انواز خلافت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 3

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اور اپنے میں آنے والوں سے پہلے ان کے لینے کے لئے تیار ہو جاؤ اور اگر آنے والے
ہزاروں ہوں تو تم بھی ہزاروں ہی ان کے لینے کے لئے موجو در ہو۔اس بات کو خوب ذہن نشین کر کے اس پر عمل کرو۔صحابہ کا بڑا تلخ تجربہ ہمارے سامنے
موجود ہے۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کیسی درد ناک مصیبت ان پر آئی تھی اور کس قدر
مصائب اور آلام کا وہ نشانہ بنے تھے۔یہ فساد جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے صحابہ سے پیدا
نہیں ہوا تھا بلکہ اُن لوگوں نے کیا تھا جو مدینہ میں نہیں آتے تھے اور صحابہ میں شامل نہ تھے۔چنانچہ اس فساد کا بانی مبانی ایک شخص عبد اللہ بن سبا تھا۔اس کی ابتدائی زندگی کا حال تو معلوم
نہیں ہوتا کہ سیاست کے ساتھ اُس کو کیا تعلق تھا لیکن تاریخ میں اس کا ذکر حکیم بن جبلہ کے
ساتھ آتا ہے۔حکیم بن جبلہ ایک چور تھا جب فارس پر چڑھائی ہوئی تو یہ بھی صحابہ کے لشکر میں
شامل تھا۔لشکر کی واپسی پر یہ راستہ میں غائب ہو گیا اور غیر مسلموں پر حملہ کر کے ان کے
اموال لوٹ لیا کرتا تھا اور بھیس بدل کر رہتا تھا۔جب غیر مسلم آبادی اور مسلم آبادی نے
اس کی شرارتوں کا حال حضرت عثمان کو لکھا تو آپ نے اس کے نظر بند کرنے کا حکم دیا اور
بصرہ سے باہر جانے کی اسے ممانعت کر دی گئی۔اس پر اس نے خفیہ شرارتیں اور منصوبے
شروع کئے۔چنانچہ ۳۲ھ میں اس کے گھر پر عبد اللہ بن سبا مہمان کے طور پر آ کر اُترا اور
لوگوں کو بلا کر ان کو ایک خفیہ جماعت کی شکل میں بنانا شروع کیا اور آپس میں ایک انتظام
قائم کیا۔جب اس کی خبر والی کو ملی تو اس نے اس سے دریافت کیا کہ تو کون ہے؟ تو اس نے
کہلا بھیجا کہ میں ایک یہودی ہوں اسلام سے مجھے رغبت ہے اور تیری پناہ میں آ کر
ہوں۔چونکہ اس کی شرارتوں کا علم گورنر کو ہو چکا تھا اُنہوں نے اسے ملک بدر کر دیا۔یہ پہلا
واقعہ ہے جو تاریخ عبداللہ بن سبا کی سیاسی شرارتوں کے متعلق ہمیں بتاتی ہے اور اس سے
ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حکیم بن جبلہ بھی بچے دل سے مسلمان نہ تھا اور اس کا ذمیوں پر حملہ کرنا
اس لئے نہ تھا کہ غیر مسلموں سے اسے دشمنی تھی بلکہ غیر مسلموں کو اسلامی حکومت کے خلاف
بھڑ کانے کے لئے وہ ڈاکہ مارتا تھا جیسا کہ آجکل بنگالہ کے چند شریرہ ہندوستانی آبادی پر
ڈا کہ مارتے ہیں۔اور ان کی غرض صرف اس قدر ہوتی ہے کہ عام آبادی انگریزی حکومت

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
کو نا قابل سمجھ کر اس سے بگڑ جائے اور یہ نتیجہ اس بات سے نکلتا ہے کہ عبداللہ بن سبا ایک
یہودی جو دل سے اسلام کا دشمن تھا اسی کے پاس آکر ٹھہرا ہے۔اگر حکیم سچا مسلمان ہوتا اور
غیر مسلموں کا دشمن تو کبھی عبد اللہ بن سبا جو دل سے اسلام کا دشمن تھا سب بصرہ میں سے اس کو
نہ چنتا بلکہ اسے اپنا دشمن خیال کرتا۔جب عبد اللہ بن سبا بصرہ سے نکالا گیا تو کوفہ کو چلا گیا اور وہاں ایک جماعت اپنے
ہم خیالوں کی پیدا کر کے شام کو گیا لیکن وہاں اس کی بات کسی نے نہ سنی اس لئے وہ وہاں
سے مصر کو چلا گیا۔مصری لوگ تازہ مسلمان تھے ان میں ایمان اس قدر داخل نہ ہوا تھا جیسا
کہ دیگر بلاد کے باشندوں میں۔پھر مدینہ سے زیادہ دور تھے اور مرکز سے تعلق کم تھا اس لئے
بہت کثرت سے اس کے فریب میں آ گئے۔اور عبد اللہ بن سبا نے دیکھ لیا کہ مصر ہی میرے
قیام کے لئے مناسب ہو سکتا ہے چنانچہ اس نے مصر میں ہی رہائش اختیار کی اور لوگوں کو
اُکسانا شروع کیا۔را دھر تو یہ فتنہ شروع تھا اُدھر چند اور فتنے بھی پیدا ہو ر ہے تھے اور ان کے بانی بھی وہی
لوگ تھے جو بعد میں مسلمان ہوئے تھے اور مدینہ سے اُن کا تعلق بالکل نہ تھا اس لئے ان کی
تربیت نہ ہو سکتی تھی۔چنانچہ جس طرح بصرہ میں حکیم بن جبلہ، عبد اللہ بن سبا کے ساتھ مل کر یہ
شرارتیں کر رہا تھا کوفہ میں بھی ایک جماعت اسی کام میں لگی ہوئی تھی۔سعید بن العاص گورنر
کوفہ تھے اور ان کی صحبت اکثر ذی علم لوگوں کے ساتھ رہتی تھی مگر کبھی کبھی تمام لوگوں کو وہ
اپنے پاس آنے کی اجازت دیتے تھے تا کل حالات سے باخبر ر ہیں۔ایک دن ایسا ہی موقع
تھا باتیں ہو رہی تھیں کسی نے کہا فلاں شخص بڑا سخی ہے سعید بن العاص نے کہا کہ میرے پاس
دولت ہوتی تو میں بھی تم لوگوں کو دیتا۔ایک بیچ میں بول پڑا کہ کاش !ال کسری کے اموال
تمہارے قبضہ میں ہوتے۔اس پر چند نو مسلم عرب اُس سے لڑ پڑے اور کہا کہ یہ ہمارے
اموال کی نسبت خواہش کرتا ہے کہ اس کو مل جائیں۔سعید بن العاص نے سمجھایا تو اس نے کہا
کہ تم نے اس کو سکھایا ہے کہ ایسی بات کہے اور اُٹھ کر اس شخص کو مارنے لگے۔اس کی مدد
کے لئے اس کا باپ اُٹھا تو اُسے بھی ماراحتی کہ دونوں بیہوش ہو گئے۔جب لوگوں کو علم ہوا

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۳
جلد اول
کہ اس قسم کا فساد ہو گیا ہے تو وہ قلعہ کے ارد گرد جمع ہو گئے مگر سعید بن العاص نے ان کو
سمجھا کر ہٹا دیا کہ کچھ نہیں سب خیر ہے اور جن لوگوں کو مار پڑی تھی انہیں بھی منع کر دیا کہ
تم اس بات کو مشہو ر مت کرنا خواہ مخواہ فساد پڑے گا اور آئندہ سے اس فسادی جماعت کو
اپنے پاس آنے سے روک دیا۔جب اُنہوں نے دیکھا کہ ہمیں والی اپنے پاس نہیں
آنے دیتا تو اُنہوں نے لوگوں میں طرح طرح کے جھوٹ مشہور کرنے شروع کر دیئے
اور دین اسلام پر طعن کرنے لگے اور مختلف تدابیر سے لوگوں کو دین سے بدظن کرنے کی
کوشش شروع کی۔اس پر لوگوں نے حضرت عثمانؓ سے شکایت کی اور آپ نے حکم دیا کہ ان
کو کوفہ سے جلا وطن کر کے شام بھیج دیا جائے اور حضرت معاویہ کو لکھ دیا کہ ان کی خبر رکھنا۔حضرت معاویہؓ نے نہایت محبت سے ان کو رکھا اور ایک دن موقع پا کر ان کو سمجھایا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے پہلے عرب کی کیا حالت تھی اسے یاد کر وا اور غور کرو کہ
خدا تعالیٰ نے قریش کے ذریعہ سے تم کو عزت دی ہے پھر قریش سے تمہیں کیوں دشمنی ہے
وہ لوگ اس بات پر بھی طعن کرتے تھے کہ خلیفہ قریش میں سے کیوں ہوتے ہیں قریشیوں
نے خلافت کو اپنا حق بنا چھوڑا ہے یہ نا جائز ہے ) اگر تم حکام کی عزت نہ کرو گے تو یا درکھو جلد
وہ دن آتا ہے کہ خدا تعالیٰ تم پر ایسے لوگوں کو مقرر کرے گا جو تم کو خوب تکلیف دیں گے۔امام ایک ڈھال ہے جو تم کو تکلیف سے بچاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ قریش کا کیا احسان ہے
کیا وہ کوئی بڑی جماعت تھی جن کے ذریعہ سے اسلام کامیاب ہو گیا اور باقی رہا کہ امام
ڈھال ہے اور ہمیں تکلیف سے بچا رہا ہے سو یہ خیال مت کرو جب وہ ڈھال ٹوٹ جائے گی
تو پھر ہمارے ہاتھ میں دے دی جائے گی۔یعنی خلافت اگر قریش کے ہاتھ سے نکل جائے گی
تو پھر ہم ہی ہم اس کے وارث ہیں اس لئے ہمیں اس کا فکر نہیں کہ خلافت قریش کے ہاتھ سے
نکل گئی تو پھر کیا ہو گا۔اس پر حضرت معاویہ نے اُن کو سمجھایا کہ ایام جاہلیت کی سی باتیں نہ کرو
اسلام میں کسی قوم کا زیادہ یا کم ہونا موجب شرف نہیں رکھا گیا بلکہ دیندار و خدا رسیدہ ہونا
اصل سمجھا گیا ہے۔پس جب کہ قریش کو خدا تعالیٰ نے جاہلیت اور اسلام دونوں زمانوں میں
ممتاز کیا اور ان کو دین کی اشاعت و حفاظت کا کام سپرد کیا ہے تو تم کو اس پر کیا حسد ہے اور تم

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۴
جلد اول
لوگ اپنی پہلی حالت کو دیکھو اور سوچو کہ اسلام نے تم لوگوں پر کس قدر احسانات کئے ہیں۔ایک وہ زمانہ تھا کہ تم اہل فارس کے کارندہ تھے اور بالکل ذلیل تھے اسلام کے ذریعہ سے ہی
تم کو سب عزت ملی لیکن تم نے بجائے شکریہ ادا کرنے کے ایسی باتیں شروع کر دی ہیں جو
اسلام کے لئے ہلاکت کا باعث ہیں۔تم شیطان کا ہتھیار بن گئے ہو وہ جس طرح چاہتا ہے
تمہارے ذریعہ سے مسلمانوں میں پھوٹ ڈلوا رہا ہے۔مگر یا درکھو کہ اس بات کا انجام نیک
نہ ہوگا اور تم دُکھ پاؤ گے۔بہتر ہے کہ جماعت اسلام میں شامل ہو جاؤ۔میں خوب جانتا ہوں
کہ تمہارے دل میں کچھ اور ہے جسے تم ظاہر نہیں کرتے لیکن اللہ تعالیٰ اُسے ظاہر کر کے
چھوڑے گا (یعنی تم اصل میں حکومت کے طالب ہو اور چاہتے ہو کہ ہم بادشاہ ہو جائیں
اور دین سے متنفر ہو لیکن بظاہر اپنے آپ کو مسلم کہتے ہو ) اس کے بعد حضرت معاویہؓ نے
حضرت عثمان کو ان کی حالت سے اطلاع دی اور لکھا کہ وہ لوگ اسلام و عدل سے بیزار ہیں
اور ان کی غرض فتنہ کرنا اور مال کمانا ہے پس آپ ان کے متعلق گورنروں کو حکم دے دیجئے کہ
ان کو عزت نہ دیں یہ ذلیل لوگ ہیں۔پھر ان لوگوں کو شام سے نکالا گیا اور وہ جزیرہ کی
طرف چلے گئے وہاں عبد الرحمن بن خالد بن ولید حاکم تھے اُنہوں نے ان کو نظر بند کر دیا اور
کہا کہ اگر اس ملک میں بھی لوگوں کے دلوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور فتنہ ڈالنے
کی کوشش کی تو یا د رکھو میں ایسی خبر لوں گا کہ سب شیخی کرکری ہو جائے گی۔چنانچہ اُنہوں نے
انہیں سخت پہرہ میں رکھاشی کہ ان لوگوں نے آخر میں تو بہ کی کہ اب ہم جھوٹی افواہیں نہ
پھیلائیں گے اور اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں گے۔اس پر حضرت عبد الرحمن بن خالد
بن ولید نے ان کو اجازت دے دی کہ جہاں چاہو چلے جاؤ اور اشتر کو حضرت عثمان کی خدمت
میں بھیجا کہ اب یہ معافی کے طالب ہیں۔آپ نے انہیں معاف کیا اور اختیار دیا کہ جہاں چاہیں
رہیں۔اشتر نے کہا کہ ہم عبد الرحمن بن خالد کے پاس ہی رہنا چاہتے ہیں چنانچہ وہیں اُن کو
واپس کیا گیا۔اس گروہ کے علاوہ ایک تیسرا گروہ تھا جو تفرقہ کے پیچھے پڑا ہوا تھا۔اس کا سرگروہ ایک
شخص حمران بن ابان تھا اس نے ایک عورت سے عدت کے اندر شادی کر لی تھی جس پر اُسے

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۵
جلد اوّل
مارا گیا اور بصرہ کی طرف جلا وطن کر دیا گیا۔وہاں اس نے فساد ڈلوانا شروع کیا اور تفرقہ
اور فساد ڈالنے کے لئے یہ صورت اختیار کی کہ شرفاء کے خلاف موقع پا کر جھوٹ منسوب کر
دیتا اور اس طرح تفرقہ ڈلواتا۔غرض یہ تین گروہ اسلام کی تباہی میں کوشاں تھے اور تینوں گروہ ایسے تھے جو دین اسلام
سے بے خبر اور اپنی وجاہت کے دلدادہ تھے۔اسلام کی ناواقفی کی وجہ سے اپنی عقل سے
مسائل ایجاد کر کے مسلمانوں کے اعتقاد بگاڑتے تھے اور چونکہ حکومت اسلامیہ ان کے اس
فعل میں روک تھی اور وہ گھلے بندوں اسلام کو بازیچہ اطفال نہیں بنا سکتے تھے اس لئے حکومت
کے مٹانے کے درپے ہو گئے تھے۔چنانچہ سب سے پہلے عبد اللہ بن سبا نے مصر میں بیٹھ کر با قاعدہ سازش شروع کر دی اور
تمام اسلامی علاقوں میں اپنے ہم خیال پیدا کر کے ان کے ساتھ خط و کتابت شروع کی اور
لوگوں کو بھڑ کانے کے لئے یہ راہ نکالی کہ حضرت عثمان کے عمال کے خلاف لوگوں کو بھڑ کا نا
شروع کیا اور چونکہ لوگ اپنی آنکھوں دیکھی بات کے متعلق دھوکا نہیں کھا سکتے اس لئے یہ
تجویز کی کہ ہر ایک جگہ کے لوگ اپنے علاقہ میں اپنے گورنر کے عیب نہ مشہور کر یں بلکہ
دوسرے علاقہ کے لوگوں کو اس کے مظالم لکھ کر بھیجیں۔وہاں کے فتنہ پر دازان کو
اپنے گورنر کے عیب لکھ کر بھیجیں اس طرح لوگوں پر ان کا فریب نہ کھلے گا۔چنانچہ بصرہ کے
لوگ مصر والوں کی طرف لکھ کر بھیجتے کہ یہاں کا گورنر بڑا ظالم ہے اور اس اس طرح
مسلمانوں پر ظلم کرتا ہے اور مصر کے لوگ یہ خطوط لوگوں کو پڑھ کر سناتے اور کہتے کہ دیکھو
تمہارے بصرہ کے بھائی اس دکھ میں ہیں اور ان کی فریاد کوئی نہیں سنتا۔اسی طرح مصر کے
متفنی کسی اور صوبہ کے دوستوں کو مصر کے گورنر کے ظلم لکھ کر بھیجتے اور وہ لوگوں کو سنا کر خلیفہ کے
خلاف اُکساتے کہ اس نے ایسے ظالم گورنر مقرر کر رکھے ہیں جن کو رعایا کی کوئی پرواہ نہیں۔علاوہ ازیں لوگوں کو بھڑ کانے کے لئے چونکہ اس بات کی بھی ضرورت تھی کہ ان کے دل ان
کی طرف جھک جائیں اس کے لئے عبداللہ بن سبا نے یہ تجویز کی کہ عام طور پر وعظ ولیکچر
دیتے پھرو تا کہ لوگ تمہاری طرف مائل ہو جائیں اور بڑا خادم اسلام سمجھیں۔چنانچہ اس

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
کے اصل الفاظ یہ ہیں جو طبری نے لکھے ہیں وَاظْهِرُوا الأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهَى عَنِ
الْمُنْكَرِ تَسْتَمِيلُوا النَّاسَ وَادْعُوهُمُ إلى هذا الأمر فَبَكَ دُعَاتَهُ " یعنی اس نے نصیحت کی
کہ ظاہر میں تو تمہارا کام لوگوں کو نیک باتوں کا وعظ کرنا اور بُری باتوں سے روکنا ہو تا کہ
اس ذریعہ سے لوگوں کے دل تمہاری طرف مائل ہو جائیں کہ کیا عمدہ کام کرتے ہیں لیکن
اصل میں تمہاری غرض ان وعظوں سے یہ ہو کہ اس طرح لوگوں کے دل جب مائل ہو جائیں
تو انہیں اپنا ہم خیال بناؤ۔یہ نصیحت کر کے اس نے اپنے واعظ چاروں طرف پھیلا دیئے۔غرض ان لوگوں نے ایسا طریق اختیار کیا کہ سادہ لوح لوگوں کے لئے بات کا سمجھنا بالکل
مشکل ہو گیا اور فتنہ بڑے زور سے ترقی کرنے لگا اور عام طور پر مسلمان خلافت عثمان سے
بدظن ہو گئے اور ہر جگہ یہی ذکر لوگوں کی زبانوں پر رہنے لگا کہ ہم تو بڑے مزے میں ہیں باقی
علاقوں کے لوگ بڑے بڑے دکھوں میں ہیں۔بصرہ کے لوگ خیال کرتے کہ کوفہ اور مصر کے
لوگ سخت تکلیف میں ہیں اور کوفہ کے لوگ سمجھتے کہ بصرہ اور مصر کے لوگ سخت دُکھ میں ہیں
حالانکہ اگر وہ لوگ آپس میں ملتے تو ان کو معلوم ہو جاتا کہ یہ شریروں کی شرارت ہے ورنہ ہر
جگہ امن و امان ہے۔ہر جماعت دوسری جماعت کو مظلوم قرار دیتی تھی حالانکہ مظلوم کوئی بھی
نہ تھا اور ان سازشیوں نے ایسا انتظام کر رکھا تھا کہ اپنے ہم خیالوں کو ایک دوسرے سے ملنے
نہ دیتے تھے تا راز ظاہر نہ ہو جائے۔آخر یہ فساد بڑھتے بڑھتے خیالات سے عمل کی طرف کو ٹا اور لوگوں نے یہ تجویز کی کہ
ان گورنروں کو موقوف کروایا جائے جن کو حضرت عثمان نے مقرر کیا ہے چنانچہ سب سے پہلے
حضرت عثمان کے خلاف کوفہ کے لوگوں کو اُکسایا گیا اور وہاں فساد ہو گیا۔لیکن بعض بڑے
آدمیوں کے سمجھانے سے فساد تو دب گیا مگر فساد کے بانی مبانی نے فوراً ایک آدمی کو خط دے
کر حمص روا نہ کیا کہ وہاں جو جلا وطن تھے ان کو بلا لائے اور لکھا کہ جس حالت میں ہو فوراً چلے
آؤ کہ مصری ہم سے مل گئے ہیں۔وہ خط جب ان کو ملا تو باقیوں نے اُسے رڈ کر دیا لیکن
مالک بن اشتر بگڑ کر فوراً کوفہ کی طرف روانہ ہو گیا اور تمام راستہ میں لوگوں کو حضرت عثمان
اور سعید بن العاص کے خلاف اُکساتا گیا اور ان کو سنا تا کہ میں مدینہ سے آ رہا ہوں۔راستہ

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۷
جلد اول
میں سعید بن العاص سے ملا تھا وہ تمہاری عورتوں کی عصمت دری کرنا چاہتا ہے اور فخر کرتا ہے
کہ مجھے اس کام سے کون روک سکتا ہے۔اسی طرح حضرت عثمان کی عیب جوئی کرتا۔جولوگ
حضرت عثمان اور دیگر صحابہ کے واقف نہ تھے اور مدینہ آنا جانا اُن کا کم تھا وہ دھو کے میں
آتے جاتے تھے اور تمام ملک میں آگ بھڑکتی جاتی تھی عقلمند اور واقف لوگ سمجھاتے لیکن
جوش میں کون کسی کی سنتا ہے۔اس زمانہ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف لوگ قسم قسم کے جھوٹ مشہور
کرتے تھے اور ایسے احمدی بھی جو قادیان کم آتے تھے ان کے دھوکے میں آ جاتے تھے۔اب بھی ہمارے مخالف میری نسبت اور قادیان کے دوسرے دوستوں کی نسبت جھوٹی
باتیں مشہور کرتے ہیں کہ سب اموال پر انہوں نے تصرف کر لیا ہے اور حضرت صاحب کو
حقیقی نبی ( جس کے معنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تشریعی نبی کئے ہیں ) مانتے ہیں اور
نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ
جو لوگ قادیان نہیں آتے ان میں سے بعض ان کے فریب میں آجاتے ہیں۔ایک رئیس نے
مسجد کوفہ میں لوگوں کو اکٹھا کر کے ایک تقریر کی اور سمجھایا لیکن دوسرے لوگوں نے اُنہیں کہا
کہ اب فتنہ حد سے بڑھ گیا ہے اب اس کا علاج سوائے تلوار کے کچھ نہیں۔اس ناشکری کی
سزا اب ان کو یہی ملے گی کہ یہ زمانہ بدل جائے گا اور بعد میں یہ لوگ خلافت کے لوٹنے کی
تمنا کریں گے لیکن ان کی آرزو پوری نہ ہو گی۔پھر سعید بن العاص اُن کو سمجھانے گئے اُنہوں
نے جواب دیا کہ ہم تجھ سے راضی نہیں تیری جگہ پر اور گورنر طلب کریں گے۔انہوں نے کہا
کہ اس چھوٹی سی بات کے لئے اس قدر شور کیوں ہے ایک آدمی کو خلیفہ کی خدمت میں بھیج دو
کہ ہمیں یہ گورنر منظور نہیں وہ اور بھیج دیں گے۔اس بات کیلئے اس قد را اجتماع کیوں ہے؟ یہ
بات کہہ کر سعید نے اپنا اونٹ دوڑایا اور مدینہ کی طرف روانہ ہوئے اور حضرت عثمان کو
سب حالات سے آگاہ کیا۔آپ نے فرمایا کسے گورنر بنانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا
ابوموسیٰ اشعری کو۔فرمایا ہم نے ان کو گورنر مقرر کیا اور ہم ان لوگوں کے پاس کوئی معقول
عذر نہ رہنے دیں گے۔جب حضرت ابو موسیٰ اشعری کو یہ اطلاع ملی تو آپ نے سب لوگوں

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۸
جلد اول
کو جمع کر کے اس خبر سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے کہا تو آپ ہمیں نماز پڑھائیں مگر اُنہوں نے
انکار کیا اور کہا کہ جب تک کہ تم آئندہ کے لئے تو بہ نہ کرو اور حضرت عثمان کی اطاعت کا
وعدہ نہ کرو میں تمہاری امامت نہ کروں گا اور تم کو نماز نہ پڑھاؤں گا۔انہوں نے وعدہ کیا
تب آپ نے انہیں نماز پڑھائی لیکن فتنہ اس پر بھی ختم نہ ہوا کیونکہ ان لوگوں کی اصل غرض تو
خلافت کا اُڑانا تھا۔عمال و حکام کی تبدیلی تو صرف ایک بہانہ اور حضرت عثمان کے مظالم
( نَعُوذُ بالله ) کا اظہار ایک ذریعہ تھے جس سے وہ لوگ جو مدینہ آتے جاتے نہ تھے اور اس
برگزیدہ اور پاک انسان کے حالات سے آگاہ نہ تھے وہ دھو کے میں آ جاتے تھے اور اگر وہ
خود آ کر حضرت عثمان کو دیکھتے تو کبھی ان شریروں کے دھوکے میں نہ آتے اور اس فساد میں
نہ پڑتے۔غرض یہ فتنہ دن بدن بڑھتا ہی گیا اور آخر حضرت عثمان نے صحابہ کو جمع کیا اور دریافت
کیا کہ اس فتنہ کے دور کرنے کے لئے کیا تدبیر کرنی چاہیے۔اس پر مشورہ ہوا اور یہ تجویز
ہوئی کہ پہلے یہ دیکھا جائے کہ حکام کی شکایت درست بھی ہے یا نہیں اور اس بات کے معلوم
کرنے کے لئے تمام صوبوں میں کچھ ایسے آدمی بھیجے جائیں جو یہ معلوم کریں کہ آیا گورنر
ظالم ہیں یا یونہی ان کے متعلق غلط خبر میں پھیلا کی جارہی ہیں۔اس کام کے لئے جو آدمی بھیجے
گئے ان سب نے لکھ دیا کہ ہر ایک صوبہ میں اچھی طرح امن اور امان قائم ہے۔گورنروں
کے متعلق کوئی شکایت نہیں ہے لیکن عمار بن یاسر جو مصر میں بھیجے گئے تھے ان کو عبد اللہ بن سبا
کے ساتھی پہلے ہی مل گئے اور اپنے پاس ہی ان کو رکھا اور لوگوں سے نہ ملنے دیا بلکہ ایسے ہی
لوگوں سے ملایا جو اپنے ڈھب کے اور ہم خیال تھے اور انہیں سارے جھوٹے قصے سنائے اس
لئے وہ ان کے دھو کے میں آگئے۔یہ واقعہ اسی طرح ہوا جس طرح کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے عہد میں ابوجہل کرتا تھا کہ جب لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملنے کے لئے آتے تو
وہ ان کو روکتا کہ اول تو اس کے پاس ہی نہ جاؤ اور اگر جاتے ہو تو اپنے کانوں میں روئی
ٹھونس کر جاؤ تا کہ اس کی آواز تمہارے کانوں تک نہ پہنچے۔اسی طرح عمار بن یا سر کو گورنر
اور دوسرے امرائے مصر سے ملنے ہی نہ دیا گیا۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۰۹
جلد اول
ان لوگوں کے واپس آنے کے بعد جو تحقیقات کے لئے مختلف بلاد کی طرف بھیجے گئے
تھے حضرت عثمان نے مزید احتیاط کے طور پر ایک خط تمام ممالک کے مسلمانوں کی طرف لکھا
اور اس میں تحریر فرمایا کہ مجھے ہمیشہ سے مسلمانوں کی خیر خواہی مد نظر رہی ہے مگر میں شکایتیں
سنتا ہوں کہ بعض مسلمانوں کو بلا وجہ مارا جاتا ہے اور بعض کو بلا وجہ گالیاں دی جاتی ہیں اس
لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ لوگ جن کو شکایت ہو اس سال حج کے لئے جمع ہوں اور جو
شکایات انہیں ہیں وہ پیش کریں خواہ میرے حکام کے خلاف ہوں خواہ میرے خلاف۔میری
جان حاضر ہے اگر مجھ پر کوئی شکایت ثابت ہو تو مجھ سے بدلہ لے لیں۔جب یہ خط تمام
ممالک کی مساجد میں سنایا گیا تو شریروں پر تو کیا اثر ہونا تھا مگر عام مسلمان اس خط کوسن کر
بے تاب ہو گئے اور جب یہ خط سنایا گیا تو مساجد میں ایک کہرام مچ گیا اور روتے روتے
مسلمانوں کی داڑھیاں تر ہوگئیں اور اُنہوں نے افسوس کیا کہ چند بد معاشوں کی وجہ سے
امیر المؤمنین کو اس قدر صدمہ ہوا ہے اور سب جگہ پر حضرت عثمان کے لئے دعا کی گئی۔موسم حج کے قریب حضرت عثمان نے تمام گورنروں کے نام خطوط لکھے کہ حج میں حاضر ہوں۔چنانچہ سب گورنر حاضر ہوئے اور آپ نے ان سے دریافت کیا کہ یہ شور کیسا ہے؟ انہوں
نے کہا کہ شور تو کوئی نہیں بعض شریروں کی شرارت ہے اور آپ نے اکابر صحابہ کو بھیج کر خود
دریافت کر لیا ہے کہ اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں بلکہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔اس پر آپ
نے فرمایا کہ اچھا آئندہ کے لئے کیا مشورہ دیتے ہو ؟ سعید بن العاص نے کہا کہ یہ ایک خفیہ
منصوبہ ہے جو الگ تیار کیا جاتا ہے اور پھر ایسے لوگوں کے کان بھر دیے جاتے ہیں جو حالات
سے ناواقف ہیں اور اس طرح ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے تک بات پہنچتی
جاتی ہے۔پس علاج یہی ہے کہ اصل شریروں کو تلاش کر کے انہیں سزادی جائے اور قتل کر دیا
جائے۔عبداللہ بن سعد نے مشورہ دیا کہ آپ نرمی کرتے ہیں جب آپ لوگوں کو ان کے
حقوق دیتے ہیں تو لوگوں سے ان حقوق کا مطالبہ بھی کریں جو ان کے ذمہ واجب ہیں۔حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ یہ دونوں بزرگ اپنے اپنے علاقہ کے واقف ہوں گے
میرے علاقہ میں تو کوئی شور ہی نہیں۔وہاں سے آپ نے کبھی کوئی فساد کی خبر نہ سنی ہوگی اور

خلافة على منهاج النبوة
۲۱۰
جلد اول
جہاں شورش ہے وہاں کے متعلق میرا مشورہ یہی ہے کہ وہاں کے حکام انتظام کی مضبوطی پر
زور دیں۔حضرت عمرو بن العاص نے فرمایا کہ آپ بہت نرمی کرتے ہیں اور آپ نے
لوگوں کو ایسے حقوق دے دیئے ہیں جو حضرت ابو بکر اور حضرت عمر نہ دیتے تھے۔پس آپ
اب لوگوں سے ویسا ہی سلوک کریں جیسا کہ یہ دونوں کرتے تھے اور جس طرح نرمی سے کام
لیتے ہیں سختی کے موقع پر سختی سے بھی کام لیں۔ان سب مشوروں کو سن کر حضرت عثمان نے فرمایا
کہ یہ فتنہ مقدر ہے اور مجھے اس کا سب حال معلوم ہے کوئی سختی اس فتنہ کو روک نہیں سکتی۔اگر
رو کے گی تو نرمی۔پس تم لوگ مسلمانوں کے حقوق پوری طرح ادا کرو اور جہاں تک ہو سکے
ان کے قصور معاف کرو۔خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے لوگوں کو نفع پہنچانے میں کوئی کمی نہیں
کی۔پس میرے لئے بشارت ہے اگر میں اسی طرح مر جاؤں اور فتنہ کا باعث نہ بنوں۔لیکن
تم لوگ یہ بات یاد رکھو کہ دین کے معاملہ میں نرمی نہ کرنا بلکہ شریعت کے قیام کی طرف
پورے زور سے متوجہ رہنا۔یہ کہہ کر سب حکام کو واپس روانہ کر دیا۔حضرت معاویہ جب روانہ ہونے لگے تو عرض کیا اے امیر المؤمنین ! آپ میرے
ساتھ شام کو چلے چلیں سب فتنوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔آپ نے جواب دیا کہ معاویہ!
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمسائیگی کو کسی چیز کی خاطر بھی نہیں چھوڑ سکتا خواہ میرے
چمڑے کی رسیاں ہی کیوں نہ بنا دی جائیں۔اس پر حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ آپ یہ
بات نہیں مانتے تو میں ایک لشکر سپاہیوں کا بھیج دیتا ہوں جو آپ کی اور مدینہ کی حفاظت کریں
گے۔آپ نے فرمایا کہ میں اپنی جان کی حفاظت کے لئے ایک لشکر رکھ کر مسلمانوں کے رزق
میں کمی نہیں کرنا چاہتا۔حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ امیر المؤمنین ! خدا کی قسم ! آپ کو شریر
لوگ دھوکا سے قتل کر دیں گے یا آپ کے خلاف جنگ کریں گے آپ ایسا ضرور کریں۔لیکن
آپ نے یہی جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا خدا میرے لئے کافی ہے۔پھر حضرت معاویہ
نے عرض کیا کہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو پھر یہ کریں کہ شرارتی لوگوں کو بڑا گھمنڈ
بعض اکابر صحابہ پر ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کے بعد وہ کام سنبھال لیں گے اور
ان کا نام لے لے کر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں آپ ان سب کو مدینہ سے رخصت کر دیں اور

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
دُور دراز ملکوں میں پھیلا دیں شریروں کی کمریں ٹوٹ جائیں گی۔آپ نے فرمایا کہ جن کو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمع کیا تھا میں تو انہیں جلا وطن نہیں کر سکتا۔اس پر حضرت معاویہ
رو پڑے اور فرمایا کہ معلوم ہوتا ہے اس فتنہ کے لئے منشائے الہی ہو چکا ہے اور اے
امیر المؤمنین ! شاید یہ میری آپ سے آخری ملاقات ہے اس لئے ایک عرض میں آخر میں
اور کرتا ہوں کہ اگر آپ اور کچھ بھی نہیں کرتے تو اتنا کریں کہ اعلان کر دیں کہ میرے خون کا
بدلہ معاویہ لے گا۔(یعنی بہ صورت آپ کے شہید ہونے کے ) آپ نے فرمایا کہ معاویہ !
تمہاری طبیعت تیز ہے میں ڈرتا ہوں کہ تم مسلمانوں پر سختی کرو گے اس لئے یہ اعلان بھی نہیں
کر سکتا۔اس پر روتے روتے حضرت معاویہؓ آپ سے جُدا ہوئے اور مکان سے نکلتے
ہوئے یہ کہتے گئے کہ لوگو! ہوشیار رہنا۔اگر اس بوڑھے ( یعنی حضرت عثمان ) کا خون ہوا تو تم
لوگ بھی اپنی سزا سے نہیں بچو گے۔اس واقعہ پر ذرا غور کرو اور دیکھو اس انسان کے جس کی نسبت اس قدر بدیاں مشہور کی
جاتی تھیں کیا خیالات تھے اور وہ مسلمانوں کا کتنا خیر خواہ تھا اور ان کی بہتری کے لئے کس
قدر متفکر رہتا تھا اور کیوں نہ ہوتا۔آپ وہ تھے کہ جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یکے
بعد دیگرے اپنی دو بیٹیاں بیاہ دی تھیں اور جب دونوں فوت ہوگئیں تو فرمایا تھا کہ اگر میری
کوئی تیسری بیٹی ہوتی تو اس کو بھی میں ان سے بیاہ دیتا۔افسوس لوگوں نے اسے خود آ کر
نہ دیکھا اور اس کے خلاف شور کر کے دین و دنیا سے کھوئے گئے۔جب مفسدوں نے دیکھا کہ اب حضرت عثمان نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس
طرح ہمارے منصوبوں کے خراب ہو جانے کا خطرہ ہے تو اُنہوں نے فوراً ادھر اُدھر خطوط
دوڑا کر اپنے ہم خیالوں کو جمع کیا کہ مدینہ چل کر حضرت عثمان سے رو برو بات کریں۔چنانچہ
ایک جماعت جمع ہو کر مدینہ کی طرف روانہ ہوئی۔حضرت عثمان کو ان کے ارادہ کی پہلے سے
ہی اطلاع ہو چکی تھی۔آپ نے دو معتبر آدمیوں کو روانہ کیا کہ ان سے مل کر دریافت کریں
کہ ان کا منشا کیا ہے ؟ دونوں نے مدینہ سے باہر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کا عندیہ
دریافت کیا۔اُنہوں نے اپنا منشا ان کے آگے بیان کیا پھر اُنہوں نے پوچھا کہ کیا مدینہ

خلافة على منهاج النبوة
۲۱۲
جلد اول
والوں میں سے بھی کوئی تمہارے ساتھ ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ صرف تین آدمی مدینہ
والوں سے ہمارے ساتھ ہیں۔ان دونوں نے کہا کہ کیا صرف تین آدمی تمہارے ساتھ
ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں صرف تین ہمارے ساتھ ہیں (اب بھی موجودہ فتنہ میں قادیان کے
صرف تین چار آدمی ہی پیغام والوں کے ساتھ ملے ہیں یا دو تین ایسے آدمی جو مؤلفتہ القلوب
میں داخل تھے اور جو بعد میں پیغام والوں سے بھی جُدا ہو گئے ) اُنہوں نے دریافت کیا کہ
پھر تم کیا کرو گے؟ ان مفسدوں نے جواب دیا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ہم حضرت عثمان سے وہ
باتیں دریافت کریں گے جو پہلے ہم نے ان کے خلاف لوگوں کے دلوں میں بٹھائی ہوئی
ہیں۔پھر ہم واپس جا کر تمام ملکوں میں مشہور کریں گے کہ ان باتوں کے متعلق ہم نے
( حضرت ) عثمان سے ذکر کیا لیکن اس نے ان کو چھوڑنے سے انکار کر دیا اور تو بہ نہیں کی۔اس طرح لوگوں کے دل ان کی طرف سے بالکل پھیر کر ہم حج کے بہانہ سے پھر لوٹیں گے
اور آ کر محاصرہ کریں گے اور عثمان سے خلافت چھوڑ دینے کا مطالبہ کریں گے اگر اس نے
انکار کر دیا تو اسے قتل کر دیں گے۔ان دونوں مخبروں نے ان سب باتوں کی اطلاع آ کر
حضرت عثمان کو دی تو آپ ہنسے اور دعا کی کہ یا اللہ ! ان لوگوں پر رحم کر۔اگر تو ان پر رحم نہ
کرے تو یہ بد بخت ہو جائیں گے۔پھر آپ نے کوفیوں اور بصریوں کو بلوایا اور مسجد میں نماز
کے وقت جمع کیا اور آپ منبر پر چڑھ گئے اور آپ کے اردگر دوہ مفسد بیٹھ گئے۔جب صحابہ
کو علم ہوا تو سب مسجد میں آ کر جمع ہو گئے اور ان مفسدوں کے گر د حلقہ کر لیا۔پھر آپ نے
اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور ان لوگوں کا حال سنایا اور ان دونوں آدمیوں نے جو حال
دریافت کرنے گئے تھے سب واقعہ کا ذکر کیا۔اس پر صحابہ نے بالا تفاق بآواز بلند پکار کر کہا
کہ ان کو قتل کر دو کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو کوئی اپنی یا کسی اور کی
خلافت کے لئے لوگوں کو بُلائے اور اُس وقت لوگوں میں ایک امام موجود ہو تو اس پر اللہ
تعالیٰ کی لعنت ہو گی اور تم ایسے شخص کو قتل کر دو اور حضرت عمرؓ کا بھی یہی فتویٰ ہے۔اس پر
حضرت عثمان نے فرمایا کہ انہیں ہم معاف کریں گے اور اس طرح ان کی آنکھیں کھولنے کی
کوشش کریں گے۔پھر فرمایا کہ یہ لوگ بعض باتیں بیان کرتے ہیں وہ ایسی باتیں ہیں کہ تم

·

آج 10 میں سے 10 باقی