اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 7

خلافة على منهاج النبوة
٣١١
جلد اول
ہوں۔ان لوگوں نے سمجھا کہ حضرت عثمان پر تو ہمارے ساتھی بدظن ہیں لیکن صحابہ نے اگر
آپ کی تصدیق کرنی شروع کی اور ہماری جماعت کو معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہماری نسبت خاص طور پر پیشگوئی فرمائی تھی تو عوام شاید ہمارا ساتھ چھوڑ دیں اس لئے
انہوں نے اس سلسلہ کو روکنا شروع کیا اور محمد بن مسلمہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقرب صحابی کو جو تائید خلافت کے لئے نہ کسی فتنہ کے بر پا کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے
حکیم بن جبلہ ڈاکو نے جس کا ذکر میں شروع میں کر چکا ہوں جبراً پکڑ کر بٹھا دیا۔اس پر زید
بن ثابت جن کو قرآن کریم کے جمع کرنے کی عظیم الشان خدمت سپرد ہوئی تھی تصدیق کے
لئے کھڑے ہوئے مگر ان کو بھی ایک اور شخص نے بٹھا دیا۔مفسدوں کا عصائے نبوی کو توڑنا اس کے بعد اس محبت اسلام کا دعوی کرنے
والی جماعت کے ایک فرد نے حضرت عثمان
کے ہاتھ سے وہ عصا جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے اور
آپ کے بعد حضرت ابوبکر اور حضرت عمرؓ ایسا ہی کرتے رہے چھین لیا اور اس پر اکتفانہ کی
بلکہ رسول
کریم ﷺ کی اس یادگار کو جو امت اسلام کیلئے ہزاروں برکتوں کا موجب تھی اپنے
گھٹنوں پر رکھ کر توڑ دیا۔حضرت عثمان سے ان کو نفرت سہی ، خلافت سے ان کو عداوت سہی
مگر رسول کریم ﷺ سے تو ان کو محبت کا دعوی تھا پھر رسول کریم ﷺ کی اس یاد گار کو اس
بے ادبی کے ساتھ تو ڑ دینے کی ان کو کیونکر جرات ہوئی۔یورپ آج دہریت کی انتہائی حد کو
پہنچا ہوا ہے مگر یہ احساس اس میں بھی باقی ہے کہ اپنے بزرگوں کی یادگاروں کی قدر کرے۔مگر ان لوگوں نے باوجود دعوائے اسلام کے رسول کریم علیہ کے عصائے مبارک کو تو ڑ کر
پھینک دیا۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی نصرت کا جوش صرف دکھاوے کا تھا ورنہ اس
گروہ کے سردار اسلام سے ایسے ہی دُور تھے جیسے کہ آج اسلام کے سب سے بڑ۔سے بڑے دشمن۔مفسدوں کا مسجد نبوی میں کنکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عصہ
تو ڑ کر بھی ان لوگوں کے دلوں کو ٹھنڈک
برسانا اور حضرت عثمان کو زخمی کرنا نہ حاصل ہوئی اور انہوں نے اس مسجد

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۲
جلد اول
میں جس کی بنیا د محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی تھی اور جس کی تعمیر نہایت
مقدس ہاتھوں سے ہوئی تھی کنکروں کا مینہ برسانا شروع کیا اور کنکر مار مار کر صحابہ کرام اور
اہل مدینہ کو مسجد نبوی سے باہر نکال دیا اور حضرت عثمان پر اس قدر کنکر برسائے گئے کہ آپ
بے ہوش ہو کر منبر پر سے گر گئے اور چند آدمی آپ کو اُٹھا کر گھر چھوڑ آئے۔یہ اس محبت کا نمونہ تھا جو ان لوگوں کو اسلام اور حاملانِ شریعت اسلام سے تھی۔اور یہ وہ
اخلاق فاضلہ تھے جن کو یہ لوگ حضرت عثمان کو خلافت سے علیحدہ کر کے عالم اسلام میں
جاری کرنا چاہتے تھے۔اس واقعہ کے بعد کون کہ سکتا ہے کہ حضرت عثمان کے مقابلہ میں
کھڑی ہونے والی جماعت صحابہ سے کوئی تعلق رکھتی تھی یا یہ کہ فی الواقعہ حضرت عثمان کی بعض
کارروائیوں سے وہ شورش کرنے پر مجبور ہوئے تھے یا یہ کہ حمیت اسلامیہ ان کے غیظ و غضب
کا باعث تھی۔ان کی بدعملیاں اس بات کا کافی ثبوت ہیں کہ نہ اسلام سے ان کو کو ئی تعلق تھا ،
نہ دین سے ان کو کوئی محبت تھی ، نہ صحابہ سے ان کو کوئی اُنس تھا۔وہ اپنی مخفی اغراض کے
پورا کر نے کے لئے ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے پر آمادہ ہو رہے تھے اور اسلام کے قلعہ
میں نقب زنی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔صحابہ کی مفسدوں کے خلاف جنگ پر آمادگی اس واقعہ بائکہ کے بعد
صحابہ اور اہل مدینہ نے
سمجھ لیا کہ ان لوگوں کے دلوں میں اس سے بھی زیادہ بغض بھرا ہوا ہے جس قدر کہ یہ ظاہر
کرتے ہیں۔گو وہ کچھ کر نہیں سکتے تھے مگر بعض صحابہ جو اس حالت سے موت کو بہتر سمجھتے تھے
اس بات پر آمادہ ہو گئے کہ خواہ نتیجہ کچھ بھی ہو جاوے ہم ان سے جنگ کریں گے۔اس
دو تین ہزار کے لشکر کے مقابلہ میں چار پانچ آدمیوں کا لڑنا دنیا داری کی نظروں میں شاید
جنون معلوم ہولیکن جن لوگوں نے اسلام کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہوا تھا انہیں اس
کی حمایت میں لڑنا کچھ بھی دوبھر نہیں معلوم ہوتا تھا۔ان لڑائی پر آمادہ ہو جانے والوں میں
مفصلہ ذیل صحابہ بھی شامل تھے۔سعد بن مالک ، حضرت ابو ہر سیرہ ، زید بن صامت اور
حضرت امام حسن۔جب حضرت عثمان کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فوراً ان کو کہلا بھیجا کہ ہرگز ان

خلافة على منهاج النبوة
٣١٣
جلد اول
لوگوں سے نہ لڑیں اور اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں۔حضرت عثمان کی محبت جو آپ کو صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت
سے تھی اس نے بے شک اس لڑائی کو جو چند جان فروش صحابہ اور اس دو تین ہزار کے باغی
لشکر کے درمیان ہونے والی تھی روک دیا۔مگر اس واقعہ سے یہ بات ہمیں خوب اچھی طرح
سے معلوم ہو جاتی ہے کہ صحابہ میں ان لوگوں کی شرارتوں پر کس قدر جوش پیدا ہو رہا تھا۔کیونکہ چند آدمیوں کا ایک لشکر جرار کے مقابلہ پر آمادہ ہو جانا ایسی صورت میں ممکن ہے کہ وہ
لوگ اس لشکر کی اطاعت کو موت سے بدتر خیال کریں۔اس جماعت میں ابو ہریرہ اور امام
حسن کی شرکت خاص طور پر قابل غور ہے کیونکہ حضرت ابو ہریر کا فوجی آدمی نہ تھے اور اس
سے پیشتر کوئی خاص فوجی خدمت ان سے نہیں ہوئی۔اسی طرح حضرت امام حسن گو ایک
جری باپ کے بیٹے اور خود جری اور بہادر تھے مگر آپ صلح اور امن کو بہت پسند فرماتے تھے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کے مطابق صلح کے شہزادے تھے۔ان
دو شخصوں کا اس موقع پر تلوار ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو جانا دلالت کرتا ہے کہ صحابہ اور دیگر
اہل مدینہ ان مفسدوں کی شرارت پر سخت ناراض تھے۔مدینہ میں مفسدوں کے تین بڑے ساتھی صرف تین مشخص مدینہ کے باشندے
ان لوگوں کے ساتھی تھے ایک تو
محمد بن ابی بکر جو حضرت ابوبکر کے لڑکے تھے اور مورخین کا خیال ہے کہ بوجہ اس کے کہ لوگ
ان کے باپ کے سبب ان کا ادب کرتے تھے ان کو خیال پیدا ہو گیا تھا کہ میں بھی کوئی حیثیت
رکھتا ہوں ورنہ نہ ان کو دنیا میں کوئی سبقت حاصل تھی نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت
حاصل تھی نہ بعد میں ہی خاص طور پر دینی تعلیم حاصل کی۔حجتہ الوداع کے ایام میں پیدا
ہوئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ابھی دودھ پیتے بچے تھے۔چوتھے
سال ہی میں تھے کہ حضرت ابو بکر فوت ہو گئے اور اس بے نظیر انسان کی تربیت سے بھی فائدہ
اُٹھانے کا موقع نہیں ملا ۳۵
دوسر اشخص محمد بن ابی حذیفہ تھا یہ بھی صحابہ میں سے نہ تھا اس کے والد یمامہ کی لڑائی میں

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۴
جلد اول
شہید ہو گئے تھے اور حضرت عثمان نے اس کی تربیت اپنی ذمہ لے لی تھی اور بچپن سے آپ
نے اسے پالا تھا۔جب حضرت عثمان خلیفہ ہوئے تو اس نے آپ سے کوئی عہدہ طلب کیا
آپ نے انکار کیا۔اس پر اس نے اجازت چاہی کہ میں کہیں باہر جا کر کوئی کام کروں۔آپ نے اجازت دے دی اور یہ مصر چلا گیا۔وہاں جا کر عبداللہ بن سبا کے ساتھیوں سے مل
کر حضرت عثمان کے خلاف لوگوں کو بھڑ کا نا شروع کیا۔جب اہل مصر مدینہ پر حملہ آور
ہوئے تو یہ ان کے ساتھ ہی آیا مگر کچھ دور تک آ کر واپس چلا گیا اور اس فتنہ کے وقت مدینہ
میں نہیں تھا۔۳۶
تیسرے شخص عمار بن یا سر تھے یہ صحابہ میں سے تھے اور ان کے دھوکا کھانے کی وجہ یہ تھی
کہ یہ سیاست سے باخبر نہ تھے۔جب حضرت عثمان نے ان کو مصر بھیجا کہ وہاں کے والی کے
انتظام کے متعلق رپورٹ کریں تو عبد اللہ بن سبا نے ان کا استقبال کر کے ان کے خیالات کو
مصر کے گورنر کے خلاف کر دیا۔اور چونکہ وہ گورنر ایسے لوگوں میں سے تھا جنہوں نے ایام کفر
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت مخالفت کی تھی اور فتح مکہ کے بعد اسلام لایا تھا اس
لئے آپ بہت جلد ان لوگوں کے قبضہ میں آگئے۔والی کے خلاف بدظنی پیدا کرنے کے بعد
آہستہ آہستہ حضرت عثمان پر بھی انہوں نے ان کو بدظن کر دیا۔مگر انہوں نے عملاً فساد میں کوئی
حصہ نہیں لیا۔کیونکہ باوجود اس کے کہ مدینہ پر حملہ کے وقت یہ مدینہ میں موجود تھے سوائے
اس کے کہ اپنے گھر میں خاموش بیٹھے رہے ہوں اور ان مفسدوں کا مقابلہ کرنے میں انہوں
نے کوئی حصہ نہ لیا ہو عملی طور پر انہوں نے فساد میں کوئی حصہ نہیں لیا اور ان مفسدوں کی
بداعمالیوں سے ان کا دامن بالکل پاک ہے۔حضرت عثمان کو خلافت سے ان تین کے سوا باقی کوئی شخص اہل مدینہ
میں سے صحابی ہو یا غیر صحابی ان مفسدوں
دست برداری کیلئے مجبور کیا جانا کا ہمدرد نہ تھا اور ہر ایک شخص ان کے
لعنت ملامت کرتا تھا۔مگر ان کے ہاتھ میں اُس وقت سب انتظام تھا یہ کسی کی ملامت کی پرواہ
نہ کرتے تھے۔میں دن تک یہ لوگ صرف زبانی طور پر کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۵
جلد اول
حضرت عثمان خلافت سے دست بردار ہو جائیں مگر حضرت عثمان نے اس امر سے صاف
انکار کر دیا اور فرمایا کہ جو قمیض مجھے خدا تعالیٰ نے پہنائی ہے میں اسے اُتار نہیں سکتا اور نہ
امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بے پناہ چھور سکتا ہوں کہ جس کا جی چاہے دوسرے پر ظلم
کرے۔۳۷ے اور ان لوگوں کو بھی سمجھاتے رہے کہ اس فساد سے باز آجاویں اور فرماتے
رہے کہ آج یہ لوگ فساد کرتے ہیں اور میری زندگی سے بیزار ہیں مگر جب میں نہ رہوں گا تو
خواہش کر یں گے کہ کاش! عثمان کی عمر کا ایک ایک دن ایک ایک سال سے بدل جاتا اور وہ
ہم سے جلدی رُخصت نہ ہوتا۔کیونکہ میرے بعد سخت خون ریزی ہوگی اور حقوق کا اتلاف
ہوگا اور انتظام کچھ کا کچھ بدل جائے گا۔(چنانچہ بنوامیہ کے زمانہ میں خلافت حکومت سے
بدل گئی اور ان مفسدوں کو ایسی سزائیں ملیں کہ سب شرارتیں ان کو بھول گئیں )
حضرت عثمان کے گھر کا محاصرہ ہیں دن گزرنے کے بعد ان لوگوں کو خیال ہوا
کہ اب جلدی ہی کوئی فیصلہ کرنا چاہیے
تا ایسا نہ ہو کہ صوبہ جات سے فوجیں آجاویں اور ہمیں اپنی اعمال کی سزا بھگتنی پڑے اس لئے
انہوں نے حضرت عثمان کا گھر سے نکلنا بند کر دیا اور کھانے پینے کی چیزوں کا اندر جانا بھی
روک دیا اور سمجھے کہ شاید اس طرح مجبور ہو کر حضرت عثمان ہمارے مطالبات کو قبول
کر لیں گے۔مدینہ کا انتظام اب ان لوگوں کے ہاتھ میں تھا اور تینوں فوجوں نے مل کر مصر کی فوجوں
کے سردار غافقی کو اپنا سردار تسلیم کر لیا تھا۔اس طرح مدینہ کا حاکم گویا اُس وقت غافقی تھا
اور کوفہ کی فوج کا سردار اشتر اور بصرہ کی فوج کا سردار حکیم بن جبلہ ( وہی ڈا کو جسے اہل ذمہ
کے مال لوٹنے پر حضرت عثمان نے بصرہ میں نظر بند کر دینے کا حکم دیا تھا ) دونوں غافقی کے
ماتحت کام کرتے تھے اور اس سے ایک دفعہ پھر یہ بات ثابت ہوگئی کہ اس فتنہ کی اصل جڑ
مصری تھے جہاں عبداللہ بن سبا کام کر رہا تھا۔مسجد نبوی میں غافقی نماز پڑھاتا تھا اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اپنے گھروں میں مقید رہتے یا اس کے پیچھے نماز
ادا کر نے پر مجبور تھے۔

خلافة على منهاج النبوة
٣١٦
جلد اول
جب تک ان لوگوں نے حضرت عثمان کے گھر کا محاصرہ کرنیکا فیصلہ نہیں کیا تھا تب تک تو
لوگوں سے زیادہ تعرض نہیں کرتے تھے مگر محاصرہ کرنے کے ساتھ ہی دوسرے لوگوں پر بھی
سختیاں شروع کر دیں۔اب مدینہ دارالامن کی بجائے دارالحرب ہو گیا۔اہل مدینہ کی عزت
اور نگ و ناموس خطرہ میں تھی اور کو ئی شخص اسلحہ کے بغیر گھر سے نہیں نکلتا تھا اور جو شخص ان کا
مقابلہ کرتا اسے قتل کر دیتے تھے۔حضرت علی کا محاصرہ جب ان لوگوں نے حضرت عثمان کا محاصرہ کر لیا
اور پانی تک اندر جانے سے روک دیا تو حضرت
کرنے والوں کو نصیحت کرنا عثمان نے اپنے ایک ہمسایہ کے لڑکے کو حضرت
علی اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر اور اُمہات المؤمنین کی طرف بھیجا کہ ان لوگوں نے
ہمارا پانی بھی بند کر دیا ہے آپ لوگوں سے اگر کچھ ہو سکے تو کوشش کریں اور ہمیں پانی
پہنچائیں۔مردوں میں سب سے پہلے حضرت علیؓ آئے اور آپ نے ان لوگوں کو سمجھایا کہ تم
لوگوں نے کیا رویہ اختیار کیا ہے۔تمہارا عمل تو نہ مومنوں سے ملتا ہے نہ کافروں سے۔حضرت عثمان کے گھر میں کھانے پینے کی چیزیں مت روکو۔روم اور فارس کے لوگ بھی قید
کرتے ہیں تو کھانا کھلاتے ہیں اور پانی پلاتے ہیں اور اسلامی طریق کے موافق تو تمہارا یہ
فعل کسی طرح جائزہ نہیں کیونکہ حضرت عثمان نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کہ تم ان کو قید کر دینے
اور قتل کر دینے کو جائز سمجھنے لگے ہو۔حضرت علیؓ کی اس نصیحت کا ان پر کوئی اثر نہ ہوا اور انہوں
نے صاف کہہ دیا کہ خواہ کچھ ہو جائے ہم اس شخص تک دانہ پانی نہ پہنچنے دیں گے۔یہ وہ
جواب تھا جو انہوں نے اُس شخص کو دیا جسے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصی اور آپ
کا حقیقی جانشین قرار دیتے تھے۔اور کیا اس جواب کے بعد کسی اور شہادت کی بھی اس امر
کے ثابت کرنے کے لئے ضرورت باقی رہ جاتی ہے کہ یہ حضرت علی کا وصی قرار دینے والا
گروہ حق کی حمایت اور اہل بیت کی محبت کی خاطر اپنے گھروں سے نہیں نکلا تھا بلکہ اپنی نفسانی
اغراض کو پورا کرنے کے لئے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۷
جلد اول
حضرت اُم حبیبہ سے مفسدوں کا سلوک امہات المومنین میں سے سب
سے پہلے حضرت ام حبیبہ آپ کی
مدد کے لئے آئیں۔ایک خچر پر سوار تھیں۔آپ اپنے ساتھ ایک مشکیزہ پانی کا بھی لائیں۔لیکن اصل غرض آپ کی یہ تھی کہ بنوامیہ کے یتامی اور بیواؤں کی وصیتیں حضرت عثمان کے
پاس تھیں اور آپ نے جب دیکھا کہ حضرت عثمان کا پانی باغیوں نے بند کر دیا ہے تو آپ کو
خوف ہوا کہ وہ وصایا بھی کہیں تلف نہ ہو جائیں اور آپ نے چاہا کہ کسی طرح وہ وصا یا محفوظ
کر لی جائیں ورنہ پانی آپ کسی اور ذریعہ سے بھی پہنچا سکتی تھیں۔جب آپ حضرت عثمان
کے دروازے تک پہنچیں تو باغیوں نے آپ کو روکنا چاہا تو لوگوں نے بتایا کہ یہ اُم المؤمنین
ام حبیبہ ہیں مگر اس پر بھی وہ لوگ باز نہ آئے اور آپ کی خچر کو مارنا شروع کیا۔اُم المؤمنین
ام حبیبہ نے فرمایا کہ میں ڈرتی ہوں کہ بنوامیہ کے یتامیٰ اور بیوگان کی وصایا ضائع نہ
ہو جائیں اس لئے اندر جانا چاہتی ہوں تاکہ ان کی حفاظت کا سامان کر دوں۔مگران
بدبختوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ کو جواب دیا کہ تم جھوٹ بولتی ہو اور
آپ کی خچر پر حملہ کر کے اس کے پالان کے رستے کاٹ دیئے اور زین الٹ گئی۔اور قریب
تھا کہ حضرت اُمّ حبیبہ گرکران مفسدوں کے پیروں کے نیچے روندی جا کر شہید ہو جاتیں کہ
بعض اہل مدینہ نے جو قریب تھے جھپٹ کر آپ کو سنبھالا اور گھر پہنچا دیا۔۳۸
حضرت اُم حبیبہ کی دینی غیرت کا نمونہ یہ وہ سلوک تھا جو ان لوگوں نے
زوجه
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بہ مطہرہ سے کیا۔حضرت اُم حبیبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا اخلاص اور عشق رکھتی
تھیں کہ جب پندرہ سولہ سال کی جدائی کے بعد آپ کا باپ جو عرب کا سردار تھا اور مکہ میں
ایک بادشاہ کی حیثیت رکھتا تھا ایک خاص سیاسی مشن پر مدینہ آیا اور آپ کے ملنے کے لئے گیا
تو آپ نے اس کے نیچے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر کھینچ لیا۔اس لئے کہ خدا کے رسول
کے پاک کپڑے سے ایک مشرک کے نجس جسم کو چھوتے ہوئے دیکھنا آپ کی طاقت برداشت
سے باہر تھا۔تعجب ہے کہ حضرت اُم حبیبہ نے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غیبت میں

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۸
جلد اول
آپ کے کپڑے تک کی حرمت کا خیال رکھا مگر ان مفسدوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی غیبت میں آپ کے حرم محترم کی حرمت کا بھی خیال نہ کیا۔نادانوں نے کہا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی جھوٹی ہیں حالانکہ جو کچھ انہوں نے فرمایا تھا وہ درست
تھا۔حضرت عثمان بنوامیہ کے یتامیٰ کے ولی تھے اور ان لوگوں کی بڑھتی ہوئی عداوت کو دیکھ
کر آپ کا خوف درست تھا کہ یتامی اور بیواؤں کے اموال ضائع نہ ہو جائیں۔جھوٹے
وہ تھے جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعوی کرتے ہوئے ان کے
دین کی تباہی کا بیڑا اٹھایا تھا نہ اُم المؤمنین ام حبیبہ ۳۹
حضرت عائشہ کی حج کے لئے تیاری
رض
حضرت اُم حبیبہ کے ساتھ جو کچھ
سلوک کیا گیا تھا جب اس کی خبر
مدینہ میں پھیلی تو صحابہ اور اہل مدینہ حیران رہ گئے اور سمجھ لیا کہ اب ان لوگوں سے کسی قسم
کی خیر کی امید رکھنی فضول ہے۔حضرت عائشہ نے اُسی وقت حج کا ارادہ کر لیا اور سفر کی
تیاری شروع کر دی۔جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ آپ مدینہ سے جانے والی ہیں تو بعض نے
آپ سے درخواست کی کہ اگر آپ یہیں ٹھہریں تو شاید فتنہ کے روکنے میں کوئی مدد ملے
اور باغیوں پر کچھ اثر ہو۔مگر انہوں نے انکار کر دیا اور فرمایا کہ کیا تم چاہتے ہو کہ مجھ سے
بھی وہی سلوک ہو جو اُم حبیبہ سے ہوا ہے۔خدا کی قسم ! میں اپنی عزت کو خطرہ میں نہیں ڈال
سکتی ( کیونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت تھی ) اگر کسی قسم کا معاملہ مجھ سے کیا گیا
تو میری حفاظت کا کیا سامان ہو گا خدا ہی جانتا ہے کہ یہ لوگ اپنی شرارتوں میں کہاں تک
ترقی کریں گے اور ان کا کیا انجام ہوگا۔حضرت عائشہ صدیقہ نے چلتے چلتے ایک ایسی تدبیر
کی جو اگر کارگر ہو جاتی تو شاید فساد میں کچھ کمی ہو جاتی۔اور وہ یہ کہ اپنے بھائی محمد بن ابی بکر
کو کہلا بھیجا کہ تم بھی میرے ساتھ حج کو چلو مگر اس نے انکار کر دیا۔اس پر حضرت عائشہؓ نے
فرمایا کیا کروں بے بس ہوں اگر میری طاقت ہوتی تو ان لوگوں کو اپنے ارادوں میں کبھی
کامیاب نہ ہونے دیتی۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۱۹
جلد اول
حضرت عثمان کا والیان حضرت عائشہ تو حج کو تشریف لے گئیں اور بعض
صحابہ بھی جن سے ممکن ہوسکا اور مدینہ سے نکل سکے
صوبہ جات کو مراسلہ مدینہ سے تشریف لے گئے اور باقی لوگ سوائے چند
اکا بر صحابہ کے اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور آخر حضرت عثمان کو بھی یہ محسوس ہو گیا کہ یہ
لوگ نرمی سے مان نہیں سکتے اور آپ نے ایک خط تمام والیانِ صوبہ جات کے نام روانہ کیا
جس کا خلاصہ یہ تھا۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے بعد ہلا کسی خواہش یا درخواست کے مجھے ان لوگوں
میں شامل کیا گیا تھا جنہیں خلافت کے متعلق مشورہ کرنے کا کام سپر د کیا گیا تھا۔پھر بلا میری
خواہش یا سوال کے مجھے خلافت کے لئے چنا گیا اور میں برابر وہ کام کرتا رہا جو مجھ سے پہلے
خلفاء کرتے رہے اور میں نے اپنے پاس سے کوئی بدعت نہیں نکالی۔لیکن چند لوگوں کے
دلوں میں بدی کا بیج بویا گیا اور شرارت جاگزیں ہوئی اور انہوں نے میرے خلاف منصوبے
کرنے شروع کر دیئے۔اور لوگوں کے سامنے کچھ ظاہر کیا اور دل میں کچھ اور رکھا اور مجھ پر
وہ الزام لگانے شروع کیے جو مجھ سے پہلے خلفاء پر بھی لگتے تھے۔لیکن میں معلوم ہوتے ہوئے
بھی خاموش رہا اور یہ لوگ میرے رحم سے ناجائز فائدہ اُٹھا کر شرارت میں اور بھی بڑھ گئے
اور آخر کفار کی طرح مدینہ پر حملہ کر دیا۔پس آپ لوگ اگر کچھ کر سکیں تو مدد کا انتظام کریں۔اسی طرح ایک خط جس کا خلاصہ مطلب ذیل میں درج ہے حج پر آنے والوں کے نام
لکھ کر کچھ دن بعد روانہ کیا۔حضرت عثمان کا حاجیوں کے نام خط میں آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف
توجہ دلاتا ہوں اور اس کے انعامات
یاد دلاتا ہوں۔اس وقت کچھ لوگ فتنہ پردازی کر رہے ہیں اور اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش
میں مشغول ہیں۔مگر ان لوگوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
وعد الله الذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ۔اور اتفاق کی قدر نہیں کی۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۰
جلد اول
جَمِيعًا اور مجھ پر الزام لگانے والوں کی باتوں کو قبول کیا اور قرآن کریم کے اس
اشور
حکم کی پرواہ نہ کی کہ يُّهَا الَّذینَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَا فَتَبَيَّنُوا
اور میری بیعت کا ادب نہیں کیا حالانکہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
فرماتا ہے کہ ان الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ الله " اور میں رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہوں۔کوئی اُمت بغیر سردار کے ترقی نہیں کر سکتی اور اگر کوئی
امام نہ ہو تو جماعت کا تمام کام خراب و برباد ہو جائے گا۔یہ لوگ اُمت اسلامیہ کو تباہ و برباد
کرنا چاہتے ہیں اور اس کے سوا ان کی کوئی غرض نہیں۔کیونکہ میں نے ان کی بات کو قبول
کر لیا تھا اور والیوں کے بدلنے کا وعدہ کر لیا تھا مگر انہوں نے اس پر بھی شرارت نہ چھوڑی۔اب یہ تین باتوں میں سے ایک کا مطالبہ کرتے ہیں۔اول یہ کہ جن لوگوں کو میرے عہد میں سزا ملی ہے اُن سب کا قصاص مجھ سے لیا
جاوے۔اگر یہ مجھے منظور نہ ہو تو پھر خلافت کو چھوڑ دوں اور یہ لوگ میری جگہ کسی اور کو مقرر
کر دیں۔یہ بھی نہ مانوں تو پھر یہ لوگ دھمکی دیتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے تمام ہم خیال لوگوں کو پیغام
بھیجیں گے کہ وہ میری اطاعت سے باہر ہو جائیں۔پہلی بات کا تو یہ جواب ہے کہ مجھ سے پہلے خلفاء بھی کبھی فیصلوں میں غلطی کرتے تھے
مگر اُن کو کبھی سزا نہ دی گئی اور اس قدر سزائیں مجھ پر جاری کرنے کا مطلب سوائے مجھے
مارنے کے اور کیا ہوسکتا ہے۔خلافت سے معزول ہونے کا جواب میری طرف سے یہ ہے کہ اگر یہ لوگ موچنوں سے میری
بوٹیاں کر دیں تو یہ مجھے منظور ہے مگر خلافت سے میں جدا نہیں ہوسکتا۔باقی رہی تیسری بات کہ پھر یہ لوگ اپنے آدمی چاروں طرف بھیجیں گے کہ کوئی میری بات نہ
مانے۔سو میں خدا کی طرف سے ذمہ دار نہیں ہوں اگر یہ لوگ ایک امر خلاف شریعت کرنا چاہتے ہیں
ریں۔پہلے بھی جب انہوں نے میری بیعت کی تھی تو میں نے ان پر جبر نہیں کیا تھا۔جو شخص عہد

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
توڑنا چاہتا ہے میں اس کے اس فعل پر راضی نہیں نہ خدا تعالیٰ راضی ہے۔ہاں وہ اپنی طرف سے
جو چاہے کرے۔چونکہ حج کے دن قریب آ رہے تھے اور چاروں طرف سے لوگ مکہ مکرمہ میں جمع ہورہے
تھے حضرت عثمان نے اس خیال سے کہ کہیں وہاں بھی کوئی فساد کھڑا نہ کریں اور اس خیال
سے بھی کہ حج کے لئے جمع ہونے والے مسلمانوں میں اہل مدینہ کی مدد کی تحریک کریں
حضرت عبد اللہ بن عباس کو حج کا امیر بنا کر روانہ کیا۔حضرت عبد اللہ بن عباس نے بھی عرض
کی کہ ان لوگوں سے جہاد کرنا مجھے زیادہ پسند ہے مگر حضرت عثمانؓ نے اُن کو مجبور کیا کہ وہ حج
کے لئے جاویں اور حج کے ایام میں امیر حج کا کام کریں تا کہ مفسد وہاں اپنی شرارت نہ پھیلا
سکیں اور وہاں جمع ہونے والے لوگوں میں بھی مدینہ کے لوگوں کی مدد کی تحریک کی جاوے
اور مذکورہ بالا خط آپ ہی کے ہاتھ روانہ کیا۔جب ان خطوں کا ان مفسدوں کو علم ہوا
تو انہوں نے اور بھی سختی کرنا شروع کر دی اور اس بات کا موقع تلاش کرنے لگے کہ کسی طرح
لڑائی کا کوئی بہانہ مل جاوے تو حضرت عثمان کو شہید کر دیں مگر ان کی تمام کوششیں فضول جاتی
تھیں اور حضرت عثمان ان کو کوئی موقع شرارت کا ملنے نہ دیتے تھے۔مفسدوں کا حضرت عثمان کے گھر میں پتھر پھینکنا آخر تنگ آ کر یہ تدبیر
سُوجھی کہ جب رات پڑتی
اور لوگ سو جاتے حضرت عثمان کے گھر میں پتھر پھینکتے اور اس طرح اہل خانہ کو اشتعال دلاتے
تا کہ جوش میں آکر وہ بھی پتھر پھینکیں تو لوگوں کو کہہ سکیں کہ انہوں نے ہم پر پہلے حملہ کیا ہے
اس لئے ہم جواب دینے پر مجبور ہیں۔مگر حضرت عثمان نے اپنے تمام اہل خانہ کو جواب دینے
سے روک دیا۔ایک دن موقع پا کر دیوار کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ اے لوگو! میں تو
تمہارے نزدیک تمہارا گناہ گار ہوں مگر دوسرے لوگوں نے کیا قصور کیا ہے۔تم پتھر پھینکتے ہو تو
دوسروں کو بھی چوٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ہم نے پتھر نہیں
پھینکے۔حضرت عثمان نے فرمایا کہ اگر تم نہیں پھینکتے تو اور کون پھینکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ
خدا تعالیٰ پھینکتا ہوگا۔( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ( حضرت عثمان نے فرمایا کہ تم لوگ جھوٹ

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۲
جلد اول
بولتے ہو۔اگر خدا تعالیٰ ہم پر پتھر پھینکتا تو اس کا کوئی پتھر خطا نہ جاتا لیکن تمہارے پھینکے ہوئے
پتھر تو ادھر اُدھر بھی جا پڑتے ہیں۔یہ فرما کر آپ ان کے سامنے سے ہٹ گئے۔فتنہ فرو کرنے میں صحابہ کی مساعی جمیلہ گو صحابہ کو اب حضرت عثمان
کے پاس جمع ہونے کا موقع نہ دیا
جاتا تھا مگر پھر بھی وہ اپنے فرض سے غافل نہ تھے۔مصلحت وقت کے ماتحت انہوں نے
ا
دوحصوں میں اپنا کام تقسیم کیا ہوا تھا۔جو سن رسیدہ اور جن کا اخلاقی اثر عوام پر زیادہ تھا
وہ تو اپنے اوقات کو لوگوں کے سمجھانے پر صرف کرتے اور جولوگ ایسا کوئی اثر نہ رکھتے تھے
یا نوجوان تھے وہ حضرت عثمان کی حفاظت کی کوشش میں لگے رہتے۔اوّل الذکر جماعت میں سے حضرت علیؓ اور حضرت سعد بن وقاص فاتح فارس فتنہ کے کم
کرنے میں سب سے زیادہ کوشاں تھے۔خصوصاً حضرت علی تو اس فتنہ کے ایام میں اپنے تمام
کام چھوڑ کر اس کام میں لگ گئے تھے چنانچہ ان واقعات کی رؤیت کے گواہوں میں سے
ایک شخص عبد الرحمن نامی بیان کرتا ہے کہ ان ایام فتنہ میں میں نے دیکھا ہے کہ حضرت علیؓ نے
اپنے تمام کام چھوڑ دیئے تھے اور حضرت عثمان کے دشمنوں کا غضب ٹھنڈا کر نے اور آپ کی
تکالیف دور کرنے کی فکر میں ہی رات دن لگے رہتے تھے۔ایک دفعہ آپ تک پانی پہنچنے میں
کچھ دیر ہوئی تو حضرت طلحہ پر جن کے سپرد یہ کام تھا آپ سخت ناراض ہوئے اور اُس وقت
تک آرام نہ کیا جب تک پانی حضرت عثمان کے گھر میں پہنچ نہ گیا۔دوسرا گر وہ ایک ایک دو دو کر کے جس جس وقت موقع ملتا تھا تلاش کر کے حضرت عثمان
یا آپ کے ہمسایہ گھروں میں جمع ہونا شروع ہوا۔اور اس نے اس امر کا پختہ ارادہ کر لیا کہ
ہم اپنی جانیں دے دیں گے مگر حضرت عثمان کی جان پر آنچ نہ آنے دیں گے۔اس گروہ
میں حضرت علی ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی اولاد کے سوائے خود صحابہ میں سے بھی ایک
جماعت شامل تھی۔یہ لوگ رات اور دن حضرت عثمان کے مکان کی حفاظت کرتے تھے
اور آپ تک کسی دشمن کو پہنچنے نہ دیتے تھے۔اور گو یہ قلیل تعداد اس قدر کثیر لشکر کا مقابلہ تو نہ کر
سکتی تھی مگر چونکہ باغی چاہتے تھے کوئی بہا نہ رکھ کر حضرت عثمان کو قتل کریں وہ بھی اس قدر

·

آج 10 میں سے 10 باقی