اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 5

خلافة على منهاج النبوة
۴۲۹
جلد اول
علیہ السلام نے صاف لکھ دیا ہے کہ آپ کے بعد صدرانجمن کا فیصلہ ناطق ہو گا۔اب جماعت
کی حالت کو دیکھو کہ غیر مامور کی ہر ایک بات کو تسلیم کیا جاتا ہے۔پیغام صلح کو بند کر کے خلیفہ
نے جماعت کو اس سے بدظن کر دیا۔( پیغام صلح کی منافقانہ کارروائیوں
منافقانہ کارروائیوں سے تنگ آکر حضرت
خلیفہ اسیح نے اعلان فرما دیا تھا کہ اسے میرے نام نہ بھیجا کرو اور پھر جب یہ لوگ بھیجتے رہے
تو آپ نے ڈاک سے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔مرزا محمود احمد ) جب ایک معزز طبقہ کی
بے عزتی بلا وجہ وہ شخص جو جماعت میں عالم قرآن سمجھا جاتا ہے ( یعنی خلیفہ اوّل ) محض
خلافت کی رعونت میں کر دیتا ہے تو بے سمجھ نوجوان طبقہ سے بزرگان جماعت کیا امید رکھ سکتے
ہیں۔بزرگانِ قوم ان کا رروائیوں کو کب تک دیکھیں گے اور خاموش رہیں گے۔احمد یو!
دوسرے پیرزادوں کو چھوڑ واور اپنے پیرزادوں کی حالت کو دیکھو۔دوسرے ٹریکٹ کا خلاصہ دوسرے ٹریکٹ کا خلاصہ یہ تھا۔جماعت احمد یہ میں
کوئی عیار نہیں۔غیر مامور کی شخصی غلامی ( یعنی حضرت
خلیفہ اول کی بیعت ) نے ہماری حالت خراب کر دی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں جماعت بہت آزادی سے گفتگو کر لیتی
تھی۔اب سخت تنقید کیا جاتا ہے اور خلیفہ کے کان بھر کر بھائیوں کو تکلیف دی جاتی ہے۔اگر
چندے یہی حالت رہی تو احمدی پیر پرستوں اور غیر احمدی پیر پرستوں میں کوئی فرق نہ رہے
گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک سو سال بعد ہی کوئی مصلح آ سکتا ہے اس سے پہلے
نہیں۔جن کا اس کے خلاف خیال ہے وہ اپنے ذاتی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا خیال
پھیلاتے ہیں۔جماعت کی بہتری اسی میں ہے کہ جمہوریت کے ماتحت کام کرے۔اس کے بعد جماعت میں فتنہ کی تاریخ اس طرح لکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وفات کی گھبراہٹ میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احکام کو پس پشت ڈال کر
جماعت نے مولوی نورالدین صاحب کو خلیفہ مان لیا تو اُس وقت سب لوگوں کی زبانوں پر
یہ کلام جاری تھا کہ مولوی محمد علی صاحب ہی آپ کے بعد خلیفہ ہوں گے۔حاسدوں نے اس
امر کو دیکھ کر بیوی صاحبہ (حضرت اماں جان ) کی معرفت کارروائی شروع کی اور ان کی

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۰
جلد اول
معرفت خلیفہ کو کہلوایا کہ آپ کی بیعت تو ہم نے کر لی ہم کسی آرائیں وغیرہ کی بیعت نہیں
کریں گے۔جس پر مولوی صاحب نے ان کی حسب مرضی جواب دے کر ٹال دیا۔اس کے
بعد انجمن کے معاملات میں دخل دینے اور مولوی محمد علی صاحب کو تنگ کرنے کیلئے ہر
ہر جائز و
نا جائز کوشش شروع ہو گئی۔پھر میر محمد الحق صاحب کے ذریعہ ایک فساد کھڑا کر دیا گیا (ان
سوالات کی طرف اشارہ ہے جن کا ذکر میں پہلے تاریخ سلسلہ کے بیان میں کر چکا ہوں ) اور
کارکنان انجمن کے خلاف شور ڈال دیا گیا۔اور مرزا محمود صاحب کو مدعی خلافت کے طور پر
پیش کیا جانے لگا اور مشہور کیا گیا کہ انجمن کے کارکن اہل بیت کے دشمن ہیں۔حالانکہ یہ غلط
ہے۔اہل بیت قوم کا روپیہ کھا رہے ہیں اور انجمن اور اس کے اراکین پر ذاتی حملے کر رہے
ہیں۔مولوی محمد علی صاحب پر الزام لگائے جاتے ہیں۔پیغام صلح کی اشاعت کا سوال پیدا
ہوا تو جھٹ الفضل کی اجازت خلیفہ سے مانگی گئی جنہوں نے ڈر کر ا جازت دے دی۔ہمارے مضامین میں منتظمین پیغام کا کچھ دخل نہیں نہ ان کو خبر ہے۔کانپور کا واقعہ جب
ہوا تو منتظمانِ پیغام نے خلیفہ رجب الدین کو ٹریبیون شے دے کر قادیان بھیجا اور مولوی
صاحب کا خط منگوایا۔اگر اس کے چھاپنے میں کوئی خلاف بات کی گئی تھی تو مولوی صاحب کو
چاہئے تھا کہ اس کی تردید پیغام میں کرتے نہ کہ منتظمانِ پیغام پر ناراض ہوتے۔مولوی
صاحب نے اخبار پیغام صلح کو کانپور کے جھگڑے کے باعث نہیں بلکہ ایک معمولی بات پر
ناراض ہو کر بند کر دیا تھا۔بھائیو! تعجب ہے ایک عالم قرآن ( حضرت خلیفہ اول) اس طرح بلا وجہ ایڈیٹر پیغام
اور دوسرے متعلقین کو زبانی اور بذریعہ الفضل ذلیل وخوار کرنا شروع کر دیتا ہے۔کیا یہی
انصاف اسلام سکھاتا ہے؟
پیغام کے خلاف الحق دہلی نے جو زہر اگلا ہے اس کا جواب چونکہ قادیان والوں نے
نہیں دیا اس لئے وہی اس کے محرک ہیں۔اس کے آگے ذاتی عیوب کا سلسلہ شروع کیا گیا
ہے جس کا سمجھنا بغیر تفصیل کے بیرونجات کے لوگوں کے لئے مشکل ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ
اہل بیت لوگوں کو ورغلا ر ہے ہیں اور بزرگانِ سلسلہ کو بدنام کر رہے ہیں اور جماعت کو

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۱
جلد اول
اُکسایا ہے کہ احمدی جماعت کو اس مصیبت سے بچانے کی کوشش کریں اور راقم ٹریکٹ۔اس امر میں خط و کتابت کریں۔ٹریکٹ لکھنے والا کون تھا ؟ اس ٹریکٹ کے آخر میں گو نام نہ تھا مگر چند باتیں اس
کی اس قسم کی تھیں جو صاف طور پر بتلاتی ہیں کہ
ان ٹریکٹوں کے لکھنے والے کون تھے۔اول۔یہ تمام کے تمام ٹریکٹ لاہور سے شائع ہوتے تھے جو اُس وقت مولوی محمد علی
صاحب کے ہم خیالوں کا مرکز تھا۔مرکز کے لفظ سے یہ مراد نہیں کہ اُس وقت بھی قادیان کے
مقابلہ پر لا ہور کو مرکز ظاہر کیا جاتا تھا بلکہ بوجہ اس کے کہ مولوی محمد علی صاحب کی پارٹی کے
اکثر آدمی وہاں ہی رہتے تھے اور اخبار پیغام صلح ان کا آرگن بھی وہیں سے شائع ہوتا
تھا لا ہور اُس وقت بھی مرکز کہلانے کا مستحق تھا گو کھلم کھلا طور پر حضرت خلیفہ اول کی وفات پر
اسے مرکز قرار دیا گیا ہے۔۲۔اکثر جگہ پر یہ ٹریکٹ پیغام صلح کی مطبوعہ چٹوں میں بند شدہ پہنچا تھا جس سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ دفتر پیغام صلح سے یہ بھیجا گیا تھا۔یا یہ کہ پیغام صلح کے متعلقین اس کی اشاعت
میں دخل رکھتے تھے۔۔اس ٹریکٹ کا لکھنے والا لوگوں سے چاہتا ہے کہ وہ اس سے اس کے مضمون کے
متعلق خط و کتابت کریں لیکن اپنا پتہ نہیں دیتا جس سے طبعا یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ
پتہ نہیں دیتا تو لوگ اس سے خط و کتابت کیونکر کریں۔اور معلوم ہوتا ہے کہ اس نے پہلے پتہ
لکھا ہے پھر مصلحتا اسے کاٹ دیا ہے لیکن چونکہ اصل مضمون میں سے یہ عبارت کہ لوگ اس
سے خط و کتابت کریں نہیں کئی ہوئی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب مضمون چھپنا شروع ہو گیا
ہے تب پتہ کاٹنے کا خیال ہوا اور چونکہ اصل مضمون کا کوئی حصہ کاٹنے میں دیر لگتی تھی اور
عبارت خراب ہونے کا خطرہ تھا اس لئے اسے اسی طرح رہنے دیا ہے۔اب ہم
ٹریکٹوں کو دیکھتے ہیں تو ان پر سے اُنگلی سے رگڑ کر مضمون کے خاتمہ پر کچھ عبارت کٹی ہوئی ہے
