اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 5
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۷
جلد اول
رہنے دیں۔بلکہ اب باتوں سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ اسلام سے بالکل کورے تھے۔اسلام جھوٹ کو جائز نہیں قرار دیتا اور فریب کا روادار نہیں۔اتہام لگا نا اسلام میں ایک سخت
جرم ہے۔مگر یہ اسلام کی محبت ظاہر کرنے والے اور اس کے لئے غیرت کا اظہار کرنے
والے جھوٹ بولتے ہیں۔اتہام لگاتے ہیں اور ان کاموں سے ان کو کائی عار نہیں معلوم
ہوتی۔پس ایسے لوگوں کا حضرت عثمان کے خلاف شور مچانا ہی اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ کسی
حقیقی نقص کی وجہ سے یہ شورش نہیں تھی بلکہ اسلام سے دُوری اور بے دینی کا نتیجہ ہے۔دوسرا استنباط اس واقعہ سے یہ ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے پاس حضرت عثمان اور ان کے
عمال کے برخلاف ایک بھی واجبی شکایت نہ تھی کیونکہ اگر واقعہ میں کوئی شکایت ہوتی تو ان کو
جھوٹ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔جھوٹی شکایات کا بنانا ہی اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ ان
لوگوں
کو حقیقی شکایات نہ تھیں۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اشتر کے آنے سے پہلے جب یزید نے
جلسہ کیا ہے تو اُس وقت صرف چند سپاہی لوگ ہی اس جلسہ میں شریک ہوئے تھے اور قعقاع
کے روکنے پر یہ لوگ ڈر گئے اور جلسہ کرنا انہوں نے موقوف کر دیا تھا۔مگر اسی مہینہ کے
اندراندر ہم دیکھتے ہیں کہ اشتر کے جھوٹ سے متاثر ہو کر کوفہ کے عامۃ الناس کا ایک کثیر گروہ
ان لوگوں کے ساتھ مل کر سعید کو روکنے اور دوسرے والی کے طلب کرنے کے لئے کوفہ سے
نکل پڑا۔یہ امر اس بات کی شہادت ہے کہ پہلے لوگ ان کی باتوں میں نہ آئے تھے کیونکہ ان
کے پاس ان کو جوش دلانے کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔اشتر نے جب ایسا ذریعہ ایجاد کیا جولوگوں
کی غیرت کو بھڑ کانے والا تھا تو عامتہ الناس کا ایک حصہ فریب میں آ گیا اور ان کے ساتھ مل
گیا۔اس فتنہ کے اظہار سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ان لوگوں کی اصل مخالفت
حضرت عثمان سے تھی نہ کہ ان کے اعمال سے۔کیونکہ ابتداء یہ لوگ آپ کے ہی خلاف جوش
بھڑ کا نا چاہتے تھے مگر جب دیکھا کہ لوگ اس بات میں ان کے شریک نہیں ہو سکتے بلکہ ان کی
مخالفت پر آمادہ ہو جاتے ہیں تب امراء کے خلاف جوش بھڑ کا نا شروع کر دیا۔ایک
جماعت کثیر کے ساتھ مدینہ کی طرف رُخ کرنا بھی ثابت کرتا ہے کہ ان کی نیت حضرت عثمان
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۸
جلد اول
کے متعلق اچھی نہ تھی۔سعید بن العاص کے آزاد کردہ غلام کو بلا وجہ قتل کر دینے سے یہ بھی
ظاہر ہوتا ہے کہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے ان لوگوں کو کسی مجرم کے ارتکاب سے
اجتناب نہ تھا۔معلوم ہوتا ہے کہ اب یہ لوگ اس بات کو محسوس کرنے لگ گئے تھے کہ اگر چندے اور
دیر ہوئی تو اُمت اسلامیہ پوری طرح ہمارے فتنہ کی اہمیت سے آگاہ ہو جائے گی اس لئے وہ
جس طرح بھی ہو اپنے مدعا کو جلد سے جلد پورا کرنے کی فکر میں تھے۔مگر حضرت عثمان نے
اپنی دانائی سے ایک دفعہ پھر ان کے عذرات کو توڑ دیا اور ابو موسیٰ اشعری کو والی مقرر کر کے
فوراً ان لوگوں کو اطلاع دی۔سعید بن العاص کے واپس چلے جانے اوران کے
ارادوں سے اہلِ مدینہ کو اطلاع دے دینے سے ان کی امیدوں پر پہلے ہی پانی پھر چکا
تھا اور یک دم مدینہ پر قبضہ کر لینے کے منصوبے جو سوچ رہے تھے باطل ہو چکے تھے اور یہ لوگ
واپس ہونے پر مجبور ہو چکے تھے۔اب ابو موسیٰ اشعری کے والی مقرر ہونے پر ان کے
عذرات بالکل ہی ٹوٹ گئے کیونکہ یہ لوگ ایک مدت سے ان کی ولایت کے طالب تھے۔ابو موسیٰ اشعری کو جب معلوم ہوا کہ ان کو کوفہ کا والی مقرر کیا گیا ہے تو انہوں نے سب
لوگوں کو جمع کیا اور کہا کہ اے لوگو! ایسے کاموں کیلئے پھر کبھی نہ نکلنا اور جماعت اور اطاعت کو
اختیار کرو اور صبر سے کام لو اور جلد بازی سے بچو کیونکہ اب تم میں ایک امیر موجود ہے یعنی
میں امیر مقرر ہوا ہوں۔اس پر ان لوگوں نے درخواست کی کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں تو
انہوں نے اس سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ نہیں یہ
کبھی نہیں ہوسکتا۔جب تک تم لوگ حضرت عثمان کی کامل
حاکم وقت کی اطاعت ضروری ہے
اطاعت اور ان کے احکام کے قبول
کرنے کا اقرار نہ کرو گے میں تمہارا امام جماعت نہیں بنوں گا۔اس پر ان لوگوں نے اس
امر کا وعدہ کیا کہ وہ آئندہ پوری طرح اطاعت کریں گے اور ان کے احکام کو قبول کریں گے
تب حضرت ابو موسیٰ اشعری نے اُن کو نماز پڑھائی۔اسی طرح حضرت ابو موسیٰ نے ان کو کہا
کہ سنو ! میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ جو کوئی ایسے وقت میں کہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۹
جلد اول
۲۵
لوگ ایک امام کے ماتحت ہوں ان میں تفرقہ ڈالنے کے لئے اور ان کی جماعت کو پراگندہ
کرنے کے لئے کھڑا ہو جا وے اُسے قتل کر دو خواہ وہ کوئی ہی کیوں نہ ہو۔اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے امام کے ساتھ اس کے عادل ہونے کی شرط نہیں لگائی یعنی تم لوگ یہ نہیں
کہہ سکتے کہ حضرت عثمان عادل نہیں کیونکہ اگر یہ مان لیا جاوے تو تمہارا یہ فعل جائز نہیں۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عادل کی شرط نہیں لگائی بلکہ صرف یہ فرمایا ہے کہ لوگوں
پر کوئی حاکم ہو۔یہ خیالات ہیں ان لوگوں کے جنہوں نے اپنی عمر میں خدمت اسلام کیلئے خرچ کر دی
تھیں اور جنہوں نے اسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے سنا تھا اور آپ کے
سامنے ان پر عمل کر کے سندِ قبولیت حاصل کی تھی۔وہ لوگ ان مفسدوں کے پیچھے نماز پڑھنا
تو الگ رہا ان کا امام بننا بھی پسند نہیں کرتے تھے اور ان کو واجب القتل جانتے تھے۔کیا ان
لوگوں کی نسبت کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ لوگ فتنہ عثمان میں شامل تھے یا یہ کہا جا سکتا ہے کہ
حضرت عثمان اور ان کے عمال حقوق رعایا کو تلف کرتے تھے یا ان واقعات کی موجودگی میں
قبول کیا جا سکتا ہے کہ ان لوگوں کی خاطر یہ مفسد فساد برپا کر رہے تھے ؟ نہیں بلکہ یہ
فسادی جماعت صحابہ پر حسد کر کے فساد پر آمادہ تھے اور اپنے دلی خیالات کو چھپاتے تھے
حکومت اسلام کی بربادی ان کا اصل مقصد تھا۔اور یہ مقصد حاصل نہیں ہوسکتا تھا جب تک
حضرت عثمان کو درمیان سے نہ ہٹایا جائے۔بعض جاہل یا بے دین مسلمان بھی ان کے اس
فریب کو نہ سمجھ کر خود غرضی یا سادگی کے باعث ان کے ساتھ مل گئے تھے۔مفسدوں کی ایک اور سازش حضرت ابوموسیٰ اشعری کے والی مقرر ہو جانے
پر ان لوگوں کے فتنہ بر پا کرنے کی کوئی وجہ باقی
نہ رہی تھی لیکن اس فتنہ کے اصل محرک اس امر کو پسند نہ کر سکتے تھے کہ ان کی تمام کوششیں اس
طرح برباد ہو جاویں۔چنانچہ خط و کتابت شروع ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سب ملکوں کی
طرف سے کچھ لوگ وفد کے طور پر مدینہ منورہ کو چلیں۔وہاں آپس میں آئندہ طریق عمل کے
متعلق مشورہ بھی کیا جاوے اور حضرت عثمان سے بعض سوال کئے جاویں تا کہ وہ باتیں تمام
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۰
جلد اول
اقطار عالم میں پھیل جاویں اور لوگوں کو یقین ہو جاوے کہ حضرت عثمان پر جو الزامات لگائے
جاتے تھے وہ پایہ ثبوت کو پہنچا دیئے گئے ہیں۔یہ مشورہ کر کے یہ لوگ گھروں سے نکلے اور
مدینے کی طرف سب نے رُخ کیا۔جب مدینہ کے قریب پہنچے تو حضرت عثمان کو ان کی آمد کا
علم ہوا۔آپ نے دو آدمیوں کو بھیجا کہ وہ ان کا بھید لیں اور ان کی آمد کی اصل غرض
دریافت کر کے اطلاع دیں۔یہ دونوں گئے اور مدینہ سے باہر اس قافلہ سے جاملے۔ان
لوگوں نے ان دونوں مخبروں سے باتوں باتوں میں اپنے حالات بیان کر دیئے انہوں نے
ان سے دریافت کیا کہ کیا اہل مدینہ میں سے بھی کوئی شخص ان کے ساتھ ہے؟ جس پر
مفسدوں نے کہا کہ وہاں تین شخص ہیں ان کے سوا کوئی چوتھا شخص ان کا ہمدرد نہیں۔ان
دونوں نے دریافت کیا کہ پھر تمہارا کیا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ارادہ یہ ہے کہ ہم مدینہ
جا کر حضرت عثمان سے بعض ایسے امور کے متعلق گفتگو کریں گے جو پہلے سے ہم نے لوگوں
کے دلوں میں بٹھا چھوڑے ہیں۔پھر ہم اپنے ملکوں کو واپس جاویں گے اور لوگوں سے کہیں
گے کہ ہم نے حضرت عثمان پر بہت الزام لگائے اور ان کی سچائی ثابت کر دی مگر انہوں نے
ان باتوں کے چھوڑنے سے انکار کر دیا اور تو بہ نہیں کی۔پھر ہم حج کے بہانہ سے نکلیں گے
اور مدینہ پہنچ کر آپ کا احاطہ کر لیں گے۔اگر آپ نے خلافت سے علیحدگی اختیار کر لی تب تو
خیر ورنہ آپ
کو قتل کر دیں گے۔سازش کا انکشاف یہ دونوں مخبر پوری طرح ان کا حال لیکر واپس گئے اور حضرت
عثمان کو سب حال سے اطلاع دی۔آپ ان لوگوں کا حال سن
کر ہنس پڑے اور خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ الہی ! ان لوگوں کو گمراہی سے بچالے۔اگر تو نہ
بچاوے گا تو یہ لوگ برباد ہو جاویں گے۔پھر ان تینوں شخصوں کی نسبت جو مدینہ والوں میں
سے ان لوگوں کے ساتھ تھے فرمایا کہ عمار کو تو یہ غصہ ہے کہ اس نے عباس بن عقبہ بن ابی لہب
پر حملہ کیا تھا اور اس کو زجر کی تھی اور محمد بن ابی بکر متکبر ہو گیا ہے اور خیال کرتا ہے کہ اب اس پر
کوئی قانون نہیں چلتا اور محمد بن ابی حذیفہ خواہ مخواہ اپنے آپ کو مصیبت میں ڈال رہا ہے۔پھر آپ نے ان مفسدوں
کو بھی بلوایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو بھی جمع کیا۔۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۱
جلد اول
حضرت عثمان کا مفسدوں کو بلوانا جب سب لوگ جمع ہو گئے تو آپ نے ان
لوگوں کو سب حال سنایا اور وہ دونوں
مخبر بھی بطور گواہ کھڑے ہوئے اور گواہی دی۔اس پر صحابہ نے فتوی دیا کہ ان لوگوں کو قتل
کر دیجئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص ایسے وقت میں کہ ایک
امام موجود ہوا اپنی اطاعت یا کسی اور اطاعت کے لئے لوگوں کو بلا وے اس پر خدا کی لعنت
ہو۔تم ایسے شخص کو قتل کر دو خواہ کوئی ہو۔اور حضرت عمر کا قول یاد دلایا کہ میں تمہارے لئے
کسی ایسے شخص کا قتل جائز نہیں سمجھتا جس میں میں شریک نہ ہوں یعنی سوائے حکومت کے
اشارہ کے کسی شخص کا قتل جائز نہیں۔حضرت عثمان نے صحابہ کا یہ فتوی سن کر فرمایا کہ نہیں ہم
ان کو معاف کریں گے اور ان کے عذروں کو قبول کریں گے اور اپنی ساری کوشش سے ان کو
سمجھا دیں گے اور کسی شخص کی مخالفت نہیں کریں گے۔جب تک وہ کسی حد شرعی کو نہ توڑے یا
اظہار کفر نہ کرے۔حضرت عثمان کا اتہامات سے بریت ثابت کرنا پھر فرمایا کہ ان
لوگوں نے کچھ باتیں
بیان کی ہیں جو تم کو بھی معلوم ہیں مگر ان کا خیال ہے کہ وہ ان باتوں کے متعلق مجھ سے بحث
کریں تا کہ واپس جا کر کہہ سکیں کہ ہم نے ان امور کے متعلق عثمان سے بحث کی اور وہ
ہار گئے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے سفر میں پوری نماز ادا کی حالانکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سفر میں نماز قصر کیا کرتے تھے۔مگر میں نے صرف مٹی میں پوری پڑھی ہے اور وہ
بھی دو وجہ سے۔ایک تو یہ کہ میری وہاں جائداد تھی اور میں نے وہاں شادی کی ہوئی تھی۔دوسرے یہ کہ مجھے معلوم ہوا تھا کہ چاروں طرف سے لوگ ان دنوں حج کے لئے آئے ہیں
ان میں سے ناواقف لوگ کہنے لگیں گے کہ خلیفہ تو دو ہی رکعت پڑھتا ہے دو ہی رکعت ہوں
گی۔کیا یہ بات درست نہیں ؟ صحابہ نے جواب دیا کہ ہاں درست ہے۔آپ نے فرمایا
دوسرا الزام یہ لگاتے ہیں کہ میں نے رکھ مقرر کرنے کی بدعت جاری کی ہے حالانکہ یہ الزام
غلط ہے۔رکھ مجھ سے پہلے مقرر کی گئی تھی حضرت عمرؓ نے اس کی ابتداء کی تھی اور میں نے صرف
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۲
جلد اول
صدقہ کے اونٹوں کی زیادتی پر اس کو وسیع کیا ہے اور پھر رکھ میں جو زمین لگائی گئی ہے وہ کسی کا
مال نہیں ہے اور میرا اس میں کوئی فائدہ نہیں میرے تو صرف دو اونٹ ہیں حالانکہ جب میں
خلیفہ ہوا تھا اُس وقت میں سب عرب سے زیادہ مال دار تھا اب صرف دو اونٹ ہیں جو حج
کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔کیا یہ درست نہیں ؟ صحابہ کرام نے فرمایا ہاں درست ہے۔پھر
فرمایا یہ کہتے ہیں کہ نو جوانوں کو حاکم بناتا ہے حالانکہ میں ایسے ہی لوگوں کو حاکم بنا تا ہوں جو
نیک صفات نیک اطوار ہوتے ہیں اور مجھ سے پہلے بزرگوں نے میرے مقرر کردہ والیوں
سے زیادہ نو عمر لوگوں کو حاکم مقرر کیا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اسامہ بن زیڈ کے
سردا را شکر مقرر کرنے پر اس سے زیادہ اعتراض کئے گئے تھے جواب مجھ پر کئے جاتے ہیں۔کیا یہ درست نہیں؟ صحابہ نے جواب دیا کہ ہاں درست ہے۔یہ لوگوں کے سامنے عیب تو
بیان کرتے ہیں مگر اصل واقعات نہیں بیان کرتے۔غرض اسی طرح حضرت عثمان نے تمام
اعتراضات ایک ایک کر کے بیان کئے اور ان کے جواب بیان کئے۔صحابہ برابر زور دیتے
کہ ان کو قتل کر دیا جائے مگر حضرت عثمان نے ان کی یہ بات نہ مانی اور ان کو چھوڑ دیا۔طبری
کہتا ہے کہ ابى الْمُسْلِمُونَ إِلَّا قَتْلَهُمْ وَأَبَى إِلَّا تَرَكَهُمُ۔یعنی باقی سب مسلمان تو ان
لوگوں کے قتل کے سوا کسی بات پر راضی نہ ہوتے تھے مگر حضرت عثمان سزا دینے پر کسی طرح
راضی نہ ہوتے تھے۔حضرت عثمان کا مفسدوں پر رحم کرنا اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مفسد
لوگ کس کس قسم کے فریب اور دھو کے
سے کام کرتے تھے اور اُس زمانہ میں جب کہ پر لیس اور سامانِ سفر کا وہ انتظام نہ تھا جو آجکل
ہے کیسا آسان تھا کہ یہ لوگ ناواقف لوگوں کو گمراہ کر دیں۔مگر اصل میں ان لوگوں کے پاس
کوئی معقول وجہ فساد کی نہ تھی۔نہ حق ان کے ساتھ نہ یہ حق کے ساتھ تھے۔ان کی تمام
کارروائیوں کا دارو مدار جھوٹ اور باطل پر تھا اور صرف حضرت عثمان کا رحم ان کو بچائے
ہوئے تھا ورنہ مسلمان ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے۔وہ کبھی برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ وہ
امن و امان جو انہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے حاصل کیا تھا چند شریروں کی شرارتوں سے
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۳
جلد اول
اس طرح جاتا رہے اور وہ دیکھتے تھے کہ ایسے لوگوں کو اگر جلد سزا نہ دی گئی تو اسلامی حکومت
تہ و بالا ہو جائے گی۔مگر حضرت عثمان رحم مجسم تھے وہ چاہتے تھے کہ جس طرح ہو ان لوگوں کو
ہدایت مل جائے اور یہ کفر پر نہ مریں۔پس آپ ڈھیل دیتے تھے اور ان کے صریح بغاوت
کے اعمال کو محض ارادہ بغاوت سے تعبیر کر کے سزا کو پیچھے ڈالتے چلے جاتے تھے۔اس واقعہ
سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ ان لوگوں سے بالکل متنفر تھے کیونکہ اوّل تو خود وہ بیان
کرتے ہیں کہ صرف تین اہلِ مدینہ ہمارے ساتھ ہیں اس سے زیادہ نہیں اگر اور صحابہ بھی
ان کے ساتھ ہوتے تو وہ ان کا نام لیتے۔دوسرے صحابہ نے اپنے عمل سے یہ بھی ثابت کر دیا
کہ وہ ان لوگوں کے افعال سے متنفر تھے اور ان کے اعمال کو ایسا خلاف شریعت سمجھتے تھے کہ
سزا قتل سے کم ان کے نزدیک جائز ہی نہ تھی۔اگر صحابہ ان کے ساتھ ہوتے یا اہلِ مدینہ ان
کے ہم خیال ہوتے تو کسی مزید حیلہ و بہا نہ کی ان لوگوں کو کچھ ضرورت ہی نہیں تھی۔اُسی وقت
حضرت عثمان کو قتل کر دیتے اور ان کی جگہ کسی اور شخص کو خلافت کے لئے منتخب کر لیتے۔مگر ہم
دیکھتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ یہ لوگ حضرت عثمان کے قتل میں کامیاب ہوتے خود ان کی
جانیں صحابہ کی شمشیر ہائے بر ہنہ سے خطرہ میں پڑ گئی تھیں۔اور صرف اسی رحیم وکریم وجود
کی عنایت و مہربانی سے یہ لوگ بیچ کر واپس جاسکے جس کے قتل کا ارادہ ظاہر کرتے تھے اور
جس کے خلاف اس قدر فساد برپا کر رہے تھے۔ان مفسدوں کی کینہ وری اور تقویٰ سے بُعد
پر تعجب آتا ہے کہ اس واقعہ سے انہوں نے کچھ بھی فائدہ نہیں اُٹھایا۔ان کے ایک ایک
اعتراض کا خوب جواب دیا گیا اور سب الزام غلط اور بے بنیاد ثابت کر دیئے گئے۔حضرت عثمان
کا رحم و کرم انہوں نے دیکھا اور ہر ایک شخص کی جان اس پر گواہی دے رہی تھی کہ اس شخص کا
مثیل اس وقت دنیا کے پردہ پر نہیں مل سکتا۔مگر بجائے اس کے کہ اپنے گنا ہوں سے تو بہ
کرتے ، جفاؤں پر پشیمان ہوتے ، اپنی غلطیوں پر نادم ہوتے ، اپنی شرارتوں سے رجوع
کرتے ، یہ لوگ غیظ و غضب کی آگ میں اور بھی زیادہ جلنے لگے اور اپنے لا جواب ہونے کو
اپنی ذلت اور حضرت عثمان کے عفو کو اپنی حسن تدبیر کا نتیجہ سمجھتے ہوئے آئندہ کے لئے اپنی بقیہ
تجویز کے پورا کرنے کی تدابیر سوچتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۴
جلد اول
مفسدوں کی ایک اور گہری سازش واپس جا کر ان لوگوں نے پھر خط و کتابت
شروع کی اور آخر فیصلہ کیا کہ شوال میں اپنی
پہلی تجویز کے مطابق حج کے ارادہ سے قافلہ بن کر نکلیں اور مدینہ میں جا کر یکدم تمام انتظام کو
درہم برہم کر دیں اور اپنی مرضی کے مطابق نظام حکومت کو بدل دیں۔اس تجویز کے مطابق
شوال یعنی چاند کے دسویں مہینے حضرت عثمان کی خلافت کے بارھویں سال ، چھتیسویں سال
ہجری میں یہ لوگ تین قافلے بن کر اپنے گھروں سے نکلے۔ایک قافلہ بصرہ سے ، ایک کوفہ
سے اور ایک مصر سے۔پچھلی دفعہ کی ناکامی کا خیال کر کے اور اس بات کو مد نظر رکھ کر کہ یہ
کوشش آخری کوشش ہے عبد اللہ بن سبا خود بھی مصر کے قافلہ کے ساتھ مدینہ کی طرف روانہ
ہوا۔اس رئیس المفسدین کا خود باہر نکلنا اس امر کی علامت تھا کہ یہ لوگ اب ہر ایک ممکن
تدبیر سے اپنے مدعا کے حصول کی کوشش کریں گے۔چونکہ ہر ایک گروہ نے اپنے علاقہ میں
حج پر جانے کے ارادہ کا اظہار کیا تھا کچھ اور لوگ بھی ان کے ساتھ یہ ارادہ حج شامل ہو گئے
اور اس طرح اصل ارادے ان لوگوں کے عامۃ المسلمین سے مخفی رہے۔مگر چونکہ حکام کو ان کی
اندرونی سازش کا علم تھا عبد اللہ بن ابی سرح والی مصر نے ایک خاص آدمی بھیج کر حضرت عثمان
کو اس قافلہ اور اس کے مخفی ارادہ کی اطلاع قبل از وقت دے دی جس سے اہل مدینہ
ہوشیار ہو گئے۔اس جگہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب تک اہل مدینہ اور خصوصاً صحابہ ان لوگوں کے
تین دفعہ آنے پر ان کو قتل کرنا چاہتے تھے اور ان کو یہ معلوم تھا کہ ان کا حج کے بہانہ سے آکر
فساد کرنے کا ارادہ حضرت عثمان پر ظاہر ہے تو پھر کیوں انہوں نے کوئی اور تد بیر اختیار نہ کی
اور اسی پہلی تدبیر کے مطابق جن کا علم حضرت عثمان کو ہو چکا تھا سفر کیا۔کیا اس سے یہ نتیجہ
نکلتا ہے کہ در حقیقت اہل مدینہ ان لوگوں کے ساتھ تھے اسی وجہ سے یہ لوگ ڈرے نہ تھے ؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بے شک ان کی یہ دلیری ظاہر کرتی ہے کہ ان لوگوں کو اپنی
کامیابی کا پورا یقین تھا مگر اس کی یہ وجہ نہیں کہ صحابہ یا اہلِ مدینہ ان کے ساتھ تھے یا ان سے
ہمدردی کا اظہار کرتے تھے بلکہ جیسا کہ خود ان کے بیان سے ثابت ہے کہ صرف تین شخص
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۵
جلد اول
مدینہ کے ان کے ساتھ تھے۔اور جیسا کہ واقعات سے ثابت ہے صحابہ اور دیگر اہل مدینہ ان
لوگوں سے سخت بیزار تھے۔پس ان کی دلیری کا یہ باعث تو نہیں ہوسکتا کہ وہ لوگ ان سے کسی
قسم کی ہمدردی کا اظہار کرتے تھے ان کی دلیری کا اصل باعث اوّل تو حضرت عثمان کا
رحم تھا۔یہ لوگ سمجھتے تھے کہ اگر ہم کامیاب ہو گئے تو فَهُوَ الْمُرَادُ۔اور اگر نا کام رہے تو
حضرت عثمان سے درخواست رحم کر کے سزا سے بچ جائیں گے۔دوسرے گو صحابہ اہل مدینہ کا
طریق عمل یہ پچھلی دفعہ دیکھ چکے تھے اور ان کو معلوم تھا کہ حضرت عثمان کو ہماری آمد کا علم ہے
مگر یہ لوگ خیال کرتے تھے کہ حضرت عثمان اپنے حلم کے باعث ان کے خلاف لڑنے کے
لئے کوئی لشکر نہیں جمع کریں گے اور صحابہ ہمارا مقابلہ نہیں کریں گے۔کیونکہ یہ لوگ اپنے نفس
پر قیاس کر کے سمجھتے تھے کہ صحابہ ظاہر میں حضرت عثمان سے اخلاص کا اظہار کرتے ہیں ورنہ
اصل میں ان کی ہلاکت کو پسند کرتے ہیں۔اور اس خیال کی یہ وجہ تھی کہ یہ لوگ یہی ظاہر کیا کرتے
تھے کہ صحابہ کے حقوق کی حفاظت کیلئے ہی ہم سب کچھ کر رہے ہیں۔پس ان کو خیال تھا کہ
صحابہ ہمارے اس فریب سے متاثر ہیں اور دل میں ہمیں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔مفسدوں کا مدینہ میں پہنچنا جونہی اس لشکر کے مدینہ کے قریب پہنچنے کی اطلاع
ملی صحابہ اور اہل مدینہ جو اردگرد میں جائدادوں
پر انتظام کے لئے گئے ہوئے تھے مدینہ میں جمع ہو گئے اور لشکر کے دو حصے کئے گئے۔ایک حصہ
تو مدینہ کے باہر ان لوگوں کے مقابلہ کرنے کے لئے گیا اور دوسرا حصہ حضرت عثمان کی
حفاظت کیلئے شہر میں رہا۔جب تینوں قافلے مدینے کے پاس پہنچے تو اہل بصرہ نے ذوخشب
مقام پر ڈیرہ لگایا ، اہل کوفہ نے اعوص پر اور اہل مصر نے ذوالمروہ پر۔اور مشورہ کیا گیا کہ
اب ان کو کیا کرنا چاہیے۔گو اس لشکر کی تعداد کا اندازہ اٹھارہ سو آدمی سے لے کر تین ہزار
تک کیا جاتا ہے۔( دوسرے حجاج جو ان کو قافلہ حج خیال کر کے ان کے ساتھ ہو گئے تھے وہ
علیحدہ تھے مگر پھر بھی یہ لوگ سمجھتے تھے کہ دلاورانِ اسلام کا مقابلہ اگر وہ مقابلہ پر آمادہ
ہوئے ان کے لئے آسان نہ ہوگا۔اس لئے مدینہ میں داخل ہوتے ہی پہلے اہل مدینہ کی
رائے معلوم کرنا ضروری سمجھتے تھے۔چنانچہ دو شخص زیاد بن النضر اور عبداللہ بن الاصم نے
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۶
جلد اوّل
اہل کوفہ اور اہل بصرہ کو مشورہ دیا کہ جلدی اچھی نہیں وہ اگر جلدی کریں گے تو اہل مصر کو بھی
جلدی کرنی پڑے گی اور کام خراب ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ
اہل مدینہ نے ہمارے مقابلہ کے لئے لشکر تیار کیا ہے اور جب ہمارے پورے حالات معلوم
نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اس قدر تیاری کی ہے تو ہمارا پورا حال معلوم ہونے پر تو وہ
اور بھی زیادہ ہوشیاری سے کام لیں گے اور ہماری کامیابی خواب و خیال ہو جائے گی۔پس
بہتر ہے کہ ہم پہلے جا کر وہاں کا حال معلوم کریں اور اہل مدینہ سے بات چیت کریں۔اگر
ان لوگوں نے ہم سے جنگ جائز نہ سمجھی اور جو خبریں ان کی نسبت ہمیں معلوم ہوئی ہیں وہ غلط
ثابت ہوئیں تو پھر ہم واپس آکر سب حالات سے تم کو اطلاع دیں گے اور مناسب کارروائی
عمل میں لائی جائے گی۔سب نے اس مشورہ کو پسند کیا اور یہ دونوں شخص مدینہ گئے اور پہلے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات سے ملے اور ان سے مدینہ میں داخل ہونے
کی اجازت مانگی اور کہا کہ ہم لوگ صرف اس لئے آئے ہیں کہ حضرت عثمان سے بعض
والیوں کے بدل دینے کی درخواست کریں اور اس کے سوا ہمارا اور کوئی کام نہیں۔سب
ازواج مطہرات نے ان کی بات قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس بات کا نتیجہ اچھا
نہیں۔پھر وہ باری باری حضرت علی، حضرت طلحہ، حضرت زبیر کے پاس گئے اور ان سے یہی
وجہ اپنے آنے کی بیان کر کے اور اپنی نیک نیتی کا اظہار کر کے مدینہ میں آنے کی اجازت
چاہی۔مگر ان تینوں اصحاب نے بھی ان کے فریب میں آنے سے انکار کیا اور صاف جواب
دیا کہ ان کی اس کارروائی میں خیر نہیں ۲۹۔یہ دونوں آدمی مدینہ کے حالات معلوم کر کے اور اپنے مقصد میں ناکام ہوکر جب
واپس گئے اور سب حال سے اپنے ہمراہیوں کو آگاہ کیا تو کوفہ، بصرہ اور مصر تینوں علاقوں
کے چند سر بر آوردہ آدمی آخری کوشش کرنے کے لئے مدینہ آئے۔اہل مصر عبد اللہ بن سبا کی
تعلیم کے ماتحت حضرت علی کو وصی رسول اللہ خیال کرتے تھے اور ان کے سوا کسی اور کے
ہاتھ پر بیعت کرنے کو تیار نہ تھے مگر اہل کوفہ اور اہل بصرہ گوفساد میں تو ان کے شریک تھے مگر
مذہباً ان کے ہم خیال نہ تھے۔اور اہل کوفہ زبیر بن عوام اور اہل بصرہ طلحہ کی بیعت کو اپنی
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۷
جلد اول
اغراض کیلئے مفید سمجھتے تھے۔اس اختلاف کے باعث ہر ایک قافلہ کے قائم مقاموں نے الگ
الگ ان اشخاص کا رُخ کیا جن کو وہ حضرت عثمان کے بعد مسند خلافت پر بٹھانا چاہتے تھے۔اہل مصر حضرت علیؓ کے پاس گئے وہ اُس
اہل مصر کا حضرت علیؓ کے پاس جانا وقت مدینہ سے باہر ایک حصہ لشکر کی کمان کر
رہے تھے اور ان کا سر کچلنے پر آمادہ کھڑے تھے ان لوگوں نے آپ کے پاس پہنچ کر عرض کیا
کہ حضرت عثمان بدانتظامی کے باعث اب خلافت کے قابل نہیں ہم ان کو علیحدہ کرنے کے
لئے آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ ان کے بعد اس عہد ہ کو قبول کریں گے۔انہوں
نے ان کی بات سن کر اس غیرت دینی سے کام لے کر جو آپ کے رتبہ کے آدمی کا حق تھا ان
لوگوں کو دھتکار دیا اور بہت سختی سے پیش آئے اور فرمایا کہ سب نیک لوگ جانتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کے طور پر ذوالمروہ اور ذ وخشب ( جہاں ان لوگوں کا
ڈیرہ تھا ) پر ڈیرہ لگانے والے لشکروں کا ذکر فرما کر ان پر لعنت فرمائی تھی سے پس خدا تمہارا
بُرا کرے تم واپس چلے جاؤ۔اس پر ان لوگوں نے کہا کہ بہت اچھا ہم واپس چلے جائیں گے
اور یہ کہہ کر واپس چلے گئے۔اہل کوفہ حضرت زبیر کے پاس گئے
اہل کوفہ کا حضرت زبیر کے پاس جانا اور ان سے عرض کیا کہ آپ عہدہ خلافت
کے خالی ہونے پر اس عہدہ کو قبول کریں۔انہوں نے بھی ان سے حضرت علی کا سا سلوک کیا
اور بہت سختی سے پیش آئے اور اپنے پاس سے دھتکار دیا اور کہا کہ سب مومن جانتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ذوالمروہ اور ذوالخشب اور اعوص پر ڈیرہ لگانے
والے لشکر لعنتی ہوں گے۔اسی طرح اہل بصرہ حضرت طلحہ کے
اہل بصرہ کا حضرت طلحہ کے پاس جانا
پاس آئے اور انہوں نے بھی ان کو
رڈ کر دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی اور آپ کے ان پر لعنت کرنے سے ان کو
آگاہ کیا۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۸
جلد اول
جب یہ حال ان لوگوں نے دیکھا اور اس
محمد بن ابی بکر کا والی مصر مقرر ہونا طرف سے بالکل مایوس ہو گئے تو آخر
یہ تدبیر کی کہ اپنے فعل پر ندامت کا اظہار کیا اورصرف یہ درخواست کی کہ بعض والی بدل
دیئے جائیں۔جب حضرت عثمان کو اس کا علم ہوا تو آپ نے کمال شفقت اور مہربانی سے
اُن کی اس درخواست کو قبول کر لیا اور ان لوگوں کی درخواست کے مطابق مصر کے والی
عبد اللہ بن ابی سرح کو بدل دیا اور ان کی جگہ محمد بن ابی بکر کو والی مصر مقرر کر دیا۔اس پر یہ
لوگ بظا ہر خوش ہو کر واپس چلے گئے اور اہل مدینہ خوش ہو گئے کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کو ایک
سے بچا لیا۔مگر جو کچھ انہوں نے سمجھا درست نہ تھا کیونکہ ان لوگوں کے ارادے
فساء
عظ
اور ہی تھے اور ان کا کوئی کام شرارت اور فساد سے خالی نہ تھا۔اختلاف روایات کی حقیقت یاد رکھنا چاہئے کہ یہی وقت ہے جب سے
روایات میں نہایت اختلاف شروع ہو جاتا
ہے اور جو واقعات میں نے بیان کئے ہیں ان کو مختلف راویوں نے مختلف پیرایوں میں بیان
کیا ہے حتی کہ حق بالکل چُھپ گیا ہے اور بہت سے لوگوں کو دھوکا لگ گیا ہے اور وہ اس تمام
کارروائی میں یا صحابہ کو شریک سمجھنے لگے ہیں یا کم سے کم ان کو مفسدوں سے دلی ہمدردی
رکھنے والا خیال کرتے ہیں مگر یہ بات درست نہیں۔اُس زمانہ کی تاریخ کے متعلق بہت
احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اس زمانہ کے بعد کوئی زمانہ ایسا نہیں آیا جو ایک یا دوسرے
فریق سے ہمدردی رکھنے والوں سے خالی ہو اور یہ بات تاریخ کے لئے نہایت مضر ہوتی
ہے۔کیونکہ جب سخت عداوت یا نا واجب محبت کا دخل ہو روایت کبھی بعینہ نہیں پہنچ سکتی۔اگر
را وی جھوٹ سے کام نہ بھی لیں تب بھی ان کے خیالات کا رنگ ضرور چڑھ جاتا ہے اور پھر
تاریخ کے راویوں کے حالات ایسے ثابت شدہ نہیں ہیں جیسے کہ احادیث کے رواۃ کے۔اور گومؤرخین نے بہت احتیاط سے کام لیا ہے پھر بھی حدیث کی طرح اپنی روایت کو روزِ روشن
کی طرح ثابت نہیں کر سکتے۔پس بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