اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 3

جلد اول
خلافة على منهاج النبوة
۲۶۳
آپ کے صحابہ میں سے بعض مالدار تھے۔اگر مالدار نہ ہوتے تو غزوہ تبوک کے وقت دس
ہزار سپاہیوں کا سامانِ سفر حضرت عثمان کس طرح ادا کرتے۔مگر رسول کریم ان
لوگوں کو کچھ نہ کہتے تھے۔بلکہ ان میں سے بعض آدمی آپ کے مقرب بھی تھے۔غرض مالدار
ہونا کوئی جرم نہ تھا بلکہ قرآن کی پیشگوئیوں کے عین مطابق تھا اور حضرت ابوذر کو اس مسئلہ
میں غلطی لگی ہوئی تھی۔مگر جو کچھ بھی تھا حضرت ابو ذرا اپنے خیال پر پختہ تھے مگر ساتھ ہی یہ بات
بھی تھی کہ وہ اپنے خیال کے مطابق نصیحت تو کر دیتے مگر قانون
کو کبھی اپنے ہاتھ میں نہ لیتے
اور آنحضرت ﷺ کے احکام آپ کے زیر نظر رہتے۔لیکن جن لوگوں میں بیٹھ کر وہ یہ باتیں
کرتے تھے وہ ان کے تقویٰ اور طہارت سے نا آشنا تھے اور ان کی باتوں کا اور مطلب سمجھتے
تھے۔چنانچہ ان باتوں کا آخر یہ نتیجہ نکلا کہ بعض غرباء نے امراء پر دست تعدی دراز کرنا
شروع کیا اور ان سے جبراً اپنے حقوق وصول کرنے چاہے۔انہوں نے حضرت معاویہؓ سے
شکایت کی جنہوں نے آگے حضرت عثمان کے پاس معاملہ پیش کیا۔آپ نے حکم بھیجا کہ ابوذر
کو اکرام و احترام کے ساتھ مدینہ کی طرف روانہ کر دیا جاوے۔اس حکم کے ماتحت حضرت ابوذر
مدینہ تشریف لائے۔حضرت عثمان نے آپ سے دریافت کیا کہ کیا سبب ہے کہ اہلِ شام آپ
کے خلاف شکایت کرتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ میرا اُن سے یہ اختلاف ہے کہ ایک تو
مال اللہ نہ کہا جائے دوسرے یہ کہ امراء مال نہ جمع کریں۔حضرت عثمان نے فرمایا کہ ابوذر!
جو ذمہ داری خدا تعالیٰ نے مجھ پر ڈالی ہے اس کا ادا کرنا میرا ہی کام ہے اور یہ میرا فرض ہے
کہ جو حقوق رعیت پر ہیں اُن سے وصول کروں اور یہ کہ ان کو خدمت دین اور میانہ روی کی
تعلیم دوں مگر یہ میرا کام نہیں کہ ان کو ترک دنیا پر مجبور کروں۔حضرت ابوذر نے عرض کیا کہ
پھر آپ مجھے ، اجازت دیں کہ میں کہیں چلا جاؤں کیونکہ مدینہ اب میرے مناسب حال
نہیں۔حضرت عثمان نے کہا کہ کیا آپ اس گھر کو چھوڑ کر اس گھر سے بدتر گھر کو اختیار
کر لیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ جب مدینہ کی آبادی سلع
تک پھیل جاوے تو تم مدینہ میں نہ رہنا۔حضرت عثمانؓ نے اس پر فرمایا کہ آپ رسول خدا
کا حکم بجالا ویں اور کچھ اونٹ اور دو غلام دے کر مدینہ سے رُخصت کیا اور تاکید کی کہ
صل اللهم

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۴
جلد اول
مدینہ سے گلتی طور پر قطع تعلق نہ کریں بلکہ وہاں آتے جاتے رہیں جس ہدایت پر ابو ذرہ ہمیشہ
عمل کرتے رہے۔۱۵ یہ چوتھا فتنہ تھا جو پیدا ہوا اور گو اس میں حضرت ابوذر کو ہتھیار بنایا
گیا تھا مگر در حقیقت نہ حضرت ابوذر کے خیالات وہ تھے جو مفسدوں نے اختیار کیے اور نہ ان
کو ان لوگوں کی شرارتوں کا علم تھا۔حضرت ابوذر تو با وجود اختلاف کے کبھی قانون کو ہاتھ میں
لینے پر آمادہ نہ ہوئے اور حکومت کی اطاعت اس طور پر کرتے رہے کہ باوجود اس کے کہ ان
کے خاص حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو فتنہ اور تکلیف سے بچانے کے لئے رسول کریم
صلى الله نے ان کو ایک خاص وقت پر مدینہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا انہوں نے بغیر حضرت
عثمان کی اجازت کے اس حکم پر عمل کرنا مناسب نہیں سمجھا اور پھر جب وہ مدینہ سے نکل کر ربذہ
میں جا کر مقیم ہوئے اور وہاں کے محصل نے ان کو نماز کا امام بننے کے لئے کہا تو انہوں نے اس
سے اس بناء پر انکار کیا کہ تم یہاں کے حاکم ہو اس لئے تم ہی کو امام بننا سزاوار ہے۔جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ اطاعت حکام سے اُن کو کوئی انحراف نہ تھا اور نہ انار کی کو وہ جائز سمجھتے تھے۔حضرت ابو ذر کی سادگی کا اس امر سے خوب پتہ چلتا ہے کہ جب ابن السوداء کے دھوکا
دینے سے وہ معاویہ سے جھگڑتے تھے کہ بیت المال کے اموال کو مال اللہ نہیں کہنا چاہئے
اور حضرت عثمان کے پاس بھی شکایت لائے تھے وہ اپنی بول چال میں اس لفظ کو برابر
استعمال کرتے تھے چنانچہ اس فساد کے بعد جب کہ وہ ربذہ میں تھے ایک دفعہ ایک قافلہ
وہاں اُترا۔اس قافلہ کے لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کے ساتھیوں کو ہم نے
دیکھا ہے وہ بڑے بڑے مالدار ہیں مگر آپ اس غربت کی حالت میں ہیں۔انہوں نے ان
کو یہ جواب دیا کہ إِنَّهُمْ لَيْسَ لَهُمْ فِى مَالِ اللهِ حَقٌّ إِلَّا وَلِى مِثْلُهُ لا یعنی ان کا مال اللہ
(یعنی بیت المال کے اموال ) میں کوئی ایسا حق نہیں جو مجھے حاصل نہ ہو۔اسی طرح انہوں
نے وہاں کے حبشی حاکم کو بھی رَقِيقٌ مِّن مَّال اللہ کا ( مال اللہ کا غلام ) کے نام سے یاد
کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی یہ لفظ استعمال کرتے تھے اور باوجود اس لفظ کی
مخالفت کر نے کے بے تحاشا اس لفظ کا آپ کی زبان پر جاری ہو جانا اس امر کی شہادت ہے
کہ یہ صحابہ کا ایک عام محاورہ تھا مگر ابن سوداء کے دھوکا دینے سے آپ کے ذہن سے بہ

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۵
جلد اول
بات نکل گئی۔یہ فتنہ جسے بولشوزم کا فتنہ کہنا چاہیے حضرت معاویہ کی حسن تدبیر سے شام میں تو چمکنے نہ پایا
مگر مختلف صورتوں میں یہ خیال اور جگہوں پر اشاعت پا کر ابن سوداء کے کام میں محمد ہو گیا۔ابن سوداء شام سے نکل کر مصر پہنچا اور یہی مقام تھا جسے اس نے اپنے کام کا مرکز بنانے
کے لئے چنا تھا۔کیونکہ یہ مقام دارالخلافہ سے بہت دُور تھا اور دوسرے اس جگہ صحابہ کی
آمد و رفت اس کثرت سے نہ تھی جتنی کہ دوسرے مقامات پر۔جس کی وجہ سے یہاں کے
لوگ دین سے نسبتا کم تعلق رکھتے تھے اور فتنہ میں حصہ لینے کیلئے زیادہ تیار تھے چنانچہ ابن سوداء
کا ایک نائب جو کوفہ کا باشندہ تھا اور جس کا ذکر آگے آوے گا ان واقعات کے تھوڑے ہی
عرصہ بعد جلا وطن کیا گیا تو حضرت معاویہ کے اس سوال پر کہ نئی پارٹی کے مختلف ممالک کے
ممبروں کا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا کہ انہوں نے مجھ سے خط و کتابت کی ہے اور میں
نے ان کو سمجھایا ہے اور انہوں نے مجھے نہیں سمجھایا۔مدینہ کے لوگ تو سب سے زیادہ فساد
کے شائق ہیں اور سب سے کم اس کی قابلیت رکھتے ہیں اور کوفہ کے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں
پر نکتہ چینی کرتے ہیں لیکن بڑے بڑے گناہوں کے ارتکاب سے خوف نہیں کھاتے اور بصرہ
کے لوگ اکٹھے حملہ کرتے ہیں مگر پراگندہ ہو کر بھاگتے ہیں۔ہاں مصر کے لوگ ہیں جو شرارت
کے اہل سب سے زیادہ ہیں مگر ان میں یہ نقص ہے کہ پیچھے نادم بھی جلدی ہو جاتے ہیں۔اس
کے بعد شام کا حال اُس نے بیان کیا کہ وہ اپنے سرداروں کے سب سے زیادہ مطیع ہیں
اور اپنے گمراہ کرنے والوں کے سب سے زیادہ نا فرمان ہیں۔یہ رائے ابن الکواء کی ہے جو ابن سوداء کی پارٹی کے رکنوں میں سے تھا اور اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ مصر ہی سب سے عمدہ مقام تھا جہاں ابن سوداء ڈیرہ لگا سکتا تھا۔اور اس کی
شرارت کی باریک بین نظر نے اس امر کو معلوم کر کے اس مقام کو اپنے قیام کے لئے چنا
اور اسے فساد کا مرکز بنا دیا اور بہت جلد ایک جماعت اس کے اردگرد جمع ہو گئی۔اب سب پہلا د میں شرارت کے مرکز قائم ہو گئے اور ابن سوداء نے ان تمام لوگوں کو جو
سزا یافتہ تھے یا ان کے رشتہ دار تھے یا اور کسی سبب سے اپنی حالت پر قانع نہ تھے نہایت
جیسا کہ آگے ثابت کیا جاوے گا یہ اس کا جھوٹ تھا کہ مدینہ کے لوگ اس فتنہ سے محفوظ تھے۔بوقت نظر ثانی۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۶
جلد اول
ہوشیاری اور دانائی سے اپنا ہاتھ ملانا شروع کیا اور ہر ایک کے مذاق کے مطابق اپنی غرض
کو بیان کرتا تا کہ اُس کی ہمدردی حاصل ہو جاوے۔مدینہ شرارت سے محفوظ تھا اور شام
بالکل پاک تھا۔تین مرکز تھے جہاں اس فتنہ کا مواد تیار ہورہا تھا بصرہ ، کوفہ اور مصر۔مصر مرکز
تھا مگر اس زمانہ کے تجربہ کار اور فلسفی دماغ انارکسٹوں کی طرح ابن سوداء نے اپنے آپ کو
خَلْفَ الاستار رکھا ہوا تھا۔سب کام کی روح وہی تھا مگر آگے دوسرے لوگوں کو کیا ہوا تھا۔بوجہ قریب ہونے کے اور بوجہ سیاسی فوقیت کے جو اُس وقت بصرہ اور کوفہ کو حاصل تھی یہ
دونوں شہر ان تغیرات میں زیادہ حصہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔لیکن ذرا بار یک نگاہ سے
دیکھا جاوے تو تاریخ کے صفحات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان تمام کا رروائیوں کی باگ
مصر میں بیٹھے ہوئے ابن السوداء کے ہاتھ میں تھی۔میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ کوفہ میں ایک جماعت نے ایک شخص علی بن حیسمان الخزاعی
کے گھر پر ڈاکہ مار کر اُس کو قتل کر دیا تھا اور قاتلوں کو دروازہ شہر پر قتل کر دیا گیا تھا۔ان
نوجوانوں کے باپوں کو اس کا بہت صدمہ تھا اور وہ اس جگہ کے والی ولید بن عتبہ سے اس کا
بدلہ لینا چاہتے تھے اور منتظر رہتے تھے کہ کوئی موقع ملے اور ہم انتقام لیں۔یہ لوگ اس فتنہ انگیز
جماعت کے ہاتھ میں ایک عمدہ ہتھیار بن گئے جن سے انہوں نے خوب کام لیا۔ولید سے
بدلہ لینے کے لئے انہوں نے کچھ جاسوس مقرر کیے تا کہ کوئی عیب ولید کا پکڑ کر ان کو اطلاع
دیں۔جاسوسوں نے کوئی کارروائی تو اپنی دکھانی ہی تھی۔ایک دن آکر ان کو خبر دی کہ ولید
اپنے ایک دوست ابوز بیر کیسا تھ مل کر جو عیسائی سے مسلمان ہوا تھا شراب پیتے ہیں۔ان
مفسدوں نے اُٹھ کر تمام شہر میں اعلان کر دیا کہ لو یہ تمہارا والی ہے۔اندر اندر چھپ چھپ کر
اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پیتا ہے۔عامۃ الناس کا تو جوش بے قابو ہوتا ہی ہے اِس بات
کوسن کر ایک بڑی جماعت ان کے ساتھ ہو گئی اور ولید کے گھر کا سب نے جا کر محاصرہ
کر لیا۔دروازہ تو کوئی تھا ہی نہیں۔سب بے تحا شا مسجد میں سے ہو کر اندر گھس گئے ( ان کے
مکان کا دروازہ مسجد میں کھلتا تھا) اور ولید کو اُس وقت معلوم ہوا جب وہ ان کے سر پر
جا کھڑے ہوئے۔انہوں نے ان کو دیکھا تو گھبرا گئے اور جلدی سے کوئی چیز چار پائی کے

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
نیچے کھسکا دی۔انہوں نے خیال کیا کہ اب بھید کھل گیا ہے اور چور پکڑا گیا۔جھٹ ایک شخص
نے بلا بولے چالے ہاتھ اندر کیا اور وہ چیز نکال لی۔دیکھا تو ایک طبق تھا اور اس کے اندر
والی کوفہ کا کھانا اور انگوروں کا ایک خوشہ پڑا تھا جسے اس نے صرف اس شرم سے چھپا دیا کہ
ایسے بڑے مالدار صوبہ کے گورنر کے سامنے صرف یہی کھانا رکھا گیا تھا۔اس امر کو دیکھ کر
لوگوں کے ہوش اُڑ گئے سب شرمندہ ہو کر اُلٹے پاؤں لوٹے اور ایک دوسرے کو ملامت
کرنے لگے کہ بعض شریروں کے دھوکا میں آکر انہوں نے ایسا خطرناک جرم کیا اور شریعت
کے احکام کو پس پشت ڈال دیا۔مگر ولید نے شرم سے اس بات کو دبا دیا اور حضرت عثمان کو
اس امر کی خبر نہ کی۔لیکن یہ ان کا رحم جو ایک غیر مستحق قوم کے ساتھ کیا گیا تھا آخر ان کے لئے
اور ان کے بعد ان کے قائمقام کے لئے نہایت مضر ثابت ہوا۔مفسدوں نے بجائے اس
کے کہ اس رحم سے متاثر ہوتے اپنی ذلت کو اور بھی محسوس کیا اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے
ولید کی تباہی کی تدابیر کرنی شروع کیں اور حضرت عثمان کے پاس وفد بن کر گئے کہ ولید کو
موقوف کیا جائے۔لیکن انہوں نے بلا کسی جرم کے والی کو موقوف کرنے سے انکار کر دیا۔یہ
لوگ واپس آئے تو اور دوسرے تمام ایسے لوگوں کو جمع کرنا شروع کیا جو سزا یافتہ تھے اور مل
کر مشورہ کیا کہ جس طرح ہو جھوٹ سچ ولید کو ذلیل کیا جاوے۔ابوزینب اور ابومورع
دو شخصوں نے اس بات کا ذمہ لیا کہ وہ کوئی تجویز کریں گے اور ولید کی مجلس میں جانا شروع
کیا۔ایک دن موقع پا کر جب کہ کوئی نہ تھا اور ولید اپنے مردانہ میں جس کو زنانہ حصہ سے
صرف ایک پردہ ڈال کر جدا کیا گیا تھا سو گئے۔ان دونوں نے اُن کی انگشتری آہستہ سے
اُتار لی اور خود مدینہ کی طرف بھاگ نکلے کہ ہم نے ولید کو شراب میں مخمور دیکھا ہے اور اس کا
ثبوت یہ انگوٹھی ہے جو ان کے ہاتھ سے حالت نشہ میں ہم نے اُتاری اور ان کو خبر نہ ہوئی۔حضرت عثمان نے ان سے دریافت کیا کہ کیا تم لوگوں کے سامنے انہوں نے شراب پی تھی ؟
انہوں نے اس بات کے اقرار کی تو جرات نہ کی کیونکہ سامنے شراب پینے سے ثابت ہوتا کہ
وہ بھی ولید کے ساتھ شریک تھے اور یہ کہا کہ نہیں ہم نے ان کو شراب کی قے کرتے ہوئے
دیکھا ہے۔انگوٹھی اس کا ثبوت موجود تھی اور دو گواہ حاضر تھے اور کچھ اور شریر بھی ان کی

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۸
جلد اول
شہادت کو زیادہ وقیع بنانے کیلئے ساتھ گئے تھے وہ بھی اس واقعہ کی تصدیق بالقرائن کرتے
تھے۔صحابہ سے مشورہ لیا گیا اور ولید کو حد شراب لگانے کا فیصلہ ہوا۔کوفہ سے ان کو بلوایا گیا
اور مدینہ میں شراب پینے کی سزا میں کوڑے لگوائے گئے۔ولید نے گو عذر کیا اور ان کی
شرارت پر حضرت عثمان کو آگاہ کیا مگر انہوں نے کہا کہ محکم شریعت گواہوں کے بیان کے
مطابق سزا تو ملے گی۔ہاں جھوٹی گواہی دینے والا خدا تعالیٰ کی طرف سے سزا پائے گا۔ولید معزول کئے گئے اور ناحق ان پر الزام لگایا گیا مگر صحابہ کے مشورہ کے ماتحت
حضرت عثمان نے اُن کو حد لگائی اور چونکہ گواہ اور قرائن ان کے خلاف موجود تھے شریعت
کے حکم کے ماتحت ان کو حد لگانا ضروری تھا۔سعید بن العاص ان کی جگہ والی کوفہ بنا کر بھیج
دیئے گئے۔انہوں نے کوفہ میں جا کر وہاں کی حالت دیکھی تو حیران ہو گئے۔تمام او باش
اور دین سے ناواقف لوگ قبضہ جمائے ہوئے تھے اور شرفاء محکوم ومغلوب تھے۔انہوں نے
اس واقعہ کی حضرت عثمان کو خبر دی جنہوں نے اُن کو نصیحت کی کہ جو لوگ بڑی بڑی قربانیاں
کر کے دشمنوں کے مقابلہ کیلئے پہلے پہلے آتے تھے ان کا اعزاز و احترام قائم کریں ہاں اگر وہ
لوگ دین سے بے تو جہی برتیں تب بے شک دوسرے ایسے لوگوں کو ان کی جگہ د
دیں جو زیادہ
دین دار ہوں۔جس وقت کو فہ میں شرارت جاری تھی بصرہ بھی خاموش تھا وہاں بھی حکیم بن جبلہ ابن
السوداء کے ایجنٹ اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ حضرت عثمان کے نائبوں کے خلاف لوگوں
میں جھوٹی تہمتیں مشہور کی جا رہی تھیں۔مصر جو اصل مرکز تھا وہاں تو اور بھی زیادہ فساد برپا تھا عبداللہ بن سبا نے وہاں صرف
سیاسی شورش ہی بر پا نہ کر رکھی تھی بلکہ لوگوں کا مذہب بھی خراب کر رہا تھا۔مگر اس طرح کہ
دین سے ناواقف مسلمان اسے بڑا مخلص سمجھیں۔چنانچہ وہ تعلیم دیتا تھا کہ تعجب ہے کہ بعض
مسلمان یہ تو عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے مگر یہ نہیں
صل الله
مانتے کہ رسول کریم ہے دوبارہ مبعوث ہوں گے حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ اِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيكَ القُرانَ تَرَادُكَ إلى مَعَادٍ يعنى۔وہ

خلافة على منهاج النبوة
۲۶۹
جلد اوّل
خدا جس نے قرآن کریم تجھ پر فرض کیا ہے تجھے ضرور لوٹنے کی جگہ کی طرف واپس لاوے
گا اس کی اس تعلیم کو اس کے بہت سے ماننے والوں نے قبول کیا اور آنحضرت علی
کے دوبارہ دنیا میں تشریف لانے کے قائل ہو گئے حالانکہ قرآن کریم ان لوگوں کے دوبارہ
دنیا میں تشریف لانے سے جو فوت ہو چکے ہیں بڑے زور سے انکار کرتا ہے۔ہاں یہ ہوسکتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے نام کو روشن کرنے کے لئے کسی شخص کو انہی کے اخلاق اور صفات
دے کر کھڑا کر دے مگر یہ امر تناسخ یا کسی شخص کے دوبارہ واپس آنے کے عقیدہ سے بالکل
الگ ہے اور ایک بدیہی اور مشہور امر ہے۔علاوہ اس رجعت کے عقیدہ کے عبداللہ بن سبا
نے یہ بھی مشہور کرنا شروع کیا کہ ہزار نبی گزرے ہیں اور ہر ایک نبی کا ایک وصی تھا اور
رسول کریم ﷺ کے وصی حضرت علی ہیں۔رسول کریم ﷺ خاتم الانبیاء تھے تو حضرت علی
خاتم الاوصیاء ہیں۔پھر کہتا اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو رسول کریم ﷺ کے
وصی پر حملہ کر کے اس کا حق چھین لے۔19
غرض علاوہ سیاسی تدابیر کے جو اسلام میں تفرقہ ڈالنے کے لئے اس شخص نے اختیار
کر رکھی تھیں مذہبی فتنہ بھی برپا کر رکھا تھا اور مسلمانوں کے عقائد خراب کرنے کی بھی فکر
کر رہا تھا مگر یہ احتیاط ضرور برتا تھا کہ لوگ اس کو مسلمان ہی سمجھیں۔ایسی حالت میں تین سال گزر گئے اور یہ مفسد گروہ برا بر خفیہ کارروائیاں کرتا رہا اور
اپنی جماعت بڑھاتا گیا۔لیکن اس تین سال کے عرصہ میں کوئی خاص واقعہ سوائے اس کے
نہیں ہوا کہ محمد بن ابی بکر اور محمد بن ابی حذیفہ دو شخص مدینہ منورہ کے باشندے بھی اس
فتنہ میں کسی قدر حصہ لینے لگے۔محمد بن ابی بکر تو حضرت ابوبکر کا چھوٹا لڑکا تھا جسے سوائے
اس خصوصیت کے کہ وہ حضرت ابوبکر کا لڑکا تھا دینی طور پر کوئی فضیلت حاصل نہ تھی اور
محمد بن ابی حذیفہ ایک یتیم تھا جسے حضرت عثمان نے پالا تھا مگر بڑا ہو کر اس نے خاص طور پر
یہ پیشگوئی فتح مکہ کی ہے جسے بگاڑ کر اس شخص نے رجعت کا عقیدہ بنالیا۔چونکہ مکہ کی طرف لوگ بہ نیت
حج اور حصول ثواب بار بار جاتے ہیں اس لئے اس کا نام بھی معاد ہے یعنی وہ جگہ جس کی طرف لوگ
بار بار لوٹتے ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۰
جلد اول
آپ کی مخالفت میں حصہ لیا جس کی وجوہ میں ابھی بیان کروں گا۔چوتھے سال میں اس فتنہ
نے کسی قدر ہیبت ناک صورت اختیار کر لی اور اس کے بانیوں نے مناسب سمجھا کہ اب
عَلَى الْلاعلان اپنے خیالات کا اظہار کیا جاوے اور حکومت کے رُعب کو مٹایا جاوے چنانچہ
اس امر میں بھی کوفہ ہی نے ابتدا کی۔جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں ولید بن عتبہ کے بعد سعید بن العاص والی کوفہ مقرر
ہوئے تھے۔انہوں نے شروع سے یہ طریق اختیار کر رکھا تھا کہ صرف شرفائے شہر کو اپنے
پاس آنے دیتے تھے مگر کبھی کبھی وہ ایسا بھی کرتے کہ عام مجلس کرتے اور ہر طبقہ کے آدمیوں کو
اس وقت پاس آنے کی اجازت ہوتی۔ایک دن اسی قسم کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ
حضرت طلحہ کی سخاوت کا ذکر آیا اور کسی نے کہا کہ وہ بہت ہی سخاوت سے کام لیتے ہیں۔اس
پر سعید کے منہ سے یہ فقرہ نکل گیا کہ ان کے پاس مال بہت ہے وہ سخاوت کرتے ہیں ہمارے
پاس بھی مال ہوتا تو ہم بھی ویسی ہی داد و دہش سے کرتے۔ایک نو جوان نادانی سے بول پڑا
کہ کاش فلاں جا گیر جو اموال شاہی میں سے تھی اور عام مسلمانوں کے فائدہ کے لئے رکھی