اور بعض ٹریکٹ ہمیں ایسے بھی ملتے ہیں جن پر معرفت اخبار کا لفظ کٹنے سے رہ گیا ہے اور
بعض

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۲
جلد اوّل
باقی کٹا ہوا ہے۔یہ الفاظ معرفت اخبار کے صاف طور پر بتلاتے ہیں کہ پہلے خط و کتابت
کے لئے کسی اخبار کا پتہ دیا گیا تھا اور گو یہ اخبار پیغام نہ ہوا اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے نہیں
تھا مگر اس سے یہ پتہ ضرور چلتا ہے کہ اس ٹریکٹ کے لکھنے والے کا تعلق اخبارات سے ہے
اور یہ بات ظاہر ہے کہ معاصرانہ تعلقات کی بناء پر ایک اخبار دوسرے اخبار کے عملہ کی
خدمت بالعموم کر دیا کرتے ہیں۔۴۔اس ٹریکٹ میں انہی خیالات کی اشاعت تھی جو مولوی محمد علی صاحب اور ان کے
رفقاء کے تھے سوائے اس کے کہ حضرت خلیفہ اول کی نسبت کسی قدر زیادہ سخت الفاظ استعمال
کئے گئے تھے مگر بیسیوں ایسے گواہ ہمارے پاس موجود ہیں جو شہادت دیتے ہیں کہ اپنی علیحدہ
مجلسوں میں مولوی محمد علی صاحب کے ہم خیالوں میں سے بعض بڑے آدمی نہایت سخت الفاظ
حضرت خلیفہ اول کی نسبت استعمال کیا کرتے تھے اور حضرت مولوی صاحب کی تعریف کی
پالیسی آپ کی وفات کے بعد شروع ہوئی ہے بلکہ خفیہ طور پر خطوں میں بھی ایسے الفاظ
استعمال کر لیتے تھے۔چنانچہ ان کے دو بڑے رُکنوں کے ان خطوط میں سے جو انہوں نے
حضرت خلیفۃ المسیح کی زندگی میں سید حامد شاہ صاحب مرحوم کو لکھے ہم بعض حصہ اس جگہ نقل
کرتے ہیں۔پہلا خط سید محمد حسین صاحب ان کی صدر انجمن کے محاسب کا ہے۔وہ سید حامد
شاہ صاحب کو لکھتے ہیں :۔بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
1/10/19+9
اخی مکر می جناب شاہ صاحب سَلَّمَهُ الله تعالیٰ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
جناب کا نوازش نامہ پہنچا حال معلوم ہوا۔قادیان کی نسبت دل کو بٹھا دینے والے واقعات جناب کو شیخ صاحب نے لکھے ہوں
گے۔وہ باغ جو حضرت اقدس نے اپنے خون کا پانی دے دے کر کھڑا کیا تھا ابھی سنبھلنے ہی نہ
پایا تھا کہ بادخزاں اس کو گرایا چاہتی ہے۔حضرت مولوی صاحب ( خلیفہ اول) کی طبیعت

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۳
جلد اول
میں ضد اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ دوسرے کی سن ہی نہیں سکتے۔وصیت کو پس پشت ڈال کر
خدا کے فرستادہ کے کلام کی بے پروائی کرتے ہوئے شخصی و جاہت اور حکومت ہی پیش نظر
ہے۔سلسلہ تباہ ہو تو ہو مگر اپنے منہ سے نکلی ہوئی بات نہ ٹلے پر نہ ٹلے۔وہ سلسلہ جو کہ
حضرت اقدس کے ذریعہ بنایا تھا اور جو کہ بڑھے گا اور ضرور بڑھے گا وہ چند ایک اشخاص کی
ذاتی رائے کی وجہ سے اب ایسا گرنے کو ہے کہ پھر ایک وقت کے بعد ہی سنبھلے تو سنبھلے۔۔اہل الرائے اصحاب اپنے اپنے کاروبار میں مصروف ہیں اور حضرت مرزا صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
کے مرتے ہی سب نے آپ کے احسانات کو بھلا ، آپ کے رتبہ کو بھلا ، آپ کی وصیت کو
بھلا دیا اور پیر پرستی جس کی بنیاد کو اکھاڑنے کے لئے یہ سلسلہ اللہ نے مقرر کیا تھا قائم ہو رہی
ہے اور عین یہ شعر مصداق اس کے حال کا ہے۔بیکسے شد دین احمد پیچ خولیش دیار نیست
ہر
کسے درکار خود بادین احمد کار نیست
کوئی بھی نہیں پوچھتا کہ بھائی یہ وصیت بھی کوئی چیز ہے یا نہیں؟ یہ تو اللہ کی وحی کے
ماتحت لکھی گئی تھی کیا یہ پھینک دینے کے لئے تھی؟ اگر پوچھا جاتا ہے تو ارتداد کی دھمکی ملتی
ہے۔اللہ رحم کرے۔دل سخت بے کلی کی حالت میں ہے۔حالات آمدہ از قادیان سے معلوم
ہوا کہ مولوی صاحب فرماتا ہے کہ بمب کا گولہ دس دن تک چھوٹنے کو ہے جو کہ سلسلہ کو تباہ و
چکنا چور کر دے گا۔اللہ رحم کرے۔تکبر اور نخوت کی کوئی حد ہوتی ہے۔نیک ظنی ، نیک ظنی کی
تعلیم دیتے دیتے بدظنی کی کوئی انتہا نظر نہیں آتی۔ایک شیعہ کی وجہ سے سلسلہ کی تباہی۔اللہ رحم
کرے۔یا الہی ! ہم گنہگار ہیں تو اپنے فضل و کرم سے ہی ہمیں بچا سکتا ہے۔اپنی خاص رحمت
میں لے لے اور ہم کو ان ابتلاؤں سے بچالے آمین۔اور کیا لکھوں۔بس حد ہورہی ہے
وقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی خاص تائید الہی ہو تا کہ یہ اُس کا سلسلہ اس صدمہ
سے بچ جاوے۔آمین۔سب برادران کی خدمت میں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ اور دعا کی درخواست۔خاکسار سید محمد حسین

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۴
جلد اول
دوسرا خط مرزا یعقوب بیگ صاحب ان کی صدر انجمن کے جنرل سیکرٹری نام کا ہے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس خط کا مضمون شیخ رحمت اللہ صاحب اور سید محمد حسین شاہ
صاحب کے علم سے اور ان کی پسندیدگی کے بعد بھیجا گیا ہے۔کیونکہ وہ لکھتے ہیں کہ شیخ صاحب
اور شاہ صاحب کی طرف سے بھی مضمون واحد ہے۔حضرت اخی المکرم - السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ
سر دست تو قادیان کی مشکلات کا سخت فکر ہے۔خلیفہ صاحب کا تلوّنِ طبع بہت بڑھ گیا
ہے اور عنقریب ایک نوٹس شائع کرنے والے ہیں جس سے اندیشہ بہت بڑے ابتلاء کا
ہے۔اگر اس میں ذرہ بھی تخالف خلیفہ صاحب کی رائے سے ہوتو برافروختہ ہو جاتے ہیں۔سب حالات عرض کئے گئے مگر ان کا جوش فرو نہ ہوا اور اشتہار جاری کرنے کا مصمم
ارادہ رکھتے ہیں۔آپ فرما دیں ہم اب کیا کر سکتے ہیں ؟ ان کا منشاء یہ ہے کہ انجمن کا لعدم
ہو جائے اور ان کی رائے سے ادنی تخالف نہ ہو۔مگر یہ وصیت کا منشاء نہیں۔اس میں یہی حکم
ہے کہ تم سب میرے بعد مل جل کر کام کرو۔شیخ صاحب اور شاہ صاحب بعد سلام مسنون
مضمون واحد ہے۔خاکسار مرزا یعقوب بیگ ۱۲۹/۹/۶۱۹۰۹
۵۔نہایت واضح اور صاف بات اس امر کی تائید میں کہ یہی لوگ ان ٹریکٹوں کے شائع
کرنے والے ہیں یہ ہے کہ ان ٹریکٹوں کے شائع ہوتے ہی مینیجر پیغام صلح سید انعام اللہ شاہ
اور پیغام صلح کے انتظامی کاموں کی روح رواں بابو منظو ر الہی دونوں کے دستخط سے ایک تحریر
پیغام صلح کے ۱۶ نومبر کے پرچہ میں شائع ہوئی۔جس میں اس الزام کو رڈ کرتے ہوئے کہ
انصار اللہ ہم دونوں کو ٹریکٹوں کا شائع کرنے والا قرار دیتے ہیں لکھا ہے۔جو ٹریکٹ ہم نے
دیکھے ہیں ان میں ذرا شک نہیں کہ اکثر باتیں ان کی سچی ہیں۔جہاں تک کہ ان کے متعلق
ہمارا علم ہے اور بعض باتیں ہمارے علم اور ہمارے مشاہدہ سے بالا تر ہیں اس لئے ان کی
نسبت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔۔۔جب ہمارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہر بات کے ساتھ
پورا پورا ایمان ہے تو دیگر فروعی باتوں کے اختلاف یا ٹریکٹ ہائے کی بیان کردہ باتوں کے
ساتھ اتفاق رائے رکھنے کے جرم میں اگر ہماری نسبت غلط فہمی پھیلائی جانی لاہوری

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۵
جلد اول
