اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 4
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۷
جلد اول
لوگ بھی موجود ہیں تو خود بخود وہ ادھر متوجہ ہو جاویں گے اور اُس وقت ان کو اصل حال
سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔خواجہ صاحب کے طرز عمل کی غلطی پہلے خواجہ صاحب کی حقیقت کھو لنے کیلئے
ضروری ہے کہ ان ہی کے ایجاد کردہ طریق
سے ان کا مقابلہ کیا جاوے۔مگر یہ ان کا خیال غلط تھا۔اگر وہ اس رستہ پر پڑ جاتے تو ضرور
کچھ مدت کے بعد اسی رنگ میں رنگین ہو جاتے جس میں خواجہ صاحب رنگین ہو چکے تھے اور
آخر احمدیت سے دور جا پڑتے۔ان کی نجات اسی میں تھی کہ پہلے کی طرح ہر موقع مناسب پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعاوی کو پیش کرتے اور لوگوں کے آنے یا نہ آنے
کی پرواہ نہ کرتے۔اور یہ بھی ایک وہم تھا کہ لوگ سنیں گے نہیں لوگ عموماً شخصیت کی وجہ سے
آتے ہیں نہ مضمون لیکچر کے سبب سے۔ایک مشہور شخص ایک معمولی سے معمولی امر کے متعلق
لیکچر دینے کے لئے کھڑا ہو جاوے لوگ اُسی پر اکٹھے ہو جاویں گے یہ اور بات ہے کہ پیچھے
اس پر جرح وقدح کریں۔کانپور میں لیکچر مثلاً اسی سفر میں میرا لیکچر کانپور میں ہوا۔چونکہ اشتہار میں کھول
کر بتایا گیا تھا کہ لیکچر سلسلہ احمدیہ کے امتیازات پر ہو گا۔خیال تھا
کہ لوگ شاید سننے نہ آویں گے مگر لوگ بہت کثرت سے آئے اور جو جگہ تیار کی گئی تھی وہ بالکل
بھر گئی اور بہت سے لوگ کھڑے رہے ڈیڑھ ہزار یا اس سے بھی زیادہ کا مجمع ہوا۔اور عموماً
تعلیم یافتہ لوگ اور حکام اور تاجر اس میں شامل ہوئے اور اڑھائی گھنٹہ تک نہایت شوق سے
سب نے لیکچر سنا اور جب میں بیٹھ گیا تو تب بھی لوگ نہ اُٹھے اور انہوں نے خیال کیا کہ شاید
یہ سانس لینے کے لئے بیٹھے ہیں آخر اعلان کیا گیا کہ لیکچر ختم ہو چکا ہے اب سب صاحبان
تشریف لے جاویں تب لوگوں نے شور مچایا کہ ان کو کھڑا کیا جاوے کہ بہت سے لوگ مصافحہ
کرنا چاہتے ہیں اور میں نے دیکھا کہ وہ لوگ جو دن کے وقت ہمارے منہ پر ہمیں کا فر کہہ کر
گئے تھے بڑھ بڑھ کر علاوہ مصافحہ کرنے کے میرے ہاتھ بھی چومتے تھے لکھنو اور بنارس میں
لوگوں کے کم آنے کی اور کانپور میں زیادہ آنے کی وجہ میں سمجھتا ہوں یہی تھی کہ لکھنو اور بنارس
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۸
جلد اول
کے لوگ مجھ سے ناواقف تھے اور کانپور میں بوجہ پنجابی سوداگروں کی کثرت کے ہماری
خاندانی وجاہت سے ایک طبقہ آبادی کا واقف تھا۔اس واقفیت کی وجہ سے وہ آگئے اور لیکچر
سن کر حق نے ان کے دل پر اثر کیا اور پہلا لگا ؤ اور بھی بڑھ گیا۔غرض جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے جماعت اُس
خواجہ صاحب کا سفر ولایت وقت عجیب قسم کے اضداد خیالات میں سے
گزر رہی تھی اور یہ حالت برابر ایک دو سال تک اسی طرح رہی یہاں تک کہ ۱۹۱۲ء
آ گیا۔اس سال کو سلسلہ کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس میں بعض ایسے
تغیرات نمودار ہوئے کہ جنہوں نے آئندہ تاریخ سلسلہ پر ایک بہت بڑا اثر ڈالا ہے اور جو
میرے نز دیک اختلافات سلسلہ کی بنیا در رکھنے والا سال ثابت ہوا ہے۔وہ واقعات یہ ہیں کہ
اس سال خواجہ صاحب کی بیوی فوت ہو گئی۔خواجہ صاحب کو چونکہ اس سے بہت تعلق اور انس
