اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 4
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۵
جلد اول
دریافت کیا کہ وہ کہاں رہنا چاہتے ہیں؟ مالک نے کہا کہ اب ہم عبدالرحمن بن خالد کے
پاس رہنا چاہتے ہیں۔حضرت عثمانؓ نے اجازت دی اور وہ شخص واپس عبدالرحمن بن خالد
کے پاس چلا گیا۔اس شخص کے عبد الرحمن بن خالد کے پاس ہی رہنے کی خواہش سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
وقت اس کا دل ضرور صاف ہو چکا تھا۔کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ ایسے آدمی کے پاس جو
شرارت کو ایک منٹ کے لئے روا نہ رکھتا تھا واپس جانے کی خواہش نہ کرتا۔مگر بعد کے
واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس کی تو بہ بالکل عارضی تھی اور حضرت معاویہ کا یہ خیال
درست تھا کہ یہ بے وقوف لوگ ہیں اور صرف ہتھیار بن کر کا م کر سکتے ہیں۔عبد اللہ بن سبا اس عرصہ میں خاموش نہ بیٹھا ہوا تھا بلکہ اس نے کچھ مدت سے یہ رویہ
اختیار کیا تھا کہ اپنے ایجنٹوں کو تمام علاقوں میں بھیجتا اور اپنے خیالات پھیلاتا۔اس میں کوئی
شک نہیں کہ یہ شخص غیر معمولی عقل و دانش کا آدمی تھا۔وہ احکام جو اس نے اپنے ایجنٹوں کو
دیئے اس کے دماغ کی بناوٹ پر خوب روشنی ڈالتے ہیں۔جب یہ اپنے نائب روانہ کرتا تو
ان کو ہدایت دیتا کہ اپنے خیالات فورا لوگوں کے سامنے نہ پیش کر دیا کرو بلکہ پہلے وعظ ونصیحت
سے کام لیا کرو اور شریعت کے احکام لوگوں کو سنایا کرو اور اچھی باتوں کا حکم دیا کرو اور بُری
باتوں سے روکا کرو۔جب لوگ تمہارا یہ طریق دیکھیں گے تو ان کے دل تمہاری طرف مائل
ہو جائیں گے اور تمہاری باتوں کو شوق سے سنا کریں گے اور تم پر اعتبار پیدا ہو جائیگا۔تب
عمدگی سے ان۔سے ان کے سامنے اپنے خاص خیالات پیش کرو وہ بہت جلد قبول کر لیں گے۔اور یہ
بھی احتیاط رکھو کہ پہلے حضرت عثمان کے خلاف باتیں نہ کرنا بلکہ ان کے نائبوں کے خلاف
لوگوں کے جوش کو بھڑکانا۔اس سے اس کی غرض یہ تھی کہ حضرت عثمان سے خاص مذہبی تعلق
ہونے کی وجہ سے لوگ ان کے خلاف باتیں سن کر بھڑک اُٹھیں گے لیکن امراء کے خلاف
باتیں سننے سے ان کے مذہبی احساسات کو تحریک نہ ہو گی اس لئے ان کو قبول کر لیں گے۔جب اس طرح ان کے دل سیاہ ہو جائیں گے اور ایک خاص پارٹی میں شمولیت کر لینے سے
جو ضد پیدا ہو جاتی ہے وہ پیدا ہو جاوے گی تو پھر حضرت عثمان کے خلاف ان کو بھڑ کا نا بھی
خلافة على منهاج النبوة
آسان ہوگا۔جلد اول
اس شخص نے جب یہ دیکھا کہ والیانِ صوبہ جات کی بُرائیاں جب کبھی بیان کی جاتی ہیں
تو سمجھ دار لوگ ان کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگ اپنے مشاہدہ کی بناء پر ان
شکایات کو جھوٹا اور بے حقیقت جانتے ہیں اور ملک میں عام جوش نہیں پھیلتا تو اس نے ایک
اور خطر ناک تدبیر اختیار کی اور وہ یہ کہ اپنے نائبوں کو حکم دیا کہ بجائے اس کے کہ ہر جگہ کے
گورنروں کو اُنہی کے علاقوں میں بدنام کرنے کی کوشش کریں اُن کی بُرائیاں لکھ کر دوسرے
علاقوں میں بھیجیں۔کیونکہ دوسرے علاقوں کے لوگ اس جگہ کے حالات سے ناواقفیت کی وجہ
سے ان کی باتوں کو آسانی سے قبول کر لیں گے۔چنانچہ اس مشورہ کے ماتحت ہر جگہ کے مفسد
اپنے علاقوں کے حکام کی جھوٹی شکایات اور بناوٹی مظالم لکھ کر دوسرے علاقوں کے
ہمدردوں کو بھیجتے اور وہ ان خطوں کو پڑھ کر لوگوں کو سناتے اور بوجہ غیر ممالک کے حالات
سے ناواقفیت کے بہت سے لوگ ان باتوں کو سچ یقین کر لیتے اور افسوس کرتے کہ فلاں فلاں
ملک کے ہمارے بھائی سخت مصیبتوں میں مبتلاء ہیں اور ساتھ شکر بھی کرتے کہ خدا کے فضل
سے ہمارا والی اچھا ہے ہمیں کوئی تکلیف نہیں۔اور یہ نہ جانتے کہ دوسرے ممالک کے لوگ
اپنے آپ کو آرام میں اور ان کو دکھ میں سمجھتے اور اپنی حالت پر شکر اور ان کی حالت پر افسوس
کرتے ہیں۔مدینہ کے لوگوں کو چونکہ چاروں اطراف سے خطوط آتے تھے ان میں سے جو
لوگ ان خطوط کو صحیح تسلیم کر لیتے وہ یہ خیال کر لیتے کہ شاید سب ممالک میں ظلم ہی ہو رہا ہے
اور مسلمانوں پر سخت مصائب ٹوٹ رہے ہیں۔غرض عبد اللہ بن سبا کا یہ فریب بہت کچھ
کارگر ثابت ہوا اور اسے اس ذریعہ سے ہزاروں ایسے ہمدرد مل گئے جو بغیر اس تدبیر کے
ملنے مشکل تھے۔جب یہ شورش حد سے بڑھنے لگی اور صحابہ کرام کو بھی ایسے خطوط ملنے لگے جن میں
گورنروں کی شکایات درج ہوتی تھیں تو انہوں نے مل کر حضرت عثمان سے عرض کیا کہ کیا
آپ کو معلوم نہیں کہ باہر کیا ہورہا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جو رپورٹیں مجھے آتی ہیں وہ
تو خیر و عافیت ہی ظاہر کرتی ہیں۔صحابہ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اس اس مضمون کے۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۷
جلد اول
خطوط باہر سے آتے ہیں اس کی تحقیق ہونی چاہیے۔حضرت عثمان نے اس پر ان سے مشورہ
طلب کیا کہ تحقیق کس طرح کی جاوے اور ان کے مشورہ کے عین مطابق اسامہ بن زید کو بصرہ
کی طرف محمد بن مسلم کو کوفہ کی طرف عبد اللہ بن عمر کو شام کی طرف عمار بن یا سر کو مصر کی طرف
بھیجا کہ وہاں کے حالات کی تحقیق کر کے رپورٹ کریں کہ آیا واقعہ میں امراء رعیت پر ظلم کرتے
ہیں اور تعدی سے کام لیتے ہیں اور لوگوں کے حقوق مارلیتے ہیں؟ اور ان چاروں کے علاوہ
کچھ اور لوگ بھی متفرق بلا د کی طرف بھیجے تا کہ وہاں کے حالات سے اطلاع دیں گے۔تا
یہ لوگ گئے اور تحقیق کے بعد واپس آکر ان سب نے رپورٹ کی کہ سب جگہ امن ہے
اور مسلمان بالکل آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان کے حقوق کو کوئی تلف نہیں کرتا
اور حکام عدل وانصاف سے کام لے رہے ہیں۔مگر عمار بن یاسر نے دیر کی اور ان کی کوئی
خبر نہ آئی۔عمار بن یاسر نے کیوں دیر کی اس کا ذکر تو پھر کروں گا پہلے میں اس تحقیقی وفد
اور اس کی تحقیق کی اہمیت کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔کیونکہ اس وفد کے حالات کو
اچھی طرح سمجھ لینے سے اس فتنہ کی اصل حقیقت اچھی طرح واضح ہو جاتی ہے۔سب سے پہلی بات جو قابل غور ہے یہ ہے کہ اس وفد کے تینوں سرکردہ جولوٹ کر
آئے اور جنہوں نے آکر رپورٹ دی وہ کس پایہ کے آدمی تھے۔کیونکہ تحقیق کرنے والے
آدمیوں کی حیثیت سے اس تحقیق کی حیثیت معلوم ہوتی ہے۔اگر اس وفد میں ایسے لوگ بھیجے
جاتے جو حضرت عثمان یا آپ کے خواب سے کوئی غرض رکھتے یا جن کی دینی و دنیاوی حیثیت
اس قدر اعلیٰ اور ارفع نہ ہوتی کہ وہ حکام سے خوف کھاویں یا کوئی طمع رکھیں تو کہا جا سکتا تھا
کہ یہ لوگ کسی لالچ یا خوف کے باعث حقیقت کے بیان کرنے سے اعراض کر گئے۔مگر ان
لوگوں پر اس قسم کا اعتراض ہر گز نہیں پڑ سکتا اور ان لوگوں کو اس کام کے لئے منتخب کر کے
حضرت عثمان نے اپنی نیک نیتی کا ایک بین ثبوت دے دیا ہے۔اسامہ جن کو بصرہ کی طرف
بھیجا گیا تھا وہ شخص ہے کہ جو نہ صرف یہ کہ اول المؤمنین حضرت زیڈ کے لڑکے ہیں بلکہ
رسول کریم ہے
کے بڑے مقربین اور پیاروں میں سے ہیں اور آپ ہی وہ شخص ہیں جن کو
رسول کریم ﷺ نے اس لشکر عظیم کی سپہ سالاری عطا کی جسے آپ اپنی مرض موت میں تیار
صل الله
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۸
جلد اول
کرا رہے تھے اور اس میں حضرت عمر جیسے بڑے بڑے صحابیوں کو آپ کے ماتحت کیا اور
آنحضرت ﷺ کا یہ انتخاب صرف دلداری کے طور پر ہی نہ تھا بلکہ بعد کے واقعات نے
الله
ثابت کر دیا کہ وہ بڑے بڑے کاموں کے اہل تھے۔رسول کریم عملہ ان سے اس قدر محبت
کرتے کہ دیکھنے والے فرق نہ کر سکتے تھے کہ آپ ان کو زیادہ چاہتے ہیں یا حضرت امام حسن کو۔محمد بن مسلم بھی جن کو کوفہ بھیجا گیا جلیل القدر صحابہ میں سے تھے اور صحابہ میں خاص عزت
کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور نہایت صاحب رسوخ تھے۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ جن کو شام کی طرف روانہ کیا گیا ایسے لوگوں میں سے ہیں جن کے
تعارف کی ضرورت ہی نہیں۔آپ سابق بالعبد مسلمانوں میں سے تھے اور زہد و تقوی اللہ میں
آپ کی وہ شان تھی کہ اکابر صحابہ بھی آپ کی ان خصوصیات کی وجہ سے آپ کا خاص ادب
کرتے تھے۔حضرت علیؓ کے بعد اگر کسی صحابی پر صحابہ اور دوسرے بزرگوں کی نظر خلافت کے
لئے پڑی تو آپ پر پڑی۔مگر آپ نے دنیا سے علیحد گی کو اپنا شعار بنا رکھا تھا۔شعائر دینیہ
کے لئے آپ کو اس قدر غیرت تھی کہ بعض دفعہ آپ نے خود عمر بن الخطاب سے بڑی سختی
سے بحث کی۔غرض حق گوئی میں آپ ایک کھنچی ہوئی تلوار تھے۔آپ کا انتخاب شام کے لئے
نہایت ہی اعلیٰ انتخاب تھا کیونکہ بوجہ اس کے کہ حضرت معاویہ دیر سے شام کے حاکم تھے اور
وہاں کے لوگوں پر ان کا بہت رُعب تھا اور بوجہ ان کی ذکاوت کے ان کے انتظام کی تحقیق
کرنا کسی معمولی آدمی کا کام نہ تھا۔اس جگہ کسی دوسرے آدمی کا بھیجا جانا فضول تھا اور لوگوں
کو اس کی تحقیق پر تسلی بھی نہ ہوتی مگر آپ کی سبقت ایمانی اور غیرتِ اسلامی اور حریت
اور تقوی و زہد ایسے کمالات تھے کہ ان کے سامنے معاویہ دم نہ مار سکتے تھے اور نہ ایسے شخص کی
موجودگی میں حضرت معاویہ کا رعب کسی شخص پر پڑ سکتا تھا۔غرض جو لوگ تحقیق کے لئے بھیجے گئے تھے وہ نہایت عظیم الشان اور بے تعلق لوگ تھے
اور ان کی تحقیق پر کسی شخص کو اعتراض کی گنجائش حاصل نہیں پس ان تینوں صحابہ کا مع اُن دیگر
آدمیوں کے جو دوسرے پلا د میں بھیجے گئے تھے متفقہ طور پر فیصلہ دینا کہ ملک میں بالکل
امن وامان ہے، ظلم و تعدی کا نام و نشان نہیں ، حکام عدل وانصاف سے کام لے رہے ہیں
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۹
جلد اول
اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو یہ کہ لوگوں کو حدود کے اندر رہنے پر مجبور کرتے ہیں ایک ایسا
فیصلہ ہے جس کے بعد کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ
فساد چند شریر النفس آدمیوں کی شرارت و عبد اللہ بن سبا کی انگیخت کا نتیجہ تھا ور نہ حضرت عثمان
اور ان کے تو اب ہر قسم کے اعتراضات سے پاک تھے۔حق یہی ہے کہ یہ سب شورش ایک خفیہ منصوبہ کا نتیجہ تھی جس کے اصل بانی یہودی تھے۔جن کے ساتھ طمع دنیاوی میں مبتلاء بعض مسلمان جو دین سے نکل چکے تھے شامل ہو گئے تھے
ور نہ امرائے پلا د کا نہ کوئی قصور تھا نہ وہ اس فتنہ کے باعث تھے۔ان کا صرف اسی قدر قصور
تھا کہ ان کو حضرت عثمانؓ نے اس کام کے لئے مقرر کیا تھا اور حضرت عثمان کا یہ قصور تھا کہ
با وجود پیرانہ سالی اور نقاہت بدنی کے اتحاد اسلام کی رسی کو اپنے ہاتھوں میں پکڑے بیٹھے
تھے اور اُمتِ اسلامیہ کا بوجھ اپنی گردن پر اُٹھائے ہوئے تھے اور شریعت اسلام کے قیام کی فکر
رکھتے تھے اور متمر دین اور ظالموں کو اپنی حسب خواہش کمزوروں اور بے وارثوں پر ظلم و تعدی
کرنے نہ دیتے تھے۔چنانچہ اس امر کی تصدیق اس واقعہ سے بھی ہوتی ہے کہ کوفہ میں انہی
فساد چاہنے والوں کی ایک مجلس بیٹھی اور اس میں افساد امرالمسلمین پر گفتگو ہوئی تو سب
لوگوں نے بالا تفاق یہی رائے دی لَا وَاللَّهِ لَا يَرْفَعُ رَأْسٌ مَادَامَ عُثْمَانُ عَلَى النَّاسِ *
یعنی کوئی شخص اُس وقت تک سر نہیں اُٹھا سکتا جب تک کہ عثمان کی حکومت ہے۔عثمان ہی کا
ایک وجود تھا جو سرکشی سے باز رکھے ہوئے تھا۔اس کا درمیان سے ہٹا نا آزادی سے اپنی
مراد میں پوری کرنے کے لئے ضروری تھا۔میں نے بتایا تھا کہ عمار بن یاسر جن کو مصر کی طرف روانہ کیا گیا تھا وہ واپس نہیں آئے۔ان کی طرف سے خبر آنے میں اس قدر دیر ہوئی کہ اہل مدینہ نے خیال کیا کہ کہیں مارے گئے
ہیں مگر اصل بات یہ تھی کہ وہ اپنی سادگی اور سیاست سے ناواقفیت کی وجہ سے ان مفسدوں
کے پنجہ میں پھنس گئے تھے جو عبد اللہ بن سبا کے شاگرد تھے۔مصر میں چونکہ خود عبد اللہ بن سبا
موجود تھا اور وہ اس بات سے غافل نہ تھا کہ اگر اس تحقیقاتی وفد نے تمام ملک میں امن و امان
کا فیصلہ دیا تو تمام لوگ ہمارے مخالف ہو جائیں گے اس وفد کے بھیجے جانے کا فیصلہ ایسا
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۰
جلد اول
اچانک ہوا تھا کہ دوسرے علاقوں میں وہ کوئی انتظام نہیں کر سکا تھا۔مگر مصر کا انتظام اس کے
لئے آسان تھا جو نہی عمار بن یاسر مصر میں داخل ہوئے اس نے ان کا استقبال کیا اور والی مصر
کی بُرائیاں اور مظالم بیان کرنے شروع کئے۔وہ اس کے لسانی سحر کے اثر سے محفوظ نہ رہا
سکے اور بجائے اس کے کہ ایک عام بے لوث تحقیق کرتے والی مصر کے پاس گئے ہی نہیں
اور نہ عام تحقیق کی بلکہ اسی مفسد گروہ کے ساتھ چلے گئے اور انہی کے ساتھ مل کر اعتراض
کرنے شروع کر دیئے۔صحابہ میں سے اگر کوئی شخص اس مفسد گروہ کے پھندے میں پھنسا ہوا یقینی طور پر ثابت
ہوتا ہے تو وہ صرف عمار بن یاسر ہیں۔ان کے سوا کوئی معروف صحابی اس حرکت میں شامل
نہیں ہوا۔اور اگر کسی کی شمولیت بیان کی گئی ہے تو دوسری روایات سے اس کا رڈ بھی ہو گیا
ہے۔عمار بن یاسر کا ان لوگوں کے دھو کے میں آجانا ایک خاص وجہ سے تھا اور وہ یہ کہ جب
وہ مصر پہنچے تو وہاں پہنچتے ہی بظا ہر ثقہ نظر آنے والے اور نہایت طرار ولستان لوگوں کی ایک
جماعت ان کو ملی جس نے نہایت عمدگی سے ان کے پاس والی مصر کی شکایات بیان کرنی
شروع کیں۔اتفاقاً والی مصر ایک ایسا شخص تھا جو کبھی رسول
کریم ﷺ کا سخت مخالف رہ چکا
تھا اور اس کی نسبت آپ نے فتح مکہ کے وقت حکم دیا تھا کہ خواہ خانہ کعبہ ہی میں کیوں نہ ملے
اسے قتل کر دیا جائے اور گو بعد میں آپ نے اسے معاف کر دیا مگر اس کی پہلی مخالفت کا بعض
صحابہ کے دل پر جن میں عمار بھی شامل تھے اثر باقی تھا پس ایسے شخص کے خلاف باتیں سن کر
عمار بہت جلد متاثر ہو گئے اور ان الزامات کو جو اس پر لگائے جاتے تھے صحیح تسلیم کر لیا اور
احساس طبعی سے فائدہ اُٹھا کر سبائی یعنی عبد اللہ بن سبا کے ساتھی اس کے خلاف اس بات پر
خاص زور دیتے تھے۔پس حضرت عثمان کی نیک نیتی اور اخلاص کا اس سے اندازہ ہو سکتا
ہے کہ باوجود اس کے کہ سوائے ایک شخص کے سب وفدوں نے حکام کی بریت کا فیصلہ دیا تھا
حضرت عثمان نے اس ایک مخالف رائے کی قدر کر کے ایک خط تمام علاقوں کے لوگوں کی طرف
بھیجا جس کا مضمون یہ تھا کہ میں جب سے خلیفہ ہوا ہوں اَمْرِ بِالْمَعْرُوف اور نَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ
پر میرا عمل ہے اور میرے رشتہ داروں کا عام مسلمانوں سے زیادہ کوئی حق نہیں۔مگر مجھے
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۱
جلد اول
مدینے کے رہنے والے بعض لوگوں سے معلوم ہوا ہے کہ حکام لوگوں کو مارتے اور گالیاں
دیتے ہیں اس لئے میں اس خط کے ذریعے سے عام اعلان کرتا ہوں کہ جس کسی کو خفیہ طور پر
گالی دی گئی ہو یا پیٹا گیا ہو وہ حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں مجھ سے ملے اور جو کچھ اُس پر ظلم ہوا
ہو خواہ میرے ہاتھوں سے خواہ میرے عاملوں کے ذریعے سے اُس کا بدلہ وہ مجھ سے اور
میرے نائبوں سے لے لے یا معاف کر دے۔اللہ تعالیٰ صدقہ دینے والوں کو اپنے پاس
سے جزا دیتا ہے۔یہ مختصر لیکن درد ناک خط جس وقت تمام ممالک میں منبروں پر پڑھا گیا
تو عالم اسلام ایک سرے سے دوسرے سرے تک ہل گیا اور سامعین بے اختیار رو پڑے اور
سب نے حضرت عثمان کے لئے دعائیں کیں اور ان فتنہ پردازوں پر جو اس ملت اسلام
کے در در کھنے والے اور اس کا بوجھ اُٹھانے والے انسان پر حملہ کر رہے تھے اور اُس کو دکھ
دے رہے تھے اظہار افسوس کیا گیا۔حضرت عثمان نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ اپنے عمال کو ان الزامات کے جواب دینے
کے لئے جو ان پر لگائے جاتے تھے خاص طور پر طلب کیا۔جب سب والی جمع ہو۔ہو گئے تو آپ
نے ان سے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ آپ لوگوں کے خلاف الزام لگائے جاتے ہیں مجھے خوف
آتا ہے کہ کہیں یہ باتیں درست ہی نہ ہوں۔اس پر ان سب نے جواب میں عرض کیا کہ آپ
نے معتبر آدمیوں
کو بھیج کر دریافت کر لیا ہے کہ کوئی ظلم نہیں ہوتا نہ خلاف شریعت کوئی کام ہوتا
ہے اور آپ کے بھیجے ہوئے معتبروں نے سب لوگوں سے حالات دریافت کئے۔ایک شخص
بھی ان کے سامنے آکر ان شکایات کی صحت کا جو بیان کی جاتی ہیں مدعی نہیں ہوا پھر شک کی
کیا گنجائش ہے۔خدا کی قسم ہے کہ ان لوگوں نے سچ سے کام نہیں لیا اور نہ تقویٰ اللہ سے کام
لیا ہے اور ان کے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ایسی بے بنیاد باتوں پر گرفت جائز نہیں ہوسکتی
نہ ان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔حضرت عثمان نے فرمایا کہ پھر مجھے مشورہ دو کہ کیا کیا جاوے؟ اس پر مختلف مشورے
آپ کو دیئے گئے جن سب کا ماحصل یہی تھا کہ آپ سختی کے موقع پر سختی سے کام لیں اور ان
فسادیوں کو اس قدر ڈھیل نہ دیں اس سے ان میں دلیری پیدا ہوتی ہے۔شریر صرف سزا سے
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۲
جلد اول
صلى اللهي
ہی درست ہوسکتا ہے نرمی اسی سے کرنی چاہئے جو نرمی سے فائدہ اُٹھائے۔حضرت عثمان نے
سب کا مشورہ سن کر فرمایا۔جن فتنوں کی خبر رسول کریم میں دے چکے ہیں وہ تو ہو کر رہیں
گے ہاں نرمی سے اور محبت سے ان کو ایک وقت تک روکا جاسکتا ہے۔پس میں سوائے حدود اللہ
کے ان لوگوں سے نرمی ہی سے معاملہ کروں گا تا کہ کسی شخص کی میرے خلاف حجت حقہ نہ ہو۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے لوگوں سے بھلائی میں کوئی کمی نہیں کی۔مبارک ہو عثمان کے لئے
اگر وہ فوت ہو جاوے اور فتنوں کا سیلاب جو اسلام پر آنے والا ہے وہ ابھی شروع نہ ہوا ہو۔پس جاؤ اور لوگوں سے نرمی سے معاملہ کرو اور ان کے حقوق ان کو دو اور ان کی غلطیوں سے
درگزر کر و۔ہاں اگر اللہ تعالیٰ کے احکام کو کوئی توڑے تو ایسے شخصوں سے نرمی اور عفو کا معاملہ
نہ کرو۔حج سے واپسی پر حضرت معاویہؓ بھی حضرت عثمان کے ساتھ مدینہ آئے کچھ دن ٹھہر کر
آپ واپس جانے لگے تو آپ نے حضرت عثمان سے علیحدہ مل کر درخواست کی کہ فتنہ بڑھتا
معلوم ہوتا ہے اگر اجازت ہو تو میں اس کے متعلق کچھ عرض کروں۔آپ نے فرمایا کہو۔اس
پرانہوں نے کہا کہ اول میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ میرے ساتھ شام چلے چلیں کیونکہ شام میں
ہر طرح سے امن ہے اور کسی قسم کا فساد نہیں ایسا نہ ہو کہ یکدم کسی قسم کا فسادا تھے اور اُس وقت
کوئی انتظام نہ ہو سکے۔حضرت عثمانؓ نے اُن کو جواب دیا کہ میں رسول کریم ﷺ کی
ہمسائیگی کو کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتا خواہ جسم کی دھجیاں اُڑا دی جائیں۔حضرت معاویہ
نے کہا کہ پھر دوسرا مشورہ یہ ہے کہ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں ایک دستہ شامی فوج کا آپ
کی حفاظت کے لئے بھیج دوں ان لوگوں کی موجودگی میں کوئی شخص شرارت نہیں کر سکے گا۔حضرت عثمانؓ نے جواب دیا کہ نہ میں عثمان کی حفاظت کے لئے اس قدر بوجھ بیت المال
پر ڈال سکتا ہوں اور نہ یہ پسند کر سکتا ہوں کہ مدینہ کے لوگوں کو فوج رکھ کر تنگی میں ڈالوں۔اس پر حضرت معاویہؓ نے عرض کی کہ پھر تیسری تجویز یہ ہے کہ صحابہ کی موجودگی میں لوگوں کو
جرات ہے کہ اگر عثمان نہ رہے تو ان میں سے کسی کو آگے کھڑا کر دیں گے ان لوگوں کو مختلف
ملکوں میں پھیلا دیں۔حضرت عثمانؓ نے جواب دیا کہ یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ جن لوگوں کو
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۳
جلد اول
رسول کریم ﷺ نے جمع کیا ہے میں اُن کو پراگندہ کر دوں۔اس پر معاویہ رو پڑے اور
عرض کی کہ اگر ان تدابیر میں سے جو آپ کی حفاظت کے لئے میں نے پیش کی ہیں آپ کوئی
بھی قبول نہیں کرتے تو اتنا تو کیجئے کہ لوگوں میں اعلان کر دیجئے کہ اگر میری جان کو کوئی
نقصان پہنچے تو معاویہ کو میرے قصاص کا حق ہوگا شاید لوگ اس سے خوف کھا کر شرارت سے
باز رہیں۔حضرت عثمان نے جواب دیا کہ معاویہ جو ہونا ہے ہوکر رہے گا میں ایسا نہیں کرسکتا
کیونکہ آپ کی طبیعت سخت ہے ایسا نہ ہو آپ مسلمانوں پر سختی کریں۔اس پر حضرت معاویہ
روتے ہوئے آپ کے پاس سے اُٹھے اور کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید یہ آخری ملاقات ہو
اور باہر نکل کر صحابہ سے کہا کہ اسلام کا دارو مدار آپ لوگوں پر ہے حضرت عثمان اب بالکل
ضعیف ہو گئے ہیں اور فتنہ بڑھ رہا ہے آپ لوگ ان کی نگہداشت رکھیں۔یہ کہہ کر معاویہ شام
کی طرف روانہ ہو گئے۔صوبہ جات کے عمال کا اپنے اپنے علاقوں سے غائب رہنا ایسا موقع نہ تھا جسے عبداللہ
بن سبا یو نہی جانے دیتا۔اُس نے فوراً چاروں طرف ڈاک دوڑا دی کہ یہ موقع ہے اس
وقت ہمیں کچھ کرنا چاہئے ایک دن مقرر کر کے یکدم اپنے اپنے علاقہ کے امراء پر حملہ
کر دیا جائے مگر ابھی مشورے ہی ہو رہے تھے کہ امراء واپس آگئے۔دوسری جگہوں کے
سبائی تو مایوس ہو گئے مگر کوفہ کے سبائی ( یعنی عبداللہ بن سبا کے ساتھی ) جو پہلے بھی عملی فساد میں
سب سے آگے قدم رکھنے کے عادی تھے انہوں نے اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔یزید بن قیس نامی ایک شخص نے مسجد کوفہ میں جلسہ کیا اور اعلان کیا کہ اب حضرت عثمان کو
خلافت سے علیحدہ کر دینا چاہئے۔قعقاع بن عمرو جو اس جگہ کی چھاؤنی کے افسر تھے انہوں
نے سنا تو آ کر اُسے گرفتار کرنا چاہا۔وہ ان کے سامنے غذرکر نے لگا کہ میں تو اطاعت سے
باہر نہیں ہوں۔ہم لوگ تو اس لئے جمع ہوئے تھے کہ سعید بن العاص کے متعلق جلسہ کر کے
درخواست کریں کہ اس کو یہاں سے بُلوایا جائے اور کوئی اور افسر مقرر کیا جاوے۔اُنہوں
نے کہا کہ اس کے لئے جلسوں کی ضرورت نہیں اپنی شکایات لکھ کر حضرت عثمان کی طرف بھیج
دو۔وہ کسی اور شخص کو والی مقرر کر کے بھیج دیں گے اس میں مشکل کون سی ہے۔یہ بات
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۴
جلد اول
انہوں نے اس لئے کہی کہ زمانہ خلفاء میں لوگوں کے آرام کے خیال سے جب والیوں کے
خلاف کوئی تکلیف ہوتی تھی تو اکثر اُن کو بدل دیا جاتا تھا۔قعقاع کا یہ جواب سن کر یہ لوگ
بظاہر منتشر ہو گئے مگر خفیہ طور پر منصوبہ کرتے رہے۔آخر یزید بن قیس نے جو اُس وقت کوفہ
میں سبائیوں کا رئیس تھا ایک آدمی کو خط دے کر حمص کی طرف روانہ کیا اور کہا کہ ان لوگوں کو
جو کوفہ سے جلا وطن کئے گئے تھے اور جن کا واقعہ پہلے بیان ہو چکا ہے وہ بلا لائے۔وہ خط لے
کر ان لوگوں کے پاس گیا۔اس خط کا مضمون یہ تھا کہ اہلِ مصر ہمارے ساتھ مل گئے ہیں
اور موقع بہت اچھا ہے یہ خط پہنچتے ہی ایک منٹ کی دیر نہ کرو اور واپس آ جاؤ۔کس قدر تعجب کی بات ہے کہ خلیفہ وقت سابق بالا یمان رسول کریم صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کے داماد کے خلاف جوش ظاہر کرنے والے اور اس پر عیب لگانے والے وہ
لوگ ہیں جو خود نمازوں کے تارک ہیں۔کیا ہو سکتا ہے کہ اسلام کے لئے غیرت صرف
بے دینوں میں پیدا ہو؟ اگر واقعہ میں حضرت عثمان یا ان کے والیوں میں کوئی نقص ہوتا ، کوئی
بات خلاف شریعت ہوتی ، کوئی کمزوری ہوتی تو اس کے خلاف جوش کا اظہار کرنے والے
علی ، طلحہ، زبیر ، سعد بن الوقاص ، عبد اللہ بن عمر ، اسامہ بن زید ، عبد اللہ بن عباس ، ابوموسیٰ
اشعری، حذیفہ بن الیمان، ابو ہریرہ ، عبداللہ بن سلام ، عبادہ بن صامت اور محمد بن مسلمہ
رضوان اللہ علیہم ہوتے نہ کہ یزید بن قیس اور اشتر۔یہ خط لے کر نامہ بر جزیرہ پہنچا اور جلا وطنانِ اہلِ کوفہ کے سپر د کر دیا۔جب انہوں نے
اس خط کو پڑھا تو سوائے اشتر کے سب نے نا پسند کیا۔کیونکہ وہ عبد الرحمن بن خالد کے ہاتھ
دیکھ چکے تھے۔مگر اشتر جو مدینہ میں جا کر حضرت عثمان سے معافی مانگ کر آیا تھا اس کی تو بہ
قائم نہ رہی اور اُسی وقت کوفہ کی طرف چل پڑا۔جب اس کے ساتھیوں نے دیکھا کہ اشتر
واپس چلا گیا تو وہ ڈرے کہ عبد الرحمن ہماری بات پر یقین نہ کریں گے اور سمجھیں گے کہ یہ
سب کام ہمارے مشورہ سے ہوا ہے۔اس خوف سے وہ بھی نکل بھاگے جب عبد الرحمن بن خالد
بن ولید کو معلوم ہوا تو انہوں نے پیچھے آدمی بھیجے مگر ان کے آدمی ان کو پکڑ نہ سکے۔مالک الاشتر
منزلوں پر منزلیں مارتا ہوا کوفہ پہنچا۔خالی ہاتھ شہر میں گھسنا اُس نے اپنی عزت کے خلاف
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۵
جلد اول
سمجھا۔یہ جزیرہ سے آنے والا شخص جو اپنے ساتھیوں سے ملنے کے لئے دو دومنزلوں کی ایک
منزل کرتا چلا آیا تھا اپنے مدینہ سے آنے کا اعلان کرنے لگا اور لوگوں کو جوش دلانے کے
لئے کہنے لگا کہ میں ابھی سعید بن العاص سے جد ا ہوا ہوں ، ان کے ساتھ ایک منزل ہم سفر
رہا ہوں۔وہ علی الاعلان کہتا ہے کہ میں کوفہ کی عورتوں کی عصمتوں کو خراب کروں گا
اور کہتا ہے کہ کوفہ کی جائدادیں قریش کا مال ہیں۔اور یہ شعر فخر یہ پڑھتا ہے۔وَيْلٌ لِاشْرَافِ النِّسَاءِ مِنِّي
صَمَعْمَحٌ كَااَنَّنِي مِنْ جِيّ "
شریف عورتیں میرے سبب سے مصیبت میں مبتلاء ہوں گی۔میں ایک ایسا مضبوط آدمی
ہوں گویا جنات میں سے ہوں اس کی ان باتوں سے عامہ الناس کی عقل ماری گئی اور انہوں
نے اس کی باتوں پر یقین کر لیا اور آنا فانا ایک جوش پھیل گیا۔عقل مندوں اور داناؤں نے
بہت سمجھایا کہ یہ ایک فریب ہے اس فریب میں تم نہ آؤ مگر عوام کے جوش کو کون رو کے ان کی
بات ہی کوئی نہ سنتا تھا۔ایک آدمی نے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ جو چاہتا ہے کہ سعید بن العاص
والی کوفہ کی واپسی اور کسی اور والی کے تقرر کا مطالبہ کرے اسے چاہیے کہ فوراً یزید بن قیس
کے ہمراہ ہو جائے اس اعلان پر لوگ دوڑ پڑے اور مسجد میں سوائے داناؤں، شریف
آدمیوں اور رؤساء کے اور کوئی نہ رہا۔عمر بن الجرید ،سعید کی غیر حاضری میں ان کے
قائمقام تھے۔انہوں نے جو لوگ باقی رہ گئے تھے ان میں وعظ کہنا شروع کیا کہ اے لوگو !
خدا تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو کہ ہم دشمن تھے۔اس نے تمہارے دلوں میں اتحاد پیدا کیا اور تم
بھائی بھائی ہو گئے۔تم ایک ہلاکت کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے خدا تعالیٰ نے تم کو
اس سے بچایا پس اس مصیبت میں اپنے آپ کو نہ ڈالو جس سے خدا تعالیٰ نے تم کو بچایا تھا۔کیا اسلام اور ہدایت الہی اور سنت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تم لوگ حق کو نہیں
پہچانتے اور حق کے دروازہ کی طرف نہیں آتے؟ اس پر قعقاع بن عمرو نے ان سے کہا کہ
آپ وعظ سے اس فتنہ کو روکنا چاہتے ہیں یہ امید نہ رکھیں۔ان شورشوں کو تلوار کے سوا کوئی
چیز نہیں روک سکتی اور وہ زمانہ بعید نہیں کہ تلوار بھی کھینچی جائے گی۔اس وقت یہ لوگ بکری کے
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۶
جلد اول
بچوں کی طرح چیچنیں گے اور خواہش کریں گے کہ یہ زمانہ پھر لوٹ آوے مگر پھر خدا تعالیٰ
قیامت تک یہ نعمت ان کی طرف نہ لوٹائے گا۔عوام الناس شہر کے باہر جمع ہوئے اور مدینہ کا
رُخ کیا اور سعید بن العاص کا انتظار کرنے لگے۔جب وہ سامنے آئے تو ان سے کہا کہ آر
واپس چلے جاویں ہمیں آپ کی ضرورت نہیں۔سعید نے کہا کہ یہ بھی کوئی دانائی ہے کہ اس
قدر آدمی جمع ہو کر اس کام کے لئے باہر نکلے ہو۔ایک آدمی کے روکنے کے لئے ہزار آدمی کی
کیا ضرورت تھی یہی کافی تھا کہ تم ایک آدمی خلیفہ کی طرف بھیج دیتے اور ایک آدمی میری
طرف روانہ کر دیتے۔یہ کہہ کر انہوں نے اپنی سواری کو ایڑی لگائی اور مدینہ کی طرف واپس
لوٹ گئے تا کہ حضرت عثمان کو خبر دار کر دیں۔اور یہ لوگ حیران رہ گئے اتنے میں ان کا ایک
غلام نظر آیا اُس کو اِن لوگوں نے قتل کر دیا۔سعید بن العاص نے مدینہ پہنچ کر حضرت عثمان کو اس تمام فتنہ سے اطلاع دی۔آپ
نے فرمایا کہ کیا وہ لوگ میرے خلاف اُٹھے ہیں ؟ سعید نے کہا کہ وہ ظاہر تو یہ کرتے ہیں
کہ والی بدلا یا جاوے۔انہوں نے دریافت کیا کہ وہ کسے چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا
ابو موسیٰ اشعری کو پسند کرتے ہیں۔حضرت عثمان نے فرمایا ہم نے
ابو موسیٰ اشعری کا والی کوفہ مقرر ہونا
ابوموسیٰ اشعری کو کوفہ کا والی مقرر کر دیا
اور خدا کی قسم ہے ان لوگوں کو غذر کا کوئی موقع نہ دوں گا اور کوئی دلیل ان کے ہاتھوں میں
نہیں آنے دوں گا اور ان کی باتوں پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے ماتحت صبر
کروں گا یہاں تک کہ وہ وقت آجاوے جس کا یہ ارادہ کرتے ہیں یعنی عثمان کے علیحدہ کرنے
کا۔اس فتنہ نے ظاہر کر دیا کہ یہ لوگ جھوٹ اور فریب سے
کسی قسم کا پر ہیز نہیں رکھتے تھے۔مفسدوں کی سازشوں کا انکشاف مالک الاشتر کا جزیرہ سے بھاگے چلے آنا
اور مدینہ سے آنے کا اظہار کرنا،
سعید بن العاص پر جھوٹا الزام لگانا اور شرمناک باتیں اپنے پاس سے بنا کر ان کی طرف
منسوب کرنا ایسے امور نہیں ہیں جو ان مفسدوں کے اصل ارادوں اور مخفی خواہشوں کو چھپا