انصار اللہ نے مناسب سمجھی ہے اور ہمارے خلاف کچھ لکھنے کا ارادہ کیا ہے تو ہماری طرف سے
کچھ کمی بیشی کا کلمہ لکھا گیا تو اس کی ذمہ داری بھی ان پر ہوگی۔ٹریکٹوں کی اشاعت سے دو باتوں کا ظاہر ہونا یہ پانی جوت ہیں اس کی
امر کے کہ ان ٹریکٹوں
کے شائع کرنے والے مولوی محمد علی صاحب کے رفقاء اور ہم خیال تھے۔ان ٹریکٹوں کی
اشاعت ہم پر دو امر خوب اچھی طرح ظاہر کر دیتی ہے ایک تو یہ کہ مقابلہ کے وقت اس
جماعت سے کسی قانونِ حکومت یا قانونِ اخلاق یا قانونِ شریعت کی پابندی کی امید نہیں رکھی
جاسکتی کیونکہ اس ٹریکٹ کی اشاعت میں قانونِ حکومت کو بھی تو ڑا گیا ہے کیونکہ مطبع کا نام
نہیں دیا گیا۔حالانکہ یہ قانون کے خلاف ہے۔قانونِ اخلاق کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے
کیونکہ حضرت خلیفہ المسیح اور مجھ پر اور میرے دیگر رشتہ داروں پر نا پاک سے نا پاک حملے
کئے گئے اور الزامات لگانے والا اپنا نام نہیں بتا تا۔تا کہ اس کے الزامات کی تحقیق کی جا سکے
کیونکہ مدعی جب تک ثبوت نہ دے اُس کا جواب کیا دیا جا سکتا ہے۔قانونِ شریعت کو بھی
تو ڑا گیا ہے کیونکہ لکھنے والا اس شخص کی مخالفت کرتا اور اسے مشرک اور بداخلاق قرار دیتا
ہے جس کے ہاتھ پر وہ بیعت کر چکا ہے اور پھر ایسے نا پاک افتراء بغیر ثبوت و دلیل کے شائع
کرتا ہے جن کا بغیر ثبوت کے منہ پر لانا بھی شریعت حرام قرار دیتی ہے۔دوسرا امر یہ کہ یہ
لوگ اس بات کا قطعی طور پر فیصلہ کر چکے تھے کہ خواہ کچھ ہو جا وے اپنے مدعا کے حصول کے
لئے جماعت کے تفرقہ کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور جماعت کے توڑنے کیلئے حضرت
خلیفہ اسیح کی زندگی کے زمانہ میں ہی تدابیر شروع کر دی تھیں۔ٹریکٹوں کے لکھنے والے کئی ایک تھے ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ ٹریکٹ خود مولوی
محمد علی صاحب نے لکھا مگر بہر حال
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا لکھنے والا ان کے دوستوں اور ہم خیالوں میں سے ضرور
تھا اور ایک نہ تھا کئی تھے بلکہ کوئی جماعت تھی کیونکہ ایک سلسلہ ٹریکٹ کی اشاعت اور وہ بھی
کثرت سے ایک شخص کا کام نہیں۔اس کے انتظام، اس کے خرچ اور اس کے ڈسپیچ کیلئے

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۶
جلد اول
مددگاروں کی ضرورت ہے اور بغیر مددگاروں کے یہ کام ہو نہیں سکتا۔پس ضرور ہے کہ ان
کے ہم خیالوں کی ایک خفیہ سوسائٹی بنائی گئی تھی جس نے یہ کام کیا۔ٹریکٹوں کا اثر اور ان کا جواب جب یہ ٹریکٹ شائع ہوئے تو ان کا اثر ایک
بمب سے زیادہ تھا وہ جماعت جو مسیح موعود
علیہ السلام کی قائم کردہ تھی اس نے اس ٹریکٹ کی اشاعت پر اپنی ذمہ داری کو پھر بڑے زور
سے محسوس کیا اور چاہا کہ اس کا جواب دیا جاوے۔جماعت کی ناراضگی اور حضرت خلیفہ امسیح
کے غضب سے ڈر کر پیغام صلح میں جو تائیدی ریمارکس شائع ہوئے تھے اس کی تردید میں ایک
مختصر سا نوٹ متعلقین پیغام صلح نے آخر میں شائع کیا ، لیکن اس کے الفاظ ایسے بیچ دار تھے کہ
ان میں ان ٹریکٹوں کے مضمون کی اگر تردید نکلتی تھی تو تائید کا پہلو بھی ساتھ ہی تھا مگر اصل
جواب ایک اور جماعت کے لئے مقدر تھا اور وہ انصار اللہ کی جماعت تھی چونکہ راقم ٹریکٹ
نے ان ٹریکٹوں میں انجمن انصار اللہ کے خلاف خاص طور پر زہر اگلا تھا اور اخبار پیغام مصلح
میں بھی انہی کو مخاطب کیا گیا تھا اس لئے حضرت خلیفہ اسیح نے خاص طور پر اس ٹریکٹ کا
جواب اس جماعت کے سپرد فرمایا جو آپ کے ارشاد کے ماتحت دوٹریکٹوں کی صورت میں
شائع کیا گیا۔پہلے ٹریکٹ میں اظہار الحق نمبر اول کا جواب لکھا گیا اور اس کا نام خلافت احمد یہ
رکھا گیا۔دوسرے میں نمبر دوم کا جواب لکھا گیا اور اس کا نام اظہار الحقیقۃ رکھا گیا۔یہ
ٹریکٹ خود حضرت خلیفہ اسیح نے دیکھے اور ان میں اصلاح فرمائی اور یہ فقرہ بھی ایک جگہ
زائد فرما دیا ”ہزار ملامت پیغام پر جس نے اپنی چٹھی شائع کر کے ہمیں پیغامِ جنگ دیا اور
نفاق کا بھانڈا پھوڑ دیا،۱۲
ان ٹریکٹوں کی اشاعت پر ہم نے چاہا کہ ان لوگوں سے بھی جن کی تائید میں یہ ٹریکٹ
گمنام آدمی نے لکھے ہیں اس کی تردید میں کچھ لکھ دیا جائے۔لیکن چونکہ ان لوگوں کے دل
میں منافقت تھی اور یہ دل سے اس کی تائید میں تھے اس لئے انہوں نے بیسیوں عذروں اور۔بہانوں سے اس کام سے انکار کیا۔سوائے میر حامد شاہ صاحب مرحوم کے کہ جنہوں نے ان
سوالات کے جواب لکھ دیئے جو ان کو لکھے گئے تھے اور یہی صاحب ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۷
جلد اول
آخر بیعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔گمنام ٹریکٹ شائع کرنے والے نے جس مقصد سے یہ ٹریکٹ شائع کئے تھے وہ مقصد
اس کا پورا ہوا یا نہیں اس کو وہی خوب جانتا ہوگا۔ہمیں ان ٹریکٹوں کی اشاعت سے یہ فائدہ
ضرور ہو گیا کہ وہ باتیں جو مولوی صاحب اور ان کے ساتھی خفیہ خفیہ پھیلا یا کرتے تھے ان کا
عَلَى الْإِعْلان جواب دینے کا ہمیں موقع مل گیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے نفاق کا بھانڈا پھوٹ
گیا۔اس ٹریکٹ کے بعد چند ماہ کے لئے امن ہو گیا۔مینجر پیغام اور بابومنظورالہی کو حضرت خلیفہ
امسیح الاوّل سے معافی مانگنی پڑی اور بظاہر معاملہ دب گیا لیکن یہ لوگ اپنے کام سے غافل نہ تھے۔خواجہ صاحب کا غیر احمدیوں کے پیچھے نماز خواجہ کمال الدین صاحب
نے ولایت کے حالات سے
پڑھنے کی اجازت مانگنا اور نماز پڑھنا فائدہ اٹھا کر غیر احمد یوں کے
پیچھے نماز پڑھنے کی اجازت طلب کرنی شروع کی۔کیونکہ بقول ان کے وہاں کے لوگ احمدیت
سے واقف نہیں اور مسلمانوں میں فرقہ بندی کا علم ان کو دینا مناسب نہ تھا۔خواجہ صاحب کی
کمزوری کو دیکھ کر حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل نے اُن کو اجازت دے دی لیکن خواجہ صاحب نے
سب سے پہلے ظفر علی خان ایڈیٹر زمیندار کے پیچھے نماز ادا کی جو سخت معاند سلسلہ اور بدگو آدمی
ہے اور اس طرح انگلستان کو بھی وہی پوزیشن دے دی جو ہندوؤں کے اعتقاد میں گنگا کو ہے کہ
جو وہاں گیا پاک ہو گیا۔ہندوستان میں ظفر علی خان کے پیچھے نماز پڑھنا حرام لیکن انگلستان
میں قدم رکھتے ہی وہ پاک ہو جاتا ہے اور اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز ہو جاتا ہے۔حضرت خلیفہ اول کے متعلق پیغام صلح کی غلط بیانی میں پہلے لکھ آیا تو
ہوں کہ خفیہ طور
پر شائع ہونے والے ٹریکٹوں کے جوابات کے بعد ظاہر طور پر امن ہو گیا تھا لیکن درحقیقت
کینہ و بغض کی آگ ان لوگوں کے دلوں میں جل رہی تھی۔چنانچہ ۱۹۱۳ء کے دسمبر کے جلسہ پر
اس کا اظہار ہو گیا اور وہ اس طرح کہ سالانہ جلسہ کی تقریر میں حضرت خلیفۃ المسیح نے ان
گمنام طور پر شائع کردہ ٹریکٹوں کا ذکر اپنی تقریر میں کیا اور اس پر اظہار نفرت کیا۔اس

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۸
جلد اول
پر آپ کے مطلب کو بگاڑ کر پیغام صلح نے جھٹ پٹ شائع کر دیا کہ حضرت خلیفۃ المسیح نے
انصار اللہ کے جواب میں شائع ہونے والے ٹریکٹوں پر اظہار نفرت کیا ہے اور اس سے یہ
غرض تھی کہ تا ان گمنام ٹریکٹوں کا اثر پھر قائم کیا جاوے اور ان کے جوابات کا اثر زائل
کیا جاوے۔حالانکہ انصار اللہ کے جوابی ٹریکٹ حضرت خلیفہ امسیح کے حکم کے ماتحت آپ کو
دکھانے کے بعد بلکہ آپ کی اصلاح کے بعد شائع ہوئے تھے۔چنانچہ جب سب سے آخری
مرتبہ آپ کے سامنے ان کا مسودہ پیش کیا گیا اور اس کی طبع کے متعلق اجازت طلب کی گئی تو
آپ نے اس پر یہ تحریر فرمایا۔اخلاص سے شائع کرو خاکسار بھی دعا کرے گا۔اور خود بھی دعا کرتے رہو کہ شریر
سمجھے یا کیفر کردار کو پہنچے۔نورالدین۔“
یہ تحریر اب تک ہمارے پاس موجود ہے۔پھر کیسے تعجب کی بات ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح تو ان
ٹریکٹوں کے بااثر ہونے کے لئے دعا کا وعدہ فرماتے ہیں اور اگر اظہارالحق کا مصنف باز نہ
آئے تو اس کے لئے بددعا کرتے ہیں مگر پیغام صلح حق کی مخالفت کی وجہ سے ایسا اندھا ہو جاتا
ہے کہ انصار اللہ کے ٹریکٹوں پر حضرت خلیفہ امسیح کو ناراض لکھتا ہے۔اصل سبب یہی تھا کہ
وہ چاہتا تھا کہ کسی طرح اظہار الحق کے مضمون کی طرف لوگوں کی توجہ ہو اور اس کے جواب پر
لوگ بدگمان ہو جائیں۔لیکن اس کا یہ حربہ بھی کارگر نہیں ہوا کیونکہ حضرت خلیفۃ امسیح نے
۱۵ جنوری ۱۹۱۴ء کو ایک تحریر کے ذریعہ شائع فرمایا کہ:۔پچھلے سال بہت سے نادانوں نے قوم میں فتنہ ڈلوانا چاہا اور اظہار حق نامی اشتہار عام طور
پر جماعت میں تقسیم کیا گیا۔جس میں مجھ پر بھی اعتراضات کئے گئے۔مصنف ٹریکٹ کا
تو یہ منشاء ہوگا کہ اس سے جماعت میں تفرقہ ڈال دے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی بندہ نوازی
سے مجھے اور جماعت کو اس فتنہ سے بچا لیا۔“
پیغام نے حضرت خلیفہ اول کے لیکچر کا خلاصہ لکھتے ہوئے لکھا:۔دو جس شخص نے اظہار الحق لکھا اور جنہوں نے کھلی چٹھی شائع کی اور جنہوں نے خلافت پر
بحث کی اور ٹریکٹ شائع کئے اُن کا حق کیا تھا“۔(پیغام صلح پر چہ ۶ جنوری ۱۹۱۴ ، صفحه ۲)

خلافة على منهاج النبوة
۴۳۹
جلد اول
جلسہ سالانہ کے چند ہی دن
خلافت کے متعلق حضرت خلیفہ اول کا خیال کے بعد حضرت خلیقہ مسیح
بیمار ہو گئے اور آپ کی علالت روز بروز بڑھنے لگی۔مگر ان بیماری کے دنوں میں بھی آپ تعلیم
کا کام کرتے رہے۔مولوی محمد علی صاحب قرآن شریف کے بعض مقامات کے متعلق آپ
سے سوال کرتے اور آپ جواب لکھواتے کچھ اور لوگوں کو بھی پڑھاتے۔ایک دن اسی طرح
پڑھا رہے تھے مسند احمد کا سبق تھا۔آپ نے پڑھاتے پڑھاتے فرمایا کہ مسند احمد حدیث کی
نہایت معتبر کتاب ہے بخاری کا درجہ رکھتی ہے مگر افسوس ہے کہ اس میں بعض غیر معتبر روایات
امام احمد بن حنبل صاحب کے ایک شاگرد اور ان کے بیٹے کی طرف سے شامل ہوگئی ہیں جو اس
پایہ کی نہیں ہیں۔میرا دل چاہتا تھا کہ اصل کتاب کو علیحدہ کر لیا جاتا مگر افسوس کہ یہ کام میرے
وقت میں نہیں ہو سکا اب شاید میاں کے وقت میں ہو جاوے اتنے میں مولوی سید سرور شاہ
صاحب آگئے اور آپ نے ان کے سامنے یہ بات پھر دُہرائی اور کہا کہ ہمارے وقت میں تو یہ
