشیدہ حکمتوں کے ماتحت جن کو میں خود بھی نہیں سمجھتا۔ایک پہاڑ بنایا ہے پس
وہ جو مجھ سے ٹکراتا ہے اپنا سر پھوڑتا ہے۔میں نالائق ہوں اس سے مجھے انکار نہیں۔میں کم علم
ہوں اس سے میں نا واقف نہیں۔میں گنہگار ہوں اس کا مجھے اقرار ہے۔میں کمزور ہوں اس
کو میں مانتا ہوں لیکن میں کیا کروں کہ میرے خلیفہ بنانے میں خدا تعالیٰ نے مجھ سے نہیں
پوچھا اور نہ وہ اپنے کاموں میں میرے مشورہ کا محتاج ہے۔میں اپنے ضعف کو دیکھ کر خود
حیران ہو جا تا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کیوں چنا اور میں اپنے نفس کے اندر ایک بھی ایسی
خوبی نہیں پاتا جس کی وجہ سے میں اللہ تعالیٰ کے اس احسان کا مستحق سمجھا گیا مگر با وجود اس
کے اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس کام پر مقر ر فرما دیا ہے۔اور وہ میری اُن
راہوں سے مدد فرماتا ہے جو میرے ذہن میں بھی نہیں ہوتیں۔جب گل اسباب میرے
برخلاف تھے۔جب جماعت کے بڑے بڑے لوگ میرے خلاف اعلان کر رہے تھے اور جن
کو لوگ بڑا خیال کرتے تھے وہ سب میرے گرانے کے درپے تھے اُس وقت میں حیران تھا
لیکن سب کچھ میرا رب آپ کر رہا تھا۔اس نے مجھے اطلاعیں دیں اور وہ اپنے وقت پر پوری
ہوئیں اور میرے دل کو تسلی دینے کے لئے نشان پر نشان دکھایا اور امور غیبیہ سے مجھے اطلاع
دے کر اس بات کو پایہ ثبوت کو پہنچایا کہ جس کام پر میں کھڑا کیا گیا ہوں وہ اس کی طرف
سے ہے۔خواجہ صاحب ! آپ نے لکھا ہے کہ اگر آپ الہام سے مصلح موعود ہونے کا دعویٰ
کریں تو میں پھر کچھ نہ بولوں گا۔اگر آپ نے یہ بات سچ لکھی ہے تو میں آپ
کو بتا تا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے بار بار بتایا ہے کہ میں خلیفہ ہوں اور یہ کہ وہ میرے مخالفوں کو آہستہ آہستہ
میری طرف کھینچ لائے گا یا تباہ کر دے گا اور ہمیشہ میرے متبعین میرے مخالفوں پر غالب رہیں
گے۔یہ سب باتیں مجھے متفرق اوقات میں اللہ تعالیٰ نے بتائی ہیں۔پس آپ اپنے وعدہ کے

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۳
جلد اول
مطابق خاموشی اختیار کریں اور دیکھیں کہ خدا تعالیٰ انجام کا ر کیا دکھلاتا ہے۔اگر مصلح موعود
کے ہونے کے متعلق میرے الہام کی آپ قدر کرنے کے لئے تیار ہیں تو کیوں اس امر میں
آسمانی شہادت کی قدر نہیں کرتے۔آپ خوب یا درکھیں کہ یہاں خدمات کا سوال نہیں یہاں
خدائی دین کا سوال ہے۔اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ خدمات کے متعلق میرا کوئی دعویٰ نہیں۔اللہ تعالیٰ اگر مجھ سے کوئی خدمت لے لے تو یہ اُس کا احسان ہوگا ورنہ میں کوئی چیز نہیں۔میں
اس قدر جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ اس جماعت کو پھر بڑھانا چاہتا ہے۔میرا ایک
بہت بڑا کام ہو گیا ہے۔جماعت میں احساس پیدا ہو گیا ہے باقی حصہ بھی جلد پورا ہو جائے گا
اور احمد یہ جماعت بے نظیر سرعت سے ترقی کرنی شروع کرے گی۔میں نے تو اس قدر
احتیاط سے کام لیا ہے کہ آپ کے طریق تبلیغ کی بھی اُس وقت تک مخالفت نہیں کی جب تک
اللہ تعالیٰ نے مجھے نہیں بتایا کہ یہ غلط ہے۔پس میں آسمان کو زمین کے لئے نہیں چھوڑ سکتا اور
اللہ تعالیٰ سے توفیق چاہتا ہوں کہ وہ مجھے ہمیشہ اپنی رضا پر چلنے کی توفیق دے اور ہر قسم کی
لغزشوں اور ٹھوکروں سے بچائے۔آمین
غیر ذمہ دار لوگ خواجہ صاحب اپنے سارے مضمون میں اس بات پر بہت زور دیتے
ہیں کہ یہ سب فساد غیر ذمہ دار لوگوں کا ہے اور اس امر کی طرف
بھی اشارہ کرتے ہیں کہ مجھے کچھ لوگ ورغلاتے رہتے ہیں اور یہ لوگ امن نہیں ہونے
دیتے۔میں خواجہ صاحب کو اس معاملہ میں خاص طور پر نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس لفظ کو میری
جماعت کے لوگوں کی نسبت استعمال نہ کیا کریں۔کیونکہ میں اس امر کا قائل نہیں کہ کچھ خاص
لوگ سلسلہ کے ٹھیکیدار ہیں۔خوب یا درکھیں کہ ہر ایک وہ شخص جو مسیح موعود کے ہاتھ پر
بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوتا ہے وہ ذمہ دار ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِه ، پھر آپ کیوں کر فرماتے ہیں کہ غیر ذمہ دار
لوگ کیوں بولتے ہیں۔انہی کا یہ سب فساد ڈالا ہوا ہے۔آپ نے ذمہ داری شاید یہ سمجھ لی
ہے کہ ایک شخص مالدار ہو یا ڈگری یافتہ ہو۔میرے خیال میں ذمہ داری کچھ اور ہی چیز ہے
اور ہر ایک مسلمان خدا کے نزدیک ذمہ دار ہے خواہ وہ گدڑی پوش ہو یا تخت شاہی پر بیٹھا

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۴
جلد اول
ہوا ہو۔میں احمدی ہونے کے لحاظ سے جس طرح ایک امیر سے امیر مبائع کو سلسلہ کے
کاموں کا ذمہ دار خیال کرتا ہوں۔اسی طرح اس شخص کو جسے دو تین وقت کا فاقہ ہو اور جس
کے تن پر پھٹے ہوئے کپڑے ہوں۔آپ اپنی جماعت کے لوگوں میں خواہ کس قدر فریق ہی
بنا ئیں میں اپنے مبائعین میں ہرگز کوئی فرق نہیں پاتا۔خلیفہ ایک وجود ہے جس کو اللہ تعالیٰ
انتظام کے لئے کھڑا کرتا ہے۔اس امر کو چھوڑ کر خود خلیفہ جماعت میں سے ایک معمولی فرد
ہے اور اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ اصولوں کا ایسا ہی پابند ہے جیسے اور ممبر۔اور جس طرح اور
لوگ سلسلہ احمدیہ کے افراد ہیں وہ ان افراد میں سے ایک فرد ہے ان کا بھائی ہے۔انہی کا
ہے۔اسے اس انتظام سے علیحدہ ہو کر جو جماعت کے قیام کیلئے اس کے سپرد کیا گیا ہے اور
کوئی فضیلت نہیں۔اگر وہ غریب سے غریب آدمی کے حق کو دباتا ہے تو وہ خدا کے حضور
جوابدہ ہے۔پس اس جماعت کا ہر ایک فرد ذمہ دار ہے اور اسلام کسی کو ذلیل نہیں کرتا۔حضرت عمر کے وقت ایک حبشی غلام نے ایک شہر سے صلح کر لی تھی با وجود افسروں کی ناراضگی
کے حضرت عمرؓ نے اُس کو قائم رکھا اور باوجود اس کے کہ اس میں بعض جگہ انتظامی دقتیں پیدا
ہو جانے کا خطرہ ہو سکتا تھا۔مگر میں کہتا ہوں اس واقعہ سے خوب ظاہر ہو جاتا ہے کہ اسلام
خلیفہ کو اس مقام پر کھڑا کرتا ہے جہاں اس کی نظر میں سب مسلمان برا بر ہوں۔آپ ایک
طرف تو یہ اصل مقرر کرتے ہیں کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ بات کیسی ہے اور یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ
کس نے کہی ہے اور کن خیالات سے کہی ہے لیکن آپ نے اس پر عمل تو نہ کیا۔جماعت کے
ایک حصہ کو جو آپ کی اور میری طرح معزز ہے بے وجہ غیر ذمہ دار قرار دے دیا۔بے شک
اگر بعض لوگوں کی بعض باتیں آپ کو پسند نہ آئی تھیں تو آپ کہہ سکتے تھے کہ فلاں فلاں باتیں
ان کی غلط ہیں ان کو بند کیا جاوے یا ان کی اصلاح کی جائے۔بجائے اس کے آپ ایک
گروہ غیر ذمہ داروں کا قرار دے کر اس کی باتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی غیر ذمہ داری
کی وجہ سے مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ اسے بند کر دوں۔مگر چونکہ میں سب کو ذمہ دار خیال کرتا
ہوں اس لئے اس مشورہ پر عمل کرنے سے معذور ہوں۔ہاں اگر کوئی بات نا معقول ہو تو اس
کے روک دینے کے لئے تیار ہوں۔مگر خدا کی دی ہوئی طاقتوں کو زائل کرنا میرا کام نہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۵
جلد اول
انہی متفرق باتوں میں سے جن کا مختصر جواب میں اس جگہ دینا ضروری سمجھتا ہوں ایک
یہ بھی ہے کہ خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ اگر محمد علی اور اس کے دوست ایسے ہی ہیں جیسے تم خیال
کرتے ہو تو پھر مرزا کی نہ تعلیم درست نہ تربیت درست اور پھر الزام لگاتے ہیں کہ یہ خیال تو
شیعوں کے تھے کہ سب صحابہ سوائے چند اہل بیت اور صحابہ کے منافق تھے۔مگر میں پوچھتا
ہوں کہ یہ خیال تو آپ کا ہے۔آپ ستانوے فیصدی احمد یوں کو تو غلطی پر خیال کرتے ہیں ،
منصو بہ باز خیال کرتے ہیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کاموں کو تباہ کرنے والا بیان
کرتے ہیں اور ایک بڑے حصہ کو اپنے اسی مضمون میں کافر ظاہر کرتے ہیں کیونکہ وہ تو
مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں پھر تعجب ہے کہ اس صورت میں آپ شیعوں کے متبع ہوئے یا ہم۔شیعہ بھی تو اکثر حصہ کو گندہ کہتے ہیں صرف چند کو پاک خیال کرتے ہیں اور انہی کو ذمہ وار اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیارا سمجھتے ہیں آپ کا بھی ایسا خیال ہے تو یہ اعتراض آپ پر
پڑا یا ہم پر ؟ اور اگر مولوی محمد علی صاحب اور ان کے چند دوستوں کے بُرا ہو جانے سے مرزا
صاحب کی تعلیم پر بھی پانی پھر جاتا ہے تو کیوں احمدی جماعت کے کثیر حصہ کے کا فر ہو جانے
سے جیسا کہ آپ نے اپنے ٹریکٹ صفحہ ۴۲ پر صریح الفاظ میں لکھا ہے مرزا صاحب نا کام نہیں
رہے۔اگر کہو کہ ہم نے تو حدیث اور مسیح موعود علیہ السلام کے فتویٰ کے مطابق کہا ہے کہ چونکہ
آپ لوگ غیر احمدی مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں اس لئے کا فر ہو گئے ، اپنی طرف سے تو بات
نہیں کہی تو میں بھی کہتا ہوں کہ ہم بھی جو فتوی لگاتے ہیں قرآن کریم اور احادیث کے مطابق
لگاتے ہیں اور ہمارا فتویٰ بھی آیت استخلاف کے ماتحت ہی ہے۔پس اگر آپ کا فتویٰ
درست ہے تو یہ بھی درست ہے اور اگر آپ کا فتویٰ درست ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نَعُوذُ بِاللهِ ناکام گئے مگر یہ غلط ہے۔ایسا نہیں ہوا۔مسیح موعود علیہ السلام کا میاب گئے اور ہر
طرح کامیاب گئے۔جماعت کا اکثر حصہ اُس راہ پر چل رہا ہے جس پر آپ نے چلایا تھا۔ہاں کچھ لوگ الگ ہو گئے۔بے شک آپ لکھتے ہیں کہ کیا وہ ا کا برخراب ہو سکتے ہیں جو سلسلہ
کے خادم تھے ؟ تو میں کہتا ہوں کہ مسیح موعود علیہ السلام کی وہ بات کیوں کر پوری ہوتی جو آ
نے الہام کی بناء پر لکھی تھی کہ کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
E۔۔چھوٹے کئے جائیں گے۔پس مقام خوف ہے کہ اگر آپ کے خیال کے مطابق بڑے
چھوٹے نہیں ہو سکتے تھے بلکہ اکا بر معصوم عن الخطاء ہی سمجھے جانے کے لائق ہیں تو پھر اس
عبارت کا کیا مطلب ہے۔اس عبارت سے تو بالبداہت ثابت ہو جاتا ہے کہ ا کا بر کا چھوٹا ہو
جانا بھی ممکن ہے بلکہ بعض چھوٹے کئے بھی جائیں گے۔پس آپ اس دلیل سے کوئی فائدہ
نہیں حاصل کر سکتے۔خصوصاً جب کہ صحابہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر ان
لوگوں کو جنہوں نے بیعت ابی بکڑ نہ کی تھی اور جن میں سے ایک ایسا بڑارتبہ رکھتا تھا کہ وہ بارہ
نقیبوں میں سے ایک تھا مرتد اور منافق کہا ہے اور اس کا ثبوت صحیح احادیث اور مستند روایات
سے مل سکتا ہے۔^ پس چند آدمیوں کا ٹھو کر کھا جانا جب کہ کثرت حق پر قائم ہوسلسلہ کی تباہی
کی علامت نہیں اور پھر اس حالت میں جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے
رویا میں بتایا بھی ہے کہ جماعت کا ایک سنجیدہ آدمی مرتدوں میں مل گیا ہے۔۱۸ ستمبر ۱۹۰۷ء رؤیا۔فرمایا: چند روز ہوئے میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا
تھا کہ وہ مرتدین میں داخل ہو گیا ہے۔میں اس کے پاس گیا وہ ایک سنجیدہ آدمی ہے۔میں
نے اُس سے پوچھا کہ یہ کیا ہوا ؟ اُس نے کہا کہ مصلحت وقت ہے“۔2
اور یہ رویا عبد الحکیم کے ارتداد کے بعد کی ہے۔اور آپ جانتے ہیں کہ آپ کا قدم
غیر احمدیوں کے زیادہ قریب ہے بہ نسبت ہمارے۔کیونکہ ہم پر تو آپ الزام دیتے ہیں کہ
ہم ان مسلمانوں سے دور ہی دور جا رہے ہیں اور خود جب کہ حضرت کا کشف مولوی محمد علی
صاحب کی نسبت موجود ہے کہ آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے، یہ ” تھے، ظاہر
کرتا ہے کہ کبھی ایسا وقت آنے والا ہے کہ ہمیں نہایت افسوس سے ہیں‘ کی بجائے
تھے کہنا پڑے گا۔اسی طرح شیخ رحمت اللہ صاحب کی نسبت دعا کرنا اور الہام ہونا کہ
شَرِّ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ نے جن پر تو نے انعام کیا ان کی شرارت۔اور یہ بات تو آپ بھی
بار بار پیش کرتے ہیں کہ ہم پر حضرت بہت مہربان تھے اور شیخ صاحب کی نسبت دعا کرنے پر
اس الہام کا ہونا مطلب کو اور بھی واضح کر دیتا ہے۔اور اگر آپ کہیں کہ کیا ہماری خدمات کا یہی بدلہ ملنا چاہیے تھا ؟ تو اس کا جواب یہ۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۷
جلد اول
کہ خدمات کا یہ بدلہ نہیں ملتا۔خدمات تو سارے احمدیوں نے کی ہیں اور بتوں نے آپ
سے بڑھ کر کی ہیں۔جن کے پاس مسیح موعود علیہ السلام کی لکھی ہوئی سندات موجود ہیں۔پس
یہ نہیں کہہ سکتے کہ خدمات کا ایسا اُلٹا بدلہ کیوں ملا کیونکہ بہتوں نے خدمات کیں اور انعام
پائے۔اگر آپ کو ٹھو کر لگی تو اس کے کوئی پوشیدہ اسباب ہوں گے جن سے خدا تعالیٰ واقف
ہے اور ممکن ہے کہ آپ بھی واقف ہوں ہمیں اس بات کے معلوم کرنے کی کچھ ضرورت
نہیں۔باقی رہا یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کیوں ایسے لوگوں سے آگاہ نہ کیا گیا اس
کے دو جواب ہیں۔اول یہ کہ مجملاً آگاہ کیا گیا جیسا کہ پہلے میں الہام لکھ آیا ہوں دوسرے
یہ کہ کوئی ضروری نہیں کہ آپ کو آپ کی وفات کے بعد کی گل کا رروائیوں سے واقف کیا جا تا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر آپ کی وفات کے بعد سخت مصائب آئے مگر آپ کو
نہیں بتایا گیا کہ کس کا کیال حال ہو گا۔آپ لوگوں پر اصل ابتلاء حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی وفات کے بعد آیا۔خلافت بعد میں ہوئی اُس وقت تو نہ تھی۔پھر یہ کون سی ضروری
بات تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا جاتا کہ فلاں فلاں شخص انکارِ خلافت کرے گا
اور اگر ضروری تھا تو کیا یہ بتایا گیا کہ آپ کی اولا دسب کی سب اور سب قادیان کے
مہاجرین اور اکثر حصہ جماعت آپ کی وفات کے بعد کا فر ہو جائیں گے ( جیسا کہ آپ نے
صفحه ۴۶ پر کافر قرار دیا ہے ) اگر یہ امر آپ کے خیال کے مطابق واقعہ ہو گیا لیکن اس کا آپ
کو علم نہ دیا گیا تو آپ کون سی ایسی خصوصیت رکھتے ہیں کہ آپ کے متعلق ضرور کوئی الہام ہوتا
چاہیے تھا۔آپ کے سب بیٹے بقول آپ کے کا فر ہو جائیں تو کسی الہام کی ضرورت نہیں ،
سب مہاجرین بگڑ جائیں تو کسی الہام کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ کے عقائد میں کچھ فرق
آتا تھا تو اس کی اطلاع مسیح موعود علیہ السلام کو ضرور ہو جانی چاہیے تھی۔اور اگر نہیں ہوئی
تو ثابت ہوا کہ آپ حق پر ہیں۔خواجہ صاحب ! ان دلائل سے کام نہیں چل سکتا کسی بات
کے ثابت کرنے کیلئے کوئی مضبوط دلیل چاہیے۔طلحہ اور زبیر اور حضرت عائشہ کے بیعت نہ
کرنے سے آپ حُجت نہ پکڑیں۔ان کو انکارِ خلافت نہ تھا بلکہ حضرت عثمان کے قاتلوں کا
سوال تھا۔پھر میں آپ کو بتاؤں جس نے آپ سے کہا ہے کہ اُنہوں نے حضرت علی کی بیعت۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۸
جلد اول
نہیں کی وہ غلط کہتا ہے۔حضرت عائشہ تو اپنی غلطی کا اقرار کر کے مدینہ جا بیٹھیں اور طلحہ اور
زبیر نہیں فوت ہوئے جب تک بیعت نہ کر لی۔چنانچہ چند حوالہ جات ذیل میں درج کئے
جاتے ہیں۔(الف) وَاَخْرَجَ الْحَاكِمُ عَنْ ثَوْرِبْنِ مَجْزَاةَ قَالَ مَرَرْتُ بِطَلْحَةَ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي
اخِرِ رَمَةٍ۔فَقَالَ لِى مِمَّنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ مِنْ أَصْحَب أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ - فَقَالَ ابْسُطُ
يَدَكَ يُبَايِعُكَ فَبَسَطْتُ يَدِى وَبَايَعَنِى وَفَاضَتْ نَفْسُهُ۔فَأَتَيْتُ عَلِيًّا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ
اللهُ أَكْبَرُ صَدَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَبَى اللَّهُ أَنْ يُدْخُلَ طَلْحَةُ الْجَنَّةَ إِلَّا
"
وَبَيعَتِي فِي عُنُقِهِ
ترجمہ: اور حاکم نے روایت کی ہے کہ ثور بن مجزاۃ نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں واقعہ جمل
کے دن حضرت طلحہ کے پاس سے گذرا۔اُس وقت ان کی نزع کی حالت قریب تھی۔مجھ سے
پوچھنے لگے کہ تم کون سے گروہ میں سے ہو؟ میں نے کہا کہ حضرت امیر المؤمنین علی کی جماعت
میں سے ہوں۔تو کہنے لگے اچھا ! اپنا ہاتھ بڑھاؤ تا کہ میں تمہارے ہاتھ پر بیعت کرلوں
چنانچہ اُنہوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی اور پھر جان بحق تسلیم کر گئے۔میں نے آ کر
حضرت علی سے تمام واقعہ عرض کر دیا۔آپ سن کر کہنے لگے۔الله اكبر خدا کے رسول کی
بات کیا کچی ثابت ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے یہی چاہا کہ طلحہ میری بیعت کے بغیر جنت میں نہ
جائے۔( آپ عشرہ مبشرہ میں سے تھے )
(ب) وذکر کرده شد عائشه را یک بار روز جمل - گفت مردم روز
جمل میگویند - گفتنداری گفت من دوست داشتم که می نشستم ـ چنانکه
بنشست غیر من که این احب ست بسوی من ازین که می زائیدم از رسول خدا
صلعم دہ کس که همه ایشان مانند عبدالرحمن بن الحارث بن هشام می
بودند -
ترجمہ: اور حضرت عائشہ کے پاس ایک دفعہ واقعہ جمل مذکور ہوا تو کہنے لگیں کیا لوگ
واقعہ جمل کا ذکر کرتے ہیں؟ کسی ایک نے کہا جی اسی کا ذکر کرتے ہیں۔کہنے لگیں کہ کاش !

·

آج 10 میں سے 10 باقی