اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 6

خلافة على منهاج النبوة
۲۹۹
جلد اول
تاریخ کی تصحیح کا زریں اصل لیکن کچی حالات معلوم کرنا امن بھی نہیں کیونکہ خدا
تعالیٰ نے ایسے راستے کھلے رکھے ہیں جن سے صحیح
واقعات کو خوب عمدگی سے معلوم کیا جا سکتا ہے اور ایسے راوی بھی موجود ہیں جو بالکل
بے تعلق ہونے کی وجہ سے واقعات کو کما حقہ بیان کرتے ہیں اور تاریخ کی تصحیح کا یہ زریں
اصل ہے کہ واقعات عالم ایک زنجیر کی طرح ہیں۔کسی منفرد واقعہ کی صحت معلوم کرنے کے
لئے اسے زنجیر میں پروکر دیکھنا ٹھیک اپنی جگہ پر پروئی بھی جاتی ہے کہ نہیں۔ہا ہے کہ وہ
غلط اور صحیح واقعات میں تمیز کرنے کے لئے یہ ایک نہایت ہی کا رآمد مددگار ہے۔غرض اُس زمانہ کے صحیح واقعات معلوم کرنے کے لئے احتیاط کی ضرورت ہے اور جرح و تعدیل
کی حاجت ہے۔سلسلہ واقعات کو مدنظر رکھنے کے بغیر کسی زمانہ کی تاریخ بھی صحیح طور پر معلوم
نہیں ہو سکتی مگر اُس زمانہ کی تاریخ تو خصوصاً معلوم نہیں ہوسکتی اور یورپین مصنفین نے اسی
اختلاف سے فائدہ اُٹھا کر اُس زمانہ کی تاریخ کو ایسا بگاڑا ہے کہ ایک مسلمان کا دل اگر وہ
غیرت رکھتا ہو ان واقعات کو پڑھ کر جلتا ہے اور بہت سے کمزور ایمان کے آدمی تو اسلام سے
بیزار ہو جاتے ہیں۔افسوس یہ ہے کہ خود بعض مسلمان مؤرخین نے بھی بے احتیاطی سے اس
مقام پر ٹھو کر کھائی ہے اور دوسروں کو گمراہ کرنے کا باعث بن گئے ہیں۔حضرت عثمان اور دیگر صحابہ کی بریت میں اس مختصر وقت میں پوری
طرح ان غلطیوں پر تو بحث
نہیں کرسکتا جن میں یہ لوگ پڑے ہوئے ہیں لیکن میں اختصار کے ساتھ وہ صحیح حالات آپ
لوگوں کے سامنے بیان کر دوں گا جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عثمان اور دیگر صحابہ ہر
ایک فتنہ سے یا عیب سے پاک تھے بلکہ ان کا رویہ نہایت اعلیٰ اخلاق کا مظہر تھا اور ان کا قدم
نیکی کے اعلیٰ مقام پر قائم تھا۔باغیوں کا دوبارہ مدینہ میں داخل ہونا میں بتا چکا ہوں کہ مفسد لوگ بظاہر
رضا مندی کا اظہار کر کے اپنے
گھروں کی طرف واپس چلے گئے۔کوفہ کے لوگ کوفہ کی طرف ، بصرہ کے لوگ بصرہ کی طرف

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اور مصر کے لوگ مصر کی طرف۔اور اہل مدینہ امن و امان کی صورت دیکھ کر اور اُن کے لوٹنے
پر مطمئن ہو کر اپنے اپنے کاموں پر چلے گئے لیکن ابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ ایسے وقت
میں جب کہ اہل مدینہ یا تو اپنے کاموں میں مشغول تھے یا اپنے گھروں میں یا مساجد میں بیٹھے
تھے اور ان کو کسی قسم کا خیال بھی نہ تھا کہ کوئی دشمن مدینہ پر چڑھائی کرنے والا ہے اچانک ان
باغیوں کا لشکر مدینہ میں داخل ہوا اور مسجد اور حضرت عثمان کے گھر کا محاصرہ کر لیا اور تمام
مدینہ کی گلیوں میں منادی کرا دی گئی کہ جس کسی کو اپنی جان کی ضرورت ہوا اپنے گھر میں آرام
سے بیٹھا ر ہے اور ہم سے برسر پیکار نہ ہو ور نہ خیر نہ ہو گی۔ان لوگوں کی آمد ایسی اچانک تھی
کہ اہل مدینہ مقابلہ کے لئے کوشش نہ کر سکے۔حضرت امام حسن بیان فرماتے ہیں کہ میں مسجد
میں بیٹھا ہو ا تھا کہ اچانک شور ہوا اور مدینہ کی گلیوں میں تکبیر کی آواز بلند ہونے لگی ( یہ
مسلمانوں کا نعرہ جنگ تھا ) ہم سب حیران ہوئے اور دیکھنا شروع کیا کہ اس کا باعث کیا
ہے۔میں اپنے گھٹنوں کے بل کھڑا ہو گیا اور دیکھنے لگا۔اتنے میں اچانک یہ لوگ مسجد میں
گھس آئے اور مسجد پر بھی اور آس پاس کی گلیوں پر بھی قبضہ کر لیا۔ان کے اچانک حملہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ صحابہ اور اہل مدینہ کی طاقت منتشر ہوگئی اور وہ ان
سے لڑ نہ سکے اور ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔کیونکہ شہر کے تمام ناکوں اور مسجد پر انہوں نے قبضہ کر
لیا تھا اب دو ہی راستے کھلے تھے۔ایک تو یہ کہ باہر سے مدد آوے اور دوسرا یہ کہ اہل مدینہ
کسی جگہ پر جمع ہوں اور پھر کسی انتظام کے تحت ان سے مقابلہ کریں۔امراول کے متعلق ان کو اطمینان تھا کہ حضرت عثمان ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ان کا رحم
اور ان کی حُسنِ ظنی بہت بڑھی ہوئی تھی اور وہ ان لوگوں کی شرارت کی ہمیشہ تاویل کر لیتے
تھے اور امردوم کے متعلق انہوں نے یہ انتظام کر لیا کہ مدینہ کی گلیوں میں اور اس کے
دروازوں پر پہرہ لگا دیا اور حکم دے دیا کہ کسی جگہ اجتماع نہ ہونے پائے۔جہاں کچھ لوگ جمع
ہوتے یہ اُن کو منتشر کر دیتے۔ہاں یوں آپس میں بولنے چالنے یا ا کے ڈ کے کومیل ملاقات
سے نہ روکتے تھے۔

خلافة على منهاج النبوة
٣٠١
جلد اول
اہل مدینہ کا باغیوں کو سمجھانا جب اہل مدینہ کی حیرت ذرا کم ہوئی تو ان میں
سے بعض نے مسجد کے پاس آکر جہاں ان کا مرکز
تھا اُن کو سمجھانا شروع کیا اور ان کی اس حرکت پر اظہار نا راضگی کیا مگر ان لوگوں نے بجائے
ان کی نصیحت سے فائدہ اُٹھانے کے اِن کو ڈرایا اور دھمکایا اور صاف کہہ دیا کہ اگر وہ خاموش
نہ رہیں گے تو ان کیلئے اچھا نہیں ہوگا اور یہ لوگ ان سے بُری طرح پیش آویں گے۔باغیوں کا مدینہ پر تسلط قائم کرنا اب
گویا مدینہ دار الخلافت نہیں رہا تھا
خلیفہ وقت کی حکومت کو موقوف کر دیا گیا تھا
اور چند مفسد اپنی مرضی کے مطابق جو چاہتے تھے کرتے تھے۔اصحاب نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کیا اور دیگر اہل مدینہ کیا سب کو اپنی عزتوں کا بچانا مشکل ہو گیا تھا اور بعض لوگوں نے
تو اس فتنہ کو دیکھ کر اپنے گھروں سے نکلنا بند کر دیا تھا۔رات دن گھروں میں بیٹھے رہتے تھے
اور اس پر انگشت بدندان تھے ۳۲۔اکابر صحابہ کا باغیوں سے چونکہ یہ لوگ پچھلی دفعہ اپنی تسلی کا اظہار کر کے گئے
تھے اور آئندہ کے لئے ان کو کوئی شکایت باقی نہ تھی
واپسی کی وجہ دریافت کرنا
صحابہ حیرت میں تھے کہ آخر ان کے لوٹنے کا باعث
کیا ہے۔دوسرے لوگوں کو تو ان کے سامنے بولنے کی جرات نہ تھی چندا کا بر صحابہ جن کے
نام کی یہ لوگ پناہ لیتے تھے اور جن سے محبت کا دعویٰ کرتے تھے انہوں نے ان سے دریافت
کیا کہ آخر تمہارے اس کو ٹنے کی وجہ کیا ہے۔چنانچہ حضرت علی، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر نے
ان لوگوں سے ان کے واپس آنے کی وجہ دریافت کی۔سب نے بالا تفاق یہی جواب دیا کہ
ہم تسلی اور تشفی سے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں ایک شخص کو دیکھا کہ صدقہ
کے ایک اونٹ پر سوار ہے اور کبھی ہمارے سامنے آتا ہے اور کبھی پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ہمارے بعض آدمیوں نے جب اسے دیکھا تو انہیں شک ہوا اور انہوں نے اس کو جا پکڑا۔جب اس سے دریافت کیا گیا کہ کیا تیرے پاس کوئی خط ہے؟ تو اس نے انکار کیا۔اور جب
اس سے دریافت کیا گیا کہ تو کس کام کو جاتا ہے تو اس نے کہا مجھے علم نہیں۔اس پر ان لوگوں کو

خلافة على منهاج النبوة
٣٠٢
جلد اول
اور زیادہ شک ہوا۔آخر اس کی تلاشی لی گئی اور اس کے پاس سے ایک خط نکلا جو حضرت عثمان
کا لکھا ہوا تھا اور اس میں والی مصر کو ہدایت کی گئی تھی کہ جس وقت مفسد مصر واپس کو ٹیں ان
میں سے فلاں فلاں کو قتل کر دینا اور فلاں فلاں کو کوڑے، اور ان کے سر اور داڑھیاں منڈوا
دینا اور جو خط ان کی معرفت تمہارے معزول کئے جانے کے متعلق لکھا ہے اس کو باطل سمجھنا۔یہ خط جب ہم نے دیکھا تو ہمیں سخت حیرت ہوئی اور ہم لوگ فوراً واپس لوٹے۔حضرت علی
نے یہ بات سن کر فوراً ان سے کہا کہ یہ بات تو مدینہ میں بنائی گئی ہے کیونکہ اے اہل کوفہ
اور اے اہل بصرہ! تم لوگوں کو کیونکر معلوم ہوا کہ اہل مصر نے کوئی ایسا خط پکڑا ہے حالانکہ تم
ایک دوسرے سے کئی منزلوں کے فاصلے پر تھے اور پھر یہ کیونکر ہوا کہ تم لوگ اس قدر جلد
واپس بھی آگئے۔اس اعتراض کا جواب نہ وہ لوگ دے سکتے تھے اور نہ اس کا کوئی جواب تھا
پس انہوں نے یہی جواب دیا کہ جو مرضی آئے کہو اور جو چاہو ہماری نسبت خیال کرو ہم اس
آدمی کی خلافت کو پسند نہیں کرتے اپنے عہدے سے دست بردار ہو جائے۔محمد بن مسلمہ جو
اکابر صحابہ میں سے تھے اور جماعت انصار میں سے تھے کعب بن اشرف جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا اور اسلام کا سخت دشمن تھا اور یہود میں ایک بادشاہ کی حیثیت رکھتا تھا جب اس کی
شرارتیں حد سے بڑھ گئیں اور مسلمانوں کی تکلیف کی کوئی حد نہ رہی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ارشاد کے ماتحت انہوں نے اس کو قتل کر کے اسلام کی ایک بہت بڑی خدمت کی تھی
انہوں نے جب یہ واقعہ سنا تو یہی جرح کی اور صاف کہہ دیا کہ یہ صرف ایک فریب ہے جو تم
نے کیا ہے۔حضرت عثمان کا باغیوں کیلئے کوصحابہ نے ان کی اس بات کو عقلاً رڈ کر دیا
مگر ان لوگوں کی دلیری اب حد سے بڑھ گئی
الزام سے بریت ثابت کرنا تھی۔باوجود اس ذلت کے جو ان
کو پنچی تھی
انہوں نے حضرت عثمان کے سامنے اس معاملہ کو پیش کیا اور آپ سے اس کا جواب مانگا۔اُس وقت بہت سے اکابر صحابہ بھی آپ کی مجلس میں تشریف رکھتے تھے۔آپ نے ان کو
جواب دیا کہ شریعت اسلامیہ کے مطابق کسی امر کے فیصلہ کے دو ہی طریق ہیں۔یا تو یہ کہ

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
مدعی اپنے دعوی کی تائید میں دو گواہ پیش کرے یا یہ کہ مدعا علیہ کو تم دی جائے۔پس تم پر فرض
ہے کہ تم دو گواہ اپنے دعوی کی تائید میں پیش کرو ورنہ میں اُس خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کے
سوا اور کوئی معبود نہیں کہ نہ میں نے یہ خط لکھا ہے نہ میرے مشورہ سے یہ خط لکھا گیا اور نہ ہی
لکھوایا ہے نہ مجھے علم ہے کہ یہ خط کس نے لکھا ہے۔پھر فرمایا کہ تم لوگ جانتے ہو کہ کبھی خط
جھوٹے بھی بنالئے جاتے ہیں اور انگوٹھیوں جیسی اور انگوٹھیاں بنائی جاسکتی ہیں۔جب صحابہ
نے آپ کا یہ جواب سنا تو انہوں نے حضرت عثمان کی تصدیق کی اور آپ کو اس الزام سے
بری قرار دیا۔مگر ان لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا اور ہوتا بھی کیونکر۔انہوں نے تو خود وہ
خط بنایا تھا۔سوتے ہوئے آدمی کو تو آدمی جگا سکتا ہے جو جاگتا ہوا ور ظا ہر کرے کہ سو رہا ہے
اُسے کون جگائے۔ان لوگوں کے سردار تو خوب سمجھتے تھے کہ یہ ہمارا اپنا فریب ہے۔وہ ان
جوابات کی صحت یا معقولیت پر کب غور کر سکتے تھے اور ان کے اتباع ان کے غلام بن چکے تھے
جو کچھ وہ کہتے وہ سنتے تھے اور جو کچھ بتاتے تھے اسے تسلیم کرتے تھے۔ان لوگوں پر نہ تو اثر ہوسکتا تھا نہ ہوا مگر
باغیوں کے منصوبے کی اصلیت ! آنکھوں والوں کے لئے حضرت عثمان کا
جواب شرم وحیا کی صفاتِ حسنہ سے ایسا متصف ہے کہ اس سے ان مفسدوں کی بے حیائی
اور وقاحت اور بھی زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے جب کہ وہ مفسد ا یک جھوٹا خط بنا کر حضرت عثمان
پر فریب اور دھو کے کا الزام لگاتے ہیں۔اور جب کہ حضرت علی اور محمد بن مسلمہ واقعات سے
نتیجہ نکال کر ان لوگوں پر صاف صاف دھو کے کا الزام لگاتے ہیں خود حضرت عثمان جن پر
الزام لگایا گیا ہے اور جن کے خلاف یہ منصوبہ کھڑا کیا گیا ہے اپنے آپ سے تو الزام کو دفع
کرتے ہیں مگر یہ نہیں فرماتے کہ تم نے یہ خط بنایا ہے بلکہ ان کی غلطی پر بھی پردہ ڈالتے ہیں
اور صرف اسی قدر فرماتے ہیں کہ تم جانتے ہو کہ خط خط سے مل جاتا ہے اور انگوٹھی کی نقل بنائی
جاسکتی ہے اور اونٹ بھی پھرایا جا سکتا ہے۔بعض لوگ جو حضرت عثمان کو بھی اس الزام سے بری سمجھتے ہیں اور ان لوگوں کی نسبت
بھی حسنِ ظنی سے کام لینا چاہتے ہیں خیال کرتے ہیں کہ یہ خط مروان نے لکھ کر بطور خود بھیج دیا

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۴
جلد اول
ہوگا مگر میرے نزدیک یہ خیال بالکل غلط ہے واقعات صاف بتاتے ہیں کہ یہ خط انہی
مفسد وں نے بنایا ہے نہ کہ مروان یا کسی اور شخص نے۔اور یہ خیال کہ اگر انہوں نے بنایا ہوا
تھا تو حضرت عثمان کا غلام اور صدقہ کا اونٹ ان کے ہاتھ کہاں سے آیا اور حضرت عثمان کے
کا تب کا خط انہوں نے کس طرح بنا لیا اور حضرت عثمان کی انگوٹھی کی مہر اس پر کیونکر لگا دی
ایک غلط خیال ہے۔کیونکہ ہمارے پاس اس کی کافی وجوہ موجود ہیں کہ یہ خط انہیں لوگوں
نے بنایا تھا۔گو واقعات سے ایسا معلوم ہوتا ہے اور یہی قرین قیاس ہے کہ یہ فریب صرف چند
ا کابر کا کام تھا اور کوئی تعجب نہیں کہ صرف عبد اللہ بن سبا اور اس کے چند خاص شاگردوں
کا کام ہو اور دوسرے لوگوں کو خواہ وہ سر دارلشکر ہی کیوں نہ ہوں اس کا علم نہ ہو۔خط والے منصوبے کے ثبوت میں سات دلائل اس امر کا ثبوت کہ
کارروائی انہی لوگوں
میں سے بعض لوگوں کی تھی یہ ہے:۔اول ان لوگوں کی نسبت اس سے پہلے ثابت ہو چکا ہے کہ اپنے مدعا کے حصول کے
لئے یہ لوگ جھوٹ سے پر ہیز نہیں کرتے تھے جیسا کہ ولید بن عتبہ اور سعید بن العاص کے
مقابلہ میں انہوں نے جھوٹ سے کام لیا۔اسی طرح مختلف ولایات کے متعلق جھوٹی شکایات
مشہور کیں جن کی تحقیق اکا بر صحابہ نے کی اور ان کو غلط پایا۔پس جب کہ ان لوگوں کی نسبت
ثابت ہو چکا ہے کہ جھوٹ سے ان کو پر ہیز نہ تھا تو کوئی وجہ نہیں کہ اس امر میں ان کو ملزم نہ
قرار دیا جاوے اور ایسے لوگوں پر الزام لگا یا جاوے جن کا جھوٹ ثابت نہیں۔دوم جیسا کہ حضرت علی اور محمد بن مسلمہ نے اعتراض کیا ہے ان لوگوں کا ایسی جلدی
واپس آجانا اور ایک وقت میں مدینہ میں داخل ہونا اس بات کی شہادت ہے کہ یہ ایک
سازش تھی۔کیونکہ جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے اہل مصر بیان کرتے تھے کہ انہوں نے
بویب مقام پر اس قاصد کو جو ان کے بیان کے مطابق حضرت عثمان کا خط والی مصر کی طرف
لے جا ر ہا تھا پکڑا تھا۔بویب مدینہ سے کم سے کم چھ منازل پر واقع ہے اور اس جگہ واقع ہے
جہاں سے مصر کا راستہ شروع ہوتا ہے۔جب اہل مصر اس جگہ تک پہنچ گئے تھے تو اہل کوفہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۵
جلد اول
اور اہل بصرہ بھی قریباً بالمقابل جہات پر چھ چھ منازل طے کر چکے ہوں گے اور اس طرح اہل مصر
سے جو کچھ واقع ہوا اُس کی اطلاع دونوں قافلوں کو کم سے کم بارہ تیرہ دن میں مل سکتی تھی
اور ان کے آنے جانے کے دن شامل کر کے قریباً چوبیس دن میں یہ لوگ مدینہ پہنچ سکتے تھے۔مگر یہ لوگ اس عرصہ سے بہت کم عرصہ میں واپس آگئے تھے۔پس صاف ثابت ہوتا ہے کہ
مدینہ سے رخصت ہونے سے پہلے ہی ان لوگوں نے آپس میں منصو بہ بنا لیا تھا کہ فلاں تاریخ
کوسب قافلے واپس مدینہ کوٹیں اور ایک دم مدینہ پر قبضہ کر لیں۔اور چونکہ مصری قافلہ کے
ساتھ عبد اللہ بن سبا تھا اور وہ نہایت ہوشیار آدمی تھا اُس نے ایک طرف تو یہ دیکھا کہ لوگ
اُن سے سوال کریں گے کہ تم بلا وجہ کوٹے کیوں ہوا اور دوسری طرف اس کو یہ بھی خیال تھا کہ
خود اس کے ساتھیوں کے دل میں بھی یہ بات کھٹکے گی کہ فیصلہ کے بعد نقص عہد کیوں کیا گیا ہے
اس لئے اس نے جعلی خط بنایا اور خود اپنے ساتھیوں کی عقلوں پر پردہ ڈال دیا اور غیظ وغضب
کی آگ کو ان کے دلوں میں اور بھی بھڑ کا یا اور صدقہ کے اونٹ کا چرا لینا اور کسی غلام کو
رشوت دے کر ساتھ ملا لینا کوئی مشکل بات نہیں۔سوئم اس خط کے پکڑنے کا واقعہ جس طرح بیان کیا جاتا ہے وہ خود غیر طبعی ہے کیونکہ اگر
حضرت عثمان نے یا مروان نے کوئی ایسا خط بھیجا ہوتا تو یہ کیونکر ہوسکتا تھا کہ وہ غلام کبھی ان
کے سامنے آتا اور کبھی چھپ جاتا۔یہ حرکت تو وہی شخص کر سکتا ہے جو خود اپنے آپ کو پکڑوانا
چا ہے۔اس غلام کو تو بقول ان لوگوں کے حکم دیا گیا تھا کہ اس قافلہ سے پہلے مصر پہنچ جائے۔پھر بو یب مقام پر جو مصر کا دروازہ ہے اس شخص کا ان کے ساتھ ساتھ جانا کیونکر خیال میں
آسکتا ہے قافلہ اور ایک آدمی کے سفر میں بہت فرق ہوتا ہے۔ایک آدمی جس سُرعت سے
سفر کر سکتا ہے قافلہ نہیں کرسکتا کیونکہ قافلہ کی حوائج بہت زیادہ ہوتی ہیں اور سب قافلہ کی
سواریاں ایک جیسی تیز نہیں ہوتیں۔پس کیونکر ممکن تھا کہ بویب تک قافلہ پہنچ جاتا اور وہ
پیغا مبرا بھی قافلہ کے ساتھ ہی ہوتا اُس وقت تو اسے اپنی منزل مقصود کے قریب ہونا چاہیے
تھا۔جو حالت وہ اس پیغامبر کی بیان کرتے ہیں وہ ایک جاسوس کی نسبت تو منسوب کی
جاسکتی ہے پیغامبر کی نسبت منسوب نہیں کی جاسکتی۔اسی طرح جب اس پیغا مبر کو پکڑا گیا تو جو

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
سوال و جواب اُس سے ہوئے وہ بالکل غیر طبعی ہیں۔کیونکہ وہ بیان کرتا ہے کہ وہ پیغا مبر ہے
لیکن نہ اسے کوئی خط دیا گیا ہے اور نہ اسے کوئی زبانی پیغام دیا گیا ہے۔یہ جواب سوائے اس
شخص کے کون دے سکتا ہے جو یا تو پاگل ہو یا خود اپنے آپ کو شک میں ڈالنا چاہتا ہو۔اگر
واقعہ میں وہ شخص پیغامبر ہوتا تو اسے کیا ضرورت تھی کہ وہ کہتا کہ میں حضرت عثمان یا کسی اور کا
بھیجا ہوا ہوں۔یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ بیچ کا بڑا پا بند تھا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس
خط تھا مگر اس نے کہا کہ میرے پاس کوئی خط نہیں۔پس ان لوگوں کی روایت کے مطابق اس
پیغا مبر نے جھوٹ تو ضرور بولا۔پس سوال یہ ہے کہ اس نے وہ جھوٹ کیوں بولا جس سے وہ
صاف طور پر پکڑا جاتا تھا وہ جھوٹ کیوں نہ بولا جو ایسے موقع پر اس کو گرفتاری سے بچا سکتا
تھا۔غرض یہ تمام واقعات بتاتے ہیں کہ خط اور خط لے جانے والے کا واقعہ شروع سے
آخر تک فریب تھا۔انہی مفسدوں میں سے کسی نے ( زیادہ تر گمان یہ ہے کہ عبد اللہ بن سبا
نے ) ایک جعلی خط بنا کر ایک شخص کو دیا ہے کہ وہ اسے لے کر قافلہ کے پاس سے گزرے لیکن
چونکہ ایک آبا د راستہ پر ایک سوار کو جاتے ہوئے دیکھ کر پکڑ لینا قرین قیاس نہ تھا اور اس خط کو
بنانے والا چاہتا تھا کہ جہاں تک ہو سکے اس واقعہ کو دوسرے کے ہاتھ سے پورا کر وائے اس
لئے اس نے اس قاصد کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح قافلہ کے ساتھ چلے کہ لوگوں کے دلوں
میں شک پیدا ہو اور جب وہ اس شک کو دور کرنے کے لئے سوال کریں تو ایسے جواب دے
کہ شک اور زیادہ ہو۔تا کہ عامۃ الناس خود اس کی تلاشی لیں اور خط اس کے پاس دیکھ کر
ان کو یقین ہو جاوے کہ حضرت عثمان نے ان سے فریب کیا ہے۔چہارم اس خط کا مضمون بھی بتاتا ہے کہ وہ خط جعلی ہے اور کسی واقف کا رمسلمان کا
بنایا ہوا نہیں۔کیونکہ بعض روایات میں اس کا یہ مضمون بتایا گیا ہے کہ فلاں فلاں کی ڈاڑھی
منڈ وائی جاوے حالانکہ ڈاڑھی منڈوانا اسلام کی رو سے منع ہے اور اسلامی حکومتوں میں
سزا صرف وہی دی جا سکتی تھی جو مطابق اسلام ہو۔یہ ہرگز جائز نہ تھا کہ کسی شخص کو سزا کے طور
پر سو رکھلا یا جاوے یا شراب پلا ئی جاوے یا ڈاڑھی منڈ وائی جاوے۔کیونکہ یہ ممنوع امر ہے
سزا صرف قتل یا ضرب یا ئجر مانہ یا نفی عن الارض کی اسلام سے ثابت ہے خواہ نفی بصورت

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۷
جلد اول
جلا وطنی ہو یا بصورت قید۔اس کے سوا کوئی سزا اسلام سے ثابت نہیں اور نہ ائمہ اسلام نے
کبھی ایسی سزا دی۔نہ خود حضرت عثمان یا ان کے عمال نے کبھی کوئی ایسی سزا دی۔پس ایسی
سزا کا اس خط میں تحریر ہونا اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ یہ خط کسی ایسے شخص نے بنایا تھا جو مغز اسلام
سے واقف نہ تھا۔پنجم اس خط سے پہلے کے واقعات بھی اس امر کی تردید کرتے ہیں کہ یہ خط حضرت عثمان
یا ان کے سیکریٹری کی طرف سے ہو کیونکہ تمام روایات اس امر پر متفق ہیں کہ حضرت عثمان
نے ان لوگوں کو سزا دینے میں بہت ڈھیل سے کام لیا ہے۔اگر آپ چاہتے تو جس وقت یہ
لوگ پہلی دفعہ آئے تھے اُسی وقت اُن کو قتل کر دیتے۔اگر اس دفعہ انہوں نے چھوڑ دیا تھا تو
دوسری دفعہ آنے پر تو ضرور ہی ان سرغنوں کو گرفتار کیا جا سکتا تھا کیونکہ وہ کھلی کھلی سرکشی کر چکے
تھے اور صحابہ ان سے لڑنے پر آمادہ تھے۔مگر اُس وقت ان سے نرمی کر کے مصر کے والی کو خط
لکھنا کہ ان کو سزا دے ایک بعید از عقل خیال ہے۔اور یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ حضرت عثمان
کی نرمی کو دیکھ کر مروان نے ایسا خط لکھ دیا ہو کیونکہ مروان یہ خوب جانتا تھا کہ حضرت عثمان
حدود کے قیام میں بہت سخت ہیں۔وہ ایسا خط لکھ کر سزا سے محفوظ رہنے کا خیال ایک منٹ کے
لئے بھی اپنے دل میں نہیں لاسکتا تھا۔پھر اگر وہ ایسا خط لکھتا بھی تو کیوں صرف مصر کے والی
کے نام لکھتا ، کیوں نہ بصرہ اور کوفہ کے والیوں کے نام بھی وہ ایسے خطوط لکھ دیتا جس سے سب
دشمنوں کا ایک دفعہ ہی فیصلہ ہو جاتا۔صرف مصر کے والی کے نام ہی خط لکھا جانا اس امر پر
دلالت کرتا ہے کہ کوفہ اور بصرہ کے قافلوں میں کوئی عبداللہ بن سبا جیسا چال باز آدمی نہ تھا۔اگر یہ کہا جائے کہ شاید ان دونوں علاقوں کے والیوں کے نام بھی ایسے احکام جاری
کئے گئے ہوں گے مگر ان کے جانے والے پکڑے نہیں گئے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر ایسا
ہوتا تو یہ بات مخفی نہیں رہ سکتی تھی کیونکہ اگر عبد اللہ بن عامر پر یہ الزام لگا دیا جاوے کہ وہ
حضرت عثمان کا رشتہ دار ہونے کے سبب خاموش رہا تو حضرت ابو موسیٰ اشعری جوا کا بر
صحابہ میں سے تھے اور جن کے کامل الایمان ہونے کا ذکر خود قرآن شریف میں آتا ہے
اور جو اُس وقت کوفہ کے والی تھے وہ کبھی خاموش نہ رہتے اور ضرور بات کو کھول دیتے۔پس

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۸
جلد اوّل
حق یہی ہے کہ یہ خط جعلی تھا اور مصری قافلہ میں سے کسی نے بنایا تھا اور چونکہ مصری قافلہ کے
سوا دوسرے قافلوں میں کوئی شخص نہ اس قسم کی کارروائی کرنے کا اہل تھا اور نہ اس قد ر عرصہ
میں متعد د اونٹ بیت المال کے چُرائے جا سکتے تھے اور نہ اس قدر غلام قا بو کئے جاسکتے تھے
اس لئے دوسرے علاقوں کے والیوں کے نام کے خطوط نہ بنائے گئے۔ششم سب سے زیادہ اس خط پر روشنی وہ غلام ڈال سکتا تھا جس کی نسبت ظاہر کیا
جاتا ہے کہ وہ خط لے گیا تھا مگر تعجب ہے کہ باوجود اس کے کہ حضرت عثمان نے گواہوں کا
مطالبہ کیا ہے اس غلام کو پیش نہیں کیا گیا اور نہ بعد کے واقعات میں اس کا کوئی ذکر آتا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا پیش کیا جانا ان لوگوں کے مفاد کے خلاف تھا۔شاید ڈرتے
ہوں کہ وہ صحابہؓ کے سامنے آکر اصل واقعات کو ظاہر کر دے گا۔پس اُس کو چھپا دینا بھی اِس
امر کا ثبوت ہے کہ خط کے بنانے والا یہ مفسد گر وہ ہی تھا۔ہفتم ایک نہایت زبر دست ثبوت اس بات کا کہ ان لوگوں نے ہی یہ خط بنایا تھا یہ ہے
کہ یہ پہلا خط نہیں جو انہوں نے بنایا ہے بلکہ اس کے سوا اسی فساد کی آگ بھڑ کانے کے لئے
اور کئی خطوط انہوں نے بنائے ہیں۔پس اس خط کا بنانا بھی نہ ان کے لئے مشکل تھا اور نہ اس
واقعہ کی موجودگی میں کسی اور شخص کی طرف منسوب کیا جاسکتا ہے۔وہ خط جو یہ پہلے بناتے
رہے ہیں حضرت علی کے بد نام کرنے کے لئے تھے اور ان میں اس قسم کا مضمون ہوتا تھا کہ تم
لوگ حضرت عثمان کے خلاف جوش بھڑکاؤ۔ان خطوط کے ذریعے عوام الناس کا جوش
بھڑ کا یا جاتا تھا اور وہ حضرت علیؓ کی تصدیق دیکھ کر عبد اللہ بن سبا کی باتوں میں پھنس جاتے
تھے۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ان خطوط کا مضمون بہت مخفی رکھنے کا حکم تھا تا کہ حضرت علیؓ کو معلوم
نہ ہو جائے اور وہ ان کی تردید نہ کر دیں۔اور مخفی رکھنے کی تاکید کی وجہ بھی بانیانِ فساد کے
پاس معقول تھی۔یعنی اگر یہ خط ظاہر ہوں گے تو حضرت علی مشکلات میں پڑ جاویں گے۔اس
طرح لوگ حضرت علیؓ کی خاطر ان خطوط کے مضمون کو کسی پر ظاہر نہ کرتے تھے اور بات کے
مخفی رہنے کی وجہ سے بانیانِ فساد کا جھوٹ کھلتا بھی نہ تھا۔لیکن جھوٹ آخر زیادہ دیر تک چھپا
نہیں رہتا خصوصاً جب سینکڑوں کو اس سے واقف کیا جاوے۔حضرت عثمان کے نام پر لکھا ہوا

خلافة على منهاج النبوة
۳۰۹
جلد اول
خط پکڑا گیا اور عام اہل کوفہ نہایت غصہ سے واپس ہوئے تو ان میں سے ایک جماعت
حضرت علیؓ کے پاس گئی اور ان سے مدد کی درخواست کی۔حضرت علی تو تمام واقعہ کو سن کر ہی
اس کے جھوٹا ہونے پر آگاہ ہو چکے تھے اور اپنی خدا داد فراست سے اہل مصر کا فریب ان پر
کھل چکا تھا۔آپ نے صاف انکار کر دیا کہ میں ایسے کام میں تمہارے ساتھ شریک نہیں
ہوسکتا اُس وقت جوش کی حالت میں ان میں سے بعض سے احتیاط نہ ہو سکی اور بے اختیار
بول اُٹھے کہ پھر ہم سے خط وکتابت کیوں کرتے تھے۔حضرت علی کے لئے یہ ایک نہایت
حیرت انگیز بات تھی۔آپ نے اس سے صاف انکار کیا اور لاعلمی ظاہر کی اور فرمایا کہ
خدا تعالیٰ کی قسم ہے میں نے کبھی کوئی خط آپ لوگوں کی طرف نہیں لکھا ۳۳۔اس پر ان لوگوں
کو بھی سخت حیرت ہوئی کیونکہ در حقیقت خود ان کو بھی دھوکا دیا گیا تھا اور انہوں نے ایک
دوسرے کی طرف حیرت سے دیکھا اور دریافت کیا کہ کیا اس شخص کے لئے تم غضب ظاہر
کرتے ہو اور لڑتے ہو یعنی یہ شخص تو ایسا بزدل ہے کہ سب کچھ کر کرا کر موقع پر اپنے آپ کو
بالکل بری ظاہر کرتا ہے ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ)
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں میں بعض ایسے آدمی موجود تھے جو جعلی خطوط
بنانے میں مہارت رکھتے تھے اور یہ بھی کہ ایسے آدمی مصریوں میں موجود تھے۔کیونکہ
حضرت علی کے نام پر خطوط صرف مصریوں کی طرف لکھے جا سکتے تھے جو حضرت علی کی محبت کے
دعویدار تھے۔پس اس خط کا جو حضرت عثمان کی طرف منسوب کیا جاتا تھا مصری قافلہ میں پکڑا
جا نا اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ اس کا لکھنے والا مد بینہ کا کو ئی شخص نہ تھا بلکہ مصری قافلہ کا ہی
ایک فرد تھا۔خط کا واقعہ چونکہ حضرت عثمانؓ کے خلاف الزام لگانے والوں کے نزدیک سب سے اہم
واقعہ ہے اس لئے میں نے اس پر تفصیلاً اپنی تحقیق بیان کر دی ہے اور گو اس واقعہ پر اور بسط
سے بھی بیان کیا جا سکتا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ جو کچھ بیان کیا جا چکا ہے اس امر کے ثابت
کرنے کیلئے کہ یہ خط ایک جعلی اور بناوٹی خط تھا اور یہ کہ اس خط کے بنانے والے عبداللہ بن سبا
اور اس کے ساتھی تھے نہ کہ مروان یا کوئی اور شخص ( حضرت عثمان کی ذات تو اس سے بہت

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ارفع ہے ) کافی ہے۔۔اب میں پھر سلسلہ واقعات کی طرف
مفسدوں کی اہل مدینہ پر زیادتیاں ہوتا ہوں۔اس جعلی خط کے زور پر اور
اچانک مدینہ پر قبضہ کر لینے کے گھمنڈ پر ان مفسدوں نے خوب زیا دتیاں شروع کیں۔ایک
طرف تو حضرت عثمان پر زور دیا جاتا کہ وہ خلافت سے دست بردار ہو جائیں دوسری طرف
اہل مدینہ کو تنگ کیا جاتا کہ وہ حضرت عثمان کی مدد کے لئے کوشش نہ کریں۔اہل مدینہ بالکل
بے بس تھے دو تین ہزار مسلح فوجی جو شہر کے راستوں اور چوکوں اور دروازوں کی ناکہ بندی
کئے ہوئے تھے اس کا مقابلہ یوں بھی آسان نہ تھا مگر اس صورت میں کہ وہ چند آدمیوں کو بھی
اکٹھا ہونے نہ دیتے تھے اور دو دو چار چار آدمیوں سے زیادہ آدمیوں کا ایک جگہ جمع ہونا
ناممکن تھا ، باغی فوج کے مقابلہ کا خیال بھی دل میں لانا محال تھا۔اور اگر بعض منچلے جنگ پر
آمادہ بھی ہوتے تو سوائے ہلاکت کے اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلتا۔مسجد ایک ایسی جگہ تھی جہاں
لوگ جمع ہو سکتے تھے مگر ان لوگوں نے نہایت ہوشیاری سے اس کا بھی انتظام کر لیا تھا اور وہ یہ
کہ نماز سے پہلے تمام مسجد میں پھیل جاتے اور اہل مدینہ کو اس طرح ایک دوسرے سے
جدا جدا ر کھتے کہ وہ کچھ نہ کر سکتے۔حضرت عثمان کا مفسدوں کو نصیحت کرنا باوجود اس شور وفساد کے حضرت
عثمان" نماز پڑھانے کے لئے
با قاعدہ مسجد میں تشریف لاتے اور یہ لوگ بھی آپ سے اس معاملہ میں تعرض نہ کرتے
اور امامت نماز سے نہ روکتے حتی کہ ان لوگوں کے مدینہ پر قبضہ کر لینے کے بعد سب سے پہلا
جمعہ آیا۔حضرت عثمانؓ نے جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر ان لوگوں کو نصیحت فرمائی اور فر مایا کہ
اے دشمنانِ اسلام ! خدا تعالیٰ کا خوف کرو۔تمام اہل مدینہ اس بات کو جانتے ہیں کہ تم
لوگوں پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔پس تو بہ کرو اور اپنے گناہوں کو
نیکیوں کے ذریعے سے مٹاؤ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ گناہوں کو نیکیوں کے سوا کسی اور چیز سے نہیں
مٹاتا۔اس پر محمد بن مسلمہ انصاری کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں اس امر کی تصدیق کرتا

·

آج 10 میں سے 10 باقی