کام نہیں ہو سکا آپ میاں کے وقت میں اس کام کو پورا کریں۔یہ بات آپ نے وفات سے دو
ماہ پہلے فرمائی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کم سے کم حضرت خلیفتہ المسیح کا منشاء یہی تھا کہ آپ کے
بعد خلفاء کا سلسلہ چلے گا اور یہ بھی کہ خدا تعالی اس مقام پر آپ کے بعد مجھے کھڑا کرے گا۔سئلہ کفر و اسلام کے متعلق خلیفہ المسیح چونکہ مسئلہ کفر و اسلام کا تذکرہ
جماعت میں ہمیشہ زیر بحث رہتا تھا
کا مولوی محمد علی کو ارشاد اور مولوی محمد علی صاحب نے کبھی ان
مسائل پر قلم نہیں اُٹھایا تھا اور ان مسائل کے متعلق ان کو بے تعلق حیثیت حاصل تھی مولوی
يفة المسيح
محمد علی صاحب کو قرآن کریم کے بعض مقامات پر نوٹ کرانے کے دوران حضرت خلیفہ کا
نے مختلف آیات کے متعلق ایک دن فرمایا کہ یہ آیات کفر و اسلام کے مسئلہ پر روشنی ڈالتی ہیں
اور لوگ بظاہر ان میں اختلاف سمجھتے ہیں مثلاً :-
إن الذين أمنوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ التّصرى والصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ
واليوم الأخرو عَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ

خلافة على منهاج النبوة
وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ١٣
۴۴۰
جلد اول
اِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُ وَن ان يُفَر تُوا بَيْنَ اللَّهِ
وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُوا
بين ذلك سبيلان أوليْكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا وَاعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا
مهينا
اس طرح بعض لوگ میری نسبت بھی کہتے ہیں کہ یہ
کبھی غیر احمد یوں کو مسلمان کہتا ہے
اور کبھی کافر۔میرا ارادہ تھا کہ کبھی اس پر ایک مضمون لکھوں کہ ان آیات کا کیا مطلب ہے۔اور میرے اقوال میں جو اختلاف نظر آتا ہے اس کا کیا باعث ہے۔آپ آجکل قرآن کریم
کے نوٹ لکھ رہے ہیں آپ اس پر مضمون لکھیں اور مجھے دکھا لیں۔اس میں ان آیات میں
مطابقت کر کے دکھائی جاوے۔یہ گفتگو میرے سامنے ہوئی۔اسی طرح کچھ دن بعد جب کہ
م
میں بھی بیٹھا ہوا تھا حضرت خلیفہ اول نے پھر یہی ذکر شروع کیا اور اپنی نسبت فرمایا کہ میری
نسبت لوگ کہتے ہیں کہ یہ کبھی غیر احمدیوں کو مسلمان کہہ دیتا ہے کبھی کا فر حالانکہ لوگ میری
بات
کو نہیں سمجھے۔یہ ایک مشکل بات ہے حتی کہ ہمارے میاں
بھی نہیں سمجھے۔مولوی محمد علی صاحب کا مولوی صاحب کو گو حضرت خلیفہ امسیح نے ایک
بے تعلق آدمی خیال کیا تھا مگر مولوی صاحب
کفر و اسلام کے متعلق مضمون دل میں تعصب و بغض سے بھرے ہوئے تھے۔اپر
انہوں نے اس موقع کو غنیمت سمجھا اور حضرت خلیفہ المسیح نے کہا کچھ تھا انہوں نے لکھنا کچھ اور
شروع کر دیا۔بجائے اس کے کہ ان آیات میں تطبیق پر مضمون لکھتے جو بعض لوگوں کے
نزدیک ایک دوسری کے مخالف ہیں ” کفر و اسلام غیر احمد یاں“ پر ایک مضمون لکھ دیا۔ادھر
پیغام صلح میں یہ شائع کرا دیا گیا کہ حضرت خلیفہ اُسیح نے فرمایا ہے کہ میاں کفر و اسلام کا مسئلہ
نہیں سمجھا * حالانکہ یہ بات بالکل جھوٹ تھی جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے۔پیغام ۳ مارچ ۱۹۱۴ء صفحهیم ” میاں نے بھی اس کو نہیں سمجھا رسالہ کفر و اسلام صفحہ ۲ اسطر نمبر۱۱ ۱۲۰ میاں نے
بھی اس مسئلہ کو نہیں سمجھا“۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی