انواز خلافت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 4
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۳
جلد اول
بھی جانتے ہو لیکن فرق یہ ہے کہ یہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کو میرے خلاف بھڑ کا نا چاہتے
ہیں۔مثلاً کہتے ہیں کہ اس نے سفر میں نماز قصر نہیں کی حالانکہ پہلے ایسا نہ ہوتا تھا۔سنو میں نے
نماز ایسے شہر میں پوری پڑھی ہے جس میں کہ میری بیوی تھی کیا اسی طرح نہیں ہوا ؟ سب صحابہ
نے کہا کہ ہاں یہی بات ہے۔پھر فرمایا یہ لوگ یہ اعتراض بھی کرتے ہیں کہ اس نے رکھ بنائی
ہے حالانکہ اس سے پہلے رکھ نہ بنائی جاتی تھی مگر یہ بات بھی غلط ہے حضرت عمرؓ کے وقت سے
رکھ کا انتظام ہے۔ہاں جب صدقات کے اونٹ زیادہ ہو گئے تو میں نے رکھ کو اور بڑھا دیا
اور یہ دستور بھی حضرت عمر کے وقت سے چلا آیا ہے۔باقی میرے اپنے پاس تو صرف دو
اونٹ ہیں اور بھیڑ اور بکری بالکل نہیں۔حالانکہ جب میں خلیفہ ہوا تھا تو میں تمام عرب میں
سب سے زیادہ اونٹوں اور بکریوں والا تھا لیکن آج میرے پاس نہ بکری ہے نہ اونٹ
سوائے ان دو اونٹوں کہ یہ بھی صرف حج کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔کیا یہ بات درست نہیں ؟
سب صحابہؓ نے عرض کیا کہ بالکل درست ہے۔پھر فرمایا کہ یہ لوگ یہ اعتراض بھی کرتے ہیں
کہ قرآن کئی صورتوں میں تھا میں نے اسے ایک صورت پر لکھوا دیا ہے۔سنو! قرآن ایک
ہے اور ایک خدا کی طرف سے آیا ہے اور اس بات میں میں سب صحابہؓ کی رائے کا تابع
ہوں۔میں نے کوئی بات نہیں کی کیا یہ بات درست نہیں ؟ سب صحابہؓ نے عرض کیا کہ بالکل
درست ہے اور یہ لوگ واجب القتل ہیں ان کو قتل کیا جائے۔غرض اسی طرح حضرت عثمان
نے ان کے سب اعتراضوں کا جواب دیا اور صحابہؓ نے ان کی تصدیق کی۔اس کے بعد بہت
بحث ہوئی۔صحابہ اصرار کرتے تھے کہ ان شریروں کو قتل کیا جائے لیکن حضرت عثمان نے اس
مشورہ کو قبول نہ کیا اور ان کو معاف کر دیا اور وہ لوگ واپس چلے گئے۔مدینہ سے واپسی پر ان مفسدوں نے سوچا کہ اب دیر کرنی مناسب نہیں۔بات بہت
بڑھ چکی ہے اور لوگ جوں جوں اصل واقعات سے آگاہ ہوں گے ہماری جماعت کمزور ہوتی
جائے گی۔چنانچہ اُنہوں نے فوراً خطوط لکھنے شروع کر دیے کہ اب کے حج کے موسم میں
ہمارے سب ہم خیال مل کر مدینہ کی طرف چلیں لیکن ظاہر یہ کریں کہ ہم حج کیلئے جاتے ہیں۔چنانچہ ایک جماعت مصر سے ، ایک کوفہ سے، ایک بصرہ سے ارادہ حج ظاہر کرتی ہوئی
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۴
جلد اول
مدینہ کی طرف سے ہوتی مکہ کی طرف روانہ ہوئی اور تمام لوگ بالکل بے فکر تھے اور کسی کو
وہم و گمان بھی نہ تھا کہ کیا منصوبہ سوچا گیا ہے۔بلکہ راستہ میں لوگ ان کو حاجی خیال کر کے
خوب خاطر و مدارات بھی کرتے لیکن بعض لوگوں کے منہ سے بعض باتیں نکل جاتی ہیں چنانچہ
کسی نہ کسی طرح سے ان لوگوں کی نیت ظاہر ہوگئی اور اہلِ مدینہ کو ان کی آمد کا اور نیت کا علم
ہو گیا اور چاروں طرف قاصد دوڑائے گئے کہ اس نیت سے ایک جماعت مدینہ کی طرف
بڑھی چلی آ رہی ہے چنانچہ آس پاس جہاں جہاں صحابہ مقیم تھے وہاں سے تیزی کے ساتھ
مدینہ میں آگئے اور دیگر قابل شمولیت جنگ مسلمان بھی مدینہ میں اکٹھے ہو گئے اور ان
مفسدوں کے مدینہ پہنچنے سے پہلے ایک لشکر جرار مدینہ میں جمع ہو گیا جب یہ لوگ مدینہ کے
قریب پہنچے اور انہیں اس بات کی خبر ہو گئی کہ مسلمان بالکل تیار ہیں اور ان کی شرارت
کامیاب نہیں ہو سکتی تو انہوں نے چند آدمی پہلے مدینہ بھیجے کہ امہات المؤمنین اور صحابہ
سے مل کر ان کی ہمدردی حاصل کریں۔چنانچہ مدینہ میں آ کر ان لوگوں نے فرداً فرداً
امہات المؤمنین سے ملاقات کی لیکن سب نے ان سے بیزاری ظاہر کی۔پھر یہ لوگ تمام
صحابہ سے ملے لیکن کسی نے ان کی بات کی طرف توجہ نہ کی اور صاف کہہ دیا کہ تم لوگ شرارتی
ہو ہم تمہارے ساتھ نہیں مل سکتے اور نہ تم کو مدینہ میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتے
ہیں۔اس کے بعد مصری حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ ہم آپ کی بیعت
کرتے ہیں آپ ہماری بیعت قبول کریں۔اس پر حضرت علیؓ نے ان کو دھتکار دیا اور کہا کہ
نیک لوگ جانتے ہیں کہ مروہ اور ذی نشب کے لشکر پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت
کی ہے ( یہ وہ مقامات ہیں جہاں مدینہ کے باہر باغیوں کا لشکر اُترا تھا ) اسی طرح بصرہ کے
لوگ طلحہ کے پاس گئے اور ان سے ان کا سردار بننے کے لئے کہا لیکن اُنہوں نے بھی یہی
جواب دیا کہ مروہ اور ذی نشب کے لشکروں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی
ہے میں تمہارے ساتھ شامل نہیں ہوسکتا۔اسی طرح کوفہ کے لوگ حضرت زبیر کے پاس گئے
اور ان سے یہی درخواست کی لیکن اُنہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ میرے پاس سے
دور ہو جاؤ میں تمہارے ساتھ شامل نہیں ہو سکتا۔کیونکہ سب مسلمان جانتے ہیں کہ رسول کریم
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۵
۱۵
جلد اول
صلی اللہ علیہ وسلم نے مروہ ، ذی خشب اور اعوص کے لشکروں پر لعنت کی ہے لا جب باغی
سب طرف سے مایوس ہو گئے تو اُنہوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کیا کہ ان کی اصل غرض تو بعض
عاملوں کا تبدیل کروانا ہے ان کو تبدیل کر دیا جائے تو ان کو پھر کوئی شکایت نہ رہے گی۔چنانچہ حضرت عثمان نے ان کو اپنی شکایات پیش کرنے کی اجازت دی اور اُنہوں نے بعض
گورنروں کے بدلنے کی درخواست کی۔حضرت عثمانؓ نے ان کی درخواست قبول کی اور ان
کے کہنے کے مطابق محمد بن ابی بکر کو مصر کا گورنر مقرر کر دیا اور حکم جاری کر دیا کہ مصر کا گورنر
اپنا کام محمد بن ابی بکڑ کے سپر د کر دے۔اسی طرح بعض اور مطالبات اُنہوں نے کئے جن میں
سے ایک یہ بھی تھا کہ بیت المال میں سے سوائے صحابہؓ کے دوسرے اہلِ مدینہ کو ہرگز کوئی
روپیہ نہ دیا جایا کرے۔یہ خالی بیٹھے کیوں فائدہ اُٹھاتے ہیں ) جس طرح آجکل بعض لوگ
اعتراض کرتے ہیں کہ بعض لوگ قادیان میں یونہی بیٹھے رہتے ہیں اور لنگر سے کھانا کھاتے
ہیں ان کے کھانے بند کرنے چاہئیں مگر جس طرح پہلوں نے اصل حکمت کو نہیں سمجھا ان
معترضوں نے بھی نہیں سمجھا ) غرض اُنہوں نے بعض مطالبات کئے جو حضرت عثمان نے قبول
کئے۔اور وہ لوگ یہ منصوبہ کر کے کہ اس وقت تو مدینہ کے لوگ چوکس نکلے اور مدینہ لشکر سے
بھرا ہوا ہے اس لئے واپس جانا ہی ٹھیک ہے لیکن فلاں دن اور فلاں وقت تم لوگ اچانک
مدینہ کی طرف واپس کو ٹو اور اپنے مدعا کو پورا کر دو۔جب یہ لوگ واپس چلے گئے تو جس قدر
لوگ مدینہ میں جمع ہو گئے تھے سب اپنے اپنے کاموں کے لئے متفرق ہو گئے۔اور ایک دن
اچانک ان باغیوں کا لشکر مدینہ میں داخل ہو گیا اور تمام گلیوں میں اعلان کر دیا کہ جوشخص
خاموش رہے گا اسے امن دیا جائیگا۔چنانچہ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور اس اچانک
حملہ کا مقابلہ نہ کر سکے کیونکہ اگر کوئی شخص کوشش کرتا بھی تو اکیلا کیا کر سکتا تھا اور مسلمانوں کو
آپس میں ملنے کی اجازت نہ دیتے تھے سوائے اوقات نماز کے کہ اُس وقت بھی عین نماز کے
وقت جمع ہونے دیتے اور پھر پراگندہ کر دیتے۔اس شرارت کو دیکھ کر بعض صحابہ ان لوگوں
کے پاس گئے اور کہا کہ تم نے یہ کیا حرکت کی ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ ہم تو یہاں سے چلے گئے
تھے لیکن راستہ میں ایک غلام حضرت عثمان کا ملا اُس کی طرف سے ہمیں شک ہوا ہم نے اس
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۶
جلد اول
کی تلاشی لی تو اس کے پاس ایک خط نکلا جو گورنر مصر کے نام تھا اور جس میں ہم سب کے قتل کا
فتویٰ تھا اس لئے ہم واپس آگئے ہیں کہ یہ دھوکا ہم سے کیوں کیا گیا ہے۔ان صحابہ نے ان
سے کہا کہ تم یہ تو ہمیں بتاؤ کہ خط تو مصریوں کو ملا تھا اور تم تینوں جماعتوں (یعنی کوفیوں،
بصریوں اور مصریوں) کے راستے الگ الگ تھے اور تم کئی منزلیں ایک دوسرے سے دُور
تھے پھر ایک ہی وقت میں اس قدر جلد تینوں جماعتیں واپس مدینہ میں کیونکر آگئیں اور باقی
جماعتوں کو کیونکر معلوم ہوا کہ مصریوں کو اس مضمون کا کوئی خط ملا ہے یہ تو صریح فریب ہے جو
تم لوگوں نے بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ فریب سمجھو یا درست سمجھو ہمیں عثمان کی خلافت منظور
نہیں وہ خلافت سے الگ ہو جائیں۔اس کے بعد مصری حضرت علی کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور کہا کہ اب تو اس شخص کا قتل جائز ہو گیا ہے آپ ہمارے ساتھ چلیں اور عثمان کا
مقابلہ کریں۔حضرت علیؓ نے بھی ان کو یہی جواب دیا کہ تم جو واقعہ سناتے ہو وہ بالکل بناوٹی
ہے کیونکہ اگر تمہارے ساتھ ایسا واقعہ گزرا تھا تو بصری اور کو فی کس طرح تمہارے ساتھ ہی
مدینہ میں آ گئے۔ان کو اس واقعہ کا کس طرح علم ہوا معلوم ہوتا ہے کہ تم نے پہلے سے ہی
منصوبہ بنا رکھا تھا چلے جاؤ خدا تعالیٰ تمہارا بُرا کرے میں تمہارے ساتھ نہیں مل سکتا۔( مصری
لوگ خط ملنے کا جو وقت بتاتے تھے اس میں اور ان کے مدینہ میں واپس آنے کے درمیان
اس قدر قلیل وقت تھا کہ اس عرصہ میں بصریوں اور کو فیوں کو خبر مل کر وہ واپس مدینہ میں نہیں
آ سکتے تھے پس صحابہؓ نے سمجھ لیا کہ یہ لوگ مدینہ سے جاتے وقت پہلے سے ہی منصوبہ کر گئے تھے
کہ فلاں دن مدینہ پہنچ جاؤ اور خط کا واقعہ صرف ایک فریب تھا ) جب حضرت علی کا یہ جواب
ان باغیوں نے سنا تو ان میں سے بعض بول اُٹھے کہ اگر یہ بات ہے تو آپ ہمیں پہلے خفیہ خط
کیوں لکھا کرتے تھے ؟ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں نے کبھی کوئی خط تم لوگوں کو نہیں لکھا۔آپ کا یہ جواب سن کر وہ آپس میں کہنے لگے کہ کیا اس شخص کی خاطر تم لوگ لڑتے پھرتے ہو
(یعنی پہلے تو اس نے ہمیں خط لکھ کر اُکسایا اور اب اپنی جان بچاتا ہے )۔اس گفتگو سے یہ بات صاف معلوم ہو جاتی ہے کہ یہ باغی جھوٹے خط بنانے کے پکے
مشاق تھے اور لوگوں کو حضرت علیؓ کی طرف سے خط بنا کر سناتے رہتے تھے کہ ہماری مدد کے
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۷
جلد اول
لئے آؤ۔لیکن جب حضرت علیؓ کے سامنے بعض ان لوگوں نے جو اس فریب میں شامل نہ تھے
خطوں کا ذکر کر دیا اور آپ نے انکار کیا تو پھر ان شریروں نے جو اس فریب کے مرتکب تھے
یہ بہانہ بنایا کہ گویا حضرت علی نَعُوذُ باللہ پہلے خط لکھ کر اب خوف کے مارے ان سے انکار
کرتے ہیں حالانکہ تمام واقعات ان کے اس دعوئی کی صریح تردید کرتے ہیں اور حضرت علیؓ
کا رویہ شروع سے بالکل پاک نظر آتا ہے لیکن یہ سب فساد اسی بات کا نتیجہ تھا کہ اُن
مفسدوں کے پھندے میں آئے ہوئے لوگ حضرت علیؓ سے بھی واقف نہ تھے۔الغرض حضرت علیؓ کے پاس سے نا امید ہو کر یہ لوگ حضرت عثمان کے پاس گئے اور کہا
کہ آپ نے یہ خط لکھا۔آپ نے فرمایا کہ شریعت اسلام کے مطابق دوطریق ہیں یا تو یہ کہ دو
گواہ تم پیش کرو کہ یہ کام میرا ہے۔یا یہ کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھاتا ہوں کہ یہ تحریر ہرگز میری
نہیں اور نہ میں نے کسی سے لکھوائی اور نہ مجھے اس کا علم ہے اور تم جانتے ہو کہ لوگ جھوٹے
خط لکھ لیتے ہیں اور مہبروں کی بھی نقلیں بنا لیتے ہیں مگر اس بات پر بھی ان لوگوں نے شرارت
نہ چھوڑی اور اپنی ضد پر قائم رہے۔اس واقعہ سے بھی ہمیں یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ مدینہ کے لوگ ان کے ساتھ شامل
نہ تھے کیونکہ اگر مدینہ میں سے بعض لوگ ان کی شرارت میں حصہ دار ہوتے تو ان کے لئے دو
جھوٹے گواہ بنا لینے کچھ مشکل نہ تھے لیکن ان کا اس بات سے عاجز آ جانا بتا تا ہے کہ مدینہ میں
سے دو آدمی بھی ان کے ساتھ نہ تھے (سوائے ان تین آدمیوں کے جن کا ذکر پہلے کر چکا
ہوں مگر ان میں سے محمد بن ابی بکر تو ان لوگوں کے ساتھ تھے۔مدینہ میں نہ تھے اور صرف
عمار اور محمد بن ابی حذیفہ مدینہ میں تھے لیکن یہ دونوں بھی نیک آدمی تھے اور صرف ان کی
فریب دینے والی باتوں کے دھوکے میں آئے ہوئے تھے ) اور یہ لوگ اپنے میں سے گواہ
نہیں بنا سکتے تھے کیونکہ یہ لوگ مدینہ میں موجود نہ تھے ان کی گواہی قابل قبول نہ تھی۔گو ہر طرح ان لوگوں کو ذلت پہنچی لیکن اُنہوں نے اپنی کا رروائی کو ترک نہ کیا اور برابر
مدینہ کا محاصرہ کئے پڑے رہے۔شروع شروع میں تو حضرت عثمان کو بھی اور باقی اہلِ مدینہ
کو بھی مسجد میں نماز کے لئے آنے کی اجازت اُنہوں نے دے دی تھی اور حضرت عثمان بڑی
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۸
جلد اول
دلیری سے ان لوگوں میں آ کر نماز پڑھاتے۔لیکن باقی اوقات میں ان لوگوں کی جماعتیں
مدینہ کی گلیوں میں پھرتی رہتیں اور اہل مدینہ کو آپس میں کہیں جمع ہونے نہ دیتیں تا کہ وہ ان
پر حملہ آور نہ ہوں۔جب جمعہ کا دن آیا تو حضرت عثمان جمعہ کی نماز کے لئے مسجد نبوی میں
تشریف لائے اور منبر پر چڑھ کر فرمایا کہ اے دشمنانِ اسلام ! مدینہ کے لوگ خوب اچھی
طرح جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری نسبت پیشگوئی کی ہے اور تم پر
لعنت کی ہے پس تم نیکیاں کر کے اپنی بدیوں کو مٹاؤ۔کیونکہ بدیوں کو سوائے نیکیوں کے اور
کوئی چیز نہیں مٹاتی۔اس پر محمد بن سلمہ" کھڑے ہوئے اور فرمایا میں اس بات کی گواہی دیتا
ہوں لیکن حکیم بن جبلہ (وہی چور جس کا پہلے ذکر آ چکا ہے ) نے ان کو بٹھا دیا۔پھر زید بن ثابت
کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے کہا مجھے قرآن کریم دو ( ان کا منشاء بھی ان لوگوں کے خلاف
گواہی دینے کا تھا ) مگر باغیوں میں سے ایک شخص نے اُن
کو بھی بٹھا دیا اور پھر اس خیال سے
کہ ایسا نہ ہو صحابہؓ اسی طرح گواہی دے دے کر ہمارا ملعون اور خلاف قرآن امور پر عامل
ہونا ظاہر کر دیں پتھر مار مار کر صحابہ کو مسجد سے باہر نکال دیا اور اس کے بعد حضرت عثمان پر
پتھر پھینکنے شروع کئے جن کے صدمہ سے وہ بیہوش ہوکر زمین پر جا پڑے۔جس پر یہ
ا پر بعض لوگوں
نے آپ کو اُٹھا کر آپ کے گھر پہنچا دیا۔جب صحابہ کو حضرت عثمان کا یہ حال معلوم ہوا تو
باوجود اس بے بسی کی حالت کے ان میں سے ایک جماعت لڑنے کے لئے تیار ہوگئی۔جن
میں ابو ہریرہ ، زید بن ثابت کا تب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت امام حسن بھی
تھے۔جب حضرت عثمان کو اس بات کا علم ہوا تو آپ نے اُن کو قسم دے کر کہلا بھیجا کہ جانے
دو اور ان لوگوں سے جنگ نہ کرو۔چنانچہ بادل نخواستہ یہ لوگ اپنے گھروں کو چلے گئے اور
حضرت علی ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے آپ کے گھر پر جا کر اس واقعہ کا بہت افسوس کیا۔اس واقعہ کے بعد بھی حضرت عثمان نماز پڑھاتے رہے لیکن محاصرہ کے تیسویں دن مفسدوں
نے آپ کو نماز کے لئے نکلنے سے بھی روک دیا اور اہلِ مدینہ کو بھی دق کرنا شروع کیا اور جو
شخص ان کی خواہشات کے پورا کرنے میں مانع ہوتا اُسے قتل کر دیتے اور مدینہ کے لوگوں
میں کو ئی شخص بغیر تلوار لگائے کے باہر نہ نکل سکتا کہ کہیں اس کو یہ لوگ ایذاء نہ پہنچا ئیں۔انہی
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۹
جلد اول
دنوں میں کہ حضرت عثمان خود نماز پڑھاتے تھے آخری جمعہ میں آپ نماز پڑھانے لگے تو ایک
خبیث نے آپ کو گالی دے کر کہا کہ اُتر منبر سے ! اور آپ کے ہاتھ میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا عصا تھا وہ چھین لیا اور اسے اپنے گھٹنے پر رکھ کر تو ڑ دیا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کو یہ
سزا دی کہ اس کے گھٹنے میں کیڑے پڑ گئے۔اس کے بعد حضرت عثمان صرف ایک یا دو دفعہ
نکلے۔پھر نکلنے کی ان باغیوں نے اجازت نہ دی۔ان محاصرہ کے دنوں میں حضرت عثمان نے
ایک شخص کو بلو ایا اور پوچھا کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں ؟ اس نے کہا کہ دو باتوں میں سے ایک
چاہتے ہیں یا تو یہ کہ آپ خلافت ترک کر دیں اور یا یہ کہ آپ پر جو الزام لگائے جاتے ہیں
ان کے بدلہ میں آپ سے قصاص لیا جائے۔اگر ان دونوں باتوں میں سے آپ ایک بھی نہ
مانیں گے تو یہ لوگ آپ کو قتل کر دیں گے۔آپ نے پوچھا کہ کیا کوئی اور تجویز نہیں ہوسکتی ؟
اس نے کہا نہیں اور کوئی صورت نہیں ہو سکتی۔اس پر آپ نے فرمایا کہ خلافت تو میں چھوڑ نہیں
سکتا یہ قمیض خدا تعالیٰ نے مجھے پہنائی ہے اسے تو میں ہر گز نہیں اُتاروں گا۔مجھے اپنا قتل ہونا
اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی پہنائی ہوئی قمیض کو اُتار دوں اور مسلمانوں
کو آپس میں لڑنے مرنے دوں۔باقی رہا قصاص کا معاملہ سو مجھ سے پہلے دونوں خلیفوں سے
کبھی ان کے کاموں کے بدلہ میں قصاص نہیں لیا گیا۔باقی رہا یہ کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے سو
یا د رکھو کہ اگر وہ مجھے قتل کر دیں گے تو اس دن کے بعد سب مسلمان کبھی ایک مسجد میں نما زنہیں
ادا کریں گے اور کبھی سب مسلمان مل کر ایک دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے اور نہ مسلمانوں کا
اتحاد قائم رہے گا ( چنانچہ تیرہ سو سال کے واقعات اس قول کی صداقت پر شہادت دے
رہے ہیں )۔اس کے بعد مفسدوں نے حکم دے دیا کہ کوئی شخص نہ حضرت عثمان کے پاس جا سکے نہ
اپنے مکان سے باہر نکل سکے۔چنانچہ جب یہ حکم دیا تو اُس وقت ابن عباس اندر تھے جب
اُنہوں نے نکالنا چاہا تو لوگوں نے ان کو باہر نکلنے کی اجازت نہ دی۔لیکن اتنے عرصہ میں
محمد بن ابی بکر آگئے اور اُنہوں نے ان لوگوں سے کہا کہ ان کو جانے دو۔جس پر اُنہوں نے
انہیں نکلنے کی اجازت دے دی۔اس کے بعد محاصرہ سخت ہو گیا اور کسی شخص کو اندر جانے کی
خلافة على منهاج النبوة
۲۲۰
جلد اول
اجازت نہ دی جاتی حتی کہ حضرت عثمان اور آپ کے گھر والوں کے لئے پانی تک لے جانے
کی اجازت نہ تھی اور پیاس کی شدت سے وہ سخت تکلیف اُٹھاتے تھے۔جب نوبت یہاں
تک پہنچ گئی تو حضرت عثمان نے اپنی دیوار پر چڑھ کر اپنے ایک ہمسایہ کے لڑکے کو حضرت علیؓ،
حضرت طلحہ اور حضرت زبیر اور اُمہات المؤمنین کے پاس بھیجا کہ ہمارے لئے پانی کا کوئی
بند و بست کرو۔اس پر حضرت علی فوراً پانی کی ایک مشک لے کر گئے لیکن ہر چند انہوں نے
کوشش کی مفسدوں نے ان کو پانی پہنچانے یا اندر جانے کی اجازت نہ دی۔اس پر آپ نے
فرمایا کہ یہ کیا طریق ہے نہ مسلمانوں کا طریق ہے نہ کفار کا۔رومی اور ایرانی بھی اپنے دشمن
کا کھانا اور پینا بند نہیں کرتے۔تم لوگوں کو خوف خدا بھی اس حرکت سے نہیں روکتا ! اُنہوں
نے کہا کہ خواہ کچھ ہو اس کے پاس ایک قطرہ پانی نہیں پہنچنے دیں گے جس پر حضرت علیؓ نے
اپنی پگڑی حضرت عثمانؓ کے گھر میں پھینک دی تا اُن کو معلوم ہو جائے کہ آپ نے تو بہت
کوشش کی لیکن لوگوں نے آپ تک ان
کو پہنچنے نہ دیا۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زوجہ مطہرہ حضرت اُمّ حبیبہ کو جب علم ہوا تو آپ بھی خلیفہ کی مدد کے لئے گھر سے تشریف
لائیں لیکن ان بد بختوں نے آپ سے وہ سلوک کیا کہ جو ہمیشہ کیلئے ان کے لئے باعث لعنت
رہے گا۔اوّل تو اُنہوں نے اس فیچر کو بد کا دیا جس پر آپ سوار تھیں اور جب آپ نے کہا کہ
حضرت عثمان کے پاس بنو امیہ کے یتامیٰ اور بیواؤں کے اموال کے کاغذات ہیں ان کی
وفات کے ساتھ ہی یتامی اور بیواؤں کے مال ضائع ہو جائیں گے اس کے لئے تو مجھے جانے
دو کہ کوئی انتظام کروں تو اُنہوں نے کہا تو جھوٹ بولتی ہے (نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ) اور پھر
تلوار مار کر آپ کی خچر کا تنگ تو ڑ دیا اور قریب تھا کہ وہ اس انبوہ میں گر کر شہید ہو جاتیں اور
بے پر دہ ہوتیں کہ بعض بچے مسلمانوں نے آگے بڑھ کر آپ کو سنبھالا اور حفاظت سے آپ
کے گھر پہنچا دیا۔اس خبر کے پہنچتے ہی حضرت عائشہ حج کے لئے چل پڑیں۔اور جب بعض
لوگوں نے آپ کو روکا کہ آپ کے یہاں رہنے سے شاید فساد میں کچھ کمی ہو تو اُنہوں نے کہا
کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو میں ہر طرح اس فساد کو روکتی۔لیکن کیا تم چاہتے ہو کہ میرے
ساتھ بھی وہی سلوک ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری بیوی ام حبیبہ کے ساتھ ہوا ہے
خلافة على منهاج النبوة
۲۲۱
جلد اول
اور اس وقت میرے بچانے والا بھی کوئی نہ ہو۔خدا کی قسم ! میں اپنے آپ کو ایسے خطرہ میں نہ
ڈالوں گی کہ میرے ننگ و ناموس پر حرف آئے۔ان باغیوں نے جب دیکھا کہ ان کی طرف سے فساد کی کوئی راہ نہیں نکلتی تو آپ کے گھر
پر پتھر مارنے شروع کئے تا کوئی ناراض ہو کر ان پر بھی حملہ کر دے تو ان کو عذ رمل جائے کہ ہم
پر حملہ کیا گیا تھا اس لئے ہم نے بھی حملہ کیا۔پتھروں کے پڑنے پر حضرت عثمان نے آواز دی
کہ اے لوگو ! خدا سے ڈرو دشمن تو تم میرے ہو اور اس گھر میں تو میرے سوا اور لوگ بھی ہیں
ان کو کیوں تکلیف دیتے ہو۔ان بدبختوں نے جواب دیا کہ ہم پتھر نہیں مارتے یہ پتھر
خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہارے اعمال کے بدلے میں پڑ رہے ہیں۔آپ نے کہا کہ یہ
جھوٹ ہے تمہارے پتھر تو کبھی ہمیں لگتے ہیں اور کبھی نہیں لگتے اور خدا تعالیٰ کے پتھر تو خالی
نہیں جایا کرتے وہ تو نشانہ پر ٹھیک بیٹھتے ہیں۔فساد کو اس قدر بڑھتا ہوا دیکھ کر حضرت عثمان
نے چاہا کہ مدینہ کے لوگوں کو بیچ میں سے ہٹاؤں تا کہ میرے ساتھ یہ بھی تکلیف میں نہ پڑیں
چنانچہ آپ نے حکم دیا کہ اے اہلِ مدینہ ! میں تم کو حکم دیتا ہوں کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہو
اور میرے مکان کے پاس نہ آیا کرو اور میں تم کو قسم دیتا ہوں کہ میری اس بات کو مان لو۔اس پر وہ لوگ بادل نخواستہ اپنے گھروں کی طرف چلے گئے لیکن اس کے بعد چند نو جوانوں کو
پہرہ کے لئے اُنہوں نے مقرر کر دیا۔حضرت عثمان نے جب صحابہ کی اس محبت کو دیکھا اور
سمجھ لیا کہ اگر کوئی فساد ہوا تو صحابہ اور اہل مدینہ اپنی جانوں کو ہلاکت میں ڈال دیں گے لیکن
خاموش نہ رہیں گے تو انہوں نے اعلان کیا کہ حج کا موسم ہے لوگوں کو حسب معمول حج کے
لئے جانا چاہیے اور عبد اللہ بن عباس کو جو ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے آپ کا دروازہ
نہیں چھوڑا تھا فرمایا کہ تم کو میں حج کا امیر مقرر کرتا ہوں۔اُنہوں نے کہا اے امیر المؤمنین !
خدا کی قسم ! یہ جو
یہ جہاد مجھے حج سے بہت زیادہ پیارا ہے مگر آپ نے ان کو مجبور کیا کہ فوراً چلے
جائیں اور حج کا انتظام کریں۔اس کے بعد اپنی وصیت لکھ کر حضرت زبیر کے پاس بھجوا دی
اور ان کو بھی رخصت کیا۔چونکہ حضرت ابو بکر کے چھوٹے لڑکے محمد ان باغیوں کے فریب میں
آئے ہوئے تھے اُن کو ایک عورت نے کہلا بھیجا کہ شمع سے نصیحت حاصل کرو وہ خود جلتی ہے
خلافة على منهاج النبوة
۲۲۲
جلد اوّل
اور دوسروں کو روشنی دیتی ہے پس ایسا نہ کرو کہ خود گنہگار ہو کر ان لوگوں کے لئے خلافت کی
مسند خالی کرو جو گنہگار نہیں۔خوب یا د رکھو کہ جس کام کے لئے تم کوشش کر رہے ہو وہ کل
دوسروں کے ہاتھ میں جائے گا اور اُس وقت آج کا عمل تمہارے لئے باعث حسرت ہوگا۔لیکن ان کو اس جوش کے وقت اس نصیحت کی قدر معلوم نہ ہوئی۔غرض اِ دھر تو حضرت عثمان اہل مدینہ کی حفاظت کے لئے ان کو ان باغیوں کا مقابلہ
کرنے سے روک رہے تھے اور اُدھر آپ کے بعض خطوط سے مختلف علاقوں کے گورنروں کو
مدینہ کے حالات کا علم ہو گیا تھا اور وہ چاروں طرف سے لشکر جمع کر کے مدینہ کی طرف بڑھے
چلے آ رہے تھے۔اسی طرح حج کے لئے جو لوگ جمع ہوئے تھے ان کو جب معلوم ہوا تو انہوں
نے بھی یہ فیصلہ کیا کہ حج کے بعد مدینہ کی طرف سب لوگ جائیں اور ان باغیوں کی سرکوبی
کریں۔جب ان حالات کا علم باغیوں کو ہوا تو اُنہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور فیصلہ کیا
کہ یہ غلطی جو ہم سے ہوئی ہے کہ ہم نے اس طرح خلیفہ کا مقابلہ کیا ہے اس سے پیچھے ہٹنے کا
اب کوئی راستہ نہیں۔پس اب یہی صورت نجات کی ہے کہ عثمان کو قتل کر دو۔جب اُنہوں نے یہ ارادہ کر کے حضرت عثمان کے مکان پر حملہ کیا تو صحابہ تلوار میں کھینچ
کر حضرت عثمان کے دروازہ پر جمع ہو گئے۔مگر حضرت عثمان نے ان کو منع کیا اور کہا کہ تم کو
میں اپنی مدد کے عہد سے آزاد کرتا ہوں تم اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ لیکن اس خطرناک حالت
میں حضرت عثمان کو تنہا چھوڑ دینا اُنہوں نے گوارا نہ کیا اور واپس کو ٹنے سے صاف انکار کر
دیا۔اس پر وہ ۸۰ سالہ بوڑھا جو ہمت میں بہادر جوانوں سے زیادہ تھا ہاتھ میں تلوار لے کر
اور ڈھال پکڑ کر اپنے گھر کا دروازہ کھول کر مردانہ وار صحابہ کو روکنے کے لئے اپنے خون
کے پیاسے دشمنوں میں نکل آیا اور آپ کے اس طرح باہر نکل آنے کا یہ اثر ہوا کہ مصری جو
اُس وقت حملہ کر رہے تھے اُلٹے پاؤں کوٹ گئے اور آپ کے سامنے کوئی نہ ٹھہرا۔آپ نے
صحابہ کو بہت روکا لیکن اُنہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ہم آپ کی بات نہ مانیں گے کیونکہ
آپ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔آخر حضرت عثمانؓ ان کو اپنے گھر میں لے آئے اور پھر
دروازہ بند کر لیا۔اُس وقت صحابہ نے اُن سے کہا کہ اے امیر المؤمنین ! اگر آج آپ کے
خلافة على منهاج النبوة
۲۲۳
جلد اول
کہنے پر ہم لوگ گھروں کو چلے جائیں تو خدا تعالیٰ کے سامنے کیا جواب دیں گے کہ تم میں
حفاظت کی طاقت تھی پھر تم نے حفاظت کیوں نہ کی اور ہم میں اتنی تو طاقت ہے کہ اس وقت
تک کہ ہم سب مر جائیں ان کو آپ تک نہ پہنچنے دیں ( ان صحابہ میں حضرت امام حسن بھی
شامل تھے ) جب مفسدوں نے دیکھا کہ ادھر تو صحابہ کسی طرح ان کو حضرت عثمان کے گھر
میں داخل ہونے نہیں دیتے اور اُدھر مکہ کے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے بلکہ بعض بہادر
اپنی سواریوں کو دوڑا کر مدینہ میں پہنچ بھی گئے ہیں اور شام و بصرہ کی فوجیں بھی مدینہ کے
بالکل قریب پہنچ گئی ہیں بلکہ ایک دن کے فاصلہ پر رہ گئی ہیں تو وہ سخت گھبرائے اور کہا کہ یا
آج ان کا کسی طرح فیصلہ کر دو ورنہ ہلاکت کے لئے تیار ہو جاؤ۔چنانچہ چند آدمیوں نے یہ
کام اپنے ذمہ لیا اور بے خبری میں ایک طرف سے گو دکر آپ کے قتل کے لئے گھر میں داخل
ہوئے۔ان میں محمد بن ابی بکر بھی تھے جنہوں نے سب سے آگے بڑھ کر آپ کی داڑھی
پکڑی۔اس پر حضرت عثمان نے فرمایا کہ اگر تیرا باپ ہوتا تو ایسا نہ کرتا اور کچھ ایسی
پر رعب نگاہوں سے دیکھا کہ ان کا تمام بدن کانپنے لگ گیا اور وہ اُسی وقت واپس لوٹ
گئے۔باقی آدمیوں نے آپ کو پہلے مارنا شروع کیا اس کے بعد تلوار مار کر آپ کو قتل کر دیا۔آپ کی بیوی نے آپ کو بچانا چاہا لیکن ان کا ہاتھ کٹ گیا جس وقت آپ
کو قتل کیا گیا اُس
وقت آپ قرآن پڑھ رہے تھے اور آپ نے ان قاتلوں کو دیکھ کر قرآن کی تلاوت نہیں
چھوڑی بلکہ اسی میں مشغول رہے چنانچہ ایک خبیث نے پیر مار کر آپ کے آگے سے قرآن کریم
کو پرے پھینک دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شقی دین سے کیا تعلق رکھتے تھے۔آپ کے
قتل کرنے کے بعد ایک شور پڑ گیا اور باغیوں نے اعلان کر دیا کہ آپ کے گھر میں جو کچھ ہو
کوٹ لو۔چنانچہ آپ کا سب مال و اسباب کوٹ لیا گیا لیکن اسی پر بس نہیں کی گئی بلکہ آپ
کے گھر کے ٹوٹنے کے بعد وہ لوگ بیت المال کی طرف گئے اور خزانہ میں جس قدر روپیہ تھا
سب کو ٹ لیا جس سے ان لوگوں کی اصل نیست معلوم ہوتی ہے یا تو یہ لوگ حضرت عثمان پر
الزام لگاتے تھے اور ان کے معزول کرنے کی یہی وجہ بتاتے تھے کہ وہ خزانہ کے روپیہ کو بُری
طرح استعمال کرتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کو دے دیتے ہیں یا خود سرکاری خزانہ کے
خلافة على منهاج النبوة
۲۲۴
جلد اول
اور
قفل تو ڑ کر سب روپیہ لوٹ لیا اس سے معلوم ہو گیا کہ ان کی اصل غرض دنیا تھی
حضرت عثمان کا مقابلہ محض اپنے آپ کو آزاد کرنے کے لئے تھا تا کہ جو چاہیں کریں اور کوئی
شخص روک نہ ہو۔جب حضرت عثمان شہید ہوئے تو اسلامی لشکر جو شام و بصرہ اور کوفہ سے
آتے تھے ایک دن کے فاصلہ پر تھے اُن کو جب یہ خبر ملی تو وہ وہیں سے واپس کو ٹ گئے تا ان
کے جانے کی وجہ سے مدینہ میں کشت و خون نہ ہو اور خلافت کا معاملہ اُنہوں نے خدا تعالیٰ کے
سپر د کر دیا۔ان باغیوں نے حضرت عثمان کو شہید کرنے اور ان کا مال کو ٹنے پر بس نہیں کی
بلکہ ان کی لاش کو بھی پاؤں میں روندا اور دفن نہ کرنے دیا۔آخر جب خطرہ ہوا کہ زیادہ
پڑے رہنے سے جسم میں تغیر نہ پیدا ہو جائے تو بعض صحابہ نے رات کے وقت پوشیدہ آپ کو
دفن کر دیا۔ایک دو دن تو خوب لوٹ مار کا بازار گرم رہا لیکن جب جوش ٹھنڈا ہوا تو ان باغیوں کو
پھر اپنے انجام کا فکر ہوا اور ڈرے کہ اب کیا ہوگا۔چنانچہ بعض نے تو یہ سمجھ کر کہ حضرت معاویہ
ایک زبر دست آدمی ہیں اور ضرور اس قتل کا بدلہ لیں گے شام کا رُخ کیا اور وہاں جا کر خود
ہی واویلا کرنا شروع کر دیا کہ حضرت عثمان شہید ہو گئے اور کوئی ان کا قصاص نہیں لیتا۔کچھ
بھاگ کر مکہ کے راستے میں حضرت زبیر اور حضرت عائشہ سے جاملے اور کہا کہ کس قدر ظلم ہے
کہ خلیفہ اسلام شہید کیا جائے اور مسلمان خاموش رہیں۔کچھ بھاگ کر حضرت علی کے پاس
پہنچے اور کہا کہ اس وقت مصیبت کا وقت ہے اسلامی حکومت کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے آپ
بیعت لیں تا لوگوں کا خوف دور ہو اور امن و امان قائم ہو۔جو صحا بہ مدینہ میں موجود تھے اُنہوں
نے بھی پالا تفاق یہی مشورہ دیا کہ اس وقت یہی مناسب ہے کہ آپ اس بوجھ کو اپنے سر پر
رکھیں کہ آپ کا یہ کام موجب ثواب و رضائے الہی ہوگا۔جب چاروں طرف سے آپ کو
مجبور کیا گیا تو کئی دفعہ انکار کرنے کے بعد آپ نے مجبوراً اس کام کو اپنے ذمہ لیا اور بیعت
لی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت علیؓ کا یہ فعل بڑی حکمت پر مشتمل تھا۔اگر آپ اُس وقت
بیعت نہ لیتے تو اسلام کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچتا جو آپ کی اور حضرت معاویہؓ کی
جنگ سے پہنچا۔کیونکہ اس صورت میں تمام اسلامی صوبوں کے آزاد ہو کر الگ الگ