اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 3

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۵
جلد اول
ان ہی ایام میں حضرت خلیفہ المسیح الاوّل سے سوال کیا گیا کہ کیا احمدیوں اور غیر احمد یوں
میں اصولی فرق ہے یا فروعی؟ اس پر آپ نے جواب دیا کہ اصولی فرق ہے۔اس پر تو اندھیر پڑ
گیا نہایت سختی سے غیر احمدی اخبارات نے حضرت خلیفہ اصیح پر حملے شروع کر دیئے کہ ایک
معمولی سی بات پر انہوں نے مسلمانوں میں اختلاف ڈلوا دیا ہے۔تبلیغ احمدیت کا سوال اس بحث کے ساتھ ساتھ جو احمد یوں اور غیر احمد یوں میں
تھی ایک سوال خود جماعت میں بھی چھڑا ہوا تھا اور وہ
سوال تبلیغ احمدیت کا تھا۔خواجہ صاحب نے جب سے لیکچر دینے شروع کئے سوائے پہلے لیکچر
کے آپ نے یہ بات خاص طور پر مد نظر رکھی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر
آوے۔حالانکہ اس وقت سب امراض کا علاج اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام کی غلامی کو
قرار دیا ہے۔بلکہ وہ کوشش کرتے تھے کہ اگر کسی موقع پر سلسلہ مضمون میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا ذکر ضروری ہو جاوے تو وہ اسے بھی ٹلا جاویں۔وہ یہ بات سمجھ چکے تھے کہ
غیر احمد یوں میں اس قسم کے لیکچروں کے بغیر قبولیت نہیں ہو سکتی۔چونکہ غیر احمد یوں کو اگر
عداوت ہے تو صرف مَأْمُور مِنَ الله سے وہ بھی ایسے لیکچروں میں خوب آتے اور بہت
شوق سے آتے اور ہزاروں کا مجمع ہو جاتا۔جیسا کی میں پہلے بیان کر آیا ہوں خواجہ صاحب
ان لیکچروں کو مقبول بنانے کیلئے خاص تدابیر بھی اختیار کرتے۔نتیجہ یہ ہوا کہ خواجہ صاحب
کے لیکچر خوب مقبول ہونے لگے اور غیر احمدیوں نے بھی تعریفیں شروع کیں اور خواجہ صاحب
کی چاروں طرف سے مانگ ہونے لگی۔احمدیوں نے جو یہ شوق لوگوں کا دیکھا تو اصل بات
کو تو سمجھے نہیں خواجہ صاحب کی اس کامیابی کو سلسلہ کی کامیابی سمجھا اور خاص طور پر جلسہ کر کے
مختلف جگہ کی جماعتوں نے بطور خود یا خواجہ صاحب کی تحریک پر خاص جلسے کرنے شروع کئے
اور خیال کرنے لگے کہ اس طرح غیر احمدیوں کو سلسلہ سے اُنس ہوتے ہوتے لوگ داخل
سلسلہ ہونے لگیں گے۔یہ وباء کچھ ایسی پھیلی کہ ہمارےسلسلہ کے دوسرے لیکچراروں نے بھی
یہی طریق اختیار کرنا شروع کر دیا اور قریب ہو گیا کہ وہ قرنا جو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود
علیہ السلام کے ذریعہ سے پھونکی تھی اُس کی آواز ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے۔یہ وقت احمدیت

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۶
جلد اول
کیلئے نہایت خطرناک تھا۔بعض احمدی لیکچرار مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کھلے طور پر کرنے
سے ہچکچانے لگے اور جب کوئی سوال بھی کرتا تو ایسے رنگ میں جواب دیا جاتا کہ جس۔مضمون کی پوری طرح تشریح نہ ہوتی تھی۔یہ بات مداہنت کے طور پر نہ تھی نہ منافقت کے
باعث بلکہ یہ لوگ خواجہ صاحب کی اتباع میں یہ خیال کرتے تھے کہ اس طرح سلسلہ کی اشاعت
میں زیادہ آسانیاں پیدا ہوں گی۔جو واعظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کرتے بھی تھے
تو وہ بھی ایسے پیرا یہ میں کہ جو مضامین غیر احمدیوں کو اشتعال دلانے والے ہیں ان کا ذکر بیچ
میں نہ آوے مگر سب کی سب جماعت اس خیال کی نہ تھی۔ایک حصہ ایسا بھی تھا جو خواجہ
صاحب کے طریق عمل کو خوب سمجھتا تھا اور اس کی طرف سے خواجہ صاحب پر سوال ہونا
شروع ہوا کہ وہ کیوں اپنے لیکچروں میں کبھی بھی سلسلہ کا ذکر نہیں کرتے۔اس کا جوب خواجہ
صاحب ہمیشہ عبدالحکیم مرتد کے ہم نوا ہو کر یہی دیا کرتے تھے کہ پہلے بڑے بڑے مسائل طے
ہو جاویں پھر یہ مسائل آپ حل ہو جاویں گے۔جب یہ لوگ ہمیں خدمت اسلام کرتے
دیکھیں گے کیا ان کے دلوں میں یہ خیال پیدا نہ ہوگا کہ یہی لوگ حق پر ہیں؟ میں تو سڑک
صاف کر رہا ہوں۔جنگل کے درخت کاٹ رہا ہوں ٹیلوں کو برابر کر رہا ہوں۔جب سڑک تیار
ہو جاوے گی۔جنگل کٹ جاوے گا۔زمین صاف ہو جاوے گی پھر وقت آوے گا کہ ریل
چلائی جاوے کھیتی کی جاوے۔باغ لگایا جاوے۔مگر جب سوال کیا جاتا ہے کہ اگر پہلے جنگل
کے کاٹنے کی ضرورت تھی اور سڑکوں کی تیاری کا وقت تھا تو خدا تعالیٰ نے کیوں اس
وقت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیج کر دنیا کو فتنہ میں ڈال دیا ؟ ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ ہر ایک لیکچر
میں صرف یہی ذکر کریں لیکن بحصہ رسدی اس ضروری صداقت کا بھی تو اظہار ہونا چاہئے۔اس کا جواب نہ خواجہ صاحب دے سکتے تھے نہ دیتے تھے۔وہ اس پر یہی کہہ دیا کرتے کہ میں
کسی کو کب منع کرتا ہوں میں راستہ صاف کرتا ہوں کوئی اور شخص ان امور پر لیکچر دیتا پھرے۔۲۷ مارچ ۱۹۱۰ء کا لیکچر چنانچہ ان واقعات کو دیکھ کر مجھے ۲۷ مارچ ۱۹۱۰ء کوایک
لیکچر دینا پڑا۔جس میں میں نے اس طریق کی غلطی سے
جماعت کو آگاہ کیا۔جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے ایک حصہ میں

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۷
جلد اول
ہوشیاری پیدا ہو گئی اور وہ اپنی غلطی کو سمجھ گیا مگر پھر بھی میرا وہ لیکچر اس رو کو نہ دبا سکا جوز ور
سے بد رہی تھی اور مسئلہ کفر و اسلام غیر احمدیان کے ساتھ مل کر وہ برابر ترقی کرتی چلی گئی۔غیر احمدیوں کی تکفیر کا مضمون جب حالات یہاں تک پہنچ گئے اور ایک طرف
اپنی جماعت کا ایک حصہ غلط طریق پر چل پڑا
اور دوسری طرف غیر احمدیوں نے بعض احمدیوں کے رویہ سے شہ پکڑ کر ہم پر حملہ شروع کر
دیا تو میں نے غیر احمدیوں کی تکفیر پر مبسوط مضمون لکھا جو حضرت خلیفتہ المسیح کی اصلاح کے بعد
تفخیذ الا ذہان کے اپریل ۱۹۱۱ء صفحہ ۱۲۳ تا صفحہ ۱۵۸ کے پرچہ میں شائع کیا گیا۔یہ مضمون
اُس وقت کے حالات کے ماتحت جماعت کو ایک کونے سے دوسرے کونے تک ہلا دینے والا
ثابت ہوا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے سوائے ایک قلیل گروہ کے باقی سب جماعت نے اس
بات کو دل سے قبول کر لیا کہ واقعہ میں اگر وہ اس سحر کے اثر کے نیچے رہتے جو اُن پر کیا گیا تھا
تو وہ ضرور کسی وقت صداقت کو بھول جاتے اور بہتوں نے اس پر شکر واطمینان کا اظہار کیا
اور جماعت میں ایک نئی روح اور تازہ جوش پیدا ہو گیا۔اور ہر ایک احمدی سوائے ایک قلیل
تعداد کے اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے آمادہ ہو گیا۔خواجہ صاحب کا مضمون چونکہ یہ سب کوشش خواجہ صاحب اور ان کے رفقاء کی۔تحریک پر ہو رہی تھی جب میرا یہ مضمون شائع ہوا تو
خواجہ صاحب کو فکر ہوئی اور انہوں نے ایک مضمون لکھا جس میں میرے مضمون کے معنی بگا ڑ کر
اس طرح کئے گئے جو بالکل اصل مضمون کے الٹ تھے اور جیسا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل
نے خود میرے سامنے بیان فرمایا کہ آپ سے یہ کہہ کر دستخط کروائے گئے کہ خواجہ صاحب کا
وہی عقیدہ ہے جو میرا ہے۔صرف خواجہ صاحب نے ایسے الفاظ میں میرے مضمون کی تشریح
کی ہے جو لوگوں کیلئے اشتعال دلانے کا باعث نہ ہو۔مولوی محمد علی صاحب کے جہاں تک میرا خیال ہے یہی وہ وقت ہے