تھا اس غم کو غلط کر نے کے لئے انہوں نے ہندوستان کا ایک لمبا دورہ کرنے کی تجویز کی اور
اس دورہ کی نسبت ظاہر کیا گیا کہ جماعت کے کاموں کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے
ہے۔یہ وفد مختلف علاقہ جات میں گیا اور آخر کئی شہروں کا دورہ کرتے ہوئے بمبئی پہنچا۔بمبئی
میں ایک احمدی رئیس کے گھر پر یہ وفد ٹھہرا۔ان صاحب کو اُن دنوں کوئی کام ولایت میں
در پیش تھا جس کے لئے وہ کسی معتبر آدمی کی تلاش میں تھے۔انہوں نے خواجہ صاحب کو ایک
بھاری رقم کے علاوہ کرایہ وغیرہ بھی دینے کا وعدہ کیا کہ وہ ولایت جا کر ان کے کام کیلئے سعی
کریں۔سفر ولایت جو دل بستگی ہندوستانیوں کے لئے رکھتا ہے اس نے خواجہ صاحب کو اس
موقع کو ہاتھ سے نہ جانے کی ترغیب دی اور انہوں نے اس تجویز کو غنیمت جانا اور فوراً ولایت
جانے کی تجویز کر دی۔چنانچہ بدر اسی امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ۵ دسمبر ۱۹۱۲ء کے
پر چہ میں لکھتا ہے :۔اس سفر میں خواجہ صاحب کیلئے خدا تعالیٰ نے کچھ ایسے اسباب مہیا کر دیئے ہیں کہ وہ
انگلینڈ تشریف لے جاتے ہیں“۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل نے جو نصائح خواجہ صاحب کو چلتے ہوئے کیں ان میں بھی
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۹
جلد اول
,,
،،
اس امر کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔آپ فرماتے ہیں :۔(۵) بقدر طاقت اپنی کے دین کی خدمت وہاں ضرور کرو۔ھے
خواجہ صاحب چونکہ شہرت کے خواہش مند ہمیشہ سے چلے آئے ہیں انہوں نے اس
موقع کو غنیمت جان کر اصل معاملہ کو پوشیدہ رکھ کر یہ مشہور کرنا شروع کیا کہ انہوں نے اس
سفر ولایت میں تبلیغ کی خاص ضرورت محسوس کی ہے اور اس کے لئے وہ اپنی چلتی ہوئی
پریکٹس چھوڑ کر محض اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے ولایت جاتے ہیں۔اصل واقعات کا تو بہت کم
لوگوں کو علم تھا اس خبر کا مشہور ہونا تھا کہ چاروں طرف سے خواجہ صاحب کی اس قربانی پر
صدائے تحسین و آفرین بلند ہونی شروع ہوگئی اور اپنی زندگی میں ہی ایک مذہبی شہید کی
صورت میں وہ دیکھے جانے لگے۔مگر صرف زبانی روایات پر ہی اکتفا نہ کر کے خواجہ صاحب
نے اخبار ”زمیندار“ میں ایک اعلان کرایا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ مجھے کوئی سیٹھ یا انجمن یا
کوئی غیر احمدی رئیس ولایت بھیج رہا ہے یہ بات بالکل غلط ہے۔میں تو اعلائے کلمۃ اللہ کے
لئے اپنا کام چھوڑ کر جا رہا ہوں۔اس اعلان کے الفاظ میں یہ احتیاط کر لی گئی تھی کہ رئیس کے
لفظ کے ساتھ غیر احمدی کا لفظ بڑھا دیا گیا تھا اور اب بظا ہر اعتراض سے بچنے کی گنجائش رکھ لی
گئی تھی۔کیونکہ ان کو بھیجنے والا نہ سیٹھ تھا نہ انجمن نہ غیر احمدی رئیس بلکہ ایک احمدی رئیس نے
ان کو بھجوایا تھا۔مگر خواجہ صاحب کا یہ منشاء نہ تھا کہ لوگوں کا ذہن ایک احمدی رئیس کی طرف
پھرے بلکہ یہ تھا کہ لوگ یہ سمجھیں کہ وہ کسی مالدار شخص سے فیس لے کر کسی دنیاوی کام پر
ولایت نہیں جار ہے بلکہ اپنی پریکٹس کو چھوڑ کر خدا کا نام پھیلانے کیلئے اور شرک کو مٹانے کیلئے
اپنے خرچ پر ولایت جا رہے ہیں۔ترسم کہ نے رسی بکعبہ اے اعرابی
این راه که تو میروی بترکستان است
کہا جاتا ہے کہ بھیجنے والے صاحب یہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو معلوم ہو کہ و ہ خواجہ صاحب
کو بھیج رہے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا وہ یہ چاہتے تھے کہ جھوٹ طور پر یہ بھی مشہور کیا
جا وے کہ خواجہ صاحب اپنی پریکٹس کو چھوڑ کر اپنے خرچ پر صرف تبلیغ کیلئے ولایت
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۰
جلد اول
جار ہے ہیں۔اگر خواجہ صاحب بغیر کسی ایسے اعلان کے ولایت چلے جاتے تو کیا لوگوں
کو معلوم ہو جاتا کہ خواجہ صاحب فلاں شخص کے بھیجے ہوئے جا رہے ہیں۔غیر احمدی
سب کے سب اور احمدی اکثر اس واقعہ سے ناواقف تھے اور جو واقف تھے وہ اس
اعلان سے دھوکا کھا نہیں سکتے تھے۔پھر اس اعلان کے سوائے جھوٹے فخر کے اور کیا
مد نظر تھا - يُحبون أن يُحْمَدُوا بِمَالَمْ يَفْعَلُوا ل
غرض خواجہ صاحب ولایت روانہ ہو گئے اور پیچھے ان کے دوستوں نے بڑے زور سے
اس امر کی اشاعت شروع کی کہ خواجہ صاحب اپنا کام تباہ کر کے صرف تبلیغ دین کیلئے ولایت
چلے گئے ہیں ان کی مدد مسلمانوں پر فرض ہے۔دو سال کا خرچ تو خواجہ صاحب کے پاس تھا ہی
اس عرصہ کے بعد اگر وہاں زیادہ ٹھہر نے کا منشاء ہو تو اس کے لئے ابھی سے کوشش کر دی گئی۔خواجہ صاحب کے اس طرح
خواجہ صاحب کے ولایت جانے کا اثر ولایت جانے پر وہ جوش جو
خواجہ صاحب کے خلاف جماعت میں پھیل رہا تھا کہ وہ سلسلہ کی تبلیغ نہیں کرتے اور ایسے
طریق کو اختیار کر رہے ہیں جس سے سلسلہ کی خصوصیات کے مٹ جانے کا اندیشہ ہے دب گیا
اور خواجہ صاحب کی اس قربانی پر ایک دفعہ پھر جماعت خواجہ صاحب کے گرد جمع ہو گئی مگر بہت
کم تھے جو حقیقت حال سے واقف تھے۔سفر مصر اور خاص دعا ئیں اُن ہی دنوں میں مجھے مصر کے راستہ سے حج کے لئے
جانے کا موقع ملا۔گو میرا ارادہ ایک دو سال
مصر میں ٹھہرنے کا تھا مگر حج کے بعد مصر جانے میں کچھ ایسی روکیں پیدا ہوئیں کہ میں نے
واپس آجانا مناسب سمجھا۔اس سفر میں دعاؤں کے ایسے بیش بہا مواقع نصیب ہوئے کہ میں
سمجھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کو قدم ثبات حاصل ہونے میں ایک حصہ ان دعاؤں کا بھی
:
ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۱
جلد اول
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک کشف خواجہ صاحب کو ولایت
گئے ابھی کچھ زیادہ عرصہ نہ
کو خواجہ صاحب کا اپنے اوپر چسپاں کرنا گزرا تھا کہ ان کو ایک
ہندوستانی مسلمان کی یورپین بیوی سے جس کا ایک مسلمان سے بیاہ اُسے اسلام کے قریب کر
ہی چکا تھا ملاقات کا موقع ملا۔خواجہ صاحب کے مزید سمجھانے پر اس نے اسلام کا اعلان کر
دیا۔خواجہ صاحب نے اس کا خوب اعلان کیا اور لوگوں کو عام طور پر توجہ ہو گئی کہ خواجہ صاحب
ایک عمدہ کام کر رہے ہیں۔احمدیوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے خواجہ صاحب نے یہ لکھنا
شروع کیا کہ یہ عورت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک کشف کے ماتحت مسلمان ہوئی
ہے۔اس کشف کا مضمون یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ولایت گئے ہیں اور وہاں
سفید رنگ کے کچھ پرندے پکڑے ہیں۔چنانچہ اصل الفاظ یہ ہیں :۔میں نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی
زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں۔بعد اس
کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے
اور ان کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق اُن کا جسم ہوگا۔سو میں نے
اس کی یہ تعبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگر میری تحریر میں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت
سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔“کے
اس کشف کا مضمون ہی بتاتا ہے کہ یہ کشف خواجہ صاحب کے ہاتھ پر پورا نہیں ہوا
کیونکہ کشف تو بتا تا ہے ہے کہ پرندے مسیح موعود علیہ السلام نے پکڑے ہیں حالانکہ خواجہ صاحب
نے جن لوگوں کو مسلمان بنایا اُن کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہرگز نہیں
کرایا۔وہ اسلام جس کی تلقین خواجہ صاحب کرتے رہے ہیں اس میں تو مولوی محمد حسین
صاحب بٹالوی اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری بھی شامل ہیں۔غرض گو اس کشف کا تعلق
خواجہ صاحب سے کچھ بھی نہ تھا جیسا کہ بعد کے تجربہ سے ثابت ہوا وہ احمدیوں میں اپنی
مقبولیت بڑھانے کے لئے اس کشف کی اشاعت کرتے رہے۔( شروع میں ایک عرصہ تک
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۲
جلد اول
خواجہ صاحب نے بالکل پتہ نہیں چلنے دیا کہ وہاں کسی قسم کی تبلیغ کر رہے ہیں ) مگر یہ سب
اعلانات احمد یوں میں ہی تھے۔غیر احمدیوں کو یہی بتایا جا تا تھا کہ تبلیغ عام اسلامی اصول کے
مطابق ہو رہی ہے اس لئے سب کو چندہ دینا چاہئے اور اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی کے جب خواجہ صاحب ولایت
پہنچے ہیں تو اُس وقت
پورا ہونے پر خواجہ صاحب کا اس کا ذکر نہ کرنا بلقان وار ( جنگ بلقان )
شروع تھی۔خواجہ صاحب نے اس کے متعلق ایک ٹریکٹ لکھا اور اس میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا الہام غُلِبَتِ الرُّومُ فِى أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ لکھ کر
ترکوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی خبر دی۔ہم لوگ تو اس خبر کوسن کر بہت
خوش ہوئے کہ خواجہ صاحب آخر اصل راستہ کی طرف آگئے ہیں لیکن کچھ ہی دن کے بعد
جب ایک دو انگریزوں کے مسلمان ہونے پر غیر احمدیوں نے خواجہ صاحب کی مدد شروع کی
اور ان کو یہ بھی بتایا گیا کہ سلسلہ کا ذکر کرنے سے ان کی مددرُک جاوے گی تو وہی خواجہ
صاحب جنہوں نے پیشگوئی کے پورا ہونے سے پہلے اس کا اعلان بلا د ترکیہ میں کیا تھا اس
کے پورا ہونے پر ایسے خاموش ہوئے کہ پھر اس پیشگوئی کا نام تک نہ لیا۔احمد یہ پریس کے مضبوط کرنے کا خیال ۱۹۱۳ ء میں دو اور اہم واقعات
ہوئے۔حج سے واپسی کے وقت
مجھے قادیان کے پریس کی مضبوطی کا خاص طور پر خیال پیدا ہوا جس کا اصل محرک مولوی
ابوالکلام صاحب آزاد کا اخبار ” الہلال“ تھا جسے احمدی جماعت بھی کثرت سے خریدتی تھی
اور خطرہ تھا کہ بعض لوگ اس کے زہریلے اثر سے متاثر ہو جاویں۔چنانچہ میں نے اس کے
لئے خاص کوشش شروع کی اور حضرت خلیفہ اسیح سے اس امر کی اجازت حاصل کی کہ
قادیان سے ایک نیا اخبار نکالا جائے جس میں علاوہ مذہبی امور کے دنیاوی معاملات پر بھی
مضامین لکھے جاویں تا کہ ہماری جماعت کے لوگ سلسلہ کے اخبارات سے ہی اپنی سب علمی
ضروریات کو پورا کر سکیں۔جب میں حضرت خلیفہ المسیح سے اجازت حاصل کر چکا تو مجھے
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۳
جلد اوّل
معلوم ہوا کہ لا ہور سے ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب ، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور شیخ
رحمت اللہ صاحب بھی ایک اخبار نکالنے کی تجویز کر رہے ہیں۔چنانچہ اس بات کا علم ہوتے
ہی میں نے حضرت خلیفہ امسیح کو ایک رقعہ لکھا جس کا مضمون یہ تھا کہ لاہور سے مجھے اطلاع
ملی ہے کہ فلاں فلاں احباب مل کر ایک اخبار نکالنے لگے ہیں چونکہ میری غرض تو اس طرح
بھی پوری ہو جاتی ہے حضور ا جازت فرما دیں تو پھر اس اخبار کی تجویز رہنے دی جاوے۔اس
کے جواب میں جو کچھ حضرت خلیفہ اُسی نے تحریر فرمایا اس کا مطلب یہ تھا کہ اس اخبار اور
اُس اخبار کی اغراض میں فرق ہے آپ اس کے متعلق اپنی کوشش جاری رکھیں۔اس ارشاد
کے ماتحت میں بھی کوشش میں لگا رہا۔پیغام صلح اور الفضل کا اجراء جون ۱۹۱۳ء کے ابتداء میں پیغام صلح لاہور
میں شائع ہوا اور وسط میں’الفضل‘ قادیان سے
نکلا۔بظاہر تو سینکڑوں اور اخبارات ہیں جو پہلے سے ہندوستان میں نکل رہے تھے دو اور
اخبارات کا اضافہ معلوم ہوتا تھا مگر در حقیقت احمدی جماعت کی تاریخ میں ان اخبارات کے
نکلنے نے ایک اہم بات کا اضافہ کر دیا۔پیغام صلح کی روش پیغام صلح کے نکلنے سے وہ مواد جو خفیہ خفیہ جماعت میں پیدا ہورہا
تھا پھوٹ پڑا اور کھلے بندوں سلسلہ کی خصوصیات کو مٹانے کی
کوشش کی جانے لگی۔قادیان کی جماعت خاص طور پر سامنے رکھ لی گئی اور سلسلہ کے دشمنوں
سے صلح کی داغ بیل پڑنے لگی۔اصل غرض تو شاید اس رسالہ سے خواجہ صاحب کے مشن کی
تقویت تھی مگر طبعاً ان مسائل کو بھی چھیڑ نا پڑ گیا جو مَـابِـهِ النزاع تھے۔غیر احمد یوں میں اس
اخبار کی اشاعت کی غرض سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مرزا صاحب علیہ الرحمۃ
لکھا جانے لگا اور دشمنانِ سلسلہ کی تعریف کے گیت گائے جانے لگے۔ترکوں کے بادشاہ کو
خلیفہ المسلمین " کے لقب سے یاد کیا جانے لگا۔غرض پوری کوشش کی گئی کہ احمدیت کا نام
تر لا کی شہوار یعنی وہ اشعار آبدار جو مولوی ظفر علی خان صاحب ایڈیٹر زمیندار نے ۲۴ رجب کو
بارگاہِ سلطان المعظم میں پڑھ کر سنائے۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۴
جلد اول
درمیان سے اُٹھ جائے اور احمدی اور غیر احمدی ایک ہو جاویں۔ان اخبارات کے شائع ہوئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ
مسجد کانپور کا واقعہ
کانپور کی ایک مسجد کے غسل خانہ کے گرائے جانے
پر
مسلمانانِ ہند میں شور برپا ہوا۔جن لوگوں نے اس مسجد کے گرانے پر بلوہ کیا تھا اور مارے
گئے اُن کو شہید کا خطاب دیا گیا اور گورنمنٹ کے خلاف بڑے زور سے مضامین لکھے گئے۔پیغام صلح نے بھی ان اخبارات کا ساتھ دیا جو اُس وقت گورنمنٹ کے خلاف لکھ رہے تھے۔حضرت خلیفۃ اسیح سے خاص آدمی بھیج کر رائے طلب کی گئی اور مولوی محمد علی صاحب سے
مضمون لکھوائے گئے۔مولوی محمد علی صاحب کے مضامین تو صریح فسادیوں کی حمایت میں تھے
مگر خلیفہ امسیح کی صائب رائے کو اس طرح بگاڑ کر شائع کیا گیا کہ اس کا مطلب اور کا اور بن
گیا اور اس سے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ گورنمنٹ نے اس موقع پر نہایت نا واجب سختی سے کام لیا
ہے اور مسجد کا گرانا درست نہ تھا حالانکہ آپ نے مجھے یہ لکھوایا تھا کہ غسل خانہ مسجد میں نہیں
اور شور وفساد میں لوگوں کو حصہ نہیں لینا چاہئے۔جب پیغام صلح کے یہ مضامین حضرت
خلیفہ امسیح الاوّل کو دکھائے گئے تو آپ نے ان کو نہایت نا پسند کیا اور خود دو مضامین مجھ سے
بقیه حاشیه از صفحه گزشته
خلافت مدعا جوید که ما از آن سلطانیم
اخوت بر ملا گوید که او از آن ما باشد
حذر اے دشمنان ملت بیضا ازاں ساعت
که در دست امیر مالوائے مصطفی باشد
مولوی ظفر علی خان صاحب ایڈیٹر زمیندار کی مراجعت لاہور
,,
پیغام جلد نمبر انمبر ۸)
جیسا کہ ہم ۳ را گست کی اشاعت میں مختصر اطلاع شائع کر چکے ہیں اس اتوار کی صبح کو قریباً ساڑھے نو
بجے مولوی ظفر علی صاحب بھی میل سے مَعَ الخَيْر لاہور پہنچے۔احمد یہ بلڈنکس کے پاس پہنچ کر
حلقہ احباب نے بڑے جوش کے ساتھ مکر می خواجہ کمال الدین صاحب کے لیے دعائیہ نعرے مارے“۔( پیغام جلد نمبر انمبر ۱۲ صفحه ۲ )
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۵
جلد اول
لکھوائے جن کے نوٹ اب تک میرے پاس موجود ہیں۔ان میں خاص طور پر زور دیا گیا تھا
کہ غسل خانے مسجد کا جزو نہیں ہیں اور یہ کہ جو لوگ اس موقع پر شورش کر رہے ہیں وہ غلطی پر
ہیں اور منافقانہ کا رروائی کر رہے ہیں لیکن منع فرمایا کہ میں ان مضامین میں آپ کی طرف
اشارہ کروں اپنی طرف سے شائع کر دوں۔جب یہ مضامین شائع ہوئے تو لوگوں میں عام
طور پر یہ پھیلا یا گیا کہ میں نے ان مضامین میں مولوی محمد علی صاحب کو جن کے مضامین
پیغام صلح میں شائع ہوئے ہیں گالیاں دی ہیں۔چنانچہ ڈاکٹر محمد شریف صاحب بٹالوی حال
سول سرجن ہوشیار پور جو اُس وقت غالباً سرگودھا میں تھے قادیان تشریف لائے تو انہوں
نے مجھ سے اس امر کے متعلق ذکر کیا۔میں نے اُن کو جواب دیا کہ یہ مضامین میرے نہیں بلکہ
حضرت خلیفۃ اسیح کے لکھوائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ حضرت
خلیفہ اسیح جو مولوی محمد علی صاحب کا اس قدر ادب کرتے ہیں ایسے الفاظ آپ کی نسبت
لکھوائیں۔میں نے اُسی وقت وہ اخبار کا پر چہ منگوا کر جس پر ان کو اعتراض تھا اس کے حاشیہ
پر یہ لکھ دیا کہ یہ مضمون حضرت خلیفہ مسیح کا لکھوایا ہوا ہے اور جس قد رسخت الفاظ ہیں وہ آپ
کے ہی ہیں میں نے اپنی طرف سے نہیں لکھے اور وہ پر چہ ان کو دے دیا کہ آپ اس پر چہ
کو حضرت خلیفہ اسیح کے پاس لے جاویں اور ان کے سامنے رکھ دیں۔پھر آپ کو معلوم ہو
جاوے گا کہ آیا ان کا لکھایا ہوا ہے یا میرا لکھا ہوا ہے۔وہ اس پر چہ کو آپ کے پاس لے گئے
اور چونکہ اُسی وقت انہوں نے واپس جانا تھا پھر مجھے تو نہیں ملے مگر اس پر چہ کو اپنے ایک
رشتہ دار کے ہاتھ مجھے بھجوایا اور کہلا بھیجا کہ آپ کی بات درست ہے۔یہ صاحب ایک معزز
عہدے دار ہیں اور ہیں بھی مولوی محمد علی صاحب کے ہم خیالوں میں۔میری بیعت میں شامل نہیں۔ان سے قسم دے کر مولوی محمد علی صاحب دریافت کر سکتے ہیں کہ یہ واقعہ درست ہے یا نہیں۔غرض کانپور کی مسجد کا واقعہ جماعت میں ایک مزید تفرقہ کا باعث بن گیا کیونکہ اس کے
ذریعہ سے ایک جماعت تو سیاست کے انتہا پسند گروہ کی طرف چلی گئی اور دوسری اس تعلیم پر
قائم رہی جو اُ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دی تھی اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ مؤخر الذکر
جماعت تعداد میں بہت زیادہ تھی۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۶
جلد اول
لارڈ ہیڈلے کے مسلمان ہونے کا اعلان ان ہی ایام میں خواجہ صاحب
کو ایک پرانے مسلمان
لارڈ ہیڈلے مل گئے۔وہ قریباً چالیس سال سے مسلمان تھے مگر بوجہ مسلمانوں کی مجلس نہ ملنے
کے اظہار اسلام کے طریق سے ناواقف تھے۔خواجہ صاحب کے ملنے پر انہوں نے اسلام کا
اظہار کیا اور بتایا کہ وہ چالیس سال سے مسلمان ہیں۔خواجہ صاحب نے فوراً تمام
دنیا میں شور مچا دیا کہ ان کی کوششوں سے ایک لارڈ مسلمان ہو گیا ہے۔اس خبر کا شائع ہونا
تھا کہ خواجہ صاحب ایک بت بن گئے اور چاروں طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف
ہونے لگا۔مگر وہ لوگ جن کو معلوم تھا کہ لارڈ ہیڈلے چالیس سال سے مسلمان ہے اس خبر پر
نہایت حیران تھے کہ خواجہ صاحب صداقت کو اس حد تک کیوں چھوڑ بیٹھے ہیں ؟ مگر
خواجہ صاحب کے مد نظر صرف اپنے مشن کی کامیابی تھی۔جائز یا نا جائز ذرائع سے وہ اپنے
مشن کو کامیاب بنانے کی فکر میں تھے۔میرے نزدیک لارڈ ہیڈلے کے اسلام کا اظہار ان
احمد یوں میں سے بیسیوں کی ٹھوکر کا موجب ہوا ہے جو اس وقت اِن لوگوں کے ساتھ ہیں۔کیونکہ بعض لوگ ان کی ان خیالی کا میابیوں کو دیکھ کر یہ یقین کرنے لگے تھے کہ یہ الہی تائید بتا
رہی ہے کہ خواجہ صاحب حق پر ہیں۔حالانکہ یہ تائید الہی نہ تھی بلکہ خواجہ صاحب کی اخلاقی
موت تھی اور جب تک سلسلہ احمدیہ باقی رہے گا اور انشاء الله قیامت تک باقی رہے گا
خواجہ صاحب کی یہ خلاف بیانی اور چالا کی بھی دنیا کو یا د رہے گی اور وہ اسے دیکھ دیکھ کر
انگشت بدندان ہوتے رہیں گے۔لارڈ ہیڈلے صاحب خود اپنے اسلام لانے کی نسبت لکھتے ہیں۔”میرے موجودہ اعتقادات میری کئی سالوں کی تحقیقات اور تفتیش کا نتیجہ ہیں۔تعلیم یافتہ
مسلمانوں کے ساتھ مذہب کے بارے میں میری اصلی خط و کتابت چند ہفتے قبل شروع ہوئی اور
یہ بات میری دلی خوشی اور مسرت کا باعث ہوئی کہ میرے تمام خیالات اسلام کے عین مطابق
نکلے۔میرے دوست خواجہ کمال الدین صاحب نے ذرہ بھر کوشش مجھے اپنے زیر اثر لانے کے
لئے نہیں کی۔(پرچہ پیغام ۱۶؍ دسمبر ۱۹۱۳ء نمبر ۶۷ صفحه ۳)
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۷
جلد اول
خواجہ صاحب کی اِس کامیابی کو دیکھ کر جو بعد میں محض خیالی ثابت ہوئی جماعت کے ایک
حصہ کے قدم پھر لڑکھڑا گئے اور جیسا کہ میں نے لکھا ہے وہ اسے آسمانی مد دسمجھ کر اپنی عقل کو
غلطی خوردہ خیال کر کے خواجہ صاحب کی ہم خیالی میں ہی اپنی فلاح سمجھنے لگے اور پیغام صلح
کے مضامین ان کے لئے اور بھی باعث ٹھو کر ہو گئے۔لیکن اس کشمکش کا یہ فائدہ بھی ہو گیا کہ جو
کوششیں خفیہ کی جاتی تھیں اُن کا اظہار ہو گیا اور جماعت ہوشیار ہو گئی۔کچھ حصہ جماعت کا
بیشک ہلاک ہو گیا مگر ان کی ہلاکت دوسروں کے بچانے کا ذریعہ بن گئی۔جب اختلاف کا اظہار ہو گیا تو اب
پیغام میں جماعت قادیان پر حملے زیادہ پوشیدگی کی ضرورت نہ رہی۔پیغام صلح میں خوب کھلم کھلا طور پر قادیان کی جماعت پر اعتراضات ہونے لگے اور ان کے
جوابات الفضل میں حضرت خلیفۃ المسیح کے مشورہ سے شائع ہوتے رہے۔گو یہ لوگ جو نہی
حضرت خلیفۃ امسیح کی ناراضگی کا علم پاتے تھے فوراً آ کر آپ سے معافی مانگ لیتے مگر پھر
جا کر وہی کام شروع ہو جاتا۔یہ زمانہ جماعت کے لئے بہت نازک تھا کیونکہ دشمن بھی اس
اختلاف سے آگاہ ہو گئے جو اندر ہی اندر کئی سال سے نمودار ہو رہا تھا اور انہوں اس علم سے
فائدہ اُٹھا کر ان لوگوں کو فساد پر اور بھی آمادہ کرنا شروع کیا اور کئی قسم کے سبز باغ دکھانے
شروع کئے۔حتی کہ حضرت خلیفۃ المسیح کو پیغام صلح کا نام پیغام جنگ رکھنا پڑا۔خفیہ ٹریکٹ گو اخبار کے ذریعہ ہے بہت کچھ زہر یہ لوگ ہمارے خلاف اگلتے تھے مگر
پھر بھی حضرت خلیفہ اسیح کا خوف ساتھ لگا رہتا تھا۔پس ان کے دل
کا حوصلہ پوری طرح نہ نکلتا تھا اور خود حضرت خلیفتہ المسیح کے خلاف تو کھلم کھلا کچھ لکھ ہی نہ سکتے
تھے۔اس لئے بنگال کے انارکسٹوں کے شاگرد بن کر مولوی محمد علی صاحب کے ہم خیال
لوگوں کی ایک جماعت نے ایسے ٹریکٹوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جن کے نیچے نہ پریس کا نام
ہوتا تھا اور نہ لکھنے والے کا۔چنانچہ اس سلسلہ میں ان لوگوں نے دوٹر یکٹ شائع کئے جن کا
نام اظہار الحق نمبر ا۔اور اظہار الحق نمبر ۲ رکھا گیا۔یہ دونوں ٹریکٹ وسط نومبر ۱۹۱۳ء میں ایک دو دن کے وقفہ سے ایک دوسرے کے بعد
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۸
جلد اول
شائع ہوئے۔پہلا ٹریکٹ چار صفحہ کا تھا اور دوسرا آٹھ صفحہ کا۔دونوں کے آخر میں لکھنے والے
کے نام کی بجائے داعی الی الوصیت لکھا ہوا تھا یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وصیت کی
طرف جماعت کو بلانے والا۔پہلے ٹریکٹ کا خلاصہ ٹریکٹ اول کا خلاصہ یہ تھا کہ اس زمانہ میں جمہوریت کی
اشاعت اس بات کی طرف اشارہ کرتی تھی کہ اس زمانہ
کا مامور بھی جمہوریت کا حامی ہوگا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سوائے
ان امور کے جن میں وحی ہوتی احباب سے مشورہ کر لیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہمیں
خدا تعالیٰ نے اس لئے مامور کیا ہے کہ انسانوں کی شانیں جو حد سے زیادہ بڑھا دی گئی ہیں
ان کو دور کریں اور جب آپ کو اپنی وفات کے قُرب کی خبر خدا تعالیٰ نے دی تو آپ نے
اپنی وصیت لکھی اور اس میں اپنے بعد جانشین کا مسئلہ اس طرح حل کیا کہ آپ کے بعد
جمہوریت ہوگی اور ایک انجمن کے سپر د کام ہو گا۔مگر افسوس کہ آپ کی وفات پر جماعت نے
آپ کے فرمودہ کو پس پشت ڈال کر پیر پرستی شروع کر دی اور جمہوریت کے رنگ کو نَسيا منسيا
کر دیا۔اس وقت جماعت میں بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں جنہوں نے بیعت مجبوری سے
کی ہے ورنہ ان کے خیال میں اس بیعت لینے والے کی نسبت ( حضرت مولوی نورالدین
صاحب خلیفہ اول ( بہتر لوگ جماعت میں موجود ہیں اور اس امر کا اصل و بال کارکنان
صدرانجمن احمدیہ پر ہے جنہوں نے بانی سلسلہ کی وفات پر جماعت کو پیر پرستی کے گڑھے
میں دھکیل دیا۔اب یہ حال ہے کہ حصولِ گدی کیلئے طرح طرح کے منصوبے کئے جاتے ہیں۔اور ایک خاص گروہ انصار اللہ اس لئے بنایا گیا ہے کہ تا قوم کے جملہ بزرگواروں کو نیچا دکھایا
جاوے۔انصار اللہ کا کام ظاہر میں تو تبلیغ ہے لیکن اصل میں بزرگانِ دین کو منافق مشہور کرنا
ہے۔مولوی غلام حسین صاحب پشاوری ، میر حامد شاہ صاحب سیالکوٹی ، مولوی محمد علی
صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب ، ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب،
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب۔ان لوگوں کو قابل دار بتایا جاتا تھا۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے صاف طور پر انجمن کو اپنا جانشین قرار دیا ہے نہ کسی واحد شخص کو۔حضرت
مسیح موعود