گئی تھی آپ کے قبضہ میں ہوتی۔اس پر فتنہ انگیز جماعت کے بعض آدمی جو اس انتظار میں تھے
کہ کوئی موقع نکلے تو ہم اپنے خیالات کا اظہار کریں غصہ کا اظہار کرنے لگے اور ظاہر کرنے
لگے کہ یہ بات اس شخص نے سعید والی کوفہ کے اشارہ سے کہی ہے اور اس لئے کہی ہے تا کہ
ان اموال کو ہضم کرنے کیلئے راستہ تیار کیا جاوے اور اُٹھ کر اُس شخص کو سعید کے سامنے ہی
مارنا شروع کر دیا۔اُس کا باپ مدد کے لئے اُٹھا تو اُسے بھی خوب پیٹا سعید اُن کو روکتے
رہے مگر انہوں نے ان کی بھی نہ سنی اور مار مار کر دونوں کو بے ہوش کر دیا۔یہ خبر جب لوگوں کو
معلوم ہوئی کہ سعید کے سامنے بعض لوگوں نے ایسی شرارت کی ہے تو لوگ ہتھیار بند ہو کر
مکان پر جمع ہو گئے مگر ان لوگوں نے سعید کی منت و سماجت کی اور ان سے معافی مانگی اور پناہ
کے طلب گار ہوئے۔ایک عرب کی فیاضی اور پھر وہ بھی قریش کی ایسے موقع پر کب برداشت
کر سکتی تھی کہ دشمن پناہ مانگے اور وہ اس سے انکار کر دے۔سعید نے باہر نکل کر لوگوں سے
کہہ دیا کہ کچھ لوگ آپس میں لڑ پڑے تھے معاملہ کچھ نہیں اب سب خیر ہے۔لوگ تو اپنے

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۱
جلد اوّل
گھروں میں لوٹ گئے اور ان لوگوں نے پھر وہی بے تکلفی شروع کی۔مگر جب سعید کو یقین
ہو گیا کہ اب ان لوگوں کے لئے کوئی خطرہ کی بات نہیں ان کو رخصت کر دیا اور جن لوگوں
کو پیٹا گیا تھا ان سے کہہ دیا کہ چونکہ میں ان لوگوں کو پناہ دے چکا ہوں ان کے قصور کا اعلان
نہ کرو اس میں میری سبکی ہوگی۔ہاں یہ تسلی رکھو کہ آئندہ یہ لوگ میری مجلس میں نہ آسکیں گے۔ان مفسدوں کی اصل غرض تو پوری ہو چکی تھی یعنی نظیم اسلامی میں فساد پیدا کرنا۔اب
انہوں نے گھروں میں بیٹھ کر عَلَى الإعلان حضرت عثمان اور سعید کی بُرائیاں بیان کرنی
شروع کر دیں۔لوگوں کو ان کا یہ رویہ بہت بُرا معلوم ہوا اور انہوں نے سعید سے شکایت کی کہ یہ
اس طرح شرارت کرتے ہیں اور حضرت عثمان کی اور آپ کی بُرائیاں بیان کرتے ہیں اور
اُمت اسلامیہ کے اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں۔ہم یہ بات برداشت نہیں کر سکتے آپ اس کا انتظام
کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ خود تمام واقعات سے حضرت عثمان کو اطلاع دیں۔آپ
کے حکم کے ماتحت انتظام کیا جاوے گا۔تمام شرفاء نے حضرت عثمان کو واقعات سے اطلاع دی
اور آپ نے سعید کو حکم دیا کہ اگر رؤسائے کوفہ اس امر پر متفق ہوں تو ان لوگوں کو شام کی طرف
جلا وطن کردو اور امیر معاویہؓ کے پاس بھیج دو۔ادھر امیر معاویہ کولکھا کہ کچھ لوگ جو کھلے
طور پر فساد پر آمادہ ہیں وہ آپ کے پاس کو فہ سے آویں گے ان کے گزارہ کا انتظام کر دیں اور ان
کی اصلاح کی تجویز کریں۔اگر درست ہو جاویں اور اصلاح کرلیں تو ان کے ساتھ نرمی کرو
اور ان کے پچھلے قصوروں سے درگزر کرو اور اگر شرارت پر مصر رہیں تو پھر ان کو شرارت کی سزا دو۔حضرت عثمان کا یہ حکم نہایت دانائی پر مبنی تھا کیونکہ ان لوگوں کا کوفہ میں رہنا ایک طرف
تو ان لوگوں کے جوشوں کو بھڑکانے والا تھا جو ان کی شرارتوں پر پوری طرح آگاہ تھے اور
خطرہ تھا کہ وہ جوش میں آکر ان کو تکلیف نہ پہنچا بیٹھیں اور دوسری طرف اس لحاظ سے بھی
مضر تھا کہ وہ لوگ وہاں کے باشندے اور ایک حد تک صاحب رسوخ تھے اگر وہاں رہتے تو
اور بہت سے لوگوں کو خراب کرنے کا موجب ہوتے مگر یہ حکم اُس وقت جاری ہوا جب
جہاں جلا وطن کر کے یہ لوگ بھیجے گئے تھے وہاں کے لوگوں کو خراب کرنے کا ان کو موقع نہ تھا کیونکہ وہاں
خاص نگرانی اور نظر بندی کی حالت میں ان کو رکھا جاتا تھا۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۲
جلد اوّل
اس کا چنداں فائدہ نہ ہو سکتا تھا۔اگر ابن عامر والی بصرہ ابن السوداء کے متعلق بھی حضرت
عثمان سے مشورہ طلب کرتا اور اس کے لئے بھی اسی قسم کا حکم جاری کیا جاتا تو شاید آئندہ
حالات ان حالات سے بالکل مختلف ہوتے۔مگر مسلمانوں کی حالت اُس وقت اس بات کی
مقتضی تھی کہ ایسی ہی قضاء وقد ر جاری ہواور وہی ہوا۔یہ لوگ جو جلا وطن کئے گئے اور جن کو ابن سبا کی مجلس کا رکن کہنا چاہئے تعداد میں دس
کے قریب تھے (گوان کی صحیح تعداد میں اختلاف ہے ) حضرت معاویہؓ نے ان کی اصلاح
کے لئے پہلے تو یہ تدبیر کی کہ ان سے بہت اعزاز و احترام سے پیش آئے۔خود ان کے ساتھ
کھانا کھاتے اور اکثر فرصت کے وقت ان کے پاس جا کر بیٹھتے۔چند دن کے بعد انہوں نے
ان کو نصیحت کی اور کہا کہ میں نے سنا ہے کہ تم لوگوں کو قریش سے نفرت ہے ایسا نہیں
چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے عرب کو قریش کے ذریعہ سے ہی عزت دی ہے۔تمہارے حکام
تمہارے لئے ایک ڈھال کے طور پر ہیں۔پس ڈھالوں سے جُدا نہ ہو وہ تمہارے لئے
تکالیف برداشت کرتے اور تمہاری فکر رکھتے ہیں۔اگر اس امر کی قدر نہ کرو گے تو خدا تعالیٰ
تم پر ایسے حکام مقرر کر دے گا جو تم پر خوب ظلم کریں گے اور تمہارے صبر کی قدر نہ کریں گے
اور تم اس دنیا میں عذاب میں مبتلاء ہو گے اور اگلے جہاں میں بھی ان ظالم بادشاہوں کے ظلم
کی سزا میں شریک ہو گے کیونکہ تم ہی ان کے قیام کے باعث بنو گے۔حضرت معاویہ کی اِس
نصیحت کوسن کر ان میں سے ایک نے جواب دیا کہ قریش کا ذکر چھوڑو، نہ وہ پہلے تعداد میں ہم
سے زیادہ تھے نہ اب ہیں اور جس ڈھال کا تم نے ذکر کیا ہے وہ چھنی تو ہم کو ہی ملے گی۔حضرت معاویہؓ نے فرمایا کہ معلوم ہوا تم لوگ بے وقوف بھی ہو۔میں تم کو اسلام کی باتیں
سناتا ہوں تم جاہلیت کا زمانہ یاد دلاتے ہو۔سوال قریش کی قلت و کثرت کا نہیں بلکہ اُس
حضرت معاویہ کے کلام اور ان لوگوں کے جواب سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت عثمان یا ان کے
مقرر کردہ حکام سے ان لوگوں کو مخالفت نہ تھی بلکہ قریش سے ہی یا دوسرے لفظوں میں ایمان میں سابق لوگوں
سے ہی ان کو حسد تھا۔اگر حضرت عثمان کی جگہ کوئی اور صحابی خلیفہ ہوتا اور انکے مقرر کردہ والیوں کی جگہ کوئی اور
والی ہوتے تو ان سے بھی یہ لوگ اسی طرح حسد کرتے کیونکہ ان کا مدعا صرف حصولِ جاہ تھا۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۳
جلد اول
ذمہ داری کا ہے جو اسلام نے ان پر ڈالی ہے۔قریش بے شک تھوڑے ہیں مگر جب
خدا تعالیٰ نے دین کے ساتھ ان کو عزت دی ہے اور ہمیشہ سے مکہ مکرمہ کے تعلق کے باعث
ان کی حفاظت کرتا چلا آیا ہے تو خدا کے فضل کا کون مقابلہ کر سکتا ہے۔جب وہ کافر تھے تو اس
ادنی تعلق کے باعث اُس نے ان کی حفاظت کی۔اب وہ مسلمان ہو کر اس کے دین کے قائم
کرنے والے ہو گئے ہیں تو کیا خدا تعالیٰ ان کو ضائع کر دیگا ؟ یا درکھو تم لوگ اسلام کے غلبہ کو
دیکھ کر ایک رو میں مسلمان ہو گئے تھے اب شیطان تم کو اپنا ہتھیار بنا کر اسلام کو تباہ کرنے
کیلئے تم سے کام لے رہا ہے اور دین میں رخنہ ڈالنا چاہتا ہے مگر تم لوگ جو فتنہ کھڑا کرو گے
اس سے بڑے فتنہ میں اللہ تعالیٰ تم کو ڈالے گا۔میرے نزدیک تم ہرگز قابل التفات لوگ نہیں
ہو جن لوگوں نے خلیفہ کو تمہاری نسبت لکھا انہوں نے غلطی کی۔نہ تم سے کسی نفع کی امید کی
جاسکتی ہے نہ نقصان کی۔ان لوگوں نے حضرت معاویہ کی تمام نصائح سن کر کہا کہ ہم تم کو حکم
دیتے ہیں کہ تم اپنے عہدہ سے علیحدہ ہو جاؤ۔حضرت معاویہؓ نے جواب دیا کہ اگر خلیفہ اور
ائمۃ المسلمین کہیں تو میں آج الگ ہو جاتا ہوں تم لوگ ان معاملات میں دخل دینے والے
کون ہو۔میں تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اس طریق کو چھوڑ دو اور نیکی اختیار کرو اللہ تعالیٰ
اپنے کام آپ کرتا ہے۔اگر تمہاری رائے پر کام چلتے تو اسلام کا کام تباہ ہو جاتا۔تم لوگ
دراصل دین اسلام سے بیزار ہو۔تمہارے دلوں میں اور ہے اور زبانوں پر اور۔مگر اللہ تعالیٰ
تمہارے ارادوں اور مخفی منصوبوں کو ایک دن ظاہر کر کے چھوڑے گا۔غرض دیر تک
حضرت معاویہؓ ان کو سمجھاتے رہے اور یہ لوگ اپنی بیہودگی میں بڑھتے گئے۔حتی کہ آخر
لا جواب ہو کر حضرت معاویہ پر حملہ کر دیا اور اُن کو مارنا چاہا۔حضرت معاویہ نے اُن کو ڈانٹا
اور کہا کہ یہ کوفہ نہیں شام ہے۔اگر شام کے لوگوں کو معلوم ہوا تو جس طرح سعید کے کہنے سے
کوفہ کے لوگ چپ کر رہے تھے یہ خاموش نہ رہیں گے بلکہ عوام الناس جوش میں میرے قول
کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور تمہاری تکہ بوٹی کر دیں گے۔یہ کہہ کر حضرت معاویہ مجلس
سے اُٹھ گئے اور ان لوگوں کو شام سے واپس کو نہ بھیج دیا۔اور حضرت عثمان کو لکھ دیا کہ یہ
لوگ بوجہ اپنی حماقت اور جہالت کے قابل التفات ہی نہیں ہیں ان کی طرف توجہ ہی نہیں کرنی

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۴
جلد اول
چاہیے اور سعید والی کوفہ کو بھی لکھ دیا جاوے کہ ان کی طرف توجہ نہ کرے۔یہ بے دین لوگ
ہیں ، اسلام سے متنفر ہیں اہل ذمہ کا مال لوٹنا چاہتے ہیں اور فتنہ ان کی عادت ہے ان لوگوں
میں اتنی طاقت نہیں کہ بلا کسی دوسرے کی مدد کے خود کوئی نقصان پہنچا سکیں۔حضرت معاویہ کی یہ رائے بالکل درست تھی مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے علاقہ سے
با ہر مصر میں چھپی ہوئی ایک روح ہے جو ان سب لوگوں سے کام لے رہی ہے اور ان کا جاہل
ہونا اور اُجڈ ہونا ہی اس کے کام کے لئے محمد ہے۔وہ لوگ جب دمشق سے نکلے تو انہوں نے کوفہ کا ارادہ ترک کر دیا کیونکہ وہاں کے لوگ
ان کی شرارتوں سے واقف تھے اور ان کو خوف تھا کہ وہاں ان کو نقصان پہنچے گا اور جزیرہ کی
طرف چلے گئے۔وہاں کے گورنر عبدالرحمن تھے جو اس مشہور سپہ سالار کے خلف الرشید تھے جو
جرأت اور دلیری میں تمام دنیا کے لئے ایک روشن مثال قائم کر گیا ہے یعنی خالد بن ولید۔جس وقت اُن کو ان لوگوں کی آمد کا حال معلوم ہوا تو انہوں نے فوراً ان کو بلوایا اور کہا میں
نے تمہارے حالات سُنے ہیں۔خدا مجھے نامراد کرے اگر میں تم کو درست نہ کر دوں۔تم
جانتے ہو کہ میں اُس شخص کا بیٹا ہوں جس نے فتنہ ارتدادکو دور کر دیا تھا اور بڑی بڑی
مشکلات سے کامیاب نکلا تھا۔میں دیکھوں گا کہ تم جس طرح معاویہ اور سعید سے باتیں کیا
کرتے تھے مجھ سے بھی کر سکتے ہو۔سنو ! اگر کسی شخص کے سامنے تم نے یہاں کوئی فتنہ کی بات
کی تو پھر ایسی سزا دوں گا کہ تم یاد ہی رکھو گے یہ کہہ کر ان کو نظر بند کر دیا اور ہمیشہ اپنے ساتھ
رہنے کا حکم دیا۔جب سفر پر جاتے تو ان کو اپنے ساتھ پا پیادہ لے جاتے اور ان سے
دریافت کرتے کہ اب تمہارا کیا حال ہے؟ جس کو نیکی درست نہیں کرتی اُس کا علاج سزا
ہوتی ہے۔تم لوگ اب کیوں نہیں بولتے ؟ وہ لوگ ندامت کا اظہار کرتے اور اپنی شرارت
پر تو بہ کرتے۔اسی طرح کچھ مدت گزرنے پر عبد الرحمن بن خالد بن ولید نے خیال کیا کہ ان
لوگوں کی اصلاح ہوگئی ہے اور ان میں سے ایک شخص ما لک نامی کو حضرت عثمان کی خدمت
میں بھیجا کہ وہاں جا کر معافی مانگو۔وہ حضرت عثمان کے پاس آیا اور توبہ کی اور اظہار ندامت
کیا اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لئے معافی مانگی۔انہوں نے ان کو معاف کر دیا اور ان سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی