اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 8

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۳
جلد اول
زور نہ دیتے تھے۔اُس وقت کے حالات سے حضرت عثمان کی اسلامی خیر خواہی پر جو روشنی
پڑتی ہے اس سے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔تین ہزار کے قریب لشکر آپ کے دروازہ کے
سامنے پڑا ہے اور کوئی تدبیر اس سے بچنے کی نہیں مگر جو لوگ آپ کو بچانے کی کوشش کرنا
چاہتے ہیں اُن کو بھی آپ روکتے ہیں کہ جاؤ اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالو۔ان لوگوں کو
صرف مجھ سے عداوت ہے تم سے کوئی تعرض نہیں۔آپ کی آنکھ اُس وقت کو دیکھ رہی تھی جب
کہ اسلام ان مفسدوں کے ہاتھوں سے ایک بہت بڑے خطرہ میں ہوگا اور صرف ظاہری
اتحاد ہی نہیں بلکہ روحانی انتظام بھی پراگندہ ہونے کے قریب ہو جاوے گا۔اور آپ جانتے
تھے کہ اُس وقت اسلام کی حفاظت اور اس کے قیام کے لئے ایک ایک صحابی کی ضرورت
ہوگی۔پس آپ نہیں چاہتے تھے کہ آپ کی جان بچانے کی بے فائدہ کوشش میں صحابہ کی
جانیں جاویں اور سب کو یہی نصیحت کرتے تھے کہ ان لوگوں سے تعرض نہ کرو اور چاہتے تھے
کہ جہاں تک ہو سکے آئندہ فتنوں کو دور کرنے کے لئے وہ جماعت محفوظ رہے جس نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی ہے۔مگر باوجود آپ کے سمجھانے کے جن صحابہ کو آپ
کے گھر تک پہنچنے کا موقع مل جاتا وہ اپنے فرض کی ادائیگی میں کوتا ہی نہ کرتے اور آئندہ کے
خطرات پر موجودہ خطرہ کو مقدم رکھتے۔اور اگر ان کی جانیں اس عرصہ میں محفوظ تھیں
تو صرف اس لئے کہ ان لوگوں کو جلدی کی کوئی ضرورت نہ معلوم ہوتی تھی اور بہانہ کی تلاش
تھی۔لیکن وہ وقت بھی آخر آگیا جب کہ زیادہ انتظار کرنا ناممکن ہو گیا۔کیونکہ حضرت عثمان کا
دل کو ہلا دینے والا پیغام جو آپ نے حج پر جمع ہونے والے مسلمانوں کو بھیجا تھا حجاج کے مجمع
میں سنایا گیا تھا اور وادی مکہ ایک سرے سے دوسرے سرے تک اس کی آواز سے گونج رہی
تھی اور حج پر جمع ہونے والے مسلمانوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ حج کے بعد جہاد کے ثواب
سے بھی محروم نہ رہیں گے اور مصری مفسدوں اور ان کے ساتھیوں کا قلع قمع کر کے چھوڑیں
گے۔مفسدوں کے جاسوسوں نے انہیں اس ارادہ کی اطلاع دے دی تھی اور اب ان کے
کیمپ میں سخت گھبراہٹ کے آثار تھے۔حتی کہ ان میں چہ میگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ اب اس
شخص کے قتل کے سوا کوئی چارہ نہیں اور اگر اسے ہم نے
قتل نہ کیا تو مسلمانوں کے ہاتھوں سے

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۴
جلد اول
ہمارے قتل میں کوئی شبہ نہیں۔اس گھبراہٹ کو اس خبر نے اور بھی دوبالا کر دیا کہ شام اور کوفہ اور بصرہ میں بھی حضرت
عثمان کے خطوط پہنچ گئے ہیں اور وہاں کے لوگ جو پہلے سے ہی حضرت عثمان کے احکام کے
منتظر تھے ان خطوط کے پہنچنے پر اور بھی جوش سے بھر گئے ہیں اور صحابہ نے اپنی ذمہ داری کو
محسوس کر کے مسجدوں اور مجلسوں میں تمام مسلمانوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلا کر ان
مفسدوں کے خلاف جہاد کا فتویٰ دے دیا ہے اور وہ کہتے ہیں جس نے آج جہاد نہ کیا اُس
نے گویا کچھ بھی نہ کیا۔کوفہ میں عقبہ بن عمر و عبد اللہ بن ابی اوفی اور حظلہ بن ربیع اسمیمی اور
حصین ،
دیگر صحابہ کرام نے لوگوں کو اہل مدینہ کی مدد کے لیے اُبھارا ہے تو بصرہ میں عمران بن
انس بن مالک ، ہشام بن عامر اور دیگر صحابہ نے۔شام میں اگر عبادہ بن صامت،
ابوامامہ اور دیگر صحابہؓ نے حضرت عثمان کی آواز پر لبیک کہنے پر لوگوں کو اُکسایا ہے تو مصر
میں خارجہ و دیگر لوگوں نے۔اور سب ملکوں سے فوجیں اکٹھی ہو کر مدینہ کی طرف بڑھی چلی
آتی ہیں۔غرض ان خبروں سے باغیوں کی
حضرت عثمان کے گھر پر مفسدوں کا حملہ گھبراہٹ اور بھی بڑھ گئی آخر
حضرت عثمان کے گھر پر حملہ کر کے بزوراندر داخل ہونا چاہا صحابہ نے مقابلہ کیا اور آپس میں
سخت جنگ ہوئی گو صحابہ کم تھے مگر ان کی ایمانی غیرت ان کی کمی کی تعداد کو پورا کر رہی تھی۔جس جگہ لڑائی ہوئی یعنی حضرت عثمان کے گھر کے سامنے وہاں جگہ بھی تنگ تھی اس لئے
مفسد ا پنی کثرت سے زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔حضرت عثمان کو جب اس لڑائی کا علم ہوا
تو آپ نے صحابہ کو لڑنے سے منع کیا مگر وہ اُس وقت حضرت عثمان کو اکیلا چھوڑ دینا
طبری کی روایت کے مطابق شام میں حضرت عثمان کی مدد کے لئے لوگوں میں جوش دلانے والے صحابہ
میں حضرت ابو درداء انصاری بھی شامل تھے۔مگر دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت عثمان کی
شہادت سے پہلے فوت ہو چکے تھے جیسا کہ استیعاب اور اصابہ سے ثابت ہے اور یہی درست ہے جیسا کہ
پہلے ذکر آچکا ہے یہ بھی اپنے ایامِ زندگی میں اس فتنہ کے مٹانے میں کوشاں رہے ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۵
جلد اول
ایمانداری کے خلاف اور اطاعت کے حکم کے متضاد خیال کرتے تھے اور با وجود حضرت عثمان
کو اللہ کی قسم دینے کے انہوں نے کوٹنے سے انکار کر دیا۔حضرت عثمان کا صحابہ کو وصیت کرنا آخر حضرت عثمان نے ڈھال ہاتھ
میں پکڑی اور باہر تشریف لے آئے
اور صحابہ کو اپنے مکان کے اندر لے گئے اور دروازے بند کرا دیئے اور آپ نے سب
صحابہ اور ان کے مددگاروں کو وصیت کی کہ خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو دنیا اس لئے نہیں دی
کہ تم اس کی طرف جھک جاؤ بلکہ اس لئے دی ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے آخرت کے سامان
جمع کرو۔یہ دنیا تو فنا ہو جاوے گی اور آخرت ہی باقی رہے گی۔پس چاہیے کہ فانی چیز تم کو
غافل نہ کرے۔باقی رہنے والی چیز کو فانی ہو جانے والی چیز پر مقدم کرو اور خدا تعالیٰ کی
ملاقات کو یاد رکھو اور جماعت کو پراگندہ نہ ہونے دو۔اور اس نعمت الہی کو مت بھولو کہ تم
ہلاکت کے گڑھے میں گرنے والے تھے اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تم کو نجات دے کر
بھائی بھائی بنا دیا۔اس کے بعد آپ نے سب کو رُخصت کیا اور کہا کہ خدا تعالیٰ تمہارا
حافظ و ناصر ہو۔تم سب اب گھر سے باہر جاؤ اور ان صحابہ کو بھی بلوا ؤ جن کو مجھ تک آنے
نہیں دیا تھا۔خصوصاً حضرت علی، حضرت طلحہ، حضرت زبیر کو۔یہ لوگ باہر آگئے اور دوسرے صحابہ کو بھی بلوایا گیا۔اُس وقت کچھ ایسی کیفیت پیدا ہو
رہی تھی اور ایسی افسردگی چھا رہی تھی کہ باغی بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہے اور کیوں نہ
ہوتا سب دیکھ رہے تھے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلائی ہوئی ایک شمع اب اس دنیا
کی عمر کو پوری کر کے اس دنیا کے لوگوں کی نظر سے اوجھل ہونے والی ہے۔غرض باغیوں نے
زیادہ تعرض نہ کیا اور سب صحابہ جمع ہوئے۔جب لوگ جمع ہو گئے تو آپ گھر کی دیوار پر
چڑھے اور فرمایا میرے قریب ہو جاؤ۔جب سب قریب ہو گئے تو فرمایا کہ اے لوگو! بیٹھ
جاؤ۔اس پر صحابہ بھی اور مجلس کی ہیبت سے متاثر ہو کر باغی بھی بیٹھ گئے۔جب سب بیٹھ گئے
تو آپ نے فرمایا کہ اہل مدینہ ! میں تم کو خدا تعالیٰ کے سپر د کرتا ہوں اور اُس سے دعا کرتا
ہوں کہ وہ میرے بعد تمہارے لئے خلافت کا کوئی بہتر انتظام فرما دے۔آج کے بعد اُس

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۶
جلد اول
وقت تک کہ خدا تعالیٰ میرے متعلق کوئی فیصلہ فرمادے میں باہر نہیں نکلوں گا اور میں کسی کو کوئی
ایسا اختیار نہیں دے جاؤں گا کہ جس کے ذریعہ سے دین یا دنیا میں وہ تم پر حکومت کرے۔اور اس امر کو خدا تعالیٰ پر چھوڑ دوں گا کہ وہ جسے چاہے اپنے کام کے لئے پسند کرے۔اس
کے بعد صحابہ و دیگر اہل مدینہ کوقتم دی کہ وہ آپ کی حفاظت کر کے اپنی جانوں کو خطرہ عظیم میں
نہ ڈالیں اور اپنے گھروں کو چلے جاویں۔آپ کے اس حکم نے صحابہ میں ایک بہت بڑا اختلاف پیدا کر دیا۔ایسا اختلاف کہ جس
کی نظیر پہلے نہیں ملتی۔صحابہ حکم ماننے کے سوا اور کچھ جانتے ہی نہ تھے۔مگر آج اس حکم کے
ماننے میں ان میں سے بعض کو اطاعت نہیں غداری کی بُو نظر آتی تھی۔بعض صحابہ نے
تو اطاعت کے پہلو کو مقدم سمجھ کر بادلِ نا خواستہ آئندہ کے لئے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا
ارادہ چھوڑ دیا اور غالباً انہوں نے سمجھا کہ ہمارا کام صرف اطاعت ہے یہ ہمارا کام نہیں ہے
کہ ہم دیکھیں کہ اس حکم پر عمل کرنے کے کیا نتائج ہوں گے۔مگر بعض صحابہ نے اس حکم
کو ماننے سے انکار کر دیا۔کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ بے شک خلیفہ کی اطاعت فرض ہے مگر
جب خلیفہ یہ حکم دے کہ تم مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ تو اس کے یہ معنے ہیں کہ خلافت سے وابستگی
چھوڑ دو۔پس یہ اطاعت در حقیقت بغاوت پیدا کرتی ہے۔اور وہ یہ بھی دیکھتے تھے کہ
حضرت عثمان کا ان کو گھروں کو واپس کرنا ان کی جانوں کی حفاظت کیلئے تھا تو پھر کیا وہ ایسے
محبت کرنے والے وجود کو خطرہ میں چھوڑ کر اپنے گھروں میں جاسکتے تھے !! اس مؤخر الذکر
گروہ میں سب اکابر صحابہ شامل تھے۔چنانچہ باوجود اس حکم کے حضرت علی ، حضرت طلحہ ،
حضرت زبیر کے لڑکوں نے اپنے اپنے والد کے حکم کے ماتحت حضرت عثمان کی ڈیوڑھی پر ہی
ڈیرہ جمائے رکھا اور اپنی تلواروں کو میانوں میں نہ داخل کیا۔حاجیوں کی واپسی پر باغیوں کی گھبراہٹ باغیوں کی گھبراہٹ اور جوش کی
کوئی حد باقی نہ رہی جب کہ حج
سے فارغ ہو کر آنے والے لوگوں میں اکے ڈ کے مدینہ میں داخل ہونے لگے اور ان کو معلوم
ہو گیا کہ اب ہماری قسمت کے فیصلہ کا وقت بہت نزدیک ہے۔چنانچہ مغیرہ بن الاخنس سب

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۷
جلد اول
سے پہلے شخص تھے جو حج کے بعد ثواب جہاد کے لئے مدینہ میں داخل ہوئے اور ان کے ساتھ
ہی یہ خبر باغیوں کو ملی کہ اہل بصرہ کا لشکر جو مسلمانوں کی امداد کے لئے آ رہا ہے صرار مقام پر
جو مدینہ سے صرف ایک دن کے راستہ پر ہے آپہنچا ہے۔ان خبروں سے متاثر ہو کر اُنہوں
نے فیصلہ کیا کہ جس طرح ہو اپنے مدعا کو جلد پورا کیا جائے اور چونکہ وہ صحابہ اور ان کے
ساتھی جنہوں نے باوجود حضرت عثمان کے منع کرنے کے حضرت عثمان کی حفاظت نہ چھوڑی
تھی اور صاف کہہ دیا تھا کہ اگر ہم آپ کو باوجود ہاتھوں میں طاقت مقابلہ ہونے کے چھوڑ
دیں تو خدا تعالیٰ کو کیا منہ دکھائیں گے ، بوجہ اپنی قلت تعدا داب مکان کے اندر کی طرف سے
حفاظت کرتے تھے اور دروازہ تک پہنچنا باغیوں کے لئے مشکل نہ تھا۔انہوں نے دروازہ
کے سامنے لکڑیوں کے انبار جمع کر کے آگ لگا دی تا کہ دروازہ جل جاوے اور اندر پہنچنے کا
راستہ مل جاوے۔صحابہ نے اس بات کو دیکھا تو اندر بیٹھنا مناسب نہ سمجھا۔تلواریں پکڑ کر
باہر نکلنا چاہا مگر حضرت عثمانؓ نے اس بات سے روکا اور فرمایا کہ گھر کو آگ لگانے کے بعد
اور کون سی بات رہ گئی ہے اب جو ہونا تھا ہو چکا تم لوگ اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالو اور
اپنے گھروں کو چلے جاؤ۔ان لوگوں کو صرف میری ذات سے عداوت ہے مگر جلد یہ لوگ اپنے
کئے پر پشیمان ہوں گے۔میں ہر ایک شخص کو جس پر میری اطاعت فرض ہے اس کے فرض سے
سبکدوش کرتا ہوں اور اپنا حق معاف کرتا ہوں ۲۵ مگر صحابہ اور دیگر لوگوں نے اس بات کو
تسلیم نہ کیا اور تلواریں پکڑ کر باہر نکلے۔ان کے باہر نکلتے وقت حضرت ابو ہریرہ بھی آگئے اور
با وجود اس کے کہ وہ فوجی آدمی نہ تھے وہ بھی ان کے ساتھ مل گئے اور فرمایا کہ آج کے دن کی
لڑائی سے بہتر اور کون سی لڑائی ہو سکتی ہے اور پھر باغیوں کی طرف دیکھ کر فرمایا
ويقوم مَا لِي ادْعُوكُمْ إِلَى النّجوةِ وَ تَدْعُونَنِي إلى النارث سے یعنی اے
میری قوم ! کیا بات ہے کہ میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھ کو آگ کی طرف
بلاتے ہو۔صحابہؓ کی مفسدوں سے لڑائی یہ لڑائی ایک خاص لڑائی تھی اور مٹھی بھر صحا بہ جو
اُس وقت جمع ہو سکے انہوں نے اس لشکرِ

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۸
جلد اول
کا مقابلہ جان تو ڑ کر کیا۔حضرت امام حسن جو نہایت صلح جو بلکہ صلح کے شہزادے تھے انہوں نے
بھی اُس دن رجز پڑھ پڑھ کر دشمن پر حملہ کیا۔ان کا اور محمد بن طلحہ کا اُس دن کا رجز خاص طور
پر قابل ذکر ہے کیونکہ ان سے ان کے دلی خیالات کا خوب اندازہ ہو جاتا ہے۔لَا دِينُهُمْ دِينِي وَلَا أَنَا مِنْهُمْ
حَتَّى أَسِيرَ إِلَى طَمَارِ شَمَامِ
یعنی ان لوگوں کا دین میرا دین نہیں اور نہ ان لوگوں سے میرا کوئی تعلق ہے اور میں ان
سے اُس وقت تک لڑوں گا کہ شام پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ جاؤں۔شمام عرب کا ایک پہاڑ ہے
جس کو بلندی پر پہنچنے اور مقصد کے حصول سے مشابہت دیتے ہیں۔اور حضرت امام حسنؓ کا یہ
مطلب ہے کہ جب تک میں اپنے مدعا کو نہ پہنچ جاؤں اُس وقت تک میں برابر ان سے لڑتا
رہوں گا اور ان سے صلح نہ کروں گا۔کیونکہ ہم میں کوئی معمولی اختلاف نہیں کہ بغیر ان پر فتح
پانے کے ہم ان سے تعلق قائم کر لیں۔یہ تو وہ خیالات ہیں جو اس شہزادہ صلح کے دل
میں موجزن تھے۔اب طلحہ کے لڑکے محمد کا رجز لیتے ہیں وہ کہتے ہیں :
أَنَا ابْنُ مَنْ حَامَى عَلَيْهِ بِاحَدٍ
ورَدَّ أَحْزَابَا عَلَى رَغْمِ مَعَةٍ
یعنی میں اُس کا بیٹا ہوں جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اُحد کے دن کی
تھی اور جس نے باوجود اس کے کہ عربوں نے سارا زور لگایا تھا اُن کو شکست دے دی
تھی۔یعنی آج بھی اُحد کی طرح کا ایک واقعہ ہے اور جس طرح میرے والد نے اپنے ہاتھ کو
تیروں سے چھلنی کر والیا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آنچ نہ آنے دی تھی میں بھی ایسا
ہی کروں گا۔حضرت عبداللہ بن زبیر بھی اس لڑائی میں شریک ہوئے اور بُری طرح زخمی ہوئے
مروان بھی سخت زخمی ہوا اور موت تک پہنچ کر لوٹا۔مغیرہ بن الاخنس مارے گئے۔جس شخص
نے ان کو مارا تھا اُس نے دیکھ کر کہ آپ زخمی ہی نہیں ہوئے بلکہ مارے گئے ہیں زور سے کہا
کہ انا لله وانا الیهِ رُجِعُون ۲۹ سردار لشکر نے اُسے ڈانٹا کہ اس خوشی کے موقع پر لِلَّهِ وَإِنَّا

خلافة على منهاج النبوة
۳۲۹
جلد اول
افسوس کا اظہار کرتے ہو! اُس نے کہا کہ آج رات میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ ایک مسی
کہتا ہے مغیرہ کے قاتل کو دوزخ کی خبر دو۔پس یہ معلوم کر کے کہ میں ہی اس کا قاتل ہوں
مجھے اس کا صدمہ ہونا لازمی تھا۔مذکورہ بالا لوگوں کے سوا اور لوگ بھی زخمی ہوئے اور مارے گئے اور حضرت عثمان کی
حفاظت کرنے والی جماعت اور بھی کم ہو گئی۔لیکن اگر باغیوں نے باوجود آسمانی انذار کے
اپنی ضد نہ چھوڑی اور خدا تعالیٰ کی محبوب جماعت کا مقابلہ جاری رکھا تو دوسری طرف مخلصین
نے بھی اپنے ایمان کا اعلیٰ نمونہ دکھانے میں کمی نہ کی۔باوجود اس کے کہ اکثر محافظ مارے
گئے یا زخمی ہو گئے پھر بھی ایک قلیل گروہ برابر دروازہ کی حفاظت کرتا رہا۔چونکہ باغیوں کو بظا ہر غلبہ حاصل ہو چکا تھا انہوں نے آخری حیلہ کے طور پر پھر ایک شخص
کو حضرت عثمان کی طرف بھیجا کہ وہ خلافت سے دستبردار ہو جائیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر
وہ خود دستبردار ہو جاویں گے تو مسلمانوں کو انہیں سزا دینے کا کوئی حق اور موقع نہ رہے گا۔حضرت عثمان کے پاس جب پیغامبر پہنچا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے تو جاہلیت میں بھی
بدیوں سے پر ہیز کیا ہے اور اسلام میں بھی اس کے احکام کو نہیں تو ڑا۔میں کیوں اور کس جرم
میں اس عہدہ کو چھوڑوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے۔میں تو اس قمیض کو کبھی نہیں اُتاروں گا
جو خدا تعالیٰ نے مجھے پہنائی ہے۔وہ شخص یہ جواب سن کر واپس آ گیا اور اپنے ساتھیوں سے
اِن الفاظ میں آکر مخاطب ہوا۔خدا کی قسم ! ہم سخت مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔خدا کی قسم !
مسلمانوں کی گرفت سے عثمان کو قتل کرنے کے سوائے ہم بچ نہیں سکتے ( کیونکہ اس صورت
میں حکومت تہ و بالا ہو جائے گی اور انتظام بگڑ جاوے گا اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو گا ) اور اس کا
قتل کرنا کسی طرح جائز نہیں۔اس شخص کے یہ فقرات نہ صرف ان لوگوں کی گھبراہٹ پر دلالت کرتے ہیں بلکہ اس
امر پر بھی دلالت کرتے ہیں کہ اُس وقت بھی حضرت عثمان نے کوئی ایسی بات پیدا نہ ہونے
دی تھی جسے یہ لوگ بطور بہانہ استعمال کر سکیں اور ان کے دل محسوس کرتے تھے کہ حضرت عثمان
کا قتل کسی صورت میں جائز نہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۳۰
جلد اول
عبد اللہ بن سلام کا مفسدوں کو نصیحت کرنا جب یہ لوگ حضرت عثمان کے
قتل کا منصوبہ کر رہے تھے
حضرت عبداللہ بن سلام جو حالت کفر میں بھی اپنی قوم میں نہایت معزز تھے اور جن کو یہود اپنا
سردار مانتے تھے اور عالم بے بدل جانتے تھے تشریف لائے اور دروازہ پر کھڑے ہو کر ان
لوگوں کو نصیحت کرنی شروع کی اور حضرت عثمان کے قتل سے ان کو منع فرمایا کہ اے قوم! خدا
کی تلوار کو اپنے اوپر نہ کھینچو۔خدا کی قسم ! اگر تم لوگوں نے تلوار کھینچی تو پھر اسے میان
میں کرنے کا موقع نہ ملے گا ہمیشہ مسلمانوں میں لڑائی جھگڑا ہی جاری رہے گا۔عقل کرو آج ای
تم پر حکومت صرف کوڑے کے ساتھ کی جاتی ہے۔( عموماً حدودِ شرعیہ میں کوڑے کی سزا دی
جاتی ہے ) اور اگر تم نے اس شخص کو قتل کر دیا تو حکومت کا کام بغیر تلوار کے نہ چلے گا۔( یعنی
چھوٹے چھوٹے جرموں پر لوگوں کو قتل کیا جاوے گا) یاد رکھو کہ اس وقت مدینہ کے محافظ
ملائکہ ہیں۔اگر تم اس کو قتل کر دو گے تو ملائکہ مدینہ کو چھوڑ جائیں گے۔اس نصیحت سے ان لوگوں نے یہ فائدہ اُٹھایا کہ عبد اللہ بن سلام صحابی رسول صلی اللہ
علیہ وسلم کو دھتکار دیا اور ان کے پہلے دین کا طعنہ دے کر کہا کہ اے یہودن کے بیٹے ! تجھے
ان کا موں سے کیا تعلق۔افسوس کہ ان لوگوں کو یہ تو یا د رہا کہ عبداللہ بن سلام یہو دن کے
بیٹے تھے لیکن یہ بھول گیا کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر ایمان لائے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے ایمان لانے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہر ایک مصیبت اور دکھ میں آپ شریک ہوئے۔اور
اسی طرح یہ بھی بھول گیا کہ ان کا لیڈر اور ان کو ورغلانے والا حضرت علیؓ کو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا وصی قرار دے کر حضرت عثمان کے مقابلہ پر کھڑا کرنے والا عبد اللہ بن سبا
بھی یہو دن کا بیٹا تھا بلکہ خود یہودی تھا اور صرف ظاہر میں اسلام کا اظہار کر رہا تھا۔مفسدوں کا حضرت عثمان کو قتل کرنا حضرت عبداللہ بن سلام تو ان لوگوں
سے مایوس ہو کر چلے گئے اور اُدھر
ان لوگوں نے یہ دیکھ کر کہ دروازہ کی طرف سے جا کر حضرت عثمان کو قتل کر نا مشکل
ہے

خلافة على منهاج النبوة
٣٣١
جلد اول
کیونکہ اس طرف تھوڑے بہت جو لوگ بھی روکنے والے موجود ہیں وہ مرنے مارنے پر تلے
ہوئے ہیں یہ فیصلہ کیا کہ کسی ہمسایہ کے گھر کی دیوار پھاند کر حضرت عثمان کو قتل کر دیا جائے
چنانچہ اس ارادے سے چند لوگ ایک ہمسایہ کی دیوار پھاند کر آپ کے کمرہ میں گھس گئے۔جب اندر گھسے تو حضرت عثمان قرآن کریم پڑھ رہے تھے۔اور جب سے کہ محاصرہ ہوا تھا
رات دن آپ کا یہی شغل تھا کہ نماز پڑھتے یا قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور اس کے سوا
اور کسی کام کی طرف توجہ نہ کرتے اور ان دنوں میں صرف آپ نے ایک کام کیا اور وہ یہ کہ
ان لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے پہلے آپ نے دو آدمیوں کو خزانہ کی حفاظت کے
لئے مقرر کیا۔کیونکہ جیسا کہ ثابت ہے اُس دن رات کو رویا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کو نظر آئے اور فرمایا کہ عثمان ! آج شام کو روزہ ہمارے ساتھ کھولنا۔اس رؤیا سے آپ
کو یقین ہو گیا تھا کہ آج میں شہید ہو جاؤں گا پس آپ نے اپنی ذمہ داری کا خیال کر کے دو
آدمیوں کو حکم دیا کہ وہ خزانہ کے دروازہ پر کھڑے ہو کر پہرہ دیں تا کہ شور و شر میں کوئی شخص
خزانہ لوٹنے کی کوشش نہ کرے۔واقعاتِ شہادت حضرت عثمان غرض جب یہ لوگ اندر پہنچے تو حضرت عثمان کو۔قرآن کریم پڑھتے پایا۔ان پر حملہ آوروں
میں محمد بن ابی بکر بھی تھے اور بوجہ اپنے اقتدار کے جو ان لوگوں پر ان کو حاصل تھا اپنا فرض
سمجھتے تھے کہ ہر ایک کام میں آگے ہوں۔چنانچہ انہوں نے بڑھ کر حضرت عثمان کی ڈاڑھی
پکڑ لی اور زور سے جھٹکا دیا۔حضرت عثمان نے ان کے اس فعل پر صرف اس قدر فر مایا کہ
اے میرے بھائی کے بیٹے ! اگر تیرا باپ (حضرت ابوبکر ) اس وقت ہوتا تو کبھی ایسا نہ کرتا۔تجھے کیا ہوا تو خدا کے لئے مجھ پر ناراض ہے۔کیا اس کے سوا تجھے مجھ پر کوئی غصہ ہے کہ تجھ
سے میں نے خدا کے حقوق ادا کروائے ہیں؟ اس پر محمد بن ابی بکر شرمندہ ہو کر واپس لوٹ
گئے۔لیکن دوسرے شخص وہیں رہے اور چونکہ اس رات بصرہ کے لشکر کی مدینہ میں داخل
ہو جانے کی یقینی خبر آچکی تھی اور یہ موقع ان لوگوں کے لئے آخری موقع تھا ان لوگوں نے
فیصلہ کر لیا کہ بغیر اپنا کام کئے واپس نہ لوٹیں گے اور ان میں سے ایک شخص آگے بڑھا اور

خلافة على منهاج النبوة
۳۳۲
جلد اول
ایک لوہے کی شیخ حضرت عثمان کے سر پر ماری اور پھر حضرت عثمان کے سامنے جو قرآن
دھرا ہوا تھا اُس کو لات مار کر پھینک دیا۔قرآن کریم لڑھک کر حضرت عثمان کے پاس آ گیا
اور آپ کے سر پر سے خون کے قطرات گر کر اُس پر آپڑے قرآن کریم کی بے ادبی تو کسی نے
کیا کرنی ہے مگر ان لوگوں کے تقویٰ اور دیانت کا پردہ اس واقعہ سے اچھی طرح فاش
ہو گیا۔جس آیت پر آپ کا خون گرا وہ ایک زبر دست پیشگوئی تھی جو اپنے وقت میں جاکر اس شان
سے پوری ہوئی کہ سخت دل سے سخت دل آدمی نے اس کے خونی حروف کی جھلک کو دیکھ کر خوف سے
اپنی آنکھیں بند کر لیں۔وہ آیت یہ تھی فَسَيَكْفِيكَهُمُ الله وهو السميع العليم ٥٠
۵۰
اللہ تعالیٰ ضرور تیرا ان سے بدلہ لے گا اور وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے۔اس کے بعد ایک اور شخص سودان نامی آگے بڑھا اور اس نے تلوار سے آپ پر حملہ کرنا
چاہا۔پہلا وار کیا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اُس کو روکا اور آپ کا ہاتھ کٹ گیا۔اس پر
آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی قسم ! یہ وہ ہاتھ ہے جس نے سب سے پہلے قرآن کریم لکھا
تھا۔اس کے بعد پھر اس نے دوسرا وار کر کے آپ کو قتل کرنا چاہا تو آپ کی بیوی نائلہ وہاں
آگئیں اور اپنے آپ کو بیچ میں کھڑا کر دیا مگر اس شقی نے ایک عورت پر وار کرنے سے بھی
دریغ نہ کیا اور وار کر دیا جس سے آپ کی بیوی کی اُنگلیاں کٹ گئیں اور وہ علیحدہ ہو گئیں۔پھر اُس نے ایک وار حضرت عثمان پر کیا اور آپ کو سخت زخمی کر دیا۔اس کے بعد اس شقی نے
یہ خیال کر کے کہ ابھی جان نہیں نکلی شائد بیچ جاویں اُسی وقت جب کہ زخموں کے صدموں
سے آپ بے ہوش ہو چکے تھے اور شدت درد سے تڑپ رہے تھے آپ کا گلا پکڑ کر گھونٹنا
شروع کر دیا اور اُس وقت تک آپ کا گلا نہیں چھوڑا جب تک آپ کی روح جسم خاکی سے
پرواز کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو لبیک کہتی ہوئی عالم بالا کو پرواز نہیں کر
گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ -
پہلے حضرت عثمان کی بیوی اس نظارہ کی ہیبت سے متاثر ہوکر بول نہ سکیں۔لیکن آخر
انہوں نے آواز دی اور وہ لوگ جو دروازہ پر بیٹھے ہوئے تھے اندر کی طرف دوڑے۔مگر

خلافة على منهاج النبوة
۳۳۳
جلد اوّل
اب مدد فضول تھی جو کچھ ہونا تھا وہ ہو چکا تھا۔حضرت عثمان کے ایک آزاد کردہ غلام سے
سودان کے ہاتھ میں وہ خون آلودہ تلوار دیکھ کر جس نے حضرت عثمان کو شہید کیا تھا نہ
رہا گیا اور اس نے آگے بڑھ کر اُس شخص کا تلوار سے سرکاٹ دیا۔اس پر اُس کے ساتھیوں
میں سے ایک شخص نے اُس کو قتل کر دیا۔اب اسلامی حکومت کا تخت خلیفہ سے خالی ہو گیا۔اہل مدینہ نے مزید کوشش فضول سمجھی اور ہر ایک اپنے اپنے گھر جا کر بیٹھ گیا۔ان لوگوں نے
حضرت عثمان کو مار کر گھر پر دست تعدی دراز کرنا شروع کیا۔حضرت عثمان کی بیوی نے چاہا
کہ اس جگہ سے ہٹ جاویں تو اس کے لوٹتے وقت ان میں سے ایک کم بخت نے اپنے
ساتھیوں سے کہا کہ دیکھو ! اس کے سرین کیسے موٹے ہیں۔بے شک ایک حیا دار آدمی کے لئے خواہ وہ کسی مذہب کا پیرو کیوں نہ ہو اس بات کو باور
کرنا بھی مشکل ہے کہ ایسے وقت میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت سابق
(قدیم) صحابی آپ کے داماد ، تمام اسلامی ممالک کے بادشاہ اور پھر خلیفہ وقت کو یہ لوگ
ابھی ابھی مار کر فارغ ہوئے تھے ایسے گندے خیالات کا ان لوگوں نے اظہار کیا ہو۔لیکن
ان لوگوں کی بے حیائی ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ کسی قسم کی بداعمالی بھی ان سے بعید نہ تھی یہ لوگ
کسی نیک مدعا کو لے کر کھڑے نہیں ہوئے تھے نہ ان کی جماعت نیک آدمیوں کی جماعت
تھی۔ان میں سے بعض عبد اللہ بن سبا یہودی کے فریب خوردہ اور اس کی عجیب وغریب
مخالف اسلام تعلیموں کے دلدادہ تھے۔کچھ حد سے بڑھی ہوئی سوشلزم بلکہ بالشوزم کے فریفتہ
تھے۔کچھ سزا یافتہ مجرم تھے جو اپنا دیرینہ بغض نکالنا چاہتے تھے۔کچھ لٹیرے اور ڈاکو تھے جو
اس فتنہ پر اپنی ترقیات کی راہ دیکھتے تھے۔پس ان کی بے حیائی قابل تعجب نہیں بلکہ یہ لوگ
اگر ایسی حرکات نہ کرتے تب تعجب کا مقام تھا۔جب یہ لوگ لوٹ مار کر رہے تھے ایک اور آزاد کردہ غلام سے حضرت عثمان کے گھر
والوں کی چیخ و پکار سن کر رہا نہ گیا اور اُس نے حملہ کر کے اُس شخص کو قتل کر دیا جس نے پہلے
غلام کو مارا تھا۔اس پر ان لوگوں نے اُسے بھی قتل کر دیا اور عورتوں کے جسم پر سے بھی
زیور اتار لئے اور ہنسی ٹھٹھا کرتے ہوئے گھر سے نکل گئے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۳۴
جلد اول
باغیوں کا بیت المال کو لوٹنا اس کے بعد ان لوگوں نے اپنے ساتھیوں میں عام
منادی کرادی که بیت المال کی طرف چلو اور اس
میں جو کچھ ہولوٹ لو۔چونکہ بیت المال میں سوائے روپیہ کی دو تھیلیوں کے اور کچھ نہ تھا
محافظوں نے یہ دیکھ کر کہ خلیفہ وقت شہید ہو چکا ہے اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا فضول ہے
آپس میں یہ فیصلہ کیا کہ یہ جو کچھ کرتے ہیں ان کو کرنے دو اور بیت المال کی کنجیاں پھینک
کر چلے گئے۔چنانچہ انہوں نے بیت المال کو جا کر کھولا اور اس میں جو کچھ تھا لوٹ لیا اور اس
طرح ہمیشہ کے لئے اس امر کی صداقت پر مہر لگادی کہ یہ لوگ ڈاکو اور لٹیرے تھے اور ان کو
اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہ تھا۔اور کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ وہ لوگ جو حضرت عثمان
پر یہ اعتراض دھرتے تھے کہ آپ غیر مستحقین کو روپیہ دے دیتے ہیں حضرت عثمان کی
شہادت کے بعد سب سے پہلا کام یہ کرتے ہیں کہ پہلے آپ کا گھر لوٹتے ہیں اور پھر بیت المال۔مگر خدا تعالیٰ نے ان کی آرزوؤں کو اس معاملہ میں بھی پورا نہ ہونے دیا کیونکہ بیت المال
میں اُس وقت سوائے چند روپوں کے جو ان کی حرص کو پورا نہیں کر سکتے تھے اور کچھ نہ تھا۔حضرت عثمان کی شہادت پر صحابہ کا جوش حضرت عثمان کی شہادت کی خبر
جب صحابہ کو پہنچی تو ان کو سخت
صدمہ ہوا۔حضرت زبیر نے جب یہ خبر سنی تو فرمایا کہ انا لله وانا اليورْجِعُونَ -
اے خدا ! عثمان پر رحم کر اور اس کا بدلہ لے۔اور جب ان سے کہا گیا کہ اب وہ لوگ شرمندہ
ہیں اور اپنے کئے پر پشیمان ہو رہے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ یہ منصوبہ بازی تھی اور پھر یہ
آیت تلاوت فرمائی وَحِيْلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ ا خدا تعالیٰ نے ان کی
آرزوؤں کے پورا ہونے میں روکیں ڈال دی تھیں یعنی جو کچھ یہ لوگ چاہتے تھے چونکہ اب
پورا ہوتا نظر نہیں آتا گل عالم اسلامی کو اپنے خلاف جوش میں دیکھ رہے ہیں اس لئے
اظہار ندامت کرتے ہیں۔جب حضرت طلحہ کو خبر ملی تو آپ نے بھی یہی فرمایا کہ خدا تعالیٰ
عثمان پر رحم فرما دے اور اس کا اور اسلام کا بدلہ ان لوگوں سے لے۔جب ان سے کہا گیا کہ
اب تو وہ لوگ نادم ہیں تو آپ نے فرمایا کہ ان پر ہلاکت ہو اور یہ آیت کریمہ پڑھی

·

آج 10 میں سے 10 باقی