جب کہ مولوی محمد علی صاحب کے خیالات
خیالات کی قلب ماہیت کا وقت کی قلب ماہیت ہوئی۔کیونکہ ان کے پہلے

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۸
جلد اول
مضامین سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی سمجھتے تھے۔اُس وقت حالات ہی ایسے پیدا ہو گئے تھے کہ اگر کفر و اسلام غیر احمدیان کی بحث میں خواجہ
صاحب نا کامیاب ہوتے تو مولوی صاحب کی امیدوں کو سخت صدمہ پہنچتا تھا۔کیونکہ بوجہ
اُس قبولیت کے جو لیکچروں کی وجہ سے خواجہ صاحب کو حاصل ہو چکی تھی مولوی محمد علی صاحب
اب صف اوّل سے صفِ ثانی کی طرف منتقل ہو چکے تھے اور صف اوّل پر خواجہ صاحب
کھڑے تھے۔جماعت پر ان کا خاص اثر تھا اور لوگ ان کی باتیں سنتے اور قبول کرنے کیلئے
تیار تھے اور مولوی صاحب اور ان کے رفقاء اسی رسوخ سے کام لیکر اپنے ارادوں کے پورا
کرنے کی امید میں تھے۔پس اسی مجبوری نے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کے خیالات
پر اثر کیا اور آپ اُنہی دنوں میں کھلے طور پر خواجہ صاحب کے ہم خیال ہو گئے اور اب گویا یہ
جماعت عقید تا اور سیاستاً ایک ہو گئی ہے ورنہ اس سے پہلے خود مولوی محمد علی صاحب
خواجہ صاحب کی طر ز تبلیغ کے مخالف تھے اور مارچ ۱۹۱۰ ء یا دسمبر ۱۹۱۰ء کی کانفرنس احمدیہ
کے موقع پر انہوں نے ایک بحث کے دوران جو احمد یہ جماعت کے جلسوں کی ضرورت یا
عدم ضرورت پر تھی بڑی سختی سے خواجہ صاحب پر حملہ کیا تھا۔پس یہی معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۱۰ ء یا
گیارہ عیسوی میں مذکورہ حالات کے اثر کے نیچے مولوی محمد علی صاحب کے خیالات میں تغییر
پیدا ہوا ہے۔مولوی محمد علی صاحب کو جبکہ خواجہ صاحب کی خاص کوششیں سلسلہ احمدیہ
کے اصول کو بدلنے کے متعلق جاری تھیں اور وہ
خاص وقعت دینے کی کوشش اپنے اغراض کو پورا کرنے کیلئے ہر طرح سعی کر
رہے تھے اور جماعت کو اس کے مرکز سے ہٹا دینے اور غیر احمدیوں میں ملا دینے سے بھی وہ
نہ ڈرتے تھے ، جماعت کے سیاسی انتظام کے بدلنے کی فکر بھی ان لوگوں کے ذہن سے نکل نہیں
گئی تھی۔اس امر کے لئے دو طرح کوشش کی جاتی تھی ایک تو اس طرح کہ حضرت خلیفہ المسیح
کے تمام احکام کو ہدایات پریذیڈنٹ کے رنگ میں ظاہر کیا جاتا تھا جیسا کہ میں پہلے بیان کر
چکا ہوں۔اور دوسرے اس طرح کہ مولوی محمد علی صاحب کو خلیفہ کی حیثیت دی جائے تا کہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۹
جلد اول
جماعت پر ان کا خاص اثر ہو جاوے اور دوسرے لوگوں کی نظریں بھی اُن کی طرف اُٹھنے
لگیں۔چنانچہ انجمن کے اجلاسات میں صاف طور پر کہا جاتا تھا کہ جو کچھ مولوی صاحب حکم
دیں گے وہی ہم کریں گے اور ایک دفعہ شیخ رحمت اللہ صاحب نے صاف طور پر یہ الفاظ کہے
کہ ہمارے تو یہ امیر ہیں۔بیان کیا جاتا ہے کہ ۱۹۱۱ء میں مذہبی کا نفرنس کے موقع پر جب مولوی محمد علی صاحب
خواجہ صاحب اپنے مضامین سنانے کے لئے گئے تو لوگوں کے دریافت کرنے پر خواجہ صاحب
نے مولوی محمد علی صاحب کو اپنا پیر یا لیڈر بیان کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی زندگی میں ہی
یہ بات عام طور پر بیان ہوتی چلی آئی ہے مگر خواجہ صاحب نے کبھی اس کی تردید نہیں کی۔جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ درست ہی ہے۔اسی طرح اور سب معاملات میں مولوی محمد علی
صاحب کو اس طرح آگے کرنے کی کوشش کی جاتی تھی کہ لوگوں کی نظریں حضرت خلیفہ المسیح
کی طرف سے ہٹ کر انہی کی طرف متوجہ ہو جاویں۔مگر یہ دونوں کوششیں ان کی برکا رگئیں۔پہلی
بے جا کوششوں کا اکارت جانا کوشش تو اس طرح کہ ۱۹۱۰ء میں حضرت۔۔لیہ اسیح نے صدر انجمن احد یہ کولکھ دیا کہ میں چونکہ خلیفہ ہوں ممبرانجمن اور صد را مجمن نہیں
رہ سکتا میری جگہ مرزا محمود حمد کو پریذیڈنٹ مقرر کیا جاوے۔اس طرح اس تد بیر کا تو خاتمہ
ہوا۔حضرت خلیفتہ المسیح انجمن سے علیحدہ ہو گئے اور آپ کی جگہ میں صدر ہو گیا اور اب یہ ظاہر
کرنے کا موقع نہ رہا کہ خلیفہ کی اطاعت بوجہ خلافت نہیں کی جاتی بلکہ بوجہ پریذیڈنٹ انجمن
ہونے کے اُس کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔دوسری تدبیر خود اپنے ہی ہاتھوں سے
اکارت چلی گئی۔جو نہی خواجہ صاحب کو کچھ شہرت حاصل ہوئی وہ اپنے وجود کو آگے لانے لگے
اور لوگوں کی توجہ بھی اُن کی طرف ہی پھر گئی اور مولوی صاحب خود ہی پیچھے ہٹ گئے اور ان
کی رائے کا وہ اثر نہ رہا جو پہلے تھا۔۱۹۱۰ء کے آخری مہینوں میں
حضرت خلیفہ اسح کا ۱۹۱۰ء میں بیمار ہونا حضرت عایقہ اسی گھوڑے سے

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۰
جلد اول
گر گئے اور کچھ دن آپ کی حالت بہت نازک ہو گئی۔حتی کہ آپ نے مرزا یعقوب بیگ
صاحب جو اُس وقت آپ کے معالج تھے دریافت کیا کہ میں موت سے نہیں گھبرا تا آپ بے دھڑک
طبی طور پر بتا دیں کہ اگر میری حالت نازک ہے تو میں کچھ ہدایات وغیرہ لکھوا دوں۔مگر
چونکہ یہ لوگ حضرت مولوی صاحب کا ہدایات لکھوانا اپنے لئے مضر سمجھتے تھے آپ کو کہا گیا کہ
حالت خراب نہیں ہے اور اگر ایسا وقت ہوا تو وہ خود بتا دیں گے مگر وہاں سے نکلتے ہی ایک
مشورہ کیا گیا اور دوپہر کے وقت ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب میرے پاس آئے کہ ایک
مشورہ کرنا ہے آپ ذرا مولوی محمد علی صاحب کے مکان پر تشریف لے چلیں۔میرے نانا
صاحب جناب میر ناصر نواب صاحب کو بھی وہاں بلوایا گیا تھا۔جب میں وہاں پہنچا تو مولوی
محمد علی صاحب ، خواجہ صاحب ، مولوی صدرالدین صاحب اور ایک یا دو آدمی وہاں پہلے سے
موجود تھے۔خواجہ صاحب نے ذکر شروع کیا کہ آپ کو اس لئے بلوایا ہے کہ حضرت مولوی
صاحب کی طبیعت بہت بیمار اور کمزور ہے۔ہم لوگ یہاں ٹھہر تو سکتے نہیں لا ہور واپس جانا
ہمارے لئے ضروری ہے پس اس وقت دو پہر کو جو آپ کو تکلیف دی ہے تو اس سے ہماری
غرض یہ ہے کہ کوئی ایسی بات طے ہو جاوے کہ فتنہ نہ ہوا اور ہم لوگ آپ کو یقین دلاتے ہیں
کہ ہم میں سے کسی کو خلافت کی خواہش نہیں ہے کم سے کم میں اپنی ذات کی نسبت تو کہہ سکتا
ہوں کہ مجھے خلافت کی خواہش نہیں ہے اور مولوی محمد علی صاحب بھی آپ کو یہی یقین دلاتے
ہیں۔اس پر مولوی محمد علی صاحب بولے کہ مجھے بھی ہرگز خواہش نہیں۔اس کے بعد خواجہ
صاحب نے کہا کہ ہم بھی آپ کے سوا خلافت کے قابل کسی کو نہیں دیکھتے اور ہم نے اس امر کا
فیصلہ کر لیا ہے لیکن آپ ایک بات کریں کہ خلافت کا فیصلہ اُس وقت تک نہ ہونے دیں جب
تک ہم لا ہور سے نہ آجاویں۔ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص جلد بازی کرے اور پیچھے فساد ہو ہمارا
انتظار ضرور کر لیا جائے۔میر صاحب نے تو ان کو یہ جواب دیا کہ ہاں جماعت میں فساد کے
مٹانے کے لئے کوئی تجویز ضرور کرنی چاہئے۔مگر میں نے اُس وقت کی ذمہ داری کو محسوس کر
لیا اور صحابہ کا طریق میری نظروں کے سامنے آ گیا کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرے
کے متعلق تجویز خواہ وہ اُس کی وفات کے بعد کے لئے ہی کیوں نہ ہو نا جائز ہے۔پس میں

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۱
جلد اول
نے ان کو یہ جواب دیا کہ ایک خلیفہ کی زندگی میں اس کے جانشین کے متعلق تعیین کر دینی اور
فیصلہ کر دینا کہ اس کے بعد فلاں شخص خلیفہ ہو گناہ ہے۔میں تو اس امر میں کلام کرنے کو ہی
گناہ سمجھتا ہوں۔جیسا کہ ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے خواجہ صاحب کی اس تقریر کی بعض باتیں خاص توجہ کے
قابل تھیں۔اوّل تو یہ کہ اس سے ایک گھنٹہ پہلے تو انہی لوگوں نے حضرت خلیفہ اسیح سے کہا
تھا کہ کوئی خطرہ کی بات نہیں ، وصیت کی ضرورت نہیں اور وہاں سے اُٹھتے ہی آئندہ کا انتظام
سوچنا شروع کر دیا۔دوسری بات یہ کہ ان کی تقریر سے صاف طور پر اس طرف اشارہ نکلتا تھا
کہ ان کو تو خلافت کی خواہش نہیں لیکن مجھے ہے۔مگر میں نے اُس وقت ان بحثوں میں پڑنے
کی ضرورت نہ سمجھی کیونکہ ایک دینی سوال در پیش تھا اور اس کی نگہداشت سب سے زیادہ
ضروری تھی۔دیا ہے مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ
جیسا کہ بعد کے واقعات نے ثابت کر
مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ
صاحب کی خلیفہ ہونے کی خواہش صاحب کی یہ بات کہ ہم خلافت کے
خواہشمند نہیں ہیں اس کا صرف یہ مطلب تھا کہ لفظ خلافت کے خواہشمند نہیں کیونکہ ان لوگوں
نے خلافت کی جگہ ایک نئی قسم کا عہدہ پریذیڈنٹ یا امیر جماعت کا وضع کر لیا ہے جو عملاً خلیفہ کا
مترادف سمجھا جاتا ہے اور جس کے مدعی اس وقت محمد علی صاحب ہیں اور خواجہ صاحب تو اب
اپنے آپ کو خلیفتہ المسیح لکھتے ہیں۔گوان کو خلافت کی کوئی بات بھی میسر نہیں اور شاید یہ خطاب
جو ان کے دوستوں نے ان کو دیا ہے اور انہوں نے بھی اپنے لئے پسند کر لیا ہے یہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے سزا کے طور پر ہے تا کہ دنیا دیکھ لے کہ وہ خلافت کے اس قدر شائق تھے کہ
خلیفہ اسیح ہونا تو الگ رہا اگر خلافت نہ ملے تو خالی نام ہی سے وہ اپنا دل خوش کرتے ہیں۔اس جگہ یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ بعد کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ
فریب دہی
تجویز جو خواجہ صاحب اور ان کے رفقاء نے میرے سامنے پیش کی درحقیقت
ایک فریب تھا اور گو اُس وقت اس امر کا خیال نہیں ہو سکتا مگر اب معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۲
جلد اول
اپنے خیال میں مجھے خلافت کا شائق سمجھ کر یہ چال چلی تھی کہ اس طرح مطمئن کر دیں اور خود
موقع پر پہنچ کر اپنے منشاء کے مطابق کوئی تجویز کریں ورنہ اگر وہ میری خلافت پر متفق تھے تو
اس بات کے کیا معنی ہوئے کہ ان کا انتظار کیا جاوے ورنہ فتنہ ہوگا۔جب ان کے نزدیک بھی
مجھے ہی خلیفہ ہو جانا چاہئے تھا تو ان کی عدم موجودگی میں بھی اگر یہ کام ہو جا تا تو فتنہ کا باعث
کیوں ہوتا۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ روحانی مریض کے مرض روحانی میں بڑھنے
انصار الله
کیلئے بھی سامان پیدا ہوتے رہتے ہیں اسی طرح ان لوگوں کے ساتھ ہوا۔فروری ۱۹۱۱ء میں میں نے ایک رؤیا دیکھی کہ :۔ایک بڑا محل ہے اور اس کا ایک حصہ گرا رہے ہیں اور اس محل کے پاس
ایک میدان ہے اور اس میں ہزاروں آدمی پتھیروں کا کام کر رہے ہیں اور بڑی
سرعت سے اینٹیں پاتھتے ہیں۔میں نے پوچھا کہ یہ کیسا مکان ہے اور یہ کون لوگ
ہیں اور اس مکان کو کیوں گرا ر ہے ہیں ؟ تو ایک شخص نے جواب دیا کہ یہ جماعت
احمد یہ ہے اور اس کا ایک حصہ اس لئے گرا رہے ہیں تا پُرانی اینٹیں خارج کی
جائیں (اللہ رحم کرے) اور بعض کچی اینٹیں پکی کی جائیں اور یہ لوگ اینٹیں اس
لئے پاتھتے ہیں تا اس مکان کو بڑھایا جائے اور وسیع کیا جائے۔یہ ایک عجیب بات
تھی کہ سب پتھیروں کا منہ مشرق کی طرف تھا۔اُس وقت دل میں خیال گزرا کہ یہ
خیرے فرشتے ہیں اور معلوم ہوا کہ جماعت کی ترقی کی فکر ہم کو بہت کم ہے بلکہ
فرشتے ہی اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر کام کر رہے ہیں۔اس رؤیا سے تحریک پا کر میں نے حضرت خلیفہ امسیح کی اجازت سے ایک انجمن بنائی
جس کے فرائض تبلیغ سلسلہ احمدیہ، حضرت خلیفہ المسیح کی فرمانبرداری، تسبیح ، تحمید و درود کی
کثرت ، قرآن کریم اور احادیث کا پڑھنا اور پڑھانا ، آپس میں محبت بڑھانا ، بدظنی اور
تفرقہ سے بچنا ، نماز با جماعت کی پابندی رکھنا تھے۔ممبر ہونے کیلئے یہ شرط رکھی گئی کہ سات
دن متواتر استخارہ کے بعد کوئی شخص اس انجمن میں داخل ہو سکتا ہے اس کے بغیر نہیں۔اس

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۳
جلد اول
انجمن کا اعلان ہونا تھا کہ اعتراضات کی بوچھاڑ ہونی شروع ہو گئی اور صاف طور پر ظاہر کیا
جانے لگا کہ اس انجمن کا قیام بغرض حصول خلافت ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس انجمن
کے ممبروں میں سے ایک خاصی تعداد اس وقت ان لوگوں کے ساتھ ہے اور وہ لوگ گواہی
دے سکتے ہیں کہ اس انجمن کا کوئی تعلق تغیرات خلافت کے متعلق نہ تھا۔بلکہ یہ انجمن صرف تبلیغ
کا کام کرتی تھی اور ان میں سے بعض نے یعنی ان کے واعظ محمد حسین عرف مرہم عیسی اور
ماسٹر فقیر اللہ سپرنٹنڈنٹ دفتر سیکرٹری اشاعت اسلام لاہور نے یہ شہادت بھی دی ہے۔اس
انجمن کے قریباً پونے دو سو ممبر ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں تبلیغ کے متعلق جو
سستی ہو گئی تھی اس کے ذریعہ سے وہ دور ہو گئی اور سلسلہ حقہ کی خالص تبلیغ کا جوش نہ صرف
اس کے ممبران میں ہی بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی پیدا ہو گیا اور ایسے لوگ جوست ہو گئے
تھے چست ہو گئے اور جو پہلے سے ہی چست تھے وہ تو چست ہی تھے خواجہ صاحب نے بھی اس
خیال سے کہ دیکھوں اس انجمن میں کیا بھید ہے اس میں داخل ہونا چاہا، لیکن سات دن کا
استخارہ غالباً ان کے راستہ میں روک ہوا یا کوئی اور باعث ہوا جو اس وقت میرے ذہن میں
نہیں ہے۔طریق تبلیغ کے متعلق الہی اشارہ چونکہ انجمن انصار اللہ کا قیام تبلیغ سلسلہ
احمدیہ کے لئے تھا اس لئے میں اس جگہ ضمناً
یہ بھی ذکر کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ جس طرح خلافت کے مسئلہ کے متعلق میں نے اُس
وقت تک آگے آنے کی جرات نہیں کی جب تک کہ مجھے رویا میں اس کے متعلق بتایا نہیں گیا
اسی طرح تبلیغ کے طریق کے متعلق بھی بغیر استخارہ اور دعا اور الہی اشارہ کے میں نے کچھ نہیں
کیا۔چنانچہ خواجہ صاحب کے طر ز تبلیغ کو دیکھ کر جب جماعت میں اعتراضات ہونے شروع |
ہوئے تو میں نے اُس وقت تک کوئی طریق اختیار نہیں کیا جب تک کہ دعا و استخارہ نہیں کر لیا۔اس استخارہ کے بعد مجھے رویا میں خواجہ صاحب کے متعلق دکھایا گیا کہ وہ خشک روٹی کو کیک
سمجھے ہوئے ہیں اور اسی کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔اس پر میں نے ان کے اس
رویہ کی تردید شروع کی ورنہ پہلے میں بالکل خاموش تھا۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۴
جلد اول
خلیفہ اول کی پردہ پوشی جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں اُس وقت عام طور پر
جماعت معاملات کو سمجھ گئی تھی اور احمدیوں نے سمجھ لیا تھا
کہ خواجہ صاحب ہمیں کدھر کو لئے جا رہے ہیں اور اکثر حصہ جماعت کا اس بات پر تیار ہو گیا
تھا کہ وہ اندرونی یا بیرونی دشمنوں کی کوششوں کا جو ان کو مرکز احمدیت سے ہٹانے کیلئے کی
جارہی ہیں مقابلہ کرے۔مگر چونکہ خواجہ صاحب اور ان کے رفقاء نے خلافت کے متعلق یہ
رویہ اختیار کر لیا تھا کہ بظاہر اس مسئلہ کی تائید کی جائے۔اس طرح حضرت خلیفہ اسیح کی
خدمت میں اکثر حاضر ہو کر ان سے اظہار عقیدت کی جاوے اس لئے جماعت کو ان کے
حالات سے پوری طرح آگا ہی نہ حاصل ہو سکی۔ورنہ جس قدر آجکل ان کا اثر ہے وہ بھی نہ
رہتا۔حضرت خلیفتہ المسیح کو ان لوگوں نے یقین دلایا تھا کہ لوگ خلافت کے قائل ہیں اور
اسی طرح دوسرے مسائل میں بھی جیسا رنگ حضرت خلیفتہ المسیح کا دیکھتے اُسی طرح ہاں میں
ہاں ملا دیتے۔جس سے اکثر آپ یہی خیال فرماتے کہ یہ لوگ نہایت خیر خواہ اور راسخ العقیدہ
ہیں اور ان کی پچھلی حرکات پر پردہ ڈالتے اور اگر لوگ ان کی کارروائیاں یا دلاتے تو آپ
بعض دفعہ ناراض بھی ہوتے اور فرماتے کہ غلطیاں سب انسانوں سے ہوتی ہیں اگر ان سے
ہو گئیں تو ان کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہو اب یہ بالکل درست ہیں۔مگر حضرت خلیفہ المسیح کی
وفات کے ساتھ ہی یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت خلیفہ اسیح کو یہ لوگ دھوکا دیتے تھے اور حضرت
خلیفہ المسیح نے اگر ان کی کوئی تعریف کی ہے تو یہ اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔کیونکہ اس سے
ان کی تعریف ثابت نہیں ہوتی بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ آپ کے وقت میں منافقت
سے کام کرتے تھے کیونکہ جن باتوں کی نسبت حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ یہ مانتے ہیں
ان پر یہ الزام مت لگاؤ کہ یہ ان کو نہیں مانتے آپ کی وفات کے بعد انہوں نے اس سے
انکار کر دیا۔یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ بناوٹ بناوٹ ہی ہوتی ہے درمیان میں کبھی کبھی ان لوگوں کی
حرکات سے حضرت خلیفہ اسیح سمجھ بھی جاتے تھے کہ یہ لوگ دھوکا دے رہے ہیں اور اس کا
اظہار بھی فرماتے تھے مگر پھر ان لوگوں کے معافی مانگ لینے پر خیال فرماتے تھے کہ شاید غلطی

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۵
جلد اول
ہو گئی ہو اور دل سے ان لوگوں نے یہ حرکت نہ کی ہو۔کیونکہ حسن ظنی آپ کی طبیعت میں بہت
بڑھی ہوئی تھی اور رحم فطرت میں ودیعت تھا۔غرض ایک عجیب سی حالت پیدا ہو گئی تھی۔ایک طرف تو عام طور پر اپنے زہر یلے
خیالات پھیلانے کے باعث یہ لوگ جماعت کی نظروں سے گرتے جاتے تھے دوسری طرف
حضرت خلیفۃ امسیح سے خوف کر کے کہ آپ ان کے اخراج کا اعلان نہ کر دیں یہ چاہتے تھے
کہ کسی طرح آپ کی زندگی میں جماعت میں ہی ملے رہیں اس لئے آپ کے سامنے اپنے
آپ کو نہایت مطبع ظاہر کرتے تھے۔مگر کبھی کبھی اپنی اصلیت کی طرف بھی لوٹتے تھے اور ایسی
حرکات کر دیتے جس سے آپ کو آگا ہی ہو جاتی۔مگر پھر فوراً معافی مانگ کر اپنے آپ کو سزا
سے بچا بھی لیتے۔اُس وقت جماعت میں
خواجہ صاحب کے طرز عمل کا جماعت پر اثر تھالی احمدیت کے متعلق جو
کمزوری پیدا ہو گئی تھی اس کا اندازہ اس سے لگ سکتا ہے کہ یا تو مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کے وقت میں یہ حال تھا کہ عبدالحکیم مرتد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لکھتا ہے کہ احمدی
سوائے آپ کے ذکر کے کچھ سننا ہی پسند نہیں کرتے ، ہر وعظ میں آپ کا ہی ذکر ہوتا ہے اور
یا یہ حال ہو گیا تھا کہ اپریل ۱۹۱۲ء میں جبکہ میں ایک وفد کے ساتھ مختلف مدارس عربیہ کو دیکھنے
کیلئے اس نیت سے گیا کہ مدرسہ احمدیہ کے لئے کوئی مناسب سکیم تیار کی جاوے تو
لکھنو ، بنارس ، کانپور میں مجھے تقریریں کرنے کا بھی اتفاق ہوا اور سب جگہ میں نے دیکھا کہ
وہاں کی جماعتوں کی یہ خواہش ہوتی تھی کہ سلسلہ کا کوئی ذکر نہ ہو کیونکہ پھر لوگ سنیں گے نہیں یا
سن کر مخالفت کریں گے۔مگر میں نے ان کو جواب دیا کہ میں اپنے لیکچروں کی تعریف کا
خواہشمند نہیں۔حق سنانے کا خواہشمند ہوں۔اگر لوگ نہ سنیں گے یا سن کر مخالفت کریں گے تو
یہ ان کی مرضی ہے میں تو خدا تعالیٰ کے حضور بری الذمہ ہو جاؤں گا۔لکھنو سے تو ایک صاحب
نے جو اب میری بیعت میں شامل ہیں حضرت خلیفتہ المسیح کو لکھا کہ کاش ! آپ اس وفد کے
ساتھ کوئی تجربہ کار آدمی بھی بھیج دیتے۔یہ لوگ اس رنگ میں تبلیغ کرتے ہیں کہ فساد کا خطرہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۱۶
جلد اول
ہے۔میاں صاحب نو جوان ہیں جوش میں وقت کو نہیں دیکھتے ایسا نہ ہو کہ کوئی خون ہو جائے
اور ہم لوگ بدنام ہوں۔اب بھی آپ فورا ایک ایسے بزرگ کو جو ضرورتِ زمانہ کو سمجھے بھیج
دیجئے۔جب میں واپس آیا تو حضرت خلیفہ اسیح نے مجھے اس خط کے مضمون پر آگاہ کیا اور
اس خط پر سخت نفرت کا اظہار فرمایا۔لکھنؤ میں دو لیکچروں کی تجویز تھی ایک لیکچر کے بعد گو
مخالفین کی طرف سے بھی کچھ روک ہوئی مگر اپنی جماعت نے بھی اس روک کو ایک عذر بنا کر
مزید کوشش سے احتراز کیا اور دوسرا لیکچر رہ گیا مگر ہم نے ملاقاتوں میں خوب کھول کھول کر
تبلیغ کی۔بنارس میں بھی اسی طرح ہوا۔یہاں کی جماعت اُس وقت اپنے آپ کو میری ہم خیال
ظاہر کرتی تھی مگر اس کا بھی یہی اصرار تھا کہ لیکچر عام ہو اور اس کی وجہ وہ یہ بتاتے تھے کہ
خواجہ صاحب کے لیکچر کامیاب ہو چکے ہیں ایسا نہ ہو یہ لیکچر کا میاب نہ ہوں تو اس کے مقابلہ
میں سبکی ہو۔مگر میں نے نہ مانا اور سلسلہ کے متعلق لیکچر دیئے۔لوگ کم آتے مگر میں نے اپنا
فرض ادا کر دیا۔تعجب ہے کہ جبکہ لکھنؤ کی جماعت جو اُس وقت میرے خیالات سے غیر متفق
تھی حضرت خلیفہ اول کی وفات پر بیعت میں داخل ہوئی۔جماعت بنارس بیعت سے باہر
رہی۔شاید یہ سزا تھی اُس دنیا داری کے خیالات کی جوان کے اندر پائے جاتے تھے اور جن
کا ذکر اوپر کیا جا چکا ہے۔غرض جماعت کی حالت اُس وقت عجیب ہو رہی تھی۔ایک طرف تو اس کے دل محسوس
کر رہے تھے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر اس طرح ترک کر دیا گیا تو آہستہ
آہستہ سلسلہ مفقود ہو جائے گا۔دوسری طرف خواجہ صاحب کے طریق تبلیغ کے بعد ان کو یہ
خوف تھا کہ لوگ سلسلہ کا ذکر سننے کے لئے شاید آویں گے ہی نہیں۔اور اگر آدیں گے تو
اتنے کم کہ خواجہ صاحب اور ان کے رفقاء کو یہ کہنے کا موقع مل جاوے گا کہ ہمارا طر ز تبلیغ
درست ہے کہ جس کے باعث لوگ شوق سے سننے کیلئے آ جاتے ہیں آخر ہوتے ہوتے تعلق
کی زیادتی پر احمدی بھی ہو جاویں گے۔پس وہ شش و پنج کی حالت میں تھے اور اس طریق
کو نا پسند کرتے ہوئے اس طریق کی نقل کو اپنے کام کیلئے ضروری سمجھتے تھے اور خیال کرتے
تھے کہ اگر لوگوں پر یہ ثابت ہو جاوے کہ احمدیوں میں خواجہ صاحب سے زیادہ واقف اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی